بائیڈن کی کامیابی پر تحفظات، ری پبلکن سینیٹر کا معاملہ کانگریس میں زیرِ بحث لانے کا اعلان

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر جوش ہالی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کانگریس میں الیکٹورل کالج سے بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق پر اعتراض اُٹھائیں گے۔

تجزیہ کار ری پبلکن رُکنِ سینیٹ کے اس اعلان کو جو بائیڈن کی کامیابی پر اعتراض اُٹھانے کی آخری ناکام کوشش قرار دے رہے ہیں تاہم اس اقدام سے واشنگٹن کے سیاسی ماحول میں گرما گرمی ہو سکتی ہے۔

Read more

چین میں پہلی کرونا ویکسین کی منظوری، پاکستان 12 لاکھ خواراکیں خریدے گا

چین نے عوامی سطح پر استعمال کے لیے پہلی کرونا وائرس ویکسین کی منظوری دے دی ہے جو سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والی دوا ساز کمپنی ‘سائنو فارم’ نے تیار کی ہے۔

حکومتِ پاکستان نے بھی مذکورہ ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدنے کا آرڈر دے دیا ہے۔

Read more

دو سال سے کم عمر بچوں کو میٹھی چیزیں نہ دیں، ماہرین غذائیات

ویب ڈیسک — امریکی حکومت نے دو سال سے کم عمر بچوں کی خوراک کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ انہیں میٹھی گولیاں، کیک، آئس کریم جیسی چیزیں نہ دی جائیں جن میں چینی ہوتی ہے۔ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ چھ ماہ کی عمر تک بچے کو صرف ماں کا دودھ ہی دیا جائے۔

Read more

ایران یوکرینی طیارہ سانحہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر دے گا

ویب ڈیسک — ایران کی کابینہ نے بدھ کے روز اس سال کے شروع میں تباہ ہونے والے یوکرین کے ایک طیارے کے 176 ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی خاندان ڈیڑھ لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

شمس الرحمٰن فاروقی: ‘کئی زندگیوں کے برابر ایک زندگی’

نئی دہلی — اردو ادب کی کوہ پیکر شخصیت شمس الرحمٰن فاروقی کے انتقال سے ادبی دنیا ابھی تک سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے۔

فاروقی صاحب جب ایک ماہ قبل کووڈ-19 میں مبتلا ہوئے اور انھیں دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تو اس وقت ان کی علالت کی خبر سن کر ادبی حلقوں میں ہلچل سی مچ گئی تھی۔ سب کے ہاتھ دعا کے لیے اٹھ گئے تھے۔ دعاؤں نے اپنا اثر بھی دکھایا اور وہ روبہ صحت ہو گئے۔ لیکن کیا خبر تھی کہ کووڈ نے ان کی صحت پر جو منفی اثرات مرتب کیے ہیں وہ یوں نہیں جائیں گے، بلکہ ان کی جان لے کر ہی چھوڑیں گے۔

Read more

یورپ میں ویکسی نیشن: جرمن پائلٹ نے آسمان پر سرنج بنا دی

ویب ڈیسک — یورپ میں کرونا وائرس کی ویکسی نیشن مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینے اور یاد دہانی کے لیے جرمنی کے ایک پائلٹ نے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے آسمان پر بڑے سائز کی سرنج بنا دی۔

Read more

فواد عالم کی ‘فولادی واپسی’ اور لمبی جدائی کا ریکارڈ

کراچی — چار ہزار، دو سو اٹھارہ دن، یہ وہ وقت ہے جو سلیکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مبینہ غفلت اور کپتانوں کی پسندیدہ فہرست میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے دو سینچریوں کے درمیان گزارا۔

Read more

نیب نے عمران خان کی ایما پر گرفتار کیا، خواجہ آصف کا الزام

اسلام آباد — آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ​پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیرِ اعظم پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی گرفتاری عمران خان کے ایما پر کی گئی ہے۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: امریکہ احمد عمر سعید شیخ پر مقدمہ چلانے کے لیے تیار

کراچی — پاکستان میں امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کے حوالے سے ​امریکہ کے محکمۂ انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ احمد عمر سعید شیخ کو تحویل میں لینے اور اُن کے خلاف امریکہ میں مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔

Read more

سال 2020: کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی، ایف اے ٹی ایف کا خوف یا ریاستی پالیسی؟

لاہور — سال 2020 کے دوران پاکستان میں کالعدم جماعت الدعوۃ سمیت دیگر انتہا پسند جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی رہنماؤں کو گرفتار اور سزائیں سنائی گئیں۔

Read more

امریکہ سعودی عرب کو 290 ارب ڈالرز کے 3000 اسمارٹ بم فروخت کرے گا

ویب ڈیسک — پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کو لگ بھگ تین ہزار پریسژن گائیڈڈ میونیشن (فضا سے ہدف کو نشانہ بنانے والے بم) فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہتھیاروں کی اس ممکنہ فروخت کی مالیت 290 ارب ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

Read more

سال 2020: پاکستانی شوبز کے بڑے اسکینڈلز اور تنازعات پر ایک نظر

کراچی — ویسے تو 2020 کرونا وائرس کی وجہ سے لمبے عرصے تک سب کو یاد رہے گا، لیکن اس سال پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسے تنازعات بھی کھڑے ہوئے جو 2020 کو آنے والے برسوں کے لیے یادگار بنا گئے۔

Read more

دفاعی اخراجات سے متعلق ویٹو مسترد نہ کیا جائے: ٹرمپ کا سینیٹ پر زور

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ 740 ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات بل پر اُن کا صدارتی ویٹو برقرار رکھے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ "کمزور اور تھکی ہوئی ری پبلکن قیادت” اُن کے ویٹو کو مسترد کرنے کی اجازت دے دے گی۔

Read more

نو ماہ میں 18 ہزار سے زائد حملے، 99 فی صد میں طالبان ملوث تھے: افغان حکام کا دعویٰ

افغانستان کے خفیہ ادارے ‘نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی’ (این ڈی ایس) کے سربراہ احمد ضیا سراج کا کہنا ہے کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران طالبان اور دیگر عسکریت پسند تنظیموں نے افغانستان میں 18 ہزار 200 حملے کیے ہیں۔

افغانستان کی سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوئے احمد ضیا سراج کا کہنا تھا کہ گزشتہ نو ماہ میں افغانستان میں ہونے والے 99 فی صد حملوں میں طالبان ملوث ہیں۔ طالبان نے کارروائیوں میں سیکیورٹی اداروں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، مختلف صوبوں اور شہروں میں خود کش حملے اور ٹارگٹ کلنگ بھی کی گئی۔

Read more

بھارت: لو جہاد مخالف قانون، ایک ماہ میں 16 ایف آئی آر، 54 افراد گرفتار

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مبینہ ‘لو جہاد’ مخالف قانون کی منظوری کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس دوران اس قانون کے تحت پولیس نے 16 مقدمات درج کیے۔ جب کہ 86 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور 54 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس قانون کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ابھی مزید 31 ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔

Read more

سی پیک: چین کی قرض فراہمی سے قبل پاکستان سے اضافی ضمانتیں طلب کرنے کی تردید

چین نے ‘سی پیک’ منصوبے کے لیے پاکستان کو قرض کی فراہمی سے قبل اضافی ضمانتیں طلب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاؤ لیجیان نے بیجنگ میں پیر کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان رپورٹس کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ بیجنگ ‘چین پاکستان اقتصادی راہداری’ (سی پیک) منصوبوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

Read more

برطانیہ سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق

پاکستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں سے تین افراد میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق برطانیہ میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے متاثرین کی پاکستان میں بھی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانیہ سے آنے والے تین مسافروں کے نمونوں میں نئی قسم کے وائرس سے مشابہت پائی گئی ہے۔

صوبائی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ جن میں سے چھ افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read more

دہائی کے بہترین کھلاڑیوں اور ٹیموں میں پاکستانی کرکٹر کیوں شامل نہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو مختلف درجہ بندیوں میں دہائی کے بہترین کھلاڑیوں اور ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ البتہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل نہیں کر سکا۔

بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو مجموعی طور پر اس دہائی کا بہترین کھلاڑی قرار دینے کے علاوہ اس دہائی میں ایک روزہ کرکٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ہے۔

Read more

برطانیہ: کرونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے ہفتہ وار 20 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن لازمی قرار

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) کے حالیہ مطالعے میں سامنے آیا ہے کہ برطانیہ کو کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے کم از کم 20 لاکھ افراد کو ہفتہ وار لازمی طور پر ویکسین دینی ہو گئی۔

امریکہ کی ‘جان ہاپکنز یونیورسٹی’ کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس سے 71 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ حکام نے 23 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Read more

امریکہ میں ‘ڈیلیوری ڈرونز’ کے آ بادی والے علاقوں میں استعمال کی منظوری

وہ وقت زیادہ دور نہیں جب امریکی شہری شام میں آسمان میں ایسے ترسیلی ڈرونز کی بھرمار دیکھیں جو کھانا یا کوئی اور چیز لے کر آ رہے ہوں۔

امریکہ میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے پیر سے ڈیلیوری ڈرونز یعنی ترسیلی ڈرونز کے آبادی والے علاقوں میں استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

بہت سے لوگ اس پیش رفت کو ڈرون ڈیلیوری کی وسیع تر سطح پر قبولیت کی جانب اہم قدم کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Read more

ٹرمپ کے حامی ٹرانزیشن میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں: بائیڈن

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں امریکہ کے بہت سے اداروں کو کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹرانزیشن ٹیم کو سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے خاطر خواہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں جو ان کے بقول ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

پیر کو بائیڈن نے خارجہ پالیسی سے متعلق اپنی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ "ہمیں محکمہ دفاع اور آفس آف منیجمنٹ اینڈ بجٹ میں سیاسی قیادت کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔”

Read more

ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کی تجویز پر کرونا امدادی رقم بڑھا دی، دفاعی بجٹ پر صدارتی ویٹو مسترد

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ترمیم کو شامل کرتے ہوئے کرونا ریلیف پیکج کے تحت مشکلات سے دوچار امریکیوں کو 600 کے بجائے دو ہزار ڈالر دینے کی منظوری دی ہے۔ تاہم 740 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ پر صدر کے ویٹو کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان نے کرسمس کی چھٹیوں کو مختصر کرتے ہوئے یہ اقدامات پیر کو ایسے وقت کیے ہیں جب نئی کانگریس کے حلف اُٹھانے میں محض ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔

Read more

انسانی حقوق کی سرگرم کارکن سعودی خاتون الھذلول کو پانچ سال قید کی سزا

ایک سعودی عدالت نے پیر کے روز خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک معروف خاتون لیجن الھذلول کو پانچ سال 10 مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔ جیل کی اس سزا کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

الھذلول کی عمر 31 سال ہے اور وہ سن 2018 سے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کم ازکم ایک درجن خواتین کے ساتھ حراست میں ہیں۔

Read more

سان فرانسسکو میں ڈبل روٹی سے بنا سات فٹ کا ٹاور

امریکی شہر سان فرانسسکو میں کرسمس کے موقع پر ایک قریبی تفریحی پہاڑی پر ڈبل روٹی سے بنا ہوا ایک ٹاور ظاہر ہوا جو اگلے ہی روز ٹوٹ کر گر گیا۔ سات فٹ بلند اس ٹاور کو لوگوں نے دلچسپی سے دیکھا اور اس کے ساتھ اپنی تصویریں اور سلفیاں بنائیں۔

یہ ٹاور ڈبل روٹی کی ایک خاص قسم سے، جسے ادرک سے بنایا جاتا ہے اور جنجر بریڈ کہا جاتا، بنایا گیا تھا اور ڈبل روٹیوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے کریم کی آئیسنگ استعمال کی گئی تھی۔ اور اسے میھٹی گولیوں سے آراستہ کیا گیا تھا۔

Read more

بھارتی فوج کے ایک افسر اور سویلین کے خلاف تین کشمیریوں کے قتل کا مقدمہ درج

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے ایک فوجی افسر اور ایک سویلین کے خلاف تین مزدوروں کے قتل اور انہیں دہشت گرد قرار دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ تین کشمیری مزدور رواں سال جولائی میں مارے گئے تھے۔ بھارتی فوج نے ابتدائی طور پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ افراد کشمیر کے جنوبی گاؤں امشیپورہ میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ لیکن کشمیر پولیس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان تینوں مزدوروں کے قتل کے بعد ان کے پاس ہتھیار رکھ کر دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی گئی۔

Read more

بھارت: معروف ‘سیکسپرٹ’ ڈاکٹر واتسا 96 سال کی عمر میں چل بسے

بھارت کے معروف ماہرِ جنسی امراض ڈاکٹر مہیندر واتسا 96 سال کی عمر میں پیر کی صبح چل بسے۔ ڈاکٹر واتسا کی وجۂِ شہرت ممبئی کے ایک اخبار میں چھپنے والا وہ کالم تھا جس میں وہ قارئین کے جنسی مسائل سے متعلق سوالات کے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے تھے۔ ان کا یہ کالم گزشتہ 10 سال سے شائع ہو رہا تھا۔

اُنہیں سیکس ایجوکیشن اور اس سے متعلق مشورے دینے کی وجہ سے بھارت بھر میں اس موضوع کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔

Read more

چین میں کرونا سے متعلق رپورٹنگ پر سٹیزن جرنلسٹ کو چار سال قید

چین کی عدالت نے ووہان میں گزشتہ سال پھوٹنے والی کرونا وبا سے متعلق رپورٹنگ پر ایک خاتون سٹیزن جرنلسٹ کو چار سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

سینتیس سالہ خاتون جونگ جان نے یو ٹیوب پر ووہان شہر کے رہائشیوں کے انٹرویوز، وی لاگز، قبرستانوں، ٹرین اسٹیشنز سمیت اسپتالوں کی فوٹیجز اپ لوڈ کی تھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکام وائرس سے متعلق چینی حکومت کے بیانیے سے ہٹ کر حقائق سامنے لانے پر جونگ سے نالاں تھے۔

Read more

رونالڈو کے لیے پلیئر آف دی سینچری کا ایوارڈ

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پلیئر آف دی سینچری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

اتوار کو دبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران فٹ بال کلب یوونٹس کے فارورڈ رونالڈو نے بذات خود اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گورڈیلا کو موجودہ صدی کے بہترین منیجر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Read more

امریکہ: نیشویل دھماکے کا ملزم جائے وقوعہ پر ہلاک ہو گیا, حکام

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے اس شخص کی شناخت 63 سالہ انتھونی کوئن وارنر کے طور پر کی ہے جس نے کرسمس کو علی الصبح ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویل کے تجارتی علاقے میں گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

حکام نے اتوار کو نیشویل میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وارنر نے یہ واردات اکیلے انجام دی اور اس کارروائی کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ نے کرونا ریلیف اور حکومتی اخراجات بل پر دستخط کر دیے

حکومتی شٹ ڈاؤن کے منڈلاتے خطرے کے پیشِ نظر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے منظور کردہ 2300 ارب ڈالر کے کرونا ریلیف اور حکومتی اخراجات بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

حال ہی میں کانگریس کی جانب سے منظور کیے گئے اس بل کو صدر ٹرمپ نے ‘تضحیک’ قرار دیتے ہوئے اس میں بعض ترامیم کی تجویز دی تھی۔ ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن رہنماؤں نے کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد اس بل پر اتفاق کیا تھا۔

Read more

دنیا مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کے لیے بھی تیار رہے: عالمی ادارۂ صحت

ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کرونا وائرس کے مہلک مرض سے نبرد آزما ہے, عالمی ادارہٗ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ انہیں مستقبل کے عالمی امراض سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیار رہنا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینم گیبراسس نے یہ بات وبائی امراض کے خلاف تیاری سے موسوم پہلے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہی۔ ان کے الفاظ میں ’’ اگر ہم تیاری میں ناکام رہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم ناکام ہونے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ ‘‘

Read more

امریکہ: نیشول میں دھماکے کی تفتیش مضافاتی علاقے کے ایک گھر پر مرکوز

ویب ڈیسک — امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اہل کار نیشول شہر میں کرسمس کے روز ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں مضافات میں واقع ایک گھر کی تلاشی لے رہے ہیں۔

Read more

حکومت جمہوریت سے عاری ہے، خاتمہ کرکے رہیں گے: بلاول کا بے نظیر کی برسی پر خطاب

کراچی — چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اگر 31 جنوری تک استعفیٰ نہیں دیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ” عوام کی طاقت اور سیاسی اتحاد سے نا اہل حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔”

Read more

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، سات اہلکار ہلاک

پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ضلع ہرنائی اور زیارت پر واقع علاقے شاہرگ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر جالاوان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب حملہ کیا۔

Read more

مشروبات اور کھانا فروخت کرنے والی دو ہزار سال قدیم دکانیں دریافت

اٹلی کے شمالی خطے میں واقع قدیم شہر پومپئی میں آثار قدیمہ کے یورپی ماہرین نے ایسی ہوٹل نما دکانیں دریافت کی ہیں جو کہ رومن راہ گیروں کو گرم کھانا اور مشروبات پیش کیا کرتی تھیں۔

پومپئی رومن بادشاہت کے دور میں ایک مصروف شہر تھا۔ تاہم 79 قبل از مسیح میں شہر کے قریب واقع آتش فشاں اچانک لاوا اگلنا شروع ہوگیا جس سے یہ شہر دیکھتے ہی دیکھتے جلتے ہوئے لاوے میں دب گیا۔

Read more

ایران: شدید پرفباری کے دوران 10 کوہ پیما ہلاک، بحری جہاز کا عملہ لاپتا

ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع پہاڑوں میں ہونے والی شدید برف باری کے بعد کم از کم 10 کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایران میں حالیہ دنوں میں ہونے والی برف باری اور تیز ہواؤں کے سبب ملک کے اکثر حصوں میں شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔ جب کہ ذرائع آمد و رفت بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Read more

ٹرمپ کے دستخط کا انتظار، کرونا امداد کے تحت اضافی بے روزگاری الاؤنس کی معیاد ختم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کے ریلیف پیکیج، حکومتی اخراجات سے متعلق بل پر ہفتے کو رات گئے تک دستخط نہیں کیے جس کے باعث بے اضافی روزگاری الاؤنس اور بے دخلی سے بچاؤ جیسی سہولیات کی معیاد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہو گئ۔

صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے مذکورہ قانون پر تنقید کی تھی اور ہفتے کو اس کی مسلسل مخالفت کا عندیہ دیا تھا۔

Read more

پاکستان اور آئی ایم ایف میں موجودہ ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی حکومت کی درخواست پر رواں مالی سال کے اختتام تک موجودہ ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس اتفاق رائے کے نتیجے میں حکومت ٹیکس اہداف پر نظر ثانی نہیں کرے گی اور بعض اہم ٹیکس اقدامات پر عمل درآمد آئندہ چھ ماہ تک معطل رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اتفاق رائے آئی ایم ایف اور پاکستان کی حکومت کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران طے پایا ہے۔

Read more

امریکی قانون سازوں کا بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کو خط

نئی دہلی — امریکہ میں کانگریس کی بھارتی نژاد رکن پرمیلا جے پال سمیت سات با اثر اراکین کانگریس نے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے نام ایک خط میں اپیل کی ہے کہ وہ بھارت میں سراپا احتجاج کسانوں کے معاملے کو بھارتی ہم منصب کے سامنے اٹھائیں۔ خط کے مطابق ان مظاہروں سے متعدد بھارتی نژاد امریکی براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔

Read more

بابر اعظم کے دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کے امکانات، امام الحق کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک — پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے بلے باز امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر میں انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر الزامات

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسلز کے عام انتخابات، پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں کے ضمنی چناوٴ کے فوراً بعد پولیس نے گرفتاریوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

آٹھ مراحل میں کرائے گئے یہ انتخابات گزشتہ ہفتے مکمل ہوئے تھے اور ان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے قائم کیے گئے اتحاد ٰپیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن’ (پی اے جی ڈی) نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔

Read more

اسمبلیوں سے استعفے: حزبِ اختلاف اب تک فیصلہ کیوں نہیں کر سکی؟

اسلام آباد — پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتیں ایک طرف اسمبلیوں سے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے پر غور کر رہی ہیں۔ تو دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اپوزیشن اراکین نے استعفے دیے تو فوری منظور کر لیے جائیں گے۔

Read more

امریکی بجٹ صدر ٹرمپ کے فیصلے کا منتظر

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے چھٹیاں فلوریڈا کی تفریح گاہ میں گزار رہے ہیں۔ جب کہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن جماعتوں کے نمائندے اس بات کے منتظر ہیں کہ وہ عالمی وبا کے ریلیف پیکیج اور حکومت کے اخراجات کے بل پر منظوری کے دستخط کرتے ہیں یا نہیں۔

Read more

کیلی فورنیا 20 لاکھ پازیٹو کیسز کے ساتھ سب سے متاثرہ امریکی ریاست

ویب ڈیسک — کیلی فورینا امریکہ کی پہلی ایسی ریاست بن گئی ہے، جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ چکی ہے، جو امریکہ بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار کرسمس سے ایک روز قبل شام کو جاری ہوئے جب کہ پوری ریاست میں سخت پابندیاں نافذ ہیں اور لوگوں کو سختی سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔

Read more

کرونا وبا کے سائے میں کرسمس، کہیں لاک ڈاؤن، کہیں چرچ بند

ویب ڈیسک — کرفیو، قرنطینہ، اور بین الاقوامی سرحدوں پر پابندیوں کی سی صورت حال میں جمعے کے روز دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے اپنا کرسمس کا تہوار منایا اور ان کی ہمت اور عزم نے کرونا کی مہلک عالمی وبا کے باوجود اس دن کو خاص بنانے میں مدد دی۔

Read more

فرانس: گھریلو تنازعے میں بیچ بچاؤ کرانے والے تین پولیس اہل کار ہلاک

ویب ڈیسک — جنوبی فرانس میں ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں تین پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کی ایک ٹیم گھریلو تشدد کی ایک شکایت کے جواب میں موقع پر پہنچی تھی کہ مسلح شخص کی گولیوں کا نشانہ بن گئی۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Read more

امریکہ: کرسمس پر نیشول کار دھماکے سے لرز اٹھا، پولیس کے مطابق یہ عمداً کارروائی ہے

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست ٹینی سی کے شہر نیشول میں کرسمس کی صبح سڑک کنارے پارک کی گئی ایک گاڑی دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ عمداً کیا گیا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کوئی بھی خطرے کی حالت میں نہیں بتایا گیا۔

Read more

پاکستان میں طالبان کی موجودگی افغان امن کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ افغان وزارت خارجہ

اسلام آباد — افغانستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان طالبان کی مبینہ موجودگی خطے میں موجود بحران کو جاری رکھے گی۔ افغان حکومت کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے و قت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان میں مقیم افغان طالبان کے ساتھ ملا بردار کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔

Read more

پاکستان کا دورۂ نیوزی لینڈ: ٹیسٹ سیریز کا انجام کیا ہو گا؟

کراچی — پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل جیت تو لیا ہے، تاہم سیریز میں اسے دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کپتان بابر اعظم کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں ان کی غیر موجودگی سے ٹیم ابھی سنبھل ہی پائی تھی کہ اچانک ٹی ٹونٹی سیریز میں بابر اعظم کی غیر موجودگی میں کپتانی کرنے والے شاداب خان کے زخمی ہونے کی خبر آ گئی اور ٹیم کا جو رہا سہا مورال تھا، وہ بھی ڈاؤن ہو گیا۔

Read more

جاپان: آئندہ 30 برس میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں ختم کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک — جاپان میں آئندہ 15 برس کے دوران پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کی گنجائش ختم ہو جائے گی اور ان کی جگہ ایسی گاڑیاں لے لیں گی جو آلودگی نہیں گی پھیلائیں گی اور ماحول دوست ہوں گی۔

Read more

مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ فروخت ہو گئی، مگر کم قیمت پر

ویب ڈیسک — امریکہ کے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے انتقال کے تقریباً 10 سال بعد ریاست کیلی فورنیا میں واقع ان کی رہائش گاہ ‘نیور لینڈ رینچ’ بالآخر فروخت کر دی گئی ہے مگر گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نہایت کم قیمت پر۔

Read more

امریکہ: سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہرے

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام آندرے مورس ہل کی ہلاکت کے بعد ملک میں نسلی امتیاز اور پولیس کی بربریت کے خلاف ایک بار پھر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔

Read more

ڈینئل پرل کیس: کیا ملزمان عدالتی حکم کے باوجود رہا ہو سکیں گے؟

کراچی — امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے کراچی میں 2002 میں قتل ہونے والے امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس میں گرفتار ملزمان کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دہشت گردوں کی رہائی سے متعلق دیے گئے حکم پر تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ یہ ملزمان رہا ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ تاہم امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ کیس اب بھی چل رہا ہے اور وہ اس کیس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Read more

ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کا عمل شروع کر دیا

پاکستان کے لیے ایک اور بڑی مشکل کا آغاز ہوا ہے اور ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ کا حکم جاری ہونے کے بعد ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی درخواست پر ہرجانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا گیا تھا، پاکستان کی جانب سے حکم امتناع کی شرائط پوری کرنے میں ناکامی کے بعد عدالت نے ٹیتھیان کمپنی کی درخواست پر دوسرا حکم جاری کیا۔

Read more

برطانیہ اور یورپی یونین میں تجارتی معاہدہ طے پا گیا

کئی برسوں کے مذاکرات کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین نے جمعرات کو بالآخر ایک تجارتی معاہدہ کر لیا، جس سے 2016 کے ریفرنڈم کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے اقتصادی نقصان کو محدود کیا جا سکے گا۔

یہ معاہدہ لوگوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اور کرونا بحران کے ماحول میں ایک خوش آئند خبر بن کر سامنے آیا ہے۔

Read more

ری پبلکن ارکان نے کرونا امدادی بل میں صدر ٹرمپ کی مجوزہ ترمیم کی منظوری روک دی

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کے ری پبلکن ارکان نے اپنی ہی پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرونا وائرس امدادی بل میں ترمیم کے مطالبے کی منظوری روک دی ہے۔

ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے جمعرات کو کرونا امدادی پیکج میں ایک فرد کو دو ہزار ڈالر اور جوڑے کی صورت میں چار ہزار ڈالر کی رقم بطورِ امداد دینے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو منظور کرنا چاہا تو ری پبلکن ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

Read more

مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ فروخت ہو گئی، مگر کم قیمت پر

امریکہ کے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے انتقال کے تقریباً 10 سال بعد ریاست کیلی فورنیا میں واقع ان کی رہائش گاہ ‘نیور لینڈ رینچ’ بالآخر فروخت کر دی گئی ہے مگر گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نہایت کم قیمت پر۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مائیکل جیکسن کے زیرِ استعمال رہنے والی یہ رہائش گاہ صرف دو کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی ہے۔

Read more

ہالی وڈ اسٹوڈیو ‘ایم جی ایم’ پانچ ارب ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش

ویب ڈیسک — ہالی وڈ کا اسٹوڈیو ‘ایم جی ایم’ (میٹرو-گولڈون-میئر) پانچ ارب ڈالرز سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ وہی اسٹوڈیو ہے جو جیمز بانڈ اور ہوبٹ جیسی فرنچائز فلمیں بنا چکا ہے۔

Read more

چین میں علی بابا گروپ کے خلاف تحقیقات

ویب ڈیسک — چین میں ‘علی بابا گروپ’ کے خلاف اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کے اس بڑے گروپ سے منسلک ‘آنٹ گروپ’ کو بھی آئندہ دنوں میں طلب کیا گیا ہے۔

چین کے ریگولیٹرز نے جمعرات کو ‘آنٹ گروپ’ کے حکام کو طلب کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ پیش رفت علی بابا گروپ کے بانی جیک ما کے اس بڑے ادارے کے لیے تازہ ترین دھچکہ ہے۔

Read more

کرونا ٹیسٹ کی شرط: افغان شہریوں کی طورخم کے راستے پاکستان آمد میں کمی

پشاور — سرحدی گزر گاہ طور خم کے راستے پاکستان آنے والے افغان باشندوں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد سے افغانستان سے پاکستان آنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

چند روز قبل حکومتِ پاکستان نے طورخم کے راستے آنے والے افغان باشندوں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔

Read more

ترک کمپنیوں اور حکومت کا تنازع، لاہور سے کچرا اب کون اُٹھائے گا؟

لاہور — پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کچرا اُٹھانے کی ذمہ دار ترک کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدے کے اختتام اور متبادل انتظام نہ ہونے سے شہر میں ان دنوں جابجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

کچرا اُٹھانے کا معاہدہ 31 دسمبر 2020 کو ختم ہو رہا ہے۔ تاہم اسے قبل ہی حکومتی ادارے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) اور ترک کمپنیوں کے مابین تنازع کے باعث کچرا اُٹھانے کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

Read more

کسانوں کے حق میں ریلی، پرینکا گاندھی کی گرفتاری پھر رہائی

نئی دہلی — بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے کسانوں کی حمایت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے ایوانِ صدر تک مارچ کے دوران پرینکا گاندھی سمیت کئی کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

مارچ کی قیادت کانگریس رہنما راہول گاندھی کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ بھارتی کسان کئی روز سے متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف نئی دہلی کے اطراف احتجاج کر رہے ہیں جب کہ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں اس احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں۔

Read more

امریکی خواتین سے متعلق دو نئے عجائب گھروں کے قیام کی منظوری

امریکی کانگریس کی جانب سے پیر کے روز پاس ہونے والے بڑے ریلیف بل میں امریکی خواتین اور لاطینی امریکی خواتین پر مرکوز عجائب گھر بنانے کی تجویز بھی پاس کی گئی ہے۔

اس بل میں سمتھ سونین میوزیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امریکی خواتین اور لاطینی امریکی خواتین پر دو قومی عجائب گھر تعمیر کرے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیم سرکاری ادارے کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں عملہ بھرتی کرے، اس مقصد کے لیے اشیا اکٹھی کرے اور ایسے پروگرام تشکیل دے جو ان گروہوں کی کہانی بیان کرتا ہو۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: ملزمان کی نظر بندی غیر قانونی قرار، رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تین ملزمان بغیر کسی جرم ثابت ہوئے 18 سال سے جیل میں ہیں جب کہ چوتھے ملزم احمد عمر شیخ اپنی سات سالہ قید کی سزا پہلے ہی پوری کر چکے ہیں۔

Read more

کریمہ بلوچ کی موت کسی ‘مجرمانہ فعل’ کا نتیجہ نہیں: کینیڈین پولیس

کینیڈین پولیس نے دو روز قبل ٹورنٹو سے بلوچ سیاسی کارکن کریمہ بلوچ کی لاش برآمد ہونے کے معاملے میں کسی جرم کے ارتکاب کا امکان رد کر دیا ہے تاہم تاحال یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ اُن کی ہلاکت کیسے ہوئی۔

ٹورنٹو پولیس کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد پولیس افسران نے تعین کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی جرم کا ارتکاب نہیں ہوا اور نہ ہی کسی اور گڑبڑ کا شک ہے۔

Read more

امریکہ: آبادی بڑھنے کی رفتار 120 برس کی کم ترین سطح پر

امریکہ میں آبادی میں اضافے کی رفتار 2019 سے 2020 کے دوران گزشتہ 120 برسوں کی کم ترین سطح پر رہی۔ یہ اعداد و شمار منگل کو امریکی سینسس بیورو نے جاری کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں اس کمی کی وجہ کرونا وائرس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہے۔

دی بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے میٹرو پولیٹن پالیسی پروگرام کے سینئر فیلو ولیم فرے کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پچھلے کئی برسوں سے امیگریشن پر پابندیوں اور شرح پیدائش میں کمی کے باعث پہلے ہی آبادی میں اضافے میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی، مگر کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث یہ کمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

Read more

کرونا کی ‘تشخیص’ کے لیے چلی کے ایئر پورٹ پر کتے تعینات

چلی کے ایک ہوائی اڈے پر مسافروں میں کرونا کی علامات کا سراغ لگانے کے لیے کتے تعینات کر دیے گئے ہیں جو آنے جانے والے مسافروں کے سامان کو سونگھ کر کرونا وائرس کا سراغ لگاتے ہیں۔

چلی کے سینٹیاگو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر صحت کاؤنٹرز پر خصوصی پیڈز رکھے گئے ہیں۔ مسافر اپنی ناک، گردن اور کلائیوں کو اس سے پونچھ کر شیشے کے ایک ڈبے میں ڈال دیتے ہیں جس کے بعد ان سراغ رساں کتوں کا کام شروع ہوتا ہے۔

Read more

ٹرمپ نے قریبی ساتھیوں سمیت مزید 26 افراد کو صدارتی معافی دے دی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سابق منیجر پال مینافورٹ اور سابق مشیر راجر اسٹون کو بھی صدارتی معافی دے دی ہے۔

یہ وہ افراد تھے جنہیں 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران سزائیں سنائی گئی تھیں اور مینافورٹ صدر کے ایسے پہلے قریبی ساتھی تھے جن پر سب سے پہلے اس معاملے پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Read more

امریکی کانگریس سے پاکستان کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر کی سول امداد کی منظوری

امریکی کانگرس نے پیر کو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔ یہ امداد امریکی کانگرس کی طرف منظور کردہ فنڈنگ کے اس بل کا حصہ ہے جس میں 900 ارب ڈالر کا کرونا وائرس سے متعلق امدادی پیکیج اور 1400 ارب ڈالر کے سالانہ امریکہ کے حکومتی مصارف کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔

Read more

ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار وزیرِ داخلہ کو کیوں دیا گیا؟

اسلام آباد — پاکستان میں وفاقی کابینہ نے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو ‘ایگزٹ کنٹرول لسٹ’ (ای سی ایل) میں ترامیم کرنے کے اختیارات تفویض کرنے کی اجازت دی ہے۔

کابینہ کے مطابق یہ منظوری صرف عدلیہ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے دی گئی ہے۔ اس سے قبل اس کمیٹی کی سربراہی وزیرِ قانون کرتے تھے اور ان کے ساتھ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل تھے۔

Read more

سینیٹ الیکشن کا طریقۂ کار: صدرِ پاکستان نے سپریم کورٹ سے رائے مانگ لی

اسلام آباد — صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رائے مانگ لی ہے۔

صدرِ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت وزیرِ اعظم پاکستان کی تجویز منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس بھیج دیا ہے۔ ریفرنس میں حکومت نے موٌقف اختیار کیا ہے کہ قانونی طور پر الیکشن شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتا ہے اور اس کا مقصد سینیٹ الیکشن میں شفافیت لانا ہے۔

Read more

سال 2020 صحافیوں پر بھی بھاری رہا، فرائض کی انجام دہی کے دوران 21 قتل: رپورٹ

اسلام آباد — صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس’ (سی پی جے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں 21 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کر دیے گئے۔ ادارے کے مطابق گزشتہ سال یہ تعداد 10 تھی۔

‘سی پی جے’ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوئیل سائمن کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2020 تک کم از کم 274 صحافی قید میں تھے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 250 سے زائد تھی۔

Read more

‘پاکستان مخالف پروگرام’، بھارتی نیوز چینل پر برطانیہ میں 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

نئی دہلی — برطانوی ٹیلی ویژن ریگولیٹری اتھارٹی ‘آف کام’ نے بھارت کے معروف صحافی ارنب گوسوامی کے ہندی نیوز چینل ری پبلک پر مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مواد پیش کرنے پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔

‘پوچھتا ہے بھارت’ نامی پروگرام گزشتہ سال چھ ستمبر کی شب نو بجے نشر کیا گیا تھا۔ ‘آف کام’ ٹیلی ویژن نشریات، ٹیلی مواصلات اور پوسٹل صنعت پر نظر رکھنے والا برطانوی حکومت کا منظور شدہ ادارہ ہے۔

Read more

سلمان اور کترینہ کی فلم ‘ٹائیگر تھری’ کی شوٹنگ مارچ میں ہو گی

ویب ڈیسک — بالی وڈ فن کار سلمان خان اور کترینہ کیف 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بھارت’ کے بعد اب ایک مرتبہ پھر ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ ان کی نئی فلم ‘ٹائیگر تھری’ کی شوٹنگ اگلے سال مارچ میں شروع ہونے جا رہی ہے۔

Read more

کرونا دنیا کے آخری حصے تک بھی پہنچ گیا، انٹارکٹیکا میں بھی کیس رپورٹ

ویب ڈیسک — کرونا کی عالمی وبا دنیا کے آخری حصے تک پہنچ گئی۔ برِاعظم انٹارکٹیکا میں بھی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد یہ عالمگیر وبا دنیا کے ساتوں براعظموں تک پہنچ گئی ہے۔

Read more

زحل اور مشتری کا آٹھ سو سال کے بعد ملاپ

ویب ڈیسک — پیر کی رات شمالی کرہ ارض میں رہنے والوں نے آسمان پر ایک ایسا منظر دیکھا جو اکثر لوگوں کی زندگی میں شاید ایک بار ہی ہوتا ہے۔ یہ ہمارے نظام شمسی کے دو سب سے بڑے سیاروں زحل اور مشتری کا اپنے اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے اتنا قریب آ جانا ہے کہ زمین سے وہ آپس میں جڑے ہوئے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ ماہرین فلکیات اس عمل کو ‘عظیم ملاپ’ کا نام دیتے ہیں۔

Read more

سال 2020 میں وفات پانے والے نامور کھلاڑی

کراچی — سال 2020 جہاں کھیل کی سرگرمیوں کے لیے برا رہا، وہاں کھیلوں سے وابستہ کئی شخصیات کی زندگیوں کا بھی آخری سال ثابت ہوا۔

ان کھلاڑیوں میں عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا، پاکستان ہاکی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی رشید جونئیر اور اولین پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑ ی وقار حسن بھی شامل تھے۔

Read more

کراچی میں اربن فلڈنگ کی وجہ قانون پر عدم عمل درآمد اور احتساب کا فقدان ہے: رپورٹ

کراچی — انسانی حقوق کمشن (ایچ آر سی پی) نے رواں سال کراچی میں ہونے والی اربن فلڈنگ پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کی تباہی کی اصل وجہ فیصلہ سازی میں قانون کی عمل داری نہ ہونا اور احتساب کے عمل کی کمی ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کا کرونا ریلیف بل میں بعض تبدیلیوں کے بغیر دستخط سے انکار

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ سال کے آخر پر امریکی قانون سازوں کے منظور کردہ اس بل پر دستخط نہیں کریں گے جس میں نو سو ارب ڈالر کا کرونا وائرس سے متعلق امدادی پیکج اور 1400 ارب ڈالر کی سالانہ حکومتی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

Read more

کرونا وائرس کی نئی قسم میں نیا کیا ہے؟

کرونا وائرس کی نئی قسم کے بارے میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کہنا ہے کہ انہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ حالیہ دنوں میں رپورٹ ہونے والی کرونا وائرس کی نئی قسم زیادہ مہلک یا تیزی سے پھیلنا والا وائرس ہے۔

کرونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز گزشتہ ہفتے برطانیہ کے جنوبی حصے اور دارالحکومت لندن سے رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد متعدد ممالک نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

Read more

مودی کا علی گڑھ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب، ادارے کو ‘منی انڈیا’ قرار دے دیا

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے معروف اور تاریخی تعلیمی ادارے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سو سالہ تقریبات کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے یونیورسٹی کو ‘مِنی انڈیا’ اور ملک کا قابلِ فخر ورثہ قرار دیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے منگل کو اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں سے نکلنے والے طلبہ پوری دنیا میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کو تقریب میں مہمان خصوصی بنانے پر احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ تاہم مودی نے بلاتعطل تقریب سے آن لائن خطاب کیا۔

Read more

کینیڈا میں ‘پراسرار’ طور پر ہلاک ہونے والی سیاسی کارکن کریمہ بلوچ کون تھیں؟

کینیڈا میں رہائش پذیر پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی لاش ٹورنٹو سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے کریمہ بلوچ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ تاہم ان کی لاش پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تا حال مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

کریمہ کی بہن ماہ گنج کے مطابق ان کے بھائی سمیر محراب جو کہ کینیڈا میں ہی مقیم ہیں، انہوں نے کریمہ بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Read more

آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کامیاب، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ البتہ نیوزی کی ٹیم سیریز 1-2 سے اپنے نام کرنے کرنے میں کامیاب رہی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں 40 رنز پر گری جب مارٹن گپٹل ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 16 بالز پر 19 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بنے۔

Read more

‘ایپل’ والے اب خودکار گاڑیاں بھی بنائیں گے: 2024 تک مارکیٹ میں آنے کا منصوبہ

دنیا بھر میں آئی فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ بنانے کے حوالے سے مشہور امریکی کمپنی ‘ایپل’ کی نظریں اب آٹو موبائل شعبے پر جمی ہیں اور 2024 تک ایپل کمپنی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار متعارف کرا سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے کمپنی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایپل مسافر گاڑی کی تیاری کے ساتھ ساتھ جدید ترین بیٹری پر بھی کام کر رہی ہے۔

Read more

کرونا کی نئی قسم: برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی

برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد یورپی ممالک کے بعد پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ کے ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 22 دسمبر کی رات سے 29 دسمبر کی رات تک ہو گی۔

حکام کے مطابق برطانیہ سے براہ راست یا دیگر ممالک کے راستے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے پاکستان داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔

Read more

بغداد میں راکٹ حملہ، امریکہ کا ایران پر الزام

امریکہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہائی سیکیورٹی علاقے گرین زون میں اتوار کے روز ہونے والے راکٹ حملے کا الزام ایران کی پشت پناہی والے جنگجوؤں پر لگایا ہے۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ ایک ’’غیر قانونی گروہ‘‘ نے اتوار کے روز آٹھ راکٹ فائر کیے جن سے ایک عراقی فوجی زخمی اور ایک عمارت اور کار کو نقصان پہنچا۔

Read more

نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کرونا ویکسین لگوا لی

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ بائیڈن کو ویکسین لگانے کا منظر براہ راست نشر کیا گیا تاکہ عوام کو یقین دلایا جا سکے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے۔

نو منتخب صدر بائیڈن کو ریاست ڈیلاویئر کے مقامی اسپتال میں ‘فائزر’ اور ‘بائیو این ٹیک’ کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔

Read more

برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم کے زیادہ مہلک ہونے کے شواہد نہیں ملے: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کی نئی شکل کے نمونوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ کرونا کی عام لہر سے ہٹ کر کوئی زیادہ مہلک یا زیادہ شدید قسم ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب بھی لوگ جو بہترین کام کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔

Read more

سال 2020 میں وفات پانے والی نامور ہالی وڈ شخصیات

ویسے تو ہر سال ہی کچھ ہالی وڈ ستارے اپنے مداحوں سے بچھڑتے ہیں لیکن سال 2020 میں نہ صرف بچھڑنے والوں کی تعداد زیادہ رہی بلکہ رواں سال اس فہرست میں کئی نام ور فن کار بھی شامل تھے۔

اس سال جہاں ہالی وڈ کے گولڈن دور کے ہیرو کرک ڈگلس کی 103 سال کی عمر میں طبعی موت واقع ہوئی، وہیں بلیک پینتھر اسٹار چیڈویک بوسمین صرف 43 سال کی عمر میں چل بسے۔

سالِ رواں کے دوران اکیڈمی ایوارڈ ونر اولیویا ڈی ہیوی لینڈ اور شان کونری نے اپنے بھی اپنے مداحوں سے رخصت چاہی جب کہ مشہور اطالوی کمپوزر اینیو موری کون بھی اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کر گئے۔

Read more

علی گڑھ یونیورسٹی کی تقریب میں مودی کو دعوت پر بھارتی مسلمان تقسیم

بھارت کی معروف اور تاریخی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق منصور نے یونیورسٹی کی صدی تقریبات میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بطورِ مہمانِ خصوصی مدعو کیا ہے۔ اس فیصلے پر طلبہ، اساتذہ، اور دیگر حلقے دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔

ایک حلقہ اس فیصلے کی شدید مخالفت کر رہا ہے تو دوسرے کی جانب سے حمایت اور تائید کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی 22 دسمبر کو وزیرِ تعلیم رمیش پوکھریال کے ہمراہ اس تقریب میں ‘ورچووَل’ شرکت کریں گے۔ نریندر مودی تقریبات کا افتتاح نئی دہلی سے کریں گے۔ لیکن ان کی شرکت پر بعض حلقوں کی مخالفت کے پیشِ نظر یونیورسٹی میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

Read more

پی آئی اے میں اصلاحات: ‘ایسا لگتا ہے کہ ادارے میں مارشل لا لگ گیا ہے’

پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنا ری اسٹرکچرنگ پلان 2021 تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے کے ایک جہاز پر 500 ملازمین کا بوجھ کم کر کے فی جہاز 250 ملازمین تک لایا جائے گا۔

پی آئی اے شعبۂ انجینئرنگ سمیت تمام اہم شعبوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے یہ منصوبہ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دیا گیا ہے۔

Read more

بابر اعظم اور امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

ویب ڈیسک — نیوزی لینڈ کے خلاف 26 دسمبر سے شزوع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کے 17 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انجری کے شکار بابر اعظم اور امام الحق پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

Read more

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی واپسی میں تاخیر، وجہ سیاسی یا انتظامی؟

"میرا بھائی ابوذر، جدہ کی جیل میں پچھلے نو سال سے قید ہے۔ سعودی شہزادے نے پاکستانی قیدیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا تو اس کی واپسی کی امید پیدا ہوئی لیکن دو سال ہو گئے ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔”

پنجاب کے شہر سرگودھا کے رہائشی محمد نوید کے بھائی ابوذر 2012 میں چھٹی مکمل کر کے واپس جا رہے تھے کہ جدہ ایئر پورٹ پر اُن کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر اُنہیں حراست میں لے لیا گیا۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے محمد نوید نے بتایا کہ ابوذر کے بچے جو اس وقت بہت چھوٹے تھے اب بڑے ہو چکے ہیں لیکن اُن کے والد کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔

Read more

پینسلوینیا کے نتائج کے خلاف ٹرمپ کی انتخابی مہم کا پھر سپریم کورٹ سے رُجوع

امریکہ کی کئی وفاقی اور ریاستی عدالتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے مقدمات خارج کیے جانے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ریاست پینسلوینیا کے نتائج کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور پٹیشن دائر کر دی ہے۔

پیٹیشن میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پینسلوینیا کی جنرل اسمبلی کو اجازت دے کے وہ خود ریاست کے الیکٹرز کا انتخاب کرے۔

Read more