کرونا سے جڑی سازشی تھیوریاں


سازشی تھیوریاں دنیا بھر میں ایک مقبول صنف ہیں۔ ان کو فیکٹ اور فکشن کے درمیان کی کوئی چیز کہا جاسکتا ہے۔ ان کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے شاید کبھی نہ کبھی انھیں بھی ادب کی کوئی باقا عدہ صنف ہونے کا درجہ مل جائے۔ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی دنیا میں کوئی بھی اہم واقعہ رونما ہوتا ہے جس میں کچھ شک و شبہ کی گنجائش نکلتی ہے اس کے متعلق سازشی تھیوریوں کا انبار لگ جاتا ہے۔

ہاروڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ ریسرچ کے مطابق کرونا کے متعلق سازشی تھیوریوں کا تعلق لوگوں کے سمجھنے کے انداز، نظریات اور سچائی کا سامنا کرنے سے گریز کرنے جیسے عوامل سے ہو سکتا ہے۔

کروناکی وبا کے حوالے سے جب ٹویٹر پر یہ سوال داغا گیا کہ کرونا کے متعلق آپ کی پسندیدہ سازشی تھیوری کیا رہی تو پاکستان سمیت دنیا بھر سے کافی چشم کشا اور دل چسپ جواب پڑھنے کو ملے جن میں سے چند یہ ہیں۔
کرونا وا ئرس ووہان کی لیبارٹری سے لیک ہو کر دنیا بھر میں پھیل گیا۔

کرونا وا ئرس امریکہ کی فوجی لیبارٹری سے لیک ہو کر دنیا بھر میں پھیل گیا۔

کرونا دراصل نیٹ فلکس والوں کا منصوبہ ہے تاکہ گھروں میں بند رہنے کی وجہ سے ان کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو سکے۔

ہسپتال دوسرے امراض میں مرنے والے افراد کے لواحقین کو موت کی وجہ کرونا کا اندراج کرنے کے بدل میں رقم فراہم کر رہے ہیں۔

کرونا دراصل ایک بین الاقوامی سازش ہے بیت اللہ اور مساجد کو بند کروانے کی۔

کرونا دراصل امریکا کا ایجاد کردہ ایک کیمیکل ہتھیار ہے جسے انھوں نے چین کی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے بنایا لیکن چین نے اس کا توڑ نکال کر واپس امریکہ واپس بھیج دیا۔ امریکی تا حال اس کا توڑ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

کرونا سائنس دانوں کا ایجاد کردہ وائرس ہے تاکہ لوگوں میں ویکسین کے ذریعے نینو چپس فٹ کرنے کی راہ ہموارکی جا سکے۔

کرونا ا س لیے پھیلایا گیا تاکہ اس کی آڑ میں طواف اور حج کو روکا جا سکے۔
ہم مسلمان حلال کر کے کھاتے ہیں اس لئے ہمیں کرونا نہیں ہوگا۔
گرمی آئے گی تو کرونا خود ختم بخود ختم ہو جائے گا۔
کرونا کا وائرس، کینیڈا کی ایک لیبارٹری سے چین والوں نے چرایا۔

کرونا، گزشتہ برس اکتوبر میں چین میں ہونے والے فوجی کھیل مقابلوں کے دوران، امریکی کھلاڑیوں نے پھیلایا۔

کچھ ایرانیوں کے مطابق، کرونا امریکہ کی ان کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔
کرونا کا مقصد مسلمانوں کو مسجد میں جانے سے روکنا تھا لیکن پھر وائرس ان سے کنٹرول نہیں ہوا۔
کرونا مسلمانوں کے خلاف سازش ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے گلے بھی نہ مل سکیں اور سلام بھی نہ کریں۔
بل گیٹس نے کرونا کی ویکسین بیچ کر اور امیر ہونے کے لئے اس وائرس کو پھیلایا۔
کرونا وائرس جان بوجھ کر پھیلایا گیا تاکہ زمین پر بڑھتی ہوئی ا نسانی آبادی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
حکو مت فنڈ لینے کے لیے کرونا کا ڈرامہ کر رہی ہے۔
کرونا کا فائدہ کس کو ہوا۔ سارا کام چائنا کا ہے۔
یہ اللہ کی طرف سے عذاب ہے۔
کرونا کا مقصد ویکسین لگا کر مسلمانوں میں سے گاڈ جین ختم کرنا ہے۔
ساری دنیا مر رہی ہے، حیرت ہے افغانستان کیوں بچا ہوا ہے۔
قہوہ پیو قہوہ۔
اور ہردور کی مقبول عام پا کستانی سازشی تھیوری۔ ۔ ۔
یہ کرونا۔ ۔ ۔ یہودیوں کی سازش ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments