ہر حکومت کی جانب سے 'چلو چلو آئی ایم ایف چلو' کی پالیسی پاکستان کے لیے مفید رہی یا نقصان دہ؟

پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ پاکستان کی آئی ایم ایف پروگراموں میں شمولیت کے بارے میں ملک کے ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے مالی نظم و ضبط کے لیے تھے تو چند کے خیال میں یہ پروگرام ملک پر قرض کے بوجھ میں اضافے اور غربت میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔

Read more

13 سالہ پاکستانی افشین جنھیں انڈین ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کے بعد نئی زندگی دی

ڈاکٹر کرشنن نے آپریشن کی کامیابی کے بعد انڈین میڈیا کو بتایا تھا کہ اس سے ملاقات کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ اگر علاج نہ کیا جاتا تو وہ زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہ سکتی تھی۔ بقول ان کے ’شاید یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔‘

Read more

کائنات میں 5000 میل فی سیکنڈ کی تیز ترین رفتار سے سفر کرنے والے ستارے کی دریافت

محققین کو اس ستارہ کے مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ ستارہ بلیک ہول کے گرد 23.5 کلومیٹر کا طویل چکر صرف چار برس میں مکمل کرتا ہے جو اب تک کسی بھی ستارے کا اپنے مدار میں سب سے مختصر چکر کاٹنے کا وقت ہے۔

Read more

جس لمحے رعب ختم سب ختم

قدیم یونانی ڈرامہ نگار یوری پیڈیس کے بقول ایک کمزور کے انکار کی طاقت تمام خداؤں کی مجموعی طاقت سے زیادہ ہے اور یہیں سے تبدیلی کا بگل اور تبدیلی کی راہ میں مزاحم دیوتاؤں کا باجا بج جاتا ہے۔

Read more

فیصل آباد: عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی پر احمدی برادری کے تین افراد گرفتار

پاکستان کے شہر فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا کے ایک نواحی گاؤں میں پولیس نے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو عید الاضحٰی کے موقع پر گھر کے اندر جانور کی قربانی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

نائجیریا میں اغوا ہونے والے پاکستانی ڈاکٹر کی رہائی: ’بہت دنوں بعد گھر میں کوئی مسکرایا‘

ڈاکٹر ابوذر افضل عفاری کو نائجیریا میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے ہوئے ٹرین کے سفر کے دوران رواں سال 28 مارچ کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

Read more

امریکی صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

اس دورے کے دوران، بائیڈن کو مختلف سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے سے لے کر ایران کے خلاف سیاسی اتحاد کی حوصلہ افزائی، فلسطینیوں کو مطمئن کرنے اور یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنے تک کے معاملات شامل ہیں۔

Read more

سیاسی بحث، جعلی خبریں اور نفرت انگیز پوسٹس۔۔۔ فیملی واٹس ایپ گروپس سے پریشان لوگ کیا کریں؟

جو اپنی فیملی واٹس ایپ گروپس میں اپنے رشتہ داروں کی سخت گیر، جنونی، فضول، نفرت انگیز، غیر سائنسی، غیر منطقی اور خواتین مخالف پوسٹس کی وجہ سے خوفناک تناؤ سے گزر رہے ہیں میں ان لوگوں سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں۔ براہ کرم گروپ چھوڑ دیں۔

Read more

ناخن آپ کی صحت کے متعلق کیسے خبردار کرتے ہیں؟

اپنے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، دھبوں کا ظاہر ہونا اور دیگر علامات پر توجہ دینا ضروری ہے جو بہت سی بیماریوں کے لیے انتباہ کا کام کرتے ہیں۔ جب بھی آپ کے ناخنوں پر ایسا کچھ ہو تو بہتر ہے کہ آپ ماہر امراض جلد کو معائنہ کروائیں۔

Read more

جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی سیکیورٹی میں خامیاں تھیں: پولیس

نارا پولیس کے سربراہ تومواکی اونیزوکا نے کہا کہ ’یہ ناقابل تردید ہے کہ سیکیورٹی میں مسائل تھے‘۔ سابق وزیراعظم شنزو آبے کے ایک انتخابی مہم کے دوران قتل کے بعد جاپان میں صدمہ پایا جاتا ہے۔

Read more

فیض احمد فیض کی بیٹی منیزے ہاشمی کا انٹرویو: 'فیض صاحب تو لوگوں کے تھے۔۔۔ بطور باپ میں نے انھیں ان کی زندگی کے بعد جاننا'

منیزے ہاشمی اپنے والد کی مقبولیت اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش پر بتاتی ہیں کہ ‘ان کی زندگی میں تو جب بھی ہم ابا کا وقت لینے کے لیے ان کے پاس جاتے تھے تو لوگوں نے انھیں گھیرا ہوتا تھا اور مختلف سولات کر رہے ہوتے تھے کہ فیض صاحب اس ملک کا کیا ہوگا؟ سیاست میں کیا ہو رہا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ہم اکثر وہاں سے بھی کافی کچھ سیکھ لیا کرتے تھے۔

Read more

سری لنکا: صدارتی محل پر مظاہرین کا دھاوا، صدر راجاپکشے کا مستعفی ہونے کا اعلان

سری لنکا میں مظاہرین کی جانب سے صدارتی محل پر دھاوے کے بعد صدر گوتابایا راجاپکشے نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل مظاہرین نے سری لنکا کے وزیر اعظم کے گھر کو بھی نظر آتش کر دیا تھا۔ سری لنکا کو 70 سالہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

Read more

بیگم حضرت محل جنھوں نے 1857 کی ’جنگِ آزادی‘ میں انگریزوں کا جینا دوبھر کر دیا تھا

‘انگریزوں نے انھیں واجد علی شاہ کی طرح پنشن کی پیشکش کی لیکن بیگم نے اسے ٹھکرا دیا۔ ان کا انتقال نیپال میں ہوا اور وہیں دفن ہوئیں۔ لیکن انگریزوں سے برابر کا مقابلہ کرنے والی اس خاتون کو تاریخ میں وہ مقام نہیں ملا جس کی شاید وہ حقدار تھیں۔’

Read more

سنیل گواسکر کی سالگرہ: ورلڈ کپ میں متنازع اننگز اور عمران خان سے متعلق پیشگوئیاں

پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سنیل گواسکر کی عمران خان سے متعلق ایک اور پیشگوئی درست ثابت ہوئی جس پر لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ’گواسکر کہیں نجومی تو نہیں ہیں؟‘

Read more

ہورڈنگ ڈس آرڈر: جب ناکارہ چیزیں جمع کرنے کا شوق بیماری بن جاتا ہے

امریکہ کی سائکیٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر کی آبادی کا 2.5 فیصد اس ذہنی حالت کا شکار ہے اور ان میں زیادہ تعداد ان افراد کی ہوتی ہے، جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہوتی ہے یا انھیں بے چینی یا ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل ہوتے ہیں۔

Read more

ایندھن کی قیمتیں: پیٹرول کی قیمتیں کچھ ممالک میں دیگر ملکوں سے زیادہ کیوں ہیں؟

جیسے جیسے پوری دنیا میں ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اینا پاؤلا جیسے پیشہ ور ڈرائیوروں کو لگتا ہے کہ ان کی تمام کمائی پیٹرول پر ہی صرف ہو رہی ہے۔ جب عالمی سطح پر تیل کی متعین کردہ قیمت ہے، تو کیوں کچھ ممالک کے صارفین کو دیگر ممالک سے زیادہ مہنگا پیٹرول خریدنا پڑتا ہے۔

Read more

لڑکی پر منگیتر کے اغوا کا الزام: ’شادی کرو ورنہ گولی مار دیں گے‘

انڈین ریاست اتر پردیش میں ایک لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے شادی سے انکار کرنے والے منگیتر کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے اس معاملے میں لڑکی سمیت چند اور افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Read more

سری لنکا کرفیو: مظاہرین کا صدارتی محل پر دھاوا، صدر راج پکشے ’فوج کی پناہ میں‘

ملک کے صدر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس نے سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے اور ہوا میں فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

Read more

ابصار عالم کیس میں مبینہ حملہ آور گرفتار، ’ہمیں بتایا گیا تھا کہ لڑکی کا معاملہ ہے بدلہ لینا ہے‘

پاکستان میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق سربراہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کے ملزمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ابصار عالم کے بازو اور ٹانگیں توڑ دو لیکن ہم نے اس کے بجائے انھیں گولی مار دی۔

Read more

جلتا ٹرک آبادی سے دور لے جانے والا ڈرائیور: ’اگر لوگوں اور املاک کو نقصان پہنچتا تو کہاں سے پورا کرتا اس لیے جان کو خطرے میں ڈال دیا‘

محمد ریاض کا کہنا تھا کہ آگ کو دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ان میں سے بعض نے مجھے مشورہ دیا کہ گاڑی سے اترو اور اپنی جان بچاﺅ۔ انھوں نے کہا کہ کہ ایسا کرنے سے نقصان کا اندیشہ بہت زیادہ تھا اس لیے انءوں نے ایسا نہیں کیا۔

Read more

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو دیسی ساختہ بندوق سے ہلاک کرنے والا سابق نیوی اہلکار کون ہے؟

جاپان دنیا کے ایسے ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہتھیاروں تک رسائی انتہائی مشکل ہے اور آتشیں اسلحے سے ہونے والی اموات کی شرح انتہائی کم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ملزم کون ہے، وہ ہتھیار تک رسائی حاصل کرنے میں کیسے کامیاب ہوا اور اس کے پس پردہ مقاصد کیا ہو سکتے ہیں؟

Read more

شریف سدپارہ: براڈ پیک پر دو ہزار میٹر کی گہرائی میں گر کر لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما

حال ہی میں ایک اور سدپارا کی کوہ پیمائی کی مہم کے دوران ہلاکت نے اس مہم جوئی میں شامل ہونے والے مقامی کوہ پیماؤں کا غیر تربیت یافتہ ہونے اور ان کی کم آمدنی کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔

Read more

ایلون مسک ٹوئٹر خریداری کے 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے دستبردار، ٹوئٹر انتظامیہ کی قانونی کارروائی کی دھمکی

ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں کیونکہ ٹوئٹر سپام اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں کافی معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Read more

ایاز امیر، عمران ریاض خان: جب بات ریاستی اداروں پر تنقید کی آئے تو غداری کے فتوے کیوں بٹنے لگتے ہیں؟

پاکستان میں غداری یا بغاوت کے فتوے ’بانٹنے‘ کا کلچر اب اپنی جڑیں مضبوط کر رہا ہے اور بات اب صرف فتوے بانٹنے تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ اب تو ایسے افراد کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے جو حکومتِ وقت یا ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

Read more

میاں محمد سلطان: ’لاہور کا سلطان‘ کہلائے جانے والے ٹھیکے دار جنھوں نے ’چھوٹی اینٹ کی ہوس‘ میں لاہور کی مساجد تک منہدم کروائیں

دس سال کی عمر میں یتیم ہونے والے محمد سلطان اپنی بیوہ ماں کے ساتھ شاہ آباد (ویری ناگ) کشمیر سے لاہور آئے تو ان کی عمر 12-13 سال تھی۔ یہاں انھوں نے ایسا عروج پایا کہ ‘لاہور کا سلطان’ کہلائے۔

Read more

گلیشیئرز اور موسمیاتی تبدیلی: پاکستان میں تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز خطرناک سیلابی ریلوں کا باعث کیسے بنتے ہیں؟

اس ہفتے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کئی مقامات پر شدید سیلابی ریلے دیکھنے میں آئے اور ماہرین کے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ شدید گرمی کی لہر میں گلشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

Read more

شنزو آبے: سابق جاپانی وزیرِ اعظم کا قتل جو جاپان جیسے محفوظ ملک کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کر سکتا ہے

جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے کے قتل کے بعد سے ہر کوئی ایک ہی سوال پوچھ رہا ہے اور وہ کہ ایسا جاپان جیسے محفوظ ملک میں کیسے ہو سکتا ہے۔ تاحال ان کے قتل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لیکن یہ بات یقین سے کی جا سکتی ہے کہ ان کا قتل جاپان ہمیشہ کے لیے تبدیل کر سکتا ہے۔

Read more

قدیم عرب شاعری میں کھنڈرات کا استعارہ آج عالمِ عرب کی تباہی کا استعارہ بن گیا ہے

قدیم عرب شعراء نے کھنڈرات کے استعارے سے اپنی ناکام محبت اور ہجر کے درد کا اظہار کیا، لیکن جدید دور کے عرب شعراء حالیہ جنگوں سے تباہ ہونے والے عرب شہروں کی تکلیف کے بیان کے لیے کھنڈرات کے استعارے کو استعمال کر رہے ہیں۔

Read more

ومبلڈن 2022: ’خوشی کی وزیر‘ انس جابر، گرینڈ سلام میں پہنچنے والی پہلی عرب خاتون

تیونس کی انس جابر جرمنی کی ٹاٹیانا ماریا کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی عرب اور افریقی بن گئی ہیں۔ ومبلڈن کا فائنلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ، تیونس کی کھلاڑی خواتین اور مردوں میں سب سے اعلیٰ درجے تک پہنچنی والی پہلی عرب افریقی کھلاڑی بھی ہیں۔

Read more

تین دن میں تین اضلاع: اینکر عمران ریاض کو بار بار ایک جگہ سے دوسری جگہ کیوں منتقل کیا جا رہا ہے؟

سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے بیانیے کے حامی ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض کو گرفتاری کے بعد تین دنوں میں صوبہ پنجاب کے تین اضلاع کی پولیس حراست میں لے چکی ہے۔ انھیں تین اضلاع کی حوالات میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

Read more

’تمہیں شوہر کی کیا ضرورت ہے؟‘ پاکستانی عدالتوں میں انصاف کی تلاش میں ہراسانی کا شکار خواتین

ایڈووکیٹ رمشا کامران کہتی ہیں کہ انصاف کے حصول کے لیے عدالت آنے والے لوگ جج کی سنجیدگی کے ساتھ ساتھ عدالتی نظام کا بھی اندازہ لگا لیتے ہیں اور نتیجتاً ذاتی نوعیت کے جملے کسنے کی وجہ سے جو لوگ عدالت آنا چاہتے ہیں وہ بھی پھر نہیں آتے۔‘

Read more

2022 کے حج کی تصویری جھلکیاں: کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد حجاج کی بڑی تعداد

جمعہ کو سعودی عرب میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ اسلام کے مقدس ترین مقام پر پہنچنے والے حاجیوں کی تعداد گذشتہ دو برس کے بعد اب کافی زیادہ ہے۔

Read more

نانگا پربت سر کرنے کے بعد منگل کی رات کوہ پیما شہروز کاشف کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا؟

دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8126 میٹر) سر کرنے والے 20 سالہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کے گائیڈ فضل علی کو گذشتہ شام کیمپ ون سے ریسکیو کرکے بحفاظت گلگت پہنچایا جا چکا ہے لیکن نانگا پربت پر گزرنے والی وہ رات ان کے ذہن پر نقش ہو چکی ہے۔

Read more

اوابائی واڈیا: انڈیا میں خاندانی منصوبہ بندی کی پیش رو خاتون جنھوں نے معاشرے کے ساتھ امریکی دباؤ کا بھی مقابلہ کیا

واڈیا سنہ 1913 میں کولمبو کے ایک ترقی پسند پارسی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ وکیل کی حیثیت سے کوالیفائی کرنے کے بعد انھوں نے لندن اور کولمبو دونوں جگہوں میں ہر جگہ ‘مردانہ تعصب’ کے باوجود کام کیا۔

Read more

لوڈ شیڈنگ: پاکستان میں بجلی جاتے ہی موبائل فون کے سگنل اور انٹرنیٹ بھی کیوں غائب ہو جاتا ہے؟

کیا آپ نے کبھی نوٹس کیا ہے کہ بعض اوقات آپ کے علاقے میں بجلی جاتے ہی آپ کے موبائل فون کے سگنل اور انٹرنیٹ یا تو انتہائی سست ہو جاتے ہیں یا مکمل غائب۔۔۔۔ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے اور متعلقہ حکام اور موبائل کمپنیوں کا اس صورتحال پر کیا کہنا ہے؟

Read more

کیا نواز شریف اور عمران خان کی تنقید نے فوج کی ’سیاسی صلاحیت‘ کو کمزور کر دیا ہے؟

زیادہ تر سیاسی تجزیہ نگار یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور عمران خان کی فوج مخالف مہم نے معاشرے میں فوج کی سیاسی صلاحیت اور مقام کو بڑی حد تک کمزور کر دیا ہے۔

Read more

سمبا: بکری کا بچہ جو غیر معمولی حد تک لمبے کانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا سٹار بن چکا ہے

فی الحال گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لمبے ترین کانوں والی بکری کی کوئی کیٹیگری موجود ہی نہیں۔ اس لیے یہ غیر واضح ہے کہ کیا سمبا کے کان واقعی ایک نیا ریکارڈ ہیں۔

Read more

سیالکوٹ میں خاتون شوہر کے ’اندھے قتل‘ کے الزام میں گرفتار، ملزمہ کے وکیل کا ’سازش کے تحت مقدمے میں پھنسانے‘ کا الزام

30 اپریل کی رات ساڑھے آٹھ بجے جب خلیل احمد اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنی سالی کے گھر سے واپس آ رہے تھے تو اولکھ جٹاں کے قدرے ویران علاقے میں سڑک پر اچانک اہلیہ کی جوتا گر گیا۔

Read more

سندھ کے علاقے جھمپیر میں کوئلے کی کان میں مزدوروں کی ہلاکت: ’کئی گھنٹوں بعد مشینیں منگوائی گئیں۔۔۔ نکاسی کے بعد لاشیں نکلیں‘

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلغ ٹھٹہ میں کوئلے کی ایک کان میں پانی بھر جانے کے نتیجے میں 8 مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ ایک 12 سال بچہ بھی کان میں موجود تھا جو لاپتہ ہے۔

Read more

ورلڈ چاکلیٹ ڈے: کیا آپ کی چاکلیٹ کھانے کی عادت ماحول اور لوگوں کو نقصان پہنچا رہی ہے؟

دنیا بھر میں لوگ اسے اتنا پسند کرتے ہیں کہ ہم سالانہ سات ملین ٹن چاکلیٹ کھا جاتے ہیں۔ لیکن اس کا مزہ اپنے اندر کئی تاریک پہلو بھی چھپائے ہوئے ہے

Read more

’میرے شوہر کو پچاس دن تک میری برہنہ ویڈیوز دکھائی گئیں‘: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کے کمیشن سے ہٹانے کی سفارش

پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے کے سابق سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر طیبہ نامی خاتون نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہراساں کرنے سمیت سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Read more

’صحافت پر پابندی لمحہ فکریہ ہے صحافیوں کو بولنے اور لکھنے پر جیل میں نہیں ڈالا جا سکتا'انڈیا پر جرمنی کا طنز

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری پر جرمن وزارت خارجہ نے انڈیا کی جمہوریت پر طنز کیا ہے۔ بدھ کو جرمن وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں محمد زبیر کی گرفتاری پر سوال پوچھا گیا تھا۔

Read more

مودی کابینہ کے آخری مسلمان وزیر بھی رخصت: کیا دنیا کی ’سب سے بڑی‘ جمہوریت فکرمند ہے؟

وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ سے آخری مسلمان وزیر مختار عباس نقوی کے مستعفی ہونے کے بعد انڈیا کی 75 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مرکزی حکومت میں کوئی مسلمان وزیر موجود نہیں ہے۔

Read more

اسرائیل اور ایران کی خفیہ جنگ جو اب کھل کر سامنے آرہی ہے

اسرائیل کی نظر میں ایران ایک ایسا ملک ہے جو اس کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ ایران اسرائیل کو امریکہ کا طرف دار اور ایک دشمن کے طور پر دیکھتا ہے جو اس کی علاقائی طاقت بننے میں رکاوٹ ہے۔

Read more

ثانیہ کا ومبلڈن سے رخصتی کا اعلان، آخری میچ سے پہلے انسٹا پر جذباتی پوسٹ

انڈیا میں جب بھی ٹینس کی بات ہوتی ہے تو سب کے ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے۔ وہ نام ہے ثانیہ مرزا ۔ شہرت کی بلندیوں سے ہر دور میں تنازعات کا سامنا کرنے والی ثانیہ کے مداح اب انہیں ومبلڈن میں کھیلتے نہیں دیکھ سکیں گے۔

Read more

برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن کا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ، اکتوبر تک وزیراعظم رہیں گے

برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے یکے بعد دیگرے کابینہ کے وزرا کے استعفوں سے پیدا ہونے والے سنگین سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ موسم خزاں تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

Read more

’چین ہماری معیشت اور قومی سلامتی کے لیے طویل مدتی خطرہ ہے‘: ایم آئی فائیو اور ایف بی آئی سربراہوں کا انتباہ

برطانوی اور امریکی سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ آ کر چین سے خطرے پر خبردار کیا ہے۔ ایف بی آئی کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اگر چین نے تائیوان پر قبضہ کیا تو یہ ’دنیا کی سب سے خوفناک کاروباری رکاوٹوں میں سے ایک ہو گی۔‘

Read more

آپٹیکل فائبر کیبلز: بال جتنی باریک شیشے کی ٹیوبز جن کے سہارے آپ کا انٹرنیٹ چلتا ہے

کیا آپ نے کبھی ہماری طرح یہ سوچا ہے کہ آخر یہ آپٹیکل فائبر کیبل کیا ہوتی ہے، سمندر میں کیا کر رہی ہے اور یہ کیسے کٹ جاتی ہے؟ کیا اس میں شارک کا بھی کوئی کردار ہوتا ہے؟

Read more

مہندر سنگھ دھونی: انڈیا کا کامیاب ترین کپتان، رانچی کا ’پل دو پل کا شاعر‘ جو انڈین کرکٹ کا ’مطمئن‘ راک سٹار بنا

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو دنیا ان کی ذہانت، قائدانہ صلاحیت اور بذلہ سنجی کی وجہ سے یاد رکھتی ہے۔

Read more

ملازمت پیشہ خواتین: وہ خواتین جو ایسے شعبوں میں کام کر رہی ہیں، جنھیں صرف مردوں کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے

ملیے ایسی خواتین سے جو ان شعبوں میں کام کرتی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صرف لڑکے ہی کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں جسمانی مشقت کا عمل دخل ہے۔

Read more

سندھ کے رنگیلو گاؤں میں شکار کیے گئے ہرنوں کی تدفین: ’والدین کا حکم ہے کہ ہرن کا تحفط کرو، یہ ہمارے علاقے کے باسی ہیں‘

جنگل میں سات قبریں کھودی گئیں، جس کے بعد باری باری سے مردہ ہرن لا کر ان میں اتارے گئے اس کے بعد ہر قبر پر سفید کپڑا ڈالا گیا اور لوگوں نے ان پر مٹی ڈالی اور آخر میں دعا مانگی گئی۔

Read more

سکول ٹیچر کا مثالی کارنامہ: جب پڑھایا ہی نہیں تو تنخواہ کیسی؟ کالج کے پروفیسر نے 24 لاکھ تنخواہ حکومت کو واپس کر دی

ہندی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر للن کمار نے اپنی دو سال، نو ماہ کی پوری تنخواہ یکمشت کالج انتظامیہ کو یہ کہتے ہوئے واپس کر دی کہ اس دورانیے میں کوئی بھی طالبعلم ان سے ہندی پڑھنے نہیں آیا۔

Read more

بورس جانسن: برطانوی وزیرِ اعظم سے اپنی ہی جماعت کے اراکین کا استعفے کا مطالبہ، بات یہاں تک پہنچی کیسے؟

برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن سے ان کی اپنی جماعت کے اراکین استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور منگل کے بعد سے کم سے کم 44 وزرا اور مشیر احتجاجاً عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ اس سنگین ہوتے سیاسی بحران میں سوال یہ ہے کہ بات یہاں تک پہنچی کیسے؟

Read more

صدر پوتن نے دنیا میں گیس اور پیٹرول کے بڑے منصوبوں میں شمار ہونے والے ’ساخلین ٹو‘ کو سرکاری تحویل میں لے لیا

گزشتہ ہفتے کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سخالین ٹو کو قومیانے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس سے جاپان خاص طور پر متاثر ہوتا ہے۔

Read more

ترکی، سویڈن اور فن لینڈ سے کِن ’دہشت گردوں‘ کی حوالگی چاہتا ہے؟

ترکی نے نورڈیک ممالک سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے لیے جن مبینہ دہشت گردوں کی اِن سے حوالگی کا مطالبہ کیا ان میں تین سے بی بی سی نے بات کی ہے: انھوں نے سویڈن اور فن لینڈ کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Read more

انگلینڈ میں شکست کے بعد ویراٹ کوہلی کی ٹیم میں جگہ پر سوالات

انڈیا کی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد انڈین ذرائع ابلاغ میں نہ صرف انڈین ٹیم کے تیز رفتار بالروں کو غیر معیاری بالنگ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ورات کوہلی جیسے بلے باز کی ٹیم میں جگہ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

Read more

امتحانی پرچے میں بلوچ سماجی کارکنوں سے متعلق سوال: ’شاید وہ طلبا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایسے لوگ بھی ہیں‘

سمی بلوچ نے بی بی سی کو بتایا ’مجھے اس بات پر بہت حیرانگی ہے کہ ہمارے ناموں کو کیوں شامل کیا گیا کیونکہ بعض ریاستی اداروں نے لاپتہ افراد اور ان کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔‘

Read more

سدھو موسے والا: بندوقوں سے لگاؤ اور دشمنوں کو ختم کرنے کی باتیں، انڈین ریپر کی موسیقی کی پریشان کُن وراثت

انڈین گلوکار سدھو موسے والا کی ہلاکت کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ اب بھی سرخیوں میں ہیں۔

Read more

بکنی: تیراکی کا مختصر ترین لباس کیسے فیشن کی علامت بن گیا؟

1946 میں جب سٹرنگ بکنی شروع کی گئی تھی تو یہ فورا ہی سنسنی خیز طور پر مشہور ہو گئی تھی۔ کاتیا فورمین بتاتی ہیں کہ کس طرح یہ چھوٹا سا لباس ایک فیشن کی علامت بن گیا۔

Read more

جنرل باجوہ کا ڈنڈا اور ففتھ جنریشن وارفیئر کا انجام

سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی اسی فوج کی کمان اب پتہ نہیں کس کے ہاتھ میں ہے لیکن اس میں ایسی بغاوت پھیلی ہے کہ جن ناموں سے یہ کبھی حامد میر کو پکارا کرتے تھے اب وہی ناشائستہ اور بھدے الفاظ ہمارے سپہ سالار کے خلاف استعمال ہوتے ہیں: محمد حنیف کا کالم

Read more

انڈیا: نوپور شرما کے قتل پر انعام کا اعلان کرنے والا اجمیر درگاہ کا خادم گرفتار

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان چشتی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انھوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ جو بھی نوپور شرما کا سر ان کے پاس لائے گا اس کو وہ اپنا گھر دے دیں گے۔

Read more

ضیاالحق نے جنرل چشتی سے کہا ’مرشد مروا نہ دینا‘

’ایک بات پراتفاق ہے کہ جنرل ضیا اور ان کا گیارہ سالہ دور حکومتِ پاکستان کے لیے تباہ کُن ثابت ہوا۔ جو زہریلے بیج اس دور میں بوئے گئے تھے وہ تن آور درخت بن چکے ہیں‘ انیس سو ستتر میں چار اور پانچ جولائی کی درمیانی رات تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت الٹنے کا فیصلہ ہوچکا تھا۔ آپریشن کا نام طے ہوچکا تھا ، آپریشن فیئر پلے۔ آپریشن شروع ہونے سے چند لمحے پہلے فوج کے سربراہ جنرل

Read more

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا پاکستان سے بھی نیچے، سوشل میڈیا پر انگلینڈ کی تعریف اور کوہلی پر تنقید

انڈین ٹیم یقیناً انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کا چوتھا اور پانچواں روز اپنی یادداشت سے مٹانا چاہے گی لیکن شاید ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں غیر معمولی تنزلی اسے ایسا نہ کرنے دے۔

Read more

سو یونٹ خرچ کرنے پر مفت بجلی: پنجاب حکومت کا پروگرام صرف سیاسی چال یا حقیقی فائدہ؟

وزیرِاعلٰی پنجاب نے حال ہی میں یہ اعلان کیا کہ پنجاب حکومت اگلے ایک برس تک ان تمام گھریلو صارفین کو مفت بجلی دے گی جو سو یونٹ یا اس سے کم ماہانہ بجلی خرچ کریں گے، جس کے بعد کئی لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا واقعتاً آج کے دور میں ایسے خاندان موجود ہوں گے جو شدید گرمی کے موسم میں صرف سو یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں اور اس اقدام سے مہنگائی کے اثرات سے کس حد تک بچایا جا سکتا ہے؟

Read more

انڈین مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ: ’امید ہے مسافروں کی انڈین ٹیم جیسی مہمان نوازی ہوئی ہو گی‘

گذشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے انڈین طیارے کے مسافروں کو متبادل طیارہ لے کر دبئی پہنچ گیا۔

Read more

بورس جانسن حکومت کو نئے بحران کا سامنا، کابینہ کے دو سینیئر وزرا ساجد جاوید اور رشی سونک مستعفی

برطانوی حکومت کے چانسلر رشی سونک اور سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں بورس جانسن پر ملک کی سربراہی کرنے کے حوالے سے اعتماد نہیں رہا۔

Read more

عمران ریاض: اٹک پولیس نے تحریکِ انصاف کے بیانیے کے حامی اینکر کو گرفتار کر لیا

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کی پولیس نے اسلام آباد کے قریب سے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لے لیا ہے۔ وزیرِ قانون پنجاب ملک احمد خان کے مطابق انھیں پنجاب میں درج متعدد مقدمات کی بنیاد پر پنجاب کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

شہروز کاشف: نانگا پربت پر پھنسے پاکستان کے سب سے کم عمر کوہ پیما کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا حکم

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نانگا پربت پر پھنسے نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کے گائیڈ کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Read more

تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ آئینی دائرے میں مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کی بریفنگ

اس اجلاس میں شریک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے بی بی سی کو بتایا کہ کمیٹی کے تمام شرکا اس بات پر متفق تھے کہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں۔ سینیٹر مشتاق نے کہا کہ فوجی قیادت سے کہا گیا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں اس معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

Read more

بابر غوری سات سال بعد کراچی واپسی پر الطاف حسین کی تقریر کے دوران تالیاں بجانے کے الزام میں گرفتار

متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر بابر غوری سات سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد واپس کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں پولیس نے انھیں الطاف حسین کی متنازع تقریر کے دوران تالیاں بجانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

دیوتاؤں کی تصاویر والے ردی اخبار میں چکن پیک کرنے پر مسلمان ریستوران مالک پر توہین مذہب کا مقدمہ

ایک ہندو تنظیم کے مقامی رہنما کیلاش گپتا نے دکان کے مالک کے خلاف پولیس میں درخواست دی اور الزام عائد کیا کہ محمد طالب نے دانستہ طور پر دیوی دیوتاؤں کی تصویر والے اخبار میں نان ویج پیک کر کے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔

Read more

روس یوکرین جنگ: وہ چھوٹی سی بندرگاہ جو مستقبل میں یورپ کی توانائی کی ضرورت کے لیے اہم ہے

پولینڈ لتھوینیا، یوکرین، سلوواکیا اور چیک ریپبلک کے ساتھ روابط قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ نئے گیس ٹرمینل کے ذریعے ہمسایہ مارکیٹوں میں اضافی گیس بھیجی جا سکے۔

Read more

الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی موت ممکنہ طور پر اسرائیلی فائرنگ سے ’غیر ارادی‘ طور پر ہوئی: امریکہ

نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کے خاندان نے امریکی محکمہ خارجہ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں یہ اخذ کیا گیا ہے کہ صحافی کی موت ممکنہ طور پر اسرائیلی فوجی سے ’غیر ارادی‘ طور پر ہوئی ہے۔

Read more

حُسینی پُل عبور کرنے کی کوشش میں طالب علم ہلاک: ’نہیں معلوم تھا وہ اپنی موت کی طرف جا رہا ہے‘

اقرا یونیورسٹی کے طالبِ علم غلام مرتضی اپنے کزن اور دوستوں کے ساتھ خطرناک حُسینی پُل عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر دریا میں جا گرے۔ حسینی بریج ایڈونچر کیا ہے اور اس پُل کو اتنا خطرناک کیوں سمجھا جاتا ہے؟

Read more

فون ٹیپنگ: کسی کی کال کیسے ٹیپ یا ریکارڈ کی جاتی ہے اور کیا اسے پکڑنے کا کوئی طریقہ ہے؟

پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر مبینہ وائر ٹیپنک، فون ٹیپنک اور آڈیو لیکس زیر بحث ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی سکیور لائن کو غیر قانونی طور پر ٹیپ کیا گیا۔ یہاں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ جدید دور میں فون ٹیپنگ کس طرح کی جاتی ہے اور کیا اسے پکڑنے کا کوئی طریقہ موجود ہے۔

Read more

حج 2022: غلافِ کعبہ ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی روایتی تاریخ تبدیل

غلاف کعبہ کی تیاری کا آغاز کب ہوا اس کے متعلق درست معلومات موجود نہیں ہیں تاہم متعدد تاریخی کتب کے مطابق قبل از اسلام دور میں پہلی مرتبہ یمن کے بادشاہ طوبیٰ الحمیری نے کعبے پر غلاف چڑھایا تھا۔

Read more

خواتین میں ہیجان شہوت: سگمنڈ فرائڈ کے تخلیق کردہ غلط مفروضے جو آج بھی ہزاروں خواتین کو متاثر کر رہے ہیں

سگمنڈ فرائڈ کی تحقیق ’جنسیت کے نظریہ پر تین مضامین‘ سنہ 1905 میں شائع ہوئی اور ان پر 1925 میں اس کے آخری ایڈیشن تک کئی بار نظر ثانی کی گئی۔ اپنی تحقیق میں انھوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک بالغ اور صحت مند عورت کے لیے جنسی لذت اور ہیجان شہوت کا مرکز اندام نہانی ہوتا ہے۔

Read more

انڈیا ایک بہروپیا جو زمیندار کا بیٹا بن کر 41 سال تک ان کے گھر میں رہتا رہا

انڈیا میں عدالت نے ایک ایسے شخص کو جیل بھیج دیا ہے جو ایک زمیندار کے بیٹے کے غائب ہونے کے بعد ان کا جعلی بیٹا بن کر 41 سال تک ان کے ساتھ رہتا رہا۔

Read more

بلوچستان کی خاتون ایس ایچ او صوبیہ خان: ’لوگ مجھے ایسے گھورتے جیسے کھا جائیں گے‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سب انسپکٹر صوبیہ خان کو گزشتہ دنوں کوئٹہ کے کینٹ پولیس سٹیشن کا ایس ایچ او تعنیات کیا گیا ہے اور انھوں نے چارج سنبھال کر اپنے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ صوبیہ خان کہتی ہیں کہ پولیس میں شمولیت سے پہلے اور شادی کے بعد انھیں اپنی زندگی میں بہت محنت کرنا پڑی تھی۔

Read more

لندن کے بینکرز نے امیر ترین اور جرائم پیشہ لوگوں کی دولت چھپانے میں کیسے مدد کی؟

سنہ 1955 میں برطانیہ کے مڈلینڈ بینک میں کسی کو خیال آیا کہ انھیں روسی بینک سے ڈالر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ وہ انھیں ادھار پر بھی لے سکتے ہیں جس سے غیر ملکی کرنسی کی خریداری پر برطانوی پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ یوں اس ڈیل سے روسی بینک نے امریکی پابندیوں سے بچ کر پیسے بنائے اور مڈلینڈ نے برطانوی پابندیوں سے بچ کر پیسے بنائے۔

Read more

جی 20 سربراہی اجلاس انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہوا تو کیا چین، سعودی عرب اور ترکی اعتراض کر سکتے ہیں؟

دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا سربراہی اجلاس آئندہ سال کشمیر میں منعقد کرانے پر غور ہو رہا ہے، جس پر پاکستان نے اعتراض کیا ہے لیکن کیا پاکستان کے دوست ممالک کو بھی اس پر اعتراض ہو سکتا ہے۔

Read more

سازشوں میں بُنی سیاست!

ایک ایک کر کے تمام سازشیں اور سازش میں اُلجھی سیاست منظر عام پر آ رہی ہے۔ یوٹرن پالیسی کے نتیجے میں تخلیق شُدہ صحافی نُما سیاسی کارکن اور سوشل میڈیا جنگجو ہر ناکام پالیسی کی طرح ایک بار پھر سماجی رابطے کے خودکُش بن چکے ہیں۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔۔۔

Read more

جنرل ضیا اور ’پاگل‘ امریکی

مردِ مومن مردِ حق ضیاالحق کو کس نے شہید کیا یا ایک ظالم اور گھاگ فوجی ڈکٹیٹر کو کس نے کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ تین دہائیاں ہونے کو ہیں لیکن اس سوال کا جواب نہیں مل سکا۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ نہ کوئی اس سوال کو سنجیدگی سے پوچھتا ہے نہ کسی نے اس کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ شہید کی اپنی اولاد نے بھی نہیں۔ اس فوج نے بھی نہیں جس

Read more

سستی گاڑیوں کی فروخت: کراچی میں گاڑیوں کا اتوار بازار جو متوسط طبقے کا ’سستی گاڑی‘ کا خواب پورا کر رہا ہے

گاڑیوں کے اس اتوار بازار میں دوپہر دو بجے سے گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور مغرب تک سودے ہوتے ہیں، ان میں مختلف ادوار اور مختلف اقسام کی کاریں، سوزوکی پک اپس اور جیپیں لائی جاتی ہیں۔

Read more

ڈرامہ ’سنگ ماہ‘ کی آخری قسط: جرگے میں خواتین کی آمد اور خودکشی کے سین پر بحث

سنگ ماہ کا ہر مرد کردار آغاز میں ’مردانگی‘ کے عروج پر نظر آتا ہے لیکن ڈرامے میں کرداروں کی پرتیں کھلتی ہیں تو معلوم ہوتا ہے مرد کاٹھ کے الو نکلے اور عورتوں نے جب بھی فیصلے ہاتھ میں لیے، زندگی کا پلاٹ آگے بڑھا۔

Read more

پشاور میں کمسن بچی ماہ نور کا قتل: لواحقین کا لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج، پولیس سے انصاف کا مطالبہ

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کمسن بچی ماہ نور کے تشدد کے بعد کیے گئے قتل کے باعث ان کے اہلخانہ سمیت دیگر علاقہ مکین بھی سراپا احتجاج ہیں جبکہ اس بچی کے والد نذیر احمد غم سے نڈھال ہیں اور انصاف کی امید باندھے ہوئے ہیں۔

Read more

کوئٹہ میں طوفانی بارشیں: غیر معمولی سیلابی صورتحال کے باعث کم از کم چھ افراد ہلاک، 13 زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹہ شہر میں طوفانی بارشوں کے باعث اب تک کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی خاندان بے گھر بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق شہر کے تمام متاثرہ علاقوں کے علاوہ بلوچستان کے بارش سے متاثرہ دیگر علاقوں میں لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

Read more