عاصمہ شیرازی کا کالم: سچ مُچ کے نیوٹرل

دوران ملازمت بظاہر غیر سیاسی جنرل سیاست سے اسی طرح دور رہتے ہیں جیسے شہد سے دور مکھی اور دودھ سے دور مکھن، البتہ ریٹائرمنٹ کے بعد جب یہ سچ مُچ کے نیوٹرل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو کچھ اسی طرح کے مناظر سامنے آتے ہیں کہ سیاسی جھنڈے کے نیچے نیوٹریلیٹی کا عزم اور سسٹم کی بہتری کی قسم۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔۔۔

Read more

بلدیاتی انتخابات 2022: مزدور کی بیٹی پروین شیخ جنھوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دی

خیرپور سے یو سی کی جنرل نشست پر کامیاب ہونے والی پروین شیخ نے سندھ کی حکمران جماعت کے امیدوار کو ہرا کر بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔

Read more

ٹیکساس: لاوارث لاری سے کم از کم 46 ’تارکین وطن‘ کی لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس میں سان انتونیو کے مضافات سے ایک لاوارث لاری میں کم از کم 46 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تارکینِ وطن تھے۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد کو ہسپتال بھی لے جایا گیا ہے۔

Read more

محمد زبیر: پیغمبرِ اسلام سے متعلق متنازع بیان کو منظرعام پر لانے والے صحافی توہین مذہب اور اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار

محمد زبیر گذشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی جانب سے ایک ٹی وی میں پیغمبر اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات کو منظر عام پر لانے اور ٹوئٹر کے ذریعے اس خبر کو عام کرنے کے بعد خبروں میں رہے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے مطالبے کیے جا رہے تھے۔

Read more

عالیہ بھٹ کی ’خوشخبری‘ پر بالی ووڈ میں خوشی کی لہر، ’مبارک ہو ہنی، انتظار نہیں کر سکتی‘

ہسپتال کے ایک کمرے سے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ سکرین کی جانب دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ انھوں نے یہ تصویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی اور ساتھ لکھا ’ہمارا بچہ ۔۔۔ جلد آ رہا ہے۔‘

Read more

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کی تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان: ’میں سیاستدان نہیں سچ میں نیوٹرل ہوں‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام کا نام گردش کر رہا ہے اور اس کی وجہ ان کی منظر عام پر آنے والی وہ ویڈیو ہے، جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک سیاسی اجتماع میں تقریر کر رہے ہیں۔

Read more

سابق امریکی پائلٹ چین کو امریکہ کی خفیہ ٹیکنالوجی معلومات کیسے فروخت کرتا رہا؟

حکام کے مطابق سابق پائلٹ نے شعبہ ہوا بازی سے متعلق اہم اور خفیہ معلومات پین ڈرائیو میں منتقل کیں اور انھیں چینی شخص کے حوالے کیا جس کے عوض ملنے والی رقم اپنی سوتیلی بیٹی کے جنوبی کوریا کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائی۔

Read more

کیا ایشیا میں الیکٹرک موٹر بائیکس کی فروخت اور استعمال بڑھے گا؟

سال کے آغاز میں ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ دنیا بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی فروخت 2020 میں 15.73 15 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2030 تک 30.52 ارب ڈالر یعنی دوگنی ہو جائے گی۔

Read more

ناسا نے آسٹریلیا کے تجارتی خلائی اڈے سے راکٹ لانچ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

سوموار کی صبح آسٹریلیا کے دور دراز علاقے میں سرخ غبار کا ایک غیر معمولی مرغولہ نظر آیا اور اس طرح امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے امریکہ سے باہر کسی تجارتی خلائی اڈے سے اپنا پہلا راکٹ لانچ کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

Read more

ورکنگ ویمن: مرد سے زیادہ کمانے کے باوجود خواتین کو گھر میں زیادہ کام کیوں کرنا پڑتا ہے؟

جب ایک جوڑے میں عورت کی آمدن مرد سے زیادہ ہوتی ہے تو اُس نے صرف اپنے کام کے علاوہ گھریلو کام زیادہ کرنا پڑتے ہیں بلکہ اُس کے خانگی حالات کشیدہ بھی رہتے ہیں اور طلاق کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

Read more

روس یوکرین جنگ: کیا سیوردونیتسک شہر پر قبضہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے؟

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یوکرین کے لوہانسک علاقے کے سب سے بڑے شہر کی فتح کے بعد روس اپنے اہم سٹریٹجک مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں ایک قدم آگے بڑھا ہے لیکن ابھی بھی لوہانسک کے مکمل خطے پر روسی کنٹرول طے شدہ نہیں، اگرچہ اس کے امکانات بڑھ چکے ہیں۔

Read more

دروپدی مرمو: بی جے پی کی صدارتی امیدوار کون ہیں؟

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے قبائلی سیاستدان دروپدی مرمو کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں کہ دروپدی مرمو ایک ’عظیم صدر‘ بنیں گی۔

Read more

افغانستان کا وہ گاؤں جہاں زلزلے کے جھٹکے اب بھی روز آتے ہیں لیکن مدد کے لیے کوئی نہیں آیا

اس گاؤں کی آبادی تقریبا 250 افراد پر مشتمل ہے لیکن یہ اتنا دور افتادہ علاقہ ہے کہ یہاں اب تک طالبان کی حکومت یا ریلیف اداروں میں سے کوئی بھی مدد لے کر نہیں پہنچ سکا۔ ہم سے پہلے یہاں پر کوئی صحافی بھی نہیں آیا۔

Read more

شہزادہ چارلس نے قطری وزیراعظم سے ایک ملین یورو سے بھرا سوٹ کیس تحفے میں لیا: رپورٹ

سنڈے ٹائمز کے مطابق شہزادہ چارلس نے سنہ 2011 اور سنہ 2015 کے درمیان سابق وزیر اعظم سے ذاتی طور پر تین نقد عطیات وصول کیے تھے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ایک موقع پر کلیرنس ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں رقم ایک بیگ میں دی گئی تھی۔

Read more

ہنزہ میں ’واک فار لائف‘ کی فاتح بقلوچ بی بی جن کی صحت کا راز خوشی سے جڑا ہے

بارہ پوتے پوتیوں کی دادی بقلوچ بی بی نے گنانی تہوار میں دوڑ پروگرام ’آسانی سے جیت‘ کر سب کو متاثر کیا اور انھیں ٹرافی بھی دی گئی۔ گلگت بلتستان میں روایتی تہوار گنانی کے دوران پہلی بار ’واک فار لائف‘ نامی تقریب میں ان سمیت کئی بزرگ خواتین نے حصہ لیا۔

Read more

بینک اشورنس میں ’فراڈ‘ کیا ہے اور صارفین اپنی ڈوبی رقوم کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

بینک اشورنس میں انشورنس کمپنی بینک کا کاؤنٹر استعمال کرتی ہے اور اس میں بینک ایک کارپوریٹ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہوتے ہیں اور عملہ کمیشن حاصل کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ ممکن ہے کہ صارفین سے غلط بیانی کر کے انھیں بینک انشورنس بیچ دی جائے۔

Read more

بٹ کوائن: کرپٹو کرنسی کے بارے میں پانچ دلچسپ حقائق جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہیں

کرپٹو کی قدر کا انحصار، عام پیسوں کی طرح، بیوقوف لوگوں پر ہوتا ہے جو بے تکی چیزوں پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ اچھے مقاصد کے لیے ہر ایک دن کاغذ کے ٹکڑوں کی تجارت کرتے ہیں تاکہ کھانے پینے اور بس پر سواری کرنے یا دیگر ضروریات زندگی پوری کر سکیں۔

Read more

عمران خان کی ’جاسوسی‘ کی کوشش کا دعویٰ: یہ مبینہ ریکارڈنگ ڈیوائس کیسے کام کرتی ہے؟

اسلام آباد پولیس تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے اس دعوے کی تحقیقات کر رہی ہے جس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر ایک ملازم نے ان کی مبینہ جاسوسی کی کوشش کی ہے۔

Read more

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی پرویز مشرف کی عیادت پر سوشل میڈیا پر تبصرے اور سوالات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ جہاں اس ملاقات پر اور سوال کیے جا رہے ہیں وہاں یہ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ کیا فوجی قیادت کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ ایک فوجی آمر اور آئین توڑنے والے ‘متنازع سربراہ کی کھل کر حمایت کریں؟’

Read more

امریکی فوج سمندر میں جھینگوں اور کیکڑوں کی آوازیں کیوں سُنتی ہے؟

سمندر میں کسی دشمن شے کی حرکت کی موجودگی کا پتہ سونار لہروں سے کیا جاتا ہے، لیکن سائنسدان اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ اگر وہ جھینگوں اور کیکڑوں کی اُن آوازوں کو سونار کی جگہ استعمال کریں جو وہ اپنے دشمن یا کسی جاسوس کو محسوس کر کرنے کے بعد نکالتے ہیں تو شاید ایک بہتر وارننگ سسٹم تریب دیا جا سکے۔

Read more

انڈیا کی نصابی کتابوں سے گجرات فسادات کا ذکر ہٹانے سے کیا تاریخ بدل جائے گی؟

انڈیا میں بارہویں جماعت میں پولیٹیکل سائنس پڑھنے والے طلباء کو اب این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں سنہ 2002 کے گجرات فسادات کے بارے میں کچھ نہیں ملے گا۔

Read more

امریکہ میں فارمولہ دودھ کی قلت، مائیں بلیک مارکیٹ کا رخ کرنے پر مجبور: ’ہم اپنے نوزائیدہ بچوں کو کیا پلائیں؟‘

بچوں کے لیے فارمولا کی قلت چوتھے مہینے میں داخل ہو رہی ہے اور اس نے امریکی فوڈ سیفٹی حکام پر اعتماد ختم کر دیا ہے۔ فارمولا کی اس کمی نے امریکہ میں نگرانی کے کمزور اور سخت حکومتی قوانین کو عیاں کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے انھی قوانین کے باعث یہ صنعت بحران کا شکار ہوئی ہے۔

Read more

شاپور موئنین: ریٹائرڈ امریکی فوجی پائلٹ کا چین کو خفیہ معلومات بیچنے کا اعتراف

شاپور موئنین پر الزام لگایا گیا ہے کہ ایک منظور شدہ ملٹری کنٹریکٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے انھوں نے اس چینی شخص کی درخواست کا جواب دیا جس نے اپنی شناخت بھرتی کمپنی کے ماہر نمائندے کے طور پر کی تھی اور موئنین کو چین میں ہوا بازی کی صنعت میں مشاورت کے لیے موقع دیا۔

Read more

وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: سیاست، نیوٹریلٹی اور سکیورٹی پرنٹنگ پریس

اس دوران عمران خان کو کسی نے صحیح مشورہ دیا ہے کہ مون سون گزرنے کے بعد جب مطلع قدرے صاف ہو جائے اور موجودہ ملی جلی سرکار کی معاشی پالیسیوں کے ددوڑے عوام کی کھال پر ابھرنے شروع ہوں، تب تک ایکسیلریٹر پر پاؤں ہلکا رکھیں۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

کشمیری انجینیئر جنھوں نے پیٹرول مہنگا ہونے کی پیشن گوئی پڑھ کر الیکٹرو سولر کار بنا ڈالی

الیکٹرو سولر کار بنانے والے کشمیری انجینیئر بلال احمد میر کہتے ہیں کہ میں نہیں کہتا کہ یہ پرفیکٹ کار ہے، لیکن حکومت نے اسے پیٹنٹ بھی کیا ہے، اس میں آگے کا کام کرنے کے لیے مجھے مناسب پلیٹ فارم چاہیے تب جا کے یہ کام لوگوں کے لیے راحت بنے گا۔

Read more

روس کا یوکرین کے اہم شہر پر قبضہ، بیلاروس کو جوہری میزائل نظام فراہم کرنے کا اعلان

روسی صدر پوتن نے بیلاروس کو جوہری صلاحیت کے حامل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام آنے والے مہینوں میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایسا مغربی ممالک کو خبردار کرنے کے لیے کیا گیا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ میں مداخلت نہ کریں۔

Read more

’انسانیت کے پھیپھڑے اور گردے‘ سمجھا جانے والا کانگو بیسن جہاں تیل کی ممکنہ دریافت نئے خطرات کو جنم دے رہی ہے

پیٹ لینڈز میں ایسا مادہ موجود ہے جو کوئلے جیسی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور اس کے بننے کا عمل قدرتی ہوتا ہے لیکن ہزاروں سال میں بننے والا یہ مادہ اگر خشک ہو جائے تو چند ہی ہفتوں میں تباہ ہو سکتا ہے۔

Read more

6ixty: پانچ دن کی روایتی کرکٹ سے 60 گیندوں تک، یہ سفر کہاں رکے گا؟

ایک وقت تھا جب روایت پسندی کرکٹ پر غالب تھی۔ کھیل کے قوانین اور انداز تبدیل کرنے کی بات آتی تو ایک سے زائد بار سوچا جاتا کہ ان تبدیلیوں سے کہیں کرکٹ کی قدیم روایات تو متاثر نہیں ہوں گی۔ آج بات پانچ روز کی روایتی ٹیسٹ کرکٹ سے ہوتی ہوئی صرف 60 گیندوں کے مقابلے تک آ پہنچی ہے۔

Read more

سافٹ ویئر اپ ڈیٹڈ

زیادہ تین پانچ کرنے والوں کو ایسی جگہوں پر غائب کر دیا جاتا تھا جہاں سے ان کی خبر کبھی نہیں آتی تھی۔ یہ طریقے اب بھی رائج ہیں خاص کر ’گیدڑ کٹ‘۔ مگر نیا اور سب سے مقبول طریقہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا ہے: آمنہ مفتی کا کالم

Read more

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ’شیزوفرینیا کے مریض‘ کو توہین مذہب پر سزائے موت کا حکم

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی ایک عدالت نے ایک شخص کو توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے تاہم اس کے بھائیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ذہنی مرض میں مبتلا ہے اور وہ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

Read more

احساس پروگرام: سٹینفورڈ یونیورسٹی سے منسوب ورکنگ پیپر میں غربت مٹاؤ منصوبے کی تعریف مگر اس پر اعتراض کیوں؟

پاکستان تحریک انصاف کے مداح گذشتہ کئی روز سے سٹینفورڈ یونیورسٹی سے منسوب احساس پروگرام پر ایک ورکنگ پیپر شیئر کر رہے ہیں اور اسے عمران خان کے منصوبے کی کامیابی کی دلیل قرار دے رہے ہیں۔ لیکن اس کی حقیقت کیا ہے؟

Read more

اوسلو میں فائرنگ: ناروے کے نائٹ کلب پر حملہ ’دہشتگردی‘ قرار، مبینہ حملہ آور گرفتار

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک 42 سالہ شخص کو دہشتگردی اور قتل کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ناروے کے وزیر اعظم کے مطابق ملزم رواں سال مئی میں زیر تفتیش تھا مگر اسے اُس وقت خطرہ نہیں سمجھا گیا تھا۔

Read more

کنوارپن کی فرسودہ روایات پر آگاہی دینے والی دو بلوچ بہنیں: ’شادی کی رات انٹر کورس کے بعد خون نہ آنے پر لڑکی کو ناپاک قرار دے دیتے ہیں‘

نام نہاد غیرت سے جڑے اس موضوع پر بات کرنا مشکل بھی ہے اور ممنوع بھی تو بھلا ہمیں کون اپنی کہانی سناتا لیکن تلاش کرنے پر ہمیں ملیں کراچی کی رہائشی ہانی بلوچ اور ان کی بہن ماہین بلوچ، جو اس حساس موضوع پر آگاہی دینا چاہتی ہیں۔

Read more

افغانستان میں زلزلے کی دردناک کہانی: ’میں نے اپنی بیٹی گل نورا کو ملبے سے نکالی جانے والی لاشوں میں پہچانا‘

افغانستان میں بدھ کو آنے والے زلزلے میں متاثرین نے اپنے نقصان کے بارے میں بتایا ہے۔ عالمی امداد نہ ملنے کی وجہ سے افغانستان کے ہسپتال اور صحت کا نظام تباہی کے دھانے پر ہے۔ طالبان کی حکومت پر پابندی کی وجہ سے زلزلے کے متاثرین ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔

Read more

کراچی اور حیدرآباد میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز: کیا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ پہلے سے موجود اینٹی باڈیز کو دھوکا دے رہے ہیں؟

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جلد ہی کورونا ایس او پیز سے متعلق نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Read more

مرتضیٰ قریشی: سعودی عرب نے سب سے کم عمر قیدی کو آٹھ سال بعد رہا کر دیا

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ قریشی کو کئی سال تک بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا گیا۔ انھوں نے مرتضی کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے لیکن اتنے برس حراست کے دوران سزائے موت کے خوف کے ساتھ قید رہنے والے بچے کی جسمانی اور ذہنی حالت کے بارے میں خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔

Read more

اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے ریلیف ختم: نئے تجویز کردہ ریٹ کے تحت تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟

400 ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے جہاں حکومت نے کچھ دوسرے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں 13 بڑے صعنتی شعبوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے تو اس کے ساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح میں ردو بدل کر دی گئی ہے جس کے تحت اضافی ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے۔

Read more

عمران خان کے اچھے دن، برے دن

سیاست میں جیسے جیسے ان کا عروج شروع ہوا تو انھیں سیاست سکھانے والے بھی بڑھتے گئے۔ عمران خان کو مشورے دینے والے بھی وہ آ گئے جو ملک کے اصلی وارث ہیں اور خالی مشورے ہی نہیں دیتے الیکشن وغیرہ کا بندوبست بھی کر لیتے ہیں۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

ترکی میں اسرائیلی سیاحوں کو ممکنہ خطرہ جو ایران اسرائیل ’خاموش جنگ‘ کو منظر عام پر لے آیا

اسرائیل کے ممکنہ عبوری وزیرِ اعظم نے ترکی کا ہنگامی دورہ کیا ہے کیونکہ انھیں خدشہ ہے کہ ایرانی ایجنٹس وہاں موجود اسرائیلی سیاحوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان طویل مدتی خاموش جنگ اب مزید عیاں ہوتی جا رہی ہے۔

Read more

ترکی کے صدر اردوغان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اچھے روابط کے لیے بے چین کیوں؟

سنہ 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کی عمارت میں معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ناراض صدر اردوغان نے اس قتل کے لیے براہراست سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف انگلی اٹھائی تھی۔ لیکن رواں سال اپریل میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے سعودی عرب کے اچانک دورے اور جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مصافحہ کرنے کی تصاویر کے بعد ان کے تعلقات میں تبدیلی کے آثار نظر آنے لگے۔

Read more

جے پور سٹیشن کی واحد خاتون قلی منجو یادو کی کہانی: ’میں ان پڑھ ہوں لیکن میرا دماغ ان پڑھ نہیں ہے‘

منجو یادو انڈیا کے شہر جے پور کے ٹرین سٹیشن پر واحد خاتون قلی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ قلی کا پیشہ اتنا آسان نہیں جتنا انھوں نے شروع میں سمجھا تھا۔

Read more

ضیا محی الدین سے ایک ملاقات: ’ٹی وی پر تلفظ غلط ہوتا ہے، ہم کس کس کا رونا روئیں‘

رومیو جولیئٹ کو اردو میں ڈھال کر پاکستانی ناظرین کے لیے پیش کرنے والی معروف شخصیت ضیا محی الدین کہتے ہیں کہ اس کھیل کی بڑی خصوصیت اس کی ناقابل فراموش شاعری ہے۔

Read more

وہ غیر معمولی آپریشن جس میں ڈاکٹروں نے رحم میں موجود بچے کی رسولی ختم کی

یہ آپریشن کرنے والے سرجن کا کہنا ہے کہ ’یہ میری زندگی کا ابتک کا سب سے مشکل آپریشن تھا۔ جنین کی سرجری میں ہمیں ہمیشہ اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ آگے کیا ہو گا، ہمیں ہمیشہ اس بات کا بھی مکمل اندازہ نہیں ہوتا کہ اندر کیا ہے؟‘

Read more

جاپانی بحریہ کی نیند اڑانے والے امریکی بحری جہاز کا ملبہ سمندر کے گہرے ترین مقام سے دریافت

‘یو ایس ایس سیموئیل بی رابرٹس’ نامی ڈیسٹرائر ایسکارٹ جہاز اکتوبر 1944 میں فلپائن میں ایک معرکے کے دوران ڈوب گیا تھا۔ سمندر میں یہ 6895 میٹر کی گہرائی میں موجود ہے۔

Read more

امریکہ کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں اسقاط حمل کے حق کو ختم کر دیا، لاکھوں خواتین اب قانونی حق سے محروم ہو جائیں گی

اس فیصلے کے بعد لاکھوں امریکی خواتین اسقاط حمل کے قانونی حق سے محروم ہو جائیں گی۔ سابق صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ نے ناصرف 50 برسوں پر محیط نظیر ختم کر دی بلکہ انھوں نے کسی کے بھی انتہائی ذاتی فیصلے کو سیاستدانوں کے مزاج کے تابع کر دیا ہے اور یہ لاکھوں امریکی شہریوں کی آزادی پر حملہ ہے۔

Read more

یوکرین کو یورپی یونین میں امیدوار کا درجہ ملنے سے کیا فائدہ ہو گا؟

واضح رہے کہ امیدوار کا درجہ حاصل ہونا یورپی یونین کی باقاعدہ ممبر شپ کا پہلا قدم ہے لیکن ممبر بننے تک کا سفر طویل اور کئی برسوں پر محیط ہو سکتا ہے جس میں کامیابی حاصل ہونے کی کوئی ضمانت نہیں۔

Read more

انسانی چہرے میں چھپ کر سیکس کرنے والی مہین لیکھیں جو معدومیت کا شکار ہیں

0.3 ملی میٹر لمبے یہ جاندار انسانی چہروں کے مساموں میں رہتے ہیں اور اب انھیں اپنے ساتھی سے مباشرت کرکے نسل بڑھانے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں ان کی نسل معدوم ہو سکتی ہے۔

Read more

ارسلان خان کراچی سے لاپتہ: ’تم ریاست کے خلاف بات کرتے ہو، تم نے پریشان کر کے رکھا ہے‘

ارسلان خان کی اہلیہ عائشہ کے مطابق ان کے خاوند ٹوئٹر پر سرگرم تھے۔ وہ بلاتفریق لاپتہ افراد اور مذہبی اقلیتوں کے لیے بے باکی سے آواز اٹھاتے تھے۔ دوست و احباب انھیں کہتے تھے کہ انھیں خیال رکھنا چاہیے۔ وہ کہتا تھا کہ سچ لکھنا نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ دنیا کی ہر قید سے ضمیر کی قید زیادہ تکلیف دہ ہے۔

Read more

دیوانہ: وہ فلم جس نے 30 قبل بالی وڈ انڈسٹری کو نیا سپر سٹار شاہ رخ خان دیا

خوش قسمتی سے یا بدقسمتی سے، ارمان کوہلی نے فلم چھوڑ دی اور یہ کردار ایک نئے ہیرو کے پاس چلا گیا۔ اس ہیرو کی ایک بھی فلم ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی تھی حالانکہ اس نے ٹی وی پر کئی ہٹ سیریل دیے تھے۔

Read more

مالٹا میں اسقاط حمل پر پابندی: جوڑا جو اپنی بیٹی کے دل کی دھڑکن رک جانے کی دعائیں مانگ رہا ہے

یہ امریکی جوڑا مالٹا میں چھٹیاں منانے گیا ہوا تھا، جو 16 ہفتوں کی حاملہ اینڈریا کو خون آنے لگا۔ ڈاکٹرز نے انھیں بتایا کہ ان کے پلیسنٹا کا کچھ حصہ بچہ دانی سے الگ ہو گیا ہے اور شاید ان کا حمل مکمل نہ ہو سکے لیکن بچے کی دل کی دھڑکن اب بھی قائم تھی اور مالٹا میں قانون کے مطابق آپ ایسی حالت میں حمل ضائع نہیں کر سکتے۔

Read more

سپر ٹیکس اور سوشل میڈیا پر بحث: ’امیر طبقے پر ٹیکس خوش آئند لیکن یہ پیسہ بھی صارف سے ہی وصول ہو گا‘

ایک جانب تو امیر طبقے پر ٹیکس لگانے کے فیصلے کو خوش آّئند قرار دیا گیا تو دوسری جانب اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ اس کے اثرات بھی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں عوام کو ہی برداشت کرنا ہوں گے۔

Read more

انڈیا کی ’ریزورٹ سیاست‘ جو حکومتیں بنانے اور گرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

یہ ایسی سیاست ہے جہاں ایک سیاسی جماعت اراکین اسمبلی کو اکھٹا کرتی ہے اور کسی ایسے محفوظ ہوٹل یا ریزورٹ پہنچا دیتی ہے جہاں ان پر نظر رکھی جا سکے اور مخالف سے ہاتھ ملانے سے روکا جا سکے۔

Read more

گیلی انگلیوں پر نمودار ہونے والی جھریاں: وہ معمہ جو طبی ماہرین کو حیران کن معلومات فراہم کر رہا ہے

عام طور پر خیال کیا جاتا تھا کہ انگلیوں پر جھریاں پڑنا ایک سادہ ردعمل ہے جس کے دوران انسانی جلد کی سب سے باہر کی تہہ پانی کی وجہ سے پھول جاتی ہے لیکن سائنس دانوں کو شبہ تھا کہ یہ اتنی سادہ سی بات نہیں۔

Read more

روس یوکرین جنگ: بین الاقوامی پابندیوں کے بعد روس کے ارب پتی افراد کی لگژری کشتیاں اب کہاں کھڑی ہیں؟

رواں برس مارچ اور اپریل میں امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے روسی ارب پتی افراد پر پابندیاں عائد کرنے کے نتیجے میں ان کی اربوں ڈالر مالیت کی لگژری کشتیوں کو پکڑا جا رہا تھا، اسی دوران اس کشتیوں نے خود کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ بی بی سی نے سوشل میڈیا تصاویر ککے ذریعے ان کا کھوج لگانے کی کوشش کی ہے۔

Read more

سی پیک: پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کا پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کیا اثر پڑا؟

سی پیک سے جڑے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد چینی افراد، خاص طور سے وہ جن کا تعلق سی پیک منصوبوں سے ہے، کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا ہے جبکہ جن منصوبوں پر تاحال کام جاری ہے ان پر افرادی قوت کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read more

جب نور جہاں کے عشق میں کرکٹر نذر محمد کا بازو ٹوٹا

نذر محمد نور جہاں کو ان الفاظ میں یاد کرتے تھے کہ ’وہ گھنٹوں میرے پاس بیٹھ کر گایا کرتی اور میں سنا کرتا اور جس طرح سے میں نے نور جہاں کو گاتے سنا، کسی اور نے نہ سنا ہو گا۔ وہ میرے لیے گاتی تھی۔‘

Read more

افغانستان میں زلزلہ: ’ہمارے کلینک میں صرف پانچ بستر ہیں مگر 500 مریض آچکے ہیں‘

افغانستان میں حالیہ دہائیوں کے بدترین زلزلے سے ایک ہزار اموات ہوئی ہیں لیکن اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پکتیکا صوبے کے علاقے گیان میں واقع صحت کے واحد مرکز میں ایک طبی کارکن نے بی بی سی کو بتایا کہ سینکڑوں مریض اس کلینک کا رُخ کر رہے ہیں مگر سہولیات ناکافی ہیں۔

Read more

امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ لے کر چلنے کے حق میں تاریخی فیصلہ سنا دیا

امریکی سپریم کورٹ کے جسٹس کلیرنس تھامس نے چھ قدامت پسند ججوں کی اکثریت کی جانب سے تحریر کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ امریکی شہریوں کو ذاتی دفاع کے لیے عوام میں ‘عام طور پر استعمال ہونے والا’ اسلحہ لے جانے کا حق ہے۔

Read more

جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق بیان پر پاکستان کا کینیڈا سے باضابطہ احتجاج

کینیڈا کی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے رُکن پارلیمان ٹام کمچ نے 17 جون کو کینیڈین حکومت سے وضاحت طلب کی تھی کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے پاکستانی فوج کے سربراہ کے دورہ کینیڈا کے لیے مختص کرنا کیا مناسب تھا، جس پر کینیڈا کے پارلیمانی سیکریٹری برائے قومی دفاع برائن مے نے اس صورتحال کو ’غیرمناسب‘ قرار دیا تھا۔ 2020 میں ہونے والا یہ مجوزہ دورہ کووڈ 19 کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Read more

سدھو موسے والا: قتل ہونے والے پنجابی گلوکار کا نیا گانا ’ایس وائے ایل‘ ریلیز، سوشل میڈیا پر تبصرے

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے تین ہفتوں بعد ریلیز کیے گئے ان کے گانے میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پنجاب کے پانی کو بچائیں اور اسے صحرا بننے سے روکیں۔

Read more

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست: ویانا پہلے نمبر پر، بدترین شہروں میں کراچی بھی شامل

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے رہائش کے لیے دنیا کے بہترین اور بدترین شہروں کی فہرست شائع کی ہے۔ بہترین شہروں میں ویانا سرفہرست ہے جبکہ بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی بھی شامل ہے۔

Read more

میراڈونا کے معالجین پر غیرارادی قتل کا مقدمہ، ’عظیم فٹبالر موت سے قبل بے بسی کا شکار تھے‘

ارجنٹائن کی مقامی عدالت کے جج نے قتل کے مقدمے کا حکم اس وقت دیا جب ایک طبی پینل نے میراڈونا کے علاج کو بے ضابطگی اور نقائص سے بھرپور قرار دیا۔

Read more

انڈیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر الہان عمر کی امریکی ایوانِ نمائندگان میں قرار داد، ’خاص تشویش کے حامل ملک‘ کے طور پر نامزد کرنے کی تجویز

امریکی ایوان نمائندگان میں ایک قرار داد پیش کی گئی ہے جس میں انڈیا کا نام ان ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکہ کو تشویش ہے۔

Read more

ورلڈ اکیوٹک چیمپئن شپ: امریکہ کی آرٹسٹک تیراک مقابلے کے دوران بے ہوش، کوچ نے پانی کی تہہ سے نکال کر جان بچائی

امریکہ کی آرٹسٹک تیراک انیتا الواریز کو ورلڈ اکیوٹک چیمپئن شپ کے ایک مقابلے کے دوران بے ہوش کے ہونے کے بعد ان کی کوچ نے انھیں سوئمنگ پول کی تہہ سے نکال لیا۔

Read more

مجھے مہربانی کر کے واپس جیل بھجوایا جائے، ہسپتال میں مجھ پر دو حملے ہوئے: علی وزیر کا مطالبہ

منتخب رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام میں درخواست کی ہے کہ انھیں ہسپتال میں خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یا تو پروڈکشن آرڈر کے تحت انھیں بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے دی جائے یا جیل واپس بھجوا دیا جائے۔

Read more

انڈیا کی سب سے مالدار ریاست میں سیاسی بحران: شیو سینا کے 35 اراکین اسمبلی ہزاروں میل دور گواہٹی کے ہوٹل میں کیوں بند ہیں؟

انڈیا کی سب سے مالدار سمجھی جانے والی ریاست مہاراشٹرا کو ایک ایسے سیاسی بحران کا سامنا ہے جس نے ریاست میں شیو سینا کی حکومت کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Read more

کراچی کے مال میں مردوں کے واش روم ایریا میں ڈائپر چینجنگ روم: بچے کا ڈائپر بدلنا کیا صرف ماں کا کام ہے؟

فیس بک پر حال ہی میں پوسٹ کیے جانے والے ایک اشتہار میں بچے کا ڈائپر بدلتے مرد کی تصویر نے جہاں خوشگوار احساس دلایا وہیں کچھ لوگ اس پر سخت نالاں اور معترض بھی نظر آئے۔

Read more

’شادی کے وعدے‘ پر مبینہ ’پاکستانی جاسوسہ‘ نے انڈین انجینیئر کو پھنسایا، حساس معلومات فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

انڈین ریاست حیدرآباد میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) میں کام کرنے والے ایک انجینیئر کو مبینہ طور پر ایک ’پاکستانی جاسوس‘ کو حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Read more

جون میں برفباری: پاکستان کے شمالی علاقوں میں جون میں ہونے والی ’غیر متوقع‘ برفباری کی وجہ کی؟

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں جون کے مہینے میں ہونے والی برفباری نے اکثر افراد کو حیران و پریشان اور کئی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے لیکن اس ’غیر متوقع‘ برفباری کی وجہ کیا ہے؟

Read more

کالا پانی: ہندوستان کی جنگ آزادی کی وہ ’قربان گاہ‘ جہاں ہر قیدی موت کی خواہش کرتا تھا

جیل کے کمروں میں روشن دان کے لیے گنجائش پیدا کی گئی تو کچھ اس انداز سے کہ اس سے ہوا بھی نہ آ سکے۔ پیشاب اور پاخانے کے لیے صبح دوپہر اور شام کے اوقات مقرر کیے گئے۔ اس دوران کسی کو حاجت ہو تو اسے سپاہیوں کے ڈنڈے کھانا پڑتے۔ پھانسی گھر بھی بنایا گیا تاکہ انگریز جسے چاہیں ٹھکانے لگا سکیں۔

Read more

نور زمان: سکواش کا زمان خاندان، جس کی تیسری نسل بھی چیمپیئن بن گئی

نور زمان کا تعلق سکواش کی مشہور زمان فیملی سے ہے۔ اس فیملی کی پہلی نسل سے تعلق رکھنے والے پانچ بڑوں نے بین الاقوامی سکواش میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ پھر اس خاندان کی دوسری نسل سکواش کورٹ میں اتری اور اب نور زمان کی شکل میں اس خاندان کی تیسری نسل بھی چیمپیئن کہلانے لگ گئی ہے۔

Read more

نوجوان سرمایہ کاروں کو پیسے کمانے کا راستہ دکھانے والے انڈین یوٹیوبرز جو راتوں رات مشہور ہوئے

یہ یو ٹیوبرز وہی بات کرتے ہیں جو انڈیا کے نوجوان سرمایہ کار سننا چاہتے ہیں۔ ان میں سے لاکھوں نے حصص بازار (سٹاک مارکیٹ) کی گھڑ دوڑ میں حصہ لینے کے لیے تجارتی اکاؤنٹس کھولے اوراپنی ہی طرح کے لوگوں سے آن لائن سرمایہ کاری کی خدمات حاصل کیں۔

Read more

کراچی میں پانچ سالہ بچی ’ساری رات والدہ کی لاش کے نیچے دبی رہی‘

صبح ساڑھے آٹھ بجے کا وقت تھا کہ منگھو پیر تھانے میں ٹیلیفون کی گھنٹی بجتی ہے اور ایک شہری بتاتا ہے کہ ویرانے میں خاتون کی لاش موجود ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ لاش کے نیچے تقریباً پانچ سال کی بچی بھی موجود تھی۔

Read more

عامر لیاقت: سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی شخصیت کا پوسٹ مارٹم روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی شخصیت عامر لیاقت حسین کی میت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کر کے درخواست کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی ہے۔ فوجداری مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل عثمان وڑائچ کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور تفتیش کا آغاز بھی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہوتا ہے۔

Read more

تھائی لینڈ: منشیات کے خلاف جنگ کرنے والے ملک نے بھنگ کے قانونی استعمال کی اجازت کیوں دی؟

2016 میں فوجی حکومت کے وزیر انصاف جنرل پائیبون کمچایا نے اعلان کیا تھا کہ منشیات کے خلاف جنگ کی ناکامی کے بعد اب منشیات کی روک تھام کے لیے کسی نئے طریقے کی ضرورت ہے جس میں سزا کا عنصر کم ہو۔

Read more

اقوامِ متحدہ پر جنسی ہراس کے خلاف شکایات پر کم دھیان دینے کا الزام: ’تنظیم نیچے سے لے کر اوپر تک بدعنوانی میں ملوث ہے‘

اقوامِ متحدہ کے عملے کے کچھ لوگوں کے مطابق جب انھوں نے مبینہ جنسی ہراس اور غلط کاموں کے متعلق شکایت لگانے کی کوشش کی تو انھیں سزا دی گئی اور کئی ایک کو تو نوکری سے بھی نکال دیا گیا۔

Read more

انڈیا اور چین سستا تیل خرید کر روس کی کیسے مدد کر رہے ہیں؟

یورپی یونین آج بھی روسی تیل اور گیس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یوکرین کی جنگ کے پہلے 100 دنوں کے دوران روس کو توانائی کی برآمدات میں حاصل ہونے والے 97 بلین ڈالر میں سے 59 بلین ڈالر یورپی یونین سے آئے تھے۔

Read more

مودی کی یوگا ڈے پر ویڈیوز اور تصاویر تنقید کی زد میں: ’مودی کی زندگی پر فلم بنے تو وہ لائٹ کیمرہ ایکشن سے شروع اور اسی پر ختم ہو گی‘

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی تصاویر کھنچوانے کے معاملے میں بھی بہت حساس لگتے ہیں اور اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ مودی سب کچھ کیمرے کے لیے اور اس کے حساب سے ہی کرتے ہیں۔

Read more

افغانستان: زلزلے کے بعد تباہی، پکتیکا میں 250 افراد ہلاک

ایک مقامی حکومتی اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ اموات کی تعداد 250 سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک 150 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

Read more

فرانس میں مسلمان خواتین کو تیراکی کے لیے برکنی پہننے کی اجازت دینے والا شہر حکومت سے قانونی جنگ ہار گیا

فرانس میں تیراکی کے لیے پہنے جانے والے لباس سے متعلق سخت قوانین موجود ہیں جب کہ مذہبی عقائد کا عوامی مقامات پر اظہار بھی ایک تقرفہ انگیز معاملہ ہے۔

Read more

ڈی این ایس کیا ہے اور کیا یہ سینٹرلائزیشن پاکستانی انٹرنیٹ صارف کا جینا دو بھر کر سکتی ہے؟

پاکستان میں انٹرنیٹ تک رسائی، اس پر موجود مواد پر پابندی اور پرائیویسی سے متعلق خدشات پر بحث تو آئے روز سننے کو ملتی ہے لیکن گذشتہ چند روز سے یہاں ‘ڈی این ایس’ نامی اصطلاح کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

Read more

ایلون مسک: ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے ان سے تعلق توڑ لیا ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی خواجہ سرا بیٹی نے قانونی طور پر اپنا نام اور جنس تبدیل کرنے کی درخواست دی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب اپنے والد کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رکھنا چاہتی ہیں۔

Read more

’لینڈ سلائیڈنگ اور بند راستے، سیاح بارشوں میں شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے گریز کریں‘

یہ صورتحال خشک سالی کے خاتمہ کے بعد حالیہ پری مون سون بارشوں کے سبب سے پیدا ہو رہی ہے۔ گلگت بلتستان انتظامیہ کے مطابق اس وقت گلگت کو اسکردو سے ملانے والی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب مختلف مقامات سے بند ہے جبکہ بابو سر ٹاپ روڈ کو کھول دیا گیا ہے۔

Read more

پشاور میں نشے کے عادی افراد کی بحالی کا پروگرام: ’میں دن میں دس دس انجیکشن لگایا کرتی تھی‘

پشاور میں اس وقت کوئی 1180 ایسے افراد کو بحالی مراکز اور ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے علاج کے ساتھ ساتھ انھیں بہتر شہری بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

Read more

آئی ایم ایف آخر پاکستان سے چاہتا کیا ہے اور قرض پروگرام میں تعطل ملکی معیشت کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟

حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں اور پروگرام کی بحالی میں جلد پیش رفت کا امکان ہے۔ جبکہ ملکی معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی بہت ضروری ہے ورنہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیش کیے جانے والے آمدنی اور اخراجات کے سارے تخمینے بےکار ثابت ہوں گے۔

Read more

کمبوڈیا: دریائے میکونگ میں دنیا کی سب سے بڑی تازہ پانی میں پائی جانے والی مچھلی دریافت

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تازہ پانی میں پائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی مچھلی کمبوڈیا کے دریائے میکونگ میں پائی گئی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق کمبوڈیا کے دریائے میکونگ سے پکڑی جانے والی سٹنگرے مچھلی کا وزن تین سو کلو گرام ہے۔

Read more