کیا سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش بھی سیاست کی نذر ہو رہی ہے؟

عمران خان پر گذشتہ برس تین نومبر کو ہونے والے حملے کے مقدمے کی تفتیش اب تک اِسی بحث سے آگے نہیں نکل پائی کہ آیا سابق وزیراعظم کو چار گولیاں لگی تھیں یا محض گولیوں کے ٹکڑے، حملہ آور ایک تھا یا ایک سے زیادہ اور حملہ ایک طرف سے ہوا یا مختلف اطراف سے جبکہ ابھی تک اس مقدمے کا چالان بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع نہیں کروایا جا سکا۔

Read more

اٹلی کے سفاک مافیا ڈان کی تیس سال مفرور رہنے کے بعد گرفتاری

دینارو مبینہ طور پر بدنام زمانہ کوسا نوسٹرا مافیا کا سرغنہ تھا اور اس پر متعدد قتل کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور 2002 میں اس کی غیر موجودگی میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Read more

یوکرین کا پیلا کچن:  فضائی حملے میں تباہ ہونے والے گھر کی تصویر پر سوشل میڈیا اداس

یوکرین میں ایک گھر کے شوخ رنگ کچن کی تصاویر اس وقت دنیا کے سامنے آگئیں جب روسی میزائل حملے سے اس کی گھر کی بیرونی دیوار پھٹ گئی، سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر صدمے اور اداسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read more

سابق آرمی چیف کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا معاملہ: عدالت نے صحافی شاہد اسلم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار صحافی شاہد اسلم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

Read more

انڈیا فون بنانے کے معاملے میں چین کے غلبے کو ٹکر دینے کے لیے تیار

اپریل سنہ 2021 میں انڈیا نے ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ آلات کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو سکیم کا آغاز کیا تا کہ ملک میں ہر قسم کی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے۔ اس سکیم میں موبائل فون کے ان پرزوں پر مراعات دی جاتی ہیں جو انڈیا میں بنتے ہیں۔

Read more

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری، جیت کے دعوے اور سوشل میڈیا صارفین کے شکوے

ان انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے اپنی اپنی جیت کے دعوے شروع کر دیے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

Read more

زیب النسا کا انڈر 19 ویمن ورلڈ کپ میں متنازع رن آؤٹ: ’اگر یہ قواعد کے مطابق جائز ہے تو مسئلہ کیا ہے‘

کرکٹ کے معاملات پر یوں تو ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے اور اس کا سوشل میڈیا سے لے کر ہر محفل میں برملا اظہار بھی کیا جاتا ہے لیکن نان سٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کرنے کا عمل شاید وہ واحد چیز ہے جس پر بحث تھمنے کا نام نہیں لیتی اور آرا تاحال منقسم دکھائی دیتی ہیں۔

Read more

’تھرمل امیجنگ‘ ٹیکنالوجی کیا ہے اور اس نے خیبرپختونخوا میں عسکریت پسند کارروائیوں میں کیا کردار ادا کیا؟

صوبہ خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کی جانب سے افغانستان سے لائے گئے جدید اسلحے کے استعمال کے شواہد ملنے کے بعد سے اب صوبے کے کچھ اضلاع میں پولیس کو بھی تھرمل سائٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

Read more

کیا پاستا کھانے سے وزن بڑھتا ہے یا پھر اس خوراک کے کچھ فوائد بھی ہیں؟

وزن میں کمی کے لیے کاربوہائیڈریٹ کو کم کرنے کے بارے میں بہت سی باتیں ہوتی ہیں، لیکن آپ کو یاد رکھنا ہوگا کہ کاربوہائیڈریٹ مختلف شکلوں اور مختلف کھانوں میں آتے ہیں۔
ان میں سے کچھ جیسے پاستا دیگر فوائد فراہم کرتے ہیں۔

Read more

اداکارہ رتنا پاٹھک: 'بالی ووڈ فلموں پر بائیکاٹ کے بادل منڈلا رہے ہیں، دنیا بھر میں انڈین مذاق بن کر رہ گئے ہیں'

اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے بالی ووڈ فلموں کے بائیکاٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج پوری دنیا میں انڈین مذاق کا موضوع بن چکے ہیں۔’

Read more

ایک روزہ کرکٹ کی سب سے بڑی جیت: ’317 رن سے فتح اور وہ بھی ون ڈے میچ میں؟‘

انڈیا کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سری لنکا کو 317 رن کے مارجن سے ہرایا تو یہ نتیجہ اور اس میچ کی سکور لائن یقینا حیران کن تھی۔

Read more

نئی ایم کیو ایم ڈگی میں پڑی سٹپنی

جس پارٹی کا دل الطاف حسین کے قبضے میں اور دماغ اسٹیبلشمنٹ کے قبضے میں ہو، اس کا مقام سیاست میں وہی رہ جاتا ہے جو کار کی ڈگی میں پڑی سٹپنی کا۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔۔۔

Read more

بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار اور سکرپٹ رائٹر کی ’جادو‘ سے جاوید اختر بننے کی کہانی

جاوید اختر بتاتے ہیں: ’جب میرے والد کے دوست مجھے دیکھنے آئے تو ان میں سے کسی نے پوچھا کہ اس کا نام کیا رکھو گے؟ انھوں نے ہی میرے والد کو یاد دلایا کہ جب انھوں نے میری ماں سے شادی کی تھی انھوں نے ایک نظم لکھی تھی جس کا ایک مصرعہ تھا ’لمحہ لمحہ کسی جادو کا فسانہ ہوگا۔‘

Read more

ایران میں مظاہرے: ’تشدد سے چیخنے کی آوازیں گھنٹوں تک سنائی دیتی رہیں‘

بدنام زمانہ ایون جیل سے لکھے گئے خط میں، جسے بی بی سی نے دیکھا، سیپیدہ کولین نے تفتیش کرنے والوں کی جانب سے اپنے اور دیگر قیدیوں کے ساتھ کیے جانے والے وحشیانہ سلوک کو بیان کیا۔

Read more

نیپال میں پوکھرا ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ گر کر تباہ، 40 لاشیں نکال لی گئیں

نیپال میں حکام کے مطابق پوکھرا ایئرپورٹ پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 72 مسافر سوار تھے۔
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

Read more

پنجاب اسمبلی تحلیل: نگران وزیرِاعلیٰ کون چنے گا اور نئے انتخابات کب ہوں گے؟

پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل ہوتے ہی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے تاہم نگران وزیراعلٰی کی تقرری تک سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی وزیرِاعلیٰ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
تاہم اگر سابق قائدِ ایوان اور قائدِ حزبِ اختلاف نگران وزیراعلیٰ کے لیے کسی بھی نام پر متفق نہیں ہوتے تو کیا ہو گا؟

Read more

کراچی میں سمندر سے ملنے والی لاش کا معمہ: 23 سالہ ڈاکٹر سارہ ملک نے خود کشی کی یا ان کا قتل ہوا؟

سارہ ملک کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جبکہ ان اعضا سے کیمیائی تجزیے کے لیے نمونے لیے گئے ہیں جن سے معلوم کیا جائیگا کہ ان کو کوئی نشہ آور چیز یا زہریلا مواد تو نہیں دیا گیا۔

Read more

کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے ایم کیو ایم کا بائیکاٹ: شہر کے میئر کے پاس کیا اختیارات ہوتے ہیں؟

کراچی میں بلدیاتی انتخابات صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان سانپ اور سیڑھی کے کھیل کی طرح رہے ہیں۔ سندھ میں مقامی حکومتوں کی مدت اگست 2020 میں ختم ہو گئی تھی اور قانون کے مطابق بلدیاتی حکومت کی مدت ختم ہونے کے چار ماہ کے اندر انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے تاہم مردم شماری، حلقہ بندیوں اور قدرتی آفات کا جواز بنا کر ان بلدیاتی انتخابات کو متعدد مرتبہ ملتوی کیا جا چکا ہے۔

Read more

پشاور میں شدت پسندوں کے حملے میں مارے جانے والے ڈی ایس پی سردار حسین کون تھے؟

سردار حسین دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران مختلف تھانوں میں تعینات رہے اور انھوں نے متعدد حملوں کو پسپا کیا بلکہ عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں بھی کی تھیں۔

Read more

دنیا کے لمبے دریائی کروز گنگا ولاس کا وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں افتتاح لیکن تنقید و تشویش بھی

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز ایم وی گنگا وِلاس کو جھنڈی دکھا کر اس کا افتتاح کیا۔

Read more

مچھیرے جو سمندر میں کئی دن تک ناریل اور بارش کے پانی پر زندہ رہے: ’یہ میرا کام ہے، یہی میری تقدیر ہے‘

جب 27 نومبر کو ایڈیسن ڈیوس اور ایگسٹین نیموس انڈیا کے جنوبی ساحل مچھلی پکڑنے نکلے تو انھوں نے اپنے خاندانوں سے وعدہ کیا کہ وہ لوٹ کر کرسمس ان کے ساتھ ہی منائیں گے۔

Read more

الطاف بھائی کے پیار میں

پاکستان میں ہر سیاست دان کبھی نہ کبھی غدار رہ چکا ہے بلکہ پاکستان میں سیاست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے سی وی کے ساتھ ایک غداری کا سرٹیفیکیٹ نتھی ہو۔ لیکن اب لگتا ہے کہ ملک کی سیاست میں ایک ہی غدار بچا ہے جس کا نام الطاف حسین ہے۔

Read more

ترک صدر اردوغان اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ: ’دونوں کی سیاست میں اختلاف کی گنجائش کم ہے‘

بہت سے لوگ اردوغان کا موازنہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے کرتے ہیں۔ اردوغان 1994 میں استنبول کے میئر سے وزیر اعظم اور پھر صدر بنے جبکہ نریندر مودی 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ اور 2014 میں انڈیا کے وزیر اعظم بنے۔

Read more

’پھلوں کے ڈبوں میں کوکین‘، منفرد ہیروں کے لیے مشہور شہر جو یورپ میں کوکین سپلائی کا راستہ بن گیا

بیلجیئم کا شہر اینٹورپ دنیا بھر میں اپنے منفرد ہیروں کے لیے مشہور ہے۔ تاہم ایک بدنام زمانہ دوسرا کام بھی وہاں خاصا منافع بخش ثابت ہونے لگا ہے۔ اس شہر کی بندرگاہ کو پورے یورپ میں کوکین سپلائی کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Read more

’وہ ویڈیو کال میں برہنہ ہونے کا مطالبہ کرتا تھا‘ پاکستان میں ہراسانی کو رپورٹ کرنے کا رجحان کیسے بڑھا؟

مہوش حیات اور کبریٰ خان تو سیلیبرٹیز ہیں۔ کیا عام خواتین میں ’سائبر ہراسمنٹ‘ یعنی آن لائن ہراسانی رپورٹ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے؟ سرکاری اور غیر سرکاری اعداد و شمار اس کا جواب مثبت میں دیتے ہیں۔

Read more

انڈیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تو بہت، مگر کیا یہی ٹیلنٹ ایک مسئلہ بھی ہے؟

انڈین کرکٹ ٹیم کا اپنی صلاحیت سے کم کارکردگی دکھانا ایک پریشان کن احساس ہے۔ جہاں ٹیم کے ٹاپ بلے بازوں نے مسلسل چیلنجز کا سامنا کیا وہیں انڈیا کی باؤلنگ بھی متاثر نہ کر سکی،ٹیم کے تمام فارمیٹس میں مسائل کچھ ممالک کی ٹیموں کے لئے اطمینان کا باعث بھی ہو سکتا ہے۔

Read more

سابق آرمی چیف کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا معاملہ: صحافی شاہد اسلم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلِ خانہ کے ٹیکس ریکارڈز کی معلومات لیک کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے صحافی شاہد اسلم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Read more

علی رضا اکبری: ایران نے اپنے سابق نائب وزیر دفاع کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی

ایران کے سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے 2019 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ’پرفیوم کی بوتل اور ایک شرٹ کے بدلے میں خفیہ معلومات حاصل کیں۔‘

Read more

دنیا بھر میں خواتین کا ’خود سے شادی‘ کا رواج کیوں مقبول ہو رہا ہے؟

2011 میں سپین کی 10 خواتین نے مل کر اعلان کیا کہ وہ اپنے آپ سے شادی کر رہی ہیں۔ یہ غیر معمولی عمل، جو بظاہر ایک مزاح سے شروع ہوا، روایتی رشتہ ازدواج کے خلاف اعلان بغاوت تھا۔

Read more

’ہم تین کانسٹیبل بھائی تھے اب میں اکیلا رہ گیا ہوں، میرے بھائیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا‘

پشاور میں واقع تھانہ سربند پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے تعاقب میں جانے والی پولیس ٹیم میں شامل ایک ڈی ایس پی اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پولیس پر حملوں کے واقعات میں اضافے کے بیچ بی بی سی نے ایسے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بات کی ہے جو شدت پسندوں کے گذشتہ حملوں میں ہلاک ہوئے۔

Read more

سعودی عرب پاکستان کی مالی امداد کیوں کرتا ہے اور کیا پاکستان سعودی عرب کے لیے ایک طاقت ہے یا بوجھ؟

گذشتہ چند دہائیوں سے جب بھی پاکستان کو اس نوعیت کی معاشی صورتحال کا سامنا ہوا تو فوجی اور سیاسی حکمرانوں کی نظریں سعودی عرب کی جانب اٹھتی دکھائی دیں اور سعودی عرب کی جانب سے بھی ملنے والا ردعمل عموماً مایوس کُن نہیں رہا۔

Read more

انتہائی دائیں بازو کی سیاست اور تشدد

امریکہ کے بعد اب برازیل میں بھی صدارتی انتخابات کے نتائج پر ہنگامہ، امریکہ کی ہی طرح ہارنے والے امیدوار اور سابق صدر کے حامیوں کا صدارتی محل پر حملہ۔ 
برازیل میں آخر ہو کیا رہا ہے اور وہاں جو ہو رہا ہے اُس کا برازیل سے باہر کیا اِمپیکٹ ہو سکتا ہے؟

Read more

انڈین فوج میں سکھ فوجیوں کے لیے ہیلمٹ کی شرط پر تنازع: ’پگڑی محض چند میٹر کا کپڑا نہیں، سر کا تاج ہے‘

انڈیا میں سکھوں کو ان کی مذہبی روایت کوملحوظ رکھتے ہوئے ہیلمٹ سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا، لیکن اب فوج نے دوسرے فوجیوں کی طرح سکھ فوجیوں کو بھی بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے مخصوص ہیلمٹ خرینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سکھ برادری کی طرف سے احتجاج دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Read more

انڈیا کی ایک لاکھ کی کار نینو: کیا رتن ٹاٹا کا ادھورا خواب نئے انداز میں پورا ہوسکے گا؟

بہت سے لوگوں نے نینو کو اپنی پہلی کار رکھنے کا خواب پورا کرنے کے لیے بُک کیا اور کچھ نے خاندان میں دوسری کار کے طور پر نینو کو بُک کرایا، لیکن بکنگ سے لے کر گاڑی کی ڈیلیوری تک حالات بدلتے رہے اور نینو کو بھی بدلنا پڑا۔

Read more

پیسہ کب ایجاد ہوا اور امریکی ڈالر دنیا کی سب سے اہم کرنسی کیسے بنا؟

چین میں کاغذ کے نوٹ اس لیے ایجاد ہوئے کیونکہ سکے اتنے بھاری ہو چکے تھے کہ ان کو رکھنا ہی ایک مسئلہ تھا۔ اور صرف 70 سال پہلے، ایک پہاڑی سلسلے میں موجود ہوٹل میں رات گئے ہونے والے خفیہ سیاسی مذاکرات کے نتیجے میں ایک ہرے رنگ کا کاغذ، ڈالر، دنیا کی سب سے طاقت ور کرنسی بن گیا۔

Read more

سریندرن پٹیل: امریکی جج جنھوں نے بچپن میں فاقوں سے بچنے کے لیے مزدوری بھی کی

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ان کی زندگی کا سفر بہترین رہا ہے۔ ’میں 2017 میں امریکی شہری بنا اور 2022میں الیکشن جیت چکا ہوں۔ میرا نہیں خیال کہ دنیا کے کسی اور ملک میں ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔‘

Read more

دیویکا رانی: بالی وڈ کے ’طویل ترین فلمی بوسے‘ سے جڑے افسانے

’دی لونگسٹ کِس‘ نامی کتاب کی مصنفہ کشور دیسائی کہتی ہیں کہ ’یہ فلم ایک ایسے وقت میں بنی تھی جب رائے اور رانی کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اور وہ ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے۔ اس لیے اگر جذبات سے بھرپور بوسہ سکرین پر دکھایا گیا تو یہ حیران کن نہیں تھا۔‘

Read more

راشد خان کی بیگ بیش سے نکلنے کی دھمکی: ’کرکٹ کو سیاست سے دور رکھیں‘

خواتین اور لڑکیوں پر طالبان کی پابندیوں کی بنا پر آسٹریلیا نے مارچ میں افغانستان کے خلاف مینز ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ تین میچوں کی یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی تھی۔

Read more

چھاتی سے گرینیڈ نکالنے کا غیر معمولی آپریشن: ’خدشہ تھا کہیں کرنٹ سے گرینیڈ پھٹ نہ جائے‘

یوکرین کے عسکری تجزیہ کار اس بات پر حیران تھے کہ یہ گرینیڈ کیوں نہیں پھٹا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ سرجری کے بعد بھی یہ گرینیڈ اس وقت تک دھماکہ خیز اور خطرناک تھا جب تک اسے ماہرین نے ناکارہ نہیں بنا دیا۔

Read more

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری: کیا اسمبلی کو ٹوٹنے سے بچانے کا اب بھی کوئی راستہ باقی ہے؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیرِاعلٰی چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کی شب پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد اسے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھجوا دیا تھا۔

Read more

برما کی طرف سے انڈیا کے گاؤں میں بم گرنے سے متعلق دعوے، آسام رائفلز کی تردید

انڈین فوج کے نیم فوجی دستے آسام رائفلز نے میانمار کی جانب سے انڈین حدود میں بم گرنے کی تردید کی ہے۔ مقامی حکام نے بھی بم گرنے کی تردید کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ تصدیق کے بعد ہی بیان جاری کریں گے۔

Read more

وہ 32 ممالک جہاں پاکستانی شہری پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں

دنیا بھر میں محض 32 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد ’ویزا آن آرائیول‘ یعنی اس ملک کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ 36 ممالک کون سے ہیں اور وہاں پہنچ کر ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو کن شرائط پر پورا اترنا لازم ہے۔

Read more

پنجاب میں وزیرِاعلٰی پر اعتماد کے ووٹ میں پی ٹی آئی کی کامیابی: ٹال مٹول سے اعتماد کے ووٹ کے درمیان کیا بدلا؟

بدھ کو پرویز الٰہی ممبران کا اعتماد حاصل میں کامیاب ہوگئے اور جمعرات کو حسب اختلاف کی طرف سے اس ووٹ کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کیا گیا۔ تاہم سوال یہ ہے کہ محض چند ہی گھنٹوں میں ایسا کیا ہوا کہ بظاہر ٹال مٹول سے کام لیتی ہوئی حکمراں جماعت اچانک اعتماد کا ووٹ لینے پر مصر ہو گئی اور اس کے لیے راتوں رات انتظامات کر لیے گئے؟

Read more

دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے والی شمیمہ بیگم: ’میں ویسی نہیں ہوں جیسا لوگ سمجھتے ہیں‘

برطانیہ سے فرار ہو کر اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) یا دولت اسلامیہ کے گروپ میں شامل ہونے والی شمیمہ بیگم نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے 15 سال کی عمر میں نام نہاد دہشت گرد گروپ داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Read more

پرویز الہی پر پنجاب اسمبلی کا اظہارِ اعتماد: ’آدھی رات کی عدالتوں سے آدھی رات کے اسمبلی اجلاس تک‘

پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں گذشتہ ایک سال سے بہت سے کام رات کے اندھیرے میں ہو رہے ہیں جس کی تازہ مثال پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی پر اعتماد کا ووٹ ہے جسے وہ اپنی کامیابی تصور کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اسے غیر آئینی قرار دے رہی ہے۔

Read more

’جلیبی بابا‘: علاج کے بہانے خواتین کا جنسی استحصال کرنے والا جعلی عامل جسے 14 سال قید کی سزا ہوئی

انڈیا کی ریاست ہریانہ میں توہانہ کے مشہور جلیبی والا بابا کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

Read more

صدر عارف علوی کا بی بی سی کو انٹرویو: ’سیاسی میدان میں آج ہر کوئی بدلہ ہی لے رہا ہے‘

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت کم کرنا ناگزیر ہے اور یہ بھی کہ وہ اس مقصد کے لیے ’تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کی پیشکش‘ کرتے ہیں۔

Read more

کیا ترکی، سعودی عرب اور انڈیا اپنا رخ بدل رہے ہیں؟

انڈیا 12 اور 13 جنوری کو ’وائس آف دی گلوبل ساؤتھ‘ سمٹ منعقد کر رہا ہے جس میں 120 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں متوسط طاقت والے وہ ممالک شامل ہیں جنھوں نے 2022 میں خارجہ پالیسی کے محاذ پر اپنی آزادی اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ترکی، انڈیا، سعودی عرب اور انڈونیشیا جیسے ممالک نے عالمی سطح پر اپنا اثر و رسوخ بڑھایا اور بڑی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے۔

Read more

طالبان سے متعلق ’بیان کو توڑ مروڑ‘ کر میرے خاندان کو خطرے میں ڈالا گیا: شہزادہ ہیری

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے اس بات کو ایک ’خطرناک جھوٹ‘ قرار دیا ہے کہ انھوں نے اپنی سوانح عمری میں افغانستان میں فرائض کی ادائیگی کے دوران 25 طالبان جنگجوؤں کے مارنے کے واقعے کو فخریہ بیان کیا ہے۔

Read more

وزیرستان میں جاری احتجاج ’اولسی پاسون‘ کیا ہے اور کیا یہ مسائل کے حل میں سودمند ثابت ہو رہا ہے؟

جنوبی وزیرستان میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ایک مرتبہ پھر کسی قسم کے مسلح جتھے نہیں چاہتے، بلکہ قانون اور آئین کی حکمرانی میں ایک پر امن خطہ چاہتے ہیں۔

Read more

ناٹو ناٹو: گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والا گانا جو یوکرین میں صدارتی محل کے سامنے فلمایا گیا

انڈیا کی تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے گیت ’ناٹو ناٹو‘ نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی ہے جس پر انڈیا میں بڑے پیمانے پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ انڈیا کو پہلی بار امریکی گولڈن گلوب ایوارڈ ملا ہے۔

Read more

’پاکستان سے آئے کارگو‘ میں یورینیئم سے آلودہ دھات برآمد، برطانیہ میں تحقیقات

گذشتہ ماہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر یورینیئم سے آلودہ دھات کا ٹکڑا ملنے کے واقعے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ کے افسران کو اس ضمن میں 29 دسمبر کو کو سکیورٹی الرٹ موصول ہوا تھا۔

Read more

ویپنگ: ای سگریٹ کی پچاس سال پرانی ٹیکنالوجی اچانک مقبول ہو کر تشویش کا باعث کیوں؟

انگلینڈ میں صحتِ عامہ کا محکمہ سرگرمی کے ساتھ ویپنگ کو تمباکو نوشی کے متبادل کے طور پر فروغ دینے میں مصروف ہے۔ تاہم انڈیا، ارجنٹینا اور ہانگ کانگ سمیت بعض ممالک میں ای سگریٹ پر پابندی عائد ہے کیونکہ حکام اسے نو جوانوں کے اندر تمباکو نوشی کی ممکنہ وبا کا سبب قرار دیتے ہیں۔

Read more

’آستین کا ہلکا سا لمس‘ جس سے ایک راہبہ اور راہب کی محبت کی انوکھی کہانی کا آغاز ہوا

راہبہ یاد کرتی ہیں کہ ’میں نے وہاں صرف ایک خوبصورت جذبہ محسوس کیا، کچھ عجیب سا، اور پھر میں تھوڑی سی شرمندہ ہوئی اور میں نے سوچا کہ اُف میرے خدا کیا انھوں نے بھی ایسا محسوس کیا ہو گا۔‘

Read more

’مشن مجنوں‘ کا ٹریلر: انڈین جاسوس پاکستان میں مگر ’یہ جوہری پلانٹ کی بجائے مزار لگتا ہے‘

حال ہی میں نیٹ فلکس کی فلم ’مشن مجنوں‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔ بالی وڈ میں انڈیا اور پاکستان کی تقسیم کے علاوہ دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات پر درجنوں فلمیں بنی ہیں، جن میں کئی کلاسک کا درجہ رکھتی ہیں تو کئی حب الوطنی کے جذبوں سے سرشار بلاک بسٹر فلمیں ثابت ہوئی ہیں۔

Read more

چھ سال کا بچہ کسی کو گولی مار دے تو ذمہ دار کون؟ امریکہ میں قانونی بحث

اس واقعے میں بچے کی کم سنی نے انتہائی پریشان کُن موڑ پیدا کر دیا ہے: کیا ہو گا جب پہلی جماعت میں پڑھنے والا بچہ کسی کو گولی مار دے؟ ماہرین کی رائے ہے کہ ’ایک چھ سال کے بچے کو بندوق صرف تب مل سکتی ہے جب وہ اسے اپنے گھر سے حاصل کرے۔‘

Read more

غلام شاہ کلہوڑو: ’سندھ کے شاہجہاں‘ کہلوائے جانے والے حکمران جو ’مچھلی والے بابا‘ بن گئے

غلام شاہ کلہوڑو کے دور میں حیدرآباد کے پکے قلعے کے ساتھ کچا قلعہ بھی تعمیر کیا گیا۔ ان کے مزاد پر لوگ اینٹوں کا رسمی گھر بناتے ہیں اور اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی اپنا ذاتی گھر بنا لیں۔

Read more

معاشی دہشت گردی، ذمہ دار کون؟

اب جب جنرل باجوہ ملک کی معیشت کے جنازے پر ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرا رہے ہیں اور عمران خان ہر بُرائی کی ذمہ داری جنرل باجوہ کے کاندھوں ڈال رہے ہیں تو کون سی عدالت یہ طے کرے گی کہ پاکستان کی معیشت اور امن کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا ہے؟ معیشت کے جنازے پر بین کرنے والے ایک صفحے کی حکومت کے تمام کردار کس حد تک ذمہ دار ہیں؟

Read more

کلیٹرومیگالی: خواتین میں اس کے اثرات کیا ہوتے ہیں اور اس کا حل کیا ہے؟

اس جسمانی عضو میں آٹھ ہزار سے زیادہ اعصابی نسیں ہوتی ہیں جو سیکس کے دوران متحرک ہوتی ہیں۔ ایک ’چھوٹے بٹن‘ جیسا یہ عضو حجم میں ایک جیسا نہیں ہوتا۔

Read more

’میں کتنی کیلوریز لے رہی ہوں؟‘ کیا اس بنیاد پر غذا لینا صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے؟

ہر سال جو عہد سب سے زیادہ کیے جاتے ہیں یا سب سے مقبول ترین ہیں ان میں سے ایک وزن کم کرنا اور جسم کو بہتر شکل میں لانا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے ہم اکثر اپنے کھانے کی مقدار میں اعتدال لانے اور اپنی ورزش کو بڑھانے کا عہد کرتے ہیں۔

Read more

برطانیہ کی ’سب سے کم عمر مشتبہ دہشتگرد‘ لڑکی جس کے جنسی استحصال کا ’ایم آئی فائیو‘ کو علم تھا

بی بی سی کی ایک تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ برطانوی انٹیلیجنس ادارے ایم آئی فائیو کو ایسے شواہد تھمائے گئے تھے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سکول کی لڑکی کا جنسی استحصال کیا گیا۔ مگر ان شواہد کے باوجود لڑکی پر دہشتگردی کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی شروع کی گئی اور ان پر فرد جرم عائد ہوا۔

Read more

کیا سعودی عرب اور چین جیسے دوست ممالک آئی ایم ایف کی وجہ سے پاکستان کی مدد نہیں کر پا رہے؟

ماہرین کے مطابق جس وقت تک آئی ایم ایف پاکستان سے سمجھوتہ نہیں کرتا اور اسے کسی ڈسپلن میں نہیں لے کر آتا اس امداد کا حصول مشکل ہو جائے گا۔

Read more

’10 لوگوں کا پیٹ بھرنے کی ذمہ داری ہے مگر وہ آٹا نہیں مل رہا جس کے لیے روزانہ مزدوری چھوڑتا ہوں‘

’خواتین کے لیے یہ اچھی بات نہیں کہ وہ 20 کلو آٹے کے ایک تھیلے کے لیے کئی روز تک سڑکوں پر بیٹھ کر انتظار کریں۔ بڑی تعداد میں ہم خواتین بھی کئی گھنٹے مختلف مقامات پر آٹے کی خریداری کے لیے بیٹھی رہتی ہیں۔ اس دوران اگر کسی کو پیشاب کی حاجت ہو تو وہ کہاں جائے۔ یہ کوئی عزت کی بات تو نہیں ہے ناں۔‘

Read more

کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ سے ملنے کی خواہش: کراچی سے لاپتہ ہونے والی نوعمر لڑکیاں لاہور سے کیسے بازیاب ہوئیں؟

پولیس کے مطابق تفتیشی افسر کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ لاہور جا کر لڑکیوں کو بازیاب کروائیں اور جلد لڑکیوں کو ان کے خاندان سے ملوا دیا جائے گا۔ 

Read more

’میں نے شوہر سے کہا کہ آپ ضروریات پوری کریں، میں خواہشات پوری کروں گئی، آج میں اُن سے دس گنا زیادہ کماتی ہوں‘

’میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ آپ ضروریات پوری کریں، میں خواہشات پوری کروں گئی، اور آج میں اُن سے دس گنا زیادہ پیسے کماتی ہوں۔‘ یہ کہنا ہے عبیدہ باسط کا، جو کہ پیشے کے لحاظ سے سوشل میڈیا ایکسپرٹ ہیں۔ عبیدہ تین سال قبل خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے اپنے شوہر اور چار بچوں کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہوئی تھیں۔ عبیدہ کے شوہر بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں، جس کی وجہ سے اُن پر

Read more

’سیلما کی پارٹی‘: ایک کوڈ جس کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی منصوبہ بندی کی گئی

بی بی سی نے اس حوالے سے تحقیقات کی ہیں کہ سوشل میڈیا کے ماڈریٹرز اور سکیورٹی حکام کی نظروں کے سامنے کیسے برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حق میں ایک پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی۔ 

Read more

پاکستان کی چھ وکٹوں سے جیت، رضوان 77 ناٹ آؤٹ

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکتسان کو 256 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 77 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ اس سے پہلے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے نیدر لینڈز

Read more