سیکس کے لیے رضامندی ریکارڈ کرنے والی ایپ تجویز کرنے پر آسٹریلوی پولیس کمشنر پر کڑی تنقید

حالیہ دنوں میں آسٹریلیا میں جنسی ہراسانی کے متعدد الزامات منظر عام پر آئے ہیں جن کا مرکز آسٹریلوی پارلیمان اور سکولز اور دفاتر ہیں۔

Read more

بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثے: وہ حفاظتی اقدامات جن سے ایسے حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے

بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثات ایک معمول ہیں اور حادثے کا شکار ہونے والے کان کنوں میں سے بہت کم ہی زندہ بچ پاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کانوں میں میتھین گیس اور کاربن مونو آکسائیڈ گیسیں ہوتی ہیں لیکن بلوچستان کی کانوں میں وینٹیلیشن کا مناسب انتطام ہی نہیں۔

Read more

امریکہ چین تعلقات: کیا امریکہ اور چین کے درمیان صورتحال ’سرد جنگ‘ سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے؟

چین کے صدر کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے سینیئر اہلکاروں کی بالمشافہ ملاقات دنیا کی دو سپر پاورز کے مابین اتار چڑھاؤ سے بھرپور رشتے میں بہت اہم سمجھی جارہی ہے لیکن پچھلے کچھ برسوں سے امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں مسلسل کشیدگی آئی ہے اور اب صورتحال کچھ یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو نئی ’سرد جنگ‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Read more

پی ڈی ایم اتحاد: پاکستان کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی ماضی میں کتنی دور کتنی پاس رہیں؟

سیاسی ماہرین کی رائے میں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں قربتوں اور دوریوں کا تعلق چلتا رہتا ہے۔ ’یہ مفادات کا کھیل ہے، جہاں ان کے مفادات کا ٹکراؤ آتا ہے دونوں علیحدہ ہو جاتے ہیں اور جب ضرورت ہوتی ہے تو یہ اتحاد کر لیتے ہیں۔‘

Read more

لفافہ ڈائن: ان صحافیوں کی کہانی جو ’لفافہ لے کر صحافت کرتے ہیں‘

پاکستان میں 19 مارچ سے ’لفافہ ڈائن‘ نامی ایک نئی ویب سیریز نشر کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان میں ایسے صحافی اور اینکر پرسنز کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو مبینہ طور پر ’لفافہ‘ لے کر صحافت کرتے اور جھوٹ بولتے ہیں۔

Read more

آن لائن بدسلوکی: دروازے پر پولیس آئی تو معلوم ہوا ’میرے شوہر کے پاس فحش تصاویر تھیں‘

آج سے پانچ سال پہلے سارہ کی شادی کو پچیس برس گزر چکے تھے جب سارہ کے شوہر کو بچوں کی فحش تصاویر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

Read more

مذہب کی تبدیلی کے کیس میں ہندو لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن سینٹر بھیجنے کا حکم

پاکستان کے صوبہ سندھ کی ایک عدالت نے مبینہ طور پر جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے ایک کیس میں ایک ہندو لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن سینٹر بھیج دیا ہے۔ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

Read more

نواز شریف لندن سے واپس آنا چاہیں تو پاسپورٹ جاری کرنے پر تیار ہیں: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ میں دو سیاسی سوچ کے گروپ ہیں اور وہ خاندان کے اندر ہی موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ استعفے نہ دے کر پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمنٹ میں واپس آ کر انتخابی اصلاحات کا حصہ بننے کی بھی تجویز دی ہے۔

Read more

توحید ہالیپوتہ: پی آئی اے کے وائرل فلائٹ سٹیورڈ جن کے کندھے پر ایک روتے بچے کو سکون ملا

توحید ہالیپوتہ کے مطابق وہ گذشتہ 30 سال سے پی آئی اے سے وابستہ ہیں، یہ ان کے فرائض میں شامل ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے مطابق چھوٹی عمر کے بچوں کے ساتھ فضائی سفر آسان نہیں اور کیبن میں دباؤ کی وجہ سے بچوں کے کان کے پردوں پر اثر پڑتا ہے۔

Read more

اٹلانٹا: مساج پارلرز پر حملوں میں چھ ایشیائی نژاد خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک

پولیس کے مطابق اٹلانٹا کے نواحی علاقے ایکورتھ میں ایک مساج پارلر پر حملے میں چار افراد مارے گئے جبکہ باقت چار ہلاکتیں شہر میں واقع ایسے ہی دو مالش گھروں میں پیش آئیں۔

Read more

شام میں خانہ جنگی کے دس سال: پناہ گزین جو اب ترکی کو اپنا گھر بنا رہے ہیں

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں دس برس سے جاری شورش کے بعد ترکی میں 36 لاکھ بے گھر شامی باشندے رہ رہے ہیں۔ یہ دنیا میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Read more

پی ڈی ایم لانگ مارچ ملتوی: سوشل میڈیا پر زرداری-مریم مکالمہ، فضل الرحمان کا پریس کانفرنس ادھوری چھوڑنے اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر تبصرے

گذشتہ چھ ماہ سے اگر آپ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نظر رکھے ہوئے ہیں تو ہر کچھ روز بعد آپ کی ٹی وی سکرینز پر حذب مخالف اتحاد ‘پی ڈی ایم ناکام’ اور ‘پی ڈی ایم کامیاب’ جیسے دعوے سامنے آتے رہے ہوں گے۔ ایسا ہی کچھ گذشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم کے مشترکہ اجلاس کے بعد سے سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Read more

وائرل سہیلیاں دردانہ علی ملک اور خالدہ امیر: خوبصورتی کے روایتی معیار کو چیلنج کرنے والے غیر روایتی فوٹو شوٹ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

وائرل ہونے والی تصاویر گل احمد برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرنے والی دو سہیلیوں دردانہ علی ملک اور خالدہ امیر کی ہیں، جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔ یعنی عمر کا وہی حصہ جہاں مارکیٹنگ کی دنیا آپ کو بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرنے کے آلات یا جوڑوں کے درد کے جادوئی حل بتانے کے علاوہ مکمل طور پر فراموش کر چکی ہوتی ہے۔

Read more

سپری رپورٹ: اسلحے کے بڑے آرڈرز سے پاکستانی فضائیہ، بحریہ اور بری فوجی کی صلاحیت میں کیا بہتری آئے گی؟

سٹاک ہوم میں قائم عالمی امن کے تحقیقی مرکز (سپری) کی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 سے 2020 کے دوران پاکستان ایشیا اور اوشینیا کے سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں شامل ہے جبکہ بڑا اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی عالمی درجہ بندی میں اس کا 10واں نمبر ہے۔

Read more

پی ڈی ایم لانگ مارچ ملتوی: نواز شریف کو وطن واپس بلا کر ان کے قاتلوں کے حوالے نہیں کر سکتے: مریم

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ’اجلاس میں لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے نو جماعتیں اس کے حق میں جبکہ پی پی پی کو اس سوچ پر تحفظات تھے اور انھوں نے حتمی فیصلے کے لیے وقت مانگا ہے کہ ہم اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سے رجوع کر کے پی ڈی ایم کو آگاہ کریں گے۔ لہٰذا 26 مارچ کا لانگ مارچ پیپلزپارٹی کے جواب تک ملتوی تصور کیا جائے۔‘

Read more

برطانیہ کی 2030 تک کی خارجہ پالیسی رپورٹ جاری: ایٹمی ہتھیاروں میں اضافہ، توجہ بحرِ ہند اور بحر الکاہل کی طرف

برطانیہ اپنی خارجہ پالیسی پر ایک سال طویل جائزہ لینے کے بعد اپنی توجہ ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی طرف بڑھانے کا عزم کرنے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ نے جوہری ہتھاروں کی کمی کی پالیسی تبدیل کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Read more

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں شوپیان ایک جھڑپ: محلہ خاکستر مکانوں، جل کر کوئلہ بنے مویشیوں کا ڈھیر بن گیا

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک طویل تصادم کے بعد جنوبی کشمیر میں شوپیان ضلع میں ایک محلہ خاکستر مکانوں اور جل کر کوئلہ ہونے والے مویشیوں کا ڈھیر معلوم ہوتا ہے۔ تین روز جاری رہنے والی اس جھڑپ میں پولیس کو مطلوب ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

Read more

’ہسپتال میں جسم کے نچلے حصے کو سن کر کے مجھے ریپ کیا گیا‘

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے مبینہ ریپ کے خلاف اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ پولیس نے متعلقہ نجی ہسپتال کو بند کر دیا ہے۔

Read more

سڑکوں پر خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراس کے واقعات: ’مرد سمجھتے ہیں کہ سڑکیں ان کی جاگیر ہیں‘

پاکستان کے کسی بھی بڑے یا چھوٹے شہر میں خواتین کے لیے رات کے اندھیرے میں اکیلے پیدل چلنا اور اپنی منزل پر صحیح سلامت پہنچ جانا کسی معرکہ سے کم نہیں۔ ہر لمحے کسی تیز بھاگتی کار کے ٹکرانے سے زیادہ کسی کے آواز کسنے کا ڈر رہتا ہے۔۔۔

Read more

رز احمد: بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان جنھیں بچپن میں ’پاکی بوائے‘ کے طعنے ملتے

رز احمد ایک اداکار ہونے کے علاوہ ایک موسیقار بھی ہیں اور بطور ریپر ان کی سنہ 2020 میں ایک ایلبم مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔ جنوری 2021 میں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ انھیں امریکہ میں مقیم لکھاری فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کر لی ہے۔

Read more

آئن سٹائن: دنیا کے سب سے مشہور سائنسدان نے اپنی ذاتی زندگی میں کیا کیا دکھ دیکھے؟

آئن سٹائن پر حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ‘آئن سٹائن آن آئن سٹائن’ کے مصنف نے بتایا کہ آئن سٹائن کی والدہ کو ان کی پہلی بیوی سے سخت اختلاف تھا اور انہیں لگتا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا مستقبل تباہ کر دے گی۔ لیکن ان اعتراضات کے باوجود نوجوان آئن سٹائن نے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد میلووا سے شادی کر لی۔

Read more

شمالی وزیرستان میں چار خواتین کا قتل: ’وہ بہت معصوم تھی، پتا نہیں ظالموں نے کیوں اتنی بےدردی سے قتل کر دیا‘

ناہید اختر اور جویریہ خان ان چار خواتین میں شامل تھیں جنھیں رواں برس 22 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ وہ ایک غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ وابستہ تھیں اور مقامی خواتین کو سلائی کڑھائی، دستکاری اور بیوٹیشن کی تربیت فراہم کر رہی تھیں۔

Read more

ہم جنس ملاپ: ’کیتھولک چرچ گناہ کی حمایت نہیں کر سکتا‘

ویٹیکن کی جانب سے جاری ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیتھولک چرچ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ ہم جنس پرست جوڑوں کے ملاپ کی حمایت کر سکیں اور ایسے کسی بھی تعلق کو دعا دینا جائز نہیں جس میں غیر ازدواجی طور پر جنسی تعلق قائم کیا جائے۔

Read more

بیرون ملک سے آنے والی رقوم میں مسلسل اضافے کی وجہ ایٖف اے ٹی ایف شرائط یا کچھ اور؟

پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والی ان رقوم میں گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں تسلسل سے ہر مہینے دو ارب ڈالر یا اس سے زائد کی رقم پاکستان میں موصول ہوئی ہے۔ ماہرین آئندہ چند ماہ میں بھی اسی رحجان کی امید کرتے ہیں۔

Read more

پہلی جنگِ عظیم: فرانس میں پہلی عالمی جنگ کے دور کی ’موت کی سرنگ‘ کیسے دریافت ہوئی؟

جنگ کی افراتفری اور گھبراہٹ کے باعث ان کی حقیقی جگہ اب تک ایک راز تھی اور فرانسیسی و جرمن حکام بھی اس گتھی کو سلجھانے کی جلدی میں نہیں تھے۔ مگر مقامی تاریخ دان باپ بیٹے کی ایک ٹیم نے شیمن ڈے ڈیمز کے میدانِ جنگ میں ونٹربرگ سرنگ کا داخلی راستہ کھوج نکالا ہے۔

Read more

مندر سے پانی پینے پر مسلمان بچے پر تشدد۔: ’پانی کا بھی کوئی مذہب ہوتا ہے کیا؟

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلی کے نواح میں ایک نوجوان کو ایک مندر کے احاطے میں ایک بچے کو بری طرح مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ بعد میں پولیس نے اس ویڈیوکی بنیاد پر بچے کو زدو کوب کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکے کا نام آصف ہے ۔اس کاقصور یہ تھا کہ اس نے مندر کی ٹنکی سے پانی پی لیا تھا۔

Read more

حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کس بنیاد پر استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے؟

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ‘تحریک انصاف پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت ہے اسے بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا، اگر دوسری جماعتوں سے پوچھیں تو وہ بھی الیکشن کمیشن کی شکایت کرتی نظرآتی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے وفاقی وزراء کے اس مطالبے پر تنقید کی اور کہا کہ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کے بجائے اس پر حملہ آور ہو گئی ہے۔

Read more

’ان کی شادی کو ایک دن بھی نہیں ہوا اور یہ دولہا کو شہید کہہ رہے ہیں`

‘حضرت اب آپ کے آزادی کے دن گئے! اب آپ کی شادی ہو رہی ہے’ ایسے جملے جو اکثر مرد حضرات مذاق کرتے ہوئے یا تو خود ادا کرتے نظر آتے ہیں یا ان کے دوست شادی کی خبر سن کر بےساختہ کہہ دیتے ہیں۔ ایسے یی ایک مذاق پر ایک حالیہ وڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

Read more

شہباز گِل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کا معاملہ: وزیراعظم عمران خان کے معاون جو کوئی لگی لپٹی نہیں رکھتے

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ تاہم پیر کو جب وہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے لیے پہنچے تھے تو احاطے میں ان پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی۔

Read more

یونیورسٹی آف لاہور: ’اظہارِ محبت‘ پر نکالے گئے طلبہ سے ہمدردی کا سلسلہ جاری، فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

دونوں طلبہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بظاہر وہ یونیورسٹی کے اندر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

حق مہر: ایک منفرد پاکستانی شادی جس میں دلہن نے رقم نہیں، ’ایک لاکھ روپے کی کتابیں‘ طلب کیں

پاکستانی شادیوں میں حق مہر کے طور پر تقریباً ہمیشہ رقم طے کی جاتی ہے مگر چارسدہ کی رہائشی نائلہ نے مہر میں کتابیں مانگ کر یہ روایت توڑی ہے۔

Read more

پاکستان میں بھنگ سے بنی یہ جینز کیا کپڑے کی صنعت کا مستقبل ہے؟

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسی جینز کی پینٹس تیار کی ہیں جن میں بھنگ استعمال کی گئی ہے۔ اس جینز کو بنانے میں جو دھاگہ استعمال کیا گیا اس میں بھنگ کے پودے سے لیا گیا ریشہ ایک خاص تناسب سے شامل کیا گیا ہے۔

Read more

پشاور میں کم عمر نوجوان کی جیل میں موت، پولیس تشدد یا خود کشی؟

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور کے پولیس اسٹیشن غربی کی حوالات میں طالب علم کی ہلاکت کے بعد تھانے کے ایس ایچ او اور محرر پر مقدمہ درج کرنے کے بعد انھیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ تھانے کے سارے عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔

Read more

عرب خواتین کا جنسی ہراس کے واقعات کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا

گذشتہ سال عرب دنیا میں خواتین کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر کھلم کھلا جنسی زیادتیوں کی کہانیاں شیئر کیں اور اس گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عرب ممالک میں خواتین کے لیے جنسی ہراسانی کے تجربے کے بارے میں بات کرنا اب بے شرمی نہیں سمجھی جاتی۔

Read more

سندھ ادبی میلے میں بلوچستان پر سیشن منسوخ: ’یہ ثابت کرتا ہے ہمیں اظہار رائے کی آزادی حاصل نہیں ہے‘

کراچی میں جاری سندھ ادبی میلے کے تیسرے روز بلوچستان کی صورتحال پر مجوزہ سیشن کو منسوخ کر کے آڈیٹوریم کو بند کر دیا گیا جبکہ اس پروگرام سے چند گھنٹے قبل مقررین کو آگاہ اس کی منسوخی کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

Read more

میانمار فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں کم از کم 14 مظاہرین حکام کی فائرنگ سے ہلاک، اقتدار سے بے دخل سیاسی رہنماؤں کا ’انقلاب‘ لانے کا عہد

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک کے دارالحکومت ینگون میں جاری مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اقتدار سے بے دخل کیے جانے والے سیاسی رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ‘انقلاب’ لانے کے لیے اپنی مزاحمت جاری رکھیں۔

Read more

سارونگ انقلاب: میانمار میں خواتین کا فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں توہم پرستانہ عقیدے کا استعمال

میانمار میں خواتین نے پولیس اہلکاروں اور فوج کے جوانوں کو رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے اور مظاہرین کو گرفتاری سے بچانے کے لیے ملک کے متعدد شہروں میں اپنی سکرٹس سڑکوں پر لٹکا دی ہیں اور کچھ جگہوں پر اس کے اثرات بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس ویکسین: کیا انڈیا پاکستان کو اپنے خرچے پر مفت ویکسین فراہم کرے گا؟

آنے والے چند ہفتوں میں انڈیا پاکستان کو کورونا ویکسین کی 14 ملین خوراکیں مفت فراہم کرے گا لیکن کیا انڈیا اپنے بل بوتے پر خود سے اپنے ہمسایہ ملک اور دیرینہ حریف پاکستان کی مدد کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی کروڑوں خوراکیں دے گا؟

Read more

کیا سری لنکا میں برقعے پر پابندی لگائی جانے لگی ہے؟

پبلک سکیورٹی کے وزیر سراتھ ویراسیکرا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انھوں نے اس سلسلے میں ایک کابینہ کا حکم نامہ منظور کر دیا ہے اور اسے اب صرف پارلیمانی منظوری کی ضرورت ہے۔

Read more

کووڈ-19: خلیجی ممالک میں کام کرنے والے واپس جانے کے لیے پریشان

کووڈ-19 کی وبا سے لاکھوں ورکر خلیجی ممالک سے بیروزگار ہو کر واپس اپنے آبائی ممالک جانے پر مجبور ہوئے لیکن اب جب وہ ملازمتوں پر لوٹنا چاہتے ہیں تو مقامی عرب شہری ان ملازمتوں میں اپنا حصہ مانگ رہے ہیں۔

Read more

پھلاں کاری: وادی نیلم کی مقامی چادر جس نے صائمہ بی بی کے خاندان کو فاقوں سے بچا لیا

ایک زمانے میں وادی نیلم میں شادی بیاہ کے موقعوں پر دولہا کے لیے پھلاں کاری کی چادر اوڑھنا لازمی سمجھا جاتا تھا۔ تاہم اب جہاں مقامی لوگوں میں اس کی مانگ کم ہوئی ہے، وہیں سیاحوں کی اس علاقے میں آمد سے اس چادر کو ایک نئی مارکیٹ مل گئی ہے۔

Read more

چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کا مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہو گا؟

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدواروں کی کامیابی کے بعد حزب اختلاف کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما اب کیا حکمت عملی ترتیب دینے پر غور کر رہے ہیں؟ پی ڈی ایم کا مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہو سکتا ہے؟

Read more

دنیا بھر میں جڑواں بچوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

دنیا میں اس وقت ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ سنہ 1980 کی دہائی سے تاخیر سے بچے پیدا کرنے کا رجحان اور آئی وی ایف جیسی طبی تکنیکوں سے جڑواں بچوں کی شرح میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے۔

Read more

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: کیا مسترد ووٹوں کا معاملہ عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے؟

سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں شکست کے بعد حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد کیے جانے پر عدالت جانے کا اعلان کیا ہے لیکن کیا سینیٹ کے انتخاب کو کسی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے؟

Read more

یونیورسٹی آف لاہور: لڑکی کی مجمعے کے سامنے لڑکے کو شادی کی پیشکش، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

یونیورسٹی آف لاہور میں ایک لڑکی کی جانب سے طلبہ کے مجمعے کے سامنے ایک لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے خارج کر دیا ہے۔

Read more

پاکستان میں گندم، چینی اور کپاس کی بیک وقت درآمد کی وجوہات کیا ہیں؟

پاکستان ماضی میں کبھی گندم، کبھی کپاس اور کبھی چینی تو درآمد کرتا رہا ہے لیکن موجودہ دور میں یہ تینوں اجناس اکٹھی درآمد ہو رہی ہیں جس کی بینادی وجہ زرعی شعبے کو درپیش مختلف مشکلات ہیں لیکن یہ مشکلات ہیں کیا؟

Read more

پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز: کہیں رش اور بدانتظامی تو کہیں عملہ بزرگوں کی راہ تکتا رہا

پاکستان کے مختلف شہروں میں 10 مارچ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران مختلف شہروں میں یکسر مختلف مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

Read more

سروگیسی: برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنی سہیلی کا بچہ اپنی کوکھ سے پیدا کر کے اس کی جان بچا لی

ایک ایسی خاتون جنھیں ڈاکٹروں نے خبردار کیا تھا کہ حاملہ ہونے پر ان کی جان بھی جا سکتی ہے، چند ماہ پہلے ماں بننے میں کامیاب ہو گئیں اور اس کے لیے وہ اپنی سہیلی کی شکرگزار ہیں۔

Read more

افغان فوج کے پچاس کروڑ ڈالر کے جہاز 40 ہزار ڈالر میں فروخت: رپورٹ

امریکی ادارے سپیشل انسپکٹر جنرل آف افغان ری کنسٹرکشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان کی فوج کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کے خریدے گئے 20 میں سے 16 ٹرانسپورٹ طیارے صرف چند سال ہی میں ناکارہ قرار دیے جانے کے بعد صرف 40 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیے گئے۔

Read more

ڈیوڈ میتھیوز: انیس اور اقبال کا ترجمہ کرنے والے اردو زبان کے ماہر ڈیوڈ میتھیوز وفات پا گئے

یونیورسٹی آف لندن کے سکول آف اورینٹل اینڈ افریکن سٹڈیز کے لسانیات کے شعبے کے استاد اور اردو ادب پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ میتھیوز طویل بیماری کے بعد شمالی انگلینڈ کے شہر ڈاربی میں وفات پا گئے ہیں

Read more

صادق سنجرانی کی سینیٹ الیکشن میں جیت اور 7 مسترد شدہ ووٹوں کا معاملہ: ’پریزائڈنگ آفیسر نے صحیح فیصلہ نہیں دیا‘

جمعے کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے فیصلے پر ہونے والے تنازع پر پاکستان میں جمہوری نظام میں شفافیت اور قانون سازی کے حوالے سے قائم ادارے پلڈاٹ کی آسیہ ریاض نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پریزائڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے جو فیصلہ چیئرمین کے انتخاب پر دیا اس کو سمجھنا کافی مشکل ہے اور عمومی طور پر اسے نا انصافی’ سمجھا جارہا ہے۔

Read more

کورونا ویکسین: یورپی یونین نے آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کو محفوظ قرار دے دیا، انڈیا کے شہر ناگپور میں مکمل لاک ڈاؤن، پاکستان میں تیسری لہر کا خدشہ

یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب ایسے دعوے سامنے آئے تھے کہ اس ویکسین کے استعمال کے بعد خون جمنا شروع ہو جاتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی سائنسی شواہد موصول نہیں ہوئے۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں یہ ویکسین اب تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگ چکی ہے جن میں سے صرف 30 میں بلڈ کلاٹنگ کے مسائل رونما ہوئے ہیں۔

Read more

سینیٹ چئیرمین انتخاب 2021: صادق سنجرانی کون ہیں؟

پاکستان میں جمعے کو ہونے والے سینیٹ کے انتخاب میں حکمراں جماعت / حزب اختلاف کے امیدوار صادق سنجرانی نے ایوان میں ڈالے گئے 98 ووٹوں میں سے 48 ووٹ حاصل کر کے جیت حاصل کر لی جس کے بعد وہ پاکستان کے ایوان بالا کے ایک بار پھر چیئرمین بن گئے ہیں۔

Read more

گیتا: کیا پاکستان سے انڈیا لوٹنے والی لڑکی کا اصل نام رادھا واگھمارے ہے؟

گیتا کے بارے میں پاکستانی میڈیا میں یہ اطلاع آئی تھی کہ ان کا اصل خاندان مل گیا ہے تاہم ان کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیم نے اس کی تردید کی ہے۔

Read more

بالی ووڈ ڈائری: ’لوگ میری جسامت کا مذاق اڑاتے تھے اور مجھے لڑکا پکارتے تھے‘

چنکی پانڈے کی بیٹی عننیہ پانڈے کو پتلی جسامت پر ٹرولنگ کا سامنا، جھانوی کپور کا بچپن میں اقربا پروری کے طعنے ملنے کا انکشاف اور نورا فتحی کا مداحوں کا خوبصورت انداز میں شکریہ۔ یہ سب پڑھیے اس ہفتے کی بالی ووڈ ڈائری میں۔

Read more

کواڈ سکیورٹی ڈائیلاگ: ایک طرف چین کی مخالفت تو دوسری جانب شراکت داری، انڈیا یہ توازن کیسے برقرار رکھے ہوئے ہے؟

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک طرف انڈیا چین مخالف کاوشوں کا حصہ بن رہا ہے تو دوسرے فورم پر وہ چین کے ہمراہ کھڑا نظر آتا ہے، تو ایسی صورتحال میں نئی دہلی نے بیجنگ کے ساتھ تعلقات میں توازن کیسے برقرار رکھا ہوا ہے؟

Read more

ٹک ٹاک پر پابندی: وزیرِ سائنس فواد چوہدری کی پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر تنقید

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر ’غیر اخلاقی مواد‘ کی موجودگی کی وجہ سے پابندی کا حکم دیا ہے تاہم وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسے پاکستان عوام کا نقصان قرار دیا ہے۔

Read more

سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج، کس کے پاس کتنے نمبرز ہیں؟

سینیٹ چیئرمین کا انتخاب جمعے کے روز ہونے جا رہا ہے جس میں اپوزیشن کو بظاہر عددی اکثریت حاصل ہے مگر اس کے باوجود کامیاب امیدوار کا فیصلہ عین موقعے پر ہی ہونے کی توقع ہے۔

Read more

1977 کے انتخابات اور آج کا سیاسی منظرنامہ: جب الیکشن کمیشن کی ’سجی سجائی دکان کو لوٹا گیا‘

سنہ 1977 میں پاکستان کے پہلے عام انتخابات اور 2021 کے سینیٹ انتخاب کے درمیان ممکن ہے کہ کوئی ایک بھی قدر مشترک نہ ہو لیکن ایک چیز ایسی ہے جس نے 44 برس کے طویل فاصلے کو چشم زدن میں ختم کر دیا اور وہ ہے ایک ریگولیٹر کی حیثیت سے روایتی طور پر اختیار کی جانے والی خاموشی کا خاتمہ۔

Read more

مذہب کی جبری تبدیلی: ’دھمکی دی گئی کہ عدالت میں سچ بولا تو پورا خاندان قتل کر دیا جائے گا‘

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک ہزار کے قریب مسیحی، ہندو اور سکھ لڑکیوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور ان میں سے اکثر سے جبراً اسلام قبول کروایا جاتا ہے۔

Read more

شہزادہ ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کا ذریعہ آمدن کیا ہے اور یہ کتنے امیر ہیں؟

ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے جنوری 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ شاہی خاندان میں عملی طور پر فرائض سرانجام دینا بند کر دیں گے اور اپنے آپ کو مالی طور پر آزاد بنانے کے لیے اپنا کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: فوج کا آنگ سان سوچی پر رشوت کی مد میں لاکھوں ڈالرز اور سونا وصول کرنے کا الزام، میانمار میں ہلاکتوں میں اضافہ

میانمار کی فوج کا الزام ہے کہ ملک کی اقتدار سے ہٹائی جانے والی راہنما آنگ سان سوچی پر چھ لاکھ ڈالر اور سونے کی غیر قانونی وصولی کی۔ تاہم فوج نے اس الزام کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔

Read more

مریم کو دھمکی دی گئی ہے کہ انھیں SMASH کر دیا جائے گا: نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد، محمد نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنی جاری کردہ ویڈیو میں دیا کہ ان کی بیٹی مریم نواز کو دھمکی دی گئی ہے کہ انھیں ‘سمیش’ کر دیا جائے گا۔ انھوں نے اپنے بیان میں چند نام لے کر کہا کہ کسی ’مذموم حرکت‘ کی صورت میں یہ لوگ ذمہدار ہوں گے۔

Read more

گوادر شہر اور مضافات کے درمیان باڑ لگانے کا کام معطل، کھمبے اکھاڑے جا رہے ہیں

گوادر شہر اور اس کے مضافات کے بیچ باڑ لگانے کے لیے نصب کیے جانے والے کھمبوں کو اکھاڑا جا رہا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہاں باڑ لگانے کے عمل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Read more

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ مقابلے اب کراچی میں جون میں منعقد ہوں گے: پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز اس سال جون میں کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کے پی ایس ایل کے چھ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہونے والے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔

Read more

کیا پاکستانی فری لانسرز کو ایف بی آر کے نوٹسز جاری ہونے والے ہیں؟

بدھ کو مقامی میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد کئی پاکستانی فری لانسرز اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے کہ کیا اب انھیں ایف بی آر کے نوٹسز کا سامنا کرنا پڑے گا اور اپنی کمائی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟

Read more

اللہ: ملائیشیا کے مسیحیوں کو خدا کا ذکر کرنے کے لیے لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

یہ کیس چند ایسے مسیحی افراد کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جن کی مذہبی کتب اس لیے ضبط کر لی گئی تھیں کیوںکہ ان میں خدا کے لیے لفظ ’اللہ‘ استعمال ہوا تھا۔

Read more

پولیس حکام کا امریکہ میں مقیم خاتون پر کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے کا الزام

صوبہ سندھ کے محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور سندھ رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں فعال ہوگئی ہیں جنھیں امریکہ میں مقیم کہکشاں حیدر نامی ایک خاتون مبینہ طور پر احکامات دیتی ہیں۔

Read more

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: سینیٹرز کو اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہ ڈالنے کا کہا گیا ہے، مریم نواز کا الزام

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ ’ہمارے کچھ سینیٹرز کو فون کر کے کہا گیا کہ وہ پی ڈی ایم کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ اس میں سے کچھ کالز بطور شواہد ریکارڈ کی گئی ہیں۔‘

Read more

عورت مارچ: کیا سوشل میڈیا پر ’توہین آمیز‘ نعروں، پوسٹرز اور فرانس کے جھنڈے کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے درست ہیں؟

پاکستان میں حالیہ عورت مارچ کے دوران ایک پوسٹر اور ایک ویڈیو کو بنیاد بنا کر توہین مذہب کے الزامات سامنے آئے ہیں لیکن کیا واقعی مارچ کے دوران قابل اعتراض نعرہ بازی کی گئی؟ بی بی سی نے اس معاملے کی تحقیق کر کے حقائق جاننے کی کوشش کی ہے۔

Read more

ٹی 129 ہیلی کاپٹر بمقابلہ زیڈ۔10 ایم ای: کیا چینی ساختہ سامان امریکہ، ترکی کے اشتراک سے بننے والے جنگی ہیلی کاپٹر کا متبادل ہو گا؟

امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے باعث ترکی اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا جس کے بعد پاکستان آرمی ایوی ایشن نے وسط مدتی اقدام کے طور پر چین سے ’زیڈ۔10 ایم ای‘ (Z-10 ME) لڑاکا ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read more

بلوچستان سی ٹی ڈی کے ہاتھوں پانچ افراد کا قتل: ’ہمارے بچوں کو دو پیشیوں کے بعد مار کر لاشوں کو گھر پہنچا دیا گیا‘

بلوچستان سی ٹی ڈی نے مبینہ مقابلے میں پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے دو کزنز کے خاندان نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو دوران حراست ہلاک کیا گیا۔

Read more

کاروباری خاتون تانیا رابرٹسن: ’مرد سرمایہ کاروں سے زیرِ جامہ پر بات کرتے ہوئے ہچکچاہٹ ہوتی‘

تانیا رابرٹسن نے خواتین کے زیرجامہ کی ’وومن ہوڈ‘ نامی ایک آن لائن کمپنی شروع کی جس کے لیے قرضے فراہم کرنے والی جن کمپنیوں سے انھوں نے رابطہ کیا وہاں انھیں اکثر مردوں سے بات کرنا پڑتی اور خواتین کے زیر جاموں پر ان سے بات کرنا عجیب سا لگتا تھا۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: انڈیا فرار ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ’فوج نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم دیا تھا‘

میانمار کے پولیس افسران نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس خوف سے سرحد پار انڈیا فرار ہو گئے تھے کہ فوج کے حکم پر وہ شہریوں کو مارنے یا نقصان پہنچانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Read more

خواتین کے خلاف جرائم: بنوں سے اغوا ہو کر افغانستان میں فروخت ہونے والی خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کی کہانی

بنوں کی رہائشی خاتون کو اُن کے پڑوسیوں نے عید کی خریداری کے لیے چلنے کو کہا مگر راستے میں بے ہوش کر کے افغانستان لے گئے۔

Read more

کارگو فراڈ: تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کا دس ہزار ٹن تانبے کے آرڈر پر پتھر بیچنے والی ترک کمپنی کا فراڈ پکڑا گیا

ترکی کی بیٹسن باقر نامی کمپنی نے جینیوا میں قائم مرکیوریا کمپنی کے ساتھ تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے عوض دس ہزار ٹن خام تانبے کا سودا کیا لیکن تانبے کی بجائے جہازوں میں پتھر بھر کر چین پہنچا دیے۔

Read more

روہنگیا مہاجرین سے متعلق انڈیا کی پناہ گزین پالیسی پر ’مذہبی رنگ کا غلبہ‘

حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انڈیا کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ملک میں پناہ لینے والے روہنگیا مہاجرین اور میانمار سے تعلق رکھنے والے دوسرے پناہ گزینوں کو جبراً میانمار واپس بھیجنے سے گریز کرے جہاں انھیں مقامی حکام سے جان ومال کا خطرہ لاحق ہے۔

Read more

برطانیہ کی نائیجیریا کو سابق گورنر کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کی یقین دہانی

برطانیہ اور نائجیریا کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے ایک معاہدے میں برطانیہ نے نائجیریا کو اس کے ایک سابق گورنر کی جانب سے لوٹے ہوئے 58 لاکھ ڈالر (42 لاکھ پاؤنڈ) جلد لوٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Read more

ڈپریشن میں زیادہ کھانے سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

بوریت، ذہنی دباؤ، بیچینی اور تھکن بیشتر لوگوں کے غیر ضروری کھانے پینے کی عادات سے منسلک وجوہات ہیں۔ لیکن ایسے میں بہت سارا صحت کے لیے مفید کھانا بھی کھایا جا سکتا ہے بشرطہ وہ ذائقے میں لچسپ ہو۔

Read more

اینا سوروکن نے نیٹ فلکس کو اپنی کہانی بیچ کر تین لاکھ بیس ہزار ڈالر کمائے ہیں

نیو یارک میں اپنے آپ کو ایک ارب پتی خاندان کی وارث کے طور پر پیش کر کے فراڈ کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد حاصل ہونے والی ’شہرت‘ کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Read more

انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان بنائے گئے ’فرینڈشِپ برِج‘ کی کیا اہمیت ہے؟

انڈین وزیراعظم مودی نے منگل کو انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ’میتری پل‘ یعنی دوستی پل کا افتتاح کیا ہے۔ پل کے افتتاح کے بعد بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں رابطوں کو مستحکم کرنے کے انڈیا کے عزم کی حمایت کرتی ہیں۔

Read more

روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاری:شدید سردی اور جانوروں کے خطروں کے باوجود انھیں جنگل زیادہ محفوظ لگ رہا ہے

تقریباً ڈیڑھ سو روہنگیا شہریوں کی گرفتاری کے بعد جلال کے بھتیجے طفیل احمد کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے لیے مرنے کے سِوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

Read more

یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر انتخاب: تحریکِ انصاف کی نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا مسترد، درخواست کی سماعت 22 مارچ کو

پاکستان کی الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کے حوالے سے جمع کروائی گئی تحریک انصاف کی استدعا کو مسترد کر دیا ہے۔ تاہم کمیشن نے حکمران جماعت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست پر سابق وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز: اسلام آباد، ملک کے بڑے شہروں میں سکول دو ہفتے کے لیے پھر بند کرنے کا اعلان

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسلام آباد سمیت پنجاب کے چند شہروں کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتوں کے لیے موسمِ بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

Read more

دلی فسادات اور شاہ رخ پٹھان خان: مودی حکومت سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کو ’کہیں نہ کہیں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے‘

شاہ رخ کو انڈیا میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف گذشتہ سال دلی میں فسادات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف اقدامِ قتل اور آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور اب وہ دلی کی تہاڑ جیل کے سیل نمبر چار میں ایک سال سے اپنی ضمانت کے منتظر ہیں۔

Read more

بنگلہ دیش کی پہلی ٹرانس جینڈر نیوز کاسٹر: ’بچپن میں بہت غصہ آتا تھا کہ میں عام لڑکے اور لڑکیوں کی طرح نہیں‘ ‘

تاشنوا انان کو بلوغت میں پہنچنے پر ہی احساس ہو گیا تھا کہ وہ ٹرانس جینڈر ہیں، اس وجہ سے انھیں ’ذہنی اذیت‘ کا سامنا کرنا پڑا اور انھیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا گیا لیکن انھوں نے پھر بھی ہمت نہیں ہاری اور اب وہ بنگلہ دیش کی پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر ہیں۔

Read more

عورت مارچ 2021 پر ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی موجودگی: ’قوس قزح کے رنگوں والا پرچم دیکھا تو کافی جذباتی محسوس کیا‘

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے کئی شہروں میں ہونے والے عورت مارچ کے پلے کارڈز تو گذشتہ کئی برسوں سے زیر بحث رہے ہیں لیکن اس برس قوس قزاح کے رنگوں والے پرچم بھی دکھائی دیے جو ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Read more