مولانا اسلم قریشی صاحب کا اغوا، شہادت اور پھر زندہ ہونا قسط 1

حالی نے اپنی مسدس میں مسلمانوں کے و عروج و زوال کی منظوم داستان رقم کی تھی۔ اور پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے آڈیو ویڈیو کے ذریعہ یہی فریضہ مکرمی وجاہت مسعود صاحب سرانجام دے رہے ہیں۔ خاکسار نے ان کا پروگرام ”پاکستان تباہی کے اس مرحلہ تک کیسے پہنچا“ سن رہا تھا۔ اور اس قسط سے فیض پا رہا تھا جس میں وہ جنرل ضیاء صاحب کے بے مثال دور کا تجزیہ فرما رہے تھے۔ اس میں وہ

Read more

خیبر پختون خوا اسمبلی کی قرارداد اور اقلیتوں کے دستوری حقوق

چند روز قبل خیبر پختون خوا کی اسمبلی نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔ یہ قرارداد جماعت اسلامی کی رکن اسمبلی حمیرا خاتون صاحبہ نے پیش کی تھی اور اس پر عنایت اللہ خان صاحب اور سراج الدین خان صاحب نے بھی دستخط کیے تھے۔ ایک صوبائی وزیر نے یہ قرارداد پیش کرنے پر حمیرا خاتون صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اس قرارداد میں یہ دعویٰ

Read more

طاہر اشرفی صاحب، سعودی عرب اور اسرائیل

ایک بار پھر یہ خبر شائع اور نشر ہوئی کہ کچھ پاکستانی اسرائیل جا پہنچے۔ یہ خبر اڑانے والے کوئی ایسے ویسے صحافی نہیں تھے جنہیں کسی لفافہ کا وصول کنندہ قرار دے کر جھٹلایا جا سکے۔ یہ بھانڈا خود اسرائیل کے صدر نے ورلڈ اکنامک فورم کے چوراہے میں پھوڑا کہ کچھ پاکستانی امریکنوں کا وفد اسرائیل میں ان سے ملا تھا۔ وہ تو سویٹزرلینڈ میں بی جمالو کا کردار ادا کر کے اسرائیل سدھارے اور ہم نے پاکستان

Read more

طلبا روٹھ گئے کہ طالبات نے حجاب کیوں پہنا ہوا ہے؟

چند روز قبل شائع ہونے والے کالم میں ہم یہ جائزہ لے رہے تھے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ میں بعض تعلیمی اداروں میں حجاب پر لگائی جانے والی پابندیوں کو برقرار رکھا اور اس پابندی کی یہ دلیل بیان کی کہ گو بھارتی آئین کے آرٹیکل 25 میں مذہبی آزادی کے ضمانت دی گئی ہے لیکن اس سے مراد صرف ضروری مذہبی احکامات یا essential religious practice پر عمل کی آزادی ہے۔ اور

Read more

محترم وزیر اعظم! کیا میری لاش کو پاکستان میں رہنے کی اجازت ہو گی؟

محترم وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب امید ہے کہ آپ بخیروعافیت ہوں گے۔ میں اس خط کو السلام علیکم سے شروع کر کے نیک تمنائوں کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔ کیونکہ اس نازک دور میں ہمارے پیارے پاکستان کے وزیر اعظم کو ہم سب کی نیک تمنائوں کی ضرورت ہے لیکن ایک انجانے خوف نے میرے ہاتھوں کو اپنی گرفت میں لے لیا کیونکہ یہ عاجز پاکستان کا شہری ہونے کے علاوہ عقیدہ کے اعتبار سے ایک احمدی

Read more

حجاب پر پابندی: میرا چہرہ میری مرضی

دنیا میں کووڈ سے اموات کا بازار گرم ہو، یا مہنگائی سے دنیا بھر کے لوگوں کا جینا دوبھر ہو رہا ہو، یا روس اور یوکرین کی جنگ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو، یا دنیا کے سر پر خوراک کی کمی کے بادل منڈلا رہے ہوں، دنیا بھر میں دانشوروں کا ایک طبقہ ہے جسے ایک ہی فکر لاحق ہے اور وہ عورت کے سر اور چہرے کی فکر ہے۔ ایک طبقہ اس بات کے لئے سرگرم ہے

Read more

محترم سیاستدان ایک رات یہ سوچ کر دیکھیں

مسجد نبوی میں وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کے جانے کے موقع پر ایک ناخوشگوار واقعہ ہوا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان صاحب اور ان کی جماعت کے کئی ممبران پر بلاسفیمی کے قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ پاکستان کے ہیومن رائٹس کمیشن نے مذمتی بیان جاری کیا کہ مذہب کا استعمال کر کے اس طرح کے مقدمات قائم نہیں کرنے چاہییں تھے۔ تحریک انصاف کی قیادت اور کئی صحافیوں

Read more

شریف بہو بیٹیاں پیوٹن کی باتیں نہیں سنتیں

کئی برس سے یورپ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر 2005 میں ڈنمارک کے ایک کارٹونسٹ کرٹ ویسٹر گارڈ کے بنائے ہوئے بارہ گستاخانہ خاکے شائع ہوئے۔ مسلمانوں نے اس پر شدید احتجاج کیا۔ پہلے ڈنمارک میں تین مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا جو ویسٹر گارڈ کے قتل کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پھر ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا جو کہ اس کو چاقو سے قتل کرنے کے ارادہ سے

Read more

نہال ہاشمی صاحب، بتائیں یہ کس مسلک کی سازش ہے؟

ایک بار پھر پاکستان میں سیاسی میدان میں گالی گلوچ اور جوتم پیزار کا بازار گرم ہے۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ اب یہ سلسلہ پاکستان میں ایک معمول کی بات ہے۔ لیکن یہ ایک المیہ ہے کہ اس مرتبہ یہ سیاسی جنگ مسجد نبوی کے احاطے تک جا پہنچی ہے۔ جب وزیر اعظم شہباز شریف صاحب، مریم اورنگزیب صاحبہ، اور شاہ زین بگٹی صاحب وہاں گئے تو وہاں پر موجود تحریک انصاف کے حامیوں نے چور چور کے

Read more

لاہور کا جلسہ اور کچھ تعارف شیخ رشید صاحب کے مرشد کا

کل لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوا۔ اس سے قبل اور اس جلسہ کے دوران بار بار یہ اعلان کیا گیا کہ لاہور میں اسی پارک میں مسلم لیگ کا تاریخی اجلاس ہوا تھا، جس میں قرارداد لاہور منظور کی گئی تھی اور پوری قوم نے پاکستان کے قیام کے لئے جد و جہد کا آغاز کیا تھا اور اب اسی شہر اور اسی پارک میں تحریک انصاف پاکستان کو بچانے اور حقیقی آزادی دلانے کے لئے جد و

Read more

عمران خان صاحب اور طالبان سے مذاکرات کا اچھوتا خیال

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد محترم عمران خان صاحب کو وزیر اعظم کا قلمدان چھوڑنا پڑا۔ جیسا کہ اس صورت حال میں توقع کی جا سکتی تھی، عمران خان صاحب نے مختلف تقاریر میں مختلف موضوعات پر اپنے موقف کا دفاع کیا اور تقاریر کا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ عمران خان صاحب نے بحیثیت وزیر اعظم قوم سے جو آخری خطاب کیا اس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ دیگر امور کے علاوہ

Read more

تحریک عدم اعتماد: اسد عمر صاحب کی تقریر میں آبا و اجداد کا ذکر

تحریک عدم اعتماد منظور ہو گئی۔ اس موقع پر مکرم اسد عمر صاحب نے بھی قومی اسمبلی میں ایک تقریر فرمائی۔ ویسے تو تحریک انصاف کے تمام اراکین کی تقاریر اپنی مثال آپ تھیں لیکن اسد عمر صاحب کی تقریر ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے اراکین کی خبر لینے کے علاوہ اپنے آبا و اجداد کا کارناموں کا ذکر بھی کیا اور موجودہ سیاسی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہم اس ملک

Read more

ڈونالڈ لو صاحب کون ہیں؟ ان کے نظریات کیا ہیں؟

تا دم تحریر ملک میں آئینی بحران جاری ہے۔ کچھ روز قبل عمران خان صاحب نے ایک جلسہ عام میں ایک کاغذ لہرا کر یہ اعلان کیا تھا کہ ان کے پاس تحریری ثبوت موجود ہے کہ ان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک اعتماد ایک بیرونی سازش کا نتیجہ ہے۔ کچھ روز تک تو یہ قیاس آرائیاں ہوئیں کہ وہ کون سی طاقت تھی جو کہ پاکستان میں حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ وہ

Read more

موجودہ بحران : اب یہ چورن بیچنا بند کریں

آج اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہونی تھی۔ ساری قوم غور سے کارروائی دیکھ رہی تھی کہ اب یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ اونٹ کی مثال بہت مناسب ہے کیونکہ اس کی بھی کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی۔ بہر حال اونٹ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا بلکہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے وفاقی وزیر فواد چوہدری صاحب نے عدم اعتماد کی اس قرارداد کو آرٹیکل 5 کے خلاف قرار دیا۔ اور ڈپٹی سپیکر صاحب نے سپیکر

Read more

او آئی سی کے اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب: یہ بیانیہ کس نے بنایا؟

اسلام آباد میں مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس شروع ہوا۔ اور میزبان کی حیثیت سے اس افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان صاحب نے بھی خطاب کیا۔ اس افتتاحی خطاب میں بھی عمران خان صاحب کی تقریر کا وہی انداز تھا جو کہ ان کے سیاسی جلسوں میں یا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوتا ہے۔ تقریر کے شروع میں ہی انہوں نے سننے والوں کو ہزارویں مرتبہ یاد کرایا کہ جن

Read more

وزیر اعظم صاحب! یہ فتوے بھی تاریخ کا حصہ ہیں

آج کل ایک بار پھر سیاسی افراتفری عروج پر ہے۔ ہر طرف یہی بحث ہو رہی ہے کہ تحریک عدم اعتماد منظور ہو گی کہ نہیں ہو گی؟ نمبر پورے ہوں گے کہ نہیں ہوں گے؟ ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے کہ کچھ ارکان تطہیر قلب کی مختلف منازل طے کر کے اب اس قابل ہو گئے ہیں کہ صحیح اور غلط کی تمیز کر سکیں۔ اس لئے وہ اب اس پارٹی کے خلاف ووٹ دیں گے جس کے ٹکٹ

Read more

شوکت عزیز کے خلاف تحریک عدم اعتماد (2006) پر عمران خان کی تقریر

آخر وزیر اعظم عمران خان صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گئی۔ ایک عرصہ سے سن رہے تھے کہ نمبر پورے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد بس آیا چاہتی ہے۔ آج آئی یا کل آئی۔ بہر حال یہ مرحلہ آ گیا اور اپوزیشن نے اس تحریک کے ساتھ اپنے پتے میز پر رکھ دیے۔ یہ وقت بتائے گا کہ عمران خان صاحب اس کا شکار ہوتے ہیں یا اس تحریک کو ناکام بنا دیتے ہیں۔  اب سے پہلے پاکستان

Read more

چور ایجنٹ اور غدار کے بعد اب جنسی الزامات

جمہوریت میں ہمیشہ مختلف سیاسی جماعتیں اور مختلف سیاسی لیڈر ایک دوسرے سے اختلاف کرتے ہیں۔ اور بسا اوقات یہ اختلاف شدید ہوتا ہے۔ ہر سیاسی جماعت کو اور خاص طور پر اس جماعت کو جو کہ اقتدار میں ہو، برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ اختلاف رائے کسی سیاسی حریف کی طرف سے بھی ہو سکتا ہے اور کسی صحافی یا کسی لکھنے والے یا کسی عام آدمی کی طرف سے بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ہر اختلاف اور

Read more

کیا رانا تنویر صاحب ایک بار پھر معذرت کریں گے؟

گذشتہ سال 29 دسمبر کو "ہم سب ” پر رانا تنویر صاحب کا ایک کالم "جماعت احمدیہ کے قائد کے اہل خانہ پر ریپ کے الزامات: برطانوی پولیس” کے نام سے شائع ہوا ۔اس میں رانا تنویر صاحب نے تحریر کیا "برطانیہ کی پولیس جماعت احمدیہ کے سربراہ کے قریبی اہل خانہ پر عصمت دری کے دعووں کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ان افراد میں جماعت احمدیہ کے سربراہ کے قریبی عزیزوں کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

Read more

آپریشن خلافت 1995۔ ایک خوفناک منصوبہ

وطن عزیز کی تاریخ میں بہت مرتبہ حکومتوں کا تختہ الٹنے کے کامیاب اور ناکام منصوبے بنائے گئے ہیں۔ ایک ایسا ہی منصوبہ 1995 میں بنایا گیا تھا۔ اس وقت بے نظیر بھٹو صاحبہ ملک کی وزیر اعظم تھیں۔ یہ منصوبہ تو ناکام ہو گیا لیکن اس کے متعلق آج تک بہت سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ بغاوت کا یہ منصوبہ کئی لحاظ سے منفرد تھا۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوجاتا تو کیا پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنایا جانا

Read more

انیق ناجی صاحب، احمدیوں کی نہیں، پاکستان کی فکر کریں

حال ہی میں یو ٹیوب پر محترم انیق ناجی صاحب کا ایک پروگرام سننے کو ملا۔ اس میں انہوں نے پاکستان کے احمدیوں کو کچھ مشورے دیے ہیں۔ ان مشوروں کا ایک پس منظر ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ 1974 میں آئین پاکستان میں ترمیم کر کے احمدیوں کو قانون اور آئین کی اغراض کے لئے غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت سے احمدیوں کا موقف یہ رہا ہے کہ کسی کو اس بات کا حق

Read more

ایک فتنہ گر کی کچھ گذارشات: قائد اعظم اور مودودی صاحب کے بارے میں

آج "ہم سب” پر الطاف حسن قریشی صاحب کا ایک کالم پڑھا۔ اس کالم کا عنوان تھا "فتنہ گروں کے نام”۔ یہ ” فتنہ گر” کون ہیں ؟ الطاف حسن قریشی صاحب نے ابھی تک اس راز سے پردہ تو نہیں اُٹھایا لیکن اس کالم کو پڑھنے کے بعد اس بندہ ناچیز نے رضاکارانہ طور پر اپنا نام اس گروہ میں شمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ اس کے لیے سب سے پہلے الطاف حسن صاحب قریشی

Read more

بہادر شاہ ظفر کا دسترخوان

منشی فیض الدین دہلوی صاحب نے ایک کتاب ”بزم آخر“ تحریر کی تھی۔ اس کتاب میں مغلیہ عہد کے آخری دنوں میں بہادر شاہ ظفر کے محل کے حالات درج کیے گئے ہیں۔ ان چونچلوں کو پڑھ کر کم از کم یہ سمجھ آجاتی ہے کہ صدیوں سے قائم سلطنت ہاتھ سے کس طرح نکل گئی۔ اس کتاب کا مطالعہ اپنی ذات میں عبرت کا سامان ہے۔ بہادر شاہ ظفر کے عہد میں سلطنت تو کب سے نکل چکی تھی۔

Read more

نجم سیٹھی صاحب کا انصاف اور کمسن بیمار بچے کی لاش

حال ہی میں نیا دور یو ٹیوب چینل پر پاکستان کے مشہور صحافی محترم نجم سیٹھی صاحب کا ایک پروگرام سننے کو ملا۔ اس میں محترم سیٹھی صاحب یہ ذکر فرما رہے تھے کہ کچھ عرصہ سے جسٹس اطہر من اللہ ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں اور بڑے اچھے فیصلے دے رہے ہیں۔ اگر یہ ذکر یہیں تک رہتا تو شاید اس کالم کی ضرورت نہ ہوتی لیکن کسی وجہ سے میرے محترم سیٹھی صاحب نے ایک ایسی بات

Read more

الزام ریپ کا اور ثبوت لغویات کے

جیسا کہ میں نے گزشتہ دو کالموں میں یہ ذکر کیا تھا کہ دسمبر کے آخر میں ہم سب پر رانا تنویر صاحب کا ایک کالم ”جماعت احمدیہ کے قائد کے اہل خانہ پر ریپ کے الزامات“ کے نام سے شائع ہوا۔ اس کالم کے مطابق فون پر ایک خاتون نداء النصر اور جماعت احمدیہ کے سربراہ کے درمیان ہونے والی گفتگو سامنے آئی ہے اور اس گفتگو میں اس خاتون نے یہ الزام لگایا ہے کہ اسے بہت سے

Read more

ہزاروں مرتبہ ریپ ہونے کا الزام اور کچھ حقائق

میں نےاپنے گذشتہ کالم میں رانا تنویر صاحب کی کچھ تحریروں کا ذکر کیا تھا جس کا عنوان تھا "جماعت احمدیہ کے قائد کے اہل خانہ پر ریپ کے الزامات”۔ اس کالم کا لب لباب یہ تھا ایک خاتون نداء النصر اور جماعت احمدیہ کے سربراہ کے درمیان فون پر گفتگو کی آڈیو سامنے آئی ہے اور اس میں بات کرتے ہوئے نداء النصر نے اپنے والد سمیت کچھ افراد پر یہ الزامات لگائے ہیں کہ انہوں نے ایک سال

Read more

کیا ایک سال کی عمر میں ہونے والا ریپ کسی کو یاد رہ سکتا ہے؟

آج کل پوری دنیا میں عورتوں کے ریپ کا مسئلہ ایک خاص اہمیت اختیار کر گیا ہےاور ہر طرف سے اس قسم کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ اور مذہبی ادارے بھی اس قسم کے سکینڈلوں کی زد میں ہیں۔ پہلے کیتھولک چرچ بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پر اعتراضات کا نشانہ بنا۔ پاکستان میں بعض مدرسوں میں اس قسم کے واقعات خبروں کی زینت بنے ۔ اور کچھ دن پہلے "ہم سب” پر رانا تنویر

Read more