فحاشی کی تعریف کون کرے گا؟

پاکستان میں انسداد فحاشی کے مختلف قانون تو موجود ہیں لیکن ایک اسلامی جمہوری مملکت میں فحاشی کیا قرار پائے گی اس کا تعین آج تک نہیں ہو سکا۔ فحش چیزوں کی نشر و اشاعت کو روکنے کے لیے بارہ ستمبر سن 1923 میں جینوا کے مقام پر ایک بین لاقوامی کنونشن منعقد ہوا تھا جس کی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 1965 میں پاکستان نے قانون فحش نشر و اشاعت پاس کیا۔ اس کے علاوہ تھیٹر، فلم،

Read more

کوئٹہ: دو بم دھماکے، کم از کم ایک شخص ہلاک، 10 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعرات کی شب یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے ۔ نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق زخمیوں میں دنیا نیوز کے کیمرہ مین اور فوٹو گرافر کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں دھماکے اسمگلی روڈ پر خیزی چوک کے علاقے میں ہوئے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان

Read more

بی بی سی اردو کی ویڈیو وائرل: معمر خاتون سے بدکلامی پر پنجاب پولیس کا اہلکار گرفتار

https://www.facebook.com/bbcurdu/videos/2339733372941941/ پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ تشدد کے باعث ہلاک ہونے والے شہری صلاح الدین کی خبر کی بازگشت ابھی تھمی نہیں تھی کہ لاہور سے ایک پولیس اہلکار کی ایک معمر خاتون سے بدکلامی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ یہ ویڈیو بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر نے جمعرات کی دوپہر سی پی او لاہور کے دفتر میں اس وقت ریکارڈ کی جب وہ انسپکٹر جنرل آف پولیس

Read more

معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے اور ہر کردار میں سمو جانے کی صلاحیت رکھنے والے اداکار عابد علی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے ان کے نجی ہسپتال میں انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ عابد علی کی بیٹی اداکارہ راہمہ علی نے انسٹا گرام پر اپنے والد کا ہاتھ تھامے کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں یہ تحریر کیا ہے کہ ’میرے ہاتھوں میں میرے باپ نے اپنی آخری سانسیں

Read more

’ثاقب نثار کے خلاف شکایت ختم کرنے کی وجہ بتائی جائے‘

پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ویمن ایکشن فورم اور سول سوسائٹی کے چند ارکان نے سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف دائر کی جانے والی شکایت کو ختم کرنے کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ان وجوہات کے بارے میں آگاہ کرے جس کی بنیاد پر میاں ثاقب نثار کے خلاف دائر کی جانے والے شکایت کو

Read more

سیٹھ عابد: پاکستان کی وہ پراسرار شخصیت جن کی زندگی کے بارے میں ناقابلِ یقین کہانیاں گردش کرتی ہیں

پاکستان میں جمعرات کو جہاں ٹوئٹر پر کشمیر اور لاہور پولیس کے ٹرینڈ موجود تھے وہیں ایک نام ایسا بھی ٹرینڈ کر رہا تھا جو پاکستانی ذرائع ابلاغ میں اس وقت شہ شرخیوں کی زینت بنتا تھا جب ٹوئٹر کی تخلیق میں بھی کئی دہائیاں باقی تھیں۔

یہ نام تھا سیٹھ عابد کا اور سوشل میڈیا کے نوجوان صارفین اس کھوج میں نظر آئے کہ یہ شخص آخر کون ہے؟

Read more

کوہستان ویڈیو کیس: بشام کی عدالت میں کیا ہوا؟

عمر قید کی سزا پانے والے محمد عمر خان، صغیر اور صبیر آپس میں قریبی عزیز ہیں ضلع کوہستان میں غیرت کے نام پر پانچ لڑکیوں کے قتل کا معاملہ ایک طویل عرصے تک گاہے بگاہے پاکستانی نیوز چینلز کے بلیٹنز کی شہ سرخیوں میں رہا لیکن جب جمعرات کو اس مقدمے کا فیصلہ سنانے کا وقت آیا تو فیصلے کی کوریج کے لیے بشام پہنچنے والے صحافیوں کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی تھی۔ ضلع شانگلہ کے شہر

Read more

110 کا اشارہ جس سے چینی حکام پریشان

ایک چینی لڑکی نے یہ پیغام بھیجنے کے لیے کہ اسے مدد چاہیے، ایک انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے ہاتھ سے کچھ اشارہ کیا۔ ہہ ویڈیو مشہور سوشل نیٹ ورک ٹِک ٹاک پر وائرل ہو گئی جس سے چینی حکام پریشان ہیں۔ وڈیو میں یہ لڑکی چین کے ایک ایئر پورٹ پر ایک اجنبی شخص کے نرغے میں دکھائی گئی ہے۔ وہ مدد حاصل کرنے کے لیے شور شرابا نہیں کرسکتی پھر وہ ہاتھ سے ایک ایسا اشارہ کرتی ہے جو

Read more

دلتوں میں تعلیم کا بڑھتا رجحان: کیا انڈیا کے دلت اور اعلیٰ ذات ایک میز پر آ پائیں گے؟

انڈیا میں دلتوں میں تعلیم کا رجحان بڑھ رہا ہے انڈیا میں جہاں دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ذات پات کی بنیاد پر تعصب یا امتیازی رویے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں وہیں دلِت نوجوان اب تعصبی روایات کو چیلنج بھی کر رہے ہیں۔ اسی سال مئی کے مہینے میں گجرات کے راج کوٹ ضلع میں ایک اجتماعی شادی میں دلِت لڑکے گھوڑے پر سوار ہو کر اپنی بارات لائے جو کہ ابھی تک صرف اعلی ذات کے دلھوں

Read more

ڈوریئن نے بہاماس میں کیسے تباہی پھیلائی؟

بہاماس میں طوفان ڈوریئن سے ہونے والی تباہی کے بارے میں اندازہ لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈوریئن طوفان درجہ پانچ میں داخل ہونے کے بعد اباکو کے جزیرے سے ٹکرایا جبکہ اس نے دو دن تک گرینڈ بہاما کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔ اس طوفان کی وجہ سے ان علاقوں میں ہزاروں مکان تباہ ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعظم ہربرٹ مِنس

Read more

کوہستان ویڈیو کیس: پانچ لڑکیوں کے قتل پر تین ملزمان کو عمرقید کی سزا

ویڈیو سامنے آنے کے تین سال کے بعد خیبر پختونخوا کی پولیس نے تسلیم کر لیا تھا کہ ان لڑکیوں کو قتل کیا گیا ہے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بشام میں عدالت نے ضلع کوہستان میں غیرت کے نام پر پانچ لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ پانچ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے۔ سنہ 2012 میں ضلع کوہستان کے گاؤں غدر

Read more

افغان امن عمل: افغان حکومت کو امریکہ اور طالبان معاہدے پر تشویش

امریکہ اور طالبان کے درمیان وفود کی سطح پر امن معاہدے کے مسودے کے اتفاق پر افغان حکومت نے ‘تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ افغان حکومت نے اس مسودے پر اپنا ردعمل منظرِ عام پر ظاہر کیا ہو۔ افغانستان کے دوم نائب صدر سرور دانش کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مسودے میں طالبان کو ‘اسلامی امارت‘ کے نام سے لکھنے کا

Read more

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بچے اور فوج کی قید میں گزرا بچپن

مالک غلیط اب 16 سال کی ہیں۔ جب وہ 14 سال کی تھیں تو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں ایک چیک پوسٹ سے انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ‘گرفتاری کے بعد مجھے وہ یروشلم میں ایک ملٹری کیمپ میں لے گئے اور مجھ سے تفتیش کی۔ وہ مجھ پر چیخ رہے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ میں ایک ایسے صفحے پر دستخط کروں جس پر عبرانی زبان میں کچھ لکھا تھا۔ وہ مجھ سے

Read more

سرکاری منرل واٹر ایک روپے فی لیٹر میں

پاکستان کی وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے حال ہی میں حکومتی سطح پر پینے کا صاف پانی ایک روپے فی لیٹر متعارف کروایا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس بارے میں بی بی سی کو بتایا کہ اس منرل واٹر کی بوتل کو ابتدائی طور پر وزیرِ اعظم ہاؤس اور پارلیمان میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔ اس بارے میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت کام کرنے والے ادارے پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ

Read more

کیا سگریٹ، شراب اور سیکس ہی عورتوں کی آزادی کی علامت ہے؟

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور جن دنوں بڑے زور و شور سے اپنی فلم ‘وِیرے دی ویڈنگ’ کے پروموشن میں لگی ہوئی تھیں، وہ اپنی اس فلم کا پروموشن بھی وہ اپنی فلم کے انداز میں ہی کر رہی ہیں۔ سونم کا کہنا تھا کہ یہ ایک ترقی پسند فلم ہے۔ فلم ناقد انوپما چوپڑا کے ساتھ انٹرویو میں سونم نے اپنی فلم کے کرداروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ حقائق پر مبنی فلم ہے

Read more

جوہری معاہدہ: ایران کا یورینیم افزودگی کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان

ایران نے جوہری معاہدے کے تحت عائد پابندی پر جوہری تحقیق اور ترقی کے وعدے سے دستبردار ہوتے ہوئے یورینیم افزودگی کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ سے ایران یورینیم افزودگی میں تیزی لانے کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنا شروع کر دے گا۔ یہ عالمی طاقتوں کے ساتھ سنہ 2015 میں کیے گیے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں سے دستبرداری کا تازہ ترین

Read more

بریگزٹ: بورس جانسن نے ممبر پارلیمان سے اکتوبر کے عام انتخابات کے لیے حمایت مانگ لی

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 15 اکتوبر کو قبل از وقت عام انتخابات کروانے کے منصوبے کی حمایت کریں۔ وزیر اعظم نے قبل از وقت انتخابات کے لیے برطانوی دارالعوام میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس کو کامیابی کے لیے دوتہائی ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کی ضرورت ہے۔ لیکن لیبر پارٹی، ایس این پی اور لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ نہیں

Read more

’گرل فرینڈ خود کو بدصورت سمجھ کر قریب نہیں آنے دیتی‘

میں اپنی گرل فرینڈ لیئین سے بہت محبت کرتا ہوں۔ بس میری یہی خواہش ہے کہ وہ بھی اپنے بارے میں ایسی ہی سوچ رکھتی ہوں۔

لیئین بہت خوش مزاج اور دلچسپ شخصیت کی مالک ہیں۔ نیلی آنکھیں اور لمبے بال، جن پر وہ مختلف رنگوں سے ڈائی کرتی ہیں۔ خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اس وقت اس کے بالوں پر آگ جیسا سرخ رنگ خوبصورتی بکھیر رہا ہے۔

Read more

کشمیر: سری نگر میں ’آنسو گیس شیل سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا‘

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ پانچ اگست کو بھارتی سکیورٹی فورسز کی ہاتھوں زخمی ہونے والا سترہ سالہ نوجوان اسرار احمد خان ہسپتال میں انتقال کر گیا ہے۔ پانچ اگست کو جب انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا اس روز سترہ سالہ اسرار احمد خان سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس شیل لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کے خاندان کے کہنا ہے اسرار احمد اپنے

Read more

وزیراعظم عمران خان کا گیس انفراسٹرکچر سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے شدید تنقید کے بعد گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کے بارے میں صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس آرڈیننس کو واپس لینے سے متعلق وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی طرف سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے یہ فیصلہ اس ضمن میں جاری تنازعے کو شفافیت سے حل کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے

Read more

طیاروں کو پرندوں کی ٹکر سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟

ہمارے یہاں پر آبی پرندوں کا نہیں بلکہ چیل اور کووں کا مسئلہ ہے: سید نسیم احمد پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر منگل کو ایک بڑے حادثے سے بچ گیا اور اسے لاہور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ اس حادثے کی وجہ ایک پرندہ بنا جو ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔ دوران پرواز اگر کوئی پرندہ طیارے سے ٹکرا جائے تو اس کو ’برڈ سٹرائیک‘ کہا جاتا ہے، تیکنیکی طور پر

Read more

میجر جنرل آصف غفور: کشمیر پر کوئی سودے بازی ہوئی نہ ہو گی

بدھ کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیر پر کوئی سودے بازی ہوئی نہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کسی ایک فرد، پارٹی یا ادارے کا ایشو نہیں ہے، یہ سب کا ہے، سب نے مل کر آواز اٹھانی ہے اور کشمیر پر ہم سب ایک ہیں۔‘ پاکستان کی اعلیٰ سویلین اور فوجی قیادت کی

Read more

مریم کا 14 روزہ ریمانڈ، حمزہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار

پاکستان کی سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کی قیادت کی عدالت میں ایک ہی دن پیشی سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت میں خوب ہلچل اور گہما گہمی رہی لیکن شریف خاندان کے اسیر رہنماؤں کی ایک دوسرے سے ملاقات نہ ہو سکی۔ قومی احتساب بیورو نے مریم نواز اور ان کے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو وقفے وقفے سے لاہور کی احتساب عدالت میں اس طریقے سے پیش کیا کہ آج ان کا آمنا سامنا

Read more

بریگزٹ: دارالعوام میں جانسن کی شکست، اب آگے کیا ہوگا؟

برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کی مقررہ تاریخ میں دو ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔ برطانوی دارالعوام میں وزیراعظم بورس جانسن کو منگل کو بریگزٹ کے معاملے پر اس وقت ہزیمت اٹھانی پڑی جب برطانیہ کے بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے اخراج کے مخالف ان کی جماعت کے کچھ باغی ارکان نے حزبِ اختلاف کا ساتھ دے کر حکومت کے خلاف ووٹ کو کامیاب کروا دیا۔ دارالعوام کی کارروائی کے کنٹرول کے لیے

Read more

مصباح الحق کتنے بُرے کوچ ثابت ہوں گے: سمیع چوہدری کا کالم

جب اکتوبر میں پاکستان مصباح کی کوچنگ میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلے گا تو یہ ڈریسنگ روم کم و بیش انھی چہروں پہ مشتمل ہو گا جو تین سال پہلے مصباح کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں پاکستانی صحافت کا المیہ یہ ہے کہ یہاں خبر اور خواہش میں تمیز کرنا بہت مشکل ہے۔ خبر سیاست سے متعلق ہو کہ معیشت سے، بات داخلی امور کی ہو یا خارجی کی، خبر نگار کی خواہش اکثر خبر کے مواد سے

Read more

صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت، تشدد زدہ لاش کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

پاکستانی سوشل میڈیا پر آج پھر صلاح الدین صفِ اول کے ٹرینڈز میں شامل ہیں جس کی وجہ رحیم یار خان میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں اس پر تشدد کے نشانات ہیں۔ ان تصاویر میں لاش پر تشدد کے نشانات ہیں جن کو شیئر کیا جا رہا ہے اور اس پر شدید غم و غصہ دکھایا جا رہا ہے۔ ذکیہ نیر نے بی بی سی اردو کے فیس

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: ’آرٹیکل 370 کے خاتمے پر ہمیں اپنی انسانیت ختم نہیں کرنی چاہیے‘

گذشتہ ہفتے، 24 اگست کی دوپہر، سرینگر میں ایک خاندان اپنے ٹیلی وژن کو بے چینی سے دیکھ رہی تھیں۔ان کو یہ جاننا تھا کہ کیا حکومت ان کے شہر میں 12 ارکان پارلیمان پر مشتمل وفد کو داخلے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔ ایک متنازعہ اینکر نے ممبران پارلیمنٹ پر ‘پاکستان کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے’ اور ‘معمولاتِ زندگی کو درہم برہم’ کرنے کے حکومتی الزام کی توسیع کی۔ جیسے ہی یہ خبر چلی کہ حکومت ارکان پارلیمان

Read more

مصباح الحق: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو تین سال کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے جبکہ فاسٹ بولر وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے بیک وقت کسی ایک شخص کے سپرد کیے گئے ہیں۔ مصباح الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 18ویں

Read more

جسٹن بیبر کا اعتراف: شہرت، منشیات اور ڈیپرشن نے ’مجھے دنیا کا سب سے قابل نفرت شخص‘ بنا دیا

مشہور میوزک سٹار جسٹن بیبر نے ایک جذباتی مضمون میں بتایا ہے کہ انھوں نے جو ’برے فیصلے‘ 20 برس کی عمر میں کیے تھے ان کی وجہ سے وہ کس طرح ’دنیا کے سب سے زیادہ قابل نفرت‘ انسان بن گئے۔ انہوں نے اس مضمون میں پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے وہ گذشتہ برسوں میں انتہائی نشہ آور منشیات کا بے دریغ استعمال کرتے رہے اور اپنے قریبی رشتوں کے لیے وبال جان بنے رہے۔ جسٹن بیبر کے پانچ

Read more

طالبان، امریکہ مذاکرات: افغانستان میں امن کب آئے گا؟

مذاکرات کے باوجود افغانستان کے بیشتر علاقوں میں تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہوا ہے ’میں روز جب سکول جاتا ہوں تو میرے راستے میں پہلے مسلح طالبان آتے ہیں۔ ان کو سلام کرتا ہوں، پھر چند قدم کے فاصلے پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ آتی ہے۔ ان کو بھی سلام کرتا ہوں۔‘ نیاز محمد ضلع تگاب کے غازی عثمان خان ہائی سکول کے طالب علم ہیں اور یہ سکول طالبان اور سکیورٹی فورسز کے

Read more

کشمیر میں ’رپورٹنگ تو دور صحافیوں کے لیے باہر نکلنا بھی مشکل‘

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو، راستوں پر رکاوٹیں اور مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث صحافیوں کے لیے معلومات فراہم کرنے میں شدید دشواریاں ہیں تو وہیں اخبار، ٹی وی اور ریڈیو سے وابستہ افراد کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں۔ سرینگر میں بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور نے اس سلسلے میں چند صحافیوں سے بات کی ہے جو کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ کی بندشوں کے

Read more

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بار بی کیو کرنے پر خاتون کا پڑسیوں پر مقدمہ

مغربی آسٹریلیا میں ایک خاتون نے عدالت میں مقدمہ دائر کر کے اپنے ہمسائیوں کو بار بی کیو کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ آسٹریلوی شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والی سیلا کارڈن نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ہمسائیوں کی سرگرمیاں جن میں بار بی کیو اور سگریٹ نوشی کے ساتھ ساتھ ان کے شور شرابہ کرنے والے بچوں نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مذکورہ خاتون نے عدالت سے مبینہ تکلیف کو

Read more

کراچی کا کلفٹن ساحل سرنجوں اور طبی فضلے کی آماجگاہ

یہ پاکستان کے سب پیارے ساحلوں میں سے ایک پر صبح کی ایک پرسکون چہل قدمی ہونی چاہیے تھی۔ لیکن یہ ساحل سمندر پر پھیلے ہوئے کچرے جن میں استعمال شدہ سرنجیں، خون کی شیشیاں اور دیگر طبی فضلے سے کسی کو شدید نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے وقت کے ساتھ مقابلے کی ایک دوڑ بن گئی تھی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘میرا پہلا

Read more

سکول میں بچوں کی نمک اور روٹی کھانے کی وائرل ویڈیو پر صحافی کے خلاف ایف آئی آر

PAWAN JAISWALپون جیسوال کا کہنا ہے کہ انھیں سچ دکھانے کے بعد پریشان کیا جا رہا ہے انڈیا میں صحافیوں کی تنظیم ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے اترپردیش کی حکومت کو ایک صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اترپردیش پولیس نے مرزا پور ضلع کے ایک مقامی صحافی کے خلاف یہ خبر دینے کے بعد مقدمہ درج کیا ہے کہ سکول میں سرکار کی جانب سے دیے جانے والے ’مِڈ

Read more

فیڈرل بورڈ آف ریونیو: ’انکم ٹیکس ریٹرن ری فنڈ محض دھوکا ہے‘

پاکستان میں انکم ٹیکس فائلر افراد میں سے اگر کسی کے پاس اِن باکس میں ’ری فنڈ ایٹ دے ریٹ آف ایف بی آر ڈاٹ کو ڈاٹ پی کے‘ سے یہ ای میل آئی ہے کہ آپ انکم ٹیکس ری فنڈ کے اہل ہیں اور اس کے ساتھ میں ایک لنک بھی موجود ہے جس میں اس کو کلک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تو یقین جانیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی

Read more

6174: ایک ایسا نمبر جس نے ریاضی دانوں کو سات دہائیوں سے حیران کر رکھا ہے

6174: ذرا اس نمبر کو دیکھیے۔

دیکھنے میں دوسرے نمبروں کی طرح یہ بھی ایک عام سا نمبر لگتا ہے۔ لیکن اس نے 1949 سے لے کر اب تک ریاضی دانوں اور اس علم سے شغف رکھنے والے دیگر افراد کو حیران کر رکھا ہے۔

ایسا کیوں ہے؟ ان دلچسپ حقائق کو غور سے پڑھیں اور خود ہی جانیں۔

Read more

پاکستان نے انڈیا سے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمدات پر پابندی ختم کردی ہے

منگل کو پاکستان نے انڈیا سے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمدات پر عائد پاپندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے ایکسپورٹ امپورٹ آرڈر 2016 میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پاکستان اب انڈیا سے زندگی بچانے والی ادویات درآمد بھی کر سکے گا اور انڈیا کو برآمد بھی کر سکے گا۔ وزارت تجارت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر انڈیا سے

Read more

بریگزٹ: برطانیہ میں بورس جانسن اور پارلیمان آمنے سامنے، نئے انتخابات کی بازگشت

PA Media برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور برطانوی پارلیمان پیر کو آمنے سامنے ہوں گے اور ملک میں وزیر اعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم 14 اکتوبر کو ملک میں عام انتخابات کا فیصلہ کر دیں گے۔ حکمران کنزرویٹیو پارٹی کے کچھ باغی ارکان اور لیبر پارٹی کے ارکان برطانیہ کی 31 اکتوبر کو بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی کو روکنے کے لیے

Read more

فاسٹ فوڈ: صرف چپس اور فرائز کھانے والے نوجوان کی بینائی چلی گئی

ایک 17 سالہ نوجوان کی بینائی جانے کے بعد طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کھانے کے معاملے میں نخرے کرنا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

برطانیہ کے شہر برسٹل میں اس نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکا صرف آلو کے چپس اور کرسپس پر زندہ تھا اور اس کی آنکھیں تقریباً مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی تھیں۔

Read more

اسرائیل، حزب اللہ کے درمیان جنگ کا فوری خطرہ تو ٹل گیا، لیکن کب تک؟

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان کے جنوبی شہر مارون الراس کے قریب فائر کا تبادلہ ہوا اسرائیل اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے مابین حالیہ جھڑپ بھلے ختم ہوچکی ہو یا نہیں، لیکن مستقبل میں ایک بہت ہی تباہ کن جنگ کے اشارے اب بھی موجود ہیں۔ دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اس جھگڑے کو یہیں روک دیں۔ کوئی بھی ایک مکمل جنگ نہیں چاہتا۔ بہت کچھ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ حزب

Read more

کشمیر میں لاک ڈاؤن سے شادیوں میں مشکلات: ’مودی کی وجہ سے میری زندگی کا سب سے بڑا دن بدمزہ ہوا ہے‘

کشمیر کی رہائشی 27 سالہ حنا افسردہ ہیں کہ ان کا زندگی کا سب سے بڑا دن حالات کے باعث ’بدمزہ‘ ہو گیا ہے انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں شادیوں کا موسم سر پر ہے مگر وادی میں پچھلے تین ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں اور اس صورتحال کے باعث سینکڑوں شادیاں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔ ایسی ہی کشمکش کی شکار حنا رخسار اور ان کے اہلِ خانہ بھی ہیں۔

Read more

گھریلو تشدد کے الزامات: انڈین کرکٹر محمد شامی کی سالگرہ پر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے والی انڈین ٹیم میں شامل فاسٹ بولر محمد شامی کو انڈین کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کی یوم پیدائش کے موقعے پر منگل کی صبح مبارکباد دی گئی ہے۔ لیکن ہزاروں میل دور کولکتہ میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

Read more

کیا پولیس کے عقوبت خانے اب تھانوں سے باہر منتقل ہو رہے ہیں؟

ویرانے میں واقع وہ کسی سرکاری محکمے کا دفتر تھا جس کے اندر مختلف عمر کے مرد ایک کمرے میں قید تھے۔ ان تک جیسے ہی مدد پہنچی، وہ پھٹ پڑے ’ہمیں تین دن سے یہاں بند کر رکھا ہے۔۔۔ میں موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا مجھے پکڑا ہے۔۔۔ سر میری ہنڈا سِوک گاڑی کی چابی، کیش، میرے گھر سے سب اٹھا لائے ہیں۔۔۔ سر آپ جب آئے ہیں یہاں سے ابھی وہ پستول لے کر نکلے ہیں۔۔۔‘

ان سب کے درمیان ایک نوجوان چارپائی پر بے حال لیٹا تھا۔ اس نے جینز کی پتلون کے ساتھ سفید بنیان پہن رکھی تھی۔ باہر سے آنے والا شخص اس سے پوچھتا ہے آپ کو کیا ہوا تو اس کے گلے سے بمشکل آواز نکل پاتی ہے۔

Read more

سپر سٹار: کرداروں میں گھپلے اور کہانی میں جھول سپرہٹ کی راہ میں رکاوٹ

حالیہ دنوں میں ریلیز کی جانے والی فلم ’سوپرسٹار‘ میں ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی، نوری، جو تھیٹر میں اداکاری کرتی ہے، فلمی شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے خواب دیکھتی ہے۔ پھر اس کا ٹاکرا ملک کے سب سے بڑے فلم سٹار، سمیر، سے ہو جاتا ہے جو نہ صرف اُن خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا راستہ اس کے لیے ہموار کرتا ہے، بلکہ جس سے اس کو عشق بھی ہو جاتا ہے۔ اور

Read more

کیلیفورنیا کے ساحل پر کشتی میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک کشتی میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گیے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید چار لاشوں کو سمندر کی سطح پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقامی اہلکار براؤن کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے وقت اس کشتی پر 39 افراد سوار تھے۔ اس کشتی کے عملے کے پانچ ارکان آگ سے محفوظ رہے

Read more

کرکٹ میں’نو ٹاس‘ قانون آخر کیا ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ نئے فرسٹ کلاس سیزن میں سب سے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ فرسٹ کلاس میچ بغیر ٹاس کے بھی شروع ہوسکے گا۔ پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بغیرٹاس کے میچز کھیلے جائیں گے۔ نو ٹاس قانون کیا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے بی بی سی اردو کو اس قانون کے بارے میں بتایا کہ عام طور

Read more

زلمے خلیل زاد: امریکہ پہلے مرحلے میں افغانستان کے پانچ فوجی اڈے خالی کرے گا

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی صورت میں امریکی فوج پہلے مرحلے میں پانچ فوجی اڈے خالی کرے گی۔ زلمے خلیل زاد دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی نویں دور کے اختتام کے بعد کابل پہنچے ہیں۔ نامہ نگار خدائی نور ناصر کے مطابق زلمے خلیل زاد یکم ستمبر کو ہی کابل پہنچے جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی سے پیر کی رات تک

Read more

پائلٹ کے بیہوش ہونے کے بعد تربیت حاصل کرنے والے پائلٹ نے طیارہ زمین پر اتار لیا

تربیت حاصل کرنے والے پائلٹ نے کامیابی کے ساتھ سیسنا طیارہ برتھ کے ہوائی اڈے پر اتار لیا آسٹریلیا میں جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کرنے والے ایک طالب علم کو جہاز کا کنٹرول اس وقت سنبھالنا پڑا جب جہاز اڑاتے اڑاتے ان کے استاد پائلٹ بیہوش ہو گئے۔ طالب علم نے ائر کنٹرول سے رابطے کے بعد طیارے کو کامیابی کے ساتھ ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ مغربی آسٹریلیا کے میکس سلویسٹر نے سنیچر کو پرواز کے ایک گھنٹے

Read more

ارشد ملک ویڈیو کیس: ناصر جنجوعہ، مہر جیلانی اور خرم یوسف گرفتار

پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث دو ‘اہم’ کرداروں سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Read more

نقطہ نظر: ‘انڈیا کی معیشت پانچ فیصد کے بجائے صفر کی رفتار سے ترقی پزیر ہے’

پانچ سہ ماہی (15 ماہ) قبل انڈیا کی معیشت آٹھ فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی تھی جو کہ گرتے گرتے اب پانچ فیصد کی سطح تک جا پہنچی ہے اور ایسا اچانک نہیں ہوا ہے۔ میں مزید ایک بات کا ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ یہ پانچ فیصد سے بھی کم ہے کیونکہ سہ ماہی ترقی کی شرح کے اعداد و شمار منظم اور کارپوریٹ شعبے پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس میں ملکی معیشت کے غیر منظم شعبے کو مکمل

Read more

عمران حکومت اور مشرف حکومت میں بہت سی مماثلت ہے: آصفہ بھٹو

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی گرفتاری سے قبل کئی موقع پر اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ اگر انھیں گرفتار کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی کے معاملات کی تمام تر ذمہ داری پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر ہو گی اور اگر بلاول بھی قانون کی گرفت میں آتے ہیں تو سیاسی معاملات آصفہ بھٹو زرداری دیکھیں گی۔ ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی آصفہ بھٹو زرداری اب تک ایک

Read more

کشمیری لڑکی کی ڈائری: ’میں کشمیری ہونے کی حیثیت سے بھی مظلوم ہوں اور انسان ہونے کی حیثیت سے بھی‘

TASNIM SHABNAM 28 سالہ تسنیم شبنم (فرضی نام) سکالر ہیں اور انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ وہ پرانے سرینگر کی رہائشی ہیں۔ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے بعد وہاں کے رہنے والے مختلف پابندیوں کی زد میں ہیں اور بیرونی دنیا کے ساتھ ان کے رابطے محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسے میں تسنیم شبنم سری نگر میں عام لوگوں کے معمولات اور احساسات کو بی بی سی کے

Read more

نیشنل ایکشن پلان: ’وزیر اعظم سے سفارشات کی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا‘

وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے مطابق وزیر اعظم سے منظوری کے بعد نیشنل ایکشن پلان کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا (فائل فوٹو) وفاقی وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق کاغذی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور وزیرِ اعظم کی طرف سے سفارشات کی منظوری کے بعد ان کو نافذ کرنا شروع کر دیا جائے گا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اُنھوں

Read more

منفیہ نذیر: پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی ہونے والی بچی جس کے علاج کے اخراجات حکام نے برداشت کرنے کی پیشکش کی

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے قید و بند کا ماحول ہے اور کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ مواصلاتی نظام ٹھپ ہے لیکن حکومتی دعوے اس کے برعکس ہیں۔ حکومت کے مطابق کشمیر میں حالات عام طور پر خوشگوار ہیں اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاعات نہیں ہیں، لیکن اس کے ساتھ وہ یہ بھی اعتراف کرتی ہے کہ کہیں کہیں تشدد اور تصادم کے واقعات پیش آتے ہیں لیکن ان میں زخمیوں کی

Read more

پوپ فرانسس لفٹ میں پھنس گئے، تاخیر پر عبادت کے لیے آنے والوں سے معذرت کر لی

پوپ فرانسس نے لفٹ میں پھنس جانے کی وجہ سے عبادت میں تاخیر سے آنے کے لیے معذرت کی اتوار کو مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو ہفتہ وار عبادت کے لیے آمد میں تاخیر ہو گئی جس پر انھوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔ 82 سالہ پوپ فرانسس نے بتایا کہ وہ اچانک بجلی جانے کی وجہ سے 25 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے جس کے بعد انھیں

Read more

یمن جنگ: سعودی اتحاد کی بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک

عالمی امدادی ادارے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے مطابق یمن کے ایک حراستی مرکز پر سعودی اتحادی کی بمباری سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی سی آر سی کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے اس حملے کے کم از کم 40 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق انھوں نے رات گئے چھ مرتبہ فضائی بمباری کی آوازیں سنی۔ سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن کے شہر دھامر میں ایک

Read more

پانچویں درجے کا خوفناک طوفان ’ڈوریئن‘ بہاماس سے ٹکرا گیا، چار امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان

پانچویں درجے کا خطرناک سمندری طوفان ’ڈوریئن‘ بہاماس کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔ اس طوفان سے آنے والی ہواؤوں کی رفتار 285 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ طوفان کے راستے کے بارے میں ابھی یقینی طور کچھ نہیں کہا گیا تاہم چار امریکی ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، جنوبی کیرولائنا اور شمالی کیرولائنا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمندی طوفان ڈوریئن کا معائنہ کر رہے ہیں۔

Read more

رحیم یار خان: اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم پولیس حراست میں ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس کی زیر حراست دم توڑنے والے شخص صلاح الدین کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ اے ٹی ایم کارڈ چرانے میں ملوث تھا۔ لواحقین کا دعویٰ ہے کہ صلاح الدین ذھنی مریض تھا جو ہمیشہ ادھر ادھر گھومتا رہتا تھا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس والوں کو کیسے یہ نہیں پتا چلا کہ وہ ذہنی معذور سے بات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دو

Read more

حزب اللہ کے لبنانی علاقے سے اسرائیل پر راکٹ حملے

ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جو بظاہر لبنان کے علاقے ماروان الراس پر اسرائیلی حملوں کے بد کا منظر پیش کر رہی ہیں لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے اتوار کو کی جانے والی یہ

Read more

پاکستان میرا وطن ہے، ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا: آسیہ بی بی

پاکستان میں توہینِ مذہب کے مقدمے میں موت کی سزا پانے اور پھر اپیل کے بعد بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی نے کہا ہے کہ دنیا کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین کی وجہ سے کئی لوگ اب بھی جیل میں ہیں۔ توہین مذہب کے مقدمے میں آسیہ بی بی کو آٹھ سال قید میں رکھا گیا تھا لیکن اکتوبر 2018 میں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے ان الزامات کو غلط

Read more

پاکستان کی کلبھوشن جادھو کو ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی پیشکش

نریندر مودی نے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو ‘سچ اور انصاف کی فتح’ جبکہ عمران خان نے ‘قابلِ تحسین’ قرار دیا ہے پاکستان نے ایک مرتبہ پھر جاسوسی، دہشتگردی اور سبوتاژ کے الزامات کے تحت سزا پانے والے انڈیا کے مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی کی پیشکش کر دی ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ’انڈین جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادھو کو جو

Read more

سلینا خواجہ: ’سنہری چوٹی‘ سر کرنے والی کم عمر پاکستانی کوہ پیما کی نظر اب ماؤنٹ ایورسٹ پر

دس سالہ سلینا خواجہ ہاتھ میں اپنا پسندیدہ ناشتہ، آم کا مِلک شیک اور مکھن لگا توس، لیے ہمیں باورچی خانے سے باہر آتے ہوئے ملیں۔ انھوں نے حال ہی میں سات ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے اور آج کل وہ اپنی تھکان دور کرنے اور طاقت بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ سلینا کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے ہے۔ ان کا گھر ایک بڑے جِم سے متصل ہے جس کے منتظم ان

Read more

سونیا خان: بورس جانسن اور ساجد جاوید میں چپقلش کی وجہ بننے والی لڑکی

سونیا خان کا نام جمعرات سے پہلے کسی نے نہیں سنا تھا کیونکہ وہ اُن درجنوں خصوصی مشیران میں سے ایک تھیں جو مختلف حکومتی وزرا کے لیے کام کرتے ہیں۔ لیکن ان کی اپنے عہدے سے برطرفی کی خبر تمام برطانوی اخباروں اور ویب سائٹس پر شہ سرخی بنی۔

سونیا خان کی اس اچانک اور روکھے انداز میں برطرفی سے ان کے باس اور پاکستانی نژاد برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید خوش نہیں اور انھوں نے اس کا اظہار برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے بھی کیا ہے۔

Read more

آسام کی رہائشی ضمیرن: ‘سپیلنگ کی غلطی سے میں غیرملکی بن گئی’

انڈیا کی ریاست آسام کی ضمیرن پروین کو شہریت کی حتمی فہرست یعنی این آر سی لسٹ کا بڑی بے صبری سے انتظار تھا۔ ہفتے کو جب صبح 10 بجے این آر سی کی فہرست جاری کی گئی تو وہ بہت پر امید تھیں کہ ان کا نام اس فہرست میں ہوگا کیونکہ انھوں نے شہریت کے ثبوت میں سارے کاغذات جمع کیے تھے، لیکن حتمی فہرست میں ان کا نام نہیں تھا۔ ضمیرن کی شہریت صرف اس لیے مشکوک

Read more

پاکستانی ماہرین کا کارنامہ: ایسا پلاسٹک تیار کر لیا جسے کھایا بھی جا سکتا ہے

کبھی آپ نے اپنے اردگرد نظر دوڑا کر دیکھا ہے؟ یہ موبائل فون جس پر آپ یہ سطریں پڑھ رہے ہیں۔ رات کا کھانا جس پلیٹ میں کھایا ہے یا وہ شاپنگ بیگ جس میں آپ مہینے بھر کا سودا سلف بازار سے لے کر آتے ہیں۔ یا وہ کھلونے جن سے آپ کے بچے کھیلتے ہیں۔ کوئی چیز بھی تو ایسی نہیں جس میں پلاسٹک استعمال نہ ہوا ہو۔ یہ بھی پڑھیے کیا پولی تھین کے تھیلوں سے آزادی

Read more

کیا مہنگی تعلیم میں خواہش کے مطابق ملتا بھی ہے؟

UOTاوسطً کینیڈا میں باہر سے آنے والے طالبعلموں کو وہاں کے مکینوں کی نسبت چار گنا زیادہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے کینیڈا بین الاقوامی طالبہ و طالبات کو اپنے ملک میں حصولِ تعلیم کے لیے راغب کرنے میں برطانیہ اور امریکہ کے مدِمقابل ہے۔ لیکن آخر کیا ہوتا ہے جب یہ طالب علم وہاں پہنچ جاتے ہیں؟ جوبن دیپ ساندھو بہت محنتی شخص ہیں۔ ٹیکنیکل انجینیئر بنتے ہوئے انھوں نے فل ٹائم بطور ٹرک ڈرائیور کام کیا تاکہ خود

Read more

قومی شناخت سے محروم انڈین شہری اب کدھر جائیں؟

45 سالہ عبدالحلیم ماجمدار ہاتھ میں ایک کاغذ تھامے پریشان کھڑے ہیں۔ ان کی پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ آسام میں بسنے والوں کی قومی شناخت سے متعلق جاری ہونے والی نئی فہرست میں سے ان کے خاندان کے پانچ میں سے چار افراد کے نام نکال دیے گئے ہیں۔ صدمے اور خوف کا شکار عبدالحلیم کی کیفیت دیکھتے ہوئے چند مقامی افراد ان کے گرد اکھٹے ہو جاتے ہیں، یہ تمام افراد آسام کے ضلع کامروپ کے ٹکدا

Read more

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک، 16 زخمی

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی دوپہر کم از کم ایک مسلح شخص نے ٹیکساس کے مغربی شہروں مڈ لینڈ اور اوڈیسا کے درمیانی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے لوگوں پر فائرنگ کی۔ اس واقعے کے دوران امریکی پوسٹل سروس کی ایک وین کو بھی اغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سفید فام مشتبہ شخص کو گولی مار کر

Read more

ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامیوں کے مظاہرے، پارلیمنٹ بلڈنگ پر حملہ

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا ہانگ کانگ میں سنیچر کے روز دسویں ہزارافراد مظاہروں پرعائد پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پولیس کی جانب سےکھڑی کی گئی روکاٹوں کو روندتے ہوئے پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر حملہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس اور آبی توپوں کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔ تازہ مظاہروں کی

Read more

روشنیوں کا شہر کراچی آج کل مکھیوں کے شہر میں کیوں تبدیل ہوچکا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچرے اور نمی کی وجہ سے کراچی کا موسم مکھیوں کی افزائش کے لیے سازگار ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور عیدالاضحیٰ کے بعد مکھیوں کی آبادی میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے اور گلی محلوں، گھروں، دفاتر اور ریسٹورنٹس، غرض یہ کہ انسانوں کے زیرِ استعمال ہر جگہ پر مکھیوں کا راج ہے۔ ویسے تو ہم سبھی اپنے اردگرد مکھیاں دیکھنے کے عادی ہیں مگر

Read more

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی آور کتنا مفید؟

جمعے کو پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ‘کشمیر آور’ منایا گیا ہے۔ کشمیر آور کے سلسلے میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دن بارہ بجے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سرکاری و نجی ملازمین، سکول و کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات مرکزی شاہراؤں پر جمع ہوئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں عمران خان اور ان کی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے شرکا

Read more

کینسر کی کچھ اقسام کے زیادہ کیسز تمباکو نوشی کے بجائے موٹاپے کے باعث

ایک فلاحی تنظیم کے مطابق برطانیہ میں تمباکو نوشی کے برعکس موٹاپا کینسر کی چار عمومی اقسام کے کیسز میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ کینسر ریسرچ یو کے نامی تنظیم کے مطابق آنتوں، گردوں، بیضہ دانی اور جگر کے کینسر اب تمباکو نوشی کے بجائے موٹاپے سے ہونے کا زیادہ امکان موجود ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد اپنے وزن کی وجہ سے کینسر کے خطرے کا شکار ہیں اور یہ کہ موٹاپے کے شکار

Read more

سوات: گلوکارہ ثنا مبینہ طور پر بھائی کے ہاتھوں قتل

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ایک گلوکارہ اور رقاصہ کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق انھیں ان کے بھائی نے چھریوں کے وار سے ہلاک کیا۔ گلوکارہ ثنا خان کا قتل سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے بنڑ میں پیش آیا ہے جہاں رہائش پذیر کئی افراد کا تعلق فنکاروں کے گھرانے سے ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ثنا کے چھوٹے بھائی قاسم نے انھیں چھریوں کے وار سے ہلاک کیا۔

Read more

گیارہ ستمبر حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی نئی تاریخ کا اعلان

نائن الیون حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد کو سنہ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کر کے کیوبا منتقل کیا گیا تھا امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خالد شیخ سمیت چار دیگر ملزمان کے مقدمے کی سماعت کا آغاز 11 جنوری 2021 سے گوانتاناموبے کی ایک فوجی عدالت میں ہوگا۔ ان

Read more

انڈیا کے جج کو ملزم کے ٹالسٹائے کے ناول پڑھنے پر اعتراض کیوں ہے؟

انصاف کی مورت کہے جانے والے ججوں سے نہ صرف انصاف بلکہ سمجھداری کی بھی امید کی جاتی ہے کیونکہ سمجھداری کے بغیر انصاف کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟ پچھلے کچھ عرصے میں اعلیٰ عدالتوں کے ججوں نے جس طرح کے فیصلے سنائے ہیں اور جس طرح کے تبصرے کیے ہیں وہ حیران کر دینے والے ہیں۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کنہیا کمار کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت کرنے والی جج نے اپنے فیصلے کی شروعات ہندی فلمی

Read more

جنگ عظیم دوم: فوجیوں کو کیسے ’بے حس‘ ہونے کی ٹریننگ دی گئی

سات کروڑ ہلاکتوں والے تاریخ کے خون ریز ترین واقعے، دوسری جنگِ عظیم، کے بعد امریکی فوج ایک عجیب نتیجے پر پہنچی۔۔۔ ہلاکتیں کافی نہیں ہوئیں! یا شاید یوں کہیں کہ ان کے خیال میں شاید ناکافی امریکی فوجیوں نے جنگ میں حصہ لیا تھا۔ ہر دس فوجیوں میں سے اوسطاً تین یا اس سے کم نے لڑائی کے دوران اپنے ہتھیاروں سے گولی چلائی تھی چاہے ان کا جتنا بھی تجربہ تھا یا ان کی زندگی کو جتنا بھی

Read more

کشمیر: ’کرفیو کا خاتمہ، انسانی حقوق کی بحالی، کشمیری رہنماؤں کی رہائی‘ مذاکرات کی پیشگی شرائط

’پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا‘ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈیا کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔ بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیرِ خارجہ

Read more

آسام میں لاکھوں باشندوں کی شہریت اور قومیت کا فیصلہ آج

انڈیا کی حکومت آسام میں آج انڈین شہریوں اور غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی شناخت کے لیے ریاست کے تمام شہریوں کی حتمی فہرست نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز(این آر سی) جاری کرنے والی ہے۔ گذشتہ برس ریاست کے شہریوں کی ایک عبوری فہرست جاری کی گئی تھی جس میں 40 لاکھ سے زیادہ باشندوں کو شہریت سے باہر رکھا گیا تھا۔ ان باشندوں نے اپنی شہریت کے ثبوت میں اضافی دستاویزات جمع کیے ہیں۔ یہ اندازہ لگانا مشکل

Read more

وزیر اعظم عمران خان: ’دنیا کشمیر کو نظرانداز نہیں کر سکتی، ہم سب خطرے میں ہیں‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی اور ایسا ہوا تو ہم سب ایٹمی جنگ کے خطرے کی لپیٹ میں ہوں گے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں وزیر اعظم کی جانب سے لکھے گئے ایک مضمون میں انھوں نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرواتے ہوئے کہا ’اگر دنیا کشمیر اور اس کے عوام پر انڈین حملہ روکنے کے لیے کچھ نہیں کرتی تو پھر

Read more

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک

ہیکروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔ ایک گروپ نے خود کو چکلنگ سکواڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ اس اکاؤنٹ جس کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں نے ٹویٹ کیا جس میں تقریباً 15 منٹ تک انتہائی اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ تبصرے ہوئے۔ ٹوئٹر نے

Read more

شو بز ڈائری: سلمان خان کے اعلان نے مداحوں کو حیران کر دیا

سلمان خان نے اپنے ایک اعلان سے نہ صرف اپنے مداحوں بلکہ عالیہ بھٹ کو بھی حیران کر دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کی سنجے لیلی بھنسالی کے ساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ہے۔ سلمان خان نے ایک اور ٹویٹ میں کچھ ایسے اشارے دیے ہیں کہ اگلی عید پر وہ ‘ کک ٹو’ لے کر آنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’انشا للہ ‘کی

Read more

ننکانہ صاحب: سکھ لڑکی کی شادی جبراً یا پسند کی؟

پاکستان کے صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں ہندو لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد جبری طور پر مذہب تبدیل کروانے کے الزامات سامنے آ چکے ہیں (فائل فوٹو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں اقلیتی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے چھ افراد پر ان کی جواں سال لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے اور جبری طور پر مذہب تبدیل کروانے کے بعد ایک مسلمان لڑکے سے شادی کروانے کا الزام عائد

Read more

صدر ٹرمپ کے بیان پر طالبان کا ردعمل: ’جب تک افغانستان سے قبضہ ختم نہیں ہوتا، امن نہیں آسکتا‘

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک افغانستان سے ’قبضہ‘ ختم نہیں ہوتا، وہاں امن نہیں آسکتا۔ سہیل شاہین کے مطابق امریکی وفد کے ارکان بھی اسی لیے اُن کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھے ہیں تاکہ افغانستان سے بین الاقوامی افواج کا ’قبضہ‘ ختم ہو۔ ’اٹھارہ سال ہم نے اسی لیے قربانی دی ہے کہ افغانستان سے امریکی اور بین

Read more

وائرل ویڈیو: ’سو دو سو زیادہ لے لو بھائی لینڈ کروا دو‘

‘اگر آپ آرام سے بیٹھے تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ نیچے گر جاؤ گے، ٹھیک ہے؟ شروع دوڑ کر کرنا ہے چلو ایک، دو، تین بھاگو، بھاگو، بھاگو۔۔۔’ ‘آہ، جی، شاندار، جی میں آسمان کی بلندی پر ہوں، ہر طرف دھند ہی دھند ہے، بہت اونچائی ہے۔۔۔‘ یہ چند سطریں پڑھ کر آپ کے ذہن میں حال ہی میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی وائرل ویڈیو آئی ہوگی جس میں وہ پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے

Read more

کشمیر آور: کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان میں مظاہرے

پاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعے کو ’کشمیر آور‘ منایا گیا ہے جبکہ انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنانے کے فیصلے کے 26 روز بعد بھی وادی میں کاروبار زندگی اب بھی بحال نہیں ہو سکا ہے۔ کشمیر آور کے سلسلے میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دن بارہ بجے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سرکاری و نجی ملازمین، سکول

Read more

جیک ما اور ایلون مسک کی بحث: مصنوعی ذہانت کے حوالے سے علی بابا اور ٹیسلا کے بانیوں کی رائے یکسر مختلف

ایشیا کی مشہور ای کامرس کمپنی علی بابا کے شریک چیئرمین جیک ما اور امریکہ کی نجی ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کا تعلق نہ صرف دنیا کی دو بڑی مخالف قوّتوں – چین اور امریکہ – سے ہے بلکہ ٹیکنالوجی کے یہ دو بڑے نام مصنوعی ذہانت پر بھی مختلف رائے رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز جب یہ دونوں چین کے شہر شنگھائی میں مصنوعی ذہانت پر منعقد کی جانے والی ’ورلڈ اے آئی کانفرنس‘ میں آمنے

Read more

الہان عمر: امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی مسلمان کانگریس رکن کا قتل کی دھمکی ملنے کا انکشاف

منیسوٹا سے منتخب ہونے والی مسلمان رہنما الہان عمر نے کہا کہ اس طرح کے گمنام پیغامات کی بنا پر اب سکیورٹی گارڈز ان کے ساتھ ہوتے ہیں امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما الہان عمر اپنے خلاف ایک نسل پرست دھمکی کو منظرِ عام پر لائی ہیں جس کے مطابق انھیں ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے ایک میلے کے دوران ’ایک انتہائی ماہر شخص کے ہاتھوں ایک بڑے ہتھیار کے ذریعے‘ قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Read more

لائن آف کنٹرول پر تجارتی پاپندیاں: کشمیر کے ٹرک ڈرائیوروں کا روزگار خطرے میں

دانش ایل او سی کے اُس پار ڈرائی فروٹ اور تازہ پھل لے کر جایا کرتے تھے دانش عزیز کا تعلق مظفر آباد کے علاقے چکوٹھی سیکٹر سے ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے تو ایک ٹرک ڈرائیور ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے گھر کے واحد کفیل بھی ہیں۔ 30 برس کے دانش عزیز تقریباً دس سال سے لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف ٹرک کے ذریعے سے سامان کی ترسیل کا کام کر رہے ہیں۔ چند

Read more

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا ترانہ، پاکستان کے ترانے سے بھی پرانا

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا قومی پرچم آج ملک بھر میں لہرایا جائے گا پاکستان بھر میں آج سرکاری سطح پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں بسنے والوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس دن کو منانے کے لیے ترتیب دیے گئے پروگرام میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ٹی وی، ریڈیو اور ایف ایم سٹیشنز سے آج کے دن نہ صرف پاکستان کا قومی ترانہ بلکہ پاکستان

Read more

کشمیریوں کا پرتشدد فوجی کریک ڈاؤن کا الزام: ’ہم پر تشدد نہ کریں، بس گولی مار دیں‘

ایک نوجوان کے مطابق سپاہیوں نے ان پر تشدد کے بعد گاؤں میں سب کو خبردار کرنے کے لیے کہا کہ اگر کسی نے بھی فورسز کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی تو انھیں ایسے ہی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ریاست کی خود مختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد کشمیریوں نے سکیورٹی فورسز پر مارپیٹ اور تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ کئی دیہاتیوں نے بی بی سی کو بتایا

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ: ’طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن طالبان کے ساتھ 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کر لیتا ہے تو بھی امریکی افواج وہاں موجود رہیں گی۔ جمعرات کو فاکس نیوز ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی سطح کو کم کر کے 8,600 کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا ’ ہم وہاں اپنی موجودگی برقرار رکھنے جا رہے ہیں۔ ہم اس موجودگی کو

Read more

افغانستان میں امریکہ کہ 500 ارب لگے یا ایک کھرب؟

امریکی فوج نے سنہ 2011 سے اب تک افغانستان میں طالبان کی مزاحمت کے خلاف لڑتے ہوئے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔ لیکن اگر دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری حالیہ بات چیت کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر یہ امریکی فوج کی اس ملک میں موجودگی کے اختتام کی طرف قدم ہو گا۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اس جنگ کی قیمت امریکی حکومت اور سماج نے پانچ سو ارب ڈالر کی صورت میں

Read more

فربہ خواتین کے بارے میں ریمارکس پر ٹی وی اینکر معطل

مصر کی ایک ٹی وی میزبان ریہام سعید کو موٹے افراد سے متعلق ریمارکس دینے کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔
مصر کے سرکاری میڈیا ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان نے ایسے جملوں اور محاوروں کا استعمال کیا جو ملک میں خواتین کے لیے ہتک آمیز سمجھے جاتے ہیں۔

Read more

کیسے نشاندہی کریں کہ ایک مرد اپنی ساتھی کو قتل کر سکتا ہے؟ آٹھ مراحل کا ماڈل

سنہ 2017 میں دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار سے زیادہ خواتین کو ان کے موجودہ یا سابقہ ساتھیوں یا پارٹنرز نے قتل کر دیا۔

فوجداری نظام کے ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ اپنی شریک حیات کو جان سے مار دینے والے مرد ’ہوموسائیڈ ٹائم لائن‘ کو فالو کرتے ہیں اور پولیس اس کا سراغ لگا کر اس طرح سے ہونے والی اموات کی روک تھام ممکن بنا سکتی ہے۔

Read more

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں چکوٹھی کے رہنے والوں کی دہائی: ’ہم آنے والی نسلوں کو جنگ ورثے میں نہیں دینا چاہتے‘

چکوٹھی سیکٹر میں داخل ہونے پر یہ سائن پوسٹ یہاں آنے والوں کا استقبال کرتی ہے بی بی سی کی رپورٹر سحر بلوچ صحافیوں کے اُس گروپ میں شامل تھیں جنھیں جمعرات کو پاکستانی فوج نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کروایا۔ انھوں نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے لوگوں سے بات کر کے یہ رپورٹ بھیجی ہے۔ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر

Read more

کوہلی کو ون ڈے سنچریوں کا عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟

ون ڈے انٹرنیشنل کے ابتدائی دور میں سب سے زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے ڈینس ایمس کے نام تھا جن کی سنچریوں کی تعداد صرف چار تھی۔ پھر یہ عالمی ریکارڈ پاکستان کے ظہیر عباس کے نام ہوا جنھوں نے سات سنچریوں پر اپنے ون ڈے کریئر کا اختتام کیا اور پھر سر ویوین رچرڈز سے ہوتا ہوا یہ عالمی ریکارڈ ویسٹ انڈین اوپنر ڈیسمنڈ ہینز کی 17 سنچریوں پر آ کر ٹھہرا۔ چار سے 17 سنچریوں تک

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: کشمیری نوجوان کو گھر جانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیوں کرنا پڑا؟

FACEBOOK/ALEEM SYEEDچار اگست سے لے کر آئے دن تک علیم سید کی اپنے گھر والوں سے کوئی بات نہیں ہوئی چار اگست کی شب محمد علیم سید اپنے بھائی سے فون پر بات کر رہے تھے اور گفتگو کا موضوع ان کے بھائی کی شادی تھا جس کی تاریخ 17 اگست تھی۔ علیم سید نے جون میں ہی 14 اگست کی ایئر ٹکٹ بُک کروا لی تھی۔ وہ اپنے بھائی سے شادی کی باتیں کر ہی رہے تھے کہ اچانک

Read more

کشمیر: ’میں نے ڈل جھیل کو کبھی اس قدر اُداس اور خوفزدہ نہیں دیکھا‘

عالمی شہرت یافتہ ڈل جھیل موسمِ گرما میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی چہل پہل سے کِھل اُٹھتی تھی مگر اب یہ قبرستان کی مانند لگتی ہے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع ڈل جھیل کو دنیا بھر میں اس خطے کی پہچان سمجھا جاتا ہے اور یہ عالمی شہرت یافتہ جھیل موسمِ گرما میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی چہل پہل سے کِھل اُٹھتی تھی۔ شہر کے بیچ 25 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی اس

Read more

کشمیر کی تازہ ترین صورتحال: سرینگر میں پبلک ٹرانسپورٹ ناپید، پیلٹ گن کا شکار 72 سالہ محمد صدیق کی کہانی

سری نگر کی مرکزی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وادی میں کرفیو کا آج 25واں دن ہے۔ کشمیر کی صورتحال پر بی بی سی کے خصوصی پروگرام نیم روز میں گفتگو کرتے ہوئے نامہ نگار عامر پیرزادہ نے بتایا کہ بہت سے علاقوں میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے تاہم پرانے سری نگر میں سکیورٹی فورسز ابھی بھی تعینات ہیں۔ سڑکوں

Read more