اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے انڈین شہریوں کو دہشتگرد قرار دینے کی درخواست مسترد، پاکستان کا اظہار افسوس

اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے پاکستان کی جانب سے دو انڈین شہریوں کو دہشتگرد قرار دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

Read more

لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سالم العظیمہ یمن میں سعودی عرب کی اتحادی افواج کے نئے کمانڈر مقرر

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے مالی بدعنوانی کے الزام میں یمن میں اتحادی فوج کے کمانڈر شہزادہ فہد بن ترکی کو برطرف کیے جانے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سالم العظیمہ کو اس عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔

Read more

انڈین ڈاکٹر کفیل خان: متنازع شہریت کے قانون پر رائے دینے والا ڈاکٹر ملک کے لیے قومی خطرہ یا جبر کی علامت؟

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک اجلاس میں ڈاکٹر خان نے حکمراں بی جے پی حکومت پر فرقہ وارانہ سیاست میں ملوث ہونے اور ‘اصل مسائل’ کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Read more

انڈیا کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی تیسری پیشکش کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ چھ اگست 2020 کو مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو اور انڈین حکومت کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم ابھی تک حکومت کو انڈین وزارت خارجہ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان: ’انڈیا کا معاملہ ہو یا افغانستان میں امن کا، فوج ہر قدم پر ہمارے ساتھ کھڑی ہے’

پاکستانی وزیر اعظم نے قطری خبر رساں ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی حکومت کے فوج کے ساتھ اس طرح کے تعلقات نہیں رہے جیسے ان کے ہیں اور یہ کہ فوج تمام پالیسیوں پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

Read more

ایران: مظاہروں میں گرفتار کیے جانے والوں پر سخت تشدد

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی حکام نے ان افراد کے خلاف ‘بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیاں کی ہیں’ جنھوں نے ملک میں گذشتہ نومبر مظاہروں میں شرکت کی تھی۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم: وہاب ریاض وہ بولر نہیں جنھیں بھلا دیا جائے

وہاب ریاض کا بین الاقوامی کیریئر اُتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے۔ لیکن کہیں نہ کہیں، کبھی نہ کبھی ایسے میچز موجود ضرور ہیں جن پر اس پاکستانی فاسٹ بولر کی چھاپ واضح طور پر نظر آتی ہے۔

Read more

پاکستان سٹاک ایکسچینج: کیا ایشیا کی ’بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ‘ ملکی معیشت میں بہتری کی غمازی کرتی ہے؟

ماہرین معیشت کے نزدیک سٹاک مارکیٹ ایک بہت محدود پیمانے پر ملکی اقتصادی صورت حال کی تصویر پیش کرتی ہے۔ کی سٹاک مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں سے لے کر بڑی کمپنیوں کی لسٹنگ کی شرح دنیا کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

Read more

پب جی: انڈیا میں موبائل ویڈیو گیم پر پابندی پاکستانی گیمرز کے لیے بھی موضوع بحث بن گئی

انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے دوران انڈیا میں حالیہ پابندی سے متاثر ہونے والی چینی ایپس میں موبائل ویڈیو گیم ’پب جی‘ اور میسجنگ ایپ ’وی چیٹ ورک‘ شامل ہیں۔

Read more

اسرائیل، متحدہ عرب امارات امن معاہدہ: ’تاریخی‘ امن معاہدے کے دیگر عرب ممالک پر کیا اثرات ہوں گے؟

کیا اس امن معاہدے سے خطے میں اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے عمل کو فروغ ملے گا، متحدہ عرب امارات کو سلامتی اور سائبر سپر پاور کے میدان میں اسرائیل کی مدد ملے گی اور امریکی صدر ووٹروں کے سامنے خود کو مشرق وسطیٰ میں بطور امن مندوب پیش کریں گے؟

Read more

نریندر مودی: انڈین وزیرِ اعظم سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال

ٹوئٹر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے لیے بنایا گیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ہیکرز نے لوگوں سے امدادی فنڈ میں ’کرپٹو کرنسی‘ عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

Read more

الیکسی نوالنی پر قاتلانہ حملہ: اعصاب پر حملہ آور ہونے والے زہریلے نویچوک ایجنٹ انسانی جسم کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟

نویچوک نامی زہر آخری بار خبروں کی زینت اس وقت بنا جب 2018 میں ایک سابق روسی جاسوس سرگئی سکریپال اور ان کی بیٹی پر برطانیہ میں حملہ کیا گیا تھا۔

Read more

انڈیا، نیپال تعلقات: دونوں ممالک کی اکثریتی آبادی کا ہندو ہونا باہمی تعلقات کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

انڈیا اور نیپال کے مابین تمام تر مذہبی اور ثقافتی رشتوں کے باوجود آج کل دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کچھ اچھے نہیں ہیں۔ نیپال کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیپال صرف انڈیا پر انحصار نہیں کرنا چاہتا ہے اور وہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

Read more

صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی صورتحال: ’میرے بچے چیختے رہے مگر میں انھیں بچا نہیں سکا‘

سوات میں پیر جان کا گھر گذشتہ ہفتے سیلاب ریلے میں بہہ گیا۔ اس وقت ان کے گھر میں خاندان کے 11 افراد موجود تھے۔ ان کا بڑا بیٹا وطن لوٹنے پر اسی صدمے میں ہے۔

Read more

بیلجیئم کے شہر کے میئر کا دل ایک یادگار فوارے میں مدفون ملا

ورویرز الڈر مین فار پبلک ورکس، میکسم ڈیگی کا کہنا ہے کہ ‘ ایک شہری داستان حقیقت بن گئی ہے: صندوقچہ پیری ڈیوڈ کے مجسمے کے بالکل قریب ، فوارے کے اوپری حصے میں ایک پتھر کے پیچھے تھا جسے ہم نے فوارے کی تزئین و آرائش کے دوران ہٹا دیا تھا۔’

Read more

کراچی میں کلفٹن کینٹونمنٹ بورڈ کے باہر مظاہرہ کرنے والوں پر ’دہشتگردی‘ کا مقدمہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کلفٹن سے بارش کے پانی کی عدم نکاسی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے بعض افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کے الزام میں ’دہشت گردی‘ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Read more

دریائے سوات کی تیز لہروں سے کتے کو بچانے والے افسیر خان کون ہیں؟

بحرین کے افسیر خان کی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ منگل کو اونچے درجے کے سیلاب اور تیز رفتار لہروں کے دوران پانی سے تباہ ہونے والے ملبے کے پاس کھڑے ہیں اور اردگرد موجود لوگ شور مچا رہے ہیں۔

Read more

رولز رائس کی جانب سے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کی نئی گاڑی کی لانچ

دنیا کی مہنگی ترین اور پر تعیش کاریں بنانے والی کمپنی رولز رائس کے مالک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود عالمی سطح پر پرتعیش گاڑیوں کی مانگ پھر سے بڑھ رہی ہے۔

Read more

پی ایس ایل 5: کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے گئے چاروں میچز نومبر میں لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 5 کے ملتوی شدہ چاروں میچز اس سال نومبر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ چاروں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Read more

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی شاہی ساتھی کی حیثیت بحال کر دی

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی شاہی ساتھی کی وہ خصوصی حیثیت بحال کر دی ہے جو انھوں نے تقریباً ایک سال قبل واپس لے لی تھی۔ یہ لقب بادشاہ کی جانب سے اپنی شریک حیات یا ساتھی کو دیا جاتا ہے۔

Read more

کراچی کے گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن: ’بیٹیوں کی شادی کا فکر کریں یا ایسی جگہ پلاٹ لیں جہاں روز یہ تماشہ نہ ہو‘

کراچی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام نے بدھ کی صبح گجر نالے پر قائم غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کا آغاز کیا، جس میں ہتھوڑوں سے دیواریں گرائی گئیں جبکہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے رہائشیوں کے کنیکشن منقطع کر دیے ہیں۔

Read more

سرفراز احمد کا شکوہ اور سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد پر کافی عرصے سے سوشل میڈیا صارفین سے لے کر کرکٹ کے تجزیہ کار تک تقریباً سبھی تنقید کرتے آ رہے ہیں اور اس مسلسل تنقید پر بالآخر سابق کپتان نے خاموشی توڑ ہی دی۔

Read more

فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل

دنیا میں سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے پلیٹ فارم پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے 103 ویب پیجز، 78 گروپس، 453 انفرادی اکاؤنٹس اور 107 انسٹا گرام اکاؤنٹس پر مشتمل ایک ایسے ’نیٹ ورک‘ کو معطل کر دیا ہے جو مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

Read more

بریسٹ کینسر: شہد کی مکھی کا زہر ’چھاتی کے سرطان کے کچھ خلیوں کو تلف کرتا ہے‘

آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربوں سے معلوم ہوا ہے کہ شہد کی مکھیوں میں پایا جانے والا زہر چھاتی کے سرطان کے چند جارحانہ خلیوں کو تلف کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Read more

بابر اعظم: ڈریسنگ روم سے مشورے اور پیغامات نہیں آتے

یہ یونس خان کی گفتگو کا نتیجہ تھا یا عمومی طور پر ’بے اختیار‘ یا ’ڈمی کپتان‘ ہونے کا تاثر، بابراعظم نے اس تاثر کی ایک بار پھر نفی کرنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگائی اور یہ واضح کر دیا کہ وہ ڈریسنگ روم سے نہ مشورے لیتے ہیں نہ ہی وہاں سے پیغامات آتے ہیں۔

Read more

ہائپر سونک پرواز: عالمی طاقتوں کی چار ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی کوششیں

ہائیپر سونک رفتار کے حوالے سے زیادہ تر تحقیق سویلین ہوا بازی کے لیے نہیں ہے۔ یہ عسکری مقاصد کے لیے زیادہ ہے اور اس حوالے سے گذشتہ چند برسوں میں کافی ہلچل رہی ہے۔

Read more

ڈیٹنگ ایپس پر پابندی: پاکستان میں پانچ ڈیٹنگ ایپس پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جُلا ردِعمل

گذشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک پریس ریلیز میں اس اعلان کے بعد سے کچھ صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ جو افراد اس فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں ان میں سے ایسے بھی ہیں جن کا ٹنڈر پر تجربہ اچھا نہیں رہا۔

Read more

چین: تعلیمی نصاب میں منگولیائی زبان پر پابندیوں کے خلاف چین کے مختلف علاقوں میں احتجاج

چین کے اندرونی منگولیا کے کئی علاقوں میں والدین منگولیائی زبان کی جگہ میندرن زبان میں مضامین پڑھانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو کہ بذاتِ خود ایک انوکھی بات ہے۔

Read more

صوبہ سندھ میں شدید مون سون بارشیں: ’کپاس کی فصل کی مجموعی پیداوار میں چالیس فیصد تک کمی کا اندیشہ‘

حالیہ بارشوں کی وجہ سے کپاس کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، مٹھی اور نواب شاہ کے اضلاع میں پہنچا۔ صوبے میں کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد تک کمی جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں واضح کمی کا خدشہ ہے۔

Read more

صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی صورتحال: درجنوں سیاح شمالی علاقہ جات میں پھنس کر رہ گئے

خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہے جبکہ دریائے سوات اور دریائے پانچکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔کالام، بحرین اورمدین میں سیاحوں کو محفوظ طریقے سے علاقہ چھوڑنے کی ہدایت۔

Read more

’بلیک ستمبر‘: جب فلسطینی خاتون ہائی جیکر لیلیٰ خالد کی رہائی کے بدلے درجنوں یرغمالیوں کی زندگی بچی

ستمبر 1970 میں اُردن کی مسلح افواج اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے مابین شروع ہونے والے خون ریز واقعات کو ’بلیک ستمبر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان واقعات سے قبل ہونے والی ایک ہائی جیکنگ کی کہانی جس نے برطانیہ کو خوفزدہ کر دیا تھا۔

Read more

انڈیا کی روی داسی برادری: ’ہمارے پیغمبر، مقدس کتاب اور نشان سب الگ ہیں تو مذہب ایک کیوں‘

انڈین پنجاب کے بعد اِن کی دوسری بڑی تعداد ریاست اتر پردیش میں موجود ہے۔ اس عقیدے کے ماننے والوں کی سب سے بڑی آبادی کا تعلق ’چمار‘ ذات سے ہے۔ چمار کے علاوہ دوسرے پیشوں جیسا کہ موچی، جاٹو، ریہگر وغیرہ برادریوں کے لوگ بھی اس عقیدہ کے ماننے والے ہیں، اور ان سب کا تعلق دلت کمیونٹی سے ہے۔

Read more

کارپٹ پائتھن سانپ: آسٹریلیا میں ایک گھر کی چھت پھاڑ کر گرنے والے دو غیر معمولی لمبے سانپ

آسٹریلیا میں کوئنزلینڈ کے ایک رہائشی اس وقت حیران و پریشان رہ گئے جب گھر واپس لوٹنے پر انھوں نے دیکھا کہ دو سانپ گھر کی چھت پھاڑ کر اندر گرنے کے بعد گھوم پھر رہے تھے۔

Read more

قطر میں نئے قانون سے کیا مزدوروں کی مشکلیں ختم ہو گئی ہیں؟

قطر میں نئے قانون کے تحت اب کسی کو نوکری بدلنے کے لیے اپنے موجودہ کفیل یا سپانسر سے این او سی نہیں لینا پڑے گا اور ان کی کم از کم ماہانہ تنخواہ ایک ہزار قطری ریال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Read more

پی ٹی اے نے پاکستان میں ’غیر اخلاقی، غیر مہذب‘ ڈیٹنگ ویب سائٹس بند کر دیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ن (پی ٹی اے) نے پانچ ڈیٹنگ، لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنز جن میں ٹنڈر، ٹیگڈ، اسکاؤٹ، گرینڈر اور سے ہائے شامل ہیں، بلاک کر دی ہیں۔

Read more

ترکی نے ملک میں موجود ’دولت اسلامیہ کے امیر‘ محمود اوزدان کو گرفتار کر لیا

وزیر داخلہ کے مطابق حراست میں لیے جانے والا شخص دولت اسلامیہ کے دس سے بارہ ارکان کے ساتھ مل کر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انھوں نے مشتبہ شخص کو ترکی میں گروپ کا ’امیر‘ قرار دیا ہے۔

Read more

چین کو خوراک کے بحران کا سامنا یا صرف مغربی میڈیا کی غلط فہمی؟

چین کے ایک سرکاری تھنک ٹینک کے مطابق سنہ 2025 کے اختتام تک چین میں گندم، چاول اور مکئی کی مانگ کے مقابلے میں 25 ملین ٹن کی کمی کا خدشہ ہے۔ لیکن سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کو غلط سمجھا گیا ہے۔

Read more

سنتھیا ڈی رچی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو سیاستدانوں کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو سیاسی شخصیات کے خلاف بیانات دینے سے روکتے ہوئے وزارت داخلہ سے بزنس ویزہ پالیسی پر وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔

Read more

وبا کے زمانے میں بین الاقوامی سفر: کیا آپ نے کبھی لندن سے پاکستان یا انڈیا بس پر جانے کا سوچا ہے؟

کورونا وائرس کے دنوں میں فضائی سفر مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ بذریعہ سڑک بین الاقوامی سفر کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں۔ کئی پاکستانی تو انگلینڈ سے بذریعہ کار کے پاکستان کا سفر کر آئے ہیں لیکن یہ سب پہلی بار نہیں ہو رہا۔۔۔

Read more

عمران خان اور شہباز شریف کا دورۂ کراچی اور سوشل میڈیا پر بحث: ’سیاسی رہنماؤں کے وعدے بس وعدے ہی ہوتے ہیں‘

وزیرِ اعظم کی راہ تکتے کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ عمران خان بلآخر جمعرات کے روز کراچی پہنچ رہے ہیں لیکن اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف بھی بدھ کے روز کراچی تشریف لائیں گے۔

Read more

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز شریف پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس کے سلسلے میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گی جہاں 22 ماہ کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہو گی

Read more

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے متعدد فوجی افسران، شاہی خاندان کے دو افراد کو بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی حکم جاری کرتے ہوئے مشترکہ افواج کے کمانڈر اور الجوف خطے کے نائب گورنر کو وزارت دفاع میں بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

Read more

سنہرا اسلامی دور: خلیفہ ہارون الرشید کی زندگی کی کہانی، کتنی حقیقت، کتنا افسانہ

ہارون الرشید اور بغداد کا نام ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان کا بغداد ہہت زبردست جگہ رہی ہو گی، بالکل اس طرح جیسے ’الف لیلی‘ میں پیش کی جاتی ہے۔ لیکن وہ حقیقت میں کیسے تھے؟

Read more

قادر بخش المعروف ’قادو مکرانی‘: انگریز سرکار کے لیے ’سرکش ڈاکو‘ مگر عوام کے لیے ’وطن کا رکھوالا‘

قادو مکرانی انگریز سرکار کے لیے ’سرکش ڈاکو‘ جبکہ مقامی لوگوں کے لیے وطن کا رکھوالا اور امیروں سے دولت لوٹ کر غریبوں میں تقسیم کرنے والا تھا، یہ ہی وجہ ہے کہ کاٹھیا واڑ کے لوک گیتوں میں آج بھی قادو مکرانی کا نام زندہ ہے۔

Read more

ایئر ایشیا کمپنی کے بانی جو ایشیا کی اگلی ’سُپر ایپ‘ بنا رہے ہیں

ایئر ایشیا کے بانی ٹونی فرنینڈز نے کہا ہے کہ وہ خطے میں اگلی ‘سُپر ایپ’ بنانے کے لیے پُرامید ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث فضائی سفر میں واضح کمی کے بعد دیگر ایئر لائنز کی طرح ان کی ایئر لائن بھی متاثر ہوئی ہے۔

Read more

رکن پارلیمان کو غلام کے طور پر دکھانے پر فرانسیسی میگزین پر تنقید

ایک فرانسیسی میگزین میں افریقیوں پر دوسرے افریقیوں کی غلامی کے لیے سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ رکن پارلیمان اوبونو کی تصویر شائع کی گئی جس میں ان کی گردن کے گرد لوہے کا کڑا دکھایا گیا ہے۔

Read more

کنگنا رناوت کے ٹوئٹر پر ’ہر روز ہزاروں فالوور کم‘ کیوں ہو رہے ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے انھیں ’قوم پرستی‘ کی وجہ سے حدف بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے فالوورز کی تعداد ہر روز تقریباً چالیس سے پچاس ہزار کم ہو رہی ہے۔

Read more

نواز شریف کا عدالت میں جواب: ’کورونا وائرس کی وجہ سے علاج تاخیر کا شکار ہوا، ابھی پاکستان واپس نہیں آ رہا‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدلیہ کو بتایا ہے ان کی صحت ابھی بہتر نہیں ہے اور اپنے معالجین کی تجویز پر ابھی واپس نہیں آرہے ہیں۔ نواز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ان کی غیر موجودگی میں مقدمات پر سماعت روک دی جائے یا ان کے نمائندہ کے ذریعے سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا جائے۔

Read more

کراچی میں شدید بارشوں سے سیلاب: ’نالوں کی عدم صفائی، اونچی سڑکوں اور فٹ پاتھوں نے مارکیٹوں کو ڈبو دیا‘

کراچی میں شدید بارشوں کے تنیجے میں کاروبار کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع فرنیچر مارکیٹ بھی سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جہاں دکاندار اس وقت دکانوں سے صفائی اور متاثرہ فرنیچر کو کباڑ کی صورت میں باہر پھینک رہے ہیں۔

Read more

پاکستان میں ’غیر معمولی‘ مون سون بارشوں کے دوران اگست میں 116 ہلاکتیں

پاکستان میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم اگست سے تیس اگست تک ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 116 ہوچکی ہے۔

Read more

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز میں چہل قدمی کی ٹریل پر تیندوے کی تصویر سے لوگ خوفزدہ، حکام کی تنبیہ

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی ٹریل نمبر چار پر رات کے وقت پھرتے ایک تیندوے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تو لوگ حیران و پریشان رہ گئے۔ یہ ٹریکنگ کا وہی راستہ ہے جہاں لوگ اکثر جانا پسند کرتے ہیں۔

Read more

انڈیا کے سابق صدر پرنب مکھر جی انتقال کر گئے

انڈیا کے سابق صدر پرنب مکھرجی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں دماغ کی سرجری کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے۔ دس اگست کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل امن معاہدہ: اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے آج امارات پہنچے گی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان رواں ماہ ہونے والے امن معاہدے کے بعد باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے آج (پیر) پہلی کمرشل پرواز متحدہ عرب امارات روانہ ہو رہی ہے۔

Read more

پیمرا: ’نفرت انگیز مواد‘ نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کا لائسنس معطل

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے دس محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران مبینہ طور پر نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر ایک نجی ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔

Read more

پرشانت بھوشن: انڈیا کے سپریم کورٹ نے مشہور وکیل کو توہین عدالت کیس میں ایک روپیہ جرمانے کی سزا سنا دی

عدالت عظمیٰ نے پرشانت بھوشن کو جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Read more

لداخ: انڈیا کا چین پر امن مذاکرات کے دوران ’سرحدی خلاف ورزی‘ کا تازہ الزام

انڈیا کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے 29 اور 30 اگست کی درمیانی رات کے دوران چین نے فوجی اور سفارتی سطح پر طے پانے والے معاہدے کی ‘خلاف ورزی’ کرتے ہوئے ‘اشتعال انگیزی کی کوشش کی۔’

Read more

کراچی کے رہائشی ’اپنے ہی شہر میں مہاجر بن کر رہ گئے‘، کلفٹن، ڈیفینس کے رہائشیوں کا احتجاج

سوشل میڈیا پر نظر دوڑائیں تو آج پانچویں روز بھی مکینوں کو ناصرف گھروں کی نچلی منزلوں میں بدستور کئی فٹ تک کھڑے پانی کے نکلنے کا انتظار ہے بلکہ انھیں بجلی، گیس، اشیائے خوردونوش، ادوایات۔۔۔ حتیٰ کہ پینے کا پانی تک میسر نہیں۔

Read more

نریندر مودی: انڈیا کے وزیر اعظم کے پروگرام ’من کی بات‘ کو یوٹیوب صارفین نے کیوں ناپسند کیا؟

اتوار کو ‘من کی بات’ پروگرام کی یوٹیوب ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کا ردعمل شروع سے ہی سست تھا۔ یہ پروگرام صبح کے وقت نشر کیا گیا تھا لیکن رات گئے تک صارفین نے اس میں دلچسپی ظاہر نہ کی۔ آخر ایسا کیوں ہوا؟

Read more

21 گرام: انسانی روح کا وزن معلوم کرنے کی خاطر کیا جانے والا دنیا کی تاریخ کا انوکھا اور منفرد تجربہ

ڈاکٹر ڈنکن میک ڈوگل کی تحقیق کا موضوع تھا کہ ‘انسان کی موت کے بعد جب اس کی روح جسم سے الگ ہو جاتی ہے تو اس کی وجہ سے جسم میں کیا بدلاؤ آتا ہے؟’

Read more

کابل یونیورسٹی میں استاد کی طالبہ کے بچے کو امتحان کے دوران دودھ پلانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

گذشتہ ہفتے کو کابل یونیورسٹی کے استاد کی ایک طالبہ کے چار ماہ کے بچے کو امتحان کے دوران بہلانے کی تصویر کی سوشل میڈیا صارفین تعریف کرتے ہوئے اسے افغانستان میں 2020 کی بہترین تصویر قرار دے رہے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس کے باعث حفاظتی ٹیکوں کی سرکاری مہم میں خلل: ‘کورونا سے نہ گھبرائیں بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں‘

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے وہیں اس کے باعث بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں بھی خلل پڑا ہے جبکہ پاکستان میں ان پروگرامز کو بحال کیا جا چکا ہے۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: لیکن تب تک سبھی محمد عامر بن چکے تھے

ایسی وکٹ پر فہیم اشرف، حسن علی اور رمان رئیس جیسے بولرز کامیاب رہتے ہیں جو رفتار کے بدلاؤ کے ساتھ کٹر پھینک سکیں۔ مگر شومئی قسمت کہ اس سکواڈ میں کوئی بھی ایسا میڈیم پیسر موجود نہیں جو مڈل اوورز کا بار اپنے سر لے سکے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم

Read more

کووڈ 19: بند کمروں میں کورونا وائرس سے بچنے کے پانچ طریقے

سائنس دانوں اور انجینئیرز کا کہنا ہے اب جب بچے سکولوں میں واپس لوٹ رہے ہیں اور بہت سے لوگ دفاتر میں بھی جا رہے ہیں تو ایسے میں ہمیں اس ہوا کے بارے میں بھی سوچنا ہو گا جس میں ہم سانس لیتے ہیں۔

Read more

امریکی صدارتی انتخابات: حساس معلومات کے لیک ہونے کے خدشات، امریکی انٹیلیجنس چیف نے بالمشافہ سکیورٹی اجلاس ختم کر دیے

امریکہ کے خفیہ ایجنسی کے دفتر کی جانب سے حساس معلومات کے لیک ہونے کے خدشات کے پیش نظر امریکہ کے ارکان اسمبلی کے لیے انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاسوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

چلاس سے گلگت تک لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند: سیاحتی مقامات متاثر، گلگت، جلگوٹ اور فیری میڈوس میں سیاحوں کی بڑے تعداد محصور

پاکستان میں شاہراہِ قراقرم کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے سیاح پھنس گئے ہیں۔ چلاس سے گلگت تک لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہیں جبکہ حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Read more

نیویارک: برونکس چڑیا گھر نے ایک انسان کو بندروں کے ساتھ رکھنے پر 114 سال بعد معافی کیوں مانگی

ایک صدی سے بھی زیادہ عرصے تک افریقی شخص اوٹا بینگا کو اغوا کر کے نیویارک کے ایک چڑیا گھر میں ان کی نمائش کرنے والے تمام ملوث افراد اور جانشین اس واقعے پر پردہ ڈالتے رہے ہیں تاہم اب چڑیا گھر نے اس حوالے سے معافی مانگ لی ہے۔

Read more

میانمار: ڈیڑھ سو برس قدیم امام بارگاہ جس کی نگہبانی بدھ مت کو ماننے والے کرتے ہیں

میانمار کے قدیم شہر عماراپورا میں واقع ڈیرھ سو برس قدیم امام بارگاہ کی نگہبانی ایک بُدھ مت مذہب کا پیروکار خاندان کر رہا ہے اور یہ خاندان چار نسلوں سے اس امام بارگاہ کا متولی ہے۔

Read more

کورونا وائرس: برطانیہ سردیوں میں کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کر سکتا ہے؟

برطانیہ میں لیک ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے کہ اِس سال موسم سرما میں اگر کوویڈ 19 کی وبا اپنی بدترین سطح پر پہنچ جاتی ہے تو ملک میں 85 ہزار اموات ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ ‘کوئی پیشگوئی نہیں بلکہ صرف ایک منظرنامے(ماڈل) کو پیش کرتی ہے اور اعداد و شمار میں ‘خاصی غیریقینی’ ہو سکتی ہے۔

Read more

امریکی صدارتی انتخاب 2020: الیکشن کے دوران فوج کا کوئی کردار نہیں ہوگا، اعلیٰ امریکی جنرل کا بیان

امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کانگریس کو بتایا کہ انتخابات کے نتائج میں تنازع کی صورت میں بھی فوج اپنی غیر سیاسی پوزیشن پر قائم رہے گی۔

Read more

کورونا وائرس: کیا بچے وائرس منتقل کر سکتے ہیں؟ سائنسدان ابھی تک کھوج میں

جنوبی کوریا کے ایک مطالعے کے مطابق کورونا وائرس تین ہفتے تک بچوں کی ناک میں رہ سکتا ہے تاہم سائنسدان ابھی تک اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب تلاش نہیں کر سکے کہ کیا بچے وائرس منتقل کر سکتے ہیں؟

Read more

کراچی: دو دن سے بجلی، موبائل سروس معطل، سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ کے کچھ حصوں میں طوفانی بارشوں کے بعد گذشتہ دو روز سے بجلی اور موبائل سروس کی عدم دستیابی کے مسائل حل نہ ہوسکے۔ جبکہ صوبے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Read more

صائمہ احمد: گالف کورس سے لاش برآمد ہونے کا پُراسرار کیس تاحال ’سمجھ سے بالاتر‘

لندن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون صائمہ احمد کی لاش ایڈنبرا کے ایک گالف کورس سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعے کے کئی برسوں بعد ان کے بھائی نے ایک بار پھر نئی معلومات کے لیے اپیل کی ہے۔

Read more

نئے امریکی صدر ٹرمپ رہے یا بائڈن بنے، ’چین کے بارے میں امریکہ کی پالیسی نہیں بدلے گی‘

چین کی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی رہے چین کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔

Read more

ہم رہیں یا نہ رہیں ہمارے اعضا سو برس زندہ رہ سکتے ہیں

ایک تحقیق کے مطابق، انسانی جسم کے بعض اعضا دوسرے اعضا کی نسبت تیزی سے بوڑھے ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ ایک مجموعی جسم کی عمر کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔ کیا یہ بات دریافت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم طویل عمر تک زندہ رہ سکتے ہیں؟

Read more

’بعض اوقات تشدد کرتے ہوئے کہتے تمھیں معلوم ہے کہ تمہیں کیا بولنا ہے؟‘

دنیا بھر میں 30 اگست کو گمشدہ افراد کے لیے عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں چند ایسے افراد کی کہانیاں جنھیں ریاستی اداروں کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم کچھ عرصہ صعوبت میں رکھنے کے بعد ان افراد کو رہا بھی کر دیا گیا۔

Read more