’پہلا بچہ ہوگا جو اپنے ہی والدین کے ولیمے میں شرکت کر رہا تھا‘

حال ہی میں حافظ آباد میں ایک جوڑے کے چرچے سوشل میڈیا پر صرف اسی بنا پر پھیل گئے جب ان کی وہ تصاویر وائرل ہو گئی جس میں ولیمے کی تقریب میں دلہا دلہن اپنی گود میں اپنے نومولود بیٹے کو ساتھ لے کر ہال میں داخل ہوئے۔

Read more

این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب: دوبارہ الیکشن کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ کا 10 اپریل کو ہونے والی پولنگ روکنے کا حکم

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہا ہے کہ این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رہے گا تاہم ابھی صرف 10 اپریل کو ہونے والی پولنگ ملتوی کی جا رہی ہے۔

Read more

شمالی کوریا کے بائیڈن دور کے پہلے دو بلیسٹک میزائل تجربے

امریکہ اور جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہِ جاپان میں دو بلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا نے ایسا تجربہ کیا ہے۔

Read more

ٹوئٹر: کیا کسی کی ٹویٹ 29 لاکھ ڈالر میں خریدنا عقل مندی ہے؟

ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹویٹ کو 2.9 ملین ڈالر میں خریدنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی سرمایہ کاری تھی اور انھوں نے اپنی خریدی ہوئی ٹویٹ کا موازنہ لیو نارڈو ڈا ونچی کی معروف پینٹگ مونا لیزا سے کیا۔

Read more

فٹبالر میسی سے مشابہت پر مصر میں گھروں کا رنگ و روغن کرنے والا مقبول

اسلام محمد ابراہیم بٹاہ کہتے ہیں کہ ’جب میں نے اپنی داڑھی بڑھانی شروع کی تو میرے دوستوں نے مجھے کہا کہ میں فٹبالر میسی کی طرح دکھتا ہو، جب میں نے مزید اپنی داڑھی بڑھائی تو مشابہت بہت حد تک واضح ہو گئی۔‘

Read more

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معشیت کے لیے مثبت یا منفی پیشرفت؟

آئی ایم ایف پروگرام کی پاکستان کے لیے بحالی ایک جانب ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ کرے گی تو دوسری جانب اس سے جڑی شرائط پر معیشت اور صنعت و تجارت کے ماہرین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک ملکی معیشت اس سے شدید متاثر ہو گی۔

Read more

قیام بنگلہ دیش کی وجوہات کو پاکستان کے تعلیمی نصاب میں کیسے پیش کیا جاتا ہے؟

پاکستان کے تعلیمی نصاب میں قیام بنگلہ دیش کا تفصیل سے ذکر نہ ملنے پر جہاں ماہرین تنقید کرتے ہیں وہیں یہ بھی کہتے ہیں کہ ’ہر ریاست اپنا فرض سمجھتی ہے کہ اپنے شہریوں کی پرورش ایک خاص بیانیے کے تحت کرے اور اس تناظر میں شاید پاکستان واحد یا انوکھی ریاست نہیں جو ایسا کرتی ہے۔‘

Read more

92 کا ورلڈ کپ اور انضمام الحق کی یادیں:ʹایک سینئر کرکٹر نے مجھے گالیاں دیں اور کہا تم سفارش سے آئے ہو ʹ

انضمام الحق کہتے ہیں ʹمیں اس کھلاڑی کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتا۔ جب اس کھلاڑی نے مجھے گالیاں دیں اور مجھے سفارشی کہا تو میں ہکا بکا رہ گیا اور یہ صورتحال میرے لیے اس قدر تکلیف دہ تھی کہ جتنی دیر میں شاور کے نیچے کھڑا رہا میں رو رہا تھا۔‘

Read more

بنوں میں چار کم عمر دوستوں کا قتل: ’میں خوش ہوں کہ بیٹے کی قبر تو اپنے علاقے میں بنے گی‘

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جانی خیل کے مقام پر اتوار کے روز چار نو عمر لڑکوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی تھیں۔ ان لڑکوں کو قتل کرنے کے بعد ندی کے قریب قبرستان میں دفن کر دیا گیا تھا۔ یہ لڑکے تقریباً 20 روز پہلے شکار کے لیے گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتہ تھے۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: سات سالہ بچی اپنے ’والد کی طرف بھاگ رہی تھی‘ جب اسے گولی ماری گئی

میانمار میں ایک سات سالہ بچی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی ہے۔ یہ بچی ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف شروع ہونے والے عوامی احتجاج میں ہلاک ہونے والوں میں سب سے کم عمر ہے۔

Read more

ڈاکٹر کرامت اللہ مرزا: برطانیہ کے وہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر جن کے جنازے میں پورا علاقہ سڑکوں پر تھا

جس وقت ڈاکٹر کرامت اللہ مرزا کا جنازہ اٹھا علاقے کے تمام لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ان کی خدمات کے اعزاز میں تالیاں بجائیں۔ لوگوں کی آنکھیں بھرائی ہوئی تھیں۔ 84 برس کے ڈاکٹر مرزا کا گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔

Read more

نریندر مودی کا عمران خان کو خط: کیا انڈیا پاکستان کے تعلقات میں بہتری سے کوئی فوری تبدیلی آ سکتی ہے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات میں حالیہ بہتری کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا رہا ہے کہ اس میں ’ٹریک ٹو ڈپلومیسی‘ یا کسی تیسرے ملک کا کرداد ہے تاہم پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ اہم نہیں کہ کسی کے کہنے پر ایسا ہو رہا ہے بلکہ اہم یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔

Read more

کیا فزکس خدا کے وجود کو ثابت کر سکتی ہے اور کائنات میں طبیعات کے قوانین کیوں ٹوٹتے ہیں؟

سائنس ثبوت مانگتی ہے جبکہ مذہب ایمان کا تقاضہ کرتا ہے۔ سائنسدان خدا کے وجود کو ثابت کرنے یا اسے غلط ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرتے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کوئی تجربہ نہیں کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے خدا کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ اگر آپ خدا پر یقین رکھتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ سائنسدانوں نے کائنات کے بارے میں کیا دریافت کیا ہے۔

Read more

شہد کی مکھیوں کے بغیر شہد، گائے بھینس کے بغیر دودھ، کیا ایسا ممکن ہے؟

گذشتہ چند سالوں میں پودوں سے بنے گوشت اور ڈیری (دودہ دہی وغیرہ) کے متبادل کافی مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔ مگر زیادہ تر لوگوں کے لیے ابھی یہ متبادل ذائقے، غذا کا ٹیکسچر، یا استعمال کی آسانی کے حوالے سے ابھی عام گوشت یا ڈیری اشیا کی طرح عام نہیں ہوئے ہیں۔ مگر اب متعدد کمپنیاں ویگن اشیا پر فرمنٹیشن کا عمل لگا کر یہ کوشش کر رہی ہیں کہ وہ پودوں کی مدد سے ایسے متبادل بنائیں جو کہ ہر لحاظ سے اصل اشیا جیسے ہوں۔

Read more

مریم نواز کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور، نیب کو 12 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا گیا

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کر کے ’عمران خان کی ڈوبتی کشتی‘ کو بچانے کا موقع نہیں دیں گی اور الزام لگایا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔

Read more

’الیکٹریشن کی غلطی یا سب ایک ساتھ فون چارج کر رہے تھے؟‘، نہر سوئز میں دیو ہیکل بحری جہاز پھنس گیا

مصر کی معروف نہر سوئز میں ایک دیو ہیکل مال برادر بحری جہاز کی وجہ سے وہاں پر تمام مال بردار بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے کیونکہ ‘ایور گیون’ نامی جہاز قابو میں نہ رہا اور اس کی سمت مُڑ جانے سے پوری کنال کو بلاک کر دیا۔

Read more

لینا خان: صدر بائیڈن کی جانب سے امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد ہونے والے پاکستانی نژاد خاتون کون ہیں؟

ماہرین کا خیال ہے کہ صدر جو بائیڈن لینا خان کو اس عہدے پر تعینات کر کے اینٹی ٹرسٹ قوانین کو موثر اور طاقتور بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ دیو ہیکل ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طاقت پر قابو پایا جا سکے۔

Read more

بنگلہ دیش کے روہنگیا کیمپ میں آتشزدگی کے عینی شاہد کی کہانی: ’میں نے اپنی آنکھوں سے لوگوں کو راکھ بنتے دیکھا‘

امدادی تنظیموں کے مطابق متاثرین نے اس آگ میں اپنی تمام قیمتی اشیا ہمیشہ کے لیے کھو دی ہیں۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی تنظیم کے مطابق تقریباً 560 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 45 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس دوران 10 ہزار کے قریب کیمپ تباہ ہو گئے ہیں۔

Read more

احمدی برادری کی مشکلات: امتیازی سلوک، مقدمات اور قتل کے خوف کے سائے میں رہنے والے نوجوان کی کہانی

عدنان کے خیال میں پاکستان میں بڑھتی مذہبی تفریق اور انتہا پسندی سے اقلیتوں کے لیے گھٹن اور پابندی کا احساس اب پہلے سے بھی کہیں بڑھ گیا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود وہ ایک ایسے معاشرے کا خواب دیکھتے ہیں جہاں ہر کسی کو اپنے نظریات اور عقائد کے اظہار کی آزادی ہو۔

Read more

کورونا وائرس: ڈارک ویب پر کووڈ 19 کی ویکسین اور ویکسین پاسپورٹ فروخت ہو رہے ہیں

محققین کے مطابق جرائم پیشہ افراد ان لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جو کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن سے نجات ڈھونڈ رہے ہیں۔ ایسے میں ویکسین اور ویکسین پاسپورٹ مختلف داموں میں بیچے جا رہے ہیں۔.

Read more

شہزادہ ہیری امریکی کوچنگ فرم ’بیٹر اپ‘ میں چیف امپیکٹ آفیسر کا عہدہ سنبھالیں گے

شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ اس نئے عہدے میں ان کا مقصد ’ذہنی صحت سے متعلق ضروری بحث کو اجاگر کرنا، مددگار اور ہمدرد کمیونیٹی کا قیام اور ایماندار اور حساس موضوعات پر مباحثے کے لیے ماحول کو فروغ دینا‘ ہے۔

Read more

نریندر مودی کا عمران خان کو خط: ’انڈیا پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش رکھتا ہے‘

نریندر مودی کا عمران خان کے نام خط ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی سمیت مثبت پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے جسے تجزیہ کار خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

Read more

چمن میں بم دھماکہ: ایک چھ سالہ بچے سمیت کم ازکم تین افراد ہلاک اور 13 زخمی

چمن پولیس کے ایس ایچ او مقصود احمد نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے اسے تاج روڈ پر لیویز فورس کے ہیڈکوارٹر کے قریب کھڑا کیا تھا۔

Read more

دولت اسلامیہ: شدت پسند تنظیم کی نام نہاد ‘پاکستان صوبے’ سے پہلی ویڈیو جاری

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے نام نہاد ‘پاکستان صوبے’ کے نام سے اپنی پہلی ویڈیو جاری کی ہے جس میں جنوری میں کیے گئے ایک حملے کا ذکر کیا گیا ہے۔

Read more

صبا بخاری: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا الزام، ‘مجھے کہا گیا اچھے کردار اور پیسے کے بدلے آپ ہمیں کیا دیں گی؟’

لاہور سے تعلق رکھنے والی صبا اب شوبز میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کے مطالبے سے تنگ آچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جب میں چھوٹی تھی تب مجھے یہ باتیں سننے کو نہیں ملی تھیں۔ پھر میں نے خود کو گروم کیا تاکہ بڑے رول مل سکیں۔

Read more

آسٹریلیا کی پارلیمان میں سیکس ویڈیو سامنے آنے کے بعد سینئر اہلکار معطل

ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمانی کلچر میں جنسی امتیاز اور پدر شاہی کے الزامات کے حوالے سے کارروائی کرنے میں سست اور غیر موثر رہی ہے اور یہ مسئلہ صرف ایک جماعت میں نہیں ہے۔

Read more

روپی کور: ’دودھ اور شہد‘ کی بات کرنے والی شاعرہ آخر اتنی متنازع کیوں؟

روپی کور نے حال ہی میں جھومتے لہکتے اور اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کو لہراتے ہوئے اپنی پہلی کتاب میں سے چند اشعار پڑھے، لیکن ان اشعار میں جو کہا گیا اس کے بعد انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Read more

کوئٹہ میں اساتذہ کا مظاہرہ: گود میں بچے اٹھائے احتجاج کرتی خواتین، جن کا سردی اور لاٹھی چارج بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے

کوئٹہ میں سرد موسم اور بارش کے ساتھ پریس کلب کے باہر ایک عجب منظر دیکھنے میں آتا ہے۔ روایتی کپڑوں میں ملبوس خواتین اپنے شیرخوار بچوں کے ہمراہ مظاہرہ کر رہی ہیں اور یہیں سیاہ وردیوں میں خواتین و مرد پولیس اہلکاروں کی ایک بھاری نفری انھیں ایسا کرنے سے روک رہی ہے۔

Read more

پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری: ’پاؤ، پاؤ بھر وزنی اولے‘ لگنے سے رکشہ ڈرائیور زخمی

سر پر بڑے، بڑے اولے پڑنے سے اسلم کے سر پر چوٹیں آئیں اور وہ خون میں لت پت موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑے۔ ان کے مطابق جب ژالہ باری تھمی تو وہ قریب میں ایک ڈاکٹر کی کلینک پہنچے جہاں انھیں طبی امداد ملی۔

Read more

بھگت سنگھ اور ساتھیوں کی برسی، کیا آج بھی ان کے خیالات اتنے ہی اہم ہیں؟

پاکستان میں سماجی حقوق پر کام کرنے والی کارکن اور استاد ندا کرمانی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نہرو اور جناح دونوں بھگت سنگھ کی انقلابی سوچ کے مخصوص پہلوں کی حمایت کرتے تھے۔

Read more

کولوراڈو فائرنگ: امریکی شہر بولڈر کی مارکیٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، حملہ لائیو سٹریم کیا گیا

امریکی ریاست کی پولیس نے بتایا کہ ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے مارکیٹ میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کی جانب سے واقعے کو سوشل میڈیا پر لائیو سٹریم کیا گیا۔

Read more

اولمکپس مقابلوں میں شرکت کی امیدوار سرفر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک

ٹوکیو میں اس موسم گرما میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں سرفنگ کا پہلی بار آغاز ہونے والا ہے۔ کیتھرین ڈیاز کے بھائی، جوس بامبا ڈیاز نے انسٹاگرام پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا ہے ’تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گی خدا نے تمہیں اپنے پاس واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا لیکن ہم تمیں یاد کرتے رہیں گے۔‘

Read more

سعودی عرب کی یمن میں حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش پر پاکستان کا خیرمقدم

سعودی عرب نے پیر کو یمن میں چھ سال سے جاری جھڑپیں ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ اگر دونوں فریق اس جنگ بندی پر آمادہ ہو جاتے ہیں تو اس معاہدے کی نگرانی اقوام متحدہ کرے گا اور یہ امن مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرنے میں مدد کرے گا۔

Read more

اویغور: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی یونین کی چینی اہلکاروں پر پابندیاں

برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومنیک راب نے کہا ہے کہ اویغور مسلمانوں کا استحصال ’ہمارے دور کا انسانی حقوق کا بدترین بحران ہے‘ اور بین الاقوامی برادری ’اس سے منہ نہیں پھیر سکتی‘۔

Read more

جانی خیل، بنوں: شکار کے لیے جانے والے چار لڑکوں کی لاشیں برآمد، مقامی افراد کا دھرنا اور پولیس کی تفتیش جاری

خیبر پختونخوا میں جانی خیل کے علاقے میں شکار کے لیے جانے والے چار دوستوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے مگر علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں ’خون کا کھیل بند ہو جانا چاہیے۔‘

Read more

کورونا وائرس: دس ڈالر والی روسی ویکسین کی قیمت پاکستان میں اتنی زیادہ کیوں؟

پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے روسی ویکسین سپٹنک کی قیمت 8449 روپے تجویز کرنے کے بعد بہت سے لوگ یہ سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سپٹنک کی قیمت 10 ڈالر یعنی 1559 روپے ہے تو پاکستان میں اس کی تجویز شدہ قیمت آخر اتنی زیادہ کیوں ہے۔

Read more

انڈیا پر پرتگالی حملوں کو روکنے والے مسلمان امیر البحر کی کہانی پر بنی فلم کے لیے ایوارڈ

’مرکڑ: لائن آف دی عربین سی‘ ملیالی زبان کی فلم ہے جو سولہویں صدی میں جنوبی انڈیا پر پرتگالی حملے کے بارے میں بنائی گئی ہے۔

Read more

پھٹی ہوئی جینز: انڈیا میں ننگے گھٹنوں اور ڈینم کے کپڑے کی شامت کیوں آئی ہوئی ہے؟

تیرتھ سنگھ روات نے کہا کہ انڈیا ’برہنہ پن اور بے حیائی‘ کی طرف جا رہا تھا جبکہ بیرونِ ممالک میں لوگ اپنے جسم ٹھیک سے ڈھانپ رہے ہیں اور یوگا کر رہے ہیں۔

Read more

اپنی بیٹی کی شادی کے جوڑے خود تیار کرنے والے بلوچستان کے حفیظ اللہ: ’بیٹی میرے ہاتھ کے بنے کپڑے پہنے گی تو یاد بھی کرے گی اور فخر بھی‘

جہاں عموماً ہاتھ سے کپڑے تیار کرنے کو خواتین کا کام سمجھا جاتا ہے وہیں بلوچستان کے حفیظ اللہ لوگوں کے طعنوں کے باوجود اپنی بیٹی کی محبت میں یہ کام خود کر رہے ہیں۔

Read more

یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین کے انتخاب کے خلاف درخواست، نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن سے مہلت مل گئی

پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے حالیہ انتخاب کو چیلنج کر دیا ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ انھیں چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے کیونکہ انھیں ایوان بالا کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

Read more

23 مارچ: یومِ پاکستان پر پریڈ کی روایت کب سے قائم ہے اور فوجی پریڈ کی عالمی تاریخ کیا ہے؟

23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین نافذ ہوا اور اس دن کو یوم جمہوریہ قرار دے دیا گیا۔ تین سال تک یہ دن یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا رہا، پھر 1958 میں ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا مبصرین کے مطابق اس کے بعد فوج نے اسے 23 مارچ 1940 سے جوڑ دیا۔

Read more

لیرا: اردوغان کی جانب سے مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی، ترک کرنسی کی قیمت 14 فیصد گر گئی

حالیہ دنوں میں لیرا کی قیمت مستحکم رکھنے میں گورنر ناجی اقبال کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے تاہم سنیچر کو ایک حیران کن اقدام کے طور پر صدر اردوغان نے انھیں برطرف کر دیا۔

Read more

بحیرہ احمر میں پہنسے پاکستان ملّاح ’ڈیزل اور پیٹرول ملے پانی میں چاول ابال کر کھانے پر مجبور‘

چھ پاکستانی جہاز راں گذشتہ پندرہ دنوں سے اپنے جہاز کا انجن خراب ہونے کے باعث بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے نزدیک پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حالات اتنے برے ہیں کہ وہ جہاز کے انجن میں ڈیزل اور پیٹرول ملے ہوئے پانی میں چاول ابال کر کھانے پر مجبور ہیں۔

Read more

اگر کوئی کہے ’میں خودکشی کرنا چاہتا ہوں‘ تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

ماہرین کے مطابق یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم ان افراد کو ایسا ماحول فراہم کریں جہاں انھیں کھل کے بات کرنے کا حوصلہ ملے اور انھیں لگے کہ آپ واقعی ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

Read more

کولمبیا میں ایک ویب سائٹ جہاں خونی ماضی والی محل نما گھر برائے فروخت

کولمبیا کی حکومت نے فروری میں ایک آن لائن ریئل اسٹیٹ ایجنسی قائم کی جس کا مقصد ایسے 1600 مکانوں یا دوسری جائیدادوں کو فروخت کرنا تھا جو حکومت کے قبضے میں آ چکے تھے یا مسلح گروہوں نے صلح کے بعد انھیں حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔

Read more

کورونا وائرس: ترقی پذیر ممالک کے ویکسین تیار کرنے میں امیر ممالک ’رکاوٹ‘

عالمی ادارۂ صحت چاہتا ہے کہ کسی طریقے سے ملکوں کو ساتھ ملایا جاسکے تاکہ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ سپلائز تیار ہوں۔ لیکن ادویات کی صنعت کا کہنا ہے کہ پیٹنٹ ختم ہونے سے مستقبل کی بیماریوں کے علاج کے لیے سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔

Read more

سکائی لیب 4: کیا ناسا کے خلابازوں نے مشن کے دوران ہڑتال کر دی تھی؟

امریکہ نے نصف صدی قبل جو مشن خلا میں بھیجا تھا کیا اس کے عملے نے ہڑتال کی تھی؟ اس مشن کے واحد زندہ خلا باز اسے من گھڑت قرار دیتے ہیں مگر یہ قیاس آرائی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔

Read more

سری لنکا کے ’بے بی فارمز‘ جہاں یورپی جوڑے معمولی رقم دے کر بچے گود لے لیتے

سری لنکا کے ہزاروں بچوں کو یورپی جوڑوں نے ’بے بی فارمز‘ کے ذریعے مجبوری کے شکار والدین سے گود لیا تھا اور اب ان میں سے کئی والدین اپنے بچوں سے واپس ملنا چاہتے ہیں۔

Read more

برازیل سے بے دخل 23 یہودی جنھوں نے نیو یارک کے قیام میں مدد کی

نیو یارک ایک زمانے میں ڈچ کالونی تھا اور اسے نیو ایمسٹرڈیم کہا جاتا تھا، مگر یہ کافی غیر اہم سی جگہ تھی۔ پھر یہاں آنے والے یہودیوں نے کاروبار کے ذریعے اپنے قدم جمائے اور یہاں اپنی جگہ بنا لی۔

Read more

پاکستان کے آرمی چیف کا ’ہاؤس ان آرڈر‘ کا بیان: ’جب ایسی بات کوئی حکومت یا نواز شریف کرے تو وہ ڈان لیکس بن جاتی ہے‘

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’اصل مشکل یہی ہے کہ جب اس طرح کی کوئی بات حکومت یا نواز شریف کہہ دے تو ڈان لیکس بن جاتی ہیں، انھیں غدار قرار دیا جاتا ہے یا ہمارے جیسے لوگ کہہ دیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ سویلین لوگ ہیں، یہ ایسی نازک باتیں کہاں سمجھتے ہیں۔‘

Read more

ایلون مسک: ’ٹیسلا کی کاروں پر چین کی جاسوسی ثابت ہو جائے تو کمپنی بند کردوں گا‘

ایلون مسک کا یہ بیان ان خبروں کے جواب میں آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ چین کی فوج نے اپنے تمام سٹیشنز پر ٹیسلا کی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کاروں میں نصب کیے گئے کیمروں میں ڈیٹا کولیکشن کے بعد چین کی فوج نے سکیورٹی سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Read more

میڈرڈ ٹریڈ مارک سسٹم کیا ہے؟ پاکستان کی اس میں شمولیت سے ملکی مصنوعات کو کیسے تحفظ ملے گا؟

میڈرڈ ٹریڈ مارک سسٹم میں شمولیت سے نہ صرف پاکستان میں بننے والی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈی میں فائدہ حاصل ہو گا بلکہ یہ دنیا کے مشہور برانڈز کو پاکستان میں لانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔

Read more

موٹروے ریپ کیس میں سزائے موت: ’پہلی مرتبہ متاثرہ خاتون کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی اور فیصلہ بھی ان کے حق میں آیا‘

سرکاری وکلا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ایسے مقدمے میں فیصلہ دیا گیا ہے جس میں متاثرہ خاتون کے اصل نام سمیت ان کی شناخت کو ابتدا سے آخر تک خفیہ رکھا گیا اور ان کا فرضی نام اور فرضی شناختی کارڈ نمبر استعمال کیا گیا۔

Read more

لمز: پاکستان کی نجی یونیورسٹی میں 1971 کی جنگ اور بنگلہ دیش کے قیام پر کانفرنس منسوخ، سوشل میڈیا پر تبصرے

لاہور کی ایک معروف نجی یونیورسٹی میں بنگلہ دیش کے قیام اور 1971 کی جنگ کے 50 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک آن لائن کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے۔

Read more

چین جلاوطن اویغور والدین کے بچوں کو سرکاری یتیم خانوں میں بھیج رہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ چینی حکام کے خوف سے وطن چھوڑ دینے والے افراد کے بچوں کو زبردستی اُن کے خاندانوں سے الگ کر کے سرکاری یتیم خانوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

Read more

سعودی عرب ’انڈیا اور پاکستان کے درمیان تناؤ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘، عادل الجبیر

عرب نیوز کو دیے ایک انٹرویو میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الزبیر نے کہا کہ سعودی عرب پورے خطے میں امن چاہتا ہے اور اس کے لیے متعدد سطح پر کوشش کرتا ہے۔

Read more

امیتابھ بچن: ہزاروں فلموں کو ہمیشہ کے لیے ضائع ہونے سے بچانے پر بولی وڈ سٹار کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ

انڈیا کی فلمی تاریخ کا ایک بڑا حصہ غیر معیاری انداز میں رکھے جانے کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے۔ ملک میں صرف دو فلمی آرکائیو ہیں۔ ایک پونے شہر میں سرکاری آرکائیو ہے اور دوسرا سوندرا سنگھ دنگارپور کا بنایا ہوا۔

Read more

دیپک جیسی: ذہنی صحت کے پیش نظر انڈیا میں قید نیپالی شہری 40 سال بعد رہا

دیپک کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ نیپال کے ضلع الام سے لاپتہ ہوئے تھے اور انھیں ملازمت کی تلاش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر ’مقدمے چلائے بغیر انھیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔‘

Read more

موٹروے ریپ کیس: مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو موت، عمر قید اور جرمانے کی سزائیں

نو ستمبر کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آنے والے ایک واقعے کے دوران دو افراد نے مبینہ طور پر مدد کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں سوار خاتون کو پکڑ کر قریبی کھیتوں میں اُن کے بچوں کے سامنے ریپ کیا تھا۔

Read more

عمران خان میں کورونا کی تصدیق: کیا کوئی ویکسین لگوانے کے باوجود بھی وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے؟

بی بی سی اردو نے طبی ماہرین سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا ویکسین لگوانے کے بعد بھی کورونا وائرس کا خطرہ موجود رہتا ہے اور یہ کہ ویکسین کتنے عرصے بعد موثر ثابت ہوتی ہے۔

Read more

علی بابا کے بانی جیک ما تین ماہ کے لیے کہاں غائب ہو گئے تھے؟

جنوری کے آخر تک جیک ما عوامی منظرِ عام سے غائب رہے۔ اس دوران یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ شاید وہ گھر میں نظر بند ہیں یا پھر انھیں قید کر دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں نے تو یہ سوال بھی کیا کہ کیا جیک ما اب بھی زندہ ہیں۔

Read more

پاکستان میں گندم بحران: جب 25 سے زیادہ افراد کو دعوت پر بلانا ممنوع قرار دیا گیا

پاکستان میں گندم کے بحران کی ایک باقاعدہ تاریخ ہے جس کے مطابق ماہ و سال تو بدلتے رہے لیکن حالات ہمیشہ ایک جیسے رہے، جس کی ایک اور علامت مسئلے کی بنیاد پکڑنے کے بجائے گندم کی دھڑا دھڑ درآمد ہے۔

Read more

یکساں نصاب تعلم: پاکستان میں لازمی مضامین میں ’اسلامیات کا درس‘، اقلیتوں کو تشویش

پاکستان میں سکولوں کے لیے تیار کیے جانے والی نئے نصاب پر تنقید کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ’آپ اردو کے مضمون میں اردو کے بجائے اسلامیات کا درس لے رہے ہیں۔‘

Read more

بنگلہ دیش کا وہ جہاز جو ساڑھے پانچ سال سے انڈیا کے ایئرپورٹ پر کھڑا ہے

بنگلہ دیش کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز پچھلے ساڑھے پانچ سال سے انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور کے ائیرپورٹ پر کھڑا ہے جس کی ڈیڑھ کروڑ کی پارکنگ فیس بھی واجب الادا ہے۔

Read more

انڈیا، امریکہ اور روس سے تعلقات کے درمیان توازن کیسے رکھے گا؟

جس طرح انڈیا کے لیے عالمی سطح پر بدلتے رشتوں اور ترجیحات کے درمیان نئے اور پرانے دوستوں میں توازن برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے، اسی طرح روس اور امریکہ بھی اتحادی کی حیثیت سے انڈیا کو کھونا نہیں چاہیں گے۔

Read more

پھٹی ہوئی جینز پر شور اور سینسر کی لمبی قینچی

انڈین سیاستدان راوت بظاہر یہ بتا رہے تھے کہ گھٹنوں پر سے پھٹی ہوئی جینز کس طرح ’معاشرے کی خرابی کاسبب بنتی ہے‘۔ راوت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع ہو گئی اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ رِپڈ جینز’ ٹرینڈ کرنے لگا۔

Read more

گوجرانوالہ کے قریب پولیس کی مدد سے احمدی عبادت گاہ کے مینار مسمار اور سکول بند کروا دیا گیا

پولیس کی اس کارروائی میں بلدیہ اور ایک مذہبی گروہ کے کارکنان نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ متنازع زمین پر کشیدگی کم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا جبکہ احمدی برادری نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

Read more

بائیڈن نے پوتن کو ’قاتل‘ کہا تو جواب ملا ’وہی پہچان سکتا ہے جو خود ویسا ہو‘

جو بائیڈن سے جب پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ صدر پوتن کو ’قاتل‘ سمجھتے ہیں جس پر بائیڈن نے اثبات میں جواب دیا تھا۔ اس کے رد عمل میں صدر پوتن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’وہی پہچان سکتا ہے جو خود ویسا ہو۔‘ صدر پوتن نے صدر بائیڈن کو لائیو ٹی وی پر مکالمے کا چیلنج بھی کیا۔

Read more

شمالی وزیرستان سے لاپتہ شخص کی لاش 14 برس بعد برآمد، کیا ایک صحافی سے 'چند لمحوں کی ملاقات' گمشدگی کی وجہ بنی؟

محمد سلام کون تھے؟ کیسے لاپتہ ہوئے؟ اور سب سے اہم سوال یہ کہ کیا ان کی 2006 میں ایک ایسے صحافی سے ملاقات، جسے کچھ ہی عرصے قتل کر دیا گیا تھا، ان کی اپنی گمشدگی کی گتھی سلجھانے میں مدد کر سکتا ہے؟

Read more

عورت مارچ کی ’جعلی ویڈیو‘ کی تحقیقات کا معاملہ: ’ایف آئی اے کو ابھی تک کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے‘

پاکستان کے شہر کراچی میں اس سال عورت مارچ کے حوالے سے ایک تحریف شدہ ویڈیو کو بنیاد بنا کر توہین مذہب کے الزامات سامنے آئے جس کے بعد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے اس کے خلاف اقدامات لینے کا عندیہ دیا تھا تاہم دس روز گزرنے کے بعد بھی اب تک کسی قسم کے ٹھوس اقدامات سامنے نہیں آئے۔

Read more

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر: وہ شادی جس میں دولہے میاں گھوڑی پر نہیں ہیلی کاپٹر پر سوار ہوئے

شادی کے موقع پر آپ نے دولہے سج سنور کر یا تو گھوڑی پر چڑھتے دیکھے ہوں گے یا پھولوں سے سجی کاروں اور بگھیوں میں لیکن کشمیری نژاد برطانوی نوجوان ضلع کوٹلی کے ایک گاؤں سے دلہن لانے کے لیے ہیلی کاپٹر پر بارات لے گیا۔

Read more

مکیش امبانی: ایشیا کے امیر ترین شخص کے گھر کے باہر بارود سے بھری گاڑی کون کھڑی کر گیا؟

ایک بارود سے بھری گاڑی ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے ممبئی میں بنے کے گھر کے باہر پائی گئی جبکہ چند دن بعد اس گاڑی کے مالک کی لاش ملی، آخر یہ معمہ ہے کیا؟

Read more

الاسکا مذاکرات: چین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، ایک دوسرے پر الزامات

بائیڈن انتظامیہ اور چین کے درمیان پہلی مرتبہ مذاکرات ہو رہے ہیں جن میں دونوں ممالک کے وفود ایک دوسرے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت دیگر الزامات عائد کرتے نظر آئے۔

Read more

پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری: کیا اس سے قیمت پر کوئی فرق پڑے گا؟

پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ کچھ نئے اسمبلی پلانٹس کے قیام سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ درآمد شدہ فونز کے مقابلے یہاں تیار کردہ فونز کی قیمتیں کم ہوں گی اور اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

Read more

ایکسرے کے لیے خاتون کو بے لباس کر کے ویڈیو بنانے کے الزام میں ہسپتال کا ٹیکنیشن گرفتار

علاج کی غرض سے لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے آنے والی خاتون سے قمیض اتارنے کا کہنے کے بعد ان کی ویڈیوز بنائے جانے کے ایک معاملے پر صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

لاہور کا محبت کرنے والا جوڑا: ’دونوں بازو، ٹانگ کٹ گئی تو میں نے سوچا کیا وہ مجھے چھوڑ دے گی؟‘

داؤد صدیق کے لیے وہ معمول کا ایک دن تھا۔ ان کے گھر پر دعوت تھی اور وہ گھر کے باقی افراد کے ساتھ انتظامات میں مصروف تھے۔ ساتھ ہی موبائل فون پر ان کی بات چیت ثنا سے بھی بات چل رہی تھی لیکن اس روز داؤد کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔

Read more

جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب: سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور نواز شریف کے بیانات میں موازنہ اور بحث

جنرل باجوہ کی جانب سے جمعرات کو اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب میں دیے گئے دو بیانات کو سوشل میڈیا پر اکثر صارفین سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے ’بیانیے‘ اور ’ڈان لیکس‘ سے منسلک کیوں کر رہے ہیں؟

Read more

فجر کی اذان سے متعلق شکایت کے بعد لاؤڈ سپیکرز کا رخ موڑ دیا گیا

الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر سنگیتا شریواستو نے اپنی تحریری شکایت میں لکھا تھا کہ ہر روز صبح 5.30 بجے کے قریب ان کے گھر کے نزدیک واقع مسجد سے آنے والی اذان کی اونچی آواز سے ان کی نیند خراب ہو جاتی ہے۔

Read more

انڈیا اور پاکستان کے مستحکم تعلقات خطے میں ترقی کی چابی: جنرل باجوہ

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے مستحکم تعلقات وہ چابی ہے جس سے جنوبی اور وسطی ایشیا کی صلاحیتوں کو ’ان لاک‘ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، انھوں نے کہا کہ یہ موقعہ دو ایٹمی ہمسایہ ممالک کے مابین تنازعات کی وجہ سے یرغمال بنا ہوا ہے۔

Read more

’جل پریوں‘ کے ہاتھ کی بنی ڈھاکے کی ململ کہاں گئی؟

تقریباً دو سو برس پہلے ڈھاکے کی ململ کا شمار دنیا کے سب سے مہنگے کپڑوں میں ہوتا تھا۔ پھر سب اسے بھول گئے۔ ایسا کیوں ہوا؟ اور کیا ہم اسے واپس لا سکتے ہیں؟

Read more

بابر اعظم: لاہور کی عدالت کا پاکستان کے کپتان بابراعظم کے خلاف بلیک میلنگ، دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بلیک میلنگ، دھمکی آمیز اور نامناسب پیغامات بھیجنے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا جائے۔

Read more

بِٹ کوائن فراڈ: باراک اوباما، بل گیٹس اور دیگر سلیبریٹیز کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے والے نوجوان کا اعترافِ جرم

گذشتہ سال 15 جولائی کو مشہور ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر کے فالوورز سے کہا گیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے امدادی منصوبوں کے لیے بِٹ کوائن کا عطیہ کریں۔

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ: ’جو اپنے آئینی دائرے سے باہر نکل جاتے ہیں وہ سچے پاکستانی نہیں‘

جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ‘قائدِ اعظم کے دوست کے بیٹے کو غدار کہا جارہا ہے۔’ انھوں نے کہا کہ ‘جج کو بلیک میل نہیں ہونا چاہیے۔ جج بلیک میل ہونے کے بجائے خودکشی کرلے۔ ایک جج کے لیے موت غلط فیصلہ دینے سے بہتر ہے۔’

Read more