میانمار کے فوجی کہتے ہیں کہ 'اس لڑکی کی چیخ کو میں بھول نہیں سکتا'
یہ پہلا موقع ہے جب میانمار کے سابق فوجیون نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں ایسا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
Read moreیہ پہلا موقع ہے جب میانمار کے سابق فوجیون نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں ایسا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
Read moreپاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے ہیں۔
Read moreہم میں سے ہر کسی کو تر و تازہ محسوس کرنے اور دن بھر کے کام کرنے کے لیے ایک جتنی نیند کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اور اس کا تعلق جینیات سے ہے۔
Read moreمعروف فلم ساز راج کپور کی سنہ 1951 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آوارہ’ کا گیت ‘آوارہ ہوں۔۔۔’ جسے مکیش نے اپنی آواز دی تھی وہ انڈیا کا پہلا ایسا گیت تھا جس نے جغرافیائی سرحدوں کا عبور کر دنیا کے کئی ممالک میں دھوم مچا دی تھی۔
Read moreہر سال تقریباً 60 کروڑ لوگ کھانے پینے کی اشیاء سے لگنے والی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور لگ بھگ چار لاکھ 20 ہزار افراد ایسے ہی امراض کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
Read moreامریکہ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل مرحلے میں انڈیا کے نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
Read moreعالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس اعلان سے منکی پوکس وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے اور ویکسین کی تیاری کے عمل کو تیز بنانے میں مدد ملے گی۔
Read moreسائنسدان ان پراسرار جانداروں کے رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جان سکیں کہ کیا ہم بھی اپنی عمر کے بڑھنے کو روک سکتے ہیں؟
Read moreحلقوں کی انتخابی تاریخ کے نتائج دھڑوں اور برادریوں کے گٹھ جوڑ سے ترتیب پاتے چلے آ رہے تھے مگر ضمنی انتخاب کے نتائج نے یہ سوال اُٹھا دیا ہے کہ کیا پاکستان میں برادری اور دھڑے کی سیاست کمزور پڑ رہی ہے؟ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شامل چند ایک حلقوں کے جائزے سے اس سوال کا جواب مل جاتا ہے۔
Read moreدہلی ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو یہ کہتے ہوئے اسقاط حمل کی اجازت نہیں دی تھی کہ اسقاط حمل کے قانون میں غیر شادی شدہ کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔
Read moreسپریم کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کو بطور ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کام کرنے کے احکامات کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ‘یہ ٹرسٹی وزیراعلیٰ کیا ہوتا ہے؟ کیا آئین میں اس حوالے سے کچھ درج ہے؟‘
Read moreآپ کام کی جگہ پر ایسے کام کرنے سے تنگ آ چکی ہیں جیسے چائے بنانا اور اپنی روزمرہ کی نوکری کے ساتھ ساتھ آفس پارٹی کا اہتمام کرنا؟ آپ تنہا نہیں ہیں، اسے ’آفس ہاؤس ورک‘ کا نام دیا گیا ہے جو زیادہ تر خواتین کو دیا جاتا ہے اور یہ آپ کے کیریئر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Read moreبلیک لیموئن نے کہا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ گوگل کی اہم ترین تازہ لمبڈا ٹیکنالوجی حساس جذبات رکھتی ہے۔
Read moreانڈیا کی وسطی ریاست آندھرا پردیش کے ایک رہائشی پر چند خواتین نے کئی شادیوں اور پیسے لینے کے الزامات عائد کیے ہیں لیکن ملزم ان کی تردید کرتا ہے۔
Read moreدونوں بھائیوں کے مابین تعلقات میں تقسیم کا نیا موڑ اُس وقت آیا، جب پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا چناؤ قریب آیا اور آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقاتوں نے اپنا رنگ دکھایا۔
Read moreیہ چاندی کی ایک کان تھی جہاں 1873 سے 1969 تک کھدائی جاری رہی۔ لیکن برسوں بعد، 1999 میں، ماہرین ارضیات نے اسے دوبارہ تلاش کیا اور دنیا کی توجہ اس طرف دلائی۔
Read moreقیمتی جواہرات سے جڑی ہوئی رباعیات کی ایک جلد 15 اپریل سنہ 1912 کو ٹائی ٹینِک کے ساتھ ڈوب گئی تھی، مگر کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی۔
Read moreسیاسی تنازعات کا شکار حمزہ شہباز نے وزیر اعلٰی بننے کے بعد اپنے والد کی پیروی کرتے ہوئے اضلاع میں ہنگامی دوروں کے سٹائل کو ہی اپنایا۔
Read moreانڈیا میں ایک خاتون کی مونچھ توجہ کا مرکز بن چکی ہے جس پر کچھ لوگ تو ان کی تعریف کر رہے ہیں لیکن کئی ایسے بھی ہیں جو ان کو مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیکن خود ان خاتون کا کہنا ہے کہ ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Read moreوجے اب 60 سال کے ہیں اور ان کے بقول وہ گذشتہ پانچ یا چھ برس سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ لیکن ان کی مشکلات نے انھیں احساس دلایا کہ اس حالت کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
Read moreماہرین کے مطابق ’اس کشیدگی کے زیر زمین محرکات گذشتہ 40 برس سے موجود ہیں یہ رجحان نہ صرف سندھی قوم پرستی بلکہ مہاجر قوم پرستی میں بھی نظر آتا ہے۔‘
Read moreپاکستانی بیٹسمینوں کے خلاف بائیں ہاتھ کے سپنرز کی شاندار کارکردگی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی خود پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی۔
Read moreحمزہ شہباز یا ن لیگ ایسا کیا کر سکتے تھے کہ وہ بظاہر ہارے ہوئے اس انتخاب کو جیت پائیں یا چوہدری پرویز الٰہی کی جیت میں کوئی رکاوٹ ڈال سکیں؟ یہ سوال نہ صرف پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کے ذہنوں میں تھا، بلکہ صحافیوں کے درمیان بھی گردش کر رہا تھا۔ تاہم کسی کے پاس کوئی تصدیق شدہ جواب نہیں تھا۔
Read moreترکی کے صدر اردعان کی کوششوں سے روس اور یوکرین کے درمیان گندم اور دیگر اناج کی برآمد کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے بعد عالمی سطح پر گندم می قیمتیں گرنا شروع ہو گئی ہیں۔
Read moreڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے ایک خط اور سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اُن کی جماعت کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کو مسترد قرار دیا ہے اور رولنگ دی ہے کہ پارٹی سربراہ کی منشا کے خلاف ووٹ نہیں دیا جا سکتا۔
Read moreڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اور ان کی جانب سے دی گئی رولنگ کے نتیجے میں حمزہ شہباز کامیاب قرار پائے۔ ڈپٹی سپیکر نے اپنی رولنگ میں چوہدری شجاعت کے خط کا حوالہ بھی دیا، جو بظاہر گیم چینجر ثابت ہوا۔
Read moreآسٹریلیا کے ایک علاقے میں آسمان پر چھانے والے گہرے گلابی رنگ نے مقامی افراد کو طرح طرح کے خیالات میں الجھا دیا۔ حالانکہ بہت جلد واضح ہو گیا کہ اس کی وجہ کیا تھی۔
Read moreشاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ مسلسل فرنچائز کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔ اس سال ان کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ پہلی بار جیتی تھی۔ یہی نہیں بلکہ وہ اس کاؤنٹی سیزن میں مڈل سیکس کاؤنٹی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
Read moreرینا کی تڑپ اس گھر میں جا کر ختم ہوئی جو رینا ورما کے مطابق ان کے والد نے اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی اکھٹی کر کے بنایا تھا۔ رینا ورما ہمیشہ سے اس گھر کو دوبارہ دیکھنے کا خواب دیکھتی آئی تھیں۔
Read moreنیوٹران ستاروں کا تصادم کائنات کو سمجھنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ایسے تصادم سے پیدا ہونے والی روشنی صرف چند راتوں کے لیے نظر آتی ہے۔
Read moreماہرین کہتے ہیں کہ ہماری روز مرہ کی کچھ ایسی عادتیں بھی ہیں جو ہمارے خیال میں تھکاوٹ کا باعث نہیں بنتیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ چیزیں بھی ہمیں تھکا دیتی ہیں۔
Read moreثمینہ بیگ کے بھائی محبوب علی کے مطابق ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز جمعے کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے حاصل کیا ہے۔ چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لگانے کے بعد اب وہ واپسی کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔
Read moreمارا سلواتروچا گینگ سنہ 1980 کی دہائی میں ایسے وقت پر تشکیل پایا جب خانہ جنگی سے بے گھر ہونے والے ہزاروں سلواڈور کے شہری کیلیفورنیا شہر کے کچھ وسطی اضلاع میں آباد ہوئے۔ یہ گروپ امریکہ میں کس قسم کے جرائم میں ملوث ہے اور امریکہ کی اس گروپ کے خلاف حکمت عملی میں کیا خامیاں ہیں؟
Read moreٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں تک اپنا بیانیہ اور سیاسی پیغام پہنچانے کی دوڑ میں پی ٹی آئی باقی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے آگے نظر آتی ہے۔
Read moreمعروف اہلحدیث عالم دین کو ’نامعلوم مہمان‘ نے ان کی خفیہ رہائشگاہ پر بیدری سے چھریوں کے وار کر کے قتل اور پھر ان کی گردن کاٹ دی۔ اگرچہ وہ طالبان حکومت کی حمایت اور بیعت کا اعلان کر چکے تھے مگر دوسری طرف طالبان کی صفوں میں موجود سلفیت مخالف فرقہ پرست عناصر پر اس قتل کے بعد انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔
Read more’مُجھے پہلے عجیب لگا، لیکن جب میں ڈی سی کی کُرسی پر بیٹھی تو میں نے خود کو سنبھالتے ہوئے ڈی سی ہونے کی ایکٹنگ کی۔ اتنے میں ایک سائل اندر آیا، اس نے درخواست پیش کی جس میں اُن کے گاؤں میں کھیل کا میدان تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ میں نے درخواست منظور کر دی۔‘
Read moreپاکستان یا دنیا کے کسی بھی حسے میں خواتین سیاحوں کے لیے وہ کیا ‘ریڈ فلیگز’ ہیں جن کے نظر آتے ہی انہیں محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔
Read moreماہر معیشت عاطف میاں نے ٹوئٹر پر پاکستان کے حالیہ معاشی بحران پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے معیشت کو سیاسی مقاصد کے لیے قربان کیے جانے کی بات کی اور پاکستانی معیشت اور سیاست کے نئے رخ کے تعین کے لیے کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔
Read moreوفاقی کابینہ نے سابق ڈی جی انٹیلیجینس بیورو (آئی بی) آفتاب سلطان کو نیا چیئرمین نیب بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان ماضی میں متعدد مرتبہ انھیں ہدف تنقید بنا چکے ہیں تاہم آفتاب سلطان کے سابق ساتھی انھیں ایک ’دیانتدار افسر‘ قرار دیتے ہیں۔ 2014 کے پی ٹی آئی دھرنے میں ’جاسوسوں کی جاسوسی‘ کرنے والے آفتاب سلطان کے کیریئر پر ایک نظر۔
Read moreروس نے دس روز بعد یورپ کو مہیا کی جانی والی گیس کو اس انتباہ کے ساتھ بحال کر دیا ہے کہ وہ یورپ کو گیس کی سپلائی مکمل یا جزوی طور پر بند بھی کر سکتا ہے۔ روس نے نارڈ سٹریم ون سے گیس کی سپلائی بحال تو کر دی ہے لیکن گیس کی مقدار پہلے کے مقابلے میں صرف چالیس فیصد ہے۔
Read moreمحکمہ موسمیات لاہور کے چیف میٹرولیوجسٹ شاہد عباسی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
Read moreجہاں حکومت کی جانب سے ان افراد کو کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ’دہشتگرد‘ قرار دیا جا رہا ہے وہیں ان کے اہلِ خانہ اس حکومتی الزام کو مسترد کر رہے ہیں۔
Read moreبالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وقت بدل گیا ہے، عالیہ جتنی محنت سے اپنا کام کر رہی ہے، وہ مستقبل میں بھی محنت کرتی رہیں گی۔ اس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی’۔
Read moreسائنس اور بائیولوجی کی برطانوی استاد نتالیہ ویلشر اس تکلیف کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ٹیٹو بنوانے کے عمل کے دوران جسم کے اس حصے کے اعصاب پنکچر ہو جاتے ہیں اور وہ دماغ کو تکلیف کے سگنل بھیجتے ہیں۔‘
Read moreایس 400 روس کا تیار کردہ جدید دفاعی میزائل نظام ہے جو کہ زمین سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک انڈیا کو یہ رعایت ایک اہم سیاسی اشارہ ہے کہ امریکہ چین کو قابو میں کرنے کے لیے انڈیا کو ایک اہم طاقت سمجھتا ہے۔
Read moreصدر پوتن کی بیماری کی افواہیں گردش میں ہیں مگر سی آئی اے نے انھیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
Read moreپاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کامیابی ایک معرکہ سمجھی جا رہی ہے لیکن حیران کن طور پر کچھ مبارکباد پاکستانی فوج یا ’اسٹیبلشمنٹ‘ کے حصے میں بھی آئی کیونکہ زیادہ تر لوگوں کے خیال میں ماضی کے برعکس اس بار فوج نے ’انتخابات میں مداخلت نہیں کی‘ لیکن کیا یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے گی؟
Read moreایک اسرائیلی شخص اور وہ بھی مکہ میں۔۔۔؟ پہلے تو یہ بات تسلیم کرنا ہی مشکل لگتا ہے لیکن اسرائیل کے چینل 13 نیوز کی ایک 10 منٹ کی رپورٹ نے سب کو حیران کیا ہے جس میں ان کے صحافی سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں ان مقامات کا دورہ کرتے ہیں، جہاں غیر مسلم افراد کا داخلہ منع ہے۔
Read moreچار دوست عید کے تیسرے روز درہ آدم خیل کے دور افتادہ علاقے بلندر شکار اور پکنک کے لیے گئے تھے اور ان کا منصوبہ یہ تھا کہ وہاں ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔ اتوار کو رات کے گیارہ بجے کے قریب ان میں سے ایک محمد وسیم نے تین دوستوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
Read moreبرطانیہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے سبب پندرہ سے زائد علاقوں میں آگ بھڑک اٹھنے کے معاملے سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق برطانیہ میں اتنی شدید گرمی اس سے پہلے کبھی نہیں پڑی۔
Read moreسری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران کے بعد وہاں کے عوام کا انڈیا کے بارے میں نظریہ کس طرح بدل رہا ہے۔
Read moreپاکستان کے صوبہ پنجاب کے نیم قبائلی علاقے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے امریکہ کی ایک خاتون سیاح کے ساتھ ریپ اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
Read moreانڈیا کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما نے مودی حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ عدالت میں ذاتی حاضری اور گواہوں سے جرح کا موقعہ نہ دیا گیا تو وہ جیل میں بھوک ہڑتال کریں گے۔
Read moreشرح سود میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک کے لیے بیرونی قرضوں کی ادائیگی مشکل تر ہوتی جا رہی ہے اور ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
Read moreعبداللہ شفیق کی بلے بازی کی یہ موسیقیت گال جیسی صبر آزما وکٹ پہ ایسی ثابت قدم ٹھہری کہ وہ چوتھی اننگز میں اس ‘سپنرز کی جنت’ پہ اکیلے 68 اوورز کھیل گئے: پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔
Read moreانڈیا کی سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ریاست اتر پردیش میں درج تمام چھ مقدمات میں عبوری ضمانت دے دی اور انہیں آج شام تک رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
Read moreگال میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے رہی ہے۔
Read moreپاکستان کے قومی احستاب کے ادارے، نیب، کے حکام کے خلاف طیبہ گل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو نیب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ہے۔
Read moreہسپانیوی شہر غرناطہ میں واقع الحمرہ میں وسیع و عریض اور پرشکوہ محلات میں ہر جگہ پانی بہتا ہے یہ مسلمانوں کے فن تعمیر کی شاندار مثالوں میں سے ایک ہیں۔
Read moreمیری طرح آپ نے بھی مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے دیواروں اور اخبار کے اندرونی صفحات پر بعض ایسے اشتہار دیکھے ہوں گے جن پر خواتین کے پوشیدہ امراض، نسوانی امراض کا یقینی علاج، لیکیوریا کا جڑ سے خاتمہ اور انہی سے ملتے جلتے جملے لکھے ہوتے ہیں لیکن یہ لیکیوریا کیا ہے اور خواتین کی صحت سے جڑے اس مسئلے پر آخر بات کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟
Read moreگجرات کے تھانہ دولت نگر میں خاتون پولیس اہلکار موجود نہ ہونے پر ایک مرد اہلکار کو نقاب پہنا کر ملزمہ کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا اور یہ فوٹو سیشن میڈیا کو بھی جاری کر دیا گیا۔ اس انوکھے واقعے کی تصاویر نہ صرف مقامی طور پر پولیس کے لیے جگ ہنسائی کا سبب بنی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس اقدام کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔
Read moreایک وقت تھا جب کمزور مواد کے باوجود بڑے ستارے، اپنی فین فالوونگ کے ساتھ، شائقین کو سینما ہالوں تک کھینچ لاتے تھے اور فلمیں اچھی خاصی کمائی کرتی تھیں لیکن اب ناظرین فلم کے مواد پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
Read moreگذشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد ہزاروں افغان شہریوں نے اپنے ملک سے دیگر ممالک کی جانب نقل مکانی کو ترجیح دی تھی۔ اب بھی سینکڑوں افغان شہری ویزے کے حصول کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں ترجیحی ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ مگر اس میں مشکلات کیا ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ویزے کے حصول کے قواعد و ضوابط کیا ہیں؟
Read moreبی بی سی نے ان خواتین سے بات کی جن کا دعویٰ ہے کہ گھر پر مساج کرنے کے دوران ان کے ساتھ ریپ ہوا۔
Read moreوزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز 14 اگست سے ہوگا اور یہ منصوبہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔
Read moreیورپ ان دنوں گرمی کی شدید ترین لہر کی لپیٹ میں ہے اور کئی مقامات میں گرمی کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
Read moreانڈیا کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے پاکستان کی سرحد عبور کر کے انڈیا میں داخل ہونے والے شخص کو گرفتار کر لیا جس کا مبینہ طور پر نوپور شرما کو قتل کرنے کا ارادہ تھا۔
Read moreامریکہ کے صدر جو بائیڈن کے اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے کے چند روز بعد روسی رہنما ایران پہنچ رہے ہیں جس کا مقصد مغربی ممالک کو یہ پیغام دینا ہے کہ ماسکو ، ایران، چین اور انڈیا کے ساتھ مضبوط سٹریٹیجک تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔
Read moreسوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سے وابستہ بیشتر افراد ‘بدلے‘ کی باتیں دہراتے ہوئے پنجاب پولیس کے سپاہیوں سے لے کر افسران تک کی تصاویر ایسے عنوانات کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں جن میں حکومت میں آنے کے بعد واضح الفاظ میں ‘بدلہ‘ لینے کی بات دہرائی گئی ہے۔ جس کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی بدلے سے کیا مراد ہے؟ پولیس والوں کی تصاویر و نجی معلومات سوشل میڈیا پر پھیلانے کا مقصد کیا ہے؟ اور کیا پی ٹی آئی ویجلینٹی جسٹس یا ہجوم کے ذریعے انصاف کی طرف جار ہی ہے؟
Read moreپیر کے روز ضلع رحیم یار خان میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت خواتین پر مشتمل تھی۔
Read moreسری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹسیٹ میں پاکستان کو چوتھی اننگز میں میچ میں کامیابی کے لیے 120 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔
Read moreفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے ہونے والا اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
Read moreبہت سے سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین کے اندازوں کے برعکس تحریک انصاف کی 15 سیٹوں پر کامیابی نے سیاسی اور مقتدر حلقوں کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ کامیابی آخر کیسے حاصل کر لی اور اس کے لیے لائحہ عمل کیا رہا۔
Read moreاتفاقات کی اس دُنیا میں قسمت کے دھنی صرف عمران خان ہی ہیں کہ کل تک طاقتور حلقوں کے گُن گاتے تھے اور آئی ایس آئی چیف سے لے کر آرمی چیف تک اور چیف جسٹس سے لے کر سابقہ چیف تک اُن کے ہی صفحے پر تھے اور وزیراعظم کی کُرسی سے اُترنے کے بعد ایک دن بھی محسوس نہیں ہوا کہ وہ اقتدار کے اس کھیل سے کبھی باہر بھی ہوئے ہیں۔
Read moreروسی ریاستی ذرائع سے دستیاب ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2020 اور سنہ 2021 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات پر تقریباً 54.6 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔ اس میں ڈاکٹرز، فلائیٹ کے عملے، پائلٹوں اور کریملن کے عملے کے ارکان ٹیسٹ اور قرنطینہ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
Read moreماہرین نفسیات سمیت بالغوں کے مواد کے پلیٹ فارمز اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ اب یہ زیادہ عام ہو گیا ہے کیونکہ آن لائن پورن مواد تک رسائی آسان اور مقبول ہو گئی ہے۔
Read moreانڈیا کی سرفہرست پانچ ملکی فضائی کمپنیوں میں سے ایک، سپائس جیٹ حالیہ مہینوں میں دیگر ایئر لائنز کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زیادہ تعداد میں خرابیوں اور تعطل کا شکار ہوئی۔ 20 جون اور 8 جولائی کے درمیان، ایئر لائن نے تکنیکی خرابی کے کم از کم آٹھ واقعات کی اطلاع دی ہے۔
Read moreپاکستان آرمی نے اس منصوبے پر بھاری پیسہ خرچ کیا کیونکہ پاکستانی فوج سمجھتی ہے کہ پاکستان کو مشرقی ہمسائے کی طرف سے زمینی مداخلت کا خطرہ لاحق ہے اور اس سوچ کی وجہ جنگی حکمت عملی کی یہ حقیقت ہے کہ انڈین مسلح فوج کا پلڑا روایتی ہتھیاروں کی صلاحیت میں کہیں بھاری ہے۔
Read moreچیک باونس فراڈ پاکستان میں ایک بڑھتا ہوا مالی جرم بنتا جا رہا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے ایک ’سمارٹ چیک ایپ‘ پر کام ہو رہا ہے تاکہ باؤنس چیک فراڈ کی روک تھام کی جا سکے لیکن یہ ایپ کام کیسے کرے گی؟
Read moreلکھنؤ میں حال ہی میں کھولے گئے ایک مال میں چند افراد کی ‘نماز’ ادا کرنے کی ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دائیں بازو کے ہندوؤں نے ایک تنازع کھڑا کر دیا ہے جس کے بعد مال کے مسلمان مالک کو یہ بیان جاری کرنا پڑا کہ ان ’نمازیوں‘ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Read moreبرطانیہ میں شدید گرم موسم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور رواں ہفتے کے پہلے دو دنوں میں گرمی کی شدت کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔
Read moreگال ٹیسٹ کی وکٹ روایتی طور پر سپن بولروں کے لیے سازگار رہی ہے لیکن پاکستانی ٹیم کا توازن گال کی وکٹ سے میل نہیں کھاتا۔ ۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔
Read moreآئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کے ساتھ سشمیتا کے تعلقات کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی مذمت کرنے والوں نے انہیں ’لالچی‘ بھی کہا۔ سشمیتا سین نے ٹرولز کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کر کے جواب دیا ہے۔
Read moreڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا کے مطابق ان میں سے 35 افراد کو دوسری کشتی کے سواروں نے بچا لیا جبکہ اب تک 19 خواتین کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں اور باقی افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Read moreسری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم کی سنچری نے اس اہم نکتے کو اچھی طرح اجاگر کردیا ہے کہ وہ تجربے کی بھٹی میں پک کر کندن بن چکے ہیں اور پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دو اہم نام لیے جا رہے ہیں شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم۔
Read moreسینکڑوں برطانوی شہری کم پیسوں میں دانتوں کے علاج کے لیے بیرون ملک گئے مگر سنگین پیچیدگیوں کے باعث انھیں برطانوی دندان سازوں سے دوبارہ علاج کروانا پڑا۔
Read moreخیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس میں صرف قانون نافذ کرنے والے اہلکارں اور امن کے لیے آواز اٹھانے والے نوجوانوں کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی قائدین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Read moreپنجاب کا ضمنی الیکشن بے حد اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا تھا کیونکہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا فیصلہ اور وفاقی حکومت کا مستقبل بھی اس سے جڑا ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے اس الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا مریم نواز کے مقابلے میں عمران خان کا بیانیہ جیتا ہے اور کیا پی ٹی آئی کو انتخابات جیتنے کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں؟
Read moreبلوچستان سے تعلق رکھنے والے ثاقب کریم آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 8 جون کو مبینہ طور پر سمندر میں ڈوبنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ‘اس سے قبل بھی بیرونی ممالک میں بلوچ سیاسی کارکنوں کی ہلاکتوں کے باعث انھیں شبہ ہے کہ بھائی کی موت کے پیچھے کوئی سازش کارفرما نہ ہو۔’
Read moreپنجاب کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے 20 امیدواروں کا الیکشن کمیشن نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں جیتیں اور پاکستان مسلم لیگ ن نے چار جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
Read more’جس دن یہ مسجد زمین میں مکمل دھنس جائے گی اس وقت دنیا ختم ہو جائے گی۔‘
Read moreیہ ہلاکتیں بھلے ہی گولی کے باعث ہوئی ہوں مگر فرق یہ ہے کہ جہاں والد کی لاش عسکریت پسندوں کی گولی سے ہوئی تو بیٹے کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی گولی سے۔
Read moreآصف علی 41 سال کے تھے اورارونا 18 سال کی۔ مگر گھوش کے مطابق ارونا اور آصف علی کا نظریہ اور ذوق اس قدر یکساں تھا کہ عمر میں 21 سال کے فرق کے باوجود وہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے پرعزم تھے۔
Read moreانڈین شہریوں نے پاکستان میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور بعض نے دوبارہ یہاں آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
Read moreاتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات پاکستان کی انتخابی تاریخ میں کئی حوالے سے منفرد رہے ہیں۔
Read moreانڈیا نے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا گیا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 5 وکٹوں سے جیت کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔
Read moreاپنا دل ہلکا کرنے سے بہتر شاید ہی کوئی احساس ہو۔ لیکن اپنے راز کسی اور کے سامنے افشا کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں۔
Read moreگال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پاکستان کے کپتان اعظم کی شاندار سنچری نے پاکستان کو پوزیشن کو کسی حد تک بہتر کیا ہے۔
Read moreمگر یہ پروجیکٹ انشااللہ یوں کامیاب رہے گا کہ یہ امیدوار جیتنے کے بعد جس قیادت کے ساتھ بھی دائیں سے بائیں تیسرے ہو کر گروپ فوٹو کھنچوائیں گے ان پر یا تو اوپر والے کا یا پھر اوپر والوں کا ہاتھ ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔
Read moreبرطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ٹونی بلیئر نے کہا کہ مغربی ممالک کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کر کے اپنی ’سافٹ پاور‘ کو بڑھانا جاری رکھنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی فوجی برتری کو برقرار رکھنے کے لیے دفاعی بجٹ میں بھی اضافے کی ضرورت ہے۔
Read more