آرمی چیف کی تقریر پر ماہرین اور سیاسی رہنماؤں کا مؤقف: ’آرمی چیف نے کہا کہ اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ پوری تقریر سیاسی تھی‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند دن قبل قوم کو فوج کے غیر سیاسی ہونے کی نوید سنائی ہے۔ آرمی چیف کے اس بیان پر ملک کی سیاسی تاریخ پر نظر رکھنے والے سیاسی رہنما اور ماہرین سے اس تقریر کو کس نظر سے دیکھتے ہیں

Read more

پٹرول کے بعد اب انڈیا روسی فرٹیلائزر کا سب سے بڑا خریدار، ڈالر کی جگہ روپے میں ادائیگی

انڈیا نے روس سے تجارت میں ڈالر کی جگہ انڈین کرنسی ، روپئے میں لین دین کرنے کے لیے انڈین بینکوں میں روس کے خصوصی کھاتے کھول دیے ہیں ۔ انڈیا نے یہ بڑا قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب وہ روس سے پٹرول کے بعد فرٹیلائزر کھادوں کا بھی سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے ۔

انڈیا نے یہ بڑا قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب وہ روس سے پٹرول کے بعد فرٹیلائزر کھادوں کا بھی سب خریدار بن گیا ہے۔

Read more

فیفا ورلڈ کپ کے دوران ذاکر نائیک کی قطر میں موجودگی پر انڈیا کو اعتراض کیوں؟

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں انڈین قیادت کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ مگر اس دوران دوحہ میں اسلامی سکالر ذاکر نائیک کی موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

Read more

عمران خان کو نشانہ بنانے کا الرٹ اور افغان تاجر کی گرفتاری: کیا تھریٹ الرٹس سیاسی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں؟

عمران خان اور ارشد شریف کے بارے میں جو ’تھریٹ الرٹس‘ جاری کیے گئے تھے، وفاقی وزرا نے اُنھیں ’سیاسی اور فرمائشی‘ قرار دیا تھا، مگر کیا واقعی تھریٹ الرٹس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال بھی کیا جاتا ہے؟

Read more

30 سال پرانے منجمد بیضے سے جڑواں بچوں کی پیدائش، جو والد سے ’صرف پانچ سال چھوٹے‘ ہیں

خیال ہے کہ یہ سب سے طویل عرصے سے منجمد کسی ایمبریو کے ذریعے بچوں کی کامیاب پیدائش کا واقعہ ہے۔
22 اپریل 1992 میں یہ بیضہ مائع نائٹروجن میں منفی 128 ڈگری سیلیئس پر رکھے گئے تھے۔

Read more

بلوچ عسکریت پسند کمانڈر گلزار امام کی گرفتاری کیا اہم پیشرفت ہے؟

پاکستان کے ادارے غیر سرکاری طور پر گلزار امام کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بعض افراد بشمول صحافی اس کا تذکرہ کرتے آئے ہیں لیکن باضابطہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

Read more

انڈیا میں بانی پاکستان کا آبائی گھر، جس میں بسنے والے اتنے تنگ ہیں کہ اسے بیچنا چاہتے ہیں

انڈیا کے اس گاؤں کو ’جناح کا گاؤں‘ کہا جاتا ہے۔ گاؤں کا بچہ بھی آپ کو اس گھر تک پہنچا دیتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ محمد علی جناح کے خاندان کا گھر ہے۔

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی یا توہین عدالت کا مقدمہ، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ راولپنڈی منتقل کیوں ہوا؟

پنڈی میں تحریکِ انصاف کی اپنی حکومت اور جی ایچ کیو ہیں جبکہ اسلام آباد میں اتحادی جماعتیں اور مطالبہ نئے انتخابات کی تاریخ کا ہے۔ تو لانگ مارچ کا رُخ وفاقی حکومت کے زیرِانتظام اسلام آباد کی طرف ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا کیوں نہیں ہوا؟

Read more

جانکی امّل: پھولوں کی ماہر سائنسدان جنھیں انڈیا میں کھلنے نہ دیا گیا

تقریباً 60 سال پر محیط اپنے کریئر میں جانکی نے پھولدار پودوں کی ایک وسیع رینج کا مطالعہ کیا اور پودوں کے کئی خاندانوں کی سائنسی درجہ بندی پر دوبارہ کام کیا۔

Read more

کراچی: نام میں سید کیوں لکھا، احمدی وکیل کے خلاف شعائر اسلام کی ورزی کا مقدمہ درج

مدعی کا دعویٰ ہے کہ احمدی وکیل نے شعائر اسلام کو استعمال کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے کراچی میں پولیس نے ایک احمدی وکیل کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا ہے جس میں اس پر نام کے ساتھ سید لکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جائے وقوعہ جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت بتائی گئی ہے۔ محمد احمد نامی مدعی  کا موقف  کہ جوڈیشل مجٹسریٹ ایسٹ کی عدالت میں توہین مذہب یعنی

Read more

بلوچستان: اپنے تین بھائیوں کے قتل میں قید چوتھا بھائی باپ کے معاف کرنے پر رہا

بلوچستان کے پراسیکیوٹرجنرل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بتایا والدین نے اپنے تینوں بچوں کے قتل کو معاف کیا اور اس سلسلے میں راضی نامہ عدالت میں جمع کیا جس پر عدالت نے انھیں مقدمے سے بری کردیا۔

Read more

کرپٹو کرنسی: کروڑوں ڈالر کے مبینہ فراڈ میں دو افراد گرفتار

مشرقی یورپی ملک اسٹونیا میں پولیس نے کرپٹو کرنسی کے 575 ملین ڈالر کے فراڈ میں مبینہ طور پر لاکھوں لوگوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اسٹونیا کی پولیس نے اس دھوکہ دہی کا سراغ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی مدد سے لگایا ہے اور امریکی حکام کا مطالبہ ہے کہ ان دو افراد کو امریکہ کے حوالے  کیا جائے۔ اسٹونین سرگئی پوٹاپنکو اور ایوان ٹرگیون دونوں 37 برس کے ہیں

Read more

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری کا معاملہ کیا تاخیر کا شکار ہو رہا ہے؟

اس سے پہلے کم و بیش ہی آرمی چیف کی تقرری پر اتنی بات چیت اور تبصرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ اور سمری بھیجنے کا طریقہ کار اتنا طُول پکڑتے بھی پہلی بار دیکھا جارہا ہے۔

Read more

توشہ خانہ ٹرائل کا آغاز: ’آپ کو پریشر ڈال کر تو نہیں بھیجا گیا کہ جاؤ عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کردو؟‘

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے حوالے سے اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں سماعت کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

Read more

’2025 تک 15 لاکھ تارکین وطن‘: کینیڈا کے امیگریشن نظام میں کن لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے؟

کینیڈا میں معمر لوگ ملازمتیں چھوڑ رہے ہیں اور ان کے جانے سے معیشت میں پیدا ہونے والا خلا ملکی ترقی کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اگلے تین برس میں 15 لاکھ تارکین وطن اپنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ مگر دوسرے مغربی ممالک کے مقابلے یہاں خاندانی کنیکشن سے زیادہ صلاحیتوں کو فوقیت دی جاتی ہے۔

Read more

پاکستان کے آرمی چیفس کے دلچسپ حقائق: کوئی فقط ڈھائی ماہ عہدے پر رہا تو کوئی فوجی سربراہ بنتے ہی گرفتار ہوا

پاکستان کی تاریخ کے چند دلچسپ حقائق، جن میں ایوب خان کو فوج کا سربراہ بنانے والے ’حادثے‘ سے لے کر ایک ایسے فوجی سربراہ کا تذکرہ بھی موجود ہے جو جنرل نہیں بنے، لیکن چیف آف آرمی سٹاف بن گئے۔

Read more

کراچی میں کمسن بچی کا مبینہ ریپ کے بعد قتل: ’میری بیٹی کا چہرہ تشدد سے سیاہ ہو چکا تھا‘

سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ایک زیرتعمیر عمارت کے پلاٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ بچی کے والد نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ پولیس تھانے گئے اور اس کی گمشمدگی کی اطلاع دی لیکن ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

Read more

شمیمہ بیگم: ’انھیں دولت اسلامیہ نے جنسی استحصال کے لیے شام سمگل کیا‘، برطانوی شہریت کی بحالی کے لیے وکلا کے دلائل

برطانیہ میں ایک عدالتی ٹریبیوبل کو بتایا گیا ہے کہ شمیمہ بیگم نے کم عمری میں برطانیہ چھوڑ کر شام میں نام نہاد دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور جنسی استحصال کے لیے ان کی انسانی سمگلنگ کی گئی تھی۔

Read more

کراچی کی چمن آرا کا سوشل میڈیا کی بدولت 51 سال پہلے بچھڑنے والی بیٹیوں سے رابطہ

چمن آرا سنہ 1971 میں اپنی بیٹیوں سے جدا کر دی گئی تھیں مگر اب سوشل میڈیا کی مدد سے وہ 51 سال بعد ان کے رابطے میں آ گئی ہیں۔

Read more

کیا عمران خان کے امریکا مخالف بیانیے سے سیاسی فائدہ اُٹھایا جا چکا؟

رواں برس مارچ میں ترتیب پانے والا امریکہ مخالف مؤقف پی ٹی آئی کے حالیہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران کمزور پڑتا محسوس ہوا ہے۔ اس کی بنیاد عمران خان کے بعض انٹرویوز بنتے ہیں، جو اُنھوں نے مختلف غیر ملکی میڈیا اداروں کو دیے۔

Read more

اے 39: انگلینڈ کی ’مہلک ترین‘ مگر پوشیدہ شاہراہ ’اٹلانٹک ہائی وے‘

برطانیہ میں اے 39 شاہراہ صرف ایک عام سی شاہراہ نہیں ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں کورنوال میں رہنے والی نسلیں ان لوگوں کے ساتھ مل جاتی ہیں جو دیہی زندگی گزارنے کے لیے وہاں آتے ہیں۔

Read more

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں کی وجہ بننے والا زمین کی ملکیت کا تنازعہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعہ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گیا ہے جس کے دوران دونوں جانب سے بھاری اسلحے سے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔

Read more

آرمی چیف کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس، چوبیس گھنٹےمیں رپورٹ طلب

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ذمہ داروں کی تعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونا ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Read more

لیب میں تیار کردہ چکن ’محفوظ‘ قرار: ’یہ خوراک کی صنعت کے لیے تاریخی فیصلہ ہے‘

امریکہ میں لیبارٹری میں تیار کیے گئے گوشت کے ایک پراڈکٹ کو انسانی خوراک کے اعتبار سے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق یہ کلچرڈ فوڈ کی صنعت کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔

Read more

رابندرناتھ ٹیگور: جب ہٹلر نے انڈین ’مسیحا‘ کی پینٹگز کو ’غیر اخلاقی‘ قرار دے کر عجائب گھر سے ہٹوا دیا

سنہ 1930 میں رابندناتھ ٹیگور کے تقریباً 300 فن پاروں کو لے کر ایک سولو شو نے یورپ کا دورہ کیا۔ ان کی 100 سے زیادہ پینٹنگز پیرس میں دکھائی گئیں، اور لندن لے جائے جانے سے قبل ان میں سے کم از کم نصف برلن کی نیشنل گیلری آف آرٹ میں نمائش کے لیے رکھی گئی تھی۔

Read more

ٹرافی ہنٹنگ: گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کا نظام جو مقامی لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے

وائلڈ لائف گلگت بلتستان کے کنزرویٹر اجلال احمد کے مطابق ہر سال گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والے رقم کا 80 فیصد مقامی کمیوننیٹر میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

Read more

کلب کیو کولاراڈو شوٹنگ: امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے میں پانچ افراد ہلاک، مشتبہ شخص زیرِ حراست

ایک مشتبہ شخص اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور اس وقت زیرِ علاج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلب میں موجود دو ’بہادر‘ افراد نے حملہ آور کو روکا۔

Read more

’یوٹیوبر صحافیوں‘ کی وہ دنیا جہاں نیوز سے زیادہ ویوز کی قدر ہوتی ہے

یوٹیوب پر جرائم سے متعلق متاثرین کے انٹرویوز سے لے کر ٹرینڈنگ موضوعات پر بنی ویڈیوز میں نوجوان یوٹیوبر ویوز، لائیکس اور کمنٹس کی دوڑ میں بڑے بڑے صحافیوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

Read more

دو نوجوانوں کا ’بے ضرر مذاق‘ جس نے 10 سال تک پوری دنیا کو بیوقوف بنائے رکھا

ایلن مکمیسٹرز کا نام بطور مؤجد دنیا بھر میں مشہور ہو گیا۔ تقریباً ایک دہائی تک یہ بے ضرر مذاق حقیقت کا روپ دھار کر سب کو بیوقوف بناتا رہا اور ایلن مکمیسٹرز کی کہانی بڑے اخبارات، سرکاری حکام حتیٰ کہ ایک امریکی میوزیم تک میں پہنچ گئی۔

Read more

نارمل ڈیلیوری کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں میں قوت مدافعت زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ نارمل ڈیلیوری یا قدرتی طریقے سے پیدا ہونے والے بچوں میں ویکسین لگانے کے بعد پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی مقدار آپریشن (سی سیکشن) کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں دگنا ہوتی ہے۔

Read more

ٹوئٹر کا متبادل ماسٹوڈان: وہ ایپ جس کا کوئی ایک مالک نہیں

ایلون مسک کے ٹوئٹر سے تنگ آ کر کچھ صارفین نے ماسٹوڈان کا رُخ کیا ہے جو تیزی سے ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ یہ ٹوئٹر کا وہ متبادل ہے جس کا مالک کوئی ایک شخص یا کمپنی نہیں۔

Read more

شفقت چیمہ: 14 سال کی عمر میں جمعہ پڑھانے والا لڑکا، پنجابی فلموں کا ولن کیسے بنا؟

یہ کہانی ہے پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور فنکار شفقت چیمہ کی جنھیں تماشائی سنیما سکرین پر گذشتہ چار دہائیوں سے پنجابی فلموں میں ایک خوفناک ولن کے روپ میں دیکھتے آرہے ہیں۔

Read more

کسٹمائیزڈ یا نایاب گھڑیاں کیوں بنتی ہیں اور کیا ان کو دوبارہ بیچنا آسان ہوتا ہے؟

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا واقعی کوئی گھڑی اتنی مہنگی ہو سکتی ہے، تو اس کا جواب ہے جی ہاں، گھڑی اتنی مہنگی ہو سکتی ہے۔ لیکن کیا پاکستان میں کوئی بیوپاری اس قدر مہنگی گھڑی خریدنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا خریدنا چاہے گا، یہ ایک الگ سوال ہے۔

Read more

کم جانگ کی بیٹی کا اچانک منظرِعام پر آنا میزائل لانچ سے بھی زیادہ اہم کیسے؟

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان پہلی مرتبہ کسی عوامی مقام پر اپنی جوان بیٹی کو ساتھ لے کر آئے ہیں اور یوں ان کی موجودگی کے بارے میں پھیلائی گئی افواہوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read more

کوپ 27: ماحولیاتی نقصان کے معاوضے کے لیے تاریخی معاہدے کا امکان مگر مذاکرات جاری

اگر کوپ 27 میں یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کے لیے تاریخی فتح ہوگی۔ جیسے پاکستان اور نائجیریا میں حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے اور اس فنڈ سے ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔

Read more

آرٹیمِس اول: ایک دیو ہیکل راکٹ جو خلا میں نئے ریکارڈ قائم کرے گا

آرٹیمِس اول نامی راکٹ کو چاند کے ارد گرد خلائی سفر کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے جو انسان کے دوبارہ چاند کی سطح پر اترنے کے مشن کے علاوہ اس سے بھی آگے تحقیقات کرے گا۔

Read more

دوران سفر ہراسانی: ’معاوضے کے طور پر میرے پیسے ریفنڈ کیے گئے اور مجھے اگلی دو رائیڈز فری دی گئیں‘

رائیڈرز ایپس کے ذریعے سفر کرنے کے دوران اگر ہراسانی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے تو مسافر خاص طور پر خواتین مسافر کے لیے بچاؤ کی کون سی تدابیر کارگر ثابت ہو سکتی ہیں؟

Read more

دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کیا خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان دنیا کے ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جو 2050 تک دنیا میں بڑھنے والی کل آبادی میں پچاس فیصد حصہ ڈالیں گے۔ پاکستان کے علاوہ ان ممالک میں کانگو، مصر، ایتھوپیا، انڈیا، نائجیریا، فلپائن اور تنزانیہ شامل ہیں۔

Read more

’جوائے لینڈ‘: کراچی میں ’ہاؤس فل‘ لیکن پنجاب میں کیوں ریلیز نہ ہو سکی؟

شہر کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس میں افتتاحی شوز ہاؤس فل رہے اور سینما میں آنے والے فلم بینوں نے اس فلم کی تعریف کی لیکن پنجاب کے عوام سینما گھروں میں فلم دیکھنے سے محروم ہیں کیونکہ وہاں فلم کی نمائش صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے آخری وقت پر روک دی گئی تھی

Read more

ایران میں مظاہرین نے بانیِ انقلاب آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی، حکام کی تردید

ایران میں مظاہرین کی جانب سے ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے آبائی گھر کے ایک حصے کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمین شہر میں موجود اس عمارت کے ایک حصے کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسیوں کی جانب سے اس علاقے کی تصدیق کی گئی ہے جس کی ویڈیو بنائی گئی ہے لیکن مقامی حکام کی جانب

Read more

انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے بجائے اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟

انسانی فضلے کو پانی میں بہا کر سمندر بُرد کرنے یا کسی لینڈ فِل (کوڑے دان) میں پھیکنے کی بجائے اس میں موجود غذائی اجزا زمین کو زر خیز بنانے کے کام میں لائے جا سکتے ہیں۔

Read more

قطر: ماہی گیروں کی چھوٹی سی بستی دنیا کی امیر ریاست کیسے بنی؟

1950 میں قطر کی آبادی محض 24 ہزار خانہ بدوش مسافروں پر مشتمل تھی جن کا ذریعہ معاش ماہی گیری اور موتی جمع کرنا تھا۔ جب قطر نے اپنا ’کالا سونا‘ دریافت کیا تو تب بھی اس کا ایک قوم کے طور پر وجود نہیں تھا مگر پھر تین ایسی تبدیلیاں رونما ہوئیں جنھوں نے اس ملک کو امیر ترین ملک بنا دیا۔

Read more

جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاکستان کا نیا آرمی چیف کون ہو سکتا ہے؟

موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ لینے والے نئے چیف کی تعیناتی سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات کے باعث وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی انتہائی متنازع بن چکی ہے۔

Read more

امریکہ میں بڑے بڑوں سے فراڈ کر کے ’ارب پتی‘ بننے والی امریکی خاتون کو 11 سال قید کی سزا

امریکہ میں تھیرانوس کمپنی کی بانی ایلزبتھ ہومز، جنھیں ‘دنیا کی سب سے کم عمر خود ساختہ خاتون ارب پتی’ قرار دیا گیا تھا، سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 11 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Read more

ننگے پاؤں کھیلنے کی اجازت نا ملنا یا پیسوں کی کمی: جب انڈیا نے فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے کا نادر موقع ضائع کیا

جب 1950 کے ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل راؤنڈ کا ڈرافٹ تیار کیا گیا تو انڈیا کو سوئیڈن، اٹلی اور پیراگوئے کے ساتھ تیسرے پول میں جگہ ملی تھی۔

Read more

آپ کا ہم شکل دنیا میں موجود ہونے کا کتنا امکان ہے اور سائنس اس کی وضاحت کیسے کرتی ہے؟

اس بات کا عین امکان ہے کہ آپ کا ہم شکل اسی دنیا میں موجود ہو جس کی عادتیں اور جسمانی ساخت بھی آپ جیسی ہی ہو۔۔۔ مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور سائنس اس کی کیا وضاحت پیش کرتی ہے؟

Read more

کیا ’دلت مسلمانوں‘ کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوششیں بی جے پی کی ’چالاکی پر مبنی سیاسی چال‘ ہے؟

انڈیا کی حکمراں جماعت بی جے پی 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے لیے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ مگر ہندوتوا کی سیاست کو فروغ دینے والی بی جے پی کیا اس میں کامیاب ہو پائے گی۔

Read more

’سدرہ ہماری لاڈلی بیٹی تھی ہم نے کبھی اس پر ڈاکٹر بننے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا‘  

سدرہ کے والد کے مطابق وہ کوئٹہ میں اپنی بہن اور علاقے کی چند دیگر لڑکیوں کے ساتھ کرائے کے گھر میں مقیم تھی۔ گذشتہ اتوار کو کوئٹہ میں میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ ہوئے جس کے اگلے روز اس کی موت واقع ہوئی۔

Read more

کیا واقعی ٹوئٹر کا خاتمہ ہو رہا ہے؟

ٹوئٹر کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد کمپنی سے مستعفی ہو چکی ہے، اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک عملے کو دفاتر سے نکال رہے اور الٹی میٹم جاری کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر کے لیے چیزیں مشکل ہو گئی ہیں لیکن کیا یہ مائیکرو بلاگنگ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اختتام ہے؟

Read more

انڈیا کا پہلا نجی خلائی راکٹ جو ایک نئے دور کا آغاز ہے

خلائی تحقیق پر انڈیا چین اور امریکہ کے مقابلے میں بہت کم پیسہ خرچ کرتا ہے۔ اس وقت انڈیا عالمی خلائی مارکیٹ کا صرف دو فیصد حصہ ہے تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ موجودہ اصلاحات اس سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Read more

سیہون حادثے کے بعد 13 لوگوں کی زندگیاں بچانے والا پولیس کانسٹیبل: ’لوگ مدد کی بجائے ویڈیوز بنا رہے تھے‘

مبین ملاح سنہ 2013 سے پولیس میں کام کر رہے ہیں۔ ’میں چیخ اور چلا رہا تھا کہ اور لوگ بھی پانی میں اتریں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں بچا سکیں لیکن لوگ کنارے پر موجود تو تھے لیکن وہ موبائل سے ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے۔‘ یہ ہیں سیہون پولیس کے کانسٹیبل مبین ملاح جنھوں نے بچوں سمیت 13 کے قریب لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ سیہون سے ڈیڑھ کلومیٹر دور گزشتہ شب آٹھ بجے کے قریب

Read more

اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں تیندوؤں کی موجودگی: ’لگتا ہے وہ ہمارے خوف کو انجوائے کر رہے تھے‘

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سید پور میں کچھ تیندوؤں کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمینٹ بورڈ کے مطابق تیندوے نے گاؤں میں کوئی نقصاں نہیں کیا اور رات کو ہی اس علاقے سے چلے گئے تھے۔

Read more

دنیا کو ٹوئٹر کے خاتمے کی فکر: ’یہ ٹائٹینیک جیسی صورتحال کا شکار ہو چکا، انجن بند ہے مگر بجلی باقی ہے‘

اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ریسٹ ان پیس ٹؤٹر‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ٹؤٹر کی جانب سے ملازمین کے نام وہ پیغام ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام دفاتر کو 21 نومبر تک بند کیا جا رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ: ایل این جی کیا ہے اور یہ اتنی اہمیت کیوں اختیار کر چکی ہے؟

جب روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تو یورپی ممالک نے اس کی مذمت کی۔ جواب میں روس نے یورپ کو قدرتی گیس کی فراہمی میں 80 فیصد تک کٹوتی کر دی جس سے عالمی منڈی میں گیس کی قیمت چار گنا بڑھی اور گھریلو صارفین کے بل بھی آسمان کو چھونے لگے۔

Read more

جمال خاشقجی کیس: ’سعودی وزیر اعظم محمد بن سلمان کو امریکہ میں قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے‘

عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ محمد بن سلمان کو ان کے وزیر اعظم کے منصب کی وجہ سے امریکہ میں قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Read more

پاکستان میں تیار کردہ ’شاہ پر ٹو‘ جنگی ڈرون کن صلاحتیوں کا حامل ہے؟

پاکستان میں اس وقت فلیگ شپ ڈرون ’شاہ پر ٹو‘ ہے جو ملک کی تینوں مسلح افواج کے حوالے کیا جا چکا ہے اور اب حکومت پاکستان اسے دوسرے ممالک کو برآمد کرنے کی خواہاں ہے۔ پاکستان جنگی ڈرونز کی ٹیکنالوجی میں کن صلاحیتوں کا حامل ہے اور ڈرونز میں خودانحصاری عسکری ضروریات پوری کرنے میں کتنی اہم ہے؟

Read more

تھکاوٹ کا ہماری نیند سے کتنا تعلق ہے اور کیا انسان بغیر نیند کے بھی تر و تازہ رہ سکتا ہے؟

’ہر بڑی بیماری جو ترقی یافتہ دنیا میں ہمیں مار رہی ہے، چاہے وہ کینسر ہو، موٹاپا، ذیابیطس، بے چینی، ڈپریشن، خودکشی کا رجحان، سب کا نیند کی کمی سے براہ راست اور مضبوط تعلق ہے۔‘

Read more

روس پر 34 سال حکمرانی کرنے والی ’محبت کی متلاشی‘ ملکہ جو اپنی فتوحات اور معاشقوں سے مشہور ہوئیں

18ویں صدی ختم ہو رہی تھی جب روس کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے حکمران رہنے والی کیتھرین ’دی گریٹ‘ کی موت کے ساتھ اُن کی فتوحات اور معاشقوں سے بھرپور 34 سالہ عہد تمام ہوا۔ وہ 1729 میں پیدا ہوئیں تو ’سوفی‘ نام پایا۔ وہ پرشیا (جرمنی) کے  ایک غیر معروف شہزادے کی بیٹی تھیں۔ 16 سال کی عمر میں ایکاٹرینا یا کیتھرین الیکسیوینا کے خطاب کے ساتھ روس کی زارینہ الزبتھ کے 17 سالہ بھانجے کارل پیٹرالریچ

Read more

چین کے بحری جہاز انڈیا کے ممکنہ میزائل تجربے کی راہ میں کیسے رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

بحیرہ عرب میں موجود چین کے دو ’تحقیقی‘ بحری جہاز انڈین حکام کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ انڈیا نے بین البراعظمی میزائل کے ممکنہ تجربے کے پیش نظر 11، 12 نومبر کو نو فلائی زون کا نوٹس جاری کیا تھا مگر چینی جہازوں کی موجودگی کے باعث یہ ممکن نہیں ہو سکا تھا جس کے بعد نیا نوٹس 23، 24 نومبر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

Read more

 ایم ایچ 17: عدالت نے مسافر برادر جہاز کو مار گرانے کے الزام میں روس کے زیر انتظام گروہ کے تین افراد کو مجرم قرار دے دیا

ملائیشیا کی ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 17 نے 17 جولائی 2014 کو 80 بچوں اور  عملے کے 15 افراد سمیت 298 مسافروں کے ساتھ ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے سے کوالالمپور کے لیے اڑان بھری تھی۔ اور یہ ہوائی جہاز یوکرین کی فضائی حدود میں 33 ہزار فٹ بلندی پر سفر کر رہا تھا جب اسے مار گرایا گیا تھا۔

Read more

قطر: فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کنٹینروں سے بنایا گیا عارضی سٹیڈیم  

ٹورنامنٹ کے لیے بنائے جانے والے 9 سٹیڈیمز میں سے بہت سے میدان کسی نہ کسی وجہ سے منفرد ہیں، لیکن ان سب سے ایک سٹیڈیم ایسا ہے جو کہ نہ صرف ڈیزائن بلکہ اپنی ساخت کے حوالے سے بھی حیرت انگیز ہے۔

Read more

’موت کی کشتی‘ کا سفر: ’مجھے اپنے بیٹے کی چیخیں سنائی دیتی ہیں کہ ماں، میں مر رہا ہوں‘

حمیدہ بحیرۂ روم میں 150 سے زیادہ تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کے ڈوبنے سے پہلے کے آخری لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ کشتی کے ’کیپٹن اسامہ کو بندوق دکھا کر دھمکایا گیا تھا۔‘

Read more

ریشماں: کشمیر کی ٹرانس جینڈر خاتون جنھوں نے لوگوں کو خوشیاں دینے کے لیے درد جھیلے

شادیوں پر گانے والی پیشہ ور گلوکارہ ریشماں نے تشدد اور تنازعات کے سائے میں رہنے والے ہزاروں کشمیریوں کی زندگیوں میں اپنے فن خوشی، مزاح اور جان ڈالی۔

Read more

نواز شریف کی ’شہابی‘ گھڑی سے ’کعبہ ایڈیشن گراف‘ تک: وہ گھڑیاں جنھوں نے عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈالا

عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تحفے میں ملنے والی گراف ’کعبہ ایڈیشن‘ گھڑی کی فروخت اور اس کے بعد کیے جانے والے دعوؤں کے بعد ایک سیاسی ہلچل پیدا ہوئی ہے۔ مگر ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ لگژری گھڑیوں نے کسی معروف سیاسی شخصیت کو توجہ کا مرکز بنایا۔

Read more

’ڈیڈیز آرمی‘: کیا روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹانے اور بڑی تبدیلیوں کا وقت آن پہنچا ہے؟

کیا وہی ٹیم جس نے 2021 میں بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اگلے سال ورلڈ چیمپئن بن سکتی ہے خاص طور پر جب ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی بوڑھے ہو چکے ہوں اور ٹیم کو ’ڈیڈیز آرمی‘ کہا جا رہا ہو؟

Read more

کیا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان میں سیاسی بحران ختم کر دے گی؟

پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی گذشتہ کافی عرصے سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور چند ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں موجود سیاسی تناؤ اور عدم استحکام کا تعلق کسی نہ کسی طرح اسی اہم تعیناتی سے ہے۔ تو کیا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان میں سیاسی بحران کو کچھ کم کر پائے گی؟

Read more

’اگر آپ میں ایمانداری ہے تو۔۔۔‘ چینی صدر کا سخت لہجے میں کینیڈین وزیر اعظم پر گفتگو لیک کرنے کا الزام

بالی میں جی 20 اجلاس کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں چین کے صدر شی جن پنگ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر ملاقات اور بات چیت کی تفصیلات لیک کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔

Read more

بیرون ملک مقیم پاکستانی سرکاری چینل کے بجائے ہنڈی، حوالہ کے ذریعے زیادہ پیسے کیوں بھیج رہے ہیں؟

گذشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے صرف 2.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان کو بھیجی گئی ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ غیرملکی پیسے اب بھی بھیج رہے ہیں مگر وہ قانونی یا سرکاری چینل کے بجائے غیر رسمی چینل جیسا کہ حوالہ اور ہنڈی کو ترجیح دے رہے ہیں، مگر ایسا کیوں ہے؟

Read more

اورنگزیب کے سامنے جھکنے سے انکار کرنے والے گرو تیغ بہادر جن کی موت مغلوں کے زوال کا باعث بنی

ہری رام گپتا لکھتے ہیں کہ ’اورنگزیب نے اس بات پر اعتراض کیا کہ تمام سکھ گرو کو ’سچا بادشاہ‘ کہتے تھے۔ اورنگزیب نے اس کا مطلب یہ لیا کہ گرو یہ پروپیگنڈا کرنا چاہتا ہے کہ وہ سچا شہنشاہ ہے اور ہندوستان کا حکمران جعلی شہنشاہ ہے۔

Read more

زہرہ ویانی: لنکنز اِن کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون وکیل

قانون کے اس ادارے کے نامور فارغ التحصیل وکلا میں محمد علی جناح، علامہ اقبال اور سابق پاکستانی وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شامل ہیں۔

Read more

آرٹیمس: ناسا نے انسانوں کو زمین سے چاند کے پار لے جانے والا خلائی جہاز روانہ کر دیا

ناسا اگلے 10 برس کے دوران پہلے سے زیادہ پیچیدہ مشنوں کی ایک سیریز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں زمین کے اس سیٹلائٹ یعنی چاند پر زیادہ پائیدار طریقے سے انسانوں کا رہنا، رہائش گاہوں کی تعمیر اور خلائی گاڑیوں کا زیادہ استعمال ممکن ہو سکے۔

Read more