کچلاک اور کابل حملے اور اختر مینگل کا گلہ

اختر مینگل کا گلہ برحق۔ ہمارے میڈیا نے ان کی جماعت کے ایک اہم رہ نما کے قتل کو تقریباََ نظر انداز کیا۔ مقتول سردار نوروز خان کے جان نشین اور سیاسی وارث تھے۔ ان کے قافلے پر خضدار میں حملہ ہوا۔ مذکورہ خاندان کی چوتھی نسل کا ایک پڑپوتا بھی اس کی نذر ہوگیا ۔ جو قتل ہوا ہے اس کے سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں۔ اختر مینگل کو مگر یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ میرے نوجوان ساتھیوں کی اکثریت

Read more

صحافت کے لیے ”آزاد“ ماحول کا بھارتی ڈھونگ

1990 کی دہائی میں انٹرنیٹ کا استعمال شروع ہوا تو مجھ جیسے خوش فہم لوگ اس گماں میں مبتلا ہوگئے کہ ظلم اب دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہو خلقِ خدا سے چھپایا نہ جاسکے گا۔ یہ دریافت کرنے میں بہت دیر لگی کہ ”تازہ ترین خبر“ کوفی الفور ناظرین وقارئین تک پہنچانے کے جدید ترین ذرائع نے دُنیا بھر کی حکمران اشرافیہ کوپریشان کردیا۔ ہرریاست نے خواہ وہ چھوٹی ہو یا سپرطاقت والی شہرت کی حامل تہیہ کرلیا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنی پسند کا بیانیہ پھیلانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

Read more

کشمیر: فرانس اپنا ویٹو پاکستان کے خلاف استعمال کر سکتا ہے

”ہم ہوئے، تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے“ تابعدار قسم کے لوگ ہیں۔ حاکموں کے اشاروں کو حکم کا درجہ دیتے ہیں اور ”جھٹ پٹ اپنے بچنے“ کی فکر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

عید سے تین روز قبل قومی اسمبلی کے حالیہ سیشن کا آخری اجلاس جمعہ کی صبح ہوا تھا۔ آرٹیکل 370 کے یک طرفہ خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ابھرتی ایک نئی صورت حال کا اس اجلاس میں سرسری ذکر ہوا۔ ساری توجہ شہباز شریف صاحب کی تقریر اور وزیر تعلیم شفقت محمود صاحب کی جانب سے آئی جوابی تقریر پر مرکوز رہی۔ مریم نواز شریف کی گرفتاری گرما گرم بحث کا باعث تھی۔ شفقت محمود نرم گو شخص ہیں۔ جمعہ کے روز مگر اپنی تقریر کے ذریعے بہت درشتی سے یہ پیغام دینے کومجبور ہوئے کہ کشمیر پر لائن آف کنٹرول کے اس پار صورتحال جو بھی رہی ہو تحریک انصاف کی حکومت ”سیاست دانوں کا بھیس بنائے مجرموں“ کو عبرت کا نشان بنانے کی مہم کو بھلانہیں پائے

Read more

ٹرمپ کی ثالثی کی ”بڑھک“ نے کام خراب کیا

منگل اور بدھ کے روز جب پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ہورہا تھا، میری اپوزیشن کے چند رہ نماؤں سے پارلیمانی راہداریوں میں سرگوشیوں میں گفتگو ہوئی، ان رہ نماؤں میں سے تین ا فراد ماضی کی حکومتوں میں چند ایسے عہدوں پر فائز رہے ہیں جہاں ”حساس معاملات“ تک بھی کافی رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

ان رہ نماؤں کا اصرار تھا کہ وزیر اعظم کو ”فروری۔ مارچ“ کے مہینوں میں چند ”غیر ملکی سربراہوں“ کے ذریعے بتادیا گیا تھا کہ اپریل۔ مئی میں ہوئے انتخابات جیتنے کے بعد نریندرمودی بھارتی وزیر اعظم کے منصب پر لوٹتے ہی مقبوضہ کشمیر کی ”خصوصی خود مختاری“ کا وعدہ کرتے آرٹیکل 370 کو ختم کردے گا۔ پاکستان کو اس فیصلے کی مزاحمت نہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

Read more

سشما سوراج سے ایک انٹرویو اور مودی سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی

مشرف اور واجپائی کے مابین بہت دھوم دھڑکے کے بعد ہوئی ”آگرہ سمٹ“ بالآخر ناکام ہوگئی تو اسے ناکام بنانے والے ”سازشیوں“ میں سشما سوراج کا نام سرفہرست تھا۔ وہ ان دنوں بھارت کی وزیر اطلاعات تھی۔ انتہا پسند ایل۔ کے ایڈوانی کی وفادار گردانی جاتی تھی۔ میں نے اس سے انٹرویو کا ارادہ باندھ لیا۔

آگرہ ملاقات کی ناکامی کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین معاملات دوبارہ تلخ ہو چکے تھے۔ میں لیکن دلی میں قیام کو بضد رہا۔ اگرچہ ان دنوں کوئی وزیر تو دور کی بات ہے سرکار کا نچلی سطح کا افسر بھی کسی پاکستانی صحافی سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا۔ بہت دنوں کی مشقت اور ذلت کے بعد بالآخر سشما سوراج سے ملاقات کا وقت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس ضمن میں اس کے سکھ پرسنل سیکرٹری نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کا وقت طے ہوجانے کے باوجود صاف الفاظ میں مجھے بتا دیا گیا کہ باقاعدہ اور آن دی ریکارڈ انٹرویو کی امید نہ رکھی جائے۔

Read more

کشمیر پر مودی کا ہتھوڑا، ٹرمپ کی خاموشی اور ہماری پارلیمان

ہمیں گماں تھا کہ چونکہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوگیا ہے اس لئے مودی کا بھارت جنوبی ایشیاء میں کشیدگی بڑھانے سے پہلے سوچابار سوچے گا۔ ہمارے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ پیر کے روز مودی سرکار نے انتہائی ڈھٹائی سے بھارتی آئین کی اس شق کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی بدولت مقبوضہ کشمیر کو ابھی تک کم از کم دکھاوے کی حد تک ”خصوصی خودمختاری“ میسر

Read more

مودی کی جارحیت اور اس میں ٹرمپ کا کردار

نفسیاتی جنگ کے تمام حربوں کے استعمال کی بدولت پھیلائی افواہوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں سراسیمگی پھیلانے کے بعد مودی حکومت نے بالآخر پیر کی صبح وہ فیصلہ کرلیا جس کے لئے ذہن تیار کیے جارہے تھے۔ اتوار کی رات دیگر سیاسی قیادت کے علاوہ ماضی میں کٹھ پتلی رہے دو وزرائے اعلیٰ۔ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی۔ کو بھی ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ہی نہیں بلکہ لینڈ لائن والے فون بھی بند کردیے گئے ہیں۔

Read more

مودی کے جنگی عزائم

بھارتی میڈیا میں مودی کی شخصیت اور ہندو انتہاپسندی کے دل وجان سے معتقد مبصرین اور کالم نگار بھی اب پریشان ہو کر اعتراف کرنا شروع ہوگئے ہیں کہ انہیں ہرگز سمجھ نہیں آرہی کہ ان کا وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں حالات کو ہنگامی سے ہنگامی بناتے ہوئے بالآخر کس ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کو 22 جولائی کے روز وائٹ ہائوس میں اپنے دائیں ہاتھ بٹھا کر امریکی صدر نے یہ حیران کن

Read more

’’ضمیر والوں‘‘ پر مشتمل ایوان میں ’’نیا پاکستان‘‘ کی جھلک

جمعرات کی صبح اُٹھنے کے بعد یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ سینٹ کا اجلاس دوپہر دو بجے ہونا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے میڈیا میں یہ سوال اٹھاتے ہوئے رونق لگی ہوئی ہے کہ اپوزیشن اس ایوان کے چیئرمین صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے میں کامیاب ہوجائے گی یا نہیں۔ شدتِ جذبات سے اُکھڑے سانسوں کے ساتھ سینٹ چیئرمین کے مستقبل کو زیر بحث لاتے ہوئے ہم لوگوں کو یاد ہی نہیں رہا کہ ٹھوس حقائق

Read more

بجلی‘ گیس کے نرخوں میں کمی کی امید نہ باندھیں

امریکی حکومت کامل یکسوئی سے ان دنوں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اس کا عزم ہے کہ اسے کسی صورت بڑھنے نہ دیا جائے۔ بنیادی طور پر اس کا عزم اقتصادی نہیں سیاسی ترجیحات کے تابع ہے۔ دُنیا کو یہ بتانا مقصود ہے کہ اسے ایران سے تیل درآمد کرنے کی ضرورت نہیں۔ دُنیا کے ہر ملک کو اس کی ضرورت کا تیل خلیجی ممالک کے علاوہ دیگر ذرائع سے مناسب بلکہ سستے نرخوں

Read more

”حقیقی نمائندوں“ کے ایوان میں دھینگا مشتی کے مناظر

شہباز صاحب سیاست میں نووارد نہیں۔ تین بار پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ 2008 سے 2018 تک انہوں نے اس صوبے پر قابل رشک اختیار کے ساتھ حکمرانی کی۔ چٹکی بجا کر افسروں کو فارغ کرتے رہے۔ ان کے چاہنے والوں کا اصرار یہ بھی ہے کہ پاکستانی جمہوریت کی ”اوقات“ کے بارے میں وہ اپنے بھائی نواز شریف صاحب سے کہیں زیادہ آگاہ ہیں۔ وطنِ عزیز میں قوت واختیار کے اصل مراکز کو خوب پہچانتے ہیں۔ ان سے بنائے رکھنے ہی میں عافیت محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (نون) کو لہٰذا یکسو ہو کر بہت خلوص سے ان کی عملیت پسندی (Pragmatism) کی پیروی کرنا چاہیے۔

Read more

ٹرمپ کی ”تھینک یو مودی“ پالیسی کا امکان

پاکستانی وزیر اعظم کو اپنے دائیں ہاتھ بٹھاکر امریکی صدر نے 22 جولائی کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیر اعظم نے جاپان کے شہر اوساکا میں ہوئی ایک ملاقات میں اس سے کشمیر کا مسئلہ حل کروانے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔ بھارتی میڈیا میں ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ہاہاکارمچ گئی۔ حالیہ انتخابات میں بدترین شکست سے مایوس ہوئی اپوزیشن جماعتوں کو انگڑائی لے کر اُٹھنے کا موقعہ مل گیا۔

Read more

عرفان صدیقی کی گرفتاری ”ورنہ تھانے چلو“

بہت دنوں سے یہ خواہش دل میں مچل رہی تھی کہ روسی ڈرامہ نگار چیخوف کے وہ شاہکار ڈرامے طالب علم کی لگن اور جستجو کے ساتھ دل لگاکر ایک بار پھر پڑھے جائیں جو اس نے اپنی عمر کے آخری حصے میں لکھے تھے۔  جمعہ کے روز اس خواہش کی تکمیل کا گویا وقت آگیا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد قیلولہ ہو گیا تو کتاب اٹھانے سے قبل اپنے فون پر بنائے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹس

Read more

فردوس عاشق اعوان صاحبہ ہماری ’’ویل‘‘ خراب نہ کریں

1975میں لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد کئی برسوں تک اس شہر کی بارشوں سے لطف اٹھانے کی عادت اپنائی تھی۔ میرے آبائی شہر میں بارش نشیبی علاقوں کو تالابوں میں بدل دیتی تھی۔ گلیوں میں کئی روز تک کیچڑ سے محفوظ رہنے کی تگ و دو کرنا پڑتی۔ غریبوں کی ٹپکتی چھتیں دیکھ کر دل ادا س ہو جاتا۔ ان شاعروں کے بارے میں بُرا بھلاسوچتا رہتا جو ساون کے گیت لکھا کرتے تھے۔ اسلام آباد میں

Read more

”دیوانے“ ٹرمپ کی کامیاب چال

عمران خان کے شدید ترین مخالفین کو بھی یہ حقیقت تسلیم کرنا ہو گی کہ تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے لگی لپٹی رکھے بغیر ٹی وی کیمروں کے سامنے تسلیم کیا کہ ”کشمیر“ ایک مسئلہ ہے۔ اس کا حل پاکستان اور بھارت باہمی مذاکرات کے کئی ادوار کے باوجود اپنے تئیں ڈھونڈ نہیں پائے۔ امریکہ جیسے عالمی اثر کے حامل ممالک کو لہٰذا ثالثی کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ثالثی کا تذکرہ کرتے ہوئے اس نے

Read more

ٹرمپ ثالثی کے لئے تیار تو سو بسم اﷲ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ایک لطیفے میں بیان ہوا جنگل کا بادشاہ اور بڑا ’’جانور‘‘ ہے۔ اس کی مرضی ،انڈا دے یا بچہ۔ 2019 کے آغاز کے ساتھ ہی وائٹ ہائوس کو سمجھ آچکی تھی کہ پاکستان کو On Board لئے بغیر امریکی افواج کی افغانستان سے باعزت واپسی کی راہ نکالنا ممکن نہیں۔ٹرمپ کو بتایا گیا کہ اگر وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے ملک مدعو کرے۔ پاکستان کی اہمیت کا برسرِ عام اعتراف کرے تو افغانستان

Read more

میرے قارئین کو نظر آتی میری مایوسی اور اداسی

’’انگریزی میڈیم‘‘ تعلیم کے باوجود بہت اشتیاق سے میرے کالم پڑھ کر مجھ سے بے تحاشہ محبت کرنے والے ایک نوجوان سے اتوار کے دن پہلی ملاقات ہوگئی۔ انتہائی احترام سے بہت ہی مؤدب انداز میں اس نے مجھے آگاہ کیا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میں بہت مایوس، ناامید اور اداس نظر آرہا ہوں۔ آج سے چند ہفتے قبل ایسا ہی گلہ لاہور قلندر والے فواد رانا نے کیا تھا۔ اتوار کے دن اس سے بھی کم عمر نوجوان

Read more

وزیراعظم کا دورہ امریکہ

میری دانست میں پیر کے روز وزیر اعظم پاکستان کی امریکی صدر سے جو ملاقات ہونا ہے اس کے اثرات آنے والے کئی مہینوں میں فقط باہمی تعلقات تک ہی محدود نظر نہیں آئیں گے۔ افغانستان اس ملاقات کا کلیدی سبب ہے۔ ٹرمپ کی شدید خواہش ہے کہ ستمبر کے آغاز تک اسے کوئی ایسا راستہ مل جائے جس پر چلتے ہوئے وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران لوگوں کو یہ بتاسکے کہ اس نے افغانستان پر 18 سال سے

Read more

’’علموں بس کریں او یار‘‘

بخدا عالمی عدالت انصاف سے کلبھوشن یادو کے بارے میں وہی فیصلہ آیا ہے جس کی مجھے کئی مہینوں سے توقع تھی۔ بدھ کے روز آئے فیصلے کو مگر پاکستان اور بھارت کی حکومتیں اپنے اپنے مؤقف کی فتح ٹھہرا رہی ہیں۔ ٹویٹر پر لیکن چند افراد ہیں جو ان کی خوشی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ یہ سوالات اٹھانے والوں کو دونوں ممالک کے محبانِ وطن نے للکارنا شروع کردیا۔ ربّ کا صد شکرکہ میرے ٹویٹر دیکھنے تک نوبت

Read more

صحافیوں کی طرح ”بکاﺅ مال“ سیاستدان

تحریک انصاف ایک ”نظریاتی“ جماعت ہونے کی دعوے دار ہے۔جولائی 2018ء کے انتخابات جیتنے کے لئے مگر اسے نام نہاد Electables کی ایک بہت بڑی تعداد کو اپنی صفوں میں خوش آمدید کہناپڑا۔ انتخابی نتائج آنے کے بعد وہ واحد اکثریتی جماعت بن گئی۔ عمران خان صاحب کو وزیر اعظم منتخب کروانے کے لئے لیکن ”آزاد“ حیثیت میں کامیاب ہوئے امیدواروں کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چودھریوں کی مسلم لیگ،ایم کیو ایم اور اختر مینگل کی جماعت سے روابط استوار کرنا

Read more

چسکے کی طلب میں ’’رانجھا‘‘ راضی

ریکوڈیک کے حوالے سے پاکستان کے خلاف فیصلہ آیا تو وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو اپنے دفتر طلب کیا۔میڈیا کے ذریعے اس ملاقات کے بعد خبر یہ ملی کہ اٹارنی جنرل کو ایک عدالتی کمیشن بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ کمیشن ان وجوہات کی نشان دہی کرے گا جن کے سبب ہمارے خلاف ایک عالمی ادارے کی جانب سے تقریباََ چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد ہوا۔ وجوہات اور متعلقہ واقعات کی نشان دہی کے بعد کیا

Read more

اب شہباز صاحب جانیں اور ’’دی میل‘‘

چسکے کی طلب میں دیوانہ ہوئے لوگوں کو تلاش تو اس وڈیو کی تھی جو غالباََ2004 میں چوری چھپے بنائی گئی۔ ملتان میں ایک ’’محفل‘‘ تھی۔اس ’’محفل‘‘ میں لیکن ایک سیشن جج سے ’’غیر اخلاقی‘‘ حرکت سرزد ہوگئی۔ مذکورہ حرکت اس حد تک سنگین تھی کہ اس کے مرتکب ہوئے ملک صاحب 2019 تک بلیک میل ہوتے رہے۔ لمحے کی خطا کا پندرہ سال تک خمیازہ بھگتنا پڑا۔ پندرہ برس تک بلیک میل ہوئے شخص کی پریشانی کو دردِ دل

Read more

ویڈیوز … ہاتھ سے لگائی گرہیں

پرنٹ میڈیا پاکستان ہی نہیں دُنیا بھر میں حالتِ نزع میں ہے۔ روایتی صحافت کی وہ قسم جسے پیشہ وارانہ زبان میں Long Form Journalism کہا جاتا ہے قارئین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ سمارٹ فونز پر ویڈیوز کا سیلاب ہے۔ لوگ اپنی بے پناہ مصروفیات میں سے وقت نکال کر فون کی سکرین دیکھتے ہیں۔ کوئی شے جو اِن کے دلوں میں جاگزیں تعصبات کا مؤثر اظہار کرے، فوری تسکین پہنچاتی ہے۔ کئی لوگ اپنی

Read more

22 ۔ جولائی کی عمران، ٹرمپ ملاقات

میری توقع کے عین مطابق بدھ کی رات وائٹ ہائوس سے ایک پریس ریلیز جاری ہوگئی۔اس کے ذریعے اس امر کی تصدیق کردی گئی کہ 22جولائی کے روز پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات ہوگی۔ کئی دوستوں کا یہ خیال تھا کہ مذکورہ ملاقات نہیں ہوگی۔ ان کی سوچ کو تقویت امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے منگل کے دن پہنچائی۔اس سے جب عمران-ٹرمپ متوقع ملاقات کے ایجنڈے کی بابت پوچھا گیا تو اس نے ’’ملاقات‘‘ کے بارے

Read more

’’آرزو اور انتظار‘‘ کے چار برسوں میں ہمیں گھبرانا نہیں

لکھنا مجھے کسی اور موضوع پہ تھا۔ منگل کی صبح اخبارات کا پلندہ اُٹھا کر مگر شہ سرخیوں پر سرسری نظر ڈالی تو دل منیر نیازی کے شعر والے لہو سے بھر گیا۔پیر کے روز IMFنے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے۔ اسے اپنے تئیں پڑھ کر علم معاشیات سے مجھ ایسا نابلند شخص آپ کو آسان زبان میں بیان نہیں کر سکتا۔ ان ساتھیوں کے مضامین سے رجوع کرنا ہو گا جو ملکی معیشت کے بارے میں تواتر سے

Read more

جولائی 86ء کے دنوں کی یاد

محمد خان جونیجو اور عمران خان کے درمیان کوئی مماثلت ڈھونڈنا میری دانست میں ایک احمقانہ کوشش ہے۔ بنیادی فرق ان دونوں میں یہ ہے کہ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات سے قبل جونیجو مرحوم تقریباً ایک گمنام شخص تھے۔ جنرل ضیاء نے انہیں پیر پگاڑا کی سفارش پر وزیراعظم ”نامزد“ کیا تھا۔ عمران خان سیاست میں آنے سے قبل ہی ایک کرکٹر کے طورپر مشہور ہو چکے تھے۔ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی شہرت

Read more

مہنگائی،ویل،چیک گوشت اور وڈیو گوشت

آپ کے قیمتی وقت کا خلوصِ دل سے احترام کرتے ہوئے آغاز ہی میں بتائے دیتا ہوں کہ میں آج کے کالم میں ہفتے کے روز دھماکے کے ساتھ رونما ہوئی وڈیو کے بارے میں کوئی تجزیہ نما شے لکھنے نہیں جارہا۔ پاکستان پر ان دنوں ہر شخص کی نیت پر شبہ کرنے کا عذاب نازل ہے۔ صحافیوں کی اکثریت ’’لفافہ‘‘ ٹھہرائی جاچکی ہے۔ان کے لکھے اور کہے الفاظ کا بھروسہ نہیں رہا۔ اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے

Read more

مسلم ہے تو مسلم لیگ (ن) سے جا

بدھ کی رات وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ صاحب نے ایک ٹویٹ لکھ کر عوام کو خوش خبری پہنچائی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ اس پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طورپر فراہم کردیے جائیں گے۔ بقیہ رقم مختلف اقساط میں آئندہ تین برسوں کے دوران ادا کی جائے گی۔ طے شدہ اقساط کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کو ہر تین مہینوں کے بعد آئی ایم ایف کو یقین دلانا ہوگا کہ اس کے ساتھ طے ہوئی شرائط پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے۔

Read more

قانون کو سب کے لئے برابر بنانے کی حکومتی لگن اور اپوزیشن لیڈر

مجھے خبر نہیں کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اب کب ہونا ہے۔ قیافہ ہے کہ طویل بجٹ اجلاس کے بعد حکومت کم از کم ایک ماہ کا وقفہ ضرور چاہے گی۔ اس دوران پاکستان مسلم لیگ (نون) کے شاہد خاقان عباسی جیسے تین سے چار سرکردہ رہ نما احتساب بیورو کے ہاتھوں باقاعدہ گرفتار بھی ہوسکتے ہیں۔ شنید تو یہ بھی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی تیار ہیں۔ یہ مگر کوئی بتا نہیں رہا کہ چیئرمین نیب ان پر دستخط کرنے میں دیر کیوں لگارہے ہیں۔

Read more

آفتوں کی زد میں آئی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری نہیں ان کی کار سے مبینہ طورپر منشیات کی برآمدگی والی خبر نے حیران کیا۔ معاملہ اب عدالت میں ہے۔ مقبولیت اور Ratingsکی خواہش وضرورت کو خودکش انداز میں بھلاتے ہوئے میں نے اپنی تحریروں اور ٹی وی شوز میں متوازی عدالت لگانے سے ہمیشہ اجتناب برتا ہے۔ فقط یہ کہتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا کہ رانا صاحب کے لئے ’’رات‘‘ اب پنجابی گیت والی ’’نالے لمبی تے نالے کالی‘‘ ہو گئی ہے۔ حنیف

Read more

میرے پنجابی ہونے کی شناخت

ہفتے کی شب پاکستان اور افغانستان کے مابین ہوا کرکٹ مقابلہ دیکھا تو ٹویٹر پر چھائے ”پاکستان بمقابلہ نمک حرام“ والے ٹرینڈ کی وجہ سے افغانستان کے حوالے سے کچھ ذاتی تجربات پیر کی صبح چھپے کالم میں بیان کردیے۔ انہیں بیان کرنے کا مقصد نفرت کی آگ بھڑکانا ہرگز نہیں تھا۔ خواہش محض یہ تھی کہ ہفتے کے روز ہوئے واقعات کو ایک وسیع تناظر میں رکھ کر دیکھا جائے۔ ”افغان جہاد“ کے ایام سے 2011 ء تک پیشہ وارانہ فرائض کی وجہ سے افغانوں سے بہت واسطہ رہا۔

Read more

پاکستانی تماشائیوں سے غنڈہ گردی

ورلڈ کپ کے جس میچ میں پاکستان کھیل رہا ہو اسے ٹی وی پر دیکھنے کی عادت اپنالی ہے۔ مسلسل اداسی کے موجودہ موسم میں دل کے بہلانے کو اس سے بہت مدد ملتی ہے۔ فکرمند توجہ کہیں اور مبذول ہو جاتی ہے۔ ہفتے کے دن پاکستان کا افغانستان سے مقابلہ تھا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس مگر جاری تھا۔ وہاں وزیراعظم نے خطاب بھی کیا۔ شہباز شریف نے ایوان سے باہر پارلیمان کے ایک کمیٹی روم میں طویل پریس کانفرنس

Read more

مولانا فضل الرحمان کی ازخود چلائی ’’عوامی تحریک‘‘

مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتوں سے خوف آتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن صاحب کی سیاسی بصیرت کا مگر دل سے معتقد ہوں۔ بہت کم لوگوں کو اس حقیقت کا احساس ہے کہ وہ مزاحمت کی اس سیاست کے جانشین ہیں جو برطانوی استعمار کے عروج کے دنوں میں ہمارے علمائے کرام کے ایک گروہ نے انتہائی ثابت قدمی سے اختیار کی تھی۔ اس سیاست میں اقتدار کے کھیل پر توجہ نہیں دی جاتی۔ مولانا اور ان کی

Read more

”ظالموں“ کے خلاف شدید نفرت سے بھرا غصہ

محترمہ کشورزہرا غالباً ایم کیو ایم کے بنیادی اراکین میں سے ایک ہیں۔ ان دنوں قومی اسمبلی میں اس جماعت کے لئے مختص ہوئی خواتین کی نشستوں میں سے ایک پر تشریف فرما ہیں۔ منگل کے روز انہوں نے عمران حکومت کے پہلے بجٹ پر عمومی بحث میں حصہ لیا۔ ان کی مختصر تقریر نے مجھے حیران کے بجائے پریشان کردیا۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے نظریے اور اندازِ سیاست کے بارے میں ہزار ہا تحفظات رکھنے کے باوجود میں ان کے کارکنوں کا دل سے احترام کرتا ہوں۔

Read more

میرے اور آپ کے اثاثہ جات پر ایف بی آر کی رسائی

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس نے جو صبح سے رات تک جاری رہتا ہے مجھے ان دنوں پارلیمان ہائوس تک محدود کررکھا ہے۔ اُردو اور انگریزی کالموں کے لئے مواد کی ضرورت ہوتی ہے۔اس مواد سے ’’کام کی شے‘‘ ڈھونڈنے کے لئے سرکھپانا پڑتا ہے۔ تحریر کو دلچسپ اور رواں رکھنے کی فکر اور بڑھتی عمر کے ساتھ نازل ہوئی تھکن دل ودماغ پر اضافی بوجھ ہیں۔فرصت کے لمحات میسر ہوتے تو وقت نکال کر لیپ ٹاپ کھولتا۔ نادرا اورایف

Read more

سیلیکٹڈ وزیراعظم: عمر ایوب کی تحریک استحقاق اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ

ہفتے کے پانچ دن صبح اُٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے بعد جن دنوں اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو، پارلیمان پہنچنا ضروری ہوجاتا ہے۔ کئی گھنٹے پریس گیلری، لاؤنج اور راہداریوں میں خوراک کی تلاش میں سرگرداں جنگلی جانوروں کی طر ح ”مزے کی باتیں“ یا ”خبر“ کو ڈھونڈنے کے بعد گھر لوٹ کر ”دی نیشن“ کے لئے انگریزی کالم لکھنا ہوتا ہے۔ اتوار کی صبح یہ کالم لکھنے کے بعد خود کو بہت تھکا ہوا محسوس کیا۔ گھر سے نکلنے کی ہمت نہیں تھی۔ قومی اسمبلی نہ جاسکا جہاں اتوار کے باوجود دوپہر میں بجٹ پر تقاریر کرنے حکومتی اور دیگر اراکین رسم دُنیا نبھانے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

Read more

نواز لیگ کے ’’اندرونی انتشار‘‘ کا سبب ووٹ بینک

بہت سوچ بچار کے بعد اپنائی حکمت عملی بھی بسا اوقات وہ پیغام پہنچانے میں ناکام رہتی ہے جو کسی جماعت کے نظر بظاہر ایک دوسرے سے مختلف رائے رکھنے والے اپنی جماعت کے بارے میں یکسوہوکر دینا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی پاکستان مسلم لیگ کے تمام تر احتیاط اختیار کرنے کے باوجود ان دنوں ایسی ہی الجھن کا شکار ہے۔ ہفتے کی سہ پہر محترمہ مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب

Read more

شہباز شریف کی ’’جی حضوری،،

شہباز شریف صاحب سے اگست 2018کے بعد قومی اسمبلی کی راہداریوں میں صرف دوبارملاقات ہوئی ہے۔بہت گرم جوشی اور عزت واحترام سے ملے۔ رسمی حال احوال پوچھنے کے بعد ایک دوسرے سے لاہوری جپھی ڈال کر ہم جدا ہوگئے۔ تفصیلی ملاقات کی اس کے باوجود کبھی ضرورت محسوس نہیں کی۔ سیاست دانوں سے فاصلہ رکھنے کی چند برسوں سے عادت اپنا لی ہے۔ ’’خبر‘‘ ان سے ملتی نہیں۔ملاقاتیں بڑھیں تو آنکھ کا لحاظ قلم کی روانی کو متاثر کرتا ہے

Read more

’’دو نمبری،، کی پھیلتی وبا

میرے ایک بہت ہی پیارے دوست ہیں۔ مجلسی آدمی ہیں۔مختلف النوع کاروباری افراد سے ان کا مسلسل رابطہ رہتا ہے۔ریستورانوں کے مالکان آڑھتیوں اور پراپرٹی کے دھندے سے متعلق لوگوں سے گپ شپ کی بدولت ’’منڈی‘‘ میں پھیلے رحجانات کے بارے میں ہمیشہ Update۔ آج سے چند ہفتے قبل انہوں نے مجھے فون کیا اور اپنی ہنسی پر قابو پاتے ہوئے مجھے ’’ہماری قوم کے بے تحاشہ تخلیقی ذہن‘‘ کی بدولت ابھرے ایک تازہ ترین ’’شاہکار‘‘ کے بارے میں تفصیل

Read more

مرسی کا دردناک انجام

’’اخوان المسلمین‘‘ کو یقینا سید قطب کے بعد سابق صدر مرسی کی عدالت میں دل کے دورے کے سبب ہوئی وفات سے ایک اور ’’شہید‘‘ مل گیا ہے۔ صرف مصر ہی نہیں مشرق وسطیٰ کے ان تمام ممالک میں جو تیل کی دولت سے مالا مال نہیں، بے تحاشہ آبادی کے حامل ہیں اور اپنے کئی علاقوں میں برسوں سے قحط سالی کا شکار ہیں، مرسی کی دردناک موت طویل المدتی بحران میں مزید شدت پیدا کرے گی۔ ترکی کے

Read more

معیار، لگن اور مہارت کا فقدان

میری بیوی اور بچیاں کافی حیران اور تھوڑا پریشان ہو گئیں۔ ہوا یہ کہ اتوار کی دوپہر بھارت اور پاکستان کا ورلڈ کپ کے لئے کھیلا میچ شروع ہوا تو میں ٹی وی لگا کر اپنے کمرے میں تنہا بیٹھے ہوئے اسے شدید انہماک سے دیکھنے میں مصروف ہو گیا۔ کرکٹ سے ایسی رغبت میں نے کبھی نہیں دکھائی۔ میرے پیاروں کے ذہن میں اگرچہ ”خیرہو“ والا سوال اٹھا تو حیرانی نہ ہوئی۔

کرکٹ کے میدان میں پاک۔ بھارت ٹاکرا ہورہا ہو تو مجھ ایسے ”بالغ“ ہونے کے دعوے دار بھی تو دوسروں کو ”کھیل کو کھیل ہی سمجھو، تخت یا تختہ والا معرکہ نہیں“ والی ہدایت دیتے رہتے ہیں، جذباتی ہوجاتے ہیں۔ دل کی پژمردگی کو مٹانے کے لئے ”اچھی خبر“ کی توقع دُعا کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔

Read more

سیاست میں ’’آنکھ کا لحاظ“ قصہ پارینہ!

مجھے ہرگز خبر نہیں کہ شہباز شریف نے ذاتی طورپر اس واقعہ کو کیسے لیا ہوگا۔ گزشتہ جمعہ کی سہ پہر قومی اسمبلی کی پریس گیلری میں بیٹھے ہوئے البتہ میں اس وقت بہت حیران ہوا جب لاہور سے منتخب ہوئے جواں سال حماد اظہر نے جواِن دنوں ریونیو کے وزیر بھی ہیں اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے قائد حزب اختلاف کے بارے میں انتہائی سخت فقرہ کستے ہوئے انہیں تقریر سے روکنے کی کوشش کی۔ شہباز شریف محض ’’دیکھا

Read more

”مائنس زرداری“ کر لینے کے بعد کیا ہو گا؟

مرتے دم تک میں یہ واقعہ فراموش نہیں کرسکتا کہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے کے بعد آصف علی زرداری جب ایوانِ صدر میں قائم اپنے دفتر میں بیٹھنے گئے تو میں واحد شخص تھا جسے اپنے ہمراہ لے کر وہاں گئے اور دروازہ کھلواکر اس میں داخل ہوئے۔  ان کے سیاسی کیرئیر کے تناظر میں یہ اہم ترین دنوں میں سے ایک تھا۔ کامیابی اور کامرانی کے اس مقام پر مجھ ایسے عام رپورٹر کو اپنے ہمراہ لے جانا

Read more

رعونت دکھاتے مودی کو اب نظرانداز کر دیں

اپنی صحافتی عمر کی کم از کم دو دہائیاں خارجہ امور کے بارے میں رپورٹنگ میں صرف کرنے کی بدولت بہت اعتماد سے میں یہ دعویٰ کرتا رہا کہ بھارتی انتخابات کے نتائج آجانے کے بعد مودی سرکار بتدریج پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے راستے پر لوٹنا شروع ہوجائے گی۔ جمعرات سے کرغزستان میں شروع ہونے والا شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ( ایس سی او ) کا سربراہی اجلاس اس ضمن میں انگریزی محاورے والی کھڑکی کھولنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

Read more

وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے دوران ”فریز“ ہوئی ٹی وی سکرینیں

اس کالم کے باقاعدہ قارئین کو بخوبی علم ہے کہ عمران خان صاحب اکثر میری بے رحم تنقید کا نشانہ بنے رہے ہیں۔ میری ان سے مگر کوئی ذاتی عداوت نہیں اور ٹھوس حقیقت یہ بھی ہے کہ وہ اس وقت میرے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ وزیر اعظم کے منصب کا ایک وقار ہوتا ہے۔ اگرچہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے عمران خان صاحب بذاتِ خود اس وقار کا تیا پانچہ کرتے رہے۔

وزیر اعظم کا ”قوم سے خطاب“ ایک بہت ہی سنجیدہ واقعہ ہوتا ہے۔ 22 کروڑ آبادی والے پاکستان کا وزیر اعظم اپنی قوم سے خطاب کررہا ہو تو اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفارت کار اس کے ایک ایک لفظ کو بھرپور توجہ سے سننے اور اس کا تجزیہ کرنے کو مجبور ہوتے ہیں۔ ایٹمی قوت کے حامل ملک کے وزیر اعظم اور ان کے رفقاء کے لئے ہمہ وقت یہ حقیقت ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ منگل کی رات عمران حکومت کا پہلا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہوجانے کے تقریباً 3 گھنٹے بعد ٹی وی سکرینوں پر اچانک ٹکر چلنا شروع ہوگئے کہ وزیر اعظم ”تھوڑی دیر میں“ قوم سے خطاب فرمائیں گے۔

Read more

وزیراعظم کی پیغام نما تقریر

اتوار کی رات بہت دیر سے آنکھ لگی۔ اطمینان سے مگر سو نہیں پایا۔ سرکاری اعلان ہوچکا تھا کہ وزیراعظم پیر کی صبح قوم کو ”اہم پیغام“ دیں گے۔ جی کو دھڑکالگارہا کہ ان کی تقریر براہِ راست سن نہیں پاؤں گا۔ پریشانی نے گہری نیند سے محروم رکھا۔ صبح اٹھتے ہی ٹی وی لگالیا۔

مجھے قوی امید تھی کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے سے ایک دن قبل وزیر اعظم بہت تفصیل سے اپنی حکومت کی معاشی ترجیحات کا اعلان کریں گے۔ دیہاڑی دار مزدوروں اور تنخواہ دار طبقے پر مہنگائی کے عذاب میں جو اضافہ ہونا ہے اسے ذہن میں رکھتے ہوئے خلقِ خدا کا حوصلہ بڑھانے کے لئے چند ٹھوس اقدامات کا اعلان بھی کریں گے۔ ایسا ہرگز نہیں ہوا۔ وزیر اعظم کا ”خطاب“ درحقیقت قوم کے نام ایک مختصر پیغام تھا۔ ایسے پیغامات عموماً اشتہاری ادارے لوگوں کو چند اشیائے صرف سے رغبت اجاگرکرنے کے لئے دیا کرتے ہیں۔ سیلز پچ پر مبنی مختصر ترین پیغامات۔

Read more

معروضی حقیقت‘ افواہیں اور شہبازشریف کی واپسی

انسانوں کے ساتھ شاید روزِ ازل سے ایسا ہی ہورہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہوجانے کے بعد مگر Post Truth Era کی اصطلاح زبان زدعام ہوئی۔ آسان ترین لفظوں میں اسے سمجھنا ہوتو کہہ سکتے ہیں کہ ایک شے ہوا کرتی ہے -’’معروضی حقیقت‘‘- مثال کے طورپر سورج کو میں دیکھوں یا نہ دیکھوں یہ اپنی جگہ قائم ایک حقیقت ہے۔ 16ویں صدی سے عقل پرست فلسفیوں نے بہت استقامت اور ثابت قدمی سے یہ پیغام پھیلانا

Read more

عید کے موقع پر آپ کو اداس نہیں کرنا چاہتا

یقین مانیں میرے دلِ خوش فہم کو قوی امید تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دوران آئی پہلی عید واقعتا ’’دو نہیں ایک پاکستان‘‘ کا پیغام دے گی۔ دریں اثناء ہر وقت کچھ نیا کرنے کو ہمہ وقت بے چین فواد چودھری صاحب نے قمری کیلنڈر بھی ’’ایجاد‘‘ کردیا۔ اس کے مطابق اس بارماہِ رمضان 30نہیں 29دنوں کا ہونا تھا۔میرا خیال تھا کہ اس کیلنڈر کو نظرانداز کرتے ہوئے بھی مفتی منیب الرحمن اور پشاور کے پوپلزئی صاحب منگل

Read more

شبنم گل، نیکٹا اور ایف اے ٹی ایف

زرتاج گل صاحبہ سے میں کبھی نہیں ملا۔ ان کی ذات، خاندان اورسیاسی تاریخ سے بھی ہرگز آگاہ نہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے لغاری خاندان کو مگر خوب جانتا ہوں۔ مرحوم سردار فاروق خان لغاری سے پہلی ملاقات 1982 میں ہوئی تھی۔ اپنے خاندانی اور بیوروکریٹک پس منظر کی وجہ سے وہ روایتی سیاست دانوں کی طرح رپورٹروں کی دلجوئی سے اجتناب برتتے تھے۔ میری تحریروں کی انہوں نے پہلی ملاقات ہی میں کافی تعریف کی۔ اس ملاقات کے بعد

Read more

’’ذلتوں کے مارے لوگ‘‘

دیدۂ بینا تو نصیب والوں کو ملتا ہے۔ ہر رپورٹر کے لئے مگر ضروری ہے کہ اس کی آنکھ بتدریج جبلی طورپر روزمرہّ زندگی کے معمولات کے ہجوم میں ’’ذراہٹ‘‘ کے ہوئی باتوں کو فوراََ نوٹس میں لائے۔ عمر کا بیشتر حصہ رپورٹنگ کی نذر کیا ہے۔بہت عرصہ یہ مان رہا کہ میری آنکھ مذکورہ صلاحیت کی حامل ہے۔گزشتہ چند ماہ سے مگر ’’کس زمانے کی بات کرتے ہو۔دل جلانے کی بات کرتے ہو‘‘ والی سوچ لاحق ہونا شروع ہوگئی

Read more

فریقین کے لئے تخت یا تختہ کا مقام

ایک سنسنی خیز وڈیو کی رونمائی کی وجہ سے اُٹھا طوفان ابھی پوری طرح تھما ہی نہیں تھا کہ وزیرستان والا واقعہ ہوگیا۔ اس کے بعد چند عزت مآب ججوں کے خلاف ریفرنسز دائر ہونے کی خبر آگئی اور بدھ کے روز بلاول بھٹو زرداری نیب کے دفتر پیش ہونے گئے تو اسلام آباد میں ہنگامہ ہوگیا۔

نظر بظاہر ان تینوں معاملات کا ایک دوسرے سے تعلق نہیں۔ ان تینوں کو مگر ایک ساتھ رکھ کر غور کریں تو گماں ہوتا ہے کہ عمران حکومت بیک وقت کئی محاذ کھول بیٹھی ہے اور یہ سب نیا بجٹ متعارف کروانے سے قبل ہورہا ہے۔

Read more

قصہ تمام ہوا

کمر کی تکلیف کے باعث ان دنوں گاڑی چلانا بہت تکلیف دہ محسوس ہو رہا ہے اور ہفتے میں تین دن سفر میں گزارتا ہوں۔ ذاتی اور پیشہ وارانہ مجبوریوں کی وجہ سے لہٰذا اسلام آباد میں موجود ہوتے ہوئے بھی قومی اسمبلی نہیں جاپاتا۔ نفسیاتی اعتبار سے یہ غیر حاضری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے۔ صحافت کے شعبے میں تھوڑا مقام فقط قومی اسمبلی کی بدولت نصیب ہوا تھا۔ 1985سے قائم ہوئی ہر اسمبلی کے اجلاس کو باقاعدگی

Read more

مودی کی حلف برداری اور ’’آر ایس ایس‘‘ کا دبائو

اطلاع مجھے بہت ہی قابل اعتماد ذرائع سے یہ ملی تھی کہ بھاری اکثریت سے انتخاب جیتنے کے بعد نریندر مودی پاکستان کے وزیراعظم کو اپنی حلف برادری کی تقریب میں بلانا چاہ رہا ہے۔ اسی باعث اس کی حلف برادری کی تقریب کے بارے میں پہلی خبر یہ چلوائی گئی کہ سری لنکا کا صدر وہاں موجود ہو گا۔ اس خبر کے بارے میں ’’چلوائی‘‘ کا لفظ میں نے سوچ سمجھ کر لکھا ہے۔ مقصد اس خبر کا پاکستان

Read more

مارکیز کا ناول اور بلھے شاہ کا ’’شک شبہے دا ویلا‘‘

بڑے ادب کی اصل شناخت یہ ہے کہ آپ اسے ایک بار پڑھ لیں تو تاحیات بہت سے واقعات کی وجہ سے یاد آتا رہتا ہے۔ میرے ساتھ گزشتہ کئی دنوں سے ایسا ہی ایک واقعہ ہورہا ہے۔لاطینی امریکہ کے شہرہ آفاق لکھاری گبرائیل گارسیامارکیز کا ایک ناول ہے۔انگریزی ترجمے میں اسے "In Evil Hour”کا نام دیا گیا۔ اس کالم میں شاید ایک دو بار کسی حوالے سے اس ناول کا ذکر ہوچکا ہے۔غالباََ اس وقت میں نے اسے ’’بدی

Read more

مودی کی واپسی پر حیرانی نہیں‘ پریشانی

اس کالم کے باقاعدہ قارئین یقینا یہ طے کرسکتے ہیں کہ نریندرمودی کے بھارتی وزیر اعظم کے منصب پر ’’گج وج‘‘ کے واپس لوٹ آنے نے مجھے ہرگز حیران نہیں کیا ہوگا۔ پریشان ہوا ہوں۔فوری فکر مقبوضہ کشمیر کے بارے میں ہے جسے مودی اور اس کی جماعت جنوبی ایشیاء کا غزہ بنانے پر تلے بیٹھے ہیں۔ بھارتی مسلمانوں کی لاچارگی اور بے بسی میں بھی اضافہ ہوگا۔ نچلی ذات والے خود کو واقعتا ’’ہریجن‘‘ سے ’’شودر‘‘میں بدلتا محسوس کرنا

Read more

مودی کی کامیابی۔ خدا کرے وہ کچھ نہ ہو

یرا یہ کالم چھپنے تک بھارتی انتخابات کے حتمی نتائج آچکے ہوں گے۔ ان کے باقاعدہ اعلان سے قبل ’’تجزیاتی کالم‘‘ لکھنا حماقت ہو گی۔ ذہنی طور پر اگرچہ میں مودی کا وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر لوٹنا کئی ہفتوں سے یقینی سمجھ رہا ہوں۔ اب سوال فقط یہ ہے کہ وہ کس نوعیت کی اکثریت حاصل کرے گا۔ اگر یہ اکثریت 2014کے مقابلے میں خاطر خواہ انداز میں بڑھی تو مودی کا رویہ مزید انتہاپسندانہ ہوجائے گا۔ ممکنہ انتہاء

Read more

معاشی حالات حاضرہ اور فاطمہ بھٹو کا تازہ ناول

کچھ عرصہ قبل تک معیشت میرے لئے لاطینی زبان کی طرح تھی۔ GNP اور GDP کے مابین فرق کو آج بھی اس کالم کے ذریعے سمجھا نہیں پائوں گا۔ 2017کے ستمبر میں ایک بزرگ نے مجھے نسبتاََ درشتی سے سمجھانے کی کوشش کی کہ ملکی سیاست میں جو ہنگامہ برپا ہے وجہ اس کی محض معیشت ہے۔ ان دنوں پانامہ کا قصہ چل رہا تھا۔ اس قصے کی وجہ سے آف شور کمپنی کا تصور ابھرنے کی وجہ سمجھ میں

Read more

’’غم نہ کر، زندگی پڑی ہے ابھی‘‘

فقط ٹی وی سکرینوں کے ذریعے ملکی سیاست کو سمجھنا چاہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ اتوار کے روز بلاول بھٹو زرداری کے دئیے افطار ڈنر نے حکومت کو ہرگز پریشان نہیں کیا۔اینکر خواتین وحضرات ان کلپوں کو دکھاتے ہوئے چسکہ لے رہے ہیں جن میں آصف علی زرداری نواز شریف کو ’’قومی ناسور‘‘ پکاررہے تھے۔ محترمہ مریم نواز’’زرداری-عمران بھائی بھائی‘‘کے نعرے لگوارہی تھیں۔ ان کے شوز میں پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نون) کی جانب سے آئے مہمان

Read more

کڑوی گولی کی ’’ڈوز‘‘ کاروباری اشرافیہ کو زیادہ دی جائے

میرے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر اتوار کی شام ایک افطار ڈنر جاری تھا۔ٹی وی سکرینوں پر اس کی وجہ سے رونق لگی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر کلپس کا طوفان برپا تھا۔ حکومتی ترجمان ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کے یکجا ہونے کا تمسخر اُڑارہے تھے۔حکومت کے مخالفین کو بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کی صورت نوجوان قیادت میسر ہوئی نظر آرہی تھی۔ میں لیکن اپنے بستر پر لیٹا رہا۔ بالآخر ٹی وی بند کردیا۔ ٹیلی فون

Read more

سرکار ’’مائی باپ‘‘ نہیں رہی

لاہورکے ایک ہوٹل کے کمرے میں تھکن سے چور لیٹا اپنی توانائی بحال کرنے کی اذیت میں مبتلا تھا کہ بیرون ملک سے فون آ گیا۔ میرے ایک شناسا بہت محتاط انداز میں قمرزمان کائرہ کے ساتھ ہوئے سانحے کی تصدیق چاہ رہے تھے۔ لاعلمی کے اظہار کے بعد فون بند کر دیا۔ ٹی وی کھولا تو ’’تصدیقی‘‘ ٹکر چل رہے تھے۔ میں حواس باختہ ہوگیا۔ اسلام آباد لوٹنے کے ایک دن بعد بھی ہمت نہیں ہورہی کہ کائرہ صاحب

Read more

ٹرمپ فقط گرجتا ہے، برستا نہیں

ملکی سیاست پر طاری مسخرے پن نے ہمیں دُنیا کے اہم معاملات سے بیگانہ اور بے خبر بنارکھا ہے۔ حالانکہ ان معاملات میں سے چند ہماری روزمرہّ زندگی کی مشکلات میں بے پناہ اضافے کا باعث بھی ہوسکتے ہیں۔مثال کے طورپر ایران کی امریکہ سے مسلسل بڑھتی کشیدگی۔یہ کشیدگی اگر جنگ کی صورت اختیار نہ بھی کرے تو طویل بے یقینی تیل کی قیمت میں ہر صورت اضافہ کرے گی۔ اپنی ضرورت کا تقریباََ تمام تیل ہم غیر ملکی منڈیوں

Read more

میڈیا کے نرغے میں آئے حفیظ شیخ

اپنے نوجوان ساتھیوں سے جنہیں اپنے کیرئیر کے اس حصے میں سرکاری اور غیر سرکاری پریس کانفرنسوں میں شرکت کی اذیت سے گزرنا ضروری ہے، ہاتھ باندھ کر استدعا کررہا ہوں کہ خدارا سمجھنے کی کوشش کریں کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ صاحب سیاست دان نہیں ’’ٹیکنوکریٹ‘‘ ہیں۔ ایسے ذہین وفطین افراد میڈیا میں اپنے بارے میں ’’اچھی خبریں‘‘ دیکھنے کے محتاج نہیں ہوتے۔ ان کی عقل ودانش بورڈ میٹنگوں، بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمینارز وغیرہ میں لشکارے دکھاتی ہے۔ وہ

Read more

’ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں‘‘

منگل کی صبح جو کالم چھپا ہے اسے پیر کے دن لکھ کر دفتر بھجوا دینے کے بعد دل میں ٹھان لی تھی کہ کم از کم اس ہفتے معیشت کے بارے میں مزید نہیں لکھا جائے گا۔ دوسرے موضوعات پر بات ہو گی۔ چند روز سے مختلف وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی نہیں جاسکا۔ میڈیا کے ذریعے یہ جان کر خوش گوار حیرت ہوئی کہ قبائلی عوام کی ’’محبت‘‘ میں پیپلز پارٹی، نواز شریف کے نام سے منسوب

Read more

اسدعمر کو ہٹا کر حکومت کو کیا ملا؟

واشنگٹن سے آئی ایم ایف کا جو وفد پاکستان سے مذاکرات کرنے آیا ہوا تھا دس سے زیادہ دنوں تک یہاں موجود رہا۔ ہفتے اور اتوار کی چٹھی بھی اس کے کام نہیں آئی۔ بالآخر اتوارکی رات نوبجے کے قریب اعلان کردیا گیا کہ پاکستان کو ایک اور بیل آئوٹ پیکیج دینے کی شرائط طے ہوگئی ہیں۔ IMFسے آئندہ 39 مہینوں میں قسط وار 6 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم مل جائے گی۔ دعویٰ ہے کہ اس رقم کی

Read more

مالیاتی اداروں کی افادیت پر اٹھتے سوالات

کسی بھی ریاست کی اصل قوت کیا ہے؟ اس سوال پر ذرا غور کریں تو یہ دریافت کرنے میں دیر نہیں لگے گی کہ اس کی اصل قوت ٹیکس جمع کرنا ہوتی ہے۔ تاریخی اعتبار سے ہمارے ہاں ٹیکس کو مالیہ اور محصولات کہا جاتا رہا ہے۔ جلال الدین، اکبر اعظم کہلایا تو بنیادی سبب اس کا راجہ ٹوڈرمل کے ذریعے مغل سلطنت کے لئے مالیہ جمع کرنے کا نظام وضع کر کے اسے مؤثر ترین انداز میں لاگو کرنا

Read more

عجلت میں بجٹ منظور کرانے کے حکومتی عزائم اور اپوزیشن کی آزمائش

پارلیمانی راہداریوں میں یہ تاثر شدت سے پھیل رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنا پہلا بجٹ عیدالفطرسے قبل تیار کرکے اسے بہت عجلت میں قومی اسمبلی سے منظور کروانے پر تلی بیٹھی ہے۔نظر بظاہر یہ عجلت معقول نظر نہیں آرہی۔ اسد عمر کی جگہ حال ہی میں ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وزارتِ خزانہ کا چارج لیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک بھی چند ہی روز قبل اپنے عہدے پر فائز ہوئے۔ یہ کالم لکھنے تک شبر زیدی کی بطور

Read more

نواز ریلی کا پیغام

’’کتنے بندے تھے؟‘‘ والا سوال غیر ضروری۔ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں ’’سزا یافتہ‘‘ کی ’’سج دھج‘‘کے ساتھ جیل روانگی کو ’’اخلاقی بنیادوں‘‘ پر زیر بحث لانا بھی وقت کا زیاں۔ مقصد منگل کی رات ہوئی ریلی کا ایک پیغام دینا تھا اور وہ یہ کہ ’’نااہل‘‘ قرار پائے نواز شریف کی ذات سے جڑا ووٹ بینک اب بھی Intactہے۔ لاہوریوں کی ایک مؤثر تعداد موصوف سے ہمدردی کے جذبات رکھتی ہے۔ انہیں کئی حوالوں سے Ownکرتی

Read more

حفیظ شیخ اور رضا باقر کے بعد شبر زیدی

بات بہت سادہ ہے۔ اسے من وعن بیان کرنے کو مگر کوئی تیار نہیں۔مختصر ترین الفاظ میں مجھے بیان کرنے کی اجازت دیں تو عرض کروں گا کہ گزشتہ سال کے بجٹ میں ٹیکسوں کے ذریعے حکومت نے جو رقم حاصل کرنا تھی اسے جمع نہ کر پائی۔ طے شدہ ہدف کے مقابلے میں خسارہ تاریخی ہے۔ ذمہ دار اس کا FBRکو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ ٹیکس کا نظام ہمارے ہاں یقینا خوفناک حد تک ناقص ہے۔ فقط تنخواہ داروں

Read more

معدوم ہوتی روایات

سچ تو یہ ہے کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔ ثبات دھوکہ ہے۔ تغیر حقیقت۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ چپکے سے معدوم ہوتا رہتا ہے۔ روزمرہّ زندگی کی الجھنوں میں گھرے مگر ہمیں بہت سی اشیاء اور روایات کے ختم ہوجانے کا احساس تک نہیں ہوتا۔ ہم انہیں انگریزی زبان والے Taken for Granted لیتے ہیں۔ اچانک ان اشیاء اور روایات کی معدومیت ’’دریافت‘‘ ہوجائے تو اداسی لاحق ہو جاتی ہے۔ گزشتہ ہفتے میرے ساتھ بھی

Read more

ماہرین معیشت … ’’تم ہی شفا دینا‘‘

اسد عمر اور ان کے ساتھی آئی ایم ایف کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت میں رونق لگانے کے لئے کوئی دیرپا اور معقول منصوبہ نہ سوچ پائے۔ برادر اور دوست ممالک کے فراہم کردہ سہارے بھی اسے کھڑا نہ کر پائے۔ بالآخر کابینہ سے فارغ ہوئے۔ اسد عمر کی جگہ اب ڈاکٹر حفیظ شیخ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ تعلق ان کا تاحیات ورلڈ بینک سے رہا ہے۔ وقتاََ فوقتاََ پاکستانی معیشت کو ’’بہتر‘‘ بنانے کے لئے

Read more

’’ڈیل یا ڈھیل‘‘ کی کہانیاں

نواز شریف خاموش ہیں اور شہباز شریف لندن میں براجمان۔ قومی اسمبلی میں لیکن شریف خاندان سے وابستہ پاکستان مسلم لیگ کے 80سے زیادہ اراکین موجود ہیں۔کئی ہفتوں سے ایوان کی کارروائی کے دوران ان کی موجودگی کا اگرچہ احساس تک نہیں ہوتا۔ سنا ہے گزشتہ چند دنوں سے وہ اپنے غیر مؤثر نظر آنے کی وجہ سے پریشان ہونا شروع ہوگئے ہیں۔کئی ایک نے دبے لفظوں میں پارلیمانی جماعت کے اجلاس میں یہ شکوہ کیا کہ ’’قیادت‘‘ ان سے

Read more

شہباز شریف کی بے عملی

فواد چودھری تو خواہ مخواہ بدنام ہوئے۔حقیقت مگر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بذاتِ خود شہباز شریف کو کسی صورت قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔اس ضمن میں ’’دودھ کی رکھوالی کے لئے بلے کی تعیناتی‘‘ والی سوچ ان کی دین تھی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو مگر یہ دریافت کرنے میں دیر نہ لگی کہ اگر شہباز شریف کو اس کمیٹی کی قیادت نہ ملی تو 88اراکین

Read more

رضا ربانی کی ’’پہلی محبت‘‘ اور سینیٹر مشتاق کی منطق

جن دنوں اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو اس کالم کے علاوہ میں The Nationکے لئے پریس گیلری بھی لکھتا ہوں۔ گیلری والا کالم پارلیمانی کارروائی کی تکنیکی اعتبار سے محض رپورٹنگ نہیں ہوتا۔ایوان میں اٹھائے سوالات یا کسی موضوع پر ہوئی تندوتیز بحث اکثر کوئی ایک نکتہ اجاگر کر دیتی ہے۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے تاریخی حوالوں کے تناظر میں تجزیہ کی کوشش ہوتی ہے۔ مزے کا موضوع مل جائے تو پارلیمان میں موجودرہنے

Read more

’’سندھ آدھا تمہارا آدھا ہمارا‘‘ نعرہ کے مضمرات

خالد مقبول صدیقی اینڈ کمپنی کو سمجھنا ہوگا کہ کراچی اب صرف ان کا نہیں رہا۔وہ ’’باقیات‘‘ ہیں جو ایم کیو ایم کے ساتھ ’’پاکستان‘‘ کا لاحقہ لگاکرقومی اور سندھ اسمبلی میں کسی نہ کسی صورت پہنچ گئے اور وفاق میں تحریک انصاف کی کمزور تعداد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دووزارتیں بھی حاصل کرلیں۔ جولائی2018ء کے انتخابی نتائج نے کراچی کی ’’ترجمانی اور نمائندگی‘‘ فیصل واوڈا اور علی زیدی جیسے متحرک نسبتاََ ’’نئے‘‘ چہروں کے سپردکردی ہے۔ تعلق ان کا

Read more

’’کس کی ماں کو ماسی کہوں‘‘

غیر ملکی یونیورسٹیوں سے بارُعب ڈگریاں لے کر ’’Consultancy ‘‘کے دھندے سے خوش حال زندگی بسر کرنے والے کئی ماہرینِ معیشت ہم عامیوں کو بہت رعونت سے یہ بتاتے ہیں کہ IMFتو محض ایک خاص نوعیت کا بینک ہے۔کسی ملک کی معیشت خسارے سے دو چار ہو۔ اپنے معاملات سنبھال نہ پائے تو اس سے رجوع کرتا ہے۔ IMFوالے خالصتاََ معاشی اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس ملک کو ہدایات نما مشورے دیتے ہیں۔ ان مشوروں پر خلوص نیت

Read more

اسد عمر۔ ٹیکنو کریٹ یا سیاستدان؟

اسد عمر کا مستقبل زیر بحث لانے سے خوف آتا ہے۔ چند ہی روز قبل جب ان کی کابینہ سے فراغت کی قیاس آرائیاں عروج پر تھیں تو میں نے دو جمع دو کرتے ہوئے احمقانہ ڈھٹائی سے دعویٰ کردیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حتمی مراحل میں ان کا جانا ممکن نظر نہیں آرہا۔ یہ کالم چھپنے کے دو ہی دن بعد ان کی فراغت ہوگئی۔ سبق اس فراغت سے یہ سیکھا ہے کہ اپنے منطقی ذہن کو رخصت پر بھیج دیا جائے۔ فقط ان لوگوں کو غور سے سنا جائے جن کے پاس ان دنوں ”اندر کی خبر“ ہوتی ہے۔

وہ جو کہیں سرجھکا کر تسلیم کر لیا جائے۔ کیونکہ بآلاخر وہی ہوتا ہے جو ”منظورِذرائع“ ہوتا ہے۔ میرا کم بخت دماغ مگر رخصت پہ جانے کو تیار نہیں ہورہا۔ بدھ کی صبح قومی اسمبلی کا اجلاس دیکھنے گیا تو اسد عمر ایوان میں اسی نشست پر براجمان تھے جو بطورِ وزیر خزانہ ان کے لئے مخصوص ہوا کرتی تھی۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کے ”غیر وزارتی“ بنچوں پر ان کے لئے نشست مختص نہیں کی تھی۔ اسد عمر کو وزارتی نشست پر بیٹھا دیکھتے ہی یاد آیا کہ انہیں کابینہ میں واپس لانے کی کہانیاں چل رہی ہیں۔

Read more

پانی میں مدھانی

اپنے دورہ ایران کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم نے جرمنی کو جاپان کا ’’ہمسایہ‘‘ کہا۔ حیران کن بات تھی۔ چسکہ فروشی کے لئے زبردست سودا۔ منگل کی شام سات بجے سے رات بارہ بجے تک اس کا ٹی وی سکرینوں پر چرچا رہا۔ سوال یہ بھی اُٹھے کہ پاکستان کی سرزمین ایران میں چند دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے استعمال ہونے کا ’’اعتراف‘‘ کیوں ہوا۔ یہ سوال بھی واجب تھا مگر پنجابی محاورے والے پانی میںمدھانی چلاتے ہوئے بالائی

Read more

الجھی ’’زلف‘‘ سنوارنے میں سپیکر کی بے بسی

غالبؔ کا ایک بہت ہی خوب صورت شعر صبح سے ذہن میں گونج رہا ہے۔مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ پاکستان مسلم لیگ (نون) کے موجودہ حالات پر غور کرتے ہوئے یہ شعر دماغ میں کیوں آیا۔ اس کا ایک قطعی سیاسی معاملے سے تعلق کیا ہے۔ جو شعر دماغ میں چپک گیا بظاہر بہت سادہ ہے۔ شاعر کا محبوب شاید لبِ بام یا گھر کے آنگن میں بیٹھا اپنی زلفیں سنواررہا تھا۔ غالباََ اس کے بال بہت گھنگریالے تھے۔ محبوب

Read more

چودھری سرور کے ’’آلو چنے‘‘ اور سری لنکا کی دہشت گردی

چسکہ فروشی کے لئے آج اس کالم کا پیٹ بھرنے کے لئے بہت مواد میسر ہے۔ افواہ ہے کہ چودھری نثار علی خان طویل عرصے کی گوشہ نشینی کے بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کو اب تیار ہیں۔ انہوں نے حلف اٹھالیا تو کئی دوست اصرار کرنا شروع ہو جائیں گے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی تبدیلی کے لئے ’’گیم‘‘ بھی تیار ہوگئی ہے۔ اگرچہ یہ طے نہیں ہوپارہا کہ چودھری صاحب متوقع ’’گیم‘‘ عمران خان

Read more

حکومت نئے وزیر خزانہ کے ذریعے ’’ٹارگٹ ‘‘ حاصل کر پائے گی؟

اتوار کی صبح آنکھ کھلتے ہی فکر لاحق ہو گئی کہ یہ کالم کس موضوع پر لکھا جائے۔ سونے سے قبل ارادہ باندھا تھا کہ ایران کے بارے میں ہمارے وزیر خارجہ نے جو شکوہ بھری پریس کانفرنس کی ہے اس کی چند جزئیات پر خاص توجہ دیتے ہوئے Big Pictureدیکھنے کی کوشش کی جائے۔ یہ سوچتے ہوئے چند ’’حساس‘‘ مقامات کا خیال آیا۔ ہر لفظ ضرورت سے زیادہ احتیاط سے لکھنے کا متقاضی تھا۔ ڈنگ ٹپائو اندازِ تحریر کام

Read more

’’انقلابی‘‘ تقاریر سے مسئلہ حل نہیں ہو گا

’’لوگ کیا کہیں گے؟‘‘ والی پریشانی میرے اور آپ جیسے عامیوں کو لاحق ہوا کرتی ہے۔حکومتوں کو مگر ملک چلانا ہوتے ہیں۔معیشت اس ضمن میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔معاشی بحران سے نبردآزما ہونے کے لئے کبھی کڑے فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔بسااوقات ’’اصولوں پر سمجھوتہ‘‘ بھی ضروری ہوجاتا ہے۔ ’’سمجھوتے‘‘ کو لیکن ہمارے ہاں ہنگامی صورتوں میں اپنائی لچک کے بجائے یوٹرن کہتے ہوئے تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اقتدار سنبھالنے کے چند ہی ماہ بعد اگرچہ عمران خان صاحب

Read more

مودی کی مقبولیت میں کمی اور وزیر خارجہ کے خدشات

بہت ہی ذاتی مصروفیات نے مجھے بھارت میں جاری انتخابی عمل پر مکمل توجہ دینے کا موقعہ نہیں دیا۔ میرے کئی ساتھی بھی لیکن اسے نظرانداز کئے ہوئے ہیں اور میں اسے مناسب نہیں سمجھتا۔ بہت دیانت داری سے اصرار کررہا ہوں کہ اس بارنریندرمودی ’’اچھے دنوں‘‘ اور ’’وکاس(ترقی)‘‘ وغیرہ کے نام پر اپنی ہندوانتہا پسندی کو چھپا نہیں رہا۔ 2014ء کے مقابلے میں اس برس اس کا رویہ وہی ہے جو اس نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت

Read more

اسد عمر کی ’’فراغت‘‘ …

آج سے تقریباً تین ماہ قبل میرے ایک کاروباری دوست نے Whatsapp فون کے ذریعے ’’خبر‘‘ دی کہ اسد عمر کو وزارتِ خزانہ سے ہٹایا جا رہا ہے۔ میرا یہ دوست سیاست میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا۔ تحریک انصاف کو ووٹ البتہ دیتا رہا۔ نواز حکومت سے وہ بنیادی طورپر اس وجہ سے ناراض رہا کہ اس کا دھندا برآمدات کی بدولت چمکا تھا۔ اس کی دانست میں اسحاق ڈار نے پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں

Read more

اپوزیشن دیوار سے لگ گئی‘ حکومت کی ستے خیراں

’ڈیل یا ڈھیل‘‘ کی سرگوشیاں کئی ہفتے چلیں۔ دریں اثناء نواز شریف صاحب کو خرابی صحت کی بنیاد پر چھ ہفتوں کی رہائی نصیب ہوئی۔ ان کی ضمانت ہو جانے کے بعد تاثر یہ فروغ پانے لگا کہ شہباز شریف کی Pragmaticتصور ہوئی حکمت عملی Deliver کرنا شروع ہو گئی ہے۔ اس حکمت عملی کی ستائش کے ساتھ ہی ساتھ ریگولر اور سوشل میڈیا پر عمران حکومت کے بارے میں مایوسی کا تاثر پھیلنا شروع ہوگیا۔ چند مبصرین نے ’’اِن

Read more

فی الوقت معاشی مشکلات کا حل ڈھونڈنے کی ضرورت

سوشل میڈیا پر ہمارے کئی جید دانشور ان دنوں یہ طے کرنے میں مصروف ہیں کہ پاکستان کی بقاء اور خوش حالی کے لئے صدارتی نظام بہتر ہے یا پارلیمانی نظام۔ فرض کیا بالآخر یہ طے ہوبھی جائے کہ پارلیمانی نظام قطعاََ بے سود ہے جب بھی صدارتی نظام کو لاگو کرنے کے لئے ایک طویل آئینی راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ اس راستے پر پہلاقدم رکھنے کے لئے کافی وقت درکار ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ اس سفر پر روانگی

Read more

فضل الرحمان کی دھرنے کی تیاریاں

مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں دھرنے کے ذریعے موجودہ حکومت گرانے کی خواہش محض دھمکی نہیں۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوئے ’’ملین مارچ‘‘ کے ذریعے وہ اس کی تیاری میں جتے نظر آرہے ہیں۔ ریگولر اور سوشل میڈیا نے اگرچہ ان تیاریوں کو تقریباً نظرانداز کیا ہے۔ مولانا اپنے اجتماعات کو نظرانداز کرنے کا گلہ بھی کرتے رہتے ہیں۔ جمعیت العلمائے اسلام (فضل الرحمن گروپ) کے پاس ’’نظریاتی‘‘ کارکنوں کی مؤثر تعداد موجود

Read more

جو نظام میسر ہے، فی الحال اسی پر گزارا کریں

سوشل میڈیا کی بدولت مجھ سے رابطے میں رہنے والے کئی دوستوں کا اصرار ہے کہ Whatsapp گروپس کے ذریعے لوگوں کی رائے بنانے کے دعوے دار ان دنوں بہت شدومد سے ملک میں صدارتی نظام متعارف کروانے کی راہ بنارہے ہیں۔ انہیں حیرت ہے کہ میں اس ’’مہم‘‘ کے بارے میں بے خبر نظر آیا۔ اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ بنیادی طورپر ایک رپورٹر ہونے کے ناطے مجھے اندیشہ ہائے دورودراز میں مبتلا ہونے کی عادت نہیں۔خود کو

Read more

معیشت: عوام کب تک سزا برداشت کریں گے؟

گزشتہ دو دنوں میں چند نئے لوگوں سے شناسائی نصیب ہوئی۔ مختلف کاروباری شعبوں میں وہ امریکہ جیسے ممالک میں بھی اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہے۔ بنیادی طورپر غیر سیاسی لوگ ہیں۔ عمران حکومت سے مگر خیر کی توقع رکھتے ہیں۔

اس توقع کے باوجود وہ وزیر خزانہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ ان کا خیال ہے کہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستان کی معیشت ایک طے شدہ سمت کی طرف رواں نظر نہیں آرہی۔ سمت طے ہوئی نظر آئے تو سفرمیں درپیش متوقع یا غیر متوقع پریشانیوں سے دل نہیں گھبراتا۔ اپنے محدود علم کے باعث ان کی باتوں کو غور سے سنتے ہوئے معیشت کے نئے پہلو سمجھنے کی کوشش کرتا رہا۔ علم معاشیات کی باریکیاں نہ جانتے ہوئے بھی فقط عام لوگوں سے ہوئی گفتگو کی بنیاد پر اس کالم میں تواتر کے ساتھ اس پریشانی اور اداسی کا ذکر کرتا رہا ہوں جو عمران خان صاحب کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متوسط طبقے کی مختلف سطحوں سے تعلق رکھنے والوں پر نازل ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Read more

بھارتی حملہ: کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے

نسلوں سے ”اپنے حلقے“ کی بنیاد پر سیاست کرنے والے اتوار کے دن ووٹروں کی شادی/غمی والے معاملات سے تعلق جوڑنے میں مصروف رہتے ہیں۔ ہنگامی صورتوں میں بھی ہم صحافیوں کو ان سے رابطہ کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ 24 گھنٹے قبل کا اتوار مگراس تناظر میں مجھے غیر معمولی محسوس ہوا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس روز اپنے آبائی شہر ملتان میں تقریباً دن چڑھتے ہی ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کے ذریعے قوم اور عالمی برادری کو واضح الفاظ میں خبردار کردیا گیا کہ پاکستان کو ٹھوس ذرائع کی بنیاد پر حاصل ہوئی معلومات عندیہ دے رہی ہیں کہ 16 اپریل سے 20 اپریل کے درمیان بھارت ہمارے خلاف کسی جارحانہ حملے کی تیاری کررہا ہے۔ یقینی بات ہے کہ ایسا ہوا تو پاکستان کی جانب سے مؤثر جواب آئے گا۔

Read more

مسلم لیگ ن کا حتمی بیانیہ!

گزشتہ مہینے سے ہر ہفتے کی دوراتیں اور تین دن لاہور میں گزارنا ضروری ہوگیا ہے۔ میں وہاں رزق کمانے جاتا ہوں تماشے دیکھنے نہیں۔ احتساب بیورو نے اگرچہ جمعہ اورہفتے کے روز حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے بہانے ٹی وی سکرینوں کو پُررونق بنائے رکھا۔ سوشل میڈیا پر اس قصے سے متعلق ویڈیوز بھی وائرل ہوتی رہیں۔ کئی برسوں سے کاہل ہوئے میرے ذہن وجسم کو بڑھاپے کی طرف تیزی سے بڑھتی عمر نے سفر کی وجہ سے مگر نڈھال کیا ہوا تھا۔

جمائیاں لیتا رہا۔ اُکتاکر ٹی وی بند کردیا۔ ٹویٹر پر ہوئی بحث کو دیکھنے کی جانب بھی طبیعت مائل نہ ہوئی۔ زندگی کے بیشتر برس مسلط رہی رپورٹر والی جبلت نے ایک لمحے کو بھی مجبور نہ کیا کہ کسی نہ کسی طرح ”جائے واردات“ پر پہنچ کر نیب بمقابلہ حمزہ شریف والا ”دنگل“ اپنی آنکھوں سے دیکھا جائے۔ ہوٹل کے کمروں میں اکیلے بیٹھنے سے وحشت ہوتی ہے۔ فون جیب میں رکھ کر دھابوں کو ڈھونڈتا رہا۔ کڑک چائے طلب کی تو جوتے پالش کرنے والے آگئے۔

Read more

ہماری معیشت میں ”رونق“ کیوں غائب ہو گئی

نصاب کی کتابوں میں جو پڑھایا جاتا ہے عملی زندگی میں اکثر کام نہیں آتا۔ مثال کے طورپر اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر یہ دعویٰ کرسکتا ہوں کہ میں نے شاذ ہی ایسا صحافی دیکھا جو صحافت میں ماسٹر کی ڈگری لینے کی وجہ سے اس شعبے میں بہت نمایاں نظر آیا۔ اپنے کیرئیر کے بیشتر برس خبروں کی تلاش میں خرچ کرتے ہوئے صحافت کی نصابی کتابوں میں وہ ٹرکس ڈھونڈنے کی کوشش کی جو چند دھواں دھار خبریں تلاش کرنے کے لئے میں نے ڈو اٹ یور سیلف رویے کی وجہ سے استعمال کیے تھے۔

یہ ٹرکس کتابوں میں پڑھنے کو نہیں ملے۔ صحافت کے مقابلے میں معیشت کا علم کئی اعتبارسے بہت زیادہ ”سائنسی“ ہے۔ اس کے باوجودچٹے اَن پڑھوں کو ککھ سے لکھ پتی بنتے ہوئے دیکھا ہے۔ دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی بھاری بھر کم ڈگریاں لینے والے میرے کئی دوست ذاتی کاروبار کی کوششوں میں ناکام ہوئے۔ بالآخر سرکاری یا غیر سرکاری اداروں کی نوکریاں کرنے کو مجبور ہوئے۔ علم معاشیات کی مبادیات سے بھی میں ہرگز واقف نہیں۔

Read more

قصہ تمام نہیں ہوا

نیرو تو بانسری بجانے میں اس وقت بھی مشغول رہا جب روم جل رہا تھا۔ زمانۂ قدیم کی ایک بہت بڑی Empire کے اس دارالحکومت میں اکھاڑے مگر کئی صدیوں سے موجود تھے۔خلقِ خدا کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے اس دور کی اشرافیہ ان اکھاڑوں میں غلاموں کو شیروں کے سامنے پھینک کر تماشے رچایا کرتی تھی۔ خلافتِ عباسیہ کے زوال کی طرف بڑھتے ہوئے زمانے میں علماء کو بازاروں میں ’’آزادیٔ اظہار‘‘ کے جلوے دکھانے پر

Read more

آئی ایم ایف کے بہترین سہولت کار اسد عمر

عمران خان صاحب نے اپنی کابینہ میں 40کے قریب وزراء کا جو ہجوم اکٹھا کررکھا ہے ان میں سے کوئی ایک بھی حقیقی معنوں میں موجودہ حکومت کے امیج کے بارے میں متفکر ہوتا تو انتہائی دردمندی سے یہ جاننے کی کوشش کرتا کہ مارچ کے آغاز میں سوئی ناردرن گیس نے اپنے صارفین کو کس نوعیت کے بل بھیجے ہیں۔ انہیں فکر لاحق ہوتی تو محض دس پندرہ نمبروں پر فون کرکے جان لیتے کہ موسم بدلنے کے باوجود

Read more

کسی ریلیف کی ہرگز امید نہ رکھیں

صحافی سیاست دان یا انٹیلی جنس ادارے اقتدار کے کھیل پر نگاہ رکھنے کو مجبور ہیں۔ ان کی اس کھیل سے دلچسپی ہم سب کے علم میں ہے۔ اسلام آباد میں لیکن ایسے افراد بھی رہائش پذیر ہیں جو مختلف کاروباری اداروں کو باخبر رکھنے کے لئے اس دھندے پر کڑی نگاہ رکھتے ہیں۔ شہرِ اقتدار کے پوش علاقوں میں مقیم یہ لوگ بڑے اور بارُعب مکانوں میں رہتے ہیں۔ان کے گھر کئی حوالوں سے رات گئے تک Open Houseکی

Read more

لاہور، لاہور ہے مگر وہ لاہور نہ رہا!

لاہور میرا آبائی شہر ہے۔ بچپن سے جوانی تک پہنچتے ہوئے اس شہر سے بے تحاشہ جذباتی رشتے استوار ہوئے۔ رزق کی تلاش بالآخر اسلام آباد لے آئی۔ یہاں منتقلی کے کئی برس بعد تک بھی خود کو اس شہر کے مطابق ڈھال نہ پایا۔ موقع ملتے ہی لاہور روانہ ہو جاتا۔ وہاں رہتے ہوئے خود کو انگریزی لفظ میں بیان ہوا Rootedمحسوس کرتا۔ بتدریج لاہور جانے کے سفر کم سے کم تر ہونا شروع ہو گئے۔ مزاجاً ہر حوالے

Read more

زلمے خلیل زاد، اشرف غنی اور مودی سرکار

پنجابی کا ایک محاورہ غصے کی اس صورت کا ذکر کرتا ہے جو گدھے پر سے گرنے کی وجہ سے کمہار پر اُتارا جاتا ہے۔ افغانستان کے صدر ان دنوں ویسے ہی غصے کا شکار ہوئے نظر آرہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے انہیں اعتماد میں لئے بغیر افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا بظاہر ’’عاجلانہ‘‘ اعلان کردیا۔ زلمے خلیل زاد کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اس کی خواہش پورا ہونے کی راہ نکالے۔طالبان سے باقاعدہ

Read more

چھ ہفتے کا ریلیف

سپریم کورٹ کی جانب سے منگل کے روز آئے فیصلے سے ’’ڈیل یا ڈھیل‘‘کا تاثر اجاگر نہیں کرسکتا۔ خالصتاََ طبی بنیادوں پر مہیا ہوئی چھ ہفتوں تک محدود مہلت ہے۔اس مہلت میں اضافہ اگر ضروری قرار پایا تو فقط ہائی کورٹ کا وہ بنچ ہی فراہم کرپائے گا جس کے روبرو سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی سزا کے خلاف اپیل زیرسماعت ہے۔ تلخ حقیت مگر یہ ہے کہ ہمارے ہاں تاریخی اعتبارسے جائز وجوہات کی بنا

Read more

شہزاد اکبر کا خوش گمانی کا چُورن

اتوار کا دن ڈھلتے وقت چہل قدمی کرتے ہوئے اچانک خیال آیا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب جناب شہزاد اکبر کافی دنوں سے میڈیا پر نظر نہیں آرہے۔ خدا خیر کرے۔ گھر لوٹا اور تھوڑا سستانے کے بعد تازہ ترین جاننے کے لئے ٹی وی کا ریموٹ اٹھایا تو شہزاد اکبر میرے دوست محمد مالک کے شو میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ’’بڑی عمر ہے تمہاری‘‘ والا مصرعہ یاد آ گیا۔ ریموٹ کو بستر پر رکھ کر ان کی

Read more

افغانستان میں بھارتی اثر و نفوذ

پلوامہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین فضائی محاذ پر جو رائونڈ چلا اس کے نتیجے میں یقینا ہم One-Upرہے۔ بھارتی مگ طیارہ مارگرایا گیا۔ اس کا پائلٹ گرفتار ہوا۔اسے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہا کردیا گیا۔ اس رائونڈ کی وجہ سے بھارت کے پاس بھرپور جنگ کی جانب بڑھنے کی گنجائش اور جواز موجود نہ رہے۔ انہیں کھودینے کے بعد بھی مودی سرکار کے من میں ’’بدلہ‘‘ لینے کی خواہش اب بھی مچل رہی ہے۔ مستقل چوکسی

Read more

ناول فلم یا کتاب پر لکھنے کا عزم…مگر!

اتوارکی صبح اخبارات کا پلندہ اٹھاکر بستر کو لوٹا اور اس کالم کے لئے موضوعات کی تلاش شروع کی۔ ’’نوائے وقت‘‘ کے بیک پیج پر ایک مصری صحافی کی تصویر سمیت دو کالمی خبر تھی۔ 65برس کے طویل انتظار کے بعد 85سالہ شخص نے بچپن کی محبت سے شادی کی۔ اس خبر کی تفصیلات کو بہت اشتیاق سے پڑھتے ہوئے یاد آیا کہ ایک بار میںنے Long Formصحافت کا ذکر کیا تھا۔اس نوعیت کی صحافت فقط پرنٹ میڈیا کے ذریعے

Read more