نواز شریف نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی اجازت دے دی


کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی اجازت دے دی۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عیدالفطر کے بعد بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔

انہوں نےکہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی اس احتجاج کے دوران عوام کے درمیان ہوں گے۔

ملاقات میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاجی حکمتِ عملی ترتیب دینے سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).