امریکہ نے تائیوانی حکام سے روابطہ رکھنے پر عائد پابندی ختم کر دی

امریکی محکمۂ خارجہ نے تائیوان کے ساتھ غیر سرکاری تعلقات کے تحت دونوں ملکوں کے حکام کے مابین روابط پر عائد خود ساختہ پابندی ختم کر دی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ امریکہ کی طرف سے کیا گیا یہ اقدام تائیوان میں سراہا جائے گا لیکن چین اس سے خفا ہو گا۔

Read more

کیا داعش پاکستان میں دوبارہ فعال ہو رہی ہے؟

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 کان کنوں کے قتل کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے قبول کی ہے جس کے بعد داعش کی پاکستان میں موجودگی اور ملک میں دہشت گردی کے نئے خطرات کے حوالے سے بھی کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

داعش کی جانب سے بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی پر حالیہ حملہ ایسے حالات میں کیا گیا جب شدت پسند تنظیم کو افغانستان میں افغان طالبان کی محاذ آرائی کے ساتھ ساتھ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سخت مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

ڈیموکریٹ اراکین کی ٹرمپ کے مواخذے کی کوششیں، پیر کو قرارداد پیش کرنے کا عندیہ

امریکہ کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور توڑ پھوڑ کا ذمہ دار صدر کو ٹھیراتے ہوئے اُن کے مواخذے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکینِ ایوانِ نمائندگان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پیر کو صدر کے خلاف الزامات کی فہرست ایوان میں پیش کریں گے۔

Read more

فلم ‘نومیڈ لینڈ’ چار نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

ڈرامہ فلم ‘نومیڈ لینڈ’ نے چار ‘نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس ایوارڈز’ اپنے نام کر کے باقی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس فلم کو 2020 کی بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین سینماٹوگرافی، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز بھی دیے گئے ہیں۔

بہترین فلم کی کیٹیگری میں فلم ‘نومیڈ لینڈ’ کا مقابلہ ‘فرسٹ کاؤ’ اور ‘نیور ریئریلی سم ٹائمز آلوویز’ سے تھا جو رنر اپ فلمیں قرار پائیں۔

Read more

امریکہ: ‘جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے’

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ چک شومر نے خبردار کیا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے۔

چک شومر نے کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے سے ہفتے کو بات کی ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ بغاوت پسندوں کا تعاقب کریں جنہوں نے گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملہ کیا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر بھی جان بھی گئی۔

Read more

بحرین کا قطر کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی قطر کے لیے اپنی فضائی حدود پیر سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بحرین کے سول ایوی ایشن حکام نے اتوار کو یہ اعلان امریکہ کی حمایت سے ہونے والے اُس معاہدے کے بعد کیا ہے جس میں عرب ملکوں کو قطر سے تنازع ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

Read more

کراؤڈ کی جانب سے نسل پرستانہ جملوں کی شکایت، آسٹریلوی بورڈ کی بھارتی کرکٹرز سے معذرت

ویب ڈیسک — آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ ‘کرکٹ آسٹریلیا’ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوران کچھ تماشائیوں کی طرف سے بھارتی کھلاڑیوں پر نسلی امتیاز سے متعلق آوازیں کسنے پر معذرت کی ہے۔

Read more

کیپٹل ہل پر ہنگامہ آرائی: صدر ٹرمپ کے حامی قانون ساز مستعفی، مزید گرفتاریاں

ویب ڈیسک — واشنگٹن ڈی سی میں چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت پر ہنگامہ آرائی کے دوران اپنی ویڈیو بنانے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی قانون ساز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مزید افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Read more

انڈونیشیا: لاپتا مسافر بردار طیارے کے بلیک باکس کی نشان دہی ہو گئی

ویب ڈیسک — انڈونیشیا میں حکام کو ہفتے کو دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ریڈار سے غائب ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ اس سے قبل حکام کا طیارے کے پرزے اور انسانی اعضا بھی سمندر سے ملے تھے۔

Read more

پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن اور بتدریج بحالی، تحقیقات میں وقت لگے گا: عمر ایوب

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن گدو پاور پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے ہوا جس کے بعد دیگر بجلی گھر بھی بند ہو گئے۔ فالٹ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا۔

Read more

افغانستان: سڑک کنارے بم پھٹنے اور فضائی حملوں میں 15 ہلاکتیں

ویب ڈیسک — افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اتوار کو سڑک کنارے بم دھماکے اور ملک کے دیگر حصوں میں مختلف فضائی حملوں میں 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

مریخ پر شہر بسانے کے خواہش مند ایلن مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

امریکہ کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ‘ٹیسلا’ کے بانی ایلن مسک ٹیکنالوجی کمپنی’ایمیزون’ کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

‘بلوم برگ بلینیئر انڈیکس’، جو امیر ترین افراد کی دولت کو دیکھتا ہے، کے مطابق بدھ کو ایلن مسک کی کل دولت کا تخمینہ 186 ارب ڈالر تھا جو جیف بیزوز کی کل دولت سے 1.5 ارب ڈالرز زیادہ ہے۔

Read more

ہزارہ افراد کا قتل دہشت گردی ہے، ان واقعات میں دشمن ہمسایہ ممالک ملوث ہیں: وزیرِ داخلہ بلوچستان

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ مچھ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کا واقعہ سفاکانہ دہشت گردی ہے اور ان واقعات میں دشمن ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔ جنہیں مقامی سطح پر بھی حمایت حاصل ہے۔

وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی کے بہت سے واقعات میں غیر ملکی عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

ایران امریکہ یا برطانیہ سے کرونا ویکسین درآمد نہیں کرے گا: آیت اللہ علی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں کرونا کیسز بڑھنے کے باوجود امریکہ اور برطانیہ کو ‘ناقابلِ اعتبار’ قرار دیتے ہوئے اپنی حکومت پر ان ممالک سے کرونا ویکسین درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کا جمعے کو برطانیہ اور امریکہ کے عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ دونوں ملک دیگر ممالک میں کرونا وائرس پھیلانا چاہتے ہیں۔

Read more

کان کنوں کی تدفین کے بعد وزیرِ اعظم کا دورۂ کوئٹہ، ملک بھر میں دھرنے ختم

بلوچستان کے علاقے مچھ میں پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے 11 کان کنوں کے لواحقین کے ساتھ حکومت کے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کرکے ہلاک ہونے والے کان کنوں کی تدفین کر دی۔ جب کہ وزیرِ اعظم نے بھی کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ہفتے کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے۔ جہاں وزیرِ اعلیٰ ہاوس میں وزیرِ اعظم کو سانحہ مچھ اور لواحقین کے احتجاج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی بھی موجود تھے۔

Read more

پاکستان کا کوئلے سے بجلی پیداوار کے مزید پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ، ذخائر کا مستقبل کیا ہو گا؟

پاکستان نے کوئلے سے بجلی کے حصول کے مزید پلانٹس نہ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایسے میں بعض مبصرین تھر کے کوئلے کے ذخائر کا مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا گزشتہ برس 12 دسمبر 2020 کو ‘کلائمیٹ ایمبیشیس سمٹ’ سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے توانائی کے قدرتی ذرائع پر انحصار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے مزید پاور پلانٹس کی تنصیب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read more

نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے انتقالِ اقتدار کی صدیوں پرانی روائت ٹوٹ جائے گی۔ جس کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر، نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرتے تھے۔

Read more

یوکرینی طیارہ سانحہ، ایران سے خون بہا نہیں، انصاف چاہیے، ورثا کا مطالبہ

گزشتہ جنوری میں ایران کی طرف سے یوکرین کے ایک مسافر طیارے کو مار گرانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا نے کہا ہے کہ وہ ایران سے خون بہا کی ادائیگی نہیں چاہتے بلکہ وہ اس واقعے کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر مقدمہ شروع کرنے کے خواہاں ہیں جس میں ایرانی لیڈروں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

Read more

جاپان 12 کورین جنسی کنیزوں کو ہرجانہ ادا کرے، سیول عدالت کا حکم

جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے جمعے کے روز یہ فیصلہ دیا ہے کہ جاپان ان 12 کورین خواتین کو ہرجانہ دے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوجیوں نے جبری طور پر جنسی کنیز بنائے رکھا تھا۔

یہ دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے پہلا ایسا فیصلہ ہے جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کو دوبارہ سے ہوا مل سکتی ہے۔

Read more

کیمرون: زمین پر قبضے کے خلاف ہاتھیوں کے حملے میں 10 افراد ہلاک

کیمرون اور نائجیریا کی سرحد کے قریب ہاتھیوں کے حملے میں 10 افراد ہلاک، درجنوں گھر تباہ اور سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ کیمرون کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان افراد نے ہاتھیوں کے علاقے میں رہائش اختیار کر لی تھی، جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا جو اس حملے کی وجہ بنی۔

کیمرون کے شمالی قصبے کیالی کے نواح میں سینکڑوں ہاتھیوں نے فصلیں تباہ کر دیں۔ جب کہ ان فصلوں کے مالک دیہاتی دور بیٹھ کر بے بسی سے یہ تماشہ دیکھتے رہے۔

Read more

امریکہ بیروزگاری الاونس کے لیے مزید سات لاکھ 87 ہزار درخواستیں

محکمہ محنت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیروزگاری کے لئے دائر درخواستوں کے تناسب میں کوئی کمی بیشی دیکھنے میں نہیں ائی، تاہم کرسمس کے موقع پر دسمبر کے آخری ہفتے میں اس تعداد میں تین ہزار کی کمی ہوئی تھی، جب کہ کرونا کا بحران جس نے دس ماہ قبل امریکی لیبر مارکیٹ پر ضرب لگائی تھی، بدستور جاری ہے۔

Read more

‘ہمارے خاندان میں دو بوڑھے مردوں کے سوا کوئی باقی نہیں بچا’

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون آمنہ نے، جن کا بھائی اور نو عمر بیٹا بھی مچھ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے 11 افراد میں شامل ہے، وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں کہا کہ کہ ہزارہ برادری کے لوگ پاکستان کے پرامن شہری ہیں جنہیں کسی جرم اور خطا کے بغیر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے افراد کو ان کے اپنے ہی ملک میں اجنبی بنا دیا گیا ہے۔ آمنہ نے بتایا کہ اب ان کے خاندان کے مردوں میں صرف ان کے ایک بوڑھے والد اور ایک بوڑھے سسر ہی باقی رہ گئے ہیں۔

Read more

اسلام آباد: توہینِ مذہب کے مقدمے میں تین ملزمان کو سزائے موت

پاکستان میں سوشل میڈیا پر توہین مذہب سے متعلق مواد کی تشہیر کے مقدمے میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تین ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلے میں زیرِ حراست تین ملزمان عبد الوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت سنائی۔ جب کہ ایک ملزم پروفیسر انوار احمد کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

Read more

سلامتی کونسل کی تین اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھارت کو مل گئی: بھارتی مندوب

بھارت نے کہا ہے کہ اسے آئندہ دو برسوں 2021 اور 2022 کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر سلامتی کونسل کی تین اہم کمیٹیوں بشمول طالبان سے متعلق تعزیراتی کمیٹی، انسداد دہشت گردی کی کمیٹی اور لیبیا سے متعلق تعزیراتی کمیٹی کی سربراہی کرنے کا کہا گیا ہے۔ یہ انکشاف جمعے کو اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تیرومورتی نے ٹوٹئر پر اپنے ایک وڈیو بیان میں کیا ہے۔

یادر ہے کہ بھارت گزشتہ سال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا اور اس کی مدت کا باقاعدہ آغاز یکم جنوری 2021 کو ہوا ہے۔

Read more

سیالکوٹ کی ترقی کا راز کیا ہے؟

سیالکوٹ — پاکستان میں موجود ایئر لائنز کی فہرست میں حال ہی میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے جو ہے ایئر سیال۔ یہ فضائی سروس اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ سیالکوٹ کے مقامی صنعت کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی ہے۔

Read more

دہشت گردوں کی مالی معاونت: ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 برس قید کی سزا

لاہور — لاہور کی ​انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے مبینہ رہنما ذکی الرحمٰن لکھوی کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت تین مقدمات میں مجموعی طور پر 15 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کے فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹس جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری تک معطل

ویب ڈیسک — فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری تک معطل رہیں گے۔

Read more

پی ایس ایل-6 کا شیڈول جاری، پہلا میچ 20 فروری کو ہو گا

ویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ لیگ کا پہلا میچ ٹائٹل کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Read more

مچھ واقعہ: ‘مطالبات تسلیم کر لیے، دنیا میں کہیں وزیرِ اعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاتا’

اسلام آباد/کوئٹہ — بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کی ہلاکت کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری ہلاک افراد کی میتیں آج دفنائے تو وہ آج ہی کوئٹہ پہنچنے کی ضمانت دیتے ہیں۔

Read more

کیا جیک ما کی ‘گمشدگی’ کی وجہ اُن کی تقریر ہے؟

ویب ڈیسک — چین کی معروف کمپنی ‘علی بابا’ کے ارب پتی شریک بانی جیک ما گزشتہ کئی ماہ سے منظرِ عام سے غائب ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ 24 اکتوبر 2020 کو شنگھائی فنانشل سمٹ میں تقریر کی تھی جس میں ان کی جانب سے فنانشل ریگولیٹرز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Read more

بالی وڈ اداکار سونو سود کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک — بالی وڈ اداکار سونو سود نے سال 2020 میں کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران جو عوامی خدمات انجام دیں اُنہیں ہر جگہ سراہا گیا لیکن سال 2021 کی شروعات اُن کے لیے کچھ اچھی ثابت نہیں ہوئی۔

Read more

کیپٹل ہل پر ہنگامہ آرائی: وزیرِ تعلیم، وزیرِ ٹرانسپورٹ سمیت متعدد حکام مستعفی

ویب ڈیسک —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر بدھ کو کی جانے والی چڑھائی کے بعد کابینہ کے وزرا اور دیگر حکام کے استعفوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

امریکہ: کانگریس کی عمارت پر حملے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز

ویب ڈیسک — امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے بدھ کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read more

مواخذے کے مطالبات میں شدت، صدر ٹرمپ انتقالِ اقتدار پر رضامند

ویب ڈیسک — امریکی کانگریس کی عمارت پر بدھ کو مظاہرین کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال اور کئی حلقوں کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے یا انہیں عہدے سے ہٹانے کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد صدر نے بالآخر انتقالِ اقتدار پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

Read more

چار سال بعد تعلقات بحال: ‘سعودی عرب قطر کو تنہا کرنے میں ناکام رہا’

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک قطر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں ہونے والے معاہدے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور کویت نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے زمینی، فضائی اور بحری سرحدیں کھول دی ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب اور قطر کے درمیاں تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔

Read more

کانگریس سے بائیڈن کی کامیابی کی حتمی توثیق، 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے

امریکہ کی کانگریس نے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کی تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد بائیڈن 20 جنوری کو ملک کے 46ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

امریکی ایوانِ بالا (سینیٹ) اور ایوانِ زیریں (ایوانِ نمائندگان) کے جعمرات کی علی الصبح تک جاری رہنے والے مشترکہ اجلاس کے دوران بائیڈن کی جیت کی توثیق کی گئی۔

Read more

ہجوم کی کانگریس کی عمارت پر چڑھائی: سابق امریکی صدور اور رہنما کیا کہتے ہیں؟

امریکہ کے سابق صدور نے کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے چڑھائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکی روایات کے منافی قرار دیا ہے۔

ری پبلکن جماعت سے وابستہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد سے اُنہیں بعض سیاسی رہنماؤں کے رویے پر حیرت ہے۔

Read more

فیس بک، یو ٹیوب نے صدر ٹرمپ کی ویڈیو ہٹا دی، ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی 12 گھنٹے کے لیے بلاک

امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے پیشِ نظر فیس بک اور یو ٹیوب نے انتخابات میں کامیابی کے دعوے پر مبنی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو ہٹا دی ہے جب کہ ٹوئٹر نے بھی 12 گھنٹوں کے لیے صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔

بدھ کو صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر چڑھائی کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک ویڈیو بیان میں ایک بار پھر بغیر ثبوت کے صدارتی انتخابات کو فراڈ قرار دیا تھا۔

Read more

صدر ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں کی جانب سے بدھ کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے بعد دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

Read more

عالمی رہنماؤں کی واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی پر عالمی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "کیپٹل ہل میں ناپسندیدہ مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کے لیے کھڑا ہے اور یہ ضروری ہے کہ یہاں پرامن اور منظم انداز میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔”

Read more

کیا پاکستان کی معیشت کرونا کے منفی اثرات سے نکل کر مثبت راہ پر گامزن ہو رہی ہے؟

کراچی — پاکستان کے اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کی کیفیت پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2020 کے دوران معیشت میں بعض حوصلہ افزا علامات پائی گئی ہیں۔ ملکی معیشت کرونا وبا کے منفی اثرات سے نکل کر پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو رہی ہے۔

Read more

کانگریس سے بائیڈن کی توثیق کی تیاریاں، ٹرمپ کے حامی بھی احتجاج کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

ویب ڈیسک — صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی، متوقع طور پر، بدھ کو دارالحکومت واشنگٹن میں متعدد ریلیوں میں مارچ کر رہے ہیں۔ وہ منتخب صدر جو بائیڈن کی نومبر کے انتخابات میں جیت کی توثیق پر صدر ٹرمپ کے اعتراض کی حمایت کرتے ہیں۔

Read more

امریکہ: جارجیا سے سینیٹ کی ایک نشست پر ڈیموکریٹک امیدوار ورنوک کامیاب

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں پر منگل کو ہونے والی ووٹنگ کے غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق ایک نشست پر ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار رافیل ورنوک نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Read more

سرجیکل اسٹرائیک کی زیادہ تشہیر سے کچھ حاصل نہیں ہوا؛ پرنب مکھرجی کی کتاب کا اقتباس

نئی دہلی — بھارت کے سابق صدر آنجہانی پرنب مکھرجی نے اپنی یادداشت ‘صدارتی سال: 2012 سے2017 تک’ میں لکھا ہے کہ بھارت کی فوج کے 2016 میں کی جانے والی مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت سے زیادہ تشہیر کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اس کارروائی کے بارے میں بہت زیادہ بات کرنے سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس: تمام کھلاڑیوں کو کرونا ویکسین دینے کی تجویز

ویب ڈیسک — انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن ڈک پاؤنڈ کا کہنا ہے کہ رواں برس منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کو منسوخی سے بچانے کے لیے تمام کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کرونا وائرس ویکسین دی جانی چاہیے۔

Read more

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 36 فی صد کمی، مذہبی انتہا پسندی بدستور بڑا خطرہ: رپورٹ

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پی آئی پی ایس) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2020 کے دوران ملک میں دہشت گردی کے کُل 146 واقعات میں 220 افراد ہلاک جب کہ 547 زخمی ہوئے۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تین خود کش حملے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ برس دہشت گردی کے 67 واقعات صرف سابقہ قبائلی علاقہ جات میں رپورٹ ہوئے. یہ علاقے اب ملک کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں۔

Read more

الیکٹورل ووٹوں کی گنتی، واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ طلب

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں ریلیوں کے پیشِ نظر وائٹ ہاؤس کے اطراف اور نیشنل مال کے بعض حصوں میں سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

میٹرو اسٹیشن کے اطراف میں پولیس اور ان کے ساتھ نیشنل گارڈز کے اہل کار تعینات کر دیے گئے ہیں جب کہ واشنگٹن ڈی سی کی میئر نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں سے دور رہیں۔

Read more

ملائیشیا میں انناس کے تنوں سے ڈرون کے پرزے بنیں گے

انناس کے تنے عام طور پر کسی کام کے نہیں ہوتے اور اُنہیں ضائع کر دیا جاتا ہے لیکن ملائیشیا کے محققین نے ان تنوں میں پائے جانے والے فائبر کو تبدیل کر کے ایسا مواد تیار کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کا استعمال بغیر پائلٹ طیاروں یا ڈرون کے فریمز بنانے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔

ملائیشیا کی پترا یونیورسٹی میں پروفیسر محمد طارق حمید سلطان کی سربراہی میں اس انوکھے منصوبے پر کام جاری ہے۔

Read more

مچھ واقعہ: دھرنا عمائدین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مچھ میں دس کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کے ہمراہ مغربی بائی پاس پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ دھرنا عمائدین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان بدھ کو ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور زلفی بخاری کوئٹہ پہنچے اور انہوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ دھرنا عمائدین سے ملاقات کی۔

Read more

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پاکستان کو اننگز اور 176 رنز سے شکست، سیریز کیویز کے نام

نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو ابتدا ہی سے بلے باز دباؤ کا شکار رہے اور کیویز بولروں نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹیں لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

Read more

زیادتی کا شکار خواتین کے لیے ‘ٹو فنگر’ ٹیسٹ کی شرط غیر قانونی قرار

لاہور — لاہور ہائی کورٹ نے بدفعلی، جنسی تشدد اور زیادتی کا شکار خواتین کے لیے ‘ٹو فنگر’ میڈیکل ٹیسٹ کی شرط غیر قانونی قرار دے دی ہے۔

Read more

تھر کے شمسی توانائی کے واٹر پلانٹس پر خواتین کی حکمرانی

کراچی — سندھ کے صحرائی علاقے تھر پارکر میں واقع گاؤں مان سنگھ بھیل کی ساتویں جماعت کی طالبہ آسیہ ان دنوں کرونا وبا کے سبب اسکول تو نہیں جا رہیں۔ لیکن روزانہ صبح گھر سے پانی بھرنے ضرور جاتی ہے۔

Read more

کان کنوں کا قتل: لواحقین کا وزیرِ اعظم کی آمد تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہزار گنجی کے مقام پر ہزارہ کمیونٹی کا ہلاک افراد کی میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کوئٹہ — پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گیارہ کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف مقتولین کے لواحقین بدستور سراپا احتجاج ہیں۔ لواحقین نے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی یقین دہانی کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہزار گنجی کے مقام پر

Read more

غزہ میں ہوا سے پانی بنانے کا کامیاب منصوبہ

اسرائیلی کمپنی نے ماحولیاتی واٹر جنریٹر تیار کیے ہیں جو ہوا کی نمی سے پانی بنانے کا کام انجام دیتے ہیں۔ ویب ڈیسک — غزہ کی گنجان آباد پٹی کو طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اس قلت پر قابو پانے کے لیے نت نئے منصوبے زیرِ غور آتے رہے ہیں اور اب تازہ ترین کوشش میں شمسی توانائی سے چلنے والے ایک جدید منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جس کے تحت

Read more

امریکی فضائی حملے جاری رہے تو پوری قوت سے جواب دیں گے: طالبان

فائل فوٹو ویب ڈیسک — امریکہ نے طالبان کو افغانستان میں حالیہ عرصے میں اہم شخصیات کی ہلاکتوں کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کو آگے بڑھنے کا موقع دینے کے لیے عسکری کارروائیاں بند کرے۔ امریکہ کی جانب سے پیر کے روز یہ الزام طالبان کی طرف سے امریکی فضائی حملوں کے خلاف بیان جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ طالبان نے افغانستان میں موجود امریکی افواج کو خبردار کیا ہے

Read more

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پاکستان کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شاندار ڈبل سینچری بنائی۔ ویب ڈیسک — پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 659 رنز بنا اننگز ڈکلیئر کر دی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، ہینری نکولس اور ڈیرل مچل کی سنچریوں کی بدولت کیویز نے مہمان ٹیم پر 362 رنز کی سبقت بھی حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل کھیل کے پہلے روز

Read more

افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور، امریکہ ٹھوس پیش رفت کا خواہش مند

فائل فوٹو دوحہ — افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو رہا ہے۔ امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امن بات چیت کے اس دور کے دوران افغانستان میں قیام امن کی طرف ٹھوس پیش رفت ہو گی۔ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا دوسرا دور ایسے وقت شروع ہو رہا ہے جب

Read more

برطانوی عدالت نے اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کر دی

برطانیہ کی ایک عدالت نے ‘وکی لیکس’ کے بانی جولیان اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ برطانوی جج کے بقول اُنہیں خدشہ ہے کہ امریکی جیل میں سخت حالات کے پیشِ نظر اسانج خود کشی کر سکتے ہیں۔

منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج وینیسا بارائٹسر نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ اسانج پر سیاسی وجوہات کی بنا پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے یا امریکہ میں اُن کا شفاف ٹرائل نہیں ہو گا۔ البتہ جج کا کہنا تھا کہ امریکی جیل میں ممکنہ تنہائی کی وجہ سے اُن کی ذہنی حالت خراب ہو سکتی ہے۔

Read more

بھارتی جیولر نے انگوٹھی میں بارہ ہزار سے زائد ہیرے جڑ دیے، نیا عالمی ریکارڈ

بھارتی شہر میرٹھ میں واقع رینانی جیولز کے بانی ہرشت بنسل نے ایک انگوٹھی میں 12 ہزار 638 ہیرے جڑ کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ہرشت کی کمپنی نے 30 نومبر 2020 کو یہ ریکارڈ قائم کیا جب کہ پہلی مرتبہ انہیں یہ ریکارڈ بنانے کا خیال 2018 میں آیا تھا۔

Read more

چین کے ‘سپر ڈیم’ منصوبے پر بھارت اور بنگلہ دیش کو تشویش

چین کے ایک نئے منصوبے ‘سپر ڈیم’ کی تعمیر کے اعلان نے بھارت اور بنگلہ دیش کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ ڈیم دریائے یارلنگ سانگپو، جسے بھارت میں براہم پترا دریا کہتے ہیں، پر بنایا جائے گا۔ چین کی کمپنی "پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا” نے اس ڈیم کی تعمیر کا اعلان نومبر میں کیا تھا۔

اس ڈیم کو تبت کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا۔ یہ علاقہ بھارت کے شمال مشرقی صوبے ارونچل پردیش کے ساتھ واقع ہے۔ چین کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے جسے وہ جنوبی تبت کا نام دیتا ہے۔

Read more

بھارت: کانگریس کو کرونا ویکسین کے استعمال پر تحفظات

کرونا کی ویکسین کے سلسلے میں بھارت کا انتظار ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بھارت میں ادویات کے نگراں ادارے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے اتوار کو آکسفورڈ انسٹی ٹیوٹ کی تیار کردہ ‘کووی شیلڈ’ اور بھارت بائیو ٹیک کی ‘کوویکسین’ کے محدود استعمال کی اجازت دی ہے۔ تاہم بھارت میں ویکسین کے استعمال کی مخالفت بھی سامنے آ رہی ہے۔

اول الذکر ویکسین پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کی ہے جب کہ ‘کوویکسین’ بھارت بائیوٹیک کے ذریعے مقامی سطح پر ہی تیار کی گئی ہے۔

Read more

ونڈر وومن 1984: گیارہ کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کما کر باکس آفس پر سرِفہرست

کرونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثرہ سنیما اور فلم انڈسٹری کے باوجود ہالی وڈ فلم ‘ونڈر وومن 1984’ عالمی باکس آفس پر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق فلم نے مقامی باکس آفس پر سالِ نو کی چھٹیوں میں 55 لاکھ ڈالرز کمائے جسے کرونا کی عالمی وبا سے متاثرہ فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

نینسی پیلوسی دوبارہ ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر منتخب

ڈیمو کریٹک رُکن کانگریس نینسی پیلوسی اتوار کو چوتھی مدت کے لیے ایک بار پھر ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔ ایوان میں ڈیمو کریٹک پارٹی کو ری پبلکنز کے مقابلے میں معمولی برتری حاصل ہے اور ماہرین کے بقول بہت سے چیلنجز پیلوسی کے منتظر ہیں۔

دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر اسپیکر منتخب ہونا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیمو کریٹک رہنما نینسی پیلوسی نے اتوار کی دوپہر ووٹنگ کے دوران 216 ووٹ حاصل کیے جب کہ ری پبلکن رہنما کیون میکارتھی نے 209 ووٹ حاصل کیے۔

Read more

صدر ٹرمپ کا جارجیا کے الیکشن حکام کو فون، انتخابی نتیجہ بدلنے پر زور

صدر ٹرمپ نے ہفتے کو جارجیا کے الیکشن افسر اور ری پبلکن سیکرٹری آف اسٹیٹ بریڈ ریفنسپرگر کو فون کر کے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے لیے 11 ہزار 780 ووٹوں کا انتظام کریں تاکہ ہم ریاست میں جیت سکیں۔”

امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے صدر ٹرمپ اور الیکشن افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو حاصل کر لی ہے اور اتوار کو اس گفتگو کو شائع بھی کیا ہے۔

Read more

بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کے 11 مزدوروں کا قتل، لواحقین کا تدفین سے انکار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد لواحقین نے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب شیعہ تنظیم ‘مجلس وحدتِ مسلمین’ بھی دھرنے میں شامل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے میتیں بھی سڑک پر رکھی ہوئی ہیں اور شدید سرد موسم میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

Read more

کرونا پابندیاں: بعض بھارتی کرکٹرز کا چوتھے ٹیسٹ کے لیے برسبین نہ جانے کا عندیہ

ویب ڈیسک — آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 15 سے 19 جنوری تک برسبین میں شیڈول چوتھے ٹیسٹ میچ کا انعقاد غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گیا ہے۔

Read more

اسلام آباد: پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعے کی شب 22 سالہ نوجوان اسامہ ندیم ستی کی انسداد دہشت گردی پولیس (سی ٹی ڈی) کی مبینہ فائرنگ سے ہلاکت کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

Read more

امریکہ میں کرونا سے ہلاکتیں 350000 سے متجاوز، کیلی فورنیا کے مردہ خانوں میں جگہ کم

ویب ڈیسک — دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں وبا کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Read more

بلوچستان کے علاقے مچھ میں حملہ، ہزارہ کمیونٹی کے 11 کان کن ہلاک

کوئٹہ — پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک حملے میں 11 کان کنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ مرنے والوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جا رہا ہے۔

Read more

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد رضوان ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بابر اعظم نے گزشتہ روز ہونے والی پریکٹس میں حصہ لیا۔ تاہم انہوں نے اپنے انگوٹھے میں درد محسوس کی جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے انہیں اتوار سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل کرنے کا رسک نہیں لیا۔

Read more

دنیا بھر میں فضائی حادثات میں کمی، اموات میں اضافہ

دنیا بھر میں ہلاکت خیز فضائی حادثات میں کمی کے باوجود ان واقعات میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

نیدر لینڈز کی ایک کنسلٹنگ فرم کے مطابق 2020 میں دنیا بھر میں بڑے مسافر طیاروں کے حادثات میں 299 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ بڑے مسافر طیاروں کے حادثات میں 50 فی صد تک کمی آئی ہے۔

Read more

افغانستان: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک اور صحافی قتل

افغانستان کے مرکزی صوبے غور میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ سے 28 سالہ صحافی بسم اللہ ایمک کو ہلاک کر دیا۔ ہفتے حکام نے بتایا کہ افغانستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران پانچ صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ‘صدائے غور’ ریڈیو اسٹیشن کے ایڈیٹر انچیف کو صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ صحافی کے قتل کی ذمہ داری فوری طور پر کسی عسکری تنظیم نے قبول نہیں

Read more

دفاعی اخراجات بل پر صدارتی ویٹو ری پبلکن اکثریت والی سینیٹ میں رد

امریکہ میں سینیٹ نے دفاعی اخراجات بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ صدر ٹرمپ کے چار سالہ دور میں پہلا موقع ہے کہ جب ری پبلکن اکثریت والے ایوان نے ایسا کوئی اقدام کیا ہے۔

اس سے پہلے ایوان نمائندگان نے بھی اس بل کو پیر کو مسترد کر دیا تھا۔

سال نو کے پہلے دن ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ اقتدار کے آخری دنوں میں 740 ارب ڈالرز کے اخراجات کے بل پر صدر کے اعتراضات کو با آسانی رد کر دیا۔

Read more

بھارت: متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ایک اور کسان کی خود کشی

بھارت کی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے دوران ایک 75 سالہ سکھ کسان نے دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست اتر پردیش (یو پی) کے درمیان غازی پور سرحد پر خود کشی کر لی۔

باپو کے نام سے مشہور خود کشی کرنے والے کسان کا نام کشمیر سنگھ تھا اور وہ اتر پردیش کے ضلع رام پور کا رہائشی تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح اس کی لاش ایک ٹوائلٹ میں رسی سے لٹکی ہوئی ملی۔ جس کے قریب سے ایک نوٹ بھی ملا۔ جس میں اس نے مذکورہ زرعی قوانین کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے لکھا ہے کہ وہ حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ناکامی سے بہت مایوس ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کر دی

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن کی پابندیوں سے متعلق اپنے اس سے قبل کے حکم میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ اس اقدام سے ان ہزاروں غیر ملکی افراد کے گرین کارڈ اور ملازمت کی درخواستوں پر پیش رفت رک جائے گی جو امریکہ جانے کے منتظر ہیں۔

Read more

سندھ کو مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کیوں؟

ملک کے سب سے گنجان آباد شہر کراچی میں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی سمیت درجنوں مسائل کا سامنا ہے جن کا حل آبادی کے مطابق وسائل کی فراہمی ہے۔ کراچی — وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حالیہ عرصے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک میں تین سال قبل ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو منظور کئے جانے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ وزیر

Read more

مدارس پر قانون سازی کے خلاف مذہبی رہنماؤں کا تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد — پاکستان کے بعض مذہبی رہنماؤں نے مدارس کے نظام میں تبدیلی کے لیے پارلیمنٹ سے منظور کردہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

میرے دور اقتدار کی کامیابیوں کو یاد رکھا جائے گا: صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک — صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اپنے دور اقتدار میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کامیابیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

Read more

دسمبر میں 28 لاکھ امریکیوں کو ویکسین دی گئی، ہدف دو کروڑ تھا

ویب ڈیسک — دسمبر کی آخری تاریخ تک امریکہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تقریباً 28 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا سکی تھی، جب کہ حکومت نے دسمبر کے دوران دو کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا۔

Read more

پی آئی اے کے دو ہزار ملازمین نے رضاکارانہ علیحدگی سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے: حکام

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی درخواستیں وصولی کی مدت ختم ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق 2000 ملازمین نے ادارے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ جب کہ 1000 ملازمین کو ریلیز کیے جانے کے خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ادارے پر موجود افرادی قوت کے بوجھ میں کمی آئے گی۔ جب کہ ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ علیحدگی اسکیم ظالمانہ اقدام ہے۔ ملازمین کو زبردستی اسکیم میں شامل کیا گیا۔

Read more

کیا حکومتی اقدامات سے بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتیں جمود کا شکار ہو گئی ہیں؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے ضلعی ترقیاتی کونسلز کے انتخابات کے سبب سیاسی جماعتیں ایک بار پھر سے سرگرم تو ہو گئی ہیں۔ البتہ استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والی تنظیمیں ابھی بھی سیاسی جمود کا شکار ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کے غیر فعال ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان جماعتوں کی اعلیٰ قیادت یا تو جیلوں میں ہے۔ یا پھر انہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ جب کہ دوسرے درجے کی قیادت پر مختلف پابندیاں عائد ہیں۔ جس کی وجہ سے سیاسی کارکن خوف زدہ ہیں یا پھر بہت زیادہ محتاط ہیں۔

Read more

پی سی بی ایوارڈز بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم اور عالیہ ریاض کے نام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2020 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان پی سی بی کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے جمعہ کو کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ایوارڈز کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔ ایوارڈ کی غرض سے کھلاڑیوں کو 12 مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا, جن میں وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر، ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، مین ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، مین ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ویمن کرکٹر آف دی ایئر اور ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کی کیٹیگریز شامل تھیں۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

ویب ڈیسک — عالمی ادارۂ صحت نے ترقی پذیر ممالک کو کرونا وائرس کی ویکسین تک جلد رسائی ممکن بنانے کے لیے ‘فائزر اور بائیو این ٹیک’ کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

Read more

بریگزٹ: برطانوی وزیرِ اعظم کے والد کا فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان

ویب ڈیسک — برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلی جانسن نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد فرانس کی شہریت لینے کا عندیہ دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بورس جانسن کے والد اسٹینلی جانسن نے جمعرات کو آر ٹی ایل ریڈیو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ وہ ‘بریگزٹ’ کے بعد بھی یورپی یونین سے تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے وہ فرانسیسی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دیں گے۔

Read more

موسم خزاں تک امریکہ بڑی حد تک کرونا وائرس پر قابو پا لے گا، ڈاکٹر فاؤچی

ویب ڈیسک — وبائی امراض کے ماہر معروف امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ اگلے سال 2021 کے موسم خزاں تک کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پا لے گا اور روزمرہ زندگی کے معمولات بہت حد تک نارمل ہو جائیں گے۔

Read more

نیا سال اور کرونا وائرس کے بحران میں زندگی کو معمول پر لانے کا سوال

ویب ڈیسک — آخر ہم معمول کی زندگی کی طرف کب لوٹیں گے اور کیا ہم ایسا کر بھی پائیں گے؟

سال بھر جاری رہنے والے کرونا بحران کے باعث یہ سوال ہر زباں پر ہے اور خاص طور پر جاتے سال کے آخری لمحوں میں جب دنیا ایک نئے سال میں داخل ہو رہی ہے لوگ اس کے بارے میں زیادہ فکر مند دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

بریگزٹ مکمل: برطانیہ کے لیے نئے امکانات اور خدشات کیا ہیں؟

ویب ڈیسک — برطانیہ بالآخر جمعرات کو یورپی یونین سے الگ ہو گیا اور اس طرح اس نے سلطنتِ برطانیہ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑا سیاسی و جغرافیائی قدم لیتے ہوئے یونین کے ساتھ 48 سالہ وابستگی ایسے وقت میں ترک کردی ہے جب بریگزٹ کے بعد کا اس کا مستقبل غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہے۔

Read more

برطانیہ میں خواتین کارکنوں کی تنخواہیں مردوں کے مقابلے میں اوسطاً 23 فی صد کم ہیں

ویب ڈیسک — برطانیہ میں 50 سال سے زیادہ عمر کی کارکن خواتین کو اپنے ہم عمر مردوں کے مقابلے میں ایک سال کے دوران لگ بھگ 8000 پاؤنڈ کم تنخواہ ملتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران کام کرنے والی خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ گارڈین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سرکاری اعداد و شمار کے تجزیے سے بتایا گیا ہے کہ 50

Read more

افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مبینہ حملے، چین پر مالی معاونت کا الزام

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو، ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایسی غیر مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں چین پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے افغانستان میں موجود غیر ریاستی عناصر کو امریکہ کے فوجی اہلکاروں پر حملے کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کی ہے۔

Read more

‘نفرت انگیز یا فحش مواد اور ریاست مخالف بیانات پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا’

اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر کسی بھی ایسی پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی کا عمل رکتا ہو۔

Read more

جبری گمشدگیوں کے خلاف مارچ، مظاہرین کو سندھ سے پنجاب میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

کراچی — لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کراچی سے راولپنڈی تک جانے والے پیدل مارچ کو سندھ پولیس نے پنجاب میں داخل ہونے سے روکا اور بعض شرکا کو گرفتار بھی کیا گیا۔

Read more

سرینگر ان کاونٹر میں مارے گئے نوجوان طالب علم تھے: اہلِ خانہ کا دعویٰ

سرینگر — بھارت کی فوج کے اس دعوے کو کشمیری نوجوانوں کے والدین نے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سرینگر کے مضافات میں جھڑپ کے دوران مارے جانے والے نوجوان عسکریت پسند تھے۔

Read more

پاکستان کی حکومت کا نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک — پاکستان کی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرے گی جس کی معیاد 16 فروری 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں قیام پذیر ہیں اور پاکستان کی حکومت نے انہیں ڈی پورٹ کرنے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی ارسال کیا ہے۔ ایسے میں یہ موضوع زیرِ بحث

Read more

عدن ایئر پورٹ پر حملے میں 25 افراد کی ہلاکت، یمنی حکومت کا حوثی باغیوں پر الزام

یمن کے شہر عدن کے ہوئی اڈے پر راکٹوں سے کیے جانے والے حملے میں 25 افراد ہلاک جب کہ 110 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بین الاقوامی برادری کی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے حال ہی میں نامزد کردہ وزرا عدن پہنچے تھے۔

بدھ کو حملے کی زد میں آنے والا ایئرپورٹ سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر عبد الرب منصور ہادی کی حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقے میں واقع ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے 25 اموات اور 110 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Read more

سال 2020: نیٹ فلکس کی وہ فلمیں جنہوں نے سنیما کی کمی پوری کر دی

دنیا بھر کے لیے سال 2020 جیسا بھی رہا ہو، لیکن اسٹریمنگ کمپنی ‘نیٹ فلکس’ کے لیے بہترین ثابت ہوا۔ سنیما کی بندش اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں تک محدود فلموں اور ڈراموں کے شائقین نے دنیا بھر میں اس سروس سے خوب فائدہ اٹھایا۔

اور فائدہ کیوں نہ اٹھاتے، دنیا بھر میں نیٹ فلکس صارفین کو گھر بیٹھے وہ سب کچھ مل رہا تھا جس کے لیے انہیں پہلے سنیما جانا پڑتا تھا۔ اور وہ بھی صرف ایک ٹکٹ کی قیمت میں۔

آئیے اس سال کی نیٹ فلکس کی ان فلموں اور ڈراموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے ناظرین کو نہ صرف محظوظ کیا بلکہ ان سے سنیما کی بندش کا احساس بھی کم ہوا۔

Read more