سوات میں مقامی افراد کو طالبان کی ’ممکنہ واپسی‘ کے حوالے سے کیا خدشات ہیں؟

مٹہ کے بازار میں لوگ بات کرتے ہوئے اپنے ماضی کے تجربات کا ذکر بھی کرتے ہیں لیکن زبان پر براہ راست طالبان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتے اور ان کے لیے ’وہ‘ اور ’ان‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

Read more

وی پی مینن: شاہی ریاستوں کو انڈیا سے الحاق پر مجبور کرنے والے بیوروکریٹ جو کبھی سونے کی کان میں مزدور تھے

مینن کا تعلق سرکاری ملازمین کے اشرافیہ سے نہیں تھا۔ انھوں نے سامراجی بیوروکریسی میں ٹائپسٹ، سٹینوگرافر اور کلرک کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس سے انھیں دھوئیں سے بھرے کمروں میں دیر تک نوٹس لینے اور سخت گفت و شنید میں مصروف عہدیداروں اور رہنماؤں کو سنتے رہنے کی عادت پڑی۔

Read more

ناروے: کیا سیاحوں کی خاطر 600 کلو وزنی والرس سیل 'فریا دیوی' کو ہلاک کرنا ضروری تھا؟

فریا جہاں بھی گئی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی لیکن ناروے میں حکام کو ایک پریشانی لاحق ہو گئی۔ ایسی تصاویر منظر عام پر آئیں جن میں سیاحوں کے ہجوم پانی کے کنارے فریا کے اتنے قریب موجود تھے کہ اسے چھو سکتے تھے۔ چند لوگوں نے ناروے پر اس کے قتل کا الزام لگایا ہے۔

Read more

’سزا کے طور پر تمباکو نوشی‘: ڈاکٹر کا سگریٹ کی طلب ترک کرنے کا سادہ سا نسخہ

کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ترک کرنا ایک نہایت مشکل کام ہے لیکن برازیل کی ایک ڈاکٹر نے اسے ترک کرنے کا ایک سادہ سا نسخہ تشکیل دیا ہے۔ بس منہ دیوار کی طرف کھڑے ہو کر اکیلے کسی الگ تھلگ جگہ پر کش لگائیں۔

Read more

سابق انڈین اداکارہ سومی علی کی عجیب و غریب پوسٹ: ’یہ ذہنی مریض ہے اور عورتوں پر تشدد کرتا ہے‘

بالی وڈ ڈائری: سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی کی عجیب و غریب پوسٹ، عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کیا بائیکاٹ کی نظر ہو گئی اور کشمیر فائلز بنانے والے وویک اگنی ہوتری سخت غصے میں کیوں ہیں؟

Read more

مودی حکومت کی طرف سے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں غیر مقامی لوگوں اور فوجیوں کو ووٹنگ حقوق دینے پر شدید سیاسی ردعمل

یہ اعلان انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے چیف الیکشن افسر ہردیش کمار نے کیا ہے جس کے مطابق کشمیر میں رہنے والے غیر مقامی طالبعلم، مزدور، ملازم اور فوجی اہلکاروں کو بھی اب انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کا حق ہو گا۔

Read more

عمران خان آخر کیا کھاتا ہے؟

سیاست کے حرکیات کو میں اتنا نہیں سمجھتا لیکن خان صاحب کا اسٹیبلشمنٹ یا جسے وہ آج کل نیوٹرل کہتے ہیں بڑا مسئلہ یہی ہے کہ خان کھاتا بھی کھل کے ہے، فٹنس کسی کمانڈو میجر والی ہے لیکن کھلاتا کسی کو نہیں بلکہ چائے بھی نہیں پوچھتا۔ محمد حنیف کا کالم

Read more

مسافر طیارے کے ’پائلٹ سوتے رہ گئے‘ اور رن وے پیچھے چھوٹ گیا

ایوی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کو اڑانے والے دونوں پائلٹس دورانِ پرواز 37,000 فٹ کی بلندی پر سو گئے، جس کے باعث وہ پہلے سے طے شدہ رن وے پر طیارے کو لینڈ نہ کروا سکے۔ تاہم آنکھ کھلنے پر انھوں نے طیارہ بحفاظت زمین پر لینڈ کروا دیا۔

Read more

الیکٹرانک آرٹس کا آخری فیفا ایڈیشن جو غلطی سے تقریباً مفت ہی بُک گیا

یہ ویڈیو گیم ای اے سپورٹس کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی فٹ بال سیریز کی آخری ویڈیو گیم ہو گی کیوں کہ وہ رواں سال کے آغاز میں اعلان کر چکے ہیں کہ اب وہ فیفا برانڈ کی گیمز نہیں بنائیں گے۔

Read more

کیا انڈین نژاد رشی سُونک برطانیہ کے وزیراعظم بن کر نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں؟

برطانوی وزیر اعظم کے عہدے لیے مقابلے میں رشی سوُنک اور لز ٹرسٹ میں سخت مقابلہ ہے لیکن کیا رشی سُونک کا انڈین نژاد ہونا اس مقابلے میں کوئی معنی رکھتا ہے۔

Read more

فیوچر انفنٹری سولجر سسٹم انڈین فوج کو پاکستانی، چینی فوج پر برتری دلوا سکے گا؟

16اگست کو انڈیا کا تیار کردہ فیوچر انفنٹری نظام فوج کے حوالے کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ نظام فوج کو مختلف عسکری آپریشنز میں مدد فراہم کرے گا۔

Read more

مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی: مہنگائی کے دور میں آپ چیزیں سستے داموں کیسے خرید سکتے ہیں؟

ہر شخص اس مہنگائی کا توڑ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی حل نکال رہا ہے۔ بہت سے لوگوں کے پاس اس کا ایک حل یہ ہے کہ مہنگی اشیا خریدنے کی بجائے وہی اشیا سیل میں سے خریدی جائیں تو آپ اچھی خاصی بچت کر سکتے ہیں۔

Read more

یوکرین تنازع: روس نے زاپوریژیا جوہری پلانٹ سے فوج ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا

روس نے جنوبی یوکرین میں زاپوریژیا جوہری پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے کو مکمل طور پر غیر عسکری بنانے کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔ آئیے آپ کو یوکرین کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہیں۔

Read more

سنگین موسمی حالات یا سیلابی ریلے سے ڈرائیور حادثات سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سیلابی صورتحال میں سب سے پہلے اپنی جان کا تحفظ کریں اور فوری اس جگہ سے واپس کی طرف نکلنے کی کوشش کریں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت کی صورت میں 100 فیصد تحفظ ممکن نہیں۔

Read more

رتی گلی: سیلابی ریلے سے سیاح ہلاک، چار دیگر افراد لاپتہ، پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کا کام جاری

حکام کے مطابق کشمیر کے معروف سیاحتی مقام رتی گلی جھیل کے علاقے میں کلاؤڈ برسٹ اور نالے میں طغیانی سے ایک سیاح کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ چار لاپتہ ہیں۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: بالآخر پاکستان کا مڈل آرڈر جاگ گیا

اس سیریز کی جیت سے قیمتی پوائنٹس تو پاکستان کے ہاتھ لگے ہی ہیں مگر زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایک مدت سے تنقید کی زد میں رہنے والا پاکستان کا مڈل آرڈر بالآخر جاگ گیا اور ایک ممکنہ اپ سیٹ کا خدشہ ٹال دیا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ ہالینڈ، دوسرا ون ڈے: پہلے میچ کی ’ویک اپ کال‘ کے بعد پاکستانی بولرز نے ڈچ بیٹنگ کو چکرا دیا، پاکستان سات وکٹوں سے فاتح

پہلے میچ میں پاکستانی بولرز میزبان ٹیم کو ہدف عبور کرنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے تھے دوسرے میچ میں انھوں نے میزبان بیٹسمینوں کو بڑا سکور کرنے سے باز رکھا۔ پہلے میچ میں 298 کا سکور کرنے والی ہالینڈ کی ٹیم اس مرتبہ 45ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

Read more

پشاور میں پولیس حراست میں ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات اور پولیس رویے پر اٹھتے سوالات

ضیاالرحمان پشاور میں پولیس کی تحویل میں ہلاک ہونے والا پہلا نوجوان نہیں بلکہ 2018 کے بعد سے صوبائی دارالحکومت میں پولیس حراست میں ہلاکتوں کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں تاہم ان میں کم ہی ایسا ہوا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہو۔

Read more

یوکرین، روس جنگ: کس خوف نے ہزاروں یہودیوں کو روس چھوڑنے پر مجبور کیا؟

یہودی ایجنسی دنیا بھر کے یہودیوں کو اسرائیل منتقل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مارچ سے لے کر اب تک روس کے 165,000 یہودیوں میں سے 20,500 حیران کن طور پر ملک چھوڑ کر اسرائیل آ گئے ہیں۔ جبکہ دیگر ہزاروں دوسرے ممالک کو چلے گئے ہیں۔

Read more

برطانیہ: مجرموں اور امیگریشن کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کے معاہدے پر دستخط

برطانوی وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مجرموں اور امیگریشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو برطانیہ سے پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔

Read more

سلمان رشدی: برطانوی مصنف پر مبینہ طور پر حملہ آور ہونے والے شخص نے سٹینک ورسز کے صرف ’دو صفحے پڑھ رکھے تھے‘

برطانوی رائٹر سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کے ملزم نے کہا ہے کہ انھوں نے مصنف کی متنازع کتاب ’شیطانی آیات‘ کے صرف دو صفحے پڑھے ہیں۔ جیل میں قید ہادی نے نیو یارک پوسٹ کو دیے انٹرویو میں بتایا کہ سلمان رشدی ’وہ شخص ہیں جنھوں نے اسلام پر حملہ کیا۔‘

Read more

اگر پاکستان دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتا تو اسے کیا کرنا ہو گا

پاکستان گذشتہ کئی ماہ سے ایک معاشی گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ روپے کی گرتی قدر، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور حالیہ تاریخ کی بلند ترین شرحِ مہنگائی کے درمیان گھرے ہوئے عوام اس وقت شدید مشکلات کے شکار ہیں۔

Read more

کیا ڈاکٹر مہرب معیز اعوان کو خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے ٹیڈ ایکس آئی ایس ایل کے پینل سے ہٹایا گیا؟

ڈاکٹر مہرب معیز اعوان کے مطابق وہ ٹیڈ ٹاک انٹرنیشنل سکول لاہور میں 20 اگست کو بطور سپیکر ‘روڈ لیس ٹریولڈ’ کی تھیم پر بات کرنے والی تھیں، مگر ایونٹ سے چند دن قبل ان سے وہاں آنے کی دعوت واپس لے لی گئی۔

Read more

عمران خان کے لیے ’ممکنہ خطرہ‘ توشہ خانہ ریفرنس کیا ہے؟

اس ریفرنس کی وجہ سے عمران خان کے سر پر بھی اُسی آئینی آرٹیکل کی تلوار لٹک رہی ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف عمر بھر کے لیے پارلیمانی سیاست سے عدالتی فیصلے کے نتیجے میں بے دخل کر دیے گئے تھے۔

Read more

پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی؟

ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر جنوب میں کراچی تک ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ اب تک نہیں رکا اور نہ ہی حکومت اب تک اس سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگا سکی ہے۔

Read more

کاروبار میں سوشل میڈیا کا استعمال، جس نے ماؤں بیٹیوں کو بزنس پارٹنرز بھی بنا دیا

پاکستان میں خواتین کا گھر میں رہتے ہوئے اپنا کاروبار کرنا اب نئی بات نہیں رہی البتہ کسی قدر نئی بات یہ ہے کہ بچے اب اپنی ماؤں کے بزنس کو فروغ دینے کے لیے انھیں سوشل میڈیا سکھانے میں پیش پیش ہیں۔

Read more

نواز شریف کی ممکنہ واپسی: سزا یافتہ سیاستدان جیل سے باہر کیسے رہ سکتا ہے؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی خبریں ایک بار پھر گردش کر رہی ہیں۔ بی بی سی نے قانونی ماہرین سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کے ہے کہ وہ قانونی طور پر ملک واپس آ کر کیسے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

Read more

سعوی خاتون کو حکومت مخالفین اور انسانی حقوق کارکنوں کو فالو کرنے اور ان کی پوسٹ ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا

ایک 34 سالہ سعودی خاتون کو مبینہ طور پر ٹوئٹر پر حکومت مخالفین اور کارکنوں کو فالو کرنے اور ان کی پوسٹ ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس سخت فیصلے کی مذمت کی ہے۔

Read more

ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی، سفارتکار واپس بھیجنے پر اتفاق

اسرائیل اور ترکی نے بدھ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تل ابیب اور انقرہ میں سفارتکار واپس بھیجے جائیں گے۔

Read more

پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ کے لیے متحدہ عرب امارات کا ’آرڈر آف دی یونین‘ کا اعزاز سوشل میڈیا پر زیر بحث

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کو ابوظہبی دورے کے دوران اپنے دوسرے سب کے بڑے اعزاز ’آرڈر آف دی یونین‘ سے نوازا ہے۔ جنرل باجوہ کی یہ میڈل وصول کرتے ہوئے کی تصویر سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا باعث بنی ہے۔

Read more

پنجابی لہر: ناصر ڈھلوں بٹوارے میں بچھڑے انڈیا پاکستان کے شہریوں کو دوبارہ ملوا رہے ہیں

سنہ 1947 میں ہندوستان کے بٹوارے کے نتیجے میں جدا ہونے والے انڈین اور پاکستانی شہریوں کو جوڑنے والے ایک یوٹیوب چینل کے دونوں ممالک میں ہزاروں فالوورز ہیں۔

Read more

بلقیس بانو گینگ ریپ: ’یہ فیصلہ کیسے کیا جائے کہ ایک گینگ ریپ اور قتل کا معاملہ دوسرے سے زیادہ گھناؤنا ہے‘

جس دن انڈیا اپنی آزادی کی 76 ویں سالگرہ منا رہا تھا ریاست گجرات میں گینگ ریپ اور سات افراد کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کو عام معافی دے کر جیل سے رہا کر دیا گیا۔

Read more

منوڑا: کراچی کا وہ جزیرہ جہاں کئی مذاہب کی برسوں پرانی عبادت گاہیں آج بھی موجود ہیں

تین مربع کلو میٹر کے اس جزیرے پر چند میڑ کے فاصلے پر ہی کئی مذاہب کی قدیم عبادت گاہیں موجود ہیں۔ ساحلی حسن کے ساتھ منوڑا کی یہ قدیم اور تاریخی عبادت گاہیں آج بھی تعمیراتی حسن رکھتی ہیں۔

Read more

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے خلاف چار روز سے احتجاج کیوں جاری ہے؟

یہ احتجاج 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز کے کیمپ سے مقامی آبادی پر فائرنگ کے نتیجے پر تین افراد کے زخمی ہونے کے خلاف شروع ہوا تھا۔

Read more

ماہواری: انڈیا میں ممنوعہ موضوع کو چیلنج کرنے کی مہم جس میں خواتین پیریڈ چارٹ کا سہارا لے رہی ہیں

جنوبی ایشیا کے کئی علاقوں میں ماہواری ایک ممنوعہ موضوع ہے۔ چند دیہی اور قبائلی علاقوں میں تو اب تک ماہواری کے دوران خواتین کو اکیلے رہنے اور کھانے پینے کے لیے الگ برتن استعمال کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

Read more

خیبرپختونخوا: یوم آزادی پر پارک میں جھولوں پر بیٹھنے پر خواتین کو کیوں ہراساں کیا گیا؟

یوم آزادی پر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے واحد پارک میں خواتین کے پارک میں آنے پر چند مقامی افراد غصے میں آ گئے اور انھوں نے اسے فحاشی و عریانی قرار دیتے ہوئے انھیں برا بھلا کہا۔

Read more

خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد اتنی کم کیوں ہے؟

خیبر پختونخوا میں ضم کیے جانے والے قبائلی اضلاع میں آج بھی بہت سے کیسز میں خواتین پولیس اہلکاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی بلکہ کئی خواتین تو اپنے حق کے لیے بھی اس وجہ سے نہیں نکلتیں کہ تھانوں اور عدالتوں میں سارے ہی مرد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

Read more

مہنگائی اور اخراجات زندگی: پاکستان میں متوسط طبقہ گھریلو اخراجات کیسے پورے کر رہا ہے؟

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ سے بظاہر کھاتے پیتے گھرانے بھی اب مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں لیکن سفید پوش شہریوں کے لیے یہ ایک بڑی جنگ ہے جو انھیں ہر روز ہی لڑنا پڑتی ہے۔

Read more

نوپور شرما کا متنازع بیان: القاعدہ کی انڈین مسلمانوں پر تنقید، ’ہندو انتہا پسندوں‘ کے خلاف لڑنے کی تجویز

القاعدہ برِصغیر کا یہ بیان اس گروہ کے اردو میگزین نوائے غزوہ ہند میں سامنے آیا ہے، جس میں ’ہندو انتہا پسندوں‘ اور انڈین حکومت کے خلاف ’جہاد‘ کو مسلمانوں کے لیے انڈیا میں اپنے مذہب اور حقوق کے تحفظ کا واحد ذریعہ قرار دیا گیا۔

Read more

طوفانی بارش: خشک سالی کے بعد تیز بارش خطرے کا موجب کیوں؟

برطانیہ کے بیشتر حصوں میں ہفتوں تک جاری رہنے والے گرم اور خشک حالات کے بعد انگلینڈ کے کچھ حصوں میں خشک سالی کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ ایسے میں یہ لگتا ہے کہ ہمیں صرف اچھی بارش کی ضرورت ہے۔

Read more

سابق امریکی صدر کے گھر پر مجرمانہ تحقیقات کے سلسلے میں چھاپہ، پاسپورٹ قبضے میں لینے کے بعد واپس کر دیے گئے

امریکی محکمۂ انصاف نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گھر پر چھاپے کے لیے جاری کیے گئے وارنٹ کی تفصیلات جاری کرنے سے ’اس کی تحقیقات میں ناقابلِ تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔‘

Read more

چار سو سال پہلے خزانہ لے جانے والے جہاز کے ملبے سے دوبارہ خزانے کی تلاش

یہ جہاز موجودہ ایکواڈور کے قریب ڈوبنے والے ایک اور بحری جہاز ہیزوں ماریا ڈی لا لیمپیا کونسیپسیؤن کے ملبے سے چاندی جمع کر کے واپس جا رہا تھا مگر چند ہی لمحوں میں سب کچھ بدل گیا۔

Read more

بات کہاں تک جائے گی؟

طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں، کسی چوراہے میں کی گئی اس تقریر کو سُننے والا مجمع اس پر نعرے تو لگا سکتا ہے لیکن حقیقت میں عوام نہ تو طاقتور ہیں اور نہ ہی کبھی سمجھے گئے ہیں۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

سوشل میڈیا پرانفلوئنسر : اب نوجوان خلاباز بننے کی بجائے یوٹیوبر بننا چاہتے ہیں: سروے

نوجوان کے لیے آج کل سب سے زیادہ پسندیدہ کرئیر سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا انفلوئنسر بننا ہے۔ لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے، اس راہ میں تنخواہ میں فرق، کام کی تھکاوٹ، غیر یقینی صورت حال اور بہت کچھ ہے۔

Read more

افغان ٹھیکیداروں کا گلہ: ’کاش میں نے کبھی برطانوی حکومت کے لیے کام ہی نہ کیا ہوتا‘

عمار ان 100 سے زائد افغان اساتذہ میں سے ایک ہیں جنھوں نے برٹش کونسل کے ساتھ عوامی سطح پر ملازمتوں میں کام کیا تھا اور وہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں ہی چھوٹ گئے۔

Read more

اپنے گھر یا کمرے کو منظم اور صاف ستھرا رکھنے کا کیا راز ہے اور یہ 80/20 کا طریقہ کیا ہوتا ہے؟

کیا آپ کو اس بات پر جھنجلاہٹ ہوتی ہے کہ تمام تر کوشش کے باوجود آپ اپنا گھر صاف ستھرا کیوں نہیں رکھ پاتے؟ اگر ایسا ہے تو یہ مضمون آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

Read more

مہنگائی اور اخراجات زندگی: ’میں نے جب اعتراض کیا اور فیس نہیں جمع کروائی تو بچوں کو سکول سے نکال دیا گیا‘

پاکستان میں مہنگائی کی حالیہ لہر سے ہر شہری ہی پریشان دکھائی دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جہاں لوگ گھر کے ماہانہ اخراجات کا نئے سِرے سے حساب کتاب اور خرچوں میں کٹوتی کر رہے ہیں، وہیں تعلیمی اداروں میں بڑھتی فیسوں نے والدین کو اپنے بچوں کے سکول تبدیل کرنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔

Read more

برین چِپ: ایک انقلابی قدم جس سے بہتر، تیز تر اور سستے وکیل دستیاب ہوں گے

برطانیہ کی لا سوسائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق وکیلوں کے دماغ میں ایک کمپیوٹر چِپ نصب کرنے سے مقدمے کے اخراجات کم ہو سکتے ہیں، اور پیچیدہ مقدمات کے حل کے لیے وکیل بھی کم تعداد میں درکار ہوں گے۔

Read more

افغانستان میں طالبان کی حکومت کا ایک سال: 'میں اپنے سکول کی سب سے لائق طالبہ تھی'

لز ڈوسٹ افغانسان سے یہ بتا رہی ہیں کہ ملک پر طالبان کے ایک سال حکومت کو وہاں کے لوگ کس طرح دیکھتے ہیں اور اس دور حکومت کا ان کی زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Read more

آزادی کے 75 سال: بٹوارے پر مبنی بالی وڈ کی یہ پانچ فلمیں آپ نے دیکھی ہیں؟

تقسیم ہند، فسادات اور اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی کا انسانی تاریخ کے سب سے بڑے المیوں میں شمار ہے لیکن اس موضوع پر بننے والی فلمیں انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں۔

Read more

پاکستان کے75 برس: یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کا مطلب کیا ہے اور اس پر سرسیّد احمد خان اور مارخور کیوں ہیں؟

سبز رنگ کے اس نوٹ کے ایک طرف بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، فاطمہ جناح کے ساتھ سر سیّد احمد خان کی تصاویر موجود ہیں تو نوٹ کی دوسری جانب مارخور اور دیودار کے درختوں کی تصاویر موجود ہیں۔

Read more

گھریلو تشدد: ’عورت کی چُپ ہی اس کا گھر بساتی ہے‘

’کھانا خود گرم کر لو۔‘ یہی وہ بڑی بات تھی جس پر پہلی بار میرے بہنوئی نے میری بہن پر ہاتھ اُٹھایا مگر پھر ہمیں بتایا گیا کہ ’عوت کی چُپ ہی اس کا گھر بساتی ہے۔‘ آج بھی سوچتی ہوں کہ ایسے میں آئندہ کوئی عورت اپنے گھر والوں کو شکایت کرنے کی ہمت، بلکہ حماقت، کیوں کرے گی۔

Read more

جنوبی پنجاب میں سیلاب: وہ بند جو کسی کے تحفظ اور کسی کی تباہی کا سبب بنے

مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ یا تو حکومت غریب طبقے کے افراد کو بھی حفاظتی بند بنا کر دے یا پھر نجی طور پر بند بنانے کے رجحان کو ختم کروائے۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا وہ ہر سال اسی خوف میں مبتلا رہیں گے کہ ان کے سر پر چھت رہے گی یا نہیں۔

Read more

پاکستان کے75 برس: جب انڈین کرکٹ کپتان نے طنز کیا کہ ’پاکستانی کرکٹ ٹیم تو سکول کے لڑکوں کی ٹیم ہے‘

لالہ امرناتھ کا یہ طنزیہ فقرہ پاکستانی کرکٹرز تک پہنچا تو ظاہر ہے وہ اس پر سخت ناراض ہوئے تھے لیکن سب سے زیادہ ناراض جان گوڈارڈ تھے جنھیں پاکستانی کرکٹرز کا کھیل دیکھ کر بخوبی اندازہ ہو چکا تھا کہ لالہ امرناتھ نے اُن سے جو کچھ کہا تھا وہ نہ صرف غلط تھا بلکہ حسد پر مبنی تھا۔

Read more

افغان پائلٹ جسے امریکی پیشکش ٹھکرانے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طالبان حکومت کو دینے پر ’کوئی پچھتاوا نہیں‘

جب افغانستان میں طالبان حکومت کی واپسی ہوئی تو افغان پائلٹ مومند نے اپنے اتحادیوں کا ساتھ چھوڑ دیا اور واپس اپنے آبائی علاقے جا کر اپنا ہیلی کاپٹر اِن سابقہ دشمنوں کے حوالے کر دیا۔

Read more

افغانستان میں طالبان حکومت کا ایک سال مکمل: پانچ شہروں پر قبضہ اور کابل کے گھیراؤ کی حکمت عملی

افغانستان میں طالبان کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال اگست میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ طالبان نے پہلے تمام سرحدی گزرگاہوں کا کنٹرول سنبھالا اور پھر کچھ اضلاع پر بغیر لڑے ہی قبضہ حاصل کر لیا۔ مگر وہ کون سے اہم شہر تھے جن پر قبضے نے ان کی کابل واپسی کو ممکن بنایا؟

Read more

ناروے: کشتیاں ڈبونے والی 600 کلو وزنی ’فریا‘ جسے لوگوں کی حفاظت کی خاطر ’نرم دلی‘ سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جولائی میں ناروے کی وزارت فشریز نے اعلان کیا تھا کہ یہ جانور اس وقت تک کچھ نہیں کہتا جب تک اس سے فاصلہ رکھا جائے لیکن اگر اسے چھیڑا جائے تو یہ خود کو خطرے میں سمجھ کر لوگوں پر حملہ کر سکتا ہے۔

Read more

یوم آزادی پر صدارتی ایوارڈ پانے والے پاکستانی کھلاڑی کون ہیں؟

ان ناموں میں سے جہانگیر خان اور بابر اعظم کو تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن ان میں ایسے کئی باصلاحیت نوجوان ایسے ہیں جنھوں نے کچھ ہے عرصے میں اپنا مقام بنایا ہے۔

Read more

قائد اعظم یونیورسٹی: پرچم کشائی تقریب کے دوران وائس چانسلر قاتلانہ حملے سے کیسے بچے؟

قائد اعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار راجا قیصر کے مطابق یہ واقعہ سینٹرل لائبریری میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد پیش آیا، جب ایک شخص نے وائس چانسلر پر پستول تان کر تین فائر کیے۔

Read more

پچھتر کے اگست کی چودھویں

بہت ضروری ہے کہ اس ملک میں ایک بار پھر ایک وعدہ بند ریاست پر اعتماد کرنے والے پاکستانیوں کی اکثریت ہو۔ ورنہ سوویں سالگرہ پر بھی یہی نعرہ لگتا رہے گا ’ہم لے کے رہیں گے آزادی ، ہم چھین کے لیں گے آزادی۔‘

Read more

میکس بورن کوانٹم فزکس کے ماہر جنھوں نے دنیا کو 'تمام برائیوں کی جڑ' کے بارے میں خبردار کیا

دو سائنسدانوں کی خط و کتابت جس نے جدید فزکس کی بنیاد ڈالی اور ان خطوط میں کوانٹم تھیوری کے علاوہ ذاتی خاندانی امور بھی زیربحث آئے۔

Read more

تُرکی کا زیرِ زمین قدیم شہر جو بیس ہزار لوگوں کو پناہ دے سکتا ہے

زیرِ زمین کئی شہروں پر مشتمل تہذیب ظاہر کرتی ہے کہ ترکی کے خطے اناتولیہ میں انتہائی زیرِ زمین اعلیٰ معیار کے شہر آباد تھے جن میں بیرونی حملوں کی صورت میں مقامی آبادی ایک طویل عرصے کے لیے پناہ لے سکتی تھی۔

Read more

پاکستان کا 75واں یومِ آزادی: پاکستان کا قومی ترانہ دوبارہ کیوں ریکارڈ کیا گیا؟

نئی ریکارڈ کی گئی دھن کی خاص بات یہ ہے کہ 68 برس قبل پہلی مرتبہ ریکارڈ کی گئی دھن اور ترانے کے بول تبدیل نہیں کیے گئے، نہ ہی موسیقی کے نئے آلات کا سہارا لیا گیا ہے، البتہ اس میں شرکتی بنیادوں پر موسیقی کے تمام انداز و اقسام کے گلوکاروں کو جگہ دی گئی ہے اور لسانی، ثقافتی، مذہبی اور صنفی تنوع کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

Read more

چین کے مبینہ جاسوس جہاز کے سری لنکا میں لنگر انداز ہونے پر انڈیا کی تشویش میں اضافہ

انڈیا کی جانب سے خدشات کا اظہار کیے جانے کے باوجود سری لنکا نے چینی بحری جہاز ‘یوآن وانگ 5’ کو اپنے ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر آنے کی اجازت دے دی ہے۔

Read more

لی جے یونگ: سام سنگ کے ’ولی عہد‘ جنھیں جنوبی کوریا میں صدر کو رشوت دینے کے باوجود صدارتی معافی ملی

مظاہرین لی جے یونگ کو ’سام سنگ کا ولی عہد‘ کہتے رہے جب انھوں نے صدر پارک اور ان کے ساتھیوں کو 80 لاکھ ڈالر بطور رشوت دی۔ جرم ثابت ہونے پر لی کو جیل بھیجا گیا مگر جلد ان کی رہائی ہوگئی۔

Read more

ضلعی انتظامیہ کے عدالتی اختیارات ختم کرنے کا بِل پارلیمان سے منظوری کے بعد ’لاپتہ ‘، ایوان صدر کا بل کے مسودے سے اظہار لاعلمی

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد مسودۂ قانون توثیق کے لیے صدر کو بھیجا گیا تھا مگر ڈیڑھ ماہ بعد بھی ایوان صدر اس سے لاعملی کا اظہار کر رہا ہے۔

Read more

انڈیا کی آزادی سے لاک ڈاؤن تک: ملیے ان لوگوں سے جن کے نام تاریخی واقعات سے جڑے ہیں

بی بی سی نے ایسے چھ افراد سے ملاقات کی ہے جن کے نام تاریخی مواقع کی نسبت سے رکھے گئے ہیں۔ اس سے ان کے یوم پیدائش کا اندازہ لگانا بھی آسان ہو جاتا ہے۔

Read more

یوکرین جنگ: روس کا اگلا قدم کیا ہو سکتا ہے؟

برطانوی انٹیلیجنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں جنوبی یوکرین میں کسی فیصلہ کن تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سر جم ہوکن ہل نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

Read more