اپنوں کو پڑھاؤں گا: (پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کے نام)

یہ سندھ کی دھرتی ہے۔ اسے باب الاسلام یعنی سلامتی کے دین کا دروازہ کہتے ہیں۔ تعلیم کو مردوزن پر فرض قرار دینے والا مذہب اسی دروازے سے اس خطے میں داخل ہوا تھا۔ اور پھر نہ جانے علمیت کا فلسفہ کہاں کھو گیا۔ اس سندھ میں شالو خان کندھ کوٹ کے علاقے کا ایک پسماندہ گاؤں ہے۔ یہاں ایک دیوانہ پیدا ہوا۔ دیوانہ اس لیے کہ اسے اس روشنی سے محبت تھی۔ ظلمت کدے میں روشنی کا خواب دیوانگی

Read more

سرچ اور ریسرچ کی ”گھمن“ گھیریاں

معروف ”ریسرچر“ محترم جناب مرشدی الیاس گھمن صاحب کا سرچ اور ریسرچ کے متعلق علمیت سے بھرپور بیان سنا۔ میں چار و ناچار تسلیم کرتا ہوں کہ آج تک اسلامی فکر کا جتنا بساط بھر طالبعلمانہ مشاہدہ کر پایا اتنے عظیم استدلال اور ارفع مثال سے دین خدا کی کسی قدر کو کسی بھی عالم دین نے ثابت نہیں کیا۔ مجھے کہنے دیجئے کہ یہ اعزاز میرے مرشد جناب الیاس گھمن صاحب ہی کے لیے وقف کر رکھا تھا خدا

Read more

پاکستان۔ اللہ کا راز اور لازوال نور

بچپن میں سنا تھا کہ شاید واصف علی واصف صاحب کا قول ہے کہ ”پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے اور یہ کہ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں“ ۔ تب تک پاکستان کو بنے آدھی صدی بھی نہیں ہوئی تھی۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال تھے نہیں اور میں چھوٹا تھا اس لیے مجھے یقین ہو گیا کہ میرے بڑے ہونے تک خدا کا یہ راز افشا ہو چکا ہو گا اور نور اپنے

Read more

 بچپن اور ملائے مکتب کی جنت

(اپنے بچوں کا پھول سا بچپن دوزخ بنا کر اپنی جنت کمانے والے والدین کے نام ) اس کا نام بچپن تھا۔ بچپن کی آنکھوں میں بچپنے کے خواب سجے تو زندگی اسے جنت لگنے لگی۔ گھر کا ماحول مذہبی تھا۔ سو جنت کے بارے میں اس کے ننھے ننھے کانوں میں باتیں پڑتی ہی رہتیں۔ اس نے سنا تھا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ وہ غیر محسوس سے انداز میں بڑی معصومیت سے ماں کے پیروں سے

Read more

تختی سے تخت تک۔ پری مارکہ سیاہی اور گاچی کے نام

کوارٹر نمبر 54۔ اے ریلوے کالونی سے دو جڑواں بھائی اپنے بابا کا ایک ایک ہاتھ تھامے ریلوے سکول ملکوال میں روہانسی شکلوں کے ساتھ داخل ہوئے۔ وہ منظر بھولتا نہیں۔ وہ جو ہاتھ انہوں نے تھامے تھے اس سکول سے نکل کر ان کے بازو بننا تھا لیکن وہ ہمیں سکول چھوڑ کر نہ جانے کہاں گئے۔ جلدی میں تھے۔ زندگی میں اگر کوئی حسرت ہے تو یہ ایک۔ دوبارہ ملیں گے تو پوچھیں گے بابا! سکول سے لینے

Read more

حضرت آدم کے نام ایک خط "

جناب آدم! یقین ہے آپ کو اپنی کھوئی ہوئی جنت مل گئی ہو گی۔ آپ جنت کی سوغاتوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد محترمہ حوا جی کے ساتھ جب جنت کے باغات میں ٹہلتے ہوں گے تو اس شجر کو دیکھ کر مسکرا دیتے ہوں گے ۔ اب ”ربنا ظلمنا“ کی وہ دعا مانگنے کی آپ کو ضرورت نہ ہو گی کہ وہ قبول ہو گئی تھی۔ پر ہر کوئی آپ کی طرح خوش بخت نہیں ہوتا کہ اس

Read more

توشہ خانہ اور بائیس کروڑ شو پیس

توشہ خانہ، توشہ خانہ کیا رٹ لگا رکھی ہے بھیا! دن رات ہماری خاطر ایک کرنے والے اتنے جفاکش محنتی اور مخلص حکمرانوں کا اتنا بھی حق نہیں کہ وہ کچھ چھوٹی موٹی چیزیں ہی اپنی دیہاڑیوں میں سے پیسے بچا بچا کے کمیٹیاں ڈال ڈال کے اپنے چھوٹے چھوٹے گھروں کی زیبائش اور ذاتی ضرورت کے تحت رکھ لیں۔ کیا ہو گیا آپ لوگوں کو۔ بہت نیگیٹو سوچ ہے آپ کی ۔ مشرف صاحب جنہوں نے تین سال کا

Read more

حدیقہ کیانی اور ملاں صاحب کی دعا

ہم اپنی تخلیق پر غور کریں تو خدا نے تخلیق انسانی کی بنیاد محبت کو بنایا ہے۔ انسان فطرت سلیم پر پیدا ہوا۔ آپ کبھی غور فرمائیے فطرت میں پائے جانے والے حسن و جمال پر لمحہ بھر غور و فکر آپ کو فوراً کہیں پہنچا دیتا ہے کسی ہاٹ لائن سے ملا دیتا اشرف المخلوقات کا خلق پر تدبر کر کے خالق تلک پہنچنا جمالیات کے ذوق کے بغیر ممکن نہیں۔ طالب علم کی نگاہ میں حسین عورت کا

Read more

گڑیا: قوم کی ہر بیٹی کے نام

ایک تھی گڑیا۔ اس سر زمین پر آئی تھی جہاں لوگ بیٹیوں کو رحمت کہتے ہیں مگر ” یاایھالمدثر”  کی آسمانی چادر کو بیٹیوں کے لیے زمین پر بچھاکر بیٹیوں کی تقدیس پر مہرِ نبوت ص ثبت کرنے والے رحمت للعالمین کے منبر سے جمعہ سے عید تک کی نمازوں میں اولادِ نرینہ کی دعائیں مانگتے ہیں۔ اسی لیے رحیم خدا کے نام پر بننے والی ریاست میں رحم اور رحمت جتنے نظر آتے ہیں اتنے بھی نہیں۔ یہ دعائیں

Read more

خدا، دل اور محبت۔ ہیپی ویلینٹائن ڈے

آسمان پر اقدار کا ایک پرستان تھا۔ اس میں ”محبت“ نام کی پری رہتی تھی۔ صدیوں سے وہ یہاں رہائش پذیر تھی۔ محبت سارے آسمان پر معروف تھی کہ اس کے ہوتے پرستان میں کبھی کوئی مسئلہ پروان نہیں چڑھا کبھی کسی قضیے نے سر نہیں اٹھایا۔ محبت نے آسمان پر اپنے تئیں عطا کا وہ نظام قائم کر رکھا تھا کہ ہر مسئلے کا حل اس کے پاس تھا۔ یہ بیٹھتی اور کسی بھی مسئلے کو چٹکیوں میں حل

Read more

پشاور بم دھماکہ زمین سے آسمان تلک

چشم تصور پر وہ منظر عیاں ہوتا ہے۔ جب یہ ایک سو روحیں خدا کے دربار میں حاضر ہوتی ہیں۔ ایک قیامت خیز نظارہ ہے۔ ایک ماتم کناں منظر۔ وہ سب بیک آواز خدا سے کہتے ہیں لے خدایا! آ گئے ہم۔ تجھ سے کچھ عرض کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔ عالی ظرف خدا اجازت مرحمت فرماتا ہے۔ ( روحیں گویا ہوتی ہیں ) اے رب العالمین۔ یہ کیا ماجرا ہے زمین پر۔ ہمیں زندگی تو نے بخشی تو ہماری

Read more

موسیقی، حلال حرام

صبح سویرے کسی درخت کے نیچے کھڑے ہو جائیے۔ درخت میں فطرت کا ایک پیانو اور قدرت کا ایک ہارمونیم بج رہا ہو گا۔ قدرت کے اس مدھر ہارمونیم کے پردوں کا کردار باریک ننھی چونچیں ادا کر رہی ہوتی ہیں۔ پرندوں کی اس صدا کو آپ کیا نام دیں گے۔ کبھی آپ نے ریت کے ٹیلوں میں ڈھلتی ہوئی شام میں روشنی کی فرقت کے غم میں ماتم کناں ہوا کی ہوک سنی۔ قدرت کے اس وائلن کی آواز

Read more

سولہ دسمبر۔ جزا و سزا

یوں لگتا ہے شہادت کی انگلی شہید ہو چکی یا اس درجہ فگار ہے کہ موبائل کی اسکرین پر قلم کی نوک بننے سے قاصر ہے۔ آنکھوں میں گویا وہی لہو اترتا ہے جس سے اس سر زمین پر آج کے دن کی سفاک ترین تاریخ لکھی گئی تھی۔ ذہن منتشر ہے ان معصوم لاشوں کی طرح جو آج کے دن بکھیری گئی تھیں۔ اور لغت ہاتھ جوڑے میرے سامنے ان ماؤں کی طرح کھڑی ہے کہ جن کی ممتا

Read more

توشہ خانہ

نبی کریم ﷺ صادق اور امین تھے۔ آپ نے جو ریاست قائم کی اس میں پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رض نے خلافت سنبھالتے ہی مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اپنا کپڑے کا کاروبار بند کر دیا۔ اپنی تنخواہ ایک مزدور جتنی رکھی۔ دوسرے خلیفہ حضرت عمر رض نے قحط میں اپنے گھر گھی اور گوشت کا داخلہ منع کر لیا۔ خود احتسابی کا عالم یہ تھا کہ کرتا تہبند پر سوال اٹھا یا گیا کہ سب

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ

انسان کو خدا نے پیدا کیا۔ اپنے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے دین اسلام اتارا۔ مرد اور عورت کے علاوہ خواجہ سراؤں کو خدا تیسری جنس کے ساتھ پیدا کرتا ہے۔ پہلی دو جنسوں والے مسلمان مرد اور عورت کہتے ہیں کہ اسلام تیسری جنس والے خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دیتا ہے۔ پھر اسلام کے نام پر ایک ریاست بنتی ہے۔ اس پاکستان میں ایک خواجہ سرا پیدا ہوتا ہے۔ پھر کیا ہوتا ہے۔ پیدا کرنے

Read more

بھلوال: سڑکوں پر بٹتی اذیت ناک موت

کیا کوئی ہے؟ کوئی ہے جو اس ملک کی سڑکوں پر بٹتی اذیت ناک ترین موت کا یہ سلسلہ روک لے۔ انسانوں کی زندگیوں کو دردناک ترین انجام سے دوچار کرتی ان بڑی بڑی بسوں کے اس وحشی رقص کو ٹوک لے۔ جن کی ڈرائیونگ سیٹوں پر بیٹھے اکثر بے درد بے لگام حیوان روزانہ نہ جانے کتنے خاندانوں کو اپنی ان بسوں کے ٹائروں کے نیچے کچل دیتے ہیں۔ انسانی زندگی کی ارزانی اور بے وقعتی کی آماجگاہ اس

Read more

ایشیا کپ کا فائنل۔ افسوس

کرکٹ پاکستان میں بہت زیادہ کھیلی اور دیکھی جاتی ہے۔ یہاں کھیلنے والے کروڑوں میں اچھی کرکٹ کھیلنے والے ہزاروں نہیں تو سینکڑوں تو کہیں نہیں گئے۔ ان سینکڑوں لوگوں کی نمائندگی عالمی سطح پر گیارہ کھلاڑی کر رہے ہوتے ہیں۔ اسی لیے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات احساسات ایک کرکٹ میچ کے دوران یک جان و یکسو ہو جاتے ہیں۔ اور فائنل میچ ہو تو سمجھیں دل بھی ایک ساتھ دھڑکنے لگتے ہیں۔ کل رات ایک بار پھر یہی منظر

Read more

گھڑی

خاکزاد حیات آباد میں اپنے کچے گھر سے نکلا تھا تو کاندھے پر اک بستہ تھا۔ یہ بستہ ماں نے ابا کی ایک گرم کوٹی کو کاٹ کر بنایا تھا۔ غریبوں کے ہاں ان کے اپنے سوا کوئی شے فالتو نہیں ہوتی۔ ماں نے زندگانی کی ریزگاری سے جو چند سکے بچا کر اپنی چادر کے کونے میں باندھے تھے چادر کے دوسرے کونے سے خاکزاد کو نکال کر زمانے کے حوالے کرتے ہوئے وہ سکے اس کے حوالے کر

Read more

پاکستانی دھرتی ماں کا اپنی اولاد کے نام خط

پیارے بچو۔ یہ 1947 کی بات ہے۔ جب میں معرض وجود میں آئی۔ پچھتر برس ہو گئے۔ میں سنتی تھی کہ مجھے اپنی بہن سے مذہب کے نام پر علیحدہ کیا جا رہا ہے۔ تو کلیجہ منہ کو آتا تھا۔ دل میں طرح طرح کے خدشات آتے تھے۔ میں نے ازل سے سن رکھا تھا بٹوارہ نفرت کی خلیج کے سوا کچھ پیدا نہیں کرتا اور یہاں تو دل تب خون کے آنسو روتا تھا جب یہ تقسیم مذہب کے

Read more

اور انہوں نے مجھے انفرینڈ کر دیا

لاہور کے ایک قدرے معروف موٹیویشنل اسپیکر اور کالم نویس سے فیس بک دوستی کی درخواست ملی تو ان کی وال وزٹ کرنے کے بعد قبول کر لی۔ میں ان کی ویڈیوز اور کالم گاہے بگاہے دیکھتا رہتا تھا۔ یہ خود کو قاسم علی شاہ صاحب کا شاگرد کہتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز اور کالم میں ”اسلامی ٹچ“ دیتے پائے جاتے۔ ایک دن ان کے اچھے اخلاق پر ویڈیو دیکھی اور اس پر کالم بھی پڑھا بڑی خوشی ہوئی۔

Read more

عورت ایسی خوشبو لگائے جس میں مہک نہ ہو

سوال۔ کیا عورت کے لیے خوشبو لگانا جائز ہے ؟ ملاں صاحب۔ اگر خوشبو لگائے تو ایسی خوشبو ہو کہ اس میں سے مہک نہ آئے۔ آپ اس وائرل کلپ کی فیوض و برکات سے مستفید تو ہوئے ہوں گے ۔ لیکن اطلاعاً عرض ہے کہ یہ اس علمیت کا محض پہلا درجہ ہے۔ اس سے اگلی رفعتیں طے کرنے کے لیے میں نے اس علمیت کی روشنی میں چشم تصور سے باقی کا کلپ بھی دیکھ لیا جس کی

Read more

ماں! سنا ہے پاکستان بھی کسی کا خواب تھا

ماں! ابا کہتا تھا ہر بچہ اپنا رزق اپنے ساتھ لے کر آتا ہے۔ مجھے بہت بھوک لگتی تھی تو میں وہ رزق ڈھونڈتا تھا جو اپنے ساتھ لایا تھا۔ زمین پر کہیں نہ ملتا تو آسمان کی طرف دیکھتا، وہاں بھی اک خاموشی ہوتی۔ آسمان میری جانب ایسے دیکھتا جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں۔ الٹا دہکتا سورج مجھے دھوپ کی آنکھیں دکھلاتا تو مجھے اور پیاس لگتی۔ پیاس کی شدت میں، میں اس ریاست سے پانی مانگتا

Read more

کندھے اور بندوق کا کھیل

ایک میدان ہے۔ اس میں ایک بندوق کے نیچے کرسی رکھی ہوئی ہے۔ کرسی کے نیچے ایک تجوری ہے۔ کرسی پر جو کاندھا ہوتا ہے بندوق اس پر رکھی جاتی ہے۔ یوں کرسی اور تجوری بیک وقت بندوق کے زیر سایہ ہوتے ہیں۔ یہاں طاقت کا ایک کھیل کھیلا جاتا ہے۔ یہ کندھے اور بندوق کا کھیل ہے۔ پہلے کندھے دو ہوا کرتے تھے۔ یہ باری باری اپنا آپ بندوق کو پیش کیا کرتے تھے۔ جو کندھا بندوق کا بار

Read more

جناب احمد اعجاز کا ”اعجاز“: پاکستان کا نظریاتی سراب

میں نے ”شام کی نمکین چائے“ پڑھا تو حلق میں گرتے آنسوؤں کا نمک جیسے سر شام روح کے زخموں پر لگنے لگا۔ ”ریت کے ٹیلوں میں سکول جاتے ہوئے بچوں کا مقدر“ جب نظروں سے گزرا تو گزرا نہیں تھم گیا ان مناظر سے جڑی ریتلی اداسی کے ساتھ جو تھل کے علاقے سے گزرتے چہروں کے کتبوں پر ثبت ہوئی دیکھتا ہوں۔ میں سانحۂ مینار پاکستان پر ایک ایسی قوم کا فرد ہونے کے ناتے شرم محسوس کر

Read more

ضمنی انتخابات اور عوامی اسٹیبلشمنٹ

ریاستی انتظام و انصرام کیسے چلتا ہے؟ اس کی مثال ایک جوائنٹ فیملی سسٹم کی سی ہے۔ جس میں موجود تمام لوگ حقوق و فرائض کا ایک توازن اپنے اپنے کاندھوں پر اٹھا کر گھر کو چلاتے ہیں۔ آمدن اور اخراجات میں ہر کسی کی ایک مساوی شراکت داری ہوتی ہے۔ اب اگر گھر کے تمام افراد کو آپ ریاستی باشندوں یا رعایا سے تشبیہ دیں اور گھر کو ایک ملک یا ریاست سے تو ہم باآسانی یہ سمجھ سکتے

Read more

وہ کامران ہو گیا

فلک پر بھی عید کا دن ہے۔ سب فرشتے روحیں جنات وغیرہ ایک جگہ جمع ہیں۔ یہ انبیا کے دادا کا گھر ہے۔ یہ عید انہی سے منصوب ہے۔ انہیں خدا نے بڑھاپے میں بیٹا عطا کیا۔ اور پھر اسے قربان کرنے کا خواب دکھا دیا۔ انہوں نے اس بیٹے جناب اسماعیل سے ذکر کیا تو انہوں نے اپنی گردن ان کے لیے پیش کر دی۔ خدا کو باپ بیٹے کا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ اسماعیل کی جگہ

Read more

ہمارے مقدر کی تبدیلی

زندگی بھی اتنی ہی بے ثبات ہے جتنی پاکستانی سیاست۔ اگر کسی کو پاکستان کی تین چوتھائی صدی پر محیط سیاسی تاریخ کا مطالعہ کرنا ہو تو وہ محض پچھلی ایک دہائی کا مشاہدہ و مطالعہ کر لے اسے پتا چل جائے گا کہ ہم آج جہاں کھڑے ہیں کل بھی وہیں کھڑے تھے اور اگر ایسے ہی چلتے رہے تو کل بھی یہیں کھڑے رہیں گے جہاں سے چلے تھے۔ مشرف دور میں دونوں بڑی جماعتوں نون لیگ اور

Read more

اوریا مقبقل جان، مالِ غنیمت اور جنگی قیدی

ادنی سا ایک طالبعلم، عام سا ایک سماجی مشاہدہ کار ہوں دل سے یہ سمجھتا ہوں کہ انسان کی تخلیق کا مقصد انسانیت کے وہ اعلی معیارات دنیا میں مرتب کرنا ہیں جن کی بنیاد پر ”وحدہ لا شریک“ خدا نے خود سجدہ ریزی میں اپنا شراکت دار انسان کو بنا کر جن و انس کو جناب آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا۔ انسانیت کے ان اعلی معیارات کو خدا نے دین کہا اور نام اسلام رکھا۔ اسلام کا

Read more

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کیا سبق دے گئے؟

میں نے ہوش کی اور پاکستانی الیکٹرانک میڈیا نے اپنی آنکھ اکٹھے ہی کھولی تھی۔ یہ ایک آمر کا دور تھا جو صاحب اپنی قوم کو مکے دکھاتے تھے اور جہاں مکے دکھانے ہوتے تھے وہاں مکوں والے ہاتھ کھل کر سیلیوٹ میں بدل جاتے تھے۔ ملک میں کیبل ٹی وی کا شہرہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلا۔ پچاس کے لگ بھگ ٹی وی چینل دیکھتے ہی دیکھتے کھل گئے اور بھانت بھانت کی بولیاں بولی جانے لگیں۔ جنگ

Read more

معاشرے میں اسلامی ٹچ کا جھانسا

مذہب کیا ہے؟ کیوں ہے؟ کیسے ہے؟ ان سوالات کے جواب میں آپ کے ذہن میں جو شبیہ آئی اسے جاننے کے لیے کوئی لمبی چوڑی علمی استعداد رکھنے والا شخص ہونا ضروری نہیں میرے جیسا عام سا طالب علم بھی اپنے ادنی سے مشاہدے کی بنیاد پر یہ جان سکتا ہے کہ مذہب اور مذہبی یا اسلام اور اسلامی ہونے سے متعلق ہمارے ہاں اکثریتی ذہنوں میں چند مخصوص خاکے ابھرتے ہیں ایک خاص الخاص بیانیہ ابھرتا ہے جس

Read more

عشق ( فکشن، افسانہ یا حقیقت)۔

یہ شمس آباد ہے۔ یہاں نو گلیاں ہیں۔ دائروں کی صورت میں۔ تخلیق کار نے آرٹ کی سائنسی انتہا کر دی یہاں۔ یہ دائرے دراصل ایک روشنی اور حرارت کے دیوتا کے گرد قائم مدار ہیں۔ جسے سورج کہتے ہیں سورج یعنی شمس اسی کے نام پر یہ سارا نظام ہے جسے نظام شمسی کہتے ہیں۔ سنا ہے پہلے یہ تمام ایک گولے کی صورت میں یکجا تھے تخلیق کار نے پھر اس گولے میں جو توانائی بھر رکھی تھی

Read more

ہمیں ایک این آر او کی اشد ضرورت ہے

حکومت میں آتے ہی حکمران بھوک سے نچڑے کاندھوں پر زندگی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر عوام کی جو سب سے پہلی توہین کرتے ہیں وہ یہ جملہ ہے کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا کہ اتنی خرابی گزشتہ حکومت نے پیدا کر رکھی ہے۔ انفارمیشن کے اس دور میں جب معلومات ہر شخص کی انگلیوں کی جنبش پر ہے یہ جملہ محض اپنے بلند و بانگ جھوٹے دعووں پر اٹھتے سوالوں کا منہ بند کرنے کے لیے ہوتا

Read more

ماں کے پیر

خدا نے جناب آدم کو پیدا کیا تو جنت ان کا ٹھکانہ تھا۔ ایک شجر ممنوعہ سے انہوں نے بچنا تھا۔ باقی جنت ان کی اور ان کی اہلیہ محترمہ حوا کی تھی۔ مگر ناچیز کا ایک شعر کہ۔ خدا کا خوف تو دل کو بہت دہلا رہا تھا مگر وہ ساتھ تھا جو راہبر پہلا رہا تھا خدا بڑا اعلی ظرف خدا ہے۔ افسوس کہ اکثر کم ظرف اسے سمجھنے اور سمجھانے کے دعوے دار پائے جاتے ہیں۔ اپنی

Read more

امریکی خط اور دوراہے پہ کھڑی قوم

یہ متنازع خط ہے کیا؟ اپنی تحقیق آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ پڑھنے لکھنے والے اکثر کیونکہ ٹوٹے ہوئے دلوں والے لوگ ہوتے ہیں اس لیے دل کی کرچیاں تھام لیجیے گا۔ جب عدم اعتماد تحریک کا غوغا تھا تو سابقہ وزیراعظم عمران خان صاحب ہمیشہ کی طرح حد سے متجاوز پر اعتماد نظر آرہے تھے اور انہوں نے اس تحریک کو اپنی اللہ سے دعا کی قبولیت قرار دیتے ہوئے دو نفل بھی ادا کیے اور اسے کپتان کی

Read more

پوجا کماری

ادی کمار سکھر کے نواحی علاقے چھوہارا منڈی کا رہنے والا ایک غریب ہندو ہے ایک کچے سے مکان میں اپنی چھے بیٹیوں کے ساتھ زندگی کی چکی میں پس رہا تھا جس کا ایک پاٹ مذہب کا دوسرا غربت کا ہے۔ اس کی شادی ہوئی تو اس کو اس کے بھگوان نے بیٹی عطا کی۔ اس نے اسے اپنے اور بھگوان کے رشتے ہی سے منسوب کر دیا اس کا نام پوجا رکھ دیا۔ ادی کمار کی عبادت۔ پوجا

Read more

اگر اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے تو ۔۔۔

پاکستان بنا تو یہاں مقتدرہ نے سب سے پہلے جس چیز کو یقینی بنایا وہ یہ کہ پاکستان کبھی جمہوری اور آئینی راستے پر گامزن نہ ہونے پائے۔ اس کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا اور طاقت اور دھونس کے ذریعے ایک جمہوری ریاست کو ایک طالع آزمائی کا اکھاڑہ بنا دیا گیا۔ جہاں کبھی آئین اور قانون کی حکمرانی قائم نہ ہو پائی بلکہ حاکم کی انا، ضد، پسند نا پسند اور مطلق العنانیت ہی کروڑوں کی قوم

Read more

اقتدار کی چکی میں پستے عوام

تاریخ اپنے آپ کو کہیں اور دہرائے یا نہ دہرائے پیارے پاکستان میں دہرانے سے چوکتی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوں لگتا ہے کہ ہم پون صدی سے ایک دائرے کے سفر میں ہیں۔ مسافت میں ہیں مگر منزل وہی نقطہ آغاز، جہاں سے چلے تھے وہیں آ رہے۔ پچھلے ایک ہفتے کے وطن عزیز کے سیاسی منظر نامے کا مشاہدہ کیا جائے تو چند چیزیں حیران کن حد تک مماثل ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے اس کہانی

Read more

اقتدار کی چکی میں پستے عوام

تاریخ اپنے آپ کو کہیں اور دہرائے یا نہ دہرائے پیارے پاکستان میں دہرانے سے چوکتی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوں لگتا ہے کہ ہم پون صدی سے ایک دائرے کے سفر میں ہیں۔ مسافت میں ہیں مگر منزل وہی نقطہ آغاز، جہاں سے چلے تھے وہیں آ رہے۔ پچھلے ایک ہفتے کے وطن عزیز کے سیاسی منظر نامے کا مشاہدہ کیا جائے تو چند چیزیں حیران کن حد تک مماثل ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے اس کہانی

Read more

بیٹی ہونے کی سزا

(سانحہ میانوالی میں سفاک باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی سات دن کی معصوم بچی کی روح کے عرش پر حاضر ہونے کا چشم تصور سے دیکھا گیا منظر نامہ) عرش پر ایک عجیب سوگ کا عالم ہے۔ دربار رسالت ﷺ میں ایک افسردگی ہے۔ فرشتے بھی مغموم ہیں۔ جنات کے چہروں پر پژمردگی چھائی ہوئی ہے۔ روحوں کی سسکاریاں گاہے فضا میں گونجتی ہیں تو سب کی آنکھیں نم ہو جاتیں ہیں۔ جنت الفردوس کی پوری فضا پر آشوب

Read more

مذہبی چولہوں کا ایندھن – اوریا مقبول جان مائنڈ سیٹ کے نام

طالب علم اپنی عمر کے چار عشرے پورے کر چکا۔ بچپن، لڑکپن، نوجوانی اور جوانی کی ان چار دہائیوں میں احساس کمتری کی نفسیات کی حامل ایک قوم کے فرد کی حیثیت سے جن باتوں سے سب زیادہ پالا پڑا وہ امریکہ کے گرد گھومتی ہیں۔ امریکہ کبھی دوست ہوتا ہے۔ کبھی دشمن۔ کبھی دجال۔ کبھی یہودی لابی کا آلہ کار۔ کبھی امریکہ کا یار غدار اور کبھی امداد دیتا ہمارا مددگار۔ پاک امریکہ تعلقات بھی میری عمر کے ان

Read more