بلوچستان: طالب علم حیات بلوچ کے قتل پر ایف سی اہلکار کو سزائے موت کا حکم

پاکستان کے رقبے کے لحاط سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی ایک عدالت نے اگست 2020 میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طالب علم حیات مرزا بلوچ کے قتل کیس میں ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

مکران کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رفیق احمد لانگو نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

ضلع کیچ کے علاقے تربت آبسر میں 13 اگست 2020 کو ایف سی کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے حیات مرزا بلوچ کی موت ہوئی تھی۔ حیات مراز بلوچ کراچی یونیورسٹی کے ایک طالب علم تھے۔ جب کہ یونیورسٹی بند ہونے پر چھٹیاں گزارنے گاؤں آئے ہوئے تھے۔

Read more

صدارت کا آخری دن: ٹرمپ نے اسٹیو بینن سمیت درجنوں افراد کو معافی دے دی

امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی چار سالہ مدتِ صدارت مکمل ہونے سے چند گھنٹے قبل 73 افراد کو صدارتی معافی دے دی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 70 دیگر افراد کی سزاؤں میں کمی کا صدارتی فرمان بھی جاری کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے صدارتی معافی کا اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب نو منتخب صدر جو بائیڈن بدھ کی دوپہر 12 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اسی کے ساتھ صدر ٹرمپ کی مدتِ صدارت بھی مکمل ہو جائے گی۔

Read more

امریکہ کے سابق صدر کی زندگی کیسے گزرتی ہے؟

عہدِ صدارت ختم ہونے کے باوجود امریکی صدور کی شان و شوکت میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آتی بلکہ اُنہیں زندگی بھر خطیر پینشن، مراعات اور سیکیورٹی کے علاوہ دیگر سہولیات حاصل رہتی ہیں۔

امریکی کانگریس نے 1958 میں پہلی مرتبہ ‘سابق صدور ایکٹ’ منظور کیا تھا جس میں اُس وقت امریکی صدر کی سالانہ پینشن 25 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی تھی جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہا۔ اب سابق امریکی صدر کو سالانہ دو لاکھ 10 ہزار 700 ڈالرز پینشن ملتی ہے۔

Read more

امریکہ میں انتقالِ اقتدار: بین الافغان امن عمل کا مستقبل کیا ہو گا؟

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن بدھ کو ایسے وقت میں امریکہ کی صدرات کا حلف لیں گے جب افغانستان میں امریکہ کی افواج کی تعداد دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔

گزشتہ برس فروری میں طالبان سے معاہدے کے تحت امریکہ کی افواج کی افغانستان میں تعداد کم کر کے 2500 کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی اثنا میں افغانستان میں تشدد کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

Read more

پاکستان میں گیس کی قلت: کیا درآمد میں تاخیر سے بحران پیدا ہوا؟

پاکستان میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے صنعتی شعبے کے بڑے حصے کو گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ جہاں کئی کارخانے اپنی ضرورت کے لیے گیس کی مدد سے بجلی بنانے سے قاصر ہیں وہیں ان کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جس کا اثر برآمدی آرڈرز پر پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔

پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو برآمدات میں اہم مقام حاصل ہے اور ملک کی برآمدات میں اس کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے۔

ٹیکسٹائل برآمدات کے شعبے سے وابستہ ‘جے بی’ انڈسٹریز کے سربراہ جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس کے نرخ بڑھانے کے عوض سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا جسے صنعت کاروں نے بخوشی قبول کر لیا تھا۔

Read more

نائن الیون یادگار کو تباہ کرنے کے منصوبے کا الزام، امریکی فوجی گرفتار

امریکہ کے شہر نیو یارک میں نائن الیون یادگار اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے منصوبوں کے الزامات پر ایک امریکی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیس سالہ کول جیمز برجز نامی فوجی اہلکار کو ریاست جارجیا سے منگل کو گرفتار کیا گیا۔

نیو یارک کے ساؤتھ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیمز برجز پر یہ الزام ہے کہ اُنہوں نے دہشت گرد گروپ دولتِ اسلامیہ (داعش) کی مالی معاونت کے علاوہ ایک امریکی سروس ممبر کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

Read more

بائیڈن انتظامیہ میں شامل پاکستانی امریکی ماہرین

نومنتخب صدر جو بائیڈن نے دو پاکستانی امریکیوں کو 20 جنوری کو اپنے دور کا آغاز کرنے والی انتظامیہ میں شامل کیا ہے، جن میں ماحولیات کے ماہر علی زیدی اور خارجہ امور کے تجربہ کار سلمان احمد شامل ہیں۔

علی زیدی وائٹ ہاؤس میں قائم مشیروں کی ٹیم میں قومی ماحولیاتی امور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے، جب کہ سلمان احمد محکمہ خارجہ میں پالیسی منصوبہ سازی کے ڈائریکٹر ہوں گے۔

Read more

بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں مکمل، دارالحکومت میں ہائی الرٹ

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کی دوپہر ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ ہے۔

امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر کیپٹل کمپلیکس اور واشنگٹن مانیومنٹ کے درمیان نیشنل مال عموماً لوگوں سے بھرا ہوتا ہے۔ لیکن اس بار ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار مہمانوں کو ہی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کا بائیڈن کا نام لیے بغیر نئی انتظامیہ کے لیے ‘نیک خواہشات’ کا اظہار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر میں اپنے آخری روز ایک الوداعی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا نام لیے بغیر اُن کے لیے ‘نیک تمناؤں’ کا اظہار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس ہفتے نئی انتظامیہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گی اور ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو محفوظ اور خوش حال بنانے میں کامیاب ہو۔

Read more

پاکستان کی منظور کردہ ‘سائنو فارم’ کرونا ویکسین کتنی مؤثر ہے؟

پاکستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے آکسفرڈ یونیورسٹی اور ‘آسٹرازینیکا’ کے بعد چین کے نیشنل فارماسوٹیکل گروپ ‘سائنو فارم’ کی تیاردہ کردہ ویکسین کے استعمال کی بھی اجازت دے دی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے کرونا ویکسین خریداری کے رکن اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ‘سائنو فارم’ ویکسین کی خوراکیں حاصل کی جائیں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین آنے میں وقت لگے گا۔

Read more

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج: فارن فنڈنگ کیس کے فوری فیصلے کا مطالبہ

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیرِ اہتمام حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فوری فیصلے کے مطالبے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا۔

منگل کو اسلام آباد کی شارع دستور پر واقع الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، بلوچ رہنما سردار اختر مینگل، آفتاب شیرپاؤ، امیر حیدر خان ہوتی، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Read more

بھارت: احتجاج کی آڑ میں خالصتان تحریک کا الزام، کئی کسانوں کو نوٹس جاری

بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کئی روز سے جاری کسانوں کے احتجاج کی آڑ میں خالصتان تحریک کو منظم کرنے کے الزام میں درجنوں افراد کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج 56 روز سے جاری ہے۔ کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کو نو ادوار ہو چکے ہیں جو بے نتیجہ رہے ہیں۔

اسی اثنا میں ملک کے سرکردہ تحقیقاتی ادارے ‘نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی’ (این آئی اے) کی جانب سے احتجاج میں شرکت کرنے والے درجنوں افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Read more

خالد حمید کی یادیں: قصہ ایک حلف برداری کا

امریکہ میں ہر چار سال کے بعد 20 جنوری کو ایک شان دار اور باوقار تقریب دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع کیپیٹل ہل کے مغربی حصے پر منعقد ہوتی ہے، جس میں نئے یا دوبارہ منتخب ہونے والے صدر حلف اٹھاتے ہیں۔ اس سال بھی یہ تقریب ہو رہی ہے جس میں 46 ویں منتخب صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب کاملا ہیرس اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

مگر اس بار اس تقریب کا رنگ کچھ مختلف ہے۔ چند روز پہلے کیپٹل ہِل پر جو ہنگامہ ہوا تھا اس کے بعد کسی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور ایک عام آدمی کا شہر میں داخلہ تقریباً ناممکن ہے۔ یہ سب کچھ غیر معمولی ہے جس کی امریکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

Read more

ویکسین ڈپلومیسی: بھارت ہمسایہ ملکوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کو تیار

بھارت مقامی سطح پر تیار کی جانے والی کرونا ویکسین ہمسایہ ملکوں کو بھی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بھارت کے ‘سیرم انسٹی ٹیوٹ’ کی تیار کردہ ‘کووی شیلڈ’ کی 20 لاکھ خوراکیں بیس جنوری کو بنگلہ دیش روانہ کی جائیں گی۔ بنگلہ دیش کے محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالبشر محمد خورشید عالم نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت عنقریب افغانستان، نیپال، مالدیپ، میانمار، سری لنکا، بھوٹان اور ماریشس کو ویکسین فراہم کرے گا۔ تاہم اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

Read more

پلاٹ الاٹمنٹ کیس: نیب نے نواز شریف کی کون سی جائیدادیں قرق کیں؟

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیداد قرق کر کے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ نواز شریف کی مجموعی طور پر قرق کی گئی زمین 1649 کنال سے زائد ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں عدالتی حکم پر نواز شریف کے تمام اثاثے قرق کر لیے ہیں اور رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے ملزم میر شکیل الرحمٰن سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔

Read more

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست: بھارت نے سیریز 1-2 سے جیت لی

بھارت نے آسٹریلیا کو برسبین میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

میچ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے 324 رنز جب کہ آسٹریلیا کو 10 وکٹیں درکار تھیں۔ تاہم بھارتی بلے بازوں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔

پانچویں دن کھیل کے آغاز پر اوپنر روہت شرما 18 کے مجموعی اسکور پر سات رنز بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تاہم شبمان گل اور پچارا نے لمبی شراکت داری قائم کرتے ہوئے بھارت کے اسکور کو 132 رنز تک پہنچا دیا۔

Read more

حزبِ اختلاف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیوں کرنا چاہتی ہے؟

پاکستان میں حزبِ اختلاف جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) منگل کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کر رہا ہے۔

حزبِ اختلاف کا مطالبہ ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے جو الیکشن کمیشن میں 2014 سے زیر التوا ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت منگل کو ایک ایسے وقت الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کر رہی ہے، جب تحریک انصاف کے پارٹی فنڈنگ کے مقدمے کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر میں موجود پاکستانی خواتین مطالبات منوانے کے لیے پھر سرگرم

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے سابق عسکریت پسندوں کے ساتھ بیاہی گئی پاکستانی خواتین نے جو سفری دستاویزات کی عدم موجودگی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سفر نہیں کرسکتیں، دونوں ملکوں کی حکومتوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ ان کا مسئلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل کیا جائے۔

مطالبات منوانے کے لیے مسلسل 10 سال سے جاری جدوجہد میں بظاہر ناکامی کے بعد ان پاکستانی خواتین میں سے کئی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں غیر قانونی تارکینِ وطن قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔

Read more

وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں، سیکیورٹی انتہائی سخت

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن بدھ کو ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی چار سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے۔

نئے صدر کے استقبال کے لیے وائٹ ہاؤس میں بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات ہے۔ وائٹ ہاؤس کے کئی مقامات کو خاردار تاریں لگا کر بند بھی کر دیا گیا ہے۔

نو منتخب صدر کی حلف برداری کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کیپٹل کمپلیکس میں حلف لیں گے جس کے اطراف بھی خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔

Read more

اگر امریکی صدر وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے انکار کر دے تو؟

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج میں اپنی شکست اب تک تسلیم نہیں کی۔ البتہ وہ 20 جنوری کو نئے صدر کے لیے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ بدھ کی صبح وائٹ ہاؤس سے چلے جائیں گے اور وہ اپنے پیش رووں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ایسا کریں گے۔

امریکہ کی تاریخ میں کوئی ایک بھی صدر ایسا نہیں گزرا جس نے ایگزیکٹو مینشن سے نکلنے سے انکار کیا ہو۔

Read more

آن لائن امتحانات کے لیے طلبہ کا احتجاج: ‘کلاسز زوم میں اور پیپر روم میں، یہ کہاں کا انصاف ہے؟’

پاکستان میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز سے تعلق رکھنے والے طلبہ احتجاج کر رہے ہیں۔ پیر کو ایک طرف اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے باہر طلبہ جمع ہیں تو دوسری جانب لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی طلبہ کا اکٹھ ہے۔

مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیوں کے باہر یہ احتجاج امتحانات کیمپس میں لینے کے فیصلے کے خلاف ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی طلبہ نے احتجاجی مہم شروع کر رکھی ہے۔

Read more

براڈ شیٹ کیس: حکومتِ پاکستان نے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں

وزیرِ اعظم پاکستان کے معاون خصوصی داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بین الاقوامی اثاثہ ریکوری فرم براڈ شیٹ کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں اور ان کو ادائیگی کی تفصیلات پیش کر دی ہیں اور کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس سے ایک چیز واضح ہوتی ہے کہ ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور بین الاقوامی اثاثہ ریکوری فرم براڈ شیٹ کے درمیان معاہدہ جون 2000 میں ہوا، جولائی 2000 میں انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرم سے ایک دوسرا معاہدہ ہوا۔

Read more

ہزار سے زائد افغان خواتین صحافیوں نے 2014 کے بعد شعبے کو خیر باد کہا: رپورٹ

افغانستان میں صحافتی حقوق اور آزادی کی حمایت کرنے والی ایک تنظیم، این اے آئی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2014 سے لے کر اب تک ایک ہزار سے زائد خواتین صحافی، مختلف وجوہات کی بنیاد پر صحافت کو خیر باد کہہ چکی ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتِ حال بہت مخدوش ہے جب کہ میڈیا اداروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مردوں کی تنخواہیں خواتین کی نسبت زیادہ ہیں اور اس کے علاوہ ہراسانی کے کیسز سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا: 33 خواجہ سراؤں میں ‘ایچ آئی وی’ کی تصدیق

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں مقیم خواجہ سراؤں میں ‘ایچ آئی وی’ کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر صوبائی حکومت نے ان خواجہ سراؤں کے سروے اور طبی معائنے کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تین سالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں سروے کے دوران 33 خواجہ سراؤں میں ‘ایچ آئی وی’ کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ‘ایچ آئی وی’ سے متاثرہ خواجہ سراؤں کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ ایک تو تمام خواجہ سراؤں کی اسکریننگ اور ٹیسٹ نہیں ہوئے جب کہ متاثرہ خواجہ سرا یا دیگر افراد یہ بتانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔

Read more

تاریخ ساز لمحہ: نو منتخب نائب صدر کاملا ہیرس جسٹس سوٹو مائر سے حلف لیں گی

ویب ڈیسک — امریکہ کی نومنتخب صدر کاملا ہیرس پہلی خاتون، پہلی سیاہ فام اور پہلی جنوبی ایشیائی شخصیت ہیں جو 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف امریکی سپریم کورٹ کی پہلی لاطینی جج جسٹس سونیا سوٹومائر سے لیں گی۔

Read more

برسبین ٹیسٹ جیتنے کے لیے بھارت کو 324 رنز، آسٹریلیا کو 10 وکٹیں درکار

ویب ڈیسک — برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 328 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Read more

بائیڈن کا افتتاحی خطاب میں ‘مثبت اور اُمید افزا’ ویژن پیش کرنے کا ارادہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی نامزد کردہ وائٹ ہاؤس کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بائیڈن حلف برداری کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں مثبت اور اُمید پر مبنی ویژن پیش کریں گے۔

Read more

ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ: بھارت سے تحقیقات کی آوازیں اٹھنے لگیں

نئی دہلی — بھارت کے ایک سینئر صحافی ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بارک) کے سابق سربراہ پارتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد پاکستان اور بھارت میں شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

Read more

بائیڈن کی حلف برداری سے قبل امریکہ میں سخت حفاظتی اقدامات

کانگریس کی عمارت (کیپٹل ہل) پر چھ جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد اور نئے صدر کی حلف برداری پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نطر واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

امریکی تفتیشی ادارے ‘ایف بی آئی’ نے محکمہ پولیس کو مطلع کیا ہے کہ نئے صدر کی حلف برداری تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی بنیاد پر مظاہرے متوقع ہیں۔

Read more

بائیڈن نے صدارت کے پہلے روز کے احکامات کو حتمی شکل دے دی

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدِ صدارت کے پہلے روز کیے جانے والے ایگزیکٹو احکامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

بائیڈن کی جانب سے نامزد کردہ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رون کلین کے مطابق حلف برداری کے بعد بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع اقدامات کو واپس لینے کے علاوہ کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کریں گے۔

Read more

افغانستان: سپریم کورٹ کی دو خواتین ججز فائرنگ کے واقعے میں قتل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اتوار کی صبح ایک حملے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کی دو خواتین ججز کو قتل کر دیا۔

سپریم کورٹ کے ترجمان احمد فہیم قویم کے مطابق دونوں خواتین ججز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی سرکاری گاڑی پر اپنے دفتر جا رہی تھیں جب کہ حملے میں ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

Read more

ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے: فرانس کا انتباہ

فرانس نے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔ لہذٰا تہران اور واشنگٹن کو 2015 میں کیے جانے والے جوہری معاہدے کی طرف فوری طور پر واپس آ جانا چاہیے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جین یویس لی ڈرائن نے مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرتا جا رہا ہے اور رواں ماہ ایران نے زیرِ زمین جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کا عمل 20 فی صد تک بڑھا دیا.

Read more

سندھ کی علیحدگی پسند تنظیموں کی پرتشدد کارروائیاں، ریاستِ پاکستان کے لیے کتنا خظرہ؟

ہر سال 17 جنوری کو ‘جئے سندھ تحریک’ کے مختلف دھڑوں کے کارکنان تحریک کے بانی جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر تقاریب منعقد کر کے اُن کے نظریے یعنی ‘سندھ کی آزادی’ یا ‘سندھو دیش’ کے قیام کے لیے پُر امن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

تاہم حالیہ دنوں میں سندھ علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ چند پرتشدد عناصر کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

Read more

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے-ٹو کو سرد موسم میں پہلی بار سر کرنے کا عالمی ریکارڈ

نیپال کے کوہ پیماؤں نے پاکستان میں موجود دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو کو موسم سرما میں سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس مشن میں 60 سے زائد کوہ پیماؤں نے حصہ لیا۔ جس میں پاکستان کی جانب سے محمد علی سد پارہ اور ان کے بیٹے بھی سخت سردی اور غیر موافق موسمی حالات کے باوجود مشن کو مکمل کرنے لے لیے سرگرم تھے۔

عالمی ریکارڈ بنانے والے کوہ پیماؤں کی قیادت نیپال کے چنگ داوا شرپا کر رہے تھے۔

Read more

پاکستان میں صحافیوں کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم، بین الاقوامی تنظیم کا اظہارِ تشویش

پاکستان میں صحافیوں خاص کر ذرائع ابلاغ سے وابستہ خواتین کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم چلانے اور ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے پر صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے ایک حالیہ رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نفرت و کردار کشی پر مبنی صحافیوں کے خلاف ایسی مہم سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حکومت آن لائن ہراساں کیے جانے پر کسی قسم کی نرمی کے روادار نہیں۔ حکومت کے مطابق ہراساں کیے جانے کی تشریح کے لیے صحافیوں کو حکومت کے ساتھ بیٹھ کہ قواعد و ضوابط بنانے چاہئیں۔

Read more

طالبان کے سابق امیر ملا اختر کے فرنٹ مین پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ

پاکستان میں حکام نے افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کے فرنٹ مین قرار دیے جانے والے افغان باشندے عمار یاسر کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

عمار یاسر ولد محمد یاسر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ افغان طالبان کے مرکزی رہنما ملا اختر منصور کا فرنٹ مین تھا۔ پاکستان میں رہ کر اس نے ملا اختر منصور کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا۔

Read more

محمود عباس کا 15 سال بعد فلسطین میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات کا اعلان

فلسطین کے صدر محمود عباس نے رواں سال کے وسط میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین میں 2006 میں منعقد الیکشن کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔ 2006 میں ہونے والے انتخابات میں حماس نے واضح برتری حاصل کی تھی۔

پندرہ سالوں بعد ہونے والے یہ انتخابات صدر محمود عباس کی جماعت ‘الفتح’ اور ‘حماس’ کے لیے کٹھن ہوں گے۔ جب کہ حماس کی طرف سے بھی صدر محمود عباس کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

Read more

کیپٹل ہل پر چڑھائی میں ملوث 300 افراد کی نشان دہی، قانونی کارروائی جاری

امریکہ میں پراسیکیوٹرز نے کیپٹل ہل میں کانگریس کی عمارت پر چھ جنوری کو چڑھائی کرنے والے صدر ٹرمپ کے حامیوں میں سے 300 افراد کی شناخت کر لی ہے۔

کانگریس کی عمارت پر چڑھائی اور ہنگامہ آرائی میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے قائم مقام اٹارنی جنرل مائیکل شیرون کے مطابق اب تک تحقیقات کا دائرہ 275 افراد پر محیط ہے اور یہ دن کے آخر تک 300 افراد تک پہنچ جائے گا اور آنے والے دنوں میں مزید افراد تک اس کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

Read more

خیبر پختونخوا: خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل سات سال بعد متفقہ طور پر منظور

خیبر پختونخوا کی اسمبلی نے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

صوبے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علاوہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں نے بھی اس بل کی حمایت کی۔

حزب اختلاف میں شامل مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اراکین اسمبلی نے رائے شماری کے وقت اس بل کے بعض نکات پر اعتراض کیا۔

Read more

پاکستان کی براڈشیٹ کو ڈھائی کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگی، معاملہ ہے کیا؟

پاکستان میں حالیہ دنوں میں برطانیہ کی کمپنی ‘براڈشیٹ’ کا بہت زیادہ تذکرہ کیا جا رہا ہے۔اس کمپنی کو ادا کیے گئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز بھی زیر بحث ہیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ پاکستانی روپوں میں لگ بھگ پانچ ارب روپے رقم اس کمپنی کو کیوں ادا کی گئی۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں، جب سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو معذول کر کے، حکومت سنبھالی تو اس وقت حکومت کی طرف سے احتساب کا نعرہ بلند کیا گیا۔

Read more

کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی میں منتخب نمائندوں کے قتل کی سازش، پراسیکیوٹرز نے الزام واپس لے لیا

امریکہ کے وفاقی پراسیکیوٹرز کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے دوران منتخب نمائندوں کے قتل کی سازش کے الزام سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

وفاقی پراسیکیوٹرز نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ جس دن صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر چڑھائی کی تھی اسی روز منتخب نمائندوں کو قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی تھی۔ البتہ جمعے کو اس حوالے سے ہونے والی تفتیش کے سربراہ نے بیان دیا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس بارے میں براہِ راست ثبوت تاحال نہیں ملا۔

Read more

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔ رواں ہفتے میں تین دن مسلسل نامعلوم عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جس میں چار اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ان حملوں میں تین اہلکاروں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوابی کارروائی میں ایک اہم کمانڈر سمیت دو مبینہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

Read more

عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500 کر دی گئی

فائل فوٹو ویب ڈیسک — امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے جمعے کے روز کہا کہ امریکہ نے عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500 کر دی ہے۔ یہ وہ ہدف ہے جو ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ سال کے آخر میں عراق کے لیے مقرر کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے پانچ روز قبل ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں

Read more

دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ اور ہلاکتیں 20 لاکھ تک پہنچ گئی

انڈونیشیا میں ایک ہیلتھ ورکر کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے۔ 15 جنوری 2021 ویب ڈیسک — جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس سے 20 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ، دو کروڑ 30 لاکھ کرونا مریضوں اور لگ بھگ چار لاکھ اموات کے ساتھ بدستور

Read more

حلف برداری کی تقریب کی سیکیورٹی پر 20 ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے: مائیک پینس

واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کی سیکیورٹی کا انتظام ہزاروں نیشنل گارڈ نے سنبھال لیا ہے۔ 13 جنوری 2021 ویب ڈیسک — امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کے روز امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔پینس نے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ “قوم کے اس غیرمعمولی وقت پر آگے بڑھ کر قومی دارالحکومت کی حفاظت

Read more

سام سنگ نے نئے گلیکسی ایس 21 سمارٹ فون لانچ کر دیے

سام سنگ کا نیا سمارٹ فون ایس 21 چار کیمروں کے ساتھ ویب ڈیسک — سام سنگ الیکٹرانکس کو لمیٹڈ نے جمعرات کے روز نئے گلیکسی ایس سمارٹ فون لانچ کیے ہیں۔ ان فونز کے ساتھ الیکٹرانک پین، جسے ایس پین کا نام دیا گیا ہے، بھی شامل ہے۔ سام سنگ نے متوقع لانچ سے ایک مہینہ پہلے ان فونز کو لانچ کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیکسی کی ایس سیریز کے ساتھ سٹائلس یعنی پین متعارف

Read more

ایران کا فوجی مشقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا ٹیسٹ

خلیج عمان کے قریب ایک ایرانی علاقے میں فوجی مشقوں کے دوران ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ 14 جنوری 2021  ویب ڈیسک — ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز ایران کے پاسداران انقلاب کی فوجی مشقوں کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں اور ملک کے اندر تیار کیے جانے والے فوجی ڈرونز ٹیسٹ کر کے ان کی کارکردگی کی جانچ پرکھ کی گئی۔ یہ مشقیں

Read more

کبوتر کی 13 ہزار کلو میٹر کی اڑان؟

جو نامی کبوتر جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس نے امریکہ سے آسٹریلیا تک پرواز کی، میلبورن کے ایک مکان کی چھت پر بیٹھا ہے۔ 13 جنوری 2021 ویب ڈیسک ۔۔۔ آسٹریلیا کے حکام نے اس کبوتر کی جان بخشی کر دی ہے، جسے اس لیے مارنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ طویل پرواز کرنے کے بعد امریکہ سے آسٹریلیا پہنچا تھا اور حکام کو یہ خدشہ تھا کہ ممکنہ طور پر اس کبوتر کے

Read more

جو بائیڈن کی حلف برداری: واشنگٹن ڈی سی میں سڑکیں بند، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ نومنتخب صدر 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی واشنگٹن ڈی سی عملاً کسی فوجی چھاؤنی کا سا منظر پیش کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت ‘کیپٹل ہِل’ پر چڑھائی کے بعد دارالحکومت کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

افغانستان میں امریکہ کے فوجیوں کی تعداد 19 سال کی کم ترین سطح پر

امریکہ نے طے شدہ پالیسی کے مطابق افغانستان میں تعینات فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کر کے 2500 کر دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں افغانستان میں تعینات فورسز کی تعداد میں مزید کمی کا اعلان کیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو مختصر بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد گزشتہ 19 سال میں کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

Read more

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز: پاکستانی اسکواڈ سے شان، حارث اور عباس ڈراپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ میں نو نئے کھلاڑی شامل ہیں جب کہ کئی سینئرز کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان رواں ماہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

Read more

پاکستان میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے کرونا وائرس کے کیسز کی شرح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلے کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق 18 جنوری سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کی درس و تدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ جب کہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔

Read more

کرونا: چین میں سالِ نو پر چھٹیاں نہ کرنے والے ملازمین کو زیادہ تنخواہ و تحائف کی پیشکش

چین میں فروری میں نیا قمری سال شروع ہوتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں طویل سالانہ تعطیلات منائی جاتی ہیں لیکن اس سال مقامی حکومتوں اور مختلف صنعتوں نے اپنے کارکنوں کو چھٹیوں سے روکنے کے لیے بہت سی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

مراعات کا اعلان ماضی کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس نئے سال کی تعطیلات کے دوران شہریوں کے سفر کرنے کی وجہ سے چین میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا تھا جس پر قابو پانے کے لیے حکومت کو لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا۔

Read more

کیا کرونا وائرس سے صحت یابی کے بعد بھی ویکسین لگوانی چاہیے؟

عالمی وبا کرونا وائرس کے حوالے سے یہ سوال اٹھایا جاتا رہا ہے کہ اگر کوئی وبا سے متاثر یا صحت یاب ہو چکا ہے۔ تو کیا ان افراد کو بھی وبا سے محفوظ رہنے کی ویکسین لگوانی چاہیے۔ طبی ماہرین اس سوال کا جواب اثبات میں دیتے ہیں۔

ویکسین لگوانے کے حوالے سے امریکہ کی ‘جان ہاپکنز یونیورسٹی’ سے وابستہ متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر امیش ادلجا کہتے ہیں کہ یہ ایک سیدھا سا سوال ہے جس کا جواب ہے کہ ہاں، آپ کو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔

Read more

ملائیشیا: پی آئی اے کا طیارہ مسافر اتار کر ضبط کر لیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے مسافر طیارے بوئنگ 777 کو ملائیشین حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔

پی آئی اے کا یہ طیارہ جمعے کو اپنی معمول کی پرواز پر کوالالمپور پہنچا تھا جہاں سے اس نے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا۔

پرواز کے لیے مسافروں کی بورڈنگ کا عمل جاری تھا کہ اچانک مقامی حکام کی طرف سے ایئرلائن کو آگاہ کیا گیا کہ عدالتی حکم پر پاکستان کے جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Read more

انڈونیشیا میں زلزلے سے 35 افراد ہلاک، کئی عمارتیں منہدم

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے باعث مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

​خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب جزیرہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کے بعد زلزلہ پیما مرکز نے آفٹر شاکس کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ جب کہ سونامی کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

Read more

جو بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج کا اعلان

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد کرنے کے خواہش مند ہیں۔

نومنتخب صدر نے کرونا ریلیف پیکج کو ‘امریکن ریسکیو پلان’ کا نام دیا ہے۔

جمعرات کو قوم سے خطاب کے دوران جو بائیڈن نے امریکی عوام کو اپنے اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Read more

طالبان رہنماؤں کو ایک سے زائد شادیوں سے گریز کی ہدایت

افغان طالبان کے سربراہ نے اپنے گروپ کے افراد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تین طالبان عہدے داروں نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اس ہدایت کا مقصد عسکری گروپ پر مالی بوجھ کم کرنا ہے کیوں کہ عموماً طالبان عہدے دار اپنی دوسری یا تیسری شادی کے لیے اپنی تنظیم سے مالی امداد لیتے ہیں۔

Read more

سنتھیا رچی اور رحمٰن ملک کی صلح: ریپ کے الزام کا کیا بنے گا؟

امریکی بلاگر و دستاویزی فلمیں بنانے والی فلم ساز سنتھیا ڈی رچی اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر مقدمات واپس لے لیے ہیں۔

سنتھیا ڈی رچی کی طرف سے رحمان ملک پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رحمٰن ملک کے خلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

Read more

وراٹ اور انوشکا کی بیٹی کی پرائیویسی کے لیے پاپا رازی فوٹوگرافرز سے تصاویر نہ لینے کی اپیل

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے گھر 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

بیٹی کی پیدائش پر بچی کے چچا وکاس کوہلی نے انسٹا گرام پر مبارک باد کے ساتھ ایک بچی کے پیروں کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

Read more

مولانا فضل الرحمٰن کے نام پر اختلافات، وفاق المدارس العربیہ کے انتخابات ملتوی

دیوبند مسلک سے تعلق رکھنے والے مدارس کی تنظیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے انتخابات اندرونی اختلافات کے سبب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

یہ انتخابات لاہور میں 16 اور 17 جنوری کو منعقد اجلاسوں میں ہونے تھے جہاں ملک بھر سے 1256 اراکین مجلس عمومی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے آئندہ پانچ سالوں کے لیے تنظیم کے صدر اورجنرل سیکریٹری کا انتخاب کرنے والے تھے۔

تاہم تنظیم کی جانب سے 13 جنوری کو ایک اعلامیے میں "موسمی حالات اور سیکیورٹی خدشات” کو جواز بناتے ہوئے اجلاسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read more

ہزارہ یونیورسٹی کا نیا ڈریس کوڈ، طالبات کے لیے جینز اور طلبہ کے بالیاں پہننے پر پابندی

خیبر پختونخوا کی بعض جامعات کی انتظامیہ نے طلبہ کے لیے ڈریس کوڈ سے متعلق احکامات جاری کیے ہیں جس پر نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ بھی تنقید کر رہے ہیں۔

مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی نے ڈریس کوڈ کے سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں طالبات پر جینز پہننے، میک اپ کرنے اور بڑے بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسی طرح طلبہ کے لیے ٹی شرٹ، چپل اور کانوں میں بالیاں پہننے، جب کہ بڑے بال رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اعلامیے میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کے لیے بھی اسی طرح کی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔

Read more

معافی کا صدارتی اختیار: کیا صدر ٹرمپ خود کو بھی معاف کر سکتے ہیں؟

امریکہ میں بعض حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا دورِ صدارت ختم ہونے سے قبل کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کرانے کے الزامات کے تحت ممکنہ کارروائی اور سزا سے بچنے کے لیے صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے خود کو بھی معاف کر سکتے ہیں یا نہیں؟

واشنگٹن میں فسادات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دورِ اقتدار میں دوسری بار تاریخی مواخذے کا بھی سامنا ہے جس کا آغاز رواں ہفتے ہو چکا ہے۔ جب کہ ان کی حریف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ تشدد کے لیے اکسانے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی وفاقی سطح تحقیقات کی جائیں۔

Read more

پاکستان میں گزشتہ سال میڈیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہوا: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ورلڈ رپورٹ 2021 میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے سال 2020 میں میڈیا، سیاسی مخالفین اور سول سوسائٹی کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں قانون سازی کو تیز کیا جا رہا ہے۔

Read more

خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے جمعرات کو ڈونیڈن میں کھیلے گئے ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران صرف 36 گیندوں پر سنچری بنائی ہے۔

ڈیوائن نے اپنی سنچری کے ساتھ ہی خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

Read more

امیگریشن میں تاخیر، امریکہ میں کئی غیر ملکی طلبہ کا مستقبل غیر یقینی کا شکار

شہریت اور امیگریشن کے امریکی محکمے ‘یونائٹیڈ اسٹیٹس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز’ (یو ایس سی آئی ایس) کے دفاتر میں ویزوں اور امیگریشن سے متعلق درخواستوں کو نمٹانے کے عمل میں تاخیر بین الاقوامی طلبہ کے لیے ان کے امیگریشن اسٹیٹس کو مشکلات سے دوچار کر رہی ہے۔

وائس آف امریکہ نے کچھ طلبہ سے گفتگو کی ہے اور ان کی درخواست پر ان کے اصل نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے فرضی ناموں کے ساتھ ان کے مسائل بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

Read more

یورپ میں کیڑے پہلی مرتبہ انسانی خوراک کا حصہ بنیں گے

یورپ میں پہلی مرتبہ کیڑوں کو انسانی خوراک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ ‘میل وارمز’ یا ‘یلو گرب’ نام کا یہ کیڑا لاروا کی شکل سے ملتا جلتا ہے جو جلد ہی پاستا اور دیگر پکوانوں کا حصہ ہو گا۔

یورپین فوڈ سیفٹی ایجنسی نے ‘میل وارمز’ کو انسانی غذا کے طور پر کھانے کی منظوری دے دی ہے۔

Read more

جموں شاہراہ کئی روز سے بند، بھارتی کشمیر میں اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ

وادیٴ کشمیر کو بھارت سے ملانے والی 260 کلو میٹر طویل سرینگر-جموں شاہراہ گزشتہ کئی روز سے بند ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

دوسری جانب وادی کے لیے پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خور و نوش کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر مقامی سیاسی جماعتوں اور تاجر برادری نے وادی اور جموں خطے کو ملانے والے متبادل راستوں کو ہر موسم میں قابلِ استعمال بنانے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

Read more

ایوانِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر پر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔

صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ قرار داد پر بدھ کو ووٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر 232 ارکان نے صدر کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 197 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

صدر کے مواخذے کے حق میں ووٹ دینے والوں میں ری پبلکن پارٹی کے دس ارکان بھی شامل ہیں۔

Read more

چین میں 8 ماہ بعد کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت

چین میں آٹھ ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا ایک مریض ہلاک ہو گیا ہے۔ مرنے والے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں البتہ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ ہیبی میں پیش آیا ہے۔

چین میں گزشتہ سال مئی کے بعد سے کرونا وائرس سے ایک بھی ہلاکت سامنے نہیں آئی تھی۔ لیکن حکام کی جانب سے جمعرات کو ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

Read more

لاہور دنیا کے 52 پرکشش شہروں میں شامل: ‘مہمان نوازی اس شہر کا خاصا ہے’

کہا جاتا ہے "جنے لاہور نئیں تکیا او جمیا ہی نئیں۔” پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بارے میں اس کہاوت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ہی شاید امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’ کے قارئین نے لاہور شہر کو دنیا کے 2000 سے زائد مقامات میں سے چوٹی کے 52 مقامات میں شامل کیا ہے جسے 2021 کے لیے سیاحوں کے لیے پرکشش شہر قرار دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق لاہور کو دنیا کے پر کشش ترین شہروں میں شامل کیے جانے کی وجہ مغل دور میں تعمیر کردہ عمارتیں اور اندرون لاہور کے علاقے ہیں۔

Read more

یوٹیوب پر صدر ٹرمپ کا چینل معطل، ویڈیو بھی ڈیلیٹ کر دی گئی

‘گوگل’ کی ملکیت ‘یوٹیوب’ نے منگل کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ جب کہ مبینہ طور پر تشدد پر اکسانے سے روکنے کے لیے ویڈیو بھی ڈیلیٹ کر دی ہے۔

یوٹیوب کے مطابق جو ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی ہے وہ اس کی پالیسی کے خلاف تھی۔

‘یوٹیوب’ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممکنہ تشدد کے حوالے سے اندیشہ ہے جس کی روشنی میں یوٹیوب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپ لوڈ کردہ نئی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا ہے۔

Read more

زرعی ملک ہونے کے باوجود وبا کے دوران 10 فی صد پاکستانی غذائی قلت کا شکار: رپورٹ

پاکستان کے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وبا کے باعث دو کروڑ 6 لاکھ لوگ ایسے ہیں جن کا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار ختم ہو گیا جس کے نتیجے میں آبادی کے دس فی صد افراد کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں شدید غذائی عدم تحفظ دو سال پہلے 3 فی صد تھا جو کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران 10 فی صد تک پہنچ گیا ہے جب کہ معتدل غذائی قلت 13 سے بڑھ کر 30 فی صد ہوگئی ہے۔ تاہم ملک میں 60 فی صد افراد کو کرونا وبا کے عرصے کے دوران غذائی تحفظ برقرار رہا۔

Read more

چین کی تیار کردہ کرونا ویکسین توقعات سے کم مؤثر ہونے کی نشان دہی

چین کی تیار کردہ ویکسین ‘سائنووِک’ کے بارے میں سامنے آیا ہے کہ یہ 50 فی صد ہی مؤثر ہے۔ قبل ازیں اس کے 78 فی صد کے قریب مؤثر ہونے کے اعداد و شمار پیش کیے گئے تھے۔

برازیل میں ‘سائنووِک’ کے آخری اسٹیج کے ٹرائلز میں سامنے آیا کہ یہ ویکسین 50.38 فی صد اثر پذیر ہے۔ ایک ہفتہ قبل جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مقابلے میں یہ 30 فی صد کم مؤثر ہونے کی نشان دہی ہوئی ہے۔

Read more

بھارت ‘دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن پروگرام’ کے لیے تیار

بھارت میں 16 جنوری سے کرونا وائرس کی ویکسینیشن کے پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے۔ نئی دہلی کی حکومت اس پروگرام کو دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم قرار دے رہی ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 کروڑ افراد کو ٹیکے لگانے کی تیاری کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ جولائی تک یہ کام مکمل ہو جائے گا۔

Read more

کیا قبائلی اضلاع میں پولیس کی تعیناتی سے قیامِ امن کا ہدف حاصل ہو گا؟

خیبر پختونخوا کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف ملک کے امن و امان پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ بلکہ قبائلی اضلاع کے عوام کو بنیادی آئینی و قانونی حقوق میسر آ رہے ہیں۔

پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں آئی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں امان و امان قائم رکھنے کی ذمہ داریاں اب خیبر پختونخوا پولیس کی ہے۔ تمام اضلاع میں پولیس کے نظام کو وسعت دی گئی ہے۔

Read more

جماعت الدعوۃ کے خلاف قانونی کارروائیاں، اب ‘ایف اے ٹی ایف’ سے ریلیف ملے گا؟

پاکستان کی عدالتیں کالعدم تنظیموں کے خلاف قائم مقدمات میں تیزی سے فیصلے سنا رہی ہیں جس کے بعد مبصرین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتا ہے۔ اِسی لیے تیزی سے عدالتی کارروائی ہو رہی ہے۔

پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالتیں حالیہ دنوں میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید سمیت تنظیم سے جڑے دیگر افراد کے خلاف تیزی سے مقدمات کی سماعت کر رہی ہیں جب کہ جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو سزائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے لشکرِ طیبہ کے مبینہ رہنما اور ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کے خلاف قائم مقدمے میں سات دنوں میں کیس کی سماعت مکمل کر کے سزا سنائی گئی تھی۔

Read more

صدر ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دے دیا

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک ارکان کی جانب سے اُن کے مواخذے کی کارروائی کے عمل کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

Read more

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ: کیا پی ڈی ایم کی تحریک کمزور ہو رہی ہے؟

کراچی — الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اور سینیٹ انتخابات فروری میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے بھی ان انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے جبکہ یہ اتحاد ان ہاؤس تبدیلی یا حکومت کے خاتمے کے لیے اسمبلیوں سے استعفی تک کے عزم کا اعادہ کر چکا تھا۔

Read more

امریکہ میں وفاقی سطح پر لگ بھگ 70 سال بعد خاتون کو سزائے موت

ویب ڈیسک — امریکہ میں لگ بھگ 70 برس بعد کسی خاتون قیدی کو بدھ کو مہلک انجیکشن لگا کر سزائے موت دے دی گئی ہے۔ خاتون نے 2004 میں ریاست میزوری میں ایک حاملہ خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔

Read more

ٹرمپ کی اپنی جماعت کے بعض ارکان مواخذے کے حامی

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی جماعت ری پبلکن پارٹی کے بعض ارکان نے اُنہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان میں پیش کردہ قرار داد کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

جواد احمد کا ‘کسانا’ بھارت میں مقبول

پاکستانی گلوکار جواد احمد۔ ویب ڈیسک — پاکستانی گلوکار جواد احمد کا بھارتی کسانوں کی حمایت میں ریلیز کیا گیا گانا ‘کسانا’ بھارت میں وائرل ہو گیا ہے۔ اس گانے کی ریلیز پر بھارتی کسانوں نے جواد احمد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ بھارت میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری مظاہروں کے دوران جواد احمد کا گانا ‘کسانا’ مسلسل بجایا جا رہا ہے۔ تین منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس گانے میں جواد احمد نے

Read more

امریکہ: فوجی قیادت کا اہلکاروں کو ‘سیاسی ہنگاموں’ سے متعلق انتباہ

ویب ڈیسک — نو منتخب امریکی صدر کی 20 جنوری کو حلف برداری کی تقریب کے دوران دوبارہ ہنگامہ آرائی کے خدشات کے پیشِ نظر امریکی فوجی قیادت نے فوجی اہلکاروں اور سروس ممبرز کو تحریری میمو جاری کیا ہے۔

Read more

بھارت: سپریم کورٹ نے متنازع زرعی قوانین پر عمل درآمد روک دیا

نئی دہلی — بھارت کی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے گزشتہ برس متعارف کرائے گئے زرعی قوانین پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے کسانوں اور حکومت کے درمیان اتفاق رائے کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

امریکہ: پابندی عائد کرنے پر سوشل میڈیا ایپ ‘پارلر’ کا ‘ایمیزون’ کے خلاف مقدمہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے قدامت پسند حلقوں میں مقبول سماجی رابطوں کی ایپ ‘پارلر’ کو ‘ایمیزون’ نے اپنی ویب پوسٹنگ سروس سے معطل کر دیا ہے۔ تاہم ‘پارلر’ نے ‘ایمیزون’ کے اس اقدام پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

Read more

پالیسی اپ ڈیٹ سے صارفین کے میسجز کی پرائیویسی متاثر نہیں ہو گی: واٹس ایپ

ویب ڈیسک — مشہور میسجنگ ایپلی کیشن ‘واٹس ایپ’ نے منگل کو ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اس کی پالیسی اپ ڈیٹ سے صارفین کے میسجز کی پرائیویسی متاثر نہیں ہو گی۔

Read more

بائیڈن کی حلف برداری سے قبل مسلح مظاہروں کا خدشہ ہے: ایف بی آئی کا انتباہ

ویب ڈیسک — ایسے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے کہ امریکی کانگریس پر گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں کا حملہ ممکنہ سلسلہ وار مسلح اور پرتشدد حملوں کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے اور ان حملوں کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری تک جاری رہنے کے خدشات موجود ہیں۔

Read more

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: اسمتھ نے کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی

ویب ڈیسک — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Read more

کیپٹل ہل حملہ: سیکیورٹی اہل کار مظاہرین کو کیوں نہیں روک سکے؟

ویب ڈیسک — یو ایس کیپیٹل پولیس کے سبکدوش ہونے والے پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے مظاہرین کی کانگریس کی عمارت پر چڑھائی سے پہلے انہوں نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے سیکیورٹی حکام سے ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈز کی طلبی کی درخواست کی تھی لیکن اس تجویز کو رد کر دیا گیا۔

Read more

صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں قرارداد پیش

فائل فوٹو ویب ڈیسک — امریکی کانگریس کی عمارت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے حملے کے بعد ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر کے مواخذے کے لیے قرارداد پیش کر دی ہے۔ پیر کو ایوان میں پیش کی جانے والی چار صفحات پر مشتمل قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس بات کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہ قومی سلامتی، جمہوریت اور آئین کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے اُنہیں

Read more

کشمیر میں تشدد اور عسکری کارروائیوں میں 63 فی صد کمی: بھارتی حکومت کا دعویٰ

سرینگر — بھارت کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں رونما ہونے والے پُرتشدد اور عسکریت پسندی کے واقعات میں سال 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 63 اعشاریہ نو فی صد کمی آئی ہے جب کہ اس عرصے میں شہری ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

Read more

اسپیکر کی جانب سے علی وزیر کے خلاف ریفرنس، پی ٹی ایم رہنماؤں کی مذمت

پشاور — پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی وزیر کو نااہل قرار دینے کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے۔

Read more

مصباح نے ہار کا ملبہ انجریز اور کرونا پروٹوکولز پر ڈال دیا، کرکٹ کمیٹی میں طلبی

ویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اُنہیں مایوسی ہے۔ ان کے بقول دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران بابر اعظم کی انجری اور کرونا پروٹوکولز کے باعث ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑا۔

Read more