میری روز: رحیم یار خان میں خاتون پولیس افسر کا خودکشی سے پہلے والدہ کے نام پیغام، ’میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا‘

لپ سٹک سے آئینے پر درج اس نوٹ میں سب انسپکٹر میری روز نے اپنی والدہ کو مخاطب کر کے لکھا تھا کہ ’میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھا سکے۔‘

Read more

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پی ٹی آئی کے علاوہ پاکستان میں پانچ سال کے لیے قومی حکومت کی تجویز

جیوز نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹالک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں شہباز شریف نے واضح کیا کہ قومی حکومت کی تشکیل ان کی ذاتی رائے ہے۔ شہباز شریف نے تحریک انصاف کو تصادم سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے دن اپنے ووٹرز کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔

Read more

نادرا کا ولدیت کے بغیر بچوں کی شناختی دستاویزات کی اجازت، مگر والد کے خانے میں کس کا نام لکھا جائے گا؟

نادرا کے سسٹم میں اگر والد کا نام نہ ہو تو انٹری مکمل تصور نہیں کی جاتی اور پراسیس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شناختی دستاویز بھی نہیں بن سکتی۔

Read more

بابر اعظم اور محمد رضوان کی سنچریاں ، پاکستانی ٹیم کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب

کپتان بابر اعظم کے جرات مندانہ کریئر بیسٹ 196 اور محمد رضوان کے ناقابل شکست 104 رنز کی بدولت پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Read more

لمز یونیورسٹی میں آرمی چیف کے خطاب پر طلبا کے تاثرات: ’فوج کے سربراہ کو سنا تو سوچ میں 180 ڈگری کی تبدیلی واقع ہوئی‘

بی بی سی اردو نے اس پروگرام میں شریک ہونے والے متعدد طلبا اور اساتذہ سے تفصیل سے بات کی ہے اور ان کا اس پروگرام سے پہلے اور بعد کا تاثر جاننے کی کوشش کی۔

Read more

تحریک عدم اعتماد: شیخ رشید کی ’ملکی عدم استحکام‘ کی تنبیہ، پرویز خٹک نے ’مسلم لیگ ق کے خلاف بیان نہیں دیا‘

بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ‘جیتے یا ہارے، فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا۔ میں پھر یہ دہرانا چاہتا ہوں۔۔۔ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔’

Read more

یوکرین، روس تنازع: صدر پوتن باعزت طریقے سے جنگ سے کیسے نکل سکتے ہیں؟

لڑائی تین ہفتوں سے جاری ہے اور موجودہ حالات میں کسی کو اس بات پر شک نہیں ہونا چاہیے کہ جنگ کا اصل فاتح کون ہو گا۔ صدر پوتن کی توجہ اس بات پر ہے کہ وہ کسی طرح اپنی فتح کا اعلان کر دیں، انھیں اس بات سے فرق نہیں پڑے گا اگر ان کی پوری انتظامیہ یہ سمجھتی ہو کہ روس نے بلاضرورت یوکرین میں مداخلت کی۔

Read more

امریکہ کا پہلا ایٹمی تجربہ: ’دس بہن، بھائیوں میں سے صرف میں زندہ بچی، باقی سب کینسر سے مر گئے‘

امریکہ کے پہلے ایٹمی دھماکے سے متاثر ہونے والا نیو میکسیکو کا وہ گاؤں، جہاں لوگ آج تک کینسر سے متاثر ہو رہے ہیں مگر ان کی کوئی مدد نہیں ہوئی۔

Read more

کشمیر فائلز: کشمیری ہندو پنڈتوں پر بننے والی فلم جس نے انڈین معاشرے کو وسیع پیمانے پر تقسیم کیا

انڈین فلم انڈسٹری کے مرکزی فلمی نقادوں کی جانب سے اس فلم کے متعلق عمومی یا ملے جلے ریویوز سامنے آئے ہیں اور ایک سے زیادہ ناقدین نے اس کو ‘جذبات سے کھیلنے کی کوشش’ قرار دیا ہے۔ لیکن فلم کے ریلیز ہوتے ہی اس نے سوشل میڈیا پر ایک سخت اور گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔

Read more

گوادر میں ٹرالنگ پر پابندی مگر ماہی گیروں کے خدشات برقرار: ’ٹرالر مکمل بند ہوں تو ماہی گیر بچت کر کے قرضہ اُتار سکیں گے‘

بلوچستان کے علاقے کلمت میں رہنے والوں کا روزگار ماہی گیری سے جڑا ہے۔ بڑے فشنگ ٹرالرز پر پابندی کے بعد اب ان کے جالوں میں مچھلی آ رہی ہے لیکن برسوں سے مقروض ان ماہی گیروں کے خدشات اب بھی برقرار ہیں۔

Read more

تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے نمبر پورے ہیں، اتحادی سو فیصد حکومت کے ساتھ نہیں، چوہدری پرویز الہی

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران برملا اس بات کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عہدے کی خواہش مند ہے۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم کے مطابق اپوزیشن کی تحریک بیرونی سازش ہے تو انھوں نے کہا کہ ’یہ صرف تحریک انصاف کی نالائقی ہے، اور کچھ نہیں۔‘

Read more

ان پر ایک خوف ہے، ڈر ہے اور ایسے میں ٹانگیں کانپتی نہیں بلکہ کانپیں ٹانگتی ہیں: بلاول

پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز پر میزبان حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت ہفتوں دنوں کی بات ہے، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن دو سو کا نمبر حاصل کر لے گی۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے کانپیں ٹانگنے سے متعلق ان کی ویڈیو جعل سازی سے بنائی ہے۔

Read more

بلوچستان: سبی میں 10 دن میں تیسرا دھماکہ، ایف سی کے چار اہلکار ہلاک

سبی انتظامیہ کے اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سانگان میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو صبح ساڑھے سات بجے کے قریب اس وقت پھٹا جب معمول کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایف سی اہلکار اس علاقے سے گزر رہے تھے۔

Read more

یوکرین پر روس کا حملہ: جنگ کی فرنٹ لائن پر موجود پانچ یوکرینی خواتین کی کہانیاں

یوکرین سے بچوں اور خواتین کے انخلا کے بعد بے شمار خاندان بکھر گئے ہیں لیکن کئی خواتین نے ملک نہ چھوڑنے اور جنگ میں حصہ لینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ بی بی سی نے ایسی ہی پانچ رضاکاروں سے بات کی ہے۔

Read more

اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر جلسے جلوس: بات کدھر جائے گی؟

وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں پارلیمان کے سامنے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں تحریک انصاف نے 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی اور دباؤ کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Read more

ہیٹ ویو: شدید گرمی کی لہر ہمارے جسم کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

چاہے ہم برفانی طوفان میں ہوں یا گرمی کی لہر میں، ہمارا جسم 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ وہ درجہ حرارت ہے جس پر ہمارے جسم نے کام کرنا سیکھ لیا ہے۔ لیکن جیسے جیسے پارہ بڑھتا ہے، جسم کو اپنا بنیادی درجہ حرارت کم رکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

Read more

تحریک عدم اعتماد: ’معاملات حل نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہو گا‘، اپوزیشن کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کو تحریکِ انصاف کے حامیوں کے ’سمندر‘ کو عبور کر کے پارلیمان تک جانا ہو گا اپوزیشن نے اس تحریک پر ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

انڈیا اپنے ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز، دیکھ بھال اور معائنے کے طریقوں کا از سرِ نو جائزہ لے رہا ہے: راج ناتھ

انڈیا کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انڈیا اپنے ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز، دیکھ بھال اور معائنے کے طریقوں کا از سرِ نو جائزہ لے رہا ہے۔

Read more

البتانی، ابن الہیثم اور ابو کامل: تین عظیم عرب ریاضی دان جن کا جدید سائنس میں حوالہ آج بھی ملتا ہے

عرب ریاضی دانوں کی بڑی خدمات میں سے ایک یہ تھی کہ انھوں نے ترجمے کی مدد سے یونانی اور لاطینی سائنس کو محفوظ کیا اور بعض اوقات ان کی تحقیق میں ہونے والی غلطیوں کو بھی درست کیا۔

Read more

مسلمان طالبات کی درخواست مسترد، ’حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں،‘ کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ

انڈیا کی ریاست کرناٹک میں ہائی کورٹ نے سکول اور کالجز میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے چند مسلمان طالبات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ انفرادی حقوق پر ادارے کے نظم و ضبط کو برتری حاصل ہے۔

Read more

کیا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کم درآمد کے باعث ڈیزل بحران کا خدشہ ہے؟

پاکستان کی سرکاری تیل کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے وزارت توانائی کو ایک خط میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ملک کو ڈیزل کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اس کی فراہمی کا نظام ملک میں گندم کی کٹائی کے موسم کے دوران خراب ہو سکتا ہے جب ڈیزل کی مانگ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

Read more

انڈیا میں ’جنات بابا‘ کی درگاہ پر زعفرانی رنگ کرنے کا واقعہ، ہندو عقیدت مندوں کا احتجاج

گاؤں والوں نے درگاہ پر ایک بار پھر پرانا رنگ کر دیا ہے اور اب وہ ان ملزمان کی گرفتاری کے منتظر ہیں جنھوں نے جنات بابا کی درگاہ میں توڑ پھوڑ اور رنگ کیا۔

Read more

کراچی ٹیسٹ: پاکستانی بیٹسمینوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ 148 آل آؤٹ، آسٹریلیا کی 489 رنز کی مجموعی برتری

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کے بکھرنے کی وجہ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ نہیں بلکہ بیٹسمینوں کی اپنی غیرذمہ داری تھی جس نے میزبان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

Read more

عدم اعتماد کی تحریک: ’فی الحال وزیراعظم کچھ نہیں کر سکتے‘

ماہرین کے مطابق جب تک عدم اعتماد کی تحریک موجود ہے، جس کا نوٹس سیکریٹیریٹ میں فائل ہو چکا ہے، وزیراعظم کچھ نہیں کر سکتے۔ وہ اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں ہاں اگر وہ عدم اعتماد کی تحریک واپس لیں تو وزیراعظم سمبلیاں توڑ سکتے ہیں جس کے 90 دن کے اندر الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانا ہوں گے۔

Read more

بلوچستان کی نئی حکومت کے ’ناراض اراکین‘ بھی تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں؟

حکومتوں کی تبدیلی کے حوالے سے ماحول اگرچہ اسلام آباد اور لاہور میں گرم ہے لیکن اچانک بلوچستان کے حوالے سے بھی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

Read more

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد: پاکستان تحریک انصاف کا 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان کی حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دینے جائے گا اسے جلسے کے شرکا کے درمیان سے گزر کر جانا ہو گا۔

Read more

’میری بیوی عورت نہیں ہے‘، انڈین شہری کی سپریم کورٹ میں اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست

ایک انڈین شہری نے ملک کی سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی ہے کہ اُن کی اہلیہ کے خلاف مبینہ طور پر اپنی جنس چھپانے اور فراڈ کرنے کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: پاکستان میں معیاری پچوں کی تیاری کیوں مشکل ہے؟

انڈیا اور سری لنکا کے درمیان بنگلور ٹیسٹ میں وکٹوں کی برسات ہوئی ہے لیکن پاکستان اور آسٹریلیا کے کراچی ٹیسٹ میں بولرز کو وکٹیں لینے کے لیے سخت گرمی میں خوب پسینہ بہانا پڑ رہا ہے۔

Read more

زینو ٹرانسپلانٹیشن: کیا سؤر انسانی جسم میں اعضا کی پیوند کاری کا مستقبل ہیں؟

سؤر کے اعضا تقریباً انسانی اعضا کے سائز کے ہیں اور ہمارے پاس اس جانور کو پالنے کا صدیوں کا تجربہ ہے۔ لیکن کیا یہ جانور انسانوں میں ٹرانسپلانٹ کے لیے اعضا کی کمی کو پورا کر پائیں گے؟

Read more

پریانتھا کمارا: سری لنکن شہری کے قتل میں گرفتار 89 ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کا آج سے آغاز

پاکستان میں توہین مذہب کے الزام میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے کیس کی سماعت پیر سے انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر شروع ہو رہی ہے۔

Read more

تحریک عدم اعتماد: جب بےنظیر بھٹو کو وزراتِ عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے ’بھاؤ تاؤ کا بازار گرم‘ ہوا

23 اکتوبر 1989 کو پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی کے سپیکر کو جمع کروائی گئی تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ آئندہ ایک ہفتے میں معاملات کہاں سے کہاں جا پہنچیں گے۔ یہ ایک ہفتہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ وقت تھا جو ملکی سیاسی تاریخ پر اپنے گہرے اثرات چھوڑ گیا۔

Read more

انڈر ورلڈ اور کرائے کے قاتل: لاہور میں جرم کی دنیا کیسے چلتی ہے؟

’جس مہارت سے حسنین شاہ پر فائر کیے گئے وہ پیشہ ور شوٹر کا ہی کام تھا۔ شوٹر نے اس مہارت سے فائر کیے کہ گاڑی کا سائڈ مرر بھی مکمل نہیں ٹوٹا اور ایک بھی فائر اِدھر اُدھر نہیں بلکہ تمام سیدھے سینے پر لگے جو فوری موت کی وجہ بنے۔‘

Read more

ایسک منڈا: انڈیا کا دیہاڑی دار مزدور جو کھانے کی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب سٹار بن گیا

انڈیا کی ریاست اڑیسا میں دیہاڑی دار مزدور ایسک منڈا نے کورونا کی وبا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران یوٹیوب کا رُخ کیا۔ اب وہ ایک سوشل میڈیا سٹار بن چکے ہیں اور لاکھوں روپے کماتے ہیں۔

Read more

یوکرین روس تنازع: یوکرینی فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوان سپاہی جو مستقبل کے خواب سجائے دفاع کے لیے تیار

یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کیئو کے دفاع کے لیے فوج میں بھرتی ہونے والے رضاکار سپاہیوں میں سے زیادہ تر ابھی کم سن اور ٹین ایجرز ہیں۔ اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے ہی انھوں نے سکول سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

Read more

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن: آسٹریلیا کے 505 رن اور بابر اعظم کی ناقابل فہم کپتانی

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 505 رنز آٹھ آؤٹ پر ایک ایسے دن کا اختتام کیا جس میں بیٹنگ سست رفتار اور بابر اعظم کی کپتانی ناقابل فہم رہی۔ الیکس کیری سات رنز کی کمی سے سنچری نہ کرسکے

Read more

وہ نظام جو ایٹمی جنگ کے ممکنہ خطرے کا اندازہ لگاتا ہے

محققین ایٹمی جنگ کے امکان اور شدت کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں؟ خطرے کو عام طور پر کسی برے واقعے کے پیش آنے کا امکان سمجھا جاتا ہے، اور واقعہ پیش آنے کی صورت میں اس کی شدت سے ضرب دی جاتی ہے۔ ماضی کے واقعات کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے عام خطرات کی شدت بھانپی جا سکتی ہے۔

Read more

حوریم سلطان: یوکرین کی روکسیلانا جو سلطنت عثمانیہ کی حوریم سلطان بنیں

مورخین کے مطابق سنہ 1520 میں حوریم سلطان سے لے کر 17ویں صدی کے وسط میں قُسم سلطان کی موت تک سلطنت عثمانیہ کئی اعتبار سے ان خواتین کے زیراثر تھی جن کی طاقت کی بنیاد اس بات پر تھی کہ وہ اپنے دور میں سلطان کی پسندیدہ کنیزیں تھیں۔

Read more

پاکستان میں ٹرانس جینڈرز کی مشکلات: ’سوچ لیا تھا کہ بھیک نہیں مانگنی اور سیکس سے پیسے نہیں کمانے‘

ٹرانس خاتون علینہ کو اس وقت مشکل پیش آنے لگی جب ’لوگ دیوار پھلانگ‘ کر ان کے گھر میں داخل ہوتے تھے۔ ان کے لیے یہ گھر چھوڑنا ممکن نہیں تھا کیونکہ کسی ٹرانس جینڈر کو کرایے پر گھر ملنا اتنا آسان کام نہیں۔

Read more

عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد: کامیابیوں کے آخری مراحل میں ہیں، فضل الرحمان، دو دن بعد پوزیشن مزید واضح ہو جائے گی، شیخ رشید

اتوار کو مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن جماعتیں ’کامیابیوں کے آخری مراحل میں ہیں‘ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن مزید بہتر اور واضح ہو جائے گی۔‘

Read more

وہ خواتین جن کی داڑھی آتی ہے: ’بوائے فرینڈ کو فکر تھی کہ اس کے دوست مجھے خواجہ سرا سمجھیں گے‘

وہ خود کو داڑھی والی خواتین کہلواتی ہیں اور اب ان میں سے کچھ نے اپنے چہرے کے بال چھپانے چھوڑ کر اپنے تجربات کے بارے میں بات کرنی شروع کی ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان: کیا افغانستان میں طالبان مخالف گروہ ایک نئی خانہ جنگی چھیڑ سکتے ہیں؟

اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان مخالف مزاحمت اور طالبان کے درمیان نسلی کشیدگی میں تازہ ترین عسکری اور سیاسی پیش رفت کی کیا صورتحال ہے اور موسمِ بہار میں طالبان کے خلاف نئی مسلح مزاحمت کے کتنے امکانات ہیں؟

Read more

اقوال ذریں: ’روٹی نہیں ہے تو کیک کھا لیں‘ جیسے اقوال جو تاریخی شخصیات سے غلط منسوب کیے جاتے ہیں

کئی مشہور تاریخی شخصیات سے اکثر بہت سے قول منسوب کیے جاتے ہیں اور ان کا اکثر حوالہ دیا جاتا ہے لیکن کیا یہ اقوال ان شخصیات سے غلط طور پر منسوب یا بالکل من گھڑت تو نہیں؟

Read more

پیشاب کی نالی میں انفیکشن یا یو ٹی آئی: خواتین کے لیے گھر سے باہر ٹوائلٹ استعمال کرنا بھی مسئلہ اور اسے روک کر رکھنا بھی

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ اور پانی کی سہولت نہ ہونے سے خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کم پانی پینے سے یا پیشاب روکنے سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Read more

عراق میں کردستان کے شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے پر متعدد میزائل حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ کردستان کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

Read more

کویت جنگ: جب عمان سے 63 دنوں میں ایک لاکھ ستر ہزار انڈین شہریوں کو بحفاظت واپس لایا گیا

ایئر انڈیا کا یہ آپریشن 14 اگست 1990 کو شروع ہوا اور 11 اکتوبر تک 63 دن چلا۔ اس دوران ایئر انڈیا کے طیاروں نے عمان کے لیے روزانہ چار پروازیں کیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ ستر ہزار انڈین شہریوں کو وطن واپس لایا گیا۔

Read more

سعودی عرب: ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت

سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان افراد میں یمن کے سات اور شام کا ایک شہری بھی شامل تھے جن کو دہشت گردی اور ’گمراہ کن خیالات‘ سمیت مختلف سنگین جرائم پر سزا سنائی جا چکی تھی۔

Read more

عثمان خواجہ کی سینچری پر سوشل میڈیا تبصرے: ’پتہ کرو اس کا لاہور میں تو کوئی رشتہ دار نہیں‘

اس میچ میں اب جو بھی ہو، عثمان خواجہ کے لیے یہ دورہ اور ’خواجہ خاندان کے گھر‘ کراچی میں سنچری یادگار رہے گی۔ ہاں، اگر بات ڈبل سنچری تک پہنچ گئی تو پھر کراچی سٹیڈیم میں شائقین اتنے ہی جوش سے ان کا خیر مقدم کریں گے یا نہیں؟

Read more

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا 251 رنز تین کھلاڑی آؤٹ، عثمان خواجہ کی سنچری

یہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کے تنازعے کا ہی نتیجہ کہا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اور میچ شروع ہونے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچ بھی موضوع بحث بنی رہی ہے کہ یہ کیا رنگ دکھائے گی؟

Read more

پاکستانی حدود میں انڈین میزائل گرنے کا معاملہ: پاکستانی ردعمل کی تعریف اور انڈیا پر اٹھنے والے سوالات

نو مارچ 2022 کو پاکستان کے شہر میاں چنوں میں ’حادثاتی طور‘ پر انڈین براہموس میزائل گرنے کے بعد پاکستان کے ’سلجھے ہوئے ردعمل‘ کو سراہا جا رہا ہے لیکن دوسری جانب انڈیا کی دفاعی صلاحیتوں اور حادثاتی میزائل کے واقعے پر جاری بیان پر سوال بھی اٹھ رہے ہیں۔

Read more

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد: تلخی کے ماحول میں حکومتی وزرا کے ’مفاہمتی بیانات‘، سنیچر کو بھی سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر اس وقت سیاسی گٹھ جوڑ جہاں عروج پر ہے وہیں سیاسی رہنماؤں کے بیانات میں تلخی بھی بڑھ گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومتی وزرا نے پہلی بار سنیچر کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنے کی بات کی ہے۔

Read more

رائف بداوی: ایک ہزار کوڑوں کی سزا پانے والے سعودی بلاگر رائف بداوی کو 10 برس بعد رہا کر دیا گیا

دس برس سے قید میں موجود سعودی بلاگر رائف بداوی کی اہلیہ نے اپنے شوہر جنھیں مبینہ طور پر آن لائن ’مذہب اسلام کی توہین ‘ کرنے پر ایک ہزار کوڑے مارے جانے کی سزا سنائی گئی تھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

Read more

شہداد کوٹ کا ہندو خاندان جو دہائیوں سے اپنی زمینوں کا قبضہ حاصل کرنے کا منتظر ہے

سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے ہندو خاندان کا الزام ہے کہ ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا تھا جبکہ اس پر قابض خاندان کا کہنا ہے کہ یہ زمینیں انھوں نے خریدی تھیں۔

Read more

قرارداد مقاصد: لیاقت علی خان کے دور میں یہ ’مقدس‘ دستاویز کن حالات میں منظور ہوئی

پاکستان میں قراردار مقاصد کو دستاویز کی صورت دینے کی ابتدا سات مارچ 1949 کو ہوئی جب وزیراعظم لیاقت علی خان نے اس قرارداد کا مسودہ برصغیر میں مسلمانوں کی نئی آزاد ریاست پاکستان کی دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا۔

Read more

یوکرین، روس جنگ: پاکستان، انڈیا اور چین سمیت دیگر ایشیائی معیشتیں روس پر پابندیوں پر متفق کیوں نہیں ہیں؟

جن ایشیائی ممالک نے مغربی ممالک کے ساتھ مل کر روس پر پابندیاں عائد کی ہیں وہ روس کی عالمی تجارت کا صرف آٹھ فیصد حصہ ہیں۔ تو پھر ایسا کیوں ہے کہ چین اور انڈیا سمیت بڑے ایشیائی ممالک روس پر پابندیاں عائد کرنے پر متفق نہیں ہیں؟

Read more

انڈیا: خواتین نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ کیوں ڈالا؟

انڈیا میں حال ہی میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ تجزیہ نگار اس کا سہرا وزیرِ اعظم نریندر مودی کی فلاحی سکیموں کے سر ڈالتے ہیں۔

Read more

پاکستان کے احسن رمضان کم عمر ترین ورلڈ سنوکر چیمپیئن بن گئے

احسن رمضان نے قطر کے شہر دوحا میں ہونے والی انٹرنیشنل بلیئرڈز سنوکر فیڈریشن کی عالمی سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو پانچ کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دیدی۔

Read more

عمران خان کی ان سوئنگ یارکر کی دھمکی، اپوزیشن رہنماؤں کا ردعمل، الیکشن کمیشن اِن ایکشن

الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو وزیر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کو عدم اعتماد کی تحریک کے دوران جلسے کرنے اور پھر ان جلسوں میں فوج کا حوالہ دینے کو افسوسناک اور مایوس کن قرار دیا ہے۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور بزدار حکومت کا سوال

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں حکومتی مشکلات کا محور صوبے کے وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار نظر آ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ’ناراض اراکین‘ کے گروپ خاص طور پر جہانگیر ترین گروپ چاہتا ہے کہ انھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

Read more

اولینا زیلنسکا: یوکرین کی خاتون اول کون ہیں؟

یوکرینی خاتون اول اولینا نے جہاں پناہ لے رکھی ہے، وہ وہاں سے سوشل میڈیا پر بتاتی رہی ہیں کہ اس جنگ اور یوکرین کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں یوکرینی عوام پر کیا گزر رہی ہے۔

Read more

یوکرین، روس جنگ: یوکرین کا شہر خارخیو جو روس کے قبضے میں آتے آتے بچا لیکن ہتھیار نہیں ڈالے

حملے کے ابتدائی دنوں میں مشرقی یوکرین میں خارخیو نے ایک روسی دستے کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔ اس کے بعد سے اس شہر پر رات کو روسی بمبادی جاری ہے اور درجنوں عام شہری مارے گئے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی کے کوئنٹن سمرویل اور کیمرہ مین ڈیرن کونے نے یوکرینی فوج کے ساتھ یہاں ایک ہفتے گزارا ہے۔

Read more

جے 10 سی: پاکستان کو ’بحیرہ عرب میں سبقت‘ دلوانے والے جے 10 سی طیارے کن خصوصیات کے حامل ہیں؟

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستانی فوج کے منصوبہ سازوں میں یہ سوچ بہت ہی راسخ ہے کہ میراج طیاروں کو چینی ساختہ جے-10 طیاروں سے تبدیل کر دیا جائے جو نہ صرف دشمن کے علاقے کے اندر جا کر مؤثر کارروائی کرنے اور ہدف پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Read more

انصار الاسلام: جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم ایک رضاکار تنظیم ہے یا ’نجی ملیشیا‘؟

انصار الاسلام کیا ہے، یہ کیسے کام کرتی ہے، اس کے ممبران کی تعداد کتنی ہے اور یہ دیگر سیاسی جماعتوں کی رضاکار تنظیموں سے کس حد تک مختلف ہے؟

Read more

مسٹر اینڈ مسز شمیم میں صبا قمر کا کردار: زی فائیو کی ویب سیریز جس کے ٹریلر میں دکھائی گئی انوکھی کہانی

صبا خود اس سیریز میں ایک کھلنڈری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک ’خوش شکل لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوتی ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ حقیقت تو اور ہے اور محبت کیا ہے وہ اومینا کو شمیم سکھاتا ہے۔

Read more

یوگی ادتیہ ناتھ: بی جے پی کو اترپردیش کے انتخابات جتوانے والے رہنما جنھیں مودی خطرہ سمجھتے ہیں

انڈیا کی برسرِ اقتدار جماعت بی جے پی ریاستی انتخابات میں ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں ایک آسان فتح حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے، اور اس طرح وہ 25 سال سے قائم یہ طلسم بھی توڑ دے گی کہ وہاں سے کوئی جماعت لگاتار دوسری مرتبہ نہیں جیت سکتی۔

Read more

کراچی ٹیسٹ 1994: جب ہیلی نے سٹمپ کرنے کا موقع چھوڑا اور پاکستان ایک وکٹ سے میچ جیت گیا

راشد لطیف کو اچھی طرح یاد ہے کہ آخری دو دن وکٹ ٹرن ہو رہی تھی اور شین وارن اور ٹم مے خطرناک ثابت ہو رہے تھے لیکن ہمارے لیے سب سے اہم لمحہ وہ تھا جب کپتان مارک ٹیلر نے نئی گیند لے لی جس کے بعد میں نے سٹیو وا اور جو اینجل کو چوکے لگائے تھے۔ʹ

Read more

تحریک عدم اعتماد: کیا ارکان کو پارٹی کے خلاف ووٹ سے روکا جا سکتا ہے؟

کیا کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے سکتا ہے؟ اور پارٹی اپنے کسی رکن کو اپنے خلاف ووٹ دینے سے کیسے روک سکتی ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ذرائع ابلاغ پر گفتگو کا موضوع بنے رہے۔

Read more

جعمرات کی سیاسی سرگرمیاں، فوج کا واضح پیغام، عمران خان کا عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک میں بڑے جلسے کا اعلان

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ’فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اس سلسلے میں غیرضروری افواہیں نہ پھیلائی جائیں اور نہ ہی غیر ضروری بحث کی جائے۔‘

Read more

انصار الاسلام: اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم کے خلاف آپریشن، صلاح الدین ایوبی سمیت 18 گرفتار

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے جمعرات کو حزبِ اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے کارکنان کے خلاف پارلیمنٹ لاجز میں کارروائی کی ہے۔

Read more

معظم ’خان بھائی‘: وہ پاکستانی جو یوکرین میں پھنسے انڈین طلبا کے لیے مسیحا بنا

رات قریب ایک بجے کا وقت تھا جب اچانک یوکرین میں پاکستانی ٹور آپریٹر معظم خان کو انڈین طلبہ کی کال آتی ہے جو ان سے کہتے ہیں کہ ’اگر مزید کچھ گھنٹے ہماری مدد نہ کی گئی تو بھیا ہم سردی سے مر جائیں گے۔‘

Read more

روس یوکرین جنگ: امریکہ نے یوکرین کو جنگی طیارے بھجوانے کی پولش تجویز کیوں مسترد کی

یوکرین کے پڑوسی ملک پولینڈ نے منگل کے روز اپنے تمام مِگ طیاروں کو جن کی کل تعداد 28 ہے، جرمنی میں نیٹو کے ایئربیس رامسٹین پہنچانے کی پیشکش کی تھی۔ پولینڈ نے کہا تھا کہ وہ تمام جہازوں کو امریکہ کے حوالے کر دے گا اور وہ ان طیاروں کو یوکرین کو دے سکتا ہے۔

Read more

ترکی اسرائیل تعلقات: سنہ 2008 کے بعد سے پہلے اسرائیلی رہنما کا دورہ ترکی کیا معنی رکھتا ہے؟

ہیزروگ سنہ 2008 کے بعد وہ پہلے اسرائیلی رہنما ہیں جو ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اردوغان نے جولائی میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے ہیزروگ سے چار مرتبہ فون پر بات کی ہے جسے اسرائیلی میڈیا کی جانب سے تعلقات میں ایک خوشگوار پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

Read more

لمپی سکن وائرس: کیا متاثرہ جانوروں کا دودھ، گوشت انسانی صحت متاثر کر سکتا ہے؟

سندھ کے محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق ملک میں جانوروں میں لمپی سکن وائرس کا پہلا کیس گذشتہ سال نومبر میں سامنے آیا تھا جس کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیجی گئی جہاں سے وائرس کی تصدیق ہوئی تاہم ملک میں اس وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

Read more

انڈیا میں ریاستی الیکشن: ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اُترپردیش، گوا، اتراکھنڈ اور منی پور میں جبکہ عام آدمی پارٹی پنجاب میں آگے

انڈیا میں فروری اور مارچ 2022 کے دوران پانچ ریاستوں میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور سامنے آنے والے ابتدائی رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ چار ریاستوں، اُتر پردیش، گوا، منی پور اور اتراکھنڈ، میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی آگے ہے۔

Read more

بلاول بھٹو: ’آصفہ بھٹو کے ساتھ ڈرون ٹکرانا سوچا سمجھا حملہ تھا، آئی ایس آئی تحقیقات کرے‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ان کی حکومت مخالف پرامن عوامی مارچ کے دوران نجی ٹی وی چینل کے ڈرون کا آصفہ بھٹو سے ٹکرانا ایک سوچا سمجھا حملہ تھا، اس کی مذمت کرتے ہیں اور آئی ایس آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Read more

یوکرین، روس تنازع: یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالبعلم کا پاکستان واپسی کا مشکل سفر

جنید حسین کے لیے یوکرین کوئی ایسا ملک نہیں تھا جہاں کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ ان کے لیے یہ تو وہ ملک تھا جدھر ’غریب ممالک کے طلبہ کے لیے‘ سستی اور معیاری تعلیم ’کسی نعمت سے کم نہیں۔‘

Read more

خواتین پر گھریلو تشدد: ‘میرے شوہر اور سسرال نے ہاتھ پاؤں باندھ کر میرا اسقاط حمل کروایا، پولیس نے کہا گھریلو معاملہ ہے صلح کر لیں‘

حالیہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس بارے میں قانون سازی بھی کی گئی ہے لیکن ان قوانین کی کمزور عملدری کے سبب ایسے متعدد معاملات میں سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Read more

اعضا کی پیوند کاری: جس شخص کو سؤر کا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ دل لگایا گیا تھا ان کی موت واقع ہو گئی

دنیا میں پہلی مرتبہ جس امریکی شہری کو ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوند کاری) کے ذریعے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا دل لگا گیا تھا اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔

Read more

یوکرین، روس تنازع: مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے اسلحے سے کوئی فرق پڑ رہا ہے؟

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک نیٹو اتحاد کے رکن ممالک یوکرین کو 17 ہزار ٹینک شکن ہتھیاروں کے علاوہ دو ہزار سٹنگر میزائل فراہم کر چکے ہیں۔ مغربی ممالک نے ابھی تک یوکرین کو کتنے ہتھیار فراہم کیے ہیں، اس کا صحیح اندازہ لگانا تو مشکل ہے، مگر سوال یہ ہے کہ یہ ہتھیار کس حد تک فرق ڈال رہے ہیں۔

Read more

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں، ایرانی تیل کی مانگ اور تیسری عالمی جنگ کے خدشات: آپ کے سوال اور ہمارے جواب

پاکستان میں طلبا کی جانب سے بیرون ملک پڑھائی کے بارے، پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں، ایرانی تیل کی مانگ اور تیسری عالمی جنگ کے حوالے سے کئی خدشات پائے جاتے ہیں۔ یہاں ہم نے بی بی سی اردو کو بھیجے گئے چند سوالات کے جواب ماہرین سے حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

Read more