’فلائی جناح‘: ایئرعریبیہ کو پاکستان میں پروازوں کی اجازت پر پی آئی اے برہم کیوں؟

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ’ایئر عریبیہ‘ کو ایک پاکستانی بزنس گروپ کی ’فلائی جناح‘ نامی فضائی کمپنی کے باہمی اشتراک سے اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم پی آئی اے نے اسے قومی ایئرلائن کے لیے نقصان دہ اور خلاف قانون قرار دیا ہے۔

Read more

امریکہ میں سنہ 2019 سے لاپتہ بچی کو پولیس نے ایک خفیہ کمرے سے برآمد کر لیا، والدین پر حوالگی کے حکم پر عمل نہ کرنے کا الزام

ریاست نیویارک میں ایک بچی جو سنہ 2019 میں گُم ہو گئی تھی، پولیس کے مطابق اسے ایک خفیہ کمرے سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

Read more

سی ایس ایس 2021 نتائج: سندھ میں ہندو برادری کے مینگھواڑ کون ہیں اور میدانِ تعلیم میں ان کی کامیابیوں کی وجہ کیا ہے؟

انگریزوں نے ایک شیڈیول پاس کیا اور اس میں ان کمیونٹیز کو شامل کیا جن کو اچھوت سمجھا جاتا تھا اور انھیں تعلیم کی سہولیات فراہم کیں، ان کمیونٹیز میں کولھی، بھیل، باگڑی سمیت دیگر بھی شامل تھے لیکن مینگھواڑ سب سے بڑی کمیونٹی تھی۔

Read more

کرناٹک میں حجاب پر پابندی: کیا حجاب کا تنازع انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات کے تسلسل کی ایک کڑی ہے؟

کرناٹک میں حجاب پر بابندی سے فضا میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ آج بھی ہزاروں لڑکیوں کو حجاب پہننے کے سبب سکول اور کالج کے دروازوں سے واپس لوٹا دیا گیا۔

Read more

پاکستان سپر لیگ 7: کراچی کنگز کو آٹھویں میچ میں بھی شکست، سلطانز نے سات وکٹوں سے میچ جیت لیا

یہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی مسلسل آٹھویں شکست ہے جبکہ دوسری جانب ملتان سلطانز نے آٹھ میچوں میں یہ ساتویں فتح حاصل کی ہے۔

Read more

یوکرین بحران: برطانیہ میں روس کی کتنی کمپنیوں اور امیر شخصیات نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے؟

برطانیہ روسی مفادات کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے لیکن وہ اس صورتحال میں کیا کارروائی کر سکتا ہے؟ ہماری ریئلٹی چیک ٹیم نے برطانیہ میں موجود روسی سرمایہ کاری کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

Read more

شہزادہ چارلس: سعودی شہری کو برطانوی شہریت کی پیشکش کا الزام، شہزادہ چارلس کے فلاحی ادارے کی تحقیقات

میٹرو پولیٹن پولیس ان دعوؤں کی تحقیق کرے گی کہ برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے فلاحی ادارے نے ایک سعودی شہری کو برطانوی اعزازات حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔

Read more

’سلیپ اپنیا‘: وہ لوگ جنھیں نیند کے دوران سانس رکنے کی بیماری ہوتی ہے

فون پر الارم بجتے ہی بستر سے باہر نکل جائیں معروف انڈین موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ ان کی موت کی وجہ ‘سلیپ اپنیا’ کو قرار دیا جا رہا ہے جوکہ نیند کے دوران سانس رکنے کی بیماری ہوتی ہے۔ اس بیماری سے متعلق یہ تحریر پہلی بار بی بی سی اردو پر 6 اپریل 2020 کو شائع کی گئی تھی۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں مر رہا ہوں۔ دن کے وقت

Read more

نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کے حتمی دلائل، ’مقتولہ کے بھائی کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا، ہو سکتا ہے یہ غیرت کا معاملہ ہو‘

نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے بدھ کے روز حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ملزم لڑکی کے ساتھ باہم رضامندی سے رہ رہا تھا اور یہ بھی ممکن ہے کہ وقوعہ کے روز نور مقدم کے گھر والے آئے ہوں اور مشتعل ہو گئے ہوں۔

Read more

محسن بیگ: گرفتاری میں مزاحمت پر نیوز ایجنسی کے مالک کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ، تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

صحافی محسن بیگ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے محسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے سرکاری طور پر وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ یہ حراست کیوں عمل میں لائی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں بہت جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Read more

فیصل واوڈا کی درخواست مسترد: ’یہ سزا ئے موت بہت سے سیاست دانوں کو مل چکی ہے‘

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل ووڈا کی طرف سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔

Read more

مونال سیل کرنے کا حکم معطل کرنے کی استدعا سپریم کورٹ میں مسترد، ریستوران پر قبضے کی کوشش کا دعویٰ

سپریم کورٹ نے ایک اپیل کی سماعت کے دوران مونال سیل کرنے کے خلاف استدعا مسترد کر دی ہے۔ دریں اثنا وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق بدھ کی صبح ریستوران کے عملے سمیت قریب 100 افراد کے ہجوم نے اس مقام پر دھاوا بول کر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

Read more

روس، یوکرین کشیدگی: ’سرحد پر روسی فوجی تعینات مگر ہم پاکستانی شہری یوکرین نہیں چھوڑیں گے‘

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبعلم اطمینان اور تسلی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں جبکہ سفارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

Read more

بحرین، اسرائیل تعلقات میں وہ گرم جوشی جو کچھ عرصہ قبل ناقابل تصور تھی

اسرائیل اور بحرین میں دوستی ’انتہائی نازک‘ ہے کیونکہ بحرین کی اکثریتی آبادی اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی مخالفت کرتی ہے اور کچھ عرصہ قبل یہ ناقابل تصور تھا کہ ایک اسرائیلی رہنما اور خلیجی ممالک کا شاہی خاندان سرخ قالین پر ایک دوسرے سے گھل مل رہے ہوں۔

Read more

قراقرم ہائی وے: سخت موسم اور انتہائی بلندی پر سڑک کی تعمیر کے دوران پیش آئے چند دلچسپ واقعات

سڑکوں اور ہائی ویز پر مشتمل مواصلاتی نظام کی تعمیر سے قبل گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر شمالی علاقے دنیا بھر سے کٹے ہوئے تھے اور یہاں مقامی افراد کا طرز زندگی صدیوں پرانے طریقوں کے مطابق چلتی تھی۔

Read more

آئی پی ایل 2022: پی ایس ایل کے غیر ملکی کرکٹرز جنھیں آئی پی ایل میں کروڑوں ملے تو کچھ کو خریدار تک نہ ملا

کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر ليگ یا آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کے لیے سنیچر اور اتوار کو نیلامی ہوئی جس میں دس ٹیموں نے دو سو سے زیادہ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کیں۔ اسے اب تک کی سب سے بڑی نیلامی کہا جا رہا ہے۔

Read more

پری چہرہ: پشاور کے کوہاٹی گیٹ میں مدفن ایرانی بادشاہ نادر شاہ افشار کی محبوب بیوی پری چہرہ کی کہانی

نادر شاہ افشار کی یہ اہلیہ چونکہ جنگجو نہیں تھیں نہ ہی سلطنت کے اُمور میں ان کا عمل دخل رہا، اسی وجہ سے تاریخ کی بڑی کتب میں اُن کا تذکرہ نہیں ملتا حالانکہ اس دور کے بڑے واقعات تو دستاویزی صورت میں موجود ہیں لیکن ملکہ پری چہرہ کے حوالے سے ہمیں معلومات مقامی تاریخ دانوں کی لکھی کتابوں کے علاوہ سینہ بہ سینہ روایت کی شکل میں ملتی ہیں جو ایک طویل عرصے تک لوک داستان کی صورت بیان ہوتی رہیں۔

Read more

کینسر: غیر معمولی کینسر سے متاثرہ خاتون آٹھ کلو گرام ٹیومر نکلوانے کی منتظر

انگلینڈ میں کینسر کی ایک غیر معمولی قسم سے متاثرہ خاتون اس آپریشن کی منتظر ہیں جس کے ذریعے ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب بڑھتے ٹیومر یعنی کینسر زدہ ٹشوز کو نکالا جائے گا۔

Read more

اقرار الحسن: حکومتی ترجمان شہباز گل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت خود مقدمہ درج کرائے گی

پاکستان کے شہر کراچی میں پیر کی شب معروف صحافی اقرار الحسن پر مبینہ طور پر انٹیلیجنس بیورو کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے بعد ادارے کی جانب سے پانچ اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Read more

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟

پاکستان میں ایک عام صارف کو آج سے ایک لیٹر پیٹرول 159 روپے 86 پیسے میں ملے گا اور ملک میں پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے لیکن ان قیمتوں میں اضافے کا عالمی منڈی کی قیمتوں سے کیا تعلق ہے؟

Read more

الطاف حسین کارکنوں کو دہشگردی پر اکسانے کے الزام سے بری

لندن کی کنگسٹن کراؤن کورٹ کی بارہ رکنی جیوری نے برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین کو کراچی میں اپنے ورکروں کو دہشتگردی پر اکسانے کے الزامات سے بری قرار دیا ہے۔

Read more

بےنظیر کی حکومت کے خلاف سازش کا الزام، سابق فوجی افسران کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے فوج کے دو سابق افسران کی سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں فوجی عدالت سے سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Read more

انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات: ’مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘، او آئی سی

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے سفیر کے بیان کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھی انڈیا میں مسلمان مخالف رویوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ سے بھی اس معاملے پر اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنانے والے ’خوش خوراک‘ کرکٹر حضرت اللہ ززئی

حضرت اللہ ززئی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ انھوں نے میچ سے پہلے رات کو ہی راشد خان کو کہ دیا تھا کہ وہ ’ویل پلیڈ حضرت اللہ ززئی فار 100‘ کی ٹویٹ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

Read more

داؤد ابراہیم: منی لانڈرنگ کیس میں داؤد ابراہیم سے مبینہ طور پر منسلک افراد اور مقامات پر چھاپے

انڈیا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ کے معاملے میں انڈیا کو مطلوب ترین افراد میں شامل داؤد ابراہیم سے منسلک کئی مقامات پر چھاپے مار رہا ہے۔

Read more

لڑکی کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے کودنے والے محبوب نے ’وہی کیا جو میرے دل نے کہا‘

محبوب نے 5 فروری کو ریلوے ٹریک پر پھنسی ایک لڑکی کی جان بچائی مگر خود اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔ یہ لڑکی سامان لے جانے والی ایک ٹرین کے نیچے سے گزر رہی تھی جب وہ ٹرین چل پڑی۔

Read more

کینیڈا میں ایمرجنسی کا نفاذ: ایمرجنسی ایکٹ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کیا اختیارات دے گا؟

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے اس اقدام کا دائرہ ’قلیل مدتی، معقول اور متناسب‘ ہو گا اور فوج کو تعینات نہیں کیا جائے گا۔ اس ایکٹ کے تحت مظاہروں میں شامل افراد کے بینک اکاؤنٹس کو بنا عدالتی اجازت نامے کے منجمند کیا جا سکے گا۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’جب کنگز بنے قلندر‘

کراچی کنگز اس دفعہ پی ایس ایل میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے قلندرز کا ٹیگ بن چکا تھا۔ ایسا لگتا ہے، وسیم اکرم نے بابر اعظم اور شرجیل خان کو ہی سات بلے بازوں کے برابر سمجھ لیا تھا مگر ماڈرن ٹی ٹونٹی کرکٹ کے تقاضے کچھ الگ ہیں۔

Read more

’ریوینج پورن‘ کے بڑھتے کیسز: کون سا خوف پاکستانی متاثرین کو مدد کے حصول سے روک رہا ہے؟

سنہ 2016 میں پاکستان میں سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے ’ریوینج پورن‘ جیسے جرائم میں سات سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا قانون بنایا کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اب بھی زیادہ تر خواتین سائبر ونگ سے مدد لے کر قصورواروں کو سزا دینے کے لیے قانونی راستہ اختیار نہیں کرتی ہیں۔

Read more

لیکسس کی پہلی الیکٹرک کار یا الفا رومیو کی ٹونال: لگژری گاڑیوں کے نئے ماڈلز میں خاص کیا ہے؟

آٹو موٹیو کی دنیا میں اس ہفتے دنیا کی بڑی لگژری کار کمپنیوں نے اپنے جدید اور نئے ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں اطالوی کار ساز کمپنی الفا رومیو کی ٹونال، مرسیڈیز بینز اور گیلی کا ایک مشترکہ ماڈل ہیش ٹیگ اور لیکسس اور ڈی ایس موٹرز کی مستقبل کی الیکٹرک کاریں شامل ہیں۔

Read more

اے مشت خاک: اداکارہ عفت عمر ’متنازع‘ ڈرامے کا حصہ بننے پر ’شرمندہ‘ کیوں ہیں؟

اے مشت خاک میں ماں کا کردار نبھانے والی عفت عمر کا کہنا ہے کہ ’جب میں نے سکرپٹ پڑھا تو مجھے اس سے نفرت ہوئی کیونکہ اس کی زبان وہ نہیں جو عام زندگی میں آپ بولتے ہیں۔‘ وہ تشدد دکھانے کے خلاف ہیں اس لیے ’میں کسی حد تک اس پر شرمندہ بھی ہوں۔‘

Read more

گمبٹ ہسپتال:سندھ کا ہسپتال جہاں ایسے ٹرانسپلانٹ ہوتے ہیں ’جن کے بارے میں پاکستان میں کبھی سوچا نہیں گیا تھا‘

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کوثر نامی خاتون نے اپنے والد گاور خان کو جگر کا ایک ٹکڑا عطیہ دے کر پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی بار کسی ایڈز کے مریض کے کامیاب جگر ٹرانسپلانٹ کو ممکن بنایا۔

Read more

خانیوال میں توہین مذہب کے الزام میں شہری کی ہلاکت: ’غسل دیتے ہوئے پتا چلا ظالموں نے بھائی کی تمام انگلیاں ٹوکے سے کاٹ دی ہیں‘

خانیوال میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مشتاق احمد کے بھائی کا کہنا ہے کہ مشتاق ذہنی مرض میں مبتلا تھے اور ان کا تمام میڈیکل ریکارڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Read more

روس یوکرین تنازع: روس ’انفارمیشن وارفیئر‘ میں سبقت حاصل کرنے کے لیے کیا حربے استعمال کر رہا ہے؟

یوکرین کی سرحد پر روس اپنی فوجوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ پر جاری بیانیے کی جنگ کا رخ بھی اپنے حق میں موڑنے کی پوری کوشش میں ہے۔ بی بی سی نے روسی ایوان صدر کریملن کے حامی ذرائع ابلاغ کی طرف سے خبروں کو ہوا دینے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اس کی چند مثالوں پر نظر ڈالی ہے۔

Read more

صدر اردوغان کا دورہ ابوظہبی اور عربوں ڈالر کے معاہدے: کیا ترکی اور متحدہ عرب امارات اختلافات بھلا کر اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا باب کھول رہے ہیں؟

تقریباً ایک دہائی پر محیط تناؤ کو ختم کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردوغان نے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں اور ماہرین کے مطابق اب وقت کے ساتھ یوں محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ صدر اردوغان نے فیصلہ کیا ہے کہ خطے میں ترکی کے مخالفین کے ساتھ تنازعات کو ختم کر کے ایک نیا راستہ کھولا جائے۔

Read more

انڈیا: بازار حصص کی سابق سربراہ ایک یوگی کے ’ہاتھ میں کھیلتی‘ رہی ہیں

کاروباری دنیا کے نگران ادارے کے مطابق کہ ملک کے سب سے بڑے سٹاک ایکسچنچ کی سابق سربراہ ایک یوگی کو خفیہ معلومات بھیج کر مشورہ لیتی تھیں اور ان کی مدد سے کئی اہم فیصلے بھی کرتی رہی ہیں۔

Read more

ہراسگی: ’کوئی بھی پیغام جس سے دوسرا شخص ذہنی اذیت کا شکار ہو ہراسمنٹ ہے‘

وفاقی محتسب برائے ہراسگی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا یا کسی بھی پلیٹ فارم پر بھیجے گئے غیر ضروری پیغامات متعلقہ شخص کی پرائیویسی میں مداخلت ہیں۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: ذاکر جعفر کے وکیل کا پولیس پر نور مقدم کے فون کے حوالے سے الزام

نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں ذاکر جعفر کے وکیل نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور مقتولہ نور مقدم کے موبائل فون کا ڈیٹا پیش نہ کیے جانے پر سوالات اٹھائے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے نور مقدم کا اصلی فون پیش نہیں کیا۔

Read more

زرداری اور بھنڈ برادری کے درمیان نواب شاہ میں زمین کا تنازعہ کیسے اور کب شروع ہوا؟

نواب شاہ کے مرزا پور تھانے کی حدود میں 12 فروری کو پیش آنے والے واقعے میں زرداری برادری اور بھنڈ برادری کے درمیان تنازعے میں ایک ایس ایچ او سمیت چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے تھے۔

Read more

رئیس محمد: حنیف محمد کے بھائی اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وفات پا گئے، ان کی زندگی پر ایک نظر

رئیس محمد کرکٹ کے مشہور ’محمد برادران‘ میں دوسرے نمبر پر تھے۔ ان کے چار بھائیوں وزیر محمد، حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن رئیس محمد وہ واحد بھائی تھے جنھیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔

Read more

خواتین کے خلاف ہراسانی: ’انتظار کرو، میں آتی ہوں‘، خیبرپختونخوا میں نوعمر لڑکی کی فائرنگ سے لڑکا شدید زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک نوعمر لڑکی نے فائرنگ کر کے ایک 20 سالہ نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد مقامی تھانے میں مضروب نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

Read more

قندیل بلوچ: لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل اور اداکارہ کے قتل کے مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا سے بری کر دیا

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل میں مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی محمد وسیم کو بری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ فریقین میں راضی نامے اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے کے بعد ماڈل عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران دیا گیا۔

Read more

اتاکاما ٹرینچ: آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ سمندر کی گہرائیوں میں آباد جادو نگری

چلی کے ماہرینِ بحری سائنس اوسوالڈو اولوآ اور روبین ایسکریبانو برسوں تک اپنی گفتگو کے دوران اس بات پر تبادلۂ خیال کیا کرتے تھے کہ چلی اور پیرو کے درمیان سمندر کے اندر اتاکاما ٹرینچ (گہری خدق یا کھائی) کا اجنبی منظر کیسا ہوگا۔

Read more

آن لائن ڈیٹنگ: ’پیار میں دھوکہ ہو سکتا ہے مگر میں نے اپنے آپ کو محبت کی کہانی میں بہک جانے دیا‘

جب آپ صرف اور صرف جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے کوئی رومانوی تعلق قائم کرتے ہیں تو آپ کے انتہائی ذاتی نوعیت کے جذبات کو تباہ کُن مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

لبمیلڈی: نادر اعصابی بیماری کا ممکنہ مگر مہنگا علاج جو بہت سے والدین کے لیے امید کی کرن بنا

نیکولا ایلسن بتاتی ہیں کہ یہ سب اچانک ہی سامنے آیا۔ ان کی بیٹی کونی میں پہلے پہل ایسی علامات اس وقت ظاہر ہوئیں جب وہ پاؤ پاؤں چلنے لگی تھیں۔ وہ بے ہوش ہو جاتیں اور ان کا دھیان بہت آسانی سے بھٹک جاتا۔

Read more

اکبر اعظم: ہندوستان پر 50 سال بادشاہت کرنے والے مغل بادشاہ جن کا انجام کچھ اچھا نہ ہوا

سلطنت مغلیہ کے 17 بادشاہوں میں صرف ایک بادشاہ ایسا ہے جس کے نام سے ساتھ اعظم یا دی گریٹ کے الفاظ لکھے جاتے ہیں، یہ جلال الدین محمد اکبر ہیں، جنھیں تاریخ اکبر اعظم کے نام سے یاد کرتی ہے۔ اس اکبر اعظم کی پیدائش بھی انتہائی کسمپرسی کے عالم میں ہوئی اور تخت نشینی بھی دارالحکومت سے بہت دور۔

Read more

سردار عبدالرب نشتر: پنجاب کے ’درویش‘ گورنر جو ’وزارت کے بھوکے تھے نہ سفارت کے‘

جب نشتر کو نئے حکومت کی جانب سے وزارت اور سفارت کی پیشکش ہوئی تو انھوں نے کہا ’جانے کیوں یہ لوگ ہر شخص کو بکاؤ مال سمجھ لیتے ہیں۔‘ پیشکش لانے والا اٹھ کر گیا تو انھوں نے یہ شعر پڑھا: بس اتنی سی خطا پر رہبری چھینی گئی ہم سے کہ ہم سے قافلے منزل پر لٹوائے نہیں جاتے۔

Read more

ویلنٹائن ڈے: کورونا کی وبا نے انڈیا میں محبت کا بازار کیسے بدل دیا؟

محبت کے اس مہینے یعنی فروری میں عمومی طور پر دکھائی دینے والی ہلچل مٹ گئی ہے۔ پہلے کورونا کی وبا کا خوف اور پھر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ ہر جگہ رہنے والے لوگ اپنے چاہنے والوں کو کھو دینے کے بعد اس غم سے باہر آنے کی جدوجہد سے گزر رہے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا نوجوانوں نے ویلنٹائنز ڈے پر تحائف خریدنے بند کر دیے ہیں؟

Read more

وہ بچی جسے جرمن نازیوں نے آریاؤں کی ایک نام نہاد ’اصیل نسل‘ تیار کرنے کے لیے اغوا کیا تھا

انگرِڈ فان اوئل ہافن کے طور پر اپنی زندگی پانچ دہائیوں سے زیادہ گزارنے کے بعد انھوں نے دریافت کیا کہ جب وہ پیدا ہوئی تھیں تو ان کی شناخت کچھ اور تھی۔

Read more

رائل انفیلڈ موٹر سائیکل: انڈیا کا وہ خاندان جس نے 15 برس تک اپنی کھوئی بائیک کو تلاش کیا

ناراینپپا سری نواسن کے لیے ان کی پیاری سیاہ رنگ کی رائل اینفیلڈ ایک موٹر سائیکل سے کہیں زیادہ تھی۔ یہ انھیں اتنی عزیز تھی کہ ان کے بیٹے ارون نے 90 کی دہائی کے وسط میں موٹر سائیکل کے لاپتہ ہونے کے بعد اسے ڈھونڈتے ہوئے 15 سال گزارے۔

Read more

بلوچ طلبا کا اسلام آباد پریس کلب کے باہر جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج: ’ماں باپ منتیں کر رہے ہیں کہ گھر مت آؤ، ورنہ تم بھی لاپتہ یا مار دیے جاؤ گے‘

بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسن کا دعویٰ ہے کہ نوشکی اور پنجگور حملوں کے بعد 30 سے زیادہ بلوچ افراد کو لاپتہ کیا جا چکا ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی: بابر اعظم کی ٹیم کو مسلسل چھٹی شکست کا سامنا

کسی نے کراچی کنگز کی قسمت کو کوسا تو کسی نے بابر اعظم سمیت بلے بازوں کے سست رفتار رن ریٹ کو۔ لیکن 55 رنز کی اس شکست کے بعد کراچی کنگز اور کپتان بابر اعظم کو اب ٹورنامنٹ میں واپسی کے لیے کوئی معجزہ ہی درکار ہو گا۔

Read more

انجری کے باعث شاہد آفریدی کا پی ایس ایل 7 چھوڑنے کا اعلان

شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ ان کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہے تھے۔ ان کے مطابق وہ دو تین ماہ میں بہتر ہو کر دوبارہ آئیں گے کیونکہ آگے کے پی ایل بھی ہے۔

Read more

خانیوال میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں تشدد کرکے ہلاک کر دیا ہے۔ ضلع خانیوال کی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے دفتر نے ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم سرکاری طور پر اس واقعے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

Read more

حق کے لیے آواز اٹھانے والی افغان خاتون تمنا زریابی پریانی کو رہا کر دیا گیا ہے

رواں سال جنوری کے مہینے میں افغانستان میں مسلح افراد کے ہاتھوں گرفتار کی جانے والی ایک خاتون ایکٹوسٹ کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق بی بی سی نے دو ذرائع سے کی ہے۔

Read more

مستونگ میں میاں بیوی کا قتل: بلوچستان میں سندھ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو 'غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل ضلع مستونگ میں دس سال قبل محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو ’غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا جو سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد سے جان بچا کر مستونگ میں منتقل ہو گئے تھے۔

Read more

’جتنے برس ابا زندہ رہے وہ صرف میری والدہ کی وجہ سے رہے‘

معروف شاعر فیض احمد فیض کی 111ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی نے بی بی سی کے ساتھ تفصیلی گفتگو میں اپنے والد کے ساتھ بیتے یادگار لمحات کے بارے میں بتایا۔

Read more

ٹویوٹا: دنیا کی بڑی گاڑیوں کی کمپنی ٹویوٹا کو عالمی سطح پر کن مشکلات کا سامنا ہے؟

جاپانی موٹر کار کمپنی ٹویوٹا نے 2021 کے آخری تین مہینوں میں اپنے منافع میں 21 فیصد کمی دیکھی ہے کیونکہ عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کی وجہ سے اس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

Read more

ستھین جو آستان: سندھ میں سات بی بیوں کی درگاہ جہاں آج بھی خواتین منتیں لے کر آتی ہیں

مورخین کے درمیان یہ تنازعہ ہے کہ آیا روہڑی کے قریب قبرستان سات بی بیوں کا آستانہ حقیقت ہے یا افسانہ لیکن یہاں کی مقامی خواتین اپنی منتیں اور مرادیں لے کر آتی ہیں۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی صف بندی: ماضی میں تحریک عدم اعتماد کب، کیسے اور کس کے خلاف پیش ہوئی؟

اس تحریک عدم اعتماد کے کامیابی یا ناکامی کے اسباب سے پہلے یہ جانتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کب اور کتنی بار کسی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اور پھر اس کا نتیجہ کیا نکلا؟

Read more

بیجنگ اولمپکس 2022: کووڈ کے دور میں سرمائی اولمپکس، سٹیڈیم میں بطور تماشائی کھیل دیکھنے کا لطف کیا ہوتا ہے؟

سنہ 2021 کے موسمِ گرما میں کووڈ کی وبا کے دوران منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے برعکس بیجنگ نے کچھ تماشائیوں کو سٹینڈ میں بٹھانے کا ایک طریقہ تلاش کیا ہے۔ وہ یہ کیسے کر رہے ہیں؟

Read more

پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست: لالہ کا بدلہ، عمر اکمل کی واپسی اور سرفراز نے بھی دھوکہ نہیں دیا

آج کے میچ میں سب ہی کچھ تھا۔ بہترین بیٹنگ پرفارمنس اور بولنگ بھی لیکن آخر میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے جتوا دیا لیکن اس سے پہلے عمر اکمل کی واپسی، جیسن روئے کی ایک اور شاندار اننگز، شاہد آفریدی کی بہترین بولنگ اور فیلڈنگ سمیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف اور ایلکس ہیلز کی بیٹنگ نے اس میچ کو یقیننا ایک یاددگار بنا دیا۔

Read more

انگریزی کا وہ امتحان جس نے ہزاروں زندگیاں تباہ کر دیں

بی بی سی کی ایک تحقیق نے ان شواہد کے بارے میں تازہ شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے جن کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں کو انگریزی زبان کے امتحان میں مبینہ طور پر نقل کے الزام میں برطانیہ سے ملک بدر کیا گیا تھا۔

Read more

غریدہ فاروقی کے شو ’جی فار غریدہ‘ پر پیمرا کا نوٹس: کوئی ذومعنی، اخلاق سے گری، گھٹیا بات نہیں کی، غریدہ فاروقی

پیمرا کی جانب سے چینل کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی کے پروگرام میں ان توہین آمیز ریمارکس کا بغیر کسی ادارتی کنٹرول کے آن ایئر ہونا پیمرا کے سیکشن 20 کی سراسر خلاف ورزی ہے اور توہین آمیز گفتگو چینل کی ادارتی پالیسی اور گیٹ کیپنگ ٹولز کی کارکردگی کے حوالے سے باعثِ تشویش ہے۔

Read more

انکور وریکو: انڈیا کے بے چین نوجوان کیا چاہتے ہیں؟

یہ نوجوان الگ کپڑے پہنتے ہیں اور ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جو میں نے اس سے پہلے نہیں سنے ہوتے۔ ان میں خواہش اور جرات دونوں ہیں اور وہ کالج صرف اچھی نوکری کے لیے نہیں جاتے۔

Read more

مونا حیدری: ایران میں 17 سالہ لڑکی کا ’غیرت کے نام‘ پر قتل

ایران میں 17 سالہ لڑکی کے مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ہاتھوں قتل نے ملک میں نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے متعلق قوانین اور ان جرائم کی میڈیا میں عکاسی پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔

Read more

ترکی میں کساد بازاری صدر اردوغان کے لیے کتنا بڑا مسئلہ بن سکتی ہے؟

صدر اردوغان کی اقتصادی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ترکی میں عام آدمی کے لیے گھر چلانا دن بہ دن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے نہ تو طلبا کی تعلیمی ضروریات پوری ہوتی ہیں اور نہ ہی تاجر پیداوار میں استعمال ہونے والی چیزیں خریدنے کے قابل ہو رہے ہیں۔

Read more

چین: ‘زنجیروں میں جکڑی خاتون انسانی سمگلنگ کی شکار اور ذہنی مریض معلوم ہوتی ہے‘

چین کے شہر ژاہو میں حکام کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخر میں شہر کے ایک قریبی گاؤں میں ایک جھونپڑی سے ملنے والی زنجیروں میں جکڑی عورت کا ذہنی توازن خراب تھا اور وہ انسانی اسمگلنگ کی شکار معلوم ہوتی ہے۔

Read more

درخت کی ٹہنیوں پر بھی ٹیکس سے کانگڑی سازی کی صنعت متاثر: ’کشمیر میں کانگڑیاں بنا کر ہی میں نے مکان بنایا، بچوں کو پڑھایا اور اُن کی شادی کی‘

انڈیا کے زیرانتظام کشمیرمیں سخت جاڑے کے دوران لوگوں کا پسندیدہ آلہ کانگڑی ہے جو اب کشمیری ثقافت کی علامت بھی بن گیا ہے۔ جانتے ہیں کہ کشمیر میں یہ صنعت دم کیوں توڑ رہی ہے۔

Read more

بولی وڈ ڈائری: ’دل ہی دل میں، میں بہت پہلے ہی رنبیر کی دلہن بن چکی ہوں‘ عالیہ بھٹ

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی باتیں، دیپیکا کا بولڈ کردار اور کنگنگ رناوت ایک بار پھر سوشل میڈیا کے میدانِ جنگ میں۔ پڑھیے اس ہفتے کی بالی وڈ ڈائری۔

Read more

انڈیا سے واپسی کی منتظر پاکستانی خاتون: 'پسند کی شادی پر خاندان نے تعلق توڑا، دوران قید شوہر بھی چھوڑ گیا'

انڈیا کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے ‘سٹیٹ ہوم فار وومن’ میں گذشتہ چھ ماہ سے ملک بدری کا انتظار کرنے والی پاکستانی خاتون سمیرا نے اپنی وکیل کی وساطت سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے حکومت جلد از جلد ان کی انڈین حکومت کو ان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کرے تاکہ وہ اپنی بچی کے ہمراہ وطن واپس لوٹ سکیں۔

Read more

ضلع سوات کے ایک ہی گھر میں ساس، بہو اور کم سن بچی کے مبینہ قتل کا معمہ

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کے ایک گاؤں اونڑ میں جمعرات کو ایک مکان سے ایک معمر خاتون اور جواں سال خاتون سمیت ایک بچی کی لاشیں ملی ہیں اور تینوں کے سروں پر شدید ضربیں آئی ہیں۔

Read more

امریکہ میں منجمد افغان فنڈز کو تقسیم کرنے کا صدارتی حکمنامہ جاری، طالبان کی فیصلے پر کڑی تنقید

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے منجمد سات ارب ڈالر کے فنڈز کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے صدارتی حکمنامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی وجہ سے آدھی رقم افغانستان کے عوام کی انسانی مدد جبکہ آدھی رقم گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے متاثرین میں تقسیم کرنے کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 52 رنز سے میچ جیت لیا

ملتان سلطانز کی حریف ٹیموں کا انتظار یہی سوچتے ہوئے طول پکڑتا جا رہا تھا کہ اس ٹیم کا اس ٹورنامنٹ میں خراب دن آخر کب آئے گا اور بالآخر قذافی سٹیڈیم میں موجود شائقین کو یہ منظر دیکھنے کو مل ہی گیا جب لاہور قلندرز نے 52 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔

Read more

’الطاف حسین دہشتگرد نہیں، تقاریر مایوسی کی عکاس ہیں‘، وکیل کا جیوری کے سامنے بیان

لندن کی کنگسٹن کراؤن کورٹ نے برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین کے مقدمے میں دلائل مکمل کر لیے ہیں اور بارہ رکنی جیوری نے فیصلے پر غور شروع کر دیا ہے۔

Read more

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوا ہے اور اس کے لیے حکومت کی حلیف جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

Read more

کم عمر دلہن کی تلاش کی وجہ خوبصورتی، بچے یا کنٹرول؟

پاکستان یا دنیا کے دیگر ممالک میں میاں بیوی کی عمر میں زیادہ فرق کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ قانون بھی اٹھارہ سال کی عمر میں شادی کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں کم عمر دلہن کو ترجیح دی جاتی ہے اور کیا یہ ایک عام رواج ہے؟

Read more

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کا حملہ: ایک پولیس افسر ہلاک، چار زخمی

حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے جمعے کی دوپہر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ پارٹی کو ضلع بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے قریب نشانہ بنایا۔

Read more

نمرتا اور نوشین کے جسموں سے پائے جانے والے ڈی این اے میں ’مماثلت‘

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہلاک ہونے والی دو طالبات کے ڈی این اے تجزیے میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Read more

پاکستان میں مسکان کی حمایت مگر عورت مارچ کو گالیاں!

پاکستان میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو جہاں مسکان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، وہیں ‘عورتیں جیسا چاہیں ویسا پہنیں’ کے حالیہ نعروں کو برا سمجھتا ہے۔ یہ رجحان پاکستانی معاشرے کے خواتین کے حوالے سے دہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

Read more

روس یوکرین بحران: جو بائیڈن کا یوکرین میں موجود امریکیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی فوجی کارروائی کے بڑھتے خدشے کے باعث یوکرین میں مقیم تمام امریکی شہریوں سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کی درخواست کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ خطے میں ’حالات اچانک خراب ہو سکتے ہیں۔‘ بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر ماسکو نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکی فوج امریکی شہریوں کو ریسکیو کرنے نہیں آئے گی۔

Read more

پاکستانی ڈرامے میں گھنگریالے بالوں کو ’بدصورتی‘ سے تشبیہ دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بیشیر صارفین کی جانب سے یہ رائے سامنے آرہی ہے کہ خواتین کی خوبصورتی کے معیار میں گورا رنگ، لمبا قدر، پتلی لڑکی کے بعد کیا اب بالوں کی اقسام بھی خوبصورتی کا معیار سیٹ کرتا ہے۔

Read more

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ: زیرِ تربیت نرس کا انتظامی عہدیدار پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ، انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ میں ایک زیر تربیت نرس کی جانب سے ایک انتظامی عہدیدار پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Read more

ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کے پاس مریم نواز کے خلاف مزید شواہد ہیں تو پیش کریں،عدالت

مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب حکام کے سامنے سوال رکھا کہ اگر ان کے پاس برٹش ورجن آئی لینڈ کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے علاوہ ایسے شواہد موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہو کہ مریم نواز ایون فیلڈ پراپرٹی کی بینیفیشل اونر ہیں، تو وہ عدالت میں پیش کریں۔

Read more

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات: ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کی نشست پر انتخاب کے سلسلے میں اتنی ہلچل کیوں ہے؟

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل میئر کا الیکشن تمام سیاستی جماعتوں کے لیے اس قدر اہمیت اختیار کر چکا ہے کہ بظاہر تو یہ ایک پسماندہ ضلع کی تحصیل کے میئر کا انتخاب ہے لیکن یہاں سیاسی ہلچل اور گہما گہمی قومی اسمبلی کی کسی نشست کے انتخاب سے کم نہیں۔

Read more

اے مشتِ خاک: ’ڈرامے میں میرا کردار ویسے بھائی کا نہیں جو ہم اکثر ڈراموں میں دیکھتے ہیں‘، اسد صدیقی

ڈرامہ ’اے مشت خاک‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد صدیقی نے کہا کہ یہ ایک مشکل کردار تھا کیونکہ انھوں نے کبھی ایسا کردار ادا نہیں کیا لیکن انھیں لگا کہ بطور فنکار اس میں اُنھیں چیلنج ملے گا۔

Read more

الطاف حسین نے کارکنوں کو دہشتگردی کی کارروائیوں کا حکم دیا، استغاثہ کا عدالت کے سامنے بیان

لندن کی عدالت میں استغاثہ کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے جیوری سے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات کو انگلش قانون کے معیار پر پرکھا جائے اور فیصلہ کرتے وقت کراچی اور برطانیہ میں ثقافتی فرق پر دھیان نہ دیا جائے۔

Read more