امن کی تلاش میں

حال ہی میں کینیڈا کے ایک ٹی وی چینل اور یو ٹیوب پر آغاز کیا جانے والا، ڈاکٹر خالد سہیل اور ڈاکٹر کامران احمد کا پرو گرام ”In Search of Peace“ دیکھا، بہت اچھا لگا۔ ۔ ۔ دل چاہا کہ چند سطور دل چسپی کے لئے اپنے قارئین کی نذر کروں۔ اس پرو گرام کا بنیادی خیال ڈاکٹر خالد سہیل کا ہے۔ اس قبل وہ اور ڈاکٹر بلند اقبال اسی ٹی وی چینل پر: In Search of Wisdom : کے نام سے

Read more

داستاں چھوڑ آئے

تخلیقی ذہن کے حامل افراد، خواہ وہ شاعر ہوں، یا ادیب، فنکار ہوں یا مصور، دانشور ہوں یا سائنسدان، کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہو تے ہیں۔ یہ افراد کسی بھی قوم میں ذہنی نشوونما اورمثبت رویوں کی نمود کا باعث بنتے ہیں۔ ان کی قدر کی جانی چاہیے۔ مجھے یہ خیال رحیم گل کی، ان کے اپنے قلم سے لکھی سوانح حیات: ”داستاں چھوڑ آئے“ پڑھ کر آیا ہے، کہ ان کا تعلق بھی اسی تخلیقی گروہ سے

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل اور نعیم اشرف کا ادبی مکالمہ

نعیم اشرف کا خالد سہیل کے نام دوسرا خط محترم خالد سہیل صاحب! آپ سے فون پر بات کر کے ہمیشہ کی طرح اچھا لگا۔ میری حقیر رائے ہے کہ انگریزی ادب کے ساتھ ساتھ اردو ادب کے شاہکار ناول اگر ہمارے خطوط میں شامل ہوں تو ہمارے پڑھنے والوں کو نہ صرف ہمارا مکالمہ ہمہ جہت لگے گا بلکہ ان کو ایک ادبی تنوع بھی محسوس ہوگا۔ اس سلسلے میں، میں نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔ آج میں

Read more

دانش حاضرہ او ر داستان سیف الملوک

کرہ ارض پر پنجاب ایک ایسا منفرد خطہ ہے جہاں عظیم صوفی شعراء پیدا ہوئے، جنہوں نے شاعری کے ذریعے انسان کو محبت اور بھای چارے جیسا آفاقی پیغام دیا۔ اسی طرح پنجابی زبان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کو گزشتہ 900 سالوں کے دوران وقفے وقفے سے پنجابی کے عظیم شعراء عطا ہوئے۔ یہ لوگ اگرچہ ہماری تاریخ کے مختلف ادوار میں نمو دار ہوئے مگر ان کا پیغام یکساں تھا: عالم گیر امن، اخوت اور محبت۔

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل اور نعیم اشرف کا ادبی مکالمہ

معزز قارئین! یہ میری خوش بختی ہے کہ مجھے ڈاکٹر خالد سہیل اور رابعہ الرباء کی پچاس خطوط پر مشتمل کتاب ”درویشوں کا ڈیرہ“ کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ اپریل 2019 ء میں جب یہ ترجمہ مکمل ہو گیا تو باہم مشورے سے انگریزی کتاب کا نام Dervishes Inn رکھا گیا تھا۔ درویشوں کا ڈیرہ اور Dervishes Innکی مشترکہ تقریب رونمائی 14 جولائی 2019 ء کو کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں منعقد ہوئی۔ مجھے

Read more

صحرا کا رُومانس(2)

برصغیر کی تقسیم سے قبل تھرپارکر میں 80 فیصد ہندؤ اور 20 فیصد مسلمان آباد تھے۔ تقسیم کے بعد دونوں اطراف میں ہجرت ہوئی۔ جس سے یہ تناسب 41 فیصد ہندؤ اور 59 فیصد مسلمان آبادی ہو گیا۔ مگر آج بھی مٹھی اور اسلام کوٹ تحصیلوں میں بالترتیب 80 فیصد اور0 9 فیصد ہندؤ برادری آبادہے۔ یوں تھر پارکر پورے پاکستان میں ہندو آبادی کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ تھر کی تہذیب و تمدن کی بنیادیں تکثیریت ا ور

Read more

صحرا کا رومانس (1)

نرم و دلگیر چاندنی رات اور تاروں کی دلفریب جھلملاہٹ میں، لق و دق صحرا کے بیچ آپ کسی ریت کے ٹیلے پر بیٹھے باد نسیم کی نرم تھپکیوں سے پیدا شدہ رومان پرور ماحول سے محظوظ ہو رہے ہوں، جس میں صرف صحرائی ہوا کی سر گو شیوں کے سو ا ہر جانب سکوت طاری ہو اور اچانک کہیں دورسے کسی دل جلے صحرائی باشندے کی بانسری کی مدھر کوک سنائی دے توآپ پرسحر طاری ہو سکتا ہے۔ اگر

Read more

مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کا خواب اور امریکی معاشرے کا ارتقا

قوموں کی زندگی میں بعض اوقات چھوٹا سا واقعہ بہت بڑی سیاسی، سماجی اور معاشرتی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے۔ زندہ قومیں ایسے واقعات سے اپنے اجتماعی شعور کا ارتقاء کرتی ہیں اور تبدیلی کی اگلی منزل کی طرف روانہ ہو جاتی ہیں۔ 25 مئی 2020 ء کو امریکہ کی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیپو لس میں ایک سیاہ فام باشندے جارج فلوئڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعے کے بعد شدید مگر مختصر احتجاج کو دیکھ

Read more

لداخ میں چین – بھارت کشیدگی سے امن عالم کو خطرہ

جدید دنیا کی تیز رفتار زندگی اور گہما گہمی سے دورسلسلۂ کوۂ ہمالیہ کے برف پوش اور سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع خطۂ لداخ ایک دفعہ پھر جنگ کے دہانے پرکھڑا محسوس ہوتا ہے اور اگر چین و ہند کے پالیسی سازوں نے عقل و شعور کی بجائے مزید جوش دکھایا تو دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ سطح سمندر سے دس ہزار فٹ بلند، تین لاکھ نفوس اور ساٹھ ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل لداخ اکتوبر

Read more

کرنل کی بیوی: تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے

مادر وطن میں چیک پوسٹوں کی اتنی بہتات ہے کہ بعض اوقات یہ چیک پوسٹوں کا دیس لگتا ہے۔ قومی شاہراہوں، بین الصوبائی شاہراہوں اور اندرون شہر شاہراہوں پر رکاوٹیں اور تحکمانہ انداز میں پوچھ گچھ، سامان تلاشی، جامہ تلاشی اور گاڑی تلاشی دیکھ کر انسان اپنے آپ کو ایک اجنبی، جاسوس اور خطرناک مفرور تصور کرنے لگتا ہے۔ صرف راولپنڈی اور اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں سو سے اوپر چیک پوسٹیں ہیں جہاں پر موجود اہلکار شہریوں

Read more

کرونا وائرس سے نبر آزما، خطۂ کشمیر کی پر کیف فضا

وبا کے دنوں میں دن میں کم از کم ایک بار کرونا وائرس کے متاثرین کے اعداد و شمار پر نظر پڑ ہی جاتی ہے۔ پاکستان میں وائرس سے متاثرین کی تعداد مغربی ممالک کے تناسب سے تشویشناک نہیں ہے۔ اندرون ملک نظر دوڑائیں تو حکومت پاکستان کی محکمہ صحت کی ہیلپ لائن کی ویب سائٹ پر کرونا سے متاثرین کی سب سے کم تعداد آزاد کشمیر میں ہے چونکہ لمحۂ موجود تک تو وائرس کے خلاف جنگ قوت مدافعت ہی سے لڑی جا رہی ہے، اس کی ایک وجہ ریاست آزاد کشمیر کے باسیوں کی قوت مدافعت ہو سکتی ہے۔ میری ناقص رائے میں فطرت سے قریب اور قدرتی و سادہ خوراک سے نمو پذیر مشقت انگیز زندگی اپنے اندر بے پناہ قوت مدافعت رکھتی ہوگی۔

یہ سوچتے ہوئے میں یادوں کے دریچوں میں کھو جاتا ہوں اور خطہ کشمیر میں گزرے اپنے بچپن کے دن یاد کرتا ہوں۔

یہ صرف چالیس پینتالیس سال ادھر کی بات ہے۔ ہمارا متوسط طبقے کا خاندان آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی کا رہائشی ہے۔ کشمیر کے دشوار گزار اور دور دراز پہاڑی علاقے میں چاروں طرف سے سر سبز پہاڑی سلسلے میں گھری، تیس میل لمبی اور دس میل چوڑی وادیٔ سماہنی لائن آف کنٹرول پر واقع ہے۔ پہاڑوں کے بیچ سے پھوٹتے چشموں اور برساتی نالوں کی ڈھلوانوں میں بہتے صاف و شفاف پانیوں کی منزل وادی ٔ کے درمیان بہتی واحد ندی ہے۔

Read more

وبا، بیماری اور سائنسی طرز فکر

انسانی تاریخ کا مطالعہ کرنے سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہر ملک، ہر قوم اور ہر عہد میں چند ایسے دانشور پیدا ہوئے جنہوں نے انسانی شعور کے ارتقا میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک وہ دور تھا جب انسان مافوق الفطرت طاقتوں پر یقین رکھتے تھے اور ایک یہ دور ہے کہ انسان قوانین فطرت جاننا چاہتے ہیں اور منطقی انداز سے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل، بیماریوں اور وباؤں سے نمٹنا چاہتے ہیں۔

Read more

علمائے دین کے پاس کیا حل ہے؟

وبا کے دنوں میں مولانا طارق جمیل صاحب کی جانب سے پاکستانی معاشرے، عوام اور میڈیا کے خلاف جاری کیے گئے، متنازعہ فتؤوں پربہت سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ مولانا صاحب کی برملا معافی کے باوجود بلاگرز، رائٹرز اور اینکرز کے سوالات کی بارش جاری ہے۔ اس باب میں سب سے بڑا سوال ایک فکری قضیہ ہے جو چند علمی حلقوں کی طرف سے ان کو در پیش ہے۔ وہ یہ ہے کہ مولانا صاحب ثابت کریں کہ کرونا کی

Read more

چین نے وائرس کی وبا پر کیسے قابو پایا؟

23 اپریل 2020ء کی شام تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ڈھائی ملین سے تجاوز کر چکی تھی۔ اُس وقت تک دو لاکھ کے قریب انسان ہلاک مگر سات لاکھ تیس ہزار افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ 23 صوبوں اور 34 علاقوں پر مشتمل، مشرقی ایشیا کا ملکِ چین آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اوردنیا کی کل آبادی کے بیس فیصد لوگ چین میں بستے ہیں۔ حالیہ وبا کے حوالے

Read more

خالد سہیل کے تین سو محبت نامے اور فیملی آف دی ہارٹ

کیا آپ نے کبھی کوئی ایسا شخص دیکھا ہے جو بیک وقت طبیب بھی ہو اور ادیب بھی، ایک کالم نگار بھی ہو اور مترجم بھی، جو ایک مسیحا بھی ہو اور شاعر بھی، جو مسافر بھی ہواور منزل بھی، جو ایک درویش بھی ہو اور جدید دور کی چالیس کتابوں کا مصنف بھی اور جو ایک ادبی و تخلیقی ادارے کا روحِ رواں بھی ہو اور اپنی ذات میں ایک ادارہ بھی؟ آئیے آج میں آپ کو ’ھم سب‘

Read more

کیا آپ خوف زدہ ہیں؟

سال  2019ء کے ماہِ دسمبر میں دنیا ایک وائرس سے پیدا شدہ فلو، سانس کی مہلک وبا کی لپیٹ میں آ گیا۔ طبی ماہرین نے اس عالمی وبا) (Pandemic کا نام : Corona Virus Disease 2019 ) COVID 19 رکھا۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ وائرس ملکِ چین کے جنوبی شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا۔ اس وبا کے متاثرین کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری میں مبتلا پائے گئے۔ اس کے علاوہ مرض کی علامات میں تھکاوٹ،

Read more

کون سی فلم دیکھی؟

کون سی فلم دیکھی؟ کیسی لگی؟ کون کون تھا؟ ایسا لگتا ہے کہ کان یہ آوازیں سننے کو ترس گئے ہیں۔ آج ایک پرانی فلم دیکھتے ہوئے یادوں کے جھروکوں میں جھانکا تو اس طرح کے مناظر منعکس ہونے لگے : یہ 1970 ء کی دہائی کے نصف کا زمانہ تھا ہم راولپنڈی شہر کے مغربی کنارے پر ویسٹرج میں رہائش تھے۔ ویسٹرج سے صدر یا راجہ بازار کا ڈبل ڈیکر بس کا کرایہ تیرہ پیسے، ٹانگے کا کرایہ پچاس

Read more

آپ نے آخری دفعہ کوئی کتاب کب پڑھی تھی؟

ان دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی تقریباً معطل ہیں۔ عوام کو ہر طرف سے سماجی تعلقات محدود کر کے گھروں میں دبکے رہنے کی تلقین ہو رہی ہے۔ لوگ اس پر نوے فیصد عمل پیرا بھی ہیں۔ گویا زندگی کو بچانے کے لیے کاروبارِ زندگی کو کلوزڈ فار مینٹینینس (Closed for maintenance ) کر دیا گیا ہے۔ اس ماحول میں وہ احباب جن کو کتب بینی کی عادت نہیں تھی، قدرے ذہنی دباؤ کا شکار اور بے

Read more

کیا وبائیں آسمان سے اترتی ہیں؟

میرے ایک ادیب دوست نے مجھے گزشتہ دنوں حالیہ کرونا کی وباء کے حوالے ان سوالات اور جوابات پر مبنی ایک پیغام بھیجا : میرے خیال میں کرونا وائرس کوئی بیماری نہیں۔ یہ اللہ کی ناراضگی کا اظہار ہے۔ یہ اللہ کا نازل کردہ عذاب ہے۔ اللہ نے خدائی کا دعوی کرنے والے نمرود کو ایک مچھر سے ہلاک کیا۔ کیوں؟ اس کی حقیقت دکھانے کے لیے۔ پچھلے دنوں ایک نعرہ سننے کو ملا تھا: ”میرا جسم میری مرضی“ میں

Read more

کرونا وائرس اور دھرتی ماں کی کہانی

نظام شمسی کے اندر زمین وہ واحد سیارہ ہے، جہاں زندگی اپنے پورے جوبن اور ترنگ کے ساتھ موجود ہے۔ آج سے ساڑھے چار ارب قبل زمین کی پیدائش کے وقت ایسا نہیں تھا۔ کائنات جس کی کوکھ سے نظام شمسی اور پھر ہماری زمین نے جنم لیا تھا، بے پروا اور بے رحم ہے۔ ہماری ماں زمین نے اپنی نوعمری سے لے کر جوان ہونے تک بہت دکھ سہے۔ اور زندگی کو پیدا کرنے کے قابل ہوتے ہوتے اس

Read more

محمد الیاس کا ’آئینے میں گُم عکس‘ او ر ثقافتی گھٹن

برٹرینڈر رسل نے بہترین زندگی کی تعریف کرتے ہوئے ایک کتاب میں لکھا ہے : (The best life is inspired by love and guided by knowledge) ۔ ”بہترین زندگی وہ ہوتی ہے جس کا محرک محبت ہو اور جس کے لیے رہنمائی علم سے حاصل کی جائے“۔ ٍ چنانچہ نہ تو علم کے بغیر محبت اور نہ ہی محبت کے بغیرعلم سے اچھی زندگی پیدا ہوسکتی ہے۔ گویا ان دونوں کا عدم توازن یا کسی ایک کی عدم موجودگی انسانی

Read more

ُمُندری والا اور امن کا آدرش

” جمال لان میں ٹہلتے ہوئے سوچنے لگا: یہ کون سی جگہ ہے؟ وہ یہاں کیوں آیا ہے؟ یہ کون لوگ ہیں جو یہاں رہتے ہیں؟ بہت کم بولتے ہیں۔ شانت اور پُر سکون ہیں۔ اُجلے اُجلے سے لگتے ہیں۔ کسی بات پر حیران نہیں ہوتے۔ اِدھراُدھر گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ یہ حویلی ’مُندری والا‘ کے آباء نے کب بنائی ہوگی؟ کیا ’مُندری والا‘ بہت امیر شخص ہے؟ ’مُندری والا‘ کبھی صوفی تو کبھی شیطان لگتا ہے۔ حقیقت میں وہ

Read more

کینیڈا میں الوداعی ڈنر اور رفیق دیرینہ سے ملاقات

24 جولائی 2019 ء کی شام کو ڈاکٹرخالد سہیل نے ہمیں الوداعی کھانے کے لئے ٹورنٹو کے گولڈن تھائی ریسٹورنٹ میں دعوت دے رکھی تھی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں پر ہم نے کینیڈا آمد کے بعد پہلا ڈنر کیا تھا۔ یہ ایک خوشگوار شام تھی۔ اتفاق سے ہمیں وہی ٹیبل ملی جس پرہم لوگ ٹورنٹو کی پہلی شام بیٹھے تھے۔ ہم نے مشروم سُوپ آرڈر کی۔ اور ڈاکٹر صاحب نے ہمیں وہ خط و کتابت پیش کی جو ہمارے

Read more

اسلامک ری پبلک آف تھارن کلف اور نیاگرا کی جلوہ آ رائیاں(سفر نامۂ کینیڈ ا۔ 5 )

کینیڈا میں ہماری عارضی رہائش حامد بھائی کا گھر تھا، جو ٹورنٹو کے مرکز سے 40 منٹ مشرق کی جانب، تھارن کلف Thorncliffe) ) نامی بستی میں واقع ہے۔ وہاں داخل ہوتے ہی عجیب سا احساس دامن گیر ہو جاتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے آپ پاکستان یا افغانستان کے کسی علاقے میں آ گئے ہوں۔ وہاں پر رہائش پذیر لوگ تھوڑے سے اداس اور بلا وجہ سنجیدہ نظر آتے ہیں۔ زیادہ تر رہائش فلیٹوں میں ہے۔ بلڈنگ کی لفٹ

Read more

جھیل سکو گاگ اور جنگلی پھولوں کا دیس(سفر نامہ کینیڈا 4 )۔

15 جولا ئی 2019 ء کا ناشتہ سکوگاگ جھیل Lake Scugog پر کرناتے پایا تھا۔ سکو گاگ جھیل کا ساحل پورٹ پیری Port Perryکہلاتا ہے۔ جو وھٹبی (Whitby) سے بیس منٹ کی کار مسافت پر ہے۔ ہمارے میزبان خالد سہیل صاحب نے بتایا کہ ان کی زندگی میں کچھ کردار ایسے ہیں جو ان کی زندگی کے سفرمیں ان پر اثر انداز ہوئے۔ ان کرداروں میں ایک کردار ایساہے جو انسان نہیں ہے۔ اور وہ کردار ہے : جھیل سکوگاگ۔

Read more

شاہد، شیریں اور درویشوں کا ڈیرہ

13 جولائی 2019 ء کی شام شاہد اور شیریں کے ساتھ تھی۔ انھوں نے فیملی آف دی ہارٹ کے لیے عشائیہ اور ایک ادبی نشست کا اہتمام اپنے ہاں مسی ساگا میں کر رکھا تھا۔ یہ محفل ہمارے اعزاز میں تو تھی ہی مگر انہوں نے فیملی آف دی ہارٹ کے مسی ساگا میں میسر ادیبوں، شاعروں اور ارباب ذوق کو بھی دعوت دے رکھی تھی۔ جناب شاہد اخترصاحب اور محترمہ شیریں صاحبہ دو دہائیوں سے کینیڈا میں مقیم ایک

Read more

ہزار جزیروں کا طلسماتی سفر(سفرنامہ کینیڈا 2 )

12 جولائی کی دوپہر کو وہٹبی Whitby سے مزید شمال مشرق کی طرف روانہ ہوئے۔ ہماری اگلی منزل کنگسٹن اور تھاؤزنڈ آئی لینڈ Thousand Island تھی۔ اس کے لئے ہم نے اپنی جیپ میں نصب شدہ جی پی ایس میں مطلوبہ ایڈریس فیڈ کیا۔ جی پی ایس نے ہماری رہنمائی کی اور ہم کو خوب صورت اور کشادہ شاہراہ نمبر 401 پر لے آیا۔ اب تقریبآ تمام مغرب یعنی امریکہ اور یورپ میں بھی جی پی ایس (گلوبل پوزیشننگ سسٹم

Read more

خوبصورت لوگ، حسین معاشرے

9جولائی 2019 ؁ء کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے تیسرے دن ڈاکٹر خالد سہیل نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ تین روز قبل جب ہم ٹورنٹو ائیرپورٹ پہنچے تھے تو امیگریشن پر زیادہ پوچھ گچھ نہیں ہوئی تھی۔ کیونکہ آج کل ڈیکلیر یشن فارم جہاز سے اُترتے وقت یا ائیر پورٹ پر ہاتھ سے فِل نہیں کرتے بلکہ ائیر پورٹ پر نصب شدہ ایک مشین پر خود مکمل کرتے ہیں جہاں پاسپورٹ کا پہلا صفحہ سکین کرنے سے آپ کی تصویر کیمرہ

Read more

شادی اور محبت کی پانچ زبانیں

کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ کیا آپ کی شادی محبت کے نتیجے میں ہوئی تھی؟ کیا آپ دونوں ایک دوسرے سے اب بھی محبت کرتے ہیں یا آپ کی محبت شادی کے بعد ماند پڑ گئی ہے؟ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے شادی سے قبل والی محبت کو قائم رکھنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ماہرین ازدواجی نفسیات اس کی متعدّد وجوہات بیان کرتے ہیں : شادی کے بعد فیملی کی ذمّہ داریوں کو نبھانے کے لئے

Read more

نیم لفٹین اور جنرل کیانی کی توسیع!

2011ء کا ذکر ہے۔ جناب آصف علی زرداری اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور سیّد یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم کے عہدے پر فائزتھے۔ 2 مئی 2011 ء کو امریکی سپیشل فورسز (Special Forces) نے پاکستان میں ایک ہیلی بورن آپریشن (Heli Born Operation) کر کے مبیّنہ طور پر، مشہور عرب دہشت گرد، اسامہ بن لادن کو ہلاک کر کے اس کی لاش سمندر میں پھینک دی تھی۔ امریکن کمانڈوز کا افغانستان کے صوبے قندھار کی جانب سے تربیلا کے راستے

Read more

کیا آپ اپنے غصّے کو قابو کر سکتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ غصّے کی کیفیت اختیاری سے زیادہ اضطراری ہے؟ یعنی کہ غصّے میں آنے کا تعلق حیاتیاتی (Biological) یا جینیاتی (Genetic) ، نفسیاتی (Psychological) اور ذ ہنی صحّت سے ہے۔ اس کے برعکس عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ ہم جیسے روایتی، قدامت پسند اور ثقافتی گھٹن کے شکار سماج میں غصّہ گیر شخص کو قابلِ نفرت اور قابلِ سرزنش سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے تمام مذاہب بھی غصّے کو، گناہ،

Read more

کیا آپ موبا یٔل فون کے نشے میں مبتلا ہیں؟

مطلع صاف اور موسم خوشگوار تھا۔ گوجرخان اور دینہ کے درمیان ترکہی کی پہاڑیوں پر اُگے شیشم، کیکر، سرخ بیری او رپلاہی کے درخت موسمِ خزاں کی رُخصتی پر اپنے سر سبز پتے جھڑ جانے پر ٹنڈ منڈ اور اداس کھڑے تھے۔ موسم سرما کی آمد آمد تھی اور جنوب کی جانب سے چلنے والی باد صمیم قدرے خنک تھی، مگر ان پہاڑیوں کے بیچ سانپ کی طرح بل کھاتی ہوی گرینڈ ٹرنک (Grand Trunk Road) جی ٹی روڈ پر

Read more

کیا آپ خوشی کا راز جانتے ہیں؟

جب ہم کسی دوست، رشتے دار یا واقف کار سے اس کا حال احوال پوچھتے ہیں تو جواب لگا بندھا اور روایتی سا آتا ہے ”الحمد اللہ“، ”اللہ کا شکر ہے“، اور یہ کہ ”کرم ہے مولا کا“، ”میں ٹھیک ہوں“۔ کبھی یہ سننے کو نہیں ملتا کہ ”میں خوش ہوں“ یا ”میں مطمئن ہوں“ یا ”میں مزے میں ہوں“۔ بلکہ کبھی کبھی یہ آواز بھی کانوں میں پڑتی ہے : آج بڑے خوش لگ رہے ہیں، خیر تو ہے۔

Read more

کیا آپ خطوط لکھتے ہیں؟

آپ نے کسی کو آخری دفعہ خط کب لکھّا تھا؟ ”یاد نہیں؟ “ جی ہاں۔ مجھے اکثر یہی جواب ملتا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ میں نے آخری دفعہ جو خط لکھّا تھا وہ اپنی اہلیہ کوافریقہ سے 20 سال قبل تحریر کیا تھا۔ یہ 1999 ء کی بات ہے۔ میں ان دنوں اقوامِ متحدّہ کی طلب پر کانگو (سابقہ زائر ( میں فوجی مبصّرکے طور پر تعیّنات تھا۔ میں راولپنڈی کے مضافات میں ایک کالج

Read more

کیا آپ عورت اور مرد کی دوستی کو معیوب سمجھتے ہیں؟

اگر آپ مرد ہیں تو کیا آپ نے کبھی کسی عورت سے،  اوراگر آپ عورت ہیں توکبھی کسی مرد سے دوستی کی ہے؟ عموماً اس سوال کا جواب انکار ہی ہو گا کیونکہ ہمارے مشرقی معاشرے میں عورت اور مرد کا تعلق جنس کی عینک پہن کر دیکھا جاتا ہے۔ ازدواجی اورغیر ازدواجی تعلّق کے علاوہ کسی تیسرے تعلّق کا تصوّرہی محال ہے۔ دو انسانوں کے مابین سیدھی سادھی معصوم اور سادہ دوستی کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھا

Read more