خادم رضوی کی زبان پر عاصمہ جہانگیر کا نام اور میری بچپن کی تربیت !

بچپن سے دو چیزیں گھٹی میں ڈال دی گئی تھیں۔ جانوروں سے پیار اور علمائے کرام کا احترام۔ جانور اس لیے کہ اللہ کی بے زبان مخلوق ہیں۔ آج بھی کسی بچے کو کتے کو پتھر مارتے دیکھتا ہوں یا کسی گدھے پر زیادہ بوجھ لدا دیکھتا ہوں تو دل ہی دل میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔ بچپن میں مولوی کا احترام یہ کہہ کر سکھایا گیا تھا کہ جب دنیا میں آتے ہیں تو کان میں پہلی اذان

Read more

دھندہ دشمن حکومت

ایف ایم سٹیشنوں سے زیادہ مؤثر اور ہومیوپیتھک میڈیا کسی حکومت کو نہیں مل سکتا لیکن خدا جانے حکومت کے کان کس نے بھرے ہیں کہ جن شرطوں پر 15 سال پہلے لائسنس ملے تھے اب اس سے دگنا پیسہ مانگ رہی ہے اور یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ابھی دو ورنہ دھندہ بند کرو اور گھروں میں بیٹھو: محمد حنیف کا کالم

Read more

جذباتی قوم کے جذباتی افسر

جب جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن والے معاملے پر پٹیشن ہوئی کہ اس کا قانون ہی موجود نہیں ہے تو وہ بالکل جذباتی نہیں ہوئے انھوں نے ٹھنڈے ٹھار لہجے میں کہا تو قانون بنا دو اور سب سلیکٹیڈ، ریجیکٹیڈ، ریاست کے اندر ریاست اور ریاست کے اوپر ریاست کا شور مچانے والوں نے بغیر جذباتی ہوئے سترہ منٹ میں قانون پاس کر دیا: محمد حنیف کا تجزیہ

Read more

بڑے ہو کر کیا بنو گے، مولانا طارق جمیل

گزشتہ سال دینی تعلیم حاصل کرنے والے ایک ذہین بچے سے پوچھا کہ بڑے ہو کر کیا بنو گے؟ اس نے بغیر کسی توقف کے جواب دیا، مولانا طارق جمیل۔لاکھوں، کروڑوں پاکستانیوں کی طرح مولانا میرے بھی پسندیدہ مبلغ ہیں۔ نہ کبھی حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں نہ دھرنا دیتے ہیں، نہ تفرقہ پھیلاتے ہیں۔ ہر طرف محبتیں پھیلاتے ہیں، مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں اور تو اور قبر کے عذاب سے بھی کم ڈراتے ہیں۔

Read more

بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور آسیب کا سایہ

کراچی میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا کے بعد جب پورے ملک کی پولیس اور خفیہ ادارے عمر شیخ کو تلاش کر رہے تھے تو اعجاز شاہ نے اسے اپنے ہی گھر سے برآمد کر لیا تھا: محمد حنیف کا کالم

Read more

پنجاب اور فوج، ایک لو سٹوری

تاریخی طور پر غدار ہونے کے لیے یہ شرط تھی کہ آپ پنجابی نہ ہوں۔ کبھی کبھی کوئی پپو غدار پیدا ہو جاتا تھا تو اس کے ساتھ سلوک بھی پپوؤں والا کیا جاتا تھا۔ لندن سے جدہ، جدہ سے لندن وغیرہ۔ اگر وہی بات کوئی بزرگ بلوچ بھی کرے تو اس غار میں گھس کر مارا جاتا تھا: پڑھیے محمد حنیف کا کالم

Read more

عورت کا ریپ، مرد کی بے عزتی

ہم مرد بھی ایک لمحے ریپ کرنے والوں کو اپنے ہاتھوں سے پھانسی دینا چاہتے ہیں یا ان کا سر قلم کرنا چاہتے ہیں اور اگر کوئی عورت یہ کہہ دے کہ مجھے انصاف چاہیے تماشا نہیں تو آپ اسے ریپ کی دھمکیاں دینے لگتے ہیں کیونکہ ہم سے بے عزتی برداشت نہیں ہوتی۔

Read more

کافر کافر کی واپسی

کراچی میں امیر یزید کے نعرے لگے تو اگلے دن پھر بین الاقوامی سازش کہہ کر تسلی دی گئی۔ یہ تکلف نہیں کیا گیا کہ بتایا جائے کہ یہ نعرہ کہاں بیٹھ کر کس نے ایجاد کیا۔ دو دن بعد اسلام آباد میں یہ مطالبہ بلند ہوا کہ شیعوں کے ساتھ وہی کیا جائے جو احمدیوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ پڑھیے محمد حنیف کا تازہ کالم۔

Read more

حاضر پاکستان، غائب پاکستان

عمران خان کو ان کے پرانے وعدے یاد کرانا ایک قومی مشغلہ بن چکا ہے لیکن وہ بھی اُس ریاست کے سخت مخالف تھے جہاں انسانوں کو اغوا کر کے گمشدہ کر دیا جاتا ہے۔ آپ کے گھر کے دروازے پر ڈاکٹر دین محمد کی دو بیٹیاں بیٹھی ہیں جو ہر آنے جانے والے سے پوچھتی ہیں کہ ہمارے باپ نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کرو۔ محمد حنیف کا کالم۔

Read more

یا اللہ، لاہور کا مدثر جلد گھر واپس آ جائے

گزشتہ سال آج کے دن لاہور کا صحافی مدثر نارو کاغان میں دریا کی سیر کو گیا اور آج تک واپس نہیں آیا۔ خاندان والوں کو پہلے لگا کہ شاید پیر پھسل کر دریا میں گر گیا ہو۔

وہاں دریا بہت تیزی سے بہتا ہے اور ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ دریا چھان مارا لیکن کہیں نام و نشان نہیں ملا۔ دل میں یہ خیال بھی آیا کہ وہ بے روزگار تھا، شاید زندگی سے مایوس ہو کر جان دے دی ہو۔

Read more

جنرل ضیا کی واپسی

یقیناً چند صحافیوں نے کوڑے کھائے لیکن کتنے صحافیوں نے تلوے چاٹے؟ سیاستدان پھانسی پر جھومے، شاہی قلعے کے عقوبت خانوں میں رہے لیکن ان سے کتنے زیادہ تھے جو سیاسی کارکنوں کی لاشوں کو روندتے ہوئے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے: پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

جنرل ضیا کا آخری تحفہ

مرحوم کی زندگی کا سچا واقعہ جس کے راوی پی ٹی وی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر اختر وقار عظیم ہیں۔ واقعہ جنرل ضیا کے مرحوم ہونے سے چند دن پہلے کا ہے اور راوی نے اپنی یاداشتوں کی کتاب ’ہم بھی وہیں موجود تھے‘ ، میں رقم کیا ہے۔

اس واقعہ سے آپ کو نہ صرف یہ اندازہ ہوگا کہ شہادت سے چند دن پہلے مرحوم کی ذہنی حالت کیا تھی لیکن یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مرحوم کی اصل وراثت کیا ہے۔

Read more

’کشمیر بنا ہے فلسطین‘، کٹی ہوئی شہ رگ کا گیت

میں جو بات اپنے دوست سے کہہ نہ سکا وہ یہ تھی کہ ہم 70 سال سے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ لگا رہے تھے ہم پاکستان تو نہ بنا سکے کشمیر کو فلسطین ضرور بنا دیا گیا اور فلسطین کو فلسطین کیسے بنایا تھا وہاں تک ہماری اب یاداشت بھی نہیں جاتی: پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

دوستووسکی اور خلیفہ ہارون رشید

فیس بک اور ٹوئٹر کے بعد جب سے میں نے واٹس ایپ دریافت کیا ہے میں بھی کچھ عقلِ کل سا ہو گیا ہوں۔ بلوچستان سے لے کر برلن تک کی لمحہ بہ لمحہ خبریں میرے پاس ہوتی ہیں۔ دوزخ کے درجۂ حرارت کے بارے میں ہونے والی جدید ترین سائنسی تحقیق سے بھی واقف ہوں اور کچے پیاز سے کینسر کا علاج کیسے ہو سکتا ہے یہ بھی بتا سکتا ہوں۔ اتنی علمی مصروفیت کی وجہ سے ظاہر ہے

Read more

چوہدری پرویز الہی اور جنت کے ٹکٹ

ہم نے اسلام کو درپیش خطرات سے اپنی قوم کو اتنا خبردار کر دیا ہے کہ اب لوگ جنت کے ٹکٹ کے لیے چوہدری پرویز الہی کے کسی نئے قانون کا انتظار نہیں کرتے بلکہ کسی کا خون کر کے جنت کا ٹکٹ خود ہی خرید لیتے ہیں: محمد حنیف کا کالم

Read more

جنرل ضیا الحق اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

کبھی کبھی کسی موضوع پر قلم اٹھانے سے پہلے دل کرتا ہے کہ قاری کے سامنے ہاتھ جوڑوں، اس کے پاؤں پکڑوں اور عرض کروں کہ صرف تین منٹ کی بات ہے، سن لیں، گالی دیں، اختلاف کریں، بحث کریں لیکن ایک انٹرنیٹ یا وٹس ایپ پر پڑھا ہوا جھوٹ تاریخی سمجھ کر منہ نہ پھیر لیں۔

Read more

کراچی کالا ناگ سے کراچی الیکٹرک

کے الیکٹرک سے کہیں کہ بجلی نہیں آ رہی، جواب آئے گا ڈی ایم چیک کریں۔ اس مہینے کی بارشوں میں کچھ لوگ کے الیکٹرک کی تاروں سے کرنٹ لگ کر مارے گئے۔ محلے والوں نے کے الیکٹرک کو پیغام بھیجا کہ ہم مر رہے ہیں۔ جواب آیا ڈی ایم چیک کرو۔

Read more

اسد عمر اور بے بی کی ہیپی برتھ ڈے

وبا کے سو دن پورے ہوئے اور اسد عمر نے قوم کو مبارکباد دی، حوصلے کی داد دی اور کہا کہ اگر ہم سب اکٹھے ہو جائيں تو۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

پہلے حیرت ہوئی کہ تعزیتوں کے موسم میں مبارکبادیں کس بات کی۔ پھر اپنی حیرت پر بھی خوف آیا کہ کیا دو سال سے سوئے ہوئے تھے۔ گھبرانا نہیں گھبرانا نہیں کی لوری اتنی پسند آ گئی تھی کہ اب آنکھ کھلنے لگی ہے تو واپس سو جانے کو دل چاہتا ہے۔ لیکن پھر اسد عمر جیسا کوئی آ کر مبارکباد دیتا ہے اور دوبارہ جگا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ میری پارٹی ہے اور ابھی تو صرف شروع ہوئی ہے۔

Read more

سب سے بڑی مردانہ کمزوری

کورونا کی وبا سے پہلے جب تھکا ہارا مرد کام سے واپس آتا تھا تو امید کرتا تھا کہ اس کا استقبال ایسے کیا جائے جیسے میدان جنگ سے آنے والے فوجی کا کیا جاتا ہے۔ اب کبھی لاک ڈاؤن تو کبھی سمارٹ لاک ڈاؤن اور کبھی آج جانے کی ضد نہ کرو ٹائپ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی مرد حضرات گھروں میں بند ہونے پر مجبور ہیں۔

انھوں نے گھر کو ہی میدان جنگ سمجھ لیا ہے اور یہ بھی خود ہی طے کر لیا ہے کہ اس میدان جنگ کا آخری مورچہ کچن بنے اور چونکہ ہر مرد میں ایک چھوٹا موٹا مجاہد موجود ہے، تو فیصلہ ہو گیا ہے کہ اپنے ازلی دشمن کے چھکے کچن میں ہی چھڑائے جائيں گے۔

Read more

’قائد اعظم ثانی‘ کے مسائل

قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا۔ جیسا بھی بنایا آج تک قائم دائم ہے۔ بنگلہ دیش والا سانحہ ہو گیا لیکن ہم جیسے محبِ وطن یہ کہہ کر دل کو تسلی دے دیتے ہیں کہ دیکھیں اب مسلمانوں کے ایک نہیں دو ملک بن گئے ہیں۔

عمران خان ایک نیا پاکستان بنانے کے سفر میں ہیں۔ پہلے لگتا تھا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ اگر بازار میں ایک بٹ جیولرز کے نام سے دکان موجود ہے تو کوئی نیا آ کر نیو بٹ جیولرز کے نام سے دکان کھول لیتا ہے۔ لیکن عمران کا نیا پاکستان بنانے کا عزم جاری ہے اسی لیے ان کے چاہنے والے انھیں قائد اعظم ثانی کہتے ہیں۔

Read more

یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے میٹر

ٹی وی پر ایک ہونہار اینکر نے شیخ رشید سے پوچھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیسے انسان ہیں۔ شیخ رشید نے کہا اور بہت پیار سے کہا کہ وہ میٹر آدمی ہیں۔ پہلے تو مجھے بھی تھوڑا سا پیار آیا کیونکہ شیخ رشید صاحب کے لہجے میں وہ شفقت تھی جو ماں کے لہجے میں ہوتی ہے، جب بیٹا تین بار فیل ہونے کے بعد پاس ہوتا ہے یا جب رسہ گیر کا بیٹا اپنی پہلی بھینس چوری کر کے گھر لاتا ہے۔

شیخ رشید نے عید کے سیزن میں ہر ٹی وی چینل کو برابر عیدی دی ہے۔ پہلے عید شوز پر فلمی ستاروں وغیرہ کو بلایا جاتا تھا، اب کون سا شان اور کون سی ریما۔ ہر طرف شیخ صاحب ہی شیخ صاحب تھے۔

Read more

بلوچ والدین اپنے بچے سکول بھیجنا بند کر دیں

کوئی ضمانت نہیں کہ آپ کے بچے کی جان بچ جائے گی، کوئی گارنٹی نہیں کہ اسے کالے شیشوں والی وگو اٹھا کر نہیں لے جائے گی۔ یہ نہیں کہا جا سکتا ہے وہ پہاڑوں پر چڑھ کر ریاست کو نشانہ نہیں بنائے گا اور ایسا کر کے اپنے پہاڑوں پر چڑھنے والے بھائیوں کی زندگی کے عذابوں میں اضافہ نہیں کرے گا۔ لیکن اپنی اولاد کے لیے انسان سب کچھ کرتا ہے تو کیا وہ وقت آ گیا ہے

Read more

بیویوں سے ڈرتے ہو؟

چند سال پہلے سامنے آنے والی ایک نیم سائنسی تحقیق کے مطابق ہر بالغ صحت مند مرد اوسطاً ہر سات سیکنڈ کے بعد جنس یعنی سیکس کے بارے میں سوچتا ہے۔ پاکستان کی اِسلامی نظریاتی کونسل کے روحِ رواں مولانا محمد خان شیرانی نے اِس تحقیق کو اپنی جرات ایمانی سے غلط ثابت کرنے کی ٹھانی ہے۔ اُن کا خیال ہے مرد باقی چھ سکینڈ بھی کسی اور کام میں کیوں ضائع کرے۔ اِس لیے مولانا شیرانی اور اُن کی

Read more

جناح اور ذوالجناح

پاکستان میں سب سے زیادہ جس شخص کا ماتم کیا جاتا ہے وہ ہیں محمد علی جناح۔ کاش جناح چند روز اور زندہ رہتے۔ کاش ہم لوگ جناح کے پیغام کی اصلی روح کو پہچانتے۔ اور ہمیشہ یہ بحث کہ کیا جناح پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانا چاہتے تھے۔ یہاں سب شیروانی پہنیں گے اور اردو بولیں گے یا جناح اِسے ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے تھے جہاں مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور تہمد، پاجامے ایک

Read more

بشریٰ بی بی کی بشارت

بچپن صوفیوں کے مزاروں پر متھا ٹیکنے اور قوالیاں سننے میں گزرا تھا، جوانی میں سارا اشفاق احمد اور مختار مسعود پڑھ ڈالا اور اب بڑھاپے کی دہلیز پر اپنے دیس کے لوگوں کے حالات و واقعات سمجھنے کے لیے ٹی وی پر بیٹھے سیانوں کی بجائے کبھی کبھی عمیرہ احمد کا ناول پڑھ لیتا ہوں یا ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں۔ بچپن سے ہمیں ایک ہی بات سمجھائی گئی تھی کہ اس مملکت خداداد کا ظاہری نظام ظاہری ہے۔ یہ

Read more

مولانا طارق جمیل، ہمارا سٹریٹجک اثاثہ

کورونا پر پاکستان میں جتنی بحثیں چل رہی ہیں ان میں سب سے واہیات وہ ہے جو مذہب بیزار لوگوں اور جنت کا ٹکٹ جیب میں لے کر گھومنے والے مومنین میں ہو رہی ہے۔ وہ خالی خانہ کعبہ کی تصویریں لگا کر کہتا ہے کہ دیکھو تمہارا خدا بھی چھٹی پر چلا گیا ہے۔ دوسری طرف سے جواب آتا ہے کہ تم کہتے تھے کہ مغرب نے بہت ترقی کر لی ہے اب سارے کافر جان بچانے کے لیے

Read more

مفتی منیب، میرے چاند کو کچھ نہ کہو

باقی قوم کا تو پتا نہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیلگوں ہوئے آسمان میں چاند کو دیکھتا ہوں تو وہ یاد آتے ہیں، ٹی وی لگاتا ہوں تو وہ آن موجود ہوتے ہیں، فون کھول کر ٹوئٹر پر جاتا ہوں تو اُن کے تذکرے پاتا ہوں، کبھی کبھی رات کو سونے سے پہلے سوچتا ہوں کہ آنے والی نسلوں کو کیسے بتاؤں گا کون تھا وہ، کیسے ہنستا تھا، کیمرے کو کِس ادا سے دیکھتا تھا، اور جب

Read more

سیٹھ کی تجوری کبھی نہیں بھرتی

ساری عمر لکھنے، پڑھنے اور بولنے کے باوجود اردو میری ابھی تک تھوڑی کمزور ہے۔ میں کچھ عرصے پہلے تک مخیّر حضرات کو مخِیر حضرات پڑھتا اور بولتا آیا اور یہ سمجھتا رہا کہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو لینڈ کروزروں میں گھومتے ہیں۔ پھر ایک بزرگ نے درستگی کی اور انہوں نے فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو خیرات دیتے ہیں۔

Read more

ٹائیگر فورس اور اوئے عمران

وزیراعظم عمران خان اور ان کے حمایتی جیسے ہیں وہ تو ہیں، لیکن ان پر اعتراض کرنے والے بھی ان سے کچھ کم نہیں ہیں۔ پہلے ہمیں یہ اعتراض تھا کہ خان صاحب قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہے۔ اب خان صاحب ہر تیسرے دن خطاب کرتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ یہ خان صاحب فرما کیا رہے ہیں۔

خان صاحب کہتے ہیں کہ انہیں لاک ڈاؤن کے آئیڈیا سے اتفاق نہیں ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ یہ پوری قوم کو مروائے گا۔ پھر کچھ گھنٹوں کے بعد لاک ڈاؤن ہو جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ دیکھیں خان صاحب کو تو پتہ ہی نہیں ہے کہ ہو کیا رہا ہے۔

Read more

غریب کورونا، امیر کورونا

اپنے محلے کے جنرل سٹور سے گھر کا سودا خریدتے ہوئے ایک صاحب کو دیکھا جو منرل واٹر کی پیٹیاں ذخیرہ کر رہے تھے لیکن مصر تھے کہ پاکستانی نیسلے نہیں چاہیے، وہ جو دبئی والا آتا ہے وہ چاہیے۔ جب جنرل سٹور والے نے بتایا کہ وہ دستیاب نہیں ہے تو وہ بھناتے ہوئے گاڑی کی چابی گھماتے ہوئے کسی بہتر سٹور کی جانب چل دیے۔ میرے محلے کے سٹور والی گلی میں ہی کراچی کا مشہور عوامی ہوٹل

Read more

بنگالی کی بیٹی

(تیس سالہ روبینہ مچھر کالونی کی رہائشی ہیں اور ہاؤس وائف ہیں۔) جب سے پیدا ہوئی ہوں یہیں پر رہتی ہوں۔ والد پہلے کیکڑا پکڑنے کا کام کرتے تھے۔ اب بہت بیمار ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔ میرے والدین کے پاس پرانے شناختی کارڈ تھے۔ میں اختر کالونی میں نادرا کے دفتر گئی میرے پاس برتھ سرٹیفکیٹ اور والد کا شناختی کارڈ تھا۔ انھوں نے میرا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کیا اور ساتھ میں والد صاحب کا بھی (شناختی

Read more

بنگالی ہونا جرم بنا دیا گیا ہے

(عثمان کراچی کی لیاری یونیورسٹی میں بی اے فائنل ایئر کا طالب علم ہے لیکن یونیورسٹی میں اپنی شناخت چھپاتا ہے۔)

ہماری بنگالی کمیونٹی میں دینی تعلیم کا رواج زیادہ ہے۔ دنیاوی تعیلم پر کم فوکس ہے لیکن دس، بارہ سال سے لوگ دنیاوی تعلیم کی طرف توجہ دینے لگے ہیں

Read more

بنگالی کونسلر کی کوئی نہیں سنتا

(ساٹھ سالہ رشیدہ خاتون مچھر کالونی سے سابق کونسلر ہیں۔ سینکڑوں لوگوں کے کارڈ بنوا چکی ہیں لیکن اب اپنا اور اپنے بچوں کا کارڈ نہیں بنوا سکتیں۔)

میں کونسلر اس لیے بنی کہ محلے والے کہتے تھے کہ رشیدہ بدمعاش ہے۔ جہاں کوئی پھڈا ہو وہاں پہنچ جاتی ہے۔ میں آٹھ بھائیوں کی اکیلی بہن تھی۔ محلے میں کوئی مسئلہ ہوتا تھا تو میرا باپ فیصلہ کرتا تھا اور مجھے ساتھ بٹھاتا تھا۔

Read more

فرض کریں آپ بنگالی ہیں

فرض کریں آپ کراچی میں رہنے والی چوتھی نسل کے بنگالی ہیں۔ زیادہ تر امکان ہے کہ آپ غریب ہیں لیکن ہر غریب کی طرح آپ کو بھی بچے پڑھانے کا بہت شوق ہے۔

فرض کریں کہ آپ کچھ خوش قسمت بھی ہیں کیونکہ نہ صرف آپ کی بچی کو پڑھنے کا بہت شوق ہے بلکہ اسے ’سٹیزن فاؤنڈیشن‘ نامی ادارے کے سکول میں مفت تعلیم بھی مل رہی ہے۔

Read more

مان میرا احسان

زندگی سے مایوس افراد کے لیے خوشخبری۔ تبدیلی آ نہیں رہی، آگئی ہے۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔ کل تک احسان اللہ احسان پاکستان کے جانی دشمن طالبان کے ترجمان تھے۔ آج پاکستان کا پورا میڈیا احسان اللہ احسان کا ترجمان بن گیا ہے۔ ان کی حب الوطنی کا دیوانہ ہے۔ ان کی قاتلانہ مسکراہٹ کے پیچھے اپنے بچوں کا خون معاف کرنے کو تیار ہے۔ لیکن میڈیا کا ایک ادنیٰ مزدور ہوتے ہوئے مجھے یہ تشویش ہے کہ

Read more

فحاشی کی کمائی

ماہِ مقدس میں ٹی وی پر جمی نورانی محفلوں کے عین بِیچ میں نہ جانے کہاں سے عریانی اور فحاشی کے بارے میں ایک دم شور اٹھا تو یاد آیا کہ ہمارے ہاں صِرف نعت و منقبت اور ’دس دنیا، ستر آخر‘ جیسے درس ہی نہیں دیے جاتے بلکہ یہاں فحاشی بھی بِکتی ہے۔ نہ صرف فحاشی بلکہ فحاشی کا بیان بھی بِکتا ہے اور فحاشی پر لعن طعن تو سب سے زیادہ بِکتا ہے اور جدید میڈیا کا کمال

Read more

بوٹ کی عزت، بوٹ کی بےعزتی

کیا ہی اچھا ہو کہ جب ایک سینیئر اینکر اپنے میز پر بوٹ کو دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھے، جب حزب مخالف کے زیرک سیاستدان کھڑے ہو کر مائیک اتارنے اور کانوں کو ہاتھ لگانے لگے جیسے کسی پردہ دار گھرانے میں بغیر دروازے پر دستک دیے کوئی مشٹنڈہ گھس آیا ہو، کاش اس وقت بوٹ خود ہی بول اٹھتا۔ آپ کہیں گے کہ بوٹ جیسے بول سکتا ہے تو عرض ہے کہ جہاں فیصل واوڈا بول سکتا ہے،

Read more

تھپڑوں کا موسم

گاؤں سے فون آیا، کہا گیا ٹی وی کا ایک بہت بڑا اینکر ہے اسے ایک وزیر نے تھپڑ مارا، سب کے سامنے۔ اب اس اینکر کی ایف آئی آر بھی کوئی کاٹنے کو تیار نہیں نہیں۔ تم اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو؟ میں نے آگے سے آئیں بائیں شائیں کرتے ہوے کہا کہ میں تو ایک نیم ریٹائرڈ دانشور ہوں، میں نے کیا کیا ہے۔ آخر میں یہ کہہ کر فون بند کر دیا گیا کہ اپنا خیال

Read more

سر باجوہ ویلکم بیک!

سر باجوہ، ویلکم بیک! سر باجوہ کہیں گے یو بلڈی فول، میں گیا ہی کہاں تھا۔ میں تو سرحدوں پر پہرہ دے رہا تھا۔ بس کچھ وقت نکال کر اپنے عمران خان اور اس کی بچہ پارٹی کو ٹیوشن پڑھانے گیا تھا کیونکہ وہ املا کی غلطیاں زیادہ کرنے لگے تھے۔ استادوں سے ڈانٹ پڑ رہی تھی، میں نے کہا سر گھر پر بیٹھ کر ہوم ورک کرواتا ہوں۔ سر باجوہ کو کون بتائے کہ ہم انھیں دوبارہ خوش آمدید

Read more

ہانگ کانگ کے نیلے پیلے

ہانگ کانگ یونیورسٹی سے باہر جانے والے راستوں پر طلبا کے ناکے تھے۔ ہانگ کانگ والوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ ویک اینڈ پر احتجاج سے بات نہیں بن رہی تو پیر والے دن بھی کام چھوڑ کر نعرہ بازی کرنے لگے۔ جن کا نوکری پر جانا ضروری تھا وہ اپنی لنچ بریک میں نکلے اور مظاہروں میں شریک ہوئے۔ میرے ہاسٹل کے کمرے میں ٹی وی پر ایک پولیس والا ایک طویل پریس کانفرنس کر رہا تھا۔ میں

Read more

ہانگ کانگ کے شعلے – پہلی قسط

جہاز ہانگ کانگ کے ایئرپورٹ پر اتر رہا تھا جب پائلٹ نے اعلان کیا کہ ایک وائرس پھیلا ہوا ہے، آپ اس سے متاثر ہیں تو سرجیکل ماسکل پہن لیں۔ میں نے کہا کہ یہ پائلٹ مروائے گا کیونکہ چند ہفتے پہلے ہانگ کانگ کی حکومت ماسک پہننے کو جرم قرار دے چکی ہے۔ ہانگ کانگ کی حکومت کئی اور چیزوں کو بھی جرم قرار دے چکی ہے جس میں بغیر اجازت کے لوگوں کا اجتماع، چینی جھنڈے کی شان

Read more

وہ گیا نواز شریف!

ایک دفعہ ان گناہ گار آنکھوں نے یہ منظر دیکھا تھا کہ جلاوطنی سے نواز شریف واپس آنا چاہتے تھے۔ صحافیوں اور حواریوں سے بھرے جہاز میں لندن سے سوار ہوئے۔ ان کی آمد سے پہلے ہی سعودی خفیہ ایجنسی والے شہزادے اور ایک لبنانی وزیراعظم کے بیٹے اسلام آباد میں کاغذ کا پرچہ لہراتے پائے گئے کہ نواز شریف تو وعدہ کر کے گئے تھے کہ دس سال نہیں آئیں گے۔ نواز شریف کا جہاز اسلام آباد میں اترا

Read more

چلو یہ اتفاق تو ہوگیا کہ غیر آرٹ کیا ہے!

ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب کوئی ہماری ثقافت کا احترام کرتا ہے۔ جب برطانیہ سے آنے والی شہزادی شلوار قمیض پہن کر سر پر ڈوپٹہ اوڑھتی ہے تو ہمارے ایمان کو جِلا ملتی ہے۔ جب کوئی گوری شمالی پاکستان کے خوبصورت مناظر میں پاکستان کا جھنڈا اٹھا کر تصویر بنواتی ہے تو ہمارے دل سے بےاختیار پاکستان کا مطلب کیا! کا نعرہ بلند ہوتا ہے۔ ثقافت کی اسی چادر تلے ہم اپنے بہت سے قبیح گناہ بھی چھپاتے ہیں۔

Read more

کراچی کا اصلی کچرا

ایک منٹ سے بھی کم کی ویڈیو ہے۔ لوہے کی کرین کا بڑا سا جبڑا ایک رکشے پر گرتا ہے، رکشے کی اوقعات ہی کیا کہ ریاستی حکم سے چلنے والی کرین کے جبڑے کا وار برداشت کرسکے۔ پھر دوسرا رکشا، پھر تیسرا، پھر چوتھا اور آخرکار پانچواں۔ کراچی میں ہر رکشے والا ہزار بارہ سو کی دہاڑی بنا لیتا ہے۔ جو کرائے پر لے کر چلاتے ہیں وہ چھ سو آٹھ سو کما لیتے ہیں۔ ایک منٹ کے اندر

Read more

سر باجوہ سیٹھوں سے ذرا بچ کے

خبروں میں سنا ہے کہ کوئی پھٹ پڑا، کوئی رو پڑا، کسی نے دہائی دی، کسی نے نیب کی شکایت کی، تو کسی نے اپنی ناقدری کا رونا رویا، کسی نے زندگی کی بےثباتی کی شکایت کی۔ پاکستان کے سب سے بڑے سیٹھوں نے سپہ سالار جنرل باجوہ سے ملاقات میں ’یہ جینا بھی کوئی جینا ہے‘ ٹائپ کا ماحول بنا دیا۔ یہ سپہ سالار کا ہی کمال ہے کہ وہ صبح لائن آف کنٹرول پر پہرہ دے لیتے ہیں،

Read more

ہمارا بابا جیت گیا، گاندھی ہار گیا!

انڈیا کے بابائے قوم مہاتما گاندھی 150 سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ یاروں نے سوال کیا ہے کہ پاکستان میں لوگ گاندھی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ پہلے تو خیال آیا کہ کہہ دیں کہ ہمارے گھر میں اپنے ہی اتنے سارے پنگے ہیں کہ ہمیں گاندھی کے بارے میں سوچنے کا موقع نہیں ملا۔

پھر مجھے یاد آیا کہ ہمیں سکول میں گاندھی کے بارے میں بس اتنا پڑھایا گیا تھا کہ وہ ہندو تھے، باقی بات آپ خود سمجھ لیں۔

Read more

امُہ مانگے مور

بچپن میں ہی ہمیں علامہ اقبال کے اس شعر کا رٹا لگوا دیا گیا تھا جس میں انھوں نے اپنا دوسرا خواب بیان کیا تھا۔ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر قائدِ اعظم کو اللہ تعالیٰ نے مہلت نہ دی اور وہ خواب نمبر 1 یعنی پاکستان کی ہی تعبیر دیکھ پائے۔ باقی ہمارے کسی رہنما کو علامہ اقبال کا دوسرا خواب سمجھ ہی نہیں آیا۔ ایوب، ضیا، مشرف امریکہ

Read more

کراچی کے نئے بھتہ خور

ہم کراچی والے صبح شام پاک فوج کو سلام بھیجتے ہیں جس نے ہمارے شہر پر پے در پے آپریشن کرکے ہمیں بھتہ خوروں سے نجات دلائی۔ الطاف حسین کا مکوٹھپا اور فیصل واوڈا اور عمران اسماعیل جیسے ہیروں کو ہماری قسمت کا مالک بنا دیا۔

ویسے تو ان تحفوں میں عامر لیاقت بھی شامل ہیں لیکن ان سے پیار کرنے والے جانتے ہیں کہ ان پر کسی آپریشن کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

Read more

مرد کا پردہ

کچھ عرصہ پہلے ٹی وی پر ایک گرما گرم ٹی وی ٹاک شو دیکھتے ہوئے ایک دم انکشاف ہوا کہ ٹی وی پر شام سات بجے کے بعد آنے والے تقریباً تمام مرد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں ورنہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہر روز دنیا جہان کے ہر مسئلے پر اتنا غصہ، اتنی چیخ وپکار یقیناً یہ فشار خون کا مسئلہ ہی ہوسکتا ہے۔ یہ پروگرام دیکھ دیکھ کر میرا بلڈ پریشر بھی جمپ کرنے لگا تو میں

Read more

سر باجوہ، نہ کریں!

سپہ سالار کے مزاج اور ان کی باجوہ ڈاکٹرائن سے واقف دفاعی تجزیہ نگار یہ تاویلیں بھی لا رہے ہیں کہ باجوہ صاحب تو نہیں چاہتے لیکن ملکی حالات، سرحدوں پر منڈلاتے بادل اور جنوبی پنجاب کی پہچان – ڈی ایچ اے ملتان کا تقاضا یہی ہے کہ وہ دل پر پتھر رکھ کر اپنی ذمہ داریاں تین سال تک اور نبھاتے رہیں۔

Read more

ہدایت نامہ برائے صحافی برادری

1۔قلم اٹھانے سے پہلے بلند آواز میں کہیں کہ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ اگر ملک کا خیال نہیں ہے تو لکھنے سے پہلے اپنے جسم کے نازک حِصوں کے بارے میں سوچیں، ان پر اگر نازک وقت آگیا تو کیا ہوگا؟ 2۔اگر کسی خبر میں مسلح افواج کا ذکر آئے تو اس کے لیے فوج کا لفظ استعمال مت کریں، عسکری یا مقتدر حلقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ بلکہ آپ کی اور

Read more

پی ٹی آئی بنام صحافی برادری

بہتر تو یہ ہوتا کہ تم لوگ سر غفور کی بات مان لیتے جو انھوں نے بہت شائستہ لہجے میں کہی تھی کہ صحافی صرف چھ مہینے مثبت رپورٹنگ کریں پھر دیکھیں پاکستان کہاں سے کہاں پہنچتا ہے۔

تم میں سے اکثر مان گئے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو آزادی صحافت کا رونا روتے رہے۔

Read more

حافظ سعید کا بوجھ

زبان پہلے بے ادب ہوئی تھی اب گستاخ ہونے لگی ہے۔ جس دن ڈان اخبار نے یہ رپورٹ کیا کہ سویلین سیاستدانوں نے جنرلوں سے دبے لفظوں میں پوچھا کہ حافظ سعید کا کیا کرنا ہے۔ اسی دن حکمران جماعت کے ایک ایم این اے نے کہا کہ حافظ سعید ہمارے لیے کون سے انڈے دیتے ہیں کہ ہم پوری دنیا کو جواب دیتے پھریں۔

یہ تو اچھا ہوا کہ ہمارا میڈیا اور ہمارے مقتدر ادارے اس گستاخی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، استعفے ہوئے، کمیشن بنے، کوئی مودی کا یار ٹہرا تو کوئی خاندانی غدار۔

Read more

شیخ رشید کو جینے دو

پاکستان کے ایک سیاستدان ہیں جن کے پاس ایک قومی راز تھا۔ شاید پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی راز۔ پاکستان میں شاید دو چار سو لوگ ہوں گے جن کے پاس یہ راز ہوگا کہ آج ہم ایٹمی دھماکہ کرنے جا رہے ہیں۔ شاید کچھ درجن ہوں گے جن کو یہ علم ہوگا کہ چاغی میں کرنے جا رہے ہیں اور کس وقت کرنے جا رہے ہیں۔ ہمیں یہ علم نہیں کہ جن کو علم تھا کہ

Read more

منٹو اور جج

اگر یہ سوچ کر پریشان ہو کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جج تمہاری سالگرہ پر کیوں خوش ہیں، مبارک کیوں دے رہے ہیں تو میاں بات یہ ہے کہ ہمارے برادر ججوں کے ساتھ تمہارے کچھ دن گزرے ہیں۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ منصف کی کرسی پر تھے اور تم ملزموں کے کٹہرے میں۔ پھر تمہارے خلاف فیصلہ دینے سے پہلے اور ایک آدھ بار بری کرنے سے پہلے اپنے چیمبر میں بیٹھ کر تمہاری فحش کہانیوں

Read more

گندی باتیں

جب بچہ بولنا سیکھتا ہے تو پہلے اس کو بڑوں کو سلام کرنا سکھایا جاتا ہے۔ تھوڑی زباں رواں ہوتی ہے تو ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل سٹار ٹائپ کا نرسری گیت، یا مدینے کو جاؤں جی چاہتا ہے قسم کی نعت رٹوائی جاتی ہے جو بچے کو گھر آئے مہمانوں کے سامنے سنانی پڑتی ہے۔

جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں وہ ممنوعہ الفاظ بھی سیکھ لیتے ہیں اور انھیں اس میں ایک خاص قسم کا لطف آتا ہے لگتا ہے کہ وہ اب بڑے ہو گئے ہیں۔

Read more

ضیاء زندہ ہے

سابق جنرل کی سوچ ہر طرف پھیلتی نظر آ رہی ہے۔

نہ کہیں ماتمی جلسہ، نہ کوئی یادگاری ٹکٹ، نہ کسی بڑے چوک پر اس کا بت، نہ کسی پارٹی جھنڈے پر اُس کی تصویر، نہ اُسکے مزار پر پرستاروں کا ہجوم، نہ کسی کو یہ معلوم کہ مزار کے نیچے کیا دفن ہے۔ نہ کسی سیاسی جماعت کے منشور میں اُسکے فرمودات، نہ ہر لحظ اُٹھتے سیاسی ہنگاموں میں اسکی بات۔ نہ بڑے لوگوں کے ڈرائنگ روموں میں اُسکے ساتھ کھنچوائی ہوئی کوئی تصویر، نہ کسی کتب خانے میں اُسکے کے ہاتھ کی لکھی ہوئی کوئی تحریر۔ نہ کوئی سیاستدان چھاتی پر ہاتھ مار کر کہتا ہے میں اسکا مشن پورا کروں گا۔ نہ کوئی دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے کہ مولا ہمیں ایک ایسا ہی نجات دہندہ اور دے

Read more

عمران خان کے سنہرے دن

عمران خان کا نصف شب سے ذرا پہلے والا خطاب اگلے دن سنا۔ خطاب کیا تھا بھوکے شیر کی دھاڑ تھی یا کاؤنٹر ٹائیگر کا وار تھا۔لوگ پتہ نہیں کیوں تکنیکی خرابی کے پیچھے پڑے ہیں، آواز غائب ہو جانے پر سازشی کہانیاں بُن رہے ہیں۔ مجھے تو لگا کہ آواز شاید اس لیے غائب کرنا پڑی کہ خان صاحب جوشِ خطابت میں آ کر کہہ گئے ہوں گے کہ پتا ہے سب چوروں لٹیروں کو اندر کرنے کے بعد میں کیا کروں گا؟ اپنے آپ کو بھی اندر کروں گا!

Read more

پاکستان میں عمران خان کی حکومت: انٹرٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ اور صرف انٹرٹینمنٹ!

پرانے زمانے کے بادشاہوں کے دربار میں سپہ سالار ہوتے تھے۔ خزانے کا حساب کرنے والے، ہمسایہ ریاستوں کی سرکوبی کے لیے سفارتکار۔ نئی بستیاں بسانے کے ماہر، بادشاہ کے حرم کی آبادی کا حساب کرنے والے، شکار کا بندوبست کرنے والے، ہر طرح کے ماہرین ہوتے تھے۔لیکن ہر کامیاب بادشاہ کے دربار میں ایک درباری ایسا بھی ہوتا تھا جس کا کام بادشاہ کو ہنسانا ہوتا تھا۔ انگریزی میں اسے فول کہتے تھے، آپ اسے مسخرا کہہ لیں، مذاقیا کہہ لیں۔

Read more

تمہارا گھر میرا ہوا: پاکستان کے غریبوں کے لئے امیروں کا فرمان

پاکستان میں ان دنوں جائیدادوں کی خرید و فروخت کا کاروبار عروج پر ہے۔ اس دھندے کی صورت کچھ یہ ہے کہ ڈویلپرز زمین کا ایک بڑا سا ٹکڑا خریدتے ہیں، چرا لیتے ہیں یا پھر زبردستی ہتھیا لیتے ہیں۔ میگا ڈوپلپمنٹ پراجیکٹ کی ایڈورٹائزنگ کی جاتی ہے اور پھر ریگولیٹرز کو فروخت کر کے زمین کی قیمت بڑھائی جاتی ہے۔ یہاں پر نسل در نسل زندگی گزارنے والے غریب لوگوں کو اچانک گھر خالی کرنے کا نوٹس ملتا ہے

Read more

کراچی کے محافظوں سے گزارش

ہم کراچی والے بہت شکایتیں کرتے ہیں۔ پانی دو، کچرا اٹھاؤ، کچھ بسیں یا ٹرین چلا دو اور کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم ہمیں دیوار سے تو نہ لگاؤ۔ ہماری کبھی نہیں سنی جاتی اور بعض دفعہ ہم بالکل شکایت نہیں کرتے اور ہماری سنی جاتی ہے۔ شہر کے سیانے لوگ مل بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں تمہیں پتا ہے کہ تمہارا ایک مسئلہ ہے حالانکہ تم نے کبھی کہا نہیں لیکن ہم حل کیے دیتے ہیں۔

Read more

نیا نیب، پرانا ہیرا

پرانے زمانوں میں ہر خاندان میں ایک بزرگ ایسے ہوتے تھے جو ہر فن مولا ہوتے تھے۔ شعر بھی کہہ لیتے، کشتہ بھی گھر پر تیار کر لیتے تھے۔ علم الاعداد اور دست شناسی سے بھی شغف رکھتے تھے۔ شادی بیاہ کے مواقع پر کھانا پکانے والوں کی رہنمائی بھی کر دیتے تھے۔

ایسے بزرگ اب خال خال ہی نظر آتے ہیں لیکن بھلا ہو پاکستان کے ریٹائرڈ جنرلوں، ججوں اور بابوؤں کا جو پرانی روایتوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ایک عہدے سے ریٹائر ہوتے ہیں تو دوسرا پکڑ لیتے ہیں۔ دوسرے کی مدت پوری ہوتی ہے تو توسیع لے لیتے ہیں۔ کسی پیشگی تجربے یا کوالیفیکیشن کی بھی ضرورت نہیں، محکمہ کوئی بھی ہو چلے گا۔

Read more

عمران خان کے صاحب اور صاحبہ

میں تقریر سن رہا تھا اور دل ہی دل میں عش عش کر رہا تھا۔ پہلے سے بھی بڑے بڑے خانوں والی پگڑی، تقریر کے آغاز میں ہی ایک کتاب کا تذکرہ جو انھوں نے 22 سال پہلے قبائلی علاقوں کا سفر کرکے لکھی تھی، قبائلی علاقوں کی پسماندگی کا دردمندانہ ذکر اور اس کے بعد ان کی زبان پھسل گئی۔ جب عمران خان نے کہا بلاول بھٹو صاحبہ، تو میں نے کہا یہ وہی جرمنی، جاپان ٹائپ ’سلپ آف

Read more

یہ کرکٹ ہے یا کچھ اور!

جب سے عمران خان کا سیاست میں عروج شروع ہوا ہے پوری قوم کی طرح میں بھی ان کے سحر میں مبتلا ہوں۔ وہ زندگی اور سیاست کے مشکل سے مشکل ترین مسئلے کی جس طرح کرکٹ کی اصطلاحوں میں تشریح کرتے ہیں کوئی شاعر ہی کر سکتا ہے۔ کہیں امپائر کی انگلی اٹھواتے تھے تو کبھی ایک بال سے دو وکٹیں لینے کے دعوے۔ یہ سب باتیں دیوانے کی بڑ لگتی تھیں لیکن دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں

Read more

اُستاد ولایت کی یاد میں

جو لوگ برصغیر کے کلاسیکل میوزک کے بارے میں نہیں جانتے انھوں نے بھی روی شنکر کا نام سن رکھا ہے۔ وہی روی شنکر جو ستار بجاتے بجاتے ہندوستانی کلاسیکل میوزک کو دنیا کی سٹیج پر لے گیا اور اس فیوزن میوزک کی روایت ڈالی جو آج ہمیں کوک سٹوڈیو جیسی جگہوں پر سننے کو ملتی ہے۔ لیکن وہ لوگ جو کلاسیکل موسیقی کا علم اور شوق رکھتے ہیں وہ آپ کو بتائیں گے کہ ستار سننا ہے تو اُستاد

Read more

میری نوٹ بک میں دفن ہزارہ کہانیاں

میں نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر تازہ حملے کے بعد ٹی وی نہیں دیکھا لیکن شنید یہی ہے کہ شام کو ہونے والے ٹاک شوز میں کسی نے اس موضوع پر سیر حاصل بحث نہیں کی۔ کوئی چیتا اینکر جہاز پکڑ کر ہزار گنجی نہیں پہنچا اور شہیدوں کے ورثا کے سامنے مائیکروفون رکھ کر نہیں پوچھا کہ آپ عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ہم صحافی اس مسئلے پر بات کرنے سے اس لیے کتراتے ہیں کہ ہم دو بنیادی سوال نہیں پوچھ سکتے۔ اگر کیوں پوچھیں گے تو ملک میں فرقہ واریت پھیلنے کا خطرہ ہے اور اگر پوچھیں گے کہ کون مار رہا ہے تو ملکی سلامتی پر ضرب لگے گی کیونکہ جتنی سکیورٹی کسی برادری کو دی جا سکتی ہے وہ ہزارہ برادری کو دی جا چکی ہے

Read more

جنازے پر سیاست

جوانی میں جنازوں پر جانے سے وحشت ہوتی تھی۔ کبھی غم، کبھی غصہ، اور ہمیشہ زندگی کی بے ثباتی کا احساس۔اب ایسا کچھ نہیں ہوتا، ایک نماز، ایک معانقہ اور ایک دعا۔اب کسی جنازے پر جانا ایسا ہی لگتا ہے جیسے بچے کو اس کے دوست کی برتھ ڈے پارٹی پر لے کر جانا۔وہاں پر دوسرے بچوں کے والدین سے ہلکی پھلکی گپ شپ کرنا اور واپس آ جانا۔بلکہ اب تو یہ احساس بھی ہونے لگا ہے کہ ہمارے جنازے بڑے سہل ہیں اور جدید زمانوں کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔ جتنا ٹائم ایک سگریٹ پینے میں لگتا ہے اتنی دیر میں ہم نماز جنازہ پڑھ کر سلام پھیر لیتے ہیں۔

Read more

’جانتے نہیں میں کون ہوں؟‘

ایک صبح ٹی وی کھولا تو ایک بھولا بسرا مصرع یاد آ گیا۔ لگا کہ ہم کچھ حرکت تیز تر اور سفر آہستہ والی صورت حال کا شکار ہیں۔ نواز شریف جیل سے چھ ہفتے کی میڈیکل چھٹی پر باہر آ رہے تھے، بلاول بھٹو ٹرین پر سوار ہو کر لاڑکانہ جا رہے تھے احتجاج کرنے، شیخ رشید ٹی وی پر کسی تعلیمی ادارے سے خطاب کر رہے تھے اور دھمکیاں دے رہے تھے کہ اگر ان کے بس میں ہو تو وہ سمارٹ فونوں پر پابندی لگا دیں۔

اس کے بعد بچے کو لے کر حجام کے پاس گیا تو پتہ چلا کہ وہاں زیادہ تر لوگ فواد چوہدری کے دیوانے ہیں اور ابو مارچ پر تبصرے کر رہے ہیں۔ بچے کو ہیئر کٹ پسند آ گیا اور میں نے خوش ہو کر حجام کی دکان کے سیاسی تجزیے ٹھنڈے دل سے سنے اور دل کو تسلی دی کہ عظیم قومیں ایسے ہی بنتی ہیں۔ شام کو ٹوئٹر کھولا تو اس قوم کے عظیم سپوت، کم از کم کراچی کے عظیم سپوت اور کبھی کبھی دھانسو صحافت کرنے والے فہیم زمان کچھ

Read more

جاوید بھٹو نے پوری ایک نسل کو غیرت کے نئے معنی سکھائے

جب میں جاوید بھٹو سے ملا تو اس کی بہن ڈاکٹر فوزیہ بھٹو کو قتل کیا جا چکا تھا۔ لاش غائب کرنے کے بعد تلاش کی جا چکی تھی۔ میبنہ قاتل کا ڈرائیور قتل کا اقرار کر چکا تھا۔ 25 سال بعد بھی اس قتل کی جزیات یاد کرتا ہوں تو کانپ سا جاتا ہوں۔ پاکستان میں زیادہ تر عورتوں کا قتل ان کے اپنے گھر والے ہی کرتے ہیں۔ باپ، بھائی، خاوند، کزن اور جسے اردو زبان میں چسکے

Read more

مردانہ ہدایت نامہ برائے عورت مارچ

(مردانہ ہدایت نامہ برائے عورت مارچ)
محمد حنیف

اگر کوئی اس بات پر حیران ہے کہ اتنے سارے مرد موزے ڈھونڈنے والی بات پر کیوں برہم ہیں تو انھوں نے نہ صرف مرد کی شناخت، اُن کی مردانگی، بلکہ تحریکِ پاکستان کے مقاصد اور ہمارے مکمل ضابطہ حیات پر حملہ کیا ہے۔

انھوں نے یقیناً کبھی وہ آسمانی صحیفہ نہیں پڑھا جس کا آغاز ہمیشہ اس طرح سے ہوتا ہے کہ ’جب تھکا ہارا مرد گھر واپس آتا ہے۔ ‘
اب ہو سکتا ہے کہ مرد گھر سے کہیں گیا ہی نہ ہو، مرد مرد ہے، ٹی وی روم سے باتھ روم تک جاتے ہوئے بھی تھک ہار سکتا ہے۔ جب تھکا ہارا مرد گھر واپس آئے اور موزے نظر نہ آنے کی صورت میں پوچھے کہ ’وہ میری جرابیں کدھر گئیں‘ اور آپ نے کہہ دیا مجھے نہیں پتہ!

اس صورت میں تھکے ہارے مرد کے دل سے یہ آواز نکلتی ہے : ’تجھے نہیں پتہ؟ کیا ماں باپ نے تجھے پڑھایا لکھایا اس لیے تھا۔ اس لیے تجھے اسلام نے اتنے حقوق دیے کہ تو مجھے یہ بتائے کہ مجھے نہیں پتہ کہ تمہارے موزے کہاں ہیں؟ کیا ہم نے یہ ملک اس لیے آزاد کرایا تھا، کیا ہندوؤں اور انگریزوں سے آزادی اس لیے حاصل کی تھی کہ اپنے موزے خود ڈھونڈنے پڑیں! ‘

Read more

کیا سب کو چھوڑ دیں؟

پاکستان میں جب بھی کچھ اچھا کام ہوتا ہے لوگوں کو دس کام وہ یاد آجاتے ہیں جو ابھی نہیں ہوئے۔ انڈین پائلٹ کو چائے پلا کر، وڈیو بنا کر چھوڑ دیا، سب نے کہا بہت اچھا کیا۔ انٹرٹیٹ پر بیٹھے کچھ سورما جو ہر روز کشتوں کے پشتے لگاتے رہتے ہیں، ان کو چھوڑ کر سب نے کہا کہ بہت اچھا کیا۔ ہماری اس سے دنیا میں بہت نیک نامی ہوئی ہمیں بھی من الحیث القوم اپنے اوپر پیار

Read more

کتوں کے بارے میں اسلام کا کیا موقف ہے؟

جب میں اپنے کتے کو کراچی میں اپنے گھر کے قریبی ساحل پر سیر کے لیے لے جاتا ہوں تو لوگوں کا رد عمل یوں ہوتا ہے: مائیں اپنے بچوں سے کہتی ہیں دیکھو، کتا۔  بچے مجھ سے کتے کا نام پوچھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا وہ اس کو چھو سکتے ہیں۔ کئی جوان یا تو ڈر کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں یا اس کی قیمت اور نسل کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ بعض اوقات جب میں کسی

Read more

اقبالیات اور غلاموں کا دیس

کیا کہا کسی نے کہ سکول میں بچوں کو اقبالیات اور اسلامیات پڑھائی جائے؟ دل سے صدا نکلی ’نواں آیاں اے سوہنیا‘۔ پھر دماغ نے پوچھا کہ آپ لوگ کون سے سکولوں میں پڑھے ہو؟ ایچی سن کالج میں۔ آپ کے زمانے میں شاید یہ نہ پڑھاتے ہوں، اب تو پچھلے 30 سال سے ٹاٹ سکولوں سے لے کر سینٹرل ائیرکنڈیشن سکول میں بھی پڑھاتے آرہے ہیں۔ دل میں سوال آیا کہ ہمیں آپ نے اقبالیات اور اسلامیات کے علاوہ

Read more

عمران خان کا ’خان‘ کہاں ہے؟

25 سال پہلے کی بات ہے کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے اور کبھی سیاست میں نہ آنے کا نعرہ لگاتے ہوئے عمران خان ایک روحانی اور عملی سفر پر نکلے اور ایک کتاب لکھ ڈالی۔ کتاب انگریزی میں تھی، اردو میں اس کا نام ہوگا ’جنگجو قوم: میرا قبائلی علاقوں کا سفر‘۔

کتاب میں شامل کچھ تصویریں آج بھی یاد ہیں۔ عمران خان قبائلی سرداروں کے ساتھ سرخ قالینوں پر بیٹھے گپ شپ کر رہے ہیں۔ کبھی قہوہ پی رہے ہیں، کبھی کلاشنکوف چلا رہے ہیں، کبھی کسی لق و دق پہاڑ پر کھڑے پوز بنا رہے ہیں۔

کتاب کا پیغام بھی کچھ اسی طرح کا تھا کہ میں اپنی جڑوں تک پہنچ گیا ہوں۔ ہو سکتا ہے شکل سے میں دیسی انگریز لگتا ہوں لیکن اندر سے میں جی اتنا پٹھان ہوں جتنے یہ قبائلی ہیں۔ ان کی میزبانی دیکھو، ان کے کندھے پر لٹکی بندوق دیکھو، ان کا جرگہ سسٹم چیک کرو۔ یہ آزاد منش کوہستانی دنیا کے بہترین انسان ہیں اور میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔

Read more

خاموشی اور خوف

صبح اٹھا تو لورالائی سے خبر آ چکی تھی۔ دل کو یقین نہیں آیا لیکن تجربہ کہتا ہے بلوچستان سے آنے والی بری خبر عموماً درست نکلتی ہے۔

اسی طرح کی خبر چند برس پہلے آئی تھی جب پروفیسر صبا دشتیاری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تب بھی خبر سوشل میڈیا پر ملی تھی لیکن بعد میں ٹی وی پر پٹی بھی چل گئی تھی۔ رد عمل تب بھی وہی تھا پروفیسر صاحب ایک عالم آدمی تھے۔ ان کے اردگرد بھی کتابی کیڑے قسم کی نوجوان ہوتے تھے ان سے کسی کی کیا دشمنی ہو سکتی ہے؟

Read more

بزدار کو بخش دو

غلطی سے ٹی وی لگا لیا، 15 منٹ میں کوئی ایک درجن چینل بدلے اور پتہ چل گیا کہ کائنات میں جو بھی خرابیاں ہیں اس کے ذمہ دار عثمان بزدار ہیں جو پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے وہ کیا تھے کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ انھیں عمران خان نے وزیراعلیٰ کیوں بنایا یہ بات اور بھی کم لوگ جانتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ بننا جہانگیر ترین نے تھا وہ نااہل ہوئے تو انھوں نے اپنا بندہ بنوا لیا۔ کوئی کہتا ہے کہ بس گھڑے میں سے پرچی نکالی گئی ہے

Read more

بزدار صاحب، بچہ سو رہا ہے

کسی رپورٹر نے، کسی وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ آخر بچہ سویا کیسے۔ رو رو کر ہلکان ہو کر سویا یا کیمروں کے سامنے اپنے ماں باپ کی ہلاکت کا واقعہ دہرا کر تھک گیا اور آنکھ لگ گئی۔

ہو سکتا ہے کہ ساہیوال کے کسی مہربان ڈاکٹر نے نیند کی ہلکی سی گولی یا انجکشن دیا ہو کہ بچہ کچھ دیر کے لیے بھول جائے کہ اُس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ بچوں والے جانتے ہیں کہ سویا ہوا بچہ، تھک کے سویا ہوا بچہ سب سے اچھا بچہ ہوتا ہے۔

Read more

محمد حنیف کا کالم: آخری جیالا

بچپن میں اس کا نام سنا تو وہ شادا بدمعاش تھا کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کیا بدمعاشی کی ہے۔ ہمارے سکول کالج تک پہنچتے ہوئے وہ چودھری شادا ہو گیا اور آخری چند برسوں میں وہ حاجی سجاد، چوہدری سجاد وغیرہ ہو چکے تھے۔

کچھ مقامی لیجنڈ ایسے ہوتے ہیں جنھیں مقامی لوگوں کی تین نسلیں جانتی ہیں لیکن ضلع سے باہر کوئی بھی نہیں جانتا۔ چوہدری شادا اوکاڑہ کے ایسے ہی لیجنڈ تھے۔ ان کی سیاست کے عروج کا دور اس وقت تھا جب وہ بےنظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں ایک کارپوریشن کے ایڈوائزر لگائے گئے۔

Read more

منٹو نہ کھولو

منٹو میاں، تم بہت دیر تک حیران رہے کہ تمہارے افسانے ’کھول دو‘ پر کوئی اعتراض کیسے کرسکتا ہے؟ دہشت سے بھری اس کہانی میں کوئی فحاشی کیسے ڈھونڈ سکتا ہے۔ ایک لٹی پٹی عورت جسے مسلسل ریپ کیا جاتا رہا ہے (حالانکہ تم نے لفظ ریپ یا اس کے کئی لطیف اُردو مترادف الفاظ استعمال نہیں کیے لیکن اس پر بعد میں بات کرتے ہیں) سکینہ سکتے کی حالت میں ہے۔ وہ کسی کو کھڑکی کھولنے کے بارے میں

Read more

جب لکشمی چوک میں ہر طرف علی اعجاز نظر آتے تھے

80 کے عشرے کا آغاز ہوا تو راقم نے پہلی دفعہ گھر چھوڑا اور لاہور شہر آیا۔ گھر میں بوجوہ ٹی وی نہیں تھا، سینیما بھی گناہ کی زندگی میں پہلا قدم سمجھا جاتا تھا۔ ایک دفعہ عید پر سینیما میں جا کر زندگی کی پہلی فلم دیکھی۔ اس کا نام تھا ‘ایک گناہ اور سہی۔’ اس کے ڈائیلاگ اور گانے آج تک یاد ہیں۔ اس کے بعد پڑنے والے جوتے اس سے بھی زیادہ یاد ہیں۔ لاہور والدین نے

Read more

میں ہوں ملالہ کا باپ!

ملالہ کی کہانی تو ساری دنیا جانتی ہے لیکن ان کے والد کی کہانی کو کم لوگ جانتے ہیں کہ ضیا الدین یوسفزئی ایک پٹھان فرماں بردار بچہ، گھر میں پانچ بہنیں، جن کا نام لینا بھی غیرت کے خلاف تھا۔

پڑھا لکھا باپ لیکن دبدبہ ایسا کہ بیٹے کا نام پکارے تو گلی میں کرکٹ کھیلتا بچہ بیٹ بال چھوڑ کر فوراً حاضر۔ اپنی یادداشتوں کی کتاب ’Let Her Fly‘ کے آغاز ہی میں ضیا لکھتے ہیں کہ والد نے سکھایا تھا کہ اچھی چائے کی کیا نشانیاں ہوتی ہیں، لیکن نہ باپ نے کبھی خود چائے بنائی نہ بیٹے کو بنانا سکھائی۔ آخر گھر میں پانچ لڑکیاں کس لیے تھیں۔

Read more

ماں سے چوری

ایک تھے ہمارے ٹھیکیدار دوست۔ سرکاری ٹھیکے لیتے، رشوت خوب دیتے، مال بھی خوب بناتے اور پھر اپنے کارنامے ہمیں مزے لے لے کر سُناتے۔ ایک دن ہم نے بِھنّا کر کہا کہ یار چوری پر اِتنا فخر۔ اُنھوں نے کہا بھیا چوری کاہے کی۔ ملک اپنی ماں ہے۔ جو ماں کا ہے وہ ہمارا ہے۔ ماں سے لیا تو چوری کیسے کی؟ جب ماں کا دھیان اِدھر اُدھر ہو تو اُس کے پلّو سے دو چار روپے تو تم

Read more

کراچی کے جائز تجاوزات

فرماتے ہیں کہ ایمپریس مارکیٹ، لائٹ ہاؤس اور کراچی کی دوسری مارکیٹوں کو اس لیے گرایا گیا کہ یہ ناجائز تھیں، غیر قانونی تھیں۔ یہاں پر روزی روٹی کمانے والوں کے پاس کوئی ایسا کاغذ نہیں تھا جو ان کو روزی روٹی کمانے کا قانونی حق دیتا ہو۔

قانون پرستوں کو کون سمجھائے کہ انگریز کی غلامی بھی قانونی تھی، انڈین کشمیر میں ہونے والا جبر بھی قانونی ہے۔ عافیہ صدیقی کو بھی ایک قانون کے تحت سزا ملی ہے امریکہ کی افغانستان پر یلغار اور اس کے بعد سے جاری خونریزی کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ قانون بنایا کس نے ہے اور لاگو کس پر ہو رہا ہے۔ کس کے دروازے پر دربان کھڑا ہوتا ہے اور اس کی پشت پر کوڑا بن کر پڑتا ہے۔

Read more

کراچی میں تجاوزات: جائز اور ناجائز

کراچی شہر پر اتنے بڑے آپریشن کیے گئے کہ بقول شخصے اگر کسی مریض پر کیے گئے ہوتے تو یا تو اب تک صحت یاب ہو گیا ہوتا یا آپریشن کرنے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر اس دنیا سے کوچ کر گیا ہوتا۔ لیکن کراچی پھر کراچی ہے ان سب آپریشننوں کے نیچے میں بےحس ہو کر لیٹا ہے اور دعوت دیتا ہے کہ آؤ جسے سچائی کا شوق ہے وہ پورا کرے۔ کراچی پر تازہ ترین نشتر آزمائی

Read more

چینی اینکر اور ہمارے اینکر

جب صدیوں پہلے اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا تھا تو پہلا سبق یہ سکھایا گیا تھا کہ صحافی کا اور میڈیا کا کام خبر دینا ہوتا ہے، خود خبر بننا نہیں۔ لیکن ہر پیشے کی اخلاقیات وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔

میڈیا اب اتنا پھیل چکا ہے کہ خود میڈیا اور صحافی بھی ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں۔

آج کل بھی ایک انگریزی اخبار کے صحافی پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہے لیکن زیادہ خبر گرم یہ ہے کہ کئی سینیئر اور مستند صحافیوں کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سینکڑوں جونیئر صحافیوں اور میڈیا سے منسلک دوسرے محنت کشوں کو فارغ کیا جا چکا ہے لیکن ان چھوٹے لوگوں کی کوئی چھوٹی خبر بھی نہیں بنی تھی۔

Read more

پاکستان کے مولوی پورا پیکیج ہیں؟

چھوٹی عمر میں ہی والد صاحب نے مسجد میں ڈال دیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ لڑکا بڑا ہو کر مولوی بنے گا۔ لڑکے کی اور ان کی آخرت سنور جائے گی۔ وہ شاید دس دنیا اور ستر آخرت کا حساب لگاتے رہتے تھے۔ مولوی بننا تو نصیب نہ ہوا لیکن چھوٹی عمر سے ہی مولویوں کی دل میں عزت بہت بن گئی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ مولوی کو مولوی کہیے تو وہ بے عزتی سمجھتا ہے۔ آج

Read more

آسیہ، باجوہ اور خونی لبرل

پاکستان کے انگریزی کے سب سے بڑے اخبار ڈان کا ایک صحافی ہے اس نے ایک خبر شائع کی کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور فوجی قیادت کے بیچ قومی سلامتی کے معاملات پر کچھ ہلکے پھلکے اختلافات ہیں۔ بعد میں نواز شریف نے اس خبر کی تصدیق کی۔ اس کے بعد جو ہوا وہ آپ کے علم میں ہے۔

بس یہ باور کراتا چلوں کہ صحافی پر لاہور ہائی کورٹ میں غداری کا مقدمہ چل رہا ہے۔ عدالتیں جو فیصلہ کریں گی صحافی کو قبول ہوگا۔ اپیلیں ہوں گی، اپیلوں کے خلاف اپیلیں ہوں گی لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ صحافی اور صحافی برادری یہ نہیں کہہ سکتی کہ آئیں بیٹھ کر مذاکرات کر لیتے ہیں۔

بدھ کو ایک ایسی خبر چلی، اتنی خطرناک اور زہر بھری کہ کسی نے نہ ہیڈلائن بنائی، نہ ٹکر چلا۔ وہ تو خود وزیراعظم پاکستان نے شام کو اپنے تاریخی خطاب میں بریک کی۔

Read more

عمران خان کے استاد

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی ایک سہانی شام تھی اور راقم وہاں کی مرکزی لائبریری کی ایک نیم ادبی، نیم سیاسی تقریب میں شریک تھا۔ تقریب کے دوران خیال آتا رہا کہ جب ہم بچے تھے تو سکول میں پڑھایا جاتا تھا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کی وجہ سے مانچسٹر انگلینڈ کا لائل پور کہلاتا ہے۔ اب لائل پور فیصل آباد ہو چکا، پاکستان کے ٹیکسٹائل والے ہر کچھ مہینوں بعد اخباروں میں اشتہار چھاپ کر اپنی زبوں حالی کا

Read more

ہم ڈی ایچ اے والے

کل لاہور میں متاثرینِ ڈیج ایچ اے سٹی والوں کی دھنائی ہوتے دیکھ کر خدا کا شکر ادا کیا کہ ہم کراچی والے ڈی ایچ اے کے باسیوں کو کبھی کوئی مظاہرہ نہیں کرنا پڑا۔ ساتھ دل میں تھوڑا سا خوفِ خدا بھی جاگا کیونکہ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ڈی ایچ اے چور ہے۔ اس پر ظاہر ہے ڈی ایچ اے کے محافظین کو غصہ تو آنا ہی تھا۔ انھوں نے آگے سے کہا پکڑو، مارو ان کو۔

Read more

عمران کے راج میں کافر کافر کیوں ہو رہی ہے؟

ابھی عمران خان کی حکومت آئے کوئی چار دن ہی ہوئے ہیں لیکن یار لوگوں نے سیاپا کچھ زیادہ ہی ڈال دیا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ خان صاحب دفتر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر کیوں جاتے ہیں، کسی کو یہ تکلیف ہے کہ یہ دفتر جا کر چائے کے ساتھ بسکٹ کتنے کھاتے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ خان صاحب نے جو ٹیم بنائی ہے وہ بہت تھکی ہوئی ہے، ان سے کچھ نہیں ہونا۔ خان صاحب خود بھی

Read more

کلدیپ نیئر کا پاکستانی پیر

انڈیا اور پاکستان کے درمیان امن کی خواہش رکھنے والوں اور اس خواہش کے اظہار کے طور پر واہگہ بارڈر کے دونوں طرف کھڑے ہو کر شمعیں روشن کرنے والوں کو ہمارے کچھ بھائی موم بتی مافیا کہتے ہیں۔ اگر مافیا ہو گی تو ڈان بھی ہو گا اور اس بھولی بھالی مافیا کا اصلی تے وڈا ڈان کلدیپ نیئر تھا۔ وہ 95 برس کی عمر میں فوت ہوئے ہیں۔ جسے پنجابی میں کہتے ہیں کھا ہنڈا کر گئے ہیں

Read more

چیف صاحب کی چپیڑ

زندگی کی بارے میں یار لوگوں نے کچھ رومانوی سی باتیں بنا رکھی ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ پہلا پیار کبھی نہیں بھولتا۔ کوئی کہتا ہے ریل کا پہلا سفر ساری عمر یاد رہتا ہے۔ کسی کو اپنے گاؤں میں دیکھا ہوا پہلا میلہ ہمیشہ یاد رہتا ہے تو کسی کو گرمیوں کی پہلی چھٹیوں کا مزہ بڑھاپے میں یاد آتا ہے۔ ہمیں بھی اس طرح کی چیزیں کبھی کبھی یاد آتی ہیں لیکن جو چیز کبھی نہیں بھولتی وہ

Read more

فلک بوس عمارتیں اور عبد اللہ شاہ غازی کا مزار

میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں کا ساحل آٹھویں صدی کے مشہور صوفی بزرگ عبد اللہ شاہ غازی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ آپ جب سے اس شہر میں گھوڑوں کے تاجر کے طور پر آئے ہیں، اس شہر کے لئے مشکل کشا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر کسی پر کوئی فوری مصیبت آن پہنچی ہے جو زندوں سے رفع نہیں ہوسکتی تو غازی صاحبان کے مزار کی سیڑھیاں چڑھیں اور چند پھولوں کی پتیوں کے سنگ ایک

Read more

باجوہ ان کنٹرول

رات کے 12 بج رہے تھے۔ آنکھیں نیند سے بوجھل تھیں لیکن نیند ٹالنے کی بچگانہ خواہش بھی انگڑائیاں لے رہی تھی۔ خیال آیا بڑے دنوں سے ٹی وی نہیں دیکھا کم از کم جیو کے بلیٹن پر ہی نظر ڈال لو۔ گذشتہ دو برس سے یہ بھی ایک سسپنس ہی رہتا ہے کہ جیو آ رہا ہے یا نہیں اور اگر آ رہا ہو تو اس پر بھی غور کرنا پڑتا ہے کہ چینل تو آ رہا ہے لیکن

Read more

عمران صرف نیسلے کی بوتل سے جان چھڑوا دیں

عمران خان نے نیا نیا ورلڈ کپ جیتا تھا اور مُصر تھے کہ سیاست میں نہیں آئیں گے۔ اسی زمانے میں کراچی میں دماغی امراض کے ماہر ایک بزرگ ڈاکٹر نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال اور سگریٹ نوشی کے خلاف منصوبے بناتے رہتے تھے۔ انھوں نے ایسا ایک زبردست آئیڈیا بتایا کہ اگر حکومت کسی طرح انھیں عمران خان دے دے تو وہ ایک اشتہار ایسا بنائیں گے جسے دیکھنے کے بعد ملک کے نوجوان منشیات بھی چھوڑ

Read more

رضیہ ہوتی تو کیا کرتی!

گذشتہ ہفتے کراچی میں ایک چھوٹی سی تقریب تھی۔ آئی بی اے کے جرنلزم سکول میں ایک کلاس روم کے باہر رضیہ بھٹی کے نام کی تختی لگا کر صحافت کے لیے اُن کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا تھا۔ رضیہ بھٹی کو دنیا کے گئے تقریباً 22 سال ہو چکے ہیں۔ جو اُن کی وفات کے وقت بچے تھے اب بڑے ہو کر خود جغادری صحافی بن چکے ہیں لیکن ایک زمانہ اب بھی مانتا ہے

Read more

’جیل تو جانا ہے دعا کرو پیروں پر چل کر جائیں‘

سنہ 1999 کی بات ہے جب میاں نواز شریف ایک طاقتور وزیراعظم تھے۔ مگر جب اپنے بنائے جنرل پرویز مشرف کو فارغ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ اتنے بھی طاقتور نہیں۔ جنرل مشرف نے مارشل لا نافذ کر دیا اور خود کو چیف ایگزیکیٹو کہلوانے لگے۔ مشرف طبیعت کے بادشاہ تھے۔ انھوں نے نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا۔ پھر کئی سعودی اور امریکی دوستوں نے بیچ بچاؤ کروایا اور نواز شریف کو معافی مل گئی۔

Read more

نواز شریف کے زوال کے اسباب

چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کچہری، کوئٹہ میں لگی ہوئی تھی، وکلا تحریک نواز شریف کے لانگ مارچ کے بعد بحالی ہوئی تھی، اتنا عروج شاید ہی پاکستان میں کسی چیف جسٹس نے دیکھا ہو۔ وہ اسی طاقت کے نشے میں بلوچستان کے مسنگ پرسنز کو ڈھونڈنے نکلے تھے اور کوئٹہ آ کر دربار سجاتے تھے۔ جب کئی طلبیوں کے باوجود کچھ سینیئر فوجی اہلکار اور حساس اداروں کے نمائندے پیش نہ ہوئے تو انھوں نے ایک دن خبردار کیا

Read more

ضرورت ہے، ملک ریاض کو

پاکستان کے دو سب سے بڑے مسئلے ایسے ہیں جن پر ہم صحافی لوگ زیادہ بات نہیں کرتے۔ شاید اس لیے کہ ان مسائل سے چیختی چلاتی ہیڈلائن بنانا مشکل ہے اور یہ مسائل اتنے گھمبیر اور ہمہ جہت قسم کے ہیں کہ کسی ٹکر میں بھی فٹ نہیں ہو سکتے۔ لیکن میں نے جب کسی محنت کش، تنخواہ دار، چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے، پیٹ کاٹ کر بچوں کو تعلیم دلوانے والے کسی شہری سے بات کی ہے تو

Read more