لاہور، لاہور ہے مگر وہ لاہور نہ رہا!

لاہور میرا آبائی شہر ہے۔ بچپن سے جوانی تک پہنچتے ہوئے اس شہر سے بے تحاشہ جذباتی رشتے استوار ہوئے۔ رزق کی تلاش بالآخر اسلام آباد لے آئی۔ یہاں منتقلی کے کئی برس بعد تک بھی خود کو اس شہر کے مطابق ڈھال نہ پایا۔ موقع ملتے ہی لاہور روانہ ہو جاتا۔ وہاں رہتے ہوئے خود کو انگریزی لفظ میں بیان ہوا Rootedمحسوس کرتا۔ بتدریج لاہور جانے کے سفر کم سے کم تر ہونا شروع ہو گئے۔ مزاجاً ہر حوالے

Read more

جناب وزیراعظم: اب اتنا نہ رلاؤ

تحریک انصاف کی حکومت کا ہنی مون پریڈ تمام ہوچکا۔ کارکردگی دکھانے اور عوام کو راحت پہنچانے کا مرحلہ شروع ہوچکاہے۔ حالیہ چند ماہ کے دوران عمومی طورپر غیر مقبول حکومتی فیصلوں پر شہریوں نے احتجاج یا ناراضی کا اظہار کرنے سے گریز کیا ۔ حکومت کو معاملات سمجھنے اور رفتہ رفتہ ایسے اقدامات کرنے جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جائیں کا بھرپور موقع دیاگیا۔لیکن اب رفتہ رفتہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا نظر آرہاہے۔ ہوش

Read more

پاکستان کے بدنام حکمران کون سے ہیں؟

پاکستان کے حکمرانوں کی فہرست میں طرح طرح کے نام شامل ہیں اور سب کے سب اپنی حمایت یا مخالفت میں مواد رکھتے ہیں مگر حکمران فہرست کی اس جرنیلی سڑک میں صرف تین نام ایسے ہیں جو اَب تک بدنامی کے پراپیگنڈے میں غیرمتنازع ہیں یعنی ان کے بارے میں کوئی بھی اچھی رائے نہیں رکھتا۔ آئیے پاکستانی تاریخ کے ان تینوں کرداروں کاجائزہ لیتے ہیں اور ان کا موازنہ دیگر حکمرانوں سے کرتے ہیں۔ غلام محمد لاہور میں

Read more

قصیدہ بانت سعاد اور لاہور کی تلوار

گئے زمانوں کے قصے ہیں جب ریل گاڑی دھواں اگلنے والے انجن کے کالے کلوٹے وجود سے بندھی پنڈی کی جانب سے لاہور کی قربت میں ہوتی جاتی تھی تو بائیں جانب کھڑکیوں میں سے کھجوروں کے جھنڈ نظر آنے لگتے تھے تو کم از کم تین چار مسافر ضرور پکار اٹھتے تھے کہ لو بھائی جان شاہدرہ آ گیا ہے اور جب ریل گاڑی راوی کے پل پر پہنچتی تھی تو ”لو بھائی جان لاہور آ گیا ہے“ کے نعرے لگتے تھے۔ کھجور کے ان جھنڈوں میں ان پاکستانی فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی جن میں عرب ماحول دکھانا مقصود ہوتا تھا۔

ہیرو عرب لباس زیب تن کیے رباب بجا رہا ہے اور ہیروئن چہرے کو ایک نقاب میں پوشیدہ کیے ٹھمکے لگاتی۔ ”حبیبی ہیا ہیا“ گا رہی ہے۔ اکثر اس دوران کھجوروں سے پرے ایک سڑک پر سے کوئی تانگہ یا بس بھی گزر جاتی تھی لیکن اتنی باریکیوں میں کون جاتا تھا۔ کہتے ہیں دو افیونی ذرا جھوم سے گئے۔ جذباتی ہو گئے اور کہنے لگے ’یار فیقے زندگی کا کچھ پتہ نہیں۔ حج نہ کر آئیں۔ چنانچہ بمشکل اٹھے اور اپنے تئیں مکہ مکرمہ کا خ کر لیا۔

Read more

مگرمچھ کے آنسو

کیا آپ نے کبھی مگر مچھ دیکھا ہے؟ اگر آپ کا جواب اثبات میں ہوتا تو اگلا سوال یہ تھا کہ کیا کبھی مگر مچھ کو آنسو بہاتے بھی دیکھا ہے۔ مگر مچھ کے آنسو بہانے کا محاورہ ہمارے ہاں براہ راست انگریزی زبان سے آیا ہے۔ کچھ محاورے فارسی سے بھی آئے ہیں۔ جیسے اپنی شہرۂ آفاق مثنوی ”سکندرنامہ“ میں نظامی گنجوی کہتے ہیں ؎ کلاغی تگ کبک را گوش کرد تگ خویشتن را فراموش کرد یعنی کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔ مذہبی گروہوں نے سیاسی پارٹیوں کا روپ دھارنا چاہا۔

نتیجہ یہ نکلا کہ اپنی چال بھی بھول گئے۔ مذہبی رہے نہ سیاسی۔ پارٹی تو کیا بنتے گروہی حیثیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ شورش کاشمیری نے کہا تھا ؎ آج میں تہمتِ بے جا کے سوا کچھ بھی نہیں دس برس کاٹ کے پنجاب کے زندانوں میں یہ جتھے آج تہمت بے جا کے سوا کچھ نہیں۔ صرف تہمت ہونا ہی زمین کا بوجھ ہونے کے لیے کافی تھا۔ تہمت بے جا ہونا تو عبرت کا آخری درجہ ہے۔ بات محاوروں کی ہورہی تھی۔ مگر مچھ کے آنسو ہمارے ہاں براہ راست جزائر برطانیہ سے آئے۔

Read more

شاگردوں سے خوفزدہ استاد

نظیراکبر آبادی اگر آج ہمارے درمیان موجود ہوتے توکیا کمالات دکھاتے، عوامی شاعر تھے، اس لیے کراچی پریس کلب کا پھیرا لگاتے تو ہوسکتا ہے کہ دو چار ڈنڈوں سے ان کی بھی تواضع ہوتی، آنسوگیس سے آنکھیں لال ہوتیں اور لاہورکا رخ کرتے تو پروفیسرز اور لیکچرز ایسوسی ایشن کا دھرنا دیکھتے، جن کی فریاد پر دھرنوں کے شہنشاہ کان دھرنے کو تیار نہیں۔ ایسے میں وہ ہمیں برسات کی بہاروں کا احوال سنانے کی بجائے، یہ گنگناتے کہ کیا کیا لگاہے یارو، تعلیم کا تماشا ، جی کھول کر استاد کی ٹھکائی۔ وہ جس دورکے پروردہ تھے، وہاں استاد کی تعظیم و تکریم، باپ سے زیادہ تھی، اپنے بچے کو استاد کے سپرد کرتے ہوئے، گھرکے بڑے یہ کہتے تھے کہ چمڑی آپ کی ہڈیاں ہماری۔

نظیر تو یہ تماشا دیکھ کر حق دق رہ جاتے اور ان کی سمجھ میں نہ آتا کہ ہمارے بارے میں کیا رائے قائم کریں۔ جہاں پولیس، استادوں کو ڈنڈے مار رہی ہو، ان پر آزادانہ آنسوگیس کا استعمال کررہی ہو انھیں گرفتارکرکے حوالات لے جارہی ہو، وہاں استاد کا احترام کیسے اور کیوں کر ہو۔ وہاں بہاولپور کا شاگرد اپنے استاد سے اختلافِ رائے پر چھرے مارکرکیوں نہ قتل کردے اور کراچی میں کسی ایسے استاد کو گولیوں سے کیوں نہ چھلنی کردیا جائے جو اپنے شاگردوں کو جدید تعلیم دیتا تھا اور نئے خیالات سے روشناس کراتا تھا۔ ایسے ایک نہیں کئی واقعات ہیں جن میں استاد قتل کیے گئے اور ان کے قاتل آج بھی آزاد پھرتے ہیں۔

Read more

کرائسٹ چرچ سے بہاول پور تک

نیوزی لینڈ کی 39 سالہ خاتون وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحۂ کرائسٹ چرچ کے بعد جس طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا، اس نے اُنہیں ممتاز عالمی مدبرین کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ اِس وقت کوئی بھی صدر یا وزیر اعظم اُن کے برابر نظر نہیں آ رہا۔ اُن کا قد اتنا بڑھ گیا ہے کہ بڑے بڑوں کو اُنہیں دیکھنے کے لئے آنکھیں دور تک اوپر اٹھانا پڑتی ہیں۔ دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کے دوران کیے گئے حملوں نے متعدد کلمہ گوؤں کو تو شہید کیا، بہت سوں کو زخمی کر دیا، لیکن نسلی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جو بند محترمہ نے باندھا، اس نے بھی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جس طرح انہوں نے اپنے مسلمان شہریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کیا، اور اپنے ہم وطنوں کو اپنے ساتھ شریک کیا، اس نے دُنیا بھر کے مسلمانوں کے دِل تو جیتے ہی، خود نیوزی لینڈ ہی کو نہیں پورے یورپ، بلکہ پوری مغربی دُنیا کو خود حفاظتی کے ایک نئے لائحہ عمل سے روشناس کرا دیا۔

Read more

پاکستان کا مطلب کیا

افسوس ہم اپنی بنیاد سے بے خبر ہو چکے۔ ہیہات! ہیہات!ہم اپنی تاریخ بھول گئے۔ کیا کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ کوئی قوم اپنی وجہ تخلیق فراموش کر بیٹھے؟ نرم ترین لفظ بھی اس عمل کے لیے خودکشی ہے، بنیاد گئی تو دیواریں گریں، دیواریں گریں تو چھت نیچے آ رہی، انجام موت، درد ناک۔ اے غفلت کیش گروہ، اے حال مست بے فکروں کے انبوہ، سوچو کہ وہ دھان پان پتلا دبلا انسان جس نے تپ دق کی

Read more

میں زندہ رہا

یہ قصّہ شاید آپ نے بھی سنا ہو۔انقلاب فرانس اور اس سے منسلک وحشت ناک خون خرابے کے بعد کسی نے ایک بڑے پادری سے کہ جو انقلاب کا حامی رہا تھا، پوچھا کہ اس تمام عرصے میں آپ نے کیا کیا؟جواب تھا ’’میں زندہ رہا‘‘یعنی یہ کہ بچ گیا۔گویا ایک پر آشوب زمانے میں اپنے آپ کو قتل ہونے سے یا ہلاک کئے جانے سے محفوظ رکھنا بھی ایک کارنامہ ہے اور وہ بھی سر جھکائے اور رحم کی

Read more

زلمے خلیل زاد، اشرف غنی اور مودی سرکار

پنجابی کا ایک محاورہ غصے کی اس صورت کا ذکر کرتا ہے جو گدھے پر سے گرنے کی وجہ سے کمہار پر اُتارا جاتا ہے۔ افغانستان کے صدر ان دنوں ویسے ہی غصے کا شکار ہوئے نظر آرہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے انہیں اعتماد میں لئے بغیر افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا بظاہر ’’عاجلانہ‘‘ اعلان کردیا۔ زلمے خلیل زاد کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اس کی خواہش پورا ہونے کی راہ نکالے۔طالبان سے باقاعدہ

Read more

سوشل میڈیا کا مثبت اور منفی استعمال

اسے آپ فیس بک کہیں کہ سوشل میڈیا، اس کو استعمال کرنے کے ہولناک نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ گزشتہ دنوں کرائسٹ چرچ میں حملہ آور نے گولیاں چلاتے ہوئے سوشل میڈیا آن رکھا، پوری دنیا کے وہ لوگ جو سوشل میڈیا ہی کو زندگی، شوق اور مصروفیت سمجھتے ہیں، وہ سب لوگ حیران اور خوفزدہ ہونے کے باوجود، دنیا بھر میں اس دہشت گردی اور دو مساجد پر حملہ آور کو قابو کرنے کے لئے ایک حرف بھی نہ لکھ

Read more

عثمان بزدار کا چیلنج

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تقرری ایک بڑا سیاسی موضوع ہے۔ کیونکہ وہ ایک تجربہ کار سیاست دان یا پارلیمنٹرین کی حیثیت نہیں رکھتے تھے او رنہ ہی ان کا تحریک انصا ف میں کام کرنے کا کوئی وسیع تجربہ تھا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان پر حد سے زیادہ تنقید کا پہلو بھی نظر آتا ہے او ران کے مخالفین کے بقول پنجاب کو ایک کمزور وزیر اعلی دے کر اصل اختیارات کا مرکزاسلام آباد یا وزیر اعظم کو خود بنایا گیا ہے۔ ایک طرف ان کے مخالفین کی یہ دلیل ہے تو دوسری طرف تحریک انصاف کے حامیوں کا نکتہ نظر ہے کہ پنجاب جیسے مضبوط او رطاقت ور صوبہ میں ایک کمزور وزیر اعلی دے کر پی ٹی آئی کی مستقبل کی سیاست کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ ایک دلیل سیاسی پنڈتوں کی بھی ہے کہ ان کے بقول اگر پنجاب میں مسلم لیگ ن اور شریف برادران کی سیاست کو کمزورکرنا تھا تو پی ٹی آئی کی وزیر اعلی کے طور پر عثمان بزدار کی تقرری سمجھ سے بالاتر ہے او ریہ بات سیاسی طو رپر ہضم نہیں ہوتی۔

Read more

چھ ہفتے کا ریلیف

سپریم کورٹ کی جانب سے منگل کے روز آئے فیصلے سے ’’ڈیل یا ڈھیل‘‘کا تاثر اجاگر نہیں کرسکتا۔ خالصتاََ طبی بنیادوں پر مہیا ہوئی چھ ہفتوں تک محدود مہلت ہے۔اس مہلت میں اضافہ اگر ضروری قرار پایا تو فقط ہائی کورٹ کا وہ بنچ ہی فراہم کرپائے گا جس کے روبرو سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی سزا کے خلاف اپیل زیرسماعت ہے۔ تلخ حقیت مگر یہ ہے کہ ہمارے ہاں تاریخی اعتبارسے جائز وجوہات کی بنا

Read more

خوشی کی خبر

سب سے پہلے خوشی کی یہ خبر صدر ٹرمپ کو وزیراعظم مودی نے ہاٹ لائن پر سنائی۔ صدر ٹرمپ نے اسی وقت اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کو فون کیا۔ یاہو اس وقت اسرائیل کے مذہبی رہنمائوں کے ساتھ خفیہ میٹنگ کر رہا تھا۔ اسے باہر بلا کر بات کرائی گئی۔ یاہو اجلاس میں واپس گیا اور یہودی علماء کو ’’ایک اچھی خبر‘‘ کی مبارک باد دی۔ یہ الگ بات کہ اس نے احتیاطاً خبر کی تفصیل نہ بتائی۔

Read more

بلاول بھٹو کی سیاست

بلاول بھٹو کی سیاست کے تناظر میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی ساتھیوں کا نکتہ نظر یہ تھا کہ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کی سیاست سے بالکل مختلف طرز کی سیاست کرکے کھوئی ہوئی پارٹی کی ساکھ کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ بہت سے سیاسی پنڈتوں کی بھی یہ ہی توقع تھی کہ وہ روایتی طرز کی سیاست کی بجائے ایک ایسی سیاست کو ترجیح دیں گے جو ان کو بھی مقبول لیڈ ر کے طور پر پیش کرے گی اور ملکی سطح کی سیاست میں وہ ایک نئی امید بھی پیدا کرسکیں گے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی بحالی میں ایک نوجوان قیادت درکار تھی جو بلاول بھٹو کی صورت میں سامنے آئی تھی۔

Read more

افغانستان میں بھارتی اثر و نفوذ

پلوامہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین فضائی محاذ پر جو رائونڈ چلا اس کے نتیجے میں یقینا ہم One-Upرہے۔ بھارتی مگ طیارہ مارگرایا گیا۔ اس کا پائلٹ گرفتار ہوا۔اسے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہا کردیا گیا۔ اس رائونڈ کی وجہ سے بھارت کے پاس بھرپور جنگ کی جانب بڑھنے کی گنجائش اور جواز موجود نہ رہے۔ انہیں کھودینے کے بعد بھی مودی سرکار کے من میں ’’بدلہ‘‘ لینے کی خواہش اب بھی مچل رہی ہے۔ مستقل چوکسی

Read more

سمجھوتہ کیس کے ملزمان بری: ذمہ دار کون؟

بھارت میں ہریانہ صوبہ میں پنچکولہ کی اسپیشل کورٹ نے سمجھوتہ ایکسپریس بلاسٹ کیس میں ملوث سبھی ملزمان سوامی اسیمانند، لوکیش شرما، کمل چوہان اور راجیندر چودھری کو بری کر دیا ۔ پچھلے کئی برسوں سے خصوصاً،2014ء میں وزیر اعظم نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد جس طرح عدالت میں اس کیس کی پیروی ہورہی تھی، یہ فیصلہ توقع کے عین مطابق ہی تھا۔ ملزموں کا دفاع کوئی اور نہیں بلکہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی

Read more

سوہنی دھرتی اللہ رکھے

وہ بچپن تھا جب صحن ایک تھا۔ بہت بڑا صحن، سب اس میں مل کر کھیلتے۔ گرمیوں میں ڈیوڑھی ٹھنڈی لگتی اور جاڑوں میں اندر کا نیم تاریک کمرہ گرم ہوتا۔ بڑے اس میں گھنٹوں بیٹھتے۔ بچے اندر جاتے تو انہیں دکھائی کچھ نہ دیتا۔ فوراً باہر نکل آتے۔ پھر صحن تقسیم ہوگیا۔ درمیان میں دیوار اٹھا دی گئی۔ اب یہ دو گھر الگ الگ ہو گئے مگر جن کا بچپن بڑے صحن میں گزرا تھا، وہ چشم تصور سے

Read more

زمیں سے معشوق لیں گے چاند آسماں سے لیں گے

سچ کہا تھا منیر نیازی نے کہ شاعر ہی تصورات پیش کرتے ہیں ’جسے دوسرے عملی شکلوں میں ڈھالتے ہیں۔ یہاں تک کہ چاند پر پہنچنے کا آئیڈیا بھی سائنسدان کو شاعروں ہی نے دیا۔ چالیس سال بنی اسرائیل صحرا میں بھٹکتے پھرے۔ کبھی نخلستانوں کی تلاش میں‘ کبھی سرابوں کے پیچھے ’بہتر برس ہو گئے ہیں پاکستانی قوم کو بھٹکتے ہوئے‘ کبھی سیٹو کے قافلے کا حصہ بنے ’کبھی سینٹو کی گرد راہ‘ ایوب خان کے عہد میں آر سی ڈی کا ڈول ڈالا گیا جو کسی نہ کسی شکل میں آج بھی موجود ہے مگر کوئی تیر نہ مارا گیا۔

کوئی پہاڑ آر سی ڈی (موجودہ ECO) نے نہ کھودا ؎ سر ہو سکی نہ اس کی مدد سے کوئی مہم دیوار دل پہ عشق کے نقشے لگے ہوئے سارک بنا اور بھارت کی کم ظرفی نے اسے ترقی کا زینہ نہ بننے دیا۔ غالب نے گمراہی کا جو تصور پیش کیا ’ہم اسے عملی جامہ پہنانے پر تلے ہیں ؎ چلتا ہوں تھوڑی دور ہر اک راہرو کے ساتھ پہچانتا نہیں ہوں ابھی راہبر کو میں کبھی مہاتیر کا ملائیشیا ہمارا آئیڈیل بنتا ہے‘ کبھی ہم سنگاپور کے لی کوآن یو کے پیچھے چلتے ہیں۔

Read more

قبر کے کتبے کے گلے میں ہار اور صدارتی گیٹ ہمیشہ کے لئے بند

کسی بھی ایوارڈ کی وقعت اور اہمیت کو پرکھنا ہو تو یہ دیکھئے کہ آپ سے پہلے وہ ایوارڈ کن کن ادیبوں کو مل چکا ہے۔ اگر تو ایسے ویسے ادیبوں کو بھی مل چکا ہے تو اسے قبول کر کے آپ بھی ایسے ویسے ہو جائیں گے۔ مجھے 2001 ء میں یا شاید 2002 ء میں دوہا قطر کا فروغ اردو ادب انٹرنیشنل ایوارڈ عطا کیا گیا اور یہ فیصلہ اس جیوری نے کیا جس کے چیئرمین مشتاق یوسفی تھے اور یوسفی صاحب کے بقول جیوری نے صرف چند منٹوں کے اندر متفقہ طور پر یہ فیصلہ سنایا تو یہ ایوارڈ میرے لئے اس لئے بھی مسرت اور اعزاز کا باعث بنا کہ اس سے پچھلے برس یہ ایوارڈ شوکت صدیقی صاحب کو دیا گیا۔

ان سے پہلے احمد ندیم قاسمی ’اشفاق احمد اور قرۃ العین حیدر وغیرہ نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ بلکہ جب جرمنی کی سرکاری ادبی تنظیم ”لٹریٹر ورک سٹاٹ“ نے میرے ناول ”راکھ“ کے حوالے سے جنوب مشرقی ایشیا کے نمائندہ ناول نگار کی حیثیت سے مجھے برلن مدعو کیا تو یہ بھی ایک بڑا اعزاز اس لئے تھا کہ مجھ سے پیشتر انتظار حسین اور قرۃ العین حیدر کے علاوہ جرمن ادیب تھامس مان جس نے ”ٹن ڈرم“ جیسا ناول تخلیق کیا تھا کو بھی یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

Read more

اسے کہتے ہیں وزیراعظم

بحرالکاہل کے شفاف نیلگوں پانیوں میں سانس لیتے ہوئے وہ جزائر جو نیوزی لینڈ کے نام سے جانے پہچانے جاتے ہیں، ان دنوں دنیا کی نگاہوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس کا سبب وہ اندھا دھند قتل ہیں جس کا شکارکرائسٹ چرچ میں نماز ادا کرنے والے مسلمان ہوئے۔

نیوزی لینڈ سے کبھی بھی اس نوعیت کی سفاکانہ قتل و غارت گری کی خبریں نہیں آئی تھیں لیکن جب آئیں تو انھوں نے ساری دنیا کے لوگوں بہ طور خاص مسلمانوں کو دہشت زدہ کردیا۔ پاکستان پر یہ خبر بہ طور خاص اثر انداز ہوئی کیونکہ ملکی حالات سے گھبرا کر نقل مکانی کرنے والے پاکستانیوں نے دور دراز کی بستیوں میں پناہ لینے اور اپنا روزگارکمانے کو ترجیح دی ہے۔ النور مسجد میں جان، جاں آفریں کے سپرد کرنے والوں میں پاکستانی نوجوان اور بزرگ دونوں ہی شامل تھے۔

Read more

جنگ اور جمہوریت

چند دن پہلے کی بات ہے شانتی دیوی نے دوردرشن سے پوچھا تھا ”کیا پا کستان میں بھی جنگی جنون ہے“ مجھے اس کی بات بالکل پسند نہ آئی بلکہ کچھ غصہ بھی آیا۔ میں سوچتا رہا کیا جواب دوں اور ایک شعر اس کی نذر کیا

یہ جو زندگی کی کتاب ہے، یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں ایک حسین سا خواب ہے، کہیں جان لیوا عذاب ہے

بس یہ ہے آج کی زندگی۔ پاکستان حالت جنگ میں تو نہیں مگر جنگ لڑنے کے لئے تیار ضرور ہے۔ ویسے تو اسلامی تاریخ جنگ و جدل سے مبرا نہیں میرے ہاں جہادِ نفس بھی جنگ ہی ہے۔ ہماری اسلامی تاریخ میں تو نہیں مگر مسلمانوں کی حالیہ تاریخ میں ایک انوکھا اور عجیب سا فیصلہ سامنے آیا۔ دنیا میں زیادہ آبادی رکھنے والے دو ملک جو جمہوریت کا راگ بھی خوب الاپتے ہیں، دونوں بظاہر حالت جنگ میں ہیں ان میں پاکستان کئی سالوں سے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے کئی ہزار لوگوں کی قربانی دے چکا ہے۔ اس کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو جنگ نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے کیونکہ جنگ سے جمہوریت بھی قتل ہو جاتی ہے۔

Read more

ایک ٹائم کلر طالب علم کی کہانی

جب اس کے والد اس سے کیاگیا وعدہ پورانہ کرسکے تو اس نے ٹائم کلر بن کرخودکوبربادکرنے کافیصلہ کرلیا۔ وہ اپنے والدین کے لئے سخت آزمائش بن گیا لیکن پھر یہ آزمائش کادور ختم ہوا اوراللہ رب العزت کی رحمت ہوئی۔فرخ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کے والدین اس سے بہت پیار کرتے تھے۔ اس کا بے حد خیال رکھتے۔

فرخ بھی اپنے والدین کی ہر بات مانتا تھا۔ وہ پڑھائی میں بھی بہت اچھا تھا۔جب فرخ نویں جماعت میں آیا تو ا س کے والد نے اس سے کہا کہ بیٹا اگر تم میٹر ک میں اے ون گریڈ لے آؤ تو ہم تمہیں ایک نئی ہونڈا موٹر بائیک دلادیں گے۔

Read more

خیرہو تیری لیلائوں کی

اس دفعہ سرکاری سطح پر تو معلوم نہیں مگر سول سوسائٹی نے پورے پاکستان میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ عورت راج کہہ کر جلوس نکالے ، بہت بینرز اور پوسٹرز دل کا غبار نکالنے کیلئے نوجوان بچیوں نے بنائے اور لہرائے، کچھ ایسے تھے جن پر تنگ نظر تو کیا ہر ہوش مند کو اعتراض ہوسکتا تھا میں نے ان کے پرنٹ آئوٹ ان بچیوں کو دکھا کر شرمندہ کرنے کی کوشش کی مگر ایک لہر ہے جوش اور

Read more

دہشت گردی کی جنگ

دہشت گردی کسی بھی نوعیت کی ہو یا اس کا پس منظر سیاسی، سماجی، علاقائی، لسانی، قوم پرستی یا مذہبی بنیاد ہو اس کی ہر سطح پر یا فریق کی جانب سے نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ اس کے خاتمہ پر سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی۔ دہشت گردی کا یہ بیانیہ کہ اس کی بنیاد محض مذہبی یا بالخصوص اسلام کے ساتھ جوڑ کر دیکھی جانی چاہیے، درست حکمت عملی نہیں۔ اس وقت عالمی دنیا میں مسلم دشمن یا مخالف عناصر اس منطق کو بنیاد بنا کر پیش کرتے ہیں کہ دہشت گردی کا تعلق اسلام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

Read more

’’سانپ‘‘ ابھی مرا نہیں

اُردو کے ایک محاورے کے مطابق نماز بخشوانے جائو تو روزے گلے پڑجاتے ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ مگر معاملہ اس کے برعکس ہوا۔ دربار بنی گالہ کی راہداریوں میں ہوئی سرگوشیوں کی خبر رکھنے والوں کا دعویٰ تھا کہ عثمان بزدار صاحب کو محض وضاحتیں دینے کے لئے طلب نہیں کیا جارہا۔ مناسب ڈانٹ ڈپٹ کے بعد انہیں وارننگ دی جائے گی کہ پنجاب اسمبلی میں پاس ہوا وہ بل فی الفور واپس لیا جائے جس کے ذریعے

Read more

اور کچھ نہیں تو ساحل کی قدر ہی کر لو!!

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بے گھر انسان پر کیا گزرتی ہے! سعدیؔ کے پاس جوتے نہیں تھے۔ سفرکر رہے تھے شاکی اورنالاں ! راستے میں دیکھا کہ ایک مسافر کا پائوں ہی نہیں تھا! شکر بجا لائے کہ پائوں تو سلامت ہیں! باپ گھر بناتا ہے: پیسہ پیسہ جوڑ کر! جوانی اور بڑھاپے کی ہڈیوں کا سفوف‘ گارے میں مکس ہوتا ہے تب مالِ حلال سے مکان بنتا ہے۔ پھر بیٹے‘ بیٹیاں‘ پوتے ‘ نواسے‘ اس میں

Read more

’’ہم سب گوری ہیں‘‘

انتہا پسندی اور دہشتگردی دنیا کو جس طرح اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اس کا تازہ ترین مظاہرہ ہم نے نیوزی لینڈ میں 2 مساجد پر ہونے والے خونی حملے میں دیکھا جس میں اب تک 50افراد ختم ہوچکے ہیں اور کئی جاں کنی کے عالم میں ہیں ۔ اس نوعیت کے حملے اب نئے نہیں رہے اور ان کا دائرہ دنیا کے تمام براعظموں تک پھیل چکا ہے۔ ایک طرف مذہبی یا نسلی بنیادوں پر نفرت کا یہ

Read more

’’ایوارڈ حاصل کرنے کے مجرب نسخے اور قبر کے کتبے‘‘

سول ایوارڈ کچھ تو عطا ہوتے ہیں اور کچھ عطا کروائے جاتے ہیں یعنی کچھ ملتے ہیں اور کچھ ’’حاصل ‘‘ کئے جاتے ہیں۔ ایوارڈ ’’حاصل‘‘ کرنے کے لئے وہ تمام تر حربے استعمال کئے جاتے ہیں جو کسی بھی غیر قانونی عمل کو قانونی کروانے کے لئے بروئے کار لائے جاتے ہیں‘ یعنی سفارش‘ دوستی‘ تعلقات‘ سیاست اور تعلقات عامہ کے شعبہ سے ۔ ویسے تو ایوارڈ حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی صوبائی

Read more

’’وسیم اکرم پلس‘‘ کی قربانی؟

اتوار کی رات سونے سے قبل حسب عادت سوشل میڈیا تھوڑی دیر کو دیکھا۔ خوش گوار حیرت ہوئی کہ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے زمانے میں بے تحاشہ لوگ جو عموماََ ٹویٹر کے ذریعے ایک دوسرے کی جان کے درپے نظر آتے ہیں یکسو ہوکر PSLکے فائنل سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ میچ کے ایک ایک مرحلے کو چٹکلہ نما تبصروں کے ذریعے پر رونق بنارہے تھے۔دعویٰ ہے کہ اس میچ کو تقریباََ آٹھ کروڑ لوگوں نے ٹی وی

Read more

شالا پردیسیاں نی خیر ہووے

نیوزی لینڈ میں مائوں کے جگر گوشے خون میں نہا گئے۔ باپ مارے گئے۔ بیویاں شہید ہوئیں۔ بیٹیوں کے لہو سے مسجدوں کے خون حنارنگ ہوئے۔ اپنے اپنے وطن سے ہزاروں میل دور، پردیس میں، قیامت گزر گئی۔ کچھ وہیں آسودۂ خاک ہو رہے ہیں، کچھ کے جسد واپس لائے جا رہے ہیں۔ چشم فلک نے ایسے سانحے کم ہی دیکھے ہوں گے۔ ستارے اس خون آشام منظر پر بجھنے کو ہیں۔ ہوائیں بین کر رہی ہیں۔ زمین تھرا رہی

Read more

بھارتی انتخابات۔ اندیشے اور توقعات

بھارت میں 543 رکنی پارلیمنٹ کیلئے عام انتخابا ت کا بگل بج چکا ہے۔ 11اپریل سے 19 مئی تک سات مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائینگے۔ 23مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ حال ہی میں جس طرح حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پانچ صوبائی انتخابات با لخصوص مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے مصاحب خاص اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی

Read more

پانی کے لیے ترستا میرپور

ڈھائی بلین ڈالر کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے مجوزہ کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے خلاف جاری مہم محض اتفاق نہیں بلکہ اس کا ایک طویل اور تلخ پس منظر ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کا وہ شہر ہے جس کے سینے پر ساٹھ کی دہائی میں منگلاڈیم تعمیر کیا گیا۔ ہزاروں خاندان اجڑے۔ آباواجداد کی قبریں پانی میں بہہ گئیں۔ مساجد، خانقاہیں اور درجنوں درگاہیں بھی جو شہریوں کی عقیدت اور محبت کا مرکز ومحور تھیں دیکھتے ہی دیکھتے

Read more

میثاق جمہوریت اور سیاسی قیادت

پاکستان کی سیاسی قیادت کا المیہ یہ ہے کہ جب یہ طبقہ حکمرانی کے نظام سے باہر ہوتا ہے یا وہ ذاتی سیاست کے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتا ہے تو ان کو جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور آئین کی پاسداری کا بخار چڑھ جاتا ہے۔ لیکن جب یہ ہی طبقہ اقتدار کی سیاست کا حصہ بنتا ہے تو یہ سنہرے الفاظ، خیالات، سوچ اور فکر کو پس پشت ڈال کر حکمران طبقہ محض ذاتی مفادات پر

Read more

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی۔ ایک زاویہ اور بھی ہے

”کئی برسوں سے سن رہا تھا اور پڑھ رہا تھا کہ فرانس پر وہ لوگ“ حملہ آور ”ہورہے ہیں جو سفید فام نہیں ہیں۔ میں سمجھتا تھا کہ یہ مبالغہ آرائی ہے اور اس کا مقصد سیاسی سکور حاصل کرنا ہے مگر فرانس جا کر دیکھا تو یہ سب کچھ نہ صرف سچ نکلا بلکہ یوں محسوس ہوا کہ اصل سے بھی کم ہے۔ “ نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں پر وحشیانہ حملہ کرنے والے دہشت گرد نے ٹوئٹر پر اپنا ”منشور“ نشر کیا ہے۔ مندرجہ بالا سطور اسی منشور کا حصہ ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس منشور کا عنوان اس نے کیا رکھا ہے اور یہ عنوان کہاں سے لیا ہے؟ اس سوال کے جواب کے لیے ہمیں ایک بار پھر فرانس جانا پڑے گا۔ ریناڈکیمو 1946 ء میں پیدا ہوا۔ حصول تعلیم کے لیے برطانیہ اور امریکہ گیا۔ ادب کی طرف رجحان تھا مگر شروع ہی سے متنازعہ ہوگیا۔ اس کا موقف تھا کہ فرانس میں ادب کا تذکرہ ہو تو ترجیح یہودی النسل ادیبوں کو دی جاتی ہے۔ کھلم کھلا ہم جنس پرست بھی تھا۔ اس موضوع پر کتاب بھی لکھی۔

Read more

صدارتی ایوارڈ کے اصطبل میں عربی گھوڑے اور خچر

یہ غالباً 91 ء کا قصہ ہے جب صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیے جانے کے بعد اسلام آباد کے ایک انگریزی اخبار کے رپورٹر نے مجھ سے معمول کا ایک سوال کیا کہ آپ کا اس ایوارڈ کے بارے میں کیا تاثر ہے اور میں نے کہا تھا کہ تمغہ حسن کارکردگی ایک ایسا اصطبل ہے جس میں عربی گھوڑے اور خچر ساتھ ساتھ بندھے ہوتے ہیں۔ اس بیان پر مجھ سے پہلے اپنے زور بازو سے ایوارڈ ”حاصل“ کرنے والے ایک دو ادیبوں نے بہت غل مچایا کہ تارڑ نے ہمیں خچر کہا ہے۔

میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہیں نہیں حضور میں نے تو آپ کو عربی گھوڑے کہا ہے پر انہیں یقین نہ آیا کہ وہ ہنہنا نہیں سکتے تھے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس بار جو اعلیٰ ٹپ ایوارڈ دیے گئے ان میں شاید خچروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ چند ایک عربی گھوڑے بھی شرمندہ شرمندہ سے پھرتے ہیں کہ اس ایوارڈ کی عاشقی میں تو عزت اسپ بھی گئی۔ اسی لئے تو برادر عامر خاکوانی نے اتنا ماتمی کالم ان ایوارڈز کی خوشی میں لکھا ہے۔

Read more

موت سے آنکھ مچولی

افغانستان سے خبریں آرہی ہیں کہ سالہا سال بعد وہاں امن قائم ہونے کو ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ 17 برس کے بعد اب وہ وہاں سے امریکی فوجوں کو نکال لیں گے۔ قطر میں 16 دن تک امن بات چیت کرنے والے ملا عبدالغنی برادر سے صرف افغانی نہیں، پاکستانی بھی بہ خوبی واقف ہیں اس لیے کہ پچھلے برس وہ پاکستان کی جیل سے چھوٹ کر گئے ہیں۔

افغان ان کے اثر و رسوخ سے بہ خوبی واقف ہیں اور اس لیے ان کے دورِ اقتدار میں خواتین گھروں میں قید رکھی گئیں۔ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگی، موسیقاروں اور گلوکاروں کے ساتھ بہت برا سلوک ہوا۔ کابل کے فٹ بال اسٹیڈیم میں لوگوں کو برسر عام سخت سزائیں دی جاتی تھیں جن میں ہاتھ کاٹنا، گردن اڑا دینا اور دوسری وہ سزائیں شامل تھیں جنھیں باہر کی دنیا میں غیر انسانی خیال کیا جاتا تھا۔

Read more

ترجیحات کا ٹکراؤ

سیاست میں بنیادی اہمیت سیاسی ترجیحات کی ہوتی ہے۔ مسائل تو بہت ہوتے ہیں اور ان کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں ہوتا۔ لیکن ایک اچھی، موثر، بہتر اور شفاف حکمرانی سمیت عوامی مسائل کی اہمیت کو سمجھنے والی حکومت یا قیادت کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ بہت زیادہ بردباری اورتدبر و فہم کے ساتھ اپنی سیاسی، سماجی اور معاشی ترجیحات کا تعین کرتی ہے۔ ترجیحات کا درست سمت بنیادی طو رپر حکومت اور عوامی سطح پر ایک دوسرے کے بارے میں اعتمادسازی یا بھروسا کی سیاست کو تقویت دینے کا سبب بنتی ہے۔ ہماری جمہوری حکمرانی کا المیہ ہے کہ یہاں جو کچھ حکمرانی کے نام پر ہورہا ہے اس سے عوام اور حکمران طبقہ کے درمیان واضح خلیج پیدا ہورہی جو حکمرانی کے مروجہ نظام کی مجموعی ساکھ اور شفافیت پر سوالات اٹھاتی ہے۔

اسی طرح جب سیاست بنیادی طور پر عوامی مسائل سے ہٹ کر سیاست دانوں، سیاسی جماعتوں یا ارکان پارلیمنٹ کی ذاتی ترجیحات سے جڑ جاتی ہے تو اس کا نتیجہ بھی معاشرے میں ایک ٹکراؤ کی صورت میں پیدا ہوتا ہے۔ حال ہی میں پنجاب میں وزیر اعلی، صوبائی ؒ وزرا، مشیروں اور صوبائی ممبران کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر لوازمات کے حوالے سے منظور ہونے والا بل کی صورت بھی ایک بڑے تنقیدی پہلو کے طو رپر سامنے آئی ہے۔ وزیر اعلی، وزرا اور ارکان صوبائی ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ یقینی طو رپر ان کے لیے اہمیت رکھتا ہوگا اور اس کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

Read more

کیلے اور سیاست میں حیران کن مماثلت

سیاست میں ”بنانا ری پبلک“ کی اصطلاح عام ہے۔ اِسے سب سے پہلے امریکی مصنف اوہینری نے 1901 ء میں لاطینی امریکہ کی ریاستوں کے لیے ایجاد کیا۔ اس سے مراد وہ ریاستیں تھیں جہاں سیاست اور معیشت انتہائی غیرمستحکم ہوتی۔ یہ ممالک اپنی آمدنی کے لیے معدنیات اور کیلے کی کاشت پر مکمل انحصار کرتے۔ بنانا ری پبلک کی مذکورہ تاریخ کو چھوڑ کر اگر ہم کیلے اور سیاست دان میں مماثلت تلاش کریں تو بعض حیران کن نکات

Read more

مودی کا ہندو قوم پرستی کا ایجنڈا

بھارت میں اگلے ماہ عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کے بعد انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں سیاسی مہم جوئی کے دوران بھارت کے سا تھ تعلقات کبھی الیکشن ایشو نہیں بنے لیکن مودی سرکار تو پاکستان کے ساتھ جنگجویانہ رویہ کو خوب ہوا دے رہی ہے۔ پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے بھارتی انتخابی مہم میں پاکستان کو ایک بڑا ایشو بنادیا ہے۔ نریندر مودی کو بھارت کے قریباً 20 کروڑ مسلمانوں کے ووٹوں کی کوئی پروا نہیں، وہ تو انتہا پسند ہندوؤں کی وکٹ پر کھیل رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مودی نے 2014 ء میں ہو نے والے انتخابات میں بھی اینٹی پاکستان اور اینٹی مسلم کارڈز استعمال کیے تھے۔ اس نے خود کو ایک بزنس فرینڈلی وزیراعظم کے طور پر پیش کیا تھا۔ ان انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہ تصور کر لیا تھا کہ عوام نے ان کے ایجنڈے کی بھرپور توثیق کر دی ہے۔ برطانوی جریدے ’اکانومسٹ‘ کے مطابق مودی کا کٹر ہندو قوم پرستی کا تصور جس میں پاکستان کو سٹریٹجک حریف سے زیادہ تہذیب کے لئے خطرہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، انہیں اپنی پارٹی بی جے پی میں الگ تھلگ کرتا ہے۔

Read more

خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں اس روئے زمین پر سب سے زیادہ حیرت انگیز انسان ہوں؟ سب سے زیادہ عجیب و غریب۔ میرا چیلنج ہے کہ مجھے کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ کوئی اندازہ نہیں کرسکتا کہ میرا اگلا اقدام کیا ہوگا؟ میں کس طرف مڑوں گا؟ میری پالیسی کیا ہے؟ میرا مستقبل کا روڈ میپ کیا ہے؟ کوئی نہیں جانتا میرے دشمن کون ہیں، میرے دوست کون ہیں؟ میں رات دن حرام کھاتا ہوں، تجارت میں، زراعت میں،

Read more

بلاول نواز ملاقات اور میثاقِ جمہوریت

(گزشتہ سے پیوستہ) بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف دل کے مریض ہیں۔ اُن پر دباؤ ڈالنا بھی ایک طرح کا تشدد ہے۔ اِس ملاقات میں میثاقِ جمہوریت پر بھی بات ہوئی کہ کس طرح دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی اِس میں شامل کرنے کا اہتمام کیا جانا چاہیے تاکہ جمہوری و سیاسی قدروں کو آگے بڑھاتے ہوئے سیاست کو نئی زندگی دلائی جا سکے۔ آرٹیکل 62 اور 63 کے حوالے سے ماضی میں روا رکھی گئی غلطیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی جمہوری جدوجہد کا بھی تذکرہ ہوا۔

جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بلاول نواز ملاقات محض تیمارداری کے لیے نہیں تھی، اُس کا سیاسی ایجنڈا بھی تھا، وہ غلط نہیں کہہ رہے ہیں۔ دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے قائدین خواہ کسی بھی حوالے سے ملیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سیاست یا ملکی حالات پر بات نہ ہو۔ آج آپ کے تمام مخالفین اور کئی موافقین کا یہ اعتراض بلا جواز نہیں ہے کہ یہ اصولوں کا نہیں، مجبوریوں کا سودا ہے۔ جوں جوں نیب کا شکنجہ کسا جا رہا ہے آپ کو چارٹر آف ڈیمو کریسی کی یاد ستانے لگی ہے۔

Read more

معاشرے کے ہاتھوں میں کیسے پوسٹر ہیں؟

سب سے پہلے ایک اعتراف کہ جسے کوئی اعتراف جرم بھی سمجھے وہ یہ کہ میں خواتین کے اس مارچ میں شامل تھا جو کراچی میں خواتین کے عالمی دن یعنی 8 مارچ کو فریئر ہال کے سبزہ زار پر منعقد ہوا اور یہ اقرار بھی کہ مجھے وہاں ہونا اچھا لگا۔ اس کا ایک جواز میری نظر میں یہ ہے کہ خواتین کی سماجی اور جمہوری آزادی کی تحریک مردوں کی شراکت کے بغیر کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ دراصل تو یہ معاشرے کی ترقی، آزادی اور خوشحالی کا مسئلہ ہے، سو یہ ذمہ داری صرف خواتین پر نہیں چھوڑی جا سکتی۔

یہ مثال دیکھئے کہ میڈیا کی آزادی بھی تو دراصل معاشرے کی آزادی ہے تو پھر اس آزادی کی جدوجہد میڈیا کے کارکن اکیلے کیوں کرتے ہیں؟ یہ کام تو سول سوسائٹی کا ہے کہ وہ اپنے حقوق کا مطالبہ کرے کہ جن کا حصول صرف ایک ذمہ دار اور آزاد میڈیا کے توسط سے ہی ممکن ہے۔ خیر، بات خواتین مارچ کی ہو رہی ہے۔ اس مارچ میں چند بلکہ صرف انگلیوں پر گنے جانے والے پوسٹر ایسے تھے جن کی معنوی برہنگی نے ایک طوفان برپا کر دیاہے۔

Read more

چین اپنا یار، جس پہ جان بھی نثار

بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روز جو پریس کانفرنس کی ہے میڈیا میں اس کی بہت دھوم ہے۔ بہت لوگ حیرانی سے یا جان بوجھ کر سادہ بنے سوال اٹھارہے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جواں سال رہ نما کو غصہ کیوں آیا۔ارادہ تھا کہ آج کے کالم میں اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے۔ بھارت میں لیکن ایک اہم مسئلے پر ہاہاکارمچی ہوئی ہے۔ ہمارے دوست چین نے ایک بار پھر امریکہ،برطانیہ اور فرانس

Read more

جماعت اسلامی پر پابندی…2

1997ء میں ویسے تو جماعت نے عسکری جدوجہد سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔ایسے حالات میں جب کہ جماعت اسلامی کشمیر عسکریت میں براہ راست یا بلواسطہ شریک بھی نہیں ہے اور تعلیمی ، تبلیغی او ررفاہی کاموں میں مشغول ہے، اس پر پابندی لگاناسمجھ سے باہر ہے۔ ایسی کارروائی ا ور پکڑ دھکڑ سے کشمیر میں حالات مزید خراب ہونے کااحتمال ہے۔بھارت نواز نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھی پابندی کو غلط اقدام قرادے رہے ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک

Read more

آداب ِطریقت کیا ہیں؟

وہ مالاکنڈ سے آئی تھی۔ کالج میں فزکس پڑھاتی اور پشتو میں شاعری کرتی ہے۔ متن یہ تھا کہ جو کچھ ظلم تم عورتوں پر کرتے ہو، اُن سب پر لعنت۔ وہ جس اعتماد کے ساتھ برقعہ اوڑھے ہوئے، بول رہی تھی۔ موجود سب سامعین، اُس کی شاعری کے ہر بند کے بعد تالیاں بجاتے تھے۔ یہ کہاں ہو رہا تھا۔ لوک ورثہ کے ہال میں، مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کیلئے سندھی این جی او نے پاکستان کی

Read more

نئے پاکستان میں ”ڈیل“ یا ”ڈھیل“ کا چرچا

جب ’’ڈیل‘‘ یا ’’ڈھیل‘‘ کا بہت چرچا تھا تو ایک دوست نے رات کے کھانے پر مدعو کرلیا۔میرے میزبان کی بے شمارصحافیوں سے ذاتی حوالوں سے دیرینہ دوستیاں ہیں۔ ان کے ہاں جائوں تو کئی مشہور اور متحرک ہم پیشہ دوستوں سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ گوشہ نشین ہوئے رپورٹر کو حالاتِ حاضرہ کے پس منظر کو سمجھنے کے لئے ٹھوس مواد مل جاتا ہے۔

Read more

آج جنگ ،کل صلح ، پرسوں پھر جنگ…

ہماری دنیا پہلے زرعی دور سے گزری ہے ۔ دریائے نیل ہو یا دریائے سندھ ، ان کے کناروں پر کپاس کاشت کی گئی ، عورتوں نے چرخا چلایا ، دھاگا اورکپڑا بنا ، یوں دنیا مہذب دور میں داخل ہوئی ۔ اس کے بہت بعد لوہے کا دور آیا ، جب انسان نے دہکتی ہوئی بھٹیوں میں لوہا پگھلایا اور اس پگھلے ہوئے لوہے سے تیر ، تلوار ، تبر ، خنجر اور قینچیاں بنائیں ۔ سوئیاں تو انسانوں

Read more

دیکھتے ہیں سی آئی اے کے کتنے اہلکاروں کو اب دوبارہ سکول بھیجا جاتا ہے

برطانیہ میں مقیم ایک صحافی دوست نے اتوار کے سہ پہر ایک Whatsapp پیغام بھیجا۔ سنسنی خبر اس میں یہ تھی کہ ہالینڈ کی ایک صحافی Bette Damنے برسوں کی تحقیق کے بعد ایک کتاب لکھی ہے۔ عنوان اس کا ہے "Searching for an Enemy”۔اس کتاب کا انگریزی ایڈیشن ابھی شائع نہیں ہوا ہے۔ اس کتاب میں موجود چند حیران کن تفصیلات کو مگر ’’گارڈین‘‘ اور ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کو چھاپنے کی اجازت مل گئی ۔ شائع شدہ مواد میں

Read more

جماعت اسلامی پر پابندی

70ء کی دہائی میں میرے چاچا ڈاکٹر مشتاق گیلانی (حال مقیم اسلام آباد) نے ہمارے آبائی قصبہ سوپور میں ایک تختی اور بستہ میرے کندھوں پر ڈال کر ہاتھ پکڑتے ہوئے محلہ مسلم پیر کی مرکزی درسگاہ میں پہلی جماعت میں درج کروایا۔ گو کہ امتداد زمانہ نے اکثر یادیں دھندلی کر دیں ہیں، مگر جن مشفق اساتذہ نے ہاتھ تھام کر تعلیم کا آغاز کروایا، وہ ابھی تک ذہن میں نقش ہیں۔ مگر بس د و سال بعد ہی

Read more

پاک بھارت کشیدگی بین الاقوامی تناظر میں

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ ہونے کے بعد اب معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ کشیدگی صرف اس وجہ سے ہوئی کہ پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر حملہ ہو گیا اور بھارت نے اس کے اثرات زائل کرنے کے لئے اپنی فضائی فوج تک کے استعمال کا فیصلہ کر لیا؟ یا یہ سب کچھ صرف بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی غرض

Read more

پاکستان پر قدرت مہربان ہورہی ہے

اگرچہ گزشتہ چند ہفتے پاک بھارت تناؤ کی نذر ہوگئے لیکن اس دوران پاکستان کی ہیت مقتدرہ کو سرجوڑ کر بیٹھنا پڑا۔ انہیں طویل عرصہ سے گومگوں کی پالیسی سے نکل کر اہم اسٹرٹیجک فیصلے کرنے کا موقع ملا۔ پاکستان نے بطور ریاست اپنی سرزمین کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا عزم پوری قوت سے دہرایا۔ اگرچہ ایسے اعلانات پہلے بھی بہت کیے جاچکے لیکن اب کی بار محسوس ہوتاہے کہ حکومت، عسکری لیڈرشپ، سیاسی پارٹیاں اور سماج کی قوت برداشت جواب دے چکی اور وہ کالعدم تنظیموں کا وجو دمزید گوارا کرنے کو تیار نہیں۔

حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علما نے پیغام پاکستان کے عنوان سے متفقہ طور پرنان اسٹیٹ ایکٹرز کے وجود کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردے کر ریاسست کے ہاتھ مضبوط کیے ہیں۔ اتفاق سے پاک بھارت کشیدگی کے عروج کے دوران ہی سیکرٹری خزانہ نے ”تبدیلی سرکار“ ہی نہیں بلکہ راولپنڈی کی مقتدر قوتوں کو بھی آگاہ کیا کہ فنانشنل ایکشن فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرسکتی ہے اگر کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اور نظر آنے والے اقدامات نہ کیے گئے۔

Read more

لیڈر شپ میں کچھ توشائستگی!

جنگ کے بادل ابھی پوری طرح چھٹے نہیں، بھارت کی چھیڑ چھاڑ جاری ہے، لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ جنگی ماحول کے دوران جو ہم آہنگی نظر آئی تھی وہ اب پھر عنقا ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے تو قومی اسمبلی میں منی فنانس بل کو بالکل اسی طرح منظور کرایا گیا جیسا کہ اب پارلیمنٹ میں وتیرہ بن چکا ہے۔ اپوزیشن کی ترامیم کو شامل کیے بغیر اسے منظور کرا لیا گیا۔ ایوان میں دستاویزات کے پرزے اسی طرح اڑائے گئے جیسا کہ گزشتہ برس بجٹ کی منظوری کے موقع پر تحریک انصاف کے ارکان نے اڑائے تھے بلکہ وہ حکومتی ارکان سے دست وگریبان ہونے کو بھی تیار تھے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی پلیٹ پاکستان کو درپیش گوناگو ں اقتصادی مسائل سے بھری پڑی ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی جماعت کی روایت کے مطابق فقرے بازی سے باز نہیں رہ سکے۔ انھیں یہ اعتراض تھا کہ بلاول بھٹو نے انگریزی میں تقریر کیوں کی ان کا کہنا تھا کہ ان کی چوری باہر چھپی ہوئی ہے، ان کو بتانے کے لیے اپنا بیانیہ انگریزی میں دیا۔ اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ زرداری قبیلہ بڑا غیور ہے معلوم نہیں کیوں بلاول، زرداری کہلوانے میں شرم محسوس کرتے ہیں۔

Read more

پی ٹی آئی کی سولو کھیلنے کی ضد سے خوف آتا ہے

سوشل میڈیا ایجاد ہی شاید پھکڑپن کو فروغ دینے کی خاطر ہوا ہے۔ اس پر حاوی یاوہ گوئی سے شاذہی لطف اٹھایا۔ زیادہ توجہ ہمیشہ اس انتشارپر مبذول رہی جو اندھی نفرت وعقیدت میں مبتلا ہوئے لوگ دُنیا بھر میں فیس بک یا ٹویٹر کے ذریعے پھیلاتے ہیں۔ یہ کالم لکھنے سے قبل مگر سوشل میڈیا پر نظر ڈالی تو ہنسی آگئی۔ کسی ظالم نے ”تجزیہ“ کیا تھا کہ فیاض الحسن چوہان صاحب کے استعفیٰ کی وجہ سے سیاسی بیانات کی گرماگرمی کے حوالے سے جو ”خلائ“ پیدا ہوا تھا اسے اسد عمر اور وزیر اعظم صاحب نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف دیے بیانات کے ذریعے ”پُر“ کردیا ہے۔

تھوڑی دیر کو اس فقرے سے لطف اندوز ہونے کے بعد مگر سوچنے کو مجبور ہوگیا کہ ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو بلاول بھٹو زرداری کو طنز نہیں بلکہ تضحیک کا نشانہ بنانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں فیصل واوڈا کی وجہ سے اُٹھے تنازعے پر مٹی ڈالنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جو اں سال رہ نما نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ حکومت کو اس کی وجہ سے ان کا شکر گزار ہونا چاہیے تھا۔ معاملہ اگر بڑھ جاتا۔ بلاول بھٹو زرداری خود کو اس قضیے سے لاتعلق کرلیتے تو فیصل واوڈا 2019 کے زاہد حامد بن جاتے۔

Read more

دو نہیں۔ ۔ ۔ ایک عمران خان

اس میں کوئی شک نہیں کہ پلوامہ حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے جو اقدامات بھی کیے ، ان سے نہ صرف جنگ کا خطرہ ٹلا بلکہ دُنیا بھر میں ایک ریاست کے طور پر پاکستان کا اور ایک سربراہِ حکومت کے طور پر عمران خان کا امیج بلند ہوا۔ پاکستانی افواج نے جن دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اور ہماری فضائیہ نے جس طرح ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کی، اس کا اعتراف دُنیا بھر میں کیا گیا۔ غیر جانبدار مبصرین اور تجزیہ کار بھارتی حکومت اور اس کے فوجی ترجمانوں کے دعووں کو مضحکہ خیز قرار دیتے رہے، اور ایک بار پھر بھارت کے بلند بانگ دعووں کا پول کھل گیا۔

Read more

ہماری بہادر عورتیں

آج اگر برصغیر دنیا کے نقشے پر ایک شاندار اور باوقار سماج کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے تو اس کا سہرا ان نامور اور گم نام عورتوں کے سر ہے جنہوں نے انیسویں صدی کے آخر سے اپنی بیٹیوں اور بہنوں کی تعلیم کے لیے جان لڑادی تھی۔ لگ بھگ ڈیڑھ سو برس کی اس خاموش جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے یہاں سروجنی نائیڈو سے فاطمہ جناح، رعنا لیاقت علی خان اور وجے لکشمی پنڈت سے بیگم نسیم ولی خان، طاہرہ مظہر علی خان، نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو تک باہمت اور جمہوریت کے لیے بے جگری سے لڑنے والی عورتوں کی قطار ہے۔ہم عصمت چغتائی کو کیسے بھول جائیں جنہوں نے کالج کی تعلیم پر پابندی لگانے والے اپنے رعب و دبدبے والے باپ سے کھلم کھلا یہ کہہ دیا تھا کہ اگر مجھے آگے پڑھنے کی اجازت نہ ملی تو میں ”کرشٹان“ ہوجاؤں گی۔ انگریز بہادر کی حکومت تھی، والد انگریز سرکار کے ملازم تھے، یہ دھمکی سن کر انھیں اپنی بیٹی کے سامنے ہتھیار ڈالتے بنی تھی۔ یہ وہی عصمت چغتائی ہیں جنہوں نے نہ صرف ادب میں جھنڈے گاڑے بلکہ بی اے بی ایڈ کرکے پہلی مسلمان انسپکٹرز آف اسکولز ہوئیں۔

Read more

کامران کی شکست خوردہ بارہ دری

بارہ دری باغ کامران شہر لاہور میں تعمیر کردہ مغلیہ عمارتوں پر قدامت کے حساب سے غالباً سبقت رکھتی ہے۔ مرزا کامران ’شہنشاہ بابر کا بیٹا اور ہمایوں کا بھائی اس عمارت کا بانی تھا اور تب یہاں صرف بارہ دری نہیں بلکہ اس کے آس پاس ایک شاندار مغل باغ بھی تعمیر کیا گیا تھا۔ جج عبدالطیف نے ”تاریخ لاہور میں اس کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے“ یہ مستحکم و مضبوط پرانی عمارت اپنی عالی شان اور بلند و بالا محرابوں کے ہمراہ دریائے راوی کے دائیں کنارے پر کھڑی ہے۔یہ عمارت ایک خوبصورت باغ کے وسط میں واقع تھی جس کا شمار ان باغات میں ہوتا تھا جن کو پہلے پہلی ہندوستان میں سرسبز و شاداب اور میوہ جات سے بھر پور ملک سے آنے والے مغلوں نے لگایا تھا۔ اس وقت راوی اپنی موجودہ گزر گاہ سے دو میل کے فاصلے پر شہر کی فصیل کے ساتھ بہتا تھا۔ محمد شاہ کے دور میں دریا نے اپنا رخ تبدیل کیا اور مغل امرا کے لگائے گئے بہت سے باغات بہا کر لے گیا۔ مرزا کامران کے باغ کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا۔

Read more

پنڈی گھیب سے لاہور۔ لاہور سے دہلی

ماسٹر جگت سنگھ 1885 ء میں کیمبل پور (اٹک) کے قصبے پنڈی گھیب میں پیدا ہوئے۔ 1902 ء میں راولپنڈی سے ہائی سکول پاس کیا۔ پہلے پرائمری سکول گولڑہ اور پھر میونسپل بورڈ ہائی سکول جہلم میں مدرس رہے۔ مزید تعلیم کے شوق میں سنٹرل ٹریننگ کالج لاہور سے ایس وی کا امتحان پاس کیا۔ واپس پنڈی گھیب آئے اور وہاں خالصہ سکول کے نام سے تعلیمی ادارہ قائم کیا۔ خود بھی اس میں پڑھاتے رہے۔ 1905 ء میں پنڈی گھیب ہی سے خالص تعلیمی مقاصد کے لئے ایک ماہانہ رسالہ ”رہنمائے تعلیم“ جاری کیا۔ماسٹر جگت سنگھ کے اپنے الفاظ میں۔ ”32 اس کے صفحات ہوتے تھے۔ میں خود ہی اس کے مضمون لکھتا۔ مسودہ خود ہی راولپنڈی لے جاتا کسی کاتب کی منت سماجت کر کے لکھواتا۔ بازار جا کر خود ہی کاغذ لاتا۔ پھر مطبع والوں کی خوشامد کر کے پاس کھڑا ہو کر چھپواتا۔ چھپے ہوئے فرمے سر پر اٹھا کر پنڈی گھیب لاتا۔ خود ہی انہیں فولڈ کرتا۔ خود پیکٹ بناتا۔ ٹکٹ لگا کر ڈاکخانے لاتا یعنی ایڈیٹر بھی میں تھا منیجر بھی میں تھا اور چپڑاسی بھی“ خالص تعلیمی مزاج کا یہ رسالہ ڈسٹرکٹ انسپکٹرآف سکولز میر عبدالواحد کی سرپرستی میں شائع ہوتا۔

Read more

کوئی انت ہے یا نہیں؟

یہ اڑھائی تین سال پہلے کی بات ہے! ایک عزیز کی شادی تھی۔ نکاح مسجد میں پڑھایا جانا تھا۔ یہ کالم نگار اہلیہ کے ہمراہ دیے ہوئے ایڈریس پر پہنچا۔ مین دروازے پر ایک کلاشنکوف بردار سدِّ راہ بنے کھڑا تھا۔ مسجد کے ساتھ فٹ پاتھ، اور سڑک اور فٹ پاتھ کے درمیان کچی جگہ تاروں کی باڑ سے بند کی گئی تھی۔ ہدایت کی گئی کہ عقب سے جائیں۔ عقب میں پہنچے تو جہاں گاڑیاں پارک تھیں، وہاں گاڑی کھڑی کی تو ایک اور کلاشنکوف بردار ظاہر ہوا کہ یہاں گاڑی نہیں کھڑی کی جا سکتی۔

اس سے پوچھا کہ باقی گاڑیاں بھی تو کھڑی ہیں، اس کا ایک ہی جواب تھا کہ یہاں آپ پارکنگ نہیں کر سکتے۔ کسی مبالغہ آرائی کے بغیر اگر یہ کہا جائے کہ یہ مسجد نہیں، قلعہ تھا تو غلط نہ ہو گا۔ چاروں طرف سخت پہرہ! پارکنگ والی جگہیں خاردار باڑ سے بند، کافی دیر کی تلاش، جدوجہد اور مدعو کرنے والے اعزہ کو فون کرنے اور مدد حاصل کرنے کے بعد، ایک UN۔ ASSUMINGقسم کے دروازے سے داخلہ مل سکا۔ نیچے سیڑھیاں جارہی تھیں۔

Read more

الیکشن کمیشن اور خواتین کا عالمی دن

خواتین کے عالمی دن پر جہاں سارے ملک میں تقریبات کا سلسلہ جاری تھا وہاں ایک تقریب کا د عوت نامہ ہمیں بھی موصول ہو گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نگہت صدیقی جو ایک نہایت محنتی اورذمہ دار آفیسر ہیں ان کا فرمانا تھا کہ اس موقع پر ایک سیمینار الیکشن کمیشن میں ہونا قرار پایا ہے اور اس میں آپ کی شمولیت لازم ہے۔ سیمینار کے موقع پر الیکشن کمیشن کا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ صحافی، سول سوسائٹی کے نمائندے، خواجہ سراؤں کی تنظیموں کے سرگرم ارکان، معذور افراد کی تنظیمیں، ڈی اے آئی تعبیرکی انتظامیہ، معروف صحافی، نادرا کے نمائندے، غیر ملکی مندوب، خواتین کے حقوق کی جنگ لڑنے والی پرعزم خواتین وہاں موجود تھیں۔

سیمینار کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے کی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے معزز ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی سیکرٹری ثمینہ حسن نے ایک پریزینٹیشن میں اپنے مطالبات پیش کیے ۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے ان تجاویز کا بھی ذکر کیا جن کی مدد سے خواتین کی الیکشن کے عمل میں شرکت کو بہتر اور فعال بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی نصف آبادی الیکشن کے حقوق کے حوالے سے جن مشکلات سے دوچار ہے اس کے حوالے سے یہ سیمینار خصوصی حیثیت کا حامل تھا

Read more

وزیراعظم کے تین مثبت اقدام

وزیراعظم عمران خان سے، اُن کی سیاست پر ہمیں ایک سو ایک اختلافات ہو سکتے ہیں۔ سیاسی نہ ہوتے ہوئے بھی جس طرح وہ برسر اقتدار آئے، اُس سب پر جرح و تنقید کے ایک سے بڑھ کر ایک مقامات آہ و فغاں موجود ہیں۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ جن مسائل پر اپنے سیاسی مخالفین کو پیہم موردِ الزام ٹھہراتے رہے، آج وہ خود اُن تمام مسائل پر ایمان کامل لا چکے ہیں۔ ہم نے کرکٹ کے اِس سابق کھلاڑی اور موجودہ وزیراعظم پر بہت سے تنقیدی مضامین لکھے ہیں مگر آج اس خوگرِ تنقید سے تھوڑی سی توصیف بھی سن لیں۔

Read more

خوفِ فساد خلق سے حکومت حواس باختہ ہوگئی

پیر اور منگل کے روز اپوزیشن نے ثابت کردیا کہ اگر وہ ایک پنجابی محاورے میں بتائی ”اپنی آئی“ پر تل جائے تو یہ حکومت قومی اسمبلی کو چند لمحوں کے لئے بھی نہیں چلاسکتی۔

مفتی عبدالشکور اور مولانا عصمت اللہ نے باہم مل کر ایک دھانسو مانے وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں ادا ہوئے کلمات کی بنیاد پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (نون) کے اراکین کی اکثریت ان کی حمایت میں ڈٹ گئی۔ قومی اسمبلی میں ایک قرارداد لانے پر اصرار ہوا۔ اگر وہ قرارداد پیش ہو جاتی اور اس کی حمایت میں تقاریر کا سلسلہ شروع ہو جاتا تو خطاوار ٹھہرائے وزیر 2019 کے زاہد حامد بن جاتے۔

Read more

جسٹس کاٹجو اور ارون دھتی رائے، بولو

منٹو صاحب! آپ نے نئے پاکستان کا نقشہ منگو کوچوان کے ذریعہ کھینچا تھا۔ اس نے ہنٹر لے کر گورے صاحب کو پیٹا تھا۔ وہ منگو کوچوان ابھی زندہ ہے، اس نے انڈین پائلٹ ابھی نندن کو بھی گورے صاحب کی طرح سبق سکھانے کا ارادہ کیا تھا۔ وہ تو ہماری روایتی مہمان نوازی نے اسے بچا لیا، مگر منٹو صاحب! آج آپ ہوتے تو کشمیری نوجوان بچے بچیوں کے جذبے کو دیکھ کر، آپ کو بھی میری طرح یاد

Read more

ناقابلِ معافی خطا ’’ٹائیگر‘‘ کو سزا

فیاض الحسن چوہان کو جب ’’میرا ٹائیگر‘‘ پکارتے ہوئے سراہا گیا تھا تو اس وقت بھی ان کے خیالات ولب ولہجہ ویسا ہی تھا جس کی پاداش میں موصوف سے پنجاب کی وزارتِ اطلاعات منگل کے روز چھین لی گئی ہے۔ فقط ’’لب ولہجہ‘‘ ہی باعثِ تعزیر ہوتا تو ان کا وہ خطاب کافی تھا جو وزارتِ اطلاعات کے علاوہ ’’ثقافت‘‘ کے بھی وزیر ہوتے ہوئے انہوں نے لاہور کے الحمراہال میں فن کاروں کے روبرو فرمایا تھا۔ یاد رہے

Read more

حوالدار عبدالرب‘ نائیک خرم اور دوسرا ماڈل

میرے سامنے دو ماڈل ہیں! کس ماڈل کو آئیڈیل قرار دوں؟ کس کو رد کر دوں؟ پاکستان کی آئندہ نسلوں کیلئے ان دو میں سے کون سا ماڈل مشعل راہ ہو گا؟ پہلا ماڈل حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم کا ہے! دونوں کی لاشیں لائن آف کنٹرول سے آئی ہیں! دشمن نے حملہ کیا تو پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں حوالدار عبدالرب اور نائیک شہید ہو گئے۔ گولیاں انہوں نے سینے پر اس وقت

Read more

مودی کے لیے یکے بعد دیگرے بُری خبریں

کئی بر سوں سے بھارت اور خاص طورپر مودی سرکار اپنے لوگوں کو اس گماں میں مبتلا رکھے ہوئے تھی کہ دورِ حاضر کی واحد سپر طاقت۔امریکہ۔ نے ہما رے خطے میں اسے اپنا لاڈلابنا لیا ہے۔اسے چین کے مقابلے کی فوجی اور اقتصادی قوت بنانے کاا رادہ باندھ لیا ہے۔ بھارت میں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل مگر چند ٹھوس واقعات ر ونما ہوئے ہیں جو مذکورہ داستان کو خوش گمانی پر مبنی دکھا رہے ہیں۔ پاک، بھارت

Read more

23 بدقسمت جزیرے

عہد نامۂ قدیم کی رُو سے زمین پر پہلا قتل ہابیل نے کیا۔ پتھر سے کیے جانے والے اس کاروبارِ قتل کا سلسلہ پھیلتا ہی چلا گیا ، یہاں تک کہ انسانوں نے ہلاکت کو ایک نفع بخش پیشہ بنا لیا۔ لڑائیاں لڑی جانے لگیں۔ اپنی ریاست اور اپنی حکمرانی کے پھیلاؤ کا انسانوں کو اس سے بہتر طریقہ نظر نہ آیا۔ عیاری اور مکاری میں انسان نے جب ترقی کی تو ہر جنگ کے اختتام پر اس نے یہ

Read more

گیس کا بل اورمیری ’’دانشوری‘‘

سچ تو یہ ہے کہ ہفتے کے روز کسی وقت سوئی گیس والے ہمارے گھر اپنا بل پھینک گئے تھے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے کوئی دیکھ نہ پایا۔ اتوار کی صبح اخبارات کا پلندہ اٹھانے کے لئے مرکزی دروازے پر گیا تو اس کا پتہ چلا۔بل گیلا تھا۔اسے پڑھنے کے قابل بنانے کے لئے کرسی کی پشت پر پھیلاکر اخبارات پڑھنے میں مصروف ہوگیا۔ دریں اثناء میری بیوی آئی۔ اس نے بل کو دیکھا تو واقعتا چیخ اُٹھی۔ گزشتہ

Read more

بیچاری کئی روز سے دم توڑ رہی ہے

اس میراثی کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں جو بیٹے کا رشتہ مانگنے گائوں کے چوہدری کے گھر چلا گیا تھا۔ خوب مار پڑی۔ پگڑی کھل گئی اور زمین پر گر پڑی۔ جاتے وقت پگڑی لپیٹتا جارہا تھا اور پوچھتا جارہا تھا کہ چوہدری صاحب! میں پھر آپ کی طرف سے ’’نہ‘‘ ہی سمجھوں۔ عرب چوہدریوں کے کلب میں جسے او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس) کہتے ہیں، پاکستان کی حیثیت اس سے زیادہ نہیں۔ تمام قواعد و

Read more

پاک بھارت باہمی تعلقات کا بیانیہ

جنوبی ایشیا او راس خطہ کی سیاست، معیشت اور سماج کی مجموعی ترقی دو طرفہ بہتر تعلقات، سازگار ماحول اور تعاون کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب دونوں اطراف کی ریاست، حکومتیں، سیاسی جماعتیں، اہل دانش، رائے عامہ تشکیل دینے والے ادارے اور عوام باہمی اختلافات، تعصبات، نفرت اور تلخیوں سمیت ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف کھلے دل کے ساتھ پیش قدمی کرے۔ کیونکہ ہم سب یہ اتفاق کرتے ہیں کہ جنگیں

Read more

’’تیسری قوت‘‘ کی مداخلت

بھارت کو یقین تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بغیر پاکستان اس کی روایتی حوالوں سے ’’برتر‘‘ نظر آتی فضائی قوت کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔گزشتہ بدھ کی صبح اس کا یہ زعم خام خیالی ثابت ہوا۔پاکستانی سرحد کے اندر گھسا مگ طیارہ مارگرایا گیا۔اس کا پائلٹ گرفتار ہوگیا۔ بھارتی زعم کو مؤثر انداز میں جھٹلانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گرفتار ہوئے پائلٹ کی رہائی کا حکم دیا۔اس حکم کو انہوں نے خطے میں امن کی خواہش

Read more

حمزہ واحد کی یاد میں

ہم جنھیں اپنے گھرانوں سے تعلیم یا سماجی اور سیاسی شعور کے اظہار میں کسی نوعیت کی بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ وہ حمزہ واحد کی زندگی کی ابتدائی سختیوں کا اندازہ نہیں لگاسکتے جو انھیں اپنی والدہ کے ہاتھوں سہنی پڑیں۔ آج کا یادگاری لکچر حمزہ واحد کے نام ہے اور ہمیں جاننا چاہیے کہ فزکس کی اس پروفیسر کو ابتدائی دنوں میں تعلیم حاصل کرنے پر کوئی بندش نہیں تھی لیکن ان کی والدہ جو ایک سخت

Read more

جنگ کا خطرہ ٹلا ہے‘ ختم نہیں ہوا

بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد جنگ کا خطرہ بڑی حد تک ٹل چکا لیکن کشیدگی نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔لائن آف کنٹرول پر جنگ کاسا سماں ہے۔ بھمبر سے لے کر نیلم ویلی تک کا سارا علاقہ شدید گولہ باری کی زد میں ہے۔ معمر حضرات بتاتے ہیں کہ اس قدر شدت کی فائرنگ اور گولہ باری انہوں نے 1965ء کی جنگ میں بھی سنی نہ دیکھی۔ ذرائع ابلاغ کنٹرول لائن کے گردونواح میں

Read more

ہندوستانی ہاتھی اور پاکستانی چڑیا

بعض اوقات کوئی بہت فضول اور عامیانہ سا لطیفہ کسی صورت حال پر یوں منطبق ہوتا ہے کہ مجبوراً اس کا حوالہ دینا ہی پڑتا ہے۔ لطیفہ کچھ یوں ہے کہ ایک نامور کبڈی کے کھلاڑی کی بیوی نے عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا کہ حضور میرے خاوند میں وہ خصوصیات مفقود ہیں جو ایک مرد میں ہونی چاہئیں اس لئے میں اس سے طلاق حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ جج نے حیران ہو کر کہا کہ بی بی آپ کیا کہہ رہی ہیں۔ آپ کا خاوند تو بہت تنومند کبڈی کا کھلاڑی ہے۔اس پر اس کی بیوی نے افسردہ ہو کر کہا کہ جج صاحب یہی تو پرابلم ہے۔ کمبخت آتا ہے اور ہاتھ لگا کر بھاگ جاتا ہے۔ آپ کو ظاہر ہے یاد آ گیا ہو گا کہ ہاتھ لگا کر کون بھاگ جاتا ہے بلکہ ہاتھ بھی کہاں لگایا ’آیا اور بھاگ گیا۔ حضور کچھ دیر تو ٹھہرتے۔ ہم آپ کی مناسب تواضع کرتے۔ آپ جانتے ہیں کہ ہم کیسے بن بلائے مہمان کی تواضع کرتے ہیں۔ ستمبر 65 ء میں بھی تو آپ آئے تھے۔ یعنی بین الاقوامی سرحد عبور کر کے اور وہ بھی ہواؤں میں آپ آئے اور فوراً ہی پلٹ بھی گئے۔

Read more

صندوق اور ”بندوق“ کے سامنے

گزشتہ دو اڑھائی مہینوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کچھ ہوتا رہا، بظاہر تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، لیکن یہ تاریخ ایسی ہے جو بار بار خود کو دہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پردھان منتری نریندر مودی کی انتخابی سیاست نے بھارتی معاشرے میں جنگی جنون کو جس طرح ہَوا دی، وہ کسی بھی وقت کچھ کرکے دکھا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کھلم کھلا کہا ہے کہ جو کچھ کیا گیا وہ ”پائلٹ پروجیکٹ“ تھا۔گویا یہ انجام نہیں آغاز تھا۔ اِس آغاز کا انجام کیا ہو گا، وہ اِس بارے میں زیادہ غور و خوض پر تیار نہیں ہیں۔ دُنیا بھر کے مبصرین کہہ رہے ہیں کہ مودی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے، اور کوئی بھی کرتب دکھا سکتے ہیں۔ پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ جذبات کی آگ کو ہَوا نہ دی جائے، اس پر پانی ڈالا جائے، دونوں مُلک ایک دوسرے کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھیں، اور مسائل حل کرنے کی پُرامن کوششوں کا آغاز کریں۔

Read more

نہیں! یہ اہلِ ایمان کا شیوہ نہیں

نہیں! یہ اہل ایمان کا شیوہ نہیں! فتح کے بعد مسلمان کا طرزِ عمل وہ نہیں ہوتا جس کا مظاہرہ ہم اہل پاکستان کر رہے ہیں! بھارت کو اپنی کثرت پر ’اپنے حجم پر‘ اپنی افواج کی طاقت پر بھروسا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ پاکستان ترنوالہ ثابت ہو گا۔ مودی سمجھ رہا تھا کہ گجرات کے مسلمانوں کی طرح پاکستان کے مسلمان بھی آسانی سے اس کی بربریت کا شکار ہو جائیں گے۔ مگر پروردگار عالم نے ہمیشہ کی طرح اہل ایمان کو نوازا۔قلیل ’کثیر سے جیت گئے۔ طاقت ایمان سے شکست کھا گئی۔ بھارت کے دو طیارے مار گرائے گئے۔ یہ ایسی ہزیمت تھی جسے بھارت اپنے لوگوں سے نہ اہل دنیا سے چھپا سکا۔ اللہ نے پاکستان کو فتح سے نوازا۔ بھارتیوں کا غرور خاک میں مل گیا ان کا مورال تحت الثدیٰ تک گر گیا۔ یہ شکر کا مقام تھا۔ کیا تم نے اللہ کا شکر ادا کیا؟ شادیانے بجا! جلوس بھی نکالے گئے۔ نعرہ زن بھی ہوئے مگر شکرانے کے نوافل ادا کیے نہ صدقہ و خیرات کی طرف دھیان گیا۔

Read more

جنوبی ایشیا کو تاریخ کے فیصلے کا انتظار

میں جب جنوبی ایشیا کے بارے میں سوچتا ہوں تو دل پر ایک عجیب قسم کی اداسی اور شکستگی کا غبار چھا جاتا ہے۔ اپنی گفتگو میں میں یہ کہتا ہوں کہ ہمالہ کے سائے میں یہ جو ملک ہیں ان کی شاید تقدیر ہی خرا ب ہے۔ سری لنکا کے بارے میں کسی نے یہ بات کہی تھی کہ یہ تو جنوبی ایشیا کی آنکھ سے ٹپکا ہوا ایک آنسو ہے۔ نقشہ دیکھیں۔ یہی لگتا ہے۔ اس برصغیر نے

Read more

عالمی برادری کی جانب کھولی گئی کھڑکی

جمعرات کی صبح والا کالم چھپا تو یکے بعد دیگرے کئی فون آگئے۔ مجھ سے رابطہ کرنے والے حیران تھے کہ میں ’’اچانک‘‘ پاکستان اور بھارت کے مابین تباہ کن جنگ کو رکوانے کے لئے نام نہاد ’’عالمی برادری‘‘ کی جانب سے مداخلت کی امید کیوں جگارہا ہوں۔ ان کی حیرانی اور ذرا سی خفگی ہرگز جائز نہ تھی کیونکہ پلوامہ واقعہ کے بعد سے تواتر کے ساتھ اس کالم میں عالمی برادری کی بے اعتنائی کا ذکر ہورہا تھا۔

Read more

گڑیا کا کھیل

دنیا بھر میں موسم بدل رہا ہے۔ ابھی کچھ سال پہلے گلگت میں ایک گلیشیر اتنا نیچے سرک آیا کہ پوری آبادی ڈوب گئی اور وہاں جھیل بن گئی۔ جسے عطا آباد جھیل تسلیم کر لیا گیا ہے۔ اب پھر شہشیر گلیشیر شاہراہ قراقرم کے قریب آبادی کے اس قدر قریب آگیا ہے کہ آبادی وہاں سے کوچ کر رہی ہے۔ اسی طرح اس سال پورے یورپ، امریکہ، انگلینڈ اور کینیڈا میں وہ برف باری ہوئی ہے جو گزشتہ چالیس

Read more

’’عالمی برادری ‘‘ کی پاک، بھارت جنگ رکوانے کی مجبوری

جنگی ماحول میں صورت حال لمحہ بہ لمحہ بدلتی رہتی ہے۔ کالم لکھتے ہوئے لہذا میں جسے Big Pictureکہا جاتا ہے پر ہی نظر رکھنے کو مجبور ہوں۔ بدھ کی صبح دن کی روشنی میں پاک فضائیہ نے منگل کے اندھیرے میں ہوئی بھارتی دخل اندازی کا نپا تلا جواب دے دیا ہے۔ بھارتی فضائی حدود میں گھسے بغیر اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے ہمارے پاس موجود صلاحیت کا مناسب مظاہرہ ہوا۔ بھارتیوں نے ردعمل میں جہاز اُڑائے۔ ان

Read more

بھارتی طیاروں کی ’’دخل اندازی‘‘

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری جنگ کارگل تک محدود رہی تھی۔ہمارے ہاں اس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات بھی دیر سے آنا شروع ہوئی تھیں۔ بھارت مگر اپنے ملک میں NDTVجیسے24/7چینل متعارف کرواچکا تھا۔اس کے نمائندوں نے اس جنگ کو ڈرامائی انداز میں رپورٹ کرنا شروع کردیا۔ برکھادت اس حوالے سے CNN کی کرسٹینا ایمان پور جیسی دِکھنے کی کوشش کرتی رہی۔ بہت وقت گزرجانے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ان دنوں کے ISPR کے ترجمان نے کارگل

Read more

’’او آئی سی‘‘ میں سشما سوراج

غالبؔ کی طرح حیران ہوں کہ روئوں یا… اس برس اسلامی ممالک کی تنظیم (OIC)کے قیام کے پچاس برس مکمل ہوجائیں گے۔ اس تنظیم کی گولڈن جوبلی کو ذہن میں رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہورہا ہے۔ اسی حوالے سے دو روزہ تقریبات بھی ہورہی ہیں جس میں "50 Years of Islamic Cooperation” کے عنوان تلے تقاریر ہوں گی۔ مقالے پڑھے جائیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما شوراج کو اس تقریب کے

Read more

Grow up انور مقصود صاحب!!

برسوں کا نہیں، صدیوں کا احساس کمتری بھارتی حکومت کو چین کا سانس نہیں لینے دیتا۔ تقسیم کے بعد پہلی بار آر ایس ایس کو حکومت بنانے کا موقع ملا۔ بی جے پی کیا ہے؟ آر ایس ایس کا سیاسی چہرہ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے زعم میں ایک ہزار سال کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتے ہیں۔ پاکستان پر بس نہ چلے تو بھارتی مسلمان تو ان کے پنجے میں ہیں۔ وہ بھاگ کر کہاں جائیں گے؟ آر

Read more

کشمیر :متشددانہ ڈاکٹرائن کی تجربہ گاہ

پلوامہ میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ کے بعد دارالحکومت دہلی یا بھارت کے دیگر صوبوں میں مقیم شاید ہی کسی کشمیر ی طالب علم، تاجر یا فیملی نے سکون سے سانس لیا ہو۔ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات تو قیامت برپا تھی۔ کشمیر سے متواتر خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ جنگی طیارے گھن گرج کے ساتھ فضا میں گشت کر رہے ہیں۔ شمالی کشمیر، جہاں فوج کا سب سے زیادہ جماوٗ ہے، بتایا گیا کہ سوپور، ہندواڑہ

Read more

ڈاکٹر انور سجاد اور بیت المال!

سنا تو یہ تھا کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں ہاتھ والوں کو بھی خبر تک نہ ہو۔ہفتے کی دوپہر سے مگر ٹویٹر کے ذریعے ایک وڈیو پھیلائی جارہی تھی۔ کسی زمانے میں بہت ’’مغرور‘‘ اور کسی کو بھی خاطر میں نہ لانے کی شہرت رکھنے والے ڈاکٹر انور سجاد اس میں بہت ’’شکرگزار‘‘ نظر آرہے تھے۔ دورِ حاضر کی ’’ریاستِ مدینہ‘‘ کے خزانے سے چلائے بیت المال کے چیئرمین کے انتہائی مشکور۔ان سے ملنے والے سرکاری لوگوں میں

Read more

پاک ہند اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانیں؟

  آج ارادہ تو سعودی کراؤن پرنس کے دورہ پاک ہند پر لکھنے کا تھا مگر اس خطے میں ایک مرتبہ پھر نفرت اور جنونیت کی جو آندھی اٹھی ہے وہ مجبور کر رہی ہے کہ اس کی جڑوں تک پہنچا جائے۔ اس مردم خیز اور زرخیز سرزمین کی بدقسمتی ہے کہ لاکھوں انسانوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کر کے دربدر بھٹکانے اور ذلت کی موت مروانے کے باوجود جنونیت کا طوفان تھم نہیں سکا ہے چار جنگیں

Read more

بٹوا صرف میری جیب میں رہے گا

یادش بخیر! کل شہباز شریف بہت یاد آئے! اپنے وقت کے شیر شاہ سوری! آہ! اصل شیر شاہ سوری کو وہ دریا دل لکھاری نہ نصیب ہوئے جو تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے! شہباز شریف قسمت کے دھنی تھے۔ ع اقصائے چیں سے تابہ سوادِ طرابلس ان کی پنجاب سپیڈ کے چرچے ہوئے۔ تصویر یہ پیش کی گئی کہ پورا پنجاب ترقی کے آسمان پر چڑھ کر کہکشاؤں میں شامل ہو گیا ہے۔ یہاں تک دعویٰ کیا

Read more

شرم تم کو مگر نہیں آتی

آپ کا کیا خیال ہے پاکستان میں کثیف ترین جگہ کون سی ہے؟ ایک زمانے میں سنتے تھے کہ گوجرانوالہ ایشیا کا سب سے زیادہ گندا شہر ہے مگر آج معلومات کا جو خزانہ آپ کو حاصل ہونے لگا ہے، اس کے بعد گوجرانوالہ آپ کو پیرس لگے گا۔ کیا آپ خیبرپختونخوا کے کسی دور افتادہ گاؤں یا پنجاب کی کسی کچی بستی کا سوچ رہے ہیں؟ کیا کثیف ترین مقام سے آپ کے ذہن میں اندرون سندھ کی کوئی گوٹھ آ رہی ہے؟ نہیں! آپ غلط ہیں، آپ فریب خوردہ ہیں۔

میرے خیبرپختونخوا کے گاؤں، میرے پنجاب کے قریے، میرے سندھ کے گوٹھ صاف ستھرے ہیں، کچے صحنوں میں دلہنیں نانیاں دادیاں چاچیاں مائیں بہنیں صبح شام جھاڑو دیتی ہیں۔ ایک ایک کمرے سے گرد جھاڑی جاتی ہے۔ ایک ایک برتن مانجھ کر چمکایا جاتا ہے۔ مکان کچے سہی، دیواریں مٹی کی سہی، برتن معمولی قیمت کے سہی اجلا پن ضرور ہوتا ہے۔ یہ عورتیں صبح سے شام تک اپنے گھروں کو بہشت کا ٹکڑا بنانے میں لگی رہتی ہیں۔ دھریک اور نیاز بو کے پودے بہار دکھاتے ہیں۔

Read more

سوچنے کا نہیں، بدلنے کا وقت ہے

پاکستان کو اس وقت معاشی اور سیاسی دونوں حوالوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔ کسی ملک کی معیشت اگر کساد بازاری یا افراطِ زر اورکم شرح نمو جیسے مسئلوں کے باعث بحران یا دیوالیہ پن کی صورتحال سے دوچار ہوجائے تو اُسے کس عذاب سے گزرنا پڑتا ہے ، اس کی درجنوں مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال وینزویلا ہے جہاں دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ اسے اصولی طور پر

Read more

مودی کی پاکستان سے ’’بدلہ‘‘ لینے کی بڑھک

ارادہ تھا کہ آج کے کالم میں مختلف ذرائع سے ملی اطلاعات پر غورکرتے ہوئے یہ سمجھنے کی کوشش کی جائے کہ طالبان اپنے اعلان کے مطابق پیر کے روز پاکستان کیوں نہ آپائے۔ہمارے وزیر اعظم سے ان کے وفد کی ملاقات آج سے چند ہفتے قبل بھی تقریباََ طے ہوچکی تھی۔ نامعلوم وجوہات کی بناء پر آخری لمحات میں متوقع ملاقات کا ارادہ ترک کردیا گیا۔ اب کی بار طالبان دعویٰ کررہے ہیں کہ اقوام متحدہ نے امریکہ کے

Read more

پلوامہ حملہ کے بعد دہلی سے احوال

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لیتہ پورہ۔ اونتی پورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خود کش حملے میں 40سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے ایک دن بعد دارالحکومت دہلی کے ویمن پریس کلب میں ایک کولیگ کی الوداعی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد باہر نکلا، تو دیکھا کہ اسکولوں کے نو خیز بچے ہاتھوں میں پرچم لئے پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگاتے ہوئے انڈیا گیٹ کی طرف رواں تھے۔ میڈیا کے ایک حلقے کی جانب

Read more

پاک سعودی ”پارٹنرشپ“

سعودی عرب کے ولی عہد اور مردِ آہن شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد آمد ہے۔  جس وقت آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوں گے، تو ان کی آمد میں محض چند گھنٹے باقی بچے ہوں گے۔  اُن کے شاہانہ استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔  پروٹوکول کے روایتی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ ہوائی اڈے پر اُن کے استقبال کے لیے موجود ہوں گے۔  اُنہیں اکیس توپوں کی سلامی دی جائے

Read more

وہ یوں بھی تھا امیر، وہ یوں بھی غریب تھا

جتنی کہانیاں امیر لوگ اپنے بارے میں مشہور کرتے ہیں۔ ان سے دس گنا کہانیاں غریب لوگ ان امیروں کے بارے میں مشہور کر دیتے ہیں۔ جیسے یہی افسانہ کہ بل گیٹس اگر سڑک پر جا رہا ہو اور اس کے بٹوے سے سو ڈالر کا نوٹ گر جائے تو وہ شاید اسے یونہی پڑا رہنے دے اور آگے بڑھ جائے۔ کیونکہ جتنی دیر میں وہ جھک کر یہ نوٹ اٹھا کے سیدھا ہوگا اتنی دیر میں اس کے اکاؤنٹ

Read more

لوٹی ہوئی دولت کی ’’پراگرس رپورٹ‘‘

سوئی گیس کے بلوں پر بلبلاتے لوگوں کی بپتا سنتے ہوئے گزشتہ کئی روز سے سوچ رہا ہوں کہ شہزاد اکبر نام کے ایک صاحب ہوا کرتے تھے۔ عمران خان صاحب نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انہیں احتساب کے امور پر اپنا مشیر تعینات کیا تھا۔ اپنی تعیناتی کے فوری بعد وہ ٹی وی سکرینوں پر رش لینا شروع ہوگئے۔ بہت اعتماد سے انہوں نے ہمیں قائل کردیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کئی ملکوں کو باقاعدہ چٹھیاں

Read more

نصرت جاوید نے ایک ماہ پہلے کہا تھا مودی الیکشن جیتنے کے لئے جنگی ماحول بنائے گا

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعرات کی شام ایک حملے میں کم از کم 34 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے لیتہ پورہ کے قریب جموں سرینگر شاہراہ پر نیم فوجی فورس سی آر پی ایف کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ حملے کی زد میں آنے والی ایک بس میں 44 اہلکار سوار تھے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے بسوں پر فائرنگ کی اور بعد میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی قافلے سے ٹکرا گئی۔ مسلح گروپ جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ آپریشن گنڈی باغ پلوامہ کے کمانڈو عادل احمد عرف وقاس کمانڈو نے انجام دیا۔‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ نصرت جاوید صاحب نے اپنے 3 جنوری 2019 کے کالم میں یہ لکھا تھا کہ "آئندہ انتخابات کی جانب بڑھتے ہوئے نریندر مودی پاکستان کو ’’سدھارنے‘‘ کی بڑھکیں لگائے گا۔ مذہب کے بجائے ’’بھارت کے دفاع‘‘ کو اپنی بنیادی تھیم بنائے گا۔” یہ خودکش حملہ اور اس کے بعد بھارت میں پیدا کیا جانے والا جنگی جنون یہ ظاہر کر رہا ہے کہ نصرت جاوید کی پیش گوئی درست ثابت ہو گی۔ نصرت جاوید صاحب کا کالم درج ذیل ہے:

Read more

گڈ گورننس کیلئے پولیس کی ’’خودمختاری‘‘ کی اہمیت؟

مڈل کلاس کے پڑھے لکھے لوگوں کی اکثریت نے اپنے ذہنوں میں ’’گڈگورننس‘‘ کے چند معیار طے کررکھے ہیں۔ پولیس کی ’’خودمختاری‘‘ اس ضمن میں اہم ترین شمار ہوتی ہے۔ ہمیں یقین کی حد تک گماں ہے کہ پولیس میں ’’سیاسی مداخلت‘‘ ختم ہوجائے تو امنِ عامہ سے جڑے تمام مسائل بتدریج ختم ہونا شروع ہوجائیں گے۔ اپنے معاشرے کی خامیوں پر مسلسل کڑھتا میرا دل بھی اس سوچ کا شدت سے حامی رہاہے۔ صحافتی کیرئیر کے آغاز میں ’’کرائم‘‘

Read more

نئی دُنیا میں پرانی سیاسی جماعتوں کا مستقبل

یہ 21ویں صدی ہے، ہزاروں سال پرانی دنیا سے یکسر مختلف ایک نئی دنیا جنم لے چکی ہے ۔آپ معاشی، سیاسی اور سماجی زندگی کا کوئی بھی شعبہ دیکھ لیں، ہر طرف آپ کو حیرت زدہ کردینے والے نئے مظاہر نظر آئیں گے ۔ معلومات کا سیلاب سب کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے پرانی ٹیکنالوجی کو فرسودہ بنادیا ہے ۔ اس دور کو زیادہ تر سماجی سائنسدان اسے چوتھے صنعتی انقلاب

Read more

خطرناک ترین حملہ

رات بھر نیند نہ آئی۔ حملہ ہونے میں صرف دو دن رہ گئے تھے۔ دوسرا دن بھی اضطراب میں گزرا۔ شام ڈھلی تو کرب میں اضافہ ہو گیا۔ رات پھر پیچ و تاب میں بسر ہوئی۔ کل صبح اٹھا تو سب سے پہلے کیلنڈر دیکھا۔ امتِ مسلمہ پر خوف ناک حملہ ہونے میں چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت رہ گیا تھا۔ وہ تو اخبار کھول کر دیکھا تو جان میں جان آئی!اللہ! تیرا شکر ہے ہمارے علماء خبردار اور

Read more

نوازشریف کو مشرف سے چھڑوانے والے صرف کلنٹن تھے

پیر کی صبح جب یہ کالم چھپا تو اس کی اشاعت کے چند ہی لمحوں بعد ایک مصدقہ ذریعہ سے شکایت ملی کہ فواد چودھری سے میرا شکوہ درست نہیں۔ حال ہی میں کابینہ کا جو اجلاس ہوا تھا اس میں وزیر اطلاعات نے بقول میرے ’’ذریعہ‘‘ کے سوئی نادرن گیس کی طرف سے صارفین کو جنوری کے آغاز میں بھیجے بلوں کے خلاف خوب دہائی مچائی۔ فریاد کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کو یہ حقیقت یاد دلانے کی

Read more

مقبول بٹ اور افضل گورو کیلئے دوہرا معیار کیوں

10 فروری 1984ء کو کپل سبل نے چیف جسٹس ، جسٹس چندرا چوڑ کی عدالت میں خصوصی اور فوری سماعت کیلئے عرضی دائر کی۔ سبل نے زور دار بحث کرکے دلیل دی کہ ہائی کورٹ کی طرف سے سزا کی توثیق کئے بنا ، سزائے موت پر عملدرآمدنہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی دستخط و مہر شدہ سند بھی پیش کی۔ اٹارنی جنرل کے پراساران نے دلائل کا جواب دیئے بغیر بس ایک سادہ ٹائپ شدہ

Read more