وزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب عباسی نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور مستعفی ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ مہتاب عباسی نے اپنے استعفیٰ کے حوالے سے وزیر اعظم کو قائل کرنے کی کوشش کی۔ گورنر نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سردار مہتاب کو استعفیٰ دینے سے روک دیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے قریبی رفقاءنے بھی سردار مہتاب عباسی کے استعفے کے فیصلے کی حمایت نہیں کی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).