آئی ایم ایف کا 24 واں بیل آؤٹ پیکج: لگے رہو منا بھائی

آئی ایم ایف ایک مالیاتی ادارہ ہے جو 1944 میں قائم ہوا تھا۔ قیام کے وقت آئی ایم ایف کے رکن ملکوں کی تعداد 44 تھی۔ آج 80 سال بعد 190 ممالک آئی ایم ایف سے وابستہ ہیں۔ آئی ایم ایف معاشی بحران میں گھرے ملکوں کو معاشی خود انحصاری کے مشوروں کے ساتھ ساتھ قرض بھی دیتا ہے۔ ذمہ دار ممالک آئی ایم ایف کے دیے گئے قرض اور مشوروں کی بدولت خود انحصاری کی منزل عبور کر لیتے

Read more

عمان ایک مثالی دیس ہے

عمان قدیم تہذیبی روایتوں کا امین ہے۔ عمان لوبان کے درختوں کی سرزمین ہے۔ یہاں شفاف پانیوں کے جھرنوں کے سنگ دف کی آواز گونجتی ہے۔ یہاں سخاوت دوستی اور احترام کی بیلیں منڈیر چڑھتی ہیں۔ یہاں ساحلوں کی گل پوش ہوائیں لہروں سے بغل گیر ہو کر رُباب کی دھنوں پر رقص کرتی ہیں۔ یہ سمندری کچھووں کا مسکن ہے۔ یہ عربی چیتوں کا دیس ہے۔ یہ ایک مثالی دیس ہے یہ عمان ہے۔ عمان جزیرہ نُما عرب کے

Read more

عمان ایک مثالی دیس

عمان قدیم تہذیبی روایتوں کا امین ہے۔ عمان لوبان کے درختوں کی سرزمین ہے۔ یہاں شفاف پانیوں کے جھرنوں کے ہمراہ دف کی آواز گونجتی ہے۔ یہاں سخاوت دوستی اور احترام کی بیلیں منڈیر چڑھتی ہیں۔ یہاں ساحلوں کی گل پوش ہوائیں لہروں سے بغل گیر ہو کر رُباب کی دھنوں پر رقص کرتی ہیں۔ یہ سمندری کچھووں کا مسکن ہے یہ عرب چیتوں کا دیس ہے یہ عمان ہے یہ ایک مثالی دیس ہے۔ عمان جزیرہ نُما عرب کے

Read more

پاکستان کی اشرافیہ کے نام ایک خط

جان کی دشمن پاکستان کی ”پیاری“ اشرافیہ! السلام علیکم! امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گیں کیوں اس عہدِ پُر فتن میں اگر کسی کو عافیت حاصل ہے تو وہ آپ ہیں۔ میں جب بھی ملک کے ابتر معاشی حالات دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو بے یقینی اور بدحالی کے گرداب سے نکالنے کے لیے مختلف ادوار میں چند دردِ دل رکھنے والے اربابِ

Read more

خندہ نواز ( طنزیہ و مزاحیہ شاعری) کا ایک مطالعہ

مزاح نگار اپنے لفظوں کی جادوگری سے غم زدہ چہروں پر مسکراہٹوں کا غازہ ملتا ہے۔ مسکراہٹوں کا یہ غازہ اُن زخموں کے لیے مرہم ثابت ہوتا ہے جو بصارت سے نہیں بصیرت سے دکھائی دیتے ہیں۔ ہنسنا انسان کی جبلت ہے۔ ایک مزاح نگار اپنے فن سے اس جبلت کو مہمیز کر تا ہے۔ ڈاکٹر آپ کو بیمار اور وکیل ملزم دیکھنا چاہتا ہے۔ جبکہ اس دنیا میں مزاح نگار ایک ایسی ہستی ہے جو آپ کے چہرے پر

Read more

عمانی لوگوں کے عادات و خصائل

عمانی لوگ اپنے کلچر سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ یہ رئیس ابن رئیس ہو کر بھی انگوٹھے والی چپل پہنتے ہیں۔ سر پر روایتی رومال باندھتے ہیں اور سفید دودھیا لباس زیب تن کرتے ہیں۔ سلطنت عمان میں بنگالی، بھارتی، پاکستانی، افریقی، برطانوی، امریکی، مصری، لبنانی، سمیت دیگر قوموں کے لاکھوں لوگ آباد ہیں۔ یہ سب اپنا الگ الگ تہذیبی تشخص رکھتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے ان سب کا عمانیوں کے ساتھ بالواسطہ یہ بلا واسطہ سماجی رابطہ ہے

Read more

سلطنت عمان میں واقع قلعہ رستاق، فن تعمیر کا حیرت کدہ

ہم ہانپتے ہوئے قلعے کی بل کھاتی سیڑھیاں چڑھتے رہے۔ سیڑھیوں کے اختتام پر لکڑی کا دروازے دکھائی دیا۔ دروازے کے اس پار قلعے کی کشادہ چھت تھی۔ چھت کے گرد مضبوط دیواروں کا حلقہ تھا۔ قلعے کی چھت سے نیچے جھانکا تو دور کھجوروں کے باغات تھے۔ کھجوروں کے درخت قطار اندر قطار کھڑے تھے۔ خاص ترتیب سے ایک جیسے قد و قامت کے حامل کھجوروں کے درخت دیکھنے والوں کو دیر تک خوشگوار حیرت میں مبتلا رکھتے ہیں۔

Read more

سلطنت عمان کے ایک گاؤں کا احوال

سلطنت عمان کا سب سے بلند پہاڑ ”جبل اخضر“ ہے جس کی انتہائی بلندی 3018 میٹر ہے۔ جبل اخضر کے سینے پر تار کول بچھی سڑک تھی۔ سڑک کے ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف گہری کھائیاں تھیں۔ یہ گہری کھائیاں سرسبز درختوں سے اٹی ہوئیں تھیں۔ کھائیوں کی دیواروں سے کہیں کہیں چشمے پھوٹ رہے تھے جو درختوں، بیلوں اور جنگلی پودوں کو سیراب کرتے ہوئے پاتال میں بہتی ہوئی منحنی سی ندی میں گر رہے تھے۔ سینکڑوں فٹ

Read more

!تالیاں

گزشتہ روز پوری قوم نے یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا۔ اُن سرکاری عمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا جہاں سائل کو دھتکارنے کا قومی فریضہ انجام دیا جاتا ہے۔ جہاں فائل ایک میز سے دوسری میز تک سفارش اور رشوت کے کاندھوں پر سوار ہو کر جاتی ہے۔ جہاں سائل کی جوتیاں چٹخ جاتی ہیں مگر جائز کام کی تکمیل میں ایک کلرک کی انا راستے روکے کھڑی رہتی ہے۔ جہاں موسمی اثرات سے

Read more

نلتر داستان ( سفرنامہ ) کا ایک مطالعہ

سفرنامہ ایک ایسی بیانیہ صنف ادب ہے جس میں سفرنامہ نگار اپنے اسلوب سے تحریر کو دلچسپ اور پرکشش بناتا ہے ۔ مغربی مفکرین نے ” ہیرو ڈوٹس” کو پہلا سفرنامہ نگار قرار دیا ہے ۔ اردو زبان میں سفرنامہ نگاری کا آغاز انیسویں صدی میں ہوا ۔ یوسف خان کمبل پوش کے سفرنامے ” تاریخ یوسفی ” اور عجائبات فرنگ” کو اردو کے اولین سفرنامے کہا گیا ہے ۔ یہ سفرنامے 1847 میں دہلی سے شائع ہوئے۔ آغاز میں

Read more

ہوش ربا مہنگائی اور ارشد ندیم کی کامیابی

مہنگائی کسی بدمست ہاتھی کی طرح غریب شہر کو روندے جا رہی ہے اور ارباب اختیار تماشائی بنے غریب کی ہڈیاں چور ہوتی دیکھ رہے ہیں۔کوئی ایک دکھ ہو تو روئیں، لاقانویت، ناقص منصوبہ بندی، ریا کاری سے لبریز فوٹو سیشن، بجلی کے ہوشربا بل ، کوئی ایک دکھ ہو تو روئیں۔ ملک بند گلی میں کھڑا ہے مگر حکمرانوں نے ابھی بھی قبلہ درست کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ وہی روش جو پچھلی کئی دہائیوں سے چلی آ رہی ہے۔

Read more

کہیں سے آغاز تو کرنا ہو گا

قدرت کے قوانین میں تغیر ممکن نہیں، اعلان ہو چکا ہے کہ ”انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے“ صد افسوس ہم نے سلیقے سے کوشش نہیں کی، راہزن میر کارواں بن گئے۔ ترقی کے آسمان پر اڑانیں بھرنے والا ملک کسی مرغ شکستہ پر کی طرح منڈیر پر آ بیٹھا ہے، ترقی کی ڈگر سے ہٹنے کا احساس ہو چکا ہے لیکن محض احساس تو کافی نہیں، تدارک کب ہوگا۔ خلق خدا نا امیدی

Read more

وائٹ ہاؤس سے تین کلو میڑ کے فاصلے پر

کرونا نے ا یک عالم کی معاشی وسماجی زندگیوں کے دروبام ہلاکر رکھ دیے ہیں، لا تعداد لوگوں کی ہلاکت کے بعد کرونا ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے، یہ ڈراؤنا خواب رنگ نسل قوم علاقے کے فرق سے بے نیاز اپنی وحشت کے پنجے ہر جگہ گاڑ رہا ہے، غریب ملکوں کے حالت پر کیا آنسو بہائیں امیر ملک بھی اس بلا کی زد میں ایسے آئے ہوئے ہیں کہ الامان الحفیظ، گزشتہ روز بی بی کی ایک رپورٹ

Read more

سیاسی جلسوں میں شرکا کی حتمی تعداد کا مسئلہ

گزشتہ روز گیارہ سیاسی جماعتوں نے مینار پاکستان کے سائے تلے ایک جلسہ منعقد کیا، اس حکومت مخالف جلسے میں کئی سیاسی جماعتوں کے کارکن شامل ہوئے، پی ڈی ایم کے قائدین کی طرف سے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد کے شامل ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی، دوران جلسہ حکومت پر سخت تنقید کی گئی کچھ بیانات دہرائے گئے، کچھ باتیں نئے پیرائے میں کی گئیں کچھ دھمکیاں دی گئیں نیز مستقبل قریب میں حکومت کے مستعفی

Read more

اپوزیشن کے جلسے اور مثبت معاشی اشارے

اپوزیشن جلسے اور ریلیاں منعقد کر حکومت کو دباو میں لانے کے ساتھ ساتھ عوام میں حکومت مخالف جذبات ابھارنے کی حتی الوسع کوشش کررہی ہے، اپوزیشن اپنی کوشش میں اتنی سنجیدہ ہے کہ وہ کرونا جیسی وبا کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی۔ اگرچہ حکومت بارہا کہ چکی ہے کہ جلسے معطل کیے جائیں تاکہ کرونا کی وبا مزید نہ پھیلے، لیکن اپوزیشن حکومت کی کسی تاکید اور تلقین پر کان نہیں دھر رہی، حکومت دوہری مشکل کا

Read more

”کاون“ جا رہا ہے

کاون کا آبائی وطن سری لنکا ہے۔ 1985 میں صدر پاکستان ضیاءالحق اپنی فیملی کی ہمراہ سری لنکا گئے تھے۔ جہاں سری لنکا حکومت نے جنرل ضیاء الحق کی بیٹی زین ضیا ء الحق کو تحفے میں کاون دیا تھا۔ کاون جب پاکستان آیا تو اس کی عمر ایک برس تھی۔ کاون پچھلے 35 سالوں سے چڑیا گھر میں آنے والوں کو تفریح مہیا کر رہا ہے، 2012 میں کاون کی مادہ انتقال کر گئی تھی، کاون اکیلا رہ گیا تھا، کاون پچھلے 8 برسوں سے قید تنہائی کاٹ رہا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے حکم دیا کہ کاون کو ان کی قدرتی ماحول میں بھیجا جائے چنانچہ اسی فیصلے کے تناظر مین کاون کو کمبوڈیا بھیجا جا رہا ہے۔

Read more

حکومت فنکاروں کی فلاح و بہود کا بھی سوچے۔

گزشتہ روز حکومت پنجاب نے احساس پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے دو ہزار روپے ماہانہ وظیفے کے اعلان کیا ہے، یہ اعلان اپنی جگہ قابل تحسین ہے بلاشبہ معاشرے میں غربت و افلاس کا دور دورہ ہے، غریب اور نادر افراد کے لیے دو ہزار روپے کے مالی امداد ”ڈوبتے کو تنکے کا سہارا“ کے مترادف ہے۔ گوشہ نشین بزرگوں کے لیے حکومت کی طرف وظیفہ جاری ہونا اس بات کی غماضی کرتا ہے کہ حکومت کا دل مفلس و نادار لوگوں کے لیے دھڑکتا ہے۔

Read more

الیکشن نتائج مسترد کرنے کی روایت کب ختم ہو گی؟

ڈھول کی تھاپ پر میدان میں مقابلے کے لیے اترنا بہادری نہیں، درحقیقیت بہادری یہ ہے کہ انسان ہار کے بعد کھلے دل سے اپنی شکست یہ کہتے ہوئے تسلیم کرے ”مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا“ ، لیکن عہد حاضر میں ایسے بہادر مقابلہ باز ناپید ہیں، چراغ زیبا لے کر ڈھونڈیئے! شاید مل جائیں، ایسا لگتا ہے کہ ہمارے نصیب میں ایسے حکمران نہیں ہیں، جو کھلے دل سے شکست تسلیم کر یں اور جمہوری رویے کی

Read more

برداشت کے عالمی دن کے موقع پر۔۔۔

16 نومبر کو ہر سال برداشت کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں برداشت، تحمل اور بردباری کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ بلا شبہ عدم برداشت کا رویہ صحت مند کسی بھی معاشرے کے خدو خال مسخ کردیتا ہے، معاشر ہ لوگوں سے ملا کر تشکیل پاتا ہے۔ پر امن لوگ ہی پر امن معاشرے کی بنیادیں استوار کرتے ہیں۔ جھگڑالو قسم کے لوگ نہ صرف شخصی نقصان کرتے ہیں بلکہ معاشرتی امن بھی تبا

Read more

کیا آسمانی بجلی کی قیمت بھی بجلی کے بلوں میں شامل ہے؟

موسم خوشگوار تھا، باد صبا کے جھونکے رات کی رانی سے گلے مل کر کھلی ہوئی کھڑکی سے کمرے میں داخل ہوئے اور اودھم مچانے لگے، دل چا ہا کہ ”مختار مسعود“ سے باتیں کی جائیں ”شلف سے“ آواز دوست ”نکالی ہی تھی کہ بجلی چلی گئی۔ ایک گہری تاریکی میرے کمرے میں چھا گئی، کمرے کی وحشت سے ڈر کر باہرنکلنا چاہا تو خیال آیا کہ باہر گہرا سناٹا بھی ہے اور وحشت بھی سو عافیت اسی میں جانی

Read more

بڑھا ہوا پیٹ اور بڑھی ہوئی مہنگائی کم نہیں ہوتی

مغربی ممالک میں قائم فلاحی ریاستوں میں شہریوں کو ملنے والی تعلیم و صحت کی سہولتوں کو دیکھ کر خوش فہمیوں کے چراغ مت جلائیں، شہد اور دودھ کی نہریں نہیں بہنے والی، وعدے وفا نہیں ہوں گے، حکمرانوں کی تقریروں میں سبز باغوں کا جمعہ بازار یوں ہی لگا رہے، قوت خرید بڑھے گی نہیں، مہنگائی کم نہیں ہوگی ویسے بھی طویل انسانی تاریخ بتاتی ہے کہ بڑھا ہوا پیٹ اور بڑھی ہوئی مہنگائی کم نہیں ہوتی ”، حکومت پنجاب نے بعض شہروں میں“ سہولت بازار ”کا اہتمام کیا ہے جہاں عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خورد و نوش مل سکیں گی، یہ سہولت بازار گنجان آباد شہروں کے لیے ناکافی ہیں، دالیں، چینی، اور بیسن مارکیٹ سے ایک دو روپے سستے فروخت کرنے سے مہنگائی کی ہاتھوں جاں بلب غریب عوام میں زندگی کے آثار نہیں پیدا ہونے والے۔

Read more

ای بکس کی اہمیت و افادیت

صاحب وہ زمانے لد گئے جب بغل میں مسودہ دبائے کتاب کی اشاعت کے لیے پبلشر کے آفس کے چکر لگائے جاتے تھے۔ کتاب کے ٹائٹل کے لیے کس نامور مصور کی خدمات لی جاتی تھیں، کتاب کی معیاری اشاعت کی کئی بار یقین دہانی کے بعد پبلشر کے ہاتھ میں پیشگی رقم تھمائی جاتی تھی۔ کتاب کے لیے معیاری کاغذ کا اہتمام کیا جاتا تھا، اور پھر خد ا خدا کرے کتاب اشاعت کے پل صراط سے گزرتی تھی،

Read more

صحابی رسول ﷺ حضرت مازن بن غضوبہؓ کے مزار پر حاضری

سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط سے تقریباً سو کلومیڑ دور ”سمائل“ میں صحابی رسولﷺ حضرت سیدنا مازن بن غضوبہ کے مزار شریف سے ابھی ہم کچھ فاصلے پر تھے کہ سرمئی شام نے کجھوروں کے دراز پیڑوں پر اپنے پر پھیلا دیے تھے۔ تارکول بچھی سڑک کی خاموشی گہری ہورہی تھی، آسمان کے گہرے ساغر میں بادلوں کی تیرتی کشتیاں ہمارے سروں پر آکر رک گئیں تھیں۔ سرد ہوائیں دیوانہ وار رقص کرتی ہوئیں بغل گیر ہو رہی تھیں۔ سفر

Read more

ساٹھ سالہ بزرگ شہری حاملہ ہو گیا

گزشتہ روز خانیوال میں مقامی لیبارٹری نے اپنی میڈیکل رپورٹ میں ساٹھ سالہ بزرگ شہری کو حاملہ قرار دے دیا۔ ۔ رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی احکام بالا نے ضروری کارروائی کرتے ہو ئے متعلقہ لیبارٹری کو سیل کردیا۔ جب کہ متعلقہ شخص ابھی تک حاملہ ہے میر ا مطلب ہے کہ رپورٹ کے مطابق حاملہ ہے (تا دم تحریر مذکورہ شخص کو درست رپورٹ جاری نہیں کی گئی)۔ اس طرح کی روپورٹس آئے روز اخبارت کی زینت

Read more

کرونا وائرس کے سماجی اثرات

فراز ؔ صاحب نے کہا ہے کہ ”دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا“ لیکن مشکل یہ آن پڑی ہے کہ اب مخلص دوست بھی ہاتھ ملانے سے گریزاں ہیں۔ شہر در شہر ایسی وبا ء پھوٹی ہے کہ اب، کسی سے کتنی ہی گرمی جوشی اور تپاک سے ملا جائے دوسرا شخض ہاتھ ملانے کے لیے کسی قیمت پر تیار نہیں ہوتا۔ چوپال کے رنگ پھیکے پڑ گئے ہیں۔ قصہ گو ما سک پہننے ہاتھ میں سینیٹائزر پکڑے برگد

Read more

اسلام آبا د میں جاری دھرنے پر اک نظر

مولانا فضل الرحمن صاحب کا دھرنا اسلام آباد میں جاری ہے اور مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ دھرنے میں موجود شرکا جو دور داز علاقوں سے تشریف لائے ہیں۔ وقت گزاری کے لیے رسہ کشی، کرکٹ اور کبڈی جیسے کھیلوں سے دل بہلا رہے ہیں۔ مولانا صاحب اوور ویٹ ہونے کی بدولت عملی طور پر ان کھیلوں میں حصہ لینے سے قاصر ہیں لیکن ”سیاسی کبڈی“ پوری آب وتاب سے کھیل رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور،

Read more

عمران خان کی تقریر ا ور مخالفین کے اعتراضات و توقعات

جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کے اجلاس میں دھواں دار تقریر کی۔ تقریر میں ان دیرنہ مسائل پر نہایت ہی دلیر ی اور استدال کے ساتھ لب کشائی کی جو کئی دہائیوں سے اظہار کے طالب تھے۔ دوران تقریر ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔ امت مسلمہ کے جذبات، لفظوں کا روپ دھا رکر وزیر اعظم عمران خان کے زبان سے ادا ہوتے رہے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس تاریخی تقریر کو انہماک سے

Read more

جنہیں پائلٹ بننا تھا وہ ”جہاز“ بن گئے ہیں 

ایک نشئی قبر کی اوٹ میں بیٹھا نشہ فرمایا رہا تھا قبرستان انتظامہ کے اہلکا رنے پوچھا ”اوئے کیا کر رہے ہو؟“ نشئی نے جواب دیا ”والد کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہا ہوں“ اہلکار نے کہا“”مگر یہ قبر تو کسی بچے کی ہے۔“ نشی نے پر اعتماد لہجے میں جواب دیا ”جی میرے والد صاحب بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے۔“ ہمارے ایک ملنے والے ہیں جو اکثر لوگوں کو کسی قبر کی اوٹ میں بیٹھے اپنے مرحوم والد،

Read more

ڈینگ مت ماریں۔ ڈینگی ماریں

کالم کی ابتداء میں ہی ایک لطیفہ یا دا ٓگیاہے سن لیجیے تا کہ بات آگے بڑھے۔ ”کسی سردار کو دن کے وقت مچھر نے کا ٹ لیا سردار صاحب نے غصے سے کہا ’او کم بخت تیری ڈیوٹی تو رات کو کاٹنے کی ہے‘ مچھر بولا ’سردار صاحب مہنگائی بہت ہوگئی ہے اوور ٹائم لگا رہا ہوں۔‘“ ہمارے ہاں بھی لگتا ہے کہ مہنگائی سے تنگ آکر ڈینگی مچھر اوور ٹائم لگا رہا ہے۔ تب ہی تو ڈینگی سے

Read more

پاکستان کے آبی مسائل

آ ج، ہم پر سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اپنے آنے والے کل کے بارے میں سوچیں۔ ترقی یافتہ قوموں کا ”آج“ ہمیں اس لیے سنہرا دکھائی دیتا ہے کہ انھوں نے برسوں پہلے مستقبل کے بارے میں سوچاتھا۔ جہاں بہت سے موضوعات سیاسی نوعیت کے ہوتے ہیں، جن پر سیاسی جماعتیں حسبِ توقیق اپنی سیاست چمکاتی ہیں، وہاں کچھ موضوعات اس طرز کے بھی ہوتے ہیں جن پر سیاست چمکانا وطن دشمنی کے مترادف ہے۔

Read more

پنجاب پولیس نئی اصلاحات کی منتظر

گزشتہ روز پولیس حراست میں صلا ح الدین کی موت نے سول سوسا ئٹی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈ یا پرگردش کرنے والی صلاح الدین کی تشدد زدہ تصاویر دیکھ کر مجھ سمت ہر شخص دل گرفتہ اور رنجیدہ ہے۔ دوران تفشیش پولیس اہلکاروں کا مجرموں کے ساتھ غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویے کے خبریں الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا پر ہم آئے روز دیکھتے سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں۔ اس کے باوجود کے جرم کی تفشیش

Read more

بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے: بلاول بھٹو کے لئے نوبل انعام

یہ کائنات اپنے سینے میں ہزاروں بھید چھپائے بیٹھی ہے بعض اوقات کوئی اتفاق یا حادثہ ان پو شیدہ رازوں کو بل بھر میں عیاں کر دیتا ہے۔ جیسے کہ 1800 کی ہائی میں برطانوی فارماسسٹ جان ولکر کے ہاتھوں ما چس کی ایجاد، زمین پر گرتے ہوئے سیب کو دیکھ کر کشش ثقل کی دریافت، الیگزینڈر فلیمنگ کی لیب میں اتفاقیہ پھپھوندی کا نمودار ہونا اور پنسلین کی دریافت وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح گذشتہ روز بلاول بھٹو صاحب نے

Read more

یوم آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل قصور میں منعقد ایک ”پر مسرت تقریب“ 

گذشتہ روز یو م آزادی کے موقع پر قصور ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ نے جذبہء حب الوطنی سے سر شار ہو کر جیل میں رقص و سرور کی ایک محفل کا انعقاد کیا۔ اس محفل میں پیشہ وارانہ رقصاؤں نے اعضا کی شاعری پیش کر کے مقامی پولیس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے لہو کو بھی گرمایا۔ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو کلپ جاری ہوا ہے اس میں ایک رقاصہ نے سبز ہلالی پرچم زیب تن کیا ہوا ہے

Read more