پی ایس ایل سیون: لوونگ سٹون کو قابو کر کے ملتان سلطانز لگاتار چھٹا میچ جیت گئی، شان مسعود کے 68 رنز

ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور مرحلے کا آغاز اسی شاندار کارکردگی سے کیا جو انھوں نے کراچی میں دکھائی تھی۔ قذافی اسٹیڈیم میں اس کی زد میں آنے والی پہلی ٹیم پشاور زلمی بنی جسے اس نے 42 رنز کی شکست سے دوچار کر دیا۔

Read more

انڈیا میں میاں بیوی کی فیس بک لائیو ویڈیو میں خودکشی کی کوشش:’میری موت کے لیے مودی ذمہ دار ہونگے‘

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں جوتوں کے ایک تاجر اور انکی بیوی نے فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران زہر کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تاجر تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ انکی بیوی نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

Read more

عامر لیاقت کی تیسری شادی اور سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل:’زندگی تو صرف آپ پر مہربان ہے عامر بھائی‘

ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک سیاستدان 49 سالہ عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں اور یہ ان کی تیسری شادی ہے۔

Read more

ڈاکٹر بہو: اشتہار میں خواتین ڈاکٹرز کو پریکٹس کی اجازت نہ دینے پر چرچا، سوشل میڈیا پر پذیرائی

پاکستان میڈیکل کونسل کے مطابق 70 فیصد سے زائد خواتین ڈاکٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد پریکٹس نہیں کرتیں اور یہ مسئلہ صرف میڈیکل کے شبعے تک ہی محدود نہیں بلکہ زیادہ تر خواتین تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری نہیں کرتیں یا پھر انھیں نوکری کرنے دی نہیں جاتی۔

Read more

وفاقی ملازمین کو ملنے والا 15 فیصد عارضی الاؤنس کیا ہے اور اسے دینے کی وجوہات معاشی ہیں یا سیاسی؟

وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب ملک میں مہنگائی کی شرح بلند سطح پر موجود ہے تاہم کئی تجریہ کار اس اضافے کی وجوہات کو ملک کی سیاسی صورتحال سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

Read more

مراد سعید: وفاقی وزاتوں کی کارکردگی پر وزیراعظم کی مبارکباد اور سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

وزیر اعظم عمران خان نے دس بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید پہلے نمبر پر آ گئے۔ فواد چوہدری پہلی دس پوزیشن میں کہیں بھی نہیں۔ انھوں نے وضاحتیں بھی دیں۔ مگر سوشل میڈیا صارفین نے اس تقسیم اسناد کی تقریب کو کچھ اپنے انداز میں ہی دیکھا ہے۔

Read more

پیرس حملے میں زندہ بچ جانے والا واحد ملزم ’نہ میں نے کسی کو قتل کیا نہ نقصان پہنچایا‘

یہ حملے 13 نومبر 2015 کو کیےگئے جب اسحلے سے لیس دس جہادیوں نے پیرس کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں میں سے نو نے یا تو خود کو دھماکوں سے اڑا لیا یا پھر مار دیے گئے۔ فرانسیسی اور مراکش نژاد صالح عبد السلام اس گروپ کے واحد بچ جانے والے شخص ماننے جاتے ہیں۔

Read more

شان مسعود: ’تینوں فارمیٹس کھیل سکتا ہوں، امید ہے جلد پاکستان ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا‘

ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل 7 میں اب تک اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد شان مسعود کو یقین ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے، تاہم اس وقت ان کی توجہ صرف پرفارمنس پر ہے۔

Read more

مسکان خان کا بی بی سی کو انٹرویو: ’میں بہت ڈری ہوئی تھی، جب ڈرتی ہوں تو اللہ کا نام لیتی ہوں‘

مجھے کچھ معلوم نہیں تھا، میں معمول میں جب کالج جا رہی تھی۔ باہر سے آنے والے لوگ ایسے ہی گروپ میں کھڑے ہو گئے اور مجھ سے کہا کہ آپ برقعہ پہن کر کالج کے اندر نہیں جائیں گی۔ اگر آپ کالج جانا چاہتی ہیں تو آپ کو برقعہ اور حجاب اتار کر اندر جانا ہوگا۔ اگر آپ برقعے میں رہنا چاہتی ہیں تو آپ گھر واپس چلی جائیں۔

Read more

خیبر شکن میزائل: ایران کی ’لانگ رینج‘ بیلسٹک میزائل خیبر شکن کی رونمائی جو ’اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے‘

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے ایک تقریب میں ‘خیبر شکن’ نامی زمین سے زمین تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی ہے جو 1450 کلومیٹر تک ہدف کو مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Read more

جوئے کی لت میں مبتلا 80 سالہ راہبہ میری مارگریٹ: ’میں نے گناہ کیا ہے اور میرے پاس اس کا کوئی عذر نہیں‘

میری مارگریٹ کریپر’جوایک ریٹائرڈ راہبہ ہیں’ نے اعتراف کیا کہ انھوں نے کیلیفورنیا کے ایک سکول سے چھ لاکھ سولہ ہزار پاؤنڈ چوری کیے۔ جرم ثابت ہونے پر 80 برس کی راہبہ کو غبن کے جرم میں ایک سال ایک دن کی قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

Read more

پنجگور: ’آپ لوگوں کے چینل پر ہماری خبر نہیں آئی، بلوچستان چار روز تک غائب تھا‘

گذشتہ ہفتے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں شدت پسندوں نے بڑے حملے کیے جن میں سکیورٹی فورسز کے نو اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی بی سی نے گذشتہ دنوں پنجگور کا دورہ کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے شہر میں اب حالات کیسے ہیں۔

Read more

عبدالحفیظ بلوچ: قائدِ اعظم یونیورسٹی کے طالبعلم خضدار سے مبینہ طور پر لاپتہ، خاندان کا جبری گمشدگی کا الزام

خضدار پولیس کے مطابق عبدالحفیظ کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے ان کے رشتے داروں نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے جس پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Read more

اترپردیش کا الیکشن انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا امتحان کیوں؟

انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں رواں ہفتے کے آخر میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے سات مرحلوں میں الیکشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ اسے ہندو قوم پرستی کی سیاست پر ریفرنڈم کے طور پر بھی دیکھا جائے گا۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: ’ڈرگ پارٹی کے بعد ہوش آیا تو کوئی نور کو قتل کر چکا تھا‘

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر قتل کا الزام جھوٹا ہے اور 20 جولائی کے دن ان کے گھر پر مقتولہ نے زبردستی منشیات کی پارٹی رکھی تھی جس میں نشہ کرنے کے بعد وہ خود بے ہوش ہو گئے تھے اور جب انھیں ہوش آیا تو معلوم ہوا کہ کوئی نور مقدم کو قتل کر چکا تھا۔

Read more

سرفراز احمد اور کالج گراؤنڈ کا تنازع: یہ میدان سابق پاکستانی کپتان کی کرکٹ اکیڈمی کا ہے یا گرلز کالج کا؟

کیا کراچی میں سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی، کالج کے گراؤنڈ پر قائم کی گئی ہے یا یہ میدان اکیڈمی کا ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو پچھلے کئی روز سے گردش کر رہے ہیں اور اس بارے میں متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔

Read more

حجاب اور شال کی بحث: زعفرانی یا بسنتی رنگ کو کیا کیا ’رنگ‘ دیا جا رہا ہے

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں حجاب کی مخالفت میں بہت سے لڑکے لڑکیاں بھگوا (زعفرانی) رنگ کی شال، پگڑیوں اور دوپٹے میں نظر آئے جسے ہندوتوا کا رنگ کہا جاتا ہے اور سنگھ پریوار والے اسے اپنا نشان سمجھتے ہیں۔

Read more

آئی ایم ایف کی رعایتی قرضوں کے خاتمے کی تجویز سستے مکانات کے منصوبے پر کیسے اثر انداز ہو سکتی ہے؟

آئی ایم ایف کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو تعمیراتی شعبے کے لیے رعایتی قرضوں کی سکیم کے خاتمے کے لیے ایسے وقت کہا گیا ہے جب موجودہ حکومت ملک میں تعمیراتی شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔

Read more

ایرن ہالینڈ: پاکستان سپر لیگ میں بطور میزبان کام کرنے والی گلوکارہ، ماڈل اور سابق مس ورلڈ جو پاکستانی مداحوں میں مقبول ہیں

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ایرن ہالینڈ گذشتہ سیزنز کی اس مرتبہ بھی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہیں۔ ان کی خصوصی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی کہ ان کے شوہر بین کٹنگ ایک کرکٹر ہیں اور وہ مختلف پی ایس ٹیمز کا حصہ بھی رہے ہیں۔

Read more

ترکی کے ڈرونز جو دنیا بھر کے فوجی تنازعات میں ’گیم چینجر‘ ثابت ہو رہے ہیں؟

ڈرون سے کی جانے والی جنگ دنیا بھر کے تنازعات میں زیادہ سے زیادہ اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے اور روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازع بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

Read more

فیصل واوڈا: سابق وفاقی وزیر اور تحریکِ انصاف کے سینیٹر کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آج

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف کاغذات نامزدگی کے ساتھ جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے کے الزام پر الیکشن کمیشن آف پاکستان بدھ کو محفوظ شدہ فیصلہ سنا رہا ہے۔

Read more

گھوٹکی: سندھ میں توہین مذہب کے الزام میں ہندو پروفیسر کو عمر قید، جرمانے کی سزا

سندھ میں ماضی قریب میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی ہندو شہری کو توہین مذہب کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم کے رشتے داروں نے اس فیصلے پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

پنجگور: سوشل میڈیا کارکن ملک میران کی مبینہ جبری گمشدگی، ’نہیں بتایا جا رہا کہ بھائی کہاں ہیں یا قصور کیا ہے‘

ملک میران کے بھائی محمد شریف بلوچ کے مطابق رات چار بجے وردی اور بغیر وردی کے لوگ اُن کے گھر آئے اور اُن کے بڑے بھائی ملک میران کو اٹھا کر لے گئے۔

Read more

سندھ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی کزنز کا ریپ

صوبہ سندھ میں دو خواتین کے ریپ کا واقعہ سامنے آیا ہے جنھیں مبینہ طور پر اس لیے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اُن کے کزن نے ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

Read more

الطاف حسین نے کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز اور رینجرز کے دفاتر پر دھاوا بولنے کا حکم دیا تھا، برطانوی عدالت کے سامنے بیان

الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ کارروائی کے روز چھٹے روز جیوری کو الطاف حسین کی تقریباً ایک گھنٹے جاری رہنے والی تقریر سنائی گئی۔

Read more

بیٹا پیدا کرنے کی خواہش، پشاور میں خاتون نے عامل کے کہنے پر اپنے ماتھے میں کیل ٹھونک دی

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیس نے بیٹا پیدا کرنے کی خواہش کی خاطر عامل کے کہنے پر دو روز قبل اپنے ماتھے میں خود کیل ٹھوکنے والی خاتون، ان کے خاندان اور اُس عامل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Read more

مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو: ’بھٹکی ہوئی نسل کا ایک بڑا حصہ نفرت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے‘

انڈیا کی ریاست کرناٹکا میں حجاب پر جاری تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور آج سامنے آنے والی ویڈیو میں برقعے اور نقاب میں ملبوس ایک طالبہ کو زعفرانی شالیں پہنے کئی طلبا ہراساں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Read more

’کاسمیٹک فراڈ‘ پر پانچ سال قید، 3 کروڑ 90 لاکھ جرمانہ، نیب راولپنڈی کی تاریخ میں جعل سازی پر سزا پانے والی پہلی خاتون

میاں بیوی دونوں مل کر راولپنڈی میں کاسمیٹک کے تاجروں کو لوٹتے تھے، تاہم عدم ثبوت کی بنا پر میاں کو بری کر دیا گیا جبکہ بیوی کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی گئی۔

Read more

برطانوی وزیرِ اعظم کی اہلیہ پر تنقید کا معاملہ: ’آئیے اس عورتوں سے نفرت والی لیڈی میکبتھ کی بکواس سے آگے بڑھیں‘

برطانوی وزیرِ صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی اہلیہ کیری جانسن کے بارے میں جاری ہونے والی کتاب پر گفتگو کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں عورتوں سے نفرت آمیز مواد ہے۔

Read more

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان: آسٹریلوی سکواڈ میں تمام بڑے نام، کیا یہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی حقیقی واپسی ہے؟

پاکستان میں جب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے یہ ابتک کی سب سے بڑی اور مضبوط ٹیم ہے جو پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے۔

Read more

’دی ٹنڈر سوینڈلر‘: جعلی ارب پتی جس نے ٹنڈر پر ملی خواتین کے ساتھ ’لاکھوں ڈالروں کا فراڈ کیا‘

نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم ’دی ٹنڈر سوینڈلر‘ میں تین خواتین اپنی کہانی بیان کرتی ہیں جن کے ساتھ ایک ہی شخص نے مبینہ جعلسازی کی۔ وہ سائمن سے پہلی بار ٹنڈر کے ذریعے ہی ملی تھیں۔

Read more

نریندر مودی: دعوے، وعدے اور بیانات، اپوزیشن والے نریندر مودی حکومت والے مودی سے کتنے مختلف ثابت ہوئے؟

عمومی طور پر جب سیاست دان حزب اختلاف یعنی اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو بے دریغ دعوے، وعدے اور اعلانات کرتے ہیں، لیکن جب وہی سیاست دان برسر اقتدار آ جاتے ہیں تو ماضی میں کیے جانے والے یہی وعدے، دعوے اور اعلانات ان کے گلے پڑتے دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

نواز شریف کا عمران خان کو گھر بھجوانے کا اعلان: اپوزیشن، حکومت میں سیاسی محاذ آرائی کا نیا دور کس حد تک فیصلہ کُن ہو گا؟

حزب اختلاف کے رہنماؤں کی حالیہ ملاقاتیں اور حکومتی وزرا کے بیانات بظاہر حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی محاذ آرائی کے نئے دور کے آغاز کا عندیہ دے رہے ہیں۔ مگر اہم سوال اب بھی یہی ہے کہ اس سیاسی کشکمش میں حزب اختلاف ’اندرونی اختلافات‘ کے ہاتھوں ایک بار پھر شکست تو نہیں کھا بیٹھے گی؟

Read more

گلیشیئرز گرافٹنگ اور برفانی سٹوپا: گلگت بلتستان میں ’گلیشیئرز کی شادی‘ پانی کی قلت اور ماحولیاتی تبدیلی کا حل کیسے ہے؟

بلند و بالا پہاڑوں اور قدرتی خوبصورتی سے بھرپور پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان علاقے میں مقامی افراد اپنی ماحولیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ایسی انوکھی اور سالوں پرانی روایات پر انحصار کرتے ہیں جو شاید پورے پاکستان میں اور کہیں نہیں ہوتی، اور وہ ہے ‘گلیشیئرز کی شادی’ کرنا۔

Read more

پینگ شوائی: ’میں نے کبھی نہیں کہا کہ کسی نے مجھ پر جنسی حملہ کیا‘

چین کی پروفیشنل ٹینس سٹار پینگ شوائی کا کہنا ہے کہ ایک پوسٹ کی وجہ سے ’بڑی غلط فہمی‘ پیدا ہوئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انھیں چین کی پارٹی کے ایک سابق سینیئر رہنما کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور کیا گیا تھا۔

Read more

میکسیکو میں منشیات کے کاروبار کی دلدل میں پھنسے بچے

سوزانا کی کہانی میکسیکو کے اُن بہت سے بچوں کی کہانیوں میں سے ایک ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ اس ملک میں منشیات کی سمگلنگ کی دلدل اتنی گہری اور وسیع ہو گئی ہے کہ اس میں وہ لوگ بھی دھنستے چلے جا رہے ہیں جو ابھی بالغ بھی نہیں ہوئے ہیں۔

Read more

'میں نے بغاوت کا اعلان کر دیا، زندگیاں قربان کرنے کے لیے تیار ہو جاؤ‘، الطاف حسین پر ورکروں کو اکسانے کا الزام

تفتیشی افسرنے لندن کی کنگسٹن کراؤن کورٹ کو بتایا کہ ملزم الطاف حسین کے لندن کے علاقے مل ہلز میں واقع گھر اور ایجویئر روڈ پر واقع ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپے کے دوران انہیں الطاف حسین کی اپنے کارکنوں کے خطابات کی ریکارڈنگ اور نوٹس ملے۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن روئے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت بدل دی

پاکستان سپر لیگ کے لاہور جانے سے قبل سرفراز احمد اور ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان میں جان آ گئی اور اس کی وجہ انگلینڈ کے بیٹسمین جیسن روئے کی آمد تھی جو اس پی ایس ایل میں پہلی بار میدان میں ُاترے اور چھا گئے۔

Read more

شاہد آفریدی کی کارکردگی کیسی بھی رہے پرستار ان پر تنقید سننے کے لیے تیار نہیں

شاہد آفریدی کے بارے میں یہ بات بڑے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ ان کی فین فالوئنگ جو کریئر کے آغاز میں تھی آج بھی اس میں کمی نہیں آئی ہے اور آج بھی وہ شائقین میں پہلے کی طرح ہی مقبول ہیں۔

Read more

بہار میں شراب نوشی کے خلاف نئے سرکاری فرمان پر استاتذہ پریشان: ’شرابیوں کو پکڑیں یا بچوں کو پڑھائیں‘

انڈین ریاست بہار میں شراب پر پابندی کے باوجود زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب مافیا پر قابو پانے کے لیے اب بہار حکومت نے ایک نیا اعلان سامنے آیا ہے۔

Read more

کشمیریوں کی حمایت میں ٹویٹس پر انڈین صارفین شدید برہم: ’ہنڈائی اور کِیا کو کشمیر کی آزادی کی بات کرنے کی جرات کیسے ہوئی‘

پاکستان میں پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہنڈائی کے سوشل میڈیا پیجز سے کشمیر کے حق میں ٹویٹس اور پوسٹس کی گئیں، جس کے بعد انڈین صارفین ہنڈائی کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read more

نوشکی، پنجگور حملہ: بلوچستان سے مستند معلومات کا فقدان اور فیک نیوز، ‘انفارمیشن وار فیئر‘ میں کون آگے؟

کبھی پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گرائے جانے تو کبھی آئی جی ایف سی کی ہلاکت کا دعویٰ، مستند معلومات کے فقدان کی وجہ سے بلوچستان میں گذشتہ دنوں نوشکی حملے کے دوران فیک نیوز کا بازار خوب گرم رہا۔

Read more

یوکرین بحران: اگر ایک ولادیمیر سے جنگ کا خطرہ ہے تو دوسرا ولادیمیر جنگ کی بات ہی نہیں کرتا

روس اور یوکرین کے آج کے تفرقات اپنی جگہ، لیکن یہ قصبہ آپ کو یاد دلاتا ہے کہ روس اور یوکرین کی مشترکہ تاریخ کتنی قدیم ہے۔

Read more

مینارِ پاکستان کیس: متاثرہ لڑکی کے ساتھی ریمبو سمیت چار ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے مینارِ پاکستان کے سامنے خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ جنسی ہراسانی کے الزام میں درج ہونے والے مقدمے کی مدعی کے قریبی ساتھی عامر سہیل عرف ریمبو سمیت چار ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read more

لڑاکا ڈرون: نئے ہتھیاروں کا وہ نظام جو مستقبل کی جنگوں کو ہمیشہ کے لیے بدل سکتا ہے

کسی زمانے میں لڑاکا ڈرون صرف سپر پاورز کا ہتھیار ہوا کرتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے۔ بی بی سی کے دفاعی نامہ نگار جوناتھن مارکس کے مطابق شدت پسندوں سے لے کر چھوٹے ملکوں تک سبھی اس کا استعمال کر رہے ہیں اور یہی چیز جنگ کی نوعیت کو بدل رہی ہے۔

Read more

لتا منگیشکر کی آخری رسومات: شاہ رخ خان اور ان کی مینیجر کی وائرل تصویر اور اس پر تنازع

اتوار کی شام سروں کی ملکہ اور بلبل ہند لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جہاں بالی وڈ کے بہت سے مشاہیر پہنچے وہیں ‘بالی وڈ کے بادشاہ’ کہے جانے والے سپر سٹار شاہ رخ خان بھی پہنچے۔

Read more

’اینڈیورنس‘ کا آخری سفر: وہ بحری جہاز جس کی تلاش ایک صدی بعد بھی ایک چیلنج ہے

اینڈیورنس کی تلاش میں روانہ ہونے والی نئی ٹیم کی بڑی مشکل صرف سمندر کی گہرائی نہیں ہوگی۔ اس ٹیم کی اصل مشکل سمندری برف ہو گی، وہی پتھر جیسی سخت برف جسے ’ظالم اور شیطانی سمندری برف‘ کہا گیا تھا۔

Read more

ثانیہ سعید: ’مجھے ژغنا کا کردار نبھانے میں کافی فخر محسوس ہوا کیونکہ وہ ایسی خاتون ہیں جن کو اپنی طاقت کا اندازہ ہے‘

اداکارہ ثانیہ سعید کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ غیر روایتی کردار ادا کرنا پسند کرتی ہیں۔ مگر کیا ہر مرتبہ غیر روایتی کردار بننے کے لیے ڈرامائی طور پر مختلف ہونا ضروری ہوتا ہے؟

Read more

پنجگور، نوشکی میں عسکریت پسندوں کے حملے: ’فلموں میں جنگ کے مناظر دیکھے تھے، کبھی سوچا نہ تھا کہ حقیقی زندگی میں ایسا ہو گا‘

بلوچستان میں 2000 کے بعد نئی شورش کے آغاز کے بعد پنجگور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرپر ہونے والے حملہ سب سے زیادہ طویل تھا جو کہ دو فروری کی شب شروع ہوا اور پانچ فروری کی صبح تک جاری رہا۔

Read more

کرپٹو تجارت: انڈیا میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لاگو، کیا پاکستان بھی ایسا کر سکتا ہے؟

انڈین حکومت کی جانب سے کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کے بعد ماہرین اسے ملک میں کرپٹو تجارت کو قانونی درجہ دینے کی سمت میں پہلے قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کیا پاکستان انڈیا کے اس اقدام سے کوئی سبق سیکھ سکتا ہے؟

Read more

لتا منگیشکر: جب انڈین بارڈر سکیورٹی اہلکاروں نے پوچھا ’نورجہاں نے پیکٹ میں چھپا کر آپ کو کیا دیا ہے‘

لتا منگیشکر برصغیر کے خطے میں بسنے والے انسانوں کے لیے قدرت کا ایک انمول تحفہ تھیں۔ کس قدر عجیب بات ہے کہ انھوں نے لگ بھگ پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا لیکن وہ پاکستان میں اپنے ان گنت چاہنے والوں کے روبرو نہ ہوسکیں۔

Read more

رمزی یوسف: امریکہ کے خلاف اسلامی شدت پسندوں کے حملوں کا منصوبہ ساز کون تھا؟

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقع گیسٹ ہاؤس کا امریکی سی آئی اے اور ایف بی آئی کے انٹیلیجنس اہلکاروں نے پاکستانی ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد سے گھیراؤ کر لیا تھا۔۔۔ امریکہ کو انتہائی مطلوب شخص کی پاکستان سے گرفتاری کی کہانی۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ: کراچی کنگز کی ہارنے کی عادت برقرار، شاداب خان کی شاندار بولنگ

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کے 14ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی ہے۔ کراچی کنگز ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیت پایا جبکہ اسلام آباد نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Read more

لتا منگیشکر اور استاد سلامت علی خان کی داستان محبت: بات آخر شادی تک کیوں نہ پہنچ سکی؟

ایک زمانہ لتا کا مداح تھا اور وہ استاد سلامت علی خاں کی دیوانی تھیں۔ یہ عشق کے اساطیری جہان کی عظیم داستان ہے کہ سرسوتی دیوی نے سُروں اور تال کے دیوتا سے عشق کیا تھا۔ لتا منگیشکر نے استاد سلامت علی خاں کو شادی کی پیشکش بھی کی تھی لیکن ہر لازوال محبت کی طرح اس کا انجام بھی ناکامی ٹھہرا تھا۔

Read more

پاک افغان سرحد: ضلع کرم میں ’سرحد پار‘ سے فائرنگ میں پانچ فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں افغان سرحد سے فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

Read more

انڈین ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا تنازع: عدالت کے فیصلے سے قبل ہی ریاستی حکومت کا یونیفارم کو لازمی قرار دینے کا حکم نامہ جاری

انڈیا میں حجاب کے متعلق جاری تنازع کے دوران جنوبی ریاست کرناٹک کی حکومت نے پری یونیورسٹی کالجوں میں یونیفارم کو لازمی قرار دینے کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

Read more

ایران کے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افسران پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا شبہ

آئی آر جی سی قدس فورس کے ایک سابق انٹیلیجنس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ غیر ملکی ایجنسیوں نے متعدد ایرانی سفیروں اور آئی آر جی سی کمانڈروں کے خلاف شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ اس میں خواتین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں، جسے استعمال کرتے ہوئے وہ ان اہلکاروں کو بلیک میل کرکے غیر ملکی جاسوسوں کے ساتھ تعاون پر مجبور کر سکتے ہیں۔

Read more

لتا منگیشکر:’وہ محض گلوکارہ نہیں ہماری زندگی کا ایک حصہ تھیں‘

لتا منگیشکر کا فلمی میوزک کریئر نصف صدی سے زیادہ پر محیط تھا جس میں انھوں نے 36 ہندوستانی زبانوں میں 30 ہزار سے زیادہ گانے گائے۔

Read more

لتا منگیشکر کی وفات: انڈیا اور پاکستان میں مداحوں کا ’سُروں کی ملکہ‘ اور ’بلبل ہند‘ سے جدائی پر اظہارِ عقیدت

انڈیا، پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی بالی وڈ کے گیت سنے جاتے ہیں آج ایک اداسی کا ماحول ہے، جس کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا جا رہا ہے۔

Read more

پاک چین اقتصادی راہداری: کیا پاکستان کے لیے سی پیک آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا اس معاہدے کی شروعات میں تھا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاملات اب خاصے مختلف ہیں اور اس کی بنیادی وجہ اس حقیقت پسندانہ سوچ کا فقدان تھا جو ان منصوبوں کی شروعات میں حکومتی حلقوں میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جن کا اثر سی پیک کے تحت منصوبوں پر براہِ راست پڑ رہا ہے۔

Read more

قزاقستان کی نوجوان خاتون جو بٹ کوائن مائننگ میں جانا مانا نام بن چکی ہیں

انھوں نے اپنے بھائی کے ساتھ گھر میں بٹ کوائن مائننگ شروع کی، اور آہستہ آہستہ یہ معاملہ بڑی بڑی مائنز تک پہنچ گیا اور انھوں نے دیگر گاہکوں کو اپنی مائنز کرائے پر بھی دینی شروع کر دیں۔

Read more

ایڈز: خیبرپختونخوا میں مہلک مرض سے متاثرہ ماؤں نے کیسے بیماری سے محفوظ بچوں کو جنم دیا؟

نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں پندرہ سال سے کم عمر 90 فیصد ایڈز کے مریض وہ ہیں جن کو ماں سے ایڈز کی بیماری منتقل ہو جاتی ہے۔

Read more

پنڈت دینا ناتھ: لتا منگیشکر، آشا بھوسلے، مینا، اوشا اور ردے ناتھ کے والد جو خود ایک سپر سٹار تھے

منگیشکر بھائی بہنوں کے والد پنڈت دینا ناتھ منگیشکر جانے مانے فنکار تھے مگر زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکے۔ اُن کی 79 ویں برسی کے موقع پر منگیشکر بھائی بہنوں کی بی بی سی سے خصوصی گفتگو ملاحظہ کیجیے۔

Read more

لتا منگیشکر: سروں کی ملکہ کی نور جہاں سے واہگہ پر ملاقات،جس پر دونوں طرف کے فوجی بھی روئے

انڈین سنیما کی سروں کی ملکہ لتا منگیشکر اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔ وہ کووڈ 19 کے باعث طبی مسائل کی شکار تھیں۔ ان کی زندگی کے انمول پلوں کو یاد کر رہے ہیں ریحان فضل۔

Read more

یوکرین کے معاملے پر امریکہ کا ساتھ دیا جائے یا روس کا، انڈیا مخمصے کا شکار

امریکہ اور روس دونوں انڈیا کے سٹریٹجک پارٹنرز ہیں لیکن کیا یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو دیکھتے ہوئے یہ سفارتی توازن قائم کر سکے گا؟

Read more

ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کی پلاٹینم جوبلی: نوجوان الزبتھ کو کب احساس ہوا کہ وہ ایک دن ملکہ بن جائیں گی؟

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کے 70 برس ہونے کو ہیں اور اس موقع پر مورخ رابرٹ لیسی اپنے مضمون میں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ نوجوان الزبتھ اپنی تقدیر کے بارے میں کتنا تیار تھیں؟

Read more

‘وقت کی غربت‘ کا مشکل چکر جس کا شکار اکثر والدین ہیں

‘وقت کی غربت‘ کے نام سے جانی جانے والی صورتحال کی تعریف بہت سادہ ہے جس میں لوگوں کو متواتر یہی لگے کہ کرنے کو بہت کچھ ہے اور اس کے لیے وقت ناکافی ہے اور وقت کی غربت بڑھ رہی ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ: ’لاہور قلندرز نے دینی ہائپر ٹینشن ہی ہے، کبھی آؤٹ ہو کے، کبھی آؤٹ کر کے‘

لاہور نے اسلام آباد کو نو رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے لیکن اس فتح کی کہانی خاصی دلچسپ ہے۔

Read more

مراکش: پانچ سالہ بچے کو تنگ کنویں سے نکالنے کی پانج دن سے جاری کوششیں: ’اب بھی پر امید ہوں کہ ہم اسے زندہ باہر لے آئيں گے‘

آنسوؤں کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریان کی والدہ نے کہا کہ ’پورا خاندان اسے ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑا، پھر ہمیں معلوم ہوا کہ وہ کنویں میں گر گیا ہے۔ میں اب بھی اس امید پر قائم ہوں کہ ہم اسے زندہ باہر لے آئيں گے۔‘

Read more

کراچی میں نایاب جنگلی بلی کا جوڑا برآمد: محمکہ وائلڈ لائف نے گاہک بن کر ملزموں کو گرفتار کیا

سندھ وائلڈ لائف کے سربراہ جاوید احمد مہر نے بی بی سی کو بتایا کہ سول سوسائٹی کے ارکان کی جانب سے ان کو اطلاع ملی تھی کہ لیپرڈ کیٹ کا ایک جوڑا سوشل میڈیا پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Read more

کیا چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا واپس جا کر اپنی تعلیم مکمل کر سکیں گے؟ ’اگر مجھے کچھ اور ہی کرنا تھا تو میرے دو سال کیوں ضائع ہوئے‘

ماہم مسعود اور ان کے جیسی کہانیاں کوئی ایک دو پاکستانی طلبہ کی نہیں ہے بلکہ تقریباً چھ ہزار طلبہ ایسے ہیں جن کی تعلیم کورنا کی وبا کے سبب سے منقطع ہو چکی ہے اور چین اب ان پاکستانی طالب علموں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے

Read more

پنجگور، نوشکی میں ایف سی پر حملے: سنیچر کی صبح بھی پنجگور ایف سی ہیڈ کوارٹر سے فائرنگ کی آوازوں کی اطلاع

پنجگور سے ایک شہری نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی صبح 10 بجے تک انھوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے اندر اور قرب و جوار سے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔

Read more

پاکستان سپر لیگ: کراچی اور کوئٹہ سمجھیں کہ پی ایس ایل میں وقت گزرنے کا پتا نہیں چلتا، سمیع چوہدری کا کالم

ٹی ٹوئنٹی میں چلن ہی کچھ ایسا ہو چلا ہے کہ آخری پانچ اوورز میں مطلوبہ رن ریٹ بھلے پندرہ سے بھی سوا ہو، فیورٹ بیٹنگ ٹیم ہی ہوتی ہے۔

Read more

ایران کے سول جوہری پروگرام پر عائد امریکی پابندیوں میں استثنیٰ بحال

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق حالیہ قدم صرف ایران کے سویلین جوہری پروگرام کے لیے استثنیٰ ہے جس کا اطلاق ایران پر عائد دیگر پابندیوں پر نہیں ہو گا۔

Read more

کراچی: تالپوروں سے تین حملوں میں فتح نہ ہونے والا شہر جسے برطانیہ نے تین گھنٹے میں فتح کر لیا

کراچی پر قبضے کے لیے سندھ کے تالپور حکمرانوں نے تین حملے کیے جس کے دوران تین ماہ تک محاصرہ کیا گیا لیکن انھیں ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن 183 برس قبل برطانوی فوج نے صرف تین گھنٹوں کی بمباری اور بغیر کسی جانی نقصان کے اس شہر پر قبضہ کر لیا اور اگلے چار سال کے بعد انگریز سرکار پورے سندھ پر قابض ہو گئی۔

Read more

بولی وڈ ڈائری: سونو نگم دیر سے ایوارڈ ملنے پر کیا کہتے ہیں، اور عالیہ بھٹ ایک نئے انداز و کردار میں

کنگنا رناوت ایک بار پھر صحافیوں پر برسیں اور فلم کنگو بائی کاٹھیاواڑی میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کے جوہر نظر آئے اور راکھی ساونت کے چٹکلے۔

Read more

اترپردیش میں انتخابی مہم میں مسلمان مخالف بیانات: ’مسلمان نہ ہوتے تو بی جے پی الیکشن کیسے لڑتی؟‘

انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی جس نوعیت کی مہم شروع ہوئی ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سات مارچ تک جاری رہنے والے انتخابات کے آنے والے مرحلوں میں انتخابی مہم مزید سخت رخ اختیار کر سکتی ہے۔

Read more

پنجگور، نوشکی میں ایف سی پر حملے: کیا بلوچ شدت پسندوں کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے؟

نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کے کیمپوں پر حملوں نے اس بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا بلوچ شدت پسند تنظیمیں وہ تربیت اور اہلیت حاصل کر چکی ہیں کہ وہ ایسے مربوط اور سلسلہ وار حملے کر سکیں اور کئی گھنٹوں تک سکیورٹی فورسز کا مقابلہ بھی کر سکیں۔

Read more

الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ: ’پاکستان میں جموریت ناپختہ، اصل طاقت فوج کے پاس ہے‘، برطانوی عدالت کے سامنے بیان

لندن کی کینزنگٹن کراؤن کورٹ کی بارہ رکنی جیوری کو جو متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے، جمعہ کے روز بتایا گیا کہ پاکستان میں جمہوریت ناپختہ ہے اور اصل طاقت پاکستانی فوج کے پاس ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی: کراچی پہلی جیت کو ترس گئی، بابر اعظم کے 90 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے

قسمت کس وقت روٹھ جائے پتا نہیں چلتا، کراچی کنگز دو سال پہلے پی ایس ایل کی فاتح تھی لیکن اب وہ اپنی پہلی جیت کے لیے ترس رہی ہے۔ جمعے کی شب پشاور زلمی کے خلاف لگاتار چوتھی شکست کے بعد پلے آف تک اس کی رسائی کے امکانات اگرچہ ختم نہیں ہوئے ہیں لیکن دھچکہ ضرور پہنچا ہے۔

Read more

سرمائی اولمپکس 2022: بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی دلکش افتتاحی تقریب، انڈیا کے سفارتی بائیکاٹ کی ’انوکھی‘ وجہ

چین کے درالحکومت بیجنگ میں ایک دلکش افتتاحی تقریب کے ساتھ سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوتین سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔

Read more

انڈیا کی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی: مسلمان طالبات کی حجاب کے ساتھ کلاس میں بیٹھنے کے لیے عدالت سے درخواست

کرناٹک کے بارے میں اکثر ماہرین کا ماننا ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا گڑھ سمجھا جانے والا یہ علاقہ ہندو قوم پرست پالیسیوں اور ہندووتا نظریے کی لیبارٹری ہے۔

Read more

رشید الحسن: عمران خان پر واٹس ایپ پر تنقید کرنے کے الزام میں سابق اولمپیئن پر ہاکی فیڈریشن دس سال کی پابندی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کے روز پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اولمپکس جیتنے والی ٹیم کے رکن رشید الحسن پر وزیراعظم عمران خان کے بارے میں واٹس ایپ پیغامات میں تنقید کرنے پر دس سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

Read more

یوکرین روس تنازع: یوکرین کے بحران سے چین کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

یوکرین پر امریکہ اور روس کے درمیان لفظوں کی جنگ شدید ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کھلاڑی چین نے بھی اس بارے میں سختی سے بات کی ہے۔ تو کیا اس تنازع میں چین روس کا ساتھ دے رہا ہے؟

Read more

عبدالحفیظ زہری: بلوچستان کے رہائشی مبینہ طور پر دبئی سے جبری لاپتہ، اہلِخانہ بازیابی کے منتظر، محکمہ داخلہ لاعلم

خضدار سے تعلق رکھنے والے عبدالحفیظ زہری 27 جنوری سے دبئی سے لاپتہ ہیں جس کے باعث اُن کی اہلیہ اور آٹھ بچوں سمیت پورا خاندان اذیت کا شکار ہے۔

Read more

پاکیزہ:’ضیاع‘ قرار دی گئی فلم جو مینا کماری اور کمال امروہی کو امر کر گئی

دنیا کے لیے صاحب جان (مینا کماری) صرف کوٹھے پر بیٹھی ایک طوائف ہے مگر یہ عورت کے نظریے سے کہی گئی ایک عورت کی کہانی ہے، جو عموماً بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا: اگست کے بعد سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ، سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی نشانے پر

کالعدم تنظیم کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ حملے سکیورٹی فورسز پر کیے جا رہے ہیں تو پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں تین شیعہ افراد کا قتل، پشاور میں ایک پادری کا قتل اور اسی طرح ہنگو کے علاقے ٹل میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر حملے کون کر رہا ہے؟

Read more

ہم جنس خاندان: وہ جوڑے جو بچہ پیدا کرنے کے لیے سپرم بینکس کے بجائے دوستوں پر انحصار کر رہے ہیں

بہت سے ہم جنس افراد چاہتے ہیں کہ وہ کسی ایسے فرد سے سپرم لیں جسے وہ جانتے ہوں اور اس شخص کے ساتھ بچے کا تعلق برقرار رہے۔

Read more

محمد حسنین: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، درستگی تک معطل رہیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کی وہ گیندیں جو گڈ لینتھ، فل لینتھ اور باؤنسر ہوتی ہیں ان میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے۔

Read more