کرونا کے باعث عدم مساوات، پاکستان میں لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے: ہیومن رائٹس کمیشن

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے نہ صرف ملک میں موجود عدم مساوات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے بلکہ اس سے لاکھوں افراد کے روزگار ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 2020ء میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سے متعلق پیر کو ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

Read more

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف قرارداد، کیا پاکستان کی برآمدات متاثر ہوں گی؟

اسلام آباد — یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرنے سے متعلق قرارداد کی منظوری کے بعد پاکستان کے صنعتی شعبے سے منسلک افراد نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ادھر وزیرِ اعظم پاکستان کی زیرِ صدارت پیر کو اس معاملے میں ایک اجلاس بھی ہوا ہے جس میں وزیرِ خارجہ، وزیرِ خزانہ اور تجارت سمیت اعلٰی حکام شریک ہوئے۔

Read more

پاکستان میں ترک ڈراموں کی کامیابی، کیا ڈبنگ انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے گی؟

کراچی — پاکستان میں جہاں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں میوزک اور ٹی وی نے اتار چڑھاؤ دیکھے، وہیں ڈبنگ کا شعبہ بھی پیچھے نہیں رہا۔ لیکن عالمی شہرت یافتہ صدا کاروں، تمام تر ٹیلنٹ اور پوٹینشل کے باوجود آج بھی ڈبنگ کا یہ شعبہ پاکستان میں انڈسٹری کی شکل اختیار نہیں کر سکا ہے۔

Read more

عالمی خلائی اسٹیشن سے واپس آنے والے چار خلا نورد بحفاظت سمندر پر اُتر گئے

ویب ڈیسک — اسپیس ایکس نے بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے چارخلا نوردوں کو واپس زمین پر پہنچا دیا ہے۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کا ڈریگن کیپسول پیراشوٹ کے ذریعے پاناما سٹی کے ساحل پر صبح تین بجے خلیجِ میکسیکو میں اترا۔ اس کے ساتھ ہی اسپیس ایکس کی دوسری خلائی پرواز مکمل ہوگئی۔

Read more

بھارت کا پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

سری نگر — بھارت نے پیر کو الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے سرحدی محافظوں نے جموں و کشمیر میں بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے جنگ بندی کے اُس دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی تجدید رواں سال فروری میں دونوں ممالک کی فوجی قیادت نے کی تھی۔

Read more

آزادیٔ صحافت: ‘پاکستان میں خبر کا فیصلہ میڈیا مالکان کے بجائے ایڈیٹر کو کرنا چاہیے’

اسلام آباد — پاکستان سمیت دنیا بھر میں تین مئی کو آزادیٔ صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ایک جمہوری ملک ہونے کے باوجود پاکستان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں اظہارِ رائے کی آزادی اور آزاد صحافت کی راہ میں کئی طرح کی رکاوٹیں حائل ہیں۔

گو کہ پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نجی نیوز چینلز نے سرکاری ٹی وی سے ہٹ کر خبریں اور حالاتِ حاضرہ پر پروگرام پیش کرنے کا آغاز کیا۔ تاہم حالیہ برسوں میں ان پر بھی قدغنوں اور سخت سنسر شپ کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

Read more

بھارت: مغربی بنگال کی سیاست پر حاوی ممتا بنرجی کون ہیں؟

نئی دہلی — بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں دو مرتبہ وزیرِ اعلیٰ رہنے والی ممتا بنرجی کی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس ‘ٹی ایم سی’ نے ریاست کے انتخابات میں مرکزی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دی ہے۔

Read more

بھارت: ممتا کی ہیٹ ٹرک، مودی ممتا سے بنگال چھیننے میں ناکام

نئی دہلی — بھارت کی پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مغربی بنگال، آسام اور کیرالہ میں وہاں کی حکمراں جماعتوں نے اپنی حکومت برقرار رکھی ہے۔ البتہ تمل ناڈو اور پڈو چری میں اپوزیشن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پانچ ریاستوں میں سب سے اہم اور دلچسپ الیکشن مغربی بنگال میں تھا جہاں وزیرِ اعظم نریندر مودی، وزیرِ داخلہ امت شاہ اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا اور تقریباً پوری مرکزی کابینہ انتخابی مہم میں مصروف تھی۔

Read more

امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں صحافیوں کی مشکلات بڑھنے کے خدشات

اسلام آباد — افغانستان کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے۔ تاہم رواں سال امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغان صحافیوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغانستان میں صحافیوں کے قتل اور اغوا کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جب کہ حالیہ عرصے میں خواتین صحافیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Read more

اسلام آباد بھی صحافیوں کے لیے اب محفوظ نہیں رہا: فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ

پاکستان میں صحافیوں پر حملوں اور آزادی اظہار کے حوالے سے تنظیم فریڈم نیٹ ورک نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں میڈیا اور صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے پاکستان میں صحافت کے لیے خطرناک ترین جگہ بلوچستان یا قبائلی علاقے نہیں بلکہ ملک کا دارالحکومت اسلام آباد ہے۔

Read more

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کا جوہری مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جوہری معاملات سے متعلق امریکہ اور ایران کے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت امریکہ کی جانب سے تیل اور بینکنگ کے شعبے سے متعلق پابندیاں جلد ہٹا دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور چار بڑے ممالک کے مابین ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ دوبارہ فعال کرنے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

Read more

بھارت میں کرونا بحران، امریکی ماہر ڈاکٹر فاؤچی کی لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

امریکہ کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے وائرس کی سنگینی کا ادراک نہ کیا تو ہم اس سے بھی بڑی مشکل میں پڑ جائیں گے۔

ہفتے کو بھارتی اخبار ‘انڈین ایکسپریس’ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ "اس وائرس نے ہمیں بتایا ہے کہ اگر اس کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی نہ اپنائی گئی تو یہ ہمارے معاشرے میں تباہی مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر ہم نے اس وائرس کی صلاحیت کو نظرانداز کیا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہی ہو گا۔”

Read more

بھارتی کشمیر میں بیوہ اور غیر شادی شدہ خواتین کی بڑھتی تعداد ‘سماجی المیہ’

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں اسی کی دہائی میں شروع ہونے والی مسلح جدوجہد کے دوران ہزاروں کشمیری نوجوان ہلاک جب کہ کئی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ ان نوجوانوں کی ہلاکت کی وجہ سے ہزاروں کشمیری خواتین بیوہ اور کئی بے سروسامانی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق متنازع علاقے میں گزشتہ 31 برس سے جاری شورش کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں کی تعداد میں معذور ہو چکے ہیں۔ جب کہ سرکاری اعداد و شمار میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے نصف دکھائی گئی ہے۔

Read more

ایبٹ آباد آپریشن کے 10 سال مکمل، اس واقعے کا پاکستان پر کیا اثر پڑا؟

اسلام آباد — القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کی دو مئی 2011 کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہلاکت پر بعض حلقوں کی جانب سے پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی اور بن لادن کی پاکستان میں موجودگی پر کئی سوالات اُٹھائے گئے۔ تاہم یہ واقعہ کئی سال تک پاکستان پر مختلف حوالوں سے اثرانداز ہوتا رہا۔

Read more

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے 10 سال بعد: ‘القاعدہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مگر ختم نہیں ہوئی’

کراچی — دو مئی 2011 کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوج کی ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس واقعے نے جہاں عالمی سطح پر کئی اثرات مرتب کیے وہیں القاعدہ کو بھی اپنے سربراہ کی ہلاکت سے دھچکہ لگا۔

القاعدہ کی سرگرمیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد دنیا کی سب سے خطرناک تنظیم سمجھی جانے والی القاعدہ مرکزی سطح پر بظاہر ٹوٹ پھوٹ اور قیادت کے بحران کا شکار نظرآتی ہے مگر اس کے باوجود دنیا کے مختلف خطوں میں اس سے جڑی ہوئی شاخیں ابھی تک مؤثر ہیں۔

Read more

ایبٹ آباد آپریشن کا اہم کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کس حال میں ہیں؟

ویب ڈیسک — "وہ ایک چھوٹے سے سیل میں رہتے ہیں جہاں وہ چل پھر سکتے ہیں اور وہیں ہلکی پھلکی ورزش بھی کر لیتے ہیں۔ قرآن کے علاوہ وہ کوئی کتاب یا اخبار پاس نہیں رکھ سکتے۔ اہلِ خانہ سے ملاقات میں انہیں اپنی مادری زبان پشتو میں بات کرنے کی بھی اجازت نہیں۔”

امریکہ میں ہیرو اور پاکستان میں ‘غدار’ تصور ہونے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے روز و شب کی یہ تفصیل خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے ان کے اہلِ خانہ اور وکیل کی مدد سے حاصل کی ہیں کیوں کہ ان کے علاوہ شکیل آفریدی تک کسی اور کو رسائی حاصل نہیں۔

Read more

افغانستان سے فوجی انخلا شروع: ’اڈوں کا انتظام افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا’

اسلام آباد — افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے تک بین الاقوامی فورسز متعدد اڈوں کا انتظام افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیں گی۔

افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع جنرل یاسین ضیا کا قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب اور دیگر افغان حکام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی افواج بارام ایئر فیلڈ جائیں گی جس کے بعد وہ اپنی آخری منزل کی طرف روانہ ہو جائیں گی۔

Read more

الیکشن کمیشن: مسلم لیگ کے اعتراض پر کراچی کے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم

اسلام آباد — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقہ این اے-249 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی طرف سے دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انتخابی نتائج روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Read more

افغانستان: گیسٹ ہاؤس پر خودکش حملہ، 24 افراد ہلاک

ویب ڈیسک — افغانستان کے صوبے لوگر میں جمعے کو ہونے والے ایک خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

صوبہ لوگر کے گورنر کے دفتر کے مطابق صوبائی دارالحکومت پل علم کے ایک گیسٹ ہاؤس پر ہونے والے ٹرک حملے میں 110 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد سویلین ہیں جن میں کئی طلبہ بھی شامل ہیں۔

Read more

بھارت میں وبا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ کیا وہاں سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم ہے؟

ویب ڈیسک — بھارت میں رواں ماہ کے دوران دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیزی سے کرونا وائرس وبا پھیلنے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ کیسز میں اضافے کے باعث دارالحکومت دہلی اور ممبئی کے اسپتالوں میں بستروں، دواؤں اور آکسیجن کی قلت ہو گئی ہے۔

Read more

آسٹریلیا نے بھارت سے شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک — آسٹریلیا کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا کے وہ رہائشی اور شہری جو کہ گزشتہ 14 دن سے بھارت میں ہیں اور وہ آسٹریلیا واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان پر آئندہ ہفتے پیر سے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Read more

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کو پہلی بار اننگز کی شکست سے دو چار کر دیا

کراچی — ٹی ٹوئنٹی سیریز کی طرح پاکستان کی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی فتح کے ساتھ کیا ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی۔

Read more

امریکہ کرونا بحران کے باعث بھارت سے سفرکو محدود کر رہا ہے: امریکی عہدیدار

بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بائیڈن انتظامیہ بھارت سے امریکہ آںے والی پروازوں کو عارضی طور پر منگل چار مئی سے محدود کر رہی ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے مطابق، وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نے جمعے کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے بعد بھارت میں کووڈ نائینٹین کی مختلف اقسام کے عام ہونے اور انتہائی غیر معمولی طور پر بگڑتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

Read more

وائرس سے چھٹی، مالدیپ میں رئیس بھارتیوں کی آمد جاری

بحر ہند میں ایک ہزار چھوٹے جزیروں پر مشتمل ملک مالدیپ میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے بالی ووڈ کے ستاروں سمیت رئیس بھارتی شہریوں کی آمد جاری ہے۔

مالدیپ نے اپنی بین الاقوامی سرحدیں پچھلے برس تین ماہ تک بند رکھنے کے بعد جولائی میں کھول دی تھیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملک میں ابھی تک آنے والے سیاحوں میں زیادہ اکثریت کا تعلق بھارت سے ہے۔

Read more

افغانستان کے معاملے پر امریکہ، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کا دوحہ میں اجلاس

قطر کے دارلحکومت دوحہ میں امریکہ، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں نے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی ہے، جس کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں "ایکسٹینڈڈ ٹرائیکا” کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ افغانستان میں امن کے حصول کے لیے ہونے والے اس اہم اجلاس میں اعادہ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے معاملے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، سوائے اس کے کہ مذاکرات کی مدد سے دیرپا اور منصفانہ امن تلاش کیا جائے۔

Read more

اینٹنی بلنکن پانچ مئی کو یوکرین جائیں گے

امریکہ، یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں حالیہ اضافے پر، یوکرین سے قریبی رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن، آئندہ ہفتے یوکرین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹنی بلنکن 5 اور 6 مئی کو یوکرین میں ہوں گے، جہاں وہ صدر زلینسکی، وزیر خارجہ کلیبا، دیگر عہدیداروں اور یوکرین کی سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقاتوں میں، روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں یوکرین کی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کے لیے امریکہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

Read more

پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد، فرانس مخالف مظاہروں کی بھی مذمت

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے یورپ کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس قرارداد کی منظوری پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین پر نظرِ ثانی نہ کرنے تک پاکستان کو اپنی برآمدات کے لیے حاصل ترجیحی اسٹیٹس ’جی ایس پی پلس‘ ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Read more

امریکی فوج کے انخلا کے بعد کا افغانستان کیسا ہوگا؟

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے یورپ کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس قرارداد کی منظوری پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین پر نظرِ ثانی نہ کرنے تک پاکستان کو اپنی برآمدات کے لیے حاصل ترجیحی اسٹیٹس ’جی ایس پی پلس‘ ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Read more

حکومت کا ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ’ منصوبہ: اوورسیز پاکستانی کتنا یقین رکھتے ہیں؟

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیلات کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پیسے بھیجنے کی مسلسل ترغیب دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف سہولتیں بھی دی جار ہی ہیں جس پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

کرونا بحران: آکسیجن بنتی کیسے ہے اور اس کی قلت کیوں ہے؟

دنیا بھر میں یوں تو گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے کرونا وبا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تاہم حالیہ عرصے میں بھارت میں اس وبا کی دوسری لہر خوفناک شکل اختیار کر گئی ہے جس کی بنیادی وجہ نظامِ صحت پر دباؤ کے علاوہ سانس لینے کے لیے درکار آکسیجن کی قلت ہے۔ کرونا وائرس انسانی جسم میں داخل ہو کر پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔ مرض کی شدت زیادہ ہو تو آکسیجن لیول بھی کم ہو جاتا

Read more

بھارت: کیا حکومت کرونا بحران پر ہونے والی تنقید کو دبانا چاہتی ہے؟

بھارت میں کرونا کیسز اور اموات میں ہونے والے روز بہ روز اضافے کی وجہ سے حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر اس بحران کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی مبینہ بدانتظامی کو ذمے دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

بھارت کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر اپنی شکایت پوسٹ کرتا ہے تو حکومت اس کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی۔ اگر ایسے کسی شہری کو ہراساں کیا گیا تو اسے توہینِ عدالت تصور کیا جائے گا۔​

Read more

کراچی: این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کامیاب، (ن) لیگ کا دھاندلی کا الزام

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ تجزیہ کار حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کو غیر متوقع قرار دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

Read more

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کیا بتاتے ہیں؟

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے نتائج آنے کے بعد جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اپنی جیت کا جشن منانے میں مصروف ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر سیاسی جماعتیں دھاندلی کے الزامات عائد کر کے نتائج کو مسترد کر رہی ہیں۔

Read more

پاکستانی نژاد کرکٹ اسٹارز جنہوں نے دوسرے ملکوں کی نمائندگی کی

پاکستان یا کسی پاکستانی نژاد کھلاڑی نے پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی ہے تو ایسے ملکوں کی فہرست میں انگلینڈ نمایاں ہے۔ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے اپنی فرنچائر میں شامل کیا ہے۔ ان کا انتخاب ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ہوا ہے لیکن وہ اس پر بے حد خوش

Read more

اسرائیل میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ سے 44 افراد ہلاک

اسرائیل میں یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔

بھگدڑ کا واقعہ جمعے کی صبح اسرائیل کے ماؤنٹ میرن کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ہزاروں افراد "لاگ باومر” نامی تہوار کے سلسلے میں جمع تھے۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ پہلا مذہبی اجتماع تھا۔

Read more

عوامی شکایات پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر معطل، چھ افسران سمیت واپس طلب

"اگر ہمیں قونصلیٹ جانا پڑ جائے تو سمجھیں پورا دن ضائع ہو گا اور کوئی ضمانت نہیں ہے کہ جس کام سے گئے ہیں وہ ہو گا یا صرف چکر ہی لگے گا۔” افضل اعوان گزشتہ 15 برس سے سعودی عرب میں ملازمت کر رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سفارت خانے اور کونسل خانوں میں دستاویزات کی تصدیق یا پاسپورٹ کی تجدید جیسے معمولی کام بھی اُن جیسے افراد کے لیے صبر آزما اور وقت طلب عمل ہے۔

Read more

افغانستان سے انخلا، طالبان کے ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر پینٹاگون کی تیاری

پینٹاگون نے افغانستان سے امریکہ کی فوج کے انخلا کے دوران طالبان کے ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

امریکہ کے ایک سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 37 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ برس فروری میں طالبان اور ٹرمپ انتظامیہ کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان سے امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا انخلا ہونا تھا۔

Read more

بھارت میں نوجوان ویکسین لگوانے کے لیے پرجوش، چند گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زائد رجسٹریشن

بھارت کی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کے اعلان کے بعد نوجوانوں میں ویکسین رجسٹریشن کے لیے جوش دیکھا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق 28 اپریل کی شام چار بجے ’کو۔وِن‘ ایپ پر رجسٹریشن کا آغاز ہوا اور اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ افراد خود کو رجسٹر کرا چکے ہیں۔

Read more

نوشہرہ: ایک ماہ کے دوران غیرت کے نام پر چار خواتین سمیت سات افراد قتل

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بدھ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ مذکورہ خاندان کے فرد سے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو تین اپریل کو قتل کر دیا گیا تھا۔

بدھ کو پیش آنے والے واقعے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read more

بھارت میں کرونا سے اموات؛ ’24 گھنٹے قبریں کھودی جا رہی ہیں‘

بھارت میں کرونا وائرس کی وبا سے بڑھتی ہوئی اموات کے باعث شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں آخری رسومات کے لیے آنے والوں کا ہجوم برقرار ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں گورکن 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ بھارت میں دوسری لہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روزانہ تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جب کہ ملک میں وبا سے ہونے والی اموات دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔ بھارت میں وبا

Read more

بائیڈن کے خطاب پر ری پبلکنز کا ردِ عمل؛ ‘صدر قوم کو متحد کرنے میں ناکام رہے’

امریکہ میں حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم اسکاٹ نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن قوم کو متحد کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہ انفراسٹرکچر، تعلیم اور خاندانوں سے متعلق اُن کا پیکج قوم کو مزید تقسیم کرے گا۔ بدھ کی شب صدر بائیڈن کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر ری پبلکنز کی جانب سے باضابطہ ردِ عمل دیتے ہوئے ٹم اسکاٹ نے کہا کہ بائیڈن کو ورثے میں بہتر

Read more

کانگریس کا مشترکہ اجلاس: کاملا ہیرس اور نینسی پیلوسی نے تاریخ رقم کر دی

امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس اور ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرکے امریکہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کیا تو اس موقع پر ان کی پشت پر موجود نشستوں پر پیلوسی اور کاملا ہیرس براجمان تھیں۔

Read more

کراچی کے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے 249 میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ جعمرات کو حلقے میں انتخابی معرکے کے لیے پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا۔

Read more

چاند پر پہلا انسانی مشن لے جانے والے اپالو 11 کے پائلٹ مائیکل کولنز انتقال کرگئے

چاند پر جانے والے پہلے انسانی مشن اپالو-الیون کے پائلٹ اور امریکہ کے خلانورد مائیکل کولنز 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بدھ کو مائیکل کولنز کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ ان کے خاندان کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ کولنز کی موت کینسر کے باعث ہوئی۔

Read more

سعودی عرب ایران تعلقات بحالی؛ ’یہ عمل مسلم امہ کے لیے باعثِ تقویت ثابت ہو گا‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ایران کے ساتھ امن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل مسلم امہ کے لیے باعث تقویت ثابت ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی اور عرب ایران کے مفادات ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

Read more

امریکہ اڑان بھرنے کو تیار ہے: صدر بائیڈن کا کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں ملک میں کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات، معیشت کی بحالی، معاشی مساوات، گن وائلنس کے خاتمے سمیت کئی اہم اقدامات کا اعادہ کیا ہے۔

بدھ کو اپنے خطاب کے دوران صدر بائیڈن نے ملکی داخلی امور کے ساتھ ساتھ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا، موسمیاتی تغیر، چین کے ساتھ تعلقات جیسے خارجہ امور پر بھی بات کی۔

Read more

کراچی کے این اے 249 میں ضمنی الیکشن: کس جماعت کا پلڑا بھاری ہے؟

کراچی — ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں جمعرات کو ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوگی۔ یہ حلقہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہوا تھا۔

Read more

پاکستان میں کرونا سے ریکارڈ یومیہ اموات، 22 زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز

اسلام آباد — پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں مزید شدت آ رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی یومیہ تعداد دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتِ حال ایسی ہی رہی تو مزید پابندیاں لگانا ناگزیر ہو جائے گا۔

Read more

فائز عیسیٰ کے خلاف کیس وزیرِ اعظم نے بنوایا؛ سابق سربراہ ایف آئی اے کے الزام پر حکومت کا قانونی نوٹس

اسلام آباد — سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور کارروائی کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر احمد میمن کے حالیہ انکشافات پر حزبِ اختلاف نے حکومت پر شدید تنقید کی ہے، جب کہ حکومت نے بشیر میمن کے بیانات کی مکمل تردید کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

Read more

پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن: کیا جاننا ضروری ہے؟

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ تاہم ملک میں بہت سے لوگ ویکسین کی افادیت اور اس کے اثرات کے حوالے سے مختلف آرا رکھتے ہیں۔

ملک میں مجموعی طور پر 21 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور ایک روز کے دوران ایک لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف پہلی مرتبہ منگل کو حاصل کیا گیا ہے۔

Read more

2020 کی مردم شماری: امریکی ریاستوں کی کانگریس میں نمائندگی تبدیل

امریکی محکمہ مردم شماری کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوبی اور مغربی امریکی ریاستوں میں آبادی بڑھنے اور نقل مکانی کےرجحانات میں انے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بعض ریاستوں کی نمائندگی ایوان نمائندگان میں بڑھ جائے گی، جبکہ امریکہ کی شمالی ریاستوں کی آبادی میں کمی کا اثر بھی ان ریاستوں کی ایوان نمائندگان میں نشستوں پر پڑے گا، جس کی فائدہ ری پبلیکن پارٹی کو پہنچے گا۔ امریکی ریاستوں میں آبادی کے نئے اعداد و شمار

Read more

کیا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ناتجربہ کار بالنگ سے زمبابوے کی ٹیم فائدہ اٹھا سکے گی؟

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں جمعرات سے آمنے سامنے ہوں گی۔ ایک طرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح سمیٹنے والی پاکستان ٹیم ہے تو دوسری طرف شارٹ فارمیٹ میں گرین شرٹس کا سخت مقابلہ کرنے والی میزبان ٹیم ہے۔

دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سمیٹ کر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے پُر امید ہیں۔

پاکستان ٹیم تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کے بغیر میدان میں اترے گی کیوں کہ وہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

Read more

انخلا کے بعد افغانستان میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں: زلمے خلیل زاد

امریکی محکمۂ خارجہ نے افغانستان سے یکم مئی کو امریکی فوج کے انخلا کا عمل شروع ہونے سے پہلے کابل کے امریکی سفارت خانے میں موجود اپنے عملے میں واضح کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سال تعینات رہنے کے بعد امریکی فوجیوں کے وہاں مزید تعینات رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

Read more

متعدد امریکی شہری اب ماسک کے بغیر باہر جا سکتے ہیں: سی ڈی سی

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) نے ماسک پہننے سے متعلق اپنی گائیڈ لائنز میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

سی ڈی سی نے منگل کو اپنے اعلان میں کہا ہے ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے امریکی شہریوں کو اب چہرےپر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے تاہم پرہجوم مقام پر شرکت کی صورت میں انہیں بھی ماسک پہننا ہو گا۔

Read more

بھارت میں کرونا سے اموات کا نیا ریکارڈ، اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن کی قلت برقرار

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور وبا کی سنگینی بڑھتی جا رہی ہے جب کہ یومیہ کیسز اور اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کو بھارت میں وائرس سے مزید 3293 یومیہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ادھر یومیہ کیسز کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور بدھ کو مزید تین لاکھ 60 ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Read more

بائیڈن کا کانگریس سے خطاب ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ کیوں نہیں؟

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اپنی حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ حسب روایت اس خطاب میں صدر ملک کی موجودہ صورتِ حال، درپیش مسائل اور اپنی انتظامیہ کی کارکردگی پر اظہارِ خیال کریں گے۔

صدر کا یہ خطاب کئی اسباب سے اہمیت کا حامل ہے تاہم اس خطاب کو ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا عنوان دیا جاسکتا ہے یا نہیں اور اس عنوان سے ہونے والے خطاب کا کیا تاریخی پس منظر ہے؟ اس کے بارے میں کچھ اہم تفصیلات یہاں دی جارہی ہیں۔

Read more

حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی، ‘اشاریے ٹھیک لیکن عوام کی معاشی حالت بھی دیکھ لیں’

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اعشاریوں میں کچھ بہتری ضرور آئی ہے لیکن حکومت کو اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

معاشی ماہر اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے سربراہ عابد قیوم سلہری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے معیشت کے جو بعض اعشاریے بتائے ہیں وہ مثبت ہوئے ہیں جن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں۔ البتہ بہت سے میدانوں میں اب بھی زیادہ بہتری دکھانے کی ضرورت ہے۔

Read more

ریاست مخالف بیانات کا الزام، مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف گرفتار

پاکستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ”ریاست مخالف“ بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں منگل کو لاہور کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر ایک ٹاک شو کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کے جواب میں کہا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ہم میں سے کوئی ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ نہیں لگائے گا۔

Read more

دنیا بھر میں 10 میں سے ایک خاتون کا حمل ضائع ہو جاتا ہے: تحقیق

برطانوی جریدے کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک خاتون کا حمل ضائع ہو جاتا ہے۔

منگل کو برطانوی جریدے دی لینسیٹ میں تین پیپرز کی ایک نئی سیریز شائع کی گئی جس میں حمل ضائع ہونے سے متعلق ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔

Read more

اب فیس بک پر پوڈکاسٹ اور میوزک سننا ممکن

دنیا کی مقبول میوزک اسٹریمنگ سروس ’اسپوٹی فائے‘ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فیس بک کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت صارفین اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہِ راست میوزک اور پوڈ کاسٹ سن سکیں گے۔

میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور فیس بک کی اس شراکت داری سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین فیس بک پر میوزک اور پوڈ کاسٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

Read more

اس سال کے آسکرز میں نیا کیا تھا؟

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کا میلہ اتوار کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں سجا لیکن کرونا کی وجہ سے اس بار وہ رنگینیاں دیکھنے کو نہیں ملیں۔

رواں برس ایونٹ کو یادگار بنانے والے آسکر کے فاتحین کا تعلق صرف امریکہ اور برطانیہ سے نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی تھا۔

ان اداکاروں نے نہ صرف کئی ریکارڈز بنائے بلکہ ساتھ ہی ساتھ نئی روایات کی بھی بنیاد رکھ دی ہے۔

Read more

بھارت میں کرونا اموات کی تعداد سرکاری ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہے: مبصرین

بھارت میں گزشتہ کئی روز سے کرونا کیسز کی یومیہ تعداد تین لاکھ سے اوپر آ رہی ہے۔ جب کہ وبا سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد ڈھائی ہزار سے تین ہزار کے درمیان ہے۔

لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق محکمۂ صحت کی جانب سے کرونا سے ہونے والی اموات کی جو تعداد بتائی جا رہی ہے وہ یقینی طور پر درست نہیں ہے۔ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

Read more

بانی ٹی ٹی پی مولوی فقیر محمد کابل جیل سے رہا، کیا مسقبل میں کردار ادا کر سکتے ہیں؟

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق نائب سربراہ مولوی فقیر محمد کو آٹھ سال بعد کابل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ افغان حکومت نے رواں ماہ 15 اپریل کو تین دیگر ساتھیوں سمیت مولوی فقیر محمد کو رہا کیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائیکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) نے 26 فروری 2013 کو مولوی فقیر محمد کو چار دیگر ساتھیوں سمیت اُس وقت سرحدی صوبے ننگرہار کے ضلع نازیان سے گرفتار کیا تھا جب وہ طورخم سے ملحقہ پاکستان میں وادی تیراہ جا رہے تھے۔گرفتاری کے بعد مولوی فقیر محمد بگرام جیل میں زیرِ تفتیش رہے ۔

Read more

پاکستان میں کرونا وبا کی شدت کے باوجود اے لیولز کے امتحانات کیوں ہو رہے ہیں؟

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود اے لیولز کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں جس پر طلبہ اور اُن کے والدین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کرونا وبا کے دوران اسکولوں کی بندش کے باعث طلبہ کے ہر دلعزیز سمجھے جانے والے وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو اس معاملے میں اب تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن کا مؤقف ہے کہ یہ امتحانات ہر صورت لیے جائیں گے۔

Read more

کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کی خدمات، آرٹیکل 245 کیا کہتا ہے؟

پاکستان کی وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد فوج نے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے سڑکوں پر گشت شروع کر دیا ہے۔

فوجی اہل کار لاہور، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور میر پور سمیت دیگر شہروں میں گشت کرتے دکھائی دیے۔

Read more

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ہلاک، صحافیوں کا احتجاج

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی اخبار سے وابستہ رپورٹر کو ہلاک کر دیا۔ واقعے پر صحافی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے ’کلی قبمرانی‘ میں اس وقت پیش آیا جب مقامی اخبار ‘آزادی’ سے وابستہ صحافی عبدالواحد رئیسانی گھر سے دفتر جا رہے تھے۔

Read more

بہترین فلم کا آسکر ‘نومیڈ لینڈ’ کے نام، کلووی ژاؤ بہترین ہدایت کارہ قرار

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز سال 2021 کے لیے بہترین فلم ‘نومیڈ لینڈ’ قرار پائی ہے جب کہ اسی فلم کی ہدایت کارہ کلووی ژاؤ کو بہترین ہدایت کارہ قرار دیا گیا ہے۔

کلووی ژاؤ نے آسکر ایوارڈ اپنے نام کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی دوسری خاتون اور پہلی ایشین ہیں۔

Read more

بھارت میں کرونا کی صورتِ حال بدستور تشویش ناک، آکسیجن کی ‘بلیک’ میں فروخت کی شکایات

بھارت میں کرونا کیسز میں یومیہ اضافہ مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 52 ہزار 991 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جب کہ 2,812 افراد وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی سنگین صورت حال میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فرانس، سنگاپور، جرمنی، ڈنمارک، روس اور یورپی یونین نے بھارت کی امداد کے اعلانات کیے ہیں۔

Read more

امریکہ نے افغانستان سے فوجی مشن ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجوں کے مکمل انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اتوار کو کابل میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل اسکاٹ ملر کا کہنا تھا کہ اُن کو موصول ہونے والے احکامات کے بعد افغانستان میں تعینات امریکی فوجی ‘پیچھے ہٹنے’ کی تیاری کر رہے ہیں۔

Read more

زمبابوے کے خلاف سیریز پاکستان کے نام، بابر نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ ادھر بابر اعظم نے تیز ترین 2000 رنز بنا کر بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

اتوار کو ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد رضوان نے صرف 60 گیندوں پر 91 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

Read more

بائیڈن نے پہلی جنگِ عظیم میں آرمینیائی لوگوں کی ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دے دیا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پہلی جنگِ عظیم کے دوران سلطنتِ عثمانیہ کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے مبینہ قتلِ عام کو نسل کشی قرار دے دیا ہے۔

صدر بائیڈن کی جانب سے آرمینیائی باشندوں کی ہلاکتوں کو نسل کشی تسلیم کرنا اُن کے انتخابی وعدے کی تکمیل ہے جب کہ اس کا اعلان اس روز کیا گیا ہے جب آرمینیا کے لوگ ہلاک ہونے والوں کی یاد مناتے ہیں۔

Read more

کرونا کی بگڑتی صورتِ حال: دہلی میں مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن، پاکستان کی مدد کی پیش کش

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے باعث بگڑتی صورتِ حال پر پڑوسی ملک پاکستان کی جانب سے ضروری طبی سامان کی فراہمی کی پیش کش کی گئی ہے جب کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکہ بھارت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

بھارت میں اتوار کو ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تین لاکھ 49 ہزار 691 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Read more

پاکستان سے منشیات کی اسمگلنگ میں بطور ‘ضمانت’ رکھوائے گئے نائیجیرین باشندے کہاں گئے؟

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی غلام نبی میمن کو گزشتہ سال 14 نومبر کو فون پر اطلاع ملی کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک بنگلے میں تین نائیجیرین باشندوں کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ان تین غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کرا لیا اور اس بنگلے کے چوکیدار ادیب ولد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک نائیجرین باشندے کی درخواست پر پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا اور نائیجیرین باشندوں کو چھوڑ دیا لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی۔

Read more

امریکہ میں رمضان میں مساجد کھلنے پر مسلمانوں کا اظہارِ اطمینان

امریکہ میں رہائش پذیر مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ کرونا وبا کے باوجود رمضان کے مہینے میں مساجد کھلی ہوئی ہیں۔

گزشتہ سال رمضان کے دوران کرونا وبا کے پیشِ نظر مساجد بند تھیں اور اب جب کہ امریکہ بھر میں وبا کے کیسز میں کمی آ رہی ہے اور امریکی کرونا ویکسین لگوا رہے ہیں ایسے میں مساجد کے دروازے ایک بار پھر سے کھل رہے ہیں۔

Read more

امریکہ میں پاکستانی نژاد طالبہ پر تیزاب سے حملہ، پولیس کو حملہ آور کی تلاش

امریکہ کی ریاست نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی نژاد طالبہ نافعہ اکرام پر نامعلوم شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا۔ پولیس اس حملہ آور کی تلاش میں ہے جب کہ اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

لانگ آئی لینڈ میں مارچ میں نافعہ اکرام پر نامعلوم شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا اور کئی ہفتے اسپتال میں رہنا پڑا ہے۔

Read more

کیا عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم ہو سکیں گی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم لیکن ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے اسلام آباد سے رابطوں کی تصدیق کی ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اشارہ ملنے پر انہوں اپنے حامی ارکانِ اسمبلی کے اعزاز میں افطاری کو منسوخ کیا ہے۔

ایک ماہ میں لگ بھگ یہ پہلا موقع ہے کہ جب جہانگیر ترین نے اسلام آباد سے رابطوں کے بارے میں کوئی دعویٰ کیا ہے۔

Read more

بھارت میں کرونا وبا کی دوسری لہر ‘سونامی’ ہے: دہلی ہائی کورٹ

بھارت میں یومیہ کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ وبا کے سبب دو ہزار 624 اموات ہوئیں۔

بھارت میں ایک روز قبل تین لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

نئی دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں 25 مریض آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ سینئر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ان اموات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

Read more

’عرب سپرنگ‘ نے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق صحافتی اداروں کی پالیسی کیسے بدلی؟

صحافتی آزادیوں پر کام کرنے والی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی ایک رپورٹ کے مطابق،عرب ملکوں میں دس سال قبل عرب بہار یا ’عرب سپرنگ‘ کے نام سے شروع ہونے والی تحریک کے دوران مصر، لیبیا، شام، تیونس اور یمن میں 189 صحافی پرتشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

ناسا اور راکٹ کمپنی سپیس ایکس نے 4 خلاباز خلا میں بھیج دیئے

امریکی خلائی ادارے ناسا اورایلن ماسک کی نجی راکٹ کمپنی سپیس ایکس نے جمعے کے روز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 4 نئے خلاباز بھیجنے کے لیے خلا میں اپنا راکٹ طیارہ بھیجا ہے۔ یہ طیارہ اپنے انداز کا پہلا طیارہ ہے جس میں استعمال ہونے والا راکٹ بوسٹر ایک پرانے راکٹ کو ری سائیکل کر کے بنایا گیا ہے۔

Read more

روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نیولنی نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی نیولنی روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نیولنی نے جمعے کے روز اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر جیل میں اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے ڈاکٹروں کے ایک پینل نے ان کا معائنہ کیا تھا۔ نیولنی نے اپنی کمر اور ٹانگ میں شدید درد پر مناسب علاج معالجہ نہ ملنے کی وجہ سے 21 مارچ کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں نیولنی کا کہنا

Read more

روسی افواج کی یوکرین کی سرحد سے واپسی شروع

روس کی افواج نے یوکرین کی سرحد کے نزدیک اپنی تعداد میں ڈرامائی اضافے کے بعد ، جمعے کے روز سے اپنے مستقل اڈوں کی جانب واپسی شروع کر دی ہے۔ روسی فوجیوں کی اس متنازع علاقے میں موجودگی اور اتنی بڑی تعداد میں تعیناتی پر یوکرین اور مغربی قوتوں کو تشویش تھی۔

Read more

ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا سب کے معاشی مفاد میں ہے، بائیڈن

وائٹ ہاوس میں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام پر غور کے لیے دو روز سے جاری وورچوئل کانفرنس جمعے کو ختم ہو گئی۔ صدر بائیڈن نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لئے جو کچھ کرنا ہے، مل کر کرنا ہوگا۔

کانفرنس میں دنیا کے چالیس ملکوں کے رہنما اور بڑی کمپنیوں اور اداروں کے سربراہ شریک تھے۔

Read more

چین افریقہ میں مزید فوجی اڈے بنانے کا خواہش مند

افریقہ میں تعینات امریکی افواج چین کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں تشویش ہے کہ چین برِاعظم افریقه میں اپنے بری اور بحری اڈوں کا جال بچھانے کے قریب ہے۔

امریکی فوج کی افریقی کمان کے سربراہ جینرل سٹیفن ٹاؤن سینڈ نے جمعرات کو امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ سب جانتے ہیں کہ چین دنیا بھر میں اپنی چھاؤنیوں کی تعمیر کی خواہش رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو زیادہ تشویش بحرِ اوقیانوس کے افریقی ساحل پر چین کی موجودگی سے ہے۔

Read more

‘دنیا کی باتیں اور طعنے وہ کچھ سکھا دیتے ہیں جو کتابیں بھی نہیں سکھا سکتیں’

”لوگ اکثر کہتے ہیں کہ جو معذور ہوں انہیں خواہش نہیں کرنی چاہیے۔ انہیں عام لڑکیوں یا لڑکوں کی شادیاں دیکھ کر حسد ہو جاتی ہے لیکن میں کہتی تھی کہ حسد نہیں ہوتی۔ خواہشات ہوتی ہیں اور یہ ہر شخص کو ہوتی ہیں چاہے پوری ہوں یا نہ ہوں۔ مجھے لوگ کہتے تھے کہ تم کسی معذور شخص سے شادی کرنا تو میرا جواب ہوتا تھا کہ نہیں میں کسی نارمل شخص سے ہی شادی کروں گی کیوں کہ میں خود بھی نارمل ہی ہوں۔”

Read more

بھارت میں کرونا کیسز اور اموات میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی ہے اور روزانہ کیسز اور اموات کے نئے ریکارڈز بن رہے ہیں۔ مریضوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد اسپتالوں پر دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

بھارت میں مسلسل دوسرے روز کرونا وائرس کے تین لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اب تک دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن کے اندر کرونا کے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔جمعرات کو بھی بھارت میں تین لاکھ 14 ہزار کیسز سامنے آئے تھے۔

Read more

بھارت: کووڈ کیئر سینٹر میں آتشزدگی سے کرونا کے 13 مریض ہلاک

بھارت کے ساحلی شہر ویرار کے ایک اسپتال میں آتش زدگی کے نتیجے میں کرونا کے شکار 13 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ متاثرہ اسپتال میں کرونا کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

آتشزدگی کا واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی شہر ویرار کے وجے ولابھا کووڈ کیئر اسپتال میں جمعے کی صبح پیش آیا۔

Read more

بھارت: کرونا ویکسین کی چوری اور معافی نامے کے ساتھ واپسی

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں صورت حال بد ترین ہوتی جا رہی ہے اور ملک کو اس وقت ویکسین کی بھی قلت کا سامنا ہے۔ ان حالات میں کرونا ویکسین چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ چور نہ صرف چوری شدہ ویکسین واپس لوٹا گیا بلکہ اس کے ساتھ ایک معافی نامہ بھی چھوڑ گیا۔

Read more

بھارت کا سب سے بڑا سول ایوارڈ پدم بھوشن حاصل کرنے والے مولاناوحید الدین خان کون تھے؟

یہ غالباً 1993 یا 1994 کا واقعہ ہے۔ اس وقت میں اپنے دور کے ایک بڑے صحافی مولانا عبد الوحید صدیقی کے اردو ہفت روزہ ’نئی دنیا‘ میں کام کرتا تھا۔

ہفت روزہ ’نئی دنیا‘ کا دفتر نئی دہلی کے ’حضرت نظام الدین ویسٹ‘ نامی پوش کالونی میں واقع تھا۔

’نئی دنیا‘ کے دفتر کے برابر ہی میں اپنے دور کے جید عالم دین اور دانشور مولانا وحید الدین خاں کی کوٹھی ہے۔ البتہ ان دونوں کوٹھیوں کے درمیان ایک سڑک ہے۔ ادارتی عملے کے ہم دو تین لوگ لنچ کے لیے جاتے ہوئے اس کوٹھی کے سامنے سے گزرتے تھے۔

Read more

ترکی، پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کی ملاقات، پر امن افغانستان کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم

پر امن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ترکی، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے جمعے کے روز استنبول میں سہ فریقی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں پر امن افغانستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترکی، پاکستان اور افغانستان کے وزرا خارجہ کے درمیان یہ اہم ملاقات افغانستان کے بارے میں چوبیس اپریل کو استنبول میں ہونے والی کانفرنس کے ملتوی ہونے کے بعد ہوئی ہے۔

Read more

پاکستان کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست، سیریز ایک ایک سے برابر

پاکستان کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے رن ریٹ کم رہا ہے۔ پانچویں اوور میں پہلی وکٹ 19 رنز پر گریجب برینڈن ٹیلر فہیم اشرف کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Read more

کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں معاونت کے لیے فوج طلب

پاکستان میں حکومت نے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر میں عمل درآمد میں معاونت کے لیے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلے گی۔ لوگوں کی جانب سے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

Read more

قومی اسمبلی کا اجلاس فرانسیسی سفیر پر قرارداد پر بحث کے بغیر غیر معینہ مدت تک ملتوی

پاکستان کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں کا اجلاس فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کی قرارداد پر بحث یا منظوری کے بغیر ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا تو حزبِ اختلاف کے اراکین نے قرارداد پر بات کرنا چاہی۔ تاہم اسپیکر نے وقفۂ سوالات کا آغاز کر دیا۔

Read more

بھارت: گھر گھر کرونا وائرس کے وار، دہلی میں خوف اور وحشت کا راج

اس وقت ملک کا ایک بڑا حصہ کرونا کی دوسری لہر کی شدید گرفت میں ہے سیکڑوں اموات ہو رہی ہیں اور نظیر اکبر آبادی کے بقول "قزاق اجل نقارہ بجا بجا کر انسانی جانوں کی پونجی لوٹ رہا ہے۔”

دارالحکومت دہلی سمیت نصف درجن سے زائد ریاستوں میں عوام میں زبردست خوف و دہشت ہے۔ کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ کون کب کرونا کی گرفت میں آ جائے۔

Read more

بھارت میں مذہبی آزادی مسلسل کم ہو رہی ہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ

مذہبی آزادی کی عالمی صورت حال پر نظر رکھنے والے امریکی کمیشن یونائٹیڈ اسٹیٹ کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم (یو ایس سی آئی آر ایف) نے اپنی تازہ رپورٹ میں محکمۂ خارجہ سے سفارش کی ہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے میں انتہائی تشویش والے ملکوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے۔

Read more

فٹ بال سپر لیگ منصوبے کے بانی چیئرمین لیگ کے انعقاد کے لیے پرعزم

برطانیہ اور اٹلی کے فٹ کلبوں کی مجوزہ ‘سپر لیگ’ سے دست بردار ہونے کے باوجود لیگ کے بانی چیئرمین منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

اسپین کے کلب ریال میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیرز مجوزہ ‘سپر لیگ’ کے پہلے چیئرمین ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ لیگ کے انعقاد کے خیال کو ترک نہیں کریں گے۔

Read more

‘فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت ہی کرے گی’

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے ردعمل میں فرانس کے ساتھ تعلقات اور سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پر پارلیمان کی سفارش کے بعد ہی حکومت کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر علوی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے فیصلے وفاقی حکومت کا استحقاق ہے تاہم پارلیمنٹ اپنی سفارشات سامنے لا سکتی ہے۔

Read more

‘رادھے جانے کے لیے نہیں، بھیجنے کے لیے آیا ہے’

بھارت میں عالمی وبا کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن بالی وڈ کے سلطان سلمان خان عید پر اپنی فلم ریلیز کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔

سلمان خان رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم میں ممبئی شہر سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Read more

پاکستان: ڈاکٹرز کو نسخے میں برینڈ کے بجائے فارمولہ لکھنے کی ہدایت، کیا اب دوائیں سستی ملیں گی؟

پاکستان میں ادویات کو رجسٹرڈ کرنے والے ادارے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹری نسخوں میں کسی خاص کمپنی کی دوا تجویز کرنے کے بجائے دوا کا سالٹ یا فارمولا لکھنے کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ مریضوں کو کم قیمت ادویات میسر آ سکیں۔

ڈریپ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو یہ شکایت تھی کہ بعض ڈاکٹرز مخصوص کمپنیوں کی دوائیں تجویز کرتے ہیں جو مارکیٹ میں مہنگے داموں دستیاب ہیں حالاں کہ اسی فارمولے کے تحت تیار کردہ دیگر دوائیں سستے داموں مل سکتی ہیں۔

Read more

برطانوی خفیہ ایجنسی ‘ایم آئی 5’ کی انسٹاگرام پر انٹری

کسی بھی ملک کی خفیہ ایجنسی کا کام عام طور پر معلومات اکٹھی کرنا اور ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ معلومات کو لوگوں سے مخفی رکھنا ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ کوئی خفیہ ایجنسی معلومات کو عوام تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہو؟

ایسا ہی ارادہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کا ہے جس نے معلومات چھپانے کی روایت توڑتے ہوئے اسے عوام تک پہنچانے کے لیے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔​

Read more

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک — پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

Read more