کے ٹو ایئر لفٹ: 'ماں کی یاد میں پہاڑ میں کھو گیا، جب بیٹوں کو دیکھا تو کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی‘

برسٹل کے قریب پورٹیش ہیڈ سے تعلق رکھنے والے 48 برس کے سعادت ممتاز کو کے ٹو پر 4034 میٹر (13234 فٹ) کی بلندی سے بچایا گیا ہے۔ وہ اپنی والدہ سعیدہ بانو کی یاد میں ’برین ٹیومر ریسرچ‘ کے لیے فنڈ اکھٹا کر رہے تھے۔

Read more

سیلاب ڈائری: غذر کے گاؤں بوبور میں کیا ہوا، کیا ہمیں فکرمند ہونا چاہیے؟

مقامی لوگ کہتے ہیں کہ سیلاب کا پانی صرف آدھے گھنٹے کے اندر ان کے گاؤں سے گزر کر نیچے دریا میں شامل ہو گیا۔ لیکن اس پانی کی سطح کئی فٹ تک بلند تھی۔ جس نے بھی اسے دیکھا وہ کہتا ہے یہ ایک خوفناک منظر تھا۔

Read more

کراچی میں بیوہ خاتون کے ساتھ نامناسب زبان استعمال کرنے پر اسٹیٹ افسر برطرف، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر سرکاری نظام پر تنقید

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد سیکریٹری ہاؤسنگ افتخار علی نے مذکورہ افسر محمد ایوب کو معطل کر دیا۔

Read more

سوشل میڈیا پر آڈیو لیکس: پاکستان کی سائبر سکیورٹی ایک بار پھر زیر بحث

اس مبینہ آڈیو لیک سکینڈل پر اب تک وفاقی حکومت یا مسلم لیگ ن کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی ردعمل سامنے آنے سے قبل ہی اس معاملے پر باقاعدہ جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ بھی سامنے آ چکا ہے۔

Read more

جدید معمار تاج محل کے فن تعمیر سے عمارتوں کو ٹھنڈا کرنا کیسے سیکھ رہے ہیں

جب آپ انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحق نوئیڈا میں قائم مائیکروسافٹ کے دفتر میں داخل ہوتے ہیں تو 400 سال قبل مغل دور حکومت میں تعمیر شدہ تاج محل کے فن تعمیر کا امتیاز فوری طور پر سمجھ میں آتا ہے۔

Read more

یوکرین جنگ: کیا روس ’گیم چینجر‘ کے طور پر 'ٹیکٹیکل' جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے؟

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روسی سرزمین کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیار کے استعمال کے لیے تیار ہیں۔ ان کے اس بیان سے اس بات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ وہ یوکرین میں چھوٹے یا ‘ٹیکٹیکل’ جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔

Read more

’بچھو‘ کے لیے ایک معصوم اور بھولے بھالے چہرے کی تلاش تھی: طوبی انور

پاکستانی اداکارہ سیدہ طوبی انور نے گذشتہ دو تین برسوں میں چند ڈراموں میں ہی کام کیا ہے لیکن وہ شوبز انڈسٹری سے قریباً ایک دہائی سے وابستہ ہیں۔

Read more

کنگسٹن: متعدد شادیوں کا رواج رکھنے والا پراسرار امریکی فرقہ جس میں عورتوں کا مقصد صرف بچے پیدا کرنا ہے

فرقے میں شامل تمام افراد پر اپنے سے برتر شخص کا حکم ماننا ضروری ہے، چاہے وہ غلط ہو، غیر اخلاقی ہو یا مجرمانہ فعل ہو۔ فرقے کا ماننا ہے کہ حکومتی قوانین کا ان پر اطلاق نہیں ہوتا۔

Read more

حالیہ سیلاب میں امریکی امداد میں کمی کی وجہ وسائل کا فقدان ہے، امریکہ پاکستان تعلقات نہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولیٹ

پاکستان میں سیلاب کی تباہی کا اعتراف کرتے ہوئے شولیٹ ڈیرک کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا میلوں پر محیط حصہ ڈوبا ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ پورے ملک کا ایک بڑا حصہ اب ایک جھیل کی شکل اختیار کر گیا ہے اور ہمیں بتایا گیا کہ کچھ حصہ کئی ماہ تک پانی میں ڈوبا رہے گا۔‘

Read more

پاپولر فرنٹ آف انڈیا: انڈیا میں ایک اسلامی گروہ کے خلاف چھاپے کیوں مارے جا رہے ہیں؟

ان مظاہرین کا تعلق انڈیا کے اسلامی گروپ ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ ہے اور حکام کا الزام ہے یہ تنظیم انڈیا کو ’اسلامی ملک‘ بنانے، انڈیا کو غیرمستحکم کرنے اور بغاوت پھیلانے جیسے ایجنڈے پر گامزن ہے اور اُن کے روابط ’مجاہدین‘ سے ہیں۔ پاپولر فرنٹ ان تمام الزامات کی تردید کرتی ہے۔

Read more

مہسا امینی: ایران کے درجنوں صوبوں میں مظاہروں کے دوران 35 ہلاکتیں، صدر کا مظاہرین سے 'فیصلہ کن انداز سے نمٹنے' کا عہد

ایران میں پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے مظاہرین کے خلاف فیصلہ کن انداز سے نمٹنے کا عہد کیا ہے۔

Read more

اٹلی میں ماضی کا بہترین ساحلی قصبہ جو اب سیاحوں کے لیے ترستا ہے

لیورنو میں پیدا ہونے والی موسیقار الیسندرا فالکا کا کہنا ہے کہ ‘گزشتہ برسوں میں فنکارانہ منظرنامہ موسیقی کے تہواروں، تھیٹروں، آرٹ گیلریوں اور نمائشوں کے ساتھ، خاص طور پر گرمیوں میں زیادہ پرجوش ہو گیا ہے

Read more

روس یوکرین جنگ: روسی صدر پوتن کی یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی فریب نہیں: یورپی پونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ولادیمیر پوتن کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے جن میں انھوں نے یوکرین کے تنازع میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کی بات کی ہے۔

Read more

کیا انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں سنیما ہالز کی رونقیں 33 برس بعد بحال ہو جائیں گی؟

ملٹی پلیکس سنیما کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’ہم امن خریدنے میں یقین نہیں رکھتے، ہم تو امن قائم کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ ہماری پالیسی یہ ہے کہ بے گناہ کو چھیڑو مت اور گناہ گار کو چھوڑو مت۔‘

Read more

کیا خوراک کی ترجیحات پیدائش سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہیں؟

اگر آپ کو گوبھی کا ذائقہ پسند نہیں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ رحم میں موجود بچے ماؤں کے گاجر کھانے کے بعد مسکراتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اگر ماؤں نے گوبھی کھا لی تو وہ تیوریاں چڑھا لیتے ہیں۔

Read more

بالی وڈ ڈائری: ’ایک وقت میں ایک ہی لڑکے کو ڈیٹ کرو اور محبت میں سنجیدہ نہ ہو‘

بالی وڈ ڈائری: گوری خان کا سہانہ کو مشورہ، اننیہ پانڈے ایک ساتھ کن دو لڑکوں کو ڈیٹ کر رہی تھیں، تبو کی 50 ہزار روپے کی کریم اور 90 کی دہائی کے ہیروز کے بارے میں مادھوری کی رائے۔

Read more

جب انگریز راج میں خواتین نے نمک پر ٹیکس کے خلاف تحریک چلائی

ٹیکسوں میں ایک بڑا ٹیکس نمک پر لیا جاتا تھا جو رویے موکسھیم کے مطابق موریا حکمرانوں کے زمانے سے چلا آ رہا تھا اور مغلیہ دور میں بھی جاری رہا لیکن برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے روزمرہ ضرورت کی اس چیز کی پیداوار اور تقسیم پر اجارہ داری قائم کر لی تھی۔

Read more

پرہلاد مودی: انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی کو ’پی ایم ہاؤس سے کبھی دعوت نامہ نہیں آیا، آئے گا تو سوچیں گے‘

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی اپنے کچھ مطالبات کے حوالے سے گجرات حکومت کے سامنے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے ذہن میں براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس جانے کا خیال کبھی نہیں آتا۔

Read more

موہن بھاگوت: آر ایس ایس کے سربراہ کی مسلم دانشوروں سے ملاقات، مسجد اور مدرسے کے دورے کے بعد اب آگے کیا ہوگا؟

انڈیا کی ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو اچانک دلی کی ایک مسجد اور مدرسے کا دورہ کیا اور اس سے قبل انھوں نے پانچ مسلم دانشوروں سے ملاقات کی تھی۔ مگر بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جب تک مسلمانوں کے لیے کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آتا، یہ بات چیت بے معنی ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: بروک اور ڈکٹ کی 139 کی شاندار شراکت، پاکستان کو 63 رنز سے بھاری شکست

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں آج انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Read more

علی اسد: کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا

علی اسد نے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے پہلوانی مقابلوں کی 57 کلوگرام کیٹگری میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو صرف 55 سیکنڈ میں ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

Read more

مہسا امینی کے والد امجد امینی: ’میں اپنی بیٹی کو دیکھنا چاہتا تھا لیکن ڈاکٹروں نے مجھے اندر جانے نہیں دیا ‘

بی بی سی فارسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مہسا امینی کے والد امجد امینی کا کہنا ہے کہ حکام نے ان کی بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انھیں نہیں دکھائی۔ امجد امینی نے حکام کے ان دعوؤں کو بھی مسترد کیا کہ ان کی بیٹی کو صحت کے مسائل تھے۔

Read more

اسلام آباد میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کا قتل: ’ورزش کے لیے استعمال ہونے والے ڈم بیلز سے مارا‘

ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس سہیل ظفر چٹھہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پولیس کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد میں ایک گھر کے غسل خانے سے مقتولہ سارہ انعام کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جو سینیئر صحافی اور سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کی بہو تھیں۔

Read more

مفتی مینک: سوشل میڈیا پر معروف عالم دین نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟

سوشل میڈیا سے عالمی شہرت پانے والے ڈاکٹر مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد واپس روانہ ہوچکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ اس قدر خاموش رہا کہ اسے ’خفیہ‘ بھی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔

Read more

ہم ایوراڈز کی تقریب پر جانے والے فنکاروں پر تنقید: ’انجلینا جولی اور ترک فنکار پاکستان میں، پاکستانی فنکار کہاں ہیں؟‘

پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل ہم نیٹ ورک کی جانب سے رواس برس کے ایورڈز کی تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 24 ستمبر کو منعقد ہو رہے ہیں جس کے لیے بیشتر پاکستانی فنکار کینیڈا پہنچے ہیں۔ پاسکتان میں سیلاب کے تناظر میں ان فنکاروں اور ہم ایورڈز کی تقریب شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Read more

مہسا امینی: سکیورٹی فورسز کی ساتھ جھڑپوں میں 23 مظاہرین ہلاک، خاتون اینکر کا ایرانی صدر کا انٹرویو لینے سے انکار

سی این این کی اینکر کرسچیئن امان پور نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا انٹرویو منسوخ کر دیا کیونکہ صدر چاہتے تھے کہ امان پور اُن کا انٹرویو سر پر سکارف پہن کر کریں۔ دوسری جانب مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک کے بیشتر حصے میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

Read more

حامد خان: تحریک انصاف کے رہنما کی عمران خان سے دوری اور دوبارہ قربت تک کا سفر

عمران خان کی توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت سے معافی مانگنے سے لے کر تحریک انصاف کے بانی رکن حامد خان کا عمران خان سے دوستی، دوری اور پھر قربت تک کے سفر کی کہانی۔

Read more

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں: ’یہ ٹھیک ہی نہیں ہوتے، کھانسی، سینے میں تکلیف، بچے بڑے سب ہی بیمار ہیں‘

سندھ میں کئی علاقے اس وقت بھی زیر آب ہیں۔ ان علاقوں کے آس پاس کی آبادی میں جلدی امراض پھیلی ہوئی ہیں۔ یہاں موجود ہر کیمپ میں ایسے بچے نظر آتے ہیں، جن کے جسم اور چہرے پر دانے ہیں۔

Read more

کیا 100 سال زندہ رہنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے؟

امریکہ کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے محققین کا خیال ہے کہ اس صدی میں لوگوں کی متوقع عمر نئی حدوں کو چھو لے گی اور ممکن ہے کہ مزید لوگ اپنے کیک پر 125 یا 130 کی موم بتیاں رکھیں گے۔

Read more

یوکرین جنگ: صدر پوتن کے اضافی فوج بلانے کے اعلان پر ہزاروں شہری ملک چھوڑ رہے ہیں

روس کے صدر پوتن کے اضافی فوج متحرک کرنے کے اعلان کے بعد بہت سے روسی شہری ملک چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ فرنٹ لائن پر بھیجے جانے سے بچ سکیں۔ مختلف شہروں میں جنگ مخالف مظاہرے اور گرفتاریاں دیکھی گئی ہیں۔

Read more

بابر اعظم اور محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح دلائی اور ناقدین کو غلط ثابت کیا

ایشیا کپ فائنل اور پھر انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی سلامی جوڑی پر سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے تنقید کی جا رہی تھی۔ مگر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے دوسرے میچ میں ریکارڈ شراکت سے فتح دلا کر ناقدین کو غلط ثابت کیا۔

Read more

انڈیا میں مسلم تنظیم ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ کے دفاتر پر چھاپے، 100 سے زیادہ رہنما گرفتار

کئی ریاستوں میں ان چھاپوں کے خلاف پاپولر فرنٹ کے کارکنوں نے احتجاج بھی کیا ہے اور اسے ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سازش قرار دیا ہے۔

Read more

یوکرین روس جنگ: ’مہلک کھیل میں پوتن نے بہت کچھ داؤ پر لگا دیا‘ سٹیو روزنبرگ کا تجزیہ

جب بھی فیصلہ لینے کا مرحلہ آتا ہے تو پوتن ہمیشہ جارحیت کا انتخاب کرتے ہیں۔ مغرب کو یہ مشکل درپیش ہے کہ آخر روسی رہنما سے کیسے نمٹا جائے، جنھوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ شکست سے بچنے کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ سٹیو روزنبرگ کا تجزیہ۔

Read more

’خان صاحب آپ معافی مانگ کر زیادہ خطرناک ہو جائیں گے‘ عمران خان کی عدالت میں پیشی کا احوال

عمران خان روسٹرم پر آئے اور بڑے نپے تلے الفاظ میں عدالت کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے اور وہ اپنے جلسوں میں قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

Read more

انٹرنیٹ پر دھوکہ: سیکس چیٹ کرنے والی پُرکشش خاتون، ممکن ہے دراصل نائجیریا میں بیٹھا کوئی مرد ہو

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر سے مرد بالغوں کی ویب سائٹ کو سینکڑوں ڈالر ادا کرتے ہیں تاکہ وہ پرکشش نظر آنے والے خواتین سے گفتگو کر سکیں لیکن یہ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔

Read more

مہسا امینی: ایران کی اخلاقی پولیس (گشتِ ارشاد فورس) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟

بی بی سی نے ایران کی اخلاقی پولیس فورس کے ایک اہلکار سے خصوصی انٹرویو میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ فورس کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے، جبکہ ایران میں منہسا امینی کی ہلاکت کے بعد خواتین کی حجاب کے خلاف مزاحمت میں شدت آئی ہے۔

Read more

راجو شریواستو: عام آدمی جو کامیڈین بن کر خاص ہوا

راجو شری واستو اس وقت کے کامیڈین ہیں جب شہرت کے لیے نہ تو ٹیلی وژن مقبول تھا اور نہ ڈی وی ڈی اور سی ڈیز۔ انھوں نے اپنے چٹکلوں کے آڈیو کیسٹس بنائے جو بہت مقبول ہوئے۔

Read more

لیسٹر میں ہندو مسلم کشیدگی: ایک کرکٹ میچ کے بعد بات اتنی آگے کیسے پہنچی؟

انڈیا اور پاکستان میں شاید آپ نے ایسی خبریں سنی ہوں گی کہ ’دشمن‘ کی جیت پر جشن منانے پر ہندو مسلم کشیدگی پیدا ہوگئی۔ مگر اب برطانیہ کے شہر لیسٹر میں شائقین کے درمیان جگھڑے سے یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بنتا نظر آ رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پنجاب میں بیوروکریسی کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟

سی سی پی اور لاہور کے ٹرانسفر کے معاملے پر وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہیں۔ سیلاب، ڈینگی اور دیگر عوامی مسائل میں گِھرے صوبہ پنجاب میں انتظامی اُمور سیاسی عدم استحکام سے کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

Read more

سیلاب متاثرین میں اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر تقسیم کرنے والی اوج فاطمہ

جب اوج فاطمہ کو بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا علم ہوا تو وہ اکیلی لاہور سے کوئٹہ بھوک سے نڈھال متاثرین کو کھانا کھلانے کے لیے پہنچ گئیں۔ انھوں نے 10 روز سے زیادہ عرصے تک مختلف علاقوں میں اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر تقسیم کیا ہے۔

Read more

فٹبالر امیلیانو سالا کی فضائی حادثے میں موت سے قبل پائلٹ نے اپنے دوست کو بتایا تھا کہ ’طیارے میں گڑبڑ ہے‘

بی بی سی کو موصول ہونے والی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے پرواز بھرنے سے قبل کہا تھا کہ ’میں اس سفر کے دوران اپنی لائف جیکٹ پہنے رکھوں گا۔‘

Read more

مکیش امبانی کی کمپنی میں بیٹی ایشا امبانی کو اہم ذمہ داری، وراثت کی منصوبہ بندی یا انڈیا میں سوچ کی تبدیلی؟

انڈیا کے دوسرے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے 220 ارب امریکی ڈالر کی مالیت والی اپنی کمپنیوں کے گروپ میں جانشینی کے روڈ میپ میں اپنے تینوں بچوں کے کردار واضح کر دیے ہیں۔

Read more

ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی لاشیں برآمد: ’لگتا ہے لاشیں پھینکنے والے بھی چاہتے تھے کہ گھر والوں کو فوراً مل جائیں‘

13 سے 15 ستمبر کے درمیان سندھ کے مختلف اضلاع سے ایم کیو ایم کے تین ایسے کارکنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جو کئی سال قبل اس وقت لاپتہ ہوئے تھے جب جماعت دھڑے بازی کا شکار نہیں ہوئی تھی۔

Read more

انڈیا، ترکی تعلقات: انڈین مخالفت کے باوجود بین الاقوامی فورمز پر صدر اردوغان ہمیشہ کشمیر کی بات کیوں کرتے ہیں؟

ترکی کے صدر اردوغان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے پر بات کی ہے تاہم چند ماہرین کے مطابق اس مرتبہ اُن کے موقف میں ’نرمی‘ تھی جس کی وجہ اُن کی نریندر مودی سے ہفتہ بھر قبل ازبکستان میں ہونے والی ملاقات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات: ’حملوں سے لگتا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نہیں‘

گذشتہ چند دنوں میں تحریک طالبان پاکستان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی بہت سی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنا ’دفاعی اقدام‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کے ساتھ ٹی ٹی پی مذاکرات میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Read more

نرسوں کی غلطی سے ہسپتال میں بدل جانے والے بچے جنھیں قسمت نے 20 برس بعد دوبارہ ملا دیا

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ایک مثالی جیون ساتھی سے ملنا آپ کی قسمت کا کھیل ہوتا ہے۔ لیکن جم اور مارگریٹ مچل کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ انھیں قسمت پر ہم سب سے زیادہ یقین آ گیا۔

Read more

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر: دہلی پولیس اور ’مجاہدین‘ کے درمیان ہونے والا وہ مقابلہ جس پر آج بھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا

یہ وہی فلیٹ ہے جہاں 19 ستمبر 2008 کی صبح گولیاں چل رہی تھیں۔ گولیوں کی آواز نہ صرف اس علاقے میں سُنی گئی بلکہ خبروں کی صورت میں یہ انڈیا کے ہر بڑے نیوز چینل کی سکرینوں پر چھائی ہوئی تھیں۔

Read more

نیب آرڈیننس میں ترامیم: احتساب عدالتوں سے ریفرنسز کی واپسی سے ان مقدمات کا مستقبل کیا ہو گا؟

پاکستان کی احتساب عدالتوں نے حال ہی میں موجودہ اور سابق وزرائے اعظم، سیاسی رہنماؤں اور سرکاری حکام کے خلاف درجنوں کرپشن ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیے ہیں۔ مگر اب سوال یہ ہے کہ اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کے اُن کیسز کا مستقبل کیا ہو گا؟

Read more

پنجاب پولیس کے اہم عہدوں پر خواتین کی تعیناتی: ’والدین بیٹیوں کو جہیز نہیں اعتماد اور تعلیم دیں‘

پنجاب کے ضلع لیہ میں بحیثیت ڈی پی او چارج سنبھالنے والی پولیس افسر شازیہ سرور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جو پنجاب کے کسی ضلع میں پولیس کی قیادت کر رہی ہیں۔ شازیہ سرور ہی نہیں بلکہ پہلی مرتبہ فیصل آباد کے پولیس سٹیشن ریلوے بازار میں فرخ بتول کو بھی ایس ایچ او تعنیات کیا گیا ہے۔

Read more

ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ 2018: چار برس قبل پارلیمان سے منظور ہونے والے ٹرانس جینڈر ایکٹ پر دوبارہ شور کیوں؟

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا مطالبہ ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ میں جنس تبدیلی کا معاملہ میڈیکل بورڈ کی اجازت سے مشروط کیا جائے کیونکہ اس سے ’معاشرے میں انتشار پھیل رہا ہے۔‘ تاہم پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر کے مطابق یہ کہنا کہ پارلیمان نے اسلام مخالف قانون متعارف کروایا ’انتہائی غلط ہے۔‘

Read more

یوکرین اور روس کی جنگ کون جیت رہا ہے؟

ماسکو کے قبضے میں یوکرین کے چار علاقوں میں فوری طور پر ایک نام نہاد ریفرنڈم کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ انھیں روس میں ضم کیا جاسکے۔ یوکرینی افواج نے بہت تیزی سے میدانِ جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن اب بھی اس کا 20 فیصد علاقہ روسی افواج کے قبضے میں ہے۔

Read more

کیچ آؤٹ پر نو کراسنگ اور ’منکڈ‘ اب عام رن آؤٹ: آئی سی سی کے سات نئے قوانین کون سے ہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کے ضوابط میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سات نئے قوانین متعارف کروا دیے ہیں جو یکم اکتوبر 2022 سے انٹرنیشنل کرکٹ میں نافذالعمل ہوں گے۔

Read more

صائم ایوب جن کی بیٹنگ کا موازنہ سعید انور سے کیا جا رہا ہے

کرکٹ کے میدان اگر پاکستان اور انگلینڈ کی سترہ برس کے طویل عرصے کے بعد ہونے والی سیریز سے رنگ جمانے کے لیے تیار ہو رہے ہوں تو ایسے میں بھلا کوئی دوسری بات پر کون توجہ دے گا ؟ لیکن منگل کی رات سے کرکٹ کے شائقین ایک نوجوان بیٹسمین کے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ یہ صائم ایوب کون ہیں؟

Read more

بشیر نورزئی: امریکی انجینئر کے بدلے رہا ہونے والے افغان ڈرگ لارڈ کون ہیں؟

امریکی حراست سے رہائی کے بعد کابل پہنچنے پر بشیر نورزئی کا کسی ہیرو کی طرح استقبال کیا گیا۔ 2005 میں انھیں دنیا کے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا، جو افغانستان کی نصف سے زیادہ منشیات کی برآمدات کو کنٹرول کرتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ نورزئی نے طالبان کے سپریم لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے میں ملا عمر کی مدد کی تھی۔

Read more

وہی خطرناک کھیل دوبارہ

مجاہدین سے لے کر ’کی بورڈ واریئرز‘ تک ہر کام اُلٹا پڑتا ہے، پراجیکٹ افغانستان سے پراجیکٹ عمران تک سب تدبیریں الٹی پڑ جاتی ہیں؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

عاشور: روحانی اہمیت کی حامل دنیا کی سب سے قدیم سویٹ ڈش کا مذہب سے کیا تعلق ہے؟

دنیا کی قدیم ترین اور لذیذ ترین ڈش کہی جانے والی کھیرعاشور کیسی ہوتی ہے اور اس کی ابتدا کہاں ہوئی اور اسے بنایا کیسے جاتا ہے۔اس ڈش کو بنی نوع انسان کے لیے سب سے قدیم میٹھے میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Read more

انوپ: 25 کروڑ کی لاٹری جیتنے والے رکشہ ڈرائیور پر بیوی کو غصہ کیوں آیا؟

انوپ کو 25 کروڑ کے انعام والی لاٹری کا ٹکٹ خریدنے کے لیے 500 روپے درکار تھے لیکن ان کے پاس ساڑھے چار سو روپے تھے اور 50 روپے کی کمی انھوں نے اپنے بیٹے کے گلک کو توڑ کر پوری کی۔

Read more

عدنان سید اور سیریل: ایک پوڈ کاسٹ نے قتل کے مجرم کی سزا ختم کروانے میں کیسے مدد کی؟

سیریل نامی اس پوڈ کاسٹ کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ سید کے کیس پر مرکوز ہوئی اور ان کے مجرم ہونے پر شکوک پیدا ہوئے۔ شو کی اقساط کو 340 ملین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس کیس پر 2019 میں ایچ بی او کی جانب سے ایک ڈاکوسیریز بھی بنی۔

Read more

عائشہ کمال کا ایک پینٹنگ کے عوض پانج ہزار سے 50 لاکھ روپے تک کمانے کا سفر

عائشہ کمال ایک ’ماڈرن اسلامک کیلیگرافر‘ ہیں۔ یعنی وہ قرآنی آیات کی خطاطی کرتی ہیں۔ قرآنی آیات سے لگاؤ اور انھیں مختلف رنگوں سے لکھنا انھیں بچپن سے ہی بہت پسند تھا۔

Read more

سیلاب اور آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان میں بیرونی فنانسنگ کیوں نہیں آ رہی؟

اگرچہ پاکستان میں 2010 میں آنے والے سیلاب سے حالیہ سیلاب کی نسبت کم نقصان ہوا تھا تاہم اُس وقت پاکستان کو ملنے والی امداد کہیں زیادہ تھی۔ آخر وہ کیا وجوہات ہیں جو مدد کرنے والے بڑے ممالک اور عالمی اداروں کو پاکستان کو فنڈز کی فراہمی سے روک رہی ہیں؟

Read more

انگلینڈ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز پر سمیع چوہدری کا کالم: شان مسعود یہ بوجھ کس حد تک اٹھا پائیں گے؟

مڈل آرڈر کے لیے نوید یہ ہے کہ شان مسعود کو ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور اب ان پہ یہ ذمہ داری ہو گی کہ وہ چوتھے نمبر پہ آ کر مڈل آرڈر کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کریں اور کسی ممکنہ بحران کی صورت میں ناؤ کو ڈولنے سے بچائیں۔

Read more

ساجد میر جنھیں عالمی دہشتگرد قرار دینے کی کوشش کو چین نے ویٹو کیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ساجد میر کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کروانے کی امریکہ اور انڈیا کی مشترکہ کوشش کو چین نے ویٹو کر دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اس کا اقدام اقوام متحدہ کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہے۔

Read more

مہسا امینی کی ہلاکت: ایران میں خواتین کا بال کٹوا کر احتجاج

ایران میں ایک 22 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد کئی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے بال منڈوانے یا کٹوانے کی ویڈیو بنوائی ہیں اور بہت سی خواتین نے اپنے حجاب جلائے ہیں۔

Read more

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کو کن چیلنجوں کا سامنا ہے؟

73 سالہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بننے والے معمر ترین شخص ہیں۔ ان کی بادشاہت سے جڑے سوالات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ شاہی ذمہ داریوں کی طویل فہرست میں سے وہ خود کتنی ادا کر سکیں گے؟

Read more

بڈھ بیر میں خاتون کا قتل: ’شادی سے انکار پر‘ بڈھ بیر میں دینی مدرسے کی معلمہ کا قتل، ملزم گرفتار

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کے مطابق ’یہ قتل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا تھا اور بظاہر ملزم نے اپنی طرف سے بہترین پلاننگ کی تھی لیکن پولیس نے جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی کیمروں اور موقع پر موجود شواہد کی بنیاد پر ملزم کو واقعے کے چند روز کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔‘

Read more

امریکی صدر بائیڈن: ’اگر چین نے حملہ کیا تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا‘

سی بی ایس کے ایک انٹرویو میں جب بائیڈن سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امریکی فوجی اس جزیرے کا دفاع کریں گے تو امریکی صدر نے کہا ’ہاں، اگر حقیقت میں کوئی غیر معمولی حملہ ہوا تو۔‘

Read more

انگلینڈ کے کرکٹر معین علی کے والد منیر علی، جنھوں نے اپنے بیٹے کو انٹرنیشنل کرکٹر بنانے کے لیے دن رات محنت کی

آج معین علی جس مقام پر کھڑے ہیں اس میں ان کی اپنی محنت کے ساتھ ساتھ ان کے والد منیر علی کی وہ انتھک جدوجہد نمایاں حیثیت رکھتی ہے جنھوں نے مالی پریشانیوں کے باوجود اپنے چاروں بیٹوں کو قابل ذکر مقام تک پہنچا دیا۔

Read more

وہ فوٹوگرافر جس نے جاپانی گینگسٹرز کی خفیہ دنیا تک ان کی خواتین کی تصاویر کھینچنے کے لیے رسائی حاصل کی

جاپانی گینگسٹر یاکوزا کی تاریخ 17ویں صدی میں شروع ہوتی ہے لیکن یاکوزا کا عروج 20ویں صدی کے وسط میں ہوا جب دوسری عالمی جنگ کے بعد معاشی ترقی کی آڑ میں ان کا کاروبار بھی چمک اٹھا۔

Read more

سیلاب کی تباہ کاریاں: وہ باہمت خواتین جو پیروں میں زخم اور ہاتھوں پر چھالوں کے باوجود اپنے گھر خود مرمت کر رہی ہیں

پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی تو ملک بھر میں ہوئی ہے لیکن خیبر پختونخوا کے ایک گاؤں کی انہونی بات یہ ہے کہ یہاں تباہی کے بعد کچے مکانوں کی مرمت اور تعمیر خواتین کر رہی ہیں۔

Read more

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات: ویسٹ منسٹر ایبی کے بارے میں پانچ دلچسپ حقائق

دریائے ٹیمز کے کنارے سے کچھ ہی فاصلے پر موجود ویسٹ منسٹر ایبی، جو وسطی لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے ہمسائے میں واقع ہے، صدیوں سے برطانیہ میں قومی اہمیت کی حامل تقریبات کے انعقاد کی وجہ سے مشہور ہے۔

Read more

الزبتھ دوم کی تدفین: ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں کیا ہو گا؟

ملکہ الزبتھ دوم کے آخری دیدار کے بعد ان کی میت کے آخری سفر کا آغاز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہزاروں افراد کے مجمعے کے سامنے دعائیہ تقریب سے ہو گا جس کے بعد ونڈزر کاسل میں مختصر تقریب کے بعد تدفین کی جائے گی۔

Read more

’ریٹائر آپ ہو رہے ہو، پاکستان نہیں‘

پچھلے چند ماہ میں طالبان کی مختلف علاقوں میں دبے پاؤں مسلح واپسی کس کے کہنے پر ہوئی، کس سمجھوتے کے تحت ہوئی۔ یہ سمجھوتہ کس نے کس سے کیا۔ حتمی مقصد کیا ہے؟

Read more