بپسی سدھوا ( 1938۔ 2024 ) ۔ عالمی ادب کی ایک انمول شخصیت

بین الاقوامی انگریزی زبان کی شہرت یافتہ مصنفہ اور ادبی شخصیت بپسی سدھوا 25 دسمبر بروز بدھ کو ہیوسٹن، ٹیکساس میں وفات پا گئیں۔ وہ 86 برس کی تھیں۔ بپسی سدھوا ایک پاکستانی ناول نگار تھیں جنہوں نے انگریزی زبان میں لکھا اور وہ امریکہ میں مقیم تھیں۔ سدھوا انڈو۔ کینیڈین فلمساز دیپا مہتا کے ساتھ اپنے مشترکہ کام کے لیے مشہور تھیں۔ وہ اپنے پُرجوش ناولوں کے لیے مشہور تھیں، بپسی نے عالمی ادب میں انمول حصہ ڈالا۔ ان

Read more

رابطوں کی دُنیا

پاکستان میں چند ماہ سے اور بالخصوص ماہِ رواں کے اوائل سے انٹرنیٹ صارفین کو انٹرنیٹ سروسز میں شدید تعطل کا سامنا ہے اور اس کی وجوہات ابھی تک مبہم ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی تعطل ہے جو صرف جنوبی ایشیائی ملک میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا، فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی پاکستان میں صحیح طریقے سے کام نہیں

Read more

طلعت حسین۔ اِک عہدِ تابناک جو تمام ہوا

26 مئی 24 20 ء کو پاکستان شو بزنس انڈسٹری کا شاندار اور تابناک باب بند ہو گیا۔ عالمی شہرت یافتہ اداکار و صدا کار طلعت حسین وارثی اس جہانِ فانی سے رُخصت ہو گئے۔ وہ علیل تھے اور خرابیٔ صحت کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ایک خوبصورت انسان اور ایک نفیس اداکار جسے شو بزنس کے مختلف شعبوں میں اعلٰی اور معیاری پرفارمنس کے لئے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ اُن کا شمار پاکستان کے اُن چند اعلٰی پائے کے اداکاروں میں ہوتا تھا، جنہوں نے اپنے فن ِ اداکاری سے پاکستان کو ایک پہچان دی۔

طلعت حسین 1940 ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک تعلیم یافتہ اور روشن خیال خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ اُن کے والد ایک سرکاری افسر تھے، جن کا نام الطاف حسین وارثی تھا۔ اُن کی والدہ شائستہ بیگم جو کہ ریڈیو براڈ کاسٹر تھیں۔ جب اُن کے والد کی تعیناتی راول پنڈی میں ہوئی تو پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے سے قبل ہی وہ یہاں منتقل ہو گئے۔ اُن کی ابتدائی تعلیم راول پنڈی ہی میں مکمل ہوئی۔ پاکستان بن جانے کے بعد ، ریڈیو پاکستان کے قیام پر طلعت صاحب کی والدہ ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ ہو گئیں۔

Read more

کیفے وکٹر (افسانہ)

ماہ نومبر کے آخری دن تھے، موسم میں تبدیلی کا بھرپور اشارہ مل رہا تھا۔ جیکٹس اور سوئٹرز کے حصار جسم کو سردی کی شدت میں اضافہ کے سامنے بندھ باندھ رہے تھے۔ درخت زرد پوشاک اوڑھے نا جانے کس کے ہجر کا ماتم کر رہے تھے۔ ساحلی شہر ہونے کے باوجود ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو جانے کی وجہ سے موسم کی عجیب سی کیفیت تھی۔ میں اپنے آفس میں بیٹھا تحریر و تحقیق کے کام میں

Read more

2023 ء کا نوبل انعام برائے ادب

ادب کا نوبل انعام برائے 2023 ء ناروے کے مصنف جون فوس کو اس کی اختراعی و عصری تخلیقات کے لیے دیا جائے گا۔ سویڈش اکیڈمی نے رواں ماہ اس عالمی اعزاز کا اعلان کیا کہ 2023 ء کا ادب کا نوبل انعام ناروے کے جان فوس کو دیا جائے گا۔ فوس کے ڈراموں کو عصری عالمی سطح پر کافی مقبولیت حاصل ہے۔ سویڈش اکیڈمی کے مطابق، فوس ”اپنے جدید ڈراموں اور نثر کے لیے شہرت کے حامل ادیب ہیں۔

Read more

جیم فے غوری۔ مہجری ادب کے ترجمان شاعر

جیم فے غوری ممتاز سینئر شاعر (سات شعری مجموعہ ہائے کلام کے خالق) ، نقاد، ادیب او ر صحافی ہیں۔ عرصۂ دراز سے دیارِغیر میں مقیم ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز خصوصاً ساکواہ (SACWA) اور سامواہ (SAMWA) سے اُردو ادب کی ترقی و ترویج کے لئے سرگرمِ عمل ہیں۔ ادبی اور صحافتی حلقوں میں آپ ایک معتبر پہچان کی حامل شخصیت ہیں۔ موصوف کو ہمہ جہت شخصیت کہنا اس طور مناسب ہو گا کہ وہ اپنی منفرد شعری اسلوب کے

Read more

جاوید یادؔ۔ شاعر محبت

جاوید یادؔ ایک معروف، صاحب دیوان شاعر ہیں۔ ان کا ادبی سفر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے۔ ان کا اعلیٰ ادبی ذوق اور تخیل ان کی شاعری کی پہچان ہے۔ مقتدر ادبی حلقوں میں وہ ایک شاعر، دانشور، ادیب، کالم نگار اور سفر نامہ نگار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق صوفیاء کے معتبر شہر ملتان سے ہے، لیکن اپنی متواتر سخن آرائی اور جلوہ افروزی سے ملکی اور بین الاقوامی ادبی حلقوں میں ایک بہار آفریں

Read more

غم خوار

یہ اسی کی دہائی کا قصبہ تھا، جو کہ شہر سے زیادہ دور نہیں تھا۔ آبادی بھی زیادہ نہیں تھی۔ سادہ لوح اور محنت کش لوگ اس قصبہ میں آباد تھے۔ ان میں سے اکثریت ملحقہ کھیتوں میں مزارعوں کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ گندم اور کپاس کے علاوہ دوسری مختصر دورانیہ کی فصلیں کاشت کی جاتی تھیں۔ زمیندار اپنی منشا سے محنت کشوں کو مزدوری دیتے۔ شاید چند ایک زمین دار اپنے کھیتوں پر کام کرنے والے مزدوروں

Read more

ویلنٹائن ڈے۔ متفرق نظریات کا تہوار

ویلنٹائن ڈے 14 فروری کو منایا جانے والا ایک سالانہ تہوار ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں میں اس دن کو منانے کی حمایت یا مخالفت میں مختلف نظریات مشاہدہ میں آتے ہیں۔ تاریخی لحاظ یہ دن، سینٹ ویلنٹائن نامی ایک یا ایک سے زائد ابتدائی کلیسیاء کے شہداء کی یاد میں منائے جانے کے شواہد 496 ء کے اوائل سے ملتے ہیں۔ بعد ازاں 15 ویں صدی میں اس دن کو ”محبت“ کے ساتھ منسوب کر کے اسے ایک رومانوی

Read more

لتا منگیشکر: ایک مسحور کن آواز

لتا منگیشکر۔ ”میری آواز ہی پہچان ہے“ ، واقعی فانی انسان کا نام بھی گم جاتا ہے اور چہرہ بھی بدل جاتا ہے۔ لیکن کسی بھی انسان کا فن ہے جو کہ اسے زندہ رکھ سکتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند کی نامور اور مایہ ناز آواز، صف اول کی گلوکاراؤں میں ایک معتبر نام لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں رواں ماہ فروری میں کووڈ 19 میں مبتلا رہیں اور آخر کار زندگی اور موت کی کشمکش میں

Read more

سانحہ مری

سیاحتی شہر مری میں وقوع پذیر ہونے والا سانحہ اپنے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گیا۔ ملکی تاریخ میں یہ دن بظاہر برف کی ”سفید چادر“ اوڑھے، لیکن اپنی کیفیت اور تاثر کے باعث سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اس سانحے میں 23 سے زائد افراد مری کی ٹھٹھرتی برفانی شب میں اپنی گاڑیوں میں ہی دم گھٹنے سے لقمۂ اجل بن گئے۔ اس واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کے ساتھ ہی سوشل و الیکڑک میڈیا پر

Read more

کیا کہیں، کیا سنیں

ذاتی اور قومی سطح پر مسرت و انبساط اور غمزدہ واقعات و سانحات کو یاد کرنے کا کوئی خاص لمحہ یا دن نہیں ہوتا۔ یہ قدرتی عمل ہے، خاص کر حادثات اور سانحات کے ضمن میں ہر دانش ور اور فہیم فرد و قوم ان اسباب اور وجوہات پر ضرور غور کرتی ہے کہ خاص طور پر غمزدہ کرنے والے، پچھتاوے اور دل دہلا دینے والے واقعات میں کہاں، ہماری غفلت، لاپرواہی اور نظر انداز رویہ کا عمل دخل رہا

Read more

شہر اقبال کے شاہین یا گدھ

سیالکوٹ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے جو آلات جراحی، کھیلوں کا سامان، موسیقی کے آلات، چمڑے کی مصنوعات، ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے مشہور ہے۔ لہٰذا پاکستان کی درآمدات کا بڑا ذریعہ اور زرمبادلہ کمانے کا دوسرا اہم شہر ہے۔ اس کے علاوہ یہ شہر تاریخی لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ مشہور فلسفی، شاعر اور دانشور، تحریک آزادی کی اہم شخصیت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا جائے پیدائش ( 09 / 11 / 1877 ) ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں

Read more

گردوارہ کرتار پور صاحب

مذہب ایک اخلاقی معاشرتی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور روزمرہ کی زندگی میں اخلاقی اقدار متعین کرتا ہے۔ مذہب کسی فرد بشر کی انفرادی شخصیت اور کردار سازی میں مدد کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، مذہب سماجی اقدار کی تشکیل میں ایک محرک طور پر کام کرتا ہے اور مذہب، محبت، ہمدردی، احترام اور ہم آہنگی جیسی اقدار کی تعمیر بھی کرتا ہے۔ مذہب اپنے پیروکاروں کے لئے اس لئے بھی معتبر اور محترم ہے

Read more

عاصمہ جہانگیر بت شکن تھیں

انسانی حقوق ہوں یا شہری آزادی، آئین کی بالا دستی ہو یا عوام کا اقتدار اعلیٰ، عورتوں سے تفریق ہو یا بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، اجرتی غلام ہوں یا کسانوں کی بدحالی، خطے میں امن ہو یا جنگ، مذہبی عدم برداشت ہو یا نسلی عدم مساوات، صحافتی آزادی ہو یا عدلیہ کی خود مختاری، بنگالیوں سے نا انصافی ہو یا بلوچ عوام سے زیادتی، دنیا میں ظلم ہو یا خطے میں بربریت، عاصمہ جہانگیر وہ آہنی ہستی تھی جس

Read more

عالمی ادب

"ادب”انسانیت کو بیان کرتا ہے۔ "ادب”قوت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مذہب کے بنیادی اجزاء میں "ادب”انتہائی اہم جُز ہے۔”ادب”انسانی تمدن،ایمان اور رسومات کی بنیاد ہے۔ حقیقت کا عکس، فن کو پیداکرنے والا اور تصورات کو بیان کرنے والے علم کا نام "ادب” ہے۔ اس کُرۂ ارض پر انسانی تہذیب و تمدن کے آغاز سے قبل بھی سُمندروں کی گہرائیوں اور جنگلات کی پنہائیوں میں کہانیوں کا وجود تھا۔ قدیم تہذیبوں اور معاشروں میں بھی "ادب”ایک اہم کردار ادا کرتے

Read more

انسانی رویے

رویہ کسی بھی انسان کی شخصیت کا بیان ہے۔ عام طور پر رویے دو طرح کے ہوسکتے ہیں۔ اول مثبت رویہ اور دوئم منفی رویہ۔ نامور مصنف، سپہ سالار، سیاست دان، اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم سر ونسنٹ چرچل ( 1874۔ 1965 ) کے مطابق ”رویہ ایک معمولی سی لیکن انسانی شخصیت میں بہت اہمیت کی حامل چیز ہے۔“ ایک مرد یا عورت کے رویے میں بڑی تبدیلی کا براہ راست تعلق اس کی مثبت سوچ سے ہے۔ بہت

Read more

آزمائش (افسانہ)

روزینہ کے لئے یہ ماحول ناقابل برداشت تھا۔ لیکن اس حا لت مجبوری اور بے بسی میں وہ کیا کر سکتی تھی۔ یہ فلاحی سینٹر کسی قید خانہ سے کم نہیں تھا۔ لیکن ایک عورت اور وہ بھی بے گھر ہوتے ہوئے لیکن یہاں اسے کسی حد تک تحفظ تھا۔ ورنہ شہر تو تن تنہا عورت کے لئے ہوس پرست درندوں کا جنگل تھا۔

Read more

لکی پلاسٹک اسٹور

ایمپریس پلاسٹک مارکیٹ شہر کی سب سے بڑی پلاسٹک مارکیٹ تھی۔ عارف نے حال ہی میں لکی پلاسٹک اسٹور کے نام سے اپنی دکان کا آغاز کیا تھا۔ بیرون ملک چند سال گزارنے کے بعد جمع شدہ سرمایہ سے اس نے اپنے اسٹور کا آغاز کیا۔ پردیس میں اسے اپنے بیٹے اور بیٹی کی بہت یاد آتی تھی۔ ملکی حالات خاص طور پر چھوٹے بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی اور قتل کی دل دہلا دینے والے واقعات عارف کو

Read more

اُردُو زبان ……دیارِ غیر میں

  اُردُو زبان دُنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے تیسری بڑی زبان ہے۔دُنیا بھرمیں بالخصوص برصغیر پاک و ہند میں اُردُو زبان بولنے اور سمجھنے والوں کی اکثریت پائی جاتی ہے۔ اگر اس زبان کو بین الاثقافتی زبان کہا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔اسے لشکری زبان بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ زبان فارسی، عربی،  ہندی،سنسکرت جیسی متعدد زبانوں سے مل کر بنی ہے۔ جس طرح مختلف زبانوں کے اثرات اُردُو زبان میں دیکھے

Read more

خواہش نا تکمیل

آخر کار لمحۂ وصل نصیب ہو ہی گیا۔ اس بھرپور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں کمیونیکیشن نے فاصلوں کو تہس نہس کر کے قربتوں میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ ایسے میں بات نہ کرنے کے بہانے تراشنا اسے خوب آتا تھا۔ میں نے کہا، ”نور، میں نے تمہاری کمی بہت محسوس کی۔“ فاختہ جیسی آنکھوں سے مجھے دیکھتے ہوئے، اس نے انتہائی سادگی اور معصومیت سے کہا، ”کیوں؟“ اس کی اس ”کیوں“ پر بجائے غصہ یا شکوہ کرنے

Read more

؎ہم نے سونا سپرد خاک کیا

دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ( 1936۔ 2021 ) کو قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ عوامی، سیاسی، عسکری حلقوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا قومی ہیرو کو زبردست خراج عقیدت۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا ہر باشعور محب وطن شہری ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت پر افسردہ ہے۔ اور ان کے لیے ہر زبان پر ان کی قومی شعبۂ دفاع میں خدمات پر خراج عقیدت کے کلمات ہیں۔

Read more

زندگی حادثوں میں پلتی ہے

ہمارے قرب و جوار میں بعض واقعات و حادثات کی نوعیت کچھ ایسی ہوتی ہے کہ انہیں نظر انداز کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ہر حساس اور باشعور انسان ایسے حادثات اور المیوں کا اثر ضرور لیتا ہے۔ اور اپنے کرب اور رنج کا اظہار اپنے اپنے انداز سے کرتا ہے۔ قدرتی آفات کے بارے میں تو کسی حد تک کہا جا سکتا ہے کہ اس میں رضائے خداوندی ہے۔ لیکن ایسے حادثات جن میں انسانی ہاتھ اور منشا ملوث ہوں

Read more

حکومتی بھنگ پراجیکٹ اور اس کی افادیت

بھنگ (Cannabis indica) پاک و ہند برصغیر میں روایتی طور پر تفریحی مقاصد کے لئے استعمال ہوتی آئی۔ لیکن اس کی طبی اور صنعتی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس پودے کے پھول، پتے، تنا اور بیج نشے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ برطانوی اور امریکی حکومتوں کے اثر و رسوخ سے پہلے، وسطی ایشیا کے اندر بھنگ کو بڑے پیمانے پراس کی طبی اور صنعتی افادیت کے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ پودا بہت قابل احترام مانا

Read more

101 پاکستانی ڈاٹ کام

برصغیر پاک و ہند میں ہر تعلیم یافتہ فرد اس حقیقت سے واقف ہے کہ انگریزوں نے اس خطہ پر تقریباً دو سو سال حکومت کی۔ انگریزوں کے دور حکومت کا آغاز رابرٹ کلائیو کے 1757 ء میں جنگ پلاسی میں فتح سے ہوا۔ صحیح معنوں میں 1858 ء میں ہندوستان میں برطانوی ولی عہد کا راج قائم ہوا جس نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے کنٹرول کی ایک صدی کا خاتمہ کیا۔ 1947 ء میں انگریزوں نے متحدہ پاک و

Read more

آنکھ۔ ایک طاقت ور علامت

عالمگیر معاشرہ میں آنکھ سب سے طاقتور علامتوں میں سے ایک ہے جو کئی تہذیبوں اور ثقافتوں میں اہمیت کی حامل ہے۔ یہ علامت، اچھائی، برائی، تحفظ، حکمت، علم، راز اور اسرار کا اظہار ہو سکتی ہے۔ یہ ایک مقبول علامت ہے جو توجہ، وضاحت، بصارت، پیشن گوئی، علم، موجودگی، ذہانت، ادراک، مشاہدہ اور آگاہی سے وابستہ ہے۔ ”۔ بدن کا چراغ آنکھ ہے۔ پس وہ روشنی جو تجھ میں ہے تاریکی ہو تو تاریکی کیسی بڑی ہوگی۔“ ہورس کی

Read more

اردو ادب میں شہرت اور گلیمر کا بڑھتا ہوا رجحان

تاریخی اہمیت کے حامل قدیم دریائے سندھ کی تہذیب کے آثار قدیمہ ہڑپہ اور موہنجوداڑو سے کون واقف نہیں۔ پاکستان میں واقع یہ قدیم مقامات اندازہً 2500 ق م پرانے ہیں۔ ان پوشیدہ حقیقتوں کو آج کی دنیا کے لئے دریافت کرنے والی شخصیت سے شاید کم ہی لوگ واقف ہوں یعنی سرجان ہوبرٹ مارشل جو کہ 1902 ء سے 1928 ء تک آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔ اس کی اس کاوش اور لگن کی بدولت ہم

Read more

عورتیں معاشرے کی تعمیر میں ایک ماہر تعمیرات کی حیثیت رکھتی ہیں

عورتیں معاشرے کی تعمیر میں ایک ماہر تعمیرات کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ایک عورت معاشرے میں کتنے ہی رشتوں میں مرد کی زندگی پر آسائش بنائے ہوئے ہیں۔ کسی نے عورتوں کی معاشرتی اور خاندانی حیثیت کی اہمیت کو کیا خوب صورت طور پر بیان کیا ہے کہ ”خواتین مردوں کی طرح کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں، کیونکہ ان کی کوئی بیوی نہیں ہوتی جو انہیں مشورہ دے سکے۔“ عورت، بحیثیت بیوی، اس کے خاندانی کردار کو چند الفاظ میں یوں بیان کیا جاسکتا ہے، ”بیویاں جوانی میں شوہروں کی مالکن، درمیانی عمر میں ساتھی اور بڑھاپے میں ان کی نرسیں ہیں۔

Read more

یا الٰہی ماجرا کیا ہے؟

دور حاضر میں گزشتہ چند سالوں میں روئے زمین پر ایک نادیدہ آفت نے انسانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ آغاز میں تو یہاں تک نوبت آئی کہ تمام ذرائع نقل و حمل (بری، بحری، فضائی) کو اس آفت ناگہانی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معطل کرنا پڑا۔ دنیا کے تمام کاروبار بری طرح متاثر ہوئے۔ اسکولز، کالج، یونیورسٹی، تربیتی ادارے تک اس آفت کی شدت کے کم ہونے تک معطل کرنے پڑے۔ اس ناگہانی آفت کو کورونا

Read more

ٹیڑھے کیل

راہ چلتے چلتے میں رک گیا۔ ایک پرانے مکان کو مسمار کر کے وہاں ایک بلند و بالا عمارت کی تعمیر نو کا کام شروع کیا جا چکا تھا۔ بنیادیں اٹھائیں جا چکی تھیں اور مزدور بڑی مہارت سے لکڑی کے تختوں کی شٹرنگ لگا رہے تھے۔ تاکہ بعد ازاں سیمنٹ سے بھرائی کر کے عمارت کے لئے ستون کھڑے کیے جاسکیں۔ مزدور اپنی پشت پر کیلوں کی تھیلی لٹکائے اپنی ہتھوڑیوں کی سے ایک ایک کر کے تختوں کو

Read more