ممنوعہ ادویات کا استعمال، تین پاکستانی ایتھلیٹس پر چار چار سال کی پابندی

ان تینوں ایتھلیٹس کو قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے تمغے واپس کرنے ہوں گے جبکہ ان ایتھلیٹس کو کھیلوں کی بین الصوبائی وزارت کی جانب سے جو نقد انعامات دیے جاچکے ہیں، وہ بھی انھیں واپس کرنے ہوں گے۔

Read more

افغانستان کے ڈانسنگ بوائز: وبا کے دوران ٹی وی پر ’بچہ بازی‘ پر فلمایا گیا شو دکھائے جانے پر افغانستان میں غم و غصہ

حال ہی میں افغانستان میں رائج روایت ’بچہ بازی‘ یعنی ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنایا گیا میوزیکل شو لائیو سٹیریم کیا گیا جس پر افغانستان کی عوام کی جانب سے زبردست تنقید کی گئی۔

Read more

پرسیڈز نامی شہابیوں کا سلسلہ: آئندہ چند روز میں آسمان میں ٹوٹے تارے چمکتے نظر آئیں گے

ماہرِ فلکیات ایڈورڈ بلومر کا کہنا ہے کہ ٹوٹے تاروں کی پرسیڈز کہلانے والے اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے آپ ہر سال دیکھ سکتے ہیں اور ویسے تو اس کا عروج اگست کے وسط میں ہوتا ہے تاہم اسے آپ جولائی کے اواخر سے دیکھ سکتے ہیں۔

Read more

کشمیر کے نوجوان سیاستدان شاہ فیصل نے ڈیڑھ سالہ سیاسی سفر کے بعد سیاست سے کنارہ کیوں کر لیا؟

شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل ہوچکے ہیں اور وہ لوگوں سے ایسے وعدے نہیں کر سکتے کہ میں یہ کروں گا اور وہ کروں گا۔ ان کے مطابق انھیں معلوم ہے کہ ان کے پاس ایسا کچھ کرنے کا اب کوئی اختیار نہیں۔

Read more

سپریم کورٹ نے کراچی کے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری این ڈی ایم اے کو سونپ دی

پاکستان کی عدالت عظمی نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے تمام نالوں کی صفائی نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کام کی نگرانی کرے۔

Read more

بیلاروس: انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والی اپوزیشن رہنما سویتلانا تیخانوفسکایا ’ملک چھوڑنے پر مجبور‘

پیر کو سویتلانا کی گمشدگی کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے بارے میں تشویش موجود تھی، تاہم لتھوانیا کے وزیرِ خارجہ لیناس لینکیویسیئس نے کہا ہے کہ وہ ان کے ملک میں ہیں اور محفوظ ہیں۔

Read more

انڈیا: بنگلور میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں ‘توہین آمیز’ پوسٹ کے خلاف احتجاج، تین افراد ہلاک، 110 گرفتار

انڈیا کے جنوبی شہر بنگلور میں ایک مبینہ توہین آمیز پوسٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تقریباً 110 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Read more

بالی وڈ اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص: ’سنجو بابا کو جادو کی جپھی کون دے گا؟‘

سنجو بابا اور منا بھائی کے نام سے معروف بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور انھوں نے اپنا علاج کروانے کی غرض سے کام سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

’داتا کی نگری‘ سے تعلق رکھنے والے محمد علی سبحانی بین الاقوامی فیشن ماڈل کیسے بنے؟

برطانیہ میں تعلیم کے غرض سے آنے والے دیگر طلبہ کی طرح محمد علی سبحانی بھی پارٹ ٹائم کام کر رہے تھے کہ ایک دن اچانک ان کے کندھے پر کسی نے ہاتھ رکھا اور یوں ان کی زندگی بدل گئی۔

Read more

عروج اقبال کا قتل: ’اپنے کام کی وجہ سے پاکستان میں قتل ہونے والی پہلی خاتون صحافی’ کا مقدمہ اختتام پذیر

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے بدھ کو عروج اقبال کے قتل کی تحقیقات سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے اور اس میں ان عوامل کی نشاندہی کی گئی ہے جو عروج کے قاتل کو سزا دلوانے میں رکاوٹ بنے ہیں۔

Read more

امریکہ کے نصف مدتی انتخابات 2020: ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کمالہ ہیرس کو نائب صدر کا امیدوار چن لیا

امریکہ میں رواں برس کے اواخر میں ہونے والے نصف مدتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ جماعت کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے نائب صدارتی امیدوار کے لیے سینیٹر کمالہ ہیرس کو چنا ہے۔

Read more

’بلاتی ہے مگر جانے کا نہیں‘: انڈیا کے معروف شاعر راحت اندوری انتقال کر گئے

70 سالہ راحت اندوری کو کورونا وائرس کے سبب سانس لینے میں دشواری کے پیش نظر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور ہسپتال میں ہی حرکتِ قلب بند ہو جانے کے سبب ان کا انتقال ہو گیا۔

Read more

انڈیا کے لیے دفاعی ساز و سامان کے شعبے میں ’خود انحصاری‘ کا حصول کتنا مشکل ہے؟

انڈیا کی مرکزی حکومت نے دفاعی شعبے میں ’خود کفیل انڈیا‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے دفاعی ساز و سامان کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، تاہم دفاعی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں خود انحصاری کا حصول شاید اتنا بھی آسان نہیں۔

Read more

سپریم کورٹ کا کراچی میں بجلی سے ہلاکتوں کے مقدمے میں سی ای او کے الیکٹرک کا نام شامل کر کے ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں لوڈشیڈنگ، کرنٹ لگنے سے لوگوں کی ہلاکتوں پر کے الیکٹرک پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ شہر میں کرنٹ لگنے سے جتنی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں، سب کے مقدمے میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے الیکٹرک کا نام شامل کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا جائے جبکہ کے الیکٹرک کو شہر میں صفر لوڈ شیڈنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read more

‘شادی کا سفید جوڑا پہننا تھا مگر سفید تابوت میں دفنایا’

سحر فارس آگ بھجانے والے عملے کے ساتھ کام کرنے والے طبی عملے کا حصہ تھیں۔ وہ بیروت میں آگ لگنے کے واقعے پر جائے حادثہ پر زندگیاں بچانے اور فوری امداد فراہم کرنے کے لیے گئی تھیں۔ مگر وہاں ہونے والے دھماکے میں اپنی جان کھو بیٹھیں۔

Read more

ورلڈ ٹورازم فورم 2021 پاکستان: ’پانچ دنوں کے اندر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی‘، زلفی بخاری کا دعویٰ

زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ ٹورازم فورم سے پانچ دنوں میں پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور اس کے علاوہ اس فورم سے اشتہارات اور پروموشن کی مد میں بڑے نشریاتی ادراوں میں 400 ملین ڈالر مالیت کے ٹی وی رائٹس بھی ملیں گے۔

Read more

انڈیا، چین سرحدی کشیدگی اور تجارت: کیا دو بڑے ممالک بیرونی طاقتوں کی ایشیا میں ’پھوٹ ڈالو اور حکمرانی کرو‘ کی پالیسی کو ناکام بنا پائیں گے؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اپریل میں پہلی بار خود کفالت کا نعرہ بلند کرنے اور مئی میں چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی شروع ہونے کے باوجود گذشتہ تین مہینوں کے درمیان دونوں ممالک کی دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔

Read more

مریم نواز شریف: مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی رائیونڈ اراضی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوں گی

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور جماعت کی رہنما مریم نواز شریف آج نیب کے سامنے پیش ہوں گی۔

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لوگوں کی زندگیاں کیسے تبدیل ہوئیں: بارہ مہینے، بارہ کہانیاں

گذشتہ برس پانچ اگست کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اسے مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں شامل کرتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ جانیے اس ایک سال میں کشمیریوں پر کیا گزری، اس خطے کے 12 شہریوں کی زبانی۔

Read more

شمالی علاقہ جات میں سیاحت کی بحالی، کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر

بی بی سی کی ٹیم نے اتوار کے دن مری اور نتھیا گلی میں تقریباً دس گھنٹے گزارے، لیکن اس دوران بمشکل درجن بھر افراد ایسے دکھائی دیے جنھوں نے ماسک پہن رکھے تھے یا جو سماجی دوری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Read more

پاکستان کی برآمدات میں اضافہ: کیا پاکستان تجارت میں ہمسایہ ممالک انڈیا اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

کورونا وائرس کی وجہ سے لگاتار تین مہینے تک خسارے کا شکار رہنے کے بعد پاکستان کی برآمدات جولائی کے مہینے میں مجموعی طور پر 5.8 فیصد اضافے سے بڑھی ہیں جبکہ اسی دورانیے میں انڈیا اور بنگلہ دیش کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

Read more

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پریس بریفنگ روکنی پڑی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب کسی مشتبہ مسلح شخص پر گولی چلائی گئی جس کے بعد انھیں خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کے ساتھ پریس کانفرنس چھوڑ کر اچانک بریفنگ روم سے باہر جانا پڑا۔

Read more

پاکستانی ہندو خاندان کی انڈیا میں ہلاکت کیا خودکشی کا نتیجہ تھی؟

انڈیا کی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں پوسٹ مارٹم کے بعد ایک ساتھ ان گیارہ افرد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں جن کی لاشیں اتوار کو ایک کھیت سے ملی تھیں۔ اس موقعے پر پاکستان سے انڈیا آ کر بسنے آنے والے ہندو بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Read more

بیروت دھماکے: مشتعل عوام کے طیش میں اضافے کے بعد لبنان کی حکومت مستعفی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں چار اگست کو ہونے والے دھماکے کے بعد سے حکومت کی نا اہلی پر عوام کے غیض و غضب میں مسلسل اضافے کے بعد حکومت نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے استعفی کا اعلان وزیر اعظم حسن دیاب نے قومی ٹی وی پر کیا۔

Read more

کیا پاکستان کا موجودہ تعلیمی نظام یکساں قومی نصاب کو اپنانے کے لیے تیار ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل ہی پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یکساں نصاب تعلیم کیا ہے، اس کی ضرورت کیوں پیش آئی، نصاب کی تیاری کیسے کی گئی اور اس کا نفاذ کیسے ہو گا؟ پڑھیے اس تفصیلی رپورٹ میں۔

Read more

‘اسے کہتے ہیں رنگے ہاتھوں پکڑے جانا’

وزیر اعلی پنجاب کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا پر وائرل ہثئی اور اس پر ایک بحث جاری ہے۔ اُس پریش کانفرنس کا متنازع حصہ ٹوئٹر پر شیئر کیا جا رہا ہے جس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نیب کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے اور اس سوال پر اُن کے ساتھ کھڑے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان آنکھ کھجاتے ہوئے اپنا منہ موڑتے ہوئے وزیر اعلی کے کان میں کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف نہیں بولنا۔

Read more

لوگ ان عمارتوں میں رہتے کیسے ہیں جہاں ہوا جاتی نہ روشنی: سپریم کورت کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ شہر میں سرکلر ریلوے، غیر قانونی بل بورڈز، تجاویزات سمیت دیگر معاملات کی سماعت کر رہا ہے۔

Read more

بلوچستان: سرحدی شہر چمن میں بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے چند اہلکار سمیت متعدد زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان سرحدی شہر چمن میں پیر کو ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔

Read more

ڈپٹی کمشنر شکارپور کی وائرل تصاویر: ’20 سیکنڈ چھتری تھامنے پر سیکیورٹی واپس لینا سمجھ سے باہر ہے‘

ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید الرحمان لاڑک کی تصاویر گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیربحث ہیں جس میں وہ پانی کے کنارے پر کھڑے ہیں اور ایک پولیس اہلکار نے ان پر چھتری تانی ہوئی ہے۔ ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد نوید الرحمان لاڑک کا محافظ عملہ واپس لے لیا گیا ہے۔

Read more

آرٹیکل 370 کے خاتمے کا ایک سال: معاشی بدحالی کے باعث ’کامیاب‘ کشمیری بھی ریڑھی لگانے پر مجبور

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے گذشتہ ایک سال کے دوران کشمیر کی معیشت کو ہونے والے نقصان کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کشمیریوں کو مجموعی طور پر 400 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

Read more

بل گیٹس اور فرید زکریا: مائیکرسافٹ کے بانی کا پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کا اعتراف، سوشل میڈیا صارفین پھولے نہ سمائے

پاکستان میں حکومتی نمائندوں کے منھ سے تو یہ بات آپ نے کئی بار سنی ہو گی کہ ’پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن اگر اس چیز کا اعتراف مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کریں تو یہ یقیناً ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

Read more

نیب کے سیاستدانوں پر مقدمات: ’برسوں پرانے مقدمات اب تک چلانے پر قومی احتساب بیورو کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے‘

قومی احتساب بیورو میں سیاستدانوں پر قائم کردہ درجنوں ایسے مقدمات اب بھی زیر التوا ہیں جن کا آغاز برسوں قبل کیا گیا تھا۔ دہائیوں قبل شروع ہونے والے بیشتر کیسز میں نا تو اب تک ریفرنس فائل ہو سکا اور اگر ہوا ہے تو فرد جرم عائد ہونا باقی ہے۔ ایسے ہی چند مقدمات کی کہانی جانیے۔

Read more

کماٹھی پورہ کی سیکس ورکرز کی مشکلات: نہ گاہک، نہ پیسہ اور نہ ہی سرکاری سکیموں کے فوائد

ممبئی کے علاقے کماٹھی پورہ کے گلی نمبر 1 میں رما بائی چال کی یہ بنکر نما کوٹھریاں ملک کے کسی بھی دوسرے قحبہ خانے یا چکلے کے کمروں کی طرح ہی ہیں جہاں جگہ بہت کم ہے۔ لیکن کاروبار تو کاروبار ہے سو وہ بدستور چلتا رہتا ہے۔

Read more

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت 10 ملزمان پر پارک لین کمپنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔ یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں کسی اہم ملزم پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی ہو۔

Read more

نیو گنی کا ’پراڈائز آئی لینڈ‘: جنت نما جزیرے پر باتات کی سب سے زیادہ اقسام کی تصدیق

حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے ٹروپیکل (خطِ استوا کے قریب) جزیرے میں پودوں کی اقسام کا اندراج کیا گیا جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہاں پھولوں کی اقسام کا ایک خزانہ موجود ہے۔

Read more

چاندنی چوک ’فیس لفٹ‘ منصوبہ: شاہجہاں آباد کا قلب اور جہاں آرا کا خواب ‘جہاں قارون کا خزانہ بھی کم پڑ جائے’

حکومت دہلی نے چاندنی چوک کی پرانی رونق بحال کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ فتح پوری مسجد سے لے کر لال قلعے کے میدان تک تقریبا سوا کلومیٹر میں پھیلا یہ بازار ان دنوں تزئین و آرائش کے عمل سے گزر رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں شجر کاری مہم: ’یہ شروعات ہیں، ابھی ایک لمبی جنگ چلے گی‘ عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے دس بلین درخت لگانے کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں 35 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پودے اکھاڑنے والے ان افراد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو جیسے ہر کوئی غصے میں آ گیا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ ذمہ داران کے خلاف ایف آر آئی بھی درج کی گئی۔

Read more

انڈیا چین کشیدگی: سرحد پر سرد موسم گزارنے کے لیے انڈین فوج کتنی تیار ہے؟

لداخ میں گزشتہ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے انڈین اور چینی افواج مختلف مقامات پر آمنے سامنے ہیں۔ حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں لیکن مزید افواج کی تعیناتی اور آنے والے دنوں کی تیاریوں سے انڈین فوج زبردست دباوٴ میں معلوم ہو رہی ہے۔

Read more

کراچی میں بارش رحمت یا زحمت: ’کراچی کا اصل مسئلہ اونر شپ کا ہے‘

کراچی میں کام کرنے والے امدادی تنظیموں ایدھی اور چھپیا کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کیتین روزہ بارشوں کے دوران پانچ بچوں سمیت اٹھارہ افراد کرنٹ لگنے اور پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ: ’صبا قمر نے ہلکا سا جھوم کے گھوم لیا تو کون سی قیامت آ گٸی؟‘

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اکثر کسی نہ کسی بہانے سے خبروں میں رہتی ہیں، چاہے وجہ ان کا نیا یوٹیوب چینل ہو، کوئی نیا شو، یا بے باک انداز میں حساس و سنجیدہ موضوعات پر بات چیت۔ لیکن اس بار معاملہ بطور اداکارہ اور پہلی بار ڈائریکٹر، ایک گانے کی مسجد میں شوٹنگ کا ہے۔

Read more

انڈیا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ یومیہ اضافہ، ہوٹل میں آتشزدگی سے کم از کم سات افراد ہلاک

انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روزانہ ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اتوار کی صبح جنوبی ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں سوورن پیلس نامی ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے جسے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے علاج کی غرض سے ایک پرائیوٹ ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

Read more

گوجرانوالہ پولیس کا ’سیریل کلر‘ کی گرفتاری کا دعویٰ، ’قریب کوئی اینٹ نہ ملتی تو ڈھونڈ کر لاتا اور پھر قتل کرتا تھا‘

گوجرانوالہ پولیس نے یکے بعد دیگرے تین خواتین سمیت کم از کم چھ لوگوں کو اینٹوں اور کند آلے کے ذریعے ہلاک کرنے والے ایک مبینہ سیریل کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Read more

مانچسٹر ٹیسٹ: ’سوشل میڈیا کو چھوڑدیں، اپنی غلطیوں کا تجزیہ ہم خود کریں گے‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی اس وقت سخت مشکل میں ہیں۔ ایک جانب ان کی کپتانی میں ٹیم کو شکست ہوئی ہے اور دوسری جانب ان کی اپنی بیٹنگ فارم اچھی نہیں ہے لیکن وہ اس بات پر مصر ہیں کہ وہ دونوں شعبوں کو الگ الگ طور پر دیکھتے ہیں۔

Read more

کاکوری ٹرین ڈکیتی کیس: جب چند نوجوانوں نے برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں

برصغیر کی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں کاکوری ٹرین ڈکیتی کا واقعہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ تاریخی واقعہ 9 اگست 1925 کو پیش آیا تھا۔ جب کاکوری کے قریب سہارن پور سے لکھنو جانے والی ٹرین کو روک کر اس میں موجود سرکاری خزانہ لوٹ لیا گیا تھا۔

Read more

بلوچستان: مون سون کی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے سڑکیں، فصلیں اور مکانات شدید متاثر

بلوچستان میں تین روز کے دوران طوفانی بارشوں سے بہت زیادہ جانی نقصان تو نہیں ہوا ہے تاہم اس سے سیلابی ریلوں کے باعث رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

Read more

انڈیا میں 740 ٹن امونیم نائٹریٹ کا ذخیرہ کہاں ہے اور کیسے آیا؟

امونیم نائٹریٹ وہ کیمیکل ہے جس نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں 150 سے زائد افراد کی جان لی اور 5000 سے زائد افراد کو زخمی کیا۔ انڈیا کے محکمہ کسٹمز نے تصدیق کی ہے کہ چنئی سے 20 کلومیٹر دور ایک مقام پر بھی بڑی مقدار میں امونیم نائٹریٹ ذخیرہ کیا گیا ہے۔

Read more

انڈیا طیارہ حادثہ: ہسپتالوں کے باہر کہیں لواحقین خوش تو کہیں غم سے نڈھال

طیارہ حادثے میں معمولی طور پر زخمی افراد کے اہل خانہ یہ جان کر خوش ہیں کہ ان کے پیارے بچ گئے ہیں۔ تو کچھ افراد حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنے لواحقین کی لاشیں ملنے کے منتظر ہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو اپنے لواحقین کی صحت کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملی ہیں۔

Read more

آسٹریلیا کے سیاحتی مقام پر ویل مچھلی نے ایک خاتون کو زخمی کر دیا

گذشتہ ایک ہفتے میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ تازہ ترین واقعے میں تیس سالہ الیشیا رامزے کا کہنا ہے کہ وہ ریف کے قریب سنورکلنگ کر رہی تھیں جب ایک ہمپ بیک ویل اور اس کا بچہ ان کے قریب آئے۔

Read more

بیروت دھماکہ: حکومت مخالف مظاہرے، مشتعل افراد وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل

سنیچر کو ہزاروں لبنانی شہریوں نے چار روز قبل بندرگاہ پر ایک گودام میں موجود امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں ہونے والے دھماکے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے سیاسی رہنماؤں کی ناکامی پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

Read more

چین: ’مجھے 32 سال لگے لیکن میں نے اپنے اغوا ہونے والے بیٹے کو ڈھونڈ نکالا‘

سنہ 1988 میں جب لی جینگزی کا بیٹا لاپتہ ہوا تو انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی بیٹے کی تلاش میں وقف کر دیں گی اور 32 سال کے بعد رواں برس مئی میں وہ اپنے بچھڑے ہوئے بیٹے کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئیں۔

Read more

امریکی صدارتی انتخاب 2020: ’چین، روس اور ایران امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں‘

امریکی کاؤنٹر انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ریاستیں ووٹنگ کو متاثر کرنے کے لیے ‘خفیہ اور با اثر رسوخ‘ کا استعمال کر رہی ہیں۔

Read more

کرکٹ کے جڑواں بھائیوں کی مشہور جوڑیاں: ٹاس سے فیصلہ ہوا کہ کون فاسٹ بولر بنے گا اور کون سپنر؟

فلمی سکرین پر امیتابھ بچن، سلمان خان یا انیل کپور کو ڈبل رول میں دیکھتے ہوئے یہ ذہن میں ہوتا ہے کہ یہ سب کیمرے کا کمال ہے لیکن کرکٹ کے میدان میں جڑواں بھائیوں کی پرفارمنس کسی کیمرہ تیکنیک کی مرہون منت نہیں بلکہ سو فیصد حقیقت پر مبنی ہوتی ہے۔

Read more

کیا بابری مسجد کا تالا راجیو گاندھی نے کسی معاہدے کے تحت کھلوایا تھا؟

سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے اپیزمنٹ کی بات اس قدر کہی جانے لگی تھی کہ راجیو گاندھی پر اس کا دباؤ بڑھنے لگا اور اسی دوران بابری مسجد کا دروازہ کھول دیا گيا۔

Read more

کورونا وائرس: ویتنام میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں پراسرار تیزی

جہاں دیگر ممالک مشکلات میں گھرے نظر آئے وہاں اس کمیونسٹ ملک نے تیزی کے ساتھ اور فیصلہ کن انداز میں وبا کا مقابلہ کرنا شروع کیا۔ انھوں مارچ میں ہی اپنی سرحدیں اپنے شہریوں کے علاوہ لوگوں کے لیے بند کر دیں تھیں۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل شروع، میچ دلچسپ مرحلے میں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے جہاں پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے اور انھیں 244 رنز کی برتری حاصل ہے اور صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔

Read more

کوانٹم کمپیوٹنگ: ’دنیا کا سب سے زیادہ ‘ٹھنڈا’ کمپیوٹر جو روایتی کمپیوٹر کو پیچھے چھوڑ دے گا‘

کوانٹم کمپیوٹر کے بارے میں اس وقت بہت زور شور کے ساتھ باتیں ہو رہی ہیں، تاہم یہ ٹیکنالوجی ابھی اپنی ابتدائی سطح پر ہے۔ مختلف کمپنیاں ابھی اس سسٹم کو بنانے کا کام شروع کر رہی ہیں جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ روایتی ڈیجیٹل کمپیوٹر کو اہم کام سرانجام دینے میں بہت پیچھے چھوڑ دے گا۔

Read more

’شعیب اختر صاحب، گھاس کھانے کے لیے اقتدار کیوں چاہیے؟‘ راولپنڈی ایکسپریس کی جانب سے فوج کا بجٹ بڑھانے والے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے اگر خدا سے کبھی انھیں موقع دیا تو وہ اپنے چیف آف سٹاف کو اپنے ساتھ بٹھائیں گے اور ان کے ساتھ مل کر فیصلے کریں گے۔

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد ’ببل ٹورازم‘ کے تحت محدود سیاحت کی اجازت

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے کے بعد بہت سے صنعتوں کو محدود پیمانے پر کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے جن میں سے ایک سیاحت کی صنعت ہے۔ محدود پیمانے پر سیاحت کی اجازت کیا ہے اور سیاحوں کو کن ضوابط پر عمل پیرا ہونا ہو گا پڑھیے اس رپورٹ میں۔

Read more

اگلے دس ہزار برسوں کے لیے جوہری فضلے کے قبرستانوں کا انتباہی نظام کیسے وضع کیا جائے؟

زیرِ زمین دفن جوہری فُضلہ اگلے ہزاروں برسوں تک کرہِ ارض کے لیے زہر رہے گا۔ آج کے دور میں انتباہ دینے والا ایسا نظام کیسے تیار کیا جا سکتا ہے جو مستقبل بعید کے دور کے لوگوں کو سمجھ آسکے؟

Read more

سائبریا میں آگ: کیا روس قطب شمالی میں ماحولیاتی تبدیلی آہستہ کر سکتا ہے؟

رواں برس روس کے سائبیریا علاقے میں موسم غیر معمولی طور پر گرم ہے۔ سائبیریا کے ٹیگا جنگلات کے بڑے بڑے حصے آگ کی نظر ہو چکے ہیں۔ آگ سے آٹھنے والے دھوئیں سے کروڑوں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحول میں داخل ہو رہا ہے جس سے عالمی حدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ کیا اسے روکا جا سکتا ہے؟

Read more

جونا گڑھ کو پاکستان کے نئے ’سیاسی نقشے‘ میں شامل کرنے سے پاکستان کو کیا حاصل ہو سکتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے چار اگست کو پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی رونمائی کی ہے جس میں دیگر متنازع علاقوں کے علاوہ انڈیا کی ریاست جونا گڑھ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایسا کرنے سے پاکستان کو کیا حاصل ہو گا اور اس اقدام کی قانونی اور بین الاقوامی حیثیت کیا ہے؟

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: کیا روٹ کے پاس کوئی ‘شان مسعود’ ہے؟

اگر اس وکٹ کی حالت دیکھی جائے اور اننگز وار رنز کی شرح میں گھاٹے کا تناسب دیکھا جائے تو یہ احساس تازہ ہوتا ہے کہ شان مسعود کی اننگز کس قدر عظیم تھی۔ ابھی تک اس وکٹ پہ بلے بازوں کے لیے زندگی بحیثیتِ مجموعی مشکل رہی ہے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

یاسر شاہ ایک فتح گر کھلاڑی جس نے کبھی حوصلہ ہارنا نہیں سیکھا

یاسر شاہ کے کریئر میں متعدد بار اتارچڑھاؤ آئے ہیں لیکن انہوں نے اپنی غیرمعمولی صلاحیت کے بل پر ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ یہ مشکلات وقتی ہوتی ہیں اور انہیں زیادہ عرصے تک کامیابی سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔

Read more

شوبز ڈائری: ’لوگ پاگل سمجھیں گے اور کام نہیں ملے گا‘

’سب سے ضروری ہے کہ ذہنی صحت پر کُھل کر بات کی جانی چاہیے اور اس کے ساتھ جو غلط فہمیاں وابستہ ہیں انھیں ختم کیا جائِے۔ مثلاً اگر لوگوں کو پتا چلا تو کیا ہو گا؟ لوگ پاگل سمجھیں گے؟ یا کام نہیں ملے گا؟ جیسی باتیں۔‘

Read more

پاکستان اور سعودی عرب: مسئلہ کشمیر یا قرضوں کی واپسی کا مطالبہ؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مسئلہ کشمیر کے تناظر میں سعودی عرب سے متعلق دیے گئے ایک بیان کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات پر نظر ثانی کر رہا ہے۔

Read more

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ کالی کٹ کے ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار

انڈیا کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا دبئی سے آنے والا مسافر طیارہ کالیکٹ کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے رن وے سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ اس طیارے پر 180 سے زیادہ افراد سوار ہیں۔

Read more

بیروت میں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کیسے آیا تھا؟

لبنان کی حکومت کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بیروت میں ہونے والے انتہائی تباہ کن دھماکے کی وجہ شہر کی بندرگاہ پر رکھے گئے 2750 ٹن امونیئم نائٹریٹ کا پھٹنا تھا۔۔ تاہم اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ مواد کہاں سے آیا تھا؟

Read more

راولپنڈی میں دو ’لڑکیوں‘ کی آپس میں شادی کا معاملہ: لاہور ہائی کورٹ نے ’دولہے‘ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا

دو ’لڑکیوں کی مبینہ شادی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’دینِ اسلام ہم جنسی پرستی کی اجازت نہیں دیتا۔۔۔ عدالت اسلامی اقدار کے باہر نہیں جا سکتی۔‘

Read more

سنگین جرائم میں ملوث افغان طالبان پر فیصلہ ‘مشکل’ ہو سکتا ہے: افغان صدر

لویا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کونسل برائے نیشنل ریکونسیلی ایشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ جرگے کا فیصلہ افغان عوام کے لیے بہت اہم ہے اور افغان طالبان کو تنبیہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جنگ مسلط کر کے جیت نہیں سکتے۔

Read more

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: پلی بارگین کرنے والے ملزم زین ملک کہاں ہیں؟

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے مقدمے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے بیٹے زین ملک سے متعلق کہا ہے کہ ملزم کی عدم موجودگی میں کی گئی پلی بارگین کیسے تسلیم کر لی گئی اور عدالت کیسے یقین کرلے کہ پلی بارگین ملزم کی طرف سے ہی کی گئی ہے۔

Read more

جب طالبان نے نجیب اللہ کو مار کر لاش کھمبے سے لٹکا دی

افغانستان میں اب بھی بہت سے لوگ ہیں جو نجیب اللہ کے اہلخانہ کو پناہ دینے پر انڈیا کے شکرگزار ہیں لیکن انھیں یہ بھی شکایت ہے کہ نئے دوست بناتے ہوئے انڈیا نے اپنے پرانے دوست کا ساتھ نہیں دیا اور وہ بھی اس وقت جب اسے اس ساتھ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پوپ اور بٹلر میچ میں واپسی کے لیے انگلینڈ کی امیدوں کا محور

پاکستان کے خلاف مانچسٹر کے میدان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کر رہی ہے۔

Read more

امریکی الیکشن 2020: ڈونلڈ ٹرمپ آگے ہیں یا جو بائیڈن؟

اس وقت کڑے مقابلے والی ریاستوں میں رائے شماری کے جائزوں میں جو بائیڈن کی پوزیشن اچھی معلوم ہوتی ہے مگر ابھی صدارتی انتخاب میں کافی وقت ہے اور جہاں ٹرمپ ہوں وہاں چیزیں بہت تیزی سے بدل سکتی ہیں۔

Read more

ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی: ایک چھوٹی سی سوشل میڈیا ایپ کا ’بڑا معرکہ‘

امریکہ میں ٹک ٹاک کو اب قومی سلامتی کے لیے خطرے کے طور پر کیوں دیکھا جا رہا ہے۔ اس ایپ نے دو سال کے اندر دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے لیکن اس کے حوالے سے خدشات ہیں کہ اس کے ڈیٹا پر چینی حکومت کا کنٹرول ہے۔

Read more

انڈیا، چین تنازع میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

چین اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے بیچ کچھ نظریں پاکستان پر بھی مرکوز ہو چکی ہے۔ اسی حوالے سے بی بی سی نے چند ماہرین سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کا کردار اس صورتحال میں کیا ہے۔

Read more

محمد بن سلمان پر کینیڈا میں جلاوطنی اختیار کرنے والے سابق سعودی اہلکار کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام

امریکی عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے کینیڈا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے سعودی عہدیدار سعد الجبری کو قتل کرنے کے لیے لوگ بھجوائے تھے۔

Read more

کورونا وائرس: فیس بک اور ٹوئٹر نے امریکی صدر کا اکاونٹ کیوں بند کیا؟

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس بیان کے بعد کہ بچوں کو کورونا وائرس نہیں لگتا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر نے سزا کے طور پر ان کا اور ان کی صدارتی انتخابی مہم کا اکاونٹ بند کر دیا تھا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: شاداب کی قابل اعتماد بیٹنگ اور سرفراز ’دی واٹر بوائے‘ کے چرچے

جب بابراعظم، اسد شفیق اور محمد رضوان ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے گیے تو اوپنر شان مسعود کو ایک قابل اعتماد ساتھی کی تلاش تھی۔ اس وقت شاداب خان ان کے ساتھ 105 رنز کی اہم شراکت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ لیکن جب کچھ لوگوں نے سابق کپتان سرفراز کو گراؤنڈ میں پانے لاتے دیکھا تو انھیں لگا کہ یہ کام کسی جونیئر کھلاڑی سے کروانا چاہیے تھا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: شان مسعود کہتے ہیں کہ بابراعظم کے ساتھ بیٹنگ کر کے انجوائے کرتا ہوں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر شان مسعود نے کہا کہ ہمارے ملک کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہماری ٹیم میں ایک ایسا بیٹسمین موجود ہے جو تینوں فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کی صف میں شامل ہے۔

Read more

بیروت دھماکوں سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط خبریں اور سازشی نظریات کیسے پھیلے؟

بیروت دھماکوں کی سوشل میڈیا پر آنے والی بیشتر ویڈیوز مستند تھیں لیکن ان دھماکوں کے فوراً بعد ہی ٹوئٹر اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے جھوٹی خبریں اور فواہیں گردش کرنے لگیں۔

Read more

فیس بُک پر ممبر اسمبلی علی وزیر کی رہائی اور ’چمکتے لانگ بوٹ‘ نامی نظم شیئر کرنے پر نادرا افسر ملازمت سے برطرف

تقریباً ایک سال قبل 27 مئی کو جب شہریوں کے کوائف کے قومی ادارے نادرا کے ایک افسر رضا خان سواتی نے آزاد رکن قومی اسملبی علی وزیر اور ان کے دیگر ساتھیوں کی رہائی سے متعلق اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تو شاید اُس وقت انھیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اس کی انھیں کتنی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Read more