ہم بھارت سے نہیں جیت سکتے

پاک بھارت جنگ کی اصل کہانی یہ ہے۔ اس بار افواج پاکستان نے وطن عزیز کی محبت اور اسلام کی سربلندی کے نظریے کو فوقیت دیتے ہوئے بھارت کو سبق سکھانے کا حتمی فیصلہ کیا۔ جہاد کے حقیقی جذبے سے سرشار اور شوق شہادت کو پورا کرنے کی غرض سے بہادر پاکستانی فوجیوں اور مجاہدین نے بہت خفیہ تیاری کے بعد جس کی بھنک بھی بھارتی جاسوس ایجنسیوں کو نہیں پڑ سکی تھی، بھارت پر کشمیر کے راستے بھرپور حملہ

Read more

مزاح اور فحاشی میں بہت فرق ہے

پچھلے دنوں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری صاحبہ نے رات گئے لاہور کے اسٹیج تھیٹرز پر چھاپے مارے اور ان کے معیار کے حوالے سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔ اسٹیج ڈرامے کے فن کی بات کی جائے تو یہ ایک فنکار کے لیے بہت ہی اہم مقام ہوتا ہے جہاں وہ ناظرین کے سامنے براہ راست اپنے فن کا مظاہرہ پیش کر کے انہیں محظوظ کرتا ہے۔ ایک زمانے میں

Read more

پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے یا کوئی گھنٹی

بنگلہ دیش نے آخر کار ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کے خلاف اپنی پہلی فتح حاصل کر ہی لی اور یہ فتح اس لحاظ سے اور بھی غیر معمولی ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستانی ٹیم کو اس کے اپنے ہوم گراؤنڈ میں دس وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا ہے۔ ویسے دس وکٹوں کا راگ ہمارے ہاں خوب آ لاپا جاتا ہے جب اتفاق سے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارتی

Read more

ارشد ندیم کو انعامات، لیکن دوسرے بھی امداد کے مستحق

گزشتہ دو چار دنوں سے سوشل میڈیا میں پاکستان کے لیے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے مالی حالات کو لے کر مثبت اور منفی پوسٹوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف جیولن تھرو میں ارشد کے کارنامے کی گونج اب بھی پاک بھارت سمیت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ چلو اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ ارشد ندیم کے مالی حالات اتنے خراب نہیں تھے جتنے بیان کیے گئے پھر بھی

Read more

الیکشن ڈیوٹی میں اصلاحات ناگزیر ہیں

مسلسل دو دن الیکشن ڈیوٹی کے قومی فرائض سرانجام دینے کے بعد جب آہستہ آہستہ تھکن اتری تو سوچا، سابقہ ایک روزہ مجسٹریٹ اول کے طور پر ہونے والے تجربات کی داستان رقم کی جائے۔ اس نظام میں اصلاح کی بہت ضرورت ہے مگر سوچتا ہوں کہاں سے شروع کروں۔ ان خواتین کے واقعات لکھوں جو مردوں کے ہجوم میں دھکے کھاتی صبح سے رات تک اپنے پولنگ اسٹیشن کا سامان اکٹھا کرتی رہیں اور اگلے روز سارا دن ڈیوٹی

Read more

ہمارے لبرل کرکٹ ایکسپرٹس

انتہا پسندی کی تعریف محض مذہبی طور پر شدت پسند ہونا ہی نہیں بلکہ کسی بھی شعبے میں اپنے خیالات اور نظریات کو زبردستی دوسروں پر مسلط کرنا بھی انتہاپسندی کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ اسی طرح کھیل اور مذہبی رجحانات بھی بالکل الگ الگ چیزیں ہیں لیکن آج کل ہمارے معاشرے کے کچھ نام نہاد روشن خیال لوگ قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کو مذہب کے ساتھ جوڑ کر بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حالانکہ

Read more

طلبہ ڈانس پارٹی یا کوئی نائٹ کلب

آج کل تعلیمی اداروں سے اکثر و بیشتر ایسے ایسے اسکینڈلز نکل کر سامنے آرہے ہیں جنہیں سن کر ان درسگاہوں کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کی ذہنیت پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ کچھ دن قبل کراچی کے ایک نجی اسکول کے طلبہ و طالبات کی ڈیفینس فیز فور کے ایک بنگلے میں پارٹی کی بھی وڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر چند لمحے تو یہی گمان ہوا کہ یہ اسکول کے بچوں کی پارٹی تو نہیں بلکہ

Read more

طارق فتح اور بھارتی نیوز میڈیا کا نقصان

پاکستان میں اکثریت کے نزدیک متنازع اور بھارتی انتہا پسندوں کے نزدیک ہیرو سمجھے جانے والے، پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی، مصنف اور میڈیا ایکٹیوسٹ طارق فتح تہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ طارق فتح پیدا تو پاکستان میں ہوئے لیکن وہ فخر سے خود کو ہندوستانی بتاتے تھے۔ ابتدائی تعلیم اور پھر عملی زندگی کا آغاز پاکستان سے کرنے کے بعد انہوں نے سعودی عرب میں بھی وقت گزارا پھر وہاں سے ہمیشہ کے لیے کینیڈا چلے گئے۔

Read more

جاوید اختر سے فیض یافتہ فنکار

حضرت علی کرم اللہ وجہ سے ایک قول منسوب ہے کہ اگر کسی کا ظرف آزمانا ہو تو اسے عزت دو اگر وہ اعلیٰ ظرف ہوا تو آپ کی اور عزت کرے گا اور کم ظرف ہوا تو خود کو اعلیٰ سمجھے گا۔ یہ قول کتنی بڑی حقیقت ہے اس کا اندازہ آپ کو اپنی روز مرہ زندگی میں اپنے آس پاس موجود لوگوں کے رویے سے ہوتا رہتا ہے۔ اسی لیے کسی مہمان یا کسی ایسی شخصیت جس کے

Read more

قدرت کا نظام پھر بھی بلے بازی ناکام

قدرت کا نظام پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں تو پہنچا گیا لیکن اگر پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین یہی سوچ کر گراؤنڈ میں اترے تھے کہ ان کے صرف بلا گھمانے سے خدبخود گیند باؤنڈری لائن پار کرجائے گی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ثابت ہوئی کیونکے اس کا انتظام انگلینڈ کے فیلڈرز نے خوب کیا اور اس غیر زمہ داری کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا۔ پاور پلے میں سنگل ڈبل اور مڈل اوورز میں آنکھیں بند

Read more

پاکستانی ٹیم اور ایشیاء کپ ٹرافی

             اسی نوے کی دہائی میں بھلے پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف بہت مضبوط رہی ہو لیکن ایشیاء کپ کی بات کی جائے تو یہاں بھی ورلڈ کپ کی مانند پاکستان کا ریکارڈ کچھ زیادہ متاثر کن نہیں ہے۔ 1984 میں اپنے آغاز کے بعد پاکستان کو پہلا ایشیاء کپ جیتنے کے لیے 2000 تک ساتویں ایڈیشن کا انتظار کرنا پڑا۔ معین خان کی قیادت میں جیتے اس ٹورنامنٹ میں محمد یوسف 295 رنز بنا کر سب

Read more

انتہا پسند بھارتی سیاست اور مسلمان

حریت رہنما یاسین ملک کی بھارتی عدلیہ کے سامنے پیشی سے قبل ہی اندازہ تھا کہ اس کی سزا کا فیصلہ بھی کسی کٹرپن ہندوتوا نظریے کی روشنی میں ہی ہو گا۔ بھارت میں نریندر مودی اور بی جے پی جیسی انتہا پسند تنظیم کے برسر اقتدار میں آنے کے بعد صرف کشمیر ہی نہیں، دیگر ریاستوں میں بھی مسلمانوں کی مشکلات زندگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ روز نت نئے تنازعات نکل کر سامنے آرہے ہیں۔ جو کبھی حجاب

Read more

قصہ ہفتے کی چھٹی کا

ہفتے کے روز بوجھل قدموں کے ساتھ سرکاری دفتر کی جانب جاتے راستے میں آنے والے مناظر بہت اداس کردینے والے تھے۔ ہر چیز سے اک سوگوار کیفیت کا نزول ہو رہا تھا۔ دفتر آئے ساتھیوں کو دیکھ کر یوں گماں ہوتا تھا جیسے کئی سالوں بعد ملے ہوں۔ چہروں پر اداسی اور فکر مندی کے گہرے سائے لہراتے وہ تمام ساتھی جو سابقہ وزیر اعظم کے رقعے کو شک کی نگاہ سے دیکھ کر پھبتیاں کس رہے تھے اب

Read more

بھارتی مسکان اور ہمارے دیسی دانشور

چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی مسلمان لڑکی کی اپنی مذہبی روایت کی پاسداری کے لیے کٹر پسند ہندو جتھے کے سامنے ڈٹ کر اللہ اکبر کے نعرے لگانے کی وڈیو وائرل ہونے پر بھارت کی طرح پاکستان میں بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔ جس کے نتیجے میں حکومت اور عوام نے اپنی اپنی طرف سے اس لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اب تو اس معاملے کی گونج او آئی سی کے ایوان میں

Read more

رمیز بھائی سیکنڈ بیٹنگ کا مسئلہ یاد کریں

”رن چئیز ہو اور پاکستان میچ جیت جائے ایسا ہوتا ہوا لگتا نہیں ہے۔ جیسے ہی ایک ٹارگٹ سیٹ ہوتا ہے پاکستان کو ، دوسری ٹیمز کو یہ پتا ہے کہ ٹارگٹ کو یہ ایک ہوا سمجھتے ہیں اور کہیں نہ کہیں یہ بلینک اور بلاک ہو جاتے ہیں ذہنی اعتبار سے۔ پاکستان کو یہ سوچنا ہے کہ ٹف مومنٹس میں کرنچ مومنٹس میں کون سے ایسے بیٹسمین ہیں جو اسٹراگل کرتے ہیں اور کون سے ایسے پلئیرز ہیں جو

Read more

قربانی کے لیے ضابطہ اخلاق نافذ کیے جائیں

ہر بڑی عید کے موقع پر سوشل میڈیا میں قربانی کے جانوروں کی متعدد وڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں کہیں تو قربان کے جانوروں کی خوبصورتی اور انفرادیت کا چرچا ہوتا ہے تو کہیں انھی جانوروں کے ہاتھوں اناڑی قصائیوں کی درگت بنتی دیکھی جاتی ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ کچھ وڈیوز ایسی بھی نظروں سے گزرتی ہیں جنہیں دیکھ کر نہایت دکھ اور افسردگی محسوس ہوتی ہے خاص طور پر جب کوئی بڑا جانور بے قابو ہو کر

Read more

بھارتی نیوز و سوشل میڈیا کی بنیادی سوچ اور پاکستان

اگر آپ کو انڈین نیوز چینلز پر پاکستان فوبیا دیکھنے کا اتفاق ہوا ہو تو آپ بھارتی نیوز کاسٹرز کی پست ذہنیت سے بخوبی واقف ہوں گے ۔ صرف پاکستان کی ہرزہ سرائی کو کامیابی کا دار و مدار بناتا بھارتی میڈیا اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کی نمک حلالی میں مصروف اور اپنے اہم مسائل سے نظریں چرا کر چوبیس گھنٹے اپنی جنتا کا دھیان پاکستان کی جانب مبذول کرا کر ان کے ذہنوں میں وہ زہر گھولتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ اپنی حکومت کے ہاتھوں بکاؤ یا دباؤ میں آئے صحافت جیسے پیشے کو داغدار کرتے بھارتی اینکرز کی اصلیت جب ہی واضح ہوجاتی ہے جب کوئی بھارتی اپنی حکومت کو آئینہ دکھانے کی کوشش کردے تو جواب میں سارا گودی میڈیا آپے سے باہر ہوجاتا ہے۔ اس گورکھ دھندے میں بھارتی اینکرز کے ساتھ اپنی سروس میں ناکام کچھ انڈین آرمی کے ریٹائرڈ افسر ان بھی پاکستان کے خلاف اپنی خنس نکالتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

Read more

سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور حکومت کی بے حسی

آج کل جرائم، دہشت گردی اور سیاست کی بری بھلی خبروں کے ساتھ ساتھ سگ گزیدگی کے واقعات کی خبریں بھی مسلسل سنائی دے رہی ہیں۔ ایک طرف دنیا کے ممالک ترقی کی دوڑ میں مگن ہیں اور وہاں انسانوں کا طرز زندگی روز بروز جدید دنیا سے ہم آہنگ ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ہمارے معاشرے کے انسان آوارہ کتوں کے کاٹنے جیسے مسئلے پر احتجاج کر تے نظر آ رہے ہیں۔ ماضی میں کتوں کے کاٹنے پر

Read more

مہنگائی اور عمران خان کی سیاسی لغت

ایک بادشاہ کے انتقال کے بعد شہزادے نے تخت سنبھالا تواس کے علم میں آیا کہ عوام بادشاہ کے مرنے پر بہت خوش ہیں، کیونکہ بادشاہ سلامت کے دور میں مہنگائی تھی، ظلم تھا اور کسی کی داد رسی نہ ہوتی تھی۔ شہزادہ سخت رنجیدہ ہوا اور عمائدین سے خواہش ظاہر کی کہ باپ کے متعلق عوام کی رائے تبدیل کی جائے۔ تمام صلاح مشوروں کے بعد عوام پر مظالم کا نیا سلسلہ نافذ کر کے روز مرہ ضرروریات زندگی

Read more

فیڈرل پبلک سروس کمیشن مزید شہروں میں ٹیسٹ سینٹر قائم کرے

لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی سلسلے بحال ہوئے، تو فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھی اپنے امتحانات کا اعلان کر دیا، جس پر سرکاری نوکریوں کے انتظار میں بیٹھے امیدواروں نے سکھ کا سانس لیا۔ انہی میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے نبیل نے بھی اپنی بیگم اور اس کی دوست کے ہم راہ، گریڈ سترہ کی اسامی کے ایک ٹیسٹ کے لیے حیدر آباد سے کراچی کا رخ کیا۔ پورے ملک سے امیدواروں کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ دینے کا بندوبست صرف دس شہروں میں ہی کیا جاتا ہے۔ ان میں اسلام آباد، گلگت، اسکردو، بلوچستان میں کوئٹہ، خیبر پختون خوا میں پشاور اور ڈی آئی خان، پنجاب میں لاہور اور ملتان، سندھ میں سکھر اور کراچی۔

مقرر وقت صبح دس بجے سے پہلے پہنچنے کے لیے انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ سے نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ کیوں کہ خواتین کا ساتھ پھر مسافر وین کے بھرنے میں وقت کے ضیاع اور آتے جاتے ٹرانسپورٹروں کے منہ مانگے کرائے کی بلیک میلنگ کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔ جب کہ گاڑیاں جو چار مسافر لے کر اسٹاپ سے کراچی سہراب گوٹھ تک جاتی ہیں، ان کا کرایہ چھے سو سے سات سو فی سواری ہوتا ہے۔

Read more

کیا نامردی دیگر جرائم بھی روک سکے گی؟

عورت ذات پر ہاتھ اٹھانے والا، اس پر تشدد کرنے والا ہی درحقیقت نامرد ہوتاہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جنسی زیادتی جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے نامرد بنانے کی سزا کا قانون کیسے اور کب منظور ہوگا اور یہ سزا کتنی کارگر ثابت ہوگی۔ مگر جب بات موٹر وے زیادتی جیسے دل دہلادینے والے واقعے کے مجرموں کی ہو رہی ہو جو جنسی درندگی کے ساتھ ساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہوں، جن کا

Read more

ملک ابرار احمد: عزیز سب کو تھا

کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے اٹھائیس بار ”چوڑیاں“ فلم دیکھی ہو، یقیناً جانتے ہوں گے مگر میں جس بندے کی بات کر رہا ہوں اس نے اٹھائیس دوستوں کو فردا ”فردا“ یہ تفریح اپنی جیب سے کرائی۔ اکیلے وہ کتنی بار سینما ہال میں بیٹہ کے سید نور کے گن گاتا رہا ہو گا یہ مجھے نہیں پتا۔ آپ کسی ایسے سخی کو جانتے ہیں جو ہر روز کسی ”مستحق“ دوست کو لاثانیہ ہوٹل کے

Read more

دل کی سننے والا شاہد آفریدی

موجودہ دور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا دور ہے لیکن 1996 میں شاہد خان آفریدی نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز سے ہی، محض 37 بالز پر دنیا کی تیز تیرین سینچری کا ریکارڈبنا کے کرکٹ کے مداحوں کو ٹی ٹوئنٹی کے مزاج سے آشنا کردیا تھا۔ آفریدی کا یہ ریکارڈ تقریباً سترہ سال برقرار رہا۔ پہلی اننگز سے آخری میچ تک، باؤلنگ کے باوجود اس پاور ہٹر کی دنیا بھر میں شہرت اس کی جارحانہ بلے بازی رہی۔

Read more

ایسے ہی تو کوئی خلیل الرحمن قمر نہیں بنتا

یہ اس کے قلم کی طاقت ہے جو دیکھنے والوں کو اس کے سحر میں مبتلا اور اس کے لکھے گئے مکالموں کی مضبوط گرفت، جس پر وہ فخر کرتا ہے اس کے کرداروں کو مقبول بنادیتی ہے۔ اس کے خیالات نظریات سے لاکھ اختلاف سہی کہ یہ سب کا حق ہے لیکن محض تنقید کرنے اور الزام لگانے سے تو اس کی فنکارانہ صلاحیتوں کو باآسانی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ موجودہ دور میں لکھاریوں کے دکھٹرے سن کر

Read more

پی سی بی گدڑی کا لعل ڈھونڈے

2003 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی تاریخ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک تھی لیکن اپنے پول میں تمام بڑی ٹیموں کے خلاف لیگ میچز ہار کر اس پوزیشن پر آگئی جہاں اسے اپنے خراب رن ریٹ کی بدولت سیکنڈ راؤنڈ میں کولیفائی کرنے کے لیے آخری میچ میں زمبابوے کو ایک بہت بڑے مارجن سے شکست دینی تھی جس کی امیدیں بہت کم تھیں۔ بدقسمتی سے وہ میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا جس کے ساتھ

Read more

عالمی کپ مقابلے اور وہاب ریاض

پاکستان کے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف بھی ہدف کے دفاع میں ناکامی کے باوجود سلیکٹرز کے لیے واحدمثبت چیز وہاب ریاض کی عمدہ باؤلنگ ہی رہی جس کی ورلڈ کپ 2019 کے ممکنہ اسکواڈ اور ٹیم پلان میں شامل نہ ہونے کے باوجود غیر متوقع سلیکشن پر انظمام الحق کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وہاب ریاض کا اتار چڑھاؤ کا شکار کیر ئیر شاید اتنا متاثر کن نہ رہا ہو لیکن اس کی عالمی کپ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کے لیے غیر معمولی کارکردگی کو فراموش نہیں کیا جاسکتاپھر حالیہ پاک انگلینڈ سیریز میں باؤلرز کی خراب ترین کارکردگی اور ریورس سوئنگ کے فن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز کا تجربہ کا ر وہاب ریاض پر بھروسا ظاہر کرتا ہے کے شاید قسمت نے اسے ایک بار پھر کچھ کردکھانے کا موقع دے دیا ہے۔

Read more

پاکستانی سیاحت توجہ اور کام چاہتی ہے

ہماری دھرتی پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال وہ خطہ جہاں فطرت نے جابجا اپنی فیاضی بکھیری ہے۔ یہاں دنیا کے تین عظیم و شان پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ، اور ہندوکش ایک ساتھ اپنا دیدار کراتے ہیں جن کے پہاڑ وں کی چوٹیاں دیکھنے والوں کو خودبخود خالق قائنات کی کاری گری کے سامنے سر جھکانے پر مجبورکردیتی ہیں پھر چاہے وہ دنیا کی آٹھ ہزار میٹر سے بلندچودہ چوٹیوں میں سے پاکستان کی پانچ، کے ٹو، نانگا پربت، گیشربرم

Read more

پاکستانی کرکٹ کا سیکنڈ اننگز فوبیا اور ایک کوچ

2007 میں پاکستان آئی ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی ٹیم 234 رنز کے ہدف کے تعقب میں 198 / 4 پر بیٹنگ کر رہی تھی اور ابھی دس اوورز کا کھیل باقی تھا۔ پاکستان کی اس مضبوط پوزیشن کو دیکھتے ہوئے ساؤتھ افریقہ کے کیمپ میں شکست تسلیم کرنے کے واضح آثار دکھائی دینے لگے تھے لیکن پھر اچانک سے پانسہ پلٹ گیا اور اگلے سات اوورز میں صرف 21 رنز کے بدلے پاکستان کے چھے بیٹسمین غیر ذمہ داری سے آؤٹ ہوتے ہوئے 14 رنز سے وہ میچ ہار گئے۔

پاکستانی ٹیم کی اس غیر متوقع شکست کو تسلیم کرنا جہاں شائقین کے لیے بہت مشکل تھا وہاں اتنا ہی حیران کن اس وقت کے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے بھی تھا جو شاید اپنی شکست تسلیم کرچکے تھے۔ بہت عرصے بعد ان سے ایک بیان بھی منسوب ہے کے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس میچ کے فکس ہونے پر اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا لیکن وہ خود اس قسم کے کسی بھی بیان کی نفی کرتے رہے۔

Read more

جوش کے ساتھ لیکن ہوش سے

زندگی میں جوش اور ولولہ انگیزی کامیابی کی ظمانت سمجھی جاتی ہے۔ یہ بھی سچ ہے کے انسان بعض اوقات جوش میں ہوش کھو بیٹھتا ہے لیکن جب تک انسان میں جوش و جذبہ نہ ہو، کچھ کر دکھانے کی لگن اورجستجو نہ ہو وہ کسی بھی بڑے مقصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ جوش و جنون ہی ہوتا ہے جو انسان سے ناممکن سے ناممکن کا م کو بھی سرانجام کروادیتا ہے۔ حال ہی میں ایک

Read more

الیکشن کمیشن پہلے پولنگ ایجنٹس کو بدمعاشی سے تحفظ دے

چند روز قبل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایک خبر پڑھنے کو ملی کے جیکب آباد میں محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد آئندہ ہونے والے انتخابات میں ڈیوٹی کرنے میں سنجیدہ نہیں جس کے باعث ملازمین کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن کی جانب سے کرائی جانے والی ڈیوٹی ٹریننگ سے غیر حاضر رہی۔ اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں جج صاحب نے ضلعی تعلیمی افسر کو طلب کرکے ملازمین کی ہر ممکن

Read more

مستنصر حسین تارڑ نے کوئی کفر نہیں کیا

چند روز قبل تارڑ صاحب کی جانب سے ایک کالم سامنے آیا جو مجھ سمیت قارئین کی ایک بڑی تعداد کے لیے ایک سرپرائز تھا جس سے کچھ قارئین نے اتفاق اور کچھ نے اختلاف کیا جو سب کا بنیادی حق ہے کہ ہم اپنے نظریات کسی پر زبردستی نہیں ٹھونس سکتے۔ اپنے کالم میں تارڑ صاحب میاں صاحب پر اچھے خاصے برہم نظر آئے اور یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ تارڑ جیسا محب وطن پاکستانی

Read more