صدر پوتن کی حمایت میں سرگرم ’چوری شدہ چہرے‘ جو روسی پراپیگنڈے کی ترویج کر رہے ہیں

سوشل میڈیا پر اس عمل کو اصلی اور آرگینک ٹرینڈز کے طور پر دیکھا گیا یعنی زیادہ تر یہ تمام ٹویٹس اصل لوگوں نے کی تھیں اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ مختلف ممالک میں لوگ روس اور صدر پوتن کی حمایت میں ہیں۔

Read more

’بائیو فلاک‘: وہ نوجوان جو جدید طریقے سے کم جگہ پر لاکھوں کلوگرام مچھلی پال کر لاکھوں کما رہے ہیں

منصوبے سے کامیابی تک: وہ نوجوان جو جدید طریقے سے کم جگہ پر لاکھوں کلو گرام مچھلی پال کر لاکھوں کما رہے ہیں آخر یہ جدید طریقہ کیا ہے اور اسے کیسے چلایا جاتا ہے۔

Read more

تین شادیاں اور لوڈ شیڈنگ: دلہنیں بدل گئیں

انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کے بحران کی وجہ سے شادی میں دلہنوں کی ادلہ بدلی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تاہم اس بات کا جلد ہی پتہ چل گیا جس کے بعد دولہا نے صحیح دلہنوں کے ساتھ شادی کے پھیرے لیے۔

Read more

کیا ہمارے جسم پر لگنے والے زخموں کا علاج ایک چوہے کے پاس ہے؟

کچھ جانوروں میں اپنی ٹوٹی ہوئی ریڑھ کی ہڈی اور دوسرے گہرے زخموں کو مندمل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ طب کی دنیا میں انقلاب کی کنجی ایک چھوٹی سے چوہیا کے پاس ہو۔.

Read more

یوکرین کی جنگ: قطر جیسے چھوٹے ملک کے لیے اقتصادی ترقی کے دروازے کھل گئے

تیسں لاکھ سے کم افراد پر مشتمل آبادی والے خلیجی ملک، قطر روس کی توانائی کی درآمدات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپ کے لیے ایک اہم ملک بن گیا ہے۔ قطر نے جنگ سے پہلے ہی ملک کی گیس کی برآمدی صلاحیت کو سنہ 2027 تک ساٹھ فیصد تک بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی تھی

Read more

ایبٹ آباد جلسے کی تقریر: حکومت عمران خان کے خلاف کیا کارروائی کر سکتی ہے؟

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد الطیف آفریدی نے کہا کہ حکومت عمران خان کے خلاف کوئی خاص قانونی کاروائی نہیں کر سکتی۔ ان کے مطابق عمران خان کو نظر بند کرنے کا آپشن اگرچہ موجود ہے ‘لیکن میرے خیال میں حکومت ایسا کچھ نہیں کرے گی۔’

Read more

صوبہ سندھ میں پانی کی شدید کمی: ’ہمیں تو عملی طور پر قحط سالی کا سامنا ہے‘

پاکستان میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق اس وقت پورا ملک ہی کسی نہ کسی حد تک پانی کی قلت کا شکار ہے۔ سندھ میں یہ قلت پچاس فیصد ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں یہ قلت ستر فیصد تک ہے۔

Read more

افغانستان میں ہلاک ہونے والے انڈین صحافی سمیت چار صحافیوں کو کووڈ کی تصاویر کے لیے ایوارڈ

سنہ 2022 کے لیے صحافت کے گرانقدر اور قابل احترام پولٹزر ایوارڈ کا اعلان سوموار کو کیا گیا ہے جس میں افغانستان میں ہلاک ہونے والے انڈین صحافی دانش صدیقی سمیت چار انڈینز کو نوازا گیا ہے۔

Read more

انڈیا: مسلمان لڑکے کی ہندو لڑکی سے محبت جس کی ‘سزا کے طور پر گھر مسمار کر دیا گیا‘

آصف اور ساکشی ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے۔ اُنھیں یہ تو معلوم تھا کہ معاشرہ ان کی محبت تسلیم نہیں کرے گا لیکن اُنھیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ معاملہ اتنا سنگین ہو جائے گا کہ ان کی محبت کی وجہ سے آصف کا گھر ہی گرا دیا جائے گا۔

Read more

سنہ 1857 کا غدر: جب دلی خون میں نہا گیا

نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں، نہ کسی کے دل کا قرار ہوں جو کسی کے کام نہ آ سکے، میں وہ ایک مشت غبار ہوں کسی کے خواب و خیال میں بھی یہ بات نہیں گزر سکتی کہ ان اشعار کے خالق بہادر شاہ ظفر نے سنہ 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی آزادی کی پہلی جنگ میں ہندوستان کے باسیوں کی قیادت کی ہو گی۔ اس بغاوت کی شروعات دس مئی 1857 کو میرٹھ میں

Read more

چار بیاہی بیٹیوں کی کہانی ’انگنا‘: ’ہمیں یہ ختم کر دینا چاہیے کہ بیٹی گھر سے گئی ہے تو مر کر ہی آئے گی‘

بظاہر یہ ڈرامہ خواتین کے کرداروں کے بارے میں ہے لیکن اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ دراصل تو یہ ان لڑکیوں کے والد کا ڈرامہ ہے جو ہر مشکل صورتحال میں بھی خود کو مطمئن رکھ کر حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔

Read more

میر صادق اور میر جعفر کس کو بولا؟: ’چوہدری صاحب اب دیر ہو چکی ہے‘

عمران خان نے اگرچہ وضاحت دے دی ہے کہ انھوں نے دراصل میر جعفر اور میر صادق شہباز شریف اور ان کے بھائی کو کہا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں یہ ان کا ایک اور یو ٹرن ہے۔

Read more

پاکستان میں مرغی کا گوشت ایک دم اتنا مہنگا کیوں ہو گیا ہے؟

پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں چکن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں چکن کی قیمت چھ سے سات سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کے سرکاری ادارے محکمہ شماریات نے بھی گذشتہ دو ہفتوں میں چکن کی قیمتوں میں اضافے کو رپورٹ کیا ہے جبکہ ادارے کی جانب سے ہفتہ وار قیمتوں کے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Read more

سری لنکا میں معاشی بحران، وزیراعظم راجا پکشے مستعفی

سری لنکا میں معاشی بحران کے خلاف ہونے والے بڑے عوامی مظاہروں کے دوران ملک کے وزیراعظم مہندا راجا پکشے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 76 سالہ راجا پکشے نے اپنا استعفی صدر گوتابایا راجا پکشے کو بھجوا دیا ہے جو ان کے بھائی ہیں۔

Read more

کرپشن یا سیاسی عداوت: 21 برس کی عمر میں مقابلے کا امتحان پاس کرنے والی اعلیٰ افسر پوجاسنگھل کے خلاف تحقیقات

پوجاسنگھل کئی ضلعوں میں ڈپٹی کمشنر رہنے کے علاوہ کئی اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ اس دوران ان کے سبھی وزرائے اعلیٰ سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔

Read more

تاج محل کے مقفل 22 کمرے کھلوانے کی درخواست: ’وہاں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں ہیں‘

دنیا میں محبت کی نشانی سے منسوب انڈیا کی تاریخی عمارت تاج محل ایک بار پھر سے تنازعے کا شکار ہے اور سوشل میڈیا پر گرما گرم مباحثے جاری ہیں۔

Read more

ایم کے الٹرا: ’ذہن کو کنٹرول‘ کرنے کے لیے سی آئی اے کے خفیہ منصوبے کی لرزہ خیز کہانی

40 سال قبل امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) پر ایسی دستاویزات منظر عام پر لانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جن میں لوگوں کا شک صحیح ثابت ہوا۔ اس میں پتا چلا کہ انسانی ذہن کو کنٹرول کرنے کے تجربات کی امداد کی گئی جس میں متاثرین کو بتائے بغیر الیکٹرک شاک، منشیات اور دیگر خوفناک طریقے استعمال کیے گئے۔

Read more

کیا آج بھی آپ کا لباس ’کامیابی کی ضمانت‘ ہو سکتا ہے؟

ایک وقت تھا جب دفاتر وغیرہ میں باقاعدہ وردی یا خاص قسم کے لباس کو اہم سمجھا جاتا تھا لیکن اب جبکہ جائے ملازمت کی شکل بالکل بدل چکی ہے، کیا ’ڈریس فار سکسیس‘ کا مقولہ اتنا ہی اہم ہے؟

Read more

مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے الزام میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید بری

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک مقامی عدالت نے تاریخی مسجد وزیر خان کے تقدس کو پامال کرنے کے مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو بری کر دیا ہے۔

Read more

'سبز سونا': چرس کی گِرتی قیمتیں اور اجازت ناموں کے منتظر بھنگ کے پاکستانی کاشتکار

پاکستان کے قبائلی ضلع لوئر اورکزئی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ جہانگیر جانانہ اور اُن کے علاقے کے دیگر کاشتکار بارش اور حکومت کے طرف سے بھنگ کے قانونی اجازت ملنے کے انتظار میں ہیں۔ کاشتکاروں کے مطابق انھیں آئندہ دنوں میں بارش ہونے کی امید تو ہے لیکن حکومت کے فیصلے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

Read more

خدا گواہ: امیتابھ بچن کی فلم جس کے لیے افغان ’مجاہدین‘ نے جنگ روک دی تھی

افغانستان میں شوٹ کی گئی فلم خدا گواہ کو ریلیز ہوئے اب 30 سال گزر چکے ہیں اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انڈین فلم انڈسٹری افغانستان کی بدلتی ہوئی حکومتوں اور حالات کی گواہ رہی ہے۔

Read more

فلپائن الیکشن اور فیک نیوز: ’سیاستدان مجھ سے جھوٹی خبریں پھیلانے کا کام لیتے ہیں‘

جان (فرضی نام) ایک ایسی صنعت کا حصہ ہیں جس کا فلپائن کے نئے صدر کو چننے میں کلیدی کردار ہو سکتا ہے۔ ان کا مقصد اپنے گاہکوں کے لیے حمایت اکٹھی کرنا ہے چاہے اس دوران وہ جھوٹی خبریں ہی کیوں نہ پھیلا رہے ہوں۔

Read more

انڈیا کا ڈھوکو رواج: برسوں تک لِو اِن تعلق کے بعد سرپنچوں کی اجازت سے شادیاں

جھارکھنڈ کے دیہاتوں میں اگر لڑکا لڑکی کی شادی کے لیے گھر والے متفق نہیں ہوتے ہیں تو جوڑا لِو اِن میں میاں بیوی کے طور پر رہنے لگتے ہیں۔ جنھیں ڈھوکو کہا جاتا ہے، پھر یہ جوڑے اپنی شادی کی سماجی حیثیت کو قائم کرنے کے لیے گاؤں کے پنچوں کے پاس جاتے ہیں۔

Read more

سیریئل کلرز پر تحقیق: وہ عوامل جن سے انسان پرتشدد رویہ اپنانے اور جرم کرنے پر راغب ہوتا ہے

وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے لوگ پرتشدد رویے اپناتے ہیں اور کیا ہم سب میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اگر خطرے کے صحیح عوامل پیدا ہو جائیں، تو کیا ہم بہت زیادہ ظلم کر سکتے ہیں۔

Read more

منور فاروقی: متنازع انڈین کامیڈین کا حوالات سے ریئلٹی شو ’لاک اپ‘ جیتنے تک کا سفر

انڈیا کے معروف سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ریئلٹی شو ’لاک اپ‘ کے فاتح بن گئے ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے اس شو میں منور کو پہلے سے ہی مضبوط دعویدار سمجھا جارہا تھا۔

Read more

ریاست پاکستان کی کوششوں کے باوجود بلوچ نوجوان عسکریت پسندی کی جانب مائل کیوں ہو رہے ہیں؟

پاکستان کی حکومت اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں شورش کے خاتمے اور عسکریت پسند گروہوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے نوجوانوں کی سوچ کو تبدیل کرنے اور انھیں مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔ مگر یہ کوششیں ناکافی کیوں ثابت ہوئی؟

Read more

نواز الدین صدیقی کا انٹرویو: لیلیٰ کے رنگین کردار کی نزاکت اور فلموں کی نمائش کے لیے سینما سکرینز پر گفتگو

بی بی سی کو دیے انٹرویو میں انڈین اداکار نواز الدین صدیقی بتاتے ہیں کہ بڑے سٹارز کی فلم میں زیادہ منافع سٹار کو ہی ہوتا ہے نہ کہ سٹوڈیو کو مگر ’کم بجٹ میں بنی فلم کبھی فلاپ نہیں ہوتی۔‘

Read more

بلوچستان کے علاقے آڑنجی میں زلزلہ: ’کچے گھروں میں رہنے والے اس زلزلے سے بے گھر ہوگئے‘

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن پسماندہ علاقے آڑنجی میں بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور امدادی سامان کے انتظار میں وہ ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

Read more

یوکرین جنگ: روسی افواج کی ’یوم فتح‘ سے قبل خارخیو پر شدید بمباری، ماریوپل کے سٹیل پلانٹ سے شہریوں کا انخلا مکمل

یوکرین کے علاقے خارخیو میں لڑائی جاری ہے اور روسی افواج کی جانب سے شدید شیلنگ کی جا رہی ہے جبکہ یوکرینی فوج یہاں اپنا کنٹرول بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ خارخیو کے گورنر نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں۔

Read more

شاہد آفریدی: پاکستانی مداحوں کی ’آنکھوں کا تارا‘ اور سابق کپتان شاہد آفریدی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں؟

گذشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کو کڑی تنقید کا سامنا ہے اور بظاہر سب کی آنکھوں کا تارا سمجھے جانے والے آلراؤنڈر کو بھی وضاحتیں دینی پڑ رہی ہیں۔

Read more

خوبصورتی کے لیے کی قدیم طریقوں اور رسموں کا احیا

حالیہ دور میں خوبصورت بننے کے لیے قدیم طریقوں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے جنھیں ماحول دوست بھی سمجھا جا رہا ہے اور امیر ترین برانڈز اس پہلو کو اپنے کاروباری مقاصد کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔

Read more

افغانستان میں خواتین کے لیے مکمل پردے کا حکم

افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے طالبان نے سنیچر کے روز ملک کی خواتین پر سخت ترین پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ عوام کے سامنے مکمل ڈھانپنے والا برقعہ پہنیں۔

Read more

یوکرین روس تنازع: کسی بھی امن معاہدے کے لیے روسی افواج حملے سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جائیں، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ روسی افواج یوکرین پر حملے سے پہلے کی پوزیشنوں پر واپس چلی جائیں۔ لندن کے ایک تھنک ٹینک سے بات کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک کم از کم اس شرط کو قبول کر سکتا ہے۔

Read more

اوکاڑہ میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن کا مبینہ قتل: ’قتل کی وجہ مقتولہ کو ماڈلنگ سے باز رکھنا بنی‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان فیشن ماڈل سدرہ خالد کو اُن کے چھوٹے بھائی حمزہ خالد نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

Read more

انڈیا: آسام کی وہ سب انسپیکٹر جنھوں نے اپنے ہی منگیتر کو جیل بھیج دیا

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام کے پولیس محکمے میں کام کرنے والی ایک خاتون سب انسپکٹر نے اپنے ہی منگیتر کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

Read more

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ: نوجوان کرکٹرز کن مراحل سے گزر کر انٹرنیشنل سطح پر کھیلتے ہیں؟

اکثر نوجوان لڑکے یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر وہ پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ یا کم از کم فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو انھیں کیا کرنا ہو گا اور وہ کن مراحل سے ہوتے ہوئے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی نئی حلقہ بندی: ’اکثریت کے باوجود مسلمان سیاسی طور پر بے اختیار ہو جائیں گے‘

انڈیا کی حکومت کے تین رُکنی حلقہ بندی کمیشن نے خطے کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی رپورٹ جاری کی تو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے سیاسی حلقوں نے اس رپورٹ کو ’عوام کُش‘ قرار دیا، تاہم جموں میں اس رپورٹ کو تاریخی اور انصاف پر مبنی سمجھا جارہا ہے۔

Read more

انڈیا کی مسلم خواتین: ’جب ظلم بڑھے گا تو آوازیں اٹھیں گی اور خواتین کا آگے آنا لازمی ہے‘

انڈیا میں مسلمانوں کی روایتی سیاسی قیادت یا تو اپنا وقت پورا کر چکی ہے یا پھر اپنی افادیت کھو چکی ہے لیکن اس شدید دباؤ کے ماحول میں گذشتہ چند برس میں ملک میں نوجوان، تعلیم یافتہ، باشعور اور جمہوری اقداروں میں یقین رکھنے والے مسلمانوں کی ایک نئی قیادت ابھری ہے جن میں ایک بہت بڑی تعداد خواتین کی ہے۔

Read more

میراڈونا کی تاریخی ’ہینڈ آف گاڈ‘ شرٹ ریکارڈ 71 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر ڈی ایگو میراڈونا کی وہ شرٹ جسے پہن کر انھوں نے بلاشبہ فٹبال کی تاریخ کے دو یادگار گول کیے تھے اسے ریکارڈ 71 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام کر دیا گیا ہے۔

Read more

ہندو مسلم شادی: حیدرآباد میں لڑکی کے بھائی نے ’دلت نوجوان کو قتل کر دیا‘

ناگاراجو اور اشرین سکول سے ہی ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے اور اشرین کے بھائی سید مبین نے اُنھیں یہ رشتہ ختم کرنے کے لیے دھمکی دی تھی۔ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ اشرین اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اُنھوں نے 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Read more

کیا حکومت فرح گوگی کو یو اے ای سے واپس لا سکتی ہے؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ وہ فرح خان کو دوبئی سے واپس لے کر آئے گی تاہم فرح کا کہنا ہے انھیں پی ٹی آئی کے خلاف ایک آسان ہدف کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں ہالی وڈ فلم ڈاکٹر سٹرینج کی نمائش کیوں روکی گئی اور اس پر کیا اعتراض؟

ہالی وڈ فلم ڈاکٹر سٹرینج کے ڈسٹریبیوٹر کے مطابق ہاکستان میں اس کی نمائش 6 مئی کو متوقع تھی مگر اب اس کے تمام شوز کو سینٹرل فلم سینسر بورڈ کی منظوری تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سینما گھروں کی جانب سے ٹکٹوں کے پیسے ریفنڈ کیے جا رہے ہیں۔

Read more

پاکستان میں کووڈ سے بتائی گئی تعداد سے آٹھ گنا زائد ہلاکتیں ہوئیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کووڈ کی وجہ سے بتائی گئی تعداد سے آٹھ گنا زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تاہم پاکستان میں وزیر اعظم کے سابق معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ مفروضوں اور اندازوں پر مبنی ہے اور اس میں زمینی حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

Read more

اسرائیل کے وسطی شہر ایلعاد میں حملے میں تین افراد ہلاک، عدالتی فیصلے کے بعد فلسطینیوں کو نکالنے کی راہ ہموار

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے دیہی علاقے سے ایک ہزار سے زیادہ رہائشیوں کی بے دخلی کے خلاف پیٹیشن کو رد کیا ہے۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جو اسرائیل کی جانب سے فوجی مشقوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

Read more

عمران خان پوڈ کاسٹ: ’خان صاحب سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور اداکاروں کو انٹرویو دینے میں ہی خوش ہیں تاکہ ایسے بیانات دے کے آسانی سے نکل سکیں‘

گذشتہ مہینے ایک ٹویٹر سپیس کو جلسے میں تبدیل کرنے کے بعد پاکستان کے سابق وزیراعظم نے اب ڈیجیٹل میڈیا کے ایک اور نئے میڈیم ’پوڈ کاسٹ‘ کی ناظرین تک اپنا بیانیہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے چند یوٹیوبرز کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کیا جو بظاہر کامیاب رہا۔

Read more

لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا: مُردوں نے کیسے بیمہ پالیسی بیچنے والے اس ایجنٹ کو سٹار بنا دیا

بھرت پاریکھ انڈیا کی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے ایک مشہور بیمہ پالیسی ایجنٹ ہیں جنھوں نے چالیس ہزار لوگوں کو 324 ملین ڈالر کی انشورنس پالیساں بیچی ہیں۔

Read more

موسمیاتی تبدیلی: پاکستان میں کون کون سے گلیشیئرز غیر معمولی طور پر پگھل رہے ہیں؟

ایک اندازے کے مطابق گلگت بلتستان میں کوئی 2500 سے زائد گلیشیئر جھیلیں موجود ہیں۔ قراقرم میں 19ویں صدی کے وسط سے لے کر اب تک ہندو کش قراقرم کے علاقے میں 370 جھیلوں کے پھٹنے اور سیلابی شکل اختیار کرنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Read more

شنگھائی میں لاک ڈاؤن کے دوران گھروں تک سامان پہنچانے والے بے گھر افراد کی کہانی

سخت لاک ڈاؤن کے دوران چین کے شہر شنگھائی کی ڈھائی کروڑ آبادی کی اکثریت گھروں پر خوراک اور دیگر اشیا پہنچانے والے ڈیلیوری رائڈرز پر مسلسل انحصار کر رہی ہے۔ لیکن یہ نظر نہ آنے والی 20 ہزار نفوس پر مشتمل ورک فورس سر پر چھت اور تحفظ کی کمی کا شکار ہے۔

Read more

عتیقہ اوڈھو: اس عمر میں محبت کے بغیر شادی جیسا رسک نہیں اٹھا سکتے

عتیقہ اوڈھو گذشتہ ایک دہائی سے ثمر علی خان کے ساتھ کامیاب ازدواجی تعلق میں بندھی ہوئی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان کے خیال میں محبت کی عمر نہیں ہوتی، بس مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو کیسے بتائیں؟

Read more

روس یوکرین جنگ: یوکرین میں رضاکار ہنگامی بنیادوں پر مانع حمل گولیاں کیوں تقسیم کر رہے ہیں؟

ریپ کے واقعات میں اضافے کی رپورٹس کے بعد یوکرین کو ’مارننگ آفٹر پلز‘ کے تقریباً تین ہزار پیکٹ بھیج دیے گئے ہیں۔ بی بی سی کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ روسی فوجیوں نے دارالحکومت کیئو سے کچھ میل دور چند دیہات میں خواتین کو ریپ کیا۔

Read more

انڈیا میں کووڈ 19 سے اموات: کیا ہم کبھی یہ جان سکیں گے کہ اس وبا سے کتنے انڈین شہری ہلاک ہوئے؟

عالمی ادرہ صحت کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں کووڈ سے 47 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جو کہ سرکاری ریکارڈ سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہیں۔ انڈین حکومت نے ان اعدادوشمار کو مسترد کیا ہے لیکن کیا ہم کبھی یہ جان سکیں گے کہ اس وبا میں کتنے انڈین شہری ہلاک ہوئے؟

Read more

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاکستان کی مدد کے بدلے سعودی عرب کو کیا ملتا ہے؟

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیام پاکستان سے ہی مضبوط تعلقات ہیں۔ سنہ 1970 کے بعد سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور عموماً پاکستانی رہنما اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم جہاں پاکستان کو سعودی عرب سے مالی امداد کی توقع رہتی ہے وہیں سوال یہ بھی ہے کہ سعودی عرب اس کے عوض پاکستان سے کیا توقع رکھتا ہے۔

Read more

گجرات: معذور خاتون کی لاش قبر سے باہر پڑی ملنے کے بعد پولیس کو نامعلوم ملزمان کی تلاش

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں ایک خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر اس کے ساتھ مبینہ بے حرمتی کے واقعے کے بعد پولیس نے قبرستان اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Read more

آن لائن بزنس: افریقہ کی خواتین روایتی کام کاج کے بجائے سمارٹ فونز سے کمانے لگیں

بی بی سی نے تین افریقی خواتین کا انٹرویو کیا ہے۔ ایک سابق دکان کی مالک، ایک استاد اور ایک ٹیکسی ڈرائیور۔ ان تینوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا ہے۔

Read more

عالمی ادارہ صحت: فوڈ ڈیلیوری ایپس اور آن لائن گیمنگ ’موٹاپے کے وبا جیسے تناسب‘ کی وجہ ہوسکتی ہے

تقریباً 60 فیصد بالغ افراد اور ایک تہائی بچے زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں اور کووڈ کی وبا نے اس صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

Read more

عارف خان: کراچی کے ‘جوکر‘ جن کی درد بھری آواز کے پیچھے چھپی مجبوریاں انھیں دن میں تین نوکریاں کرنے پر مجبور کیے ہوئے ہے

کراچی میں ایک یوٹیوبر کو دیے انٹرویو میں گانا سنا کر سب کے دلوں کو موہ لینے والی آواز کے پیچھے موجود گلوکار عارف خان کون ہیں اور اتنے دکھی کیوں ہیں؟

Read more

روس یوکرین جنگ: پابندیوں سے فرار ہو کر آنے والے دولت مند روسی شہریوں کی پناہ گاہ دبئی!

متحدہ عرب امارات نے نہ تو روس پر پابندیاں عائد کی ہیں اور نہ ہی یوکرین پر اس کے حملے پر کسی قسم کی تنقید کی ہے۔ اور اب اس ملک میں غیر معمولی تعداد میں روسی ارب پتی اور کاروباری افراد پہنچ رہے ہیں۔

Read more

آسٹریا کے وہ یہودی جو نہ صرف مسلمان ہوئے بلکہ پہلا پاکستانی پاسپورٹ بھی حاصل کیا

یوکرین کے شہر لیویو میں پیدا ہونے والے لیو پولڈویز محمد اسد کیسے بنے اور قسمت انھیں کس طرح دنیا کے مختلف ممالک میں گھما کر پاکستان لے آئی۔ جدید دور میں یورپ سے اسلام کو ملنے والے ’غنائم میں سے سب قیمتی ہیرے‘ کی کہانی۔

Read more

بلقیس ایدھی کی وہ ’لاوارث‘ بیٹیاں جن کے ہاتھوں پر مہندی رچی اور وہ اپنے گھروں میں آباد بھی ہوئیں

ایدھی فاؤنڈیشن میں دو طرح کے بچے آتے ہیں ایک وہ جو گمشدگی کی وجہ سے ملتے ہیں اور دوسرے وہ جو جھولے میں ڈال دیے جاتے ہیں لیکن بلقیس ایدھی نے نہ صرف ان بچوں کو پالا پوسا بلکہ ان کی شادیاں بھی کرائیں۔

Read more

موسمیاتی تبدیلی اور شجرکاری: وہ جنگلات جو صرف ’کاغذی دنیا‘ تک ہی محدود رہتے ہیں

حالیہ برسوں میں جنگلات کی بحالی اور پودے لگانے کے کئی پروگرام شروع کیے گئے ہیں لیکن بعض اوقات ایسے منصوبے صرف کاغذوں کی حد تک ہی موجود ہوتے ہیں کیونکہ اس حوالے سے وعدے پورے نہیں کیے جاتے۔

Read more

انڈیا میں برُا کھانا پکانے پر خواتین کے قتل کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ: ’اوہو، دال میں تو نمک ہی نہیں‘

انڈیا میں 40 فیصد سے زیادہ خواتین اور 38 فیصد سے زیادہ مرد کہتے ہیں کہ شوہروں کے ہاتھوں بیویوں کی مار پیٹ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

Read more

اوسٹیوجینیسس ایمپرفیکٹا سے متاثرہ لڑکی: ’میری ہڈیاں 100 بار ٹوٹ چکی ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ شیشے کی بنی ہیں‘

اس جینیاتی بیماری میں انسان کی ہڈیاں انتہائی کمزور ہوتی ہیں اور ہلکی سی چوٹ سے بھی ٹوٹ جاتی ہیں۔ اس بیماری کی ٹائپ ٹو میں ماں کے پیٹ میں بھی بچہ زخمی ہو سکتا ہے۔

Read more

روس یوکرین جنگ: یورپی یونین کا روسی تیل کی درآمد ختم کرنے، اہم شخصیات پر پابندیوں کا منصوبہ

یورپی یونین نے روس کے خلاف بعض سخت ترین اقدامات کی تجویز دی ہے جن میں روسی تیل کی درآمد پر مکمل پابندی اور جنگی جرائم کے ملزمان پر پابندیاں شامل ہیں۔

Read more

انڈیا: اجتماعی ریپ کی شکایت درج کروانے والی لڑکی سے تھانیدار کا مبینہ ریپ

لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ چار افراد اُن کی بیٹی کو پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش لے گئے اور وہاں چار دن تک اُن کا ریپ کرتے رہے۔ جب اگلے دن لڑکی اپنی خاتون رشتے دار کے ساتھ مقامی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروانے گئی تو تھانیدار نے بھی اُن کا ریپ کر دیا۔

Read more

’بوہے باریاں‘ ایک مرتبہ پھر انڈین فلم میں، پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی ’چوری‘ پر مایوس

‘بوہے باریاں’ گیت میں سنائی دینے والے باقی بول مختلف ہیں لیکن حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں دھن اور بوہے باریاں کے مصرعوں کے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔

Read more

کینسر کو حواس پر طاری نہ کرنے والا شخص جو زندگی ہنستے کھیلتے گزار رہا ہے

کینسر ایک ایسا مرض ہے جس کے بارے میں لوگوں کو یہ حوف ہوتا ہے کہ اب مرنا طے ہے اور کسی بھی وقت موت آ سکتی ہے تاہم اس خوف میں زندگی کو مثالی کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

Read more

انڈیا میں ’مِنی پاکستان‘ اور ’چھوٹے پاکستان‘ جیسے الفاظ کا استعمال کب شروع ہوا؟

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال بعد اسی میرٹھ کے قینچی بازار کے قریب کام کرنے والے رام لال اکثر اپنے رشتہ داروں سے سنتے ہیں ‘تو یار، روز منی پاکستان کیوں جاتا ہے، میرٹھ میں کہیں اور کوئی کام نہیں ہے کیا؟’

Read more

کینیڈا کے آرکٹِک خطے کی گہرائی میں دفن ایک برفیلا راز

’پنگولیئٹ کریٹر‘ کو اِنیووِٹ باشندے ’کرسٹل آئی‘ یعنی بلوریں آنکھ کے نام سے جانتے ہیں۔ قطب شمالی میں موجود یہ کریٹر ایک زمانے میں ہیروں کے متلاشیوں کی منزل ہوا کرتا تھا۔ مگر اس کا اصل خزینہ تو وہ کہانیاں ہیں جو اس کے گہرے پانیوں میں سنائی دیتی ہیں۔ اِنیووِٹ ایک مخصوص اسکیمو نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو کہا جاتا ہے جو یہاں پائے جاتے ہیں۔

Read more

احسن رمضان: دنیا کے سب سے کم عمر سنوکر چیمپیئن، جو اپنی معاشی حالت کی وجہ سے سنوکر کلب میں رہنے پر مجبور ہیں

احسن رمضان کہتے ہیں کہ ان کا خیال تھا کہ عالمی چیمپئین بننے سے ان کے حالات میں کوئی مثبت تبدیلی آئے گئی اور رہن سہن بہتر ہونے کے علاوہ انھیں مزید کھیلنے اور سیکھینے کے مواقع ملیں گے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔

Read more