ایک امریکی ریاست میں ووٹرز کی معلومات تک ایرانی ہیکرز کی رسائی کی تصدیق

ویب ڈیسک — امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات سے چند دن پہلے امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ووٹرز کو بذریعہ ای میلز خوفزدہ کرنے کے لیے ایران نے معلومات امریکی ریاست کے ووٹرز رجسٹریشن ڈیٹا بیس سے حاصل کی ہیں۔

ای میلز کے مواد میں ووٹرز کو دھمکی دی گئی تھی کہ وہ انتخابات والے دن صدر ٹرمپ کو ووٹ دیں ورنہ نتائج کے لیے تیار رہیں۔

جمعے کو رات گئے امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے امریکی انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی طرف سے متعدد امریکی ریاستوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ جن میں الیکشن سے متعلق ویب سائٹس بھی شامل تھیں۔

Read more

’امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ نے سزا معافی کے لیے رحم کی اپیل دائر کر دی‘

اسلام آباد — پاکستان کی سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی سزا معافی کے لیے رحم کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔

پارلیمانی امور کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رحم کی اپیل دائر کرنے پر تحفظات تھے لیکن اب انہوں نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

Read more

صدر ٹرمپ اور جو بائیدن کی خارجہ پالیسی میں کیا فرق ہے؟

ویب ڈیسک — امریکہ میں دونوں صدارتی امیدواروں ریپبلکن جماعت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مد مقابل ڈیموکریٹ جماعت کےسابق نائب صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی میں چند بنیادی فرق ہیں۔

دنیا سے کیسا میل ملاپ رکھنا ہے، اس بارے میں دونوں امیدواروں کی سوچ مختلف ہے۔ بنیادی فرق یہ ہے، کہ صدر ٹرمپ کا نظریہ ہے سب سے پہلے امریکہ۔ دوسری جانب جو بائیڈن کی سوچ بین الاقوامی شراکت داروں کو ساتھ ملا کر چلنے کی ہے۔

Read more

مسلم لیگ ن کی مشکلات اور چیلنجز، راستہ کیسے نکلے گا؟

اسلام آباد —  پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت بیانیہ اور ایاز صادق کے ابھی نندن بیان کے بعد ڈی جی آئی اس پی آر کے بیان کے سےمسلم لیگ(ن) مزید مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت خود بند گلی میں ہے، اگر یہی بیانیہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں پارٹی میں توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

اسٹیبشلمنٹ اور حکومت سے مذاکرات کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف کسی قسم کی لچک فی الحال موجود نہیں جس کی وجہ سے بات چیت کے دروازے نہیں کھل رہے، لیکن ایسا کرنا حکومت اور مسلم لیگ (ن) دونوں کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

Read more

معاشرے آزادیوں سے چلتے ہیں، پابندیوں سے نہیں: وی او اے سے سلیم عاصمی کا یادگار انٹرویو

ٹھیک ایک برس قبل 31 اکتوبر 2019ء کو وائس آف امریکہ نے سلیم عاصمی ساحب سے ایک یادگار انٹرویو کیا تھا۔ اور آج 31 اکتوبر 2020ء کو سلیم عاصمی صاحب انسانی آزادیوں کا خواب دیکھتے دیکھتے اس وادی میں اتر گئے جہاں انہیں انسانی مساوات، اظہار کی آزادی اور بنیادی ضروریات کی آسودگی کے بارے میں تشویش کی ذمہ داری سے سبکساری مل گئی ہے۔ 29 نومبر 1934ء کو پیدا ہونے والے سلیم عاصمی صاحب نے 1959 میں ٹائمز آف

Read more

کشمیر کے اراضی قوانین میں ترمیم، کیا بھارتی حکومت آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے؟

سرینگر —  نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے کے اراضی قوانین میں حال ہی میں کی گئی ترامیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت کی وزارتِ داخلہ نے پیر کو جموں و کشمیر کے اراضی قوانین میں بڑے پیمانے پر ردّوبدل کی ہے اور تمام بھارتی شہریوں کو علاقے میں اراضی خریدنے اور دیگر غیر منقولہ جائیداد کا مالک بننے کا اہل بنا دیا ہے۔

Read more

خواتین کا وزیرِ اعظم کو خط، 22 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز ارسال

لاہور — پاکستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق وزیرِ اعظم عمران خان کو بھیجے گئے ایک خط پر مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے بہت سے قوانین بنا دیے گئے ہیں جن سے خواتین کو انصاف مل سکے۔ لیکن ان پر مکمل طور پر عمل نہیں ہوتا۔

‘ویمن فرام پاکستان’ نامی پلیٹ فارم سے وزیرِ اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں خواتین سے ناانصافی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خط میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ‘ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان’ (ایچ آر سی پی) بھی معاون ہے۔

Read more

جیون کھیہ: بنگلہ دیش میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تیرتا ہوا اسپتال

ویب ڈیسک —  بنگلہ دیش میں تیرتا ہوا اسپتال سیلاب سے تباہ حال لوگوں کے لیے امید کی کرن بن گیا ہے۔ یہ اسپتال ایک فلاحی ادارے نے قائم کیا ہے۔ علاج کی غرض سے یہاں آنے والے افراد تو دلچسپی سے اسے دیکھتے ہی ہیں, عام لوگوں کے لیے بھی اسے دیکھنا ایک دلچسپ مشغلہ بن گیا ہے۔

بنگلہ دیش آب و ہوا کی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہر سال سیلاب سے ملک کے بڑے حصے میں تباہی ہوتی ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ کی اکثریت ناقابلِ علاج مریضوں کو خودکشی کا حق دینے کی حامی

ویب ڈیسک —  نیوزی لینڈ کے عوام کی اکثریت نے یوتھنیزیا کو قانونی قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا ہے جب کہ تفریح کی غرض سے بھنگ پینے کو قانونی قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔

نیوزی لینڈ میں 17 اکتوبر کو دو متنازع مسائل پر عوامی رائے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے الیکٹورل کمیشن نے جمعے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے یوتھنیزیا (ڈاکٹروں کی جانب سے ناقابلِ علاج مرض میں قریب المرگ افراد کی طبی عملے کی مدد سے خودکشی) کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

Read more

ہالی وڈ اسٹار اسکارلیٹ جوہانسن نے تیسری شادی کرلی

ویب ڈیسک — ہالی وڈ اسٹار اسکارلیٹ جوہانسن نے مزاحیہ اداکار کولن جوسٹ سے شادی کر لی ہے۔ یہ اُن کی تیسری شادی ہے۔

شادی کی تقریب گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہوئی تھی مگر اس کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ پینتیس سالہ اداکارہ نے ہفتے کی شب ‘سٹرڈے نائٹ لائیو’ کے 38 سالہ مصنف اور اداکار کولن جوسٹ سے شادی کی جب کہ دونوں گزشتہ سال مئی سے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور دونوں کی اکثر ملاقاتیں ہوتی رہی تھیں۔

Read more

امریکہ: ڈاک سے بھیجے گئے مسترد ووٹوں کی کثیر تعداد غیر یقینی صورت حال پیدا کر سکتی ہے

ویب ڈیسک — امریکہ میں ہر صدارتی الیکشن میں ڈاک کے ذریعے ارسال کیے گئے ووٹوں میں سے لاکھوں بیلٹس کو کئی وجوہات کی بنا پر رد کر دیا جاتا ہے۔ ان وجوہات میں بیلٹوں کا مقررہ وقت کے بعد موصول ہونا اور ڈاک کے لفافے کے باہر مناسب دستخط کا نہ ہونا شامل ہیں۔

لیکن اس سال کرونا وائرس کے باعث نصف سے زیادہ امریکی ووٹر اپنا بیلٹ ڈاک کے ذریعے بھیج رہے ہیں یا پھر وہ الیکشن کے دن سے پہلے ووٹ ڈالنے کی سہولت استعمال کر کے مخصوص جگہوں پر جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

Read more

کیا مسلم حکمران ‘اسلاموفوبیا’ سے نمٹنے کے لیے متحد ہو سکتے ہیں؟

اسلام آباد —  پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلامی دنیا کے رہنماؤں کے نام ایک خط میں ان سے کہا ہے کہ ہم سب کو غیر مسلم ممالک، خاص طور یورپی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے رجحان کے تدارک کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

خط میں وزیرِ اعظم عمران خان نے مغربی دنیا کو بھی باور کرایا ہے کہ اسلام اور پیغمبرِ اسلام پر بعض حلقوں کے حملوں کے نتیجے میں بنیاد پرست اور انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

Read more

ابھی نندن کے معاملے پر منفی بیان سے تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی: آئی ایس پی آر

اسلام آباد — بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس بیان کے ذریعے ملکی سلامتی سے منسلک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

جمعرات کو راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دن کو روشنی میں جواب دیا تھا. ہم نے نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ دُشمن کے دو جنگی جہاز بھی مار گرائے۔

Read more

بھارت: حکومت کی فرانسیسی صدر کی حمایت پر مسلم تنظیموں کا شدید ردِ عمل

نئی دہلی —  بھارتی حکومت کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی صدر کی حمایت پر بھارت کی متعدد مسلم مذہبی جماعتوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

مسلم جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے۔ ان جماعتوں نے پیغمبرِ اسلام کے توہین آمیز خاکوں کے سلسلے میں فرانسیسی صدر کے مؤقف کی بھی مذمت کی۔

Read more

اقوامِ متحدہ کا پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد کی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش

ویب ڈیسک —  اقوامِ متحدہ کے ‘تہذیبوں کے اتحاد’ سے متعلق یونٹ کے سربراہ میگول اینجل موراٹینوز نے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرانس میں اسکول ٹیچر کا سرِ قلم کیے جانے کے بعد فرانسیسی حکومت کے ردِ عمل اور اس پر مسلم ملکوں میں غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

آئی سی سی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرانے کے لیے پھر سرگرم

ویب ڈیسک — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک مقابلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لیے رُکن ممالک سے اس کے معاشی فوائد سمیت دیگر تجاویز طلب کر لی ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے تمام رُکن ممالک کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا ہے جس میں تجاویز طلب کی گئی ہیں کہ اگر کرکٹ، اولمپک مقابلوں میں شامل ہوتا ہے تو اُنہیں اپنے ممالک اور اولمپک منتظمین کی جانب سے کتنی آمدنی کی توقع ہے۔

Read more

کرونا وائرس میں مبتلا تھی؛ کلوئی کارڈیشیئن کا ’اعتراف‘

ویب ڈیسک —  امریکی ریئلٹی ٹی وی شوز کی اسٹار کلوئی کارڈیشیئن نے تصدیق کی ہے کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا تھیں۔ گزشتہ ماہ ان کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

کلوئی کارڈیشیئن نے اس بات کی تصدیق بدھ کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کی۔ یہ ویڈیو انہوں نے ایک ماہ قبل ریکارڈ کی تھی۔

Read more

پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکی شہر فلاڈیلفیا میں کرفیو نافذ

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں دو روز سے جاری پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے بعد حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

فلاڈیلفیا کے میئر جم کینی نے پرتشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے بدھ کو شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ کرفیو کا دورانیہ رات نو بجے سے شام چھ بجے تک ہو گا۔

Read more

عمران خان چھ سال بعد پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری

اسلام آباد — پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعظم عمران خان کو چھ سال بعد پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا ہے۔ اس دوران تصادم میں ہلاکتوں پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا ہے۔

عدالت نے منگل کو جاری کردہ اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صدر عارف علوی کا کیس صدارتی استثنیٰ کے باعث داخل دفتر ہی رہے گا جب کہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک اور اسد عمر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 12 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

Read more

فرانس: کرونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک —  فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے ملک میں کرونا سے اموات میں اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

​بدھ کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ جمعے سے یکم دسمبر تک ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مقصد کووڈ 19 کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے جس کے ایک بار پھر قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

Read more

دہشتگردی اور جاسوسی میں سزا مکمل کرنے والے پانچ بھارتی پاکستان کی جیلوں سے رہا

اسلام آباد —  پاکستان نے دہشت گردی اور جاسوسی کے جرم میں سزا پوری کرنے والے پانچ مجرمان کو رہا کر کے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ہائی کمشن نے سزا پوری ہونے کے باوجود پاکستانی جیلوں میں قید اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رُجوع کیا تھا۔

بدھ کو سماعت کے دوران پاکستانی وزارتِ داخلہ نے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور تصدیق کی 26 اکتوبر کو چار بھارتی قیدیوں کو رہا کر کے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔

Read more

بھارت، امریکہ دفاعی معاہدے پر چین اور پاکستان کا اظہارِ تشویش

نئی دہلی — چین اور پاکستان نے بھارت اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ جب کہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ، چین کے خلاف محاذ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بدھ کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ‘بیسک ایکسچینج اینڈ کو آپریشن ایگری منٹ’ (بیکا) معاہدے پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ پاکستان کو اس معاہدے کا علم ہے۔

Read more

امریکہ: کونی بیرٹ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک —  ایمی کونی بیرٹ نے باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد امریکہ کی اعلیٰ عدالت میں نو ججز کا کورم مکمل ہو گیا ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹ نے منگل کو سپریم کورٹ میں ایک تقریب کے دوران کونی بیرٹ سے عہدے کا حلف لیا۔

Read more

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

ویب ڈیسک —  آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے وینیوز اور تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بدھ کو جارہ کردہ شیڈول کے مطابق بھارت کے دورۂ آسٹریلیا کا باقاعدہ آغاز 27 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

Read more

کرونا ویکسین آنے پر حفاظتی اقدامات ترک کرنا عقل مندی نہیں ہو گی: ماہرین

ویب ڈیسک —  ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اٹھائے جانے والے حفاظتی انتظامات جیسے ماسک پہننا، سماجی دوری اور ہاتھوں کو دھونے جیسے اقدامات ویکسین آنے کے بعد بھی برقرار رہیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین 100 فی صد مفید نہیں ہو گی۔

وانڈربلٹ یونی ورسٹی میڈیکل سینٹر میں وبائی امراض کے پروفیسر ولیم شافنر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ "ویکسین وائرس کے خلاف زرہ بکتر نہیں ہو گی۔”

Read more

الیکشن 2020 کے نتائج میں سوئنگ ریاستوں کا کردار فیصلہ کن ہو گا

واشنگٹن ڈی سی — پینسلوانیا کا شمار ایسی ریاستوں میں ہو رہا ہے جہاں 2020 کے صدارتی انتخاب کے دوران کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ریاست کے ووٹرز کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال کر انتخابات کے نتائج پر فیصلہ کن طریقے سے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اس ریاست کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن نے پیر کو ایک دوسرے کے مقابلے میں جلسوں سے خطاب کیا۔

الیکشن سے ایک ہفتہ قبل دونوں امیدواروں نے ایسے ووٹرز پر توجہ دی جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

Read more

جزائر کی ملکیت کا تنازع: کیا وفاق اور سندھ کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

کراچی — پاکستان میں وفاق میں برسرِ اقتدار جماعت تحریک انصاف کی حکومت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ بنڈل اور بڈو جزائر صوبہ سندھ کی ملکیت ہیں۔

اس بات کا اظہار وفاقی حکومت کی نمائندگی کرنے والے اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان نے چند روز قبل سندھ ہائی کورٹ میں اُس دو رکنی بینچ کے سامنے کیا جو ان جزائر کی ملکیت اور وہاں وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

Read more

بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے

نئی دہلی — امریکہ اور بھارت نے دفاع سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکہ بھارت کو حساس سیٹلائٹ ڈیٹا فراہم کرے گا جو اہداف کو نشانہ بنانے میں درست رہنمائی کرے گا۔

منگل کو امریکہ کے خارجہ اور دفاع کے وزرا نے اپنے بھارتی ہم منصب وزرا کے ہمراہ نئی دہلی میں معاہدوں پر دستخط کیے۔ دونوں امریکی وزرا ‘ٹو پلس ٹو’ یا بین الوزارتی مذاکرات میں شرکت کے لیے پیر کو بھارت پہنچے تھے۔

Read more

افغانستان: پرتشدد واقعات میں نو ماہ کے دوران دو ہزار سے زائد عام شہری ہلاک

اسلام آباد — اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں افغانستان میں ہلاک و زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے ابتدائی نو مہنیوں کے مقابلے میں 30 فی صد کمی ہوئی ہے۔ البتہ بین الافغان مذاکرات شروع ہونے کے بعد تشدد میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

اقوامِ متحدہ کے افغانستان کے لیے معاون مشن نے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں تشدد کی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read more

ترقی پذیر ممالک تباہ حال گاڑیوں کا ’کباڑ خانہ‘۔

ویب ڈیسک — اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں غیر معیاری گاڑیاں جو غیر معیاری حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ صحت اور آب و ہوا کے لیے نقصان دہ ہیں ہر برس ترقی پذیر ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ایسی غیر معیاری گاڑیاں افریقہ کے ممالک میں برآمد کی جاتی ہیں۔

Read more

’پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے‘

اسلام آباد — اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کہتے ہیں کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی خارجی و داخلی مجبوریوں کے سبب ہے۔ تاہم پاکستان فلسطین کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کے اصولی مؤقف سے انحراف نہیں کر سکتا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا بنیادی اُصول کے خلاف ہو گا اور پاکستان اس قدر کمزور ریاست نہیں ہے کہ اسے بنیادی اُصول سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔

Read more

چاند کے روشن حصوں میں بھی پانی موجود ہے: ناسا کی تصدیق

یب ڈیسک — امریکی خلائی ادارے ‘ناسا’ نے تصدیق کی ہے کہ چاند کے وہ حصے جو سورج کی جانب ہیں وہاں پانی کی دریافت ہوئی ہے جس سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ چاند پر پانی کی موجودگی پہلے خیال کی گئی مقدار سے کہیں زیادہ ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایئر کرافٹ 747 پر قائم صوفیہ نامی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے کی گئی یہ طیارہ کافی بلندی پر پرواز کرتا ہے اور اسے خلائی تحقیق کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ پانی کے مالیکیول صرف چاند کے اندھیرے اور ٹھنڈے علاقوں پر ہی مل سکتے ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان کے انتخابات: نئی حکومت کون بنائے گا؟

اسلام آباد — پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 23 حلقوں پر 330 امیدواروں کے درمیان 15 نومبر کو انتخابات ہوں گے جس کے لیے سیاسی جماعتیں بھرپور مہم چلا رہی ہیں۔

گلگت بلتستان میں ایک عام تاثر ہے کہ جس سیاسی جماعت کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے وہی جماعت عمومی طور پر حکومت بناتی ہے تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مرکز میں برسرِ اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے انتخابات میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔

Read more

سعودی عرب کی پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کی مذمت

ویب ڈیسک —  سعودی عرب نے فرانس کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت اور اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ آزادیٔ اظہار، ثقافت کا احترام، رواداری اور امن کو ایک دائرے میں رہنا چاہیے۔

Read more

امریکی سینیٹ نے ایمی کونی بیرٹ کی بطور سپریم کورٹ جج نامزدگی کی توثیق کر دی

ویب ڈیسک — امریکہ کی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کی خالی نشست کے لیے ایمی کونی بیرٹ کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔

پیر کی شب سینیٹ میں ایمی کونی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری سے متعلق ووٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر 52 ارکان نے کونی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 48 نے اس کی مخالفت کی۔

Read more

پشاور: مسجد کے احاطے میں دھماکے میں 7 افراد ہلاک، 70 سے زیادہ زخمی

پشاور کے رنگ روڈ پر واقع دیر کالونی میں ایک مسجد کے احاطے میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں موجود افراد درس و تدریس کے عمل میں مشغول تھے۔

دھماکے کے بعد مسجد کو شدید نقصان پہنچا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read more

کرونا پر قابو پانے سے زیادہ توجہ ویکسین اور ادویات کی تیاری پر ہے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صدر ٹرمپ کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ وبا پر قابو پانے کے بجائے ویکسین اور ادویات کی تیاری پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

مارک میڈوز کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں کرونا وائرس کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وبا کے حوالے سے حکومت کی حکمتِ عملی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

Read more

بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کی تحقیقات، ایک اور اداکارہ گرفتار

بالی وڈ انڈسٹری میں فن کاروں کے منشیات استعمال کرنے کی تحقیقات کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک اداکارہ کو رنگے ہاتھوں منشیات خریدتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

بالی وڈ نگری میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد اداکاروں کے منشیات استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جو موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

Read more

خواتین مسافروں کی زبردستی تلاشی لینے پر آسٹریلیا کا قطر سے احتجاج

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایئر پورٹ سے ایک لاوارث نومولود بچہ ملنے پر خواتین مسافروں کی تلاشی اور تفصیلی معائنے پر آسٹریلوی حکام نے اس اقدام کو پریشان کن اور جارحانہ قرار دیا ہے۔

قطری حکام کے مطابق دوحہ کے شیخ حماد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے بیت الخلا سے دو اکتوبر کو ایک نومولود بچہ ملا تھا جسے بظاہر لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا۔

Read more

عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط، اسلام مخالف مواد پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ‘اسلام فوبیا’ پر مبنی مواد پر پابندی لگائیں۔ پاکستان نے فرانس میں پیغمر اسلام کے خاکوں کی تشہیر اس کی حمایت پر ملک میں تعینات فرانسیسی سفیر کو بھی دفترِ خارجہ طلب کر لیا ہے۔

Read more

عالمی شہرت یافتہ سابق فٹ بالر رونالڈینو بھی کرونا وائرس کا شکار

برازیل کے سابق فٹ بالر رونالڈینیو کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ بیماری کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ تھلگ کر لیا ہے اور وہ ان دنوں ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔

Read more

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ: اپوزیشن رہنماؤں کی اداروں اور حکومت پر تنقید

ویب ڈیسک —  پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں نے ایک بار پھر حکومت اور مقتدر اداروں پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف اپنے الزامات دوہراتے ہوئے کہا کہ اُنہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے سے متعلق جواب دہ ہونا پڑے گا۔

اتوار کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے اتحاد کے صدر مولانا فضل الرحمٰن، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتحار حسین، امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب احمد شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، شاہ اویس نورانی، اختر مینگل سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Read more

فرانسیسی صدر کے خلاف ایردوان کے بیان پر فرانس برہم، اپنا سفیر واپس بلا لیا

ویب ڈیسک — فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے اسلام سے متعلق مبینہ بیان پر ترک صدر کی جانب سے اُنہیں دماغ کا علاج کرانے کے مشورے کے بعد فرانس نے احتجاجاً اپنا سفیر انقرہ سے واپس بلا لیا ہے۔

فرانس نے ترکی کے صدر کے بیانات کو ناقابل قبول اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔

Read more

ٹرمپ کا تین ریاستوں میں خطاب، بائیڈن کی پینسلوینیا میں انتخابی مہم

تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اُمیدواروں کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو تین ریاستوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا جب کہ ڈیمو کریٹک اُمیدوار جو بائیڈن نے ریاست پینسلوینیا میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کو زیادہ موضوع بحث بنانے پر جو بائیڈن اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صدر نے کہا کہ میڈیا جو بائیڈن اور اُن کے بیٹے کے مبینہ کرپشن اسکینڈلز سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Read more

امریکہ کو انتہائی مطلوب القاعدہ رہنما افغانستان میں ہلاک

افغان فورسز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ‘ایف بی آئی’ کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل دہشت گرد تنظیم ‘القاعدہ’ کے سینئر لیڈر ابو محسن المصری کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read more

جدید ‘سام سنگ’ کے معمار لی کن ہی 78 برس کی عمر میں چل بسے

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی ‘سام سنگ’ کو ٹیلی ویژن بنانے والی کمپنی سے بین الاقوامی صارفین کے لیے ایک جدید الیکٹرونکس کمپنی میں بدلنے والے اس کے چیئرمین لی کن ہی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Read more

‘اولمپکس کو مظاہروں کا بازار بننے سے بچانا ہو گا’

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز سیاست کے بارے میں نہیں ہیں اور اسے مظاہروں کا بازار بننے سے بچانا ہوگا۔

باخ نے برطانوی ‘اخبار گارجین’ میں ایک تحریر میں کہا ہے کہ اولمپک گیمز بنیادی طور پر کھیلوں کے بارے میں ہیں۔ کھلاڑی کھیل میں یکجہتی اور امن کا اظہار کرتے ہیں۔

Read more

کابل میں تعلیمی ادارے پر خود کش حملہ، 13 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے میں ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Read more

سوڈان اور اسرائیل نے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کر لیا ہے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل نے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

جمعے کو اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور سوڈان نے ایک دوسرے کے ساتھ امن قائم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

Read more

پشاور: حادثات کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بی آر ٹی سروس بحال

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو رواں سال اگست اور ستمبر میں ہونے والے حادثات کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی کی بسوں کو روٹ پر آئے ابھی صرف ایک ماہ ہی ہوا تھا کہ ان میں آتش زدگی اور دیگر خرابیوں کے واقعات سامنے آنے لگے تھے جس کے بعد بس سروس کو پچھلے مہینے ستمبر کی 16 تاریخ کو معطل کر دیا گیا تھا۔

Read more

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کی بادشاہ کو ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز

ملائیشیا کے شاہی محل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے ملک میں ایمر جنسی کے نفاذ کی تجویز دی ہے جس پر بادشاہ سلطان عبداللہ نو شاہی خاندانوں کے سربراہان سے مشاورت کریں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے جمعے کو بادشاہ سے ہونے والی ملاقات میں ملک میں ایمر جنسی نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔ جس میں پارلیمنٹ کی معطلی بھی شامل تھی۔

Read more

کراچی کے لاپتا ہونے والے صحافی کی 22 گھنٹے بعد واپسی

پاکستان کے ایک بڑے نشریاتی ادارے ‘جیو نیوز’ کے لاپتا ہونے والے رپورٹر علی عمران سید 22 گھنٹے بعد کراچی میں گھر پہنچ گئے ہیں۔

‘جیو نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق علی عمران سید نے 22 گھنٹے لاپتا رہنے کے بعد اپنی اہلیہ سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

Read more

ماہر معاشیات عاطف میاں کا آئی بی اے کراچی میں آن لائن لیکچر کیوں منسوخ ہوا؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع انتہائی معتبر سمجھے جانے والے تعلیمی ادارے ‘آئی بی اے’ نے عالمی شہرت یافتہ ماہر معاشیات عاطف رحمٰن میاں کا طلبہ کے لیے آن لائن لیکچر اعلان کے چند روز بعد ہی منسوخ کیا۔

آئی بی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ میں اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

Read more

ہمیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے مستقبل میں اچھے تعلقات کی توقع ہے، سابق افغان صدر حامد کرزئی سے خصوصی انٹرویو

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے قیامِ امن ایک چیز ہے۔ جب کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ہمارے متعلق سمجھوتہ ایک دوسرا معاملہ ہے۔

حامد کرزئی کے مطابق پاکستانی بھائی اور بہنوں کے لیے ہمارے دل میں پیار ہے۔ لیکن پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے میں امید کروں گا کہ وہ مستقبل میں اچھے تعلقات قائم کریں۔ ہمارے ملک کے خلاف شدت پسندی کو استعمال نہ کریں۔

Read more

کشمیر کے بھارت سے الحاق کی حامی سیاسی جماعتیں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے کوشاں

نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کی وہ سیاسی جماعتیں جو اس کے بھارت کے ساتھ الحاق کی حمایت کرتی رہی ہیں پانچ اگست 2019 کے بعد ایک مشکل صورتِ حال سے دوچار ہیں اور ان جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کے لیے نئے حالات میں سیاسی خلا سکڑ کر رہ گیا ہے۔

بھارت سے الحاق کی حامی جماعتوں نے جو ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں میں قومی دھارے میں شامل جماعتیں کہلاتی ہیں حال ہی میں ‘پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن’ کے نام سے ایک اتحاد قائم کیا ہے۔

Read more

‘جیل جانے کی منتظر ہوں’

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت مسلسل مختلف تنازعات میں گھری رہتی ہیں۔ ان دنوں بھی وہ شہ سرخیوں میں ہیں۔

گزشتہ بدھ کو ان کے خلاف ممبئی کی ایک عدالت میں شکایت درج کرائی گئی کہ ان کے بیانات سے بعض مذہبی حلقوں میں نفرت پھیل رہی ہے۔

Read more

بھارت: مفت کرونا ویکسین دینے کے بی جے پی کے انتخابی وعدے پر تنازع

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہار میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران اپنا منشور جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ برسرِ اقتدار آتی ہے تو بہار میں شہریوں کو مفت کرونا ویکسین دی جائے گی۔ بی جے پی کے اس اعلان پر ایک بڑا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

Read more

جاپان: خود کشی کے رحجان کو کم کرنے کے لیے نوجوان کی رضاکارانہ آن لائن کونسلنگ

جاپان میں کم عمر افراد میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں ایک 21 سالہ نوجوان کوکی اوزورا نے آن لائن ٹیکسٹ میسج کے ذریعے کونسلنگ شروع کی ہے۔

کوکی اوزورا خود بھی تنہا بڑے ہوئے ہیں جس کے باعث وہ بھی اداسی کا شکار رہتے تھے۔

Read more

شام میں امریکہ کا ڈرون حملہ، 17 مبینہ عسکریت پسند ہلاک

شام میں امریکہ کے ڈرون حملے میں مبینہ طور پر 17 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فوج نے عسکریت پسندوں کو ترکی کی سرحد کے قریب شام میں نشانہ بنایا ہے۔

شام کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم ‘سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق حملے میں پانچ عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

امریکہ کا خطے میں اسرائیل کی عسکری برتری کا عزم

امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھے گا۔

اسرائیل کے وزیرِ دفاع بینی گینتز نے جمعرات کو پینٹاگون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب مارک ایسپر سے ملاقات کی۔

Read more

سنگاپور: ریسلنگ مقابلوں میں محدود تماشائیوں کو داخلے کی اجازت

سنگاپور میں آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) کے مقابلے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کو محدود تعداد میں ہال میں داخلے کی اجازت ہو گی جہاں وہ بیٹھ کر یہ مقابلے براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

Read more

آخری صدارتی مباحثہ: ٹرمپ اور بائیڈن کا شائستہ انداز؛ کرونا، ماحولیاتی تبدیلی گفتگو کا محور

امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثے میں کرونا وائرس، ماحولیات اور نسلی امتیاز کے مسائل گفتگو کا محور رہے۔

Read more

سوشل میڈیا پر کراچی میں خانہ جنگی کی جھوٹی خبروں کی مہم کیوں روکی نہیں جا سکی؟

19 اکتوبر کو کراچی میں پولیس کے ہاتھوں کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور اس کے پیچھے ملک کی طاقتور فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے مبینہ دباؤ کی خبریں سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا ہاؤسز اور ان کے سوشل میڈیا پیجز پر ایسی کئی خبریں شائع ہوئیں جن میں ان واقعات کو بنیاد بنا کر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں خانہ جنگی کی من گھڑت خبریں شائع کی گئیں۔

Read more

امریکی خفیہ ادارے کا ایران اور روس پر ووٹرز کے ڈیٹا تک رسائی کا الزام

امریکہ کے ایک خفیہ ادارے نے الزام عائد کیا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ایران اور روس نے امریکی ووٹروں کا ڈیٹا حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے بدھ کی شب ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ایران نے بعض ووٹرز کی معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے جب کہ روس نے بھی ایک الگ کارروائی میں ووٹرز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔”

Read more

سعودی عرب میں ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟

سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات میں سرد مہری کے باعث سعودی عرب میں ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سعودی عرب کے کئی بڑے اسٹورز ترکی میں بنی مصنوعات مثلاً کافی، چاکلیٹس، سبزیوں کے اچار، چیز اور اس نوعیت کی دیگر اشیا ہٹا رہے ہیں۔

Read more

بنکاک میں ایمرجنسی اٹھا لی گئی، مظاہرین کا وزیرِ اعظم کو تین روز میں استعفے کا الٹی میٹم

تھائی لینڈ کی حکومت نے بنکاک میں نافذ ایمرجنسی کو اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم جمہوریت کے حامی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم نے تین روز میں عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو وہ دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے۔

مظاہرین کے رہنما پتساراوالی نے کہا کہ ہماری لڑائی وزیرِ اعظم کے استعفے تک جاری رہے گی۔

Read more

راشد خان سمیت تین ٹاپ رینکنگ کھلاڑی بگ بیش لیگ میں شامل

دنیا کے تین سرِ فہرست رینک کے حامل ٹی 20 کھلاڑی آسٹریلین بگ بیش لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان میں تازہ ترین نام افغانستان کے اسپنر راشد خان کا ہے جنہوں نے جمعرات کو ‘ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز’ میں واپسی کی تصدیق کی ہے۔

Read more

آخری صدارتی مباحثہ: ٹرمپ اور بائیڈن کن امور پر بات کرنا چاہیں گے؟

امریکہ کے صدارتی انتخاب برائے سال 2020 کا آخری صدارتی مباحثہ جمعرات کو ہو گا جس کے دوران ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن آمنے سامنے ہوں گے۔ اس مباحثے کو صدارتی امیدواروں کے لیے ووٹروں کو اپنے اپنے ایجنڈے پر قائل کرنے کا اہم ترین موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

‘پیپلز پارٹی نے ہوشیاری سے گیند اسٹیبلشمنٹ کے کورٹ میں پھینک دی’

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، تو دوسری جانب سندھ حکومت نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

منگل کی شب سندھ میں برسرِ اقتدار پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فوج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور آئی جی سندھ سے ملاقات کے بعد بدھ کو وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی صوبے کے اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کی۔

Read more

ٹرمپ کا پینسلوینیا میں خطاب، ریاست میں کرونا پابندیاں ہٹانے پر زور

ایسے میں جب امریکہ کی ریاست پینسلوینیا میں کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریاست میں اب کاروبارِ زندگی معمول پر آ جانا چاہیے۔

صدر ٹرمپ منگل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں سوئنگ اسٹیٹ سمجھی جانے والی ریاست پینسلوینیا پہنچے تھے۔ ایئر پورٹ پر جمع ہونے والے اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر نے کہا کہ اُن کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اس ریاست میں ہو کیا رہا ہے۔

Read more

بھارت: این جی اوز سے متعلق متنازع قانون پر اقوامِ متحدہ کی تنقید

اقوامِ متحدہ نے بھارت کی حکومت کی غیر ملکی عطیات کے حصول کے قانون میں ترمیم پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ان غیر سرکاری تنظیموں کو سزا دینے اور ان کی آواز دبانے کے مترادف ہے جو اپنی رپورٹس میں حکومت کے اقدامات پر نکتہ چینی کرتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے بھارت کی حکومت سے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 10 میں سے چار بچے غذائی قلت کا شکار

پاکستان میں نیشنل نیوٹریشن سروے کی رپورٹ برائے سال 19-2018 جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں غذائی قلت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں پانچ سال سے کم عمر ہر 10 میں سے چار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ پیدائش کے پہلے چھ ماہ میں 48.4 فی صد بچوں کو ماں کا دودھ میسر آتا ہے۔

Read more

طالبان کے حملے میں 34 افغان اہلکار ہلاک، ہجوم میں بھگدڑ سے 15 ہلاکتیں

افغانستان کے جنوب اور شمالی مشرقی صوبوں میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 34 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ جلال آباد میں پاکستانی ویزے کے لیے ایک گراؤنڈ میں جمع ہونے والے ہجوم میں بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے قونصل خانے کے قریب ایک کھلے میدان میں لگ بھگ تین ہزار افراد ویزہ کے حصول کے لیے ٹوکن کے انتظار میں تھے۔

Read more

ایک اور کھلاڑی پاکستان کی سیاست میں انٹری کے خواہش مند

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں کئی لوگ پاکستان کی سیاست میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ جب کہ وہ خود بھی ملک کی خدمت کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

منگل کو اپنی مرحلہ وار ٹوئٹس میں باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ کھیل، تعلیم اور بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Read more

کرونا پابندیوں میں نرمی، نیٹ فلکس کے صارف بھی کم ہونے لگے

 امریکہ کی سب سے بڑی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد پچھلے چار سال کے مقابلے میں سب سے کم ہو گئی ہے۔

کمی کی وجوہات اسٹریمنگ کمپنیز کے درمیان مقابلہ، کرونا وائرس کے باعث عائد ہونے والی پابندیوں میں نرمی اور ٹی وی پر کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی قرار دی جا رہی ہیں۔

Read more

کرونا کی تشخیص کے لیے بھارت میں تیز رفتار ‘پیپر ٹیسٹ’ متعارف

بھارت کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں بہت جلد تیز رفتار اور سستا کرونا ٹیسٹ متعارف کرایا جائے گا جس سے تیزی سے پھیلتی وبا کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

بھارتی سائنس دان حمل کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے ‘والی پیپر اسٹرپ’ کی طرز پر کرونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کٹ تیار کر رہے ہیں جسے ‘فلیوڈا’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک گھنٹے میں نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Read more

بھارت نے زیرِ حراست چینی فوجی کو واپس لوٹا دیا

بھارت نے زیرِ حراست چین کے ایک فوجی کو بدھ کو چینی حکام کے حوالے کر دیا ہے جب کہ چین کی فوج نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

چینی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وانگ یا لونگ نامی فوجی کو بھارت نے بدھ کی علی الصباح حوالے کیا ہے۔

Read more

انتخابی اشتہارات: ٹرمپ اور بائیڈن کی مہمات کیسے مختلف ہیں؟

امریکہ میں ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن نے فیس بک اور انسٹا گرام پر اشتہارات چلانے کے لیے 100 ملین ڈالر استعمال کیے ہیں۔ یہ رقم تین نومبر کے صدارتی انتخاب کے لیے دونوں جانب سے جون سے اب تک خرچ کی گئی ہے۔

ماضی قریب میں انتخابی مہم کے دوران امیدوار زیادہ تر رقم ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے اشتہارات پر خرچ کیا کرتے تھے۔

Read more

آئی جی کو کس نے ‘اغوا’ کیا؟ آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے منگل کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی ہمایوں عزیز کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Read more

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری: حقائق جاننے کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمے کے اندراج اور اُن کی گرفتاری سے متعلق سامنے آنے والی باتوں کی تحقیقات کے لیے حکومتی وزرا پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔

منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کے اغوا اور رینجرز کے دفتر میں اُنہیں زبردستی کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر مجبور کرنے سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

Read more

پی ڈی ایم کے جلسے: ‘گرفتاریاں ہوئیں تو حالات خراب ہو سکتے ہیں’

پاکستان میں حکومت اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے درمیان سیاسی تناؤ اور محاذ آرائی دن بہ دن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور بظاہر کوئی بھی فریق لچک دکھانے کو تیار نہیں۔ ایسے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی غیر یقینی بڑھتی جا رہی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر عمران خان کی حکومت کے لیے جوڑ توڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ اپوزیشن کے کھیل سے نظام ہی جا سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

Read more

ہنگری: سماجی فاصلے کے ساتھ ہوا میں معلق منفرد ریستوران

ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ کے ایک ہوٹل مالک نے کرونا وبا کے باعث سیاحوں کی تعداد میں کمی کے پیشِ نظر ریستوران آنے والے سیاحوں کو ‘سکائی لائن ڈائننگ’ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

بوداپیسٹ میں قائم ‘بوداپیسٹ آئی فیریز وہیل’ جو لندن میں ‘لندن آئی’ کی طرز کے ایک بڑے پہیے کی طرح آہستہ آہستہ گھومتی ہے۔ سیاح کھانا تناول کرنے کے علاوہ بلندی سے شہر کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں۔

Read more

بحریہ ٹاؤن کیس: 460 ارب خرچ کرنے سے متعلق کمیشن بنانے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن سے وصول ہونے والی 460 ارب روپے کی رقم خرچ کرنے کے لیے 11 رُکنی کمیشن قائم کر دیا ہے جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی تعمیر کے لیے زمین کی خریدو فروخت سے متعلق بے ضابطگیاں سامنے آنے پر گزشتہ سال 460 ارب روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ جرمانے کے عوض بحریہ ٹاؤن کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بحریہ ٹاؤن سات سال کے عرصے میں یہ رقم مرحلہ وار سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا پابند ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اب تک 57 ارب روپے کی رقم جمع ہو چکی ہے۔

Read more

امریکہ: صدارتی مباحثے میں ‘میوٹ’ بٹن پر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تحفظات

امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ری پبلکن جماعت کے امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ جمعرات کو ہوگا جس کے قواعد میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

مباحثے کے منتظمین نے کہا ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے میں ‘میوٹ’ بٹن متعارف کرایا جائے گا جس کے نتیجے میں امیدوار کو بلا روک ٹوک بولنے کی اجازت ہو گی۔

Read more

حکمت یار: افغانستان کی سیاسی اور مزاحمتی تحریک کے اہم کردار

افغانستان کی سیاست کے اہم نام اور حزبِ اسلامی کے رہنما انجینئر گلبدین حکمت یار ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ حکمت یار ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بیرونی جارحیت، سیاسی، قبائلی اور مذہبی قائدین کے آپس کے اختلافات کے باعث جنگ سے تباہ حال افغانستان کے سیاسی اور مذہبی حلقوں میں انجینئر گلبدین حکمت یار کا ایک اہم مقام ہے۔

Read more

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ایک ہفتہ آئسولیشن میں رہے گی

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے منگل کی صبح پاکستان پہنچ گئی ہے۔

زمبابوے کا 32 رکنی اسکواڈ اسلام آباد پہنچا ہے جہاں ہوٹل میں کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا جب کہ تمام کھلاڑی وہیں سات روزہ آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے۔

Read more

آئی جی سندھ کو ‘اغوا’ کر کے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرایا گیا: پی ڈی ایم کا الزام

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی جی سندھ کو رینجرز نے اغوا کرنے کے بعد اُنہیں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر دستخط کرنے پر مجبور کیا جس کے بعد کیپٹن صفدر کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پی ڈی ایم کے صدر ​مولانا فضل الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی جی سندھ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے انکار کیا تو اُنہیں اغوا کرنے کے بعد مقتدر قوتوں کے دفتر میں چار گھںٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔

Read more

پاکستان کا ایک بار پھر آذربائیجان کی حمایت کا اعادہ، فوج بھیجنے کی تردید

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر آذربائیجان کے صدر اور عوام کو مبارک باد دی ہے اور آذربائیجان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ناگورنو کاراباخ تنازع میں علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ کرنے پر وہ آذری فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداوں کی روشنی میں ناگورنو کاراباخ کے حل کے لیے آذربائیجان کے ساتھ ہے۔

Read more

‘غیر اخلاقی’ مواد ہٹانے کی یقین دہانی پر پاکستان میں ٹک ٹاک بحال

پاکستان کی حکومت نے معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ‘ٹِک ٹاک’ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی یقین دہانی کے بعد ایپ پر عائد پابندی ختم کرنے اور اسے پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں مواصلات کے نگران ادارے ‘پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی’ (پی ٹی اے) کے ترجمان خرم مہران نے بتایا ہے کہ ‘ٹِک ٹاک’ کی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ایپلی کیشن سے پابندی ہٹائی جا رہی ہے۔

Read more

فلم ‘اونیسٹ تھیف’ رواں ہفتے 37 لاکھ ڈالرز کما کر سرِ فہرست

امریکہ کی کچھ ریاستوں میں سنیما کھلے دو ہفتے ہو گئے ہیں جب کہ بیشتر سنیما ہالز تاحال بند ہیں۔ اس کے باوجود لیام نیسن کی تھرلر فلم ‘اونیسٹ تھیف’ (Honest Thief) باکس آفس پر سب سے آگے ہے۔

‘اونیسٹ تھیف’ گزشتہ ہفتے امریکہ سے پہلے کینیڈا میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ شمالی امریکہ میں اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 37 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرکے باکس آفس پر برتری حاصل کر لی۔

Read more

چلی میں عدم مساوات کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، دو چرچ نذرِ آتش

لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں اتوار کو ہزاروں مظاہرین نے عدم مساوات کے خلاف تحریک کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت سانتیاگو کے سینٹرل اسکوائر پر احتجاج کیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے دو گرجا گھروں کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔

چلی میں یہ مظاہرے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب ملک میں ایک ہفتے بعد ریفرنڈم ہونا ہے جس میں عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ اُنہیں آمرانہ دور میں بنائے جانے والے والے آئین میں تبدیلی منظور ہے یا نہیں۔

Read more

صدارتی انتخابات: ریاست مشی گن میں مسلمانوں کے ووٹ کتنے اہم؟

امریکی ریاست مشی گن میں عرب سمیت دنیا کے مختلف خطوں سے آئے مسلمان خاصی تعداد میں آباد ہیں۔ یہاں رجسٹرڈ مسلمان ووٹرز کی تعداد 270,000 ہے۔ لیکن تین نومبر کو ہونے والے انتخاب کے حوالے سے مسلمان ووٹرز کی ترجیحات بھی یکساں نہیں۔

اگر امریکہ کی مجموعی آبادی کو دیکھا جائے تو مسلمان امریکی اس کا محض ایک فی صد حصہ ہیں۔ لیکن ریاست مشی گن میں ان کا خاصا اثرورسوخ ہے۔

Read more

کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

کراچی کی پولیس نے حزبِ اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو مزارِ قائد پر سیاسی نعرے لگانے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اتوار کو حزبِ اختلاف کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کراچی میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا تھا۔ اس جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی نے کی تھی۔

Read more

ستر سال بعد امریکی خاتون کو وفاقی سطح پر سزائے موت کا سامنا

امریکہ کے محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 2004 میں قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والی مجرمہ لیزا مونٹگمری کو مہلک انجیکشن لگا کر اُن کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکہ میں ستر سالوں بعد کسی خاتون مجرمہ کو دی جانے والی موت کی سزا پر عمل کیا جائے گا۔

Read more

نیوزی لینڈ: کیا جیسنڈا آرڈرن کو کامیابی کرونا حکمت عملی کی بدولت ملی؟

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی نے لگ بھگ 50 فی صد نشستیں حاصل کیں جس سے کئی دہائیوں بعد ملک میں ایک ہی جما عت کی حکومت بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Read more

دفاع کے معاملے میں خود کفیل، کسی سے ہتھیار خریدنے کی ضرورت نہیں: ایران

ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے معاملے میں خود کفیل اور اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق اقوامِ متحدہ کی پابندی ختم ہونے کے باوجود اسے کسی دوسرے ملک سے ہتھیار خریدنے کی ضرورت نہیں۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے دفاع کی بنیاد اپنے عوام پر بھرپور انحصار اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر: کیا عسکری تنظیمیں اپنے ٹھکانے تبدیل کر رہی ہیں؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند تنظیمیں سیکیورٹی فورسز کے مستقل دباؤ کی وجہ سے اپنے ٹھکانوں کو وسطی اور شمالی کشمیر منتقل کر رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے بقول جنوبی کشمیر کے چار اضلاع پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ جولائی 2016 میں عسکری کمانڈر برہان مظفر وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شورش کا مرکز ہیں اور جنوبی کشمیر عسکریت پسندوں کا گڑھ بن گیا ہے۔

Read more

ایف اے ٹی ایف اجلاس: کیا پاکستان گرے لسٹ سے نکل سکے گا؟

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی روک تھام سے متعلق عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ورچوئل اجلاس رواں ماہ 21 اکتوبر سے 23 اکتوبر کے درمیان منعقد ہو گا۔ جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے بارے میں فیصلہ متوقع ہے۔

Read more

امریکہ اور طالبان کا امن معاہدے کی جزیات پر قائم رہتے ہوئے اقدامات کے از سر نو تعین پر اتفاق

امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکہ اور طالبان نے رواں سال فروری میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کی جزیات پر سختی سے قائم رہتے ہوئے اقدامات کا از سر نو تعین کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تا کہ افغانستان میں جاری تشدد میں کمی ہو سکے۔

خلیل زاد کے مطابق اس بات پر اتفاق ان کی اور افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر کی طالبان کے نمائندوں سے دوحہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کیا گیا۔

Read more

نواز شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت بیانیہ؛ ‘ملک کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا’

پاکستان میں حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں منعقد کیے جانے والے جلسے سے بذریعہ ویڈیو خطاب کے دوران پاکستان کے تین بار وزیرِ اعظم رہنے والے نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر اپنی حکومت کو رخصت کرنے اور وزیرِ اعظم عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جوڑ توڑ کرنے کے الزامات عائد کیے۔

Read more