میں احمد نورانی کی اہلیہ ہوں، ازدواجی زندگی کے بارے میں افواہیں مت اڑائی جائیں: عنبرین فاطمہ
خاتون صحافی عنبرین فاطمہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ وہ اس وقت تک تک احمد نورانی کے نکاح میں ہیں۔ لہذا ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے گریزا کیا جائے۔
عنبرین فاطمہ نے لکھا ہے کہ “میں اس وقت اور اس لمحے تک احمد نورانی کے نکاح میں ہوں، سمجھ سے باہر ہے کہ کس قسم کی خبریں چلائی جا رہی ہیں، وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب میں مشکل میں ہوں۔”
معروف صحافی رؤف کلاسرا نے اس ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عنبرین فاطمہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور فاسوس ظاہر کیا ہے کہ صحافیوں کے اہل خانہ کو نشانہ بنا کر میڈیا دشمنی کی ایک نئی روایت قائم کی جارہی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).