رسمی وزیر اعظم کی رونمائی اور آئی ایس پی آر کا ہدایت نامہ

پاکستان شاید دنیا کی واحد ’جمہوریت‘ ہے جس میں ایک آئینی صدر کے علاوہ اب ایک ’آئینی یا رسمی وزیر اعظم ‘ کی باقاعدہ رونمائی کی جارہی ہے۔ اس وقت اس محیر العقل کارنامہ کا مظاہرہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ہورہاہے۔ جہاں کام کی باتیں کرنے اور امریکی حکومت کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لئے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید امریکی دارالحکومت میں موجود ہیں لیکن

Read more

عمران کا دورہ امریکہ: ابھی بات کھلنے میں دیر ہے

  وزیر اعظم عمران خان تین روزہ دورہ پر براستہ دوحہ امریکہ روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ وہاں پر تین مصروف دن گزاریں گے اور سوموار کو وہائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بالمشافہ گفتگو بھی کریں گے۔ اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات کو ابتدائی اور پہلی ملاقات بتایا گیا ہے جبکہ دوسری تفصیلی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ دونوں طرف سے حکام بات چیت میں شریک

Read more

عدلیہ کٹہرے میں: فیصلہ بھی ججوں کو کرنا ہے

سپریم جوڈیشل کونسل نے وکلا کے احتجاج اور سول سوسائٹی کی شدید تشویش کے باوجود سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے ہیں اور دو ہفتے کے اندر ان الزامات کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے جو صدر عارف علوی کے ریفرنسز میں عائد کئے گئے تھے۔ ان صدارتی ریفرنسز میں مبینہ طور پر ان دونوں ججوں کی بیرون ملک ایسی املاک پر

Read more

End Game: کیا حالات پر کسی کا کنٹرول ہے؟

سابق وزیر اعظم خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کرلیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گویا اپوزیشن کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) خاص طور سے نشانے پر ہے۔ اسے اینڈ گیم کا نقطہ آغاز بھی کہہ سکتے ہیں۔ تاہم یہ سوال سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اینڈ گیم کیا ہے اور کیا اسے کھیلنے والوں کو حالات پر

Read more

ویڈیو اسکینڈل: سپریم کورٹ کا تحمل اور ایف آئی اے کی مستعدی

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں تین متفرق درخواستوں پر غور کرتے ہوئے کوئی واضح رائے دینے سے گریز کیا۔ عدالت نے البتہ یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرنے والے سابق احتساب جج ارشد ملک کی سامنے آنے والی ویڈیو، اس حوالے سے عدالتوں پر ہونے والی الزام تراشی اور ارشد ملک کے بیان حلفی کا جائزہ لینے کے لئے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کیا اقدام کرسکتی ہے اور اسے

Read more

احتجاج کا موسم : کیا حکومت گرانا ہی واحد مقصد ہے؟

ملک کی متحدہ اپوزیشن نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس روز اپوزیشن جماعتیں ملک بھر میں گزشتہ برس جولائی میں ہونے والے انتخابات میں ’دھاندلی‘ کے خلاف احتجاج کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد وزیر مواصلات مراد سعید نے سابقہ حکمرانوں کی فضول خرچیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کابینہ نے سابقہ حکمرانوں (انہیں نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف پڑھا جائے

Read more

ملک کے دانشور کیوں پریشان ہیں؟

ملک کے درجنوں سیاستدانوں، صحافیوں، دانشوروں، وکیلوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے تمام جمہوری قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آمرانہ قوتوں اور ریاستی اداروں کی غیرآئینی دست درازیوں کو ردّ کرتے ہوئے حقیقی جمہوریت اور انسانی حقوق و آزادیوں کے لیے متحد ہو کر مزاحمت کریں۔  یہ اپیل عوام کے حقوق کے لیے جمہوری و آئینی جدوجہد کے حال ہی میں جاری ہونے والے ایک اعلان نامہ میں کی گئی ہے۔ ملک کے متحرک میڈیا

Read more

جج، عدالت اور حکومت: غلام دوڑتے پھرتے ہیں مشعلیں لے کر

ویڈیو اسکینڈل کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے برطرف کر کے لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے منگل کو اس حوالے سے ایک شہری کی درخواست پر سماعت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے تاکہ جج ارشد ملک پر لگائے جانے والے الزامات کا جائزہ لے کر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت مناسب احکامات جاری کرسکے۔  تاہم اس دوران اس معاملہ پر سیاسی

Read more

جج مسخرے کب بن جاتے ہیں؟

ویڈیو اسکینڈل پر غورکرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی جس کے بعد وزارت قانون نے انہیں فوری طور سے لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔  تاہم وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی اس ہدایت پر دکھے اور بھاری دل کے ساتھ عمل کرنا پڑا ہے۔ اس دکھ کا اظہار کرنے

Read more

میڈیا پر پابندیاں: حکومت  خوفزدہ کیوں  ہے؟ 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز لندن میں میڈیا کی آزادی کے بارے میں منعقد ہونے والی ایک   کانفرنس میں غیر معمولی پریشان کن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔  ایک طرف  کانفرنس میں شریک  صحافیوں کی بڑی تعداد نے   شاہ محمود قریشی کی تقریر کا بائیکاٹ کیا کیوں کہ ان کی حکومت پاکستان میں میڈیا پر سنسر شپ عائد کرنے کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے تو دوسری طرف کینیڈا کی ایک صحافی نے  پاکستانی حکومت کی مداخلت 

Read more

سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد: ہارے بھی تو بازی مات نہیں

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کی طرف سے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کو متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے تھوڑی دیر بعد وزیر اعظم عمران خان نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کے علاوہ بعض وزرا بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر

Read more

پاکستان کا دیوالیہ ہی عمران خان کا پرچہ ترکیب استعمال ہے

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی زیر تفتیش سیاست دان کا انٹرویو نشر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اب اس فیصلہ سے پاکستان کی الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی یعنی پیمرا کو مطلع کیا جائے گا تاکہ وہ حکومت کی منشا اور صوابدید کے مطابق قومی ٹیلی ویژن نشریات کو کنٹرول اور محدود کرنے کا اقدام کرے۔ کوئی بھی جمہوری حکومت براہ راست سنسر شپ کے حوالے سے اس سے بدتر فیصلہ نہیں کر سکتی۔ اس

Read more

تباہی کی طرف بڑھتی تحریک انصاف کی حکومت

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی کی طرف سے اچانک تین ٹی وی چینلز کی نشریات روکنے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں آزادی اظہار سلب کی جاچکی ہے لیکن سنسر شپ سے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوی ایشن نے بھی اپنے تین ارکان اب تک، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی نشریات اچانک روکنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ مالکان

Read more

کیا ہم بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں؟

الزام کی زد پر آئے ہوئے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے آج اسی طرح معمول کے مطابق عدالت سجائی جیسے یہ بھی کوئی عام سا دن ہو۔ نہ ہفتہ کے روز مریم نواز نے ایک ویڈیو کے ذریعے یہ الزام لگایا ہو کہ جج صاحب نے ایک شخص سے باتیں کرتے ہوئے دباؤ میں آکر نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں طویل قید و جرمانہ کی سزا دی۔ اور نہ ہی انہوں نے اتوار کے روز ایک پریس

Read more

جج صاحب کی ویڈیو: حکومت کیوں بدحواس ہے؟

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کو جبر اور ناانصافی قرار دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جج کے اس ’اعتراف‘ کے بعد نواز شریف کو ایک منٹ کے لئے بھی قید رکھنا ظلم اور ناانصافی ہوگی۔ آج احتساب عدالت کے جج صاحب نے عدالتی رجسٹرار کے ذریعے ایک تردیدی پریس ریلیز جاری کی ہے۔

Read more

کیا اب صرف شاہ پرست صحافی کام کرسکیں گے؟

سوشل میڈیا پر ملک میں نامور صحافیوں اور اینکرز کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔  اس میں ملک دشمن صحافیوں کو گرفتار کرنے اور پھانسی دینے کے مطالبے سامنے لائے گئے ہیں۔  اب ممتاز صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے بتایا ہے کہ انہیں براہ راست دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سوچنے کی بات ہے کہ ملک میں جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے ایسے کون سے عناصر ہیں جنہیں خود مختاری سے کام کرنے والے صحافی برے لگتے ہیں۔  یا

Read more

ملک میں سیاسی تصادم کی راہ ہموار ہو چکی ہے

ملک کی 9 اپوزیشن پارٹیوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے اور گزشتہ سال منعقد ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے حکومت کی طرف سے قائم پارلیمانی کمیٹی سے مشترکہ طور سے استعفے دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔  اپوزیشن کے خیال میں حکومت نے اس کمیٹی کو غیر فعال

Read more

عمران خان: فسطائی سوچ آپ کو لے ڈوبے گی

پاکستان میں سوشل میڈیا پر حکمران تحریک انصاف کے حامیوں نے ’ پاکستان دشمن صحافیوں کو گرفتار کرو‘ کے نام سے ایک پیغام ٹویٹ پر ٹرینڈ کیا۔ روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق دن کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب یہ ہیش ٹیگ سب سے زیادہ ٹرینڈ کررہا تھا۔ اس ٹوئٹ کو اس دوران 28 ہزار لوگوں نے شئیر کیا۔ اس ہیش ٹیگ پر تبصرہ کرنے والے ایک صارف نے مخالف رائے رکھنے والے صحافیوں کو انتشار و

Read more

ملکی معیشت کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں

ایک طرف وفاقی وزیر فواد چوہدری وزیر اعظم کے ایک اشارے پر سندھ حکومت گرانے کا دعویٰ کررہے ہیں تو دوسری طرف عمران خان خود کسی نہ کسی طرح نواز شریف اور آصف زرادری کو ’این آر او‘ لینے پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی حکومت کا خزانہ بھر سکے۔ آج رات ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ملک کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر انسانی طور سے ممکن پروپیگنڈا کا ہر ہتھکنڈا استعمال کرنے کی کوشش کی

Read more

ایک پیج والی حکومت کے وزیر اعظم دراصل کیا کہہ رہے ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس کے اختتام پر اپنی کامیابی کا پھریرا لہرانے کے لئے اپوزیشن کے لتے لئے۔ انہوں نے بجا طور سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی وسیع الظرفی اور بلند نگاہی کی تعریف کی کہ انہوں نے مشکل وقت میں دفاعی بجٹ میں اضافے کا تقاضہ نہ کر کے ملک و قوم یعنی وزیر اعظم اور حکومت پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ یہ شکریہ دفاعی بجٹ کے معاملہ پر تعاون سے کہیں

Read more

عمران خان کو نامزد کہلوانے پر اعتراض کیوں ہے؟

تحریک انصاف کی جس ایک پیج حکومت کی سربراہی عمران خان کررہے ہیں اس کے ہوتے تو انہیں ’نامزد ‘ کہلوانے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے لیکن وزیر اعظم کو اس لفظ کے کچھ ایسے معانی سمجھا دیے گئے ہیں کہ بجٹ سیشن کو سمیٹتے ہوئے قائد ایوان کے طور پر تقریر میں بھی وہ اس معاملہ پر تفصیل سے بات کرنا نہیں بھولے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جو لوگ انہیں ’نامزد وزیراعظم ‘ کہتے ہیں ، وہ

Read more

آرمی چیف کا مشورہ اور بجٹ 2019 کی منظوری

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد نے آج صبح ’پاکستانی معیشت کو لاحق اندیشے اور آگے بڑھنے کا راستہ‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے معاشی مسائل سے نمٹنے کے لئے ملک کے تمام عناصر کو فوج کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی اور حکومت کے ’مشکل اور ضروری‘ اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کرنے کا مشورہ دیا۔ آج ہی شام

Read more

حکومت گرانا مقصد نہیں، غربت مٹانا سیاست ہے

گزشتہ روز ملک کی 11 اپوزیشن پارٹیوں نے ایک طویل کانفرنس کے بعد چند امور پر اتفاق کیا ہے جن میں سرفہرست سینیٹ چئیرمین کو ہٹا کر تحریک انصاف کی حکومت کو سیاسی لحاظ سے خفیف کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس میں جو نکات سامنے رکھے گئے، ان میں بجٹ کو غریب دشمن تو قرار دیا گیا لیکن یہ بتانے کی زحمت نہیں کی گئی کہ ملک میں اس

Read more

آل پارٹیز سے ملٹی پارٹی کانفرنس تک

اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آٹھ گھنٹے طویل ملاقات کی اور ایک نام نہاد ’مشترکہ اعلامیہ‘ بھی جاری کیا۔ ایک رہبر کمیٹی بنانے، سینیٹ چئیرمین محمد صادق سنجرانی کو تبدیل کرنے کے لئے ’آئینی طریقہ‘ اختیار کرنے، بجٹ کو عوام دشمن، تاجر دشمن، صنعت دشمن اور تعلیم و صحت دشمن قرار دے کر مسترد کرنے کے علاوہ حکومت پر سخت عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ تاہم اس کانفرنس کے بعد یہ بات واضح

Read more

این آر او کو گناہ کبیرہ کہنے والی حکومت اب خود این آر او سے استفادہ کر رہی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے آج تحریک انصاف کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اپوزیشن کے کسی لیڈر نے ان سے ’این آر او‘ نہیں مانگا۔ تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار اس بات پھر اصرار کیا کہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اور اپوزیشن لیڈروں کے خلاف نیب کے مقدمات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی۔ عمران خان نے این آر

Read more

کیا ہر کامیابی کے پیچھے وردی ہے؟

گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ لارڈز میں ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھا۔ یہ میچ پاکستان نے 49 رنز سے جیت لیا تھا۔ آرمی چیف آج کل برطانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت یا ایک ون ڈے میچ دیکھنے کے لئے جانا کوئی معیوب معاملہ نہیں ہے۔ تاہم اس شرکت کی

Read more

میثاق معیشت جیسا سنجیدہ معاملہ ایک سیاسی مذاق میں کیسے تبدیل ہوا؟

پلاننگ و منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے میثاق معیشت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کو ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے اور بار بار آئی ایم ایف سے امدادی پیکیج لینے سے بچنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اپیل کی ہے۔ اگرچہ اپوزیشن کی طرف سے ہی پہلے ’میثاق معیشت‘ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے

Read more

ٹرمپ کی ایران پالیسی خطرناک انجام سے دوچار ہوسکتی ہے

صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کا فیصلہ واپس لینے سے مشرق وسطیٰ اور دنیا ایک بڑے بحران سے فوری طور پر تو محفوظ رہی ہے لیکن اگر دونوں ملکوں کے درمیان تند و تیز بیانات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو کسی بھی وقت کوئی تصادم رونما ہو سکتا ہے۔  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیریس کے علاوہ روس کے صدر دلادیمیر پیوتن نے بھی تناؤ کم کرنے اور اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا

Read more

نوجوان سیاسی قیادت ہوشمند ہے لیکن تصادم اور تلخی سے گریز کرے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ مایوس کن سیاسی ماحول میں امید کی کرن بنے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمنٹ میں طرز عمل اور گزشتہ روز سندھ میں کی گئی تقریر، ان کی سیاسی بصیرت کا ثبوت ہے جبکہ مریم نواز نے آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی سینئر قیادت کے مقابلے میں دوٹوک، واضح

Read more

مثالی عدلیہ داغدار ماضی اور بدعنوان نظام عدل سے نجات حاصل کرے

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سب کچھ گڑبڑ ہے۔ معیشت، سیاست، پارلیمنٹ یا کھیل کا میدان سب بحران کا شکار ہیں۔ کسی بھی شعبہ پر نگاہ ڈالیں ناکامی و پریشانی کی خبر سننے کو ملتی ہے۔ ایسے میں عدلیہ ہی ایک ایسا ادارہ ہے جو ’ماڈل عدالتوں‘ کے ذریعے انصاف فراہم کر رہا ہے اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ جسٹس کھوسہ ملک کی اعلیٰ ترین

Read more

یہ لڑائی تقریروں سے نہیں جیتی جا سکتی

قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی باتیں نہ معیاری تھیں اور نہ ہی ان میں ضروری تنقید کے ذریعے بجٹ کی حقیقی خامیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس کی بجائے یہ طویل تقریر کرنے کا مقابلہ جیتنے کی ناکام سعی تھی۔  اسپیکر اسد قیصر نے شہباز شریف کی مفصل تقریر پر چوٹ کرتے ہوئے جملہ کسا تھا کہ ’میاں صاحب نے قومی اسمبلی میں طویل تقریر کرنے کا ریکارڈ قائم کر

Read more

قومی یگانگت کی ضرورت اور سول ملٹری تعلقات کی نوعیت

حکومت نے ایک نوٹی فیکیشن کے ذریعے قومی ترقیاتی کونسل بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے اور اس میں وزیروں اور حکومت کے عہدیداروں کے علاوہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ کونسل ترقیاتی منصوبوں کا لائحہ عمل اور حکمت عملی تیار کرے گی۔ اس کے علاوہ صوبوں کے درمیان اشتراک عمل میں بھی تعاون فراہم کرے گی ۔ سرکاری اعلان

Read more

قومی مفاد، جمہوریت، آئی ایس آئی کا نیا سربراہ اور الزام کی زد پر آیا ہؤا منصف

یہ سادہ سی خبر ہے اور ملک میں معمول کے مطابق اسے پڑھا اور قبول کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ آرمی چیف کی مشاورت سے آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کریں اور لوگ اس تقرری کو قبول کر لیں۔ یوں بھی فوج کے نظم و نسق اور معاملات میں سویلین رائے زنی ناقابل قبول ہے۔ بعض صورتوں میں اس قسم کی حرکت قابل گرفت بھی ہو سکتی ہے۔ جس کی پاداش میں غداری

Read more

مریم بلاول ملاقات نے حکومت کو بحران سے نکلنے کا راستہ فراہم کیا ہے

مریم نواز کی دعوت پر بلاول بھٹو زرادری نے آج جاتی عمرہ کا دورہ کیا۔ یہ ملاقات گزشتہ ماہ اسلام آباد میں بلاول کی افطار پارٹی کے موقع پر مریم نواز کی مسلم لیگ (ن) کے دیگر لیڈروں کے ہمراہ زرداری ہاؤس آمد اور باہمی مواصلت قائم کرنے کا تسلسل ہے۔ تاہم تازہ ملاقات آصف زرداری اور فریال تالپور کے علاوہ حمزہ شہباز کی نیب کے ہاتھوں گرفتاریوں کے بعد زیادہ اہم ہوگئی ہے۔ اس ملاقات کے بعد جس نکتہ

Read more

فواد چوہدری کا تھپڑ عمران خان کی شدت پسندی سے برآمد ہوا ہے

وفاقی وزیر ایک سماجی تقریب میں ایک قومی ٹیلی ویژن کے صدر اور اینکر پرسن کے منہ پر طمانچہ مارتا ہے اور اسے ’زرد صحافت‘ کے منہ پر تھپڑ قرار دیتا ہے۔ صحافی اور میڈیا سے متعلق دیگر لوگ اسے ’صحافت کے منہ پر تھپڑ ‘ قرار دیتے ہوئے، اس واقعہ پر احتجاج کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔ ایسے کوئی آثار موجود نہیں ہیں کہ اس بات کا فیصلہ کیا جاسکے کہ سماجی رویوں میں در آنے والی جارحیت، انتہا

Read more

ایوان صدر کے طوطے اور پنجروں میں قید جمہوریت

صدر عارف علوی نے ایوان صدر کے طوطوں کے لئے نئے پنجروں کے ٹینڈر کی خبر عام ہونے کے بعد کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ یہ ٹینڈر واپس لیا جائے۔ یہ چھوٹی سی دلچسپ خبر اور اس پر صدر مملکت کا رد عمل یہ سمجھانے کے لئے کافی ہونا چاہئے کہ کسی بھی ملک میں جمہور کی طاقت کیا معنی رکھتی ہے اور آزادی رائے کسی بھی جمہوری نظام میں کیوں ضروری ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے

Read more

ووٹ کی عزت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے یا اس کا سودا ہورہا ہے؟

کوٹ لکھپت جیل میں اسیر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے موجودہ حکومت کے خاتمہ اور عمران خان کے زوال کی پیش گوئی کی ہے۔ جیل میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ’میں کوئی اولیا یا جوتشی نہیں ہوں

Read more

عمران خان کو این آر او کون دے گا؟

بھارتی حکومت نے پاکستان کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کی پرواز کے لئے ائیر سپیس کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد اس سہولت سے استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب نریندر مودی وسطی ایشیا کے ملک کرغستان کے دارلحکومت پہنچنے کے لئے اومان اور ایران پر سے پرواز کرتے ہوئے جمعرات کو بشکک پہنچیں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرح بھارتی وزیر اعظم بھی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت

Read more

ہو سکتا ہے کہ کپتان واقعی عقل کُل ہو

تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بیچ اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا ہے۔ اس بجٹ میں کسی کے لئے کوئی خیر کی خبر نہیں۔ بچت کے نام پر تیارکیے جانے والے اس سالانہ تخمینہ میں ہر شعبہ زندگی اور بنیادی ضرورت کی تمام اشیا پر محاصل اور ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نیا بجٹ 7 کھرب 22 ارب روپے مالیت کا ہے جو سابقہ بجٹ کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ بجٹ

Read more

زرداری کی گرفتاری: بحران میں گھری حکومتی کشتی کا بھاری پتھر

سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے ساتھ ہی ملک کے سابق وزیر اعظم کے علاوہ سابق صدر بھی اب زیر حراست ہیں۔ یعنی پنجاب اور سندھ کی مقبول پارٹیوں کے اہم لیڈر نواز شریف اور آصف زرداری بالترتیب نیب کے قائم مقدمہ میں سزا پانے اور اسی ادارے کی طرف سے الزامات کی وجہ سے قید کئے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے انتخابی منشور ’ سب چوروں کو لٹکا دیں گے‘ پر عمل درآمد کروانے میں کامیاب ہو

Read more

کیا نیا بجٹ حکومت کے کاؤنٹ ڈاؤن کا نقطہ آغاز ہو گا؟

تحریک انصاف ایک روز بعد اپنا پہلا قومی بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران سامنے آنے والی معلومات اور وزیر اعظم سمیت حکومت کے دیگر عہدیداروں کے بیانات سے یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ یہ بجٹ مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار عوام کے لئے محاصل اور افراط زر کا ایک نیا طوفان لائے گا۔ اب اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ معاشی مشکلات تو

Read more

بھولے بادشاہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم نہیں بنیں گے؟

شاہ محمود قریشی نے کوٹھوں چڑھی بات کو آخر اچک ہی لیا اور عید الفطر کے موقع پر دورہ ملتان  کے دوران میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ ملک کے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ اس انکار کو شاہ محمود قریشی کی قلندرانہ بے نیازی کا ایک پہلو سمجھنا چاہئے کیوں کہ یہ شان استغنا بڑی محنت سے مقدر والوں ہی کو ملتی ہے۔ البتہ حاسدوں اور بال کی کھال اتارنے والوں کے

Read more

مہندر سنگھ دھونی فوجی دستانوں سے کرکٹ کی قبر کھود رہا ہے

بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کی ہے کہ اس کی ٹیم کے وکٹ کیپر اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اپنے دستانوں پر بھارتی فوج کا ’بلیدان بیج‘ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ بیج بدھ کے روز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے میچ کے دوران یہ بیج دھونی کے دستانوں پر ثبت تھا۔ اس معاملہ کی رپورٹ کے بعد آئی سی سی کی اسٹریٹیجک کمیونی کیشن جنرل منیجر

Read more

کٹہرے میں کھڑی آزادی صحافت

گزشتہ روز آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس نے قومی نشریاتی ادارے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے دفتر پر چھاپہ مارا اور اپنے ٹیکنیکل ماہرین کی مدد سے’افغان فائیلز‘ کے نام مشہور دو برس قبل نشر کی جانے والی ایک رپورٹ سے متعلق ایک سو سے زائد دستاویز کو قبضے میں لے کر مہر بند کیا ہے۔ اب دو ہفتے کے اندر کوئی مجاز عدالت یہ طے کرے گی کہ پولیس کیا ان دستاویزات کو ثبوت کے طور پر استعمال کرسکتی ہے۔

Read more

دفاعی بجٹ میں کمی: وزیر اعظم کا پی آر سٹنٹ

وزیر اعظم عمران خان نے فوج کی طرف سے دفاعی بجٹ میں کمی کے فیصلہ کو ’رضاکارانہ اورمثالی‘ قرار دیا ہے۔ دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اقدام قوم پر احسان نہیں ہے کیوں کہ ہم ہر قسم کے حالات میں اکٹھے ہیں‘ ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس حوالے سے دو پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ایک یہ کہ اس

Read more

سعودی عرب نے مفتی منیب اور فواد چوہدری کی مشکل آسان کر دی

رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے چاند دیکھنے کا معاملہ ہمیشہ سے ہی تنازعہ کا شکار رہتا ہے اور ملک میں ایک روز عید منانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوپاتا۔ اگرچہ اس بات کا بھی کوئی جواز موجود نہیں ہے کہ اگر دنیا کے مختلف ممالک مختلف ایام میں عید مناسکتے ہیں تو پاکستان کے مختلف حصوں میں ایک ہی روز عید منانے یا رمضان کا آغاز کرنے پر اصرار کیوں کیا جاتا ہے۔  البتہ اس بار

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس اور سول ملٹری مفاہمت میں پڑتی دراڑ

موجودہ حکومت کا مستقبل ایک بار پھر پوری قوت سے قومی مباحث کا حصہ بنا ہؤا ہے۔ اب یہ بات بھی پوشیدہ نہیں ہے کہ حکومت کے اراکین اور پارٹی لیڈروں میں اختلافات صحتمند جمہوری روایت سے کہیں زیادہ سنگین اور تشویشناک ہیں۔ پارٹی کے مختلف دھڑے کابینہ کی کارکردگی اور وزیر اعظم کی رائے کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ عمران خان بطور وزیر اعظم ابھی تک یہ واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے کہ وہ حالات

Read more

بھارت کی ہندو گردی بمقابلہ اسلامی انتہا پسندی

بھارت میں انتخابات کے بعد اس بات پر تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند عناصر نے زور پکڑا ہے اور نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کا سیکولر مزاج انتہاپسند ہندو معاشرے میں تبدیل ہوجائے گا۔ بھارت کی انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس طرح ہندو قوم پرستی کا نعرہ لگایا اور وہاں پر آباد ہندو اکثریت کا غلبہ نافذالعمل کرنے کا عندیہ دیا ہے، اس کی وجہ

Read more

عامر خاکوانی کی والدہ محترمہ کا سانحہ ارتحال

محترم اور شفیق دوست، سینئیر صحافی اور ایک بہت اچھے انسان جناب عامر ہاشم خاکوانی کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی تدفین ان کے آبائی شہر احمد پور شرقیہ میں ہو گی۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے شریف سٹی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھیں۔

Read more

عمران خان کی اسلامی حمیت سے بھرپور تقریر: ایک لاحاصل مشق

وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلم ممالک کو مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے توہین رسالت کے سوال پر مسلم امہ کے کمزور ردعمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں مغربی ممالک کو بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے رسول ﷺ

Read more

جمہوری آوازوں کو کچلنے پر آمادہ حکومت اپنے انجام پر بھی غور کر لے

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کی گئی ایک قرارداد میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حکومتی ریفرنس کی مذمت کی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ریفرنس جس خفیہ انداز میں بھیجے گئے ہیں، اس سے اس شبہ کو تقویت ملتی ہے کہ اس اقدام کاتعلق ججوں کے حالیہ فیصلوں سے ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ نے اس سال فروری میں

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ: عدالتی خودمختاری کی آخری امید

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کریم خان آغا کے خلاف بیرون ملک اثاثے رکھنے کے الزام میں دائرکیے گئے ریفرنس کی سماعت 14 جون کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹارنی جنرل کو اس حوالے سے معاونت کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔ ان دو ججوں کے خلاف یہ ریفرنس صدر پاکستان عارف علوی نے دو روز پہلے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے تھے، جو ججوں کے

Read more

پی ٹی ایم کو تصادم کی طرف دھکیلنے سے گریز کیا جائے

خڑ کمر سانحہ کے تین روز بعد خیبر پختون خوا کی حکومت کو اتوار کے روز ہونے والے اس سانحہ پر بات کرنے اور قبائلی علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو انتباہ جاری کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔ اس دوران وزیر اعظم سمیت مرکزی اور صوبائی حکومت کے تمام نمائندے اور حکمران تحریک انصاف کے ترجمان منہ میں گھنگنیاں ڈالے بیٹھے رہے ہیں۔ اس دوران اس سانحہ کے حوالے سے ملک

Read more

سانحہ خار قمر: خوف اور گھٹن کی فضا میں اپوزیشن کی ذمہ داری کیا ہے؟

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اتوار کو شمالی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ البتہ یہ خبر دینے والے ادارے وائس آف امریکہ اردو سروس پر پاکستان میں پابندی عائد ہے اور اس کی ویب سائٹ کو کھولا نہیں جاسکتا۔ پی ٹی ایم کی طرف سے گزشتہ تین روز سے میران شاہ میں اتوار کو ڈوگا گاؤں میں ہونے والے سانحہ کے خلاف دھرنا جاری

Read more

نفرت پھیلانے سے بھارت سپر پاور نہیں بنے گا

ہندو انتہا پسندی اور قوم پرستی کے نام پر برپا کئے ہوئے طوفان کی بنیاد پر انتخاب جیتنے کے بعد نریندر مود ی نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اب بھارت کو سپر پاور مان لیا جائے۔ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی غیر معمولی کامیابی کا جشن منانے کے لئے جمع ہونے والے پر جوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب لیڈر نے بھارت میں سیکولرازم کو دفن کرنے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ سیکولرازم کے

Read more

پاکستان کو فوج کی کالونی نہ بنایا جائے

شمالی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف فوجی کارروائی میں آئی ایس پی آر کی اطلاع کے مطابق تین افراد جبکہ پی ٹی ایم کے مطابق پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی درجن لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ علاقے میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں۔ غیر جانبدار طریقے سے اصل صورت حال جاننے کے تمام راستے مسدود کئے جا چکے ہیں۔ یہ ہتھکنڈا پاکستان

Read more

جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب کی سربراہی کے اہل نہیں رہے

نیب کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایک کالم نگار کو طویل انٹرویو کے بعد گزشتہ اتوار کو پریس کانفرنس منعقد کرکے اپنے ادارے کے مشتبہ کردار کے بارے میں متعدد نئے سوالات کو جنم دیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے ایک خاتون کی طرف سے مبینہ جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد نیب کو اس میں ملوث کرتے ہوئے، خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف ریفرنس دائر کرکے اپنی پوزیشن کے علاوہ قومی احتساب بیورو کی شہرت

Read more

پاکستان کے سیاسی ڈرامے میں کامیڈی رومانس

پاکستان کی سیاست کسی اچھی جاسوسی کہانی کی طرح ہے کہ اس کا ہر کردار دو چہرے رکھتا ہے اور کہانی کے جتنے پرت کھلتے ہیں اس سے زیادہ گرہیں ڈال دی جاتی ہیں۔ کہانی کے آخر میں قاری پھر سے اسی موڑ پر کھڑا ہوتا ہے کہ اس کا تجسس عروج پر اور کہانی کا اصل ہیرو گمنام رہتا ہے۔  البتہ جاسوسی کہانی اور پاکستانی سیاست میں ایک بنیادی فرق ہے ۔ کہانی کاہیرو ناکامیوں کے بعد کہیں نہ

Read more

بھارت میں ہندو قوم پرست جیت گیا

عمران خان کی خواہش کے عین مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں کو تمام توقعات اور اندازوں سے زیادہ نشستوں پر کامیابی مل رہی ہے۔ مودی کو آئندہ ربع صدی کے لئے بھارت کا غیر متنازع لیڈر ہونے کی پیش گوئیاں اور دعوے کئے جا رہے ہیں۔ ملک پر لگ بھگ نصف صدی تک حکومت کرنے والی نیشنل کانگرس پارٹی کو 2014 کے بعد ایک اور

Read more

ایران کے خلاف ٹرمپ کی ناکام حکمت عملی

گزشتہ روز سعودی عرب نے حوثی قبائل کے دو بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ میزائل مکہ معظمہ کی طرف پھینکے گئے تھے۔ حوثی افواج کے نمائیندہ نے اس دعویٰ کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت یمن کے خلاف اپنی ناجائز جنگ کو درست ثابت کرنے کے لئے عام مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا چاہتی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی حوثی ترجمان نے سعودی عرب کی فوجی و تیل تنصیبات پر حملے

Read more

بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں سراج الحق کیوں نہیں گئے؟

گزشتہ رات بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر پر اپوزیشن کے اہم پارٹی لیڈروں کی ملاقات کے بعد آج مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔ دونوں مواقع پر ملک کو درپیش صورت حال اور معاشی بحران زیر بحث آیا۔ اگرچہ مسلم لیگ (ن) کی حال ہی میں نامزد ہونے والی نائب صدر مریم نواز نے آج پارلیمنٹ میں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت

Read more

گہرا ہوتا معاشی اور سیاسی بحران: کچھ سوال جواب مانگتے ہیں!

سقوط ڈھاکہ کو ابھی نصف صدی بھی مکمل نہیں ہوئی۔ اب بھی وہ نسل زندہ ہے جو اس قوم پر بیت جانے والے اس سانحہ کی چشم دید ہے۔ جس نے وہ سار ے واقعات خود اپنی آنکھوں سے دیکھے اور بہت کچھ چھپائے جانے کے باوجود بعض سچائیوں کا ادراک کیا۔ پاکستان کی درسی کتابوں اور دانشوروں کے خطبوں میں خواہ کچھ ہی بتایا جائے، عام پاکستانی اب یہ بخوبی جانتا ہے کہ اگر معاملات کی ترتیب بدل دی

Read more

احتجاجی تحریک: ٹھیک ہے مگر حاصل کیا کرنا ہے؟

خبر ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بھی پیپلز پارٹی کی طرح یہ فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی اس قسم کی تحریک کے لئے پر تولے ہوئے ہیں اور گزشتہ چند ماہ کے دوران نواز شریف اور آصف زرداری دونوں کو ایک کمزور حکومت کے خلاف عوامی تحریک کے ذریعے چلتا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے

Read more

کیا جمہوریت کا راستہ کوٹ لکھپت جیل سے ہو کر گزرتا ہے؟

ملک میں معاشی بدنظمی اور عالمی سطح پر سفارتی پریشانی سے پیدا ہونے والے حبس میں جمہوریت کے بارے میں نت نئے سوال سامنے آ رہے ہیں۔ حیرت ہے کہ تحریک انصاف عوام میں دو دہائی سے زیادہ کام کرنے کا دعویٰ کرنے کے باوجود اس حقیقت کو سمجھنے سے گریز کررہی ہے۔ ماضی کی طرح یہ حکومت بھی مقبولیت کے خود ساختہ ایسے سروے پر بھروسہ کرنے پر آمادہ ہے جن میں عمران خان کو مقبول لیڈر بتاتے ہوئے

Read more

امریکا کو مشورے اور حبس بے جا میں رکھا وزیر اعظم

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ملکوں کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکہ جیسی بڑی طاقت کا حکمران جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا عاقبت نااندیش اور خود کو سپر ہیرو سمجھنے والا شخص ہو تو اسے کسی بھی ملک کے کسی قسم کے مشورہ کی حاجت نہیں ہوتی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے احتیاط سے دیے گئے مشورہ

Read more

پارلیمنٹ پر مکمل اعتماد کے بغیر بحران سے نکلنا مشکل ہے

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے قائمہ کمیٹی مالی امور کا چئیرمین منتخب ہونے کے بعد وعدہ کیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد کمیٹی کو تفصیل سے بتائیں گے کہ انہوں نے کن امور پر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مراعات لینے کی کوشش کی تھی۔ یہ وعدہ ایک طرف حکومتی صفوں میں پڑنے والی دراڑوں کا پتہ دیتا ہے تو دوسری طرف

Read more

کیا مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ چھڑنے والی ہے؟

یورپین یونین اور نیٹو نے امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کی تباہ کاری سے متنبہ کیا ہے اور مشورہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی میں تحمل سے کام لیا جائے۔ دوسری طرف امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی فوجوں اور مفادات کو لاحق خطرہ کے پیش نظر خلیج فارس میں اپنا بحری بڑا اور بی۔ 52 بمبار طیارے بھجوائے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملہ کا مقابلہ

Read more

آئی ایم ایف سے معاہدہ عوام اور ریاست کا رشتہ کمزور کرے گا

حال ہی میں مالی امور کے مقرر ہونے والے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے ایک اچھے ترجمان کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کو ایک مثبت اقدام اور حکومت کی کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے ان عوامل پر براہ راست بات کرنے سے گریز کیا ہے جن کا اثر عام آدمی کے بجٹ اور روزمرہ مصارف پر پڑنے والا ہے۔

Read more

عمران خان کی بے بسی اور تاریخ کا بوجھ

بات سادہ اور آسان ہے۔ اسے پاکستان کا ہر شہری سمجھ سکتا ہے۔ صرف وزیر اعظم اور ان کی حکومت اسے سمجھنے سے انکار کرتے ہیں۔ کہ پاکستان سنگین صورت حال کا شکار ہے۔ اسے سقوط ڈھاکہ کے بعد سے ملکی تاریخ کا سب سے مشکل بحران کہا جاسکتا ہے۔ آئی ایم ایف سے چھے سات ارب ڈالر قرض لینے کے لئے چھے سات ماہ کی مدت صرف کردی گئی ہے لیکن ا س کے باوجود حکومت یہ سمجھنے کے

Read more

گوادر حملہ پاکستان کی سفارتی و معاشی مشکلات میں اضافہ کرے گا

ایک طرف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات انتہائی مشکل دور سے گزررہے ہیں اور ملک کے معاشی مستقبل کے بارے میں نت نئے اندیشے اور وسوسے سر اٹھا رہے ہیں تو دوسری طرف گوادر میں پرل کونٹی نینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے معیشت ہی نہیں ملکی سلامتی کی صورت حال بھی دگرگوں ہوئی ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ کردینے کے دعوؤں کے دوران

Read more

جب جج شہید ہوں گے اور سپریم کورٹ بند ہو جائے گی!

سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے کراچی ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرنے کے حکم کی تعمیل میں ناکامی پر وزارت دفاع، سندھ حکومت، پی آئی اے اور دیگر سرکاری اداروں کی سخت سرزنش کی ہے۔ گزشتہ روز اس حوالے سے جنوری میں دیے گئے حکم پر عمل درآمد کے معاملہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ اگر عدالت کے حکم پر عمل ہی نہیں کرنا تو کیا سپریم

Read more

لاہور میں خود کش حملہ اور مدرسوں کا سلیبس تبدیل کرنے کا عزم

داتا دربار میں پولیس وین کو نشانہ بنانے والے خود کش بمبار نے دس افراد کو شہید کردیا جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔ 25 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ درجن بھر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ آج ہی وفاقی کابینہ نے دینی مدارس اور سرکاری اسکولوں کا نصاب یکساں کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اگر مدرسے ہی دہشت گرد پیدا کرتے ہیں تو ان دو واقعات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد اور

Read more

فواد چوہدری کی سائنس اور عقیدت کا بیل

وزیر اعظم عمران خان نے بھلے فوا دچوہدری کو وزارت اطلاعات سے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت میں ’ترقی‘ دے دی ہو لیکن ہردم میڈیا میں چھائے رہنے کے شوقین چوہدری صاحب نے بہر حال ایک ایسا راستہ نکال لیا ہے کہ وہ پھر سے خبروں میں چھا جائیں۔ فواد چوہدری نے رمضان اور عید کے موقع پر چاند کی رویت کے معاملہ پر نہ صرف چاند دیکھنے کے اصول بلکہ رویت ہلال کمیٹی کے چئیر مین مفتی منیب الرحمان

Read more

روحانیت کی سپر سائنس سے براہ راست منتخب بلدیاتی اداروں تک

ایک روز پہلے روحانیت پر تحقیق کرنے والی القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے روحانیت کو سپر سائنس قرار دینے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے آج پنجاب میں براہ راست انتخاب کی بنیاد پر بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے شہروں کے مئیر براہ راست انتخاب کے ذریعے چننے کا اعلان کرنے کے علاوہ بتایا ہے کہ 22 ہزار دیہی کونسلوں کے انتخابات بھی ڈائیریکٹ ووٹنگ کی بنیاد پر منعقد ہوں گے۔ وزیر

Read more

اسٹیٹ بنک کا نیا گورنر: غلام دوڑتے پھرتے ہیں مشعلیں لے کر

عمران خان بطور وزیر اعظم انتہائی عجلت میں ہیں لیکن 22 کروڑ آبادی کے ایک ایسے ملک میں جہاں وسائل محدود اور بدعنوانی عروج پر ہو، سب کچھ اکھاڑ کر ’نیا پاکستان ‘ تعمیر کرنے سے مزید خرابیوں کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ یوں تو وزیر اعظم ہر دوسرے تیسرے دن کسی نئے تعمیراتی منصوبہ کا افتتاح کرکے اعلان کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ پانچ برس کی مدت میں 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کرکے

Read more

پاکستانی سیاست میں مسلم لیگ (ن) کا کردار

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور علاج کے لئے بیرون ملک روانگی کی درخواست مسترد ہونے کے فوری بعد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں تبدیلیوں کی خبروں نے ایک بار پھر پاکستانی سیاست میں قیاس آارئیوں، اندازوں اور امکانات کا طوفان برپا کردیا ہے۔ مسلم لیگ کی قیادت میں تبدیلی کے فیصلے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب نواز شریف علالت کی وجہ سے العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں ملنے والی 7 برس قید میں چھے

Read more

خوش گمان عمران خان اپوزیشن کی بد کلامی سے نالاں ہیں

چند گنے چنے سینئر صحافیوں سے ایک ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’اپوزیشن کی غیر مہذب زبان کی وجہ سے انہیں قومی اسمبلی میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے۔ پارلیمنٹ میں جو ہوتا ہے میں اسے سمجھنے سے قاصر ہوں۔ گزشتہ آٹھ ماہ میں وہاں سوائے تنازعہ کے کچھ نہیں ہؤا‘۔ سوچنا چاہئے کہ ملک کے وزیر اعظم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف جاری مباحث کو تقویت

Read more

پی ٹی ایم کے بارے میں آرمی چیف کی وضاحت خوش آئند ہے!

سلامتی کونسل کی تعزیراتی کمیٹی نے بالآخر جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور امریکہ و چین کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی اسے اپنی اپنی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ دوسری طرف پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پی ٹی ایم کے حوالے سے اظہار خیال

Read more

جمہوریت کے کھڑے پانی میں پیر افضل قادری کا علیل پتھر

لبیک تحریک کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے تحریک سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ماضی میں اپنی تقریروں پر معافی مانگی ہے اور اعلان کیا ہے کہ لبیک تحریک کی قیادت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے کارکن ملک کے قانون اور آئین پاکستان کا احترام کریں اور کسی قسم کی خلاف قانون کارروائی کی اجازت نہ دی جائے۔ پیر صاحب نے حکومت، پاک فوج اور عدلیہ سے بھی اپنی بدکلامی کی معافی مانگی

Read more

فوج کے علاوہ کون کون محب وطن ہے؟

پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے بیان کی شدت ملک کی سیاست اور سماج میں محسوس کی جارہی ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری کے ایک کمزور بیان اور مولانا فضل الرحمان کے مدرسوں کے سوال پر احتجاج کے علاوہ اس حوالے سے کوئی متبادل رائے سامنے نہیں آئی ہے۔ اس صورت حال میں سب سے اہم سوال تویہی ہے کہ اگر ملک میں پارلیمنٹ کا وجود ہے

Read more

پی ٹی ایم پر الزا م تراشی: تاریخ سے نابلد ہونے کی نشانی ہے!

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آج دبنگ انداز میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی ہے جس میں اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو للکارا گیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں کی گئی باتوں میں کسی سیاسی جلسے کی تقریر جیسا جوش موجود تھا اور  آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنرل نے کسی ماہر سیاسی قائد ہی کی طرح قوم کو درپیش مسائل کا تجزیہ کیا اور ان کا حل بھی پیش کردیا۔ تاہم نہ تو اس

Read more

ہوشیار باش! پاکستان میں جمہوریت داؤ پر ہے

پاکستان میں سیاست دانوں پر بداعتمادی نے جمہوریت کے بارے میں شبہات کو جنم دیا ہے۔  بداعتمادی کی اس فضا کو پیدا کرنے میں سیاست دانوں کا بھی کردار رہا ہوگا لیکن ملکی سیاست پر اثر انداز ہونے والے متعدد دوسرے عوامل بھی اس تاثر کو راسخ کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتے رہے ہیں کہ عوامی نمائیندگی کے منصب پر فائز لوگوں کے بارے میں عوام کو یقین دلادیا جائے کہ ان عناصر ہی کی وجہ سے ملک میں

Read more

صدارتی نظام کی رادھا اور نو من تیل کی تلاش

لگتا ہے تحریک انصاف کے جیالوں کو ’نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی‘ والا محاورہ ازبر کروایا جاچکا ہے۔ انہیں اس بات کا یقین ہو رہا ہے کہ اگر ان کے وکھری ٹائپ کے لیڈر عمران خان کو بطور صدر، ملک کے تمام اختیارات نہ سونپے گئے تو وہ نیا پاکستان بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ اسی لئے ’بقائے پاکستان۔ صدارتی نظام‘ کے عنوان سے تحریک انصاف کے مٹھی بھر حامی ملک میں صدارتی نظام

Read more

سری لنکا حملوں میں داعش کا حصہ: جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی

داعش نے ایسٹر سنڈے کو سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔  اس عالمی شہرت یافتہ گروہ نے اپنی خبررساں ایجنسی عماق کے ذریعے دہشت گرد حملہ آوروں کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کی ہیں لیکن ان میں صرف ایک شخص ظہران ہاشم کی تصویر پہچانی جاسکتی ہے کیوں کہ باقی نوجوانوں کے چہرے ڈھانپے ہوئے ہیں۔  البتہ سری لنکن حکام نے حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے اور اب سرکاری

Read more

کیا عمران خان جانتے ہیں کہ وہ منتخب لیڈر ہیں؟

اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ وزیراعظم کے مداح گن گن کر ان غلطیوں کو یاد کروا رہے ہیں جو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور میں کی جاتی رہیں۔ اور بہت معصومیت سے پوچھا جا رہا ہے کہ اگر ان ادوار میں اس سے بڑی غلطیاں ہوئیں تو اب عمران خان کی آنکھ کے بال کو شہتیر بنا کر پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس سادہ سوال کا جواب بھی بہت سادہ ہے۔ ماضی

Read more

حفیظ شیخ: کامیابی کی کنجی یا ناکامی کا نیا نام

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنے معتمد خاص اسد عمر کو ہٹا کر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر کے طور پر وزارت خزانہ کا چارج دینے کے بارے میں ہر نوع کے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کوئی اسے ایک حوصلہ مندانہ سیاسی فیصلہ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسی غیبی قوتوں کی ہدایت کا نتیجہ قرار دیتا ہے۔ تاہم سب سے اہم سوال یہ ہے کہ نئے مشیر خزانہ کی سربراہی میں ملکی معیشت بحران سے نکل پائے

Read more

سری لنکا میں دہشت گردی: تشویش کے چند پہلو

سری لنکا میں متعدد گرجا گھروں اور ہوٹلوں کو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک 207 افراد ہلاک اور سینکروں زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مقامات دارالحکومت کولمبو کے علاوہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی واقع تھے۔ یہ حملے ایسٹر کے موقع پر کئے گئے ہیں۔ ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاح مقیم تھے اور گرجا گھروں میں عیسائی اقلیت کے لوگ ایسٹرکے حوالے سے عبادات میں حصہ لے رہے تھے۔

Read more

کیا ملک میں سول مارشل لا نافذ ہو رہا ہے؟

اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی باری لگنے کی افواہوں کے عین بیچ وزیر اعظم عمران خان نے اورکزئی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیوں کہ جو کام نہیں کرے گا اسے وزیر نہیں بنایا جاسکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے لئے خدا

Read more

 14لاشوں پر بھاری ایک وزارتی استعفیٰ

بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دو درجن کے لگ بھگ نامعلوم افراد نے متعدد بسوں کو روکا اور شناختی کارڈوں کی پڑتال کرکے سولہ افراد کو بسوں سے اتارا اور تھوڑے فاصلے پر لے جاکر گولیوں سے بھون ڈالا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان سولہ افراد میں سے 14 جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد جان بچانے میں کامیاب ہوئے جو اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شہید ہونے والوں میں پاک نیوی کے افسر

Read more

فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواستیں : سپریم کورٹ کا امتحان

پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کے بعد اب پاک فوج نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔  ان تینوں اپیلوں میں فیصلہ میں دیے گئے ریمارکس اور پیش کیے گئے نکات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان سے اداروں کی شہرت اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔  وزارت دفاع کے توسط سے پاک فوج نے جو اپیل دائر کی ہے اس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے

Read more

جناب عمران خان! کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا

وزیر اعظم اور ان کے وزرا کا بیشتر وقت سیاسی مخالفین کی کرپشن کا پردہ فاش کرنے کے علاوہ یہ یقین دلانے پر صرف ہوتا ہے کہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب ہم استحکام کی طرف جا رہے ہیں۔ خاص طور سے وزیر خزانہ اسد عمر نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمعیشت کے بارے میں نت نئی خبروں کے جلو میں تسلسل سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر عام وارڈ میں داخل کرنے کی

Read more

پاکستان کے خلاف عالمی طاقتوں کی سازش کا انکشاف

حکومت عالمی مالیاتی فنڈ سے امدادی پیکیج لینے کے لئے سخت تگ و دو کررہی ہے اور اب اطلاع دی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم اس ماہ کے آخر تک اسلام آباد کا دورہ کرے گی تاکہ باقی ماندہ تحفظات دور کرتے ہوئے ملکی معیشت پر طاری بے یقینی کو ختم کیا جا سکے۔ حکومت کی ان کوششوں کے دوران وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن اور ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے پاکستان

Read more

حکومت کو اپوزیشن سے نہیں اپنی نا اہلی سے خطرہ ہے!

پاکستان کو اس وقت دو محاذوں پر سنگین صورت حال کا سامنا ہے۔ ایک آئی ایم ایف سے پیکیج لینے کا معاملہ ہے اور دوسرا ایف اے ٹی ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے کی الجھن ہے۔ ان دونوں پہلوؤں پر وزیر خزانہ اسد عمر کی خوشگوار پیش گوئیوں کے باوجود ابھی تک کوئی مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اسد عمر

Read more

کوئٹہ سانحہ میں داعش کا نام سنگین چیلنج ہے

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے لوگ گزشتہ روز کی دہشت گردی اور حکومت کی طرف سے سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر احتجاج کررہے ہیں جبکہ داعش نے اب اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سے پہلے تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے بھی یہ پیغام سامنے آیا تھا کہ اس نے لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر یہ حملہ کیا ہے۔ البتہ خبروں کے مطابق داعش کا دعویٰ زیادہ مصدقہ ہے۔ اس بارے میں تفصیلات تو

Read more

کوئٹہ حملہ: کیا مذمت اور رپورٹ طلب کرنا کافی ہو گا؟

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کی سبزی منڈی میں ایک دھماکہ میں 20 افراد جاں بحق اور پچاس کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حملہ کا ٹارگٹ بلوچستان کی ہزارہ اقلیت تھی۔ دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے نصف لوگوں کا تعلق بھی اسی نسلی و مسلکی اقلیت سے تھا۔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں ہزارہ کے خلاف دہشت گرد حملوں کا سلسلہ کئی برس سے جاری ہے، اس کے باوجود آج بلوچستان

Read more

عمران حکومت کا اصل دشمن کون ہے؟

 اس بارے میں اب دو رائے نہیں ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی حرکیات کو سمجھنے اور اصلاح احوال کے لئے مناسب، ضروری اور ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ یہ رائے صرف عمران خان اور ان کی حکومت کے سیاسی مخالفین کی طرف سے ہی سامنے نہیں آرہی بلکہ اس پارٹی کی شدت سے حمایت کرنے والے متعدد مبصر ین کے علاوہ اس کے حامیوں کی بڑی تعداد کو بھی اب تک حکومت کی کارکردگی

Read more

عمران خان، آسیہ بی بی اور مسعود اظہر

وزیر اعظم عمران خان نے بی بی سی کے نمائیندے جان سمپسن کے ساتھ انٹرویو میں توہین مذہب کے الزام میں سپریم کورٹ سے سزا پانے والی آسیہ بی بی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔ جب سمپسن نے اصرار کیا کہ وہ کب تک پاکستان سے چلی جائیں گی تو وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چند ہفتوں میں ملک چھوڑ دیں گی۔ اس سوال پر کہ ’کیا یہ آپ کا فیصلہ

Read more

نریندر مودی کی کامیابی جھوٹے نعروں کی فتح ہو گی

ایک روز بعد بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات شروع ہونے والے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگرس میں سخت مقابلے کی امید ہے لیکن بیشتر مبصر نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کی پیش گوئی کررہے ہیں۔ اگرچہ اس کے ساتھ ہی یہ اندازے بھی سامنے آرہے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا میں شاید اپنی موجودہ قوت برقرار نہ رکھ سکے۔ اس کا اندازہ شاید نریندر مودی اور ان کے قریب ترین ساتھیوں کو بھی

Read more

عاجز و شریف ملزمان، دو سرکاری گواہ اور قومی منظر نامے کا گرداب

یہ سوال کرنا شاید غیر ضروری ہے کہ کیا تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔ کیوں کہ پاکستان کے ستر مختصر برسوں میں تاریخ نے خود کو مسلسل دہرایا ہے۔ اسے ترتیب دینے والوں نے اپنے گزرے ماہ و سال سے سبق سیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ اسی لئے آنے والے وقت نے بھی اپنی شکل و صورت تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ پاکستانی سیاست پر اس وقت بے یقینی کا سایہ ہے۔ چہ میگوئیاں سر اٹھائے

Read more

شاہ محمود قریشی ہیجان کیوں پیدا کر رہے ہیں؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت اس ماہ کے دوران پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس مبینہ حملہ کے بارے میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ 16 سے 20 اپریل کے دوران ہوسکتا ہے۔ شاہ محمود کا دعوی ہے کہ بھارتی مسلح افواج کے سربراہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں متعین ٹارگٹس کے بارے میں معلومات

Read more