شاہ جہاں: تاج محل کے معمار جن کی سلطنت امیر ترین اور رعایا غریب ترین تھی

شاہ جہاں کو ایک مثالی مسلم بادشاہ قرار دیا جاتا ہے جن کے دور میں مغل دربار کی شان و شوکت ان کے دور میں اپنے عروج کو پہنچی لیکن انھوں نے ایسے اثرات بھی چھوڑے جو بالآخر سلطنتِ مغلیہ کے زوال کا باعث بنے۔

Read more

23 سال کال کوٹھڑی میں: سزائے موت کے قیدی محمد انور کی کہانی جو تختہ دار تک پہنچنے کے بعد رہا ہوئے

سزائے موت کے قیدی محمد انور کی کہانی جو 23 سال تک کال کوٹھڑی میں رہے اور تختہ دار تک پہنچنے کے بعد رہا ہوئے۔ وہ بتاتے ہیں کہ مشکل مرحلہ وہ ہوتا تھا جب ایک ساتھی کو پھانسی دینے کے لیے لے جایا جاتا تھا۔

Read more

آئی ایم ایف کا پرسنل ٹیکس میں اضافے پر زور، کیا تنخواہ دار طبقے کو اضافی ٹیکس دینا پڑے گا؟

ٹیکس ماہرین اور معاشی امور کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جب اصلاحات کی بات کرے تو اس کا مطلب ٹیکس میں اضافہ اور چھوٹ کا خاتمہ ہوتا ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب صرف مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ ہے۔

Read more

میں نے بغیر شادی کے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

جب محبت ہوئی تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑا کہ وہ غیر ملکی ہے، نہ تو میرا ہم مذہب ہے اور نہ ہی ہم ذات۔ لیکن ابھی ہمارے لو ان ریلیشنز کو ٹوٹے ہوئے صرف ایک ماہ کا وقت گزرا تھا کہ مجھے پتہ چلا میں حاملہ ہوں اور اس کے بچے کی ماں بننے والی ہوں۔ میرے دوستوں نے کہا کہ میں پاگل ہو گئی ہوں کیونکہ میں 21 سالہ کنواری لڑکی تھی اور بچہ پیدا کرنا

Read more

پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ بمقابلہ اسلام آباد: اعظم خان کی سابقہ ٹیم کے خلاف جارحانہ بیٹنگ، شاہد آفریدی نئی ٹیم کے ساتھ ناکام، اسلام آباد یونائیٹڈ 43 رنز سے فاتح

جس ٹیم کی بیٹنگ لائن کے تین ابتدائی بیٹسمین پال سٹرلنگ، الیکس ہیلز اور کالن منرو ہوں اور پھر ان کے بعد شاداب خان اور اعظم خان بیٹنگ کے لیے آئیں تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ بیٹنگ لائن حریف بولنگ کا کیا حشر کر سکتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جمعرات کی شب یہی کچھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کیا جس کا نتیجہ 43 رنز کی جیت کی صورت میں سامنے آیا۔

Read more

الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ، استغاثہ کی جانب سے شہادتیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری

برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے جمعرات کو کینزنگٹن کراؤن کورٹ کی بارہ رکنی جیوری کے سامنے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں شہادتیں پیش کرنی شروع دی ہیں۔

Read more

ڈرامہ سیریز ’حقیقت‘ کا نیا کھیل ’جڑواں‘:سہاگ رات پر فضّہ کے کمرے میں شزّا، وجہ ارینج میرج یا ’پھپھو کی سازش‘

ڈرامہ سیریز ’حقیقت‘ کے نئے کھیل ’جڑواں‘ کی کہانی دو جڑواں بہنوں فضہّ اور شزّا کے گرد گھومتی ہے، جو زندگی میں ہم شکل ہونے کا جہاں بہت فائدہ اٹھاتی ہیں وہیں اس بنیاد پر ہونے انھیں ہونے والے نقصانات کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔

Read more

ابو ابراہیم الہاشمی القریشی: شام میں دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کو ’میدانِ جنگ میں ہلاک کر دیا‘، امریکہ

امریکہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق شمال مغربی شام میں امریکی سپیشل فورسز کی ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

Read more

نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے پیچھے مجید بریگیڈ کون ہے؟

مجید بریگیڈ اور بلوچستان میں سرگرم دوسری عسکری تنظیموں میں کیا فرق ہے اور کیوں شدت پسندوں کے حملوں میں اچانک تیزی آ گئی ہے؟

Read more

ججز پلاٹ کیس: اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کے لیے پلاٹس غیر آئینی قرار، ’ریاست کی زمین اشرافیہ کے لیے نہیں، صرف عوامی مفاد کے لیے ہے‘

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کے لیے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی سکیم کو غیرآئینی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ان سیکٹرز میں سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے علاوہ سپریم کورٹ میں موجود چند جسٹس صاحبان کے بھی پلاٹ ہیں۔

Read more

نوشکی، پنجگور میں ایف سی پر حملے: ’ابتدائی دھماکے کے بعد فائرنگ کا ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا‘

بلوچستان کے دو سرحدی اضلاع میں فرنٹیئر کور کے کیمپس پر حملے کے بعد اب وہاں کے مقامی افراد بتا رہے ہیں کہ حملے سے آس پاس کے علاقوں کو کتنا نقصان پہنچا۔

Read more

ایف سی حملہ: عارف علوی کی جانب سے ٹوئٹر پر ورڈل گیم کا سکور پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

چار ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت اور جاری آپریشن کے بعد جب صدر عارف علوی نے اپنا ورڈل سکور شیئر کیا تو ٹوئٹر صارفین کو یہ بات نہیں بھائی۔

Read more

لال بیگ کی افزائش: ’لوگ سمجھتے تھے میں پاگل ہوں، مگر اس کاروبار نے میری قسمت بدل دی‘

افریقی ملک تنزانیہ میں لال بیگ کی افزائش نسل کرنے والے کسان نے بی بی سی سواحلی کو بتایا کہ انھوں نے اپنے اس کاروبار سے اپنی قسمت بدل لی ہے۔ لوسوئس کاوہگو کا کہنا ہے کہ ’جب میں نے لال بیگ کی فارمنگ (افزائش) شروع کی تو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ میں پاگل ہو گیا ہوں اور اب اس کاروبار سے میری اچھی کمائی ہوجاتی ہے‘۔

Read more

لٹل کریم: ’رونالڈو کے ہاتھوں ملنے والی شرٹ کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے رکھوں گا‘

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چلیں کہ لٹل کریم اپنی بیماری اور غربت کی وجہ سے کرسٹیانو رونالڈو کے ہاتھوں اور دستخط سے ملنے والی شرٹ کو نیلامی کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ تاہم لٹل کریم کا کہنا ہے کہ وہ رونالڈو کے ہاتھوں ملنے والی شرٹ کو نیلام نہیں کر سکتے اور اسے ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے رکھیں گے۔

Read more

سونا، لوبان اور مُر: حضرت عیسیٰ کو دیے گئے تحائف جن میں کینسر کا علاج چھپا ہو سکتا ہے

کیا صومالوی مُر کینسر کے مرض کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر احمد علی کی تحقیق میں متعدد متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے لُوبان اور مُر پر تحقیق کی گئی ہے۔

Read more

ام کلثوم: مصری گلوکارہ جنھیں مصر نے سفیر کا درجہ اور پاکستان نے ستارہ امتیاز عطا کیا

امِ کلثوم کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ جب کبھی وہ نیا نغمہ جاری کرتیں تو لوگ چارٹر پروازوں کے ذریعے قاہرہ پہنچنا شروع کر دیتے تاکہ سب سے پہلے وہ نغمہ سن سکیں۔

Read more

عمر عطا بندیال:’دھیما مزاج‘ رکھنے والے پاکستان کے نئے چیف جسٹس کون ہیں؟

جسٹس عمر عطا بندیال ایک دھیما مزاج رکھنے والے جج تصور کیے جاتے ہیں اور بینکنگ، ٹیکس اور جائیداد کے امور کے معاملات پر مہارت رکھتے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں پڑھاتے بھی رہے ہیں۔

Read more

سادھو بیلہ کا مندر جہاں پجاریوں کے اشلوک سے زیادہ اس کی قدیم دیواریں بولتی ہیں

دریائے سندھ میں ایک جزیرے میں بنا ہوا سادھو بیلہ کا مندر جس کے کے ارد گرد گرجا گھر، پارسی برادری کی عبادت گاہیں اور مسجد قائم ہے۔

Read more

پیناڈول: پاکستان میں پیناڈول کی گولی کی قلت کی وجوہات کیا ہیں؟

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے پیناڈول کی قلت کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ملک میں پیناڈول کی دوبارہ قلت کی اصل وجوہات کیا ہیں اور یہ کب تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Read more

انیرا کبیر: انڈیا کی وہ ٹرانسجینڈر خاتون جن کی موت کی درخواست نے سب کو ہلا دیا

ٹرانسجینڈر خاتون انیرا کبیر کہا کہ مجھے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا اس لیے میں رحم کے قتل کی اپیل کے ذریعے صرف معاشرے کو ایک پیغام دینا چاہتی تھی۔

Read more

بلوچستان: نوشکی اور پنجگور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے، کم از کم ایک شخص ہلاک

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نوشکی اور پنجگور میں بم دھماکوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ پنجگور میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پنجگور میں دھماکہ فرنٹیئر کور کے کیمپ کے قریب ہوا، جس میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کی خراب فیلڈنگ بھی پشاور زلمی کے کام نہ آ سکی، فخر زمان 66 رنز، زمان خان تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں

پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندرز کی خراب فیلڈنگ کے باوجود 200 رنز کے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور اسے 29 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read more

آپ کے نوجوان بچے طنز کرنا پسند کرتے ہی؟ یہ ذہانت کی علامت ہے

طنز نہ صرف ایک ادب کی صنف ہے بلکہ یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جو نہ صرف آپ کو ذہنی دباؤ میں راحت پہنچاتی ہے بلکہ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ بھی کرتی ہے۔

Read more

’لافورڈ‘: انگلینڈ کا وہ گاؤں جہاں عورتیں اقتدار کی اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں

سنہ 1925 میں لندن کے ایک اخبار نے انگلینڈ کے ایک گاؤں کے بارے میں خبر دی تھی کہ اس کی انتظامیہ عورتوں کے کنٹرول میں ہے۔ آج اس گاؤں کی صورتحال کیا ہے؟

Read more

آکاش بشیر: خودکش بمبار کو روکنے والے پاکستانی نوجوان کے لیے ’خدا کے خادم‘ کا خطاب

آکاش کے والد بشیر ایمینوئل اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا ماننا ہے کہ اگر آکاش خودکش حملہ آور کو چرچ کے گیٹ پر ہی روکنے میں کامیاب نہ ہوتے تو مزید کئی افراد ہلاک ہو جاتے۔

Read more

میانمار کی بدنام زمانہ فوج ’تتمادو‘ اتنی سفاک کیوں ہے؟

میانمار کی فوج جسے ’تتمادو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن میں درجنوں بچوں سمیت سینکڑوں شہریوں کو ہلاک کر کے دنیا کو چونکا دیا لیکن تتمادو آخر اتنی طاقتور کیسے ہوئی اور یہ اتنی سفاک کیوں ہے؟

Read more

یوکرین تنازع: امریکہ روس کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر پوتن

روس کے صدر پوتن نے کہا ہے کہ ’مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ یوکرین کی سکیورٹی کے بارے میں فکر مند ہے لیکن اس کا اصل مقصد روس کی ترقی کو روکنا ہے۔ اس تناظر میں یوکرین صرف اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔‘

Read more

امریکہ جانے والی پرواز پر بچے کا جنم: ’پیدائش کا عمل شروع ہونے کے 45 منٹ میں بچہ پیدا ہو گیا‘

افریقی ملک گھانا سے امریکہ جانے والی ایک پرواز پر ایک حاملہ خاتون نے غیر متوقع طور پر اپنے بچے کو جنم دیا ہے اور اس موقع پر پرواز پر موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

Read more

نور مقدم کیس: ظاہر جعفر کے وکیل کی آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست

سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے اس مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت میں اسلام آباد پولیس کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس حکام نے اس مقدمے کی سماعت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

Read more

انتظار حسین: ہندوستانی تہذیب کا نوحہ خواں جو یادوں کی بوریاں اٹھائے پاکستان آیا تھا

انتظار حسین دو فروری 2016 کو لاہور میں ہی وفات پا گئے اور یوں ہندوستان اور پاکستان کی تہذیب کا نوحہ رقم کرنے والا خاموش ہو گیا۔

Read more

ورڈل: گرل فرینڈ کے لیے بنائی گئی ایک سادہ سی گیم دنیا پر کیسے چھا گئی؟

انگریزی ورژن کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ڈویلپرز نے خود ہی اس کے مختلف ورژن بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس مضمون کے لکھے جانے کے وقت اس گیم کی 79 زبانوں میں 222 ورژن ہیں۔

Read more

وڑا پاؤ: وہ انڈین برگر جس کا مقابلہ میکڈونلڈز بھی نہیں کر سکتا

وڑا پاو اور ممبئی شہر ایک دوسرے کا مترادف ہیں۔ فیکٹری ورکرز سے لے کر بالی وڈ کے ستاروں تک تقریبا ہر شخص کو اس سے اپنی محبت کا اعلان کرنے کو عار نہیں۔

Read more

راوی ریور فرنٹ منصوبہ: سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کو کس حد تک ریلیف فراہم کر پائے گا؟

راوی ریور فرنٹ منصوبے کے لیے دریائے راوی کے دونوں کناروں پر ایک لاکھ دو ہزار ایکڑ زمین درکار ہے جبکہ حکومت کے پاس فی الحال موجود زمین کا رقبہ فقط 30 ہزار ایکٹر ہے۔ ایسے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں کس حد تک کارآمد ثابت ہو گا۔

Read more

یکساں قومی نصاب کی کتب میں خواتین اور اقلیتوں کی عکاسی: حکومت کا جاری شدہ کتابوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

پاکستان میں حکام نے اعتراف کیا کہ حکومت یکساں نصاب کے تحت جاری ہونے والی کتابوں پر نظر ثانی کرنے جا رہی ہے تاکہ خواتین اور اقلیتوں کی ان کتب میں عکاسی کے حوالے سے والدین اور ماہرین تعلیم کے متعدد خدشات کو دور کیا جا سکے۔

Read more

دوسری جنگ عظیم: سمندر کی اتھاہ گہرائی میں موجود امریکی جہاز کا ملبہ جسے ’دیکھ کر لگا کہ جیسے جہاز اب بھی لڑ رہا ہو‘

امریکہ بحریہ کا ایک جہاز دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی بحریہ سے لڑتا ہوا ڈوب گیا تھا۔ یہ جہاز ’خلیج لی ٹے‘ میں ڈوب گیا تھا جہاں دنیا کے قرّہِ ارض آپ کی سب گہری جگہ ہے۔ ایک جانب اس جہاز کے ملبے کی تلاش کی کہانی دلچسپ ہے وہیں دوسری جانب ملبے سے ملنے والی معلومات اس جہاز کی آخری لڑائی میں ڈوبتے وقت اس کی بہادری کی کہانی بیان کرتی ہیں۔

Read more

ہولوکاسٹ: وہ 90 منٹ جن میں نازیوں نے ’یہودیوں کے مسئلے‘ کا ’حتمی حل‘ تلاش کیا

رین ہارڈ ہائیڈرخ نازی جرمنی کے سب سے خوفناک آدمیوں میں سے ایک تھا، ایسا شخص جو کوئی غلط کام کرنے سے نہیں ہچکچاتا تھا۔ مورخ نوربرٹ کیمپے نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ وہ شخص تھا جس کا ہر برے کام کے پیچھے مرکزی کردار تھا۔ اور ظاہر ہے، یہود دشمنی، نازی نظریے کا ایک مرکزی نقطہ تھا۔ ایک طویل عرصے تک وہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے والا واحد شخص بننا چاہتا تھا۔‘

Read more

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022: گرم آب و ہوا والے ان ممالک کے کھلاڑی سرمائی اولمپکس مقابلوں میں کیا کر رہے ہیں؟

خطِ استوا کے نزدیک پائے جانے والے ممالک کا موسم سارا سال مرطوب اور گرم ہوتا ہے اور ایسے ممالک میں سے آج تک کوئی بھی سرمائی اولمکپس کھیلوں میں تمغہ حاصل نہیں کر سکا ہے۔ تو کیا وجہ ہے کہ گذشتہ کئی اولمکپس سے ایسے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو سرمائی کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں میں اپنے کھلاڑیوں کو نہ صرف بھیج رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ان سے تمغے جیتنے کی امید بھی لگائے بیٹھے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کی لگاتار چوتھی جیت، چھکوں کی بارش، خوشدل شاہ سرپرائز بولر

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے جو پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کا اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان کی 91 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود 197 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

Read more

فلسطینیوں سے متعلق اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مقبوضہ اور اسرائیلی علاقوں میں فلسطینیوں کے حوالے سے قوانین اور پالیساں نسل پرستی یعنی اپارتھائیڈ کے زمرے میں آتی ہیں۔

Read more

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نا اہل کر دیا

دسمبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران پولنگ سے ایک روز قبل شام کو دو پولنگ سٹیشنز پر حملے میں پولنگ کے عملے کو انتخابی مواد سمیت اغوا کر لیا گیا تھا۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شاہ محمد اور ان کے بیٹے مامون رشید ان واقعات میں ملوث تھے۔

Read more

سابق مِس امریکہ کی 30 سال کی عمر میں ’خود کشی‘: ’وہ روشنی کی طرح تھی‘

چیلسی کرئسٹ نے 2019 میں مس یو ایس اے پیجنٹ مقابلہ جیتا تھا۔ نیو یارک سٹی پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چیلسی کی لاش اتوار کی صبح ملی اور ان کی موت بظاہر خودکشی لگ رہی ہے۔

Read more

نواز شریف کی بغیر علاج برطانیہ سے واپسی ’شدید خطرناک‘ ثابت ہو سکتی ہے: میڈیکل رپورٹ

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور علاج کروائے بغیر برطانیہ سے واپس چلے جانا ان کے لیے شدید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Read more

جسٹس گلزار احمد: سپریم کورٹ کے سربراہ ’جو کراچی سے باہر نہ نکل سکے‘

سپریم کورٹ کی پہلی جج خاتون کی تعیناتی، وزیر اعظم عمران خان کی طلبی کے علاوہ دیکھا جائے تو یکم فروری کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیادہ تر توجہ کراچی کے مسائل اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق مقدمات پر مرکوز رہی۔

Read more

ایلیسن فلوک ایکرین المعروف اُم محمد الامریکی: دولت اسلامیہ کی خواتین بٹالین کی مبینہ امریکی کمانڈر، میدان جنگ سے کمرہ عدالت تک

امریکی حکام کے مطابق ایلیسن نے شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے لئے 2014 سے ہی کام شروع کر دیا تھا اور وہ امریکہ کے کالج کیمپس پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی کرتی رہیں۔

Read more

پاکستان واپس لوٹنے والے طالبان جنگجوؤں کے خاندان: ’میں نے اس لڑائی میں اپنے بیٹوں کو کھویا ہے‘

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی پالیسی کے تحت ماضی میں شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو دوبارہ پاکستان میں آباد کرنے کے لیے باقاعدہ ایک سروے رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے جس کے اعداد و شمار کے مطابق ایسے افراد کی تعداد 40 سے 44 ہزار تک ہے۔

Read more

انڈر 19 افغان کرکٹ ٹیم: جس ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک تھی وہ آج سیمی فائنل کھیلے گی

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں منگل کے روز انگلینڈ کا مقابلہ کرنے والی ہے۔ لیکن اس عالمی ایونٹ میں ان نوجوان افغان کرکٹرز کی شرکت ایک موقع پر یقینی دکھائی نہیں رہی تھی کہ وہ ویسٹ انڈیز پہنچ بھی پائیں گے یا نہیں۔

Read more

کولکتہ میں یہودی عبادت گاہوں کے مسلمان متولی

دوسری جنگِ عظیم کے بعد تقریباً 5000 یہودی کولکتہ میں رہتے تھے۔ 1940 کی دہائی میں جب اس برادری کی آبادی اپنے عروج پر تھی، کولکتہ میں پانچ کنیسہ یعنی یہودی عبادت گاہیں تھیں۔ مگر انڈیا کی ایک وقت میں سب سے بڑی یہودی آبادی آج کل 24 افراد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ زیادہ تر بغدادی یہودی اسرائیل، برطانیہ، کینیڈا، اور آسٹریلیا منتقل ہوگئے ہیں۔

Read more

جنرل امیر عبداللہ نیازی: انڈیا کے سامنے ہتھیار ڈالنے والا جرنیل یا دھرتی کا ایک ’بہادر سپوت‘

جنرل امیر عبداللہ خان نیازی مشرقی پاکستان میں تعینات مسلح افواج کے کمانڈنگ افسر تھے جب بھارتی فوج نے پاکستان کے مشرقی صوبے پر قبضہ کر لیا اور 16 دسمبر1971 کو پاکسستانی مسلح افواج نے بھارتی فوج کے سامنے ڈھاکہ میں ہتھیار ڈال دیے۔ یکم فروری کو ان کی وفات کی 18ویں برسی پر ان کے بھتیجے اور سابق بریگیڈئیر شیر افگن نیازی نے اپنے چچا کے بارے میں بی بی سی سے گفتگو کی۔

Read more

چچا کی ’جھڑکیاں اور سختیاں‘ جنھوں نے رافیل نڈال کو ایک بڑا چیمپیئن بنا دیا

ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل رافیل نڈال میں ایک خاص ٹیلنٹ تھا اور اپنے چچا ٹونی رافیل نڈال کی مدد سے آج رافیل ایک ایسے کھلاڑی اور انسان ہیں جس نے اپنے چچا کے اندازوں کو درست ثابت کیا ہے۔

Read more

ملتان سلطانز کی جیت کا سفر جاری، پی ایس ایل میں محمد رضوان کا تیسرا صفر

اس جیت کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 میں ٹاس ہارکر پہلے بیٹنگ کرکے میچ ہارنے کا جمود بھی توڑ ڈالا ہے۔ ملتان سلطانز کی یہ اس لیگ میں مسلسل تیسری جیت ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے تیسرے میچ میں یہ دوسرا میچ ہاری ہے۔

Read more

جھوٹ پکڑنے والی ٹیکنالوجی کس حد تک قابل اعتبار ہے؟

جھوٹ کا پتہ لگانے کے طریقے غالباً اس وقت سے موجود ہیں جب تک کہ لمبی لمبی کہانیاں سنائی جاتی تھیں۔ پہلی دستاویزی مثالوں میں سے ایک چین کی ہے جہاں ایک ہزار سال پہلے ایک مشتبہ شخص کو خشک چاولوں سے اپنا منہ بھرنا پڑتا تھا ہے۔

Read more

فوجی کیپٹن ہونے کا دعویٰ، موٹروے پولیس پر تشدد

موٹروے پولیس کے ایک اہلکار نے تھانہ چمکنی میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور ٹول پلازہ کے قریب اپنے آپ کو فوج کا کیپٹن ظاہر کرنے والے شخص کے ساتھیوں نے مار پیٹ کی ہے اور کار سرکار میں مداخلت کی ہے ۔

Read more

پانی کے ذریعے لاش کو دفن کرنے کا عمل جسے میت سوزی کا ’ماحول دوست‘ متبادل سمجھا جاتا ہے

پانی کے ذریعے تدفین یعنی آیکوامیشن کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ مردہ کو جلانے کا ’ماحول دوست‘ متبادل ہے۔ اس عمل کا سائنسی نام الکلائن ہائیڈرولائسس ہے جس میں میت راکھ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

Read more

نریندر مودی کی حکومت پر لوگوں کی جاسوسی کرنے کے تازہ الزامات

انڈیا کی حکومت پر سیاسی مخالفین اور ناقدین کی جاسوسی کرنے کے لیے اسرائیل سے ‘پیگاسس اسپائی ویئر’ خریدنے کے الزامات پر کھڑے ہونے والے سیاسی طوفان میں پارلیمان کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: سیکس ورکرز اپنے مستقبل کے لیے پریشان

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے قواعد و ضوابط کے باعث سٹرپ کلبوں اور قحبہ خانوں کے بند ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں سیکس ورکرز کی آمدنی راتوں رات بند ہو گئی۔ اپنا ذریعہ معاش کھونے اور اپنی صحت کے خوف کی وجہ سے بعض سیکس ورکرز اپنے کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن خدمات پیش کر رہی ہیں جبکہ دیگر مدد کے لیے خیراتی اداروں کا رخ کر رہی ہیں۔

Read more

10 ڈاؤننگ سٹری میں کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیوں پر انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی

برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والی پارٹیوں کے بارے میں انکوائری کی ابتدائی رپورٹ بورس جانسن کے سپرد کر دی گئی ہے، جو کسی بھی وقت جاری کی سکتی ہے۔

Read more

راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ: لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل، پنجاب حکومت کو ترقیاتی کام کرنے کی مشروط اجازت

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر دلائل دینے سے متعلق تیاری نہ کرنے پر پنجاب حکومت کی قانونی ٹیم کی سرزنش کی اور کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت کو اس کیس کے بارے میں علم ہی نہیں ہے۔

Read more

شارلٹ بیلس: ’قطر میں قانون غیرشادی شدہ خاتون کو حاملہ ہونے کی اجازت نہیں دیتا، اس لیے میں نے اپنا حمل خفیہ رکھا‘

شارلٹ بیلس جنھیں کووڈ قوانین کے باعث ان کے آبائی ملک میں داخلہ نہیں دیا گیا، کا کہنا ہے کہ ’جب طالبان آپ کو ایک غیر شادی شدہ حاملہ خاتون ہوتے ہوئے محفوظ پناہ گاہ کی پیشکش کرتے ہیں، تو تب آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ کی صورتحال کتنی خراب ہے۔‘

Read more

ہری سنگھ نلوا: ہزارہ ڈویژن کو تخت لاہور کے تابع کرنے والے سکھ گورنر کا مجسمہ کہاں گیا؟

پنجاب کے سکھ حکمران رنجیت سنگھ کے کامیاب ترین جنرل کے نام سے منسوب چوک پر یہ مجسمہ 2017 میں نصب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہری پور کے بانی کی تشبیہ کے مجسمے سے مذہبی سیاحت اور رواداری کو فروغ ملے گا۔

Read more

’جگاڑ‘ لگانے کی ماہر قوم: مسائل کا غیر روایتی حل نکالنا کوئی انڈیا والوں سے سیکھے

چاہے کپڑے لٹکانے والے ہینگرز کی مدد سے اینٹینا بنانا ہو یا مریخ کے گرد چکر لگانے والا دنیا کا سب سے سستا خلائی جہاز، انڈیا والے اس جگاڑ لگانے کے فن میں سب سے اگے ہیں۔

Read more

متحدہ عرب امارات کا اسرائیلی صدر کے دورے کے دوران کیے جانے والا حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

حوثیوں کی جانب سے یہ تازہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیلی صدر اپنے پہلے دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ یہ میزائل اسرائیلی صدر کے امارات پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد داغا گیا تھا جس میں حکام کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read more

پاکستان، انڈیا کی نصف صدی پر محیط جوہری ہتھیاروں کی دوڑ امریکی خفیہ دستاویزات کی روشنی میں

امریکہ کے سیکریٹری خارجہ ہنری کسنجر نے یہ بات انڈین وزیرِ خارجہ یشونت راؤ چوان سے ایک ملاقات میں اُس دباؤ کے پس منظر میں کہی تھی جو امریکا انڈیا کے جوہری تجربے کے بعد پاکستان پر جوہری ہتھیار نہ بنانے کے لیے ڈال رہا تھا۔

Read more

’وہ میری زندگی کی بدترین رات تھی جب میں نے ایک لاکھ 27 ہزار پاؤنڈ جیتے‘

لیزا واکر ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے تک جوے کی لت میں مبتلا رہیں اور ان کی یہ عادت ان کی زندگی کی دوسری دہائی میں اس وقت بگڑ گئی جب اُنھوں نے پوکر کھیلتے ہوئے بہت بڑی رقم جیتی۔

Read more

یوکرین روس تنازع: جنگ سے تھک چکے یوکرینی سپاہی اور شہری روس کے اگلے قدم کے انتظار میں

ماسکو کا اصرار ہے کہ وہ یوکرین پر زمینی حملہ نہیں کرے گا۔ پر اس باوجود نقصان پہنچ چکا ہے۔ اگر زمینی حملہ نہ بھی ہوا تب بھی اس ممکنہ حملے کے بارے میں بین الاقوامی تشویش اس مغرب نما قوم کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔

Read more

بستر میں جبر کرنے والے شوہر کو میں نے چھوڑ دیا

مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ رات نہیں گزرے گی۔ میرا سر درد سے پھٹ رہا تھا اور میں مسلسل رو رہی تھی۔ روتے روتے نہ جانے کب آنکھ لگ گئی۔ صبح چھ بجے جب بیدار ہوئی تو میرا شوہر میرے سامنے سراپا سوال تھا۔ اس نے پوچھا: ‘تو تم نے کیا فیصلہ کیا؟ تمہارا جواب ہاں ہے یا نہیں؟’ مجھے کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ پھر بھی ہمت سے بولی۔ ‘آج آپ دفتر جائیے پلیز۔

Read more

اقوامِ متحدہ: یمن کی جنگ میں سینکڑوں باغی حوثی چائلڈ سولجرز ہلاک ہوئے

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2020 میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بھرتی کیے گئے تقریباً 15 سو بچے یمن کی لڑائی میں مارے گئے، اور اگلے سال مزید سینکڑوں بچے ہلاک ہوئے۔

Read more

روس، یوکرین تنازع: جرمنی نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے سے کیوں انکار کیا؟

یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے جرمنی کے انکار نے کچھ اتحادیوں کو پریشان اور ناراض کر دیا ہے۔ لیکن یورپ کے طاقتور ترین ملک کے پیچھے ہٹنے کی وجوہات تاریخی اور پیچیدہ ہیں۔

Read more

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے شکست، ’یار یہ تو بال کو گرنے بھی نہیں دیتا‘

پاکستان سپر لیگ 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی ہے۔ یونائیٹڈ نے زلمی کا 169رنز کا ہدف آسانی سے 16ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

Read more

بلا سود قرض کی ’کامیاب‘ سکیمیں: لوگ حکومت کے سستے قرضے لے نہیں رہے یا لے پا نہیں رہے؟

نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں اس سکیم کے تحت قرضے فراہم کرنے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ قرضے دو مہینوں کے ہدف کے مقابلے میں صرف ڈھائی فیصد تک فراہم کیے گئے ہیں۔ تاہم حکومت نے اس سکیم کے بارے میں فقط دو تین مہینوں میں کامیابی اور اس سے مطلوبہ نتائج نکلنے کی توقعات کو مسترد کیا ہے کیونکہ سکیم تین سال پر محیط ہے۔

Read more

پاکستان: پشاور میں فائرنگ سے پادری ولیم سراج ہلاک، پولیس

پشاور پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی ابتدائی تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں رنگ روڈ پر مدینہ مارکیٹ کے نزدیک مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے فرد پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

Read more

پاکستان رائٹرز گلڈ: صدر ایوب خان کے دور میں قائم ہونے والی ادیبوں کی تنظیم جو کئی تنازعات کا شکار رہی

وہ کام جس کی ابتدا ادیبوں کی فلاح و بہبود کے بے ضرر سے ایجنڈے سے ہوئی تھی، آگے چل کر ایک ملک گیر ادارہ پاکستان رائٹرز گِلڈ کی صورت اختیار کر گیا مگر اپنے قیام کے فوراً ہی بعد یہ متنازع کیوں ہو گیا؟

Read more

موہن داس کرم چند گاندھی کے قاتل اور ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے درمیان تعلق کا راز

گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے اور آر ایس ایس کا تعلق تاریخی طور پر ایک راز ہی رہا ہے اور آر ایس ایس نے کبھی اسے اپنا رکن تسلیم نہیں کیا۔ لیکن کئی محققین کے مطابق آر گوڈسے اور آر ایس ایس کا تعلق کبھی ختم نہیں ہوا تھا

Read more

کنٹرول لائن غلطی سے عبور کرنے والے 14 سالہ عصمد کا گھرانہ دو ماہ بعد بھی اُن کی رہائی کا منتظر

عصمد علی نے گذشتہ سال 25 نومبر کو اپنے سرحدی گاؤں تیتری نوٹ میں غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کی تھی اور ان کو انڈین فوج نے حراست میں لیا تھا۔

Read more

سندھ میں سور کو پکڑ کر اس پر کتے چھوڑنے پر بے رحمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ایف آئی آر میں مدعی نے بیان کیا ہے کہ اس اطلاع پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں معلوم ہوا کہ بیس پچیس لوگوں نے سور کو پکڑ کر اس پر پالتو شکاری کتے چھوڑے جنھوں نے اسے مار کر دیا۔

Read more

یوگینڈا کا رولیکس کوئی گھڑی نہیں بلکہ ایک پراٹھا رول ہے

دنیا کا سب سے بڑا رولیکس 204.6 کلوگرام وزنی اور 2.32 میٹر لمبا ہے اور یہ کوئی کلائی پر باندھنے والی گھڑی نہیں ہے۔ یوگینڈا میں کہا جاتا ہے کہ ہمیں رولیکس پہننے کا نہیں بلکہ کھانے کا شوق ہے۔

Read more

ٹرانس خاتون کی محبت کی تلاش: ’لوگ جنسی اعضا اور سیکس سے متعلق سوال پوچھتے تھے‘

ڈینیلا کا خیال ہے کہ خواتین میں رغبت رکھنے والے مرد آہستہ آہستہ خواجہ سرا خواتین سے ڈیٹنگ کرنے کے خیال کو قبول کرنے لگے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی کی صنف اور شناخت کی نامہ نگار میگھا موہن سے اس موضوع پر تفصیل سے بات کی ہے۔

Read more

لاہور قلندرز کا شکست سے آغاز، سوشل میڈیا پر صارفین کے تند و تیز جملے

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یوں سلطانز نے اس ٹورنامنٹ میں مسلسل اپنے نام دوسری فتح سمیٹی اور قلندرز نے ہار سے اس لیگ کا آغاز کیا۔

Read more

سرینا عیسیٰ نظر ثانی کیس کا فیصلہ: ’صرف جج کی اہلیہ ہونے پر ان کو آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا‘

پاکستان کی سپریم کورٹ کے دس رکنی لارجر بینچ نے چھ چار کے تناسب سے سرینا عیسی کے حق میں فیصلہ سنایا، جس میں جسٹس یحی آفریدی نے اضافی نوٹ تحریری کیا۔

Read more

سٹیٹ بینک ترمیمی بِل 2021 کی منظوری: سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کی غیر حاضری اور حکومت کی برتری زیر بحث

سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن کا سٹیٹ بینک ترمیمی بِل نہ روک پانا بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ جمعے کے اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سمیت آٹھ سینیٹرز (پیپلز پارٹی کے دو اور پی ڈی ایم کے چھ) غیر حاضر رہے اور حتمی گنتی میں حکومت نے محض ایک ووٹ سے برتری حاصل کرلی تھی۔

Read more

روس، یوکرین تنازع: روس کا حملہ ’خوفناک‘ ہو گا، امریکی جنرل کی تنبیہ

امریکی جنرل مارک میلی کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ ’خوفناک‘ ہوگا اور اس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوں گی۔ لیکن امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ سفارتکاری کے ذریعے تنازعات سے بچا جا سکتا ہے۔

Read more

ٹیپو سلطان: انگریزوں کے لیے ظالم حکمران جن کا ذکر مسلمانوں کے لیے آج بھی فخر کا باعث ہے

انڈیا کے شہر ممبئی کے ایک پارک کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کیے جانے کے تنازعے پر مورخین کا ماننا ہے کہ ٹیپو کے ماضی کو تعصبات پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جس کا تاریخ سے کوئی تعلق نہیں۔

Read more

شمالی کوریا میں میزائلوں کی آزمائش: ملک کے رہبر اعلیٰ کم جونگ اُن چاہتے کیا ہیں؟

شمالی کوریا رواں برس اب تک چھ میزائل ٹیسٹ کر چکا ہے۔ اس کا کیا مقصد ہوسکتا ہے؟ اگر آپ کسی فوجی ماہر سے بات کریں تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے ذریعے مکمل تحفظ کی تلاش میں ہے۔

Read more

بالی وڈ ڈائری: سلمان خان کی دوست یولیہ ونتور کا بیان، اکشے کمار کا اشتہار اور عامر خان کی بیٹی اِرا کی نئی ویڈیو

سلمان خان کی دوست یولیہ کا نیا گانا، اکشے کمار کا اپنے سسر کو خراجِ عقیدت اور عامر خان کی بیٹی اِرا خان کی ذہنی صحت پر ایک نئی ویڈیو، پڑھیے رواں ہفتے کی بالی وڈ ڈائری۔۔۔

Read more

پاکستان میں حکمرانوں کا ایک طبقہ صدارتی نظام کو ترجیح کیوں دیتا ہے؟

ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں رکاوٹ محسوس کرنے والے وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی نظام حکومت کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ اس سوال کا کوئی جواب ابھی تک ان کی اپنی زبان سے تو سامنے نہیں آیا لیکن ان کے قریب ترین ساتھیوں کا ذہن اس سلسلے میں واضح ہے۔

Read more

دلی میں مبینہ گینگ ریپ: پولیس کا 11 لوگوں کی گرفتاری کا دعویٰ، ملزمان پر متاثرہ خاتون کا سر منڈوانے، چہرے پر سیاہی ملنے کا بھی الزام

متاثرہ خاتون کی بہن کے مطابق ’پڑوس کے ایک لڑکے نے گزشتہ سال نومبر میں خودکشی کر لی تھی۔ لڑکے کا دعویٰ تھا کہ وہ اس لڑکی سے محبت کرتا تھا۔‘ انھوں نے بتایا کہ اُس لڑکے کے گھر کے لوگ اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار میری ان کی بہن کو ٹھہراتے تھے۔

Read more

شعیب ملک اور حسین طلعت کی عمدہ کارکردگی، پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی فاتح

پاکستان سپر لیگ کی ان دو روایتی حریف ٹیموں کے درمیان یہ 19واں مقابلہ تھا، جس میں پشاور زلمی نویں بار سرخرو ہوئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی نو میچ جیت چکی ہے جبکہ ایک میچ نامکمل رہا۔

Read more

پاکستان میں احمدی برادری کی کم ہوتی آبادی

پاکستان میں گذشتہ تین مردم شماریوں کے نتائج کو دیکھا جائے تو ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں احمدی آبادی کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے مگر حکومتی نمائندے اس امر کی تردید کرتے ہیں۔ جماعت احمدیہ کا کہنا ہے کہ یہ گذشتہ چار دہائیوں سے جاری نفرت اور تشدد پر مبنی مہم کا نتیجہ ہے اور اب ربوہ بھی محفوظ نہیں رہا۔

Read more

جاوید اقبال: پنجاب حکومت نے سو بچوں کے قاتل پر بننے والی فلم کی ریلیز پر پابندی کیوں لگائی؟

فلم ’جاوید اقبال‘ کو پنجاب اور سندھ میں سینسر بورڈز نے پاس کر دیا تھا جس کے بعد جمعے کو اس کی نمائش کی جانا تھی تاہم پنجاب حکومت نے آخری وقت پر ایک خط کے ذریعے اس کی نمائش کو روک دیا ہے۔

Read more

بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش کے مقدمے میں برطانوی شخص گوہر خان مجرم قرار

لندن میں ایک جیوری نے برطانوی شخص محمد گوہر خان کو نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی بلاگر احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی سازش میں شریک ہونے کے الزام میں مجرم قرار دیا ہے۔

Read more