آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا

بھارتی حکمرانوں کے اس بیان پر پاکستان میں طرح طرح کے سوالات جنم لے رہے ہیں اور بھانت بھانت کے تبصرے ہو رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع کو دفاع سے متعلق بہت سی باتوں کا کوئی علم ہی نہیں جس کا انہوں نے سما ٹی وی پر ندیم ملک کے پروگرام میں برملا اظہار بھی فرمایا۔ قطع نظر ان تمام باتوں کے، یہ بیان بھارتی اداکاروں راج کمار، امیتابھ، دھرمیندر، سنی دیول یا اکشے کمار کے ان معروف ڈائیلاگ کی

Read more

پاک بھارت کشیدگی، امکانات اور انجام

موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور اس میں بڑھتی گرما گرمی بھارت کی طرف سے کسی مہم جوئی کا قوی امکان رکھتی ہے تاہم بھارت زمینی یا فضائی جارحیت کا ”خطرہ“ ماضی قریب کے تجربات کی وجہ سے کبھی مول نہیں لے گا جس کے باعث امکان ہے کہ سمندری حدود پر کچھ ہو لیکن اس کی بھی تاحال بظاہر کوئی فوری صورت نظر نہیں آ رہی گو بھاتی بحریہ پورے شد و مد سے پاکستانی بحری حدود کے قریب مشق

Read more

انجینئر مرزا پر فتویٰ اور عوام کی آراء

دارالعلوم دیوبند، یو پی بھارت نے حال ہی میں پاکستانی مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے بارے میں ایک فتوی جاری کیا جس میں مرزا کے مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی گروہ اہل سنت (حنفیہ، مالکیہ، شوافع، حنابلہ) سے اخراج اور برات کا اعلان کیا گیا ہے۔ مذکورہ فتوے کی بازگشت سوشل میڈیا پر بھرپور سنی گئی جس پر ہر صاحب فکر نے اپنے علم، فہم اور بصیرت کے مطابق اظہار رائے کیا۔ ان آراء میں جو باتیں

Read more

نو مئی، غیر منطقی جنگ کا متوقع انجام

پاکستان میں اس وقت بظاہر ایک سیاسی جماعت اور ملک کا ایک مقتدر ادارہ آمنے سامنے ہیں، دونوں جانب سے الزامات، دلائل اور جوابی دلائل کا ایک تسلسل جاری ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ اس طرح ایک سیاسی جماعت اور ایک مرکزی دفاعی ادارہ مدمقابل ہوں اور ایسا ہوتا رہے، یہ بھی ممکن نہیں۔ سیاسی جماعتوں کا تو کام ہی آئین، قانون اور حقوق کی بات کرنا اور اس کی جنگ لڑنا ہے سو یہاں بھی اس

Read more

متبادل ذرائع توانائی اور کپیسٹی چارجز

آج کی دنیا میں توانائی سب سے بڑی ضرورت ہے جس کے حصول کے لیے نہ صرف روایتی طریقوں کے بجائے جدید متبادل اور قابل تجدید طریقوں پر انحصار کا رجحان بڑھ رہا ہے بلکہ اس سلسلے میں مزید نت نئے طریقے دریافت کیے جا رہے ہیں جن میں جوہری اور شمسی توانائی کے علاوہ ونڈ پاور جنریشن، ٹائیڈل پاور جنریشن اور کولڈ فیوژن جنریشن قابل ذکر ہیں۔ کولڈ فیوژن جنریشن دراصل جوہری فیوژن کی وہ شکل ہے جس میں

Read more

انتخابات 2024 اور راندہ درگاہ تحریک انصاف

الیکشن بھی ہو گیا اور سیلیکشن بھی۔ کچھ جیتنے والے جیت کے بھی ہار گئے اور کچھ ہارنے والوں کی ہار کے بھی جیت ہوئی۔ سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہونے کے دعویدار لٹکے منہ فتح کا اعلان کر گئے تو ان کے شکست خوردہ ساتھی مخالف جماعت کے بارے میں یہی سوال اب تک دہرا رہے ہیں ”ان کی کیا کارکردگی تھی جو جیت سکے؟“ یعنی یہ جیتے نہیں جتوائے گئے ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ

Read more

رائج انتخابی نسق اور راہ نجات

1970 میں ہونے والے پاکستان کے پہلے عام انتخابات واحد حقیقی انتخابات تھے جس کے نتائج نے ملک کے کرتا دھرتاؤں کی آنکھیں کھول دیں اور انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو ہم جوابدہ نہ ہوجائیں۔ اس فکر نے انہیں ایک نکاتی غیر رسمی پالیسی پر یکجا کر دیا کہ ”ملک کے وسیع تر مفاد میں“ آزادانہ انتخابات کی حماقت پھر کبھی دھرائی نہ جا سکے۔ ان انتخابات کے نتائج پر اصولی

Read more

علاقائی و ملکی تناظر اور ہمارے معاشی مسائل کا حل

پاکستان اور بھارت اپنے قیام سے ہی معاشی دباؤ کا شکار رہے ہیں۔ بھارت نے اس سلسلہ میں قرض کے بوجھ کے ساتھ قدرتی نمو کا طرز قائم رکھا جس وجہ سے اسے 46 سال تک اس دباؤ کو جھیلنا پڑا حتہ کہ 60 کی دہائی میں وہ خطے کا کم ترین شرح نمو والا ملک تھا۔ بھارت کی ایک اہم پالیسی سودیشیت یعنی مقامی پیداوار پر ہی انحصار کی تھی جس نے اس دباؤ کو مزید بڑھاوا دیا اور

Read more

مذہب اور سائنس کا تقابل – ایک جائزہ

مذہب کی تاریخ انسانی تاریخ جتنی ہی قدیم ہے یہی وجہ ہے کہ آگہی، شعور، معاشرت، معیشت اور اخلاقیات سمیت مذہب ہی انسان کا سب کچھ ہوا کرتا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسانی سوچ نے فلسفہ اور منطق کو دریافت کیا جس سے مذہب کا اولین تقابل کیا جانے لگا لیکن تقدیس کے باعث اس تقابل کو قبولیت عامہ نہ ملی بلکہ یہ اعتراض محض اعتراض تک ہی محدود نہ رہا اور متقابلین کڑی اور جان لیوا سزاؤں کے

Read more

ایک "نظریاتی ریاست” کی آپ بیتی

1947 تک: ایک ایسی ریاست کے قیام کا تصور جہاں مسلمان آزادانہ زندگی گزاریں گے اور جو سب کے لیے فلاحی ریاست ہوگی 15 اگست 1947 : انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ 1947 کے تحت اس دن دو علیحدہ آزاد برطانوی نو آبادیاں بنام بھارت اور پاکستان کی تشکیل 1948 : بانی پاکستان کی رحلت 1949 : قرار داد مقاصد کی منظوری جس کے تحت اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دینے کی کوشش 1951 : پہلی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش جسے راولپنڈی

Read more

معاشرتی ارتقاء کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں

ملک کی معاشی و انتظامی ترقی اور معاشرتی ارتقاء کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ایک حقیقی ترقی پذیر ملک ایک ارتقاء پذیر معاشرے کا منتج ہوتا ہے یعنی کوئی بھی ملک ایک حد سے آگے نہیں جاسکتا تاوقتیکہ اس کا معاشرہ بھی وہ اقدار نہ اپنائے جن سے نمو پذیر اثرات مرتب ہوں۔ معاشرے میں پائی جانے والی ہر طرز اس معاشرے کی اجتماعی ترجیحات کا مظہر ہوتی ہے جو اس کا مستقبل متعین کرتی ہے۔ جن معاشروں میں

Read more

دھوکہ نہ کھائیں

ہم میں سے کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس نے کبھی دھوکہ نہیں کھایا کیونکہ یہ ایک غیر حقیقی اور ناممکن امکان ہے مگر کوئی ایک بھی ایسا شخص نہیں جو یہ نہ چاہے کہ وہ کبھی دھوکہ نہ کھائے۔ سوال یہ ہے کہ دھوکہ ہے کیا اور کیا وجہ ہے کہ انسان اس کا شکار ہوجاتا ہے؟ دھوکہ دراصل وہ غیر حقیقی بات یا امکان ہے جسے حقیقت سمجھ لیا جائے، واضح رہے ”سمجھ لیا جائے“ یعنی دھوکہ

Read more

اظہار کا ہیضہ

ہم اکثر مشاہدہ کرتے ہیں کہ لوگ کسی نہ کسی پیرائے میں بے جا اظہار کرتے ہیں۔ کوئی اپنی امارت کے اظہار کے بہانے کی تلاش میں رہتا ہے تو کوئی اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کے لیے اظہار کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا۔ کوئی اپنی علمیت کا ہمہ وقت پرچار کرنے کے لیے تیار رہتا ہے تو کوئی ہر اہم معاملہ میں اپنی فکر و تدبر کا اظہار کرنا ضروری سمجھتا ہے۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو کسی

Read more

ٹرانس جینڈر ایکٹ: ہم کہاں کھڑے ہیں؟

معاشرے وہی پنپتے ہیں جہاں ہر طبقہ کے حقوق کی عملاً پاسداری ہو، ایسا کہیں روایتی طور ہوتا ہے تو کہیں اس کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے قانون سازی کے ذریعہ اسے نافذ بھی کرنا پڑتا ہے۔ جو چیزیں روایتی طور پر معاشروں میں رائج ہوں ان سے احتراز عموماً ممکن نہیں ہوتا قطع نظر کہ وہ درست ہیں یا غلط۔ ایک اچھی روایت کا ہونا بہت عمدہ مگر ایک بے سود یا غلط روایت کو ختم کرنا آسان نہیں

Read more

جنگ ستمبر کے نظر انداز کیے گئے پہلو

درسی کتب بتاتی ہیں کہ 6 ستمبر 1965 کو بھارت نے بغیر اعلان جنگ بین الاقوامی سرحد عبور کی تاکہ لاہور پر قبضہ کیا جائے جس کی وجہ بھارت کے ”توسیع پسندانہ عزائم“ قرار دیے جاتے ہیں۔ یہ نہیں بتایا جاتا کہ پاکستانی فوج نے جنوب میں رن آف کچھ کے سرحدی علاقے میں چند کلومیٹر طویل کچا راستہ بناتے ہوئے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا بھارتی علاقہ بھی اس میں شامل کر لیا جس سے دونوں ممالک میں ایک نئے

Read more

اولاد کی تربیت کے اجزائے ترکیبی

اولاد کی تربیت کا حاصل اس کی پوری زندگی ہے اسی لیے اس کا زمانہ بچپن سے لڑکپن تک کم و بیش پندرہ برس ابتداء سے انتہاء تک مختلف پیرائیوں، ترکیبوں اور اوقات پر مشتمل ہوتا ہے۔ تربیت کی بے پناہ اہمیت کے پیش نظر اس کی ماہیت اور کیفیت پر ہر وقت تربیت کنندہ کی گہری نظر رہنی چاہیے کیونکہ اس میں کمی بیشی مختلف نتائج کا سبب بنتی ہے جس کا اثر بہت دور رس ہے۔ اگر تربیت

Read more

پاکستان معاشی بحران کی طرف گامزن

پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے جو گزشتہ ادوار کے مقابلہ میں نہ صرف شدید ترین بلکہ اپنی انتہا پر ہے۔ یہ حالت گزشتہ ادوار کی ہی نا عاقبت اندیشیوں کا منتج ہے۔ بحران کی اس سنگینی کے باوجود صورت حال یہ ہے کہ وہ ملک جو 25 سال سے زائد عرصہ سے تکنیکی اعتبار سے دیوالیہ ہے اور اب حقیقتاً دیوالیہ ہونے کے کگر پر کھڑا ہے کہ اگر بیرونی امداد نہ ملے تو

Read more

بلوچ آج اس نہج تک کیسے پہنچے؟

بلوچستان میں مزاحمتی تحریک کا آغاز تو قیام پاکستان کے وقت بانی پاکستان محمد علی جناح صاحب کی زندگی میں ہی ہو گیا تھا جب بلوچستان کی سب سے معتبر اور مقتدر شخصیت خان آف قلات کے بھائی آغا عبدالکریم اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ جھالاوان کی پہاڑیوں پر چڑھ گئے تھے۔ مگر اسلحہ اور وسائل کی کمی کے سبب یہ مزاحمتی بلکہ علیحدگی کی تحریک چند ماہ میں ہی دم توڑ گئی۔ ایک دہائی کے بعد یعنی 1958 میں

Read more

پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اور موجودہ انتخابی حکمت عملی

تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں جو اعلانات اور وعدے کیے ان میں احتساب، بدعنوانی کا خاتمہ، ادارہ جاتی و انتخابی اصلاحات اور معیشت کی بحالی کو مرکزی حیثیت دی جبکہ عوام کی دلچسپی کے لیے کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، صحت کی بہتر اور مفت سہولیات، یونیورسٹیوں کا قیام، آئی ٹی کا فروغ، فوری انصاف، شجرکاری اور ڈیموں کی تعمیر جیسے اقدامات کو اپنے منشور کا حصہ بنایا۔ حکومت سنبھالنے کے بعد ان سب باتوں پر عمل کے لیے

Read more

عورت کو اس کا فطری حق کیوں حاصل نہیں؟

عورت قدرت کی وہ تخلیق ہے جس کے بارے میں کہا گیا ”وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“ لیکن سوچنے والوں نے یہ کم ہی سوچا کہ عورت اپنی ذات میں بھی ایک کائنات ہے۔ عورت کا ذکر ہو تو حسن، نرم طبعیت، نزاکت اور لطافت کا ہی اس کا تعارف کہلاتا ہے، اس کے اندر کے جہاں کو اس کی مخفی خوبیوں یا اس کی ذاتی حیثیت کو بہت کم ذکر کیا جاتا ہے کیونکہ عورت کو

Read more

خود کشی کا رجحان اور ہماری ذمہ داری

جہاں سے اٹھ گئے جو لوگ پھر نہیں ملتے کہاں سے ڈھونڈ کے اب لائیں ہمنشینوں کو زندگی قدرت کا وہ انمول عطیہ ہے جو صرف ایک ہی بار ملتا ہے اس لیے ہر شخص فطری طور پر اچھی اور لمبی زندگی کی خواہش رکھتا ہے۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ ہر پل بھرپور جیئے کہ اس کی زندگی مسرتوں، سکون اور چاہتوں کا گہوارہ بنی رہے لیکن حقیقی طور پر ہمیشہ ایسا ناممکن ہے اس لیے اچھے اور

Read more

احساس کمتری اور خودیابی

یوں تو تمام جاندار ہی رویوں سے کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوتے ہیں مگر انسانی زندگی میں ان کی اہمیت کلیدی ہے۔ یہ رویے ہی ہیں جن کی بدولت انسان وہ سب بھی کر گزرتا ہے جس کا تصور اس کے لئے کبھی محال تھا۔ رویے ہمارے جذبات کی سطح اور رخ متعن کرتے ہیں اور یہی جذبات ماخوذ ردعمل یا ایڈاپٹو رسپناسس کا سبب بنتے ہیں اور یہ سب ایک سوچ پر منتج ہوجاتا ہے جو شخصیت

Read more