دین اسلام کے ماخذ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ ہیں، کوئی ملک یا دینی مرکز اتھارٹی نہیں ہے

مسلمانان عالم کو یہ حقیقت ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سفر آخرت سے قبل اپنے آخری خطبہ میں کہہ دیا تھا کہ ہم تمہارے درمیان کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ چھوڑ کر جا رہے ہیں تم ان ہی دو کتابوں سے رجوع کرنا۔ اسی وضاحت کی وجہ سے مسلمانان عالم بالخصوص   دینی امور میں باشعور طبقہ عیسائیوں کی طرح کسی پوپ اور کسی ویٹیکن سٹی یا ہندوؤں کی طرح کسی مہنت

Read more

چرچ کے پادریوں کا وسیع پیمانے پر جنسی استحصال۔ مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ

دنیا کے مختلف انگریزی اخباروں کے عالمی ایڈیشن میں چھپی خبروں کے مطابق فرانس کے کیتھولک چرچ کے پادریوں نے تقریباً دو لاکھ سولہ ہزار بچے بچیوں کا جنسی استحصال کیا ہے۔ روم میں مسیحی مرجع اعلیٰ ویٹیکن کے سب سے اعلیٰ سربراہ پوپ فرانسس نے اسے ذاتی طور پر اپنے لئے اور عمومی طور پر کیتھولک چرچ کے لئے باعث شرم قرار دیا ہے۔ مختلف حلقوں سے چرچ میں جنسی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے اور

Read more

اردو زبان کی بقا کے لئے ہم کیا کر رہے ہیں؟

کتابت خوش خط، فریم عمدہ اور تزئین پرکشش کے باوجود اگر املا کی غلطی اور زبان میں سقم ہو تو پڑھتے ہوئے کوفت ہوتی ہے اور تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔ اس وقت اور بھی کوفت ہوتی ہے جب بعض ایلیٹ کلاس کے خواتین و حضرات اردو کا کوئی پروگرام سیمینار، سمپوزیم، کنسرٹ کی نظامت کرتے ہوئے صحیح تلفظ بھی ادا نہیں کرتے۔ لام تشدید کے ساتھ Allama علامہ اقبال کا تلفظ alama اور elama کرتے ہیں اور ایکسنٹ سے ایسا

Read more

غیر جانبدار تنقید ‌اور شخصیت پرستی

اردو ادب کی بہت مشہور شخصیت تحقیق، تنقید سوانح اور ترجمہ کے میدانوں میں ناقابل فراموش خدمات کے لئے عالمی سطح پر اردو دنیا میں معروف پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی صاحب نوے کی دہائی میں ایک ادبی رسالہ نکالتے تھے جس میں کسی ہمعصر شاعر کے کلام پر تنقید کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس سلسلے کا عنوان تھا ”پوسٹ مارٹم“ ۔ تنقید صحیح معنوں میں اسی نقد و جرح کو کہا جاتا ہے ، جس میں تنقید نگار صاحب

Read more

تبلیغی جماعت: بات دونوں پہلوؤں پر ہو

تبلیغی جماعت کا قیام (1926) میں عمل میں آیا اس کا پس منظر یہ ہے کہ ہندوستان کے کئی علاقوں میں ایسے لوگ زندگی بسر کر رہے تھے جن کے نام تو مسلمانوں جیسے تھے مگر وہ دین سے بالکل نابلد تھے۔ ارکان اسلام کلمہ نماز روزہ حج زکوٰۃ تو دور کی بات رہی جنازے کی تجہیز و تکفین اور حرام و حلال سے بھی واقفیت نہیں تھی۔ ایسا ہی ایک علاقہ میوات کا تھا جہاں سے تبلیغ یعنی مسلمانوں

Read more

ہندوستان کے مذہبی مدارس کا المیہ

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی صاحب کا یہ اعلان خوش آئند ہے مگر پھر بھی کافی نہیں ہے۔ آج سے 155 سال قبل یعنی 1866 میں جب دارالعلوم دیوبند کا قیام عمل میں آیا تھا اسی وقت اس کے بانی مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ نے اغراض و مقاصد میں لکھا تھا کہ : ”انسان اسی چیز کے حصول کی کوشش کرتا ہے جو اس کے پاس نہیں ہوتی ہے۔ انگریزوں کے زیر اہتمام سرکاری مدرسوں

Read more

غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی اور مسلمان

ظلم کو ظلم سے انصاف اور غلط کو غلط سے صحیح نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کی یہ دین ہے کہ مسلمانان عالم از خود یا انتقامی کارروائی کے تحت غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی نہیں کرتے ان پر حملہ نہیں کرتے غیروں کے مذہبی شعائر اور عمارتوں کی تور پھوڑ نہیں کرتے اس لئے کہ ہمارے نبی رحمة للعالمین ﷺ نے امن تو امن جنگ کے دوران بھی غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی

Read more

ہم‌ مسلمان اتنے سلیکٹیو کیوں ہوتے ہیں؟

جب دشمن یا جس سے اختلاف ہو وہ کسی مصیبت میں ہو یا بیمار ہو تو کہتے ہیں اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے اس کے کیے کی سزا مل رہی ہے اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے لیکن جب خود پر آن پڑتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے! ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیشک اللہ کا نظام ایسا ہی ہے کہ بسا اوقات انسان کو اس کے کرتوتوں کی سزا

Read more

کیا مدارس کے طلباء کند ذہن ہوتے ہیں؟

انسان کی دماغی صلاحیتیں کسی اسکول کالج اور یونیورسٹی کی رہین منت نہیں ہیں۔ کم و بیش پچھلے دو صدیوں میں انسان اپنی دماغی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر زندگی کے ہر شعبے میں محیر العقول ترقی کی ہے اور انسانی زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے کے لئے طرح طرح کے ایجادات و اختراعات دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ لیکن کیا وجہ ہے کہ مدارس کے طلباء مضر حد تک جمود کے شکار ہیں؟ کیا ان

Read more

کورونا وائرس ایفیکٹ

سچی بات بتاؤں اس عالمی وبا کورونا وائرس نے زندگی کے سارے رنگ پھیکے کر دیا ہے۔ لائف میں کسی قسم کا اکسائٹمنٹ نہ ہو تو لائف ڈل سی گزرتی ہے۔ وہ بھی کیا دن تھے جب فارغ اوقات ایک قیمتی تحفہ سے کم نہیں ہوتے تھے۔ ۔ ۔ کئی روز پہلے سے اس کے لئے منصوبہ بندی ہوتی تھی اور کچھ نہیں تو ویک اینڈ پر شام کو ڈرائینگ روم میں مدھم روشنی میں گرم گرم کوفی یا چائے

Read more

اسلام اور مافوق الفطرت حکایات

اسلام در اصل اس دین کا تسلسل ہے جو اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ اتارا تھا۔ جب جب انسان اس راہ مستقیم سے انحراف کیا اور اس خالص توحیدی دین میں شرک شامل کیا تو اللہ نے اس دین کو آلائشوں سے پاک کرنے اور لوگوں کو واپس توحید کی راہ پر لانے کے لئے اپنا نبی یا رسول بھیجا۔ ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی اور رسول ضرورت کے تحت

Read more

امریکہ اور یورپ پہلی دنیا اور ہم تیسری دنیا کیوں ہیں؟

پولیٹیکل سائنس کی کلاس میں پروفیسر صاحب نے سرسری طور پر ایک دنیا میں تین دنیا پائے جانے پر روشنی ڈالی تھی لیکن کنویں کا مینڈک جب تک باہر زمین پر نہیں آتا اسے باہر کی دنیا کا پتہ نہیں ہوتا۔ کلاس روم کی باتیں عموماً نظریاتی ہوتی ہیں مگر جن طلباء کو زندگی کے میدان میں ان اسباق کا عملی تجربہ کرنا پڑتا ہے یا ان نظریات کے متماثل واقعات سے واسطہ پڑتا ہے صحیح معنوں میں اس وقت

Read more

دارالعلوم دیوبند کی تاسیس اور حالیہ یوم تاسیس

یہ بات واقعی خوش کن ہے کہ شاید پہلی بار دارالعلوم دیوبند کے منتسبین نے اس جوش خروش کے ساتھ اس عظیم ادارے کا 154 واں یوم تاسیس منایا تو اصل اجتماعی سوشل سائٹس بالخصوص فیس بک پر اپنی عقیدت کا بھر پور اظہار کیا اور ٹویٹر پر نمبر 1# ٹرینڈ رہا۔ دارالعلوم دیوبند کی فکری علمی روحانی اور سیاسی ہمہ گیریت کا مکمل استیعاب میرے جیسے کم علم اور طالب علم کے لئے ممکن نہیں ہے تاہم ہر عقیدت

Read more

بھارت میں نئے رنگ کا رمضان

1۔ کل ایک دوست جو مفتی ہیں اور ایک مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں کے پاس بیٹھا تھا دو سات آٹھ برس کے بچے ائے اور کہا کہ ہم روزہ سے ہیں میرے اس دوست نے میرے اوپر اچانک پانی کا بوچھار کر دیا اور پانی میرے حلق میں چلا گیا میرا روزہ رہا یا ٹوٹ گیا؟ ان بچوں کی معصومیت اور ایمانی جذبے پر دل عش عش کر گیا اور دور نبوی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا زمانہ یاد

Read more

زکوٰۃ صدقہ اور فطرہ۔ علماء کنفیوژن ختم کیوں نہیں کرتے؟

زکوٰۃ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ستون ہے۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہر مسلمان صاحب نصاب پر زکوٰۃ فرض کیا ہے قرآن مجید میں بیشتر مقامات پر صلوة (نماز) کے ساتھ ساتھ زکوٰۃ کا ذکر کیا ہے اقیموا الصلوٰۃ و آتوا الزکوٰۃ اس سے بھی زکوٰۃ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم اسلامی ریاست میں زکوٰۃ ریاست کا معاملہ ہوا کرتا تھا اور ریاست کو ضرورت کے تحت اسے بالجبر وصول بلکہ کسی گروہ کے زکوٰۃ دینے سے انکار پر جنگ کا اعلان بھی کرنا پڑا اس لئے کہ زکوٰۃ کا منظم اور ریگولر آمدنی ریونیو سے مستحقین زکوٰۃ کی اعانت باسہولت کی جا سکتی تھی۔

Read more

شب قدر کی تلاش اور ابدی اثاثوں کی سرمایہ کاری

یہ بات واقعی خوش کن ہے کہ تقریباً ہر مسلمان خواہ وہ پنچ وقتہ نمازی ہو یا ہفتہ واری جمعہ کی نماز پڑھنے والا یا سالانہ عیدالفطر و عید الاضحی کی نماز پڑھنے والا، اس ماہ مبارک میں جوش ایمانی سے بھرا ہوتا ہے۔ ہر سال مساجد کے علاوہ مختلف مقامات پر تراویح پڑھنے کے لئے حفاظ کرام کا نظم کرتا ہے اور خواہ دس دن میں سہی لیکن مکمل قرآن تراویح میں سننے کے لئے بے تاب رہتا ہے۔

Read more

سید و غیر سید: وجہ برتری اور کمتری نہیں ہونی چاہیے

ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ بحث رہ رہ کر نمودار ہوتی رہتی ہے کہ وہ سید ہیں اس لئے تمام تر دین بیزاریوں کے باوجود وہ قابل صد احترام ہیں۔ اس ضمن میں اسرائیلی روایات کی طرح بر صغیر ہند پاک بنگلہ دیش میں مسلمانوں کے درمیان میں روایات گردش کرتی رہتی ہیں کہ کسی سید لقب والے کی شان میں ادنی سی گستاخی یا حد ادب سے تجاوز کس طرح اسی دنیاوی زندگی میں تجاوز کرنے والے کے

Read more

کیا آن لائن نظام زندگی مسلط کیا جا رہا ہے؟

تقریباً پچھلے چار پانچ ماہ سے یکے بعد دیگرے پوری دنیا عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کی لپیٹ میں ہے اور موجودہ نسل کو اس وبا کی تاثیر کے نتیجے میں نئے نئے تجربات درپیش ہیں۔ ان تجربات میں سب سے اہم تجربہ ڈیجیٹل ورلڈ، سوشل ڈسٹینسنگ، جو دراصل فزیکل ڈسٹینسنگ جسمانی فاصلہ ہے ‌۔

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے بطور حفاظتی تدابیر لاک ڈاؤن عمل میں آیا اور لاک ڈاؤن نے مکمل آن لائن سروسز کا تجربہ کرایا۔

Read more

میت کے لئے دعائے مغفرت

جزا اور سزا کا دار و مدار انسان کے اپنے اعمال پر ہے۔ ثواب کا دار و مدار تکلیف پر ہے اللہ کے حکم کی تعمیل اور اس کی خوشنودی کے لئے اپنے آپ پر جبر کرنے پر ہے نماز کا وقت ہو گیا سردی کا موسم ہے پھر بھی طہارت غسل یا وضو حسب ضرورت کرنا، کام کا تقاضا ہے پھر بھی اسے مؤخر کرکے پہلے نماز ادا کرنا، یہ وقت کی قربانی ہے یہ جسمانی عبادت ہے اور

Read more

فقہی کتابوں میں ناپ تول کے پرانے پیمانے کی اصطلاح کیوں؟

ہر سال رمضان المبارک میں زکوٰۃ اور صدقۃ الفطر کے لئے عام مسلمان بالخصوص صاحب نصاب معلوم کرنا چاہتا ہے کہ آج کے دور میں رائج پیمانے کے اعتبار سے کم از کم کتنا سونا چاندی پر زکوٰۃ اور صدقۃ الفطر واجب ہے۔ عام مولوی حضرات گرچہ مدارس سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں لیکن فقہ کی کتابوں میں انہیں جو پڑھایا جاتا ہے وہ پیمانے آج کے دور میں رائج ناپ اور تول کی اکائی سے مختلف ہوتے ہیں اس

Read more

اداکار عرفان خان کے لئے دعائے مغفرت پر تنازع

عرفان خان ایک شخص نہیں ایک طبقہ خیال ہے۔ اس کی موت کے بعد اس کے لئے دعاء مغفرت پر جو ہنگامہ آرائی ہوئی اس کا ایک مثبت پہلو یہ نکلا کہ بعض دینی شعائر کے بارے میں اس کے بیانات یا سوالات داعیین دین اسلام کو ان کے دعوتی اسلوب پر نظر ثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سب سے پہلی بات یہ کہ ہم سب کو اور بالخصوص داعی الی اللہ کو بیمار سے نہیں بیماری سے دوری

Read more

عرفان خان کے لئے مغفرت کی دعا پر تنازع

عموماً میں متنازع فیہ موضوع میں الجھنے سے احتراز کرتا ہوں اس لئے کہ مد مقابل کو جواب دیتے ہوئے آپ تھک جائیں گے لیکن وہ مطمئن نہیں ہوں گے ان کی سوچ کی سوئی ایک جگہ اٹک گئی تو اٹک گئی۔ بس مرغے کی ایک ٹانگ! فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور منفرد شناخت کی شخصیت عرفان خان کا 54 برس کی عمر میں آج پانچ رمضان المبارک کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ و

Read more

ہندوستانی سینما کے مشہور اداکار عرفان خان کا انتقال پُرملال

بالاخر اللہ کا مقررہ وقت آ پہونچا اور ہندوستانی سینما میں اپنے منفرد شناخت رکھنے والے فلم اسٹار عرفان خان 54 برس کی عمر میں آج اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ وہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ یکم رمضان کو ان کی والدہ سعیدہ بیگم کا انتقال ہوا تھا۔ آج سے تقریباً دو سال قبل امریکہ میں زیرعلاج کے دوران اطبا نے بتایا تھا کہ وہ کینسر کی ایک پیچیدہ صنف سے متاثر ہیں۔ اس وقت یعنی

Read more

کورونا وائرس کا قہر اور مسلمانوں کی اللہ سے شکایت

علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے شکوہ اور جواب شکوہ میں اپنے درد کو لکھا اور اعتراض پر وضاحت بھی کردی۔ آج عام مسلمان بھی اللہ رب العزت سے شکوہ کناں ہے کہ وہ اپنے گناہوں سے توبہ کر رہا ہے عالمی وبا جس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا اس کورونا وائرس کے قہر سے خلاصی کے لئے دعائیں کر رہا ہے مگر اللہ ان کی دعائیں قبول نہیں کرتا۔ اس سنگین ترین مرض کا دائرہ دن

Read more

امداد کے مستحق کون ہیں؟ رشتے دار کیوں نہیں؟

ایک فقہی مسئلہ اور مسلمانوں کے عام رجحان میں مجھے بارہا تصادم نظر آیا وہ یہ کہ آخر کیا وجہ ہے کہ دین حنیف کی تعلیمات اور اصرار کے باوجود عموماً مسلمان اپنے قریبی رشتہ داروں کی مالی امداد کرنے سے گریز کرتے ہیں! ۔ ان دنوں لاک ڈاؤن سے متاثرین یومیہ مزدور اور دیگر ضرورت مندوں کی مدد روپے پیسے سے اور اناج سے کرنے کے لئے ماشاءاللہ بہت سارے لوگ پیش پیش ہیں یہ بلا شبہ قابل ستائش

Read more

اماں تجھے سلام

اماں جی کا ا‌نتقال ایک ہفتہ قبل 80 اسی برس کی عمر میں ہوا۔ دنیاوی سبب عارضہ قلب، دینی سبب موت کا وقت من جانب اللہ مقرر ہے اس سے ایک لمحہ پہلے نہ ایک لمحہ تاخیر سے کسی کی موت ہوگی۔ فإذا جاء أجلھم لا یستاخرون ساعة و لا یستقدمون۔ (قرآن) بہر صورت یہ ایک طبعی عمر میں فطری موت تھی ( ہندوستان میں متوقع مدت حیات ستر سال ہے ) الحمدللہ آخری وقت تک اپنے فطری تقاضوں سے

Read more

تبلیغی جماعت، مدارس و دیگر شدت پسند دینی افراد بصیرت اور بصارت کا فقدان یا ضد؟

دسمبر 2019 میں چین میں جب پہلی بار اس مہلک ترین وباء کورونا وائرس COVID۔ 19 کا پتہ چلا تو وہاں کی حکومت اور عوام نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ اس وباء نے نہ صرف چین کے مختلف شہروں بلکہ دنیا کے 146 ملکوں کو کم و بیش اپنی گرفت میں لے لیا۔ اس نئے مرض کا کوئی علاج اب تک دریافت نہیں کی جا سکی ہے تاہم سماجی میل میں کمی social distancing

Read more

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے! دینی مدارس میں ہائر سکنڈری تک کی تعلیم یقینی بنائی جائے۔ ۔ جمعیت علماء ہند

آج سے 153 سال قبل بانی دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی نور اللہ مرقدہ نے دارالعلوم کی تاسیس کے وقت جو بات کہی تھی وہ آج جمعیت علماء ہند نے اٹھائی ہے۔ اس طویل عرصے تک ارباب مدرسہ سوتے کیوں رہے؟ مولانا نانوتوی نے اغراض و مقاصد کے ضمن میں لکھا کہ ”چونکہ (انگریزوں کے ذریعے قائم کردہ سرکاری مدرسوں (اسکولوں ) میں دینی موضوعات نہیں پڑھائے جاتے ہیں اور دینی مدارس کے اخراجات جو اوقاف کی رقم

Read more

کیا حکومت الہیہ نے ہمیں داروغہ بنایا ہے

ولا تکونوا کالذین نسوا اللہ فانساھم انفسہم اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو وہ اللہ کو کیا بھلائیں گے خود اپنے آپ کو بھلا دیا۔ کیا ہمارا مقصد زیست بس اتنا ہے کہ ملک و بیرون ملک نمودار ہونے والے واقعات پر معقول اور غیر معقول رد عمل کرتے رہیں۔ ؟ اللہ نے مسلمانوں کے لئے دین مکمل کردیا ”الیوم اکملت لکم دینکم“۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و

Read more

جہیز ایک لعنت ہے۔۔۔ کیا واقعی؟

جہیز کی لعنت کے موضوع پر بے شمار مضامین اور سوشل میڈیا پر پوسٹ پڑھنے کو ملتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ مسلم سماج میں اس کے خلاف خاطر خواہ بیداری نظر نہیں آتی ’ بیٹیوں کے جہیز کے لئے ایک باپ جتنی کوشش کرتا ہے اگر وہی کوشش ان کی تعلیم کے سلسلے میں کردے تو جہیز کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی‘ ۔ اس طرح کے انقلابی جملے وہی لوگ لکھتے ہیں جو زمینی حقیقت سے شاید

Read more

کیا مسلمانوں کا مذہبی مسائل پر بحث کرنا تعمیری شغل ہے؟

ویسے تو یہ زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے کہ مسلمان خواہ ایک ہی مسلک کے کیوں نہ ہوں، دو خانوں۔ 1۔ دقیانوسی بنیاد پرست اور 2۔ روشن خیال لبرل میں بٹے ہوئے ہیں۔ یہ دونوں اپنے کو برتر اور دوسرے کو کمتر ثابت کرنے میں توانائی صرف کرتے رہتے ہیں۔ دونوں میں کبھی تال میل نہیں بیٹھا اور اس طرح مسلم سماج کے دل و دماغ میں تعمیری سوچ پنپنے کی جگہ غیر ضروری موضوعات جگہ لیتے رہے۔ ایک طبقہ دینی تو دوسرا طبقہ دنیوی کے بینر تلے سماج میں سرایت ہے۔

Read more

حجاب چادر اور پردہ پر اعتراض: ذمہ دار کون؟

6 فروری 2019 کو سلم ڈوگ ملیونیر کی دسویں سالگرہ منانے کے لیے ممبئی میں ایک جشن کا انعقاد ہوا تھا۔ اوسکار اور کئی قابلِ قدر ایوارڈ سے سرفراز عالمی شہرت یافتہ شہنشاہِ موسیقی اے آر رحمان نے اس موقع پر لی گئی ایک تصویر جس میں مشہور صنعتکار مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ ان کی تینوں صاحبزادیاں خدیجہ، رحیمہ اورسائرہ ہیں، سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ”میرے گھر کی انمول خواتین“۔ # freedomtochoose تصویر میں ایک

Read more

قلمی دوستی سے فیسبک فرینڈشپ تک کا سفر

تحریر سے تصویر بنانے کے عمل کو قلمی خاکہ کہتے ہیں۔ غالبا ستر کی دہائی میں ادبی میگزین اور رسالوں نے قلمی دوستی کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ جس میں خواہش مند شخص مطلوبہ دوست کے بارے میں لکھے گئے قلمی خاکے سے اس کی ایک شبیہ اپنے دماغ میں بساتا تھا اور اس تحریری تفاصیل کی روشنی میں طے کرتا تھا کہ وہ کس قسم کی پرسنیلٹی ہے۔ اس لئے کہ دوستی کے خواہشمند اشخاص کی تفاصیل جیسے عمر، تعلیم، مشغلہ، شوق، ہوبی، پسندیدہ کتابیں، فلمز، خط و کتابت کا پتہ گھر کا پتہ وغیرہ دیے جاتے تھے۔

Read more

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ملی ادارے

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر نئی دہلی میں مولانا اسرار الحق قاسمی رح ممبر پارلیمنٹ، ممبر شوریٰ دارالعلوم دیوبند صدر کل ہند ملی تعلیمی کونسل اور مرحوم پروفیسر مشیرالحسن ممتاز تاریخ داں سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اس دارفانی سے رحلت پر ایک تعزیتی پروگرام میں حاضرین کی قلت کا اصل سبب منتظمین کی طرف سے مرحومین کے متعلقین، منتسبین اور بالعموم دہلی کی عوام کو دعوت نامہ یا اشتہار کا نظم نہیں کرنا تها۔ اس ضمن میں اندرا

Read more

مسلکی اختلافات پر رائے زنی کا حق

سوشل میڈیا پر لکھنے کی آزادی ایسی میسر ہوئی کہ پڑھے لکھے، کم پڑھے، ان پڑھ، پروفیشنل، عام اور متوسط لوگ سب ماہرِ سیاسیات، ماہرِ اقتصادیات، ماہرسماجیات، ادیب، نقاد، صحافی، عالم، مفتی اور تجزیہ نگار بن گئے اور سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ان کی تحریروں کی زبان، لہجہ، اسلوب، جملوں کی ساخت، مضمون کی افادیت، موقع، اور مناسبت کو چیک کرنے کے لئے کوئی سنسر بورڈ، ایڈیٹر یا کوئی ذمہ دار شخص نہیں ہوتا جو یہ طے کرے کہ یہ صحیح ہے یا غلط، مناسب ہے یا غیر مناسب، نفرت انگیز ہے یا رواداری کی تلقین کرنے والی، توڑنے والی ہے یا جوڑنے والی۔ اس وقت یہ خبر یا مضمون لگانا مفید ہوگا یا مضر؟ سوشل سائٹس نہ ہوئیں شتر بے لگام ہوئے۔

Read more

ہیں اور بهی غم دنیا میں الیکشن کے سوا

شمالی ہند میں کسی ایک مسلم سیاسی لیڈر یا تنظیم کا نام بتائیں جن کے دس بارہ اسکول دو چار کالج آٹھ دس ووکیشنل ٹریننگ سینٹر ایک دو میڈیکل کالج دو تین انجینئرنگ کالج چل رہے ہوں۔ چندہ سے ہی سہی۔

مسلمانوں کی معاشی تعلیمی اور سماجی ترقی کے لئے مسلم دانشوروں کا ویژن کیا ہے؟ اور اس ویژن کو زمین پر اتارنے کے لیے کیا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اور اس پر عمل کب ہوگا؟ الیکشن میں فتح حاصل کرنا ہی معراج کیوں ہے؟

Read more

قلم فروش بر وزن جسم فروش

پہلے صحافیوں کی عموماً دو تین قسمیں ہوتی تھیں. 1- Yellow Journalism زرد صحافت یعنی وہ صحافی جن کی آنکھوں پر زرد رنگ کا چشمہ لگا ہوتا ہے منفی صحافت مخصوص ذہنیت سے ہر شئی کو دیکهنے والا. یعنی ایسا صحافی جو کسی واقعہ یا حادثہ کو معروضی انداز میں دیکهنے کے بجائے اس اینگل سے دیکهے جس سے اس کا ذہن بہت متاثر رہا ہے. مثال کے طور پر اشتراکی فکر سے جنون کی حد تک متاثر لوگ چاند

Read more

بات کہنے کے آداب

#آداب #تخاطب #انداز #تکلم سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر شخص کو لکھنے کی غیر محدود آزادی میسر ہے اور چونکہ یہ تقریباً ہر قسم کی سنسرشپ سے فری ہے اس لئے بسا اوقات لوگوں کا انداز گفتگو اور اسلوب تحریر نہ صرف غیر معیاری اور سوقیانہ ہوتا ہے بلکہ جارحانہ بھی۔ اختلاف رائے کو انا کا مسئلہ بنادیا جاتا ہے اور بالآخر ذاتیات پر حملے برہنہ گفتاری اور دشنام طرازی تک بات پہنچ جاتی ہے۔ چونکہ

Read more

بھارت میں جنسی آزادی، ارتداد اور سوشل میڈیا

اس خاردار موضوع پر پچهلے کئی مہینوں سے لکهنا چاہ رہا تها مگر فیمنزم اور لبرلزم کے ممکنہ یلغار کے مد نظر احتراز کرتا رہا. لیکن پانی اب سر سے اونچا ہوتا جا رہا ہے اور اس کے سنگین نتائج ارتداد کی شکل میں بهی سامنے آرہے ہیں اس لئے بلا خوف لومة ﻻئم, اس کے حقیقی اسباب کی نشاندہی کرنی ضروری ہے. جنسی تعلقات قائم کرنے کی آزادی سے جو قانون سامنے آیا ہے اس کی ایک توجیہ یہ کی جا

Read more

مسلمان عصری تعلیم میں پسماندہ کیوں ؟

سال گزشتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان رحمۃاللہ علیہ کی پیدائش کے دو سو سالہ سالگرہ Bicentennial celebration کے موقع پر اس سے بہتر اور خراج عقیدت کیا ہوتا کہ پورے ملک میں دو سو معیاری اسکول کی بنیاد رکھی جاتی . ویسے تو سرسید کا احسانمند ہر مسلمان ہے اور اس نیک کام میں ہر ایک کو حصہ لینا چاہیئے مگر علیگ برادری کی ذمہ داری اوروں سے زیادہ ہے کہ وہ اپنی مادر علمی

Read more

خوش نصیبی کی چار علامتیں

1-اس کا رزق اس کے وطن میں ہو 2- اس کی بیوی ہم مزاج ہو 3-اس کی اولاد تابع فرمان ہو 4- اس کا دوست مخلص ہو 1- وطن کی تعریف بصفت عمومی ملک ہے مگر یہاں اعتباری فرق کے ساتھ وطن سے مراد اس کا آبائی وطن ہے جہاں اس کی نشو و نما ہوئی؛ جہاں گلیوں اور سڑکوں پر کهیل کود کر وہ بڑا ہوا؛ جہاں ہر طبقے کے لوگوں سے اس کو جذباتی لگاؤ ہوتا ہے اور

Read more

ہندستان میں اردو کی زبوں حالی – ذمہ دار کون ؟

پچھلے دنوں انگریزی روزنامہ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ نے اردو حلقہ میں ہلچل مچادی دی تهی. رپورٹ کے مطابق 2011 کی مردم شماری میں مادری زبان کے سروے کے مطابق اردو بولنے والوں کی تعداد 4.43 فیصد رہ گئی ہے جبکہ 2001 کے سروے میں ان کی تعداد 5.01 فیصد تهی. اردو سے محبت کرنے والے لوگوں کے لئے یہ ایک رنجیدہ خبر تهی اور اس پر تبصرے اور مضامین بعنوان ” اردو کی زبوں حالی کا ذمہ

Read more

سوشل میڈیا نعمت ہے یا لعنت

گنجے کو خدا ناخن نہ دے سوشل میڈیا جہاں ایک نعمت ہے وہیں لعنت بهی ہے Social media is boon as well bane. مثال کے طور پر فیس بک کی شکل میں مسٹر زوکربرگ نے دنیا بهر کے عام لوگوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جو روایتی صحافت کے ایڈیٹر حضرات کی کاٹ چھانٹ سے خالی اور تقریباً ہر قسم کی سنسر شپ سے آزاد ایک مینی صحافت ہے . بلا شبہ

Read more

تعلیم کے باوجود اخلاقی انحطاط. . ذمہ دار کون ؟

تعلیم اور تعلیم و تربیت کا فرق اس میں دو رائے نہیں ہے کہ موجودہ دور میں تعلیم کے تئیں کافی بیداری آئی ہے اور تعلیم یافتہ افراد کا تناسب پہلے کی بہ نسبت بڑها ہے. دور دراز کے علاقوں میں شہر شہر گاؤں گاؤں لوگ صاحب ثروت ہوں، متوسط طبقہ کے ہوں یا خط افلاس سے کچھ اونچے، خواندہ ہوں یا ناخواندہ ہر شخص اس تگ و دو میں ہے کہ اپنی اولاد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ

Read more

حقوق انسانی: کیا آزادی صرف آپ کے لئے ہے؟

حقوق انسانی خواہ اقوام متحدہ کے چارٹر سے میسر ہوئے ہوں یا اپنے اپنے ملک کے دستور سے، اس کا، بغیر کسی شرط یعنی اگر مگر if and but، کے بغیر، احترام کرنا ہر شہری پر فرض ہے۔ لیکن آپ کے حقوق کے ساتھ دوسروں کے تئیں آپ کی ذمہ داریاں بھی مرتبط ہیں۔ یعنی حقوق اور واجبات جڑواں بہنیں ہیں یا یوں کہیں کہ چولی دامن کا ساتھ ہے۔ Rights & Duties are Twin Sisters معاشرے میں خلفشار اس

Read more

الفاظ کا انتخاب اور تعبیر کا اسلوب آپ کی شخصیت کے آئنے ہیں

الفاظ کا انتخاب اور تعبیر کا اسلوب method of expression دو دھاری تلوار ہیں. اس میں آپ کی زرا سی بے توجہی مفید کو غیر مفید بنا دے گی، productive کو counter productive بنا دے گی۔ آپ کا نفع پہنچانے کا مقصد کو نقصان پہنچانے والے بنا دے گی۔ اس لیے ہمیں زبان و قلم کے استعمال کے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے. کمان سے تیر نکل جانے کے بعد اسے لوٹایا نہیں جا سکتا، لیکن انسانوں کے پاس

Read more

سیکولرازم اور بھارتی مسلمان

شدت پسندی اور غلو کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے نوجوانوں کے دل و دماغ پر حاوی ہو رہا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اکثریتی فرقہ کے متعصب عناصر اس کے حصار سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔ انہوں نے سیکولرازم کے خلاف اتنا پروپیگنڈہ کیا ہے کہ اب وہ لفظ گالی سمجھا جاتا ہے۔ (عام لوگوں کے ذہن میں سیکولرازم کا مفہوم ‘ مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی پالیسی’ راسخ کرنے کی کوشش کی گئی

Read more

ممتاز صحافی کلدیپ نیر کی موت- ایک عہد کا خاتمہ

اردو اور انگریزی کے مشہور صحافی، مایہ ناز شخصیت انسانی حقوق کے علمبردار، امن مشن اور ہند و پاک دوستی مہم کے سرگرم کارکن ، سیکولر قدروں کے امین، سابق ہائی کمشنر (برطانیہ میں سفیر ہند ) سابق راجیہ سبها ممبر جناب کلدیپ نیر صاحب رات 23 اگست 2018 اس دنیا سے کوچ کر گئے. انہوں نے اپنی صحافتی زندگی اردو اخبار کے پریس رپورٹر کی حیثیت سے شروع کی تھی. بعد میں وہ انگریزی روزنامہ اسٹیٹسمین کے دہلی ایڈیشن

Read more

انتخابات کا موسم اور ہندوستانی مسلمان

موسم بهی کیا عجیب شئی ہے جب بهی آتا ہے اکیلے نہیں آتا. عربی والے کہتے ہیں جاء البرد و الجبات .. یعنی سردی کا موسم اپنے ساتھ کوٹ گرم کپڑے سویٹر مفلر pull over دستانے رنگ برنگی اونی ٹوپیاں بوٹ اور جرابیں لے کر آتا ہے اور اسی کے ساتھ سردی زکام اور نزلہ بهی ہوتے ہیں . یہ عوارض عموماً جسم میں وٹامن سی کے فقدان کی وجہ سے ہوتے ہیں اس لئےٰ اس موسم میں وٹامن سی

Read more

تنگ نظر علماء نے ایک دین کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا

کتنی عجیب بات ہے کہ قرآن کریم میں تصادم اور ٹکراؤ سے بچنے کی آیات کو ہم پڑھتے تو ہیں مگر اس کی روح سے ہم غافل رہتے ہیں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالى نے کافروں کے ساتھ ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے ساتھ رہنے کا اصول تو بتادیا : قل یا أیھا الکافرون۔ ۔ لکم دینکم و لی دین۔ اے محمد ص آپ کافروں سے کہ دیجئے کہ جس کی تم عبادت کرتے ہو اس

Read more

آپ کے تعلیم یافتہ ہونے کی افادیت کیا ہے

آپ کے تعلیم یافتہ ہونے کی افادیت کیا ہے؟ مسلمانوں کے مسلکی اختلافات؟ مولوی ملا نے قوم کو الجها رکها ہے! مسلمانوں کے اپنا اخبار اور ٹی وی چینل نہیں ہیں؟ مولوی ملا نے اس طرف توجہ نہیں دی! مسلمانوں میں اعلیٰ درجہ کے وکلا کا فقدان ہے؟ مدرسوں میں ماڈرن ایجوکیشن نہیں دی جاتی! اپنی ہر خامی کو یہ کہہ کر جواز نہیں، آپ فرار کا راستہ اختیار کر رہے ہیں. دین اسلام میں ذات برادری کا تو اولاً

Read more

فارغین مدارس دینیہ کو خود کفیل بنائیں

بہ نسبت دوسرے موضوعات کے یہ موضوع زیادہ خاردار ہے۔ اس لئے کہ بچپن سے دادا دادی اور ماں باپ نے یہی سکھایا کہ کبھی کسی سائل یا فقیر کو جھڑکنا نہیں، اگر جیب میں ہے تو دے دو، ورنہ کہہ دو معاف کرو بابا۔ واقعی جھڑکنا نہیں چاہیے اس لئے کہ اللہ نے قرآن مجید میں کہا ہے: ”واما السائل فلا تنہر“۔ دادا دادی نے جھڑکنے کے لئے منع کرتے وقت کچھ واقعات بھی سنائے تھے کہ کس طرح

Read more