ڈیجیٹل پاکستان


 زمین پر قدم رکھ چکی ہیں اور ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی سربراہی کرنے والی ہیں چار و ناچار کئی طرح کے وسوسوں نے مجھے آن گھیرا کہیں ان کے آنے سے پاکستان میں قادیانیت نہ پھیل جائے۔ کہیں یہودی سازش میرے ملک کے کونے کونے میں اپنے پنجے نا گاڑھ لے۔ یا امریکا اپنے نا پاک عزائم لے کے آئی ٹی کی آڑ میں ہمارے اداروں تک رسائی نہ حاصل کر لے۔ کہیں یہ بھارت کی ایجنٹ کسی خفیہ مشن پہ نا ہو۔

الحمدللہ ہم مسلمان ہیں اور اللہ کی غیبی طاقت ہر وقت ہمارے ساتھ ہے پھر بھی سمجھ نہیں آتی یہ حکمران ہمیں کیوں دنیا کی اگلی صفوں میں کھڑا کرنا چاہ رہا ہے۔ یہ کیوں ہم کو باور کروانے کے درپے ہے کہ ہم دنیا سے سو سال پیچھے ہیں۔

خدا کا واسطہ ہے اس چیز کو سمجھو جہاں مرشد کی دعا اور تبرک کام آتا ہے وہاں ڈیجیٹل پاکستان کی کیا ضرورت آن پڑی ہے۔ ہم اللہ اکبر کہہ کے جہاد میں اترنے والے لوگ ہیں آپ کہاں مغربی لباس والی عورت کو ہم پہ مسلط کر رہے ہو۔

یقیناً کچھ دن تک اسی طرح کے فتوے ہمیں سننے کو ملیں گے بخثیت ایک قوم ہم اپنی شناخت کھو چکے ہیں۔ ہمیں خود سمجھ نہیں آتی ہم چاہ کیا رہے ہیں۔ ہم کرنا کیا چاہتے ہیں۔ اور ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ ہم لشکروں سے لڑنے والے اب ہوا کے رخ کے محتاج ہو چکے ہیں۔ جب کرپشن کرپشن کھیلنے کی ہوا چلی سب کو ہر جگہ کرپشن نظر آنے لگی۔ جب جمہوریت جمہوریت کا راگ لگایا گیا تو ہم بے سرے قوال کی طرح شور بپا کرنے لگے۔ حلانکہ جمہوریت کی اصل روح پہ ہم فاتحہ کہہ چکے ہیں۔ احتساب کی ہوا چلنے کی دیر تھی کہ یہ چور ہے وہ چور ہے کی صدائیں اٹھنے لگی۔ ہمارا اپنا کوئی ویژن ہی نہیں جہاں بھیڑ دیکھی وہی تماشا دیکھنا شروع ہو گئے۔

آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو مگر سوچ تعمیری ہونی چاہیے۔ ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔ پوری دنیا جن ڈیجیٹل سروسز میں تحقیق کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔ ایک عام پاکستانی ان کے ناموں سے بھی واقف نہیں۔ ڈیجیل پاکستان منصوبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔ سیاست سے بالاتر ہو کے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے دعاگو رہیں۔ اور مذہبی فتووں سے پرہیز کریں کیونکہ سائنس و ٹیکنالوجی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ یہ جتنا فائدہ جوزف کو دے گی اتنا ہی اس کا فائدہ محمد علی کو بھی ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).