سری لنکا کا معاشی اور سیاسی بحران: کولمبو کو اب کون سے مشکل اقدامات اٹھانے ہوں گے؟

سری لنکا اس وقت ایک معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے اور ایسے میں اس ملک کو ایسے کون سے سخت اقدامات ہاتھ اٹھانے ہوں گے جو اسے اس معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔

Read more

نیورو ڈائیورسٹی کیا ہے اور سوشل نیٹ ورکس اس کی تشخیص میں کس طرح مدد کر رہے ہیں

کچھ سال پہلے تک بہت سے لوگوں نے نیورو ڈائیورسٹی (یا اعصابی تنوع) کا لفظ نہیں سنا تھا۔ تاہم یہ اصطلاح جو انسانی دماغ میں پائے جانے والے وسیع اور متنوع فرق کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، اب روزمرہ استعمال ہونے والے الفاظ میں شامل ہو چکی ہے۔

Read more

سعودی عرب، اسرائیل تعلقات میں صنافیر اور تیران کے غیر آباد جزائر کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟

یہ جزائر خلیجِ عقبہ کے دھانے پر واقع ہیں اور یہاں مصری فوج اور کثیرالقومی امن فوج کے سپاہیوں کے علاوہ کوئی آبادی نہیں ہے۔ مصر نے ان جزائر پر اب سعودی عرب کی ملکیت تسلیم کر لی ہے۔

Read more

وہ زمانہ جب لاہور میں بحری جہاز بنتے اور دریائی تجارت ہوتی تھی

تب راوی دریا لاہور شہر کی دیوار کے ساتھ بہتا تھا۔۔۔مغل شہنشاہ اکبر کے دور میں بنا خضری دروازہ دریا کے گھاٹ کے ساتھ تھا اور کشتیاں یہیں سے چلتی تھیں۔

Read more

بی کے سینگال: جنھیں انڈیا میں پہلی بار انٹرنیٹ لانے پر ملک میں فحاشی پھیلانے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا

ملک میں انٹرنیٹ کے آنے کے 27 برس بعد آج انڈیا میں 80 کروڑ سے زیادہ موبائل براڈ بینڈ کے صارفین موجود ہیں اور اس دنیا کی دوسری تیزی سے بدلتی ہوئی ڈیجٹیل معیشت قرار دیا جاتا ہے۔ انڈیا دنیا میں سافٹ ویئر کا بھی پاور ہاؤس ہے اور اس مد میں اس کی برآمدات کا حجم 130 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

Read more

دیامر: دو دوست جنھوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیلابی ریلے میں پھنسی بچیوں کی جانیں بچا لیں

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بچیاں تیز سیلابی ریلے کے درمیان میں ایک پتھر پر موجود ہیں اور سیلابی ریلہ ان کے دونوں طرف تیزی سے بہہ رہا ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ سری لنکا گال ٹیسٹ: ’چائے کے بعد چیزیں مثبت نہ رہیں‘، سمیع چوہدری کا کالم

اگر پہلے دو سیشنز میں پاکستان کو توقع سے زیادہ کامیابی نصیب ہوئی تو تیسرے سیشن میں اُنھوں نے بذاتِ خود اس برتری کا ایک خطیر حصہ قربان کر ڈالا۔

Read more

پنجاب کے 20 حلقوں میں وہ ضمنی انتخابات جو ملکی سیاست کے رخ کا تعین کریں گے

پاکستان کی سیاست میں سترہ جولائی بروز اتوار ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی منتخب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا معرکہ ہونے جا رہا ہے۔

Read more

خواتین کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں جمعیت علمائے اسلام کے جرگے کا فیصلہ

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام ف کے ایک گرینڈ جرگہ نے خواتین کی سیاحت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اعلان جرگہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اور جمعیت علماء اسلام ف کے منتخب تحصیل ناظم نے کیا ہے۔

Read more

جس دن دعا زہرہ گھر سے لاپتہ ہوئیں ظہیر لاہور نہیں کراچی میں تھا: پولیس

دعا زہرہ اغوا کیس کے تفتیشی افسر نے ایڈیشنل سیشن جج کے پاس جمع کرائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سے جب دعا زہرہ کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اس وقت ظہیر اسی شہر میں موجود تھا۔

Read more

انڈیا سری لنکا میں 1987 والی ’غلطی‘ کیوں نہیں دہرائے گا؟

سنہ 1987 میں حکومت ہند نے سری لنکا میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جسے 1990 میں واپس بلا لیا گیا تھا۔ بہت سے ماہرین حکومت ہند کے اس قدم کو ایک تاریخی غلطی سمجھتے ہیں، جس سے انڈیا نے بہت سے سبق سیکھے ہیں۔

Read more

محمد حنیف کا کالم: ہمارا 145واں نمبر

ہمارے پرانے لوگوں اور کافی نئے لوگوں کو بھی لگتا ہے کہ عورت ہمارے قابو سے باہر ہو چلی ہے۔ زندگی کے جس شعبے میں 30 سال پہلے عورت نظر نہیں آتی تھی وہاں اس نے اپنی جگہ بنائی ہے۔

Read more

خواتین امیدواروں میں تلخی اور ذاتی حملے

برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانس کی جانشینی حاصل کرنے کی دوڑ تلخ ہوتی جا رہی ہے اور حکمراں جماعت کی سربراہی کی خواہش مند دو خواتین نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ذاتی حملے شروع کر دیے ہیں۔

Read more

ایران: ایسا ملک جہاں پالتو جانور رکھنے پر جلد آپ کو جیل بھی ہو سکتی ہے

ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے پارکس میں کتوں کے ساتھ چہل قدمی کرنا ’جرم‘ ہے۔ اسی کے ساتھ مہینوں کی بحث کے بعد ایران کی پارلیمان جلد ایک ایسا بل بھی منظور کر سکتی ہے جس کا عنوان ’جانوروں کے خلاف عوام کے حقوق کا تحفظ‘ ہے۔

Read more

وائٹ نوائز: واشنگ مشین، پنکھے یا بارش کی آواز سے کیسے ہزاروں ڈالر کمائے جا رہے ہیں

یہ پوری دنیا میں پوڈ کاسٹوں کی مقبولیت کا دور ہے۔ نشریات کے اس موڈ میں نئی مصنوعات مسلسل آ رہی ہیں اور وہ کافی مقبول بھی ہو رہی ہیں۔ اب واشنگ مشین کی آواز، پنکھے کے چلنے یا بارش کی آواز کو ریکارڈ کرنے سے بنائے گئے پوڈ کاسٹ سے بہت پیسہ کمایا جا رہا ہے۔

Read more

کیا واقعی پشاور بی آر ٹی کی بسیں 288 اور 144 روپے میں نجی کمپنی کو دی جائیں گی؟

پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی کی بسیں 12 سالہ کا معاہدہ مکمل ہونے کے بعد نجی کمپنی کو انتہائی کم قیمت یعنی اونے پونے داموں دے دی جائیں گی۔ اور اسی حوالے سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔

Read more

وراٹ کوہلی: رنز کے انبار لگانے والے انڈین سپر سٹار کے بلے کو ’زنگ‘ کیسے لگا؟

کرکٹ کا کھیل سنہرے ماضی سے نہیں کھیلا جاتا، کسی بھی کھلاڑی کے لیے اس کی موجودہ فارم اس کے کھیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ کوہلی کی موجودہ فارم خود ان کے مقرر کردہ معیار پر پورا نہیں اتر رہی۔

Read more

یوکرین، روس تنازع: کیا میدان جنگ میں ٹینکوں کی افادیت ختم ہو گئی؟

روس یوکرین جنگ کے دوران تباہ شدہ روسی ٹینکوں کی تصاویر جن میں ان کے ناکارہ ڈھانچے اور گولے داغنے والے جلے ہوئے دھانوں نے کچھ لوگوں کو یہ سوال پوچھنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا جدید ٹینک شکن ہتھیاروں نے میدان جنگ میں روایتی ٹینکوں کا کردار ختم کر دیا ہے؟

Read more

بالی وڈ ڈائری: ’ابھی شادی نہیں ہوئی، ہم صرف ڈیٹ کر رہے ہیں‘

سشمیتا سین اور للت موہن کے اعلان سے مچا سوشل میڈیا پر ہنگامہ، وویک اگنی ہوتری کا بالی وڈ کے کنگ اور سلطان پر طنز اور ملکہ شیراوت کو کس نئی دنیا کی تلاش؟ پڑھیے بالی وڈ ڈائری

Read more

پاکستان میں غیر واضح جنسی شناخت کے حامل افراد کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

پاکستان میں اس موضوع پر اب تک بات کرنا عام نہیں اور اس بارے میں گفتگو کرنا والدین یا متاثرہ افراد کے لیے ایک بڑا مسئلہ ثابت ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے اور اس کے بارے میں آگہی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Read more

صدر بائیڈن کے فلسطینیوں کے لیے میٹھے بول مگر گہرے اختلافات اپنی جگہ برقرار

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے حالیہ دورے میں بيت اللحم میں فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کے الفاظ تو ادا کیے لیکن یہ بھی واضح تھا کہ ہمدردانہ الفاظ کے علاوہ ان کے پاس فلسطینوں کے لیے کچھ بھی نہیں تھا۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: 'مگر شان ٹیٹ کا گمان غلط بھی ہو سکتا ہے'

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے تناظر میں نہایت اہمیت کی حامل اس سیریز کے لیے ممکن ہے سری لنکا سپن وکٹیں ہی تیار کرے اور اس سیریز کی سمت بھی دونوں ٹیموں کے سپنرز ہی طے کریں گے۔

Read more

وزیر اعظم کا بیٹا اور وزیر اعلئ کا بھائی اشتہاری قرار

پنچاب کے صوبائی دارالحکومت کی ایک عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے اور وزیر اعلی پنجاب حمزا شہباز کے بھائی سلمان شہباز کو سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں طلب کیے جانے کے باوجود ہیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

Read more

`آپ کس کے آگے بین بجا رہے ہیں‘، انڈین پارلیمان سے حذف کیے جانے والے الفاظ کی نئی فہرست جاری

انڈین پارلیمینٹ پہلے بھی غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست جاری کرتی رہی ہے لیکن موجودہ فہرست پر حزب اختلاف، سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Read more

امریکی صدر کے دورۂ سعودی عرب میں کیا اہم رہے گا: اسرائیل سے تعلقات، تیل یا دو طرفہ دفاعی تعاون؟

اقتدار میں آنے کے بعد صدر بائیڈن نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت معطل کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ سلمان سے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اس بارے میں صدر بائیڈن کی انتظامیہ میں شکوک و شبہات تھے کہ آیا یہ مستقبل کے سعودی حکمراں سے متعلق مناسب پالیسی ہوگی۔

Read more

پنجاب کے ضمنی انتخابات: پاکستانی سیاست، بریانی کے ڈبوں سے لے کر موٹرسائیکلوں تک

پاکستان میں ووٹروں کو اکثر یہ گلہ رہتا ہے کہ سیاستدانوں کو اسی وقت عوام کا خیال آتا ہے جب انھیں عوام کے ووٹ چاہیے ہوتے ہیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیاستدان اپنے ووٹروں اور ان کے ووٹ کا خیال کیسے رکھتے ہیں؟

Read more

افغان قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود: ’آج کا افغانستان 2001 کے مقابلے میں دنیا کے لیے زیادہ بڑا خطرہ ہے‘

احمد مسعود کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایک بار پھر داعش اور القاعدہ سمیت درجنوں دہشتگرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے جو دنیا میں اپنے انتہا پسند نظریے کو پھیلانا چاہتے ہیں۔

Read more

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی: کیا عالمی منڈی میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا گیا؟

ماہرین نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے قیمتوں میں کمی، عالمی مارکیٹ کے رجحان کے تقریباً مطابق ہے لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کی وجوہات کیا ہیں؟

Read more

مس مارول: تقسیم برصغیر کی تکالیف کو محسوس کرتی سپر ہیرو کی کہانی

آنچل ملہوترا کہتی ہیں کہ ’ہر نسل کو اپنے خاندان کی تاریخ اور اس کے اپنی زندگیوں پر اثرات کو سمجھنے کے لیے ‘اپنی ذات میں جھانکنا ہو گا۔ اس کے بغیر بہت سے خود سے لا علم رہے گے چاہے اگر آپ کمالا جیسے سپر ہیرو ہی کیوں نہ ہوں۔‘

Read more

فوڈ فیوژن نامی یوٹیوب چلانے والا جوڑا: ’شروع میں تھوڑی الجھن تھی کہ گھر میں بھی بیگم اور کام پر بھی بیگم کا ساتھ‘

’فوڈ فیوژن‘ نامی یوٹیوب چینل کے مالک اسد میمن اور ان کی اہلیہ صائمہ کا شمار پاکستان کے معروف یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔ ان کے چینل کے یوٹیوپ پر چالیس لاکھ سے زائد سبسکرائبر جبکہ فیس بک پر پچاس لاکھ سے زائد مداح ہیں۔

Read more

بابر اعظم اور وراٹ کوہلی: انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کی ڈھارس بندھانے پر انڈیا اور پاکستان میں بابر اعظم کے چرچے

اتنی تفصیل لکھنے کی اس لیے ضرورت پڑی کیونکہ بابراعظم کی جانب سے گذشتہ روز کی گئی ٹویٹ کو پڑھ کر اکثر افراد کو اپنی ’آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔‘ کچھ کا خیال تھا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے جبکہ اکثر اسے ان کے مینیجر کی کارستانی قرار دے رہے تھے۔

Read more

پنجاب کے ضمنی انتخابات: کیا مذہبی جماعتیں ماضی کی طرح اس بار بھی نتائج پر اثر انداز ہوں گی؟

مذہبی جماعتوں پر مشتمل یہ تیسری قوت اگر انفرادی حیثیت میں کامیابی حاصل نہ بھی کر پائی تو کئی حلقوں میں دونوں بڑی جماعتوں کے امیدواروں کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ضرور ہو سکتی ہے اور ماضی میں ایسا ہو بھی چکا ہے۔

Read more

بات سرحد پار: آم کی باتوں سے دل کی باتوں تک، بی بی سی کی خصوصی پوڈ کاسٹ کیسے بنی؟

بی بی سی کی اس خصوصی پوڈ کاسٹ سیریز میں پاکستان اور انڈیا سے فن، موسیقی اور ادب کی دنیا سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ 15 جولائی سے ہر جمعے کو اس سیریز کی نئی قسط نشر کی جائے گی جو بی بی سی اردو کی ویب سائٹ، یوٹیوب چینل اور سپاٹیفائی سمیت تمام بڑے پوڈ کاسٹ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہو گی۔

Read more

نقلی آئی پی ایل میں ’زرعی مزدورں کو کرکٹرز اور امپائر بنایا گیا‘

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر لیگ کی ایک جعلی شکل کے ذریعے روسی جواریوں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے کے معاملے میں اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سٹیڈیم میں جن کرکٹرز کو کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا تھا وہ دراصل زرعی مزدور تھے۔

Read more

پیٹرول اور دیگر تیل مصنوعات کی قیتموں میں کمی کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں اور ہمیں (بھی) ان قیمتوں میں کمی کرنے کا موقع ملا ہے۔‘

Read more

سری لنکا سے فرار کے بعد صدر گوتابایا راجاپکشے مستعفی، مرکزی بینک کے گورنر کو ’ملک کی بندش‘ کا خدشہ

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجاپکشے نے ملک میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفی بذریعہ ای میل بھیجا ہے۔ ادھر مرکزی بینک کے گورنر نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد ہی کوئی مستحکم حکومت نہ بنی تو ملک ’بندش کر طرف جاسکتا ہے۔‘

Read more

کووڈ: ایک جائزے کے مطابق گلے میں خراش کوڈسب سے بڑی علامت ہو سکتی ہے

سترہ ہزار پانچ سو لوگوں سے لیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گلے کی سوزش کووِڈ کی سب سے بڑی علامت ہو سکتی ہے کووڈ پازیٹیو ہونے والے ان لوگوں نے ان علامات کا ذکر کیا تھا۔

Read more

جھگڑے اور قتل کا واقعہ: حیدرآباد کے بعد کراچی میں بھی کشیدگی

صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ہوٹل میں جھگڑے کے دوران ایک قوم پرست جماعت کے کارکن بلال کاکا کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کراچی میں داخل ہو گئی ہے۔ سندھ کے کئی شہروں کے علاوہ کوئٹہ میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔

Read more

صدر بائیڈن کی اسرائیل جا کر اسرائیل مخالف ’ترقی پسند ڈیموکریٹس‘ کی مذمت

امریکہ میں ابھرتا ہوا اسرائیل مخالف ڈیموکریٹس کا گروپ جو ’ترقی پسند ڈیموکریٹس‘ کہلاتے ہیں، اس پر اسرائیل میں تشویش بڑھ رہی ہے، لیکن صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایسے صرف چند لوگ ہیں۔

Read more

نصرت مرزا: پاکستانی صحافی کے دعوے پر انڈیا میں ہنگامہ، ’انڈیا سے خفیہ معلومات پاکستان پہنچائیں‘

انڈیا میں پاکستانی صحافی نصرت مرزا کے اس دعوے نے ہنگامہ کھڑا کرد یا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ انھیں ایک دہائی قبل سابق نائب صدر حامد انصاری نے مدعو کیا تھا اور نصرت مرزا نے انڈیا میں حاصل کی گئی معلومات کو پاکستانی خفیہ اجنسی تک پہنچائی تھیں۔

Read more

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ: اضافی نوٹ کی بنیاد پر کیا ذمہ داران کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی ممکن ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف کے ذمہ داران کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کسی جج کے اضافی نوٹ کی قانونی حیثیت کیا ہوتی ہے اور کیا اس کی بنیاد پر آرٹیکل چھ کی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے؟

Read more

شوہر کے ہاتھوں مبینہ قتل کی لرزہ خیز واردات: ’بیوی کو مارنے کے بعد جسم کے ٹکڑے دیگ میں اُبال دیے‘

کراچی میں چھ بچوں کی ماں کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے کیے اور لاش کو دیگ میں ڈال کر جھلسا دیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ اس واردات میں عورت کا شوہر ملوث ہے دونوں میں مکان کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا۔

Read more

سری لنکا کا ’ہیرو خاندان‘ کیسے عوام کی نفرت کے باعث ملک چھوڑنے پر مجبور ہوا؟

مہندا راجاپکشے کو کچھ برس پہلے تک سنہالیوں کی اکثریت کی جانب سے ایک ہیرو کے طور پر دیکھا جاتا تھا جنھوں نے تین دہائیوں پر محیط خانہ جنگی کا خاتمہ کرنے کا باعث سمجھا جاتا ہے لیکن پھر کچھ ہی عرصے میں یہ جذبات شدید نفرت میں بدل گئے۔

Read more

روس یوکرین جنگ: کیا صدر پوتن کی ’زہریلی مردانگی‘ تنازعے کی وجہ بنی؟

بورس جانسن کی اس تجویز کہ ’اگر صدر پوتن خاتون ہوتے تو یوکرین کے ساتھ جنگ شروع نہ کرتے‘، نے روس میں غم و غصے کا طوفان برپا کر دیا تھا۔ کئی تجزیہ کاروں کے مطابق روسی اسٹیبلیشمنٹ میں پدر شاہی اور مردانگی کے مظاہرے کا غلبہ ہے اور یوکرین پر حملے کی حمایت میں یہ دونوں چیزیں عوامی سطح پر اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Read more

دوارکا سلطنت: زیرِ آب گمشدہ شہر کی تلاش جو ’کرشن کی موت کے بعد پانی میں ڈوب گیا‘

انڈیا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ آج کے شہر دوارکا کے قریب زیر آب اسی نام کے ایک قدیم شہر کو تلاش کر رہے ہیں۔ ماہرین کی کوشش ہے کہ اس شہر کے ایسے حقیقی شواہد ملیں جن سے اس کے وجود کے بارے میں تنازعات ختم ہو سکیں۔

Read more

بلوچستان: زیارت سے ڈی ایچ اے کوئٹہ کے افسر ساتھی سمیت اغوا

بلوچستان کی ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت نے ڈی ایچ اے کے افسر سمیت دو افراد کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد کو کوئٹہ اور زیارت کے درمیان سفر کے دوران اغوا کیا گیا۔

Read more

بانی پاکستان محمد علی جناح کی جائے پیدائش: وزیر مینشن، علی منزل یا جھرک؟

بانی پاکستان محمد علی جناح کی جائے پیدائش کراچی میں واقع وزیر مینشن میں ہوئی یا علی منزل میں اس حوالے سے تحقیق کرنے والے مختلف آرا کے حامل ہیں اور اپنی اپنی آرا کے حق میں مختلف تاریخی حوالے اور ثبوت پیش کرتے ہیں۔

Read more

پنجاب کے ضمنی انتخابات: 20 حلقوں میں ہونے والے یہ انتخابات مستقبل کی سیاست پر کس طرح اثر انداز ہوں گے؟

یہ 20 حلقے ایک طرح سے پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک لحاظ سے پنجاب کے ہر حصے میں الیکشن ہوں گے اور اگر نون لیگ اور پاکستان تحریک انصاف اپنا طے کردہ ہدف حاصل نہ کر سکیں تو دونوں کے لیے بڑا سیاسی دھچکہ برداشت کرنا خاصا مشکل ہو جائے گا۔

Read more

بات سرحد پار: اردو اور ہندی میں بی بی سی کی نئی آڈیو سیریز

اس تقسیم کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی بی سی اردو اور ہندی کی مشترکہ پروڈکشن ایک خصوصی آڈیو سیریز ’بات سرحد پار: سرحد کے پار بات چیت‘ پیش کی جا رہی جس کے ذریعے ہم اس مشترکہ ثقافت اور ورثے کی ان کہانیوں، یادوں اور باتوں کو کہنے اور سننے جا رہے ہیں۔

Read more

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے خفیہ مراسلے کے بارے میں کیا کہا؟

عدالتی فیصلے کے مطابق دو اپریل کو حکومت کی جانب سے مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی یہ اشارہ کرتا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے نیشنل سکیورٹی وجوہات پر تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کے لیے شواہد ناکافی تھے۔

Read more

جو بائیڈن کا دورہ مشرق وسطی، ایرانی اثر و رسوخ کو روکنے کی کوششیں

امریکہ کے صدر بائیڈن اقتدار سنبھالنے کے بعد مشرق وسطی کے اپنے پہلے دورے پر بدھ کے روز تل ابیب پہنچے ہیں جہاں سے وہ تین روزہ دورے کے لیے براہ راست سعودی عرب کے شہر جدہ کا سفر کریں گے۔

Read more

سری لنکا میں معاشی مسائل سے پیدا ہونے والا سیاسی بحران اس وقت مزید گہرا ہو چکا ہے

سری لنکا میں شدید معاشی اور سیاسی بحران کے سبب بجلی کی کٹوٹی، ادویات، گیس پٹترول کی قلت سے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔ مناسب کھانا مل رہا ہے نہ ہی ننھے بچوں کا دودھ دستیاب ہے۔ لوگ پہلے سے زیادہ بے بسی محسوس کر رہے ہیں۔

Read more

چین کا امریکہ کے جنگی جہاز کو بحیرۂ جنوبی چین کے متنازع پانیوں سے بھگا دینے کا دعویٰ

بیجنگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ایک جنگی بحری جہاز بحیرۂ جنوبی چین میں متنازع پاراسل جزیروں کے قریب غیر قانونی طور پر اس کے پانیوں میں داخل ہوا تھا جسے اس نے روکا اور واپس جانے پر مجبور کیا۔

Read more

پاکستان سری لنکا نہیں

کچھ اپوزیشن رہنما مسلسل کہہ رہے ہیں پاکستان سری لنکا بن رہا ہے۔ پاکستان سر ی لنکا بن سکتا تھا اگر سیاسی جماعتیں سیاست کو بالائی طاق نہ رکھتیں۔ یہاں تیل دستیاب ہے گو عوام کا تیل نکل رہا ہے۔

Read more

سابق امریکی سینیئر اہلکار جان بولٹن: غیر ممالک میں حکومتوں کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی

اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر اور وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے منگل کو ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے دوسرے ممالک میں حکومتوں کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کی تھی۔

Read more

مارگلہ ہلز کی سینکڑوں ایکٹر زمین پر فوج کا ملکیتی دعویٰ خلاف آئین قرار: ’فوج کے پاس کاروبار کرنے کا اختیار نہیں،‘ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلح افواج کو اپنے دائرہ کار سے باہر بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی کاروباری سرگرمی میں حصہ لینے کا اختیار نہیں اور نہ ہی پاکستانی فوج کسی سٹیٹ لینڈ (ریاستی زمین) کی ملکیت کا کوئی دعویٰ کر سکتی ہے۔ فوج کا مارگلہ ہلز پر آٹھ ہزار ایکٹر سے زیادہ زمین پر ملکیتی دعویٰ بھی عدالت کی جانب سے مسترد۔۔

Read more

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش: کنٹونمٹ بورڈ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں، نالہ لئی کی صورتحال ’خطرے کی حد تک نہیں پہنچی‘

جڑواں شہروں میں بدھ کی صبح ہونے والی موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آئے اور شہریوں کی جانب سے شیئر کی گئی کچھ ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر ایسا لگا جیسے وہ کسی رہائشی علاقے میں نہیں بلکہ ’ڈیم، ندی یا دریا‘ میں موجود ہیں۔

Read more

شاہ رخ خان: حساس عاشق اور دل کھول کر رونے والے ’کنگ خان‘ کا سحر دہائیوں بعد آج بھی کیوں قائم ہے؟

وہ جن مردوں کا کردار ادا کرتے ہیں وہ دل سے درد کو محسوس کرتے ہیں اور کھل کر روتے ہیں۔ فلمیں لکھنے والے اکثر یہ تبصرہ کرتے ہیں کہ شاہ رخ خان دنیا کے بہت سے دوسرے اداکاروں سے زیادہ اچھا کیسے رو سکتے ہیں۔

Read more

کیا انڈیا اور چین، سری لنکا کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں؟

ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا سری لنکا تعلقات صرف اقتصادی بنیادوں تک محدود نہیں بلکہ وہ جغرافیائی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہیں جبکہ چین اور سری لنکا کے تعلقات اقتصادی اور مالیاتی بنیادوں پر استوار ہیں تاہم حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور سیاسی میدان میں بھی قربتیں بڑھی ہیں۔

Read more

نان بائنری ڈے: ’میں غیر روایتی جنسی کردار اپنانے میں اپنی والدہ پر گئی، عورت کا لیبل مجھ پر فٹ نہیں بیٹھتا تھا‘

10 سال قبل کیٹیا وان لون نے ایک بلاگ پوسٹ لکھی جس میں انھوں نے 14 جولائی کو نان بائنری ڈے منانے کی تجویز دی جو مردوں اور خواتین کے عالمی دنوں کے عین بیچ کی تاریخ بنتی ہے۔ بی بی سی نامہ نگار میگھا موہن کے ساتھ انٹرویو میں کیٹیا نے بیان کیا کہ اس دن کا خواب، حقیقت بن جانا کتنا اہم ہے۔

Read more

انڈیا کا آٹو رکشہ جس میں 27 لوگوں کو سوار دیکھ کر پولیس بھی دنگ رہ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ایک آٹو رکشہ کو غیر معمولی تیز رفتاری سے جاتے دیکھ کر اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر رکشہ اور تیز بھگا دیا جس پر پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور رکنے پر مجبور کر دیا۔

Read more

پنجاب میں ضمنی انتخابات: مسلم لیگ نون نے اپنے کارکنوں کے بجائے ’منحرف اراکین‘ کو ترجیح کیوں دی؟

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 17 جولائی کو صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ یہاں اہم سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ نون نے پنجاب میں اپنے امیدواروں کا انتخاب کیسے کیا؟ کیا یہ جماعت نظریاتی کارکنان پر انحصار کرنے والی اپنی پالیسی پر کاربند ہے یا پھر ’جو جیتے وہی سلطان‘ کے روایتی نظریے پر عمل پیرا ہے۔

Read more

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکشے فوجی طیارے پر ملک سے فرار ہو گئے

بی بی سی کی معلومات کے مطابق صدر گوتابایا مالدیپ کے شہر مالے پہنچے ہیں۔ ان کے بھائی اور سابق وزیر خزانہ نے بھی ملک چھوڑ دیا ہے لیکن صدر کی ملک سے روانگی کے بعد سری لنکا میں سیاسی خلا پیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اب یہ واضح نہیں کہ ان کی جگہ کون لے گا اور حزب اختلاف اب تک کسی متفقہ فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔

Read more

لاہور میں کمسن گھریلو ملازم کا قتل جس کو ’فریج سے کھانا چرانے پر‘ مارا گیا

مرنے والے کمسن بچے کے بچ جانے والے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ تمام گھر کے افراد مختلف اوقات میں ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے اور انھیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

Read more

اسلام آباد میں پزا ڈلیوری بوائے کے ساتھ ’گینگ ریپ‘

اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سہیل ظفر چھٹہ نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ دارالحکومت میں پزا ڈلیوری بوائے کے ساتھ `گینگ ریپ` کے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read more

یورو ڈالر کے مقابلے میں 20 سال میں اپنی کم ترین سطح پر، کرنسیوں کی تاریخی برابری کے کیا نتائج ہیں؟

یورپ میں توانائی کے بحران اور کم شرح سود کے تناظر میں یورپی کرنسی کی قدر سنہ 2002 کے اواخر سے لے کر اب تک کی سب سے کم سطح تک گر گئی ہے۔ بعض ماہرینِ اقتصادیات کے مطابق کساد بازاری کا آغاز بہت جلد ہو سکتا ہے۔

Read more

انڈیا: قومی نشان کے نئے مجسمے میں معصوم شیر کی جگہ خونخوار شیر کی شکل پر تنازع

انڈیا میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر قومی نشان شیر کی شکل کے بارے میں تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ نئے مجسمے میں شیر کو انتہائی غصے اور خونخوار شکل میں دکھایا گیا ہے۔

Read more

برطانوی سپیشل فورسز نے افغانسان میں غیر مسلح افراد کو قتل کیا: بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ

محمکمانہ ای میلز سے پتہ چلتا ہے کہ سپیشل فورسز کے اعلیٰ افسران کو معلوم تھا کہ ممکنہ غیر قانونی ہلاکتوں پر تشویش پائی جاتی ہے، لیکن وہ ایسا کرنے کی قانونی ذمہ داری کے باوجود ملٹری پولیس کو ان مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے میں ناکام رہے۔

Read more

انڈیا: کیا ملک کی بڑھتی آبادی کو کسی خاص مذہب یا فرقے سے جوڑنا جائز ہے؟

انڈین ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے آبادی پر قابو پانے کی بات کرتے ہوئے اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اس سے آبادی میں عدم توازن کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

Read more

مو فرح: برطانوی اولپمک سٹار کی کہانی جنھیں بچپن میں صومالیہ سے برطانیہ سمگل کیا گیا

برطانیہ کے اولمپک سٹار سر مو فرح نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں غیر قانونی طور پر برطانیہ لایا گیا اور گھریلو ملازم کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں محمد فرح نام ان لوگوں نے دیا جو انھیں جبوتی سے یہاں لائے تھے۔ ان کا اصل نام ’حسین عبدی کہن‘ ہے۔

Read more

جیکب آباد جیسے گرم ترین علاقوں میں مردہ بچوں کی پیدائش اس قدر عام کیوں؟

زبیدہ کے دونوں حمل مردہ پیدا ہوئے تھے۔ وہ دنیا کے گرم ترین علاقوں میں سے ایک میں رہتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو حاملہ خواتین طویل عرصے تک گرم علاقوں میں رہتی ہیں انھیں حمل کھونے سمیت دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Read more

راجا پکشے خاندان کا عروج جو سری لنکا کے زوال کا سبب بن گیا

صدارت حاصل کرنے کے بعد راجا پکشے خاندان کے مزید افراد آہستہ آہستہ اہم حکومتی عہدوں پر فائز ہوتے چلے گئے۔ لیکن صرف ایک سال بعد ہی دنیا کورونا کی وبا کی لپیٹ میں آگئی اور سری لنکا آہستہ آہستہ معاشی دباؤ میں آنے لگا۔

Read more

یوکرین جنگ: ایران روس کو ڈرونز فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، امریکہ کی تنبیہ

روس نے یوکرین کے شہر خارخیو پر ایک تازہ میزائل حملہ کیا ہے جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ کو موصول ہونے والی خفیہ معلومات کے مطابق ایران روسی افواج کو ڈرونز استعمال کرنے کی تربیت دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

Read more

پنجاب کا ضمنی الیکشن: تحریک انصاف نے ٹکٹ دیرینہ کارکنوں کو دیے یا ’الیکٹیبلز‘ کو؟

پنجاب کے 20 ضمنی حلقوں میں مقابلہ واضح طور پر دو ہی جماعتوں یعنی پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہو گا۔ سب سے بڑے اور انتخابی لحاظ سے اہم صوبے میں حکومت کس جماعت کی ہو گی، یہ فیصلہ بھی ضمنی انتخابات کے نتائج سے ہوجائے گا۔ شاید اسی ‘ڈو اور ڈائی’ کی صورتحال کی وجہ سے پی ٹی آئی نے بھی بعض الیکٹیبلز کو ٹکٹ دیے ہیں۔

Read more

ای رکشہ: سرینگر میں سو روپے کے سفر کو 10 روپے میں ممکن بنانے والی سواری

اگر کوئی کہے کہ اُس نے صرف 100 روپے دے کر سرینگر شہر کا سفر کیا ہے تو کوئی یقین نہیں کرے گا کیونکہ یہاں پیٹرول فی لیٹر 110 روپے ہے اور ایک لیٹر پیٹرول میں 15 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر ممکن نہیں۔

Read more

پاکستان میں زہریلی مکڑیوں کی فروخت کا غیر قانونی دھندا جس میں کروڑوں روپے کا لین دین ہوتا ہے

محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ایسے گروہ سرگرم ہیں جو بچھو اور چھپکلی کے علاوہ نایاب نسل کی مکڑیوں کی غیر قانونی خرید و فرخت میں ملوث ہیں۔

Read more

ایران کی فیکٹری میں آگ لگانے والے ’شکاری چڑیا‘ نامی ہیکنگ گروپ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟

دو ہفتے قبل ایران کی ایک سٹیل فیکٹری پر ہونے والے سائبر حملے کو ایک اہم لیکن پریشان کن لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ یہ گروہ کسی ریاست کی سرپرستی میں کام کرنے والے پیشہ ورانہ عسکری ہیکرز پر مشتمل تو نہیں۔

Read more

جیمز ویب دوربین کی پہلی رنگین تصویر جس میں اربوں سال پرانی کہکشاؤں کی روشنی دیکھی جا سکتی ہے

یہ تصویر اب تک کائنات کا سب سے گہرا ترین مشاہدہ ہے۔ ناسا کے مطابق روشنی 186000 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتی ہے اور جو روشنی آپ دیکھ رہے ہیں وہ 13 ارب سال کی مسافت طے کر کے یہاں تک پہنچی ہے۔

Read more

انڈیا کے جعل ساز جنھوں نے آئی پی ایل کا ڈرامہ رچا کر روسی جواریوں سے لاکھوں اینٹھ لیے

پولیس کے مطابق جعل سازوں نے چند مزدوروں کو کھلاڑیوں کا روپ دیا جن کو اصلی آئی پی ایل ٹیمز کی وردیاں پہنائی گئیں جب کہ ایک جعلی امپائر بھی کھڑا کیا گیا جو باوئنڈری یا وکٹ کا اشارہ کرتا تھا۔

Read more

انڈیا آئندہ برس آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا

آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال نومبر تک دنیا کی آبادی 8 ارب ہو جائے گی، جبکہ اگلے برس انڈیا آبادی کے اعتبار سے چین سے آگے نکل جائے گا۔

Read more

’مدر آف لو سٹوریز دیوداس‘: کیا پارو اور چندر مکھی اس کہانی میں حقیقی ہیرو ہیں؟

بدتمیز، مغرور اور سماجی پابندیوں کی ہاتھوں مجبور دیوداس کی نسبت پارو اور چندر مکھی دونوں مضبوط اور پختہ شخصیت کی مالک ہیں اور فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Read more

پانی کے اندر آتش فشاں کا سراغ: سائنس دان یہ کیسے پتا لگاتے ہیں کہ اگلا آتش فشاں کب اور کہاں پھٹے گا؟

ہنگا ٹونگا کا پھٹنا جہاں ٹونگا میں رہنے والے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کے لیے انسانی آفت کا پیش خیمہ تھا وہیں یہ باقی دنیا کے لیے اسرار اور احتیاط کی ایک کھلتی ہوئی کہانی بھی ہے۔

Read more

یوکرین جنوبی حصے پر روس کا قبضہ ختم کرنے کے لیے 10 لاکھ کی تعداد والی فوج تیار کر رہا ہے۔

جب روس کی فوج پیش قدمی کر رہی ہے تو ایسے میں یوکرینی وزیرِ دفاع کا 10 لاکھ فوج تیار کرنے کا اعلان کسی ٹھوس منصوبہ بندی کے بغیر لگایا جانے والا ایک نعرہ لگتا ہے۔

Read more

کراچی میں مون سون کی بارشیں: سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے والا نوجوان

حسن رضا کہتے ہیں کہ ’میرا زیادہ تر سفر گارڈرن، سولجر بازار، نمائش، گرو مندر، لائنز ایریا اور بہادر آباد کے علاقوں میں رہتا ہے۔ جہاں پر جس کو مدد کی ضرورت ہو اپنی مدد پیش کر دیتا ہوں۔

Read more

افریقی سرزمین پر یورپی شہر سوتا اور ملیلہ سپین کے پاس کیوں ہیں؟

سپین نے 500 سال قبل سوتا اور ملیلہ کو فتح کیا تھا، لیکن مراکش ان شہروں پر دعویدار ہے۔ ہم آپ کو براعظم افریقہ کے آخری دو یورپی علاقوں کی کہانی سناتے ہیں.

Read more

مال بردار جہاز موجودہ سائز سے زیادہ بڑے کیوں نہیں ہو سکتے؟

اگر دنیا کے سب سے بڑے کنٹینر جہازوں کی فہرست پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب ہی لمبائی میں 400 میٹر یا کچھ کم ہیں اور 60 میٹر چوڑے ہیں۔ آج کے دور میں ان کا حجم اس سے زیادہ نہیں ہو سکتا، جس کی کئی حیران کن وجوہات ہیں۔

Read more

کراچی میں بارش: شہریوں کا ایک دوسرے کو گھر باہر نہ نکلنے کا مشورہ

سوشل میڈیا پر صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی اور وارننگز کے باوجود اس تباہی سے بچنے کی کوئی بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی جا سکیں۔ شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی بھی درخواست کی جا رہی ہے۔

Read more