براڈ شیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ: ’بیوروکریسی نے براڈ شیٹ کیس کا ریکارڈ چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی‘

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ نے براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت براڈ شیٹ سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

Read more

کوئٹہ میں بچوں کا گلا کاٹنے کا واقعہ: اپنے خون کا عطیہ دے کر سات سالہ بچی کی جان بچانے والا پولیس افسر

عبد الحئی بنگلزئی نے بتایا کہ چونکہ بچی کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا اور اس وقت فوری طور پرکہیں اور سے خون کا انتظام کرنا مشکل تھا اس لیے خون دینے کے لیے سب سے پہلے انھوں نے خود کو پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ان کا خون بچی کے خون سے میچ کر گیا جس پر انھوں نے خون کا ایک تھیلا دیا لیکن چونکہ یہ ناکافی تھا، اس لیے دو تھیلے ان کے دو گن مینوں نے بھی دیے۔

Read more

بحیرہ ہند میں چین کا بڑھتا اثر: انڈین بحریہ اس ’چیلنج‘ سے کیسے نبرد آزما ہو سکتی ہے؟

گذشتہ برس انڈین بحریہ نے بحیرہ ہند میں متعدد جنگی مشقوں میں حصہ لیا اور یہ سلسلہ رواں برس بھی جاری ہے جس کی تازہ مثال حال میں ہونے والی ‘پیسیکس’ بحری مشقیں ہیں جن میں انڈیا اور امریکی بحریہ نے بحیرہ ہند کے مشرقی علاقے میں اپنی صلاحیتوں کا امتحان لیا۔ لیکن ان مشقوں کی وجہ کیا خطے میں چینی موجودگی ہے؟

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے کھیل سے شائقین کی توجہ آئی پی ایل سے ہٹانے میں کامیاب ہو سکتی ہے؟

قسمت کی خوبی کہیے یا کچھ اور کہ پاکستان عالمی کرکٹ میں وہ واحد ٹیم ہے جس کے نمائندگان انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی ‘سعادت’ سے محروم رہتے ہیں وگرنہ باقی سبھی کرکٹ بورڈز انڈیا کے ساتھ ایک ان دیکھے معاہدے سے بندھے ہیں کہ کسی بھی قسم کی دو طرفہ کرکٹ آئی پی ایل کے دورانیے میں خلل نہ ڈالنے پائے۔

Read more

لورین کوکس: مجرم نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد جسم کے حصے مختلف جگہوں پر پھیلا دیے

عاظم مینگوری نامی شخص پر یہ جرم ثابت ہوا ہے کہ اس نے لورین کوکس کا تعاقب کرنے کے بعد انھیں قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے کر کے مختلف جگہوں پر پھیلا دیے۔

Read more

ڈیرک چاؤن کیس: جارج فلائیڈ کی نئی ویڈیو جس میں وہ پولیس افسران سے التجا کر رہے ہیں

مقدمے کی سماعت تیسرے روز مبصرین نے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے گرفتاری سے قبل اور اس دوران جارج کی حرکات و سکنات کی ویڈیو دکھانے کا مقصد یہ کوشش ہو سکتی ہے کہ منشیات کے استعمال نے ان کی موت میں ایک کردار ادا کیا۔

Read more

ہوشیار، ڈیجیٹل تصاویر خاموشی سے وہ بھی بتاتی ہیں جو آپ بتانا نہیں چاہتے

کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ہزار لفظوں کے برابر ہوتی ہے۔ لیکن محقق جرون اینڈریو کے بقول، حقیقت میں آج کل کی جدید ڈیجیٹل فوٹو گرافی میں اس سے بہت زیادہ معلومات چھپی ہوتی ہیں۔

Read more

ٹیرس ہاؤس: نیٹفلکس سٹار کی خود کشی کے بعد جاپانی شخص کو 80 ڈالر کا جرمانہ

رئیلٹی شو ٹیرس ہاؤس کی سٹار ہانا کیمورا کے خلاف جاپانی شخص نے گالم گلوچ والے پیغامات پوسٹ کیے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بغیر نام والے شخص نے ہانا کیمورا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ ایک بہت ‘بُری شخصیت` ہیں اور پوچھا کہ ‘آپ کب مریں گی۔‘

Read more

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹا دی، ٹک ٹاک انتظامیہ کا خوشی کا اظہار

عدالت نے پی ٹی اے حکام سے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی ویڈیوز روکنے کے لیے اقدامات ضرور کیے جائیں اور یہ کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

Read more

دنیا کے اہم ترین آبی رستے اور چین گوادر کے ذریعے بحیرہ عرب تک رسائی کیوں چاہتا ہے؟

بہرحال نہر سوئز کو عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہوں کی اس فہرست میں خاصی اہمیت حاصل ہے۔ بی بی سی منڈو کی جانب سے ایسی بحری گزرگاہوں کی فہرست تیار کی ہے جو تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

Read more

سعودی عرب اور انڈیا کی تیل کی قیمتوں پر آپس میں کیوں ٹھن گئی ہے؟

سعودی عرب نے انڈیا سے تیل کے ذخائر کو استعمال میں لا کر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا کہا ہے تاہم انڈیا نے اسے سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے انڈیا کی تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق درخواست پر بھی کوئی کان نہیں دھرے تھے، جس سے دونوں ممالک میں تناؤ کی جیسی کیفیت پیدا ہوئی۔

Read more

پاکستان میں فٹبال تنازع اور خواتین فٹبالرز کی مایوسی: فیفا کی ڈیڈلائن ختم، اب کیا ہو گا؟

پاکستان کی فٹبال پچھلے دنوں اسوقت ایک نئے تنازعے سے دوچار ہوئی جب پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) سے وابستہ ایک گروپ، جس کے سربراہ اشفاق حسین شاہ ہیں، نے 27 مارچ کو لاہور میں پاکستان فٹبال ہاؤس پر قبضہ جما کر فیفا کی مقرر کردہ نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کے سربراہ ہارون ملک کو نکال باہر کردیا اور فٹبال کے معاملات خود سنبھال لیے۔

Read more

شناخت کی چوری: پنجاب کے ’پڑھے لکھے‘ چور فنگر پرنٹس کیوں چرا رہے تھے؟

اوکاڑہ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف لوگوں کے فنگر پرنٹس کے ذریعے سمیں نکلوا کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (احساس پروگرام) اور سٹوڈنٹس سپورٹ پروگرام جیسے سرکاری فلاحی اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ ہو کر اداروں سے ماہانہ امدادی رقوم نکلوا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق فنگر پرنٹس یعنی نشان انگوٹھا کو چوری کرنے کا ایک بہت ہی سائنسی اور دلچسپ طریقہ اختیار کر رکھا تھا۔

Read more

کورونا وائرس: کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی ’تیسری لہر‘ بچوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے؟

پاکستان میں اب تک اطلاعات کے مطابق 20 ہزار سے زیادہ بچے اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے دوران میڈیا میں ایسی کئی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس بار کم عمر بچے اس بیماری سے کافی متاثر ہو رہے ہیں۔

Read more

انڈیا، پاکستان تجارت: ’تجارت پر پابندی کی خبر اتنی تباہ کُن تھی کہ لوگوں نے کئی دنوں تک کھانا نہیں کھایا‘

حالیہ دنوں میں انڈیا اور پاکستان نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مگر گذشتہ دو برس سے زائد عائد رہنے والی تجارتی پابندیوں نے سرحد پر بسنے والے سینکڑوں خاندانوں کو اس حد تک متاثر کیا جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، مگر اب یہ لوگ پُرامید ہیں۔

Read more

روم میں اطالوی بحریہ کا افسر روس کو قومی سلامتی کی خفیہ دستاویزات دیتے ہوئے گرفتار

اٹلی کے دارالحکومت روم میں پولیس حکام نے اطالوی بحریہ کے ایک حاضر سروس افسر کو روسی فوج سے منسلک عہدے دار کو قومی سلامتی سے مطابق خفیہ دستاویز دیتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔ روسی فوج سے وابستہ اہلکار، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ روم میں روسی سفارت خانے میں کام کرتا ہے، کو ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے۔

Read more

کیا پاکستانی فوجی سربراہ انڈیا سے تعلقات میں ’نکسن چائنا سینڈروم‘ کا شکار ہیں؟

پاکستانی فوجی حکمران ہر بار اپنے ادوار میں انڈیا کو امن کی پیشکش کرنے میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں اور اس پر کوئی سیاسی ردعمل کیوں نہیں ہوتا؟ سیاسی ماہرین اس معمے کو ‘نکسن چائنا سینڈروم’ سے تشبیہ دیتے ہیں۔

Read more

ہندوستان سے چینی اور کپاس درآمد کی اجازت کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرین نے چینی اور کپاس کی انڈیا سے درآمد کو پاکستان کے لیے مثبت پیش رفت قرار نہیں دیا ہے تاہم ان کے مطابق ملک میں کپاس کی کمی اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا۔

Read more

پہلے ہاں پھر نہ، کیا ووکس ویگن اپنا نام تبدیل کر رہی ہے؟

خود کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں یہ دعویٰ کیا تھا وہ اپنا نام بدلنے جا رہی ہے۔ تاہم کمپنی کے نام کی تبدیلی کے بارے میں اب واضح ہوا ہے کہ کمپنی کا اپریل فول کا مذاق غلطی سے یکم اپریل سے پہلے ہی لیک ہو گیا۔

Read more

سوئٹزرلینڈ: فوج میں خواتین کو مردوں والا زیرِ جامہ پہننے پر مجبور نہیں کیا جائے گا

موجودہ نظام کے تحت فوج میں سب کو ایک ہی طرح کا یونیفارم دیا جاتا ہے، جس میں خواتین کو بھی مردوں والا زیرِ جامہ ہی پہنا پڑتا ہے۔ اگلے ماہ سے اس پر عمل شروع ہو جائے گا جس کے تحت خواتین کو موسم سرما اور گرما کے لیے دو اقسام کے انڈر وئیر مہیا کیے جائیں گے۔

Read more

جنرل ضیا الحق: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سابق فوجی حکمران کے خطاب سے قبل تلاوت ہوئی تھی یا نہیں؟

تلاوت کروانے کا فیصلہ ہو گیا لیکن اس میں ایک عملی رکاوٹ حائل تھی کہ جنرل اسمبلی کے پروٹوکول کے مطابق سربراہان ریاست کے خطاب کے دوران کوئی دوسرا شخص روسٹرم پر آسکتا ہے اور نہ ایجنڈے سے ہٹ کر کوئی دوسری بات کہی جا سکتی ہے۔ اس مشکل کا حل کیسے نکالا گیا؟

Read more

منی لانڈرنگ کے الزامات: ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے نے ایک غیر ملکی کمپنی میں تین ارب روپے سے زائد کے حصص (شیئرز) غیر قانونی طور پر منتقل کیے ہیں جو کہ منی لانڈنرنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔

Read more

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: پاکستانی حکومت نے انڈیا سے کپاس اور دھاگے کی درآمد کی اجازت دے دی

وزیر خزانہ حماد اظہر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ لاکھ ٹن چینی انڈیا سے درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جبکہ کپاس اور دھاگہ درآمد کرنے کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

Read more

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کا نوجوان اپنا بازو کھونے کے باوجود ماہر آف روڈ ڈرائیور کیسے بنا؟

سائیر عبداللہ دشوارگزار اور پُرخطر پہاڑی راستوں پر گاڑی چلاتے ہیں مگر ان راستوں پر گاڑی چلانے کی صلاحیت کو جو بات مزید خاص اور حیران کن بناتی ہے، وہ یہ کہ عبداللہ اپنی ساری ڈرائیونگ صرف بائیں ہاتھ سے کرتے ہیں کیونکہ اُن کے دائیں بازو کو بچپن میں ایک حادثے کے بعد کاٹ دیا گیا تھا۔

Read more

ایبٹ آباد کے نزدیک تیندوے کی موت: کیا زخمی ہونے والا شخص خود تیندوے کے پاس گیا؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیندوا اور ایک شخص گتھم گتھا ہیں اور زخمی شخص اپنی جان بچانے کی جدوجہد کررہا ہے۔ اتنی دیر میں ایک نوجوان پیچھے سے آتا ہے اور تیندوے کے سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے اس کو موقع پر ہلاک کر دیتا ہے۔

Read more

کیا پاکستان کا ’مثبت تشخص‘ صرف غیر ملکی بلاگرز کے کہنے سے اجاگر ہوتا ہے؟

ٹوئٹر پر کیتھرین جارج نامی صارف نے ایک سفید فام خاتون کی پاکستانی مردوں کے ساتھ تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ ’دنیا میں عورتوں کی کوئی ایسی عزت نہیں کرتا جتنا پاکستانی مرد کرتے ہیں۔‘

Read more

کیا چین اور ایران کے مابین سرمایہ کاری کا منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا؟

ماہرین کے مطابق تہران نے چین کے ساتھ طویل المدتی اقتصادی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سلامتی کے معاملات میں تعاون کر کے اپنے آپ کو نئے عالمی حالات کے لیے ایک طاقتور ملک بنانے کی کوشش کی ہے لیکن ایسا کرنے کی صورت میں جہاں ایک جانب وہ امریکہ کے نئے عتاب کا شکار بن سکتا ہے، وہیں دوسری جانب ممکن ہے کہ یہ معاہدہ اُسے امریکہ کی مسلسل پابندیوں کی تکلیف سے نجات بھی دلا دے۔

Read more

پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کا انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ’شکریہ‘ کا جوابی خط،

انتیس مارچ کو لکھے گئے اس خط میں وزیر اعظم عمران خان نے انڈین وزیرِ اعظم کے خط کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام بھی انڈیا سمیت تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

Read more

مغربی بنگال کا انتخاب اور ہندو مسلم شناخت: اویسی کی ریلی نماز پر اور یوگی کی جے شری رام کے نعروں پر ختم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے مغربی بنگال میں ایک انتخابی ریلی میں کہا ‘ممتا کہتی ہیں کہ انھوں نے مسلمانوں کو تحفظ دیا۔ یہ ممتا ہمیں کیا تحفظ فراہم کریں گی؟ صرف اللہ ہی ہمیں تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ ادھر بی جے پی کے ایک ریلی میں الزام لگایا گیا کہ ‘ممتا دیدی نے جے شری رام کے نعرے پر پابندی لگانے کی کوشش کی۔’ ریاست مغربی بنگال میں مذہبی شناخت کی سیاست پر ایک نظر۔

Read more

برسوں سے مفرور اطالوی مافیا کا رکن یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کرنے کے شوق میں پکڑا گیا؟

53 سالہ مارک فیرن بیرات نے ویڈیوز میں اپنے چہرے کو بڑی احتیاط سے چھپائے رکھا مگر وہ اپنے جسم پر بنے ٹیٹوز کو چھپا نہیں سکا اور ان کی مدد سے پولیس نے ان کی نشادہی کر لی۔

Read more

انڈیا میں کسانوں کا احتجاج: اداکارہ سونیا مان نے احتجاج کی حمایت کے لیے اپنا کیرئیر قربان کر دیا

انڈیا میں بالی وڈ کی اہمیت کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے لیکن ایک انڈین اداکارہ سونیا من نے خود اپنی مرضی سے ’دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت‘ کو کسانوں کے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے پوری طرح قربان کر دیا ہے۔

Read more

نائیکی کا انسانی خون والے ‘شیطانی جوتے‘ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ

معروف امریکی کمپنی نائیکی نے بروکلین آرٹ کولیکٹو ایم ایس سی ایچ ایف کے خلاف ایک متنازعہ ‘شیطانی جوتا‘ بنانے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں نائیکی کا کہنا ہے کہ کمپنی کے جملہ حقوق چوری کیے گئے ہیں۔

Read more

طارق بشیر چیمہ کے خاندان کو ویکسین لگانے کا معاملہ: کیا وفاقی وزیر نے اپنے خاندان کو ویکسین لگوانے کے لیے سیاسی اثرورسوخ استعمال کیا؟

سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر بشیر طارق چیمہ کی صاحبزادی کے انسٹاگرام سٹویرز پر مشتمل ایک ویڈیو وائرل میں وفاقی وزیر اور ماسک پہنے ایک اور شخص کے علاوہ مختلف عمروں کی بہت سی خواتین جن میں نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں، ایک ڈرائنگ روم میں بیٹھی ہیں جہاں ایک نرس باری باری انھیں ٹیکے لگا رہی ہیں۔

Read more

پاکستان میں شراب بنانے والی چینی کمپنی کا کارخانہ: ’یہ صرف چینی شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے‘

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا دعویٰ ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کے باعث چینی شہریوں کی بڑی تعداد میں پاکستان آمد کی وجہ سے یہ کارخانہ ان کی شراب کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے تاہم ابھی یہ بیرون ملک شراب برآمد نہیں کرے گا۔

Read more

چین کا بین الاقوامی کمپنی ایچ اینڈ ایم کو پیغام: ’سنکیانگ کی کپاس استعمال نہ کرنا خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے‘

چینی حکومت نے کپڑنے بنانے والی عالمی کمپنی ایچ اینڈ ایم کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انھوں نے سنکیانگ خطے میں اگنے والی کپاس کو خریدنا بند کیا تو وہ چین میں کاروبار کی مد میں ’پیسے نہیں کما سکیں گے۔‘

Read more

اداکار یاسر حسین سے خصوصی انٹرویو: ’انڈسٹری میں کتنے ہی لوگ ہیں جو اپنے معاشقے چھپا چھپا کر مرے جا رہے ہیں‘

بھرے مجمعے میں اپنی اہلیہ کو شادی کی پیشکش کرنی ہو، ترکی کے انتہائی مقبول ڈرامے ارطغرل پر تنقید کرنی ہو یا سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں سے نوک جھوک، یاسر حسین کم از کم ان تمام چیزوں سے نہیں ڈرتے تاہم ان کی باتیں اکثر لوگوں کو بری لگتی ہیں جس کے باعث وہ اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ

حماد اظہر پہلے ہی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کے عہدے پر موجود ہیں اور وزیرِ خزانہ کے طور پر وہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی معاشی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

Read more

بارہ کہو، اسلام آباد: دو پولیس افسروں نے بندوق کی نوک پر یرغمال بنائے گئے کمسن بچوں کو کیسے بازیاب کروایا؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ایک شخص نے بندوق کی نوک پر دو کمسن بچوں کو یرغمال بنا لیا۔ واقعے کا علم ہوتے ہی اسلام آباد پولیس کے ایس پی کیپٹن (ریٹائرڈ) حمزہ ہمایوں اور ایس ایس پی سید مصطفی ٰ تنویر نے آپریشن کا آغاز کیا اور چار گھنٹوں سے یرغمال بچوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

Read more

’کیا آپ مجھے مِس کر رہے ہیں‘: ٹرمپ ایک شادی کی تقریب میں پہنچ گئے

امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ اس اختتام ہفتے پر فلوریڈا میں مار آ لاگو کی تفریحی گاہ پر منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں ے جو بائیڈن، چین اور ایران پر کڑی تنقید کی

Read more

انڈیا: نابالغ لڑکی اور اسے ’ریپ‘ کرنے والے کو اکٹھے باندھ کر جلوس نکالا گیا

انڈین ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقے علی راج پور میں ایک نوجوان لڑکی کو ایک لڑکے کے ساتھ رسی سے باندھ کر پیٹا گیا اور پھر انھیں اسی حالت میں علاقے کا چکر لگوایا گیا۔

Read more

نیٹ فلیکس کا وہ شو جو سن یاس یعنی مینوپاز پر توجہ دلاتا ہے

ایک نئی نیٹ فلیکس سیریز میں مرکزی کردار ایک 49 سالہ خاتون کا ہے جو کہ اپنی عمر کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس سیریز نے عورتوں کی اپنے ہی جسم کے ساتھ عمر بھر کی جنگ پر ناظرین کی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ہے۔

Read more

داؤد اور ثنا: لاہور کے محبت کرنے والے جوڑے کی کہانی میں نئی پیش رفت، کیا داؤد کو مصنوعی بازو لگانا ممکن ہو گا؟

داؤد کی اہلیہ ثنا کی تو یہی خواہش تھی کہ ’داؤد کے بازو لگ جائیں اور یہ میرے آس پاس رہیں‘ تاہم اس بات کے کتنے امکانات موجود ہیں کہ داؤد کو ایسے بازو ملیں جن کی مدد سے وہ اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار پائیں؟

Read more

محمد انور: پاکستانی نژاد اوبر ایٹس ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد خاندان کی جانب سے بنائے گئے ’گو فنڈ می‘ نے سات لاکھ ڈالر اکٹھے کر لیے

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک پاکستانی نژاد اوبر ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ان کی فیملی کے ‘گو فنڈ می‘ صفحے کے ذریعے ایک لاکھ کے ہدف کے مقابلے میں سات لاکھ ڈالر سے زیادہ جمع کر لیے گئے ہیں۔

Read more

بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال: خوراک کی قلت کا شکار بنگلہ دیش خود کفیل کیسے بنا؟

سنہ 1971 کے فوراً بعد بنگلہ دیش متعدد مشکلات کا شکار تھا اور اسے ’باسکٹ کیس‘ (بحران سے دوچار ملک) کہا جاتا تھا، لیکن آزادی کے ٹھیک 50 سال بعد اب بنگلہ دیش کو ایک معاشی کامیابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تو اس سارے میں ایسا کیا بدلا اور یہ تبدیلی کیسے ممکن ہوئی؟

Read more

عامر خان اور فریال مخدوم سے خصوصی انٹرویو: ماضی میں مشکلات کا شکار جوڑا اپنی اصل شخصیات منظرِعام پر لانے کو بیتاب

برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال کی بظاہر پرتعش زندگی کے پیچھے اس جوڑے کے روز مرہ کے معمولات کیا واقعی عام لوگوں سے مختلف ہیں؟

Read more

سوئز کینال: پھنسا ہوا بحری جہاز اب تک نکالا نہ جا سکا، کنٹینر اتارنے کی تیاریوں کا حکم

ایک شپنگ ماہر کے مطابق کنٹینروں کو دوسرے جہاز میں منتقل کرنے کے لیے حکام کو ایسی کرین لانی ہوں گی جو کہ دو سو فٹ تک کی اونچائی تک پہنچ سکیں۔

Read more

ایپوفس: تین فٹبال میدانوں جتنے بڑے سیارچے سے زمین کو ’سو سال تک خطرہ نہیں‘

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم اگلے 100 برسوں تک ’اپوفس‘ نامی سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے، لہذا زمین پر رہنے والے اب سکون کی سانس لے سکتے ہیں۔

Read more

بنوں میں چار کم عمر دوستوں کا قتل: مظاہرین کا اسلام آباد کی جانب مارچ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جانی خیل کے مقام پر چار نو عمر لڑکوں کے قتل کے خلاف سات روز سے جاری دھرنے کے منتظمین نے اتوار کی صبح دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تاہم جانی خیل بنوں سے اسلام آباد روانہ ہونے والے قافلے کا دو کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد ہی دریائے تونچی کے مقام پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔

Read more

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر موٹاپا چھپانے والی ایپس سے ’نوجوان غذائی مسائل کے شکار ہو سکتے ہیں‘

ماہرین کا خیال ہے کہ مصنوعی طور پر کمر پتلی یا باڈی دکھانے والی ایپس کی سوشل میڈیا پر تشہیر سے نوجوان تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں اور یہ ان کی غذا میں بے ترتیبی کا باعث بن سکتی ہیں۔

Read more

ارجنٹینا: وہ لڑکیاں جو اپنے والد کے ہاتھوں اذیتیں سہنے والے افراد کو انصاف دلوانا چاہتی ہیں

سنہ 1970 اور 80 کی دہائیوں میں ہزاروں لوگوں کو اذیت پہنچانے اور ’غائب‘ کرنے والے افراد کی بیٹیوں میں سے کچھ اب ارجنٹینا کی تاریخ کے اس سیاہ باب پر بات کر رہی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ پُرتشدد فوجی انقلاب کے 45 سال بعد ان کے والد بھی اب انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں۔

Read more

مصر کے ’جلاوطن‘ ٹی وی چینلز کو ترکی میں بھی مشکلات کیوں؟

مصر کے بارے میں اب انقرہ کی سوچ میں تبدیلی آ رہی ہے اور وہ مصر سے اپنے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں ہے۔ بدلتے ہوئے حالات میں اب ان چینلز کو مصری حکام اور صدر عبدالفتح السیسی پر اپنی کڑی تنقید میں نرمی پیدا کرنا ہو گی۔

Read more

عجمان میں پھنسے پاکستانی انجینیئر: ’ساری تنخواہ لے لو مگر پاکستان واپسی کا ویزہ دے دو‘

عالمی وبا کے دوران پابندیوں کی وجہ سے عجمان کی بندرگاہ پر پھنسے دو پاکستانی نوجوان انجینیئر عبداللہ مختار اور ارمغان حیدر مایوس ہیں کہ وہ گھر والوں کے ساتھ کسی خوشی یا غمی کے لمحے میں شرکت نہیں کر سکتے۔

Read more

رونالڈو: پرتگال اور سربیا کا میچ ڈرا، گول مسترد ہونے پر فٹبالر کا شدید ردعمل اور سوشل میڈیا پر تبصرے

پرتگال اور سربیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ دو دو کی برابری کے ساتھ ڈرا ہوا لیکن میچ کے اختتام سے چند لمحے قبل پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے۔

Read more

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے آنے والا سرمایہ پاکستان کی معیشت کے لیے کتنا مفید ہے؟

مالیاتی امور کے ماہرین کے مطابق ان اکاؤنٹس کے ذریعے آنے والے سرمایے کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملا ہے، جو ڈالر اور روپے کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

Read more

بجلی کا بل: تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں عام آدمی کے بجلی کے بل میں کتنا اضافہ ہوا؟

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور حزب اختلاف کی طرف سے سخت تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن اب تک تحریکِ انصاف کی حکومت میں عام آدمی کے بجلی کے بل میں کتنا اضافہ ہوا؟

Read more

مودی کے دورۂ بنگلہ دیش کے خلاف مظاہروں میں پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان

بنگلہ دیش میں جمعہ کو انڈین وزیر اعظم کے دورے کے خلاف پانچ مظاہرین کی ہلاکت کے بعد اتوار کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ان کی ویب سائٹ اور میسیجنگ ایپ جمعہ سے بند ہے۔

Read more

بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال: ’بدقسمتی سے میں نے اس جنگ میں اپنے خاندان کے بہت سے افراد کو کھو دیا‘

پچاس سال پہلے بنگلہ دیش نے ایک تنازع کے بعد مارچ 1971 میں پاکستان سے اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا چنانچہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی بنگالی ماں اور آئرش والد کے ہاں پیدا ہونے والی برطانوی گلوکارہ جوئی کروکس کے لیے مارچ کا مہینہ ایک جذباتی مہینہ ہے۔

Read more

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈپٹی سینیٹ کے چناؤ کے معاملے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی جاری

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈپٹی سینیٹ کے چناؤ کے معاملے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی جاری ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹے سے عہدے کے لیے جمہوری مقصد کو نقصان پہنچایا ہے اور لکیر کھچ گئی ہے صف بندی ہو گئی ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

Read more

700 سے زیادہ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی پر امریکی یونیورسٹی 85.2 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر راضی

امریکہ کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں سنہ 1990 سے لے کر سنہ 2016 تک طالبات کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنانے والے ماہرِ امراضِ نسواں کے خلاف مناسب وقت اور بروقت کارروائی نہ کرنے پر مقدمہ روک دیا گیا ہے کیونکہ یونیورسٹی نے ان طالبات کو ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے نقصان کے طور پر 85.2 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

چین نئے دوستوں کی تلاش میں: چین اور خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی قربت کیا امریکہ کے لیے بڑا چیلنج ہو گا؟

ایک طرف چین اور روس علاقائی سکیورٹی پر بات چیت کر رہے ہیں اور امریکی اتحاد کو چیلنج کر رہے ہیں تو دوسری طرف چین نے خلیجی ممالک سے اپنی قربت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Read more

کوئٹہ میں سات سال کی بچی نے اپنے بہن بھائیوں کے قتل کے ملزم کو ’تصویر سے پہچان لیا‘

کوئٹہ پولیس کے مطابق ایک ننھی بچی اس خوفناک منظر کی واحد چشم دید گواہ ہے جب ایک شخص نے ان کے گھر داخل ہو کر نہ صرف ان کا بلکہ ان کے بہن بھائیوں کے گلے بھی کاٹے تھے۔ یہ واقعہ تقریباً دو ہفتے قبل پیش آیا تھا۔

Read more

ماحولیاتی سمٹ: امریکی صدر جو بائیڈن کی 40 عالمی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت، پاکستان کا نام شامل نہیں

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو ایک ورچوئل سمٹ کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 40 عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان شامل نہیں۔

Read more

مصر میں سوئز نہر بند ہونے سے آپ کی جیب کیسے متاثر ہو سکتی ہے؟

مصر کی نہر سوئز کی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جہاز کو دوبارہ گہرے پانی میں لے جایا جائے اور اس کے لیے جہازوں کو کھینچنے والی کشتیاں، ڈریجرز اور بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Read more

کیا پاکستانی حزب اختلاف میں انتشار ماضی کی طرح اس بار بھی ’ٹریپ‘ ثابت ہو گا؟

سنہ 1977 میں جیسے ہی ذوالفقار علی بھٹو نے عام انتخابات کا اعلان کیا، حزب اختلاف ڈرامائی طور پر متحد ہو گئی۔ وہ جان ہی نہ سکے تھے کہ حزب اختلاف کے درمیان ہم آہنگی اس قدر گہری تھی اور شاید وہ اس جال میں پھنس گئے تھے۔

Read more

شیزوفرینیا: ذہنی صحت کے مریض کو ’تعویز نہیں علاج کی ضرورت ہے‘

عینی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’اتنے برسوں اور قسم قسم کے علاج کے بعد میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ اس بیماری کا کسی سائے یا جن سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ذہنی بیماری ہے۔‘

Read more

آئی ایم ایف شرائط: زیادہ خود مختار سٹیٹ بینک پاکستان کی معاشی ترقی پر کیسے اثرانداز ہو گا؟

نوے کی دہائی میں ہونے والی ترامیم کے تحت سٹیٹ بینک کو خود مختاری حاصل ہے تاہم تازہ ترین ترامیم اسے بہت زیادہ خود مختار بنا دیں گی اور ماہرین معیشت کے مطابق اب یہ کسی حکومتی ادارے کو اپنی پالییسوں کے لیے جوابدہ نہیں ہو گا۔

Read more

عورت مارچ اسلام آباد کی منتظمین کے خلاف پشاور سیشن کورٹ کے فیصلے کی مذمت

عورت آزادی مارچ اسلام آباد نے پشاور کی ایک سیشن عدالت کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس میں عورت آزادی مارچ اسلام آباد کی منتظمین کے خلاف ضابطہ فوجداری کے سیکشن 22 اے کے تحت الزام کے مطابق مذہبی طور پر ’گستاخانہ کلمات‘ کہنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Read more

نریندر مودی کے دورے کے خلاف بنگلہ دیش میں احتجاج، چار ہلاک

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کے 50ویں یوم آزادی کے موقعے پر منعقد تقریب میں شرکت کے لیے ڈھاکہ گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کے خلاف ملک میں مظاہرے ہوئے جن میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متعدد مسلم رہنما اور بائیں بازو کی تنظیمیں انڈین وزیر اعظم کے دورے کی مخالف ہیں۔

Read more

پیغمبر اسلام کے خاکے کے معاملے کو ’ہائی جیک‘ کیا جا رہا ہے: بیرونس وارثی

برطانیہ کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی سینیئر رکن پارلیمان بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ ایک سکول میں پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھائے جانے کے واقعے کو دونوں جانب کے انتہاپسند لوگ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Read more

پیٹرولیئم بحران 2020 کی تحقیقات: عمران خان کا معاونِ خصوصی برائے پیٹرولیئم ندیم بابر کو استعفیٰ دینے کی ہدایت

وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے معاونِ خصوصی برائے پیٹرولیئم ندیم بابر کو گذشتہ برس پیدا ہونے والے پیٹرولیم بحران کی فورینزک تحقیقات سے قبل استعفیٰ دینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے علاوہ سیکریٹری پیٹرولیئم کا بھی تحقیقات سے قبل تبادلہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read more

وہ حکومتیں جو معیشت کو بچانے کے لیے منفی شرح سود پر قرض دیتی ہیں

اگر کسی ملک میں شرح سود کم ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بچت کرنے کا سب سے برا وقت ہے۔ اس لیے لوگوں اور کمپنیوں سے زیادہ خرچ کرانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ سود کی شرح کم کر دی جائے۔ چند ممالک ایسے ہیں جہاں بینک منفی شرح سود پر قرض دیتے ہیں۔

Read more

ڈبل میوٹینٹ: انڈیا میں کورونا وائرس کی نئی قسم کتنی خطرناک ہے؟

وائرس کی جینیاتی شکل میں تبدیلی سے یہ زیادہ آسانی سے لوگوں کو بیمار کرسکتا ہے اور اینٹی باڈیز سے بچ سکتا ہے چنانچہ اگر وائرس صحیح طریقے سے اپنی شکل تبدیل کر لیتا ہے تو یہ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کو دوبارہ بیمار کر سکتا ہے۔

Read more

ایک ہی حکمت عملی بار بار دہرا کر مختلف نتائج کی توقع درست نہیں: انڈین آرمی چیف

پاکستان اور انڈیا کے درمیان گذشتہ چند برسوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد تعلقات میں سردمہری کی برف پگھلنے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں، اور اسی تناظر میں انڈیا کی برّی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نراونے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے سیز فائر کے حالیہ مشترکہ اعلامیے کے بارے میں خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل کے بارے میں اچھی امید ظاہر کی۔

Read more

براڈکاسٹر کنول نصیر اور ڈرامہ نگار حسینہ معین کی وفات، پاکستانی شائقین کا خراجِ عقیدت

کنول نصیر اور حسینہ معین دونوں ہی نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا اور اپنے کام کے ذریعے علمیت پسندی اور خود مختاری کو فروغ دیا۔

Read more

حریم شاہ: خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ کی ساڑھے تین سال کی بچی سے ریپ، قتل کی تصدیق

حریم شاہ 24 مارچ کو لاپتہ ہوئی تھیں اور جمعرات 25 مارچ کو اُن کی لاش برآمد ہوئی جس پر تشدد کے نشان موجود تھے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمے میں قتل کے ساتھ ریپ کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔

Read more

آئی ایم ایف شرائط کے تحت قرض کی وصولی پاکستان میں عام آدمی کو کیسے متاثر کرے گی؟

ماہرین معیشت کے مطابق آنے والے دنوں میں اس مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے جو ملکی معاشی پیداوار کو بری طرح متاثر کرے گا اور مصنوعات کو مہنگا کرے گا۔

Read more

دلی: مسلمان لڑکے پر تشدد اور پاکستان مخالف نعرے لگوانے کی ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد دلی پولیس نے اس ویڈیو میں مبینہ تشدد کرنے والے ملزم اجیت گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نے ان کے ساتھی اور ویڈیو بنانے والے کی شناخت دیپک کے طور پر کی ہے تاہم پولیس ابھی تک انھیں گرفتار نہیں کر سکی۔

Read more

گوادر میں ترقی اور خوشحالی کے حکومتی دعووں اور وعدوں میں کتنی حقیقت ہے؟

گوادر میں نئی بندرگاہ کی تعیمر نے مقامی آبادی کو کب کتنا فائدہ پہنچایا اور ان کی معاشی اور سماجی حالت میں کیا بہتری آئی۔ حکومت کے گوادر میں ترقی اور خوشحالی کی دعووں اور وعدوں میں کتنی حقیقت ہے اور مقامی آبادی وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کیا رائے رکھتی ہے؟

Read more

شوبز ڈائری: فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر عالیہ بھٹ کی عدالت طلبی

عمران ہاشمی کا اپنی فلموں کے بارے میں نیا دعویٰ، عالیہ بھٹ کی عدالت طلبی اور کیارا اڈوانی نے ایک بااختیار خاتون کے کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ یہ سب پڑھیے آج کی شوبز ڈائری ہیں۔

Read more

بنگلہ دیش کی 50ویں سالگرہ: کیا معاشی ترقی کی دوڑ میں ملک نے جمہوری روایات کو پیچھے چھوڑ دیا؟

بنگلہ دیش کو بہت سے لوگ ترقی کی ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن ملک کی 50ویں سالگرہ کے موقعے پر کچھ لوگ ان خدشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ ملک سیاسی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے ماحول میں یک جماعتی نظام کی طرف بڑھ رہا ہے اور ان جمہوری اقدار اور اصولوں کو خطرات لاحق ہو گئے جن پر اس ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

Read more

مولانا گل داد: طالبان کے خلاف اپنی بہادری اور قربانیوں پر تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے مولانا گل داد کون ہیں؟

پاکستان کے سابقہ قبائلی علاقے باجوڑ میں جب شدت پسندی عروج پر تھی تو مولانا گل داد ایک ایسی آواز تھی جس نے طلبان شدت پسندوں کی بھرپور مخالفت کی اور انھیں اب حکومت کی جانب سے ان کی خدمات، بہادری اور قربانیوں کے بدلے میں تمغہ شجاعت سے نوازا گیا ہے۔

Read more

سترہ سال بعد سیدو شریف ائیرپورٹ سوات کے لیے فضائی سروس شروع

ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہوائی اڈوں کو بحال کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں سیدو شریف کے لیے پروازوں کو سترہ سال بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

Read more

انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں: انڈیا اقوام متحدہ میں سری لنکا کے خلاف قرارداد پر کیوں خاموش رہا؟

اس قرارداد کا نام اور مقصد ‘سری لنکا میں مفاہمت کے عمل، احتساب اور انسانی حقوق کو فروغ دینا‘ تھا اور اس میں سری لنکا میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس قرارداد پر ووٹنگ کے دوران چین اور پاکستان نے اس کی مخالفت کی تاہم انڈیا نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

Read more

سٹرنگز بینڈ کے خاتمے کا اعلان: سٹرنگز نے 33 برس کی رفاقت کا خاتمہ کر کے اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ دیا

پاکستان میں مقبول بینڈ ’سٹرنگز‘ کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کی جانب سے جمعرات کے روز 33 برس بعد بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستانیوں کی کئی نسلوں کی بچپن کی یادیں سٹرنگز کے گانوں سے جڑی ہیں۔

Read more

عمران خان کی میڈیا ٹیم سے میٹنگ: کورونا میں مبتلا وزیراعظم کی میڈیا ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم

سوشل میڈیا پر اکثر صارفین عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی ایک تصویرکو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ان تمام افراد کو اب کچھ عرصہ تک قرنطینہ میں رہنا چاہیے جو عمران خان سے ملنے گئے تھے۔

Read more

اسرائیل: نئی حکومت بنانے میں اسلامی جماعت کے رہنما منصور عباس ’کِنگ میکر‘ ثابت ہوں گے؟

اسرائیلی عربوں کے حقوق اور فلسطینی ریاست کے حق میں بات کرنے والے رہنما منصور عباس کی جماعت اسرائیل کے عام انتخابات کے متوقع نتائج کے مطابق پانچ سیٹیں جیت سکتی ہے اور ان کی یہ فتح حکومت بنانے میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

Read more

نہر سوئز میں دیو ہیکل بحری جہاز پھنس گیا: نہر سوئز کو بلاک کرنے والے بحری جہاز کے مالک نے معافی مانگ لی

مصر کی نہر سوئز کو گذشتہ منگل سے بلاک کرنے والے دیو ہیکل مال بردار بحری جہاز کے جاپانی مالک نے اس کے باعث عالمی تجارت میں پیدا ہونے والے خلل پر معذرت کر لی ہے۔ تقریباً 150 بحری جہاز اس انتہائی اہم گزرگاہ میں موجود اس وقت قطار میں لگے اس بحری جہاز کے نکلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Read more

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا عدالتی حکم

پاکستان میں سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے محروم کرنا کسی طور پر بھی آئینی نہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سنہ2016 میں ہوئے تھے اور ان اداروں کی پانچ سال کی مدت اس سال دسمبر میں پوری ہونی ہے۔ یہ بلدیاتی ادارے سنہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد ختم کیے گئے تھے۔

Read more