اس دن مزنگ روڈ پر واقع اپنے دفتر میٹنگ کے لئے آئے ایک کلائنٹ کو رخصت کرنے کے بعد میں خود بھی گھر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ میرے کلرک نے کمرے میں آ کہا ”صاحب جی ایک خاتون کافی دیر سے آپ کا انتظار کر رہی ہیں، وہ آپ سے ملنا چاہتی ہیں“ ۔ میں نے گھڑی کی طرف نگاہ ڈالی تو شام کے سات بج چکے تھے۔ سردیوں کا موسم تھا اور سات بجے تقریباً عشاء کا وقت شروع ہو چکا تھا۔ کچھ سوچ کر میں خاتون کو اندر بھیجنے کا کہہ کر دوبارہ بیٹھ گیا۔
جیسے ہی وہ خاتون اندر داخل ہوئیں میں نے حسب معمول پیشہ ورانہ مسکراہٹ کے ساتھ انھیں سامنے کرسی پر بیٹھنے کے لئے کہہ کر پوچھا ”جی محترمہ فرمائیں میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں؟“ اس خاتون کی عمر چالیس سال کے اریب قریب ہو گی۔ چہرے مہرے سے کھاتے پیتے گھرانے کی لگ رہی تھی۔ اسے میرے ایک دوست نے میری طرف ریفر کیا تھا جو اس کا رشتہ دار تھا۔ خاتون نے کہا کہ اس کا خاوند اس کی بجائے دیگر لڑکیوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔
Read more