جمال خاشقجی کا قتل: امریکہ کی محمد بن سلمان کے لیے بڑھتی نرمی کی وجہ کیا ہے؟

صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے چھ ماہ بعد بائیڈن انتظامیہ نے محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی اور سعودی نائب وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا ملک میں آمد پر سرخ قالین بچھا کر استقبال کیا ہے۔ یہ اکتوبر سنہ 2018 میں خاشقجی قتل کے بعد سے کسی اعلیٰ منصب پر فائض سعودی حکومتی اہلکار کا پہلا دورہ ہے۔

Read more

انڈیا: اتر پردیش میں دو سے زیادہ بچوں پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے؟

سنہ 2018 میں 125 سے زیادہ اراکین پارلیمان نے صدر کو خط لکھا تھا جس میں دو بچوں کے اصول پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جبکہ رواں سال سپریم کورٹ نے آبادی پر قابو پانے کے اقدامات کے متعلق کئی درخواستوں کو مسترد کردیا کیونکہ اس سے ‘خانہ جنگی جیسی صورتحال’ پیدا ہو سکتی ہے۔

Read more

غیر معروف جنسی بیماری جو ایک بڑا مرض بن سکتی ہے

مائیکو پلازما جینیٹیلیم (ایم جی) ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو کہ مردوں میں پیشاب کی نالی میں سوزش پیدا کرتا ہے جس سے مریض کو پیشاب کرتے وقت درد محسوس ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں نے احتیاط سے کام نہ لیا تو جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی ایک غیر معروف بیماری ایک بڑا مرض بن سکتی ہے۔ ’سُپر بگ‘ یا متعدی مرض ایک ایسا انفیکشن ہوتا ہے جس پر اینٹی بائیوٹِکس کا اثر یا

Read more

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور امریکہ کا انخلا: وہ سات ملک جو افغانستان میں طالبان کی 'واپسی' سے پریشان ہیں

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ 13 سے 14 جولائی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں مل رہے ہیں اور ان سب ملکوں کی توجہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی پر مرکوز ہے۔

Read more

داسو ڈیم: اپر کوہستان میں چینی انجینیئرز کی بس ’حادثے‘ کا شکار، کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے داسو میں ڈیم منصوبے کے قریب ایک بس حادثے میں چھ چینی شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

پاکستان میں سیاحت: کورونا وائرس اور بارش میں شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟

گلگت بلتستان اور صوبہ خِیبر پختونخواہ میں سیاحت پابندی عائد ہوتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے چند دونوں میں ہو گا مگر اس وقت گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے مطابق علاقے میں سیاحت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخواہ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی: ’طالبان مجھے مار دیں گے اگر انھوں نے میرے شہر پر قبضہ کر لیا‘

افغانستان میں طالبان تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اب ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ملک کے نصف شہروں میں اپنا کنٹرول قائم کرچکے ہیں۔ امریکی قیادت میں بین الاقوامی افواج کے انخلا کے دوران کئی افغان شہری اپنی زندگی خوف میں بسر کر رہے ہیں۔ مگر بعض ملک چھوڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

Read more

چاند پر جائیدادیں: کیا دو پاکستانی شہری چاند پر جا کر اپنے پلاٹوں کی ملکیت لے پائیں گے؟

چاند پر دو پاکستانی شہری جائیداد خرید چکے ہیں اور ان کے خیال میں پہاڑ اور جھیل پاس ہونے کی وجہ سے یہ پلاٹ ’پرائم لوکیشن‘ پر ہیں۔ اور انھیں چاندر پر اپنی پراپرٹی کا دیدار کرنے کی ’کوئی جلدی نہیں۔‘

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: لیکن پاکستانی فیلڈنگ کا پلان کچھ اور ہی تھا

گو اس جیت سے سیریز کا نتیجہ تو نہیں بدل سکتا تھا مگر ون ڈے سپر لیگ کے کچھ اہم پوائنٹس ضرور ہاتھ آ جاتے۔ ان پوائنٹس سے بھی زیادہ اہم یہ ہوتا کہ یہ گری پڑی ٹیم مزید ذہنی شکست و ریخت سے بچ جاتی اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھی کچھ اعتماد در آتا۔

Read more

کرم میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی: مزدوروں کی بازیابی کے آپریشن میں پاکستان فوج کا کیپٹن اور سپاہی ہلاک

قبائلی علاقے کرم میں مغوی مزدوروں کے لیے جاری آپریشن کے دوران فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزدور موبائل ٹاورز پر کام کرنے کے لیے وہاں گئے تھے۔

Read more

ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن نوید عالم کو ہاں میں ہاں ملانا نھیں آتا تھا

نوید عالم کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہاں میں ہاں نہ ملانے والے ہاکی اولمپیئن تھے۔ پاکستانی ٹیم کی گزشتہ کئی برسوں کے دوران مایوس کن کارکردگی پر وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر کھل کر تنقید کرتے تھے۔

Read more

پاکستان: کابینہ نے مسلح افواج کے لیے پندرہ فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پاکستان فوج کو پندرہ فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مسلح افواج کی تنخواہوں اور الاؤنس میں کُل ملا کر 25 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

Read more

عثمان مرزا کیس: ملزمان نے ’برہنہ کر کے ڈھائی گھنٹے تک ویڈیو بنائی‘

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکٹر ای الیون کے ایک فلیٹ میں لڑکی اور لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

Read more

ملالہ یوسفزئی: معاشرتی علوم کی کتاب مبینہ طور پر ملالہ یوسفزئی کی تصویر ہونے کے باعث ضبط، سوشل میڈیا پر بحث

پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے معاشرتی علوم کی کتابوں کا سٹاک مبینہ طور پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی تصویر شامل ہونے کے باعث قبضے میں لینا شروع کر دیا ہے۔

Read more

ریاست پٹودی: ہندو مسلم بھائی چارے کی صدیوں کی تاریخ پر ’ہندوتوا‘ کا سایہ؟

پٹودی میں حال ہی میں قائم کیے جانے والے دھرم رکشا منچ (مذہب تحفظ فورم) نے اس پنچایت کا اہتمام کیا تھا جس میں پٹودی اور آس پاس کے دیہات کے لوگوں کے علاوہ باہر سے آنے والے ہندو کارکنوں اور سنتوں نے بھی شرکت کی تھی۔

Read more

گوجرانوالہ کے ہسپتال میں شادی: ’دلہن نے کہا میں اس حالت میں تمھیں چھوڑ کر نہیں جاؤں گی‘

شادی سے صرف ایک دن پہلے نوجوان دولہے رضوان کی ایک حادثے میں ٹانگ ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے انھیں فوراً آپریشن کروانا پڑا۔ شادی کی تقریب ملتوی کرنا پڑی مگر دولہن نے کہا ’میں اس حالت میں تمھیں چھوڑ کر نہیں جاؤں گی۔‘

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: تیسرے ون ڈے میں بابر اعظم کی 158 رنز کی شاندار اننگز، انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف

پاکستان کے اوپنر بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 14ویں سنچری مکمل کی اور 139 گیندوں پر 14 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Read more

چین میں 24 برس تک اغوا شدہ بیٹے کی تلاش کرنے والے باپ کو بچھڑا ہوا بیٹا مل گیا

بیٹے کی تصویر والے بینر لٹکائے، اس کی تلاش میں گو گنگ تینگ نے اپنی ساری جمع پونجی خرچ کر ڈالی اور جب پیسے ختم ہو گئے تو انھیں بھیک مانگتے اور پلوں کے نیچے سوتے دیکھا گیا۔

Read more

افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی سے وسطی ایشیائی ریاستوں پر کیا اثر پڑے گا؟

مبصرین افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر دوبارہ قبضے کے امکانات کو رد نہیں کر رہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ ان خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ دیگر مسلح اور انتہا پسند گروہ عناصر وسطی ایشیائی ریاستوں میں پھیل سکتے ہیں۔ جبکہ چند ریاستوں نے طالبان سے براہ راست روابط قائم کرنے کی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

Read more

سریشا بندلا: خلا میں جانے والی دوسری انڈین خاتون جو ہمیشہ ’آسمان سے عشق میں مبتلا رہی‘

بندلا خلائی سائنس میں دلچسی رکھتی تھیں، انھوں نے اپنی ابتدائی دلچسپی کو آگے بڑھایا اور اب وہ ورجن گیلیکٹک کے سرکاری امور کی نائب صدر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

Read more

مارک فری ریچز: مغوی امریکی شہری کی افغانستان سے بازیابی کے لیے امریکہ پاکستان کی جانب کیوں دیکھ رہا ہے؟

جس وقت اس آپریشن کے لیے نکلنا تھا عین اُسی وقت شدید سردی اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ تاہم جب موسم صاف ہوا تو ایک ہیلی کاپٹر میں نیوی سیلز کے اہلکار سوار ہوئے اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے لیکن موسم کی خرابی کے باعث ہونے والی چند گھنٹوں کی تاخیر کی وجہ سے امریکی فوج اپنے ’ٹارگٹ‘ کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

Read more

میاں بیوی کے ’اندھے قتل‘ کی واردات جس نے لاہور پولیس کو چکرا رکھا ہے

کیا یہ ایک ایسا ’پر فیکٹ کرائم‘ ہے جس میں ملزمان نے جائے وقوعہ پر کوئی ایک سراغ بھی ایسا نہیں چھوڑا جس سے وہ کبھی پکڑے بھی جا سکیں گے یا پھر پولیس تفتیش میں ہی کوئی کمی رہ گئی ہے؟

Read more

انڈیا: مبینہ طور پر پولیس ہراسانی سے تنگ آ کر خاتون کی ’خودکشی‘ کا معاملہ کیا؟

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندا میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پولیس کی ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی ہے۔ خود کشی سے پہلے اس نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں بات بھی کی تھی۔

Read more

ہرلین دیول: ایک کیچ سے انگلینڈ سے انڈیا تک دھوم مچانے والی لڑکی کی کہانی

انڈیا بھلے ہی انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہار گیا ہو لیکن بہترین کیچ پکڑنے والی ہرلین دیول کے نام کی دھوم انگلینڈ سے انڈیا مچی ہوئی ہے۔

Read more

لوڈ شیڈنگ: شہباز شریف کی حکومت پر شدید تنقید، حماد اظہر کا بھرپور جواب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر موجودہ حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ناقص حکمتِ عملی کی وجہ سے حکومت پاکستانیوں پر یہ عذاب دوبارہ لے آئی ہے۔

Read more

انڈیا میں تقاریب میں ناچنے والی خواتین کا استحصال: ’مجھے پنجرے میں ناچنا پڑتا ہے، لوگ ہماری ویڈیو بناتے اور گالیاں دیتے ہیں‘

یہ لڑکیاں بہار کے کچھ علاقوں کی بعض شادیوں یا پارٹیوں میں مخصوص آرکسٹرا بینڈوں میں ناچتی ہیں اور گاتی ہیں لیکن پرفارمنس کے دوران انھیں اکثر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Read more

سعودی ولی عہد اور سابق جاسوس کی قانونی جنگ میں امریکہ دخل اندازی پر مجبور

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور انٹیلیجنس کی دنیا کا سورما کہے جانے والے ایک سابق جاسوس کے مابین دشمنی نے امریکہ کو بھی مداخلت پر مجبور کر دیا۔

Read more

پشاور میں طالبان کے پرچم: افغان طالبان کے سفید پرچم اٹھائے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار افراد کے نعرے

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک ریلی کے دوران افغان طالبان کا پرچم لہرانے اور نعرہ بازی کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کی اطلاعات: افغان وزارتِ دفاع کا 271 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، طالبان کی تردید

افغان سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اتوار کے روز فضائی حملے کر کے تاجکستان کی سرحد سے متصل ایک اہم شمالی صوبے میں طالبان جنگجوؤں کے بڑے حملے کو پسپا کر دیا ہے جبکہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک دو سو اضلاع کو ’دشمن سے پاک‘ کر چکے ہیں۔

Read more

جے پور کے سیاحتی مقام پر سیلفی لینے والے 11 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک

انڈیا کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کے بارے میں کہا گیا کہ وہ جے پور میں 12ویں صدی میں تعمیر کیے گئے امر قلعے کے مینار پر تیز بارش کے دوران سیلفیاں لے رہے تھے جب ان پر آسمانی بجلی گری۔

Read more

افغانستان میں دو دہائیوں تک لڑی جانے والی جنگ سے متعلق 10 اہم سوالوں کے جوابات

بیس برس بعد امریکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گیا ہے۔ اس جنگ کی سب کو بہت ہی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے، یہ قیمت نہ صرف مالی صورت میں چکائی گئی بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا بھی ضیاع ہوا۔ لیکن سمجھنے کی بات یہ ہے کہ امریکہ کی فوج افغانستان میں جنگ کیوں لڑ رہی تھی اور وہاں کیا ہو رہا تھا؟

Read more

انڈیا میں ‘حقیقی انڈین ہونے کے لیے ہندو ہونا لازمی ہے‘

امریکی ادارے پیو ریسرچ سنٹر کے ایک تازہ ترین سروے میں انڈیا میں مذہب اور قومیت کے حوالے سے تحقیق کی گئی ہے۔ اسی سروے میں میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دو تہائی ہندو بین المذہبی شادیاں روکنا چاہتے ہیں۔ انڈیا میں مسلمانوں میں یہ تناسب اور بھی زیادہ ہے۔

Read more

جوہری مواد: کیا امریکی انتظامیہ نے مبینہ ’جوہری مواد کو پاکستان سمگل‘ کرنے کی کوشش سے صرفِ نظر کیا تھا؟

امریکی محکمے ’کسٹمز اینڈ انٹیلیجنس‘ نے سنہ 1987 میں پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین ارشد پرویز کو پکڑنے کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا تھا۔ یہ وہ شخص تھا جس نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں ایک کمپنی ’کارپینٹر سٹیل‘ سے رابطہ کر کے ایک خاص قسم کے فولاد کی خریداری کی بات کی تھی۔

Read more

’سفر یہاں ختم نہیں ہوگا‘: نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر، رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کر دیا

اس سے پہلے آسٹریلین اوپن اور فرینچ اوپن جیتنے والے جوکووچ تاریخ میں پانچویں اور اوپن دور میں 1969 کے روڈ لیور کے بعد صرف دوسرے وہ شخص ہیں جس نے سیزن کے پہلے تین بڑے مقابلے جیتے ہیں۔

Read more

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے قدم: کیا انڈیا کو کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کرنا پڑے گا؟

اس وقت تک انڈیا کا کابل میں سفارت خانہ اور مزارِ شریف میں اس کا قونصل خانہ بند نہیں ہوئے ہیں مگر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان اسی طرح پیش قدمی کرتے رہے تو انڈیا کے لیے کابل میں سفارت خانے کو محفوظ رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

Read more

پلّوی برنوال: انڈیا میں لوگ سیکس کے بارے میں بات نہیں کرتے، اس لیے میں ان کی مدد کرتی ہوں‘

بہت سے انڈین سکول سیکس ایجوکیشن فراہم نہیں کرتے، اور یہ والدین پر چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں سے جنسی تعلقات کے بارے میں بات کریں۔ سیکس کوچ پلّوی برنوال والدین کو بتاتی ہیں کہ بچوں سے اس موضوع پر کیسے بات کرنی ہے۔

Read more

انڈیا کی سکیلیٹن لیک: ہمالیائی جھیل جہاں موجود سینکڑوں انسانی ڈھانچے آج بھی ایک معمہ بنے ہوئے ہیں

تقریباً 80 سال پہلے ہمالیہ کی اس جھیل کے پاس سینکڑوں ڈھانچوں کی دریافت نے دنیا کو حیران کر دیا تھا اور اب اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ معمہ وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔

Read more

دانش عالم: بٹ سول کا کمپیوٹر انجینیئر جس نے ساتھی کی جان بچانے کے لیے یخ بستہ لولو سر جھیل میں چھلانگ لگا دی

دانش یکم جولائی کی صبح اپنی کمپنی کے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے علاقے استور کے راستے میں تھے۔ وادی کاغان سے گزرتے ہوئے وہ کچھ دیر کے لیے لولوسر جھیل پر رکے، جہاں پر کئی عینی شاہدین کے مطابق وہ اپنے ایک ساتھی کی جان بچانے کی کوشش میں منفی پندرہ ڈگری کے یخ بستہ پانی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

Read more

افغانستان میں ’طالبان کی واپسی‘ سے انڈیا، ایران اور ترکی کے مفادات پر کیسے اثر انداز ہوسکتی ہے؟

جہاں افغانستان کے ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کی جانب سے حالیہ واقعات پر ردعمل سامنے آیا ہے وہیں انڈیا، ایران اور ترکی جیسے خطے کے بڑے ممالک کے حوالے سے بہت سے ایسے اشارے ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

Read more

لیونل میسی کا انتظار ختم ہوا، کوپا امریکہ کے فائنل میں ارجنٹائن نے روایتی حریف برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی

کوپا امریکہ کے فائنل میں روایتی حریف برازیل کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ میں ہرا کر لیونل میسی نے اپنے ملک کے لیے پہلا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا ہے۔ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے پر کپتان میسی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

Read more

کراچی میں جولائی 1972 کے لسانی فسادات: اردو، سندھی اور سندھ، زبان کے تنازع کی تاریخ

آج سے 49 برس قبل نو جولائی 1972 کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ’قومی زبان‘ کے معاملے پر ہونے والے فساد اور مشتعل احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان ہلاکتوں کی یاد میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد (لالو کھیت) میں قائم ’مسجدِ شہداء‘ کے احاطے میں کئی قبریں آج بھی اس واقعے کی یاد دلانے کے لیے آج بھی موجود ہیں۔

Read more

صدام حسین حکومت کو چکمہ دے کر فرار ہو جانے والے عراقی اولمپیئن کی داستان

عراقی اولمپیئن رائد احمد کو 1996 اولمپکس میں عراق کا قومی پرچم اٹھانے کا اعزاز ملا لیکن انھیں ساتھ ساتھ یہ ہدایات بھی دی گئی تھیں کہ وہ امریکی صدر کی جانب نہ دیکھیں۔ شیعہ برادی سے تعلق رکھنے والے رائد احمد نے نہ صرف ان ہدایات کو نظر انداز کیا بلکہ انھوں نے اپنی حکومت کو چکمہ دے کر امریکہ میں پناہ حاصل کر لی جو ملک میں شیعوں کے خلاف بدترین کارروائیوں میں مصروف تھی۔

Read more

امریکہ میں گرمی کی لہر: کیلی فورنیا اور نیواڈا کی ریاستوں میں ریکارڈ توڑ گرمی کی پیش گوئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ڈیتھ ویلی میں جمعے کو 54.4 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی، ہفتے کے آخر میں ایسی ہی گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Read more

برطانوی پیراکی ٹیم جن کا ’چھوٹی چھاتیوں اور چھوٹے کولہوں‘ کی وجہ سے مذاق اڑایا گیا

ہم میں سے بہت سے لوگوں چاہیں گے کہ ہم زیادہ ایتھلیٹک ہو جائیں، مگر پیشہ ور تیراک کیٹ شارٹمین اور ایزی تھروم کے لیے ان کی جسامت تضحیق اور بدسلوکی کا باعث بن گئی ہے۔

Read more

انڈیا میں ممتاز خواتین کی انٹرنیٹ پر ’نیلامی‘

انڈیا میں ملک کی ممتاز اور سرگرم مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ ایک ایپ بنائی گئی جس میں ان عورتوں کے ناموں کی ایک فہرست بنا کر یہ دعوی کیا گیا کہ ان کی نیلامی کی جا رہی ہے۔

Read more

افغانستان غیر ملکی فوجوں کا انخلا اور طالبان کی پیش رفت: روس افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے پیدا ہونے والی غیریقینی کی فضا نے ماسکو کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ افغانستان میں طالبان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد روس نے افغان حکومت سے ہاتھ کھینچ لیے ہیں اور حکام ایسی باتیں کر رہے ہیں جس سے تاثر ملتا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ نیٹو افواج کی روانگی کے بعد اشرف غنی کی حکومت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں بنتا۔

Read more

جیہان سادات: مصر کی خاتونِ اول جنھوں نے حقوقِ نسواں کی نوعیت بدل دی

جیہان سادات جن کے شوہر کو سنہ 1981 میں ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جانے والی فوجی پریڈ کے دوران قتل کردیا گیا تھا، ان کا 88 برس میں انتقال ہوگیا ہے۔

Read more

کووڈ 19 کی ڈیلٹا قسم کو ’انڈین ویرئنٹ‘ پکارنے پر بحث: کووڈ کی مختلف اقسام کو نام کیسے دیے جاتے ہیں؟

پاکستان میں تحریکِ انصاف سے وابستہ عہدیداران کی جانب سے کووڈ 19 کی ڈیلٹا قسم کو ’انڈین وائرس‘ کانام دینے پر بحث جاری ہے اور بیشتر افراد کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرئنٹ کو ’انڈین وائرس‘ پکارنے سے صرف انڈین ہی نہیں بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کو بھی نفرت انگیز حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ آج لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔

Read more

سعودی عرب: مسجد الحرام میں بن لادن کرین حادثے کے کئی سال بعد پاکستانی مزدوروں کو واجبات کی ادائیگی کیسے ممکن ہوگی؟

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ایسے پاکستانیوں کو مخاطب کیا ہے جن کے بقایا جات بن لادن کمپنی کے ذمے باقی ہیں۔ اب کئی برسوں تک اپنی تنخواہوں سے محروم رہنے والوں کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا؟

Read more

فورٹ ولیم کالج: انگریزوں کا قائم کیا گیا وہ تعلیمی ادارہ جس کا وجود محض چند سال کا رہا مگر اثرات دو صدیوں بعد بھی باقی ہیں

لارڈ ویلزلی فورٹ ولیم کالج کو ‘آکسفورڈ آف دی ایسٹ’ یعنی مشرق دنیا کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی حیثیت سے پروان چڑھانا چاہتے تھے اور ٹیپو سلطان کے خلاف انگریزوں کی فتح کی پہلی سالگرہ کے جشن سے اسے منسوب کرنا چاہتے تھے۔

Read more

سید ظہور آغا کی بطور گورنر بلوچستان حلف اٹھانے کی تقریب، ’قاسم سوری اپنے پرانے دوست کو گورنر بنانے میں کامیاب ہو گئے‘

تحریک انصاف کے رہنما اور پُرانے کارکن سید ظہور آغا کی گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیکن اس تقریب میں تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور اسمبلی میں پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند اور ان کے حامی نظر نہیں آئے۔

Read more

سنیل گواسکر کی سالگرہ: ورلڈ کپ میں متنازع اننگز اور عمران خان سے متعلق پیشگوئیاں

پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سنیل گواسکر کی عمران خان سے متعلق ایک اور پیشگوئی درست ثابت ہوئی جس پر لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ’گواسکر کہیں نجومی تو نہیں ہیں؟‘

Read more

جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کے درمیان فون کال: ’امریکہ سائبر حملوں کے خلاف ہر ضروری اقدام اٹھائے گا‘

امریکی اور روسی صدور کے درمیان ایک گھنٹہ طویل فون کال کے بعد ایک رپورٹر نے جب بائیڈن سے پوچھا کہ کیا روس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تو ان کا جواب ‘ہاں’ تھا۔

Read more

باڈی شیمنگ: کاندھے جھکا کر چلتی ہوں تاکہ کسی کی نظر میرے سینے پر نہ جائے

عملی طور پر کسی بھی شخص کے لیے کیا یہ ممکن ہے کہ وہ ایک انسان کو اپنے جسم کے اندر پالے، پیدا کرے اور فوری طور پر ایسا دکھنے لگے جیسے اس کے جسم کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہ ہو؟ ہم نے چند خواتین سے ماں بننے کے بعد ان کے وزن پر ہونے والی تنقید اور اس کے ان کی ذہنی صحت پر اثرات کے بارے میں بات کی۔

Read more

مفتی تقی عثمانی پر ’قاتلانہ حملے‘ کا معاملہ کیا ہے

مفتی تقی عثمانی نے ایک آڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایک صاحب آئے تھے جنھوں نے علیحدگی میں بات کرنے کا کہا لیکن وہ بات کرنے کے لیے اٹھ کر اس شخص کے قریب گئے ہی تھے کہ اس نے اپنی جیب سے یکدم چاقو نکالا لیکن ان کے ساتھیوں نے اسے پکڑ لیا۔

Read more

عمران خان کا سکیورٹی نہ لینے کا اعلان: کیا وزیرِاعظم کے کہہ دینے سے اُن کا پروٹوکول کم ہو جائے گا؟

پروٹوکول اور سکیورٹی سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پروٹوکول میں کمی کا معاملہ اتنا سادہ نہیں کہ ایک اعلان سے کم ہو جائے۔

Read more

عثمان مرزا: اسلام آباد میں تشدد، ہراسانی کا نشانہ بننے والے جوڑے کی پولیس سے ملاقات، ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس رواں ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے والے متاثرہ جوڑے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملزمان سے ملنے والی مزید تفصیلات تفتیشی ٹیم کو اس دن کے واقعات کا پسِ منظر جاننے میں مدد کر رہی ہیں۔

Read more

ملبہ تو صاف ہو جائے گا لیکن غزہ کے زخم کیسے بھریں گے: غزہ کے ایک ڈاکٹر اور ان کے خاندان کی کہانی

اسرائیل کے فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے سکولوں، سڑکوں، رہائشی عمارتوں اور خطے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کی فوری ضرورت ہے، لیکن سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ غزہ کو اس کے 20 لاکھ باشندوں کی ذہنی صحت پر فوری طور پر توجہ دینی ہے کیونکہ وہ بری طرح سے تباہی کی طرف جا رہی ہے۔

Read more

گوجرانوالہ میں بیوی کا چیلنج قبول کر کے ایکٹنگ کرنے والا شخص اغوا کے مقدمے میں گرفتار ہوگیا

گوجرانوالہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے اپنی سہیلی کے ساتھ مل کر اپنے سابقہ شوہر کو اغوا کے مقدمے میں پکڑوا دیا ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب کی بدلتی معاشی حقیقت کیوں کھٹک رہی ہے؟

اوپیک میں دونوں ممالک کا ٹکراؤ ان کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔ دونوں ممالک پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پر انحصار کم کر کے اپنی معیشت کو متنوع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی متحرک معیشت بننے کی کوشش متحدہ عرب امارات کو کیسے پریشان کر سکتی ہے؟

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 142 رنز کا آسان ہدف دیا تھا، جسے انگلینڈ نے باآسانی 21.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Read more

دو تہذیبوں کے درمیان پھنسی ہوئی چٹان جبل الطارق کی تصویری کہانی

فوٹو گرافر لیوک آرچر کا خاندان اس جگہ رہتا ہے جہاں برطانیہ اور سپین کی سرحدیں مل جاتی ہیں اور اس مضمون میں وہ بحیرہ روم میں واقع اس جزیرہ نما کے حوالے سے اپنی تصاویر اور خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read more

افغانستان میں طالبان کی ’واپسی‘ پر پاکستان کے قبائلی لوگوں میں تشویش: ’ہمارے کچھ خوف اب ابھی برقرار ہیں‘

نو جولائی 2010 کو سابقہ مومند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے خوفناک خودکش حملوں میں شمار ہوتا ہے۔ مگر اس دور میں یہاں طالبان کا کتنا اثر و رسوخ تھا، اس سے قبائلی تہذیب پر کیا اثرات مرتب ہوئے اور لوگوں میں اب بھی کیا خدشات پائے جاتے ہیں؟

Read more

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد القاعدہ کی واپسی کا خوف

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ماہرین کے مطابق طالبان کے حوصلے بڑھ گئے ہیں جس سے اس خدشے میں بھی اضافہ ہوا ہے کہ ایک بار پھر افغان سرزمین بین الاقوامی دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

Read more

بابر اعظم کا مومینٹم نہ ہونے کا جواز، مگر بات شاید مومینٹم کی نہیں تھی

کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر سارا کریڈٹ انگلینڈ کی جھولی میں ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم مومینٹم نہیں حاصل کر پائے، مگر سوال تو یہ ہے کہ مومینٹم کیوں حاصل نہیں کر پائے۔ پڑھیے سمیع چودھری کا کالم

Read more

شاہ زین بگٹی کے پاس مذاکرات اور فیصلہ سازی کے اختیارات ہوں گے؟

وزیراعظم عمران خان نے عوامی جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اپنا معاون مقرر کیا ہے۔

Read more

حبیب الرحمن: گلگت بلتستان میں انتہائی مطلوب شدت پسند کمانڈر کا ساتھیوں سمیت ’کھلی کچہری‘ کا انعقاد

گلگت بلتستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب شدت پسند کمانڈر حبیب الرحمن اپنے ساتھیوں سمیت ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ہیں۔ کمانڈر حبیب الرحمن اور ان کے ساتھیوں پر نانگا پربت میں دس غیر ملکیوں کو قتل کرنے کے علاوہ دیگر شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

Read more

گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی: کیا پاکستان میں موٹر سائیکل چلانے والے گاڑی کے مالک بن پائیں گے؟

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے صعنت و پیداوار نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت جہاں گاڑیوں کی صعنت کو فروغ دیا جائے گا وہیں کچھ ایسے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور حکومت چاہتی ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے ترقی کر کے اپنی گاڑی کے مالک بن جائیں۔ تو کیا واقعی ایسا ممکن بھی ہے؟

Read more

ثاقب محمود: پہلے ہی اوور میں بابر اور امام کو آؤٹ کرنے والے پاکستانی نژاد فاسٹ بولر کون ہیں؟

برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 24 برس کے ثاقب اپنی تیز رفتاری، ریورس سوئنگ اور لائن اور لینتھ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی بولنگ سپیڈ کی اوسط 85 سے 90 میل فی گھنٹہ ہے۔

Read more

اگر یہ نئی اقسام سے بچا نہیں سکتی تو پھر تیسری خوراک کا کیا فائدہ؟‘: سائنو ویک کے مؤثر ہونے یا نہ ہونے پر بحث

انڈونیشیا میں صحتِ عامہ کے کارکنان کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سال فروری سے جون کے درمیان کم از کم 20 ڈاکٹر اور 10 نرسیں ویکیسین لگائے جانے کے باوجود وفات پا گئے ہیں۔

Read more

علیزے شاہ: ہم سٹائل ایوارڈز میں نوجوان اداکارہ کے کپڑوں اور فیشن پر بحث

پاکستان میں ہمسایہ ملک انڈیا کی طرح ایوارڈ شوز کا زیادہ رجحان نہیں۔ مگر جب بھی کوئی ایسی تقریب ہوتی ہے تو اکثر ٹی وی اور فلموں میں دکھنے والے پسندیدہ اداکاروں اور اداکاراؤں کا فیشن بظاہر معاشرتی اقدار کی بحث میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

Read more

’دلیپ کمار کی محبوبہ، دوست اور جیون ساتھی سبھی کچھ سائرہ بانو تھی‘

دلیپ کمار اور ان کی جیون ساتھی سائرہ بانو کی لازوال اور بے لوث محبت کی داستان کی کہانی، دلیپ خاندان کے گذشتہ 21 برس سے ترجمان فیصل فاروقی کی زبانی۔

Read more

’مجھے افسوس ہے کہ میں نے 37 سال کی عمر تک سیکس نہیں کیا‘

اگرچہ اوسطاً ایک شخص اپنے لڑکپن میں سیکس کرتا ہے لیکن یہ سب کے ساتھ نہیں ہوتا۔ جوزف‘ 60 سال کے ہیں اور رنڈوے ہیں کے لیے یہ بات بہت شرمناک ہے۔ انھوں نے اپنی کہانی بی بی سی ریڈیو 5 سے شیئر کی۔ میں 30 کے پیٹھے تک کنوارہ تھا۔ مجھے نہیں معلوم یہ کتنا غیر معمولی ہے لیکن میرے لیے باعث شرم اور بدنامی تھی۔ میں حد سے زیادہ شرمیلا اور بے چین شخص ہوتا تھا لیکن اس

Read more

پاکستان کے پہلے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش ممکن بنانے والے ڈاکٹر راشد لطیف خاں کی کہانی: جب والد سے پوچھا گیا ’یہ حرام کام آپ نے تو نہیں کیا ہے؟‘

لاہور کے ڈاکٹر راشد خاں بتاتے ہیں کہ 1980 کی دہائی میں انھیں پاکستان میں آئی وی ایف کے ذریعے پہلے ٹیسٹ ٹیوب بچے کی پیدائش میں مشکلات پیش تو آئیں مگر مریضوں کی کبھی کوئی کمی نہیں تھی۔ ’وہ کہتے ڈاکٹر صاحب بسم اللہ کرو، ہمارا ہو جائے گا۔‘

Read more

ظہور آغا: سینیٹ کی نسشت کی قربانی کے بدلے گورنر ہاؤس پانے والے تحریک انصاف کے سرگرم رہنما

بلوچستان کے نامزد گورنر سید ظہور آغا تحریک انصاف بلوچستان کے سرگرم رہنماﺅں میں شامل رہے۔ وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں جن کی کوئٹہ میں ایک فلور ہے۔ وہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔

Read more

چین میں بچوں کو رات کے وقت موبائل گیمز کھیلنے سے کیسے روکا جائے گا؟

دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ کمپنی چہرے کی پہچان کا ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے ذریعے بچوں کو رات 10 بجے سے صبح آٹھ بجے تک کوئی بھی گیم کھیلنے سے روکا جاسکے گا۔

Read more

سنیماٹوگرافی: برصغیر میں دکھائی جانے والی لومیئر برادران کی پہلی فلمیں اور انڈیا میں فلم انڈسٹری کی ابتدا

فلم میں اگرچہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو آپ کے لیے حیران کن ہو، بس ایک ٹرین پلیٹ فارم پر آ کر رک رہی ہے۔ تاہم جب یہ منظر لندن میں بڑے پردے پر پہلی بار دکھایا گیا تو فلم کے ناظرین کو یوں لگا جیسے ٹرین پردۂ فلم سے نکل کر ان کی جانب آرہی ہے اور وہ چند ہی لمحوں میں اس کے نیچے آکر کچلے جانے والے ہیں۔

Read more

’سُلی ڈیلز‘: انڈیا میں مسلم خواتین کو ٹرول کرنے کے لیے بنائی گئی ایپ پر تنازع

فرض کیجیے ایک دن آپ صبح اٹھتی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ انٹرنیٹ پر آپ کی تصاویر اور ذاتی معلومات ’نیلام‘ ہو رہی ہے اور کچھ لوگ آپ پر فحش تبصرے کر کے آپ کی بولی لگا رہے ہیں تو آپ پر کیا بیتے گی؟

Read more

گلگت بلتستان کے جوہر علی جنھیں ہوٹل کے کمرے کی صفائی کے دوران لاکھوں روپے نظر آئے

گلگت بلتستان کے سرینا ہوٹل میں 20 ہزار روپے ماہانہ پر کام کرنے والے روم اٹینڈنٹ جوہر علی کہتے ہیں کہ ’معمول کے مطابق کمرے کی صفائی کی اور لاکر میں دیکھا تو وہاں پانچ، پانچ ہزار روپے کے تین بنڈل پڑے ہوئے تھے۔‘

Read more