انسانی مدافعتی نظام کی نیرنگیاں

انسان کا دفاعی نظام اللہ تعالی کی طرف سے اسے ودیعت کردہ ایک انتہائی اہم صلاحیت ہے جو اسے بیماری پیدا کرنے والے جراثیم اور ان سے خارج شدہ مضر صحت عناصر کے خلاف مزاحمت کی طاقت مہیا کرتا ہے۔ امیونولوجی کا مضمون پڑھاتے ہوئے مجھے ہمیشہ اپنے ذہین طلباء سے اس سوال کی ہی امید رہتی ہے کہ کیسے انسانی دفاعی نظام ان خارجی عناصر یا اینٹی جنز Antigens کے خلاف بھی متحرک ہو جاتا ہے جن سے اس

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ ایک نئی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ جن حاملہ ماؤں کو ویکسین لگ چکی ہو وہ بچے کو دوران حمل اور دودھ پلانے کے دوران کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت اینٹی باڈیز کی شکل میں منتقل کر سکتی ہیں۔

2۔ ایک تحقیق کے دوران یہ ظاہر ہوا ہے کہ آکٹوپس کی نیند بھی انسانوں کی طرح دو مراحل یعنی فعال اور خاموش حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ سائنس دانوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شاید آکٹوپس بھی انسانوں کی طرح خواب دیکھ سکتے ہیں۔

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے امیونالوجسٹس کے خیال میں کورونا وائرس میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں یا میوٹیشنز کے باوجود ویکسین کا استعمال وائرس کے خلاف اجتماعی قوت مدافعت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ 2۔ برطانیہ کا ایک شخص ایچ آئی وی سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا فرد بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کے جسم میں زندہ وائرس کی موجودگی کا کوئی ثبوت حاصل نہیں کیا جا سکا۔ 3۔ ماہرین

Read more

سائنس کی دنیا سے کچھ نئی اور دلچسپ خبریں

1۔ ناسا کی خلائی گاڑی ”پرزروینس روور“ مریخ کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کر گئی ہے اور اس نے سرخ سیارے کی غیر معمولی تصاویر بھیجنا شروع کر دی ہیں۔ 2۔ یوکے میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد تحقیق میں نوجوان صحت مند لوگوں کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس سے وائرس کے خلاف نئی ادویات کی تیاری میں مدد ملنے کی امید ہے۔ 3۔ ایک تحقیق کے مطابق فائزر کی کورونا وائرس

Read more

سائنس کی دنیا سے نئی دریافتیں اور ایجادات

1۔ سائنس دانوں نے کوویڈ 19 کے خلاف ایک نئی دوا دریافت کی ہے۔ Thapsigargin نامی یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف کافی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
2۔ انسانوں اور کتوں کے جینیاتی مطالعے نے یہ بات ثابت کی ہے کہ انسان نے کتوں کو پالتو بنانے کا عمل 23 ہزار سال پہلے سائبیریا میں شروع کیا تھا۔
3۔ بچپن میں میٹھا اور چربی زیادہ کھانے سے انسان کا نظام ہضم میں موجود جراثیمی نظام مستقل طور پر متاثر ہوتا ہے چاہے بعد میں متوازن غذا کا استعمال ہی کیوں نہ شروع کر دیا جائے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے تازہ بہ تازہ

1۔ ‏کوویڈ 19 کے مریضوں کی آنتوں میں مخصوص جراثیمی نظام ان کی وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو متأثر کر سکتا ہے۔

2۔ جراثیم میں دنیا کے چوبیس گھنٹوں سے مربوط ایک اندرونی گھڑی ہوتی ہے۔ سائنس دان اس دریافت کو جراثیم کے خلاف دواؤں کی اثر پذیری بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

3۔ انڈونیشیا کی ایک غار میں 45500 سال پرانی پینٹنگ دریافت ہوئی ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا کی کچھ دلچسپ و عجیب خبریں

1۔ انڈیا نے کورونا وائرس کے خلاف آکسفورڈ اور اپنی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ چین نے بھی اپنی تیار کردہ ویکسین کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

2۔ ایک تحقیق کے مطابق دست روکنے والی دوا ”لوپرامائیڈ“ دماغی سرطان کے جارحانہ بڑھنے والے خلیات کو ختم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ ایف ڈی اے نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی کوویڈ ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ 2۔ جینیاتی علاج کو متاثرہ خلیوں تک پہنچانے والا کیریئر ”ویکٹر“ اگر ایک آنکھ میں بھی انجیکٹ کیا جائے تو دونوں آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ 3۔ فریب نظر یا ہذیان کے لیے استعمال کی جانے والی DMT نامی دوا کی ڈپریشن کے علاج میں افادیت جاننے کے لیے کلینیکل ٹرائلز کیے جا رہے ہیں۔ 4۔

Read more

ہم تبدیلی سے خوفزدہ کیوں رہتے ہیں؟

ہمارے جیسے گھٹے ہوئے معاشروں میں یہ تبدیلی اکثر کسی عصبیت کے زیر اثر رہتی ہے اور زیادہ تر لوگ تبدیلی کے اس عمل کو ارفع انسانی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اللہ کی طرف سے ہدایت کے بعد علم نافع اور ضروری تربیت ہی وہ بنیادی اوصاف ہیں جن کی مدد سے انسان تبدیلی کے اس خوبصورت تحفے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اہل ہو سکتا ہے۔ ان اوصاف حمیدہ کے بغیر تبدیلی کا یہ سفر بسا اوقات انسانی ذات کے خارجی مظہر میں کوئی مخصوص بدلاؤ ظاہر کیے بغیر ہی گزر جاتا ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے!

1۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر کم ازکم 70 فیصد لوگ مستقل ماسک پہنے رکھتے تو کووڈ۔ 19 کی عالمی وبا کو روکا جا سکتا تھا۔ 2۔ ایک جدید تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ ڈولفنز اپنے دل کی دھڑکن کو گہرے پانی میں غوطہ لگانے کی مدت کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتی ہیں۔ 3۔ سونے میں بے قاعدگی انسانی دماغ کے سفید مادے کو کم کر کے انسانی شعور کی کار کردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ 4۔

Read more

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!

26 دسمبر کو مغرب کی اذان کے ساتھ اقبال خالو کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بے شک ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا اور اس جہان رنگ و بو سے آخری منزل کی طرف مراجعت کرنا ہے۔ موت کا وقت سب کا متعین ہے اور دکھ، بیماری، تکلیف اور آزمائش ہر نفس کے مقدر کے مطابق اس کو پہنچ کے رہنی ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے!

1۔ فیز تھری کلینکل ٹرائل کے نتائج کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کی کوویڈ۔ 19 ویکسین کی کورونا وائرس انفیکشن کے خلاف افادیت 90 فیصد سے زائد ہے۔ 2۔ ذیابیطس کے خلاف ایجاد کردہ ایک نئی دوائی عارضہ قلب کے مریضوں میں دل کے فیل ہو جانے کے خلاف بہت موثر ثابت ہوئی ہے۔ 3۔ انجینئرز نے ایک نئی طرح کی مٹی ایجاد کی ہے جو ہوا سے پانی سینچ کر پودوں تک پہنچا سکتی ہے۔ یہ نئی

Read more

سائنس کی دنیا سے!

1۔ سیوریج میں موجود کرونا وائرس کے جراثیم کو ٹیسٹ کرنے سے کووڈ نائنٹین کی وبا پھیلنے کا ابتدائی اندازہ ہسپتالوں میں داخلوں کی شرح بڑھنے سے پانچ دن قبل تک لگایا جا سکتا ہے۔ 2۔ ایک نئی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ خون آشام چمگادڑیں بیمار پڑنے پر اپنے ٹھکانوں پر موجود دوسرے ساتھیوں سے معاشرتی دوری اختیار کر لیتی ہیں۔ 3۔ ایک نئے آلے کی پیوندکاری سے بالائی بازو کے فالج کا شکار مریض کمپیوٹرز کو اپنی

Read more

زندگی اور موت سے جڑی بدنظمی!

حال ہی میں خیبر ٹیچنگ ہاسپیٹل پشاور کے آئی سی یو وارڈ میں آکسیجن کی کمی سے ہونے والی اموات نے دل غم سے بھر دیا۔ ایک صوبائی دارالحکومت کے بڑے ہسپتال میں حکومت کی ناک کے عین نیچے ہونے والے اس دلخراش سانحہ نے جہاں ذمہ داران کی نا اہلی اور بے حسی کا بھانڈا پھوڑا وہیں انسانی زندگی اور موت سے جڑے انتہائی اہم مقام پر پیشہ ورانہ بدنظمی کا ایک بدترین ثبوت بھی فراہم کیا۔ وطن عزیز

Read more

و بشر الصابرین

سورہ بقرہ کی آیت نمبر 155 میں اللہ پاک انسانوں کو پیش آنے والی آزمائشوں کا ذکر فرماتے ہیں۔ اللہ کی طرف سے نازل کردہ یہ آزمائشیں جانی بھی ہو سکتی ہیں اور مالی بھی۔ بھوک کی آزمائش بھی در پیش آ سکتی ہے تو خوف بھی انسان کے رگ و جاں میں پنجے جما سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نعمتوں کے چھن جانے کی آزمائش بھی درپیش ہو سکتی ہے۔ ایسی آزمائشوں کا ذکر کرنے کے فوراً بعد اللہ پاک صبر کرنے والوں کو خوشخبری کی نوید سناتے ہیں اور ساتھ ہی یہ تخصیص بھی کر دیتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو مصیبت میں اپنے اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ اگلی آیت میں مصائب کے عالم میں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا وظیفہ ”انا للہ و انا الیہ راجعون“ بھی بیان کیا گیا ہے جب کہ اس سے اگلی آیت میں ایسے لوگوں کے لیے اللہ کی طرف سے سلامتی اور رحمت کی نوید ہے۔

Read more

اکیلے چلو!

اگر وہ تمہاری پکار کا جواب نہ دیں! اکیلے چلو۔ اگر وہ خوف سے اپنے خول میں سمٹے جائیں منہ دیوار کی طرف کیے تو اے ابھاگی! اپنا دل کھول دو اور اکیلے بولو۔ اگر وہ تم سے منہ موڑ کے جنگلوں میں تمہیں اکیلا چھوڑ دیں تو اے ابھاگی! اپنے قدموں میں بچھے کانٹوں اور خون بھری راہوں پر اکیلے چلو۔ اگر وہ دروازہ بند کر دیں اور طوفانی شب کی تیرگی میں چراغ بجھا دیں تو اے ابھاگی!

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ ایک نیا دریافت کردہ کورونا وائرس (SADS۔ CoV) بھی انسانوں میں بیماری پھیلانے کے قابل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس چین کے طول و عرض میں موجود سوروں کے ریوڑوں میں پایا جاتا ہے۔ 2۔ ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ”O“ بلڈ گروپ کے حامل لوگوں میں کوویڈ انفیکشن کے امکانات کم ہوتے ہیں اور بیماری کی صورت میں شدید اثرات بھی کم ظاہر ہوتے ہیں۔ 3۔ ایک نیا طرز علاج جس میں زبان کو

Read more

چاند پر پانی موجود ہے

ناسا نے حال ہی میں چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ ماہرین فلکیات نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کے ناقابل تردید ثبوت تلاش کر لیے ہیں جن کی وجہ سے مستقبل میں انسان کی چاند اور خلا کی عمیق گہرائیوں میں کھوج کی شکل اور ہیئت مکمل طور پر تبدیل ہو سکتی ہے۔ چاند پر زمین کی طرح کا کوئی کرہ ہوائی موجود نہیں ہے جو اس کو سورج کی بے رحم

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ نیا کرونا وائرس انسانی جلد پر فلو وائرس سے کہیں زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔ کلینیکل انفیکشیئس ڈیزیزز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس، انسانی جلد پر نو گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے، جب کہ انفلوئنزا وائرس صرف دو گھنٹے تک زندہ رہتا ہے۔ یہ تحقیق وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہاتھوں کے دھونے اور سینی ٹائزر کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے۔

2۔ ایک نئی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ انسانی ارتقا کی موجودہ رفتار پچھلے دو سو پچاس سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اندازہ زیادہ سے زیادہ بالغ انسانوں کے بازو میں ایک زاید شریان کی موجودگی سے لگایا گیا۔ یہ شریان جو رحم مادر میں ہاتھ اور بازو کو خون کی سپلائی کا بڑا ذریعہ ہوتی ہے، عام طور پر حمل کے دوران میں ہی ریڈیس اور النا نامی شریانوں سے تبدیل ہو جاتی ہے۔ تاہم کچھ لوگوں میں موجود رہتی ہے۔ تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ انیسویں صدی میں یہ شریان تقریباً دس فی صد انسانوں میں موجود تھیں، جو اب بڑھ کر 30 فی صد ہو گئی ہے۔ انسانوں میں اس تیز رفتار ارتقا کی ایک اور مثال زیادہ سے زیادہ بچوں میں عقل داڑھ کے بغیر پیدائش ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ محققین کے مطابق موڈرنا کمپنی کی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے استعمال سے بزرگوں میں وائرس کو نیوٹرلائز کرنے والی اینٹی باڈیز کے بننے کی مقدار، جوانوں میں بننے والی اینٹی باڈیز کے تقریباً برابر ہے اور اس کے مضر اثرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ نیو انگلینڈ جرنل آف سائنس میں شائع ہونے والی یہ تحقیق دفاعی طور پر کمزور اور کورونا وائرس کی پیچیدگیوں کے ممکنہ شکار بزرگ افراد میں ویکسین سے وائرس کے خلاف حفاظت کی مکمل تصویر پیش کرتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ویکسین پہلے ہی سے فیز تھری ٹرائل میں ٹیسٹ کی جا رہی ہے۔

2۔ انسانی جینوم میں موجود نینڈرتھال کے جینز کورونا وائرس کی سنگین علامات کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔

Read more

سنہری پنجرہ

بیس سال محنت مزدوری کرنے کے بعد پردیسی نے مستقل وطن واپسی کی ٹھانی۔ دیار غیر میں دو دہائیاں گزارنے کے دوران وہ ہر دو تین سال کے بعد جب کچھ مہینے کے لیے وطن جاتے تو دعوتوں، دوستوں رشتے داروں سے ملنے ملانے اور توجہ کے منتظر کاموں کو نمٹانے میں وقت پر لگا کر اڑ جاتا اور پتہ ہی نہ چلتا کہ کب واپسی کا وقت ہو گیا۔ بڑھتے ہوئے خاندان کی ہر دم بڑھتی ضرورتوں، کچھ عرصے کے بعد غیر محسوس طور پر پیدا ہوتی چلے جانے والی خواہشوں اور خاندان کے نت نئے تقاضوں نے پردیسی کو وطن واپسی کے لیے سوچنے کی بھی مہلت نہ دی اور بیس سال گزر گئے۔ ان بیس سالوں میں بوڑھے والدین گزر گئے، خاتون خانہ بوڑھی ہو گئی اور بچے جوان ہو گئے۔ بڑھتی عمر، بیماریوں، پردیس کے بدلتے حالات اور اپنی نوکری کے ختم ہو جانے کی وجہ سے اب پردیسی کو بھی وطن واپسی پر مجبور ہونا پڑا۔

Read more

سائنس کی دنیا سے (21 سے 27 ستمبر 2020)

1۔ ہیلسنکی ایئر پورٹ پر متعین کتے صد فی صد درستی کے ساتھ کووڈ۔ 19 کی شناخت کر سکتے ہیں۔

ہیلسنکی ایئر پورٹ پر مسافروں کو اب ایک عجیب لیکن تیز تر طریقے سے ‏کووڈ۔ 19 کے لیے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ایئر پورٹ پر موجود کتے، مسافروں کو سونگھ کر بتا سکیں گے کہ آیا وہ وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔ لیکن کتوں سے خوف زدہ مسافروں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، کیوں کہ مسافروں سے مس شدہ ایک ٹشو پیپر کتوں کو سونگھایا جائے گا۔ محققین کے مطابق، کتوں کے ذریعے کرونا وائرس کی شناخت کے نتائج ان کی توقع سے زیادہ اچھے آئے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کتوں کو کینسر اور دوسری بیماریوں کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جا چکا ہے۔

Read more

یاد کے سنہری ریشے

میرے سامنے چلتے چلتے کلیم اچانک دائیں طرف مڑ گیا، تو میں رکتے رکتے بھی اس سے ٹکرا گیا۔ میں بھنا کر بولا تھا، ”یار مڑتے وقت کوئی اشارہ تو دے دیا کرو“ ۔ اس نے ہمیشہ کی طرح اپنی مخصوص بے نیازی سے کہا تھا کہ غلطی ہمیشہ پیچھے والے کی ہوتی ہے۔ چھوڑو بہت سخت بھوک لگی ہے۔ سارا دن ہو گیا، خیبر بازار میں گھومتے پھرتے۔ چلو آؤ تمہیں قالول کھلاتا ہوں۔ خیبر بازار کے لوبیا فروشوں کے پاس بیٹھ کر پیٹ بھر کے مزیدار لوبیا کھا کے، ہم دوبارہ چل پڑے۔ یہ ہماری ہر دوسرے تیسرے دن کی روٹین تھی۔ یونیورسٹی میں کلاسیں بھگتا کر شام کو خیبر بازار اور صدر کے چکر لگانے نکل کھڑے ہوتے۔ آج بھی یہی ہوا تھا۔ پہلا سٹاپ اکثر صدر بازار ہوتا تھا جہاں رنگ برنگے دوپٹوں کی بہار آئی ہوتی۔ دوپٹوں کے دمکتے رنگوں پر تبصرہ کرتے ونڈو شاپنگ کرتے رہتے، پھر بس میں بیٹھ کے خیبر بازار، وہاں سے قصہ خوانی بازار اور اس سے ملحق چھوٹے چھوٹے بازاروں میں مٹر گشت کرنے کے بعد رات کو واپس یونیورسٹی پہنچ جاتے۔

کبھی کبھی ہم سب دوست، کارخانوں مارکیٹ چلے جاتے اور افغانستان سے سمگل شدہ بدیشی مال سے اٹی ہوئی مارکیٹوں میں گھومتے پھرتے رہتے۔ اس زمانے میں ہمارے پاس بہت زیادہ پیسے نہیں ہوتے تھے اور نا ہی یونیورسٹی میں اتنے پیسوں کی ضرورت ہوتی تھی۔

Read more

اپنی شرطوں پر زندگی

ہر انسان دنیا میں ایک منفرد افتاد طبع لے کر آتا ہے اور اپنی شرطوں پر زندگی جینا چاہتا ہے۔ زندگی کے اس رستے میں کبھی کبھی بظاہر بہت خوبصورت موڑ آتے ہیں، جہاں سے اگلی منزلیں بہت سہل اور آسان نظر آتی ہیں، بشرطیکہ انسان اپنی شرائط پر سمجھوتا کر لے۔ بہت سے لوگ ایسا ہی کرتے ہیں اور ایک نا معلوم سی خلش دل میں لئے تا عمر سلگتے رہتے ہیں۔ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنا، صحیح بات کہنا بہت مشکل کام ہے، کیوں کہ زندگی اکثر اوقات صرف سیاہ یا سفید کے بجائے سرمئی رنگت کی حامل ہوتی ہے۔ ہر موڑ پر ملگجے اندھیرے اور نیم جاں روشنی میں کچھ پگڈنڈیاں ڈوبتی اور ابھرتی ہیں۔ ایسے میں اگر دل میں اپنی ذات پر یقین کی شمع روشن نہ ہو، تو بہت ممکن ہے کہ انسان غلط پگڈنڈی پر چل پڑے۔

کچھ عرصہ پہلے لٹل وومن نامی ایک فلم دیکھی تھی۔ اس میں اس خیال کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا تھا۔ لوئیسا مے ایلکوٹ کے ناول پر بنی اس فلم میں امریکی سول وار کے زمانے میں چار بہنوں کی زندگی، خوابوں اور محبت کو بیان کیا گیا ہے۔ غریبی میں پلی ان چار بہنوں اور ان کی ماں کی یہ کہانی، ایک نئی امریکی عورت کا تصور پیش کرتی ہے۔

Read more

سپر بگز کو کیسے روکا جائے؟

اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریا اگلی وبائی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں، جن سے لڑنے کے لیے ڈاکٹروں کو نئی ادویات اور اختراعات کی ضرورت ہے۔ کوویڈ 19 ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن جسم کو کمزور کر کے، یہ بیکٹیریل انفیکشن کے لئے راستہ بنا دیتا ہے۔ ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کوویڈ 19 کے تقریباً 15 فی صد مریض مہلک ثانوی بیکٹیریل انفیکشن جیسے نمونیہ، سیپٹک شاک اور خون کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مزید برآں، صحت عامہ کے حکام اور سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ کوویڈ سے ہلاک ہونے والے افراد میں سے نصف افراد ان ثانوی انفیکشن کا شکار بنتے ہیں۔ ان موقع پرست بیکٹیریا میں سپر بگز سب سے خطرناک جراثیم ہیں، جو خود کو تبدیل کر کے معیاری اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت کر سکتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق، سپر بگز پہلے ہی ہر سال پینتیس ہزار امریکیوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں۔ اگر بیکٹیریا اسی طرح اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت حاصل کرتے رہے تو عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ وہ 2050 ء تک موت کی سب سے بڑی عالمی وجہ بن جائیں گے۔

Read more

ذیابیطس کے علاج میں اہم پیشرفت، زہرہ پر زندگی کے آثار

سالک انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے ٹائپ ون ذیابیطس کے محفوظ اور کامیاب علاج کا ایک نیا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے سٹیم سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انسولین بنانے والے انسانی لبلبے کے خلیے تیار کیے جو پیوند کاری کے بعد نہ انسانی دفاعی نظام کو متحرک کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے لئے امیونو سپریسنٹ دواؤں کی ضرورت پڑتی ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے ۔ 14 سے 20 ستمبر

1۔ یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے سائنس دانوں نے اب تک کا سب سے چھوٹا حیاتیاتی سالمہ دریافت کیا ہے جو کرونا وائرس کو مکمل طور پر نیوٹرلائز کر سکتا ہے۔ مکمل اینٹی باڈی سے سائز میں دس گنا کم اینٹی باڈی کا یہ حصہ کرونا وائرس کے علاج اور بچاؤ کے لیے Ab 8 نامی تجرباتی دوا کی تیاری میں استعمال کیا گیا۔ جریدہ سیل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ نئی دوا چوہوں میں کرونا وائرس سے

Read more

شاداب زمینوں پر کھلے پھول

رات ڈھل رہی تھی اور کمرے کے اندھیرے میں بیگم اختر کی پرسوز آواز ڈوب اور ابھر رہی تھی۔
اے محبت تیرے انجام پے رونا آیا۔

شکیل بدایونی کی غزل کے بولوں کے ہم آہنگ ہارمونیم کی سنگت اور طبلے کی مدہم تھاپ نے ایک عجیب سماں باندھ رکھا تھا۔ یوں لگتا تھا جیسے ڈھلتی رات میں ساری کائنات چپ چاپ سن رہی تھی۔ وہ غزل کے سحر میں گرفتار دنیا و مافیہا سے بے خبر بہت دور پہنچا ہوا تھا۔ زندگی کی دوڑ میں گم انسان شاید ایسے ہی پرفسوں لمحات میں اپنے دل کے نہاں خانوں میں پوشیدہ محبتوں کی پوٹلی نکال بیٹھتا ہے۔ گزرے لمحوں کی وہ حسین یادیں اس کے ہونٹوں پر

Read more

پچیس ستمبر۔ ورلڈ فارماسسٹ ڈے

ورلڈ فارماسسٹ ڈے ہر سال 25 ستمبر کو فارمیسی اور فارماسسٹ کی اہمیت کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ 25 ستمبر 1912 کو انٹرنیشنل فارماسوٹیکل فیڈریشن (FIP) معرض وجود میں آئی۔ 2009 میں یہ تجویز پیش ہوئی کہ اس دن کی مناسبت سے ہر سال پچیس ستمبر کو ہیلتھ کیئر سسٹم میں فارماسسٹ کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے پوری دنیا میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے منایا جائے۔

پاکستان میں یہ روایت کچھ زیادہ پرانی نہیں ہے کیونکہ ابھی کچھ ہی عرصے سے فارماسسٹ کی اہمیت کے بارے میں بحث کا آغاز ہوا ہے۔ اس کے لیے خاص طور پر نوجوان فارماسسٹ قابل تحسین ہیں جو اپنی درسگاہوں سے نکلے اور آج کے زمانے کے ہر موثر پلیٹ فارم پر اپنی اہمیت کا مقدمہ پیش کیا۔

Read more

سائنس کی دنیا سے: 7 تا 13 ستمبر 2020

1۔ آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایسٹرا زنیکا کی تیار کردہ کووڈ نائنٹین ویکسین کا کلینیکل ٹرائل جو ایک مریض میں مضر اثرات سامنے آنے کی وجہ سے معطل ہوگیا تھا دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے بڑے جائزوں میں کچھ مریضوں میں ایسے مضر اثرات ممکن ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے مراحل میں تقریباً 180 امیدوار ویکسینوں میں سے ابھی تک کسی کے

Read more

سائنس کی دنیا سے۔ (حصہ دوم)

1۔ سائنسدانوں نے ایک نئی دوا ایجاد کی ہے جو اینٹی بائیوٹک مزاحم جراثیم کو ختم کر سکتی ہے۔ کیمیکل سائنس نامی جریدے میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے تحقیق کار ایک نئی دوا ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو اینٹی بائیوٹک مزاحم گرام پازیٹیو اور گرام نیگٹیو دونوں طرح کے جراثیم کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ یہ نئی دوا جراثیم کی حفاظتی دیواروں سے گزر کر ان کے جینیاتی مواد کو متاثر کر سکتی

Read more

خیر اور شر

خیر اور شر انسانی زندگی کے دو متوازی پہلو ہیں۔ انسان کی معلوم تاریخ سے لے کر آج تک معاشرت میں یہ دونوں پہلو ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں۔ اللہ تعالی نے انسان کو مخلوقات میں سے احسن ترین صورت میں پیدا کیا لیکن انسان اپنی حرکتوں سے اسفل السافلین کے درجے تک بھی گر سکتا ہے۔ نفسیاتی کجی، معاشرتی ناہمواری، جرائم کے لئے سازگار ماحول اور کمزور قانونی اور عدالتی نظام ایسے عوامل ہیں جو کسی معاشرے میں شر کے پھیلاؤ اور خیر کے سکڑاؤ کا باعث بنتے ہیں۔

مذہب اور معاشرے نے انسان کی اسی خصوصیت کو مدنظر رکھ کر سزا اور جزا کا نظام رائج کیا۔ اچھے کام کی جزا جہاں دنیا میں انسان کو اطمینان قلب، خوشی اور سکون کی صورت میں ملتی ہے وہیں آخرت میں اس کے لئے دائمی مسرت کا وعدہ ہے۔ شر پھیلانے کی صورت میں جہاں دنیا کا قانون اس کے لئے ذلت اور عقوبت کا باعث بنتا ہے وہیں آخرت میں ابدی جہنم اس کی منتظر ہوتی ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ نئی شائع شدہ تحقیق کے مطابق روسی ویکسین نے کورونا وائرس کے خلاف کامیابی سے دفاعی نظام کو متحرک کیا۔ لینسٹ میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق روسی ویکسین نے وائرس کے خلاف کامیابی سے اینٹی باڈیز پیدا کیں اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔ واضح رہے کہ روس وہ پہلا ملک تھا جس نے تحقیق کے نتائج شائع ہونے سے پہلے ہی اگست میں ویکسین کو ملکی استعمال کے لیے منظور کر لیا تھا۔

Read more

سائنس کی دنیا سے۔ 24 سے 30 اگست 2020 (حصہ دوم)

1۔ ایک نئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنتوں میں موجود ہمارے مددگار جراثیم مختلف طرح کے کینسر کے خلاف امیونو تھراپی کی اثر پذیری میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ کینیڈین تحقیق کاروں نے دریافت کیا ہے کہ کیسے آنتوں میں موجود کچھ بیکٹیریا ہمارے دفاعی نظام کو سرطان کے خلاف کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ تحقیق کینسر کے خلاف امیونو تھراپی طریقہ علاج کی مختلف لوگوں میں مختلف اثر پذیری کے عمل کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

جریدہ سائنس میں شائع شدہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جب امیونو تھیراپی کو کچھ مخصوص جراثیم کے ساتھ استعمال کروایا گیا تو جلد، مثانہ اور آنتوں کے کینسر کے خلاف دفاعی نظام کی اثر پذیری میں اضافہ ہو گیا۔

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ سائنسدانوں نے ایچ آئی وی کے ایک ایسے منفرد مریض کا پتہ چلایا ہے جس کے دفاعی نظام نے ایچ آئی وی وائرس کو اپنے بل بوتے پر مکمل طور پر ختم کر دیا۔ سائنسدانوں کو یہ تو معلوم تھا کہ ہڈیوں کے گودے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کچھ لوگوں میں وائرس کی سطح بہت کم ہو جاتی ہے۔ اب پتا چلا ہے کہ ایک مریض میں ایچ آئی وی انفیکشن بغیر کسی بیرونی مدد کے ٹھیک ہوگئی۔ یہ

Read more

’اینٹی وٹامنز‘ اینٹی بائیوٹک کے خلاف انتہائی مزاحم جراثیم کا مقابلہ کر سکتے ہیں

(ٹیسا کومونڈورس کے سائنس ڈائریکٹ میگزین کے لئے 26 اگست 2020 کو لکھے گئے مضمون کی تلخیص) اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے لئے بیکٹیریا کی پریشان کن قابلیت عالمی صحت کے لیے ایک تیزی سے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ اس قابلیت کی بنیاد بہت قدیم ہے۔ آج ایم آر ایس اے اور سوزاک جیسی بیماریوں سے دنیا بھر میں سالانہ 700000 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ اب یہ انتہائی مزاحم جراثیم دوسرے جانوروں جیسے ڈولفن میں بھی بیماریاں پھیلا

Read more

سائنس کی دنیا سے (17 تا 23 اگست 2020)

1۔ ایک نئی تیار کردہ ویکسین جب ناک کے ذریعے چوہوں کو دی گئی تو کوویڈ 19 انفیکشن کو روکنے میں عضلاتی انجیکشن سے زیادہ متاثر کن ثابت ہوئی۔ واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے سائنسدان ایک نئی ویکسین ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو سارس کو وی۔ 2 وائرس کے خلاف ناک کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ یہ ویکسین چوہوں میں کورونا وائرس کے خلاف قابل ذکر مدافعت پیدا کرتی ہے۔ اگلے مرحلے میں سائنسدان اس

Read more

بامقصد سوچ

سوچ کا سرا پکڑ کر دور چلا جانے کی اہلیت انسان کے لیے ان دیکھے جہانوں کی سیر کے مترادف ہے۔ تنہائی سوچنے کے عمل کو مہمیز کرتی ہے۔ کچھ لوگ سوچنے کے عمل سے توانائی کشید کر کے کارزار حیات میں عجوبے برپا کر سکتے ہیں۔ کورونا کے دنوں میں رمضان ہمیشہ سے مختلف گزرا۔ بازاروں کی گہما گہمی، مسجدوں کی رونق، افطار پہ میل جول اور تراویح کا ہجوم سب موقوف تھا اور سارے پر ایک عجیب سی

Read more

ترقی کرنے کا نسخہ

قوموں کی ترقی کا لائحہ عمل طے کرنا انتہائی سنجیدہ طرز عمل کا متقاضی ہے۔ اس عمل کے چیدہ چیدہ مراحل مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں۔ 1۔ احساس زیاں : کچھ کھونے کا احساس ہی وہ محرک ہے جو کسی قوم میں ترقی کرنے کے لیے عمل انگیز کا کام کرتا ہے۔ کارواں کی طرح کسی قوم کے دل سے زیاں کا احساس جاتا رہے تو وہ اپنی موجودہ حالت پر قانع ہو کر جمود کا شکار ہوجاتی ہے۔ اگر

Read more

لوکاٹ، آلوچے اور خوبانی کے پیڑوں میں گزرے بچپن کی یاد

کیسے سہانے دن تھے وہ۔ سردی گرمی کا احساس ہوتا تھا نہ تھکن کا۔ بچپن میں شاید ہر کسی میں ایک عجیب سی توانائی لہریں لیتی ہے جو عمر بڑھنے پر ایک بے نام اداسی اور جمود میں بدل جاتی ہے۔ ہمارا گاؤں ملکیار، ہری پور شہر کے قریب واقع ہے۔ اس زمانے میں گاؤں باغوں میں گھرا ہوتا تھا۔ لوکاٹ، امرود، آلوچا اور خوبانی ہر طرح کے پھلوں کے باغات چاروں طرف پھیلے ہوتے تھے۔ صبح کا آغاز مسجد

Read more

تربیلہ کی گم گشتہ بستیاں

تربیلہ جھیل میں دفن تہذیب اور ان نسلوں کا نوحہ جو اپنی اصل سے بچھڑ گئیں۔

ہر عظیم منصوبے کے پیچھے لازوال قربانیوں کی ان کہی داستان چھپی ہوتی ہے۔ تربیلہ کے ذخیرہ آب کے نیچے سوئی ہوئی بستیاں ایسی ہی لازوال قربانی کا ایک استعارہ ہیں۔ آج تربیلہ جھیل کے میلوں پھیلی پانی کی نیلی چادر کے نیچے غرق بستیوں کو ان کے اجڑ چکے مکینوں کے سوا کون جانتا ہے۔ وقت کے جبر کے ہاتھوں ان بستیوں کے مکین اپنی منفرد تہذیب، رہن سہن اور رسم و رواج کو سینے سے لگائے یہاں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔ کسی ادیب کا ذہن رسا ان بستیوں کی غرق ہو جانے والی زندگی تک نہیں پہنچا۔

Read more