کیا حکومتوں کا کام کاروبار کرنا ہے یا عوام کی خدمت؟

حکومت کا بنیادی فرض ہمیشہ سے عوام کی خدمت رہا ہے۔ ریاست کا وجود ہی عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، روزگار، اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہوتا ہے۔ جب حکومتیں کاروبار میں الجھ جاتی ہیں، تو وہ نہ عوام کی خدمت صحیح کر پاتی ہیں اور نہ کاروبار۔ پاکستان میں اس کی واضح مثال پی آئی اے جیسے قومی ادارے کی حالت ہے۔ پی آئی اے ایک وقت میں دنیا کی بہترین ائر لائنز میں شمار ہوتی

Read more

پاکستان میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز: استحصال اور اصلاحات کی ضرورت

پاکستان میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز نہایت اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ ہونے والا برتاؤ اور دی جانے والی مراعات ان کے کام کی نوعیت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ دن رات اپنی خدمات فراہم کرنے والے ان گارڈز کو کئی مسائل کا سامنا ہے، جن میں غیر منصفانہ تنخواہیں، طویل اوقاتِ کار، اور مناسب قانونی تحفظ کا فقدان شامل ہیں۔ پاکستان کے زیادہ تر سیکیورٹی گارڈز سے روزانہ 12 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن کام

Read more

صنعتی ترقی کا پانچواں دور اور انسانی رشتوں کا زوال

صنعتی ترقی کے پانچویں دور میں قدم رکھتے ہی انسان کی زندگی حیران کن تبدیلیوں کا شکار ہو گئی ہے۔ جہاں ٹیکنالوجی نے زندگی کو آسان بنایا ہے، وہیں یہ انسانی رشتوں اور جذبات پر گہرے اثرات ڈال رہی ہے۔ آج کا انسان، جو کبھی اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ گھل مل کر زندگی گزارا کرتا تھا، اب موبائل اسکرین کے نوٹیفکیشنز میں الجھ کر رہ گیا ہے۔ ہر دوسرا لمحہ کسی نئی سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر گزر

Read more

خود شناسی: کامیابی کی کنجی

کامیابی کے سفر میں سب سے اہم اور پہلا قدم خود شناسی ہے۔ خود شناسی کا مطلب ہے اپنی شخصیت، صلاحیتوں، کمزوریوں، اور دلچسپیوں کو سمجھنا۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس کام میں مہارت رکھتے ہیں اور کون سا کام آپ کو خوشی اور اطمینان دیتا ہے۔ ایسے کام جنہیں کرتے وقت آپ وقت اور جگہ سے بے خبر ہو جاتے ہیں، وہ آپ کی فطری صلاحیتوں اور دلچسپیوں کا آئینہ دار ہوتے ہیں۔ جاپانی اکی گائے کا

Read more

لاہور ائرپورٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ٹرانسپورٹ کا نظام اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ عوام کو اہم مقامات جیسے ریلوے اسٹیشن، ہسپتال، لاری اڈے، یونیورسٹیاں اور ائرپورٹس تک باآسانی رسائی حاصل ہو۔ یہ نہ صرف وقت اور پیسے کی بچت کرتا ہے بلکہ سفر کو آسان اور آرام دہ بھی بناتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے، لاہور جیسے بڑے شہر میں، جہاں لاکھوں لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں، اس قسم کی منصوبہ بندی کا شدید فقدان نظر آتا ہے۔

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور پی آئی اے: معاملے کی تفصیل

30 ستمبر 2024 کی صبح ڈاکٹر ذاکر نائیک قطر ایئرویز کی پرواز QR۔ 614 سے اسلام آباد پہنچے۔ ان کے استقبال کے انتظامات ایک قومی مہمان کے طور پر کیے گئے تھے۔ جبکہ ایک پاکستانی کاروباری شخصیت نے ان کی ٹکٹ خریدی تھی۔ تاہم، ان کی ٹیم کے چھ افراد پی آئی اے کی پرواز PK 895 کے ذریعے کوالالمپور سے اسلام آباد پہنچے۔ یہ چھ افراد ایک ہزار کلو گرام سے زیادہ سامان کے ساتھ سفر کر رہے تھے،

Read more

انا پرست، نکمے لوگ

پاکستان میں آن لائن ٹیکسی سروس نے بہت جلد اپنی جگہ بنا لی۔ پہلے ایک کمپنی تھی اس کی کامیابی اور مارکیٹ میں گنجائش کی وجہ سے مزید چند کمپنیاں بھی مارکیٹ میں اپنے قدم جما چکی ہیں چونکہ پاکستان میں باقاعدہ ٹیکسی سروس کا کوئی نیٹ ورک موجود نہ تھا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی ابھی تک روزمرہ کی ضروریات کے لئے ناکافی ہے لہذا ان لائن سروسز کو بہت ساری خامیوں کے باوجود عوام میں مقبولیت حاصل کرنے میں

Read more

دل کے کان

انڈین فلم انڈسٹری کی چندہ ایک اداکاراؤں سے ہم بہت متاثر رہے۔ ان میں کاجول، تبو اور رانی مکھر جی سر فہرست تھیں۔ ہم ایک بار جس پہ دل ہارے اس کی شکل رانی مکھر جی سے ملتی جلتی تھی جس کی وجہ سے مکھر جی کو دیکھ کر دل کو سکون ملتا تھا۔ کالج کے دنوں میں ہم سب کے پاس ایک فولڈر ہوا کرتا تھا جس میں چند ایک صفحات ہوتے تھے جن پہ اساتذہ کے نوٹس لیا

Read more

کیا پڑھانے والوں کے اپنے بچے نہیں ہوتے

بھلا ہو ہماری ایک سائنسی جماعت کا کہ جس کی وجہ سے آج لاہور کے سکول بند رہے اور بچوں نے دیر تک اپنی نیند پوری کی لیکن چند ایک سکول آن لائن کلاس کا پیغام دے کر بچوں کی خوشیوں کو غارت کر گئے۔ خیر مقررہ وقت پر سکرین کے سامنے بچوں کو بٹھا دیا گیا۔ اب ہر ٹیچر نے بجائے آن لائن کلاس کا لنک بھیجنے کے چند ہندسے بھیج دیے اور بعد میں پاس ورڈ بھیجنے کا

Read more

بڑے لوگ پاکستان سے باہر علاج کروانے کیوں جاتے ہیں؟

یہ ایک ایسا سوال ہے جو تقریباً ہر دوسرے عام شہری کے ذہن میں آتا ہے۔ کوئی سیاسی رہنما یا مشہور شخصیت، جب کبھی علاج کے لئے بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں تو اس طرح کے سوالات فطری طور پر سامنے آتے ہیں۔ جیسے کچھ ماہ قبل ہر دلعزیز، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف مرحوم حکومتی امداد سے بیرون ملک علاج کے لئے عازم سفر ہوئے لیکن راستے میں ہی داعی اجل کو لبیک کہا۔

Read more

پرندوں جیسے دماغ والے حکمران

میرے دوستوں کو یہ خاموشی کھا رہی ہے کہ آخر ایک بندہ موجودہ حالات پر نہ تبصرہ کرتا ہے، نہ کڑھتا ہے اور نہ ہی خون جلاتا ہے۔ بالآخر سب نے مل کر اکٹھے سوال پوچھا کہ لوگ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں اور آپ مسلسل خاموش ہیں۔ کیا موجودہ حالات نے آپ پہ کوئی اثر نہیں ڈالا؟ اب اتنے لوگوں کو ایک خانہ بدوش کیا بتائے اور کیا سمجھائے؟ دیکھیں 22 برس کی محنت کے بعد

Read more

حادثات: لاہور لہور نہ رہا

21 اپریل علامہ اقبال کی برسی ہے۔ اس بابت ایک تاریخی دن ہے اور آپ کو سوشل میڈیا کی وساطت سے علامہ اقبال کے ڈھیروں اشعار سننے اور پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں نوجوانوں کو اپنا موضوع بنایا۔ انہیں معاشرے اور امت کے لیے بہترین فرد بننے پر زور دیا۔ نوجوانوں کو خودداری کا سبق دیا۔ لیکن جب آج کے ہی دن میرے عزیزم ناصر محمود شیخ نے لاہور سے حادثات کا ریکارڈ لے

Read more

مری میں مرنے کے بعد

ایک چرسی مرنے لگا تو کسی نے پوچھا تمہارے مرنے کے بعد تمہاری آنکھیں کسی کو عطیہ کر دیں؟ اس نے جواب دیا کہ ضرور کر دیں لیکن جسے بھی کریں اسے پہلے بتا دیجے گا کہ یہ دو کش لگانے کے بعد کھلتی ہیں۔ یہ لطیفہ پہلی بار 16 دسمبر 2014 کے بعد پڑھنے کو ملا۔ اور پھر ہم نے بہت کم وقت میں اپنے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو از سر نو جائزہ لیتے ہوئے بہتر

Read more

مشفق استاد قاسم علی شاہ

چند برس قبل ایکسپریس اخبار میں قاسم علی شاہ صاحب کا ایک انٹرویو پڑھتے وقت جب قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا ذکر آیا اور فاؤنڈیشن میں منعقد ہونے والے کورسز کا ذکر پڑھا تو فوراً سے دل نے کہا کہ جناب تیاری پکڑیں۔ خیر سے فاؤنڈیشن رابطہ ہوا تو چند دن بعد والے ایک کورس کی معلومات ملنے پر خود کو رجسٹرڈ کروانے کی کوشش کی لیکن بتایا گیا کہ آپ خود تشریف لائیں، پہلے آپ کا انٹرویو ہو گا

Read more

ہوم ورک کی اہمیت اور افادیت

دس سال ایک شہر میں گزارنے کے بعد جب 338 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے شہر شفٹ ہونا تھا تو اکیلا ہی چلا آیا۔ آنے سے قبل اپنے ایک دوست کو فون کر دیا کہ مجھے ایک پروجیکٹ کے لئے آپ کے شہر شفٹ ہونا ہے۔ اس نے خوش دلی سے کہا کہ آنے سے ایک دن قبل لازمی بتانا۔ حسب وعدہ اسے اطلاع دی۔ جونہی ڈائیو سے اترا دوست کو سامنے منتظر پایا۔ کچھ دن اس کے ہاں

Read more

کامیابی کے لئے پانچ قدم

آپ زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں؟ اپنے خوابوں کو پانے کی جستجو میں ہیں؟ آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کے جوابات ہاں میں ہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے کامیاب ہونے کے لئے کیا کرنا ہے۔ دراصل آپ نے اپنے ذہن کو پانچ کاموں کے لئے تیار کرنا ہے۔ اگر آپ نے ان آسان کاموں کے لئے خود کو تیار کر لیا تو سمجھ لیجیے کہ آپ کامیابی کی طرف نہیں بلکہ

Read more

مینار پاکستان پہ ٹک ٹاک

کچھ عرصہ قبل جب کرونا وائرس سے نبرد آزما قوم کو کسی موثر انداز سے سمجھانے کی کوشش کے بارے میں سوچا گیا تو ٹک ٹاکرز کو فالونگ کی بنیاد پر سٹار کی حیثیت دی گئی اور انہیں حکومتی ایوانوں میں بلوا لیا گیا۔ اب یہ اتنا بڑا اقدام تھا کہ جس کا شاید کسی کو اندازہ نہیں ہے۔ اس سے نان پروڈکٹو ویلی یوتھ جو پہلے ہی صلاحیتوں سے عاری ہے فٹا فٹ شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی اور

Read more

قطر ائر لائن کا رویہ اور یوم آزادی کے تقاضے

چند دن قبل قطر کی قومی ائر لائن قطر ائر ویز کو ”دنیا کی بہترین ائر لائن 2021“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قطر ائر ویز کو یہ ایوارڈ مختلف شعبوں میں چانچے جانے کے بعد ملا۔ اس فہرست میں ائر نیوزی لینڈ اور سنگاپور ائر لائن بتدریج دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ 25 اکتوبر 1985 میں پی آئی اے سے پہلا جہاز لے کر ائر لائن کا ابتداء کرنے والی امارات ائر لائن پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ امارات کی ہر فلائٹ کا نمبر ای کے (EK) سے شروع ہوتا ہے جس میں ”ای۔ امارات“ اور ”کے۔ کراچی“ کے لئے مختص ہے۔ جو کہ بنیادی طور پر کراچی/پاکستان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔

Read more

لافٹر بک: ایک تبصرہ

وہ مصنفین جنہیں ہم ذاتی حیثیت سے جانتے ہوں ان کی کتب پر تبصرہ کرنا میرے نزدیک ذرا مشکل کام ہے۔ ناصر محمود شیخ کی پہلی کتاب ”بکھرے خواب“ اپنے نام کی طرح قاری کی سوچوں کو بھی ایک بار بکھیر کر رکھ دیتی ہے۔ لیکن اب مصنف نے ”لافٹر بک“ لکھ کر ایک ایسی یکسوئی مہیا کی کہ قاری سب کچھ بھول بھال کر کسی ایک نقطے کو پڑھتے اور سمجھتے ہوئے بے اختیار ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو

Read more

پہلا قدم

ملتان ٹی ہاؤس میں ہماری مختصر سی ملاقات ہوئی لیکن یوں محسوس ہوا کہ شاید برسوں کی واقفیت ہو۔ خواجہ مظہر نواز صدیقی صاحب اتنی بڑی شخصیت ہیں کہ ان کی کتاب کو پڑھنے کے بعد اس پر تبصرہ لکھتے ہوئے بار بار ان کی شخصیت آڑے آ رہی تھی۔ جس خیال کو کتاب کی جانب موڑتا وہ گھوم پھر کر خواجہ صاحب کی ذات اور ان کے اوصاف کی جانب چل پڑتا۔ چونکہ ہمیں بچپن سے ہی کہانیوں کی صحبت ملی اور اب زندگی کی چوتھی دہائی میں بچوں کے ادب سے وابستہ ایک مکمل کتاب ”پہلا قدم“ احقر تک پہنچی تو بچپنے والی خوشی لوٹ آئی۔ خواجہ مظہر صدیقی صاحب اس سے قبل بھی تین کتابیں لکھ چکے ہیں اور یہ ان کی چوتھی کتاب ہے۔

Read more

تلاش اور امید کا قحط

کراچی زیب النساء سٹریٹ کے پاس ایک کتابوں کی دکان پر ہفتہ وار آوارہ گردی کرتے ہوئے ممتاز مفتی صاحب کی ”تلاش“ جانے کیوں خریدی۔ دکاندار ایک بزرگ آدمی تھے اور ہم نے کتاب کی خریداری پر کچھ رعایت طلب کی تو انہوں نے کہا کہ کتاب پڑھنے والے کے لئے یہ پیسے اہمیت نہیں رکھتے۔

خیر ہم نے وہ کتاب لے تو لی اور پہلی ہی فرصت میں پڑھ ڈالی۔ لیکن اس کے بعد تو جیسے اندر کا مد و جزر تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ سب سے زیادہ نقصان تو اس ذہن سازی کا ہوا جو گزشتہ دو دہائیوں سے ہمیں اللہ پاک سے دور کر رہی تھی۔

Read more

بکھرے خواب (ایک تبصرہ)۔

حساس لوگ ہمارے آج کے معاشرے کا اثاثہ ہیں اور معاشرے کی دکھتی نبض کو بھی یہی لوگ سمجھ سکتے ہیں۔ ناصر محمود شیخ بھی ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے تو ایک بڑے میڈیا گروپ سے وابستہ ہیں لیکن اپنے شہر واسیوں کے لئے ایک مہربان اور ہمدرد انسان ہیں جو ہر لمحہ اپنے وسیب کی فکر میں کچھ نہ کچھ کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی پہلی کتاب ”بکھرے خواب“ منظر عام پر آئی۔

Read more

ارطغرل ڈرامے کا ایک سین اور دوسری شادی

یہ تحریر شادی شدہ مرد حضرات کے لئے ہے البتہ ان کی بیگمات بھی پڑھ سکتی ہیں۔ پاکستان میں کثرت ازدواج کی ہمیشہ سے حوصلہ شکنی رہی ہے اور اس بابت یار دوستوں نے کئی لطیفے اور طریقے بھی گھڑ رکھے ہیں لیکن ان پر عمل کرنے سے سبھی قاصر ہیں اور وجہ شاید نامعلوم خوف ہے۔ ہمارے ایک استاد محترم کہا کرتے تھے کہ دنیا کے 99 فیصد مرد زن مرید ہیں لیکن جو ایک فیصد اس بات سے

Read more

جدید صوفی

مہاجر اور خانہ بدوش اپنے اندر مشاہدات کا ایک سمندر اکٹھا کرتے رہتے ہیں۔ اگر انہیں مشاہدات کو زبان کی شکل ملتی رہے تو داستاں گوئی کو کبھی زوال نہ آئے۔ آئیں، آپ کو ایک جدید صوفی سے ملواتے ہیں۔ ہماری ہجرت نے ہی ان سے ملاقات کو ممکن بنایا وگرنہ تو ان کا دیدار بس سوشل میڈیا کی سکرین کے توسط سے ہی ہوتا تھا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے بطور پرنسپل اپنی ریٹائرمنٹ کی

Read more

بلا عنوان

ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے لکھاری موبائلوں والے لطیفے مزاح کے طور پر شامل کر کے کہانی کے ڈائیلاگ مکمل کرتے ہیں۔
مالک جیسی فلم کو آن ائر کروانے کے لئے عاشر عظیم کو کیا کچھ نہیں کرنا پڑا اور بالآخر ایک کوالٹی کا ڈرامہ اور فلم بنانے کے بعد وہ اتنے بد دل ہوئے کہ انڈسٹری چھوڑ کر کینیڈا میں ٹرک چلانے لگ گئے۔

Read more

پاکستان میں بدلتا ہوا طرز فکر

اگر ہماری قوم کا طرز عمل ہر سنجیدہ و غیر سنجیدہ موضوع پر صرف لطیفے بنانے تک محدود ہو چکا ہے تو یہ ان تمام مزاحیہ پروگراموں کی کامیابی ہے جو کہ پچھلی ایک دہائی سے مسلسل مختلف چینل دکھا رہے ہیں۔ جس نے من حیث القوم ہم سب کے رویوں میں ایک بھانڈ پن شامل کر دیا ہے۔ اور شاید ہماری بے حسی کی یہ بھی ایک وجہ ہے کیونکہ ہم اب اپنے مسائل کو لطائف کی نظر کر دیتے ہیں۔

دی انڈیپینڈنٹ اردو نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں عالیہ صلاح الدین کرونا سے متاثرہ ملک اٹلی کی بابت تفصیلات بتاتی ہیں کہ اٹلی نے کیسے اس چیلنج پر قابو پایا۔ بقول ان کے کہ کرونا سے قبل اٹلی کے وزیراعظم سے کوئی واقف نہیں تھا لیکن اس چیلنج نے انہیں ایک لیڈر کے طور پیش کر دیا۔ اور ان کے ہر فیصلے پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی تھی۔ کیونکہ اٹلی کی عوام کو اپنے لیڈر پر یقین تھا اور ہے۔

Read more

رضاکار بنانے والی فیکٹری

آپ کسی کی بات کیوں مانتے ہیں؟ اس کی دو سادہ سی وجوہات ہیں۔ یا تو آپ اس سے محبت کرتے ہیں اور یا پھر آپ کا اس سے مفاد وابستہ ہوتا ہے۔

ایک بحث بہت تواتر سے سننے کو مل رہی ہے کہ لوگ لاک ڈاؤن میں حکومتی ہدایات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ ہمارا عمومی رویہ کلاس روم میں پچھلی نشستوں پر بیٹھے طلبا والا ہے انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ کلاس روم میں کیا پڑھایا جا رہا ہے۔ استاد زیادہ سخت مزاج کا حامل ہو تو پھر اپنی رف کاپی پر جملے لکھ کر ساتھیوں کو پاس کرنے یا چھوٹی چھوٹی رسید نما پرچیاں بناکر اپنے دل میں اٹھنے والے جوار بھاٹا کو قریبی ساتھیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

Read more

قرآن، نظام شمسی اور ہماری تحقیق

چاند ستاروں سے ہمارا پہلا تعارف بچپن میں ہوا جب گرمیوں میں سر شام ہی چارپائیاں صحن میں بچھا دی جاتیں اور رات کے کھانے کے بعد کھلے آسمان کے نیچے سونا ایک نعمت ہوا کرتا تھا۔ نیند کی وادی میں کھونے سے قبل آسمان پر ستاروں کو ایک ایک کر گننا اور پھر گنتی میں شمار کیے ہوئے ستاروں کا کھو جانا ایک خوب مشغلہ تھا۔ کبھی کبھار بادل چاند اور ستاروں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتے نظر آتے اور ہم اس خوف میں مبتلا ہو جاتے کہ اگر بادل جیت گئے تو پھر چارپائیاں دوبارہ اندر کمرے میں بچھانی پڑیں گی تو نیند کیسے آئے گی؟

Read more

خود پہ رحم کیجیے

اگر آپ آج کل کی فراغت میں ”نیٹ فلیکس” پہ بیٹھے بہترین وقت گزار رہے ہیں، تو اپنی اس سوچ کا از سر نو جائزہ لیں۔ در اصل اللّٰہ پاک نے آپ کو یہ وقت اپنی مہارتیں نکھارنے کے لئے دیا ہے۔ اور اگر کوئی یہ کہے کہ کچھ نیا سیکھنے کے لئے میرے پاس بجٹ نہیں ہے تو یو ٹیوب پہ چلے جائیں ہر طرح کی مہارت کے حوالے سے سیکڑوں ویڈیو آپ کی منتظر ہیں۔ بہت سے ادراے

Read more

کرونا وائرس اور بچوں کے سوالات

اب تو اتنی بھی میسر نہیں پیمانے میں جتنی چھوڑ آیا کرتے تھے مہ خانے میں وہ مقامات جہاں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی اب سائیں سائیں کرتے ہیں۔ باقی تو سب ٹھیک تھا لیکن بچوں پر اس مسلسل اور پر اسرار لاک ڈاؤن کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اس حوالے سے ابھی تک کچھ پڑھنے، سننے یا دیکھنے کو نہیں ملا۔ اور شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ابھی تو بڑوں کو اپنی پڑی

Read more

گھریلو مہارتیں اور ہمارا تعلیمی نظام

میری چھوٹی بہن نے ایک گورنمنٹ کالج سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد گریجویشن کے لئے پنجاب کے ایک مشہور پرائیویٹ کالج میں داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا، جسے تھوڑی سی بحث و تمحیص کے بعد گھر والوں نے منظور کر لیا۔ یہ کالج اپنی نوعیت کا ایک بہترین کالج ہے جو کہ ہر سال بہترین نتائج دے رہا ہے اور والدین کی توقعات پر بھی پورا اتر رہا ہے۔ اب آتے ہیں تصویر کے دوسرے رخ کی طرف۔ کرونا

Read more

شکریہ کرونا وائرس

ہم انسانوں نے اتنی ترقی کر لی تھی کہ اب دنیا میں سبھی کچھ ہماری مرضی سے ہونے لگ گیا تھا۔ اور جب آپ کے ارد گرد سبھی کچھ آپ کی مرضی سے ہونے لگ جائے تو یہ صورتحال ہمارے دماغ میں ایک خلل بھی پیدا کر دیتی ہے۔ میرے ایک چچا ظہور خان اکثر بچپن میں ہمیں بتایا کرتے تھے کہ ”جب کسی کی بات چالیس دن تک مانتے چلے جائیں تو اس کے دل میں ایک چھوٹا سا

Read more

قاسم علی شاہ: ٹیچر سے ٹرینر تک

استاد ایک کتاب کو ایک سو اسی 180 دنوں پڑھاتا ہے جبکہ وہی کتاب ایک ٹرینرایک سو اسی 180 منٹ سے بھی قلیل وقت میں پڑھا لیتا ہے۔ اور اسی وجہ سے آج کی دنیا ٹرینر کو ایکسپرٹ کہتی ہے۔ آنے والا دور جس انڈسٹریل ریولوشن 4.0 کا سامنا کرنے والا ہے اس میں ترقی کرنا بلکہ اپنے آپ کو وقت کے متوازی رکھ کر چلنے کے لئے ٹرینر یعنی ایکسپرٹس کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔ دور حاضر کے اس

Read more

کشمیر۔ ہماری آہ پہ ان کی واہ نکلے

90 کی دہائی میں جب ہم بھی بستہ کاندھے پر لٹکائے سکول جایا کرتے تھے انہی دنوں میں پہلی مرتبہ پانچ فروری کو کشمیر کے نام کر دیا گیا۔ اور سالانہ طے شدہ سرکاری چھٹیوں میں ایک اور چھٹی کا اضافہ ہو گیا۔ جناح روڈ کوئٹہ پر واقع ہمارے سکول کی بہت ساری خوبیوں کے ساتھ ساتھ ایک بڑی خوبی اس سکول کی روایات تھیں۔ اور ان کو نبھانے کے لیے اساتذہ کی کوششیں واقعی قابل داد تھیں۔ اب تو

Read more

میرے پاس تم ہو: پاکستانی آنسو اور آج کی دنیا

2020 کا پہلا مہینہ اختتام کو پہنچا اور ہمارے سامنے دنیا کے تین بڑے مسائل ائے۔ 1۔ ایران امریکہ جنگ کا خدشہ 2۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 3۔ کرونا وائرس اگر جنگ چھڑ جاتی تو یہ تیسری عالمی جنگ ہو سکتی تھی جس کی وجہ سے کروڑوں کی تعداد میں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ اگر بروقت آگ نہ بجھتی تو اوزون لئیر کو نقصان پہنچتا اور دنیا میں جلدی امراض کے خطرات بڑھ

Read more

کیونکہ ہم جنت میں رہتے ہیں

آؤ اپنی مرضی کریں کیونکہ ہم جنت میں رہتے ہیں۔ 1933 میں نجانے چوہدری رحمت علی کو کیا سوجھی کہ انہوں نے اپنے پمفلٹ کے ذریعے ایک نئی مملکت کا نام پاکستان تجویز کر دیا۔ اگر وہ اس کانام جنت رکھ دیتے تو ہمیں کتنی آسانی رہتی، اگلے جہاں جنت ملتی نہ ملتی اس جہان میں تو جنت میں رہتے۔ اور یوں اگلے جہان میں ملال بھی ذرا کم ہوتا۔ دراصل پاکستان ہے تو جنت ہی بس نام اس کا

Read more

پاکستانی ڈگریوں کا سکوپ

چند دن قبل ایک یونیورسٹی میں ”لیڈرشپ اور ٹیم ورک“ کے موضوع پر ٹرینینگ کروانے کے بعد جب میں ہال سے باہر نکلنے لگا تو چند طلبا نے فورآ سے گھیر لیا اور وہ سوال جو وہ ٹریننگ کے دورانیے میں نہیں پوچھ سکے تھے اب پوچھنے لگے۔ بچوں کا سب سے اہم مسئلہ یہ تھا کہ ہمارا ڈگری کرنے کے بعد کیا بنے گا؟ اور پھر انہوں نے اپنی مخصوص ڈگری کا بتایا کہ ہمیں باقی لوگ کہتے ہیں

Read more

زندگی میں روشنی بنو

چند برس قبل ایکسپریس اخبار میں قاسم علی شاہ صاحب کا ایک انٹرویو پڑھتے وقت جب قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا ذکر آیا اور فاؤنڈیشن میں منعقد ہونے والے کورسز کا ذکر پڑھا تو فوراً سے دل نے کہا کہ جناب تیاری پکڑیں۔ خیر سے فاؤنڈیشن رابطہ ہوا تو چند دن بعد والے ایک کورس کی معلومات ملنے پر خود کو رجسٹرڈ کروانے کی کوشش کی لیکن بتایا گیا کہ آپ خود تشریف لائیں، پہلے آپ کا انٹرویو ہوگا اور

Read more

بول زباں اب تک تیری ہے، فیض فیسٹیول 2019

”بول کہ لب آزاد ہیں تیرے“ سے ”بول زباں اب تک تیری ہے“ تک کا سفر بہت کٹھن اور تکلیف دہ ہے۔ ”فیض فیسٹیول 2019 بول، زباں اب تک تیری ہے“ سوچنے والوں کے لئے ڈھیروں سوالات کے ساتھ موجود ہے۔ فیض کو جانتے تو ہم بچپن سے ہی ہیں لیکن باقاعدہ تعارف 2008 میں ہوا جب اپنے ریڈیو پروگرام ”خراج تحسین“ کے لئے نظر انتخاب فیض صاحب پہ جا ٹھہری۔ اور چونکہ اس دور میں ہم انڈرائیڈ سے دور

Read more

البراک ٹیکسی اور تبدیلی

گزشتہ برس میں لندن میں تھا جبکہ میری فیملی لاہور میں، ایک شب گھر سے کال موصول ہوئی کہ چھوٹے بیٹے کی طبیعت خراب ہے، میں نے اے ٹیکسی A Taxi بلوانے کو کہا۔ نصف گھنٹہ کے اندر ٹیکسی دروازے پر موجود تھی اور تھوڑی ہی دیر میں نزدیکی ہسپتال کی جانب رواں ہوگئی، ڈاکٹر سے دوا لینے کے بعد البراک ٹیکسی کی خدمات دوبارہ حاصل کی گئیں۔ اور دل ہی دل میں اس سروس کی موجودگی کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Read more