ایف اے ٹی ایف: انڈین میڈیا کی جانب سے ’بلیک لسٹ‘ کیے جانے کی خبر کی پاکستانی تردید

پاکستانی وزارت خزانہ کی جانب سے انڈین میڈیا پر پاکستان کے خلاف چلنے والی ان خبروں کی تردید آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فنانشل ٹاسک فورس کی علاقائی تنظیم ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستانی رپورٹ کو ’میوچیول ایوالیوایشن پروسیجر‘ میں شامل کر لیا ہے اور یہ پہلے سے وضع

Read more

چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح آج کیا جا رہا ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اس مسجد کا افتتاح چیچنیا کے شہر سہالی میں کیا جا رہا ہے۔ مسجد کا نام جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان کیدورو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ رمضان کیدورو اپنے مرحوم والد اخمت کیدورو کے یوم پیدائش پر اس مسجد کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس مسجد کو ’مسلمانوں کا فخر‘ کہہ کر بلایا جائے گا۔ اس خوبصورت مسجد

Read more

ارشد ملک ویڈیو سکینڈل: سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا اختیار ہے

Huw Evans picture agencyجج ارشد ملک نے گذشتہ برس سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی (فائل فوٹو) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو اختیار ہے کہ وہ اس ویڈیو کے منظرِ عام آنے کے بعد جج کی طرف سے سابق

Read more

ایل او سی: ’چھوٹا بیٹا تو دو یا تین فائر کی آواز سن کر بےہوش ہو گیا‘

15 سال کی مکمل خاموشی کے بعد میرابکوٹ میں شیلنگ اور گولہ باری کا آغاز ہوا ہے فائرنگ، گولے، شیلنگ، بنکرز، مورچے یہ الفاظ کشمیر میں روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔یہاں زیرو لائن کے نزدیک گهر تعمیر کرنا ہو تو کچھ پیسے مورچوں کی تعمیر کے لیے الگ رکهنا پڑتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان دن میں ایک بار بهی فائرنگ ہو جائے تو بچوں کے سکول بند کر دیے جاتے ہیں۔ کشمیر کی صوتحال پر بی بی سی

Read more

صحافت پر پابندیاں کون لگا رہا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ سال جب حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی تو اس کے رہنماؤں کی جانب سے متعدد بار اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اقتدار میں آ کر آزادی اظہار رائے کا بھرپور تحفظ کریں گے اور آزادی صحافت ان کے منشور کے اہم ترین جزو میں سے ایک ہے۔ لیکن اگلے 12 ماہ کے دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ ٹی وی چینلز پر حزب اختلاف کے موقف کو جگہ نہ ملی۔ چاہے پاکستان

Read more

30 سے 40 برس کی عمر میں ہائی بلڈ پریشر دماغی صحت کے لیے خطرناک

30 کے پیٹے میں لوگ دفتر اور گھر کے کام میں جتے رہتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق 35 برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بلڈ پریشر پر نظر رکھیں کیونکہ یہ بعد کی زندگی میں دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دماغی صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے ’امید کی کرن‘ 30 کے وسط سے شروع ہوتی ہے اور 50 کے اوائل تک چلتی ہے۔

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش: ’انڈیا اتنا کمزور نہیں کہ امریکہ کی بات مان لے‘

کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہی کہتے ہیں جو کوئی ان کے کان میں بول دیتا ہے؟ یہ سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن انڈیا کے سفارتی حلقوں اور تجزیہ کاروں کے درمیان اسی بارے میں بحث چھڑی ہوئی ہے۔ تازہ معاملہ اس وقت کا ہے جب ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں رومینیا کے صدر کے ساتھ ایک پریس کانفریس سے خطاب کر رہے تھے۔ وہاں موجود ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر کشمیر

Read more

شوبز ڈائری: کیا ضمانت ہے کہ میکا دوبارہ پاکستان میں شو نہیں کریں گے؟

میکا سنگھ نے پاکستان میں پرفارم کر کے جیسے مصیبتوں کو دعوت دے دی اب بیچارے معافی مانگ مانگ کر پریشان ہیں۔ جمعرات کو انڈیا سِنے ایمپلائز کے اہلکاروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں میکا سنگھ کو کھلے عام معافی مانگنی پڑی۔ میکا بار بار اپنی صفائی دیتے ہوئے وہاں موجود انڈیا سِنے ایمپلائز کی تعریفیں بھی کر رہے تھے کہ بھائی آپ لوگ بڑے مہمان ہو مجھ سے غلطی ہوئی مجھے معاف کر دو ایسے میں کچھ محبِ

Read more

امریکہ تائیوان ایف 16 معاہدہ، چین کی اقتصادی پابندیوں کی دھمکی

چین نے دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن نے تائیوان کے ساتھ جنگی جہاز کی فروخت کا معاہدہ کیا تو وہ ان تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں لگا دے گا جو تائیوان کے ساتھ ایف 16 کی فروخت میں شامل ہیں۔ وزیرِ خارجہ گنگ شوانگ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلحے کی فروخت کو روکے اور تائیوان کے ساتھ فوجی معاہدہ ختم کرے۔ امریکی حکومت نے آٹھ ارب ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی ہے جس

Read more

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین: ’انڈیا کشمیر میں بندشیں اور پرامن مظاہروں کے خلاف کارروائی روکے ‘

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے آج انڈیا کی حکومت کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ذرائع مواصلات کی بندش اور پر امن مظاہروں کے خلاف کارروائی روکنے کا کہا ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ ہائی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری تحریری بیان کے مطابق ادارے سے منسلک ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریاست جموں اور کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد بندشوں کے نفاذ کے باعث خطے

Read more

کیا علی حیدر زیدی اور عبداللہ گل نے کشمیر کی ’فیک ویڈیوز‘ شیئر کیں؟

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے چند روز قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ اس میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے لاٹھی چارج کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا: ’دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ نریندر مودی کی حکومت کشمیر میں کیا کر رہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کو انڈیا پر تجارتی پابندی عائد کرنی چاہیے اس سے پہلے کہ

Read more

پرینکا چوپڑا: کیا پرینکا چوپڑا کو اقوامِ متحدہ کی امن اور خیر سگالی کی سفیر کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے؟

بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا کو یونیسیف کی امن اور خیر سگالی کی عالمی سفیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے لیے پاکستان کی انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں پاکستانی وزیر نے لکھا ہے کہ پرینکا چوپڑا نے کشمیر کے سلسلے میں انڈین حکومت اور افواج کی حمایت کی ہے اور پاکستان کے خلاف جنگ کی حمایت کا اظہار بھی کیا ہے اس لیے ان

Read more

گجندر سنگھ: ’اپنے حصے کے پاکستان جانے والے پانی کا رخ موڑنے پر کام کر رہے ہیں‘

انڈیا کے وزیر برائے آبپاشی گجندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے علاوہ بھی انڈیا کے حصے کا پانی پاکستان چلا جاتا ہے جسے روکنے کے لیے ان کی وزارت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پانی کو انڈیا کے کسان، صنعتیں اور عوام استعمال کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’سندھ طاس معاہدے کے علاوہ بھی انڈیا کے حصے کے پانی کی بہت بڑی مقدار پاکستان چلی جاتی ہے۔ ہم

Read more

باپ کو قتل کرنے والی گھریلو تشدد کا شکار تین بہنیں روس میں مرکزِ نگاہ

جولائی 2018 میں روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک فلیٹ میں تین نوعمر بہنوں نے چاقو اور ہتھوڑے کے وار کر کے اپنے والد کو ہلاک کر دیا۔
اس کیس میں ہونے والی تفتیش سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ان لڑکیوں کے والد نے گذشتہ کئی برسوں سے اپنی بیٹیوں کے ساتھ جسمانی اور نفسیاتی تشدد روا رکھا ہوا تھا۔

Read more

آصف علی زرداری کا طبی معائنہ، ڈاکٹروں کی فوری ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز

اڈیالہ جیل میں قید سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کا بدھ کو جیل میں طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ہسپتال) کے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل اس ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کا جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کو بتایا گیا تھا جیل میں

Read more

کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، نظامِ زندگی بدستور معطل

کشمیر میں پانچ اگست کے بعد سے چار ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے حکومتی دعوؤں کے برعکس سرینگر کے مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ رات کے اوقات میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ وادی کی تازہ ترین صورتحال سامعین تک پہنچانے کے لیے شروع کیے جانے والے بی بی سی اردو کے خصوصی ریڈیو پروگرام ’نیم روز‘

Read more

’پشاور والے ناغے کے دن تکے کھائیں تو مردان والے کیوں محروم رہیں‘

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی پہچان اس کے گوشت کے بنے ہوئے کھانے ہیں اور مٹن یا دنبے کے گوشت کے تکے ہوں یا گائے کے گوشت کے چپلی کباب یہ پکوان ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک بھی مقبول ہیں۔ تاہم گوشت کے ہفتہ وار ناغے کے دنوں میں اگر آپ پشاور کے سوا خیبر پختونخوا کے کسی اور شہر چلے جائیں تو جہاں قصاب کی دکان پر گوشت نہیں ملے گا وہیں کسی ہوٹل یا ریستوران میں بھی

Read more

حیا فاطمہ اقبال: موسمیاتی تبدیلی کو خطرہ سمجھنا اچھی بات ہے مگر یہ کافی نہیں

’ہمیں شور مچانا چاہیے جب ہمارے ملک میں کوئلے کا پلانٹ لگتا ہے اور پھر سے کوئلے کی کھدائی شروع ہوتی ہے۔ ہمیں اسے ملک و قوم کی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھنا چاہیے کیونکہ سورج، پانی اور ہوا ہمیشہ رہیں گے لیکن کوئلہ ختم ہو جائے گا اور جب وہ ختم ہو گا تب ہم دیکھیں گے کہ اس نے ہماری آب و ہوا کو کتنا گندا کرکے چھوڑا ہے۔‘ یہ کہنا ہے پاکستان کی دستاویزی فلم ساز حیا

Read more

عمران خان: بہت بات کر لی، اب انڈیا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 80 لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اب انڈیا سے بات چیت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اب ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں نے بہت بات کر لی ہے۔ بدقسمتی سے اب

Read more

منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات: انڈیا کے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم گرفتار

انڈیا کے سابق وزیر خزانہ چدمبرم انڈیا کے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ چدمبرم سے رشوت کے بدلے غیر ملکی سرمایہ کاری کو کلیئر کرنے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ 73 سالہ چدمبرم اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینیئر رکن ہیں جبکہ سنہ 1984 سے وہ انڈین پارلیمان کے رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ

Read more

یہ راز فاش ہونے کو ہے کہ فیس بک آپ کی کون سی معلومات اکھٹی کرتا ہے

فیس بک اس راز سے پردہ اٹھانے جا رہا ہے کہ وہ اپنے صارفین سے کون سی معلومات (ڈیٹا) اکٹھا کرتا ہے فیس بک اس راز سے پردہ اٹھانے جا رہا ہے کہ وہ اپنے صارفین سے کون سی معلومات (ڈیٹا) اکٹھی کرتا ہے۔ ہم میں سے کافی لوگوں کو وہ پسند نہیں ہو گا جو ہم فیس بک پر دیکھتے ہیں۔ فیس بک کی سیٹنگز میں موجود ایک فیچر ‘آف فیس بک ایکٹیویٹی’ اب آپ کو بتلائے گا ان

Read more

شامی مہاجرین پر ترکی میں عرصہ حیات تنگ

ترکی میں غیر رجسٹرڈ شامی مہاجرین کو زبردستی استنبول سے نکالا جا رہے ہے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں مقیم شامی مہاجرین کو آئندہ منگل تک شہر چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد انھیں زبردستی ترکی بدر کر دیا جائے گا۔ ترک حکام نے استنبول میں غیر اندارج شدہ مہاجرین کو کہا ہے کہ جن صوبوں میں ان کے ناموں کا اندارج کیا گیا تھا وہ ان صوبوں میں لوٹ جائیں۔ بی بی سی کو کئی مہاجرین

Read more

پربھا راج نے کیسے جنسی ہراسانی کرنے والے آر ایس ایس حامی کو کشمیری صحافیوں کے لیے چندہ دینے پر مجبور کیا

جنسی طور پر ہراساں کیے جانا کوئی انوکھی بات نہیں اور اس کا شکار ہونے والے لوگ اس صورتحال سے مختلف انداز میں نمٹتے ہیں۔ پربھا راج نامی ٹوئٹر صارف کو کچھ دن قبل ایک شخص نے انتہائی فحش نوعیت کے پیغامات بھیجے۔ پربھا انڈیا کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھتی ہیں اور مختلف سیاسی اور سماجی معاملات پر ٹوئٹر پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں تھا کہ پربھا کو یوں ہراساں

Read more

قندیل بلوچ قتل کیس: والدین کی بھائیوں کو معاف کرنے کی درخواست

پاکستان کے شہر ملتان میں سوشل میڈیا سیلیبرٹی قندیل بلوچ کے قتل کے الزام میں گرفتار ان کے دو سگے بھائیوں کو ان کے والدین نے ایک مرتبہ پھر معاف کرنے کے لیے عدالت میں حلف نامہ جمع کروایا ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے طور پر انھوں نے قندیل بلوچ کے قتل میں نامزد ان کے دونوں بھائیوں وسیم اور اسلم شاہین کو معاف کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی استدعا کی گئی ہے

Read more

پی سی بی کا نیا آئین: اب وزیر اعظم چیئرمین کو ہٹا نہیں سکیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں وزیراعظم کے وہ اختیارات ختم کردیے گئے ہیں جو بورڈ کو تحلیل کرنے اور چیئرمین کو ہٹانے سے متعلق تھے۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری چند روز پہلے دے دی تھی جس کے بعد اب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نیا آئین نافذ العمل ہوچکا ہے۔ گزشتہ بارہ سال کے عرصے میں یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چوتھا آئین ہے۔

Read more

ایرانی آئیل ٹینکر: یونان نے ٹینکر کو اپنی بندرگاہ سے دور کر دیا

تہران نے کہا تھا کہ اس نے اپنے جہاز ’ گریس ون‘ کا نام تبدیل کر کے ایڈریان ڈاریا رکھ دیا ہے یونان نے حال ہی میں جبرالٹر میں روکے جانے والے ایرانی بحری ٹینکر کو وہاں سے شام جانے کے سلسلے میں کسی قسم کی مدد فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یونان کے نائب وزیر خارجہ مٹلڈیس واروِسٹسیوٹس کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ’اس بحری جہاز کو شام کی جانب جانے کے سلسلے میں مدد

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس: پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی

SUPREME COURT OF PAKISTANآئینی پٹیشن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرِ سماعت صدارتی ریفرنس کو ‘بدنیتی’ پر مبنی قرار دیا گیا ہے پاکستان میں وکلاء کی نمائندہ تنظیم پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد علی شاہ کے توسط سے سپریم کورٹ میں

Read more

گرین لینڈ بیچنے سے انکار پر ٹرمپ ناراض

گرین لینڈ معدنیات سے مالا مال جزیرہ ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کی وزیر اعظم کی طرف سے گرین لینڈ کو امریکہ کو فروخت کرنے سے انکار کے بعد ڈنمارک کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوئم کی دعوت پر ستمبر کی دو تاریخ سے ڈنمارک کا دورہ کرنے والے تھے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے زیر انتظام گرین لینڈ کے خود مختار جزیرے کو

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں زندگی کیمرے کی آنکھ سے

خاتون فوٹو گرافر اونی رائے بتاتی ہیں کہ کشمیر کی وجہ سے ہی وہ فوٹفو گرافر بنی تھیں۔ کشمیر کا ان پر اتنا اثر ہے وہ سال کے آٹھ نو مہینے وہیں گذارتی ہیں۔ اونی 2014 میں پہلی بار کشمیر گئی تھیں۔ کشمیر کا مسئلہ کیا ہے؟ کشمیر: منان وانی کون تھے؟ کشمیر: لاک ڈاؤن میں زندگی کیسی تھی؟ ان چار پانچ سالوں میں انہوں نے کشمیری لوگوں کی زندگی کے کئی پہلوؤں کو کیمرے میں قید کرنے کی کوشش

Read more

کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ ہلاکتوں کی تصدیق

کشمیر میں اگرچہ کئی علاقوں سے کرفیو اٹھا لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی صورتِ حال قابو میں نہیں ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ بارہ مولا ضلع میں مشتبہ جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک پولیس آفیسر اور ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انڈیا کے حکام نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی

Read more

مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی اور آدھا گلاس پانی: آنکھوں دیکھا حال

بدھ کو مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرمی کے باوجود صبح سے ہی کارکنوں اور مسلم لیگ کے حمایتی وکلا نے احتساب عدالت پہنچنا شروع کر دیا تھا۔ احتساب عدالت پہنچنے والے بیشتر لوگ اپنی شناخت ظاہر کرنے اور رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد کمرہ عدالت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تقریباً پچاس لوگوں کی گنجائش والے عدالتی کمرے میں کم و بیش سو سے زیادہ افراد موجود تھے۔

Read more

’سپائڈرمین کو بچاؤ‘: ڈزنی، سونی پکچرز کی ڈیل ختم ہونے کے بعد مارول کامکس کا مشہور کردار فلموں میں شاید نہ نظر آئے

Alamyٹام ہالینڈ نے سپائڈر میں کے روپ میں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں سپائڈر مین کے کردار سے شہرت پانے والے ہالی وڈ اداکار ٹام ہالینڈ کے مداح اور مارول کامکس سے جڑی فلمی دنیا کے دیگر چاہنے والے آج سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج ہیں۔ اس کی وجہ ڈزنی سٹوڈیو کا سپائڈر مین کے کردار کو مزید فلمیوں میں استعمال نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق سونی پکچرز اور ڈزنی کے درمیان کردار کے جملہ حقوق

Read more

جدید گاڑیاں صرف 10 سیکنڈ میں چوری کرنا ممکن

ایک جریدے نے اپنے ٹیسٹس میں پایا ہے کہ کچھ جدید ترین گاڑیوں کو 10 سیکنڈ کے اندر کھولا جا سکتا ہے کہیں آپ بھی ان لوگوں میں سے تو نہیں جن کے خیال میں گاڑی جتنی مہنگی اور جدید ہوتی ہے، اسے چوری کرنا اتنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر اگر وہ چابی کے بغیر ہو؟ اگر ایسا ہی ہے تو ایک مرتبہ پھر سوچ لیں کیونکہ ماہرین کے مطابق کچھ جدید ترین اور انتہائی مقبول گاڑیاں چابی

Read more

عمران خان ایک برس میں کتنی بار پارلیمان میں آئے: پاکستانی پارلیمان اور اس کے ارکان کی کارکردگی پانچ چارٹس میں

پاکستان کی 15ویں پارلیمنٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کا پہلا برس مکمل ہو گیا ہے۔ کچھ کامیابیاں، کچھ ناکامیاں۔ تقریریں، الزامات در الزامات، انتخابات، پروڈکشن آرڈر، واک آؤٹ اور احتجاج، یہ سبھی مناظر ان ایوانوں میں دیکھے گئے۔

لیکن اگر صحیح معنوں میں پارلیمنٹ کی پرفارمنس کا جائزہ لینا ہے تو پہلے آپ کو اس کے لیے پیمانے کا تعین کرنا پڑے گا کہ ماضی کے مقابلے میں اس بار اسمبلی میں کیا، کیا کام ہوئے۔

Read more

جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور تسلسل و استحکام کا روشن خیال ماڈل

بالآخر پاکستان کی پائیدار ترقی کا راستہ ہموار ہو چکا ہے کیونکہ تاریخ کے طالب علم اور ترقی کے خواہاں جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے آرمی چیف بنا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر وزیر اعظم عمران خان، امریکہ، یورپ اور دنیا بھر کے ممالک سے مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ اب پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر ہی چلے گا۔ تاریخ کا شعور رکھنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ نہ افغانستان میں خانہ جنگی چاہتے ہیں اور نہ بھارت کے ساتھ جنگ، سو دنیا بھر کے امن پسندوں کے لیے جنرل باجوہ کی تقرری ایک خوشخبری ہے۔

Read more

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دوبارہ پیشکش

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بطور ثالث کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انھوں نے یہ بات دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے ایک دن بعد وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ کشمیر پر کشیدگی: بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج امریکی صدر نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہیں اور یہ ایک ‘خطرناک

Read more

ریڈ سی ڈائیونگ ریزورٹ: سوڈان کا سیاحتی مقام جو کبھی اسرائیلی جاسوسوں کا اڈہ تھا

عروس ریزورٹ عروس سوڈان کے صحرائی علاقے میں بحیرہِ احمر کے ساحل پر ایک انتہائی پرامن تقریحی ریزورٹ ہے مگر یہ مسحورکن ریزورٹ اسرائیلی جاسوسوں کے لیے ایک خفیہ مشن کا بیس بھی رہا ہے۔ انھی واقعات پر مبنی فلم ’ریڈ سی ڈائیونگ ریزورٹ‘ بھی حال ہی میں نیٹفلکس پر ریلیز کی گئی ہے مگر شاید اس جگہ کی اصل کہانی فلم سے بھی زیادہ شاندار اور حیران کن ہے۔ ایک چمکدار پمفلٹ دعویٰ کرتا ہے ’بحیرہِ احمر پر واقع

Read more

لائن آف کنٹرول کے آرپار کشمیری مسافر واپسی کے منتظر

19 اگست کو لائن آف کنٹرول پر بنے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کهلنے کی خبریں تهیں انڈیا کی جانب سے کشمیر کو دی گئی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کی فوجیں لائن آف کنٹرول پر جہاں ایک دوسرے کے فوجی ہلاک کرنے کے دعوے بهی کر چکی ہیں وہیں ایک دوسرے پر عام شہری آبادی کو نشانہ

Read more

پاکستانی فوج کی تاریخ میں کس کس نے توسیع لی اور کس نے توسیع کو ٹھکرایا

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، جنھیں 19 اگست 2019 کو وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع دی گئی ہے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا باقاعدہ اطلاق رواں سال نومبر کے آخری ہفتے میں ان کی موجودہ مدت ملازمت کے ختم ہونے کے بعد سے ہوگا۔ وزیر اعظم کے اس فیصلے کے ساتھ جنرل قمر جاوید

Read more

ریحان کی والدہ کی دہائی: اگر میرا پندرہ سالہ بیٹا چور تھا تو پولیس کے حوالے کیوں نہ کیا گیا؟

ریحان کی والدہ کہتی ہیں کہ اگر ان کا بیٹا چور ہے تو پھر وہ بنگلوں میں برتن کیوں دھوتیں، چھوٹے بچے چھوڑ کر کام پر کیوں جاتیں، کرائے کے مکان میں کیوں رہتیں ’وزیر اعظم عمران خان کو بتائیں کہ میرا گھر بھی کشمیر جیسا بن گیا ہے، کیا ایسے کسی کو اٹھا کر مار دیتے ہیں، کوئی مسلمان مسلمان کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے؟‘۔ یہ سوال ہے 15 سالہ ریحان کی والدہ کا جس کو مبینہ چوری

Read more

سندھ پولیس: ’تاخیر سے آنے اور خواتین ڈانسرز نہ لانے پر جگر اغوا ہوئے‘

جگر جلال سندھ کے مقبول گلوکار ہیں جنھوں نے گزشتہ سال کو کو کورینا گیت کو یکتارے اور چپڑی کے ساتھ ایک منفرد انداز میں گایا تھا پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقامی گلوکار جگر جلال کو ڈاکوں نے ناراضگی کی بنیاد پر یرغمال بنایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں اغوا نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ اپنی مرضی سے ڈاکوں کے پاس محفل موسیقی کرنے گئے تھے۔ جگر جلال سندھ کے مقبول

Read more

کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے قبل پاکستان کو اپنے پاس موجود قانونی آپشنز کو دیکھنا تھا پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں’ کا مقدمہ عالمی عدالتِ انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا

Read more

مبینہ ویڈیو سکینڈل: سپریم کورٹ نے سابق جج ارشد ملک کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے منگل کے روز احتساب عدالت کے جج سے متعلق دائر کی گئی تین درخواستوں کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود اپنے پاس رکھنے پر وفاقی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاثر کو تقویت مل

Read more

کشمیر کی صورتحال: انڈیا میں انسانی حقوق کی کارکن شہلا رشید کے ٹویٹس پر ہنگامہ

یہ پہلا موقع نہیں کہ شہلا رشید کو ٹوئٹر پر ٹرول کیا جا رہا ہو یا انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو لیکن پہلی مرتبہ ان کی ٹویٹس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا گیا ہے انڈیا میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کی سابق نائب صدر شہلارشید ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔ وہ حال ہی میں تشکیل پانے والی کشمیر عوامی تحریک پارٹی کی

Read more

ارٹیکل 370 پر عمران خان کے غصے کے ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے کہ ‘جموں وکشمیر کے معاملے پر کسی بھی ملک کی حمایت حاصل نہ ہونے کے سبب عمران خان غصے میں ہیں اور اسی وجہ سے میڈیا والوں کے ساتھ انھوں نے بدتمیزی کی۔

Read more

آرمی چیف کے عہدے کی دوڑ سے کون کون باہر ہوا؟

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے باعث پاکستان آرمی کے متعدد لیفٹیننٹ جنرل اب فور سٹار کے عہدے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ آئندە تین برسوں کے دوران فوج سے آرمی چیف کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر ریٹائر ہونے والے تهری سٹار جنرل 20 سے زیادہ ہے۔

Read more

نازی سرجن کی کتاب جو اب بھی پیچیدہ سرجری میں اپنا ثانی نہیں رکھتی

جب بھی کبھی ڈاکٹر سوزن مکینن کو آپریشن ختم کرنے کے لیے کسی مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اکثر بیسویں صدی کے وسط کی اناٹمی یا تشریح الاعضا کی ایک کتاب سے رجوع کرتی ہیں۔

اس کتاب کی مدد سے، جس میں انسانی جسم کے تہہ در تہہ حصوں کے ہاتھ سے بنائے ہوئے بہت سے پیچیدہ خاکے ہیں، امریکہ کے شہر سینٹ لوئس میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی کی ڈاکٹر مکینن اپنا کام مکمل کرتی ہیں۔

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: ’خدشات اور خوف میں مزید اضافہ ہو رہا ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کو آج 15 دن مکمل ہو چکے ہیں تاہم وادی میں کشیدگی اور بندشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سامعین کو باخبر رکھنے کے لیے بی بی سی نے ایک خصوصی ریڈیو پروگرام نیم روز کا آغاز کیا ہے۔ منگل کو نیم روز میں بات کرتے ہوئے بی بی سی کے سرینگر میں نامہ نگار ریاض مسرور کا کہنا تھا کہ

Read more

پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال: کیا پاکستانی معیشت بہتری کی طرف جائے گی؟

وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی عاصم اعجاز خواجہ کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کا رکن تعینات کیا تھا تاہم جلد ہی انھوں نے استعفی دے دیا پاکستان میں معیشت کی حالیہ ابتری اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے نئے قرضوں اور غیر ملکی امداد کے حصول کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں ’کیسے‘ اور ’کیوں‘ جیسے سوالات سے بات ’کیا واقعی بہتری ہو گی؟‘ اور ’ہو گی تو کب تک؟‘ پر پہنچ چکی ہے۔ کیا بڑھتی ہوئی

Read more

پیدائش مخالف نظریات: لوگ آپ کو بچے پیدا کرنے سے کیوں روکنا چاہتے ہیں؟

‘کیا صرف یہ بہتر نہیں ہو گا کہ دنیا کے کسی کونے میں ایک بڑا سوراخ کر دیا جائے اور یہ سب ختم کر دیا جائے؟‘ دنیا میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ بچے پیدا کرنا بند کریں۔ یہ لوگ کون ہیں؟ اور اپنے خیالات دوسروں پر مسلط کرنے کے لیے اتنے کوشاں کیوں ہیں؟ ‘کیا صرف یہ بہتر نہیں ہو گا کہ دنیا کے کسی کونے میں ایک بڑا سوراخ کر دیا جائے اور یہ سب ختم کر

Read more

جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور پاکستان کو درپیش چیلنجز

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے پارلیمانی سال کی تکمیل کے پہلے ہی دن وزیرِ اعظم عمران خان کا اہم ترین فیصلہ سامنے آ گیا۔خطے کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر ملک کے نازک ترین دور کا اہم ترین فیصلہ۔۔۔ بہر حال جمہوریت اور ملک کے وسیع ترین مفاد میں یہ فیصلہ جتنی جلدی ہو جاتا اچھا تھا سو یہ ہو گیا۔

Read more

کشمیر کی صورتحال: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ رابطے، کشمیر کے مسئلے پر تناؤ کم کرنے کا پیغام

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مسئلے پر خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’(میں نے) اپنے دو اچھے دوستوں، انڈیا کے وزیر اعظم مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم خان سے تجارت، سٹریٹیجک شراکت داریوں اور دونوں ممالک کے لیے سب

Read more

مہوش حیات: ’قومیت سے ہٹ کر پرامن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہیے‘

پاکستان کی معروف اداکارہ اور فلمسٹار مہوش حیات کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اور طاقت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے، ملک یا دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہیے۔ بی بی سی کی نامہ نگار ثمرا فاطمہ سے لندن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرنا کافی نہیں۔ ’یہ بہت ضروری ہے کہ

Read more

سپاٹ فکسنگ سکینڈل: شرجیل خان نے کی غیر مشروط معافی

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے اپنے کیے پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ شرجیل خان اپنے اوپر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد پیر کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ اس ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور شرجیل خان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں شرجیل خان نے کہا ہے کہ ان کے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل

Read more

راولپنڈی ریپ کیس: متعدد لڑکیوں کے ریپ میں ملوث ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے لڑکیوں کو مبینہ طور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم قاسم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ اس مقدے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا ہے۔ اس مقدمے کی شریک ملزمہ اور ملزم قاسم کی بیوی کرن پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ پنجاب پولیس کے

Read more

سر باجوہ، نہ کریں!

سپہ سالار کے مزاج اور ان کی باجوہ ڈاکٹرائن سے واقف دفاعی تجزیہ نگار یہ تاویلیں بھی لا رہے ہیں کہ باجوہ صاحب تو نہیں چاہتے لیکن ملکی حالات، سرحدوں پر منڈلاتے بادل اور جنوبی پنجاب کی پہچان – ڈی ایچ اے ملتان کا تقاضا یہی ہے کہ وہ دل پر پتھر رکھ کر اپنی ذمہ داریاں تین سال تک اور نبھاتے رہیں۔

Read more

نیم روز: کشمیر میں کشیدگی، لیح میں خوشی کی لہر

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کو دو ہفتے بیت گئے ہیں تاہم وادی میں کشیدگی اور بندشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سامعین کو باخبر رکھنے کے لیے بی بی سی کے خصوصی ریڈیو پروگرام نیم روز کا بھی آغاز ہوا چکا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی کے نامہ نگاروں کی خبروں کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے۔ ریاض مسرور، شمالی کشمیر بی بی سی

Read more

راوی اور ستلج میں طغیانی: پاکستان میں انڈیا سے آنے والا پانی نعمت یا زحمت؟

انڈیا نے مون سون بارشوں اور گلیشئرز پگھلنے کے باعث اپنے ڈیموں میں جمع ہونے والا اضافی پانی پاکستان بہہ کر آنے دریاؤں میں چھوڑ دیا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان اور پنجاب کے مشرقی دریاؤں ستلج اور راوی میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور گلگت بلتستان میں الرٹ جاری کیا ہے۔ چیرمین این ڈی ایم اے

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ایک ریفرنس خارج

پاکستان کی سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدر کو لکھے گئے اپنے خط کو مبینہ طور پر میڈیا کو لیک کرنے کا ریفرنس خارج کر دیا ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف یہ ریفرنس لاہور ہائی کورٹ کے وکیل وحید شہزاد بٹ کی شکایت پر مبنی تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کی معلومات حاصل کرنے کے لیے صدر کو لکھے

Read more

کشمیر کی صورتحال: سکول تو کھلے لیکن بچے نہیں آئے

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی پابندیوں کے لگائے جانے کے پندرہویں روز بھی حالات معمول پر نہیں آ سکے اور حکومت کی طرف سے پرائمری جماعت تک تعلیمی ادارے کھولے جانے کے اعلان کے باوجود کسی سکول میں کوئی تدریسی عمل شروع نہیں ہو سکا۔ دہلی حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ کرفیو میں نرمی کرنے کے اعلان کے باوجود سری نگر سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور نے اطلاع دی کہ سری نگر شہر

Read more

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی ہے۔ ان کی ملازمت کی مدت میں تین برس یعنی ‘فل ٹرم’ کی توسیع کی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کی خبریں کئی ماہ سے گردش کر

Read more

کابل: حملے میں بچ جانے والے دلھے نے کہا کہ ‘میں زندگی میں پھر کبھی خوشی نہیں دیکھ سکوں گا’

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب میں ہفتے کے روز خودکش حملے کے بعد دولھے نے کہا ہے کہ اس جان لیوا حملے کے بعد ان کی ساری امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

Read more

ماحولیاتی تبدیلی: آئس لینڈ کا واکیوگچ گلیشیئر 700 برس کی عمر میں مردہ قرار

RICE UNIVERSITY/DOMINIC BOYER/CYMENاس گلیشیئر کو باضابطہ طور پر سنہ 2014 میں مردہ قرار دیا گیا تھا کیونکہ اس کی موٹائی اتنی نہیں رہ گئی جو اسے ہلا سکے آئس لینڈ میں سوگواروں کا ہجوم واکیوگچ کی یاد میں جمع ہوا ہے جسے 700 برس کی عمر میں مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ واکیوگچ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک گلیشیئر ہے۔ اس گلیشیئر کو سنہ 2014 میں باضابطہ طور پر مردہ قرار دیا گیا تھا کیونکہ اس کی موٹائی اتنی

Read more

کیا قبض کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے؟

محققین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور عام افراد قبض کی علامات سے متعلق متفق نہیں ہیں جس کی وجہ سے کچھ لوگ معالج سے مشورہ لینے یا پھر سرے سے کوئی علاج کرانے سے ہی محروم رہ جاتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کا خیال ہے کہ قبض کی بڑی علامت یہی ہے کہ جب کسی فرد کی (دن یا ہفتے میں) حاجت میں صحت مند انسان کے مقابلے میں تین گنا کمی واقع ہو جائے۔

Read more

پاکستان میں زیرِتعلیم کشمیری طلباوطالبات: ’اتنی خوفناک خبریں ملتی ہیں کہ ساری رات نیند نہیں آتی‘

کشمیر کے حبہ کدل میں ایک مکان پر کشمیر کی آزادی کا نعرہ تحریر ہے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات حصولِ تعلیم کے لیے جن ممالک کا رخ کرتے ہیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ حکومتِ پاکستان ایسے طالبعلموں کو سکالرشپس بھی دیتی ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وقت بھی دو سو کے قریب ایسے طلبا و طالبات پاکستان میں زیرِ تعلیم ہیں۔ انڈیا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت والی آئینی شق

Read more

آسٹریلیا: فطرت اور جنگلی حیات کی تصویروں کے سالانہ مقابلے کی فاتح تصاویر

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انٹارکٹیکا اور بحر الکاہل کےچند جزیروں سے فطرت اور جنگلی حیات کی حیرت انگیز تصاویر ہر سال آسٹریلین جغرافیائی نیچر فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے میں تسلیم کی جاتی ہیں۔ دیکھیے اس سال کی چند انعام یافتہ تصاویر: MAT BEETSONجنوبی آسٹریلیا کے ایک ساحل پر شارک مچھلیوں میں گھری وھیل کی اس تصویر کو پہلے انعام سے نوازا گیا۔ مقابلے کے ججوں کا کہنا تھا کہ یہ تصویر ‘موت میں ناقابلِ یقین خوبصورتی’ کو ظاہر کرتی ہے

Read more

عمران خان کے وعدے، کتنے پورے کتنے ادھورے؟

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گذشتہ برس عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اگست 2018 میں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے اعلانات کے ساتھ ساتھ قوم سے کچھ وعدے بھی کیے تھے۔ بی بی سی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ان میں سے کتنے وعدے پورے ہوئے، کتنوں پر کام جاری ہے اور کتنے وفا نہ ہو سکے۔

Read more

رعنا لیاقت علی: کماؤ برہمن کی وہ لڑکی جو پاکستان کی خاتونِ اول بنی

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر کہتے تھے کہ رعنا لیاقت علی جب کسی کمرے میں داخل ہوتی تھیں تو وہ کمرہ خود ہی روشن ہو اٹھتا تھا۔ ایک مرتبہ برج کھیلتے ہوئے لیاقت علی نے اپنے رہنما محمد علی جناح سے کہا کہ آپ اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے دوسری شادی کیوں نہیں کر لیتے؟ جناح نے تپاک سے کہا ‘مجھے دوسری رعنا لا دو، میں فوراً شادی کر لوں گا‘۔ رعنا لیاقت علی کی پیدائش

Read more

زرینہ حسن: ’خود کو مضبوط کرنا پڑا کیونکہ میرے آگے میرے بچے کھڑے تھے‘

’جب میری آنکھ کی بینائی گئی تو مجھے ڈاکٹر نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ اب آپ اپنا آٹھ ماہ کا بچہ گِرا دیں۔۔۔ مجھے یہ سُن کر بہت افسوس ہوا اور تعجب بھی کہ کوئی ایسا مشورہ کیسے دے سکتا ہے؟ میری بینائی جانے سے میرے ماں بننے پر کیا فرق پڑسکتا تھا، یہ میں نہیں سمجھ پائی۔‘ زرینہ حسن پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور میڈیکل وائرولوجسٹ کی ماہر ہیں۔ ان کا کام کسی بھی قسم کے

Read more

امریکی درخواست مسترد، ضبط ایرانی آئل ٹینکر جبرالٹر سے روانہ ہو گیا

جبرالٹر میں حراست میں لیے جانے والے ایرانی آئل ٹینکر کو چھوڑ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ جبرالٹر کی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔ میرین ٹریکنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹینکر بحیرہ روم میں مشرق کی جانب گامزن ہے لیکن اس کی منزل معلوم نہیں۔ تیل لے کر جانے والے گریس-1 نامی سپر ٹینکر کو جولائی میں شام کو غیر قانونی طور پر تیل پہنچانے کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ جبرالٹر کی

Read more

کراچی میں چوری کے الزام میں نوجوان تشدد سے ہلاک، دو ملزمان گرفتار

فائل فوٹو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں چوری کے الزام میں تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ریحان کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ کراچی کے فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس واقعہ میں چار سے پانچ ملزمان ملوث ہیں جن میں سے دو ملزمان کو گرفتار

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر پر سیکیورٹی شکنجہ پھرسخت

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مزید جھڑپوں کے بعد وادی اور دیگر علاقوں میں دوبارہ پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دس دن سے مواصلات پر کڑی پابندیوں میں ہفتے کو اس وقت نرمی کر دی گئی تھی جب جزوی طور پر ٹیلی فون سروس کھول دی گئی تھی۔ سری نگر شہر اور مضافات کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مظاہرین

Read more

کشمیر: مودی حکومت کے فیصلے سے انڈیا میں وفاقی توازن بگڑنے کا خدشہ

بی جے پی کے مطابق شق 370 سے مسلمانوں کی اکثریتی ریاست کشمیر میں انھیں مطمئن رکھنے کی کوشش کی جاتی تھی انڈیا کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے ہمیشہ اپنے آپ کو وفاقیت کے سفیر کے طور پر پیش کیا ہے۔ یعنی ایک ایسا شخص جو ملک میں شامل ریاستوں کو زیادہ سے زیادہ حقوق دینے پر یقین رکھتا ہو۔ لیکن گذشتہ ہفتے ریاستِ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم

Read more

پاکستانی یوٹیوبر عرفان جنیجو کشمیر پر ویڈیو کیوں نہیں بنانا چاہتے؟

کئی لوگوں کی فرمائش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر عرفان جنیجو کشمیر پر کوئی ویڈیو نہیں بنانا چاہتے جس کی وجہ سے انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور یوٹیوب پر ان کے سبسکرئبرز بھی کم ہورہے ہیں۔ یوٹیوب پر سات لکھ سے زیادہ سبسکرئبرز والے عرفان جنیجو کشمیر سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔ اس پیغام میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر کوئی ویڈیو

Read more

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معطلی: پاکستان نے معاملہ فیس بک اور ٹوئٹر کے سامنے رکھ دیا

PA Media سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر کشمیر کی صورت حال پر انڈیا مخالف پیغامات اور تبصرے کرنے والے پاکستانی صارفین کے اکاونٹس کی بندش کا معاملہ پاکستان کی حکومت نے ان ویب سائٹس کی انتظامیہ کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر حالیہ عرصے کے دوران پاکستان میں قائم کردہ متعدد اکاؤنٹس کی معطلی پر پاکستانی حکام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ معاملہ فیس بک

Read more

سلامتی کونسل اجلاس کا جشن کب تک؟

پاکستان کی تشفی کے اعتبار سے مسئلہ کشمیر دو صورتوں میں ہی حل ہو سکتا ہے۔
یا تو کشمیری مزاحمت انڈیا کو سیاسی و اقتصادی طور پر اتنی مہنگی پڑ جائے کہ وہ کسی بھی آبرو بچاؤ فارمولے کے سہارے کشمیر کی جان چھوڑ دے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بین الاقوامی سفارتی و اقتصادی دباؤ انڈیا کے لئے اتنا ناقابلِ برداشت ہو جائے کہ وہ بدنامی اور دنیا سے کٹ جانے کے امکان کی تاب نہ لا سکے اور کشمیر کے کسی سہہ طرفہ حل پر آمادہ ہو جائِے۔

Read more

سری نگر کے رہائشی: ’انڈیا نے ہمیشہ کے لیے کشمیر پر اپنا اخلاقی حق کھو دیا‘

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لگائے جانے والے کرفیو اور ذرائع مواصلات کی 13 روزہ بندش کے بعد صورت حال بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران کشمیریوں کے شب و روز کیسے بیتے اور انھیں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جانیے سرینگر کے ایک رہائشی کی کہانی انھی کی زبانی۔ (تحفظ کے پیشِ نظر اس تحریر میں سرینگر کے اس رہائشی کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا

Read more

بطور گائیک اپنے سفر پر کوئی ملال نہیں: گرداس مان

Gurdas Maan انڈیا اور پاکستان میں اپنے پنجابی گانوں کے لیے مقبول گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار گرداس مان کا کہنا ہے کہ ان کا فنکار بننا شاید قدرت کی جانب سے لکھ دیا گیا تھا لیکن زندگی کے کسی بھی شعبے میں محنت کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ 62 برس قبل انڈین پنجاب کے قصبے گدرباہا میں جنم لینے والے گرداس مان نے حصولِ تعلیم کے بعد فزیکل

Read more

18 مشینیں ایجاد کرنے والے انڈین ڈاکٹر جگدیش چترویدی

جگدیش چترویدی ایک عام ڈاکٹر نہیں ہے وہ ہیلتھ کيئر کا کاروبار بھی کرتے ہیں۔ انڈیا کے جنوبی شہر بنگلور میں رہنے والے ڈاکٹر چترویدی نے سنہ 2010 سے اب تک 18 طبی آلات کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے ان 18 طبی آلات میں شریک موجد کا کردار نبھایا ہے۔ یہ مشینیں انڈیا میں شعبۂ صحت کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے ارادے سے تیار کی گئی ہیں۔ جگدیش نئی نسل کے

Read more

کابل: شادی کی تقریب میں دھماکہ: متعدد ہلاکتیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک شادی ہال میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انھوں نے لاشیں دیکھی ہیں۔ دھماکہ اقلیتی شیعہ مسلمانوں کے اکثریتی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات دس بج کر چالیس منٹ پر ہوا۔ کابل کے مغربی علاقے میں پیش

Read more

ہولڈ یور ٹنگ!

میں نے جب آنکھ کھولی تو معلوم ہوا کہ ملک پر ایک پکا اور سچا مسلمان حکومت کر رہا ہے جس کا نام ضیا الحق ہے۔ یہ معلومات بھی یوں ملیں کہ سکول میں ایک بچہ ایک نظم گاتا تھا: قائد اعظم کھادا پان وچوں نکلا پاکستان پاکستان دی اک گلی وچوں نکلا لیاقت علی اور یہ خراباتی نظم چلتی چلاتی، اپنی روانی میں تاریخ سمیٹتی ضیا الحق تک آتی تھی۔ جس کے بعد فقط ہکا ہک، ہکا ہک کا

Read more

راولپنڈی: لڑکیوں کے مبینہ اغوا، جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث جوڑا گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری

SCIENCE PHOTO LIBRARY راولپنڈی پولیس نے ایک ایسے جوڑے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر درجنوں بچیوں اور نوجوان لڑکیوں کے اغوا، ان کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کی برہنہ ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے۔ پولیس نے حال ہی میں ملزمان کے خلاف ایک متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس ترجمان سید باقر ہمدانی نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کو

Read more

شمالی وزیرستان: ’ضلع میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ‘ دفعہ 144 نافذ اور غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی عائد

وٹیفیکیشن کے مطابق ضلع کی حدود میں غیر مقامی افراد کے داخلے کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور اس کے ساتھ غیر مقامی افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عبدالناصر خان کی جانب سے جاری کیے

Read more

ٹریفک حادثات: کیا سفر کے دوران کار کی پچھلی سیٹ آپ کے لیے سب سے محفوظ ہے؟

کیا کار بنانے والوں کو کبھی پچھلی سیٹ کی حفاظت کا خیال نہیں آیا؟ (فائل فوٹو) اگر آپ کو کار میں لفٹ مل رہی ہے تو آپ کو یہ خیال آ سکتا ہے کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھنا زیادہ محفوظ ہوگا۔ بہت سے والدین جب گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کو پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے ہی کہتے ہیں۔ لیکن امریکی موٹرنگ تنظیم کی تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلی سیٹ

Read more

امریکہ نے ایرانی تیل ٹینکر ’گریس ون‘ ضبط کرنے کا وارنٹ جاری کردیا

گریس-1 نامی ایرانی ٹینکر پر 2.1 میٹرک بیرل تیل ہے اور یہ جبرالٹر میں لنگر انداز ہے امریکی وزارتِ انصاف نے حراست میں لیے جانے والے ایران کے تیل کے ٹینکر کو ضبط کرنے کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ وارنٹ جبرالٹر کے ایک جج کے حکم کے بعد آیا جس میں انھوں نے اس ٹینکر کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ گریس-1 نامی سپر ٹینکر جو 2.1 میٹرک بیرل تیل لے جا رہا تھا اسے 4 جولائی کی شام

Read more

کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس: ’پاکستان اور انڈیا اپنے معاملات باہمی سطح پر حل کریں‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر تنازعے کی گونج قریب پانچ دھائیوں کے بعد ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کی گلیوں میں سنائی دی جب سنہ 1965 کے بعد پہلی مرتبہ جمعے کو سلامتی کونسل کا اجلاس اس متنازع علاقے پر ہوا۔ سلامتی کونسل کے 15 اراکین نے بند کمرے کے اجلاس کے دوران کشمیر کے مسئلے پر بحث کی۔ کہا جا رہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے مسئلے کے پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور

Read more

شاہ محمود قریشی: انڈیا کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے محاذ آرائی یا جعلی آپریشن کر سکتا ہے

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال میں پیشرفت کا جائزہ کے لیے ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد وزارتِ خارجہ میں خصوصی کشمیر سیل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سنیچر کو اسلام آباد میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لینڈ لائن سروس جزوی طور پر بحال

انڈیا کے دفترِ اطلاعات کے مطابق انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اگست کے اوائل سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں نافذ کیے جانے والے کرفیو اور ذرائع مواصلات کی بندش کے بعد اب ایک پریس ریلیز کے ذریعے حکومتی ترجمان نے بتایا گیا ہے کہ وادی میں مختلف پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کر جا رہی ہیں۔ انڈیا کے حکومتی ترجمان روحت کنسال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ

Read more

زارا عباس: پیسہ ہی مرید عباس کے قتل کی وجہ بنا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قتل ہونے والے ٹی وی اینکر مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ پیسہ ہی ان کے شوہر کے قتل کی وجہ بنا تاہم یہ رقم کتنی تھی اس بارے میں غلط اعدادوشمار پھیلائے جا رہے ہیں۔

بی بی سی اردو سے خصوصی بات چیت میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس مقدمے کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔

Read more

پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال: اسمبلی کے پہلے برس میں کیا قانون سازی کی گئی؟

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کا پہلا سال مکمل ہو چکا ہے تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی نے اس عرصے میں قانون سازی کے معاملے پر توجہ نہیں دی۔ پی ٹی آئی کے برسرِاقتدار آنے کے بعد قانون سازی کا عمل پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا تھا۔ اس تاخیر کی وجہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کا تنازع تھا۔ یہ تنازع حکومت

Read more

کنٹرول لائن پر کشیدگی: ’ایک مقام پر تو پاکستانی اور انڈین چوکیوں میں 25 میٹر کا فاصلہ ہوتا تھا‘

ایک ریٹائرڈ پاکستانی کرنل نے بی بی سی کو بتایا ‘مجھے جب کشمیر میں تعینات کیا گیا تو جنگ بندی تھی۔ مگر ہم پھر بھی مکمل طور پر الرٹ پر تھے’ ’پہلے ہم ایک دوسرے پر لائٹ اور میڈیم مشین گنز سے فائرنگ کرتے ہیں۔ اس کے بعد عموماً مارٹر گولے مارے جاتے ہیں۔ گذشتہ چند سالوں میں ہم نے دونوں جانب سے آرٹلری کا استعمال بھی دیکھا ہے۔ جب صورت حال بگڑ جاتی ہے تو ہمارے سینیئر کمانڈر پاکستان

Read more

پشاور میں پاکستان کے یوم آزادی سے پہلے افغانستان کا پرچم لہرانے پر افغان نوجوان گرفتار

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے پاکستان کے یوم آزادی سے پہلے افغانستان کا قومی پرچم لہرانے پر ایک افغان نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ افغان نوجوان نعمت اللہ بورڈ کے علاقے میں سبزی کا ٹھیلہ لگاتے ہیں۔ چند روز پہلے نعمت اللہ نے افغانستان کا پرچم ایک بل بورڈ پر لہرا دیا تھا اور اس کی تصویریں سوشل میڈیا بھی پوسٹ کر دی تھیں۔ یونیورسٹی ٹاؤن پولیس تھانے میں موجود اہلکاروں نے بتایا کہ ملزم کو

Read more

برطانیہ میں مقیم برِصغیر کے باشندے کشمیر کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

مسئلہ کشمیر برطانیہ میں موجود جنوبی ایشیائی باشندوں کے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے؟ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جمعرات کو انڈیا کے ہائی کمیشن کے باہر ہزاروں مظاہرین جمع تھے۔ نم آنکھیں لیے ایک خاتون سمیت یہ مظاہرین ‘ہم کیا چاہتے؟ آزادی!’ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ انڈیا کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے باعث شہر کا یہ مرکزی حصہ مفلوج ہو کر رہ گیا تھا اور مظاہرین نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر آ کر انڈیا کے

Read more

آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی: ’جج صاحب مجھے تو یہ نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے‘

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ملزمان میں شامل ہیں (فائل فوٹو) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بلآخر پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا جسمانی ریمانڈ ختم کر کے جوڈیشیل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت نے مبینہ جعلی اکاؤنٹس کے مقدمے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی طرف سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا

Read more

کشمیر: اِب کے مار!

‘اِب کے مارا تو چھوڑوں گا نہیں’ ۔ ہم غصے میں پاگل ہیں۔ بھارت نے بھی تو اس بارحد ہی کر دی کشمیر کو ہڑپ کر لیا۔ ہم نے بھی جواباًی یوم آزادی پر بھارتی مٹھائی قبول نہ کر کے وہ تھپڑ مارا ہے کہ بھارت صدیوں یاد رکھے گا۔ سب سے زیادہ غصے میں سابق کشمیری مجاہد شیخ رشید ہیں جنہوں نے رد عمل کے طور پر سمجھوتہ ٹرین بند کر دی ہے، یہ وہ کاری وار ہے جو بھارت سہہ نہیں سکے گا اور چند ہی دن میں وزیراعظم مودی سر جھکائے قبلہ شیخ صاحب کے حضور پیش ہو گا کہ اسے ماضی کے اقدامات کی معافی دے دی جائے اور سمجھوتہ ٹرین کھول کر اس کی عزت بحال کی جائے وگرنہ اس کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔

Read more

کوئٹہ کی مسجد میں دھماکہ، کم از کم 4 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں بم دھماکے میں کم از کم 4افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کچلاک ٹاﺅن میں کلی قاسم میں واقع مسجد میں ہوا۔ کچلاک پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے فون پر بی بی سی کے محمد کاظم کو بتایا کہ دھماکہ نماز جمعہ کے خطبے کے دوران مسجد کے اندر ہوا۔ اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ مسجد کے اندر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔ ان کا کہنا

Read more

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے علیم ڈار کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت خوشی کا موقع ہے کیونکہ سٹیو بکنر ایک مثالی امپائر تھے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے معروف امپائر سٹیو بکنر کا سب سے زیادہ 128 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار اس وقت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری دوسرے ایشز ٹیسٹ میں اپنے 128ویں میچ میں امپائرنگ

Read more

انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ: جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے ہوگا

انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انڈیا فی الوقت جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن ‘مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔’ انڈیا کے جوہری تجربے کے جائے مقام پوکھران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘آج تک ہماری جوہری پالیسی ‘جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے’ پر مبنی ہے لیکن مستقبل میں کیا ہوگا، اس کا فیصلہ حالات دیکھ کر

Read more

الہان عمر اور رشیدہ طلیب: اسرائیل نے امریکی کانگریس کی مسلمان اراکین کے داخلے پر پابندی لگا دی

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی دو مسلمان قانون سازوں کے اسرائیل داخلے پر پابندی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا قانون ایسے لوگوں کو وہاں آنے کی اجازت نہیں دیتا جو اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ الہان عمر اور رشیدہ طلیب امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان اراکین ہیں اور انھوں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم

Read more

فنگر ہالکن: بویریا میں ’انگلی توڑ‘ جرمن کشتی کے مقابلے، تصاویر میں

آپ نے یقیناً لوگوں کو لانگلیوں پر نچانے والا محاورہ تو سنا ہی ہوگا، لیکن کیا آپ نے کبھی انگلیوں کی کشتی کے بارے میں سنا ہے؟ یہ عجیب و غریب مقابلہ جرمنی کے علاقے بویریا میں ایک مقبول کھیل ہے اور اسے مقامی زبان میں ’فنگر ہالکن‘ یا جرمن فنگر ریسلنگ کہا جاتا ہے۔ فنگر ہالکن کے مقابلوں میں کشتی یا باکسنگ کی طرح کھلاڑیوں کو ان کی عمر، حجم اور وزن کے مطابق مختلف کیٹیگوریز میں ڈالا جاتا

Read more