امریکی انتخابات میں دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی: مائیکل کوہن

  صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیک کوہن نے کہا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے سلسلے میں کی گئی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی اور اس پر شدید پچھتاوا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک کوہن کا کہنا تھا کہ الیکشن دھاندلی، جیسا واشنگٹن پوسٹ نے لکھا، میں نے صدر ٹرمپ کے حکم اور ان کے مفاد کے لیے کی۔ مائیک کوہن نے بتایا کہ مجھے ایک ایسے شخص کی اندھی تقلید کرنے پر سخت پچھتاوا

Read more

نئے چیف جسٹس بھی ڈیم بنانا چاہتے ہیں

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت مشکل حالات میں عدالت چلائی، انہیں سیاسی، سماجی، معاشرتی اور آئینی سمیت کئی طرح کی مشکلات کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ساتھ پچھلے 20 سال سے ہوں اور ہم دونوں ایک ساتھ لاہور ہائیکورٹ کے جج بنے، ہم ایک ساتھ جڑے بچوں کی طرح ہیں جو آج الگ ہو جائیں گے، کسی سرجری کے ساتھ نہیں بلکہ آئین کے تحت الگ ہوں گے۔

Read more

عمران خان کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں: سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب تو عمران خان کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد چوہدری جیسے احمق سواری کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش بلی کے خواب میں چھیچھڑے نظر آنے جیسی ہے۔ عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے اس لیے فواد چوہدری نیا آقا

Read more

بلوچستان نیشنل پارٹی نے حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا

بلوچستان نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اختر مینگل کہتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے پر تحفظات ہیں، حکومت سے معاملات حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کراچی میں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مزید رہنے اور

Read more

 مشرف کے بند اکاونٹس سے رقم کیسے نکلی؟

  سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے بند اکائونٹس سے رقم کی منتقلی پر سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سوالات اٹھائے ہیں۔ احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں پرویز مشرف کے بند اکائونٹس سے رقم کی منتقلی کے معاملے پر نقطہ اعتراض میں وضاحت مانگ لی۔ قومی اسملی کے اجلاس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف کے بند اکاوئنٹس سے پیسے کیسے نکل گئے؟ انہوں نے وزیر خزانہ سے فوری وضاحت دینے کا مطالبہ کیا

Read more

معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے باپ ہی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے فیملی نام کو بطور برانڈ استعمال کرنے پر اپنے باپ کے خلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق جزائر غرب الہند کے ملک بارباڈوس میں پیدا ہوانے والی 30 سالہ گلوکارہ کا پورا نام روبائن ریحانا فینٹی ہے۔ اس کے والد نے 2017ء میں فینٹی انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک کمپنی بنائی جس پر اب ریحانا نے لاس اینجلس کی ایک فیڈرل کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

Read more

”ابھی عمرہ کر کے آئی ہے اور ابھی سے بے غیرتی شروع “ خاتون کے ریمارکس پر اداکارہ عینی جعفری کا ردعمل

  اداکارہ عینی جعفری نے انسٹاگرام پر اپنی کزن کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو مہوش نور نامی خاتون نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ” ابھی عمرہ کرکے آئی ہے اور ابھی سے بے غیرتی شروع “۔ خیال رہے کہ اداکارہ عینی جعفری رحمان کچھ روز پہلے عمرہ کرکے واپس آئی ہیں۔ خاتون کی جانب سے سخت الفاظ میں تنقید پر اداکارہ نے بھی اسے منہ توڑ جواب دیا ۔ عینی جعفری نے کہا کہ وہ آیت

Read more

کیا خواجہ آصف نے حلالہ کر لیا ہے؟ صحافی ارشاد بھٹی کا دلچسپ سوال

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں ممکنہ اتحاد کے حوالے سے مخالف تجزیہ کار دونوں جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ معروف صحافی ارشاد بھٹی نے سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کو انہی کا پرانا ٹوئیٹ یا د دلایا ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان، آصف زرداری سے تعلقات قائم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے حلالہ کروائیں گے ۔

Read more

کیا بڑا سیاسی دھماکہ ہونے جا رہا ہے؟ نمبر گیم میں اپوزیشن تحریک انصاف سے آگے نکل گئی؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ پر علانیہ حملے کا جواب سامنے آ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے قومی حکومت بنانے اور ان ہائوس تبدیلی لانے کا فارمولا پیش کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی حکومت اور اِن ہائوس تبدیلی کی باز گشت سنائی دینے لگی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے رہنمائوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ قومی حکومت کے

Read more

پاکستان کا عدالتی نظام دنیا کا بہترین عدالتی نظام ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ ہمارا عدالتی نظام دنیا کا بہترین عدالتی نظام ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو پورے حقوق حاصل ہیں“ ہمارا آئین بنیادی حقوق کا ضامن ہے، بنیادی حقوق کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے، یہ صرف اس وقت ممکن ہے جب قانون پر عمل کیا جائے۔

Read more

پی آئی اے کی تمام پروازوں پر اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا

فضاوٴں میں بھی تبدیلی آگئی، پی آئی اے کے تمام جہازوں پر موسیقی نہیں اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

Read more

سعودی منحرف لڑکی رحف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو: میں نے ظلم سے نجات پا لی

سعودی عرب سے فرار ہونے لڑکی رحف کا کینیڈا میں سیاسی پناہ ملنے کے بعد غیرملکی خبر رساں ادارے کو دئیے جانے والا پہلا انٹرویو منظر عام پر آگیا۔ رحف کا کہنا تھا کہ میں ظلم اور استحصال سے بچنے کے لیے فرار ہوئی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میری کہانی بہت سی لڑکیوں کو فرار ہونے کا راستہ دکھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 18 سالہ رحف محمد القنون اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحت پر تھیں کہ انہوں نے

Read more

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی 250 ارب روپے کی پیشکش مسترد کردی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی، اسلام آباد اور مری کے منصوبوں میں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی زمین کی مد میں 250 ارب روپے جمع کرانے کی پیش کش کو مسترد کر دیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بینچ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کی، اس دوران بحریہ ٹاؤن کے وکیل علی ظفر پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر بحریہ ٹاؤن کی جانب

Read more

کیا اختر مینگل حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں؟

اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت نے حزب اختلاف کے اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی این پی (مینگل) نے سینیٹ نشست میں حمایت نہ ملنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ بی این پی (مینگل) کے وفد نے منگل کے روز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی جسے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے

Read more

وزیر اعظم شہباز شریف؟ ملکی سیاست میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

باوثوق ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں ان-ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ان کوششوں مین کامیابی کے نتیجے میں شہباز شریف کو جلد ہی اہم ترین ذمہ داری ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ آصف زرداری نے بھی اس سمت میں اشارہ دے دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف اتحاد قائم کر لیا ہے۔

Read more

بالآخر پٹواری سرکار: وزیراعظم عمران خان کا جلسہ ”پٹواری“ کرائیں گے

نجی ٹی وی’’ نیو نیوز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا میانوالی کا جلسہ ’’پٹواری‘‘ کرائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ کے انتظامات کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 27 جنوری بروز اتوار کو میانوالی پہنچیں گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے انتظامات کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔ ہدایات کے مطابق جلسے میں وی وی آئی پیز کی آمد کے لئے ہیلی

Read more

جتنے بھی اقدامات اٹھائے وہ حدود سے متجاوز نہیں تھے : چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوام ملک میں تبدیلی اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں پولیس اصلاحات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پولیس ریفارمز سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے مطابق پولیس میں اصلاحات نہیں لائی گئیں، اے ڈی خواجہ کیس سے پہلے پولیس ریفامز پر دھیان نہیں دیا گیا۔ کہا گیا کہ ڈی پی او پاکپتن کیس پر ازخود نوٹس کیوں لیا؟

Read more

میری بہن! ہو سکتا ہے میری زبان پھسل  جاتی ہو لیکن میں عدالت میں روتا نہیں ہوں۔۔۔ غریدہ فاروقی کو فیصل واوڈا کا جواب

خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے فیصل واوڈا کی زبان پھسلنے کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تو جواب میں وزیر آبی وسائل نے حساب برابر کردیا۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران زبان پھسل گئی اور انہوں نے پیپرا رولز کو پیمرا رولز کہہ دیا۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے یہ بات پکڑ لی اور اس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ان الفاظ میں

Read more

قومی اسمبلی میں مبینہ گالم گلوچ پر شہباز شریف کا احتجاجا ً واک آوٹ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف رکن قومی اسمبلی کی طرف سے ایوان میں گالی دیے جانے پر احتجاجاً واک آوٹ کر گئے۔ اپوزیشن رہنما آصف زرداری کی تقریر کے بعد اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خطاب سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک ممبر نے ایوان میں گالی دی ہے۔ اس کو برداشت نہیں کر سکتا۔ جواباً اسد قیصر نے

Read more

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے جانےکا امکان

حکومت نے وزیر اطلاعات پنجاب کو تبدیل کرنے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات پنجاب کے عہدہ سے تبدیل کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردیہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی مطمئن نہیں ہیں۔ اس سلسلے

Read more

خاتون کا دادرسی کی خاطر چیف جسٹس کی عدالت میں دھرنا، بینچ کے سامنے زمین پر لیٹ گئی

سپریم کورٹ میں خاتون نے کمرہ عدالت میں دھرنا دے دیا جس کے بعد چیف جسٹس دیگر دو جج اٹھ کر چلے گئے ۔ لیڈی پولیس نے سائلہ کو ہٹانے کی کوشش کی تو سائلہ عدالت میں بنچ کے سامنے لیٹ گئی ۔

Read more

وزیر مملکت شہریار آفریدی سے دوستی کا دعویٰ کرنے والا کوکین فروش گرفتار: کروڑوں روپے کی منشیات برامد

  اے این ایف نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے کوکین گینگ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔ ملزم سے کروڑوں کی منشیات برآمد۔ ملزم نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفرید ی کا دوست ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ آروائی نیوز کے مطابق اے این ایف حکام نے کارروائی کرکے اسلام آباد سے کوکین سپلائی کرنیوالے گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم قاسم اسلام آباد

Read more

باجی کی چوری کی پہلی قسط آئی ہے تو ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے: رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی چندے و صدقے سے خریدی مزید جائیدادوں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔ ابھی تو باجی کی چوری کی پہلی قسط آئی ہے تو حکومت کی ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام کے چندے کے پیسوں سے غیر قانونی جائیدادیں کیوں اور

Read more

تحریک انصاف والے”ڈیٹ “ مارنے چلے اور میدان جنگ میں آ نکلے: حسن نثار حکومتی کارکردگی سے شدید مایوس

مستقل اشتعالی کیفیت میں سیاسی تجزیہ کرنے کی شہرت رکھنے والے صحافی حسن نثار تحریک انصاف کی حکومت سے بھی شدید مایوس نظر آ رہے ہیں۔ حسن نثار نے کہا ہے کہ حکومت کے بارے میں مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ ”ڈیٹ“ مارنے گئے تھے اور میدان جنگ میں آگئے ہیں، میں جتنی ٹاسک فورس کی باتیں سنتا ہوں، اتنی ہی مہذب گالیاں میرے منہ سے نکلتی ہیں، موجودہ آئین اور قانون کے ہوتے ہوئے احتساب نہیں ہوگا ،

Read more

صرف 20 ممالک میں مکمل جمہوریت: پاکستان میں زوال کا شکار

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کے صرف 20 ممالک میں مکمل جمہوریت ہے جبکہ پاکستان میں جمہوریت زوال کا شکار ہے۔ جمہوری ممالک میں پاکستان 112 ویں اور بھارت 41ویں درجے پر ہے۔ ناروے سرفہرست ہے جبکہ امریکا میں بھی مکمل جمہوریت نہیں۔ برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے تحقیقی ادارے ’انٹیلی جنس یونٹ‘ کے نئے جمہوری معیارات کے مطابق پاکستان میں جمہوریت زوال کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کو انڈیکس مخلوط نظام کی کیٹیگری میں

Read more

نوازشریف نے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا

قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقلی سے انکارکر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے جیل میں ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعدنان نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہو کرتفصیلی چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا تاہم نوازشریف نے اسپتال منتقلی کا مشورہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیسٹ کرنے ہیں، جیل ہی میں کیے جائیں۔

Read more

سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور منتخب وزیرِ اعظم کو چور ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑا کر دیا، نیب معافی مانگے: چوہدری فواد

وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس واپس لینا چاہیے۔ نیب نے سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور منتخب وزیرِ اعظم کو چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کیس میں 27 لاکھ کا معاملہ ہے اور نیب اس کو لے کر بیٹھ گیا ہے۔ نیب وزیرِ اعظم سے معافی مانگے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو

Read more

کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا، کرینہ کپور سے ہرگز دوستی نہ کریں: بھارتی آرمی چیف

بھارتی آرمی چیف اپنے دلچسپ بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے اب اپنے جوانوں سے انوکھی بات کہہ دی ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کو نصیحت کی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران فلمی ستاروں کے نام والی خواتیں سے بالکل دوستی نہ کریں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جنرل نے جوانوں کو کترینہ کیف،پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور سے دوستی نہ کرنے نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک پر کترینہ، پریانکا

Read more

وزیراعظم کے مبینہ سابق ترجمان فرخ سلیم علیمہ خان کی جائیداد پر کیا کہتے ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان کے مبیبنہ طور پر سابق ترجمان برائے معیشت فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی جائیدادوں کے کیس میں سیاسی مصالحہ تو بہت ہے لیکن قانونی کارروائی کی صورت میں اس کیس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ علیمہ خان کے کیس کے دو پہلو ہیں۔ ایک پہلو سیاسی اور دوسرا قانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر علیمہ خان کے کیس کو سیاسی

Read more

فوجی عدالتوں میں توسیع: حکومت کا اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سونپ دیا ہے۔ وفاقی وزراء کی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی

Read more

مذہبی راہنما گرمیت سنگھ ریپ کے بعد قتل کا مجرم بھی قرار

نئی دہلی: خواتین سے زیادتی کے الزام میں سزا یافتہ مذہبی رہنما گرمیت سنگھ کو عدالت نے قتل کیس کا مجرم بھی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہریانہ کی عدالت سے سزایافتہ مجرم پر الزام تھا کہ انہوں نے بھارتی صحافی رام چندر چھترپتی کو قتل کیا اور اُن کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
بھارتی ریاست ہریانہ کی خصوصی عدالت ’سی بی آئی‘ نے گزشتہ روز سماعت میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مذہبی رہنما کو قتل کا مجرم بھی قرار دیا۔

Read more

خاتون سے موبائل فون چھیننے والے ڈاکو اپنی تصویر خود بھیج کر پھنس گئے

کراچی : پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے خاتون سے موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفیاں بنانا مہنگا پڑگیا، گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے نامعلوم مسلح افراد رہزنی کی واردات میں ایک خاتون سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

Read more

طلبا ویلنٹائن ڈے پر بہنیں بنائیں گے، زرعی یونیورسٹی کا اعلان

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کو بہنوں کے دن کے طور پر منائیں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کی جانب سے کیے جانے والے اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہماری اپنی ثقافت و روایات بہت زرخیز ہیں، مغربی ثقافت میں رنگنے کے بجائے ہم اس دن کو بہنوں کے دن کے طور پر منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن طالبات کو اسکارفس، شال اور گاؤن تحفتاً دیے جائیں گے جن پر یونیورسٹی کا نام لکھا ہوگا۔

Read more

چیف جسٹس کے فیصلے کے خلاف ساتھی جج کا پہلا فیصلہ آ گیا

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 9 مئی 2018 کے واقعہ پر آٹھ ماہ بعد خاموشی توڑتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کے بارے میں سخت ٖفیصلہ تحریر کیا ہے۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق انہوں نے سپریم کورٹ کے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پشاور میں بنچ ازسر نو تشکیل دینے کا چیف جسٹس کا فیصلہ غلط تھا اور جسٹس قاضی فائز سے اتفاق کرتا ہوں۔

Read more

ڈی پی او ماریہ محمود کو بزرگ شہری کو حوالات بھیجنا مہنگا پڑ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عارف والا میں پولیس کی کھلی کچہری کے دوران خاتون ڈی پی او کی جانب سے بزرگ تاجر رہنما کو گرفتار کرنے کے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی کھلی کچہری میں انجمن تاجران کے مرکزی صدر 70 سالہ صوفی عبدالرشید نے پولیس کے خلاف شکایت کی تھی۔ پولیس نے تاجر رہنما کو میٹنگ کے بہانے بلا کر گرفتار کیا اور اس پر چوری،

Read more

بحریہ ٹائون کراچی میں لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کے اربوں ڈالر ڈوبنے کا خدشہ

بحریہ ٹائون کراچی میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستانیوں کے اربوں ڈالر دائو پر لگ گئے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ٹویٹر پر ’اپیل ٹو چیف جسٹس ثاقب نثار‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تجزیہ نگاروں کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی ملک میں سب سے بڑی سرمایہ کاری بحریہ ٹائون کراچی میں ہوئی ہے۔ بحریہ ٹائون میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی پوچھ رہے ہیں کہ ہمارا

Read more

نوجوان نے اداکارہ زرین خان کے جسم پر ایسی جگہ ہاتھ لگا دیا کہ اداکارہ نے تھپڑوں کی بارش کر دی

بھارت کی بولڈ اداکارہ زرین خان نے اس وقت ایک نوجوان کی پٹائی کردی جب اس نے اداکارہ کو رش میں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ اداکارہ زرین خان بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک سٹور کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرکے واپس جا رہی تھیں کہ اسی دوران انہیں مداحوں نے گھیر لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود نوجوانوں کا سنبھالنا سکیورٹی کے بس میں نہ رہا اور زرین خان کا گاڑی تک پہنچنا مشکل ہو گیا۔ نوجوانوں کے

Read more

رومانوی کردار پسند ہیں: کترینہ کیف

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں لو اسٹوریز پسند ہیں اسی لئے وہ صرف رومانوی فلموں میں ہی کام کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی فلموں میں کام کرنا بہت پسند ہے جس میں محبت اورانسانی جذبات نمایاں ہوں، محبت اورانسانی جذبات سے ایسی چیزیں ہیں جو فلموں کو کئی ایسی کہانیاں فراہم کرتے ہیں جو ناظرین کے دلوں کو

Read more

کترینہ کا پورا ہندوستان دیوانہ ہے: سلمان خان

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے حوالے سے کہنا ہے کہ کترینہ ایک مضبوط خاتون ہیں اور پورے ہندوستان کے ساتھ ساتھ وہ بھی ان کے دیوانے ہیں۔کترینہ کیف اور سلمان خان ماضی میں اپنے رشتے کے باعث میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہے تاہم اپنے بریک اپ کے بعد وہ پہلی مرتبہ ہندوستان کے مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس 9‘ کے گرینڈ فنالے میں ایک ساتھ نظر آئے۔ انڈیا

Read more

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی نئی کتاب شائع ہو گئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک اور کتاب کی مصنفہ بن گئی ہیں۔ نئی کتاب ” وی آر ڈس پلیسڈ” فروخت کے لیے پیش کر دی گئی۔ ملالہ یوسف زئی کے مطابق کتاب میں ہجرت کیا ہوتی ہے، ہجرت کا غم کیسا ہوتا ہے، دیار غیر میں مہاجرین پر کیا بیتتی ہے۔ جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ شام، کولمیبا اور کانگو سے ہجرت کرجانے والی دیگر لڑکیوں پر بیتنے والی

Read more

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے: اسٹیٹ بینک نے تشویشناک اعداد و شمار جاری کردیے

پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوکر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔ کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا

Read more

ہیٹر ہے گیس نہیں، بجلی ہے لیکن وولٹیج کم! پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں نوازشریف نے جیل کا احوال بتا دیا

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کی والدہ، مریم نواز اور جنید صفدر سمیت دیگر اہل خانہ نے ملاقات کی۔ نوازشریف سے حمزہ شہباز، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ مریم نواز اپنے والد کے لئے کھانا بھی گھر

Read more

نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے: فواد چودھری

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے۔ عمران خان پر مقدمہ توازن سے باہر ہے۔ بری مثال قائم ہو رہی ہے۔ کسی مہذب ملک میں تصور کیا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم پر ایسا مقدمہ چلے؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمے کا آصف زرداری اور نوازشریف کے مقدمات سے مقابلہ نہیں۔ عمران خان

Read more

اصغر خان کیس: ائیر مارشل اصغر خان کے لواحقین نے مقدمہ ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی

ائر مارشل اصغرخان کے لواحقین نے ایف آئی اے کی جانب سے اصغرخان کیس میں انکوائری ختم کرنے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان کا خاندان کیس کا حتمی انجام چاہتا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اصغر خان کے لواحقین کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ اصغر خان کی اہلیہ، صاحبزادے علی اصغر، نسرین خٹک اور شیریں اعوان نے مشترکہ جواب میں کہا ہے

Read more

8 پاکستانی لڑکیاں نیروبی کے بھارتی ڈانس کلب سے گرفتار

  آٹھ پاکستانی لڑکیاں بھارتی ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے نیروبی پہنچیں جہاں پارک لینڈ کے ڈانس کلب سے پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کر دیا۔ اب پاکستانی لڑکیوں نے حکومت کینیا سے تلافی کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کینیا کے میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو آٹھ پاکستانی لڑکیوں کو، جن کی عمریں اٹھارہ سال سے زائد ہیں، نیروبی میں پارک لینڈ کے ایک بھارتی ڈانس کلب سے گرفتار

Read more

عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد: نیو جرسی میں 4 منزلہ فلیٹس دریافت

وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نیوجرسی میں واقع 4 منزلہ فلیٹس کی مالک ہیں۔ ان کے فلیٹس کی موجودہ مالیت 45 کروڑ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ ایک اور غیر ملکی جائیداد کی مالک نکلیں۔ وہ دبئی کے بعد امریکہ میں بھی مہنگی جائیداد کی مالک نکلیں۔ نیو جرسی (امریکہ) میں

Read more

ڈاکٹر شاہد مسعود غالباً کسی بہت بڑے آدمی کی شان میں گستاخی کی سزا بھگت رہے ہیں: رﺅف کلاسرا

معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود کسی بہت بڑے آدمی کی گستاخی کر بیٹھے ہیں۔ پی ٹی وی کے وکلا ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کی مخالفت کر رہے ہیں اور یہ ادارہ فواد چوہدری کے ماتحت ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ بہت سے اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ان کی قابلیت پر کسی کو شک نہیں۔

Read more

خادم حسین رضوی کی تازہ تصویر منظر عام پر آ گئی

  تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی دوران حراست تازہ تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔ انہیں قریب ڈیڑھ ماہ قبل ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازان عدالت نے خادم حسین رضوی اور اور ان کے قریبی ساتھیوں کو بیس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کر دیا تھا۔   شعلہ بیان خطابت اور اشتعال انگیز تقریروں کی شہرت رکھنے

Read more

شہباز شریف کو جس معاملے میں الجھایا گیا، اس میں کرپشن کا نشان تک نہیں: مجیب الرحمان شامی

معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ اپوزیش لیڈر شہباز شریف کو جس معاملے میں الجھایا گیا ہے، اس میں کرپشن نام کی کوئی چیز نہیں۔ ہر بے قاعدگی کرپشن نہیں ہوتی۔ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اپوزیش لیڈر کو جس معاملے میں الجھایا گیا ہے، اس میں کرپشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے معاملات کو الجھایا جا رہا ہے۔ حکومت

Read more

وفاقی کابینہ نے 20 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش مسترد کر دی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 20 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش مسترد کر دی ہے ، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ ابھی موصول نہیں ہواہے، ملنے کے بعد عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری، مرادعلی شاہ اور فریال ٹالپور کرپشن اسکینڈل میں مرکزی کردارہیں۔ سندھ کے عوام کے حقوق پر

Read more

فتوی نمبر 143709200014: اسلام میں حلالہ کا حکم اور حیثیت

  جون 2016ء میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ، بنوری ٹاؤن، کراچی کے داراافتا سے ایک سول کے جواب میں حلالہ کے بارے میں ذیل کا موقف بیان کیا گیا۔ سوال: کیا اسلام میں حلالہ کرنا جائز ہے؟ تفصیل سے بتائیں، کیا اس طرح نکاح ہوجاتا ہے؟ کیا کوئی حدیث ہے کہ حلالہ کروانے والا اور کرنے والا دونوں گناہگار ہیں؟ زنا زیادہ برا ہے یا حلالہ کی حالت میں کسی کی بیوی سے ہمبستری کرنا؟ جواب: واضح رہے کہ جس عورت

Read more

اقوام متحدہ نے سعودی لڑکی کو سیاسی پناہ دینے کی درخواست کر دی

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے آسٹریلیا سے تھائی لینڈ پہنچنے والی سعودی لڑکی رہف محمد القنون کو سیاسی پناہ دینے کی درخواست دے دی ہے۔ آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبیرا سے جاری بیان میں عالمی ادارے نے رہف القنون کو جائز مہاجر قرار دیا، جسے آسٹریلیا میں بسانے کےلئے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزارت داخلہ نے رہف القنون کے حوالے سے اقوام متحدہ کی درخواست کی تصدیق کر دی۔ جبکہ آسٹریلیا کے وزیر صحت

Read more

فیاض الحسن چوہان میڈیا کو منانے میں ناکام: صحافیوں کا بائیکاٹ جاری

فیاض الحسن چوہان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تو صحافیوں نے ان کا بائیکاٹ کر دیا اور ان کے خلاف خوب نعرے لگائے۔ فیاض الحسن چوہان صحافیوں کو منانے بھی گئے لیکن وہ نہ مانے، جس کی وجہ سے صوبائی وزیر کچھ کہے بغیر ہی چل دیئے۔ فیاض الحسن چوہان کے میڈیا کے ساتھ رویے پر وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے معافی مانگ لی۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے وزیر

Read more

وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑی نہ لگانے کا حکم دے دیا

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعود کو ہتھکڑی نہ لگائی جائے۔تفصیلات کے مطابق شاہد مسعود کا نام ماضی میں بھی کئی متنازعہ امور میں سامنے آتا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل قصور میں زیادتی کے بعد ہلاک کی جانے والی بچی زینب کیس کے ملزم عمران کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا تھاکہ عمران کے درجنوں فارن کرنسی اکاؤنٹ ہیں اور اس کا تعلق بین الاقوامی پورن انڈسٹری کے

Read more

ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ عدالت میں پیشی کے دوران ہونے والا سلوک بہت قابل مذمت ہے ۔ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ ان کے ساتھ پولیس کسٹڈی میں عدالت پیشی کے دوران ہونے والا سلوک بہت افسوسناک اور قابل

Read more

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3 دن پہلے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف اپیل سنیں گے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ یاد رہے

Read more

ہیلی کاپٹر کیس ختم کرنا چاہئے، نیب وزیر اعظم پاکستان کی توہین کر رہا ہے: فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس ختم ہونا چاہئے۔ نیب اس کیس کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان کی توہین کر رہا ہے۔ گائے کھلنے پر ایک وزیر نے استعفیٰ دے دیا اور کیا کریں؟ نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نیب نے ہیلی کاپٹر کیس میں وزیر اعظم اور پاکستان کی توہین کی ہے۔ نیب کو وزیر اعظم کے خلاف کیس ختم کرنا چاہئے۔

Read more

حکومت رویت ہلال کمیٹی تحلیل نہیں کر رہی: وزارت مذہبی امور

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

Read more

نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

   سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کو تیز بخار، سر اور جسم میں درد کی شکایت ہے۔ طبیعت کی خرابی کے باعث سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ کو ذاتی معالج سے ملنے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو، جو پہلے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، درخواست کے باوجود ذاتی معالج سے ملنے نہیں دیا

Read more

ڈاکٹر فرخ سلیم، رزاق داؤد اور ڈیسکون کے معاملات: ابھی اعلیٰ عہدوں کے 750 امیدوار باقی ہیں

معروف صحافی اور ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم صاحب کئی برس سے ہزار کروڑ والی اصطلاحات کے ذریعے قوم کو کھربوں ڈالر کی کرپشن کا یقین دلانے میں مصروف تھے۔ انہوں نے قوم پر اتنی بڑی رقوم کی کرپشن ثابت کی جتنا ستر سالوں کا پاکستان کا کُل بجٹ نہیں بنتا۔ بالآخر تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے دو ہفتے بعد انہیں ایک ٹویٹ کے ذریعے حکومت کا ترجمان برائے معیشت مقرر ہونے کی خبر دی گئی۔ یہ ٹویٹ

Read more

چیف جسٹس ثاقب نثار شراب سے متعلق سوال کا جواب دئیے بغیر ہی چلے گئے

  آج ایک صحافی نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے شراب کی بوتلوں سے متعلق سوال کیا تاہم عدالتی عملے نے مذکورہ صحافی کو روک دیا۔ صحافی کا کہنا تھا کہ آپ نے بہت اچھا عدالتی نظام بنایا ہے اور لوگ اس کی مثال دے رہے ہیں۔ لیکن جب چیف جسٹس کہیں سے شراب کی بوتلیں پکڑتے ہیں تو انکوائری کے بعد اس میں سے شہد نکلتا ہے۔ اس بارے میں کیا کہیں گے کہ یہ نظام

Read more

زعیم حسین قادری نے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا اشارہ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم حسین قادری نے پارٹی میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ زعیم حسین قادری کی اہلیہ عظمیٰ قادری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف زرداری کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، توزعیم قادری سے کیوں نہیں مل سکتے؟ انہوں نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زعیم قادری ن لیگ میں واپس جا سکتے ہیں۔ عظمیٰ قادری نے کہا کہ کلثوم نوازکی وفات پر زعیم قادری کو نوازشریف لحد کے پاس لے گئے

Read more

پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی مجید خان کروڑوں کی زمین پر قبضے میں ملوث: صحافی ہارون الرشید

معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ لیہ سے تحریک انصاف کا ایم این اے مجید خان خود کو صحافی اور شاعر بھی کہتا ہے لیکن 50 سے 60 کروڑ روپے کی زمین پر قبضے میں اس کا نام آ رہا ہے۔ اگر یہ الزامات درست ثابت ہو گئے تو پھر وہ نااہل ہو جائے گا اور اس کی ایم این اے شپ بھی جائے گی۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ میں نے اس متعلق دو بار ذاتی

Read more

سونا کشی سنہا نئے مسلمان اداکار کو دل دے بیٹھیں؟ بھارت میں ہنگامہ برپا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے ظہیر اقبال کو دل دے بیٹھی ہیں۔ گزشتہ سال بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی شادیوں کی وجہ سے خاصی مقبول رہا تاہم نئے سال کی ابتدا میں ہی کئی نام ایک ساتھ جڑے دیکھے جا رہے ہیں۔ معروف اداکار کارتیک آریان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتوں کی خبریں زیر گردش تھیں کہ دوسری جانب دبنگ اداکارہ سوناکشی مسلمان لڑکے کو دل بیٹھنے کی وجہ

Read more

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس کئے بغیر واپس کیوں چلے گئے؟

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کئے بغیر ہی دو گھنٹے 50 منٹ بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ تین بلین ڈالرز پاکستانی اکائونٹ میں رکھنے، 6.2 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تین بلین ڈالرز کے ادھار تیل کے معاہدوں پر بھی دستخط نہ ہو سکے۔ اس کے باوجود حکومت دورے کو کامیاب قرار دیتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید

Read more

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور صحافیوں میں تلخ کلامی

قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس کے دوران وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی جدوجہد پاکستان دشمنوں کے خلاف تھی۔ قاضی صاحب کی طرح عمران خان نے بھی کرپشن کے خلاف علم اٹھایا ہے، کاغذی شیروں، زرداریوں اور مداریوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ اس دوران ایک صحافی

Read more

اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 33 کروڑ روپے: امریکا کے ویزے کے لئے اپلائی کر رکھا ہے

سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت جاری ہے جس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی صاحب، کیا آپ کی امریکہ میں اینٹری بند ہے؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ امریکی ویزے کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس جاری کیے کہ اب ملک سے باہر تو نہیں جا سکتے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ویزے کی درخواست جلد منظور ہو جائے گی۔ میں امریکی

Read more

چودھری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

سینئر سیاستدان اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثارکی رکنیت منسوخی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ قرارداد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ چودھری نثارحلف نہ اٹھا کر ایوان کی تضحیک کر رہے ہیں۔ ایوان سے استدعا کی جاتی ہے کہ چودھری نثارکی اسمبلی

Read more

بنکاک میں مفرور سعودی لڑکی کو واپس سعودی عرب ہی بھیجا جائے گا: تھائی لینڈ حکومت

سعودی عرب سے فرار ہو کر بنکاک ایئر پورٹ پہنچنے والی سعودی لڑکی رہاف تاحال تھائی لینڈ کے حکام کی تحویل میں ہے۔ تاہم تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم نے تھائی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی لڑکی کو ضروری دستاویزات نہ ہونے کی بنا پر تھائی لینڈ میں داخلے سے روکا گیا۔ سعودی لڑکی کو قوانین و ضوابط کے مطابق کسی بھی تیسرے مُلک نہیں بھیجا جا سکتا۔ اسے واپس سعودی عرب ہی بھیجا جائے

Read more

بتائے بغیر ڈیم کی تاریخ بدل دی، ہم نے بھی کام دیکھنا ہوتا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے حکومت کی جانب سے مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تاریخ تبدیل کرنے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنا شیڈول دیکھا اور تاریخ بدل دی، یہ نہ دیکھا ہم نے بھی کام دیکھنا ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا عدالت میں

Read more

موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آ رہی ہے: چوہدری نثار علی

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب اور شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ قابل تعریف ہے۔ حکومت کو کار کردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے فارورڈ بلاک سے متعلق قیاس آرائیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آ رہی ہے۔ چوہدری نثار

Read more

سعودی عرب میں مزید 5 شعبوں میں غیرملکی تارکین کام نہیں کرسکیں گے

ریاض: سعودی عرب میں سعودائزیشن پر تیزی سے عمل جاری ہے اور اب مزید 5 شعبوں میں غیر ملکی تارکین کام نہیں کرسکیں گے۔

سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت غیر ملکی تاریکین کی بجائے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے سعودائزیشن پالیسی کا نام دیا گیا ہے۔

Read more

وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے کی منشیات سمیت گرفتاری کا انکشاف

اسلام آباد: منشیات کے خلاف مہم چلانے والے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے طلال نادر آفریدی کے منشیات سمیت پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جسے 2 ساتھیوں سمیت ایف آئی آر کے ا ندراج کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Read more

قومی اسمبلی میں تبدیلی کے لئے جوڑ تو ڑ شروع ہو چکا ہے: حامد میر

صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تبدیلی کے لئے جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے۔ ایک چھوٹی سی پارٹی کا لیڈر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں میں معاملات طے کروا رہاہے اور اس کے نام کا کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا۔ جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تبدیلی کے لئے جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے۔ البتہ اس حقیقت کو

Read more

کوہاٹ : کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 14 مزدور اغوا

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں حافظ الرحمان کول مائنز سے 14 کان کنوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کان کنوں کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ اغواکار مغوی کان کنوں کو درہ آدم اور خیبر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔ مغوی کان کنوں کا تعلق ضلع شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مغوی کان کنوں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

Read more

ابوظبی کے ولی عہد تین دن سے پاکستان میں تھے: فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان دو گھنٹے کے لیے آئے اور چلے گئے۔ حقیقت یہ ہےابوظبی کے ولی عہد تین دن سے پاکستان میں تھےاور آج اسلام آباد سے واپسی ہوئی۔ ایسے دوروں کی تمام تفاصیل پہلے سے طے ہوتی ہیں، آج کا دورہ بھی ایسے ہی ایک تسلسل میں تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک تویٹ مین کہا کہ "مسئلہ

Read more

فرخ سلیم کے عمران خان اور ملکی معیشت کے بارے میں انکشافات

معاشی امور کیلئے حکومت کے سابق ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ’ رزاق داؤد نے وزیراعظم کی دورۂ چین کے دوران گیزوبا کمپنی حکام سے ملاقات کرائی، گیزوبا واحد نجی کمپنی تھی جس سے وزیراعظم عمران خان ملے اور میں نے گیژوبا کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویریں دیکھیں۔‘ حکومت کے سابق ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہن اہے کہ حکومت میں رہ کر اہم ٹھیکے لینا مفادات کا ٹکراؤ ہے، حکومت کی نیت درست لیکن

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کا 91واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 91واں یوم پیدائش ملک بھر میں منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر کے تمام اضلاع میں یوم پیدائش کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور کیک کاٹے جائیں گے۔ نوڈیرو ہاﺅس لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب میں آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ارکان پارلیمنٹ کو نوڈیرو پہنچنے کی ہدایت

Read more

بریکنگ نیوز: زرداری، بلاول، فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت میں ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری ، ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب سندھ میں تبدیلی کی باتیں چل رہی ہیں، حکومت کے اہم اتحادی چوہدری شجاعت حسین کی بلاول، زرداری اور فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ چاروں رہنماﺅں کی ملاقات اسلام آباد میں ایک سینئر صحافی کے صاحبزادے کی

Read more

پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم پر بحث نہیں ہوئی: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم پر بحث نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ میں 18 ویں ترمیم کے بعد ٹرسٹ ہسپتالوں کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہسپتالوں کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جناح ہسپتال کو وفاق کے تحت کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمارت صوبے میں ہونے

Read more

سپریم کورٹ نے شہروں میں پٹواری ناکارہ کر دیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین کے انتقال پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں پٹوار خانوں کی کوئی ضرورت نہیں اور وہاں زمین کی خرید و فروخت رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعے ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں شہری علاقوں میں پٹواریوں، قانون گو اور تحصیل داروں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

Read more

بیٹے کے ہاتھوں کنگال ہونے والا بزنس مین وجے پت سنگھانیا دربدر

وجے پت سنگھانیا کا شمار بھارت کے امیر ترین افراد میں ہوتا تھا مگر اولاد کی محبت میں بیٹے کو اپنی 12 ہزار کروڑ روپے کی تمام جائیدادتھما دی جس نے اپنے ہی باپ کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا۔

بھارت کے تیسرے بڑے بزنس برانڈ ’ریمنڈ‘ کے مالک وجے پت سنگھانیا ایک زمانے میں لندن سے خود جہاز اڑا کر بھارت پہنچ گئے تھے، اس وقت یہ اجازت دنیا میں صرف چند لوگوں کو حاصل تھی۔
وجے پت سنگھانیا نے بیٹے کو تحفہ دے کر جو غلطی کی تھی اس کوسدھارنے کی کوششوں میں ممبئی کی سڑکوں پر سر گرداں پھرتے نظر آتے ہیں۔

Read more

خادم رضوی اور افضل قادری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 4 ملزمان کو 20 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Read more

کسی کے باپ کا نوکر نہیں کہ ایک دن کے نوٹس پر جواب دوں: فیصل واوڈا

  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی پر غیر شائستہ و غیر پارلیمانی رد عمل دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے نوکر نہیں کہ ایک دن کے نوٹس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہوجائیں، وہ بھی ایسے مجرم کے سامنے جو جیل سے آ کر اجلاس کے صدارت کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نوٹس کوئی آسمانی فرمان نہیں۔ شوباز شریف پبلک

Read more

فیصل واوڈا کے نامناسب رویے پر صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو سوالوں کے دوران صحافیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور پھر رپورٹرز نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو صحافیوں نے سوال کیا تاہم وفاقی وزیر کے سخت لہجے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور احتجاج کیا ۔

Read more

چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے: فیصل واڈا

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی میں سارے لوگ چور اور بے ایمان نہیں ہیں۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فاروڈربلاک بنائیں گے۔ تحریک انصاف فارورڈ بلاک کاحصہ نہیں ہے۔ ہم تو خود ان کو تاش کے پتوں کی طرح بکھرتے دیکھ رہے ہیں۔ پنجاب میں

Read more

طاہر محمود سے متعلق فواد چوہدری کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا

  چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔ وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ طاہر محمود ملک سے فرار ہو گئے ہیں، جب کہ چیئرمین ایس ای سی پی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن سامنے آ گیا یے۔ وزارت خزانہ کے مطابق طاہر محمود کو پی ٹی آئی حکومت نے خود بیرون ملک جانے کی چھٹی دی ہے۔ وزارت خزانہ نے چیئرمین ایس ای سی

Read more

اداکارہ متیرہ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

اداکارہ متیرہ نئے سال کا جشن نہیں منا سکیں ہیں کیونکہ وہ انتہائی خوفناک ترین حادثے میں بال بال بچ گئیں تاہم وہ شدید زخمی ہوئی ہیں جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ دبئی میں اپنی دوست سارہ کے ساتھ موجود تھیں، جب ان کی گاڑی کو دو ٹرکوں نے ٹکر ماری۔

Read more

چوہدری نثار پنجاب کے آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے: محمد علی درانی

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینئر سیاست دان محمد علی درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’محفوظ سیاسی راہداری ‘‘کا عمل جاری ہے۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی اور سیاست سے لاتعلقی کنفیڈنس بلڈنگ میژر (سی بی ایم ) ہے۔ میاں نواز شریف اپنے بعد پارٹی قیادت شہباز شریف کو دینے کے حق میں نہیں۔ نواز شریف کے مطالبے پر شہباز شریف کو جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں لندن

Read more

چار دفعہ حمل ضائع ہونے کے بعد خاتون صرف 2 ہزار روپے خرچ کرکے بالآخر ماں بن گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کا چار دفعہ حمل ضائع ہوا اور علاج کے باوجود اسے اولاد کے حصول میں شدید مشکل کا سامنا تھا لیکن پھر ایک ایسی دوا نے اس کی یہ مشکل حل کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کی رہائشی 40 سالہ کارمین ریبلینڈو نامی اس خاتون کی 13 سال قبل شادی ہوئی تھی اور تب سے وہ ماں بننے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران وہ چار بار حاملہ ہوئی اور ہر بار اسقاط حمل ہو گیا۔ ان سالوں میں اس نے اپنے علاج پر 20 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 35 لاکھ روپے ) آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ افزائش) پر بھی خرچ کیے لیکن امید بر نہ آئی۔

Read more

کیا فوج کا کام کاروبار کرنا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ میں لاہور ڈی ایچ اے اور ایڈن ہاؤسنگ سکیم میں تنازعے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی ایچ اے اور ایڈن ہاﺅسنگ سکیم میں تنازعے کے مقدمے میں ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بنانا آرمی کا کام ہے؟ فوج کا کام ہے کہ وہ سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرے نہ کہ کمرشل سرگرمیوں میں حصہ لے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی ایچ اے شہدا کیلئے کچھ کرتا تو یہ

Read more

نئے سال کا جشن مناتے لڑکے پولیس کے ڈنڈے سے ڈر کر گندے نالے میں جا گرے

پاکستان میں نئے سال کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور منچلوں کو روکنے کیلئے جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات تھے۔

یوں تو پورے ملک میں ہی اس موقع پر امن و امان رہااور منچلے اگر باہر نکلے بھی تو پرامن طریقے سے سال نو کا جشن مناتے رہے مگر کراچی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی میں جب نوجوانوں نے کچھ زیادہ ہی ’موج مستی‘ کرنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

Read more

مو لا نا طا رق جمیل کو دل کا دورہ ۔۔۔ ہسپتال میں داخل کر لیا گیا

عالم دین مولانا طارق جمیل کودل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں لاہورمیں جوہرٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی اینجیوگرافی کی جائے گی۔ مولانا طارق جمیل گزشتہ رات ہی

Read more

’ 500 ارب روپے دے دیں ہم آپ کو صاف کر دیتے ہیں‘ – چیف جسٹس

علی رانا- وائس آف امریکہ۔ چیف جسٹس نے ملک ریاض کو مخاطب کر کے کہا کہ ہر برے کام میں آپ کا نام کیوں آجاتا ہے، اس پر ملک ریاض سٹپٹا گئے اور کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔
جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عوامی دلچسپی عروج پر تھی اور بڑی تعداد میں وکلا اور میڈیا اس کیس کی کارروائی سننے کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت کھچاکھچ بھری ہوئی تھی اور بہت سے افراد کھڑے ہوکر کیس کی سماعت سنتے رہے۔

سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض بھی پیش ہوئے جنہیں عدالت نے اس کیس میں طلب کر رکھا تھا۔

Read more

میثاق جمہوریت نہ ہوتا تو آمریت بہت پہلے آ گئی ہوتی: رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اگر میثاق جمہوریت نہ ہوتا تو ملک میں آمریت بہت پہلے آ گئی ہوتی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو کرپشن کا ذریعہ کہنا پارلیمنٹ اور اکائیوں کا تمسخر اڑانے کی مترادف ہے، جمہوری اقدامات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، یہ معاشرے اور ریاست کے لئے نہایت خطرناک رجحان ہے، اس طرح سے معاشرے میں انارکی اور

Read more

نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم باپ کا قریبی دوست نکلا

نوشہرہ: خیبرپختونخوا پولیس نے نوشہرہ میں زیادتی کے بعد 9 سالہ بچی مناہل کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مناہل گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو مدرسے سےگھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی، جس کی گمشدگی کی رپورٹ بچی کے دادا نے 27 دسمبر کی رات 10 بجے پولیس میں درج کرائی، تاہم اگلے ہی روز یعنی 28 دسمبر کو 10 بجے مناہل کی لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوئی۔

Read more

چیف جسٹس کی احتجاج کرنے کی دھمکی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 2005 کے زلزلہ متاثرین کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر ڈیم نہ بنا اور ان لوگوں کی امداد نہ ہوئی تو وہ بھی متاثرین کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نے زلزلہ متاثرین فنڈ کرپشن کیس کی سماعت کی۔

Read more

جمال خاشقجی کی نعش کے ٹکرے سعودی سفارت کار کے گھر لے جانے کی وڈیو جاری

ترکی میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی تحقیقات میں اہم موڑ آ گیا۔ ترک میڈیا نے سعودی قونصل خانے سے سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر سعودی ٹیم کے ارکان کو بھرے ہوئے کالے مشکوک بیگز لے جانے کی وڈیو ریلیز کر دی۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل والے دن سعودی ٹیم کی گاڑی استنبول کے سعودی قونصل خانے کے اندر موجود سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر

Read more

جعلی اکاؤنٹس کیس: اسلم مسعود کے اعترافی بیان نے بم گرا دیا

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل اور جعلی اکاونٹس کے مرکزی کردار نے یہ اعتراف کر کے بم گرا دیا ہے کہ وہ اس سارے گھناونے کھیل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں اسلم مسعود جو کہ اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر ہیں، نے انکشاف کیا کہ وہ مجید فیملی کی جانب سے کام کر رہے تھے۔ درجنوں دیگر گروپوں کے ساتھ مشکوک کاروبار کی وجہ سے اس وقت جے آئی ٹی کی تحقیقات کی

Read more