غم یہ ہے کہ سولہ دسمبر لوٹ لوٹ کر آتا رہے گا

سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد پیش کی تھی۔ سندھی وڈیروں کو جلدی تھی سندھ کے کاروباری ہندو سے جان چھڑانے کی۔ سندھی ہندو جو کاروباری ساکھ رکھتا ہے۔ جس کے سندھی وڈیرے مقروض تھے۔ ان کو بھگانے کی جلدی تھی۔ سندھی ہندو تو چلے گئے۔ ان کی جگہ آنے والے نئے سندھیوں کے ساتھ سندھی اب امن چین سے رہ رہے ہیں۔ نئے سندھیوں کے قائد الطاف حسین سے تو پرانے سندھیوں کی محبت بے مثال ہے۔

پنجاب میں پاکستان کہانی سناتے ہوئے لاکھوں جانوں کی قربانی کا ذکر ساتھ ضرور ہوتا ہے۔ ان لاکھوں جانوں میں کچھ جانیں تو ان مسلمان فوجیوں کی تھیں جو دس دس بیس بیس روپوں کے لئے انگریزوں کی لڑائیاں لڑتے رہے۔ باقی جانیں وہ تھیں جو تبادلہ آبادی کے دوران لوٹ مار مارا ماری چھینا جھپٹی میں کام آئیں۔ پنجاب میں کسی پرانے بابے یا بوڑھی خاتون سے ملیں اور اس سے کہانی سنیں تو وہ ایک خاص لفظ وہ آزادی کے سال کو یاد کرتے ہوئے بولتے ہیں۔ جدوں اجاڑے پئے سی یعنی جب لوگ اجڑ گئے تھے برباد ہوئے تھے۔

Read more

کپتان اگلا الیکشن آج جیت چکا ہے

غریب کورہ پیدا شوے سیاست بہ کئے۔ غریب کے گھر پیدا ہو گئے ہو اب سیاست کرنا۔ یہ ہمارے ایک چارسدے وال دوست کی سنائی کہاوت ہے۔ ایک عام بندہ ہوتے ہوئے وہ حیران کن سیاسی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ اپنا الیکشن بنانے اور جیتنے کے لئے ناظم کونسلر قسم کے لوگ اسے ساتھ ملاتے ہیں۔ اس سے پوچھا کہ تم نے سیاست کیسے سیکھی۔ اس کا کہنا تھا جب وہ پیدا ہوا تو اس کے کان میں اذان کے بعد

Read more

میاں صاحب ساڈی واری آن دیو۔

نوازشریف نے مظفر آباد کالج کو دو بسیں فراہم کرنے کے مطالبے کو چھوٹی بات کہہ کر حاضرین سے کوئ بڑا مطالبہ پیش کرنے کو کہا۔ حاضرین کو چاہئے تھا انہیں کشمیر آزاد کرانے کا کہنے سے شرما رہے تھے تو مظفر آباد سرینگر تک موٹروے مانگ لیتے۔ یہ تو بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ہیں ہمارے پنڈ کی سنیں۔ہمارے پنڈ ایک بار ایم حمزہ  صاحب تشریف لائے ان کا تعلق بھی نوازشریف کی پارٹی سے ہی ہے۔ پاکستان کے

Read more