ہانگ کانگ سکیورٹی قانون: امریکہ نے متنازع قانون سے منسلک چینی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ایسے حکام پر ویزا پابندیاں عائد کر رہا ہے جو ہانگ کانگ کی عوام کی خودمختاری مجروح کرنے کے ذمہ دار تھے۔ پومپیو کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں سے جماعت کے ’موجودہ اور سابق‘ ارکان دونوں متاثر ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام صدر ٹرمپ کے اس وعدے کی پیروی ہے جس کے مطابق چین کو ہانگ کانگ کی خود

Read more

کراچی پی آئی اے کے طیارہ کا حادثہ: قومی فضائی کمپنی نے ’مشتبہ لائسنس‘ کے حامل 141 پائلٹس گراؤنڈ کر دیے

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے غیر ملکی سفیروں اور شعبہ ہوا بازی کے عالمی نگراں اداروں کو مطلع کیا ہے کہ پی آئی اے سے وابستہ مشتبہ لائسنس کے حامل تمام 141 پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے تمام سفیروں اور عالمی نگراں اداروں کو ایک خط کے ذریعے اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ اس

Read more

پاکستان کا دورہ انگلینڈ: 20 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان، 10 متاثرہ کھلاڑیوں میں سے چھ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 20 رکنی سکواڈ اور 11 سپورٹ سٹاف کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ابتدا کورونا وائرس سے متاثرہ 10 کھلاڑیوں میں سے چھ کے ٹیسٹ بھی منفی آ گئے ہیں۔ سکواڈ کا اعلان ان تمام اراکین کے دوسری مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ قومی سکواڈ اتوار کی صبح ایک خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہو گا جہاں اسے اگست اور

Read more

وومنز ورلڈ کپ 2023 ک میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ

فائنل کا انعقاد ویسٹرن سڈنی میں 2000 کے اولمپکس کا سٹیڈیم میں ہوگا فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے 2023 وومنز ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا کے مقابلے میں دونوں ملکوں کی مشترکہ بولی منظور کر لی گئی۔ برازیل اور جاپان نے پہلے ہی اس ماہ کے اوائل ہی میں میزبانی کی دوڑ سے نکل جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ’بھیک مانگنے سے اچھا ہے فٹ

Read more

پولیس کی زیر حراست باپ بیٹے کی موت، انڈیا میں ہنگامہ برپا

انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں پولیس کی حراست میں ایک باپ اور بیٹے کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تمل ناڈو میں جہاں ابھی کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں وہاں 58 سالہ پی جے راج اور ان کے 38 سالہ بیٹے فینکس کو پولیس نے مقررہ وقت سے زیادہ دکان کھلی رکھنے پر گرفتار کر لیا تھا۔ باپ بیٹا دونوں کو پولیس نے رات بھر

Read more

جب چین کے معاملے پر کانگریسیوں اور حزب اختلاف دونوں نے جواہر لال نہرو کو گھیرا

جیسے ہی یہ معلوم ہوا کہ چین نے انڈیا کی سرزمین میں پیش قدمی کی ہے، پرجا سوشلسٹ پارٹی سے لے کر سوتنتر پارٹی تک، لوہیا کی سوشلسٹ اور جن سنگھ سب نے مل کر انڈیا کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو پر ایسے حملے شروع کیے جو ان پر پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔ ان سب کی قیادت جن سنگھ کے ایک نسبتاً نوجوان رہنما اٹل بہاری کر رہے تھے۔ 12 ستمبر سنہ 1959 کو انھوں نے لوک

Read more

دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی حیرت انگیز تصاویر

رواں ہفتے دنیا بھر میں پیش آنے والے چند دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات کی منتخب تصاویر Chung Sung-Jun / Getty Imagesجنوبی کوریائی اداکار فوجیوں کا روپ دھار کر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں Kirill Yasko / Host Photo Agency via Getty Imagesروس کے شہر یوژنو سخالنسک میں فوجی اہلکار وکٹری ڈے کی پریڈ میں شریک ہیں جو کہ دوسری عالمی جنگ کے اختتام کو 75 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی تھی۔ یہ پریڈ نو مئی

Read more

فیس بک کا ممکنہ طور پر ’ضرر رساں مواد‘ پر لیبل لگانے کا اعلان

اب تک 90 سے زائد اشتہار دہندگان فیس بک کے بائیکاٹ میں شریک ہو چکے ہیں فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اب اُن ممکنہ طور پر ضرر رساں پوسٹس پر لیبل لگانے شروع کرے گا جنھیں وہ ان کی ابلاغی قدر اور اہمیت کی وجہ سے اپنے پلیٹ فارمز سے نہیں ہٹاتا۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا کمپنی پر اپنے پلیٹ فارم پر مواد کی ماڈریشن، بالخصوص امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس کے حوالے سے دباؤ

Read more

انڈیا اور چین کا سرحدی تنازع: ’چین اپنی ذمہ داری سمجھے اور ایل اے سی پر اپنی طرف جائے، چین میں انڈیا کے سفیر کا بیان

انڈیا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں انڈین سفیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو امید ہے کہ چین تناؤ کو کم کرنے اور ڈس انگیج ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایکچوئل لائن آف کنٹرول یعنی ایل اے سی ک اپنی طرف واپس چلا جائے۔ خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق انڈیا کے سفیر وکرم مصری نے کہا ہے کہ ‘انڈیا نے ہیمشہ سے ایل اے سی میں اپنی

Read more

کورونا وائرس: سری لنکا میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو نذرِ آتش کیوں کیا جا رہا ہے؟

Nikita Deshpandeمیتوں کو جلانا اسلامی عقائد کے خلاف ہے سری لنکا میں بسنے والے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ حکام کورونا وائرس کی وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھیں اپنے مُردوں کو دفنانے کے بجائے غیر اسلامی طریقے سے جلانے پر مجبور کر کے اُن سے امتیازی سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ سری لنکا کی مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والی 44 برس کی فاطمہ رینوزہ کو چار مئی کو ایک مقامی ہسپتال میں کووِڈ 19 کے شبہے میں

Read more

اسرائیل: اقوامِ متحدہ کی گاڑی میں مبینہ سیکس کی ویڈیو پر ادارے کی تحقیقات، ایکشن کی یقین دہانی

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس کے ترجمان سٹیفان ڈوجاریک نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں نظر آنے والے رویے کو قابلِ نفرت قرار دیا ہے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل میں اپنے ادارے کی ایک گاڑی میں مبینہ طور پر سیکس کی ویڈیو پر ‘صدمے اور شدید اضطراب’ کے شکار ہیں۔ ویڈیو کلپ میں سرخ لباس پہنے ایک خاتون کو اقوامِ متحدہ کے نشانات والی ایک سفید جیپ کی پچھلی سیٹ میں ایک مرد

Read more

اسپ لیلیٰ: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی وہ گھوڑی جس کے حصول کے لیے 12 ہزار جانیں داؤ پر لگیں

18ویں صدی کا 30واں سال۔ اندرون شہر کی سڑکوں کو رگڑ رگڑ کر دو روز تک دھویا جانا اشارہ دے رہا تھا کہ جسے ان پر چلنا ہے وہ انتہائی خاص ہے۔ لاہور تب پنجاب کے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی راجدھانی تھا۔ 19 برس کی عمر میں جولائی سنہ 1799 میں لاہور پر قبضہ کرنے کے بعد اپنے نام ‘رن جیت’ یعنی ‘ میدانِ جنگ میں فاتح’ کی لاج رکھتے ہوئے گوجراں والا کے یہ سکھ جاٹ جنگجو امرتسر، کشمیر،

Read more

چین اور انڈیا کے سرحدی تنازع میں ’دنیا کی چھت‘ کہلائے جانے والے علاقے تبت کا کیا کردار ہے؟

چین اور انڈین فوج کے درمیان لداخ میں 15 جون کو ہونے والے تصادم سے قبل سنہ 2017 میں بھی دونوں جوہری طاقتوں کی مسلح افواج ڈوکلام کے علاقے میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئی تھیں۔ چین اور انڈیا کے درمیان تنازع مغرب میں لداخ سے لے مشرق کی طرف ڈوکلام، نتھولہ اور ریاست اروناچل پردیش کی وادی توانگ تک پھیلا ہوا ہے۔ چین ہمیشہ ہی اروناچل پردیش کے توانگ علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: ایف بی آر کیا ممکنہ کارروائی کر سکتا ہے؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق درخواستوں پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہویے اگلے چند روز میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ اور بچوں کو نوٹس جاری کرے گا۔ 19 جون کو سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ کے اکثریت کے فیصلے میں اس معاملے کو ایف بی آر کو بھیجنے اور متعقلہ حکام کو سات روز میں نوٹس جاری کرنے

Read more

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سوشل میڈیا صارفین کی حکومت پر تنقید

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول

Read more

’فیئر اینڈ لولی‘ کے نام میں تبدیلی کا اعلان: امریکہ میں تین پاکستانی سہیلیاں جنھوں نے ’فیئر کے بغیر لولی‘ کو ممکن بنایا

پاکستان ہو یا انڈیا اکثر نوجوان لڑکیاں اپنی رنگت نکھارنے اور خود کو گورا کرنے کے لیے کئی پاپڑ بیلتی ہیں۔ یوں تو بازار میں ’گورے پن‘ کی ڈھیروں مصنوعات موجود ہیں لیکن ’فیئر اینڈ لولی‘ کے نام سے بکنے والی کریم کا کوئی مقابلہ ہی نہیں رہا۔ یہاں تک کہ رنگت نکھارنے والی اکثر کریموں کو ’فیئر اینڈ لولی‘ کہہ کر ہی پکارا جاتا ہے۔ لیکن اب اس مشہورِ زمانہ کریم بنانے والی کمپنی یونی لیور نے اعلان کیا

Read more

لندن میں 10ویں منزل سے چھ سالہ بچے کو نیچے پھینکنے والے شخص کو 15 سال قید

لندن کی ٹیٹ ماڈرن گیلری کی عمارت کی 10ویں منزل سے ایک چھ سالہ بچے کو پھینکنے والے ایک برطانوی نوجوان کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ لندن کے علاقے نارتھ ہولٹ کے 18 سالہ رہائشی جونٹی بریوری کے بارے میں استغاثہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اگست میں ملزم نے بچوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس واردات کا نشانہ بننے والے بچے کے سر میں ایسے زخم آئے جس سے

Read more

عمران خان کا دورہ مظفر آباد: ’مودی دماغی خلل کا شکار ہیں، اپنے آپ کو ہٹلر کا جانشین سمجھتے ہیں‘

Reuters/Getty Images وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک مرتبہ پھر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’انڈین وزیر اعظم کوئی عام انسان نہیں بلکہ سائیکوپیتھ ہیں جو اپنے آپ کو ہٹلر کا جانشین سمجھتے ہیں۔‘ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ’احساس ایمرجنسی کیش پروگرام‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے پاکستانی بہت

Read more

گلاسگو: ’چاقو سے حملے میں تین افراد ہلاک‘

سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایک ہوٹل کے زینے میں تین افراد کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ سکاٹ لینڈ کے پولیس کے محکمے #سکاٹ لینڈ پولیس فیڈریشن’ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک پولیس افسر پر بھی چاقو سے وار کیے گئے۔ مسلح پولیس اہلکار ویسٹ جارج سٹریٹ میں

Read more

انڈیا میں کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی: ’مودی حکومت چین سے ہماری‎ زمین واپس کب لے گی؟‘

انڈیا میں حزب اختلاف کی رہنما اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے لداخ میں بظاہر چینی فوج کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے ردعمل میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سے سوال کیا ہے کہ حکومت بتائے کہ وہ چینی فوجیوں کو انڈین خطے سے کب اور کیسے نکل باہر کرے گی۔ سونیا گاندھی نے جمعے کو ایک ویڈیو پیغام میں مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’وزیر اعظم کہتے ہیں ہماری سرزمین پر کسی

Read more

انڈیا میں کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی: ’مودی حکومت چین سے ہماری‎ زمین واپس کب لے گی؟‘

Getty Images </figure>&#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1605;&#1740;&#1722; &#1581;&#1586;&#1576; &#1575;&#1582;&#1578;&#1604;&#1575;&#1601; &#1705;&#1740; &#1585;&#1729;&#1606;&#1605;&#1575; &#1575;&#1608;&#1585; &#1705;&#1575;&#1606;&#1711;&#1585;&#1740;&#1587; &#1662;&#1575;&#1585;&#1657;&#1740; &#1705;&#1740; &#1589;&#1583;&#1585; &#1587;&#1608;&#1606;&#1740;&#1575; &#1711;&#1575;&#1606;&#1583;&#1726;&#1740; &#1606;&#1746; &#1604;&#1583;&#1575;&#1582; &#1605;&#1740;&#1722; &#1576;&#1592;&#1575;&#1729;&#1585; &#1670;&#1740;&#1606;&#1740; &#1601;&#1608;&#1580; &#1705;&#1746; &#1576;&#1681;&#1726;&#1578;&#1746; &#1729;&#1608;&#1574;&#1746; &#1583;&#1576;&#1575;&#1572; &#1705;&#1746; &#1585;&#1583;&#1593;&#1605;&#1604; &#1605;&#1740;&#1722; &#1608;&#1586;&#1740;&#1585; &#1575;&#1593;&#1592;&#1605; &#1606;&#1585;&#1740;&#1606;&#1583;&#1585; &#1605;&#1608;&#1583;&#1740; &#1705;&#1740; &#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1587;&#1746; &#1587;&#1608;&#1575;&#1604; &#1705;&#1740;&#1575; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1576;&#1578;&#1575;&#1574;&#1746; &#1705;&#1729; &#1608;&#1729; &#1670;&#1740;&#1606;&#1740; &#1601;&#1608;&#1580;&#1740;&#1608;&#1722; &#1705;&#1608; &#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1606; &#1582;&#1591;&#1746; &#1587;&#1746; &#1705;&#1576; &#1575;&#1608;&#1585; &#1705;&#1740;&#1587;&#1746; &#1606;&#1705;&#1604; &#1576;&#1575;&#1729;&#1585; &#1705;&#1585;&#1746; &#1711;&#1740;&#1748; سونیا گاندھی نے جمعے کو ایک ویڈیو پیغام میں مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’وزیر اعظم کہتے ہیں ہماری سرزمین

Read more

وادی گلوان میں انڈیا، چین تنازع: کیا انڈیا چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا متحمل ہو سکتا ہے؟

انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی متنازع علاقے وادئ گلوان میں دونوں ملکوں کی افواج کی جھڑپ کے بعد سے انڈیا میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی آوازیں اٹھ رہی ہیں حالیہ دنوں میں دو جوہری طاقتوں، انڈیا اور چین، کی سرحد پر خون ریز تصادم کے بعد سے انڈیا میں چین مخالف جذبات بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کوہِ ہمالیہ میں انڈیا اور چین کے ایک سرحدی متنازع علاقے وادی گلوان میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ہونے

Read more

مہرانگ بلوچ: ’جب بھائی لاپتہ ہوا تو میں نے نقاب اتار پھینکا اور احتجاج شروع کر دیا‘

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طلبہ کے ایک احتجاج کے دوران بولان میڈیکل کالج کی طالبہ مہرانگ بلوچ سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر موجود کئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدھ کو مہرانگ بلوچ کو خواتین پولیس اہلکار گرفتار کر رہی ہیں۔ بعد ازاں اسی روز انھیں رہا کر دیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بیان جاری کیا تھا کہ ’حکومت نے کسی طالب علم کی گرفتاری

Read more

مہرانگ بلوچ: ’جب بھائی لاپتہ ہوا تو میں نے نقاب اتار پھینکا اور احتجاج شروع کر دیا‘

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طلبہ کے ایک احتجاج کے دوران بولان میڈیکل کالج کی طالبہ مہرانگ بلوچ سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر موجود کئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدھ کو مہرانگ بلوچ کو خواتین پولیس اہلکار گرفتار کر رہی ہیں۔ بعد ازاں اسی روز انھیں رہا کر دیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بیان جاری کیا تھا کہ ’حکومت نے کسی طالب علم کی گرفتاری

Read more

کیا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کبھی ختم ہو سکے گی؟

افغانستان کی فوج کے خصوصی دستوں کی کابل میں پاسنگ آوٹ پریڈ لندن کے مغرب میں واقع علاقے ریڈنگ میں گذشتہ ہفتے کے دن چاقو سے جان لیوا حملہ اس پریشان کن بات کی یاد دہانی کراتا ہیں کہ دہشت گردی کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ تو پھر اس دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کا کیا ہوا جس کے بارے میں سنہ 2001 میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اعلان کیا تھا؟ کیا یہ جنگ ابھی

Read more

جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کا انتقال: کارل مارکس سے مولانا مودودی تک سفر

کراچی میں تازہ وارد ایک نوجوان سید منور حسن کی خدمت میں حاضر ہوا، ٹٹول کر جیب سے ایک رقعہ نکالا اور جھک کر انھیں پیش کر دیا۔ سید صاحب نے دیکھے بغیر اِسے میز پر ڈالا، کچھ دیر کے لیے دراز ٹٹولی، فارغ ہو کر اچٹتی سی ایک نگاہ رقعے پر ڈالی اور اٹھ کھڑے ہوئے۔

اٹھتے اٹھتے جیسے انھیں کچھ یاد آیا اور انھوں نے نگاہ التفات کے منتظر اجنبی کی طرف دیکھا اور بلا تمہید بولے کہ پھر چلیں؟
’کہاں؟‘
’ہمارے ہاں یہ وقت ظہر کی نماز کا ہوتا ہے۔‘

سننے والے نے اس مختصر جملے میں بے تکلف شگفتگی میں لپٹی ہوئی طنز کی گہری کاٹ کو محسوس کیا، ان کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز ادا کی اور سوچا، اس شخص کے ساتھ بات کرنا کتنا مشکل ہے۔

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ’قتل کی دھمکی‘ کا از خود نوٹس: ایف آئی کے سربراہ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے عدالت عظمی کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کو ایک ویڈیو میں قتل کی دھمکی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ کو آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اس ویڈیو میں جسٹس قاضی فائز عیسی کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص افتخار الدین مرزا کو بھی ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Read more

’لڑکی کی حیثیت سے مطمئن زندگی نہیں گزار رہی، جنس تبدیل کروانے کی اجازت دی جائے‘: پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار خاتون کی حیثیت سے مطمئن زندگی نہیں گزار رہیں اور وہ جنس تبدیل کروانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ایک مرد کی طرح اپنے خاندان کے لیے کام نہیں کرسکتی ہیں (فائل فوٹو) پشاور ہائی کورٹ نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت کو پیش کی گئی اس درخواست کا جائزہ لیں جس میں ایک کم عمر خاتون نے لکھا تھا کہ

Read more

بالی وڈ ڈائری: ’کسی انسان کی قدر اس کے جانے کے بعد ہی کیوں ہوتی ہے‘

انڈیا میں سوشل میڈیا پر سرگرم بھکت چین کے ساتھ شدید کشیدگی پر خاموش رہنے کے بعد ایک بار پھر جاگ اٹھے ہیں اور واپس پاکستان کے ساتھ اپنی ’محبت‘ کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ دراصل دنیا کی سب سے بڑی میوزک کمپنیوں میں سے ایک ٹی سیریز نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا ’کتنا سونا تینو رب نے بنایا‘ اپ لوڈ کر دیا تھا، جس پر ’ٹیک ڈاؤن عاطف اسلم سانگ‘ ٹوئٹر پر

Read more

دادل اور رحمان ڈکیت سے عزیر بلوچ تک: لیاری گینگ وار کی کہانی کیا ہے؟

’قتل کرنے کے پیسے ملتے ہیں ہر قتل پر۔ بالکل ویسے ہی جیسے آپ کو قتل لکھنے کے پیسے ملتے ہیں۔ ہم کسی اور کی وجہ سے پیسے کماتے ہیں اور آپ ہم جیسوں کی وجہ سے، بس اتنا سا فرق ہے‘۔ وہ سپاٹ لہجے میں بغیر کسی جھجک اور خوف کے مجھ سے بات کر رہا تھا۔ اس کی گود میں رکھی ہوئی مہنگی اور جدید ترین بندوق چمک رہی تھی مگرآنکھیں بےنور تھیں۔ چمکتی بندوق اور بےنور آنکھوں

Read more

ون بیلٹ ون روڈ: کیا کورونا وائرس کی وبا پاک چین راہداری کے منصوبے کو بھی متاثر کر سکتی ہے؟

کورونا کی وبا کی وجہ سے پاکستان، کرغزستان، اور سری لنکا سمیت متعدد افریقی ممالک نے اس سال چین کو قرض کی ادائیگی نہ کر پانے کی مجبوری ظاہر کی ہے تاریخ کے سب سے پرعزم منصوبوں میں سے ایک سمجھےجانے والا منصوبہ چین کا ’ون بیلٹ ون روڈ‘ پروجیکٹ ہے جسے ’نیو سلک روڈ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ سنہ 2013 میں چینی صدر شی جن پنگ نے انفراسٹرکچر کی ترقی کے اس منصوبے کا آغاز کیا۔ اس کے تحت

Read more

انڈیا: ریاست بہار اور اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

شمالی انڈیا کی دو ریاستوں میں حالیہ دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے درجنوں واقعات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست بہار کی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی ریاست میں 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 20 دیگر زخمی افراد ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ پڑوسی ریاست اتر پردیش میں بھی 20 لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ انڈیا میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام

Read more

آر اے ایف وائیجر: برطانوی وزیرِ اعظم کے طیارے پر نو لاکھ پاؤنڈ سے نیا رنگ و روغن

PA Media برطانیہ کے شاہی خاندان اور وزیرِ اعظم کے زیرِ استعمال طیارے آر اے ایف وائیجر پر نو لاکھ پاؤنڈ کی رقم سے رنگ و روغن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کے دفتر ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ پہلے خاکستری رنگت کے حامل اس طیارے کو برطانیہ کے پرچم کے رنگوں سے رنگنے کا مقصد بیرونِ ملک برطانیہ کی ’بہتر نمائندگی‘ ہے۔ یہ کام مارشل ایروسپیس اینڈ ڈیفینس گروپ نے انجام دیا ہے جنھوں

Read more

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی کو چیلسی کے ہاتھوں شکست، لیورپول نے 30 سال بعد ٹائٹل جیت لیا

PA Media برطانیہ کے فٹ بال کلب لیورپول نے چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان ہونے والے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی کو 1-2 سے شکست ہونے پر اپنے نام کر لیا ہے۔ جورگن کلوپ کی ٹیم کو لیگ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے ایک فتح درکار تھی، مگر مانچسٹر سٹی کے جیتنے میں ناکامی کا مطلب ہے کہ اب انھیں نہیں ہرایا جا سکتا۔ انھیں اب بھی سات میچ کھیلنے ہیں لیکن وہ اپنے پوائنٹس کے

Read more

کراچی میں لوڈ شیڈنگ: سوشل میڈیا صارفین کی ’کے الیکٹرک‘ سے شکایات

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نیا نہیں لیکن مستقبل قریب میں بھی یہ مسئلہ فی الحال حل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ ٹوئٹر پر بہت سے صارفین کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ‘کے الیکٹرک’ کو کوستے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وبا نے حالات مشکل بنا دیے ہیں اور اوپر سے شدید گرمی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ صحافی عبدالغفار نے کے الیکٹرک کی

Read more

میری جیکسن: ناسا اپنے ہیڈ کوارٹرز کا نام اپنی پہلی سیاہ فام انجنیئر سے منسوب کرے گا

میری جیکسن 1958 میں ناسا کی پہلی سیاہ فام انجنیئر بنیں امریکی خلائی ادارے ناسا نے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم اپنے ہیڈ کوارٹرز کا نام اپنی پہلی سیاہ فام انجنیئر میری جیکسن کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جِم برائڈنسٹائن کا کہنا ہے کہ میری جیکسن نے انجنیئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں افریقی امریکیوں اور خواتین کی راہ میں کھڑی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دی تھی۔ ان کی زندگی پر 2016 میں

Read more

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کے لیے ’شہید‘ کا لفظ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

چند برس قبل وزیر اعظم عمران خان نے بطور اپوزیشن رہنما انڈیا کے ایک ٹیلیویژن چینل، این ڈی ٹی وی، کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جس انداز میں انھیں ہلاک کیا گیا اُس نے انھیں چند لوگوں کے نزدیک شہید بنا دیا ہے۔‘ تاہم اس انٹرویو کے کئی برسوں بعد جمعرات کو بطور وزیر اعظم پاکستان عمران خان

Read more

وادی گلوان میں چین انڈیا جھڑپ: سیٹلائٹ تصاویر میں انڈین سرحد پر ’چینی تعمیرات‘ دیکھی جا سکتی ہیں

ایک نجی خلائی ایجنسی کی سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وادی گلوان میں چین نے نئے تعمیراتی ڈھانچے تیار کیے ہیں۔ یہ ڈھانچے اسی مقام پر ہیں جہاں چند دن قبل چین اور انڈین فوجیوں میں ہونے والی جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

پچھلے ماہ اس علاقے میں کوئی تعمیراتی ڈھانچہ نہیں تھا جہاں اب بنکر، فوجی ساز و سامان کے لیے سٹور دیکھ جا سکتے ہیں۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے مابین سرحدی کشیدگی کی وجہ سے خطے میں جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

ان جھڑپوں میں انڈیا نے اپنے 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ چین کو بھی جانی نقصان ہوا ہے لیکن اس نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Read more

عاطف اسلم کے گانے پر اعتراض: ’بھائی جو بھی ہو جائے۔۔۔انڈیا ہمیشہ آپ سے محبت کرے گا‘

سچ سچ بتائیے گا، آپ عاطف اسلم کے فین ہیں؟ اگر آپ نہیں بھی ہیں تو یہ تو ماننا پڑے گا کہ زیادہ تر لوگ ہیں۔ پاکستان میں بھی اور انڈیا میں بھی۔ نہیں؟ اچھا چلیں زیادہ تر نہیں تو کافی سارے تو ہیں ہی، ہے ناں؟ ویسے چاہے آپ فین ہوں یا نہ ہوں یہ تو پتا ہی ہوگا کہ وہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اچھے خاصے ٹرینڈ کرتے رہے ہیں۔ کہاں؟ ارے بھائی اور کہاں، ٹوئٹر پر! ایک

Read more

پشاور میں شہری پر پولیس تشدد کا معاملہ: ’امید ہے پولیس اہلکاروں کو کلین چِٹ نہیں دے دی جائے گی‘

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک شہری پر پولیس کی جانب سے تشدد اور اسے نیم برہنہ کر کے ویڈیو بنانے کے معاملے میں پشاور ہائی کورٹ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پولیس افسران اس واقعے کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ایسا نہیں ہوگا کہ انکوائری میں پولیس اہلکاروں کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔ یہ معاملہ چند روز قبل پشاور کے ایک شہری کی ویڈیو سے شروع ہوا تھا

Read more

کیا چمگادڑ کورونا وائرس پھیلاتے ہیں؟ سائنسی جواب یہ ہے

Getty Images/BBCذرا ان معصوم آنکھوں میں جھانک کر دیکھیں کورونا وائرس کی وبا کے بعد خاص طور سے چمگادڑوں کے لیے مشکل وقت ہے۔ اور اس پر ان کے بارے میں پہلے سے پائی جانے والی غلط فہمیاں اور تواہم۔ تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ آج کے دور میں چمگادڑ ہونا کتنا مشکل کام ہے۔ مگر جو لوگ چمگاڈروں کے مداح ہیں اور ان پر تحقیق کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارا غصہ بے جا ہے۔ ان

Read more

قیمتی پتھر ’تنزانائٹ‘ ڈھونڈ کر راتوں رات کروڑ پتی بننے والے تنزانوی کان کن

افریقی ملک تنزانیہ میں ایک چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والا کان کن دو تنزانائٹ پتھر بیچ کر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ یہ پتھر اب تک ملک میں ڈھونڈے جانے والے تنزانائٹ پتھروں میں حجم میں سب سے بڑے ہیں۔ سنینیو لائزر نے ان 15 کلو وزنی پتھروں کو ملک کی کان کنی کی وزارت کو بیچ کر 34 لاکھ ڈالر کمائے۔ لائزر 30 سے زائد بچوں کے باپ ہیں اور انھوں نے بی بی سی کو

Read more

پی ٹی آئی کے پنجاب کے ناراض اراکین: ‘ ہمیں نہیں معلوم ہماری جماعت ہمیں اپنا سمجھتی ہے یا نہیں ‘

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی شکوہ کرتے سامنے آئے ہیں کہ ان کے حلقے کے مسائل جوں کے توں ہیں، ووٹر ان سے ناراض ہے اور ان کی اپنی حکومت میں ان کی شنوائی نہیں ہے۔ ان ممبران کو حالیہ طرزِ حکومت پر اعتراضات ہیں۔ وفاقی وزرا ان کی بات نہ سنتے ہیں اور نہ مانتے ہیں اور وزیرِاعظم عمران خان تک ان

Read more

سُشانت سنگھ نے خودکشی کیوں کی؟: اس حوالے سے ان کے قریبی ساتھی کیا کہتے ہیں؟

اس رات سُشانت نے سیارہ زحل کے چھلے دیکھے تھے، آسمان میں کروڑوں کلومیٹر دور یہ منظر دیکھتے ہوئے انھوں نے چاند کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس دوربین سے جو انھوں نے چمبل کی گھاٹیوں میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے دھول پور میں نصب کی تھی۔ سشانت نے انڈیا کے ایک چھوٹے سے قصبے دھول پور میں اپنی فلم ’سون چڑیا‘ کی عکس بندی کے دوران کچھ راتیں لامحدود آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے گزاریں تھیں۔ رنویر سنگھ شورے

Read more

روس کا صدارتی ریفرنڈم: ولادیمیر پوتن کا ’تاحیات صدر‘ بننے کا منصوبہ؟

صدر پیوتن گذشتہ بیس برس سے روسی سیاست پر حاوی ہیں۔ ’پیوتن کے بغیر روس کا وجود ناممکن ہے۔’ اس خیال کا اظہار روسی وزارت دفاع کے ڈپٹی چیف آف سٹاف نے کیا اور اسی کی گونج روس کے ان لاکھوں لوگوں کی آواز میں سنائی دے گی جو پیوتن کو صدر یا وزیرِ اعظم کے طور پر کئی دہائیوں سے دیکھتے آرہے ہیں۔ اور ان لوگوں کا روسی صدر پیوتن پر اعتماد یکم جولائی کے ریفرنڈم میں ایک مرتبہ

Read more

وزیرِ ہوابازی کا پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے حوالے سے انکشاف: پاکستان میں پائلٹس کے ’جعلی لائسنس‘، ڈگریوں کے حوالے سے چار سوال اور ان جواب

21 دسمبر 2018 کو کیپٹن بلال چغتائی معمول کی پرواز پر اپنا طیارہ ایئر بس اے 330 لے کر لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ابوظہبی کے لیے اڑے۔ کیپٹن بلال چغتائی پی آئی اے کے ان ماہر پائلٹس میں سے ایک ہیں جنھوں نے فوکر فرینڈشپ، بوئنگ 737، اے 310، بوئنگ 777، اے ٹی آر اور ایئربس اے 320 کو بطور معاون پائلٹ جبکہ اے ٹی آر اور ایئربس اے 320 کو بطور کپتان چلا چکے

Read more

کورونا وائرس کے باعث انسانی سرگرمیوں میں کمی اور جنگلی حیات پر اثرات

Paola Semenzatoبائیو لاگنگ ایسے آلات ہیں جو پہاڑی جانوروں پر لگائے جاتے ہیں سائنسدانوں نے لاک ڈاؤن سے پہلے اور بعد کی جنگلی حیات پر کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے اثرات کا مطالعہ شروع کردیا ہے۔ اس جائزے کا مقصد لاک ڈاؤن سے پہلے اور بعد میں کرہ ارض کی جنگلی اور قدرتی حیات پر انسانی سرگرمیوں کے سست ہوجانے کے اثرات کا مطالعہ کرنا ہے۔ برطانیہ کے سائنس دانوں کی ٹیم کی اِس تحقیق کا مقصد، بقول ان

Read more

کیا انڈیا کے مقابلے میں چین بہتر پوزیشن میں ہے، ڈوکلام اور گلوان میں فرق کیا ہے؟

انڈیا چین سرحد پر وادی گلوان میں ہونے والے تنازعے کے درمیان بہت سارے لوگ اس کا موازنہ سنہ 2017 میں ڈوکلام میں ہونے والی جھڑپ سے کر رہے ہیں۔ ڈوکلام میں انڈیا اور چین کی افواج 73 دنوں تک آمنے سامنے تھیں۔ لیکن پھر بھی کشیدگی پر تشدد نہیں ہوئی۔ اُس وقت کی صورتحال کو بھی جنگ کی صورتحال کے طور پر بیان کیا گیا تھا لیکن دونوں ممالک نے اسے مذاکرات سے حل کرلیا تھا۔ لیکن اس بار

Read more

میڈم نورجہاں کی زندگی پر ایک نظر: اللہ وسائی کو محض 18 برس کی عمر میں ’ملکہ ترنم‘ کا خطاب کس نے دیا؟

انڈیا اور پاکستان کی فلمی صنعت کی بہت سی شخصیات کو ان کے چاہنے والوں نے ایسے خطابات سے نوازا ہے جو ان کی شخصیت کے ساتھ مخصوص ہو گئے ہیں اور جب وہ خطاب زبان پر آتا ہے ذہن پر اس شخصیت کا نام دستک دینے لگتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر ہم ‘پری چہرہ’ کہیں تو ذہن میں نسیم بانو کا نام ابھرتا ہے۔ ‘ملکۂ موسیقی’ کے ساتھ روشن آرا بیگم کا نام مخصوص ہے۔

‘عوامی اداکار’ کہیں تو ذہن میں علاؤالدین کا نام آتا ہے۔ ‘آہو چشم’ کا خطاب راگنی کی یاد دلاتا ہے، ‘دختر صحرا’ ریشماں کہلاتی ہیں اور ‘ملکۂ جذبات’ نیر سلطانہ، ‘شہنشاہ غزل’ مہدی حسن کو کہا جاتا ہے تو ‘چاکلیٹی ہیرو’ وحید مراد کہلاتے ہیں۔

Read more

یورپی ارکان پارلیمان کا غرب اردن کے اسرائیل میں انضمام کے خلاف خط، تشویش کا اظہار

ان نوآبادیوں کے اسرائیل میں شامل کیے جانے کی حمایت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ‘ویژن فار پیس’ نامی ‘امن منصوبے’ میں کی گئی تھی یورپ کے ایک ہزار سے زیادہ ارکان پارلیمان نے ایک خط میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقے مقبوضہ غرب اردن یا مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ یورپی ارکان پارلیمان کی جانب سے لکھے گئے خط میں ان تجاویز پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا گیا

Read more

سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں چار افراد کی ہلاکت کے خلاف باڑہ میں دوسرے دن بھی احتجاج

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکول ٹیچر عرفان اللہ آفریدی کے محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی شاہراہ دوسرے روز بھی صبح 10 سے شام چار بجے تک بند رہی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور کے علاقے متنی میں ہونے والے اس مبینہ مقابلے میں عرفان اللہ سمیت چار

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ: سپریم کورٹ کے جج کو ’قتل کی دھمکی‘ پر اہلیہ سرینہ عیسیٰ کی پولیس کو درخواست

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینہ عیسی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک درخواست دی ہے کہ ان کے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ اپنی درخواست میں انھوں نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا

Read more

ہزاروں پورن فلموں میں کام کرنے والے رون جیرمی ریپ کے الزام میں گرفتار

جیرمی کو 90 سال کی قید ہو سکتی ہے بالغوں کی فلموں کے مشہور اداکار رون جیرمی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ تین خواتین کو ریپ کر چکے ہیں اور ایک چوتھی خاتون پر بھی جنسی حملہ کر چکے ہیں۔ لاس اینجلیس کی ضلعی سرکاری وکیل جیکی لیسی کے مطابق رون جیرمی نے ان خواتین کو سنہ 2014 اور سنہ 2019 کے درمیانی عرصے میں نشانہ بنایا جب ان خواتین کی عمریں 25 سے 46 برس کے

Read more

’ڈیرہ غازی خان میں پنچایت کے حکم پر 57 سالہ خاتون کاروکاری کی رسم کا شکار‘

جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے میں ایک 57 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر پنچایت کے فیصلے پر کاروکاری کی رسم کے تحت کاری قرار دے کر قتل کر دیا گیا ہے۔ خاتون راج بی بی نے اپنے قتل سے پہلے پولیس کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسے اپنے خاندان کے مردوں سے جان کا خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود انھیں تحفظ نہیں مل سکا اور مقتولہ کو بار بار

Read more

کورونا وائرس اور پاکستان ٹیم کا دورہ انگلینڈ : پروفیسر کی پھرتیاں اور فواد کی قسمت

کیا محمد حفیظ نے اپنے طور پر کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروا کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تو نہیں کی؟ یہ سوال سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں اور ناقدین، سب کے لبوں پر ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ فی الحال اس بارے میں خاموش ہے، لیکن یہ معاملہ ہے کیا؟ گذشتہ روز دورہ انگلینڈ سے پہلے کیے جانے والے معمول کے کورونا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کے رزلٹ مثبت آئے

Read more

لاہور میں پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوانوں کی خود کشیاں

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں چار روز میں دو نوجوانوں نے ویّیو گیم ’پب جی‘ کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی ہے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسی تمام پُرتشدد گیمز اور آن لائن پیجز کو بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے کو درخواست دی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کی ملتان روڈ کے رہائشی، 16 سالہ نوجوان نے خودکشی کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس کے والدین نے اسے آن لائن گیم کھیلنے سے منع کیا اور اس نے اپنے آپ کو پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے کے بعد بھی اس کے موبائل پر پب جی گیم چل رہی تھی۔ اس واقع سے دو روز قبل بھی شہر کے ایک اور 20 سالہ نوجوان نے اسی گیم کی وجہ سے اپنے آپ کو پنکھے سے لٹکا کر اپنی جان لے لی تھی۔

Read more

شہری پر تشدد اور نیم برہنہ کر کے ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار گرفتار

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک شہری پر تشدد اور اسے نیم برہنہ کر کے ویڈیو بنانے کے معاملے میں تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ معاملہ چند روز قبل عامر نامی شہری کی ویڈیو سے شروع ہوا تھا جس میں اس نے پولیس اہلکاروں کے بارے میں نازیبا گفتگو کی تھی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ تہکال کی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تھا اور

Read more

چمن کے دو صحافیوں کی ایف سی کے ہاتھوں گرفتاری، مچھ جیل میں مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

‘معلوم نہیں ہم نے کون سا جرم کیا جس کے باعث نہ صرف ہمیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ مچھ جیل میں ان تنگ و تاریک کمروں میں دھکیل دیا گیا جہاں انگریز ان لوگوں کو رکھتے تھے جو ان کی بات نہیں مانتے تھے۔’ یہ کہنا ہے افغانستان سے متصل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن سے تعلق رکھنے والے صحافی سعید علی اچکزئی کا جنھیں ایک اور صحافی سمیت چمن

Read more

کراچی پی آئی اے طیارہ حادثہ: پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں کی توجہ لینڈنگ کے بجائے کورونا وائرس کے موضوع پر مرکوز تھی، وزیر ہوا بازی کا قومی اسمبلی میں بیان

وزیر ہوابازی غلام سرور جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے (فائل فوٹو) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں مئی کے مہینے میں پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کے تباہ ہونے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی جس میں انھوں نے کہا کہ پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں کی توجہ لینڈنگ کے بجائے کورونا وائرس کے موضوع پر مرکوز تھی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ پی کے 8303 کے حادثے کی ابتدائی

Read more

انڈیا: جگناتھ ‘رتھ یاترا’ کا مطالبہ کرنے والا مسلمان شخص کون ہے؟

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث انڈیا کی سپریم کورٹ نے اٹھارہ جون کو ایک فیصلے میں بھگوان جگناتھ کے صدیوں پرانے سالانہ جلوس پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن اس فیصلے پر نظر ثانی کی متعدد اپیلیں کی گئیں جن میں ایک مسلمان شخص کی اپیل بھی شامل تھی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باعث انڈیا کی سپریم کورٹ نے اٹھارہ جون کو ایک فیصلے میں بھگوان جگناتھ کی صدیوں پرانے سالانہ یاترا (جلوس) پر پابندی لگا

Read more

جنریشن زی: زومرز کون ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کے لیے دردِ سر کیوں ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی ان کے منصوبے کے مطابق نہیں ہو سکی۔ ان نو عمر ایکٹیوسٹس کو مبینہ طور پر امریکی صدر کی انتخابی مہم کو برباد کرنے کے لیے ذمہ دار ٹھرایا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے پیش گوئی کی تھی کہ 20 جون کو امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں ریکارڈ تعداد میں صدر ٹرمپ کے حامی انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے۔

لیکن یہ جلسہ اس وقت شہ سرخیوں میں آیا جب 19،000 نشستوں پر مشتمل سینٹر کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ خالی رہا۔

یہ بات کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ کے انتخابی جلسے میں حاضرین کی کم تعداد میں شرکت نوعمر ٹک ٹاکرز اور کورین پاپ میوزک یا کے پاپ کے شائقین کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Read more

ڈیرل ہیئر: ’اکھڑ مزاج‘ کرکٹ امپائر سے ایشیائی ٹیموں کو شکایت کیوں تھی؟

آسٹریلوی کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر کا نام سنتے ہی یقیناً پاکستانی شائقین کے ذہنوں میں سال 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا گئے اوول ٹیسٹ کی تلخ یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔

یوں تو ڈیرل ہیئر کو بین الاقوامی امپائرنگ چھوڑے ہوئے 12 سال ہو چکے ہیں لیکن انھیں اب بھی ایک متنازع امپائر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

اس کی وجہ صرف اوول ٹیسٹ ہی نہیں کیونکہ ڈیرل ہیئر سے منسلک تمام ہی تنازعات کا تعلق دیگر ایشیائی ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں سے بھی تھا۔

اس تحریر میں ہم متنازع آسٹریلوی امپائر سے جڑے تنازعات کا جائزہ لیں گے اور شائقین کے ذہنوں میں یہ گردش کرنے والے اس سوال کا جواب بھی تلاش کریں گے کہ آخر ایشیائی ٹیمیں ہی کیوں؟

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں کیا عید قربان کے لیے جانور کی خریداری کرنے مویشی منڈی جانا محفوظ ہے؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا ایس او پیز کا تعین ہونے سے قبل ہی مویشی منڈی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ہر برس یہ مویشی منڈی ملیر کینٹ بورڈ کے زیر انتظام قائم کی جاتی ہے۔

کراچی کو اندرون ملک سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب اس مویشی منڈی کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں ساہیوال کے مشہور بیلوں سے لے کر نوشہرو فیروز کے خوبصورت بکروں، غیر ملکی نسل کے جانوروں کے ساتھ صحرائی اور ساحلی علاقوں سے سیاہ اونٹ اور برفانی علاقے سے یاک بھی لائے جاتے ہیں۔

Read more

لداخ: وہ علاقہ جس پر خلیفہ ہارون الرشید کی بھی نظر تھی

اکسائی چِن کا مطلب ہے ’سفید پتھروں کا صحرا‘۔ دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں واقع یہ وہ علاقہ ہے جہاں تبت، لداخ اور سنکیانگ کی سرحدیں ملتی ہیں اور آجکل ایک بار پھر چین اور انڈیا کی فوجیں آمنے سامنے ہیں۔ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو انڈیا اور چین جیسے بڑے ممالک کا اس جغرافیائی طور پر دشوار گزار خطے میں مد مقابل آنا انوکھی بات نہیں۔ مؤرخین نے لکھا ہے کہ ’لداخ کی گزشتہ

Read more

وادی گلوان: انڈیا چین سرحدی تنازع سے متعلق اہم سوالات کے جواب

اس وقت انڈیا اور چین کے سفارتی تعلقات انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 1962 میں ایک بار جنگ ہو چکی ہے جس میں چین کو جیت جبکہ انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سنہ 1965 اور سنہ 1975 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اب یہ چوتھا موقع ہے جب ان ممالک کی سرحد پر کشیدگی ہے۔ پندرہ اور سولہ جون کی درمیانی شب

Read more

کانوے ناٹ: ریاضی کا 50 سال پرانا سوال ایک ہفتے سے کم وقت میں حل کرنے والی طالبہ

University of Texas لیزا پکاریلو نے ریاضی کا 50 سال پرانا سوال ایک ہفتے سے کم وقت میں اپنے فالتو وقت میں حل کیا امریکہ میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے ریاضی کا 50 سال پرانا ایک سوال اپنے فالتو وقت میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں حل کر دیا ہے۔ لیزا پکاریلو نامی طالبہ یونیورسٹی آف ٹیکساس میں اپنے مقالے پر کام کر رہی تھیں جب انھوں نے کانوے ناٹ یا کانوے گانٹھ کا مسئلہ حل

Read more

چند گھنٹے کا ’اے پی ایس پی افسر‘:تعریفیں، مبارکبادیں اور پھر گرفتاری

’سندھ پولیس کا سپاہی سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسی محکمے کا افسر یعنی اے ایس پی بن گیا۔‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تعریفوں اور شاباشیوں کا دریا امنڈ آیا، لیکن شام کو ایس ایچ او اور اس کا مذکورہ گن مین سپاہی معطل ہوگئے۔

اس کہانی کا آغاز فیس بک سے ہی ہوا، جب پنوعاقل تھانے کے ایس ایچ او مشتاق جتوئی نے اپنے پیج پر سپاہی شاہ رخ کلہوڑو کی فخریہ انداز میں تصاویر رکھیں، جس نے پھلوں کے ہار پہن رکھے ہیں، ایس ایچ او نے تحریر کیا کہ ’سندھ کا ٹیلنٹ پولیس کانسٹیبل شاہ رخ کلہوڑو اے ایس پی تعینات۔

Read more

انڈیا کا پاکستان ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد پچاس فیصد کم کرنے کا حکم

بھارت نے دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ملازمین کی تعداد کو 50٪ تک کم کرنے کو کہا ہے۔ بھارت اس کے مطابق اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن میں ملازمین کی تعداد کو بھی کم کرے گا۔ آنڈیا کے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ، منگل کے روز، انڈیا نے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو فون کیا اور پاکستان ہائی کمیشن کے عہدیداروں کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ India summons

Read more

پاکستان، چین، انڈیا اور آم کی سیاست: ایک طویل کہانی

EPA/NADEEM KHAWAR گرمیوں کے موسم میں آم کے بارے میں مباحثے بھی بہت عام ہیں۔ کوئی لنگڑے کے لیے مرنے مارنے پر تیار ہے تو کوئی چونسا کے قصیدے پڑھتا ہے تو کوئی دسہری کے سامنے کسی دوسرے آم کو نہیں پوچھتا، اسی طرح الفانسو یا ہاپس کے پرستار اس آم کا دم بھرتے ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں آم کے بارے میں اس خیال میں اضافہ ہوا ہے کہ کچھ آم تو خاص ہیں اور باقی صرف عام ہیں۔

Read more

سابق امریکی صدر کے مجسمے کو نیویارک میوزیم سے ہٹانے کا فیصلہ

یہ واضح نہیں کہ مجسمے کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا دنیا بھر اور خصوصاً امریکہ میں نسلی امتیاز اور سامراجی علامات کے خلاف چلنے والی تحریک کے نتیجے میں سابق امریکی صدر تھئیڈور رُوزویلٹ کے کانسی سے بنے مجسمے کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیویارک میں امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی عمارت کے باہر نصب اس مجسمے میں روزویلٹ گھوڑے پر سوار ہیں اور گھوڑے کے پہلو میں ایک جانب ایک قدیم امریکی باشندے اور

Read more

رشتہ تلاش کرنے کی ویب سائٹ سے جلد کی رنگت کا سوال ہٹ گیا

ایشیائی افراد کے لیے رشتے ڈھونڈنے کی ویب سائٹ، شادی ڈاٹ کام نے صارفین کے دباؤ کے بعد جلد کے رنگ کا فلٹر اپنی سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ امریکہ شہر ڈلاس سے تعلق رکھنے والی ہیتل لاکھانی نے اس کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن شروع کیا جس کے بعد کمپنی نے جلد کی رنگت کے بارے میں فلٹر ختم کردیا۔ اس مہم کا آغاز انھوں نے ایک اور صارف سے بات کرنے کے بعد کیا، جس نے نسل

Read more

#hajj2020: عازمینِ حج کو جمع کرائے گئے پیسے واپس ملیں گے یا نہیں؟

جن افراد نے فریضہِ حج کی ادائیگی کے لیے حکومت یا نجی کمپنیوں کو خطیر رقم جمع کروائی تھیں، اب میں سے کئی افراد کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ اب انھیں ان کے پیسے کیسے اور کس طرح مل پائیں گے رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد نے فریضہِ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا تھا، جن میں سے ایک لاکھ سات ہزار افراد سے حکومت نے براہ راست پیسے وصول کیے تھے۔ لیکن

Read more

کیا پاکستان کے تدریسی نظام پر بھی پہرے بٹھائے جا رہے ہیں؟

پرویز ہود بھائی جیسے محقق اور استاد، محمد حنیف جیسے مصنف اور عمار علی جان جیسے استاد پاکستانی معاشرے کے لیے کیسے خطرہ ہو سکتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو گذشتہ چند دنوں کے دوران پاکستانی سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں تواتر سے پوچھا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ لاہور کے ایف سی کالج کا پروفیسر ہود بھائی اور عمار علی جان اور کراچی کی حبیب یونیورسٹی کا محمد حنیف کی خدمات سے مزید فائدہ اٹھانے سے

Read more

انڈیا چین سرحدی کشیدگی میں روس آخر کس کا ساتھ دے گا؟

انڈین وزیر اعظم مودی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پوتن کے ساتھ انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ روس کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ روسی فوجی عہدیداروں سے بات چیت کریں گے اور دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت فتح کی 75 ویں برسی کی یاد میں ایک عظیم فوجی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ کووڈ 19 کی وبا اور چار ماہ کی سفری پابندی کے بعد کسی

Read more

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی سے کون کون سے غیر ملکی ملازمین متاثر ہوں گے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ گرین کارڈز جاری کرنے کے وقفے میں توسیع کر دی ہے جبکہ 2020 کے اختتام تک غیر ملکی ملازمین کے لیے ویزوں کو بھی معطل کر دیا ہے۔ اس نئی پالیسی سے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ اعلیٰ ہنر افراد، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے گھریلو ملازمین، اجرتی ملازمین اور اعلیٰ عہدیدار متاثر ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے کورونا وائرس سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے

Read more

پاکستان کے ذمے قرض کی واپسی مؤخر، ملک کے لیے کتنی سود مند

موجودہ سال 2020 میں پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے ایک بڑی سہولت حاصل ہوئی ہے اور ڈیٹ سروس معطلی اقدام (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت دو ارب 41 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ عالمی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال 2020 میں ملک کو مجموعی طور پر 8 ارب 97 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے جس میں عالمی مالیاتی اداروں کے 3 ارب

Read more

آثار قدیمہ: برطانیہ میں سٹون ہینج کے قریب دائرے کی شکل میں کھودی گئی قدیم خندقیں دریافت

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے برطانیہ میں سٹون ہینج کے قریب ہزاروں سال پرانی خندقیں دریافت کی ہیں جو کہ ایک دائرے کی شکل میں کھودی گئی تھیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پانچ میٹر گہری اور دس میٹر چوڑی خندقوں کا ایک 1.2 میل طویل دائرہ بنایا گیا تھا۔ یہ دائرہ ڈرنگٹن والز کی قدیم بستی کے گرد بنایا معلوم ہوتا ہے جو کہ سٹون ہینج سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ٹیسٹنگ سے پتا چلا ہے کہ

Read more

چینی کمپنی کی انڈیا میں 100 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری: ’سرحد پر کشیدگی تو ہوتی رہتی ہے، کاروبار جاری رہنا چاہیے‘

سولہ جون، منگل کی صبح سے ہی چین اور انڈیا کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ شروع ہو گیا تھا۔ دوپہر تک ایک خبر آئی ’انڈیا اور چین کی سرحد پر جھڑپ، تین انڈین فوجی ہلاک۔‘ اس بریکنگ نیوز کے آنے کے چند منٹوں کے اندر ہی میرے پاس ایک ای میل آئی۔ اس ای میل میں اعلان کیا گیا تھا ’ایک چینی موٹر کمپنی جی ڈبلیو ایم اور مہاراشٹرا حکومت کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس

Read more

سی ایس ایس میں بلوچستان میں پہلی اور ملک میں نویں پوزیشن حاصل کرنے والی فروا بتول

’بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کو بے شمار مسائل درپیش ہیں مگر میں نے ہمیشہ اپنی کمیونٹی کو حالات سے لڑتے ہوئے دیکھا ہے اور حالات چاہے جتنے بھی خراب ہوں ہمیشہ ہماری نوجوان نسل اپنے لیے راستہ تلاش کر لیتی ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی فروا بتول کے جنھوں نے اس برس سنٹرل سپیرئیر سروس یعنی سی ایس ایس کے امتحان میں بلوچستان میں پہلی اور پاکستان

Read more

لداخ جھڑپ: انڈیا کے سابق میجر کو فوج کی افسران کے خلاف تبصرے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

جن لوگوں کی انڈیا کے میڈیا پر نظر ہوتی ہے ان کو اس بات پر کوئی تعجب نہیں ہو گا کہ انڈین صحافی و اینکر پرسن ارنب گوسوامی کا نجی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی اور اس سے منسلک شخصیات اشتعال انگیز بیانات اور پروگرام پیش کرتے ہیں اور اکثر اس وجہ سے موضوع بحث بنتے رہتے ہیں۔ مگر اس اختتام ہفتہ انڈیا کے ریپبلک ٹی وی کے ایک پروگرام میں انڈیا کی فوج کے ریٹائرڈ میجر گوریو آریہ

Read more

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ سٹار انڈرٹیکر کا رنگ میں واپس نہ آنے کا فیصلہ

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ سٹار انڈرٹیکر کا کہنا ہے کہ ریسلنگ رنگ میں واپس آنے کی ان کی کوئی خواہش نہیں ہے سوشل میڈیا صارفین نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ سٹار دی انڈر ٹیکر کے ساتھ ان کے رنگ میں واپس نہ آنے کے فیصلے پر ہمدردگی کا اظہار کیا ہے۔ 52 برس کے ریسلر نے، جن کا اصل نام مارک کیلوے ہے نے ایک حالیہ دستاویزی فلم میں کہا کہ ان کے لیے اب ’کچھ جیتنے کے

Read more

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو اسلام آباد میں 45 ایکڑ زمین آلاٹ کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان کی وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے جگیوٹ میں 45 ایکڑ آراضی الاٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس اراضی کی قیمت 490 ملین روپے ہے اور اس کی منظوری سنہ 2018 میں اس وقت کے وزیر اعظم

Read more

سعودی عرب کا محدود حج کا اعلان، تاریخ میں حج کب کب منسوخ ہوا؟

سعودی عرب کی حکومت نے رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے شرکا کی تعداد محدود رکھنے اور صرف سلطنت میں مقیم افراد کو حج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 22 جون کی شب سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر

Read more

کووڈ 19: شاداب خان۔ حارث رؤف اورحیدر علی کے ٹیسٹ پازیٹیو

انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں شاداب خان، حارث رؤف اور حیدر علی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل ان تینوں کھلاڑیوں سے رابطے میں ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو آئسولیٹ کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاداب خان، حارث رؤف اور حیدرعلی نے کورونا کے ٹیسٹ راولپنڈی

Read more

او آئی سی کا جموں و کشمیر پر اجلاس: چین سے کشیدگی کے دوران کیا انڈیا کو اب اسلامی ممالک سے بھی جھٹکا ملنے والا ہے؟

او آئی سی مسلم ممالک کی تعاون تنظیم ہے لیکن اس پر سعودی عرب کی اجارہ داری سمجھی جاتی ہے (فائل فوٹو) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے جموں و کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس پیر کو ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں انڈیا کے زیرانتظام جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ رابطہ

Read more

چاند کا تنازع: ’ذوالحج کا مہینہ ایک ماہ بعد شروع ہو گا، اتنی جلدی کیا ہے کریڈٹ لینے کی؟‘

پاکستان میں ماہ رمضان اور شوال کا چاند دیکھنے پر تقریباً ہر سال ہی اختلافات سامنے آتے ہیں۔ پہلے یہ اختلاف پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور پشاور کی مسجد قاسم علی خان تک محدود تھا تاہم جب سے چوہدری فواد حسین نے وفاقی وزارت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا ہے اس کے بعد سے یہ وزارت بھی اس معاملے میں ایک اہم اور تیسرے فریق کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اگرچہ اپنے تئیں

Read more

دس لاکھ افراد کی شرکت کا دعوی مگر سیٹیں خالی

امریکی صدر کو دنیا کا طاقتور ترین شخص کہا جاتا ہے۔ ایک سپر پاور کا صدر ہوتے ہوئے بھی ڈونلڈ ٹرمپ نو عمر امریکی ٹک ٹاک صارفین کی ٹرولنگ سے نہ بچ سکے وہ کیسے یہ آگے چل کر بتائیں گے مگر پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ امریکی صدر کو اپنی صدارت کے شروع ہی سے دوسروں سےمقابلے کا شوق رہا ہے۔ اُن کی تقریب حلف برداری میں سابق صدر اوباما سے کم لوگوں نے شرکت کی مگر وہ

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشہور بغاوتیں: کبھی کپتانوں کا سخت رویہ، کبھی معاوضوں کا تنازع

پاکستانی کرکٹ ٹیم جہاں میدان میں غیرمعمولی کارکردگی دکھاتی رہی ہے وہیں میدان سے باہر کے تنازعات بھی اسے ہر دور میں گھیرے میں لیتے رہے ہیں۔ ان تنازعات نے اکثر بغاوت کا روپ دھارا ہے۔

کبھی کپتانوں کا سخت رویہ اس کا سبب بنا تو کبھی معاوضوں میں اضافے کا معاملہ اتنی گمبھیر صورتحال اختیار کر گیا کہ کھلاڑیوں نے نہ کھیلنے تک کی دھمکی دے ڈالی۔

جب بھٹو نے کاردار سے آنکھیں پھیر لیں

یہ 1976 کی بات ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی۔ اس وقت عبدالحفیظ کاردار پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر تھے۔ وہ پاکستانی کرکٹ میں سیاہ سفید کے مالک تھے۔

وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے ان کے برسوں پرانے تعلقات سب کو اچھی طرح معلوم تھے۔ وہ پنجاب کی حکومت میں وزیرخوراک بھی رہے اور بھٹو کے کہنے پر ہی انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

Read more

کورونا وائرس: برازیل، میکسکو، انڈیا اور پاکستان، وہ چار ممالک جہاں کووڈ 19 کے متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں

کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے۔ 188 ممالک میں اب تک 89 لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے چار لاکھ 68 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسے میں گذشتہ ہفتوں کے دوران برازیل، میکسیکو، انڈیا اور پاکستان میں یہ وبا زیادہ تیزی سے پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔ نیچے دیے گئے نقشوں اور چارٹس کی مدد سے آپ وائرس کا پھیلاؤ سمجھ سکتے ہیں۔ دنیا میں کہاں کہاں کورونا وائرس

Read more

پاکستان اور انڈیا کے مابین تجارت میں کمی: خیرپور کا چھوہارا جو ’دلی میں ہاتھوں ہاتھ بکتا تھا‘ اب گودام میں پڑا ہے

’ہر سال ہم انڈیا میں چھوہارے بھجتے تھے۔ خیرپور اور سکھر میں خوشحالی تھی۔ مگر اب تو ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔‘ یہ کہنا ہے کھجور کی پیداوار کے لیے مشہور پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے تاجر کنور لال کا جو بادشاہ ٹریڈر کے نام سے چھوہارے کا کاروبار کرتے ہیں۔ کنور لال کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال جب سے پاکستان نے چھوہارے کی انڈیا برآمد پر پابندی لگائی ہے اور انڈیا نے ٹیکس اور

Read more

انڈیا، چین سرحدی تنازع: لداخ کے معاملے پر لیہ کے مقامی کیا کہتے ہیں؟

لیہ سے گلوان وادی تقریبا 160 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لیکن یہاں پراسرار خاموشی پھیلی ہے انڈیا کے ہمالیائی خطے لداخ کے شہر لیہ میں ایک پراسرار خاموشی ہے۔ لداخ کے مقامی لوگوں میں اُس وقت سے ایک قسم کی بے چینی اور بے یقینی پائی جا رہی ہے جب وادی گلوان میں چین کے ساتھ جھڑپوں میں 20 انڈین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ صرف چند افراد ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیں جبکہ عام طور پر سال

Read more

لاڑکانہ کے میکنک کے بیٹے کی سی ایس ایس افسر بننے کی کہانی

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے زوہیب قریشی کے لیے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنا کوئی پھولوں کی سیج نہیں تھی بلکہ ایک مشکل اور تکلیف دہ سفر تھا۔ جس کے ہر قدم ایک نئی مشکل اور پہلے سے زیادہ جدوجہد درکار تھی۔ زوہیب قریشی کا سی ایس ایس میں کامیابی کا نمبر 260 واں ہے۔ اکتوبر سے شروع ہونے والی تربیت مکمل کرنے کے بعد وہ لینڈ اینڈ ریونیو کے محکمے میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

زوہیب قریشی نے اپنی کہانی بی بی سی کے لیے صحافی زبیر خان کو سنائی ہے۔ ان کی کہانی ان کی ہی زبانی۔

Read more

معروف عالمِ دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف عالمِ دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مولانا طالب جوہری کچھ روز سے علیل تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ علامہ طالب جوہری شاعر، ذاکر، مورخ اور فلسفی تھے۔ انھوں نے قرآن کی تفیسر سمیت شاعری اور مذہب پر کتابیں بھی تحریر کی تھیں۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں

Read more

وزیرستان: دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاکستانی فوج کے کیپٹن سمیت دو فوجی ہلاک، دو زخمی ہو گئے

پاکستان میں شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ضلعوں کی سرحد پر غوریم کے قصبے سے پانچ کلو میٹر جنوب مشرق میں سکیورٹی فورسز کے ایک گشتی دستے پر دہشت گردوں‘ کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے ایک کپتان سمیت دو فوجی ہلاک جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں ایک تیرہ سالہ بچی ہلاک جبکہ اس کی والدہ اور اس کا

Read more

چھرے سے مساج مذاق نہیں

چھرے کا استعمال گوشت، پھل، سبزیاں وغیرہ کاٹنے میں ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ چاقو چھرے سے مساج بھی کیا جاسکتا ہے؟ یہ سن کر بہت سے لوگوں کو عجیب لگے گا اور بہت سے لوگوں کی روح کانپ جائے گی۔ لیکن مساج یا مالش کے لیے اس کا استعمال بھی ایک سچ ہے۔ مشرقی ایشیائی ملک تائیوان کے مساج پارلرز میں چھرے، چاقو اور خنجر سے بڑے پیمانے پر مساج کیا جاتا ہے۔ اسے

Read more

خلاباز لانچ پیڈ پر پریشان کیوں ہو جاتے ہیں؟

یہ 26 جون سنہ 1984 کا دن ہے۔ مشن سپیشلسٹ مائیک مولین، سپیس شٹل ڈسسشد/کوری کے کاکپِٹ میں صوفے پر دراز ہیں۔ سپیس شٹل پروگرام کی یہ 12ویں پرواز ہے مگر خلائی گاڑی ڈسکوری اور خلاباز مولین کی پہلی۔ یہ جدید خلائی گاڑی بالکل نئی نویلی ہے۔ کسی خراش سے پاک اس کی بیرونی سطح چمک رہی ہے اور اندر تمام سکرینیں اور بٹن بالکل صاف شفاف ہیں۔ مولین امریکی ایئر فورس کے اس جنگی بیڑے کا حصہ تھے جس

Read more

’زرتاج گُل کے 19 نکات کو بھی مطالعہِ پاکستان کا حصہ بنایا جائے‘

‘قائدِ اعظم کے 14 نکات کے ساتھ ساتھ زرتاج گُل کے 19 نکات کو بھی مطالعہِ پاکستان کا حصہ بنایا جائے۔’
یہ الفاظ ہیں ظہور ندیم نامی ایک صارف کے جنھوں نے بغیر کوئی پس منظر دیے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ مطالبہ کر ڈالا۔

انھوں نے غالباً اس مفروضے کی بنیاد پر یہ مطالبہ کیا کہ اس پلیٹ فارم پر موجود تمام صارفین ہی وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے حالیہ بیان سے یقیناً واقف ہوں گے۔

وہ اشخاص جو پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے پروگرام نہیں دیکھتے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو بھی باقاعدگی سے استعمال نہیں کرتے ان کو زرتاج گل سے منسوب بیان کے متعلق آگاہ کرنا اہم ہے۔

Read more

انڈیا چین سرحدی تنازع: ایشیا کی دو بڑی طاقتوں کے باہمی اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ علاقائی تنازعات کیا ہیں؟

انڈیا اور چین خطے کے دو طاقتور ترین ملک ہیں اور ان کے آپس میں تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے براعظم ایشیا کے دو بڑے ہمسائے اور دنیا میں آبادی کے لحاظ سے دو سب سے بڑی جوہری طاقتیں، چین اور انڈیا ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے ساتھ سینگ پھنسائے بیٹھی ہیں۔ دونوں طاقتوں کے نہ صرف آپس میں تنازعات کی ایک تاریخ ہے جن میں کبھی کبھار سلگتی آگ میں چنگاریاں بھی پیدا ہوتی ہیں اور شعلے

Read more

مفتی محمد نعیم کا انتقال: پاکستان کے ’سافٹ امیج‘ رکھنے والے عالم

پاکستان کے نامور عالم دین اور جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے مہتم مفتی محمد نعیم ہفتے کے روز انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 62 برس تھی اور وہ گذشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ جامعہ بنوریہ العالمیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مطابق سنیچر کی شام مفتی نعیم کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انھیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی انتقال کر گئے۔ مفتی نعیم کے آباؤ اجداد کا

Read more

ورلڈ میوزک ڈے: ہارمونیم کو کب تک اچھوت سمجھا جائے گا؟

جب آپ ہارمونیم کا تصور کرتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟ مہدی حسن اپنی کوئی مسحورکن غزل چھیڑتے ہوئے، کوئی سریلا قوال تان لگاتے ہوئے یا پھر کوئی کلاسیکی گلوکار اپنے گلے سے آس پاس کی فضا میں رس گھولتے ہوئے۔ یہ ساز ہندوستانی موسیقی کے ساتھ اس طرح سے جڑ گیا ہے کہ اس کے بغیر کلاسیکی موسیقی اور غزل گائیکی کا تصور کرنا مشکل ہے۔ لیکن شاید یہ بات بہت سے لوگوں کے

Read more