بلوچستان خونم خون

26 اگست کو پورے بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ بلوچ لبریشن آرمی نامی (بی ایل اے ) کالعدم تنظیم نے اِس کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اِس کے دہشت گردوں نے بلوچستان کی سڑکوں پر قبضہ کیا۔ فوجی اور نیم فوجی اداروں کے کیمپوں پر حملہ کیا۔ بے گناہ لوگوں کو بسوں سے اُتار کر قتل کیا۔ ریلوے کے پُل اور گاڑیوں کو تباہ کر کے بلوچستان کا باقی ملک سے رابطہ منقطع کر دیا۔ 20 گھنٹوں

Read more

قلابازیاں ہی قلابازیاں

شکریہ ارشد ندیم کہ آپ نے پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کر کے پوری قوم کے چہرے پر خوشیاں بکھیر دیں۔ اُس نے 92.97 میٹرز کی جیولن تھرو کی۔ اب اُس کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ہمیں 1992 کا وہ کرکٹ ورلڈ کپ بھی یاد ہے جب پوری قوم کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لیے مال روڈ لاہور پر اُمڈ آئی تھی۔ ایسے ہی تاریخی استقبال کی تیاریاں اب بھی جاری ہیں لیکن ہمارے

Read more

اسماعیل ہنیہ بھی شہید 

رَبِ جباروقہار نے دینِ مبیں کے پیروکاروں کو طاغوتی طاقتوں کے خلاف ”اپنے گھوڑے تیار رکھنے“ کا حکم دیا ہے۔ فرقانِ حمید میں ارشاد ہوا ”نکلو تم ہلکے ہویا بوجھل اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں لڑو“ (سورۃ التوبہ آیت 41 ) ۔ اِس آیت مبارکہ سے صاف ظاہر ہے کہ جہاد کا اطلاق دشمنوں سے لڑنے پربھی ہوتاہے جس کا مقصد اُنہیں روکنا اور اپنی جان ومال کے علاوہ سرزمین کا دفاع کرنا بھی ہوتا

Read more

ایک اور اعتراف

ہمیں لاڈلے کو بانی پی ٹی آئی کہنے پر اعتراض ہے کیونکہ تحریکِ انصاف کی بنیاد رکھنے اور اُس کی نوک پلک سنوانے کا سہرا تو جنرل (ر) حمید گُل مرحوم کے سَر ہے۔ اُنہوں نے سیاستدانوں کو سبق سکھانے کے لیے کرکٹ کے کھلاڑی کو سیاستدان بنا کر پیش کیا۔ اِس لیے لاڈلا جنرل حمید گُل کی نرسری سے اُگنے والا پودا ہے جسے بعد ازاں اسٹیبلشمنٹ نے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر کے تَن آور درخت بنانے کی

Read more

مستند ہے اُن کا فرمایا ہوا

وہ صرف ضدی، ہٹ دھرم اور نرگسیت کا شکار ہی نہیں، اِس زعم میں بھی مبتلا ہے کہ اُس کا فرمایا مستند۔ اپنے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں اُس کے ارسطوانہ خطبات و بیانات لطائف میں ڈھل چکے۔ وہ اب جیل میں ہے لیکن ’’بوئے سلطانی‘‘ اب بھی موجود۔ وجہ یہ کہ جب عدلیہ اور فوج میاں نواز شریف کو مائنس کرنے پر تُلی بیٹھی تھی تب یہی لاڈلا اُن کی آنکھ کا تارا تھا۔ 2018 ء کے عام

Read more

غیرت ہے بڑی چیز۔۔۔۔

25 جون 2024 ء کو امریکی ایوانِ نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی جس میں 8 فروری 2024 ء کو ہونے والے انتخابات میں ہیر پھیر کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا گیا۔ پاکستان کے دفترِخارجہ کی ترجمان زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ قرارداد پاکستان کے امورِ داخلہ میں غیر ضروری مداخلت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر پانچویں سب سے بڑی جمہوریت ہے اور

Read more

بجلی کے کمر توڑ بِل

ارضِ وطن میں موسمِ گرما اپنی پوری شدتوں کے ساتھ جاری ہے۔ ایسے شدید ترین موسم میں محض بجلی ہی ایک ایسا سہارا ہے جسے آپ زندگی بچانے کا حربہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہاں مگر یہ عالم کہ اے سی تو کجا محض ایک دو پنکھوں کا بجلی کا بِل بھی استطاعت سے باہر ہو چلا۔ صورتِ حال یہ ہے کہ اگر بجلی کا بِل ادا کر دیں تو گھر کا چولہا ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور انسان نانِ جویں

Read more

ایسا کیسے چلے گا؟

دیسی مرغی، دیسی گھی اور خالص دودھ تو قصۂ پارینہ بن چکے۔ اب یہ سب کچھ خواب و خیال کہ دیسی مرغی کے نام پر فارمی مرغی اور دیسی گھی کی محض مہک ہی باقی ہے۔ دیسی گھی میں عام گھی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی جاتی ہے اور دودھ میں سنگھاڑے کا آٹا، کارن سٹارچ، کھاد، سرف اور پانی کی آمیزش تھوک کے حساب سے۔ اِس لیے ہم نے اِن اشیاء سے توبہ کرلی البتہ ایک شخص ایسا ہے

Read more

قومی زبان کی بے حُرمتی

اِس وقت میں وطن کی فضاؤں سے دور امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی شہر ہیوسٹن میں ہوں۔ پچھلے تین چار دنوں سے ملک کے سیاسی حالات سے بے خبر کہ طویل سفر کی تھکن نے دنیا و مافیہا سے بے خبر کر دیا۔ اب تھوڑا ہوش آیا تو سوچا کہ اپنے قارئین سے رابطہ کروں کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ میری فیملی ہی تو ہیں۔ اِسی لیے اُن کے ساتھ کالموں کی صورت میں اپنا دُکھ سُکھ بانٹتی رہتی

Read more

وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس یونیفارم

25 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازنے پولیس ٹرینگ کالج چوہنگ میں پولیس خواتین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پریڈ میں 650 خواتین شامل تھیں۔ مریم نوازنے عوامی انداز اختیار کرتے ہوئے پولیس یونیفارم زیب تن کی جس پر اپوزیشن کی طرف سے تنقید و تعریض کے تیر برسنے لگے۔ ایک شخص تو محترمہ کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کروانے تھانے جا پہنچا۔ اس یونیفارم کی گونج پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی

Read more

نسلِ نَو اور عصری تقاضے

دَورِ جدید نے انسانیت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جس کی وجہ سے اقدار و روایات کا وہ نظام ہَوا ہوگیا جو لازمۂ انسانیت کا تقاضہ تھا۔ اب ہرطرف نفسانفسی کا عالم ہے اور یہ ساری تگ و دَو دھن دولت اکٹھی کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ حقیقت یہ کہ سرمایہ دارانہ نظام کے زیرِاثر کرپشن بھی فَن کا درجہ حاصل کر چکی۔ اب سرمایہ دار ملک و قوم کی بہتری کی بجائے سرمایہ اکٹھا کرنے کے

Read more

مہنگائی کا بے قابو جِن

موسمِ گرما کی آمد آمد ہے اور ہم میمنہ و میسرہ درست کرنے میں لگے ہیں۔ یوں سمجھ لیجیے کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں اور ”میڈم بجلی“ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ وجہ اِس کی یہ کہ پچھلے سال ہمیں میڈم کے ”ہتھ“ لگ چکے ہیں اور اب کی بار ہم کماحقہ بندوبست کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔ ہمارے پاس ”موکل“ تو ہیں نہیں جو ہمارے میٹر کی ریڈنگ کھینچ کے پیچھے

Read more

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ

پاکستان کے 3 بار وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ منتخب ہو چکیں۔ انہیں تاریخ پاکستان کی پہلی وزیراعلیٰ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ کچھ کج فہم سمجھتے ہیں کہ وہ عملی سیاست میں نووارد ہیں اس لیے ان کی کامیابی کا امکان کم کم ہے۔ وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ محترمہ کی سیاسی تربیت کا آغاز تو 1999 ء میں پرویزمشرف کے مارشل لاء سے ہی ہو

Read more

کوئی امید بر نہیں آتی

رب لم یزل کا فرمان ہے ”حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی اور جب اللہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کر لے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی اور نہ اللہ کے مقابلے میں ایسی قوم کا کوئی حامی و مددگار ہو سکتا ہے“ سورۃ الرعد آیت 13 ) ۔ آج قوم مسلم کی یہ حالت ہے کہ لگ

Read more

9 مئی کے شرپسند

جس وقت یہ کالم لکھا جا رہا ہے پاکستان میں 14 ویں صدرمملکت کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ چاروں صوبائی اسمبلیاں اور ارکان پارلیمنٹ شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی طرف سے محمود خاں اچکزئی آمنے سامنے ہیں۔ اظہر من الشمس کہ آصف زرداری 2 تہائی اکثریت حاصل کر کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سنی

Read more

مریم سپیڈ

محترمہ مریم نواز کے سر پر پنجاب حکومت کی وزارت اعلیٰ کا تاج سج گیا۔ انہوں نے اسمبلی میں بطور قائد ایوان جو خطاب فرمایا اس کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ پنجاب کو بزنس حب بنایا جائے گا، ہر ضلعے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال قائم کیا جائے گا، 5 آئی ٹی سینٹر قائم کیے جائیں گے، لیپ ٹاپس سکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے گا، لاہور میں مفت وائی فائی سکیم اور خواتین کے لیے محفوظ ماحول

Read more

کیا یہی حب الوطنی ہے؟

بلاشبہ موجودہ عام انتخابات میں عمران خاں کے پیروکاروں کی کثیر تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکلی اور نہ صرف پختونخوا میں واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھری بلکہ مرکز اور پنجاب میں بھی اس کے ارکان کی قابل ذکر تعداد منتخب ہوئی۔ حسب سابق اس بار بھی دھاندلی کا شور اٹھا۔ اس شور سے قطع نظر ہمارا تحریک انصاف کی پیروی کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورحکومت میں یا اس

Read more

خیالی پلاؤ پکانے والے

8فروری 2024 ء کے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو ایسا منقسم مینڈیٹ ملا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی۔ اب جوڑ توڑ کی سیاست عروج پراور ملک کی فضائیں دھاندلی کے شور سے مسموم۔ ان انتخابات میں سارے تجزیے اور تبصرے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ نواز لیگ جس کے بارے میں عام خیال یہی تھا کہ وہ واضح اکثریت حاصل کر لے گی وہ بھی ناکام رہی البتہ مرکز میں سب سے بڑی

Read more

چل! میلے نوں چلیے

آج کل پاکستان میں میلے کا سا سماں ہے۔ یوں تو وطن عزیز میں میلوں ٹھیلوں کا رواج تقریباً ختم ہو چکا اور میلے دیکھنے کی ہماری عمر بھی نہیں لیکن سیاسی میلے لگتے ہی رہتے ہیں اور ہم ٹی وی سے جڑ کر لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں۔ سیاسی اجتماعات میں جانے کی ہمت اس لیے نہیں ہوتی کہ پھینٹی کا ڈر ہوتا ہے البتہ ان سیاسی میلوں نے ہمیں کچا پکا سیاستدان ضرور بنا دیا ہے۔ حیرت اس

Read more

ترقی کا سفر معکوس

لاکھوں جانوں اور سینکڑوں عصمتوں کی قربانی دے کر زمین کا یہ ٹکڑا رب لم یزل سے اس عہد کے ساتھ حاصل کیا گیا کہ ہم اسے اسلام کی تجربہ گاہ بنائیں گے۔ جب تک ہم اس عہد پر قائم رہے تائید و نصرت ربی بھی ہمارے ساتھ رہی اور ہم ترقی کی منازل طے کرتے رہے۔ یہ ساٹھ کی دہائی کا وہ دور تھا جب جنوبی کوریا جیسے ترقی پذیر ملک نے اپنا وفد یہ معلوم کرنے کے لیے

Read more

پت جھڑکا موسم

پت جھڑ کے موسم میں درختوں کے پتے زرد ہو کر گرنے لگتے ہیں اور یہ عجیب اداسیوں کا سماں ہوتا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ٹنڈ منڈ درخت اپنی بربادیوں پر نوحہ کناں ہوں۔ پنکھ پکھیرو ٹھکانے بدل لیتے ہیں اور گلشن میں کوئل کی صدا نہ پپیہے کی پی کہاں۔ ہر طرف خزاؤں کے ڈیرے اور بسیرے۔ ایک سیاسی جماعت کے لیے پت جھڑ کا موسم 9 مئی سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔ اس

Read more

عام انتخابات کی آمد آمد

عام انتخابات 2024 ء میں صرف ایک ماہ باقی ہے لیکن تاحال انتخابی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکیں۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ عام انتخابات کے التوا کی سرگوشیوں میں متوقع امیدواران گومگو کی کیفیت میں ہوں۔ اسی سلسلے میں ایک شرارت یا سازش جمعہ 5 جنوری کو سینٹ کے اجلاس میں کی گئی لیکن ہمارے خیال میں اس کا 8 فروری کے انتخابات پر کچھ اثر نہیں ہو گا البتہ بین الاقوامی میڈیا میں بدنامی ضرور ہوئی۔

Read more

فیصلہ عوام کا

8فروری 2024 ء کے عام انتخابات سے شکوک و شبہات کی دھند آہستہ آہستہ چھٹ رہی ہے۔ باوجودیکہ 28 ہزار سے زیادہ انتخابی میدان میں اترنے والے گھوڑے تیاریوں میں ہیں اور الیکشن کمیشن ان کی جیبوں سے لگ بھگ 70 کروڑ روپے نکلوا بھی چکا پھر بھی کہیں کہیں سے انتخابات کے التوا کی سرگوشیاں سنائی دے رہی ہیں۔ بہرحال الیکشن کمیشن سمیت پاکستان کی مقتدر ترین ہستیاں 8 فروری کوہی انتخابات کروانے کے لیے یکسو ہیں۔ اس لیے

Read more

انتخابی ضابطۂ اخلاق اور ہم

8 فروری 2024 ء کو پاکستان میں عام انتخابات ہو رہے ہیں، سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے لیکن ابھی تک انتخابی گہماگہمی کہیں نظر نہیں آ رہی۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ بعض حلقوں میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہونے پر تاحال شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ یہ بہرحال طے کہ عام انتخابات مقررہ تاریخ پرہی ہوں گے کیونکہ پاکستان کی مقتدر ترین ہستیاں، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان

Read more

لاہور کی ٹریفک اور حکومت کا رویہ

معروف مزاح نگار پطرس بخاری نے اپنے مضمون ’’لاہور کا جغرافیہ‘‘ میں لکھا ’’کہتے ہیں کسی زمانے میں لاہور کا حدود اربعہ بھی ہوا کرتا تھا لیکن طلبہ کی سہولت کے لیے میونسپلٹی نے اِس کو منسوخ کر دیا ہے اب لاہور کے چاروں طرف بھی لاہور ہی واقع ہے اور روزبروز واقع تر ہو رہا ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ دَس بیس سال کے اندر لاہور ایک صوبے کا نام ہوگا جس کا دارالخلافہ پنجاب ہوگا‘‘۔ پطرس مرحوم

Read more

خزاں چمن سے ہے جاتی

 خواجہ حیدر علی آتش نے کہا ہوائے دور مے خوشگوار راہ میں ہے خزاں چمن سے ہے جاتی، بہار راہ میں ہے ہم کبھی مایوس نہیں ہوئے کہ دین مبیں کے مطابق مایوسی کفر ہے۔ ہم تو اس وقت بھی مایوس نہیں تھے جب ہمہ وقت ڈیفالٹ کا خطرہ سر پر منڈلاتا رہتا تھا اور گلی گلی میں شور تھا کہ پاکستان سری لنکا بننے کو ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب نیا پاکستان بنانے والے آئی ایم

Read more

امیدوں کی کلیاں کھلنے لگیں

مسلم لیگ نواز گروپ کے میاں نواز شریف نے بالآخر 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے وطن واپسی سے قبل ہی ایسا کھڑاک کیا کہ تھرتھلی مچ گئی۔ 18 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جماعت کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے 90 منٹ کے خطاب میں انہوں نے کہا ”ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں لیکن پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہو گا۔ مٹی پاؤ نہیں

Read more

”سیرت النبی ﷺ“ اور ہم

فرقان حمید میں رب لم یزل نے فرمایا ”اور ہم نے آپ (ﷺ) کا ذکر بلند فرما دیا ہے“ (سورۃ الانشرح 4 ) ۔ اس آیت مبارکہ میں چودہ سو سال پہلے مہر تصدیق ثبت کردی کہ عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے نبیٔ مکرم ﷺ کا ذکر تاقیامت بلند رہے گا۔ آج ہم اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر رہے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سرمایۂ زیست ہے جو دم واپسیں

Read more

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟

پاکستان میں جمہوریت ہمیشہ زور آوروں کے رحم وکرم پر رہی۔ یوں تو ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر میاں نواز شریف تک جمہوری حکمرانوں نے حقیقی جمہوریت کی خاطر پھانسی کے پھندے کو بھی چوما اور جلاوطنی کا دکھ بھی جھیلا لیکن قوم بہار آفریں گل و ثمر سے محروم ہی رہی۔ قوم بھولی نہیں کہ جب ڈی چوک اسلام آباد میں بجلی کے بل جلائے گئے تب فی یونٹ بجلی 4 روپے تھی۔ میاں نواز شریف کی مقبولیت

Read more

لاڈلا قیدی کھیلن کو مانگے چاند

فرانس کی ملکہ میری انتونیا نے کہا ”لوگوں کے پاس اگر کھانے کو روٹی نہیں تو کیک کھا لیں“ ۔ میری انتونیا کا یہی جملہ انقلاب فرانس کی بنیاد بنا۔ پھر چشم فلک نے دیکھا کہ بدبودار کسان اٹھے اور مراعات یافتہ طبقۂ اشرافیہ کے سروں کی فصل یوں کاٹی کہ فرانس کی گلیاں خونم خون ہو گئیں۔ انہی سروں میں ملکہ میری انتونیا اور شاہ لوئی کا سر بھی تھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ بدبودار کسان پیرس کی گلیوں

Read more

کیا عاجزی و انکساری اسی کا نام ہے؟

عمران خاں اپنے ہر خطاب کا آغاز ”ایاک نعبد و ایاک نستعین“ سے کرتے، امر بالمعروف کی تلقین اور ریاست مدینہ کی تشکیل کے وعدے کرتے رہے۔ یہ وہ ”اسلامی ٹچ“ تھا جو ہمیں ان کی ہر تقریر میں نظر آتا رہا لیکن اعمال کا دار و مدار تو نیتوں پر ہوتا ہے جبکہ مجھے ہمیشہ خان کی نیت میں فتور ہی نظر آیا۔ دین مبیں کا درس اول ہی اخلاق اور عاجزی و انکساری ہے۔ سورة الاعراف آیت 55

Read more

ہو رہے گا کچھ نہ کچھ۔۔۔

اتحادی حکومت 16 ماہ کی مقررہ مدت پوری کر کے گھر جا چکی، نئی مردم شماری کے نوٹیفیکیشن کے بعد کچھ پتہ نہیں کہ عام انتخابات کب ہوں گے۔ اتحادی حکومت کی کوششوں سے آئی ایم ایف کا قرض تو منظور ہو گیا اور فی الحال ملک ڈیفالٹ سے بھی بچ گیا لیکن آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے۔ ڈیزل، پٹرول اور گیس کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید

Read more

5 اگست۔ کشمیر بھارتی عفریت کے جبڑوں میں

جولائی 2019 ء میں عین اس وقت جب پاکستانی وزیراعظم عمران خاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کشمیر پر ثالثی کا وعدہ لے رہے تھے، بھارتی گجرات کا ”بوچر“ نریندر مودی کشمیر ہڑپ کرنے کے منصوبے باندھ رہا تھا۔ عمران خاں جب امریکی دورہ کر کے لوٹے تو ائرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ایک دفعہ پھر 92 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں

Read more

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے

فرقہ نزاریہ کے بانی حسن بن صباح نے 1090 ء میں قلعہ الموت پر قبضے کے بعد ایک مصنوعی جنت تیار کروائی۔ اس نے ایک جماعت بھی منظم کی جس کے ارکان فدائین کہلاتے تھے۔ فتنہ پرور حسن بن صباح کا طریقۂ واردات یہ تھا کہ وہ ناپختہ اذہان کے مالک نوجوانوں کی ذہن سازی یوں کرتا کہ وہ فدائین کی صف میں شامل ہو جاتے۔ پھر وہ انہیں حصول مقصد کے لیے استعمال کرتا۔ اس کے کارندے بھولے بھالے

Read more

پھولوں کی آرزو میں

کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق کی بنیاد اس کا جذبۂ حب الوطنی ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں معاملہ مگر یکسر مختلف کہ ہم نے ایسے بت پال رکھے ہیں جن پر ہم اپنی عقیدتوں اور محبتوں کے پھول نچھاور کرتے رہتے ہیں۔ ہم یہ سوچنے کو تیار ہی نہیں ہوتے کہ ہمارے رہنماء سے کوئی خطا بھی سرزد ہو سکتی ہے حالانکہ سوائے انبیاء کے معصوم عن الخطاء کوئی بھی نہیں ہوتا۔ یہاں ہر کسی کا اپنا اپنا ممدوح، اپنی

Read more

پھولوں کی آرزو میں…

کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق کی بنیاد اس کا جذبہ حب الوطنی ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں معاملہ مگر یکسر مختلف کہ ہم نے ایسے بت پال رکھے ہیں جن پر ہم اپنی عقیدتوں اور محبتوں کے پھول نچھاور کرتے رہتے ہیں۔ ہم یہ سوچنے کو تیار ہی نہیں ہوتے کہ ہمارے رہنما سے کوئی خطا بھی سرزد ہو سکتی ہے حالانکہ سوائے انبیا کے منزہ عن الخطا کوئی بھی نہیں ہوتا۔ یہاں ہر کسی کا اپنا اپنا ممدوح، اپنی

Read more

قربانی کا فلسفہ

رب کائنات نے اسلام کو دین فطرت بنایا ہے۔ اس کے ہر حکم میں حکمت پوشیدہ ہے اور ہر حکمت میں مخلوق کی فلاح مضمر۔ قربانی کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے ہی شروع ہو گیا تھا جب ان کے ایک بیٹے کی قربانی قبول کر لی گئی اور دوسرے کی نہیں۔ ارشاد ہوا ”اور آپ اہل کتاب کو آدم کے 2 بیٹوں کا واقعہ پڑھ کر سنا دیجیے، جب ان میں سے ہر ایک نے اللہ کے لیے

Read more

پینشنرز، اشرافیہ کے جبڑوں میں

علامہ اقبالؒ نے فرمایا دست دولت آفریں کو مزد یوں ملتی رہی اہل ثروت جیسے دیتے ہیں غریبوں کو زکات یہ زکات ہی تو ہے جو ”سلطنت پنجاب“ نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے پینشنرز کو دینے کا اعلان کیا۔ بہتر ہوتا کہ پنجاب حکومت 5 کی بجائے اڑھائی فیصد اضافہ کر دیتی تاکہ پینشنرز بھی یہ کہہ سکتے کہ اب وہ بھی زکات کے مستحق ہیں۔ عین اس وقت جب نگران حاکمان پنجاب پینشنرز کی پینشن

Read more

اہل سیاست سے اہل عدالت تک: کوئی ویرانی سی ویرانی ہے

کسی قوم کی اجتماعی دانش اور شعور کو جانچنا ہو تو اس کے اہل قلم اور اہل فکر کا مطالعہ کریں۔ اگر دینی معاملات کی پرکھ مقصود ہو تو علما کے رویوں کو مدنظر رکھیں۔ اگر حب الوطنی کا جذبہ پرکھنا ہو تو اہل سیاست کا وتیرہ دیکھیں اور معیار عدل کے لیے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی وزیراعظم سر ونسٹن چرچل کے یہ الفاظ یاد رکھیں ”اگر برطانیہ میں عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو پھر شکست کا کوئی

Read more

پنشنرز میں مایوسی کی لہر

اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ بجٹ دل خوش کن ہے نہ روح کو سرشار کر دینے والا۔ البتہ یہ ضرور کہ لاڈلے کے ساڑھے 3 سالہ دور میں معیشت کی جو تباہی ہوئی اسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ کسی حد تک متوازن ضرور ہے۔ یہ بھی مدنظر رہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا نہ صرف سب سے بڑا بلکہ سب سے بڑے خسارے کا بھی بجٹ ہے۔ 14 ہزار 460 ارب روپے کے وفاقی بجٹ میں خسارہ

Read more

وہ بلندی یہ پستی

غرور وتکبر ربِ لم یزل کو ہرگز پسند نہیں۔ فرقانِ حمید میں وضاحت فرما دی گئی کہ جبار و قہار کی رسی دراز مگر پکڑ سخت۔ وہ جب جلال میں آتا ہے تو پھر کوئی فرعون باقی بچتا ہے نہ نمرود و شداد۔ سورة البروج آیت 12 میں فرما دیا گیا ”یقیناََ تیرے رَب کی پکڑ بہت سخت ہے“۔ اِس لیے ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ گرفت کرنے پر آتا ہے تو مجرموں کا نام ونشان

Read more

اور پنچھی اڑ گئے

یوں تو گھس بیٹھیے ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں لیکن تحریک انصاف تو جماعت ہی گھس بیٹھیوں کی تھی۔ تحریک انصاف میں وہ کون سا ایسا پنچھی ہے جس نے ٹھکانے نہیں بدلے۔ ”کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا“ کے مصداق پیپلز پارٹی، نواز لیگ، قاف لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے اور ڈال ڈال پھدکنے والے سبھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ جب بھی عمران خاں بڑے فخر سے کسی کے گلے

Read more

9 مئی: یوم سیاہ

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ سیاسی رہنماؤں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو پھانسی پر جھول گئے، بینظیر بھٹو کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید کیا گیا اور الزام آمر پرویز مشرف پر آیا۔ اسی آمر کی بدولت میاں نواز شریف کو اپنے خاندان سمیت جلاوطنی کا دکھ جھیلنا پڑا۔ میاں صاحب کو اپنے عزیز از جان باپ کی رحلت پر بھی پاکستان آنے کی اجازت نہ دی گئی۔ 2013 ء کے انتخابات کے بعد میاں صاحب

Read more

سرگوشیاں

دور جدید میں کچھ اصحاب ایسے جن کے خمیر میں استہزا گند چکا۔ اہل مغرب سے متاثر یہ اہل علم بے ثبات سایوں کو مہر درخشاں ثابت کرنے میں مگن۔ مشاہیرعالم کے اقوال بیان کرتے ہوئے ان کے چہروں پر خوشی کی تمتماہٹ دیدنی اور فصیل فہم پر گھمنڈ کی دبیز تہیں حالانکہ فرقان حمید میں کہیں بہتر انداز میں وہ سب کچھ درج کیا جا چکا۔ اللہ کا فرمان ہے ”ہم نے سب کچھ قرآن میں درج کر دیا،

Read more

آیا صوفیہ، اقوام عالم اور ہمارے رویے

پندرہ سو سال پہلے 532 ء میں مشرقی رومی سلطنت کے بازنطینی بادشاہ جسٹنیٔن اول نے سلطنت کے دارالحکومت قسطنطنیہ میں کلیسا کی تعمیر کا حکم دیا۔ یہ عمارت 537 ء میں مکمل ہوئی۔ اس شاندار عمارت کا نام ”آیاصوفیہ“ ہے۔ 9 سو سال بعد 1453 ء میں سلطنت عثمانیہ کی فوج نے قسطنطنیہ پر قبضہ کیا اور سلطنت عثمانیہ کے سلطان محمد دوئم کے حکم پر قسطنطنیہ کا نام بدل کر استنبول رکھا گیا۔ سلطان نے آیاصوفیہ کی عمارت

Read more

مائنس اور پلس کے درمیان معلق قوم

انسانی کھوپڑیوں کے مینار سجانے والے درندے چنگیزخاں کے جھنڈے تلے پچاس وحشی قبائل محض اس لیے اکٹھے ہو گئے کہ اس نے ”یاسا“ (آئین) مرتب کیا جس پر وہ نہ صرف خود عمل کرتا بلکہ کرواتا بھی تھا۔ لیکن جہاں آئین کو 100 صفحے کی فضول کتاب سمجھا جاتا رہا ہو، جہاں آمروں کو حق حکمرانی بخشنے کے لیے ”نظریۂ ضرورت“ گھڑا جاتا ہو، جہاں عادل سرعام اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوں، جہاں کیس بنتے نہیں، بنائے جاتے

Read more

  پینشنرز کی دہائی اور دباؤ زدہ جج کے فیصلے

ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانے والے وزیرِاعظم کا تو تمامتر سہولیات کے باوجود 2 لاکھ روپے ماہانہ میں گزارہ نہیں ہوتا لیکن 14، 15 ہزار روپے ماہانہ پینشن پانے والا بوڑھا بیما رحکمرانوں کے نزدیک نہ صرف خودعیاشی سے گزر بسر کر رہا ہے بلکہ لواحقین کا پیٹ بھی پال رہا ہے۔ اِسی لیے تو ریاستِ مدینہ کے حاکم کو اس کی پینشن بڑھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات تو چھوڑیں

Read more